پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت نے 3 ماہ میں پاکستان کا برا حشر کردیا ہے۔ شیریں مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے رونا دھونا مچایا ہوا ہے، عدلیہ پر حملے کررہی ہیں، مولانا فضل الرحمان کو ایک طرف کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ علی بابا چالیس چوروں کا ٹوکہ اکٹھا ہوگیا ہے، خاموش نہ بیٹھا جائے، یہ لوگ پاکستان کو ڈبو رہے ہیں، انکے پاس عوامی طاقت بھی نہیں اور نہ پنجاب میں حکومت کرنے کا جواز ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مریم نواز فسادی خاتوہے، فساد کی صدر ہیں، کرپشن معاف کروا دی اور این آر آو ٹو بھی انہیں مل گیا ہے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ ایاز صادق کے بیان پر بھارت خوش ہوا، ان کی بھارت میں فیکٹریاں ہیں، نیوٹرلز کو پیغام ہے کہ اب فیصلہ کرلیں عوام کے لیے، تین ماہ میں پاکستان کا برا حشر کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں بول سکتی، مریم نواز ضمانت پر ہے اور ججز پر حملے کررہی ہے، یہ چیخ و پکار کررہی ہیں کہ وہ کرو جو میں کہہ رہی ہوں، ان کی بھارت سے دوستیاں ہیں، بزنس ہیں، انہوں نے ملک کو برباد کردیا اور نیوٹرل اب بھی ان کے پیچھے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بلوچستان میں پہلی مرتبہ انسداد ہیضہ مہم کا آغاز کردیا گیا، مہم کا افتتاح عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا نے کیا۔ عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں نمائندے نے بچوں کو انسداد ہیضہ ویکسین کے قطرے پیلا کر مہم کا افتتاح کیا، ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے مہم کے آغاز پر ادارے نے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے کی ویکسین ادویات اور دیگر سامان بھی حوالے کیا۔ انسداد ہیضہ مہم صوبے کے آٹھ اضلاع کوئٹہ، مستونگ، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی،گوادر، کیچ، لورلائی، بارکھان میں کی جائے گی۔ اس موقع پربلوچستان میں ہیضہ وبا سے متعلق چیف سیکرٹری بلوچستان، سیکرٹری صحت اور عالمی ادارے صحت کے نمائندگان کو بریفنگ بھی دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مہم کی کامیابی کیلئے1988 ٹیمیں انسداد ہیضہ مہم میں حصہ لے رہی ہیں جبکہ ڈبلیو ایچ او کی طرف سے بارش اور سیلاب متاثرین کیلئے امدادی چیزیں بھی فراہم کی گئیں۔ ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا کا کہنا تھا کہ کولیرا کیلئے ویکسین پہلی مرتبہ پاکستان میں دی جارہی ہیں، ہیضہ وبا کے خاتمہ کے لیے بلوچستان حکومت کی کاوشیں قابلِ ستائش ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تجارتی سرگرمیوں کو اسٹریٹجک فروغ دینے کے لیے گوادر فری زون میں ای کسٹم کلیئرنس سسٹم ''ویب بیسڈ ون کسٹم'' گوادر پورٹ فری زون کی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے، یہ ساؤتھ فری زون (فیز I) اور نارتھ فری زون (فیز II) پر مشتمل ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اب گوادر فری زون میں پہلے سے رجسٹرڈ یا رجسٹر ہونے والی تمام غیر ملکی اور مقامی کمپنیاں اپنے کاروبار میں غیرمعمولی ترقی کا مشاہدہ کریں گی جو پیپر لیس، انتہائی تیز رفتار، کم لاگت اور شفاف عمل اور طریقہ کار سے لطف اندوز ہوں گی، یہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک محرک ہوگا جو ہمیشہ گوادر فری زون میں ای کسٹم فعالیت کو فعال کرنے کے لیے کہتے ہیں، اس شرط کو پورا کرنے کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاری کے آنے کا قوی امکان ہے جس کی موجودہ صورتحال میں پاکستانی معیشت کے لیے جدوجہد کی اشد ضرورت ہے۔گوادر پرو کے مطابق گیم چینجنگ ایـانیشی ایٹو کا مقصد گوادر فری زون میں کمپنیوں کو گوادر پورٹ، کسٹم، این ایل سی، ایف بی آر، بینکنگ چینلز اور دیگر اداروں کے ساتھ مربوط ہونے میں سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ کارکردگی میں اضافہ ہو اور مختلف محکموں میں پروسیسنگ میں لگنے والے وقت کو کم کیا جا سکے۔
گوادر فری زون میں ''ویب بیسڈ ون کسٹم پاکستان سنگل ونڈو (PSW) کے تحت زمینی، فضائی اور سمندری راستوں سے متعلق تمام تجارتی طریقہ کار اور لاجسٹک سروسز کے آٹومیشن، معیاری اور ہم آہنگی میں مدد کرے گا۔ چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی) کے عہدیدار نے کہا کہ فری زون کے سرمایہ کاروں اور آپریٹرز نے گوادر فری زون کی پیشرفت کو ایک اہم لمحہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا یہ کنسائنمنٹ پروسیسنگ کی کارکردگی میں اضافہ کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کے چیئرمین نصیر خان کاشانی نے کہا کہ گوادر فری زون میں تجارتی سرگرمیاں زور پکڑ رہی ہیں، اس لیے ای کسٹم کا ایک متحرک نظام قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ پوری دستی کاروباری سرگرمیوں کو تقویت ملے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر فری زون میں ویب بیسڈ ون کسٹم کی تنصیب تجارت کے انتظام اور کاروباری انتظامیہ کو تیز رفتاری سے کام دے گی۔ یہ آخر سے آخر تک لاجسٹکس کے حل کے لیے بھی راہ ہموار کرے گا ۔ ایک مقامی تاجر آغا حیات نے کہا کہ سرکاری محکموں اور تنظیموں کی ایک بڑی تعداد نے کاروبار قائم کرنے اور چلانے کے لیے متعدد ''رجسٹریشن، لائسنس، سرٹیفکیٹس اور دیگر اجازت نامے (RLCOs) تجویز کیے ہیں۔ ان میں سے بہت سے آر ایل سی اوزدستی درخواست کے طریقہ کار کے ذریعے بوجھل پروسیسنگ کا تصور کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گوادر میں میگا اقدام کے آغاز سے کاروباری اداروں پر تعمیل کا بوجھ کم ہو گا۔ ایک اور مقامی تاجر محمد علی بلوچ نے کہا اس سے پاکستان میں کاروبار کرنے میں آسانی ہوگی اور اس کے نتیجے میں یہ ملک کا امیج بہتر کرے گا اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا۔ کلکٹریٹ آف کسٹمز، گوادر کسٹم ہاؤس کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ گوادر پورٹ اور گوادر فری زون دو مختلف ادارے ہیں۔ گوادر فری زون کو اب ویب بیسڈ ون کسٹم(WeBOC )سے لیس کر دیا گیا ہے۔ تاہم، انہوں نے انکشاف کیا کہ ستمبر میں پاکستان کسٹمز کی جانب سے گوادر بندرگاہ پر 2019 کے ویب بیسڈ ون کسٹم(WeBOC )سسٹم کو کامیابی سے متعارف کرایا گیا تھا۔ 2017 تک گڈز ڈیکلریشن (جی ڈی) سسٹم تھا جس کی جگہ ون کسٹمز سسٹم نے لے لی۔ ویب بیسڈ ون کسٹم(WeBOC )کی بنیادی خصوصیات میں پیپر لیس سسٹم شامل ہے جیسے آن لائن مینی فیسٹ فائلنگ اور آن لائن ادائیگیاں، 24/7 جی ڈی فائلنگ (ویب پر مبنی)، رسک مینجمنٹ سسٹم (سبز، پیلا، سرخ چینلز)، سامان/پورٹ حکام کے محافظوں کے ساتھ مواصلت۔ ای ڈی آئی ، تاجروں اور کلیئرنگ ایجنٹوں کے ساتھ آن لائن مواصلت۔ اس میں اسیسمنٹ پر مبنی آن لائن امتحانی رپورٹس اور امیجز، فرسٹ ان، فرسٹ آؤٹ (FIFO) پر مبنی اسیسمنٹ اسکیم، ایک آن لائن فیصلہ سازی کا عمل، کسٹم اور تجارت کے لیے آن لائن فیصلے کے سپورٹ ٹولز، سخت کنٹرول اور چیک (تمام سرگرمیوں کا مکمل لاگ ان) بھی شامل ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنمااور بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عدالتی فیصلوں پر جائز تنقید کی جاسکتی ہے ، لیکن یہ کہنا کہ جج بعض فیصلوں میںبغض و عناد رکھتے ہیں ،یہ توہین عدالت کے مترادف ہے ، سپریم کورٹ نے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے ، لیکن ہوسکتا ہے کہ کمرہ عدالت کے باہر ساؤنڈ سسٹم کا اہتمام ہو ، جج صاحبان کو جانبدارقرار دینا توہین عدالت ہے ۔اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عدالت کو دباؤ میں لانا درست بات نہیں ، آپ نے جو بات بھی کہنی ہے ، اپنے وکلاء کے ذریعے عدالت میں اپنا موقف رکھ سکتے ہیں۔ حکومتی اتحاد کی جانب سے لارجز بنچ کی تشکیل کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ محسوس ہوتا ہے کہ حکومت کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں کہ وہ اپنا دفاع کرسکے ۔
اب تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں ، جہاں تک فل بینچ کا تعلق ہے ، وہ چیف جسٹس کی صوابدید پر منحصر ہے ، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں باقاعدہ درخواست دی جاتی ہے ، لیکن عدالت کے باہر استدعا کرنا غیر آئینی ہے ، اگر استدعا کرنی ہے تو عدالت کے سامنے کریں اور عدالت اس سے دیکھے گی ۔ یہ بات ضروری ہے ، کہ اس فیصلے میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے کیونکہ پنجاب حکومت کا بحران پورے ملک کو متاثر کررہا ہے اس کافیصلہ جلد ازجلد ہونا چاہیے ، حکومت کی جانب سے جواب دینے کیلئے ایک دن کی مہلت مانگی گئی تھی ۔عدالت نے ہفتے کے روز کیس کی سماعت کی تھی۔ بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ بینچ تبدیلی کا معاملہ عدالت کے باہر نہیں ہوسکتا ، بلکہ حکمران اتحاداپنے وکلاء کے ذریعے عدالت میں رکھیں تاکہ وہ اس سے دیکھ سکیں ۔ حکمرانوں کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ جب قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر نے عدالت نے اس پر سوموٹو لیا اور چاردن میں فیصلہ سنایا ۔ اس وقت مسلم لیگ ن سمیت دیگر پارٹیاں بہت خوش تھی اور جشن منایا گیا کہ کیا کمال کا فیصلہ آگیا ، اگر اسی عدالت نے ان کے خلاف فیصلے کئے تو ان فیصلوں کو اسی طرح لینا چاہیے ،جس طریقے سے فیصلے ان کے حق میں آئے تھے اور انہوں نے خوشی کا اظہار کیا تھا ۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پولیس سندھ غلام نبی میمن نے کراچی اور صوبے کے تمام اضلاع میں گاڑیوں کی غیر قانونی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاون کا حکم دے دیا۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے گاڑیوں پر غیر قانونی بلیو، گرین رنگوں یا دیگر کی نمبر پلیٹس اور پولیس لائٹس کے خلاف صوبائی سطح پر مہم شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ سندھ کی شاہراہوں اور ہائی ویز پر رواں دواں نجی ملکیت کی گاڑیوں پر نصب بلیو، گرین نمبر پلیٹس اور پولیس لائٹس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، یہ عمل قانون سے تجاوز کے زمرے میں آتا ہے، پرائیویٹ گاڑیوں پر بلیو/گرین نمبر پلیٹس کا استعمال سراسر غیر قانونی اور ماورائے قانون ہے۔ آئی جی سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس قسم کے رجحان کے سدباب اور حوصلہ شکنی کے لیے ایف آئی آرز کے اندراج سمیت تمام تر ضروری قانونی کارروائی اشد ضروری ہے۔ غلام بنی میمن نے کہا کہ تمام ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز اور ٹریفک پولیس غیر قانونی بلیو گرین نمبر پلیٹس اور پولیس لائٹس کے خلاف فی الفور ایک ٹھوس اور مربوط مہم کا آغاز کریں، کارروائیوں کی تفصیلات روزانہ کی بنیاد پر سینٹرل پولیس آفس کو ارسال کریں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی عمل میں ملوث یا مرتکب ٹھہرائے جانے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کو بھی یقینی بنایا جائے، مذکورہ مہم اگلے تین ماہ تک جاری رہے گی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے امیر کویت کے صاحبزادے شیخ احمد نواف الصباح کو وزیراعظم نامزد ہونے پر حکومت اور قوم کی طرف سے دلی مبارکباد دی ہے۔ صادق سنجرانی نے شیخ احمد نواف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شیخ احمد نواف الصباح کی قیادت میں کویت ترقی کے منازل طے کرے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو ان کی قیادت میں مزید فروغ میسر ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کویت میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کو روزگار اور آگے بڑھنے کے وسیع مواقع میسر ہونگے، کویت کی مزید ترقی وخوشحالی کیلئے دعا گو ہوں۔ واضح رہے کہ امیرِکویت کے صاحب زادے شیخ احمد نواف الصباح کو خلیجی ریاست کا نیا وزیراعظم نامزد کیا گیا ہے۔ کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح نے ایک امیری فرمان کے تحت انھیں نگران وزیراعظم شیخ صباح الخالد کی جگہ نامزد کیاہے۔ان کے پیش رو نے مالی اصلاحات پر پارلیمان کے ساتھ اختلافات کے بعد کابینہ کے سربراہ کی حیثیت سے استعفا دے دیا تھا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج ہم پاکستان میں نوازشریف کی ضرورت محسوس کررہے ہیں،ہم نے نواز شریف کو یہی مشورہ دیا ہے کہ علاج کو پیش نظر رکھتے ہوئے وہ ایک بہتر فیصلہ کریں۔لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عدالت کا حکم تھا کہ الیکشن کروائے جائیں، اس میں لازم سی بات ہے کہ ایک جماعت کو فتح ہوگی تو دوسری کو شکست، جو جیت جائے گی وہ حکومت بنائے گی اور جو ہارے گی وہ اپوزیشن میں بیٹھے گی اس میں احتجاج کی کیا بات ہے۔ نواز شریف کی واپسی سے متعلق شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میں رات کو لندن پہنچا ہوں اور پاکستان واپسی نواز شریف کا اپنا فیصلہ ہے لیکن آج ہم سب پاکستان میں میاں نواز شریف کی ضرورت محسوس کرتے ہیں اور ہم نے نواز شریف کو یہی مشورہ دیا ہے کہ علاج کو پیش نظر رکھتے ہوئے وہ ایک بہتر فیصلہ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے مستقبل کا فیصلہ عوام کرے گی، عمران خان نے ایک جھوٹی کہانی بنائی اور دوسری جانب جو چار سال عمران خان نے پنجاب اور پاکستان کی معیشت کے ساتھ وہ سارا پاکستان جانتا ہے تو ہمیں امید ہے پاکستان کی عوام (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کی سیاست کو دیکھ کر بہتر فیصلہ کرے گی۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کی بہتری کے لیے مشکل فیصلے لینے پڑتے ہیں ، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی جو فیصلے لیتے ہیں ان کو پارٹی کابینہ اور نواز شریف سب کی تائید حاصل ہوتی ہے، یہ فیصلے بہت سوچ سمجھ کر کیے جاتے ہیں، یہ فیصلے 4 ، 6 مہینے پہلے ہونے چاہیے تھے لیکن عمران خان نے ملکی مفاد سے زیادہ ذاتی مفاد کو اہمیت دی ہماری یہ سیاست نہیں ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کا اپنے فیصلے خود کرنا کچھ قوتوں کو ہضم نہیں ہو رہا، ملک میں جمہوریت چاہتے ہیں، اتحادی جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ ہمیں فل کورٹ چاہئے، عدالتی فیصلوں کے اثرات دہائیوں تک رہتے ہیں، ایک غلط فیصلہ سارے مقدمے کو اڑا کر رکھ دیتا ہے، جب بینچ بنتا ہے تو لوگوں کو پتہ ہوتا ہے فیصلہ کیا ہو گا،ادارے کی توہین ادارے کے اندر سے ہوتی ہے،قاسم سوری کے وقت کیوں نہیں کہا گیا کہ آئین کی خلاف ورزی ہوئی،عمران نیازی کو کھلی چھٹی پہلے بھی تھی آج بھی ہے، جب سے حمزہ شہباز وزیراعلی بنے، انہیں کام نہیں کرنے دیا گیا، کیا آپ نے کبھی ٹرسٹی وزیراعلی سنا ہے، پارٹی اور پارٹی ہیڈ کو دیکھ کر آئین کی تشریح بدل جاتی ہے، توہین عدالت کیس میں ہمارے لوگوں کو چن چن کر باہر کیا گیا۔اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کے رہنماوں کی اہم پریس کانفرنس کے آغاز پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ چرچل نے جنگ عظیم دوم کے دوران کہا تھا اگر ہماری عدالتیں انصاف فراہم کر رہی ہیں تو ہمیں کوئی شکست نہیں دے سکتا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ خلفائے راشدین کا قوم ہے کہ کفر کی بنیاد پر ریاست کا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم کی بنیاد پر کوئی نظام نہیں چل سکتا۔ مریم نواز نے کہا کہ پریس کانفرنس کے لیے آرہی تھی تو بہت سے لوگوں کے پیغامات آئے کہ آپ کی اپیل زیر التوا ہے آپ پریس کانفرنس نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ حقائق قوم کے سامنے رکھنا چاہتی ہوں، 75 سال تاریخ میں نہیں جانا چاہتی، حالیہ چند برسوں کے کچھ واقعات کا حوالہ دینا چاہتی ہوں جن کی تفصیلات دیکھ کر رونگٹے کھڑے کردینی والی ایک داستان سامنے آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی سے بھی غلط فیصلہ ہوسکتا ہے لیکن تسلسل کے ساتھ غلط فیصلے ہونا، فیصلے بانچھ نہیں ہوتے، ان کے دور رس اثرات مرتب ہوتے ہیں، کچھ فیصلوں کے اثرات وقت گزرنے کے ساتھ کم نہیں ہوتے بلکہ آنے والی دہائیوں میں ان کے اثرات مزید گہرے ہوتے جاتے ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسی بھی ادارے کی
توہین کبھی بھی اس کے باہر سے نہیں ہوتی، ادارے کی توہین ادارے کے اندر سے ہوتی ہے، عدلیہ کی توہین کوئی شخص نہیں، اس کے متنازع فیصلوں سے ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں یہاں عدلیہ کی تعریف و توصیف میں لمبا چوڑا مضمون لکھ سکتی ہوں لیکن صرف ایک غلط فیصلہ اس پورے مقدمے کو اڑا کر رکھ دے گا اور اسی طرح اگر فیصلہ عدل و انصاف پر مبنی ہو تو اس پر کتنی بھی تنقید کی جائے، وہ تنقید کوئی معنی نہیں رکھتی۔ مریم نواز نے کہا کہ گزشتہ دنوں جب حمزہ شہباز وزیر اعلی پنجاب منتخب ہوئے تو پی ٹی آئی اس انتخاب کے خلاف سپریم کورٹ گئی، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی دیواریں پھلادی گئیں، قوم نے دیکھا کہ چھٹی کے دن رات کے اوقات میں عدالت عظمی کی رجسٹری کھولی گئی، رجسٹرار گھر سے بھاگا بھاگا آیا اور درخواست طلب کی تو پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ پٹیشن ابھی تیار نہیں ہے جس پر رجسٹرار نے کہا کہ ہم بیٹھیں ہیں آپ پٹیشن تیار کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ کیا اس طرح کبھی اس سے قبل کسی مقدمے میں ہوا؟ انصاف کے حصول کے لیے لوگوں کی پٹیشنز جاتی ہیں تو انتطار میں ہی ہفتے اور مہینے گزر جاتے ہیں اور وہ درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہی نہیں کی جاتیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں جب کوئی پٹیشن آتی ہے تو لوگوں کو پہلے سے پتا ہوتا ہے کہ کونسا بینچ بنے گا اور جب بینچ بنتا ہے تو لوگوں کو پہلے سے پتا ہوتا ہے کہ فیصلہ کیا ہوگا، یہ ہے اس وقت ہمارے ملک میں انصاف کی حقیقت۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے الیکشن میں 6 ووٹ مسترد ہوئے تھے، جب سپریم کورٹ گئے تو کہا گیا کہ اسپیکر کی رولنگ کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا، دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے اسپیکر نے رولنگ دی کہ مسلم لیگ(ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی مرضی کے خلاف جن اراکین نے ووٹ دیے ہیں وہ شمار نہیں کیے جائیں گے تو سپریم کورٹ نے بلاکر ان کو کٹہرے میں کھڑا کیا جب کہ وہ بھی ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح کے فیصلوں کی ایک وہ بھی ہے کہ جب عدالت نے کہا کہ آئین کو توڑا گیا ہے لیکن پھر بھی قاسم سوری کو نہیں بلایا گیا، قاسم سوری کا اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، ان کے جعلی ووٹ ثابت ہوچکے ہیں لیکن ڈھائی سال سے ان کو اسٹے آرڈر ملا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین شکنی کیس میں صدر مملکت اور قاسم سوری ملوث ہیں لیکن انہیں عدالت میں طلب نہیں کیا جاتا جب کہ وزیراعظم شہباز شریف اکثر عدالتوں میں دیکھے جاتے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ پارٹی لائن کے خلاف ووٹ دینے پر 25 اراکین کو ڈی سیٹ کیا گیا اور کہا گیا کہ ان کے ووٹ بھی شمار نہیں کیے جائیں گے، سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر 95 فیصد قانونی ماہرین نے کہا کہ یہ فیصلہ آئین پاکستان کو ری رائٹ کرنے کے مترارف ہے، عدالت نے اپنے اس فیصلے سے مسلم لیگ (ن)کے 25 ارکان عمران خان کی جھولی میں پھینک دے اور مسلم لیگ(ق)کے 10 ارکان بھی پی ٹی آئی کی جھولی میں ڈال دیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان کو بڑھانا اور مسلم لیگ(ن)کے ارکان کو کم کرنا یہ کہاں کا انصاف ہے، پارٹی کو دیکھ کر، پارٹی کے سربراہ کو دیکھ کر آئین کی تشریح بدل جاتی ہے، پارٹی ہیڈ کی تشریح بدل جاتی ہے، چند روز قبل کیے گئے اپنے فیصلے ہی بدل جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی ہیڈ نواز شریف ہو تو پاناما پیپرز فیصلے میں ان سے پارٹی کی صدارت یہ کہہ کر لے لی گئی کہ پارٹی سربراہ کا اس پر اثر و رسوخ ہوتا ہے، یہ کہہ کر ان سے پارٹی کی صدارت لے لی گئی،
جب چوہدری شجاعت بطور صدر کوئی حکم دیتے ہیں تو اس پر سوالات اٹھائے جاتے ہیں جب کہ عمران خان جب کوئی ہدایات دیتے ہیں تو وہ حکم معتبر مانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت جب حکم دیتے ہیں تو پارلیمانی پارٹی اہم ہوجاتی ہے اور جب عمران خان حکم دیتے ہیں تو پارٹی سربراہ کی تعریف بھی بدل جاتی ہے، آئین کی تشریح اور آئین کا حلیہ بھی بدل جاتا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ انصاف کا ترازو کو ٹھیک کرلیں، جب انصاف کا ترازو ٹھیک ہوگا تو پاکستان بھی خود بخود ٹھیک ہوجائے گا۔ مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ٹرسٹی چیف منسٹرز، بلیک لا ڈکشنری جیسے منفرد خیالات کہاں سے آتے ہیں، کہاں کبھی سنا کہ کوئی ٹرسٹی چیف منسٹر ہو، جب سے حمزہ شہباز وزیر اعلی پنجاب بنے ہیں اس وقت سے انہیں کام نہیں کرنے دیا گیا، انہیں کابینہ نہیں بنانے دی گئی، کبھی وہ پارلیمنٹ جاتے ہیں اور کبھی عدالتوں کے چکر لگاتے رہتے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ معیشت کی حالت ٹھیک نہیں، جب 4 سال کے دوران عمران خان ملکی معیشت کو تباہ کر رہا تھا کیا اس دوران کسی نے کوئی بیان معشیت کی تباہی سے متعلق سنا، اگر معیشت کا موازنہ کرنا ہے تو پھر اس وقت سے موازنہ ہوگا جب آپ نے نواز شریف کو نکالا تھا اورعمران خان حکومت چھوڑ کر گیا اس وقت معیشت کی کیا حالت تھی، جب عمران خان گیا تو اس وقت ملکی معیشت وینٹی لیٹر پر تھی۔ ان کا کہنا تھا جب عمران خان ملک کی معشیت کو تباہ کر رہا تھا تو اس وقت کسی کو اس کا خیال نہیں آیا، اس کو وقت بھی کھلی آزادی تھی اور آج بھی اس کو کھلی چھوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کابینہ نے برطانیہ سے ملنے والے 50 ارب روپے خاموشی سے ملک ریاض کو دے دیے، وہ پاکستانی قوم کا پیسا تھا، کہاں ہے اس کی منی ٹریل، اس پر کسی نے سوموٹو نوٹس لیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ معیشت کی تباہی کے سارے تانے بانے بھی عدالت کے فیصلوں سے ملتے ہیں کہ 2017 میں معشیت کے تمام اشارے مثبت تھے اس کو آپ نے غیر مستحکم کیا، جب سے آپ نے نواز شریف کو اقامہ جیسے مزاق پر نکالا، اس وقت سے یہ ملک عدم استحکام کا شکار ہے،
ملک ایسا ہلا کہ اب تک سنبھلنے میں نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا کہ وٹس ایپ کالز پر جے آئی ٹیز بنائی گئیں، نگران جج لگایا گیا، اس وقت جو مانیٹرنگ جج لگایا گیا تھا وہ جج آج بھی ہم پر نگران جج لگا ہوا ہے، وہ جج صرف ایک مقدمے کے لیے لگایا گیا تھا لیکن لگتا ہے کہ وہ ہمارے اوپر تاحیات نگران جج لگ گیا ہے، ہمارے خلاف بنائے گئے ہر مقدمے میں وہ جج شامل ہوتا ہے، سپریم کورٹ میں اور دیگر اچھی شہرت والے ججز بھی ہیں، ان کو کیوں مقدمات میں شامل نہیں کیا جاتا، ایک یا 2 ججز جو ہمیشہ سے انیٹی مسلم لیگ (ن) رہے ہیں ان کو ہی کیوں ہمارے خلاف کیسز کے بینچ میں بٹھایا جاتا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ جس طرح میچ فکسنگ ایک جرم ہے اسی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے اس پربھی از خود نوٹس ہونا چاہیے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے کائنات کی سب سے پرانی کہکشاں دریافت کرلی کے 30 کروڑ سال بعد وجود میں آیا۔ اور کہکشائوں کا وزن ایک ارب سورج کے برابر ہے،یہ کہکشائیں ہماری ملکی وے کہکشاں سے نسبتا چھوٹی ہیں، ماہرین فلکیات کے مطابق اس سے قبل قدیم ترین کہکشاں کے طور پر جانی جانے والی کہکشاں GN-Z11 اس سے 10 کروڑ سال بعد وجود میں آئی تھی۔ اس کہکشاں کو ہبل ٹیلی اسکوپ نے دریافت کیا تھا،میساچوسیٹس میں قائم ہارورڈ یونیورسٹی اور اسمتھسونین سینٹر آف آسٹروفزکس کے محققین نے GLASS-z11نامی ایک اور کہکشاں دریافت کی۔ ان دونوں کہکشاں کا وزن ایک ارب سورج کے برابر ہے،یہ کہکشائیں ہماری ملکی وے کہکشاں سے نسبتا چھوٹی ہیں۔ ملکی وے کہکشاں کا قطر ایک لاکھ نوری سال ہے جبکہ GLASS-z13 کا قطر اندازا 1600 نوری سال جبکہ GLASS-z11 کا قطر 2300 نوری سال ہے،یونیورسٹی کے شعبہ فلکیات کے ایک گریجویٹ طالب علم روحان نائیڈو کا کہنا تھا کہ محققین نے دو انتہائی فاصلے پر موجود کہکشائیں دریافت کی ہیں،اگر ان کہکشاں کا فاصلہ اتنا ہی ہے جتنا ماہرین سمجھ رہے ہیں تو کائنات اس موقع سے چند کروڑ سال ہی پرانی ہوگی،ایسا بھی ممکن ہے کہ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ وقت میں مزید پیچھے دیکھے اور صرف 20 کروڑ سال پرانی کہکشائیں دریافت کرے اور یہ کائنات کی ابتدا جاننے کے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے مشن کو پورا کرنے میں اہم قدم ہوگا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت کی نئی صدر خاتون دروپدی مرمو نے اپنے عہد کا حلف اٹھا لیا ہے، پیر کو بھار تی میڈیا رپورٹ کے مطابق 64 سالہ قبائلی سیاست دان خاتون جو اس سے قبل ٹیچر تھیں کا تعلق اڈیشہ (اڑیسہ) ریاست سے ہے اور وہ ریاستی گورنر کے طور پر کام سر انجام دے چکی ہیں، مرموبھارت کی تاریخ کی پہلی قباہلی خاتون ہیں جو ملک کی صدر بنی ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق حلف اٹھانے کے بعد نو منتخب خاتون صدر نے بھارت کے سب سے بڑے عہدے پر براجمان ہونے کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف میر ی کامیابی ہے بلکہ ہر اس شخص کی کامیابی ہے جو بڑے عہدے تک پہنچنا چاہتا ہے ،نو منتخب بھارتی خاتون صدر نے کہا کہ انہیں اپنی نامزدگی کے بارے میں ٹیلی ویژن سے معلوم ہوا اور اس خبر نے انہیں بہت حیرا ن کیا تھا،مرمو اپوزیشن کے امیدوار تجربہ کار سیاست دان یشونت سنہا کے شکست دے کر صدر منتخب ہوئی، ہیں مرمو نے سبکدوش ہونے والے صدر رام ناتھ کی جگہ صدر کا عہد سنبھالاہے۔ مرمو کو صدارتی امیدوار کے طور پر 20 ناموں میں سے حکمران جماعت بی جے پی اور اس کے اتحادیوں نے تفصیلی بحث اور مشاورت کے بعد چنا تھا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یوکرین کے صدر کا ہار نہ ماننے کا اعلان ، امریکہ اور یورپ سے ہتھیاروں کی فراہمی کا مطالبہ دہرا دیا،یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے مسلط کی گئی جنگ یوکرین کو نہیں توڑ سکتی،ایک بیان میں یوکرینی صدر نے کہا کہ یوکرین کے خلاف روس کی جنگ پانچ ماہ تک پہنچ گئی ہے اور ہمیں یقین ہے ہمارا ملک ہی غالب آئے گا،انہوں نے کہا کہ اس جنگ نے یوکرین کو نہیں توڑا ہے اور نہ ہی یہ ملک ٹوٹے گا ہم ہار نہیں مانیں گے اور جو ہمارا ہے اس کی حفاظت کریں گے،صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ہم جیتیں گے! لڑائی کے باوجود ملک میں زندگی چلتی رہی ہے ،زیلنسکی نے امریکا اور نیٹو کے دیگر رکن ممالک سے روسی پیش قدمی کو روکنے کے لیے بھاری ہتھیاروں کی فراہمی اور جنگ کے دوران قبضے میں لیے گئے آزاد علاقوں کے لیے اپنا مطالبہ دہرایا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپریم کورٹ میں وزیراعلی پنجاب کے انتخاب سے متعلق سماعت کے موقع پر اسلام آباد پولیس نے ریڈ زون میں گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا۔ پیر کو سپریم آف پاکستان میں وزیراعلی پنجاب کے انتخاب سے متعلق اہم سماعت کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور نمٹنے کیلئے کیپٹل پولیس نے ریڈ زون کیلیے سخت حفاظتی اقدامات اٹھا ئے ۔ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کے داخلے کے لئے ایکسپریس چوک بند ہوگا، ریڈ زون میں سرکاری، میڈیا اور ممبران اسمبلی کی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں کسی قسم کے احتجاج کی اجازت نہیں جب کہ ڈپلومیٹک انکلیو جانے والے شہریوں کو سکیورٹی ڈویژن سے تصدیق کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لئے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں پولیس کا ساتھ دیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کراچی ایئرپورٹ کے اطراف تیز بارش کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ، ایئرپورٹ سے جانے والی پرواز 30 پروازیں منسوخ ہوگئی، سب سے زیادہ 10 منسوخ پروازیں پی آئی اے کی ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیرین ایئر، ایئر سیال، ایئر بلو، امارات ، ایران ایئر ، گلف ایئر ، اتحاد اور سری لنکن ایئر کی پروازیں بھی منسوخ ہوئی ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 302 میں 6 گھٹنے تاخیر کا شکار ۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی آخری امید سپریم کورٹ دباو میں ہے، 5 درجن صوبائی وزرا کا حلف انصاف اور جمہوریت کے منہ پہ تمانچہ ہے۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی آخری امید سپریم کورٹ دباو میں ہے، 30اگست تک فیصلے نہ کیے تو جھاڑو پھر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 10کروڑ لوگ بھوک اور مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں اور آصف زرداری سالگرہ منانے دبئی جارہے ہیں ، اب سیاست نہیں ریاست کو بچانا ہوگا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برنارڈا پیرا نے عالمی نمبر 2 اینا کونٹاویٹ کو اپ سیٹ شکست دے کر ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں کھیلے گئے ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں امریکا کی برنارڈا پیرا نے ٹاپ سیڈ ایسٹونیا کی اینا کونٹاویٹ کے خلاف آئوٹ کلاس کھیل کا مظاہرہ کیا، پہلے سیٹ میں انہوں نے 2-6 اور دوسرے سیٹ میں 4-6 سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا، یہ ان کے کیریئر کا دوسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ویمنز یورپیئن فٹ بال چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی۔ انگلینڈ، فرانس، جرمنی اور سویڈن نے فائنل فور میں جگہ بنا لی ہے، نیویارک سٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں فرانس نے ہالینڈ کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 سے ہرا دیا، مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے مابین میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم ایکسٹرا ٹائم میں فرانس کی ایو پیریسیٹ نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو سیمی فائنل تک پہنچا دیا۔اس سے قبل انگلینڈ نے سپین، جرمنی نے آسٹریا اور سویڈن نے فرانس کو ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 27 جولائی کو انگلینڈ اور سویڈن جبکہ دوسرا سیمی فائنل 28 جولائی کو جرمنی اور فرانس کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ چیمپئن کا فیصلہ 31 جولائی کو ہو گا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انٹرنیشنل کرکٹ پر لیگز کی یلغار نے آئی سی سی کوبھی چوکنا کر دیا ۔دنیا بھر میں تیزی سے سامنے آنے والی ٹی 20 لیگز نے انٹرنیشنل کرکٹ کو اپنے نشانے پر رکھا ہوا ہے، اس وجہ سے باہمی سیریز سمٹنے لگی اور ون ڈے فارمیٹ کو ختم کرنے کی تجویز بھی سامنے آ چکی، بھارت پہلے ہی اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے آئی پی ایل کیلئے ڈھائی ماہ کی ونڈو مختص کرا چکا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بڑھتی ہوئی لیگز پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس حوالے سے آئی سی سی کو باقاعدہ خط بھی لکھا گیا تھا۔اس معاملے پر کونسل کی سالانہ میٹنگز میں غور ہوگا، اس کا آغاز اتوار کو چیف ایگزیکٹیوز کے اجلاس سے ہوگیا،(آج) پیر کو فنانشنل کمیٹی کے بعد بورڈ میٹنگ ہوگی۔ چیف ایگزیکٹیوز کمیٹی میں بڑھتی ہوئی لیگز کے انٹرنیشنل کیلنڈر پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا ،درحقیقت آئی سی سی کو ڈومیسٹک لیگز اور باہمی کرکٹ کے معاملات میں مداخلت کا بہت کم اختیار ہے، یہ معاملات بورڈز خود ہی طے کرتے ہیں۔
بورڈ میٹنگ میں اگلے دورانیے کے دوران 4 ویمنز ٹورنامنٹس کی بھی منظوری دی جائے گی، جس میں ایک ون ڈے، 2 ٹی 20 ورلڈ کپ اور ایک چیمپئنز ٹرافی شامل ہے، ان کے نشریاتی حقوق بھی مینز کرکٹ سے الگ اور 4 برس کیلیے فروخت کیے جائیں گے۔ اس سے قبل دونوں مینز اور ویمنز حقوق ایک ہی پیکج میں بیچے جاتے تھے، ان ایونٹس کی میزبانی کیلیے 7 ممالک کی جانب سے 16 پروپوزلز سامنے آئی ہیں،انھیں شارٹ لسٹ کر کے آئی سی سی بورڈ میں فیصلہ کیا جائے گا۔ اسی طرح ویمنز کرکٹ کے حوالے سے افغان کرکٹ پر ورکنگ بورڈ کی جانب سے بورڈ کو آگاہ کیا جائے گا۔ فیوچرٹور پروگرام کو بھی حتمی شکل دی جائے گی ، آئی سی سی بورڈ کی جانب سے چیئرمین کے انتخابی عمل کا طریقہ کار بھی جاری ہوگا، موجودہ چیئرمین گریگ بارکلے کی موجودہ مدت نومبر میں ختم ہورہی ہے ، وہ مزید کام جاری نہیں رکھنا چاہتے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم نے پہلے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 315رنز بنالیے ،سری لنکن بلے بازوں نے جم کر پاکستانی بائولرز کا مقابلہ کیا، دنیش چندیمل 80، اوشاڈا فرنینڈو نے 50، دیمتھ کرونارتنے 40 ، اینجلو میتھیوز 42 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو نروشن ڈکویلا42اور دنتھ ویلالیج6رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں،پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے2،نسیم شاہ،نعمان علی اور یاسر شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔اتوار کوسری لنکا کے گال اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔دوسرے میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں 2تبدیلیاں کی گئی ہیں، گزشتہ میچ میں حیران کن طور پر ٹیم سے ڈراپ کیے گئے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ تجربہ کار کھلاڑی اظہر علی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں،
انجرڈ شاہین شاہ آفریدی کی جگہ اسپنر نعمان علی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔سری لنکا کی جانب سے اوپنر اوشاڈا فرنینڈو نے 50 رنز بنائے، انہیں اسپنر محمد نواز نے نشانہ بنایا اور وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان نے ان کا کیچ پکڑا۔سری لنکا کے دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی کوشال مینڈس تھے جو 3کے انفرادی اسکور پر آغا سلمان کے ہاتھوں رن آئوٹ ہوگئے۔سری لنکا کے تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی دیمتھ کرونارتنے تھے، انہیں لیگ اسپنر یاسر شاہ نے پویلین کا راستہ دکھایا، وہ 40 رنز بنا کر فاسٹ بالر نسیم شاہ کو کیچ تھما بیٹھے۔اینجلو میتھیوز اور دنیش چندیمل کے درمیان 75 رنز کی پارٹنرشپ کا خاتمہ ہوا، اینجلو میتھیوز 42 رنز بنا کر محمد نعمان کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان شکار بنے۔اس وقت سری لنکا کی ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے تھے۔پانچویں وکٹ کے لیے چندیمل اور ڈی سلوا نے 63 رنز کی شراکت قائم کرکے سری لنکا کی پوزیشن قدرے بہتر کردی، دنیش چندیمل 80 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر فواد عالم کو کیچ دے بیٹھے۔ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کی آخری وکٹ ڈی سلوا کی گری وہ 33 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ آصف زرداری سندھ کے پیسے چوہدری شجاعت کو دیکر دبئی فرار ہوگئے ۔ آصف زرداری کے اچانک دبئی فرار ہونے پر حلیم عادل شیخ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب کے اچانک فرار ہونے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پورا صوبہ ڈوبا ہوا ہے اور زرداری صاحب ریکوری کرنے چلے گئے ہیں، جن کے ایجنٹ بن کر زرداری صاحب پاکستان میں کام کررہے ہیں شاید ان سے ہدایات لینے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ککڑی کل ذبح ہوگئی تو آصف زرداری واپس نہیں آئیں گے اور اگر ککڑی بچ گئی رو دوبارہ اپنا گند پہیلانے واپس آئیں گے۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سندھ کے پیسے چوہدری شجاعت اور لوٹوں کو دیکر دبئی فرار ہوگئے ہیں یا پھر وہ اپنے بیرونی آقاں سے مزید امداد لینے کے لیے بھی دبئی جاسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری کا اس موقع پر دبئی جانا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ایک ہی نعرہ ہے کہ آئین اور پارلیمنٹ کو عزت دو۔ اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا کہ سیاست میں مداخلت نرم ہو یا گرم ریاست کے لئے ہمیشہ تباہی کا سامان ثابت ہوا ہے۔ حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار سالہ عمرانی تباہی وسیاسی عدم استحکام مداخلت ہی کا نتیجہ ہے، ریاستی ومعاشی استحکام چار عناصر میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت ہو یا جج جرنیل ہو یا کوئی اور ادارہ آئین سے بالاتر نہیں ہے، یہ سب کے سب آئین کے سامنے سر نگوں اور پارلیمنٹ کو جوابدہ ہے۔ تر جمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا ایک ہی نعرہ ہے کہ آئین اور پارلیمنٹ کو عزت دو۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ آصف زرداری شہباز شریف کو پھنسا کر خود دبئی بھاگ گئے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں چوہدری پرویز الہی نے سابق صدر آصف زرداری کے دبئی روانگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری شہباز شریف کو پھنسا کر خود دبئی بھاگ گئے، انکو پتہ تھا کہ کسی بھی وقت مجھے گرفتار کیا جا سکتا ہے کیونکہ انہوں نے عوامی نمائندوں کو خریدنے کی کوشش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی ایک خاتون ایم پی اے اس بات کی ثبوت کیساتھ گواہ ہ
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مسلم لیگ (ق)کے سربراہ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو لکھے جانے والے خط کے بعد ان کے اپنے ہی کارکن چوہدری شجاعت حسین کے خلاف ہوگئے،(ق)لیگ کے کارکنان نے پارٹی کے دفتر سے چوہدری شجاعت کی تصاویر اتار دیں اور چوہدری پرویز الہی کے حق میں نعرے بازی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کارکنان کو چوہدری شجاعت کی تصویر اتارتے اور پرویز الہی زندہ باد کے نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے پاکستان کے آئین کے ساتھ کھیلا، مینڈیٹ تسلیم نہ کرنیکا کیا اثر ہوتا ہے، ماضی سے سیکھنا چاہیے،ہفتہ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرداری نے ملک کے آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھیل کھیلا، زرداری کا منفی کردار تاریخ میں لکھا جائے گا،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ آئین سے منافی ہے، چوہدری شجاعت کا خط ممبران کو نہیں دیاگیا، نہ ہی انہیں علم تھا، ڈپٹی اسپیکر خط جیب میں رکھ کر چپ بیٹھے رہے، یہ بدنیتی ظاہر کرتی ہے،پی ٹی آئی وائس چیئرمین نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا گیا تو ہم ماضی کے نتائج دیکھ سکتے ہیں، مینڈیٹ تسلیم نہ کرنے کا کیا اثر ہوتا ہے ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں اپنی موت مرچکی ہے، پیپلزپارٹی ن لیگ کی ذیلی تنظیم ہے، ہمیں ماضی سے سبق سیکھ کراپناقبلہ درست کرناہوگا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم پرویزالہی اور مونس الہی کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں ضروری ادویات کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کر دی ،وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرکی کمیٹی آن لائف سیونگ ڈرگز نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور وفاقی و صوبائی حکام سے آج ہی ادویات کی قلت پر رپورٹ طلب کرلی ہے،حکام کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ملک میں 60 ضروری ادویات دستیاب نہیں،پاکستان میں اس وقت نفسیاتی، دماغی، دل اور دیگر بیماریوں کی اہم ادویات میسر نہیں ہیں، تمام وفاقی اور صوبائی ڈرگ ریگولیٹری حکام تحقیقات کریں اور آج ہی رپورٹ دیں،دوسری جانب فارما انڈسٹری حکام کا کہنا تھا کہ پیداواری لاگت بڑھنے کے سبب کمپنیوں نے یہ ادویات بنانا بند کر دی ہیں، اگر قیمتیں نہ بڑھائی گئیں تو ملک میں مزید ادویات کی شدید قلت پیدا ہو جائے گی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ عوام سڑکوں پر آسکتے ہیں، سری لنکا والے حالات زیادہ دور نہیں،ہفتہ کو عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ صرف 3 ماہ میں زرداری اورشریف مافیا نے ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر گھٹنوں پر لاکھڑا کیا،عمران خان نے لکھا کہ میں پوچھتا ہوں کہ ریاستی ادارے کب تک غیر قانونی جمع کی گئی دولت بچانے کے لیے اجازت دیتے رہیں گے؟ عوام مافیا کو اپنی لوٹ مار جاری رکھنے نہیں دیں گے، ہم سری لنکا کے حالات سے زیادہ دور نہیں جب عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے جس فیصلے پر خوشیاں منائیں وہی ان کے آڑے آگیا، عمران خان الیکشن جیت کر بھی الیکشن کمیشن کو گالیاں دیتے ہیں اور اداروں کو گالیاں نکالتے ہیں ان کی کسی بات پر یقین ہی نہیں کرنا چاہیے، عمران نیازی قوم کو گمراہ اور تقسیم کر رہے ہیں، یہ شخص فساد فی الارض اور قوم کے ذہن کو آلودہ کرنے کے لیے پروپیگنڈا کر رہا ہے، ہفتہ کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ عدالتوں کا احترام کیا جائے لیکن کل انہوں نے سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر ہنگامہ آرائی کی، عمران خان کے غنڈوں نے سپریم کورٹ کی دیواریں پھلانگیں اور زبردستی دفاتر میں داخل ہوئے مگر متعلقہ تھانے کو کوئی شکایت نہیں دی گئی،وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ٹولہ جھوٹا پروپیگنڈا کرنے میں مہارت رکھتا ہے، کہا گیا حکومت دھاندلی کر رہی ہے، کبھی کہا گیا کہ ایک ایک ووٹ کے بدلے 40، 40کروڑ روپے دیے گئے حالانکہ کسی ایک بندے کا ووٹ بھی ادھر سے ادھر نہیں ہوا، جو ان کے لوگ تھے انہوں نے ان کو ووٹ دیے اور جو ہمارے لوگ تھے انہوں نے ہمیں ووٹ دیے، یہ بتائیں کہ کسے پیسے ملے کیاچوہدری شجاعت حسین نے پیسے لیے ؟انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ ثابت ہو چکی، یہ دو جمع دو کا کیس ہے، الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فی الفور جاری کیا جائے، انصاف ہونا چاہیے اور ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لاہور میں سارا کام پلاننگ کے تحت ہوا، ان کی جیت بھی انکی ہار ہے، اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار اپنے کیسوں سے بچنے کیلئے ہے، ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ 2 خاندانوں میں لڑائی نواز شریف خاندان کے لیے بھی پیغام ہے، اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار صرف اپنے کیسوں سے بچنے کے لیے ہے، قوم دیکھ لے نواز شریف اور آصف زرداری ایک ہیں اور فضل الرحمن خانہ جنگی کے بیان دے رہا ہے،انہوں نے وزیراعلی پنجاب کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی شکست پر کہا کہ سپریم کورٹ آخری امید ہے،اس کے بعد مرکز اور صوبے میں عدم اعتماد لانا ہوگا،شیخ رشید نے کہا کہ ضمیر کے سوداگر آصف زرداری نے سیاسی اور معاشی بحران خطرناک بنا دیا ہے۔ لوگوں کو ایسی سیاست سے نفرت ہے جہاں ممبروں کی خرید وفروخت کی منڈی لگتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر 250 کا ہو گیا تو 10 کروڑ پاکستانی غربت کی لپیٹ میں آجائیں گے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ کل الیکشن نہیں نیلامی ہوئی، آئین کو ملیا میٹ کردیا گیا، ملک زرداری سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، ایسی سیاست ہی کرنی ہے تو پھر الیکشن نہیں نیلامی ہونی چاہیے، ہفتہ کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر نے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا، سیاسی اخلاقیات کا جنازہ نکالا، آئین کو پامال کیا،انہوں نے کہا کی چودھری شجاعت بیمار ہیں ان کی فیصلہ کرنے کی صلاحیت محدود ہے، عوام بھر پور احتجاج کیلئے تیا ر ہیں،فواد چودھری کا کہنا تھا کہ معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے، پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب آچکا ہے، ملک زرداری سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا،سابق وزیر اطلاعات نے اس موقع پر سوال اٹھایا کہ چودھری شجاعت کا خط ڈپٹی سپیکر کی جیب سے کیسے نکل آیا ؟ سپریم کورٹ کو ڈپٹی سپیکر کو توہین عدالت میں طلب کرنا چاہیے، چودھری شجاعت سے خط پر انگوٹھا لگوایا گیا، چودھری شجاعت کہتے ہیں عمران خان کا امیدوار نہیں ہونا چاہیے، ہمارے خدشات درست ثابت ہوئے،فواد چودھری کا کہنا تھاکہ پوراملک سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے، دیوالیہ پن صرف معیشت کا نہیں سیاست کا بھی ہے، عوام بھرپور احتجاج کیلئے تیار ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند پر پہلا قدم رکھنے والے امریکی خلا باز نیل آرمسٹرانگ اور بز آلڈرِن کے چاند پر قدموں کے نشان کی ویڈیو جاری کردی، دونوں خلا بازوں کے قدموں کے نشان 53 سال بعد بھی چاند پر حیران کن طور پر واضح ہے،ناسا کی لونر ریکونائسینس آربِٹر سے بنائی جانے والی ویڈیو میں خلا بازوں کے قدموں کے نشان دِکھائی دیتے ہیں جو ابھی تک وہاں موجود ہیں،ناسا نے لکھا کہ اپولو 11 سب سے زیادہ جانا جانے والا مشن ہے لیکن اس سے قبل بھیجے جانے والے مشنز نے اس مشن کیلیے راہ ہموار کی جن میں روور اور سرویئر جیسے روبوٹِک مشنز سمیت اپولو 8، 9 اور10 کے عملے کے ساتھ بھیجے جانیوالے مشنز شامل ہیں،جن میں چاند کے مدار میں داخلے ہونے اور اس سے خارج ہونے کی آزمائش کی گئی تھی،یہ آربِٹر2009سے چاند کامطالعہ کر رہا ہے اور ایجنسی کے دیگر مشنز کی نسبت بہت زیادہ،1.4 پِیٹا بائیٹ حجم کا، ڈیٹا زمین پر بھیج چکا ہے،کچھ اندازوں کے مطابق ایک پِیٹا بائیٹ 500ارب معیاری پرنٹڈ صفحات کے برابر ہوتا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفت کو ذاتی مخالفت بنا کر غلط معنی نکالنے کی کوشش نہ کریں ، اداروں پر تنقید کرنے والوں کی حمایت نہیں کر سکتا،وزیراعلی پنجاب الیکشن کے بعد ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پرویز الہی میرا وزیراعلی کا امیدوار تھا اور آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا لیکن وہ پی ٹی آئی کا امیدوار نہیں بن سکتا،انہوں نے کہا کہ اداروں کے ساتھ 30سال سے ایک تعلق رہا ہے، کیسے تنقید کرنے والوں کی حمایت کر سکتا ہوں، انہیں اداروں کی وجہ سے پاکستان میں استحکام ہے، تمام جماعتوں کے لیڈران اپنے ذاتی مفادات اور ذاتی سوچ کو بالائے طاق رکھیں تاکہ ملک مزید بحرانوں کا شکار نہ ہوں،چودھری شجاعت نے کہا کہ سیاسی مخالفت کو ذاتی مخالفت بنا کر غلط معنی نکالنے کی کوشش نہ کریں، جس کو بھی اقتدار میں آنے کا موقع ملے وہ سیاسی مخالفین کے پاس جائے، ملک کے بہتر مفاد کیلئے مل بیٹھ کر مشاورت سے آگے بڑھیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی (این این اے) نے اپنے ملازمین کی بہتر تنخواہوں اور کام کے حالات کے مطالبات پورے نہ ہونے کے بعد جمعہ سے کھلی ہڑتال شروع کر دی ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر ایک مختصر بیان میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "خاموشی ہماری آواز سے زیادہ فصیح ہے" جس کے بعد ایجنسی کی ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کرنا بند کر دیا۔ نگران وزیر اطلاعات زیاد مکاری نے ایک بیان میں ملازمین کے جائز مطالبات کو حل کرنے کے لیے کی گئی تمام کوششوں کی ناکامی پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور کہا کہ وہ این این اے ملازمین کے مطالبات کو حل کرنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے اور انہیں کام جاری رکھنے کے قابل بنائیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین میں گزشتہ 10 برس کے دوران طبی اصلاحات نے مریضوں کے مالی بوجھ میں نمایاں کمی کی ہے۔جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں قومی صحت کمیشن نے کہا کہ جیسے جیسے ملک کے طبی اور صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں اصلاحات آگے بڑھ رہی ہیں، ملک میں مجموعی طبی اور صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات میں ذاتی اخراجات کا فیصد 2012 میں 34.3 فیصد سے کم ہو کر آج 27.7 فیصد رہ گیا ہے۔لوگوں کو معیاری اور مناسب قیمت والی طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے ملک نے متعدد اقدامات کیے ہیں ان میں ادویات اور اعلی قیمت کے طبی استعمال کے لئے کئی بڑے خریداری پروگرام شامل ہیں۔ان پروگرامز نے مریضوں کے طبی اخراجات کو کامیابی کے ساتھ کم کیا ہے اور اب تک طبی بیمہ کے اخراجات اور مریضوں کے اخراجات میں تقریبا 300 ارب یوآن (44 ارب 43کروڑامریکی ڈالرز) بچائے ہیں ۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دنیش گونا وردنا نے جمعہ کو سری لنکا کیوزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا، صدر رانیل وکرما سنگھے نے ان سے حلف لیا۔سری لنکا پوڈوجانا پیرامونا (ایس ایل پی پی) پارٹی کے رکن پارلیمنٹ گونا وردنا نے دارالحکومت کولمبو میں دیگر سینئر قانون سازوں کی موجودگی میں حلف لیا۔ بدھ کو پارلیمانی ووٹنگ میں وکرما سنگھے جنوبی ایشیائی ملک کے نئے صدر کے طور پر منتخب ہوئے تھے اور جمعرات کو سری لنکا کے صدر کے طور پر حلف اٹھایا۔صدر کے دفتر کے ایک سینئر اہلکار نے شِنہوا کو بتایا کہ باقی وزرا کی کابینہ جمعہ کو بعد میں حلف اٹھائے گی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
صوبہ پنجاب کے نو منتخب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے وزیر اعلی سے حلف لیا، وزیر اعلی پنجاب کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس میں لاہور میں منعقد ہوئی، تقریب میں ارکان اسمبلی اور اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی،گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے نو منتخب وزیر اعلی حمزہ شہباز سے حلف لیا جس کے بعد وہ صوے کے نئے وزیر اعلی منتخب ہوگئے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکا میں تقریباً ایک دہائی بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا،امریکی میڈیا کے مطابق مین ہٹن کے شمال میں راک لینڈ کاؤنٹی میں پولیو کا کیس رپورٹ ہوا ہے، مین ہٹن پبلک ہیلتھ کمشنز کا کہنا تھا کہ صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں،حکام کے مطابق تازہ ترین کیس ایک ایسے فرد کی طرف سے ٹرانسمیشن چین کا اشارہ ہے جس نے اورل پولیو ویکسین (OPV) لی تھی اور یہ ویکسین 2000 میں امریکا میں بند کر دی گئی تھی،یاد رہے کہ امریکا میں آخری بار 2013 میں پولیو کا کیس رپورٹ کیا گیا تھا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسپین میں بل ریس کے دوران زخمی ہو کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہوگئی ہے،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی اسپین میں بیلوں کی دوڑ کا میلہ منعقد ہوا اور رواں ہفتے کے دوران بیلوں کی ٹکر سے متعدد افراد زخمی ہوئے تھے جن میں تین جان کی بازی ہار گئے، ہلاک ہونے والے دو افراد کی عمریں 46 اور 50 سال تھی جو بیل کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئے تھے،حکام نے مزید کہا کہ 60 سالہ ایک فرانسیسی سیاح ایلی کینٹ کے قریب گائوں میں بیل کی ٹکر سے زخمی ہوگیا تھا اور جسے انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کردیا گیا جو گزشتہ روز انتقال کرگیا۔
یاد رہے کہ بیل ریس میلہ دیرینہ ہسپانوی روایت ہے جس میں بہت سے قصبوں میں ہر سال اس طرح کی تقریبات منعقد ہوتی ہیں، ایک ہفتہ تک چلنے والے سان فرمن فیسٹیول میں ہر صبح چھ لڑنے والے بیلوں کے ساتھ سیکڑوں ڈیئر ڈیولز کی دوڑ ہوتی ہے،اس سال 14 جولائی کو ختم ہونے والے میلے میں پانچ افراد مارے گئے تھے۔ 1911 سے اب تک پامپلونا کے بیل دوڑ میں 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی صدر جو بائیڈن کے دورہ سعودی عرب کےبعد روسی صدر ولادی میر پیوٹن اورسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ٹیلی فون پررابطہ ہوا ہے،عالمی میڈیا کے مطابق روسی صدرنے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جمعرات کو ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرکے روس اور سعودی عرب کے دوستانہ تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا،دونوں رہنماؤں نے علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ اور رونما ہونے والی اہم تبدیلیوں کا جائزہ لیا، انہوں نے امن و استحکام قائم کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔
:کریڈٹ
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انگلینڈ ویمنز نے پہلے بین الاقوامی ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں جنوبی افریقہ ویمنز کو 6وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں1-0کی برتری حاصل کر لی ، صوفیہ ڈنکلی نے شاندار نصف سنچری سکور کی ،کیتھرین برنٹ نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں ۔کائونٹی گرائونڈ ، چیلمسفورڈ میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقہ ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 111رنز بنائے،لورا وولوارڈٹ55رنز کی اننگز کھیلی۔
انگلینڈ کی طرف سے کیتھرین برنٹ نے چارسوفی ایکلسٹن نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، جواب میں انگلینڈ ویمنز نے مطلوبہ ہدف صوفیہ ڈنکلی کی شاندار نصف سنچری کی بدولت 15ویں اوورز میں 4کٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، صوفیہ ڈنکلی 59اور کپتان ہیتھر نائٹ نا قابل شکست 24رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ جنوبی افریقا ویمن کی طرف سے آیا بونگا کھاکا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔کیتھرین برنٹ کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
:کریڈٹ
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اس سال آسٹریلیا میں ہونے والی بگ بیش لیگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم، وکٹ کیپرمحمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بی بی ایل میں پہلی مرتبہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے ڈرافٹ متعارف کرایا گیا ہے، بی بی ایل کا غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے ڈرافٹ 28 اگست کو ہو گا اور بگ بیش لیگ 13 دسمبر کو شروع ہو گی۔
رپورٹس کے مطابق اس سال بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ میں پاکستان کے کرکٹرز بھی شامل ہوں گے، بابراعظم، محمدرضوان اور شاہین آفریدی غیر ملکی کھلاڑیوں کے ڈرافٹ میں شامل ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بی بی ایل کے گزشتہ سیزن میں بھی تینوں کرکٹرز کی بات چیت ہوئی تھی تاہم امکان ہے کہ لیگ کے 12 ویں ایڈیشن میں بابر اعظم، محمد رضوان اورشاہین آفریدی ایکشن میں نظر آئیں۔آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ حارث رئوف اور شاداب خان گزشتہ سیزن بھی کھیلے تھے اور اس بار بھی ڈرافٹ میں شامل ہوں گے۔
:کریڈٹ
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سری لنکا سے ایشیا کپ یو اے ای منتقل ہونے کے بعد ایونٹ کی تاریخوں میں ردو بدل پرغور کیا جارہا ہے۔ایشیاکپ کی میزبانی سری لنکا کے پاس ہے اور ایونٹ یو اے ای میں ہوگا، سری لنکا کرکٹ نے حالات کے باعث ایشیا کپ ملک میں نہ کرانیکا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ، ایشین کرکٹ کونسل اور ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے درمیان بات چیت جاری ہے۔
تینوں فریقین باہمی مشاورت سے شیڈول کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں جب کہ ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے ایونٹ جلد شروع کرنیکی تجویز دی ہے۔ذرائع کے مطابق ایشیاکپ 24اگست سے10ستمبر تک کرانے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے جب کہ اعلان کردہ تاریخوں کے مطابق ایشیاکپ 27 اگست سے11 ستمبر تک کھیلا جانا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تینوں فریقین اگلے دو سے تین روز میں تمام معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے پرامید ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکا میں جاری ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے ارشد ندیم فائنل میں پہنچ گئے، کوالیفائینگ مرحلے میں اتھلیٹ گروپ بی میں چوتھے نمبر ہر رہے۔اوریگن میں جاری اتھلیٹکس کے اس عالمی میلے میں ارشد ندیم نے مجموعی طور پر ایونٹ میں نویں پوزیشن حاصل کی، پہلی تھرو 76.15اور دوسری تھرو 74.38میٹر پھینکی جبکہ تیسری تھرو 81میٹر کی تھی۔ارشد ندیم نے فائنل میں رسائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے 24جولائی کو بھی بہترین پرفارمنس دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے جبکہ کہنی کی ابجری مکمل ٹھیک نہ ہونے کے باوجود اس ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔دوسری جانب بھارت کے نیرج چوپڑا 88.39میٹر تھرو کرکے فائنل میں پہنچ گئے ہیں جبکہ ایونٹ کا فائنل 24جولائی کو ہوگا۔واضح رہے کہ اولمپکس میں پانچویں پوزیشن پانے والے ارشد ندیم نے پنجاب اسٹیڈیم میں 6ہفتوں تک کوچ سلمان بٹ اور ڈاکٹر اسد عباس کی نگرانی میں ٹریننگ کی تھی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چینی سفارت خانے نے قلعہ سیف اللہ میں بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی سامان کا عطیہ دیا،فرینڈز آف چائنا فورم کے چیئرمین بایزید خان کاسی اور بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ ملک عنایت خان کاسی نے چینی سفارتخانے کی جانب سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔گوادر پرو کے مطابق بایزید خان کاسی نے اس موقع پر کہا کہ چینی سفارتخانے کی جانب سے امدادی سامان کی تقسیم پاک چین دوستی کی مثالی مثال ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ چین نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو کر بلوچستان کے لوگوں کا ساتھ دیا اور اب وہ صوبے کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کر رہا ہے۔گوادر پرو کے مطابق کاسی نے متعلقہ علاقوں میں حالیہ مون سون بارشوں سے متاثر ہونے والے لوگوں کو امداد کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے پر چینی سفارت خانے کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت اور متعلقہ محکمے بارش سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کے لیے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں جو کہ قابل تعریف ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پنجاب کے وزیر داخلہ عطا تارڑ نے فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے تین ارکان اسمبلی کو قانون نوٹس بھیج دیا۔ عطاتارڑ کے وکیل اظہر اقبال کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ نےارکان پنجاب اسمبلی کو خرید نیکے الزامات پر فواد چوہدری، شہاب الدین خان، عامر عنایت اور غضنفر عباس کو قانونی نوٹس بھیجا۔ اظہراقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 3 ایم پی ایز نے عطا تارڑپر ووٹ خرید نے اورپیسوں کی آفرکے غلط الزامات کے بیان حلفی دیے جب کہ فواد چودھری نے پریس کانفرنس میں بے بنیاد الزامات لگائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوٹس میں 14 روز میں معافی مانگنیکا مطالبہ کیاگیا ہے، بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائیجائیگی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی برادری افغانستان میں درپیش مسائل پر توجہ دے، افغانستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے غم کے برابر میں شریک ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے نور خان ایئر بیس پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں تباہ کن زلزلے سے جانی و مالی نقصان ہوا، پاکستان نے افغانستان کے لیے انسانی ہمدردی کے تحت امدادی سامان بھجوایا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ افغانستان پہلے بھی معاشی، انسانی بحران اور دیگر مسائل سے دوچار ہے، عالمی برادری افغانستان میں درپیش مسائل پر توجہ دے۔ وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان خوشحال، پرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے، افغانستان میں شہریوں کی امداد کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کی مایہ نازکوہ پیما ثمینہ بیگ نے دنیا کی دوسری بڑی چوڑی کے ٹو سر کرلی، وہ کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں۔ کےٹو دنیا کی دوسری 8 ہزار 611 میٹر کی بلند ترین چوٹی ہے، جسے جمعہ کی صبح 7 بج کر 42 منٹ پر ثمینہ بیگ نے سر کیا، اس سے قبل انہوں نے 2013 میں ایوریسٹ کو سر کیا تھا۔ ثمینہ بیگ کے ہمراہ عید محمد، بلبل کریم، احمد بیگ، رضوان داد، وقار علی اور اکبر سدپارا بھی کے ٹو سر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی خواتین کوہ پیما نائلہ کیانی کی بھی کے ٹو سر کرنے کے لیے پیش قدمی جاری ہے جبکہ اس وقت کے ٹو سر کرنے کیلئے ایران، قطر، عمان سمیت کئی ملکوں کی خواتین بھی شامل ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسٹیٹ بنک کے 15جولائی تک زرمبادلہ ذخائر 38کروڑ90لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ، اسٹیٹ بنک کے مطابق ا سٹیٹ بنک کے زر مبادلہ ذخائر 9ارب 32کروڑ 86لاکھ ڈالر رہ گئے ، کمرشل بنکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 15جولائی تک 19کروڑ 90لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ، کمرشل بنکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5ارب 91کروڑ 29لاکھ ڈالر ہوگئے ، سٹیٹ بنک کی جانب سے کہا گیا کہ مجموعی زر مبادلہ کے ذخائر 15جولائی تک 36کروڑ 90لاکھ ڈالر کم ہوئے ، مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب 24کروڑ 15لاکھ ڈالر رہ گئے ۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ قوم سب طاقتوں سے لڑ کر حقیقی آزادی حاصل کر رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ گاڑیوں میں کیش بھر کے لاہور لا کر اسمبلی اراکین کے ضمیر خرید کر پنجاب کے عوام کا مینڈیٹ چرا لے گا اور قوم خاموشی سے دیکھتی رہے گی تو وہ یہ بھول جائے۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں اسد عمر لکھتے ہیں کہ یہ قوم جاگی ہوئی قوم ہے۔ اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ قوم سب طاقتوں سے لڑ کر حقیقی آزادی حاصل کر رہی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سری لنکن عوام نے پارلیمنٹ سے منتخب ہونے والے نئے صدر کو بھی تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغاوت جاری رکھیں گے،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکڑوں مظاہرین کولمبو میں گوٹا گوگاما پرجمع ہوئے جہاں گزشتہ ہفتے ہی انہوں نے گوٹابایا راجا پاکسے کے بطور صدر استعفی کا جشن منایا تھا،ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے احتجاجی رہنمائوں نے چھٹی مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے 73 سالہ رانیل وکرما سنگھے کو نئے سربراہ مملکت کے طور پر قبول کرنے سے انکار کر دیا اور انہیں ملک کے بد ترین معاشی اور سیاسی بحران کا جزوی طور پر ذمہ دار ٹھہرایا،انٹر یونیورسٹی اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے رہنما وسانتھا مدلیگے نے کہا کہ انہوں پارلیمنٹ نے آج ایک نئے صدر کا انتخاب کیا ہے لیکن وہ صدر ہمارے لیے نیا نہیں ہے یہ عوام کا مینڈیٹ نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ ہم گوتابایا راجا پاکسے کو باہر کرنے میں کامیاب ہو گئے جنہوں نے تقریبا 60 لاکھ 90 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے لیکن رانیل وکرم سنگھے نے اب بیک سیٹ کے ذریعے صدارت کی سیٹ حاصل کر لی ہے، رانیل ہمارے صدر نہیں ہیں، عوام کا مینڈیٹ سڑکوں پر ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ دنیا اب ایسے دور میں داخل ہو رہی ہے جہاں صرف خودمختار ملک ہی ترقی کرسکیں گے ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ دنیا اب ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے جہاں حقیقی خودمختار ریاستیں ہی ترقی کی اعلی صلاحیت کا مظاہرہ کرکے آگے بڑھ سکتی ہیں اور یہ حقیقت میں انقلابی تبدیلی بہت تیزی سے رونما ہورہی ہے۔
روسی صدر نے کہا کہ دنیا میں اب یونی پولردور ختم ہو چکا لہذا اب دنیا ایک ایسے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے جہاں صرف خودمختارممالک ہی اپنی بقا قائم رکھتے ہوئے ترقی کرسکتے ہیں،ولادیمیر پیوٹن نے مزید کہا کہ یہ زبردست تبدیلی جو آرہی ہے وہ مستقل بنیادوں پر ہوگی جس میں دنیا میں واحد طاقت کے متبادل کے طور پر زیادہ ہم آہنگ اور زیادہ منصفانہ سماجی اور محفوظ عالمی نظام کے اصول ہیں جو تیزی قومی اور عالمی سطح پر اپنی جڑیں مضبوط کرتے جا رہے ہیں،پیوٹن نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ خواہ کسی بھی ملک کی اشرافیہ موجودہ عالمی نظام کے تابعداری کرنے کی کتنی ہی سخت کوشش کر رہی ہے۔ حقیقت یہی ہے کہ انقلابی تبدیلی تیزی سے مضبوط ہو رہی ہے۔
:کریڈٹ
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا راستہ روکنے کے لیے ہلیری کلنٹن 2024 میں دوبارہ صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گی، اس سیاسی دنگل کواب تک کے سب سے بڑے سیاسی ری الیکشن مقابلوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق معروف امریکی مصنف اور سیاسی کمنٹیٹر ڈک مورس نے اپنی نئی کتاب "دی ریٹرن ٹرمپز بگ 2024 کم بیک میں یہ دعوی کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ یقینی طور پر 2024 میں دوبارہ صدر کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں اور وہ آسانی سے ریپبلکن نامزدگی جیت کر وائٹ ہائوس پر دوبارہ قبضہ کر لیں گے،انہوں نے لکھاکہ "یہ بات اندرونی لوگ بخوبی جانتے ہیں کہ بائیڈن کی ذہنی صلاحیتوں میں تیزی سے کمی، اور بڑھتی ہوئی معیشت کے ساتھ سال 2024ڈیموکریٹس کے لیے تباہی ثابت ہو گا ،رپبلکن پہلے سے ہی رواں سال مڈٹرم انتخابات کے لیے تیاری کر رہے ہیں، جس سے رپبلکن کو کانگریس کے دونوں ایوانوں، سینیٹ اور ہائوس میں کنٹرول مل جائے گا. ڈیموکریٹس ہر چیز کو ایک "پرزم" کے ذریعے دیکھتے ہیں جو ہر وقت ایک عفریت کو دیکھتا ہے اور اس عفریت کا نام ڈونلڈ ٹرمپ ہے. وہ ٹرمپ سے ڈرتے ہیں، اور یقین رکھتے ہیں کہ انہیں ہر قیمت پر اسے روکنا چاہیے،ڈک مورس نے مزید لکھا کہ" بائیڈن مزاحمت کریں گے لیکن آخر کار بائیں بازو اور میڈیا کے دبائو کا شکار ہو جائیں گے اور دوبارہ انتخاب نہیں لڑیں گے
ڈیموکریٹس یہ بھی جانتے ہیں کہ کملا ہیرس بھی کوئی اتنی مضبوط امیدوار نہیں ہیں اور وہ ان کی آئندہ صدارتی امیدوار نہیں ہو سکتیں. ایسے حالات میں ٹرمپ انہیں آسانی سے شکست دے سکتے ہیں،کمیلا ہیرس کے مقابلے سے باہر نکلنے سے ایک اور سیاہ فام امیدوار سامنے آ سکتا ہے،ایسے امیدواروں کی مختصر فہرست میں نیو جرسی سے ڈیموکریٹک سئنٹر کوری بکر، جارجیا کی گورنر سٹیسی ابرامز، جو اگر گورنرشپ کا اپنا انتخاب جیت جاتی ہیں تو وہ بھی نائب صدر کی امیدوار ہو سکتی ہیں،تاہم پارٹی کا انتہائی بائیں بازو اور "ترقی پسند" ونگ برنی سینڈرز، الزبتھ وارن یا الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز کی طرف دیکھے گا. جو حیرت انگیز طور پر کانٹے دار مقابلہ کر سکتی ہیں. ڈیموکریٹک پارٹی پر اب بائیں بازو کا غلبہ ہے. الیگزینڈریا حیرت انگیز طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی،مصنف نے کتاب میں مزید لکھا کہ "جیسا کہ بائیں بازو کے امیدوار ڈیموکریٹک پرائمری کی قیادت کریں گے، ہلیری کلنٹن پر دوڑ میں شامل ہونے کا دبائو بڑھ جائے گا. 2020 میں بائیڈن کی حیرت انگیز انٹری کی طرح، ڈیموکریٹس ہیلری کلنٹن کو اپنے نجات دہندہ کے طور پر دیکھیں گے، ایک تجربہ کار سیاستدان جو پارٹی کے بائیں بازو اور زیادہ اعتدال پسند ونگز کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی