• Columbus, United States
  • |
  • ٢٤ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

امریکہ میں رواں سال60لاکھ سے زیادہ بچوں میں...

امریکہ میں 2022 کے دوران60لاکھ سے زیادہ بچوں میں کوویڈ-19 کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں گزشتہ چار ہفتوں میں تقریبا 2لاکھ87ہزار کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس (اے اے پی) اور چلڈرن ہسپتال ایسوسی ایشن کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق امریکہ میں بچوں کے کوویڈ-19 کے کیسز ایک سال پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔
اے اے پی نے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا کہ نئی قسموں سے متعلق بیماری کی شدت کےساتھ ساتھ ممکنہ طویل مدتی اثرات کا اندازہ لگانے کے لیے زیادہ عمر سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ اے اے پی نے کہا"یہ جاننا ضروری ہے کہ بچوں کی صحت پر وبائی امراض کے فوری اثرات ہیں، لیکن اہم بات یہ ہے کہ ہمیں بچوں اور نوجوانوں کی اس نسل کی جسمانی، ذہنی اور سماجی بہبود پر دیرپا اثرات کی نشاندہی اور ان سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔"امریکہ میں 1 کروڑ39لاکھ سے زیادہ بچوں نے وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے کوویڈ-19 کا سا منا کیا ہے۔

۱۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز ک...

دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 19 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 56 کروڑ36 لاکھ 18 ہزار 335 ہوگئی۔امریکہ 8 کروڑ 96 لاکھ 77 ہزار 127 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ37 لاکھ 67 ہزار534 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 3 کروڑ 33 لاکھ 39 ہزار 815 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔فرانس میں مصدقہ کیسزکی تعداد 3 کروڑ 32 لاکھ 39 ہزار622 ، جرمنی میں 2 کروڑ 98 لاکھ 53 ہزار 680، برطانیہ میں 2 کروڑ 32 لاکھ 82 ہزار 749 اور اٹلی میں 2 کروڑ 1 لاکھ 77 ہزار 910 تک پہنچ گئی ہے۔جنوبی کوریا میں 1 کروڑ 88 لاکھ 61 ہزار 593 اور روس میں 1 کروڑ 82 لاکھ 25 ہزار 102 مصدقہ کیسز ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سری لنکا کے قائم مقام صدر نے ملک میں ہنگامی...

سری لنکا کے قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے نے پیر سے ملک بھر میں ہنگامی حالت کینفاذ کا اعلان کر دیا ہے۔ایک خصوصی گزٹ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رانیل وکرما سنگھے نے تحفظ عامہ، امن عامہ کے تحفظ اور کمیونٹی کیلئے ضروری اشیا اور خدمات کی بحالی کے مفاد میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا ۔ملک میں شدید اقتصادی بحران کے باعث مالدیپ کے راستے سنگاپور جانیوالے گوٹابایا راجاپاکسا کے استعفی کے بعد سری لنکن پارلیمنٹ 20 جولائی کو نئے صدر کا انتخاب کریگی۔ صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منگل کو طلب کیے جائیں گے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں ایک ریستوران سے ڈائنوسار کے قدموں کے...

زمین پر موجود قدیم حیات کے ماہرین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں ایک ریستوران کے صحن میں کھانا کھاتے ہوئے ایک شخص کی جانب سے جن نشانات کی نشاندہی کی گئی تھی وہ کریٹاسیئس دور کیشروع میں پائے جانے والے ڈائنوسار کے قدموں کے نشان ہیں۔رواں سال 10 جولائی کواو ہونگ تاو، لی شان شہر کے ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہے تھے جب انہوں نے ریستوران کے صحن میں زمین پر کٹاو کے کچھ نشان دیکھے۔
قدیم حیاتیات میں خاصی دلچسپی رکھنے والے اوکا خیال تھا کہ یہ نشانات شاید ڈائنوسار کے قدموں کے ہوسکتے ہیں اور انہوں نے اسی شام چائنہ یونیورسٹی آف جیو سائنسز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر شنگ لی دا سے رابطہ کیا۔16 جولائی کو، شنگ نے اپنے ساتھی ماہرین کی ایک ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے اس جگہ پر تحقیقات کی۔ جس کے بعداس بات کی نشاندہی ہوئی کہ یہ نشانات ابتدائی کریٹاسیئس دور میں پائے جانے والے دو برونٹوسارس کے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے نائب وزیراعظم کاسنکیانگ کی جدید ترقی...

چین کے نائب وزیراعظم لیو ہی نے ملک کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود اختیار علاقے میں صنعتی اورجدت پرمبنی ترقی کوفروغ دینے کے لیے کوششوں پر زور دیاہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیوروکے رکن لیونے ان خیالات کا اظہار"سلک روڈ ماہرین تعلیم کے فورم: جدت واعلی معیار کی ترقی کا فروغ" میں اپنے ایک تحریری بیان میں کیا، جو پیر کوسنکیانگ کے شہر ارمچی میں شروع ہوا۔
لیو نے کہا کہ سلک روڈ اکنامک بیلٹ کے بنیادی علاقے کی حیثیت سے ملک کے بڑے شہروں سے دور واقع سنکیانگ اب معاشی کھلے پن کا مرکز بن رہا ہے جہاں پر اعلی معیار کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک مواقع کا دور شروع ہورہا ہے۔لیو نے کہا کہ سنکیانگ میں مزید ہنر اور ذہانت پر مبنی وسائل کو متعارف کرانے اور علاقے کی اعلی معیاری ترقی کو نئی بلندیوں پر پہنچانے کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں،انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سنکیانگ قومی حکمت عملی کے فروغ میں زیادہ کردار ادا کرے گا۔

 

۱۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فلسطین کا اسرائیلی آبادکاری کے نئے منصوبوں ک...

فلسطین نے امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب خطے کے دورے کے بعد اسرائیلی آبادکاری کے نئے منصوبوں کیخلاف متبنہ کیا ہے۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی منصوبہ بندی و تعمیراتی کمیٹی بیت المقدس کے جنوب مشرق میں آبادکاروں کیلئے 2 ہزار بستیوں کی تعمیر کے منصوبوں کو آگے بڑھائے گی۔
ان منصوبوں کے کچھ حصوں کو امریکی صدر کے دورہ کے بعد تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا تھا ، فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ دورے کے دوران آبادکاری  مستحکم اور مضبوط کرنے کیلئے بدترین اسرائیلی استحصال ہے۔بیان میں بین الاقوامی برادری اور امریکی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اوراس مسئلے پر توجہ دیں ، خاص طور پر جب سے امریکی صدر جوبائیڈن نے یکطرفہ اقدامات کوروکنے کا مطالبہ کیا ہے جن میں سب سے اہم آبادکاری ہے۔اسرائیلی بستیوں کا مسئلہ دیرینہ فلسطین اسرائیل تنازعہ کا ایک نمایاں پہلو ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ کے گنجان آبادی والے علاقوں میں کوویڈ-...

امریکہ کی نصف سے زیادہ آبادی کوویڈ-19کی وبا کے زیادہ پھیلاو والے علاقوں میں رہائش پذیر ہے،ان علاقوں کے شہریوں کو بند عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی سفارش کی گئی ہے۔وال سٹریٹ جرنل نے یو ایس سنٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے اعدادوشمار کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 54 فیصد آبادی پر مشتمل تقریبا 35 فیصد امریکی کانٹیزمیں کوویڈ-19کا کمیونٹی لیول انتہائی زیادہ ہے۔ جوایک ہفتہ پہلے کے مقابلے میں 14.8 فیصد کا اضافہ ہے۔
کسی بھی کانٹی میں وبا کے انتہائی سطح کو پہنچنے کی صورت میں سی ڈی سی کی جانب سے وبا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے بند عوامی مقامات اورپبلک ٹرانزٹ میں ماسک پہننے کی ہدایات جاری کی جاتی ہیں۔ایسی امریکی کانٹیز کا تناسب بڑھا ہے جہاں پر وبا اور متعلقہ ہسپتالوں میں مریضوں کی آمد میں اضافہ ہورہاہے کیونکہ کوویڈ-19 کی انتہائی متعدی ذیلی قسم بی اے.5 ملک میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا دریائے زرد کے ساتھ واقع ثقافتی آثارکو...

چین نے دریائے زرد کے کنارے واقع ثقافتی آثارکو محفوظ رکھنے اور استعمال کرنے کا ایک منصوبہ جاری کیا ہے،جس کے تحت 2025 تک چین کے اس "مدر دریا" کے ساتھ موجود ثقافتی وسائل کا ڈیٹا بیس قائم کیا جائے گا۔ہیریٹیج ایڈمنسٹریشن نے پیر کو ایک بیان میں بتایا کہ ثقافتی ورثے پر ایک خصوصی سروے کا انعقاد کیا جائے گا، جس کا مقصد دریا کے کنارے ثقافتی آثار کی تعداد، اقسام، تقسیم اور خصوصیات کا پتہ لگانا ہے، منصوبے کے مطابق سروے کے بعد اہم ثقافتی آثار کی فہرست جاری کی جائے گی۔منصوبے کے مطابق سروے میں شناخت ہونے والے ثقافتی آثار کو دریائے زرد سے منسلک مخصوص ثقافت کے ساتھ ملا کرانسانیت کی ابتدا، تہذیبی تاریخ اور انقلابی روایات سمیت نوموضوعات کے تحت ایک نمائشی سسٹم تشکیل دیا جائے گا۔

 

۱۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں لوٹس کارز کی نئی فیکٹری مکمل ہو گئی

برطانوی کھیلوں اور ریسنگ کاروں کے پروڈیوسر لوٹس کارز نیچین کے وسطی صوبہ ہوبے کے شہر ووہان میں اپنی نئی فیکٹری کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔ تقریبا 100 ہیکٹر کے رقبے پر محیط یہ فیکٹری ووہان اکنامک اینڈ ٹیکنالوجیکل ڈویلپمنٹ زون میں واقع ہے جو کہ چین کے آٹوموٹو کلسٹرز میں سے ایک ہے۔
2017 میں لوٹس کاریں خرید نے والی چینی کار ساز کمپنی ژے جیانگ گیلی ہولڈنگ گروپ کے مطابق اس میں کل 8 ارب یوآن (تقریبا 1 ارب20کروڑامریکی ڈالر)کی سرمایہ کاری ہے۔گیلی کے مطابق، نئی فیکٹری الیکٹرک گاڑیوں کے تین ماڈل تیار کرے گی، جس کی ڈیزائن کردہ سالانہ صلاحیت 1لاکھ50ہزار یونٹس ہے۔ووہان اکنامک اینڈ ٹیکنالوجی ڈیویلپمنٹ زون 10 سے زیادہ آٹوموبائل مینوفیکچررز اور تقریبا 500 آٹو پارٹس کمپنیوں کا گھر ہے۔ یہ ہر سال تقریبا 10لاکھ گاڑیاں تیار کرتا ہے، جس کی سالانہ صنعتی پیداوار 320 ارب یوآن سے زیادہ ہے۔

 

۱۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سوڈان ، فوجی حکمرانی کے خلاف ہزاروں افراد سڑ...

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم اور اس کے آس پاس کے شہروں میں فوجی حکمرانی کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ، عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاجی مظاہروں کومزاحمتی کمیٹیوں کی جانب سے منظم کردہ مظاہروں کو منظم کیا خرطوم کے ساتھ ساتھ شمال میں بحری اور مغرب میں امدرمان میں جمع ہونے والے گروپوں نے سول انتظامیہ سے اپنے مطالبات کا اعادہ کیا جس کا وہ تقریبا 8 ماہ سے اظہار کر تے چلے آرہے ہیں.
مظاہرین نے "انقلاب عوام کا ہے، "بیرکوں کا سپاہی"، "مذاکرات نہیں، شراکت داری اور سودے بازی نہیں، ہاں جمہوری سول انتظامیہ" کے بینرز اٹھا رکھے تھے گاڑیوں کے ٹائر جلائے اور رکاوٹیں لگا کر سڑکوں کو بلاک کر دیا،مظاہروں سے قبل سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت کو بحری اور امدرمان شہروں سے ملانے والے میک نمیر اور بلیو نیل پلوں کے ساتھ ساتھ آرمی جنرل کمان، صدارتی محل اور ہوائی اڈے کی طرف جانے والت تمام راستوں کو بند کردیا ہے،فوج نے 25 اکتوبر کو سیکورٹی اور بقا کے خطرات کی بنیاد پر سول حکومت پر قبضہ کر لیا، ہنگامی حالت کا اعلان کیا اور وزیر اعظم سمیت درجنوں سیاستدانوں کو حراست میں لے لیا اور اس کے بعد سے جاری مظاہروں میں 100 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ کا پاکستان کے ساتھ دوبارہ ایک مضبوط ش...

امریکہ نے پاکستان کے ساتھ دوبارہ ایک مضبوط شراکت داری استوار کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمر ان خان کے سازشی دعوے کو انتہائی پریشان کن قرار دیا ہے ، نجی ٹی وی کے مطابق مطابق اٹلانٹک سٹی، نیو جرسی میں پاکستانی معالجین کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر پاکستان ڈیسک نیل ڈبلیو ہاپ نے کہا کہ ہمیں عالمی معاملات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔
یہ ایک شراکت داری ہے جو ہمارے لیے ضروری ہے،نیل ڈبلیو ہاپ نے کہا کہ ایک پاکستانی وفد 25 جولائی کو دونوں ممالک کے درمیان صحت کے حوالے سے اب تک کے سب سے بڑے مذاکرات کے لیے واشنگٹن کا دورہ کرے گا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات پہلے ہی مستحکم ہو چکے ہیں اور مستقبل قریب میں یہ مزید بہتر ہونے کے لیے تیار ہیں،مسعود خان نے امریکی سرمایہ کاروں کو یہ یاد دلاتے ہوئے کہ 'پاکستان میں ایک بڑی اور متحرک مڈل کلاس ہے اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے' دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تجارتی تعلقات کی تجویز پیش کی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روپے کی بے قدری، انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی...

آئی ایم ایف سے معاہدہ کے بعد صرف ایک دن امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی ہونے کے بعد پھر روپے کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے، امریکی کرنسی کی قدر میں 3 روپے 5پیسے کا بڑا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 214 روپے ہو گئی ہے جبکہ ڈالر22 جون کو 211 روپے 93 پیسے کا تھا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

رواں مالی سال ترسیلات زر میں 18.4 فیصد اضاف...

مالی سال 22 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے31.2ارب ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجیں۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2022میں ترسیلات زر ریکارڈ سطح تک بڑھ گئیں۔ رواں مالی سال ترسیلات زر 31.2 ارب ڈالر ہوگئیں۔ جون 2022 میں بیرون ممالک سے 2.76 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجی گئیں۔دو ارب ماہانہ ترسیلات بھیجے جانے کا یہ 25 واں مہینہ ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق ترسیلات زر میں گزشتہ سال کی نسبت 18.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب،متحدہ عرب امارت،برطانیہ اورامریکا سے بھیجی گئیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی ولی عہد نے امریکہ اور یورپی ممالک کو ت...

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکہ اور یورپی ممالک کو تیل کی پیداوار بڑھانے کے معاملے پر ہری جھنڈی دکھا تے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ ایک کروڑ 30 لاکھ بیرل سے نہیں بڑھا سکتے،جدہ سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ عالمی معیشت کا استحکام تیل کی قیمتوں میں استحکام سے جڑا ہوا ہے لیکن سعودی عرب تیل کی یومیہ پیداوار میں زیادہ اضافہ نہیں کرسکتا،انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تیل کی یومیہ پیداوار ایک کروڑ 30 لاکھ بیرل سے بڑھانے کی صلاحیت نہیں ہے،سعودی ولی عہد نے کہا کہ عالمی معیشت کو سہارا دینے کے لیے مزید مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، توانائی کے پائیدار ذرائع کے لیے حقیقت پسندانہ اور ذمہ دارانہ نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران کی امریکہ کو جوہری ہتھیار بنانے کی دھم...


ایران کی امریکہ کو جوہری ہتھیار بنانے کی دھمکی،ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ایک سینئر مشیر نے امریکہ پر واضح کر دیا ہے کہ ایران کی تکنیکی طور پر جوہری بم بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن اس نے یہ فیصلہ نہیں کیا کہ اسے بنایا جائے یا نہیں، قطر ی ٹی وی کو انٹرویو میں کمال خرازی نے کا کہنا تھا کہ چند دنوں میں ہم 60فیصد تک یورینیم افزودہ کرنے میں کامیاب ہو گئے اور ہم آسانی سے 90فیصد افزودہ یورینیم تیار کر سکتے ہیں،ایرانی سپریم لیڈر کے مشیرنے کہا کہ ایران کے پاس نیوکلیئر بم بنانے کے تکنیکی ذرائع ہیں لیکن ایران کی جانب سے اسے بنانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،ایران پہلے ہی 60 فیصد تک افزودگی کر رہا ہے جو تہران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت 3.67 فیصد کی حد سے کہیں زیادہ ہے، 90 فیصد تک افزودہ یورینیم جوہری بم کے لیے موزوں ہے۔ واضح رہے کہ یہ بات ایک ایسے موقع پر کی جب ایک دن قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل اور سعودی عرب کے اپنے چار روزہ دورے کے اختتام پر ایران کو 'جوہری ہتھیاروں کے حصول' سے روکنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گزشتہ روز ووٹرز نے نکل کر پی ٹی آئی سے تعلق...


 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ووٹرز نے نکل کر پی ٹی آئی سے تعلق کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں حسان خاور نے کہا کہ ٹرن آٹ جب کم ہوتا ہے تو لوگ سیاسی عمل سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں لیکن کل ووٹر نے نکل کر تعلق کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستانی غیرت مند قوم ہیں اور جب انہیں لگتا ہے کہ خودمختاری اور سالمیت کا سودا ہو رہا ہے تو وہ غیرت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو ہراساں کرنے اور کام م...


فیصل آباد ایرپورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو ہراساں کرنے اور کام میں مداخلت کے معاملے پر سی اے اے ہیڈکوارٹرز کراچی کو رپورٹ بھیج دی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف کے چیف سیکورٹی افسر کی مسلح اہلکاروں کے ساتھ سی اے اے کے ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو ہراساں کیا اور بغیر اجازت اور پیشگی اطلاع کے اے ٹی سی کنٹرول ٹاور میں گھسے۔ رپورٹ میں بتایا کہ اے ٹی سی کنٹرول کے سرکاری معاملات میں بھی اے ایس ایف چیف سیکورٹی افسر نے مداخلت کی اور بدتمیزی کی اور ہراساں کیا۔ رپورٹ کے مطابق ایئرٹریفک کنٹرول ٹاور میں اے ایس ایف اہلکاروں بغیر اجازت داخلہ عالمی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے رولز کی خلاف ورزی ہے جبکہ فضا میں ٹریفک کو فلائٹ سیفٹی کے عالمی معیار کے تحت فرائض دینے کے لئے ایئر ٹریفک کنٹرولرز کا کام انتہائی حساس نوعیت کا ہوتا ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ جس طرح اے ایس ایف افسر اور اہلکاروں نے ہراساں کیا اس سے ایئر ٹریفک کنٹرولرز پر ذہنی دبائو سے فلائٹ سیفٹی کو خطرات لاحق ہوسکتے تھے۔ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن اے ٹی سی کنٹرولرز کے لیے پرسکوں ماحول لازمی قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں فیصل آباد کے ایئرپورٹ منیجر نے سی اے اے کے کام میں مداخلت اور ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو ہراساں کرنے پر اے ایس ایف کے چیف سیکورٹی افسر راشد اقبال اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کی حکومت قانونی حیثیت کھوچکی ہے،سپریم کورٹ ب...


سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عوام کا فیصلہ ہی کسی بھی حکومت کی قانونی بنیاد ہوتی ہے ، مسلم لیگ ن کی حکومت قانونی حیثیت کھو چکی ہے ، شفاف انتخابات ہی پاکستان کے آگے برھنے کیلئے آئینی حل ہے ، اعلامیہ کے مطابق تمام اداروں کوغیر جانبداری سے عوام کے فیصل سے ملک کو مشکل حالات سے نکالنا چاہیے، ضمنی انتخابات نے بہت سے وہموں اور خیالات کو ہلاکر رکھ دیا ہے ۔دوسری طرف سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون نے اس اعلامیہ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اعلامیہ بار کی طرف سے جاری نہیں کیا گیا بلکہ ایک عہدیدار نے انفرادی طور پر جاری کیا ہے ۔ ِ

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بجلی کا شارٹ فال پھر بڑھ گیا، لوڈشیڈنگ میں ب...


 ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار849 میگاواٹ ہو گیا، جس کے بعد لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ایک بار پھر 10 گھنٹے تک چلا گیا۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار21ہزار 651 میگاواٹ جب کہ کل طلب 27 ہزار500 میگاواٹ ہے۔ پانی سے 6 ہزار 520 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس 1ہزار 112میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار10ہزار550میگاواٹ ہے ۔ ونڈ پاور پلانٹس 990 اور سولرپلانٹس سے پیداوار120 میگاواٹ ہے ۔ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 123میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ۔ جوہری ایندھن سے 2ہزار 228 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے ملک بھر کے بڑے شہروں میں 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ ہائی لاسز کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ8 سے 10 گھنٹے ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پشاور ہائی کورٹ،مالم جبہ، بلین ٹری، بی آر ٹی...


پشاور ہائی کورٹ نے مالم جبہ، بی آر ٹی، بلین ٹری سونامی اور بینک آف خیبر کے خلاف انکوائری کا فیصلہ معطل کردیا۔ پبلک اکاسنٹس کمیٹی کی جانب سے منصوبوں کے متعلق ریفرنس دائر کرنے اور کیسز کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پی اے سی کے فیصلے پرحکم امتناعی جاری کردیا۔ درخواست گزار کے وکیل قاضی جواد نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پبلک اکانٹس کمیٹی کے پاس انتظامی امورمیں مداخلت کے اختیار نہیں۔ پی اے سی کا مالم جبہ،بینک آف خیبر،بلین ٹری سونامی اور بی آرٹی کی دوبارہ انکوائری کرنا غیر قانونی ہے۔عدالت نے پبلک اکانٹس کمیٹی کے کیس دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کردیا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بابر کی سری لنکا کیخلاف سنچری، شاہد آفریدی ب...


)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدآفریدی نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بابراعظم کی شاندار بیٹنگ کی تعریف کی ہے۔سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ بابراعظم نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا کہ وہ ورلڈ کلاس بیٹرہیں، بابر نے دبا میں عمدہ بیٹنگ کی۔شاہد آفریدی کامزید کہنا تھا کہ نسیم شاہ نے اچھا ساتھ دیا،پاکستان میچ میں واپس آگیا ہے،واضح رہے کہ سری لنکا کی پہلی اننگز 222 رن کے جواب میں پاکستانی ٹیم کھیل کے دوسرے دن 218 رن بناکر آؤٹ ہوگئی، کپتان بابر اعظم کی شاندارسنچری ٹیم کو ٹیسٹ میں واپس لے کر آئی ۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ورلڈ گیمز میں جرمنی نے میدان مار لیا،میزبان...

امریکی ریاست الباما کے شہر برمنگھم میں 10 روز تک جاری رہنے والی ورلڈ گیمز میں جرمنینے میدان مار لیا،میڈل ٹیبل پر جرمنی نے 24گولڈ سمیت46 میڈلز حاصل کئے،میزبان امریکہ 16 گولڈ سمیت 44میڈلحاصل کر کے دوسرے،یوکرین 16 گولڈ سمیت 42میڈلز جیت کر تیسرے نمبر پر رہا،پاکستان 16 سالہ کیوئیسٹ احسانرمضان کوارٹر فائنل میں ہی ہمت ہار گئے جبکہ بھارت نے گیمز میں 1 برونز میڈل جیتا_تفصیلات کے مطابق ورلڈگیمز کا میلہ 7 جولائی سے 17 جولائی تک امریکی شہر برمنگھم میں جاری رہا، کھیلوں کے دس روزہ میلیمیں104ممالک کے 3600 اتھلیٹس نے شرکت کی، ورلڈ گیمز میں ان کھیلوں کو شامل کیا جاتا ہے جو اولمپکس میںشامل نہیں،گیمز کے اختتام کے بعد جرمنی نے میدان مار لیا،جرمنی نے مختلف کھیلوں میں 24 گولڈ ،7سلور اور15 برونز میڈل جیتے اور میڈل ٹیبل پر سرفہرست رہا،میڈل ٹیبل پر میزبان امریکہ دوسرے نمبر پر رہا،امریکی کھلاڑیوںنے مختلف کھیلوں میں 16گولڈ،18سلور اور 10برونز میڈل جیتے،اسی طرح یوکرین نے 16 گولڈ،12سلور اور16برونزمیڈل جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی،اٹلی نے 13 گولڈ،24 سلور اور 12 برونز میڈل جیت کر چوتھی،فرانس نے 11 گولڈ،14 سلور اور17 برونز میڈل جیت کر پانچویں ،ہنگری نے 11 گولڈ،7سلور اور 9 برونز میڈل جیت کر چھٹی ،جاپاننے 10 گولڈ،10سلور اور 12 برونز میڈل جیت کر ساتویں،بیجلیم نے 10 گولڈ،4 سلور اور 5 برونز میڈل جیت کرآٹھویں،کولمبیا نے9 گولڈ ،10 سلوراور 6 برونز میڈل جیت کر 9ویں اور چین نے 9 گولڈ،4سلور اور ایک برونز میڈلجیت کر 10 ویں پوزیشن حاصل کی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مون سون،گوادر میں رین ریسپانس ٹیمیں ہائی الر...


گوادر میں حالیہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رین ریسپانس ٹیمیں ہائی الرٹ ہو گئیں ، جی ڈی اے کے چھ واٹر ٹینکرز، دو ٹریکٹر، 20 پانی صاف کرنے والی مشینیں، اور ایک ایکسویٹر بھی رین ریسپانس ٹیم میں تعینات ۔گوادر پرو کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال اور شدید بارشوں کے ساتھ متوقع آندھی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے چیئرمین گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) مجیب الرحمان قمبرانی نے کمشنر گوادر کیپٹن (ریٹائرڈ) جامی احمدکے ہمراہ ہفتہ کو ساحلی شہر گوادر کا دورہ کیا۔گوادر پرو کے مطابق دونوں عہدیداروں نے صفائی کی جاری سرگرمیوں اور شہر میں مستقبل میں آنے والے شہری سیلاب سے نمٹنے کے انتظامات کا معائنہ کیا اور تاریخی مقام ملا فاضل چوک اور شہر کے دیگر حصوں میں دیکھ بھال کے کام کا جائزہ لیا۔ جی ڈی اے کی رین ریسپانس ٹیم اپنے آلات اور مشینری کے ساتھ شہر کی مختلف گلیوں اور سڑکوں پر موجود ہے۔ شدید بارش کی صورت میں 450,000 گیلن پانی کی گنجائش کے دو سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس استعمال کیے جائیں گے۔ جی ڈی اے کے چھ واٹر ٹینکرز، دو ٹریکٹر، 20 پانی صاف کرنے والی مشینیں، اور ایک ایکسویٹر بھی رین ریسپانس ٹیم میں تعینات ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق مون سون بارشوں کے حالیہ سپیل کے دوران رین ریسپانس ٹیم نے گوادر شہر میں ایک ڈیزاسٹرکو ناکام بنا دیا۔ مکران ڈویژن میں موسلا دھار بارش سے کیچ اور گوادر کے اضلاع میں سیلابی پانی کئی گھروں میں داخل ہوگیا۔ تاہم، کوئیک رسپانس ٹیم نے نہ صرف شہر کا پانی نکالنے میں کامیابی حاصل کی بلکہ متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان بھی تقسیم کیا۔ ٹیمیں عید الاضحی کے روز بھی ڈیوٹی پر موجود رہیں۔ پانی کو سمندر کی طرف دھکیل دیا گیا۔ ملا فضل چوک شہر کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سے ایک ہے۔ مقامی لوگوں اور دکانداروں نے اپنے مسائل کے بارے میں حکام کے ساتھ اپنے تحفظات اور تجاویز کا تبادلہ کیا۔ حکام نے گوادر کے اولڈ ٹاؤن کی بحالی کے تحت جاری مختلف منصوبوں کی سائٹس کا بھی دورہ کیا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سری لنکا، قائم مقام صدر کا ملک میں ایمرجنسی...


 سری لنکا کے قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھینے ملک میں ایک بار پھر سے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جاری معاشی بدحالی کے درمیان سماجی بے چینی پر قابو پانے اور امن عامہ اور خدمات کو برقرار رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ سری لنکا میں جاری کیے گئے ایک سرکاری نوٹس کے مطابق قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے نے ملک میں ایک بار پھر سے ہنگامی حالت نافذ کر دیا ہے ۔ ایمرجنسی سے متعلق اس اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوامی سلامتی، امن عامہ کے تحفظ اور کمیونٹی کی زندگیوں کے لیے ضروری سامان اور خدمات کی بحالی کے مفادات کے پیش نظر ایسا کرنا درست ہے۔ سری لنکا گزشتہ کئی مہینوں سے شدید اقتصادی اور سیاسی بحران سے نبرد آزما رہا ہے۔ ملک خوراک، ایندھن اور ادویات سمیت دیگر ضروری اشیا کی شدید قلت جیسے مسائل سے دو چار ہے، ان وجوہات کے سبب ملک میں اب بھی شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ مشکلات کی وجہ سے عوام میں سیاسی قیادت کے خلاف اس قدر غم و غصہ اور ناراضی ہے کہ اس کے نتیجے میں صدر گوٹابایا راجا پاکسے کو ملک سے فرار ہونے پر مجبور ہونا پڑا۔ گزشتہ ہفتے ملک سے فرار ہونے کے بعد انہوں نے پارلیمنٹ کو اپنا استعفی بھیجا، جسے گزشتہ جمعے کے روز تسلیم کر لیا گیا۔ ان کے استعفے کے بعد وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دینے والے وکرمے سنگھے نے عبوری صدر کے طور پر حلف اٹھایا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس کے یوکرین پر حملے جاری، یوکر ینی صدر نے...


 یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے اسٹیٹ سیکیورٹی سروس کے سربراہ اور پراسیکیوٹر جنرل کو برطرف کر تے ہوئے کہا ہے کہ دونوں اداروں کے 60 سے زائد سابق ملازمین روس کے زیر تسلط علاقوں میں یوکرین کے خلاف کام کر رہے ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، یوکرین کے ملکی سلامتی کے سربراہ بکانوف صدر زیلنسکی کے بچپن کے دوست تھے اور پراسیکیوٹر جنرل ایرینا وینیڈیکٹووا کو برطرف کرنے کے احکامات جاری کر دے ۔تاہم ابھی تک برطرف کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ دوسری طرف روسی حکومت اور افواج یورپ کی طرف سے یوکرین کو دیے گئے جدید ہتھیاروں کا مقابلہ کرنے کے لیے یوکرین پر حملے تیز کرنے کے لیے اگلے مرحلے کی تیاری کر رہا ہے، یوکرین کے ایک فوجی آفیسر نے کہا ہے کہ ماسکو کے کہنے کے بعد کہ اس کی افواج تمام آپریشنل علاقوںمیں فوجی کارروائیاں تیز کر دیں گی جبکہ روس کے یوکرین کے شہروں پر راکٹ اور میزائل حملے جاری ہیں جس میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یوکرائنی ملٹری انٹیلی جنسی کے ترجمان نے کہا کہ ہم پوری فرنٹ لائن اور اس کے اطراف میں گولہ باری دیکھ سکتے ہیں

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بشری بی بی، ارسلان خالد آڈیو لیک تحقیقات کی...



 اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشری بی بی اورارسلان خان کی آڈیو لیک پرتحقیقات کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشری بی بی اورارسلان خالد کی لیک آڈیو سے متعلق تحقیقات کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق نے درخواست قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے درخواست گزار شہری کے وکیل پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے استفسارکیا کہ ایک آڈیو لیک ہوئی ہے آپ چاہتے ہیں ہم تفتیش کریں؟ کیا اسلام آباد ہائیکورٹ کا کام ایک تفتشیی کا ہے ؟ کیا آپ اس آڈیو سے متاثرہ فریق ہیں؟جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ دو پرائیویٹ لوگوں کی گفتگو پر عدالت رِٹ کیسے جاری کرے۔جب ایسی رِٹ ڈرافٹ کریں تو سوچ سمجھ کر کیا کریں کہ مانگ کیا رہے ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ یہ ایک پورا سمندر تھا جس کو درخواست میں لکھا ہے جس پر جسٹس عامر فاروق نیکہا کہ یہ سمندر ہے یا گلیکسی ہمیں اس سے غرض نہیں ہے۔اس میں پورا پاکستان آجائے گا کیا ہم سب پر بیٹھ کر تفتیش کرتے رہیں؟ عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران خان کی مختلف مقدمات میں عبوری ضمانتوں...

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے مختلف مقدمات میں سابق وزیراعظم و چئیرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر21 جولائی تک توسیع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑاور دیگر مقدمات سے متعلق سماعت ہوئی۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کی عبوری درخواست ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کردی۔
عمران خان کی جانب سے ضمانت کی درخواستوں پرسیشن جج کامران بشارت مفتی نے سماعت کی۔ چئیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ان کے وکیل ڈاکٹر بابراعوان اور پراسیکیوٹر محمد واجد منیرعدالت میں پیش ہوئے۔ سیشن عدالت میں عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابراعوان نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ایسٹ عبدالغفور کاکڑ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج مختلف مقدمات کی بھی سماعت کی۔ عدالت نے 5 مقدمات میں عمران خان کی عبوری درخواست ضمانتیں پانچ پانچ ہزار روپے مچلکوں پر منظورکیں۔
عمران خان کی جانب سے عدالت پیش نہ ہونے سے متعلق حاضری سیاستثنی کی درخواست دائرکی گئی۔ سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل ڈاکٹربابراعوان نے ضمانت کی درخواستوں پربحث مکمل کی۔ عمران خان کے خلاف تھانہ بھارہ کہو میں مقدمہ نمبر 501،500،لوہی بھیر میں مقدمہ نمبر 593 درج ہے۔ تھانہ کورال میں سابق وزیراعظم کے خلاف مقدمہ نمبر1078 اور تھانہ سہالہ میں 462 نمبر مقدمہ درج ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملک بھر میں کورونا وائرس نے ایک مرتبہ پھر سے...

ملک بھر میں کورونا وائرس نے ایک مرتبہ پھر سے شدت اختیار کرلی، مزید 5 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ قومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ)کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 ہزار 361 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 492 افراد میں کورونا کے مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 2.42 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ 169 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث مرنے والوں کی 5 ہوگئی ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو رہا کردیا گیا

الیکشن کے دوران پنجاب پولیس کی جانب سے گرفتار کیے جانے والے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو رہا کردیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے پنجاب پولیس سے رہائی کے بعد اپنا اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام دوستوں کا بہت شکریہ جنہوں نے میری غیر قانونی گرفتاری کی مذمت کی اور آواز بلند کی۔ شہباز گل نے کہا ہے کہ ریاستی جبر اور مشینری کے استعمال کے باوجود اللہ تعالی نے انکی رعونت خاک میں ملا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان پر اللہ کا کرم ہے کیونکہ عمران خان سچ پر کھڑا ہے عوام نے بلے کو اتنا ووٹ ڈالا کہ ن لیگ کی دھاندلی بھی برداشت نہ کر سکی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پنجاب میں 15 نشستیں جیت چکے ہیں اور اب سب کو معلوم ہے کہ پنجاب میں ہمارا وزیراعلی ہوگا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کراچی میں بھی جیت تحریک انصاف کی ہوگی،فیصل ج...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ کراچی میں بھی جیت تحریک انصاف کی ہوگی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے لکھا کہ الحمدللہ اسلام آباد واپس پہنچ گئے، اب 17 جولائی کے بعد 27 جولائی کا الیکشن ہے۔ جاری کردہ ٹویٹ میں فیصل جاوید لکھتے ہیں کہ کراچی تیار ہو! انتخابی مہم کراچی این اے 245 میں شروع ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمود مولوی میدان میں ہونگے اور کراچی میں جیت ایک بار پھر تحریک انصاف کی ہوگی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برطانیہ میں شدید گرمی کے خدشے پر قومی ایمرجن...

برطانیہ میں شدید گرمی کے خدشے پر قومی ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا۔برطانیہ کے کچھ حصوں میں آئندہ ہفتے پیر اور منگل کو درجہ حرارت ریکارڈ بلندی تک جاسکتا ہے جس کے باعث انتہائی گرمی پڑنے کی ریڈ وارننگ جاری کی گئی ہے، میٹ آفس کے مطابق درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
25 جولائی 2019 کو کیمبرج یونیورسٹی بوٹینک گارڈن میں برطانیہ میں اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 38.7 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات نے جمعہ کو اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ پیر اور منگل کو غیر معمولی گرمی پڑنے اور خاص طور پر شہری علاقوں میں راتیں بھی گرم ہونے کا امکان ہے۔سب سے زیادہ انتباہ لندن اور وسطی انگلینڈ کے کچھ حصوں کیلئے ہے جہاں لوگوں کو زیادہ گرم موسم کا سامنا ہوگا۔یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ لیول فور کا مطلب ہے کہ شدید گرمی کی وجہ سے صحت مند افراد بھی بیمار پڑسکتے ہیں جبکہ بزرگوں اور کمزوروں کی حفاظت کے لیے اضافی اقدامات کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ و اسرائیل کا کٹھ پتلی کھیل نہیں چلے گ...

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ و اسرائیل کا کٹھ پتلی تماشا ایران کی اقتصادی ترقی اور پابندیوں کو ناکام بنانے کے عزم کو متاثر نہیں کرسکتا۔ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے امریکی صدر جوبائیڈن کے علاقائی دورے پر ردعمل میں ٹوئیٹ کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی منطق اور طاقت کے ساتھ اقتصادی ترقی اور غیر قانونی پابندیوں کو ختم اور انہیں غیر مؤثر بنانے کی راہ کو نہایت مستحکم طریقے سے جاری رکھے گا۔
انہوں نیکہا کہ ایرانی قوم کے حقوق سے ہرگز دستبردار نہیں ہوا جا سکتا، ایران ایک پائیدار و مستحکم نیز اچھے سمجھوتے کے حصول کا خواہاں ہے اور علاقے میں امریکہ و اسرائیل کے کٹھ پتلی تماشے سے ایران کی اقتصادی ترقی اور پابندیوں کو ناکام بنانے کا عزم اور زیادہ مضبوط ہو گا۔واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن اور صیہونی وزیر اعظم یائیر لاپید نے ایک مشترکہ بیان پر دستخط کئے ہیں جس میں علاقے کے ملکوں کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات زیادہ سے زیادہ فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مقبوضہ فلسطین سے پہلی باضابطہ پرواز سعودی عر...

مقبوضہ فلسطین سے براہ راست پہلی باضابطہ پرواز سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئی۔المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ کا کہنا ہے کہ بنگورین ائیرپورٹ سے پہلی براہ راست اور باضابطہ پرواز جدہ ایرپورٹ پہنچ گئی۔ اس قبل غیر اعلانیہ اور خفیہ طور پر سعودی عرب اور غاصب اسرائیل کے درمیان پروازوں کی رفت و آمد کا سلسلہ جاری تھا۔ سعودی عرب کے محکمہ شہری ہوابازی کے دفتر نے بھی اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی فضائی حدود کو اسرائیل کی غیر فوجی پروازوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی عرب کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فلسطینی اتھارٹی فریب کاری اور سودیبازی سے با...

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے بارے میں امریکی صدرجو بائیڈن کی گفتگوان کے قابض ریاست کے ویژن کے تئیں اپنے تعصب کو مضبوط کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔امریکا کی جانب سے رائے عامہ کو کچھ کھوکھلنے نعروں اور وعدوں کے ذریعے وہم بیچنے کاسلسلہ جاری ہے جو حقیقت کو چھپا نہیں سکے گا۔ ہمارے عوام کے خلاف جارحیت میں امریکا کی شراکت داری سے ہوتی ہے اور نام نہاد القدس اعلامیہ اس کا واضح مظہر ہے۔حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک پریس بیان میں کہا کہ یہ واضح تھا کہ صدر بائیڈن نے شہید شیرین ابو عاقلہ کے قتل کے حوالے سے قابض ریاست ے بیانیے کو اپنایا، اور انہوں نے اس معاملے کو سرد مہری سے نمٹایا۔اس کے حوالے سے جان بوجھ کر نظر انداز کیا حالانکہ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ ابو عاقلہ کے قتل کا جرم اسرائیلی فوج کا دانستہ اور سوچا سمجھا اقدام تھا۔قاسم نے مزید کہا کہ صدر جو بائیڈن کا بیت المقدس کا دورہ اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر کے ساتھ ملاقات ان کے دورے کو خوبصورت بنانے کی کوشش ہے۔

امریکا خطے کے دوسرے ممالک صہیونی ریاست کے ساتھ جوڑنا چاہتا ہے اور ان کے ساتھ صہیونی ریاست کے تعلقات معمول پر لانے کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے لیے یہ اعلان کرنا عجیب ہے کہ وہ قابض کے ساتھ امن کا ہاتھ بڑھا رہے ہیں اور ہمارے لوگوں اور ان کے مقدسات کے خلاف قابض دشمن کے تمام جرائم کے بعد بھی فلسطینی اتھارٹی صہیونی دشمن کے ساتھ مذاکرات کی جال میں الجھنا چاہتی ہے۔حماس کے ترجمان نے فلسطینی اتھارٹی کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ "فریب بیچنا بند کریں اور قابض ریاست کے خلاف مزاحمت اور امریکی پالیسی کو مسترد کرنے یا امریکا اور اسرائیل میں کے ساتھ کھڑے ہونے میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔حماس کے مغربی کنارے میں قومی تعلقات کے شعبے کے سربراہ جاسر البرغوثی نے زور دیا کہ بائیڈن کا فلسطینی عوام کے حقوق کو نظر انداز کرنا، ان سے معمولی بات کرنا اور صہیونی ریاست کے لیے ان کی مکمل حمایت کا واضح اظہار ہے

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس نے جاپانی پارلیمنٹ کے 384 اراکین پر پابن...

روس نے جاپانی پارلیمنٹ کے 384 اراکین پر پابندی عائد کر دی ٹوکیو جی 7 ممالک میں شامل ہے جنہوں نے روس کے مرکزی بینک کے اثاثوں کو منجمد کیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے جاپانی پارلیمنٹ کے 384 اراکین پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ماسکو کا کہنا ہے کہ جاپان کے ان ارکان پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جنہوں نے روس کے خلاف غیر دوستانہ یا مخالف پوزیشن اختیار کی تھی۔ جاپانی اراکین پارلیمنٹ نے یوکرین کے کئی علاقوں پر روس کے کنٹرول کی مذمت کی تھی۔یاد رہے کہ ٹوکیو جی 7 ممالک میں شامل ہے جنہوں نے روس کے مرکزی بینک کے اثاثوں کو منجمد کیا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران نے اپنا پہلا ڈرون بحری ڈویڑن بحر ہند م...

ایران کے سرکاری ٹی وی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے بحر ہند میں پہلا ڈرون بحری ڈویژن تعینات کردیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روائٹرز نے ایران کے سرکاری ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعہ 15 جولائی کو ایران کی جانب سے بحیرہ ہند میں پہلے بحری ڈرون ڈویژن کے قیام کا اعلان کیا گیا۔یہ اعلان ایسے موقع پر کیا گیا جب امریکی صدر جو بائیڈن ایرانی خطرے کے خلاف عرب ممالک کی حمایت جمع کرنے کے لئے مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں۔
ٹی وی کی رپورٹ میں صرف یہ بتایا گیا ہے کہ بحری جہاز پچاس ڈرونز لے جا سکے گا، تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں کہ ڈویڑن میں کتنے جہاز، آبدوزیں یا ڈرونز ہونگے۔ ایرانی ٹی وی نے بتایا کہ جن ڈرونز کی جمعے کے روز نمائش کی گئی ان میں پیلیکان، عرش، ہما، چام روش، جو بن، ابدالی4 اور باورـ5شا مل ہیں۔قبل ازیں امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا تھا کہ واشنگٹن یہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ ایران روس کو کئی سو ڈرونز فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جس میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو ہتھیار لے جا سکتے ہیں اور ایران روسی فوجوں کو ان کے استعمال کی تربیت دینے کی تیاری بھی کر رہا ہے۔
امریکی مشیر کا بیان منظر عام پر آنے کے بعد ایران کے سرکاری میڈیا گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبدالل?یان کی یوکرین ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفون کال میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے بیان کی تردید کی تھی۔دوسری جانب مشرق وسطیٰ کے دورے پر موجود امریکی صدر نے جمعرات کے روز امریکی صدر بائیڈن اور اسرائیلی وزیر اعظم لیپڈ نے یروشلم میں اس مشترکا عزم پر دستخط کئے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دئیے جائیں گے۔جب کہ ایران اس بات کی تردید کرتا ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے حصول کے لئے کوشاں ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام صرف پر امن مقاصد کیلئے ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

میکسیکو میں نیوی کا ہیلی کاپٹرگرکرتباہ' 14 ا...

میکسیکو میں نیوی کا ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 14 نیوی اہلکار ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کے شمالی علاقے سینالوا میں میکسیکن نیوی کا ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 14 نیوی اہلکار ہلاک ہوگئے۔میکسیکن بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر شمالی ساحلی علاقے میں گر کرتباہ ہوا۔ ہیلی کاپٹر میں 15 نیوی اہلکار سوارتھے۔ زندہ بچ جانے والے ایک اہلکار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ میں پاکستانی سفیرمسعود خان کی چیف اکا...



سفیر پاکستان مسعود خان اور چیف اکانومسٹ ڈاکٹر ایملی کی پاکستان ہائوس میں ملاقات ہوئی ہے،چیف اکانومسٹ ڈاکٹر ایملی سے ملاقات میں مسعود خان نے عالمی معاشی رجحانات،خوراک اور تیل سے متعلق پائے جانے والے تحفظات پر بات کی،امریکی انڈر سیکریٹری جوز ڈبلیو فرنینڈز نے سفیر پاکستان اور ڈاکٹر ایملی کی ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

۱۶ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاک امریکہ تعلقات کی بہتری ضروری ہے،صدر عارف...


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات کو دھچکہ لگا ہے تو دونوں ممالک کے تعلقات پھر سے بہتر بنائے جائیں، انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پاکستانی امریکن ڈاکٹروں کی تنظیم کے اجلاس سے نیو جرسی میں ویڈیو لنک پر خطاب میں کیا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعلقات کی بہتری ضروری ہے ۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روسی صدر 19 جولائی کو ایران کا دورہ کریں گے

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ایران میں ہونے والے سہ فریقی شام امن مذاکرات میں شرکت کیلئے19جولائی کو ایران جائیں گے'شام امن مذاکرات میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ، ترک صدر رجب طیب اردوان اور روسی صدرپیوٹن شریک ہوں گے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی صدارتی محل کریملن کا کہنا ہے کہ روسی صدر پیوٹن ایران میں ہونیوالے سہ فریقی شام امن مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ جس کے لیے 19 جولائی کو ریران روانہ ہوں گے۔ رپورٹس کے مطابق شام امن مذاکرات میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ، ترک صدر رجب طیب اردوان اور روسی صدرپیوٹن شامل ہوں گے۔اطلاعات ک مطابق دورہ تہران کے موقع پر پیوٹن ترک صدر رجب طیب اردوان سے الگ ملاقات بھی کریں گے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شام' داعش کا رہنما ماہر العکال امریکی ڈرون ح...

خانہ جنگی سے متاثرہ ملک شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کا رہنما ماہر العکال ایک امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا ہے۔ العکال اس عسکریت پسند تنظیم کے پانچ اعلیٰ ترین رہنماؤں میں سے ایک تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کی مرکزی کمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ داعش کے اس رہنما کو شمال مغربی شام میں ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا جس میں اس کا ایک قریبی ساتھی زخمی بھی ہوا ہے۔
بیان کے مطابق اس حملے کے لیے وسیع تر منصوبہ بندی کی گئی تھی اور اس بات کو یقینی بنایا گیا تھا کہ اس آپریشن کو ہر حال میں کامیاب ہونا چاہیے۔ ابتدائی اندازے کے مطابق اس ڈرون حملے میں کوئی عام شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق شام میں داعش کا رہنما ماہر العکال تنظیم کے پانچ اہم ترین کمانڈروں میں سے ایک تھا جس کا بنیادی کام اس دہشت گرد تنظیم کے نیٹ ورک کو شام اور عراق سے باہر تک پھیلانا تھا۔ ماہر العکال کی ہلاکت داعش کے لیے ایک اور بڑا دھچکا ہے جس سے اس شدت پسند تنظیم کی خود کو ایک گوریلا عسکری طاقت کے طور پر مضبوط بنانے کی کوششیں متاثر ہوں گی۔
ماضی میں داعش عراق اور شام کے وسیع تر علاقوں پر قابض تھی اور اس نے وہاں اپنی ایک نام نہاد خلافت بھی قائم کر رکھی تھی۔ بعد ازاں اس دہشت گرد تنظیم کے خلاف مربوط بین الاقوامی عسکری کارروائیوں کی وجہ سے یہ کمزور پڑتی چلی گئی اور یہ اپنے زیر اثر وسیع تر علاقوں سے محروم بھی ہوگئی تھی۔اس سے قبل رواں سال فروری میں شام میں ہی داعش کے ایک مرکزی رہنما نے ایک امریکی فوجی آپریشن کے دوران گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔


کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مشتعل مظاہرین کا خوف 'سری لنکا کے صدر ملک سے...

سری لنکا کے صدرگوٹابایا راجا پاکسے فوجی طیارے میں ملک سے فرار ہوکر مالدیپ پہنچ گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے ملک سے فرار ہوکر مالدیپ پہنچ گئے۔سری لنکن صدر فوجی طیارے میں مالدیپ پہنچے۔سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کے بعد حکمراناشرافیہ کے خلاف شدید احتجاج اورمظاہرے جاری ہیں۔

چند روز قبل ہزاروں مشتعل مظاہرین نے صدارتی محل پردھاوا بول دیا تھا جس کے بعد صدر گوٹابایا کی روپوشی کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔اس سے قبل صدر گوتابایا راجا پکشے نیاپنے عہدے سے استعفی دینے کا وعدہ کیا تھا۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ صدر کے بھائی اورسری لنکا کے سابق وزیرخزانہ بسل راجا پکسے بھی ملک سے فرار ہوکر امریکا پہنچ گئے ہیں۔سری لنکا میں عوام کو سنگین معاشی بحران کے باعث گذشتہ کئی ماہ سے بدترین لوڈشیڈنگ، ایندھن ، خوراک ، دواؤں اوردیگربنیادی ضروریات کی شدید قلت کا سامنا ہے

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بچوں کے قتل عام پر اسرائیل کو قصور وار ٹھہرا...

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے "اسرائیل" کے ہاتھوں قتل ہونے والے فلسطینی بچوں کی تعداد پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کے مواخذے اور بچوں کے قتل پر صہیونی ریاست کو جواب دہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا ہے۔گوٹیرس نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی سالانہ رپورٹ میں بچوں اور مسلح تصادم سے متعلق، جس میں گذشتہ ایک سال کے دوران دنیا بھر میں ہونے والے تنازعات میں بچوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کوریکارڈ کیا گیا، میں فلسطینی بچوں پر بار بار کیے جانے والے حملوں پر اسرائیل پر سخت اور غیر واضح طور پر تنقید کی۔
رپورٹ میں گذشتہ ایک سال کے دوران اسرائیلی قابض افواج کے جرائم کا احاطہ کیا گیا ہے، جن میں غزہ کی پٹی پر جارحیت بھی شامل ہے۔ اس جارحیت کے نتیجے میں بچوں سمیت بڑی تعداد میں فلسطینی شہری شہید ہوئے تھے۔گوٹیرس نے کہا کہ وہ قابض فوج کے ہاتھوں اور گنجان آباد علاقوں پر فضائی حملوں میں براہ راست بارود کے استعمال اور ان خلاف ورزیوں کے لیے مسلسل جوابدہی کے فقدان پر فلسطینی بچوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی وجہ سے حیران ہیں۔
انہوں نے اسرائیلی افواج پر زور دیا کہ وہ فلسطینی بچوں کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات کرے اور بچوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے سے گریز کرے۔گوٹیرس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ ہر اس معاملے کی تحقیقات کرے جس میں گولہ بارود استعمال کیا گیا ہو۔ انہوں نے پہلی بار تسلیم کیا کہ "فلسطینی بچوں کے خلاف اسرائیلی خلاف ورزیوں پر صہیونی ریاست کو جواب دہ ٹھہرانے کا کوئی منظم اقدام نہیں کیا گیا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں جون کے دوران نئے یوآن قرض کی مالیت 2...

چین میں نئے یوآن کرنسی میں قرض کی مالیت جون کیدوران 28.1 کھرب یوآن (419.65 ارب امریکی ڈالرز) ہوگئی۔ پیپلزبینک آف چائنہ کے مطابق مالیت میں اضافہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں 686.7 ارب یوآن کا اضافہ ہوا ہے۔ پیپلزبینک آف چائنہ کے مطابق رقم کی فراہمی میں نقدی کی گردش اور تمام ڈیپازٹ کا احاطہ کرنے والے ایک بڑے پیمانے ایم 2 میں گزشتہ برس کی نسبت 11.4 فیصد اضافہ ہوا، اور یہ گزشتہ ماہ کے اختتام تک 2581.5 کھرب یوآن تک پہنچ گیا۔
شرح نمو مئی کیاختتام کے اعدادوشمارکے مقابلے میں 0.3 فیصد پوائنٹس زیادہ تھی، اور یہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 2.8 فیصد پوائنٹس زائد تھی۔ نقدی کی گردش اور ڈیمانڈ ڈیپازٹ کا احاطہ کرنے والا ایم ون جون کے اختتام پر 674.4 کھرب یوآن رہا، اس میں گزشتہ برس کی نسبت 5.8 فیصد اضافہ ہوا۔ نقدی کی گردش کا احاطہ کرنے والے ایم صفر میں ایک برس قبل کے مقابلے میں 13.8 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 96 کھرب یوآن تک پہنچ گیا۔
مرکزی بینک نے رواں سال کی پہلی ششماہی میں مجموعی طور پر 518.6 ارب یوآن خالص نقدی مارکیٹ میں داخل کی۔ نئی شامل کردہ سماجی سرمایہ کاری گزشتہ ماہ 51.7 کھرب یوآن رہی جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 14.7 کھرب یوآن اضافہ ہے۔ یہ مالیاتی نظام سے افراد اور غیرمالیاتی اداروں کی حاصل کردہ رقم کی پیمائش کرتا ہے۔
رواں سال کی پہلی ششماہی میں نئی سماجی سرمایہ کاری مجموعی طور پر 210 کھرب یوآن رہی جو ایک برس قبل کی اسی مدت سے 32 کھرب یو آن زیادہ ہے۔مختلف مد میں اعدادوشمار کی تقسیم مالیاتی شعبے میں حقیقی معیشت کے مستقل تعاون کو ظاہر کرتی ہے۔ رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران حقیقی معیشت میں سماجی سرمایہ کا حصہ 64.6 فیصدتھا۔ تازہ اعدادوشمار کے مطابق چین میں نئے یوآن ڈیپازٹ جنوری۔ جون کے عرصے میں 188.2 کھرب یوآن تک پہنچ گئے جو ایک برس قبل کے اسی عرصے سے 47.7 کھرب یوآن زیادہ ہیں۔ رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران سرحد پار تجارت میں رین من بی میں لین دین مجموعی طور پر 45.8 کھرب یوآن رہا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی نائب وزیر اعظم کا جامع دیہی احیا پر زور

چین کے نائب وزیر اعظم ہو چھن ہوا نے تمام محاذوں پر دیہی احیا کو تیز کرنے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ہو نے صوبائی سطح کے عہدیداروں کے لیے دیہی بحالی کو فروغ دینے سے متعلق ایک سیمینار کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں عہدیداروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ دیہی اور زرعی ترقی کے قانون کی پابندی کریں، کام کے طریقوں کو بہتر بنائیں، کام کے لیے منظم اور مجموعی منصوبہ بندی کو مضبوط کریں، اور مقامی حالات کی روشنی میں بتدریج اور مستحکم انداز میں دیہی احیا کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ رسمی طر یقہ کار اور بیوروکریسی کی مخالفت کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں، انہوں نے ٹھوس نتائج حاصل کرنے کے لیے فعال اقدامات کرنے اور تخلیقی طور پر حقیقت پر مبنی اقدامات کو نافذ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ میں چینی مندوب کا یمن میں جنگ بن...

اقوام متحدہ میں ایک چینی ایلچی نے یمن تنازعہ کے فریقین سے موجودہ جنگ بندی کی توسیع اور دیرپا حل تلاش کرنے کے لیے کام کرنے کی در خواست کی ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ نے کہا کہ یمن میں جنگ بندی عمومی طور پر جاری ہے اور سلامتی اور انسانی حالات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ یمنی حکومت، حوثیوں اور سعودی قیادت میں اتحادی افواج نے عمان میں ملٹری کوآرڈینیشن کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں جنگ بندی کے لیے اپنے وعدوں کا اعادہ کیا۔
چین ان پیش رفتوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ "یمن میں جنگ بندی کی میعاد 2 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔ جنگ بندی میں توسیع یمنی عوام اور عالمی برادری کی مشترکہ خواہش ہے، اور یہ یمن کے تمام فریقوں کے مشترکہ مفادات میں ہے۔ چین امید کرتا ہے کہ یمن میں تمام فریقین اپنی سیاسی قوت ارادی کو مضبوط کریں گے، سیاسی تصفیہ کی عمومی سمت میں مضبوطی سے رہیں گے، جنگ بندی میں توسیع کے لیے فعال طور پر زور دیں گے اور یمن کے مسئلے کے دیرپا حل کے لیے مل کر کام کریں گے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین -یورپ ریلوے ایکسپریس چھونگ چھنگ کی 10ہزا...

چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ بلدیہ سے 23 جون کو الیکٹرانک مصنوعات، مکینیکل پرزوں اور روزمرہ کی ضروریات سے لدی ایک مال بردار ٹرین جرمنی کے شہر ڈوئسبرگ پہنچ گئی۔ یہ چین-یورپ ریلوے ایکسپریس (چھونگ چھنگ) کے ذریعے چلائی جانے والی چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کا 10ہزار واں سفر ہے، جو چین میں اپنی نوعیت کا پہلا سفر ہے۔ ڈسلڈورف میں چینی قونصل جنرل ڈو چھن گو، ڈوئسبرگ کے میئر کے دفتر کے چینی امور کے کمشنر مارکس ٹیوبر، اور ڈیوس پورٹ کے سی ای او مارکس بنگن نے ڈوئسبرگ میں منعقد ہونے والی ایک استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔
ڈونے اپنی خیر مقدمی تقریر میں کہا کہ یہ چین-یورپ مال بردار ٹرین خدمات کے لیے ایک سنگ میل ہے، اور یوریشیا میں مشترکہ ترقی کے نئے سفر کا ایک نیا نقطہ آغاز ہے۔ اس سال چین اور جرمنی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ ڈو نے کہا کہ 50 سال پہلے دونوں ممالک کے درمیان سالانہ تجارتی حجم 30کروڑامریکی ڈالر سے کم تھا، اب اسے پورا کرنے میں اوسطا صرف 12 گھنٹے لگتے ہیں۔ مارکس بنگن نے کہا کہ جرمنی اور چین کے درمیان وسیع اقتصادی تعاون ہے اور گزشتہ 50 سالوں میں دونوں کے درمیان کامیاب تعاون کا مشاہدہ کیا گیا ہے جس سے دونوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ ہم مستقبل میں مزید تعاون کے منتظر ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کراچی میں کورونا شرح 39 اعشاریہ 46 فیصد تک پ...

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 39 اعشاریہ 46 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق شہرِ قائد میں اس دوران کورونا وائرس کے 408 ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 161 افراد میں مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیراعظم کی ملک میں مون سون کی مزید بارشوں پ...

وزیراعظم شہبازشریف نے جمعرات سے ملک میں مون سون کی مزید بارشوں پر وفاق اور صوبائی محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں عوام کے تحفظ کے اقدامات کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے.
وزیراعظم نے وفاق کی طرف سے صوبائی حکومتوں اور اداروں کو مکمل معاونت فراہم کرنے پراین ڈی ایم اے کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اتحاد، تعاون ، اشتراک عمل اور عوام کی خدمت کا بے لوث جذبہ ہی ہماری قوت اورکامیابی ہے،وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں اور اداروں کو بھی عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا،افسران اور عملے کے لئے اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، آپ کا جذبہ اور خدمات لائق تحسین ہیں،اللہ تعالی کی مخلوق کی خدمت کا جذبہ ہی دراصل سب سے عظیم جذبہ ہے۔عید کی تعطیلات میں عوامی خدمت کے شاندار جذبے کا آپ نے مظاہرہ کیا۔پولیس سمیت میونسپل اور شہری انتظامات کے ذمہ دار تمام اداروں کی تحسین کرتا ہوں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نومبر2022کودنیا کی آبادی 8 ارب تک پہنچ جائے...

اقوام متحدہ نے اس توقع کا اظہارکیا ہے کہ رواں سال 15 نومبرکو دنیا کی آبادی 8 ارب تک پہنچ جائے گی اوربھارت اگلے سال چین کی جگہ دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔عالمی یومِ آبادی کے موقع پر جاری ہونے والی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ 2020 میں عالمی آبادی میں اضافہ ایک فی صد سے کم ہوگیا ہے اور1950ء کے بعد سے اس کی سست ترین شرح سے اضافہ ہورہا ہے۔اقوام متحدہ کے تازہ اندازوں کے مطابق 2030ء میں دنیا کی آبادی بڑھ کر 8.5 ارب، 2050 میں 9.7 ارب اور2080 کی دہائی کے دوران میں قریباً 10.4 ارب افراد کی بلندترین تعداد تک پہنچ سکتی ہے۔
2100تک یہی شرح یا سطح برقرار رہنے کا اندازہ ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوٹیرس نے 2022 کو''سنگ میل سال''قراردیا ہے جس میں ''زمین کے ا?ٹھ اربویں باشندے کی پیدائش'' ہوگی۔عالمی آبادی کے امکانات 2022 کی رپورٹ میں ا?بادی 7.942 ارب بتائی گئی ہے اور پیشین گوئی کی گئی ہے کہ یہ 15 نومبر کو 8 ارب تک پہنچ جائے گی۔
گوٹیرس نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ہمارے تنوع کا جشن منانے، ہماری مشترکہ انسانیت کی پہچان اور صحت میں ترقی پرحیرت کا موقع ہے جس نے عمروں میں توسیع کی ہے اورزچگی اوربچّوں کی اموات کی شرح میں ڈرامائی طور پر کمی واقع ہوئی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ ہمارے کرہ ارض کی دیکھ بھال کرنے کی ہماری مشترکہ ذمہ داری کی یاد دہانی ہے اوراس بات پرغور کرنے کا لمحہ ہے کہ ہم اب بھی ایک دوسرے کے ساتھ اپنے وعدوں پرکہاں عمل درآمدکررہے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں