گوجرہ میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں چیکنگ کے دوران سینکڑوں لیٹرغیر معیاری دودھ تلف کرکے جرمانے عائد کردیے گئے۔ فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ کریانہ اسٹور سے دوران چیکنگ 100ساشے ممنوعہ گٹکا برآمد کیا گیا، گٹکا ضبط کرکے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نے بتایا کہ انسانی جانوں سے کھلواڑ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایئرپورٹس سیکورٹی فورس کی جانب سے فیصل آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں شارجہ جانے والے مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔ ترجمان اے ایس ایف نے بتایا کہ کارروائی میں اے ایس ایف کے عملے نے شارجہ جانے والے مسافر سے 1048 گرام آئس ہیروئن اور 192 گرام بران ہیروئن برآمد کر لی ہے۔ ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ مسافر حافظ محمد اختر نے ہیروئن بیگ کی تہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔ ترجمان اے ایس ایف نے مزید بتایا کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے۔ جمعہ کو سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے اور سیاسی جماعتیں اگلے انتخابات کے فریم ورک پر مذاکرات شروع کریں۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا ، ہمیں ذمہ داری کا احساس کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرداری سیاست کے دن گزر گئے ہیں، عوام اب غیر اخلاقی سیاست کو مسترد کرتی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاداریاں خریدنے کا سیاسی دھندہ عمران خان کا ہے، عمران خان جھوٹا، منافق اور چور ہے۔ عمران خان کے ممبران ان پر عدم اعتماد کر چکے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پیسہ 2018 کے گلگت بلتستان ، ڈسکہ الیکشن میں عمران ووٹ چور نے چلایا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان الیکشن کمشنر پہ فارن فنڈنگ کیس کا غصہ نکال رہے ہیں، وہ چیف الیکشن کمشنر سے این آر او مانگ رہے ہیں
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مصرکےجنوبی صوبے منیا کےعلاقہ البرشہ میں مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے۔منیا کے مقامی حکام نےغیر ملکی میڈیا کو بتایا ہے کہ مسافر بس تقریباً 45 مسافروں کو لے کر جا رہی تھی کہ البرشہ علاقہ جودارالحکومت قاہرہ سے تقریباً 300 کلومیٹر (185 میل) جنوب میں المنیہ گورنری میں واقع ہے کے قریب ایک اسٹیشنری ٹرک سے ٹکرا گئی،جس کے نتیجہ میں 22 افراد ہلاک اور33 زخمی ہوگئے۔
منیا کے گورنر نے کہا کہ ٹرک ٹائر تبدیل کرنے کے لیے سڑک کے کنارے کھڑا تھا جب اسے سوہاگ گورنری سے قاہرہ جانے والی تیز رفتار بس نے پیچھے سے ٹکر ماردی۔انہوں نے کہا کہ ایمبولینسیں فورا جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو منیا کےاسپتالوں میں منتقل کردیا گیاہے۔یاد رہےکہ ٹریفک قوانین کے ناقص نظام اور خراب سڑکوں کے باعث مصر میں ہرسال ٹریفک حادثات میں ہزاروں افراد ہلاک ہوتے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، صرف 2020 میںمصر میں سڑک حادثات میں تقریباً 7,000 افراد ہلاک ہوئے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترک صدر رجب طیب اردوان سرکاری دورے پر سہ فریقی اجلاس میں شرکت کیلئے ایران پہنچ گئے۔ طیب اردوان کے تہران پہنچے پر ایرانی ہم منصب نے ان کا استقبال کیا، ایرانی مسلح افواج نے ترک صدر کو سلامی دی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق دورے کے دوران ترک صدر ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ سہ فریقی اجلاس میں روس، ترکی اور ایران کے سربراہان شرکت کریں گے جس کے دوران شام اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سنکیانگ سے متعلق مسائل انسانی حقوق، نسل یا مذہب سے متعلق نہیں بلکہ دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کے خلاف جنگ سے متعلق ہیں، اور چینی حکومت کے انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے اقدامات نے سنکیانگ میں سیکورٹی کی صورتحال کو کافی حد تک بدل دیا ہے۔ترجمان وانگ وین بن نے یہ بات چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے سے متعلق امریکی رپورٹ کے جواب میں روزانہ کی پریس بریفنگ میں کہی۔ وانگ نے کہا کہ امریکی رپورٹ سنکیانگ میں انسانی حقوق کے حالات کو مسخ کرتی ہے ،اور یہ چین کی سنکیانگ پالیسی پر بے مقصد حملہ ہے، بین الاقوامی قوانین اوریہ بین الاقوامی تعلقات میں بنیادی اصولوں کو پامال کرتا ہے، اور اس میں حقائق پر مبنی بنیادوں کا فقدان ہے۔ وانگ نے کہا، "یہ سنکیانگ سے متعلق معاملات پر امریکی جھوٹ کی تکرار کے سوا کچھ نہیں ہے،" وانگ نے مزید کہا کہ ان اقدامات کی بدولت سنکیانگ میں گزشتہ پانچ سالوں میں کوئی پرتشدد دہشت گردی کے واقعات نہیں ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے سے، امریکہ سنکیانگ کے بارے میں جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہا ہے اور کھیل رہا ہے اور ان کو بنیاد کے طور پر استعمال کر رہا ہے تاکہ چین کو بدنام کرنے، پابندیاں لگانے اور دبانے کی ایک بڑی مہم میں شامل ہو سکے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایکواڈور کے شہرسانتو ڈومیگو کے جیل میں فسادات کے دوران کم از کم 13 قیدی ہلاک اور دیگر 2 زخمی ہوگئے۔ مقید افراد بارے قومی جامع دیکھ بھال سروس نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ قومی پولیس، مسلح افواج اور وزارت صحت عامہ کو ہنگامی بنیادوں پر بلاکر صورتحال کو قابو میں کیا گیا۔اسی جیل میں 9 مئی کو بھی تشدد کے واقعات ہوئے تھے جس میں 44 قیدی مارے گئے تھے۔ایکواڈورکا جیل نظام منشیات کی اسمگلنگ کے حریف گروہوں کے درمیان تصادم کے سبب سنگین بحرانی کیفیت سے دوچار ہے۔ملک کی جیلوں میں 2021 کے دوران ہونے والے فسادات میں 300 سے زائد قیدی ہلاک ہوئے تھے۔ حکومت نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا اعلان کیا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے شمال مغربی ننگشیا ہوئی خود مختار علاقے نے 2012 سے مضبوط اقتصادی ترقی حاصل کی ہے۔مقامی حکام نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ پچھلی دہائی کے دوران، خطے کی مجموعی گھریلو پیداوار میں 7.1 فیصد کی اوسط سالانہ شرح سے اضافہ ہوا، اور فی کس جی ڈی پی تقریبا دوگنا ہو گئی۔ کوئلہ کیمیکلز، نئی توانائی اور نئے مواد جیسی صنعتوں نے قومی اہمیت حاصل کی ہے۔ ننگشیا ہوئی خود مختارعلاقے کے پارٹی سربراہ لیانگ یان شون نے کہا کہ اس عرصے میں، دیہی باشندوں کی اوسط سالانہ آمدنی 2.26 گنا بڑھ کر 15ہزار337 یوآن (تقریبا 2ہزار274 امریکی ڈالرز) ہو گئی اور شہری رہائشیوں کی آمدنی 1.96 گنا بڑھ کر 38ہزار291 یوآن ہو گئی۔اس خطے نے سائنسی اور تکنیکی اختراعات کو فروغ دینے کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں۔ اس کی آر اینڈ ڈی سرمایہ کاری پچھلی دہائی کے دوران دوگنی ہو گئی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے صوبہ حئی لونگ جیانگ کی اشیا کی غیرملکی تجارت 2022 کی پہلی ششماہی میں گزشتہ برس کی نسبت 30.7 فیصد اضافے سے 122.21 ارب یوآن(تقریبا 18.12 ارب امریکی ڈالرز)تک پہنچ گئی۔ہاربن کسٹمز کے اعدادوشمار کے مطابق پہلی ششمالی میں حئی لونگ جیانگ کی درآمدات میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 35.3 فیصد اضافہ ہوا، اور یہ 99.26 ارب یوآن رہی جبکہ برآمدات 14.1 فیصد اضافے سے 22.95 ارب یوآن ہوگئی۔ اس عرصے میں صوبے کی بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ تجارت 96.38 ارب یوآن رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 37 فیصد زائد اور صوبے کے مجموعہ کے 78.9 فیصد کے مساوی ہے۔اس کی علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ارکان کے ساتھ تجارت 23 فیصد اضافے سے 11.18 ارب یوآن ہوگئی۔صوبے کی محنت کش اور زرعی مصنوعات کی برآمدات میں زبردست اضافہ ہوا جبکہ اسی عرصے میں خام لوہے اور میکنیکل اور برقی مصنوعات کی درآمدات بڑھی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رواں ماہ کے اوائل میں وال اسٹریٹ جرنل نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور چین تعلقات کو بہتر بنانے کی ہرممکن کوشش کرنا امریکہ کے قومی مفاد میں ہے۔ ایک مضمون میں کہا گیا کہ ہمیں " اس کے قیام پرکام کرنا چاہئے" ۔ چین کی بہت سی کمپنیاں امریکہ میں کاروبار کرتی ہیں، جیسے بہت سے شعبوں میں چین میں امریکی کمپنیاں کام کررہی ہیں ۔ سالانہ سینکڑوں ارب ڈالرز کی اشیا اور خدمات کا تبادلہ کیا جاتا ہے جو دونوں معیشتوں کے لئے سودمند ہے۔موریس آر گرین برگ کے تحریر کردہ مضمون میں کہا گیا ہے کہ " میں سمجھتا ہوں کہ مخالف عالمی نظریات مثبت بات چیت کی کوششوں کو مشکل بناتے ہیں لیکن جو دا پر لگا ہوا ہے، اسے دیکھتے ہوئے کوشش کرنا معنی خیز ہے"۔سی وی اسٹار اینڈ کمپنی کے چیئرمین اور سی ای او گرین برگ نے اپنے مضمون میں کہا کہ مجھے یہ جان کر حوصلہ ملتا ہے کہ وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے امریکہ ۔ چین تعلقات بارے اپنی پہلی اہم تقریر میں کہا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ بیجنگ سے براہ راست رابطے بڑھانے کو تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے کاروباری افراد اختلافات کے باوجود مثبت نتائج حاصل کرسکتے ہیں، ہم نے سینئر امریکی کاروباری اور پالیسی رہنماں کا ایک چھوٹا گروپ قائم کیا ہے جو چین کا تجربہ رکھتے ہیں ،اور اس رائے سے متفق ہیں کہ چین سے مزید تعمیری تعلقات قائم کرکے ہم بہتر خدمت کرسکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے گروپ کا مقصد ان رابطوں کی تعمیر نو میں مدد کرنا اور باہمی احترام و افہام و تفہیم کی بنیاد پر تعمیری دو طرفہ بات چیت کو دوبارہ قائم کرنا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بننے کا عزم لیے نائلہ کیانی نے اپنی پیش قدمی کا آغاز کردیا ہے اور وہ چوٹی کے کیمپ ون پر پہنچ چکی ہیں،ذرائع کے مطابق دبئی میں رہائش پذیر پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے اتوار کے روز کے ٹو بیس کیمپ سے سمٹ کیلئے سفر شروع کیا تھا ۔ پیر کی شام وہ کیمپ ون پرپہنچی گئیں۔نائلہ کیانی کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بننے کا عزاز حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی اونچائی 8،611 میٹر ہے ۔ نائلہ کیانی ایڈوانس بیس کیمپ کو کراس کرنے کے بعد 6900 میٹر بلندیپر اس کے کیمپ ون تک پہنچیں۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر موسمی حالات ٹھیک رہے تو نائلہ کیانی 22 یا 23 جولائی تک کے ٹوسر کرسکتی ہیں۔واضح رہے کہ نائلہ اس سے قبل گیشربرم پیک بھی سر کرچکی ہیں اور وہ پاکستان کے اندر کسی بھی 8 ہزار میٹربلند چوٹی کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترک سفیر کی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات میں بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان میں نئے تعینات ہونیوالے ترک سفیر مہمت پاچا جی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اس دورے کے دوران ترک سفیر کی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات ہوئی ہے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نیول چیف نے ترک سفیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ترک سفیر نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کا ہر گھنٹہ ملک پر بھاری ثابت ہو رہا ہے۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں اسد عمر نے کہا کہ امپورٹڈ سرکار ملک کی معیشت کی جڑوں میں بیٹھنے لگی، بروقت فیصلہ نہ کیا گیا تو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرنسی مارکیٹ میں انتہائی خطرناک صورتحال پیدا ہو رہی ہے، روپے کی قدر ہے ڈالر کے خلاف 221،222 تک پہنچ چکی ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس صورتحال سے شدید نقصان پہنچ رہا ہے، امپورٹڈ حکومت کا ہر گھنٹہ ملک پر بھاری ثابت ہو رہا ہے۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ غیر فطری اور بیرونی مداخلت سے لایا گیا نظام بہت تباہی کر رہا ہے، اگر جلد اس نظام کو ختم نہ کیا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، اب وقت ہے کہ بہتر فیصلہ کرکے پاکستان کی بہتری کی جائے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر وزارت قانون، نیب اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔منگل کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔ بنچ میں جسٹس اعجازالااحسن اور جسٹس منصورعلی شاہ شامل ہیں۔ سپریم کورٹ میں سماعت کے آغاز پر عمران خان کے وکیل خواجہ حارث روسٹرم پر آئے اور چیف جسٹس نے ان سے پوچھا کہ خواجہ حارث صاحب آپ نے درخواست پر بڑی محنت کی ہے۔ وکیل خواجہ حارث نے جواب دیا کہ محنت تو انہوں نے بھی بڑی کی ہے جنہوں نے ترامیم کی۔ وزیرقانون کا کہنا ہے ہرترمیم کی سپورٹ میں عدالتی فیصلے ہیں۔ چیف جسٹس نے پوچھا کیا ایسا ہی ہے؟ عمران خان کے وکیل نے جواب دیا کہ نہیں ایسا نہیں ہے۔ ترامیم سپریم کورٹ کے فیصلوں سے متصادم تو ہیں لیکن ان کے مطابق نہیں۔ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس میں کہا کہ بہت سی ترامیم کو جلد بازی میں منظورکیا گیا ہے۔ وکیل پی ٹی آئی نے دلائل میں کہا کہ عدالت نے اقوام متحدہ کے اینٹی کرپشن کنونشن کو بھی مدنظررکھنا ہے،زیادہ کیسز اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثوں کے ہوتے ہیں، ترمیم کے بعد کسی کو فائدہ پہنچانے پرکیس نہیں بنے گا، جب تک اختیاراستعمال کرنے والا خود فائدہ نہ لے کیس نہیں بن سکے گا۔
جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ کیا قانون سازوں کو ان کا استحقاق استعمال کرنے نہیں دینا چاہیے؟ جس پروکیل خواجہ حارث نے جواب دیا کہ پارلیمان کل قرار دے کہ قتل جرم نہیں ہے تو کیا ایسا ہونے دیا جائے؟ جسٹس منصور علی شاہ نے وکیل سے سوال کیا کہ پارلیمان اگرسزائے موت ختم کرتی ہے تو کیا عدالت اسے بحال کرسکتی ہے؟ وکیل پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ سزائے موت ختم کرنے کا معاملہ مختلف ہے۔ وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ جہاں کرپشن اور قومی خزانے کا معاملہ ہو وہاں بات بنیادی حقوق کی آتی ہے۔ امیرآدمی دولت جہاں چاہتا ہے منتقل کرلیتا ہے۔ پٹواری فرد کے پیسے لیتا پکڑا جائے تو اس کے خلاف کارروائی ہوتی ہے۔ کیا بڑے آدمی کے خلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیے؟ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ترمیم سے اختیارات کے ناجائزاستعمال کو بطورجرم ختم نہیں کیا گیا۔ آپ کی نظرمیں جو ترامیم بنیادی حقوق کے خلاف ہیں پہلے وہ بتائیں۔ جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ کیا پارلیمان کے قانون سازی کے اختیارات کا عدالتی جائزہ نہیں لیا جا سکتا؟ کیا مخصوص افراد کو فائدہ پہنچانے کا قانون چیلنج نہیں ہو سکتا؟ سال 1985 سے ترامیم کے اطلاق کا مطلب ہے زیرالتوا تمام مقدمات بیک جنبش قلم سے ختم ہوگئے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے دوران ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 80 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 218 روپے ہوگئی ہے جو ملکی تاریخ میں اس کی بلند ترین سطح ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم عوامی فیصلے کا احترام کریں گے، اگر عام انتخابات میں ہار گئے تو اپوزیشن میں جائیں گے ۔ شاہد خاقان عباسیa نے میڈیا سے اسلام آباد نیب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگی رہنما نے کہا کہ آج ہم نے عدالت سے پوچھا کہ یہ بتائیں ہمارا جرم کیا ہے، یہ پراسیکیوشن بھی بتانے سے قاصر ہے اور عدالت بھی بتانے سے قاصر ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہر دوسرا لفظ منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے، میں نے عدالت سے پوچھا کہ کیا کسی جرم کے بغیر منی لانڈرنگ ہوسکتی ہے، جس پیسے پر ٹیکس دیا ہو کیا اس پر منی لانڈرنگ ہوسکتی ہے، اسکا جواب نہ نیب کے پاس ہے نہ عدالت کے پاس ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کا عام انتخابات سے کوئی تعلق نہیں، عام انتخابات میں ہار گئے تو اپوزیشن میں جائیں گے، ہم عوامی فیصلے کا احترام کریں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ 4سال سے ملک میں جھوٹا احتساب چلتا رہا، 20سیٹیں پی ٹی آئی کی ہی تھیں، ہم نے 5جیتی ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں ظلم ، تفریق اور ناانصافی کے باوجود کشمیریوں کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، آج ہم کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے ان کی جدوجہد میں اپنی حمایت کی تجدید کرتے ہیں، پاکستان کشمیریوں کو ان کے حق ِخودارادیت کے لیے اپنی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جموں و کشمیر کے یوم الحاقِ پاکستان کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم بہادر کشمیری عوام کی تاریخی جہدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم دہراتے ہیں اور جموں و کشمیر کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ اس موقع پر صدر پاکستان نے گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کی اور کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے کشمیریوں کو ان کے حق ِخودارادیت کے لیے اپنی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے بتایا کہ بھارت نے غیرقانونی اور یکطرفہ طور پر کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا ، اسکے علاوہ بھارت کے ڈومیسائل اور ملکیتی قوانین مقبوضہ جموں و کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے اور کشمیریوں کو اقلیت میں بدلنے کیلئے تبدیل کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری ہندوتوا بھارتی حکومت کے ظالمانہ اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اقوام متحدہ کی قراردادوں ، کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازع کے پرامن حل پر منحصر ہے اور ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ عالمی برادری آرٹیکل 35 اے اور 370 معطل کرنے کے بھارتی غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو ختم کرائے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلا ومیں مسلسل اضافہ ، مثبت کیسز کی شرح 2.80 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 2.80 فیصدریکارڈ کی گئی۔ این آئی ایچ کے مطابق ایک دن میں16 ہزار 419 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 459 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی جبکہ 163 افراد کی حالت تشویشناک ہے
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 65 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ایک بار پھر 12 گھنٹے تک چلا گیا۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 435 میگاواٹ جبکہ کل طلب 28 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔ پانی سے 6 ہزار 600 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 120 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11 ہزار میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس 1100 اور سولرپلانٹس سے پیداوار 170 میگاواٹ ہے۔ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 160 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جبکہ جوہری ایندھن سے 2ہزار 285 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے ملک بھر کے بڑے شہروں میں 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ ہائی لاسز کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کا فوری اعلان کرے۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن طویل مدت سے تاخیر کا شکار فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کا فوری اعلان کرے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملکی اداروں پر مسلسل شرمناک حملوں کے باوجود عمران نیازی کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔ عمران خان کو ملی ہوئی رعایت نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اس بات پر زور دیا کہ شام کی علاقائی سالمیت کا تحفظ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، عرب ریاست کے شمال میں کسی بھی فوجی کارروائی سے دہشت گردوں کو فائدہ پہنچے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترکی کے دورے پر آئے ہوئے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات میں کیا جس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی بھی موجود تھے۔
خامنہ ای نے کہا کہ شمالی شام میں اس طرح کی فوجی کارروائیاں یقینی طور پر ترکی، شام اور پورے خطے کو نقصان پہنچائیں گی اور شامی حکومت کو متوقع سیاسی اقدام پر عمل درآمد سے روکیں گی ۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق ایرانی اعلی رہنما نے کہا کہ "مسلم دنیا کی شان و شوکت" کو یقینی بنانے کا انحصار اختلافات کو حل کرنے اور تفرقہ انگیز پالیسیوں کے حوالے سے باخبر رہنے پر ہے۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی کے ساتھ تعاون کرے گا۔
ورلڈ یوتھ ڈیولپمنٹ فورم 21 سے 23 جولائی تک آن لائن اور آف لائن منعقد ہوگا، جس میں 100 سے زائد ممالک کے تقریبا 2ہزار نوجوان نمائندے شرکت کریں گے۔ ایونٹ کے منتظم کے مطابق آل چائنہ یوتھ فیڈریشن کی طرف سے شروع کیے گئے، فورم میں شرکا کو روزگار اور کاروباری، موسمیاتی تبدیلی اور سبز ترقی، ڈیجیٹل معیشت، اور اعلی معیار کی تعلیم جیسے موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکے گا۔ اس فورم کا مقصد بین الاقوامی تنظیموں، سرکاری ایجنسیوں، نوجوانوں کی تنظیموں، نوجوان رہنماں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل عالمی ترقیاتی شراکت داری قائم کرنے کی کوشش میں علاقائی، کراس انڈسٹری اور کراس سیکٹر کے تبادلے اور تعاون کے پلیٹ فارمز کی تعمیر کرنا ہے۔
ورلڈ یوتھ ڈیولپمنٹ فورم 21 سے 23 جولائی تک آن لائن اور آف لائن منعقد ہوگا، جس میں 100 سے زائد ممالک کے تقریبا 2ہزار نوجوان نمائندے شرکت کریں گے۔ ایونٹ کے منتظم کے مطابق آل چائنہ یوتھ فیڈریشن کی طرف سے شروع کیے گئے، فورم میں شرکا کو روزگار اور کاروباری، موسمیاتی تبدیلی اور سبز ترقی، ڈیجیٹل معیشت، اور اعلی معیار کی تعلیم جیسے موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکے گا۔ اس فورم کا مقصد بین الاقوامی تنظیموں، سرکاری ایجنسیوں، نوجوانوں کی تنظیموں، نوجوان رہنماں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل عالمی ترقیاتی شراکت داری قائم کرنے کی کوشش میں علاقائی، کراس انڈسٹری اور کراس سیکٹر کے تبادلے اور تعاون کے پلیٹ فارمز کی تعمیر کرنا ہے۔
نڈونیشیا کے مشرقی صوبہ شمالی مالوکو کے پانیوں میں ایک مسافر بردار بحری جہاز ڈوبنے کے باعث 13 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں ۔ بحری جہاز میں 77 مسافر سوار تھے۔نیشنل سرچ و ریسکیو آفس کے ترجمان یوسف لطیف نے منگل کے روز بتایا کہ پیر کی شب ضلع ہالماہیرا سیلاتن (جنوبی ہالماہیرا) کے پانیوں میں سفر کے دوران "کے ایم چھایا عرافہ" نامی بحری جہاز خراب موسمی حالات کے باعث بڑی لہروں کی زد میں آ گیا۔ترجمان نے بتایا کہ دفتر ، مقامی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی ، فوج اور پولیس کے اہلکار اور رضاکار تلاش اور بچا آپریشن میں مصروف ہیں اور اب تک 64 افراد کو بچایا جا چکا ہے۔انہوں نے فون کے ذریعے شِنہوا کو بتایا کہ لاپتہ افراد کی تلاش و بچا کا کام ابھی تک جاری ہے۔ترجمان نے کہا کہ امدادی کارکن جائے حادثہ کے آس پاس اور ساحلوں سے ملحقہ علاقوں میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔
افغانستان کے کچھ حصوں میں زلزلے کے باعث متعدد گھر تباہ اور کم از کم 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ بلال حذیفہ نے منگل کے روز بتایا کہ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ گزشتہ روزمقامی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی اور گزشتہ زلزلے سے متاثرہ اضلاع گیان اور برمل میں شدید جھٹکیمحسوس کیے گئے جس کے باعث 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔مقامی اہلکار کلیم گل نے شِنہوا کو بتایا کہ ہمسایہ صوبہ خوست کے ضلع سپیرا میں زلزلے کے باعث 2 افراد زخمی اور 18 مکان تباہ ہوئے ہیں۔مقامی افراد کے مطابق پیر تک ضلع گیان میں تقریبا 30 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی باختر نے بھی گیان کے علاقے میں بار بار زلزلوں اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے سے متعلق خبر دی ہے۔حکام نے بتایا کہ 22 جون کو مذکورہ اضلاع میں آنیوالے گزشتہ زلزلے میں کم از کم 1 ہزار افراد ہلاک اور1 ہزار 500 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔دریں اثنا کابل کے رہائشیوں کے مطابق پیر کو رات گئے کابل اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ایک اور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوول کرونا وائرس کے 459 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 47 ہزار 203 ہو گئی ہے۔وزارت صحت نے منگل کے روز کہا کہ گزشتہ روز کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا پاکستان میں اب تک نوول کرونا وائرس کے باعث مجموعی طور پر 30 ہزار 445 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پاکستان میں گزشتہ روز نوول کرونا وائرس کے 16 ہزار 419 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مثبت نتائج کی شرح 2.80 فیصد رہی ہے۔اس وقت ملک بھر میں زیر علاج مریضوں میں سے 163 کی حالت تشویشناک ہے۔
سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے دورمیں وائٹ ہاس کے دو سابق معاونین گزشتہ سال 6 جنوری کو کانگریس کی عمارت پرحملے کی تحقیقات کے لیے قائم ایوان نمائندگان کی سلیکٹ کمیٹی کی جمعرات کو ہونے والی پرائم ٹائم سماعت میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔قومی سلامتی کے سابق نائب مشیر میتھیو پوٹینگر اور سابق ڈپٹی پریس سیکرٹری سارہ میتھیوز نے 6 جنوری 2021 کواس وقت استعفی دیا تھا جب ٹرمپ کے حامیوں کے ایک جتھے نے کانگریس کی عمارت پردھاوا بول دیا تھا اورصدارتی انتخابات کے نتائج کی توثیق کے لیے ہونے والے کانگریس کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی میں خلل ڈالا تھا۔ڈیموکریٹس کی قیادت میں قائم تحقیقاتی کمیٹی نے گزشتہ ہفتے امریکی خفیہ سروس سے 5 اور6 جنوری 2021 کو ایجنسی کے ٹیکسٹ پیغامات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا جنہیں مبینہ طور پر مٹا دیا گیا تھا۔
مصر کے جنوبی منیا صوبے کی صحرائی سڑک پر بس اور ٹرک کے تصادم میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 33 دیگر زخمی ہو گئے۔ گورنر اسامہ القادی نے شِنہوا کو بتایا کہ "جنوبی صوبے سوہاگ سے قاہرہ جانے والی ایک مسافر بس ٹائر تبدیل کرنے کے لیے سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹرک کے پیچھے سے ٹکرا گئی۔" ایمبولینسوں نے زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ حادثہ قاہرہ سے 200 کلومیٹر دور پیش آیا۔ مصر میں سڑک کے ناقص انفراسٹرکچر اور سست طریقے سے ٹریفک کے ضوابط پر عمل درآمد کی وجہ سے سڑک حادثات عام ہیں۔
چین نے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے گروپ آف فرینڈز (جی ڈی آئی) کی جانب سے خوراک کیعالمی بحران سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تجاویز پیش کرتے ہوئے طویل مدت کے لیے پالیسی کوآرڈینیشن کو فروغ دینے پرزوردیا ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے "مل کر کام کرنے کا وقت: خوراک کیعالمی بحران سے نمٹنے کی ہم آہنگ پالیسی ۔" کے عنوان سے ہونے والی جنرل اسمبلی کی اعلی سطح کی خصوصی تقریب میں جی ڈی آئی گروپ آف فرینڈز کی جانب سے مشترکہ بیان پیش کیا۔چینی مندوب نے کہا کہ ہمیں عالمی غذائی عدم تحفظ کی موجودہ صورتحال، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے حوالے سے گہری تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ جی ڈی آئی گروپ آف فرینڈز بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ممالک اور دیگر متعلقہ شراکت داروں کے درمیان خوراک کی پیداوار، ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ، نقل و حمل، خوراک کے نقصان اور فضلے میں کمی، زرعی شعبے میں سرکاری اور نجی سرمایہ کاری میں اضافے اور خوراک میں خود کفالت کو بہتر بنانے کے مربوط اقدامات اور بہتر شراکت داری کے ذریعے خوراک کے بحران سے متاثرہ ممالک کی فوری مدد کرے۔ژانگ نے مزید کہا کہ جی ڈی آئی ترقی یافتہ ممالک سمیت تمام شراکت داروں پرزور دیتا ہے کہ وہ تعاون کو مضبوط کرتے ہوئے زرعی خوراک کیعالمی نظام کی شفاف اور پائیداری کی طرف تبدیلی پر بھرپور توجہ دیں۔
چین کے وسطی صوبہ ہینان کی غیرملکی تجارت میں 2022 کی پہلی ششماہی میں 7.9 فیصد ہوا ،اور یہ 395.8 ارب یوآن (58.6 ارب امریکی ڈالرز)سے زائد ہوگئی۔صوبائی دارالحکومت ژینگ ژو کے کسٹم حکام کے مطابق یہ اعدادوشمار 2020 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 73.1 فیصد زائد ہے۔مجموعی طور پر صوبے کی برآمدات 7 فیصد اضافے سے 245.7 ارب یوآن جبکہ اس کی درآمدات 9.3 فیصد اضافے سے 150 ارب یوآن سے زائد ہوگئیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس عرصے میں ہینان کی پروسیسنگ تجارت اس کی غیر ملکی تجارت کا 58.1 فیصد تھی۔پہلی ششماہی میں ہینان کی غیرملکی تجارت میں نجی شعبے کا حصہ 16.1 فیصد بڑھا۔جنوری سے اپریل کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ غیرملکی تجارت میں 28.4 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 105 ارب یوآن سے زائد ہوگئی۔
لائوس میں یونیسکو کے عالمی ورثہ مقام لوانگ پربانگ قصبہ کے ہوٹلوں میں غیرملکی سیاحوں کی جانب سے ہوٹل بکنگ میں تیزی آئی ہے جس کی وجہ رواں سال مئی سے لاس میں داخلے پر پابندیوں کا خاتمہ ہے۔
چین کے مشرقی صوبہ جیانگ شی میں ڈیجیٹل معیشت نے 2021 میں گزشتہ سال کی نسبت 19.5 فیصد نمو کا اندراج کیا ہے، جو تقریبا 10کھرب40ارب یوآن (تقریبا 154 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی۔مقامی حکام نے ایک پریس کانفرنس کے دوران جیانگ شی کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے بارے میں جاری ایک وائٹ پیپر میں بتایا کہ جیانگ شی کی ڈیجیٹل معیشت نے 2021 میں صوبے کی مجموعی گھریلو پیداوار میں 35 فیصد حصہ ڈالا ہے۔
کانفرنس میں صوبے کے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ایپلیکیشن منظرناموں کی پہلی کھیپ کو "مواقعے کی فہرست" اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی "مصنوعات کی فہرست" میں جاری کیا گیا۔ مواقع کی فہرست میں 8ارب20کروڑیوآن کی کل سرمایہ کاری کے ساتھ 200 درخواستوں کے منظرنامے شامل ہیں، جبکہ مصنوعات کی فہرست میں 200 ڈیجیٹل مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور حل شامل ہیں جو بنیادی طور پر مینوفیکچرنگ، نئے اسمارٹ شہروں اور سرکاری خدمات کے شعبوں میں ہیں۔چین اپنی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو تیز کر رہا ہے۔ چین کی ڈیجیٹل معیشت کا پیمانہ 2021 میں 450کھرب یوآن سے تجاوز کر گیا، جس نے سال میں اس کی مجموعی گھریلو پیداوار میں 39.8 فیصد کا حصہ ڈالا۔
چین کے صوبہ حئی لونگ جیانگ کی اشیا کی غیرملکی تجارت 2022 کی پہلی ششماہی میں گزشتہ برس کی نسبت 30.7 فیصد اضافے سے 122.21 ارب یوآن(تقریبا 18.12 ارب امریکی ڈالرز)تک پہنچ گئی۔ہاربن کسٹمز کے اعدادوشمار کے مطابق پہلی ششمالی میں حئی لونگ جیانگ کی درآمدات میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 35.3 فیصد اضافہ ہوا، اور یہ 99.26 ارب یوآن رہی جبکہ برآمدات 14.1 فیصد اضافے سے 22.95 ارب یوآن ہوگئی۔
اس عرصے میں صوبے کی بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ تجارت 96.38 ارب یوآن رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 37 فیصد زائد اور صوبے کے مجموعہ کے 78.9 فیصد کے مساوی ہے۔اس کی علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ارکان کے ساتھ تجارت 23 فیصد اضافے سے 11.18 ارب یوآن ہوگئی۔صوبے کی محنت کش اور زرعی مصنوعات کی برآمدات میں زبردست اضافہ ہوا جبکہ اسی عرصے میں خام لوہے اور میکنیکل اور برقی مصنوعات کی درآمدات بڑھی ہے۔
رواں ماہ کے اوائل میں وال اسٹریٹ جرنل نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور چین تعلقات کو بہتر بنانے کی ہرممکن کوشش کرنا امریکہ کے قومی مفاد میں ہے۔ ایک مضمون میں کہا گیا کہ ہمیں " اس کے قیام پرکام کرنا چاہئے" ۔ چین کی بہت سی کمپنیاں امریکہ میں کاروبار کرتی ہیں، جیسے بہت سے شعبوں میں چین میں امریکی کمپنیاں کام کررہی ہیں ۔ سالانہ سینکڑوں ارب ڈالرز کی اشیا اور خدمات کا تبادلہ کیا جاتا ہے جو دونوں معیشتوں کے لئے سودمند ہے۔
موریس آر گرین برگ کے تحریر کردہ مضمون میں کہا گیا ہے کہ " میں سمجھتا ہوں کہ مخالف عالمی نظریات مثبت بات چیت کی کوششوں کو مشکل بناتے ہیں لیکن جو دا پر لگا ہوا ہے، اسے دیکھتے ہوئے کوشش کرنا معنی خیز ہے"۔سی وی اسٹار اینڈ کمپنی کے چیئرمین اور سی ای او گرین برگ نے اپنے مضمون میں کہا کہ مجھے یہ جان کر حوصلہ ملتا ہے کہ وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے امریکہ ۔ چین تعلقات بارے اپنی پہلی اہم تقریر میں کہا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ بیجنگ سے براہ راست رابطے بڑھانے کو تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے کاروباری افراد اختلافات کے باوجود مثبت نتائج حاصل کرسکتے ہیں، ہم نے سینئر امریکی کاروباری اور پالیسی رہنماں کا ایک چھوٹا گروپ قائم کیا ہے جو چین کا تجربہ رکھتے ہیں ،اور اس رائے سے متفق ہیں کہ چین سے مزید تعمیری تعلقات قائم کرکے ہم بہتر خدمت کرسکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے گروپ کا مقصد ان رابطوں کی تعمیر نو میں مدد کرنا اور باہمی احترام و افہام و تفہیم کی بنیاد پر تعمیری دو طرفہ بات چیت کو دوبارہ قائم کرنا ہے۔
قومی کمیٹی برائے حج و عمرہ کے نائب سربراہ ہانی بن علی العمیری نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ سال عمرہ زائرین کی تعداد 10 ملین تک پہنچ جائے گی۔ نہوں نے کہا ہے ک حج وعمرہ پرکام کرنے والے تمام ادارے اس ہدف کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بیرون ملک ایجنٹوں کو تیار کیا گیا ہے جبکہ تمام غیر ملکی ایجنٹوں کو آن لائن سسٹم سے جوڑ دیا گیا ہے۔گروپوں میں میں آنے والوں کے لیے B2B نظام متعارف کرایا گیا ہے جبکہ انفرادی طور پر آنے والے B2C نظام سے جوڑ دیئے جائیں گے۔اندرون ملک عمرہ زائرین کی خدمت کے لیے 500 کمپنیاں کام کر یں گی جن میں تربیت یافتہ افراد بھرتی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ وزارت حج سے اجازت یافتہ دو ہزار سے زیادہ ایجنٹوں کو اجازت نامہ جاری ہوا ہے جو تمام ممالک میں کام کریں گے۔
اسی طرح وزارت حج و عمرہ کی نگرانی میں 34 پورٹل سے عمرہ پیکیجز اور خدمات متعارف ہوں گے۔عمرہ پیکیجز خریدنے کے لیے ویزا اور ماسٹر کارڈ کے علاوہ چند بینکوں کو ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔عمرہ زائرین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 68 کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے جن کی جدید بسوں کے ذریعہ زائرین کو منتقل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 1900 ہوٹلوں کو بھی تیار کیا گیا ہے جو مختلف کیٹگریز میں رہائش کی سہولتیں فراہم کریں گی۔انہوں نے کہا ہے کہ توقع کی جارہی ہے کہ عمرہ موسم یکم محرم الحرام سے شروع ہوگا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ماحولیاتی تبدیلی کے نتیجے میں پیش آنے والی موسمیاتی تباہیوں کے سبب جرمنی کو 2018 سے اب تک کم از کم 80 ارب یورو کا نقصان ہوچکا ، ایسے"ہولناک" تباہیوں کے واقعات مسلسل بڑھتے اور شدید ہوتے جارہے ہیں۔ وازارت اقتصادیات اور ماحولیات کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کردہ رپورٹ کے مطابق سن 2000 اور 2021 کے درمیان جرمنی میں خشک سالی، سیلاب اور شدید گرمی کے سبب تقریبا 145 ارب یورو (147 ارب ڈالر)متاثر ہوئے۔ جو کہ حالیہ برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔ صرف 2018 کے بعد سے ہی عمارتوں اور بنیادی ڈھانچوں کو پہنچنے والے نقصانات نیز جنگلات اور زراعت کے شعبوں سے ہونے والی آمدنی میں 80 ارب یورو سے زیادہ کا نقصان ہوچکا ہے۔ ماحولیات کی وزیر اسٹیفی لیمکے نے کہا، "یہ ہولناک سائنسی اعداد و شمار" اس حقیقت کو اجاگر کرتے ہیں کہ ماحولیات کے بحران کے سبب کتنے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اعداد و شمار ہمارے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں تاکہ ہم ماحولیات کی حفاظت کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات کرسکیں۔"ہم نے ماحولیاتی تحفظ اور اپنے عوام کی حفاظت کے لیے اقدامات میں سرمایہ کاری کی ہے اور مزیدکریں گے۔
وزیر اقتصادیات رابرٹ ہیبیک کا کہنا تھا کہ ہمیں قومی سطح پر اقدامات کوتیز کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی پیمانے پر بھی کارروائی جاری رکھنی ہوگی تاکہ "ماحولیاتی بحران کے اثرات کو ایک قابل برداشت سطح تک رکھا جاسکے۔ رپورٹ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ غیر معمولی گرمی، 2018 اور 2019 کے موسم گرما اور رائن لینڈ میں ہلاکت خیز سیلاب کے کافی نقصان دہ اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ 2018-2019 کی خشک سالی کے سبب 34.9 ارب یورو کا نقصان ہوا، سیلاب کی وجہ سے لگ بھگ 40.5 ارب یورو اور دیگر شدید طوفانوں کے سبب مزید 5.2 ارب یورو کے نقصانات ہوئے۔ رپورٹ تیار کرنے والے ماہرین کا خیال ہے کہ نقصانات کا یہ اندازہ حقیقی نقصان سے بہت کم ہے کیونکہ اس میں صحت پر پڑنے والے اثرات اور بایو ڈائیورسٹی کو ہونے والے نقصانا ت کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ یہ رپورٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب جنوب مغربی یورپ کا ایک بہت بڑا حصہ گرمی کی لہر کی زد میں ہے اور اس کے جرمنی پہنچ جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ سب ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہو رہا ہے اور آنے والے دنوں میں شدید موسمی حالات اور تباہیوں کے واقعات زیادہ تسلسل کے ساتھ پیش آسکتے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے دوران ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 80 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 218 روپے ہوگئی ہے جو ملکی تاریخ میں اس کی بلند ترین سطح ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم عوامی فیصلے کا احترام کریں گے، اگر عام انتخابات میں ہار گئے تو اپوزیشن میں جائیں گے ۔ شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے اسلام آباد نیب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگی رہنما نے کہا کہ آج ہم نے عدالت سے پوچھا کہ یہ بتائیں ہمارا جرم کیا ہے، یہ پراسیکیوشن بھی بتانے سے قاصر ہے اور عدالت بھی بتانے سے قاصر ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہر دوسرا لفظ منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے، میں نے عدالت سے پوچھا کہ کیا کسی جرم کے بغیر منی لانڈرنگ ہوسکتی ہے، جس پیسے پر ٹیکس دیا ہو کیا اس پر منی لانڈرنگ ہوسکتی ہے، اسکا جواب نہ نیب کے پاس ہے نہ عدالت کے پاس ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کا عام انتخابات سے کوئی تعلق نہیں، عام انتخابات میں ہار گئے تو اپوزیشن میں جائیں گے، ہم عوامی فیصلے کا احترام کریں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ 4سال سے ملک میں جھوٹا احتساب چلتا رہا، 20سیٹیں پی ٹی آئی کی ہی تھیں، ہم نے 5جیتی ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں ظلم ، تفریق اور ناانصافی کے باوجود کشمیریوں کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، آج ہم کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے ان کی جدوجہد میں اپنی حمایت کی تجدید کرتے ہیں، پاکستان کشمیریوں کو ان کے حق ِخودارادیت کے لیے اپنی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جموں و کشمیر کے یوم الحاقِ پاکستان کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم بہادر کشمیری عوام کی تاریخی جہدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم دہراتے ہیں اور جموں و کشمیر کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ اس موقع پر صدر پاکستان نے گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کی اور کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے کشمیریوں کو ان کے حق ِخودارادیت کے لیے اپنی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے بتایا کہ بھارت نے غیرقانونی اور یکطرفہ طور پر کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا ، اسکے علاوہ بھارت کے ڈومیسائل اور ملکیتی قوانین مقبوضہ جموں و کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے اور کشمیریوں کو اقلیت میں بدلنے کیلئے تبدیل کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری ہندوتوا بھارتی حکومت کے ظالمانہ اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اقوام متحدہ کی قراردادوں ، کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازع کے پرامن حل پر منحصر ہے اور ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ عالمی برادری آرٹیکل 35 اے اور 370 معطل کرنے کے بھارتی غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو ختم کرائے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
طائف میونسپلٹی کے افسران نے السیل الکبیر بلدیاتی کونسل میں واقع غیر قانونی سلاٹر ہاوس اور مرغی فارم کو بند کرادیا۔ غیرملکی پرمٹ کے بغیر دونوں کام کررہا تھا، میونسپلٹی کے افسران نے غیرملکی کے قبضے سے مرغی فارم اور سلاٹر ہاوس کی مشینیں بھی قبضے میں لی گئیں۔صارفین کے لیے مذبوحہ مرغیاں پیکٹوں میں فراہم کی جا رہی تھیں۔ تاثر یہ دیا جارہا تھا کہ قانونی طریقے سے کام کرنے والے پولٹری فارم کی پروڈکٹ ہے۔ میونسپلٹی کے انسپکٹرز کو اطلاع ملی تھی کہ ایک غیرملکی تجارتی مرکز کو انجانے ذرائع سے مذبوحہ مرغیاں فراہم کررہا ہے۔چیکنگ کی گئی تو پتہ چلا کہ غیرملکی باقاعدہ مرغی فارم قائم کیے ہوئے ہے۔ تفتیش کے بعد یہ بات ریکارڈ پر آئی کہ غیرملکی کا تعلق ایک ایشیائی ملک سے ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملک سے غداری کے الزام میں سکیورٹی چیف اور سٹیٹ پراسیکیوٹر کو برطرف کرنے کے بعد مزید 28 سکیورٹی حکام کو بھی برطرف کر دیا ہے جبکہ دوسری جانب روس یوکرین کے کئی شہروں پر شیلنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ زیلنسکی نے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ یوکرین کی سکیورٹی سروس کے عملے کا آڈٹ جاری ہے اور مزید 28 حکام کو ڈِس مس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عہدے اور شعبے مختلف ہیں مگر وجہ ایک ہے اور وہ ہے کام کام کے غیراطمینان بخش نتائج۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے خبردار کیا ہے کہ اگر دشمن کوئی غلط قدم اٹھانے کی کوشش کرے یا اسلامی نظام کے خلاف جارحیت کرے تو سازش کی جڑ کو اکھاڑ پھینکیں گے غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریئر ایڈمرل علی تنگسیری نے کہا کہ اگر دشمن نے کوئی غلطی یا احمقانہ اقدام کیا یا اسلامی نظام کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کی کوشش تو ہم اس کو اور ان کے آلہ کاروں کو سخت سبق سکھائیں گے اور ہم اس سازش کے مرکز کو تہس نہس کر دیں گے۔
ایڈمیرل تنگسیری نے مسلمانوں کے مابین اتحاد اور بھائی چارے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس کے اہم علاقے کی سلامتی کو برقرار کرنے کی ہمسایہ ممالک میں صلاحیت موجود ہے اور علاقے میں سکیورٹی کی فراہمی کیلئے غیر علاقائی ممالک کی موجودگی کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مغربی یورپ ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور درجہ حرارت میں مسلسل اضافے سے گرمی کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے سبب جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات بھی پیش آرہے ہیں۔ فرانس کے جنوب مغربی علاقے کیزو میں پارہ 42.4 ڈگری کو چھو گیا جس نے یہاں گرمی کا 101 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ مغربی شہر نانٹیس میں گرمی کا 73 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جہاں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہاں 1949 میں درجہ حرارت 40.3 ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اسی طرح سینٹ بریوک میں پارہ 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا جس سے 38.1 ڈگری سینٹی گریڈ کا گزشتہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ فرانسیسی محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز کئی شہروں اور قصبوں میں اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فرانس کے صوبے بریٹنی کے شہر بریسٹ میں پارہ 39.3 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جس سے 2002 کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے جب درجہ حرارت 35.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ فرانس کے جنوب مغرب میں تقریبا ایک ہفتے سے فائر فائٹرز شدید گرمی کے باعث بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آگ بجھانے کیلیے ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔ برطانیہ کے مشرقی علاقے سفولک میں سال کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 38.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ قوی امکان ہے کہ برطانیہ کا موجودہ 38.7 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے اور یہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ ماہرین نے موسمیاتی تبدیلیوں کو صورتحال کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے آئندہ مزید گرم موسم کی پیشگوئی کی ہے۔ آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو 1887 کے بعد سے سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے جبکہ نیدرلینڈز کے جنوبی شہر ویسٹ ڈورپ میں پارہ 35.4 سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف 7 روپے 91 پیسے بڑھانے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی،جس پر (آج)سماعت کے بعد نیپرا اپنا فیصلہ نوٹی فکیشن کے لے وفاقی حکومت کو بھجوائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانے کی تجویز ہے ۔ حکومت کا بجلی کا بنیادی ٹیرف مرحلہ وار بڑھانے کا منصوبہ ہے۔ اس سلسلے میں جولائی سے بجلی 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز ہے ۔اگست سے بجلی مزید 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ جب کہ اکتوبر سے بجلی کا بنیادی ٹیرف 91 پیسے فی یونٹ مزید بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ قبل ازیں نیپرا نے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا، جس کے بعد حکومت نے اب یکساں ٹیرف کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جمیشد اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کیساتھ دہشتگردی کی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ معاشی دہشتگردی ہو یا دوسری دہشتگردی ہو، وہ عوام پر آنسو گیس پھینکے والی دہشتگردی ہو یا مقدمے درج کرنے والی ہو، وہ دہشتگردی لوگوں کو گرفتار کرنے والی ہو، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے والی دہشتگردی ہو، اس دہشتگردی کا نتیجہ عوام نے دے دیا ہے۔ جمیشد اقبال چیمہ نے کہا کہ 17 جولائی کو مسلم لیگ ن بری طرح ہار گئی، پی ٹی آئی کا 3 ماہ میں ووٹر دگنا ہو گیا ہے، ہماری بے گناہی کا ثبوت یہی ہے، مسلم لیگ ن نے آج بھی سبق نہیں سیکھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رانا ثنااللہ آج کہتے ہیں کہ 5 ووٹ ادھر ادھر ہو گئے تو پرویز الہی کہاں سے حکومت تلاش کرے گا، ان کا وزیر داخلہ باقاعدہ دہشتگردوں والی زبان بولتا ہے، دھمکیاں دیتا ہے، وزیر داخلہ عوام پر دہشتگردی کرنے کو تیار ہے، ہمارے کیخلاف جتنے بھی مقدمات درج کئے گئے وہ تمام غلط ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلا ومیں مسلسل اضافہ ، مثبت کیسز کی شرح 2.80 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 2.80 فیصدریکارڈ کی گئی۔ این آئی ایچ کے مطابق ایک دن میں16 ہزار 419 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 459 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی جبکہ 163 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کشمیری عوام نے جوش وجذبے کیساتھ یوم الحاق پاکستان منا یا ، آزادی کے حق اور بھارتی ناجائز فوجی قبضے کے خلاف کنٹرول لائن کے دونوں اطراف جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں ،قرار داد الحاق پاکستان 19جولائی 1947کو سری نگر میں منظور کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک پاکستان کے آغاز سے ہی مسلمانان کشمیر نے دو قومی نظریے کی بنیاد پر آزاد مملکت کے حصول کی جدوجہد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور قیام پاکستان کے بعد 19 جولائی 1947 کو ریاستی عوام کی نمائندہ جماعت آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم پر سرینگر میں منعقدہ اجلاس میں الحاق پاکستان کی قرار داد منظور کی، اس دن کی یاد میں 19 جولائی کو ہر سال کشمیری یوم قرارداد الحاق پاکستان کے طور پر مناتے ہیں۔ پاکستان سے محبت کے جرم میں کشمیریوں کو نا صرف غلامی کی زنجیروں میں قید کیا گیا بلکہ قابض فوج نے ان پر مظالم کا کبھی نا تھمنے والے دور کا آغاز کیا، کشمیری الحاق پاکستان کی قرارداد پر عملدرآمد کے لئے آج بھی جانوں کی قربانیاں دیتے چلے آرہے ہیں۔ یوم الحاق پاکستان کے موقع پر آزادی کے حق اور بھارتی ناجائز فوجی قبضے کے خلاف کنٹرول لائن کے دونوں اطراف جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں ۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 65 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ایک بار پھر 12 گھنٹے تک چلا گیا۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 435 میگاواٹ جبکہ کل طلب 28 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔ پانی سے 6 ہزار 600 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 120 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11 ہزار میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس 1100 اور سولرپلانٹس سے پیداوار 170 میگاواٹ ہے۔ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 160 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جبکہ جوہری ایندھن سے 2ہزار 285 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے ملک بھر کے بڑے شہروں میں 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ ہائی لاسز کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کا فوری اعلان کرے۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن طویل مدت سے تاخیر کا شکار فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کا فوری اعلان کرے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملکی اداروں پر مسلسل شرمناک حملوں کے باوجود عمران نیازی کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔ عمران خان کو ملی ہوئی رعایت نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی