زمین پر موجود قدیم حیات کے ماہرین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں ایک ریستوران کے صحن میں کھانا کھاتے ہوئے ایک شخص کی جانب سے جن نشانات کی نشاندہی کی گئی تھی وہ کریٹاسیئس دور کیشروع میں پائے جانے والے ڈائنوسار کے قدموں کے نشان ہیں۔رواں سال 10 جولائی کواو ہونگ تاو، لی شان شہر کے ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہے تھے جب انہوں نے ریستوران کے صحن میں زمین پر کٹاو کے کچھ نشان دیکھے۔
قدیم حیاتیات میں خاصی دلچسپی رکھنے والے اوکا خیال تھا کہ یہ نشانات شاید ڈائنوسار کے قدموں کے ہوسکتے ہیں اور انہوں نے اسی شام چائنہ یونیورسٹی آف جیو سائنسز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر شنگ لی دا سے رابطہ کیا۔16 جولائی کو، شنگ نے اپنے ساتھی ماہرین کی ایک ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے اس جگہ پر تحقیقات کی۔ جس کے بعداس بات کی نشاندہی ہوئی کہ یہ نشانات ابتدائی کریٹاسیئس دور میں پائے جانے والے دو برونٹوسارس کے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی