روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے مغربی ممالک کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان میں دم ہے تو وہ ''میدان جنگ میں '' روس کو شکست دینے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین میں ماسکو کی مداخلت نے ''کثیرالجہتی دنیا'' کی جانب ایک نئی تبدیلی کی نشاندہی کی ہے۔پوٹن نے یوکرین میں جنگ کے حوالے سے کہا کہ روس نے تو بمشکل ابھی شروعات ہی کی ہے اور انہوں نے مغرب کو چیلنج کیا کہ ہو سکے تو جنگ میں وہ شکست دینے کی کوشش کریں۔ تاہم اس کے ساتھ ہی روسی رہنما نے اس بات پر بھی اصرار کیا کہ ماسکو اب بھی امن مذاکرات کے لیے تیار ہے۔یوکرین پر ماسکو کے حملے کے چار ماہ سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے بعد روسی صدر نے پارلیمانی لیڈروں کے سامنے سخت لہجے میں خطاب کرتے ہوئے کہا، ''تنازعہ جتنا طویل ہوتا جائے گا، کسی بھی مذاکرات کے امکانات بھی اتنے ہی معدوم ہوتے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا، ہم نے آج یہ سنا ہے کہ وہ ہمیں میدان جنگ میں شکست دینا چاہتے ہیں۔ تو آپ کیا کہہ سکتے ہیں؟ 'انہیں کوشش کر لنے دو۔انہوں نے کہا ہم نے کئی بار سنا ہے کہ مغرب یوکرین میں ہمیں آخری حد تک لڑانا چاہتا ہے۔ یوکرائنی عوام کے لیے تو یہ ایک المیہ ہے، تاہم ایسا لگتا ہے کہ سب کچھ اسی جانب ہی بڑھ رہا ہے۔روسی صدر نے مغرب پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ مغربی ممالک پابندیوں کے ذریعے روسی معیشت کو نقصان پہنچا کر اور یوکرین کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی میں اضافہ کر کے اس کے خلاف پراکسی جنگ چھیڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ روس جنگ کے معاملے میں پیش قدمی کر رہا ہے اور اب بھی مذاکرات کے امکانات روشن ہیں۔ ان کا کہنا تھا، ''ہر کسی کو معلوم ہونا چاہیے کہ، مجموعی طور پر، ہم نے ابھی تک سنجیدگی سے کچھ بھی شروع نہیں کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی ہم امن مذاکرات کو مسترد بھی نہیں کرتے ہیں۔ لیکن جو لوگ انہیں مسترد کر رہے ہیں انہیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ یہ جتنا ہی طویل ہوتا جائے گا، ان کے لیے ہمارے ساتھ مذاکرات کرنا اتنا ہی مشکل بھی ہو جائے گا۔
انڈونیشیا کے شہر بالی میں آج سے جی 20 اجلاس شروع ہو رہا ہے اور اس موقع پر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں انڈونیشیا نے یوکرین میں جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔انڈونیشیا کے وزیر خارجہ ریٹنو مرصودی نے کہا، ''یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم جنگ کو جلد از جلد ختم کریں اور اپنے اختلافات کو میدان جنگ کے بجائے مذاکرات کی میز پر حل کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ جی 20 کے میزبان کے لیے یہ ضروری ہے کہ ''ایک ایسا ماحول پیدا کیا جائے جو ہر کسی کے لیے آرام دہ ہو۔'' انہوں نے یوکرین پر روسی حملے کے آغاز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب، 24 فروری کے بعد، ''دنیا کے تمام بڑے رہنما ایک کمرے میں ایک ساتھ بیٹھے ہیں۔برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی سے وعدہ کیا ہے کہ وہ آنے والے ہفتوں میں بھی یوکرین پر غلہ کی ناکہ بندی ختم کرانے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔برطانوی وزیر اعظم جانسن کے ایک ترجمان نے ان کے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے اعلان کے بعد یہ بات کہی ہے۔ ترجمان نے جانسن اور یوکرین کے صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد کہا کہ صدر زیلنسکی نے یوکرین کے بارے میں فیصلہ کن اقدام پر جانسن کا شکریہ ادا کیا اور کہا، ''یوکرائنی عوام برطانیہ کی کوششوں کے لیے شکر گزار ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی صدر جوبائیڈن آئندہ ہفتے جدہ میں سعودی فرماں روا اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے "رائٹرز "کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ صدر جوبائیڈن آئندہ دنوں میں دورہ جدہ کے دوران سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے ،امریکی صدر کا یہ حساس دورہ سعودی عرب محمد بن سلمان کے ساتھ خراب تعلقات کو دوبارہ ترتیب دینے کی کوشش ہو گا۔رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن کو اس وقت ملک میں تیل کی قیمتوں کو کم کرنے کیلئے سعودی حکومت کی مدد کی ضرورت ہے اس لیے وہ سعودی حکومت کی یمن جنگ کیلئے کوششوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں جبکہ امریکہ خطے میں ایران کے اثرو رسوخ اور چین کے عالمی اثرات کو بھی روکنا چاہتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں ہوا کہ امریکی صدر براہ راست ولی عہد شہزادہ محمد بن سلما ن کیساتھ بات چیت کریں گے یا نہیں کیونکہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کو لیکر جوبائیڈن اور سعودی ولی عہد کے درمیان کافی کشیدگی چل رہی تھی۔ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جوبائیڈن آئندہ ہفتے اپنے پہلے دورہ مشرق وسطیٰ پر روانہ ہوں گے جس کے بعد وہ 15 اور 16 جولائی کو شاہ سلمان کی دعوت پر جی سی سی سمٹ میں شرکت کریں گے جب کہ اس سمٹ میں عراق، مصر اور اردن بھی شامل ہوں گے،اس کے علاوہ امریکی صدر دورہ سعودی عرب سے پہلے اسرائیل اور مغربی کنارے پر بھی قیام کریں گے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
حج 2022 کے دوران موسم گرما کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید انتظامات کیے گئے ہیں، مسجد الحرام اور اس کے صحنوں میں ڈھائی سو دیو ہیکل پھوار والے پنکھے نصب کردیے گئے ہیں۔سعودی ویب سائٹ کے مطابق حرمین شریفین کی انتظامیہ نے حج پر ا?نے والوں کی خاطر مسجد الحرام اور اس کے صحنوں کی ا?ب و ہوا خوشگوار بنانے کے لیے 250 دیو ہیکل پھوار والے پنکھے نصب کردیے ہیں، ان سے پانی کی پھوار چھوڑی جاتی ہے تاکہ گرمی کی شدت کم ہو۔پھوار چھوڑنے والے دیو ہیکل پنکھوں کی بدولت حرم شریف اور اس کے صحنوں کا درجہ حرارت کم ہو جاتا ہے جبکہ سورج کی تپش بھی کم ہو جاتی ہے۔پھوار والے پنکھے حرم شریف میں مختلف مقامات پر نصب کیے گئے ہیں جس کے ذریعے پریشر کے ساتھ پانی چھوڑا جاتا ہے، ہر پنکھے کا دہانہ 2 سے 1 مائیکرو تک حجم کا ہے، اس سے پانی پھوار کی شکل میں نکلتا ہے۔پنکھے مسجد الحرام کے صحنوں میں لگائے گئے ہیں جو فرش سے 4 میٹر اونچائی پر اور 38 انچ قطر کے ہیں، ہوا کے ساتھ پانی چھوڑنے کی رفتار سی ایم ایف 11 سو تک پہنچ جاتی ہے۔ہر پنکھا 10 میٹر کے رقبے میں پھوار پھینکتا ہے، یہ پنکھے پانچوں فرض نمازوں، صحن حرم میں اڑدہام اور درجہ حرارت بڑھ جانے پر کھولے جاتے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قابض اسرائیلی ریاست نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاری کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی حکام نے اس سال 2022 کی پہلی ششماہی کے دوران مقدس شہر میں یہودی آباد کاری کے 32 نئے منصوبوں کی منظوری دی۔القدس گورنری کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان منصوبوں میں القدس کے عرب محلوں کی خصوصیات کو تبدیل کرنے کے منصوبے شامل ہیں جن میں 4 ارب شیکل کے پانچ سالہ منصوبے کے لیے بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ دیوار براق کے علاقے کے لیے ایک منصوبے کے لیے 35 ملین ڈالر کی رقم اور باب الخلیل کو یہودیانے کے لیے 40 ملین شیکل کی رقم مختص کی گئی ہے۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ مشرقی القدس میں تعلیم کے شعبے پر اسرائیلی گرفت مضبوط کرنے کے لیے 514 ملین شیکل کا تخمینہ بجٹ مختص کیا گیا ہے۔القدس کے اندر اور مضافات میں بہت سی بستیوں میں تقریباً 22,000 نئے
سیٹلمنٹ یونٹس کی تعمیر کی منظوری کے علاوہ بیت المقدس کی بستیوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کے لیے ایک بلین شیکل مالیت کا منصوبہ بھی منظورکیا گیا۔رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ قابض حکام نے اس سال کی پہلی ششماہی کے دوران القدس شہر کی اراضی میں یہودی آباد کاری کے لیے آگے بڑھنے کا سلسلہ جاری رکھا، جس پر قابض حکام نے 2019 میں شروع ہوا تھا۔جون کے آخر میں اسرائیلی وزارت انصاف نے مسجد اقصیٰ کے ارد گرد یہودی آباد کاروں کے نام پر اراضی کے اندراج کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ جاری کیا تاکہ اس واقعے کو نام نہاد " نیشنل پارک" اسکیم، پرانے شہر کی دیواروں کے ارد گرد اور اسے سیٹلمنٹ ایسوسی ایشنز میں منتقل کیا جا سکے۔یروشلم گورنری نیبتایا کہ اس سال کی پہلی ششماہی میں 7 فلسطینی شہیدوں میں اضافہ ہوا جب کہ 2,176 شہریوں کی گرفتاری اور قابض حکام کی جانب سے مقدس شہر میں 117 مسماریوں پر عمل درآمد دیکھنے میں آیا۔اس کے علاوہ گذشتہ چھ ماہ کے دوران اسرائیلی حکام نے مزید 18 فلسطینی شہیدوں کے جسد خاکی قبضے میں رکھنے کا سلسلہ جاری رکھا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں عید الاضحی کے موقع پر 1500 قیدی رہا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے صدر ابوظبی شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے عید الاضحیٰ سے قبل 737 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔امارات کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق شیخ محمد بن زاید نے رہائی پانے والے قیدیوں کے مالی جرمانے ادا کرنے کا بھی وعدہ کیا، یاد رہے کہ معاف کیے گئے قیدیوں کو مختلف جرائم پر قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور ریاست دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے عید الاضحیٰ کے موقع کی مناسبت سے دبئی بھر سے 505 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔اس کے علاوہ ریاست راس الخیمہ کے حاکم شیخ سعود قاسمی نے بھی عید کے موقع پر 251 قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کئے ہیں۔دبئی کے اٹارنی جنرل نے اعلان کیا ہے کہ دبئی میں شیخ محمد نے عید کے موقع پر قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے تاکہ وہ ایک نئے سرے سے اپنی زندگی کا آغاز کریں اور اپنے گھر والوں کیساتھ پرسکون زندگی گزاریں۔اٹارنی جنرل کا مزید کہنا تھا کہ شیخ محمد کے حکم کی پاسداری کرتے ہوئے جلد از جلد ان قیدیوں کی رہائی کا عمل مکمل کیا جائے گا تاکہ وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منا سکیں۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں عید 9 جولائی کو منائی جائے گی، عید کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں پانچ روز کی چھٹیاں دی گئی ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے گولڑہ ریلوے سٹیشن پر ٹرین میں سیٹس نہ ملنے پر مسافروں کا احتجاج، مسافروں نے ٹرین کو ٹریک پر روک دیا،ذرائع کے مطابق ٹرین راولپنڈی سے ملتان جارہی تھی، جس میں ٹکٹ لینے کے باوجود مسافروں کو سیٹس نہ ملیں، جس کے بعد مسافر ٹرین کے اوپر چڑھ گئے اور ایک گھنٹے تک ٹرین رکی رہی،ریلوے سٹیشن کے عملے اور ریلوے پولیس نے موقع پر پہنچ کر مسافروں کو ٹرین سے اتارا اور ٹریک سے ہٹایا، ریلوے پولیس کا کہنا تھا کہ مسافروں کو ٹکٹس کے پیسے واپس کردیئے گئے ہیں، مسافروں کے احتجاج ختم کرنے پر ٹرین کو روانہ کیا گیا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کورونا کی چھٹی لہر، ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، 24 گھنٹے میں 693 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 21 ہزار 137 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 693 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے اموات کی شرح صفر فیصد رہی لیکن کورونا مثبت کیسزکی شرح 3.28 فیصد ریکارڈ کی گئی،قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک بھر میں اس وقت 165 مریضوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں مسلسل ناکام رہی ہے، مہنگائی کی شرح میں مزید 1.32 فی صد اضافہ ہو گیا،ادارہ شماریات کی مہنگائیکے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ کے اعدادو شمار کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 33.66فی صد کی سطح تک پہنچ گئی،ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے میں 5 اشیا سستی، جب کہ 16 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا،پیٹرول 6.36 فی صد اور ڈیزل 5.06 فی صد مہنگا ہوا، ایل پی جی 2 عشاریہ 33 فی صد مہنگا ہوا۔گھی کا اڑھائی کلو کا ڈبہ 1.64 فی صد اور آلو 2.57 فی صد مہنگا ہوا، لہسن کی قیمت میں 5.06 فی صد اضافہ ہوا، انڈے، آٹا، دال چنا، دال مسور بھی مہنگی ہو گئی۔اعدادو شمار کے مطابق دہی، چاول، چینی اور دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، جب کہ دوسری طرف ٹماٹر، پیاز، دال ماش اور کیلے سستے ہوئے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے پاکستانی نژاد امریکی شہری خضر خان کواعلیٰ ترین میڈل سے نواز دیا۔رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے خضر خان کو میڈل آف فریڈم پہنایا گیا۔اطلاعات کے مطابق خضر خان کے علاوہ 31 دوسرے افراد کو بھی میڈل دیا گیا، اس موقع پر امریکی صدر نے خضرخان کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا اور ان کی تعریف کی۔واضح رہے کہ خضر خان نے 2016 کے امریکی انتخابات میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بھرپور تنقید کی تھی۔اس کے علاوہ خضر خان کے بیٹے ہمایوں نے عراق جنگ میں اپنی جان دے کر دیگر فوجیوں کو بچایا تھا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے ایران سمیت اپنے ملک اور اسرائیل کے لیے مشترکہ خطرات کا باعث بننے والے ممالک کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکا کے عزم کی یقین دہانی کرائی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم یائرلپیڈ سے ٹیلیفون پربات کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔امریکی وزرات خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ بلنکن نے تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیا اور کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان مفاہمت ضروری ہے۔بلنکن نے کال کے دوران کہا کہ بائیڈن مشرق وسطیٰ کے اپنے آئندہ دورے کے دوران اسرائیل کے ساتھ امریکی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے منتظر ہیں۔'سی این این' نے امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینیر اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ بلنکن نے لایپڈ کے ساتھ صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کے حوالے سے امریکی سکیورٹی کوآرڈینیٹر کے نتائج کو اٹھایا، جب کہ اس معاملے کو وزارت کے سرکاری بیان سے خارج کر دیا گیا۔امریکی اہلکار نے مزید کہا کہ بلنکن نے واضح کیا کہ امریکا اسرائیلی اور فلسطینی حکام کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ صحافیہ ابو عاقلہ کے اندوہناک قتل کی تحقیقات اور اس میں ملوث عناصر کا احتساب ضروری ہے۔رواں ماہ کے وسط میں امریکی صدر مشرق وسطیٰ کے تین مقامات کے دورے پر جائیں گے جس کا اختتام سعودی عرب میں ہوگا، جہاں وہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے رہ نماؤں کے ساتھ ایک سربراہی اجلاس منعقد کریں گے جس میں مصر،اردن اور عراق بھی شرکت کریں گے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ امریکا سے 10 سالہ پرانا معاہدہ ختم ہونے پرکوئی پریشانی نہیں۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بیان میں کہا کہ افغان عوام نے گزشتہ 20 سالوں کے دوران بہت مشکلات اٹھائی ہیں۔ امریکا کے نام اورغیرنیٹو اتحادی بننے سے افغان عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا۔ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ طالبان حکومت کو امریکا کی جانب سے معاہدہ ختم کرنے پر کوئی پریشانی نہیں ہے۔امریکا نے2012 میں افغانستان کوغیرنیٹو اتحادی کے طورپر تسلیم کیا تھا اوراس سلسلے میں سابق امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن اورافغان صدر حامد کرزئی نے مشترکہ طورپر اعلان کیا تھا۔امریکی صدر جوبائیڈن نے ایوان نمائندگان کے نام خط میں کہا ہے کہ وہ افغانستان کی غیرنیٹو اتحادی کے طورپر رکنیت ختم کرنا چاہتے ہیں
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو ابے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے سابق جاپانی وزیراعظم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شنزو ابے پر حملے کے وقت فائرنگ کی آواز سنائی دی، شنزو ابے پر حملے کے فوری بعد ایک مشکوک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق بتایا گیا ہے کہ شنزو ابے ہوش میں نہیں ہیں، انہیں دل کا دورہ بھی پڑا ہے۔حکام کے مطابق شنزو ابے کو دو گولیاں لگی ہیں اور ان کی حالت خطرے میں ہے، طبی عملہ سابق جاپانی وزیراعظم کی مکمل دیکھ بھال کر رہا ہے۔یاد رہے کہ شنزو ابے پہلے 2006 سے 2007 اور پھر 2012 سے 2020 تک جاپان کے وزیراعظم رہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے اور ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں عوام کا رش لگا ہوا ہے لیکن جانوروں کی قیمتوں نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کیا ہوا ہے' مہنگائی کے باعث عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ۔ملک بھر میں منڈیاں سجی ہوئی ہیں، بھاری بھرکم جانور سے لے کر اونچا تگڑا اور چھوٹا جانور بھی موجود ہے،سنت ابراہیمی کو پورا کرنے کیلئے عوام منڈی میں ایک بیوپاری سے دوسرے بیوپاری کے پاس چکر لگارہے ہیں لیکن عوام کو جانور خریدنے میں دشواری کا سامنا ہے۔بارشوں کے باوجود بھی جانوروں کے ریٹس میں کمی نہیں آئی اور منہ مانگی قیمتوں میں جانور فروخت ہورہے ہیں، مہنگائی کے باعث اپنی پسند کا جانور خریدنا عوام کیلئے ایک چیلنج بنا ہوا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شفقت، محبت اور رحم دلی کا پیکر مشہور سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو دنیا سے رخصت ہوئے 6 برس بیت گئے۔انسانیت کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والے عبدالستار ایدھی 6 سال قبل اس دارفانی سے کوچ کرگئے تھے لیکن دہائیوں تک انسانیت کی بلاتفریق خدمت کرنے والے ایدھی آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں زندہ ہیں۔عبدالستار ایدھی 28فروری 1928 میں بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد 1947 میں اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آکر کراچی میں سکونت اختیار کی۔عبدالستار ایدھی نے چھوٹی عمر میں ہی اپنے سے پہلے دوسروں کی مدد کرنا سیکھ لیا تھا، یہ بات آگے کی زندگی میں ایدھی صاحب کے لیے کامیابی کی کنجی ثابت ہوئی اور پھر عبدالستار ایدھی نے اپنی زندگی کے 65 برس دکھی انسانیت کی خدمت میں گزارے۔عظیم سماجی رہنما نے اپنی خدمات کا ا?غاز 1951 میں ایک ڈسپنسری قائم کرکے کیا۔ عبد الستار ایدھی نے صرف 5000 روپے کے ساتھ اپنا پہلا فلاح و بہبود مرکز قائم کیا اور پھر ایدھی ٹرسٹ قائم کیا۔ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس گردانی جاتی ہے جو پاکستان کے ہر شہر میں لوگوں کی خدمت میں مصروف ہے، اسی بنا پر ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس کو 1997 میں گنیز بک ا?ف ورلڈ ریکارڈ میں
دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس کے طور پر شامل کیا گیا۔اسپتال اور ایمبولینس خدمات کے علاوہ ایدھی فاؤنڈیشن نے کلینک، زچگی گھر، پاگل خانے، معذوروں کے لیے گھر، بلڈ بینک، یتیم خانے، لاوارث بچوں کو گود لینے کے مراکز، پناہ گاہیں اور اسکول کھولے۔پاکستان کے علاوہ ایدھی فاؤنڈیشن دنیا کے دیگر کئی ممالک میں بھی دکھی انسانیت کی خدمت سرانجام دے رہی ہے۔1980 کی دہائی میں حکومت پاکستان نے عبدالستار ایدھی کو نشان امتیاز سے نوازا جب کہ پاک فوج نے انہیں شیلڈ آف آنر کا اعزاز دیا، 1992 میں حکومت سندھ نے انہیں سوشل ورکر آف سب کونٹی نینٹ کا اعزاز دیا۔بین الاقوامی سطح پر 1986 میں عبدالستار ایدھی کو فلپائن نے رومن میگسے ایوارڈ دیا اور 1993 میں روٹری انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کی جانب سے انہیں پاؤل ہیرس فیلو دیا گیا۔عبدالستار ایدھی گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور علالت کے باعث 8 جولائی 2016 کو خالق حقیقی سے جاملے۔عبدالستار ایدھی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔حکومت پاکستان نے انہیں بعد از مرگ نشانِ امتیاز سے بھی نوازا اور عظیم شخصیت کے اعزاز میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 50 روپے مالیت کا سکہ بھی جاری کیا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برطانوی نامور ٹینس سٹار ڈین ایوانز نوٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔خواتین کے سنگلز مقابلوں میں ہیدر واٹسن اور ہیریئٹ ڈارٹ نے بھی پہلے رانڈ میں کامیابی حاصل کی۔نوٹنگھم اوپن کے دلچسپ اور کانٹیدار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں شروع ہوچکا ہے۔مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں برطانوی ٹاپ سیڈ ڈین ایوانز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانس کے حریف کھلاڑی اینزو کوکاڈ کو 5-7 اور 6-7(3-7) سے ہراکر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔ ڈین ایوانز نے 2019 کے نوٹنگھم اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ،ادھر خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں برطانوی تینوں ہیدر واٹسن، ہیریئٹ ڈارٹ اور جوڈی برج نے سیدھے سیٹسں میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ہیدر واٹسن نے پہلے رائونڈ میں حریف امریکی کھلاڑی کیٹی والینٹس کو 4-6 اور 2-6 سے شکست دی، ہیریئٹ ڈارٹ نے بھی پہلی رکاوٹ عبور کرلی، انہوں نے پہلے رائونڈ میں حریف کروشین کھلاڑی ڈونا ویکیچ کو 4-6 اور 3-6 سے مات دی اور جوڈی برج نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چین کی حریف کھلاڑی زو لین کو 6-7(5-7) اور 4-6 سے ہر اکر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ برطانوی سیکنڈ سیڈ ،عالمی نمبر 11اور یو ایس اوپن چیمپئن ایما ریڈوکانو کل اپنے پہلے رانڈ کے میچ میں سوئس حریف کھلاڑی وکٹوریجا گولوبک کے مد مقابل ہوں گی ۔
فرانس کے سائیکلسٹ الیکسس وولرموز نے کریٹیریم ڈو ڈوفینیسائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا۔ فرانس میں کریٹیریم ڈو ڈوفینیسائیکل ریس کا 74واں ایڈیشن جاری ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ کریٹیریم ڈو ڈوفینیسائیکل ریس کے دوسرے مرحلے میں سائیکل سواروں نے سینٹ پیرے سے بریوز چارنساک تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جو 170 کلو میٹر پر محیط تھا جس کا ٹریک پہاڑی پر تھا۔34سالہ فرانسیسی سائیکلسٹ الیکسس وولرموز نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 170 کلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے 3 منٹ اور 34سیکنڈز میں طے کرکے ریس کے دوسرے مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ نارویجن سائیکل سوار اینڈرس سکارسیتھ نے ریس میں دوسری جبکہ فرانسیسی سائیکل سوار اولیور لی گاک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کریٹیریم ڈو ڈوفینیروڈ سائیکلنگ سٹیج ریس ہے جو ایک ہفتہ میں مکمل ہوگی، سائیکل ریس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹس شریک ہیں۔ کریٹیریم ڈو ڈوفینیسائیکل ریس 8مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار مجموعی طور پر 1،194.4 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔سائیکل ریس 5جون سے شروع ہوکر 8 روز جاری رہنے کے بعد 12 جون کو اختتام پذیر ہوگی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فٹبال ورلڈکپ کی ٹرافی ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئی،فرانسیسی فٹبالر کرسچن کیرمبو بھی فٹبال کپ کی ٹرافی پہنچنے کے ساتھ ہی پاکستان پہنچے۔فرانسیسی فٹبالر کرسٹن کریمبیوفٹبال ورلڈ کپ ٹرافی کے ہمراہ علامہ اقبال ائرپورٹ پر پہنچے تو پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان حاجرہ نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مشروب ساز ادارے کے حکام بھی موجود تھے۔پروگرام کے مطابق لاہور کے نجی ہوٹل میں ٹرافی کی رونمائی کے لئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں فینز کو ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوانے کا موقع فراہم کیا گیا۔قطر میں فٹبال کا عالمی میلہ 21نومبر سے شروع ہورہا ہے جو 18 دسمبر تک جاری رہے گا۔فٹبال ورلڈکپ کی ٹرافی کو 50سے زیادہ ملکوں میں لے جایا جارہاہے۔ٹرافی آذر بائیجان سے لاہور پہنچی ہے اور اس کی اگلی منزل سعودی عرب ہے۔فرانسیسی فٹبالر کرسٹن کریمبیو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش تھی کہ دوسری مرتبہ پاکستان آئوں، یہ خواہش آج پوری ہو گئی ہے۔ فیورٹ ٹیم کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ میں ان کی فیورٹ ٹیم فرانس ہے، پاکستان کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ یہاں اگر زیادہ سے زیادہ فٹ بال کھیلی جائے گی تو اسے فروغ ملے گا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین3ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (آج)جمعرات کو ملتان میں کھیلا جائیگا۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تقریبا 14 سالبعد انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا،سخت گرمی کے باعث ڈے اینڈ نائٹ میچ سہ پہر4بجے شروع ہوگا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم 16سال بعد پاکستان میں ون ڈے میچ کھیلے گی، پاکستان گزشتہ31سال سے ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز میں ناقابل شکست ہے، ریڈ کیپس نے آخری مرتبہ 1991میں عمران خان کی قیادت میں کھیلنے والی پاکستانی ٹیم کو شکست دی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 134میچز میں سے 71میں ریڈ کیپس جبکہ 60میں گرین شرٹس کو کامیابی ملی ہے۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان پہنچ چکی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جہاں تقریبا 14برس بعد انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا میچ(آج)بدھ کوکھیلا جائے گا جبکہ دیگر میچز 10اور 12جون کو کھیلے جائیں گے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کے خلاف آخری مرتبہ ون ڈے سیریز 31برس قبل جیتی تھی، ریڈ کیپس نے آخری مرتبہ 1991میں عمران خان کی قیادت میں کھیلنے والی پاکستانی ٹیم کو شکست دی تھی۔اس سے ایک سال قبل ہی 1990میں پاکستان نے اس وقت دنیا کی سب سے خطرناک تصور کی جانے والی ایک روزہ ویسٹ انڈین ٹیم کو تین صفر سے شکست دی تھی۔
پاکستان نے 1991کے بعد ویسٹ انڈیز کو ایک بار بھی ون ڈے سیریز جیتنے کا موقع فراہم نہیں کیا، 1990میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز دو دو میچز سے برابر ہو گئی۔اس کے علاوہ پاکستان نے 2002میں یو اے ای میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز میں کالی آندھی کو شکست دی، اس کے علاوہ 2006، 2008، 2011، 2013، 2016اور 2017میں بھی ویسٹ انڈیز کو گرین شرٹس کے ہاتھوں شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔تاہم اگر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ میچوں کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو ویسٹ انڈیز کو پاکستان پر سبقت حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 134میچز میں سے 71میں ریڈ کیپس جبکہ 60میں گرین شرٹس کو کامیابی ملی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یوگنڈا کی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے 12 کھرب 80 ارب ڈالرز مالیت کے 31 ملین میٹرک ٹن سونے کے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔یوگنڈا کی وزارت توانائی و معدنیات کے ترجمان کے مطابق حکومت کی جانب سے کروائے گئے مختلف سرویز کے نتیجے میں ملک کے اندر 12 کھرب 80 ارب ڈالرز مالیت کے 31 ملین میٹرک ٹن سونے کے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں جو مائننگ کے منتظر ہیں،یوگنڈا حکومت کی جانب سے ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لیے ضلع بوسیا میں سونے کی مائننگ کے حقوق کی نیلامی کے بعد چین کی ویگاگئی گولڈ مائننگ کمپنی کو لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔ کمپنی نے ضلعے میں مختلف مراحل میں سونا نکالنے کے لیے اپنی گولڈ ریفائنری بنانے کے کام کا آغاز بھی کر دیا ہے۔یوگنڈا کے صدر یووری موسے وینی نے کہا ہے کہ سونے کے ذخائر کی دریافت اور اس کی مقامی سطح پر ریفائننگ سے علاقے میں روزگار کے نئے مواقع کے ساتھ علاقائی ترقی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکا نے مشرقی ایشیا کو ایرانی پیٹرولیم، پیٹروکیمیکل مصنوعات فراہم اور فروخت کرنے میں مدد کے الزام میں ایران ، چین، ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ملکوں کی کمپنیوں کے نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کر دیں،برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکا نے بدھ کے روز ایران، ہانگ کانگ، متحدہ عرب امارات ،چین،ویتنام اور سنگاپور کی کمپنیوں پر مشتمل نیٹ ورک پر مشرقی ایشیا کو ایرانی پیٹرولیم اور پیٹروکیمیکل مصنوعات فراہم اور فروخت کرنے میں مدد کے الزام لگاتے ہوئے پابندیاں لگادیں،عالمی میڈیا کے مطابق پابندیوں سے امریکا میں ان ملکوں کی کمپنیوں کے اثاثے منجمد ہو جائیں گے جبکہ امریکی شہریوں کو ان کے ساتھ کاروبار کرنے سے روک دیا جائے گا،رپورٹس کے مطابق اس اقدام سے ایران پر دبا ڈالا جارہا ہے کیونکہ امریکا 2015 کے ایران جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے،امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نیٹ ورک نے خلیجی ممالک میں قائم کمپنیوں کو ایرانی کمپنیوں سے مشرقی ایشیا میں لاکھوں ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل اور فروخت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا،بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ایرانی پیٹرولیم اور پیٹرو کیمیکلز کی فروخت پر پابندیوں کے نفاذ کے لیے اپنے تمام طریقوں کا استعمال جاری رکھیں گے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے سعودی عرب میں ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کی بھولی ہوئی رقم اسے لوٹادی،ترجمان حج مشن کے مطابق حج کے لیے آنے والا پاکستانی شہری بہادر علی 4 ہزار سعودی ریال ٹیکسی میں بھول گیا تھا جس پر ٹیکسی ڈرائیور علی حسن گجر رقم لے کر پاکستان حج مشن مکہ پہنچا،ڈائریکٹر معاونین ڈی آئی جی ڈاکٹر محمد اختر عباس نے پاکستانی عازم کو تلاش کروایا جس کے بعد انہیں ان کے ہوٹل جاکر رقم دی گئی،ڈاکٹر محمد اختر عباس نے کہا کہ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری سے ہمارے سر فخر سے بلند کردیے،ترجمان حج مشن کا کہنا تھا کہ رقم واپس ملنے پر حاجی نے پاکستانی حج مشن اور ٹیکسی ڈرائیور کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین نے افغانستان کے لیے 37 ملین ڈالرز امداد کا اعلان کر دیا،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی سفیر نے افغانستان کے لیے تجارتی اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے 37 ملین ڈالرز دیے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ یہ رقم 22 جون کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے ریلیف کی مد میں دی جارہی ہے،عالمی برادری نے تاحال افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے اور اس لحاظ سے چین پہلا ملک ہے جس نے طالبان حکومت سے تجارتی روابط قائم کیے ہیں،چین کی جانب سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنا عالمی سطح پر پہلی توثیق ہے،چینی سفارتکار نے کہا افغانستان کے لیے ہمارے پاس اقتصادی تعمیرِنو کے طویل المدتی منصوبے ہیں جس میں تجارت کو ترجیح دی جائے گی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی حکومت نیحجاج کرام کی سہولت کے لیے "حج اسمارٹ کارڈ کا اجرا کر دیا،سعودی وزارت حج و عمرہ کے عہدیدار محمد ساعاتی نے کہا ہے کہ حجاج اور ان کی خدمت پر مامور اہلکاروں کے لیے اسمارٹ کارڈ بے حد ضروری ہے،سمارٹ کارڈ سے حج کرنے والوں کو بھی فائدہ ہوتا ہے اور ان کی خدمت کرنے والے اہلکار بھی اسمارٹ کارڈ کی بدولت کئی مسائل سے بچ جاتے ہیں،عاجل ویب سائٹ کے مطابق محمد ساعاتی نے وزارت کے ٹوئٹرپر وڈیو پیغام میں کہا کہ اسمارٹ کارڈ اور اس سے متعلق ایپلی کیشنز حج اور ان کے خدمت گاروں کے سفر حج میں بڑی سہولت کا باعث بن رہے ہیں،محمد ساعاتی نے کہا کہ حج کرنے اور ان کی خدمت کرنے والوں کی تمام تفصیلات ڈیجیٹل کارڈ میں محفوظ ہوتی ہے۔ اسمارٹ کارڈ سے مشاعر مقدسہ اورمکہ مکرمہ میں حاجی کی رہائش کے علاوہ دیگر اہم معلومات حاصل ہوتی ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بورس جانسن نے اقتدار کی ڈوبتی کشتی چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے، دو دنوں میں برطانوی وزیر اعظم کی کابینہ کے 45 وزرا، مشیران اور سیکریٹریز مستعفی ہو چکے ہیں،برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن کی مشکلات میں بے حد اضافہ ہو گیا ہے، دو دنوں کے اندر کابینہ ارکان، وزرا، پارلیمنٹری پرائیویٹ سیکریٹریز کے استعفوں کی تعداد پینتالیس ہو گئی ہے، کابینہ میں استعفوں کا یہ سلسلہ منگل کو شروع ہوا تھا جب وزیر خزانہ رشی سناک اور وزیر صحت ساجد جاوید نے استعفے دیے، جو بورس جانسن کی حکومت کے لیے زلزلہ ثابت ہو گئے۔مستعفی ہونے والوں میں 3 کابینہ کے ارکان اور 16 وزرا شامل ہیں، جب کہ 20 پارلیمانی سیکریٹری، 4 ٹریڈ انوائے اور پارٹی کا یوتھ وائس چیئرمین شامل ہے، ایک سیکریٹری مائیکل گوو کو بر طرف کیا گیا۔
برطانیہ کی ہوم سکریٹری پریتی پٹیل بدھ کے روز کابینہ کی تازہ ترین وزیر بن گئیں جنھوں نے کنزرویٹو پارٹی کے رہنما کے طور پر بورس جانسن کی حمایت واپس لے لی،برطانوی میڈیا کے مطابق درجنوں برطانوی قانون سازوں کے مستعفی ہونے اور وزیر اعظم سے مستعفی ہونے پر زور دینے کے باوجود بورس جانسن اقتدار سے چمٹے ہوئے ہیں، حکومت سے وزرا اور معاونین کے تاریخی اخراج اور دیرینہ اتحادیوں کے شدید دبا کے درمیان بھی انھوں نے اپنی سیاسی زندگی کے لیے جدوجہد ترک نہیں کی۔ہائوس آف کامنز میں اپنے استعفی کے خطوط اور تقاریر میں، وزرا نے کہا کہ وہ جانسن اور ان کے اسکینڈلز سے تنگ آ چکے ہیں، ایک سابق اہل کار نے کہا کہ بہت ہو گیا۔برطانوی وزیر اعظم کی حکومت اس وقت بری طرح ڈانوا ڈول ہے، برطانوی پارلیمنٹ میں بائے بائے بورس کی آوازیں اٹھ رہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ بورس جانسن کے جانے کا وقت ہے۔ لارڈ قربان حسین نے دعوی کیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم کے قریبی ساتھی استعفے کا مطالبہ کرنے والے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے متاثرہ 9 مریض انتقال کر گئے،این آئی ایچکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 9 مریض انتقال کر گئے، جب کہ اس دوران ملک بھر میں کرونا کے مزید 872 کیسز رپورٹ ہوئے،این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 125 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں کرونا کیسز کی شرح 3.77 فی صد رہی،ملک بھر میں اسپتالوں میں داخل کرونا کے 165 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
معرکہ کارگل میں نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنیوالے شہید حوالدار لالک جان کا 23واں یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔لالک جان نے کارگل کے معرکے میں بزدل دشمن کو ناکوں چنے چبوائے، حوالدار لالک جان نے اگلے مورچوں پر لڑنے کے لیے اپنی خدمات پیش کیں،12جون 1999 کو لالک جان نے اچانک ایسا زبردست حملہ کیا کہ دشمن اپنی لاشیں چھوڑ کر پسپا ہونے پر مجبور ہو گیا، حوالدار لالک جان 7 جولائی 1999کو دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے شہادت کے اعلی رتبے پر فائز ہوئے۔حوالدار لالک جان کی جرات و بہادری کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں نشان حیدر سے نوازا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہباز شریف نے گرین اوربلیو لائن بس سروس منصوبے کاافتتاح کردیا،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گرین اوربلیو لائن بس سروس منصوبے سے جڑواں شہروں کے عوام مستفید ہوں گے، منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، تیل اور گیس کی قیمتوں نے عوام کوپریشان کر رکھا ہے، مہنگائی کا سلسلہ گزشتہ 4 سال سے جاری ہے، جلد اس سے نجات مل جائے گی، اللہ کا شکر ہے تیل کی قیمتوں میں کچھ کمی آئی، سستی شمسی توانائی کاجال پورے ملک میں بچھائیں گے،وزیراعظم نے کہا کہ ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد اس منصوبے سے فیض یاب ہوں گے، ماضی کی تاخیر کے ازالے کے لیے سب مل کر کام کریں، تمام ادارے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے محنت کریں،انہوں نے کہا کہ 75برسوں میں سیاسی جماعتوں اورآمروں نے ملک کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا، محنت سے ترقی کی منازل طے کریں گے، عوامی فلاح کے منصوبے حکومت کی ترجیح ہیں، سالانہ 20ارب ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات درآمد کی جاتی ہیں، ماضی کی حکومت نے انتہائی ناقص منصوبہ بندی کی،انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل کے لیے محنت کرنے والوں کا مشکور ہوں، آئندہ منصوبوں میں غیر معیاری ٹینڈرنگ ہوئی تو خیر نہیں، ملک قرضوں میں جکڑا ہے، مل کر چیلنجز کا مقابلہ کریں گے، تیل کی قیمتوں میں اضافے نے پوری دنیا کو پریشان کر رکھا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت یقینی بنا رہے ہیں، عوامی منصوبوں کی ایسے نگرانی کریں جسے اپنے بچوں کی کرتے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کورونا وبا کے باعث 2 سالہ پابندیوں کے بعد 10 لاکھ عازمین، فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے منیٰ روانہ ہوگئے ۔دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے عازمین حج آج 7 اور کل 8 ذوالحج کی درمیانی شب مکہ مکرمہ سیمنیٰ کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں 2 سال کے طویل انتظار کے بعد عازمین حج کے قیام کے لیے دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی جدید سہولیات کے ساتھ آباد ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ مناسک حج کے مطابق عازمین حج کو 8 ذوالحج کا دن منیٰ میں اپنے خیموں ہی میں قیام کرنا ہوگا، جہاں سے وہ ظہر، عصر، مغرب اور عشا کی ادائیگی کے بعد 9 ذوالحج کی نماز فجر ادا کرنے کے بعد وقوف عرفہ کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔ یہ عمل اگلے دن کی نماز ظہر تک مکمل ہوگا۔عازمین حج 9 ذوالحج جمعرات کے روز میدان عرفات پہنچ کر نماز ظہر اور عصر اپنے خیموں ہی میں ادا کریں گے اور مغرب تک میدان عرفات میں قیام کریں گے، جہاں حجاج کرام اپنے رب کی بارگاہ میں خصوصی دعائیں اور عبادات کا اہتمام کریں گے۔9 ذوالحج کو غروب آفتاب ہوتے ہی حجاج کرام نماز مغرب ادا کیے بغیر مزدلفہ کی جانب روانہ ہوںگے اور وہاں پہنچ کر مغرب اور عشا کی نمازیں اکٹھی ادا کریں گے۔ حجاج کرام مزدلفہ کی شب کھلے آسمان تلے گزاریں گے اور وہیں سے رمی جمرات کے لیے 70 عدد کنکریاں فی عازم کے تناسب سے چنیں گے
۔حجاج کرام 10 ذوالحج جمعہ کے روز نماز فجر کی ادائی کے بعد سورج طلوع ہونے تک دعاؤں اور مناجات کا اہتمام کریں گے، جسے وقوف مزدلفہ کہا جاتا ہے۔ اس کے بعد ضیوف الرحمن رمی جمرات کے لیے واپس منیٰ کی جانب روانہ ہوں گے جمرات کمپلیکس میں بڑے جمرے پر 7 کنکریاں ماریں گے۔واضح رہے کہ رمی جمرات کے بعد قربانی کا عمل ہے، جس کی تکمیل ہوتے ہی حجاج کرام سر کے بال منڈوا کر (حلق کروا کر) حالت احرام کی پابندیوں سے آزاد ہوتے ہیں۔ حلق کے بعد حجاج کا اہم کام طواف زیارت ہے۔ جس کی ادائیگی اور سعی کے چکر مکمل کرنے کے بعد حجاج واپس منیٰ پہنچیں گے۔ رات وہیں قیام ہوگا اور اگلے 2 روز یعنی 11 اور 12 ذوالحج کو زوال کے وقت کے بعد تینوں جمرات کو سات سات کنکریاں ماریں گے۔اس کے بعد حجاج 12 ذوالحج کو غروب آفتاب سے قبل منیٰ کی حدود سے نکل جائیں گے یا پھر 13 ذوالحج کی رمی کے بعد اپنی رہائش گاہوں کی جانب روانہ ہوں گے۔واضح رہے کہ رواں برس کورونا وبا کے بعد پہلی بار10لاکھ عازمین، حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں، جن میں ساڑھے 8 لاکھ غیرملکی شامل ہیں۔ حج سکیورٹی فورس کا کہنا ہے کہ اہم ترین موقع پر امن و سلامتی کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ (منیٰ، مزدلفہ اور عرفات) اور حج مقامات کی طرف جانے والی شاہراہوں پر تمام ضروری انتظامات مکمل ہو چکے ہیں
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کینیڈا ایسٹرا زینیکا کووڈ 19 ویکسین کی ایک کرو ڑ36 لاکھ خوراکیں پھینکنے پر مجبور ہوگیا ہے کیونکہ کوئی بھی انہیں استعمال کرنے کے لیے تیار نہیں۔کینیڈا کی جانب سے ویکسین کی یہ خوراکیں اپنے شہریوں سے ہٹ کر بیرون ملک دینے کی کوشش بھی کی گئی مگر کوئی بھی لینے کے لیے تیار نہیں ہوا۔کینیڈا نے 2020 میں ایسٹرا زینیکا سے کووڈ ویکسین کی 2 کروڑ خوراکیں خریدنے کا معاہدہ کیا تھا جبکہ مارچ سے جون 2021 کے دوران 23 لاکھ شہریوں نے ویکسین کی کم از کم ایک خوراک بھی استعمال کرلی تھی۔مگر 2021 میں ایسٹرا زینیکا ویکسین کے استعمال کے ممکنہ مضر اثر کے خدشات کے باعث کینیڈا نے فائزر اور موڈرنا ایم آر این اے ویکسینز کا استعمال زیادہ شروع کردیا تھا۔جولائی 2021 میں کینیڈا نے کہا تھا کہ وہ ایسٹرا زینیکا ویکسین کی تمام ایک کروڑ 77 لاکھ سے زیادہ خوراکیں عطیہ کردے گا۔مگر اب ہیلتھ کینیڈا نے بتایا ہے کہ تمام تر کوششوں کے باوجود ایک کروڑ 36 لاکھ خوراکیں ایکسپائر ہوگئی ہیں اور انہیں تلف کیا جائے گا۔کینیڈا کے 85 فیصد شہریوں کی کووڈ سے تحفظ کے لیے ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے۔اس کے مقابلے میں دنیا بھر کے 61 فیصد آبادی کی ویکسینیشن ہوئی ہے جن میں غریب ترین ممالک کے شہریوں کی تعداد محض 16 فیصد ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بدترین معاشی بحران سے دوچار سری لنکا میں ادویات سے لے کر گیس تک ہر چیز کی قلت ہے۔ کسی وقت میں نسبتاً متمول سمجھے جانے والے ملک میں اب شہری لکڑیاں جلا کر کھانا پکانے کے دور کی جانب لوٹ رہے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دو کروڑ 20 لاکھ آبادی کے ملک میں زیادہ تر افراد کے لیے گھروں میں گیس ناپید ہو گئی ہے جبکہ جہاں دستیاب ہے وہاں اس کی قیمت بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔بعض سری لنکن شہریوں نے کھانا پکانے کے لیے مٹی کے تیل کے چولہے خرید لیے ہیں تاہم حکومت کے پاس پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لیے زرمبادلہ نہ ہونے کے باعث کیروسین آئل بھی دستیاب نہیں۔جن افراد نے بجلی سے چلنے والے الیکٹرک کْکر لیے اْن کو بھی دھچکا لگا ہے کیونکہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی ممکن بنانا بھی سری لنکا کی حکومت کے لیے مشکل ہے۔بجلی بنانے والے کارخانے گیس اور فرنس آئل سے چلتے ہیں اور پوری دنیا میں توانائی کے بحران نے پہلے سے معاشی بدحالی کے شکار سری لنکا کو ان اشیا کی خریداری کے قابل نہیں چھوڑا۔ایندھن کی درآمد کے لیے زرمبادلہ نہ ہونا ہی دراصل سری لنکا کی حکومت کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جس کی معیشت کا دار و مدار سیاحت پر تھا اور کورونا کی وبا کے باعث یہ شعبہ بری طرح متاثر ہوا۔ سڑک کنارے کھانے پینے کی اشیا بیچنے والی 67 سالہ ایم جی کروناوتی نے بھی لکڑیاں جلانا شروع کر دی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اب کاروبار بند کرنے یا دھوئیں کے ساتھ رہنے کے درمیان ایک کا انتخاب کرنا تھا۔کروناوتی نے اے ایف پی کو بتایا، 'ہم لکڑی جلا کر کھانا پکاتے وقت دھویں کا شکار ہوتے ہیں، لیکن ہمارے پاس کوئی اور چارہ نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ آگ جلانے کے لیے لکڑی تلاش کرنا بھی مشکل ہے اور یہ بہت مہنگی بھی ہوتی جا رہی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تحریک انصاف نے رکن اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ عمران ریاض غدار نہیں محب وطن پاکستانی ہے۔ سابق صوبائی وزیر سبطین خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عمران ریاض خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران ریاض خان کی گرفتاری آزادی صحافت پر حملہ ہے، جمہوری دور میں یہ سب کچھ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ سبطین خان نے مزید کہا کہ عمران ریاض غدار نہیں محب وطن پاکستانی ہے، یہ ہتھکڑیاں عمران ریاض کو نہیں صحافت خو لگائی گئی ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اینکر پرسن عمران ریاض کو گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ روز اٹک سے اینکر پرسن عمران ریاض خان کو حراست میں لئے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عمران ریاض کے وکیل نے کہا کل رات گئے احکامات جاری کرنے پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں ۔ چیف جسٹس نے جواب دیا کوئی بھی درخواست کسی بھی وقت آئے ہم سننے کے لئے تیار ہیں ۔ دوران سماعت عمران ریاض کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت عالیہ نے ان کے موکل کو گرفتار نہ کرنے کے واضح احکامات دیئے تھے، پولیس نے انہیں گرفتار کرکے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ رات کو انہیں رپورٹ ملی تھی کہ عمران ریاض کو پنجاب کے شہر اٹک سے گرفتار کیا گیا ہے، اس لئے یہ معاملہ اس عدالت کا دائرہ کار نہیں بنتا۔ یہ آپ کے مفاد میں ہے کہ لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔ عمران ریاض کے وکیل نے مزید کہا کہ عمران ریاض نے انہیں فون پر بتایا کہ وہ اسلام آباد ٹال پلازہ پر ہیں، اس طرح ان کی گرفتاری اسلام آباد کی حدود سے ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عمران ریاض کے وکیل سے مکالمے کے دوران ریمارکس دیئے کہ فی الحال یہ عدالت اس معاملے پر کوئی آبزرویشن نہیں دے رہی، اگر لاہور ہائی کورٹ کہے کہ اسلام آباد سے گرفتاری ہوئی تو وہ حکم یہاں لے آئیے گا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو ایک ایک سوال کا جواب دینا ہو،ابھی تو صرف فرح گوگی سے متعلق سوال ہوا ہے اور اہلیہ کی آڈیو جاری ہوئی ہے، عمران خان نے کہا کہ ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے، انہیں کون سی دیوار سے لگایا جارہا ہے، وہ آرام سے بنی گالا میں بیٹھے ہیں، ابھی تو صرف سوالات پوچھے جا رہے ہیں، عمران خان کیا پوچھ گچھ پریشان ہو رہے ہیں، عمران خان یہ سب کچھ اپنے مخالفین کے ساتھ 3 سال تک کرتے رہے ہیں، اراضی اسکینڈل میں اقرار نامہ اور رجسٹری سب موجود ہے، اراضی اسکینڈل میں 5 ارب روپے کا غبن کیا گیا، عمران خان نے 458 کنال اراضی اہلیہ کے نام پر لی، 200 سے زائد کنال فرح کے نام پر لی، پنجاب سے اکٹھی ہونے والی رقم وزیراعلی ہاوس جاتی تھی یا بنی گالہ، عمران خان نے اب تک توشہ خانہ کی کرپشن کا جواب نہیں دیا، میرٹ پر کارروائی ہو گی اور قانون اپنا راستہ لے گا، اگر وہ سب کچھ بتانا چاہتے ہیں تو اچھا ہے قوم کو بتائیں کہ 2014 کے دھرنے کیوں دیئے تھے، اس کے پیچھے کون تھا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کل کہا کہ ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے، ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے اور کہا کہ یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو سب کچھ بتا دوں گا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا آپ کو جیل میں بند کردیا یا آپ کی ادویات بند کی گئی ہیں؟۔ آپ کو کیا تنگی ہو رہی ہے؟۔ ڈی چوک میں بیٹھنے کے لیے اجازت نہیں دی،یہ پریشانی ہے؟۔ کیاعمران خان کی بہن،بیٹی کوگرفتارکرلیاگیاہے؟۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ مخالفین کے خلاف کارروائیاں کرتے رہے ہیں۔
آپ نے 240کنال زمین فرح کے نام پر حاصل کی۔ آپ کو تمام سوالات کا جواب دیناچاہیے۔ عمران خان اگر بتانا چاہتے ہیں تو بتائیں کہ 2014 کے دھرنے کس نے کروائے تھے؟۔ انہوں نے کہا کہ جو فرح گوگی نے ملک میں لوٹ مار کی، اس پر تو ابھی صرف انکوائری ہورہی ہے۔ پنجاب میں صرف 5 فیصد سی ایم ہاس کو جاتا تھا، باقی بنی گالہ تک جاتا تھا۔ توشہ خانہ کے 50 ارب غبن کیے گئے۔ بشیر میمن نے جو سوالات اٹھائے ان کا بھی جواب دیں ۔ پوسٹنگ ٹرانسفر پر تو سوموٹو لیا جاتا ہے۔ میرے معاملے پر بھی سوموٹو لیا جائے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بنی گالہ سے ہیروئن کا بیگ شہزاد اکبر کے ذریعے پہلے آئی جی اسلام آباد کو دیا گیا۔ انکار پر اے این ایف کے ذریعے میری گاڑی میں ہیروئن رکھوائی گئی۔ میرے خلاف کیس عمران خان نے بنایا جس کی سزا موت تھی ۔ عمران خان پوری قوم کے لیے جعلی بدمعاش بنے ہوئے تھے۔ اس دن رات کو دو سے ڈھائی ہزار شرپسندوں کو ڈی چوک پر قبضہ کرنے کے لیے بلایا گیا تھا۔ بچے اور خواتین نہیں آئے تھے۔ اگر وہ آتے تو ہمارے لیے بھی ایسا آپریشن ممکن نہ ہوتا۔ عمران خان کیا چاہتے ہیں؟۔ اقتدار یا این آر او چاہتے ہیں؟۔ قانون اپنا راستہ ضرور لے گا۔لوگوں نے عمران خان کا ساتھ نہیں دیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے چین اور سعودی عرب والا نظام آجائے۔ میں 500لوگوں کو پھانسی پر چڑھا دوں ۔ عمران کی اہلیہ کہتی ہیں فرح گوگی پر گند آئے گا اس پر بات نہیں کرنی۔ غداری کے ساتھ جوڑ دینا ہے۔اب عمران خان کو حوصلہ کرنا چاہیے۔ ہم پر جھوٹے کیس کیے گئے، اب سچے کیسز کا سامنا کریں۔ عمران خان نے 15کڑور کی گھڑیاں توشہ خانے سے اٹھائیں اور 20فیصد دے کر اپنے نام کر لی ۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
صوبائی حکومت کی جانب سے کوئٹہ کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔ حالیہ مون سون بارشون کے باعث کوئٹہ میں ہونے والی تباہی میں اب تک 241 گھر تباہ، 416 مویشی پانی میں بہہ گئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق مسلم باغ، قمرالدین اور خشنوب میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جس میں بارشوں سے 100سیزائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ چمن میں بادی زئی اور تورخیل میں 70سے زائد مکانات متاثر ہوئے جبکہ ہرنائی، پنجاب، لورالائی شاہراہ آمدورفت کے لیے بند ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فاشسٹ حکومت نے قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فرخ حبیب نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سادہ کپڑوں میں حلیم عادل شیخ کو پکڑ کر نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں یہ اغوا کے زمرے میں آتا ہے۔ فرخ حبیب نے مزید کہا کہ فاشسٹ حکومت نے قانون کی دھجیاں اڑا دی ہے، حلیم عادل شیخ کو فوری بازیاب کیا جائے.
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے تحریک کشمیر یورپ کے صدرمحمد غالب اورصدر تحریک کشمیر برمنگھم اکرام الحق کے ہمراہ برمنگھم میں پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ ہندوستان نے اگر دنیا کو گمراہ کرنے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں G20ممالک کی کانفرنس منعقد کی توتحریک کشمیر برطانیہ اور یورپ لندن سے سرینگر تک کشمیر فریڈم کارواںچلائے گی ،یہ کارواں دنیا کے مختلف ممالک سے ہوتا ہوا سرینگر پہنچے گا اس دوران میں دنیا کو مقبوضہ کشمیر کی بدترین صورت حال سے آگاہ کیا جائے گا ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے سوا کروڑ کشمیریوں کو تین برسوں سے یرغمال بنا رکھا ہے،عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق خود ارادیت دینے سے انکاری ہے پورے کشمیر کو کھلی جیل میں تبدیل کر کے کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کررکھا ہے ،برمنگھم میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز کے دوران تحریک کشمیر برطانیہ اور یورپ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم بے نقاب کرے گی، ہندوستان کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں G20 ممالک کی کانفرنس منعقد کرانے کے اعلان سے دنیا بھر میں کشمیریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کشمیرمتنازعہ خطہ ہے اور اس کے تصفیے تک وہاں کسی قسم کی ایسی سرگرمی منعقد کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے چین کی طرف سے اس کانفرنس میں شرکت سے انکار کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ باقی ممالک بھی اس متنازعہ کانفرنس میں شرکت سے گریز کریں گے۔یہ کاروان بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرے گا۔انہوں نے اس بات کا ایک بار پھر اعادہ کیا کہ برمنگھم میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز کے دوران کشمیر میں بھارتی افواج کی بربریت کو بے نقاب کرنے کے لیے پروگرامات منعقد کیے جائیں گے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے 25 ارب ڈالر کی معیشت زمین پر گرا دی ہے۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ ایبڈ سیشن کورٹ کے باہر بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی، گورنر، کابینہ کیخلاف مقدمات درج کیے اور جو شہر اور تھانے کی حدود میں داخل بھی نہیں ہوئے ان کیخلاف بھی مقدمات درج ہوئے۔ بابر اعوان نے کہا کہ حکومت نے 25 ارب ڈالرکی معیشت زمین پر گرا دی، بجلی، ڈیزل، گیس اور مہنگائی بم گرایا، یہ آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ گئے۔ پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے مزید کہا کہ ایک ارب ڈالر کیلئے ان سے ناک کی لکیریں نکلوا رہے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 324 میگاواٹ پر آگیا ہے جبکہ 14 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بادستور بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 622 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی کل طلب 28 ہزار 946 میگاواٹ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی سے 5 ہزار 660 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس سے 1 ہزار 670 میگاواٹ اور نجی شعبے کے بجلی گھروں سے 10 ہزار 900 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ علاوہ ازیں ونڈ پاور پلانٹس 900 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 111 میگا واٹ ہے، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 103 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جبکہ جوہری ایندھن سے 2 ہزار 278 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس سے بھی زیادہ ہے۔ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حکومت اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ جتنے بڑے شہر ہیں وہاں سیف سٹی کیمرے وقت کی اہم ضرورت ہیں،اسلام آباد سیف سٹی منصوبہ خامیوں کے باعث صحیح طور پر نہ چل سکا۔ اہم جگہوں اور زیادہ ضرورت کی چیزوں کے لیے 4 کروڑ روپے مہیا کر دیئے گئے۔ہفتہ کو پریس کانفرنسسے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کو فوری فزیبلٹی بنانے کا کہا ہے اور اسی سال میں سو فیصد سیف سٹی کوریج کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے قطعا اس کی ادائیگی میں کوئی حیل و حجت نہیں کی اور کوشش کریں گے اس مالی سال میں اسے مکمل کریں، ایک ارب 22 کروڑ روپے کی رقم شہدا کے لیے بقایا جات تھے اور افسوس ہے جنہوں نے قربانیاں دیں ان کے اہلخانہ دھکے کھاتے پھر رہے ہیں۔ شہدا کے لواحقین سے معذرت خواہ ہوں،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے مطالبہ کیا تھا کہ ان کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا تھا تو حکومت نے اسلام آباد پولیس کا مطالبہ پورا کر دیا ہے، اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں اور مراعات پنجاب پولیس کے برابر کر دیئے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ بدنام زمانہ دہشت گرد کو جہنم واصل کرنے پر تمام افراد اور ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں اور جس ٹیم نے اس دہشت گرد کو مارا ہے انہیں بھی میڈل اور ایوارڈ دیئے جائیں گے۔ 140ملین کی ابتدائی رقم اسلام آباد پولیس کو دی گئی ہے،وزیر داخلہ نے کہا کہ فسادی ٹولے کو پسپا کرنے پر اسلام آباد پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو ہر سہولت دی جائیں گی جبکہ اسلام آباد 3 طرف سے ایسے معاملات کا شکار ہو سکتا ہے۔ 25 مئی کو فسادی ٹولہ اسلام آباد پر حملہ آور ہونا تھا لیکن پولیس، رینجرز اور دیگر سیکیورٹی حکام نے فسادی ٹولے کو پسپا کر دیا،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ سیف سٹی صرف سڑکوں پر نہیں بلکہ سب کچھ کیچ ہو گا اور کارروائی بھی ہو گی۔ کسی کو تشدد کی قطعا کوئی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ فیصل آباد کی سیٹ ہم جیت رہے ہیں تاہم کچھ مشکلات بھی ہیں۔ بتائیں کیا انہوں نے بینرز کی اجازت لی تھی ؟ فیس ادا کی تھی؟
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر اطلاعات رہنما فواد چودھری نے کہاہے کہ اب عمران خان کو کوئی نہیں روک سکتا۔ لوگ بھوک برداشت کر لیں گے لیکن غلامی نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ساتھ دینا پاکستان کی ضرورت ہے۔ سب کو عمران خان ساتھ دینا ہے۔ بینر اور پوسٹر اتارنے والوں کو کہتا ہوں دل سے کیسے اتارو گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے وزیر دفاع کا نفسیاتی علاج کروائیں، وہ کہہ رہا ہے امریکا نے ہمیں ڈرپیں لگائی ہوئی ہیں، انہوں نے ہمیں نہیں آپ کو ڈرپیں لگائی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو شرم ہو آج استعفی دے دیں، چھوٹے لوگوں کو بڑی کرسیاں مل گئی ہیں، کرسیاں نیچے آئی ہیں، یہ اوپر نہیں گئے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہاہے کہ حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ہم پرغداری کے مقدمات بنادئیے گئے، حکومتی ایما پر توہین مذہب کے بعد مجھ پر دہشت گردی کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، اب ڈرانے اور دھمکانے سے سیاست نہیں ہوسکتی ، جعلی حکمرانوں کو اب عقل کے ناخن لینے چاہئے،ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں قاسم خان سوری نے کہا کہ حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ہم پر غداری کے مقدمات بنائے گئے، سابق ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں ملک ترقی کررہا تھا ترقی کی شرح چھ فیصد تھی، عمران خان مہنگائی اور غریب طبقے کے بیچ دیوار بن کر کھڑا تھا، امپورٹڈ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر گیارہ فیصد سیلز ٹیکس لگادیا، عالمی مالیاتی ادارے کے مطالبات مان کر امپورٹڈ حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پیپلز بس سروس کی مزید 30بسیں گزشتہ رات کراچی پورٹ پہنچ گئی ہیں،وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا کہ پیپلز بس سروس کی مزید 30بسیں کراچی پورٹ پہنچ گئی ہیں، الحمدللہ۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی نجی ٹی وی چینل کی ٹیم پر تشدد اور دھمکیوں کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور ہوگئی۔راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قاسم سوری کی 5 جولائی تک ضمانت منظور کی ہے۔عدالت نے قاسم سوری کو 30 ہزار روپے کے مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپریم کورٹ نے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کا سیکنڈ پول 22جولائی کو کرنے سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔سپریم کورٹ کا 10صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا۔حکمنامے میں کہا گیا کہ فریقین کی یقین دہانی پر لاہور ہائیکورٹ کے حکم میں ترمیم کررہے ہیں۔سپریم کورٹ کے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق وزیراعلی کے انتخاب کا سیکنڈ پول قانون کے مطابق ہو گا، وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے سیکنڈ پول کو ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی چیئر کریں گے، اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر پول کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے، حکم نامہ کے مطابق وزیراعلی حمزہ شہباز اوران کی کابینہ عدالت کو کرائی گئی یقین دہانی کیمطابق صاف شفاف انتخاب کرائیں گے، پنجاب کیعوام کو نمائندگی اور گورننس کے حقوق کے لیے وزیراعلی اپنی ذمہ داری پوری کریں۔تحریری حکم نامہ میں کہا گیا کہ وزیراعلی کی ذمہ داری آئینی خلا کو پر کرنے کے لیے 22جولائی تک ہوگی، وزیراعلی اور ان کی کابینہ کی ذمہ داری آرٹیکل130کی شق 2کے تحت 22جولائی تک محدود ہوگی۔سپریم کورٹ نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ اپنے 27مئی 2022 کے مختصر فیصلے کی تفصیلات ایک ہفتے کے بعد جاری کرے۔کریڈٹ
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی حکومت کی جانب سے قبائلی اضلاع کے عوام کے لیے صحت سہولت کارڈ پر علاج معطل کردیا گیا، انشورنس کمپنی اسٹیٹ لائف نے وفاق کی جانب سے فنڈز کی فراہمی سے انکار کے بعد خیبرپختونخوا حکومت کو بھی آگاہ کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسٹیٹ لائف انشورنس پاکستان کی جانب خیبرپختونخوا صحت سہولت پروگرام کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قبائلی اضلاع کے 12لاکھ خاندانوں کے نام وفاقی صحت سہولت پروگرام سے نکال دیے گئے ہیں، اگر صوبائی حکومت صحت سہولت کارڈ جاری رکھنا چاہتی ہے تو اسے اسٹیٹ لائف انشورنس پاکستان کے ساتھ معاہدہ کرنا ہوگا۔مراسلے میں کہا گیا ہے ہمیں وفاقی حکومت نے آگاہ کیا ہے کہ 30 جون کے بعد وہ پروگرام جاری نہیں رکھ سکتے، صوبائی حکومت اس سلسلے میں رہنمائی فرمائے،اسٹیٹ لائف کارپوریشن نے مراسلے میں خیبر پختون خوا حکومت سے پوچھا ہے کہ وفاق کی جانب سے قبائلی شہریوں کے لیے فی خاندان 7 لاکھ روپے مختص تھے اور خیبرپختونخوا حکومت نے فی خاندان بندوبستی علاقوں کے شہریوں کے لیے 10لاکھ روپے مقرر کیے ہیں، اگر صوبائی حکومت قبائلی اضلاع کے لیے پروگرام جاری رکھنا چاہتی ہے تو اسے الگ سے پریمیم دینا ہوگا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یکم جولائی سے قبائلی شہریوں کے لیے صحت سہولت پروگرام پر مفت علاج کی سہولت بند کی جارہی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے سابق دور حکومت میں کم لاگت کے مکانات اور نوجوانوں کے کاروبار کے لیے متعارف کرائی گئی دو بڑی سبسڈی والے قرض کی اسکیموں کو عارضی طور پر معطل کر دیا، نجی ٹی وی کے مطابق حالیہ میکرو اکنامک صورتحال کے پیش نظر یہ مشورہ دیا گیا کہ حکومت پاکستان گورنمنٹ مارک اپ سبسڈی (G-MSS)برائے ہاسنگ فنانس کے فیچرز پر نظر ثانی کر رہی ہے جسے عام طور پر میرا پاکستان میرا گھر (ایم پی ایم جی) اسکیم کہا جاتا ہے۔اسٹیٹ بینک نے ایک نوٹی فکیشن میں کہا کہ(تجارتی)بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں (ڈی ایف آئیز)اور مائیکرو فنانس بینکوں(ایم ایف بیز)کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایم پی ایم جی کے تحت یکم جولائی 2022 سے 31اگست 2022 تک مزید ادائیگیاں روک دیں،اس میں کہا گیا کہ تاہم ان صورتوں میں جہاں 30 جون 2022 تک جزوی ادائیگیاں ہو چکی ہیں، بینک/ ایم پی ایم جی، ایم ایف بیز اور ڈی ایف آئیز کے تحت باقی رقم جاری کر سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت نے 2020 میں ایم پی ایم جی اسکیم کے تحت سبسڈی والے قرضے متعارف کرائے تھے،بینک اب تک 85 ارب روپے تقسیم کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسکیم کے تحت 474 ارب روپے کی ڈیمانڈ کے خلاف 212 ارب روپے کی درخواستوں کی منظوری دی ہے۔ حکومت نے وزیراعظم کی کامیاب جوان یوتھ انٹرپرینیورشپ اسکیم (PMKJ-YES) کو بھی عارضی طور پر معطل کر دیا ہے
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو یکم جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔ دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 54 کروڑ 74 لاکھ 70 ہزار 114 ہوگئی۔ امریکہ 8 کروڑ 76 لاکھ 23 ہزار 593 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔
جبکہ بھارت 4 کروڑ34 لاکھ 52 ہزار164 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 3 کروڑ 23 لاکھ 58 ہزار 18 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔ فرانس میں مصدقہ کیسزکی تعداد 3 کروڑ 12 لاکھ 85 ہزار317 ، جرمنی میں 2 کروڑ 82 لاکھ 93 ہزار 960، برطانیہ میں 2 کروڑ 29 لاکھ 18 ہزار 904 اور اٹلی میں 1 کروڑ85 لاکھ 23 ہزار 111 تک پہنچ گئی ہے۔ جنوبی کوریا میں 1 کروڑ 83 لاکھ 68 ہزار اور روس میں 1 کروڑ 81 لاکھ 61 ہزار 238 مصدقہ کیسز ہیں۔اور روس میں 1 کروڑ 81 لاکھ 61 ہزار 238 مصدقہ کیسز ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ا
ہانگ کانگ کی 25 برس قبل مادروطن کو واپسی کے بعد سے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے اور چینی مین لینڈ کے درمیان تجارت میں 6 گنا سے زائد اضافہ ہواہے۔ وزارت تجارت کے اعدادوشمار کے مطابق 1997 سے 2021 تک خصوصی انتظامی خطے (ایس اے آر) اور مین لینڈ کے درمیان تجارتی مالیت 50.77 ارب امریکی ڈالرز سے 6.1 گنا بڑھ کر 360.33ارب امریکی ڈالرز ہوگئی، جو اوسطا 8.5 فیصد سالانہ اضافہ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 2021 کے اختتام تک ہانگ کانگ سے مین لینڈ میں کی جانے والی سرمایہ کاری 14 کھرب امریکی ڈالرز سے زائد تھی۔ وزارت تجارت کے ترجمان شو جو تھنگ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ 1997 سے مین لینڈ اور ہانگ کانگ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون مسلسل وسیع ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی مجموعی ترقی کے ساتھ خود کو مربوط کرتے ہوئے ہانگ کانگ مقامی سرکولیشن میں ایک اہم حصہ دار اور مقامی و بین الاقوامی سرکولیشن کو جوڑنے میں کلیدی شراکت دار بن چکا ہے۔ گزشتہ 25 برس میں وزارت تجارت نے خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کے ساتھ اقتصادی اورتجارتی تعاون کے طریقہ کار پر کام کیا ، گوانگ ڈونگ ۔ ہانگ کانگ ۔ مکاؤ گریٹر بے ایریا کی تعمیر میں سہولت فراہم کی اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں ہانگ کانگ کو شریک کرنے کی حمایت کی۔ شو نے کہا کہ مین لینڈ اور ہانگ کانگ میں قریبی اقتصادی شراکت داری انتظام اور متعلقہ معاہدوں پر دستخط سے مین لینڈ اور ہانگ کانگ کے درمیان اشیا کی تجارت کو آزاد بنانے کا مکمل حصول ممکن ہوا ،اور خدمات کی تجارت کو آزاد بنانے کا بنیادی مقصد حاصل کیا گیا۔ مستقبل پر نگاہ ڈالتے ہوئے شو نے کہا کہ وزارت تجارت ہانگ کانگ کی اقتصادی ترقی اور اس کے رہائشیوں کی فلاح و بہبود بہتر بنانے کے ساتھ خطے کو مجموعی قومی ترقی سے مربوط کرنے کی حمایت جاری رکھے گی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تھائی لینڈ میں دو بھارتی خواتین کو مبینہ طور پر سو سے زائد زندہ جنگلی جانوروں کی اسمگلنگ کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کے حکام نے بنکاک کے سوورنا بھومی ائیرپورٹ پر دو بھارتی خواتین کو اپنے سامان میں سو سے زائد زندہ جنگلی جانوروں کو اسمگل کرنے کی مبینہ کوشش کے الزام میں گرفتار کیا۔اس حوالے سے تھائیحکام نے ایک پریس ریلیز جاری کی۔ پریس ریلیز میں تھائی لینڈ کے محکمہ وائلڈ لائف کے افسر کا کہنا تھا کہ خواتین کے سامان کی تلاشی کے دوران دو سوٹ کیسوں میں 35 کچھوے، 50 چھپکلیاں، 20 سانپ اور دیگر جنگلی جانور زندہ حالت میں ملے۔بین الاقوامی غیر قانونی منڈی میں ان جانوروں کی مالیت تقریباً 4.5 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔تھائی حکام نے بتایا کہ سوٹ کیس دو بھارتی خواتین نتھیا راجہ اور ذکیہ سلطانہ ابراہیم کے تھے جو بھارتی شہر چنئی جانے والی پرواز میں سوار ہونے والی تھیں۔حکام کے مطابق ان خواتین کو 2019 کے وائلڈ لائف کنزرویشن اینڈ پروٹیکشن ایکٹ، 2015 کے اینیمل ڈیزیز ایکٹ اور 2017 کے کسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔البتہ حکام نے یہ نہیں بتایا کہ مشتبہ خواتین کا ان جانوروں کو اپنے ساتھ لے جانے کا مقصد کیا تھا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جون میں 35کشمیریوں کو شہید کیا۔ایک ادارے کی جانب سے کی گئی تحقیق کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 9 افراد کو جعلی مقابلوں میں یا زیر حراست شہید کیا گیا۔ ان شہادتوں کے نتیجے میں دو خواتین بیوہ جبکہ چھ بچے یتیم ہو گئے۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکارں کی طرف سے اس عرصے کے دوران پر امن مظاہروں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں کم از کم تین افراد زخمی ہو گئے ۔بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ نوجوانوں اور سیاسی کارکنوں سمیت 104شہریوں کو گرفتار کیا جن میں سے زیادہ تر پر کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے لاگو کیے گئے۔ فوجیوںنے گزشتہ ماہ محاصرے اورتلاشی کی 177کارروائیوں کے دوران آٹھ مکان تباہ کیے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی