کوئٹہ کے سرکلر روڈ کے قریب سٹی نالہ میں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے میں 8 مبینہ منشیات فروش ہلاک ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق شہر میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد سٹی نالے میں کاروائی کا فیصلہ کیا گیا، منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران جیسے ہی پولیس کے جوان نالے میں اترے ملزمان کی جانب سے فائرنگ شروع کر دی گئی۔ پولیس کی جوابی کارروائی کی فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 8 مبینہ منشیات فروش مارے گئے، جس کے بعد پولیس نے سٹی نالہ میں قائم کئی عارضی اڈے مسمار کر کے ان سے اسلحہ ومنشیات برآمد کر لیا۔ لاشوں کو مزید کارروائی کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سیول (شِںہوا) طوفان ہننامور جنوبی کوریا کے جنوب مشرقی علاقوں سے گزرگیا جس سے 2 افراد ہلاک اور 10 دیگر لاپتہ ہوگئے ہیں۔
ملک کے مرکزی آفت اور حفاظتی انسدادی اقدامات کے ہیڈ کوارٹرنے بتایا کہ یہ جنوبی کوریا میں رواں سال کا 11واں طوفان تھا جس کے ملک کے جنوب مشرقی خطے کی طرف جانے سے قبل لینڈ سلائیڈز ہوئی، مکانات اورعوامی سہولیات کو نقصان پہنچا ، گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور کھیت سیلاب زدہ ہو گئے۔
بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 7 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔
دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 60 کروڑ62 لاکھ 51 ہزار 493 ہوگئی۔
امریکہ 9 کروڑ48 لاکھ 80 ہزار 701 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ44 لاکھ 64 ہزار 284 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 48 لاکھ 39 ہزار 791 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔
برازیل میں مصدقہ کیسزکی تعداد 3 کروڑ 44 لاکھ 77 ہزار 539، جرمنی میں 3 کروڑ 23 لاکھ 44 ہزار 32، جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 37 لاکھ 91 ہزار961 اور برطانیہ میں 2 کروڑ 37 لاکھ 38 ہزار 132 تک پہنچ گئی ہے۔
اٹلی میں 2 کروڑ 19 لاکھ 69 ہزار 725 اور جاپان میں 1 کروڑ 96 لاکھ 40 ہزار 667 مصدقہ کیسز ہیں۔
چھینگ ڈو (شِنہوا) چین کے جنوبی مغربی صوبہ سیچھوان کی لوڈنگ کاؤنٹی میں آنے والے 6.8 شدت کے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 74 ہوگئی ہے جبکہ 26 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔
گان زی تبتی خوداختیار پریفیکچر کے ریسکیو ہیڈکوارٹرز نے بدھ کے روز بتایا کہ گان زی میں منگل کی شب 9 بجے تک 40 افراد ہلاک ، 14 لاپتہ اور 170 زخمی ہوئے تھے۔
یاآن شہر کے ہنگامی انتظامات بیورو نے بتایا کہ شہر میں منگل کو رات دیر گئے تک 34 افراد ہلاک، 12 لاپتہ اور 89 زخمی ہوئے تھے۔
چائنہ زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق لوڈنگ کاؤنٹی کے گان زی میں پیر کی دوپہر 12 بج کر52 منٹ پر زلزلہ آیا تھا۔
ہاربن (شِںہوا) چین کے انتہائی مشرق میں واقع صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر فویوآن کو ملک میں میٹھے پانی کی مچھلیوں کا صدرمقام کہا جاتا ہے۔
اس شہر میں مچھلی کی تجارت ایک صدی سے بھی زیادہ پرانی ہے، یہاں دریائی مچھلیاں بھی کثرت سے ملتی ہیں۔
مقامی حکومت کے تعاون سے قائم کردہ ڈونگ جی مچھلی منڈی حئی لونگ جیانگ میں میٹھے پانی کی مچھلیوں کی تجارت کی سب سے بڑی منڈیوں میں سے ایک بن گئی ہے۔









ہاربن (شِںہوا) چین کے انتہائی مشرق میں واقع صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر فویوآن کو ملک میں میٹھے پانی کی مچھلیوں کا صدرمقام کہا جاتا ہے۔
اس شہر میں مچھلی کی تجارت ایک صدی سے بھی زیادہ پرانی ہے، یہاں دریائی مچھلیاں بھی کثرت سے ملتی ہیں۔
مقامی حکومت کے تعاون سے قائم کردہ ڈونگ جی مچھلی منڈی حئی لونگ جیانگ میں میٹھے پانی کی مچھلیوں کی تجارت کی سب سے بڑی منڈیوں میں سے ایک بن گئی ہے۔









چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوآن کی کاؤنٹی لوڈنگ کے قصبے موشی اور سیاحتی مقام حئی لوگوو کو ملانے والی سڑک کو بھاری مشینری کی مدد سے کھولا جا رہا ہے۔(شِنہوا)
چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوآن کی کاؤنٹی لوڈنگ کے قصبے موشی میں بچے ایک چوک میں قائم عارضی پناہ گاہ میں آرام کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوآن کی کاؤنٹی لوڈنگ کے قصبے موشی میں زلزلے سے تباہ ہونیوالی عمارتوں کا ایک منظر۔(شِنہوا)
چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوآن کی کاؤنٹی لوڈنگ کے قصبے موشی میں ایک عارضی پناہ گاہ میں سٹیٹ گرڈ کی جانب سے قائم کردہ ایمرجنسی چارجنگ اسٹیشن پر لوگ اپنے موبائل فون چارج کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوآن کی کاؤنٹی لوڈنگ کے قصبے موشی میں قائم عارضی پناہ گاہ میں طبی اہلکار زلزلے کے باعث زخمی ہونیوالے شخص کا علاج کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
اواگادوگو(شِنہوا)برکینا فاسو میں ایک سپلائی قافلے میں شامل گاڑی دیسی ساختہ بم کی زد میں آنےکے باعث کم از کم 35 عام شہری ہلاک اور 37 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
برکینا فاسو کے علاقے ساحل کے گورنر روڈولف سورگو نے ایک بیان میں بتایا کہ درالحکومت اواگا دوگو کیلئےروانہ ہونیوالا سپلائی قافلہ شمالی قصبوں ڈجیبو اور بورزنگا کے درمیان دیسی ساختہ بم کی زد میں آیا۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ دیسی ساختہ بم سے ٹکرانے کے بعد ایک گاڑی جس میں عام شہری سوار تھے دھماکے سے پھٹ گئی ۔ ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق 35 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوئے ہیں جوتمام عام شہری ہیں۔
برکینا فاسو میں2015ء کے بعد سے اب تک سیکورٹی صورتحال انتہائی خراب ہے جس کے نتیجے میں مغربی افریقہ کے اس ملک میں اب تک 1 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 19 لاکھ سے زائد بے گھرہو چکے ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا) چین نے خشک سالی پرقابو پانے کے لیے ملک کے مختلف خطوں میں اگست سے مصنوعی بارش برسانے والی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔
چائنہ میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن (سی ایم اے) کے عہدیدارژاوژی چھیانگ نے منگل کوایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یکم سے 31 اگست تک، ہوائی جہاز نے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں مصنوعی بارش برسانے کے لیے 75 پروازیں کیں، جو مجموعی طور پر 211 گھنٹے جاری رہیں۔
ژاؤ نے کہا کہ مصنوعی بارش تقریباً14لاکھ50ہزارمربع کلومیٹرکے علاقے پربرسائی گئی،جس سے خشک سالی اور بلند درجہ حرارت کو کم کرنے، پانی کے ذخائر میں اضافے اور زرعی پیداوار کو مستحکم کرنے میں اہم مدد ملی۔
اہلکار کے مطابق، ان آپریشنزمیں موسمیاتی سیٹلائٹ، موسمی ریڈار اور بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں جیسی جدید ترین ٹیکنالوجیزسے مدد لی گئی۔ژاؤ کے مطابق مصنوعی بارش سے چھونگ چھنگ اور سیچھوان میں گرم موسم کی وجہ سے جنگل میں لگنے والی آگ پر قابو پانے میں بھی مددملی۔
یروشلم (شِنہوا) اسرائیل نے مراکش سے اپنے رابطہ دفترکے سربراہ کو جنسی ہراسگی اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کے بعدواپس بلا لیا ہے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ ڈیوڈ گوورین کو چند ہفتے قبل ان کے خلاف عائد الزامات کی تحقیقات کے آغاز کے بعد واپس بلایا گیا تھا۔
اسرائیل کے سرکاری کان ٹی وی کے مطابق، گوورین پر جنسی ہراسگی کے سکینڈل میں ملوث ہونے اور مراکش کے شاہی خاندان سے ملنے والے مہنگے تحفے کو چھپانے کے الزامات ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت ایلچی اور رباط میں اسرائیلی رابطہ دفتر کے ایک سیکورٹی افسر کے درمیان تنازع کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔
چھینگ ڈو(شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوآن کی کاؤنٹی لوڈنگ میں 6.8 شدت زلزلے کےنتیجے میں ہونیوالی اموات کی تعداد 66 ہو گئی ہے۔
امدادی سرگرمیوں کے صدر دفتر نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ منگل کے روز دوپہر 2 بجے تک موصول ہونیوالی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث گانژی تبتی خودمختار پریفیکچر میں38 افراد اور یاآن شہر میں 28 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
15 افراد لاپتہ اور253 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 5 افراد کی حالت نازک اور 70 کی حالت تشویشناک ہے۔
چائنہ زلزلہ نیٹ ورکس مرکز کے مطابق لوڈنگ کاؤنٹی میں زلزلے کے جھٹکے پیر کے روز دوپہر12 بجکر 52 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
سیچھوآن میں زلزلے پر اعلیٰ ترین سطح کے ہنگامی ردعمل نظام کو فعال کر دیا گیا ہے۔
کولمبو(شِنہوا)سری لنکا میں پیر کی صبح سے شروع ہونیوالی موسلا دھار بارشوں کے باعث 4 افراد ہلاک اور1 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
ملک کے ڈیزاسٹرمینجمنٹ سنٹر نے منگل کے روز اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا کہ دارالحکومت کولمبوسے 78 کلومیٹر دور کیگالے میں 4 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اورمختلف اضلاع میں 1 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
آئندہ دنوں میں شدید بارش کی پیشگوئی کے باعث مرکز نے متعدد اضلاع کیلئے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے نشیبی علاقوں کے رہائشیوں سے اونچے مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کی ہے۔ شدید آسمانی بجلی گرنے کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔
صدر کے دفتر نے منگل کے روز بتایا کہ متاثرہ اضلاع میں حکام کو سٹینڈ بائی رہنے کی ہدایت کی ہے اور 24گھنٹے دستیاب ہاٹ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے۔
کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کے صدر رانیل وکرماسنگھے نے حکومت کے مختلف منصوبوں اور پروگراموں پرعملدرآمد یا ان میں سہولت فراہم کرنے کیلئے قائم کیے گئے پروجیکٹ آفسز (پی اوز)اور پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹس(پی ایم یوز)کا جائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
صدر کے میڈیا ڈویژن(پی ایم ڈی) نے منگل کے روز اعلان کیا کہ کمیٹی 3 سینئر سرکاری افسران پر مشتمل ہوگی۔
30 اگست کو عبوری بجٹ تجویز برائے 2022ء میں اس کمیٹی کی تشکیل کی تجویز پیش کی گئی تھی۔
پی ایم ڈی نے کہا کہ کمیٹی اس امر کا جائزہ لے گی کہ آیا پی اوز یا پی ایم یوز کے ذریعے کیا جانے والا کام متعلقہ وزارت،محکمے یا ادارے کے تحت خود مکمل کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔
اس میں یہ بھی جائزہ لیا جائیگا کہ آیا پی اوز یا پی ایم یوز کو تفویض کردہ متعلقہ کاموں کو پورا کیا گیا ہے اور کیا وہ اپنے سپرد کردہ کاموں کو انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
پی ایم ڈی نے کہا کہ کمیٹی کی سفارشات پر مشتمل رپورٹ 15 نومبر2022 سے پہلے پیش کی جائیگی۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کی بڑی سول بغیرپائلٹ ہوائی گاڑی (یواے وی) ونگ لونگ-2ایچ کو جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں 6.8 شدت کے زلزلے کے بعد ہنگامی مواصلات میں مدد کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ونگ لونگ-2 ایچ کوسیچھوان کی لوڈنگ کاؤنٹی میں پیر کی دوپہر 12 بج کر52 منٹ پر آنے والے زلزلہ کے بعد اس مشن کوانجام دینے کے لیے بھیجا گیا،زلزلے سے جانی نقصان کے علاوہ عمارتوں اور سڑکوں کوبھی نقصان پہنچا تھا۔
ملک کی معروف طیارہ ساز کمپنی ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی) نے بتایا کہ بغیرپائلٹ ہوائی گاڑی نے پیر کو شام 6 بج کر 44 منٹ پر پہلے سے طے شدہ مشن کے علاقے میں اڑان بھری اور سروے اور ہنگامی مواصلاتی معاونت کا کام شروع کیا۔یواے وی نے فضائی مواصلاتی نیٹ ورک قائم کرنے میں مدد کی اور زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی بروقت تصاویر بھیجی، امدادی کاموں میں مدد کرتے ہوئے موثر ریسکیو آپریشن کو یقینی بنایا۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کے صف اول کے 500 کاروباری اداروں کی 2021 میں آمدنی اور منافع میں تیزرفتار اضافہ ہوا ہے۔
چائنہ انٹرپرائز کنفیڈریشن اورچائنہ انٹرپرائز ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے منگل کو 2022 کے سرفہرست 500 چینی کاروباری اداروں کی درجہ بندی جاری کی گئی ہے۔صف اول کی 500 کمپنیوں کی2021 میں مشترکہ آمدنی 1ہزار24کھرب80ارب یوآن (148کھرب30ارب امریکی ڈالر) رہی ، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 14.08 فیصد زیادہ ہے اور پہلی بار 1ہزار کھرب یوآن سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان کمپنیوں کا خالص منافع گزشتہ سال 44کھرب 60ارب یوآن رہا جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 9.63 فیصد زیادہ ہے۔ 2020 میں رجسٹرڈ 4.59 فیصد کے اضافے سے ترقی کی رفتار میں تیزی آئی ہے۔
چائنہ اسٹیٹ گرڈ کارپوریشن 2021 میں 29کھرب 70ارب یوآن کی آپریٹنگ آمدنی کے ساتھ فہرست میں پہلے نمبر پر ہے،اس کے بعد چائنہ نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن اور چائنہ پیٹرو کیمیکل کارپوریشن ہے۔
ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ (آراینڈ ڈی) کاروباری اداروں کے ایجنڈے میں سرفہرست رہا ہے۔ ان کا آراینڈ ڈی ان پٹ 14کھرب50ارب یوآن ، جبکہ آراینڈ ڈی کی انٹینسٹی کا تناسب 1.81 فیصد تک پہنچ گیا، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 0.04 فیصد زیادہ ہے۔
سیئول(شِنہوا)جنوبی کوریا میں سمندری طوفان ہنامنور کے باعث 2 افراد ہلاک اور 10 لاپتہ ہو گئے ہیں۔
ملک میں آفات اورحفاظتی اقدامات کے صدر دفتر نے منگل کے روز بتایا کہ رواں سال کا 11 واں سمندری طوفان ملک کے جنوب مشرقی علاقوں سے گزرا جہاں زیادہ تر جانی نقصان ہوا ہے۔ سمندری طوفان منگل کی صبح جنوب مشرقی علاقے سے آگے نکل گیا ہے۔
طوفانی ریلے میں بہہ جانیوالی 70 سالہ خاتون دارالحکومت سیئول سے تقریباً 270 کلومیٹرجنوب مشرق میں واقع پھوہانگ میں مردہ پائی گئی ہے۔
پھوہانگ میں اپنی کاریں نکالنے کیلئے زیرزمین پارکنگ میں داخل ہونیوالے 8 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں جبکہ طوفانی ریلے میں بہہ جانیوالا ایک شخص بھی بدستور لاپتہ ہے۔
سیئول سے تقریباً 280کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع گیونگجو میں مکان منہدم ہونے کے باعث ایک 80 سالہ خاتون مٹی تلے دب گئی ہے۔
سیئول سے تقریباً 310کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع السان میں ندی میں گرنے کے باعث ایک 25 سالہ مرد لاپتہ ہو گیا ہے۔
سیئول سے تقریباً 30کلومیٹرجنوب مغرب میں واقع سیہیونگ میں منہدم ہونیوالے سائن بورڈ کی زد میں آ کر ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔
ملک بھر میں 8 تجارتی عمارتیں اور 71 مکان سیلابی ریلوں کی زد میں آئے ہیں جبکہ 4 مکان تباہ ہو گئے ہیں۔8 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور 200 سے زائد عوامی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔ سمندری طوفان کے باعث ماہی گیروں کی 5 کشتیاں الٹ گئی ہیں اور1 ہزار 320 ہیکٹر زمین زیرآب آ گئی ہے۔
66 ہزار سے زائد گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے جبکہ 2 ہزار 900 سے زائد افراد عارضی طور پر بےگھر ہوئے ہیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق جنوب مشرقی خطے سے ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چینی ساختہ دوغیرفعال ویکسینز، جن میں اومیکرون کی مختلف اقسام کے خلاف ایک ٹرائیویلنٹ اورایک مونویلینٹ شامل ہیں، کو چلی میں طبی تحقیق کے لیے منظوری مل گئی ہے۔چین کی بائیو فارماسیوٹیکل کمپنی کے مطابق، ٹریویلنٹ ویکسین کوویڈ-19 کی بنیادی قسم کے ساتھ ڈیلٹا اور اومیکرون کی مختلف اقسام کے خلاف کارگرہے۔پری کلینیکل تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ یہ دونوں ویکسینز محفوظ اور موثر ہیں۔ ان ویکسینزکی آئندہ ہونے والی طبی تحقیق میں، ملٹی سنٹر، بے ترتیب، ڈبل بلائنڈ اور مثبت کنٹرول شدہ طریقہ کار اپنایا جائے گا تاکہ 18 سال سے زائد عمر کے بالغ افراد میں ان دونوں ویکسینز کی مدافعتی صلاحیت کا اندازہ لگایا جاسکے، جنہوں نے کوویڈ-19 ویکسین کی چار خوراکیں حاصل کررکھی ہیں۔
رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے شمالی شہر جینن میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم کے دوران ایک فلسطینی جاں بحق اور 16 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
جینن ہسپتال کےڈائریکٹر ویسام باقر نے منگل کے روز بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے باعث سینے میں گولی لگنے سے 29 سالہ محمد صبانہ کی موت سے ہوئی، مزید کہا کہ کم از کم 16افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے بکتر بند گاڑیوں اور بلڈوزروں کے ساتھ صبح کے وقت شہر پر دھاوا بولا اوراپریل میں تل ابیب میں فائرنگ حملہ کرنیوالے راعد حازم کے گھر کو مسمار کرنے کی کوشش کی ، فائرنگ حملے میں 3 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے۔اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے حازم جائے وقوعہ پر ہی مارا گیا تھا۔
شہر میں اسرائیلی فوج کی جانب سے مسمار کردہ گھر کے نزدیک مسلح فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے مابین جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
فلسطین کے صدر محمودعباس نے صبانہ کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت پر احتجاج اوراسرائیلی حملوں کی مذمت میں شہر میں عام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے موسمیاتی ریکارڈ کے مطا بق ملک کو سال 1961 کے بعد سے گرم ترین موسم گرما کا سامنا ہے۔
قومی موسمیاتی مرکز کے مطابق ملک میں یکم جون سے31 اگست کے درمیان اوسط درجہ حرارت 22.3 سینٹی گریڈ تھا جو کہ گزشتہ کئی برسوں کے اسی عرصہ کے دوران معمول کے درجہ حرارت سے 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ اورسال 1961 کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
مرکز موسمیات نے کہا ہے کہ چین کے وسطی صوبہ ہونان او چین کی جنوب مغربی چھونگ چنگ بلدیہ سمیت مجموعی طور پر17 صوبائی سطح کے علاقوں میں گرم ترین موسم گرماریکارڈ کیا گیا ہے۔
چین میں دن کےاوقات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ،اور سب سے زیادہ درجہ حرارت والے دنوں کی اوسط تعداد 14.3 تک پہنچ گئی ہے ، جو کہ 1961 کے بعد سے ریکارڈ بلند ترین سطح ہے اور معمول کے برسوں کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.3 دن زیادہ ہیں ۔
چین میں 366 قومی سطح کے موسمیاتی مراکزنے گزشتہ ریکارڈ کردہ درجہ حرارت کے برابر یا اس سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا ہے۔ مجموعی طور پر 15 مراکزپر درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے یا اس سے اوپر کا اندراج کیا گیا۔
موسمیاتی مرکز کاکہنا ہے کہ بارش کی قومی اوسط سال 1961 کے بعد سے اسی مدت کے مقابلے میں دوسری بارسب سے کم رہی ہے ۔
شیامن (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے شہر شیامن میں برکس صنعتی جدت کے مقابلوں 2022 کے منتظمین کے مطابق منگل کے روز حتمی مرحلے کا آغازہوگیا ہے۔
دنیا کی ابھرتی ہوئی منڈیوں پر مشتمل ملکوں کی برکس نامی اس تنظیم میں برازیل ، روس ، بھارت ، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔
مستحکم ، شاداب اور صحت مند عالمی ترقی کےلئے صنعتی اختراعات کے موضوع پر ہونے والے ان مقابلوں کے دوران شرکا صنعتی انٹرنیٹ، انٹیلی جنٹ مینوفیکچرنگ اور سبز ترقی کے حوالے سے ہونے والے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
مجموعی طور پر ملک اور بیرون ملک سے 1 ہزار 330 منصوبوں کا اندراج کیا گیا ، جن میں سے 90 حتمی مرحلے میں پہنچ سکے ہیں جبکہ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد بدھ کو کیا جائے گا۔
جیوری کے ایک رکن پبلومچادو نے ویڈیو لنک کے ذریعے بتایا کہ اس مقابلے کے ذریعے برکس سے تعلق رکھنے والے با صلاحیت نوجوان کے مابین کھلے اشتراک کے لئے ایک تعمیری پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے ۔
شیامن شہر 2017 میں نویں برکس سربرا ہی اجلاس کی میزبانی کرچکا ہے اور دسمبر 2020 میں یہاں سے برکس شراکت داری کے حوالے سے نئے صنعتی انقلاب اختراعی مرکزکا آغاز کیا گیا۔
شیامن (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے شہر شیامن میں برکس صنعتی جدت کے مقابلوں 2022 کے منتظمین کے مطابق منگل کے روز حتمی مرحلے کا آغازہوگیا ہے۔
دنیا کی ابھرتی ہوئی منڈیوں پر مشتمل ملکوں کی برکس نامی اس تنظیم میں برازیل ، روس ، بھارت ، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔
مستحکم ، شاداب اور صحت مند عالمی ترقی کےلئے صنعتی اختراعات کے موضوع پر ہونے والے ان مقابلوں کے دوران شرکا صنعتی انٹرنیٹ، انٹیلی جنٹ مینوفیکچرنگ اور سبز ترقی کے حوالے سے ہونے والے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
مجموعی طور پر ملک اور بیرون ملک سے 1 ہزار 330 منصوبوں کا اندراج کیا گیا ، جن میں سے 90 حتمی مرحلے میں پہنچ سکے ہیں جبکہ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد بدھ کو کیا جائے گا۔
جیوری کے ایک رکن پبلومچادو نے ویڈیو لنک کے ذریعے بتایا کہ اس مقابلے کے ذریعے برکس سے تعلق رکھنے والے با صلاحیت نوجوان کے مابین کھلے اشتراک کے لئے ایک تعمیری پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے ۔
شیامن شہر 2017 میں نویں برکس سربرا ہی اجلاس کی میزبانی کرچکا ہے اور دسمبر 2020 میں یہاں سے برکس شراکت داری کے حوالے سے نئے صنعتی انقلاب اختراعی مرکزکا آغاز کیا گیا۔
اسلام آباد کی عدالت دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں عمران خان سمیت دیگرپی ٹی آئی رہنماں کی ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کردی۔ اسلام کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکلا نے عمران خان، اسد قیصر، اسد عمر اور فیصل واوڈا کی حاضری سے استثنی کی درخواست دی جسے منظورکرلیا گیا۔ عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماں کی ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کردی۔پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ فیاض چوہان کو مقدمے سے بری کیا جائے جس پر جج نے ریمارکس دئیے کہ ضمانت کی اسٹیج پر ہم کیسے ملزم کو مقدمے سے بری کرسکتے ہیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے کہا کہ اسد عمر کی حد تک میرٹ پر تفتیش کریں اور اگر اسد عمر شامل نہیں تو ان کو مقدمے سے فارغ کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ(شِنہوا) چین نے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ تبدیلیوں کی بنیاد پر بدھ سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 190 یوآن (تقریباً 27.5 ڈالر) اور 185 یوآن فی ٹن اضافہ کیا جائے گا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کے تحت، اگر بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں 50 یوآن فی ٹن سے زیادہ آنے والی تبدیلی 10 دنوں تک برقرار رہتی ہے، تو چین میں تیل اور ڈیزل جیسی ریفائنڈ آئل مصنوعات کی قیمتوں میں اسی کے مطابق ردوبدل کیاجاتا ہے۔این ڈی آر سی نے کہا کہ ملک کی تین سب سے بڑی تیل کمپنیاں، چائنہ نیشنل پٹرولیم کارپوریشن، چائنہ پیٹرو کیمیکل کارپوریشن اور چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن کے ساتھ دیگر آئل پروسیسنگ کمپنیاں مستحکم سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے تیل کی پیداوار کو برقرار رکھتے ہوئے نقل و حمل کی سہولت فراہم کریں۔
بیجنگ (شِنہوا)نیشنل پیپلزکانگر یس (این پی سی ) کے کونسل برائے چئیرپرسنز کی قائمہ کمیٹی نے منگل کو بیجنگ میں ملاقات کی ہے۔
نیشنل پیپلزکانگر یس کی قائمہ کمیٹی کےچئیرمین لی ژان شو کی سربراہی میں ہونے والے اس اجلاس میں خواتین کے حقوق اور ان کے مفادات کے تحفظ بارے قانون میں مجوزہ تبدیلیوں ، دریائے زرد کے تحفظ بارے مجوزہ قانون اورجانوروں کی افزائش کے بارے میں قانون پر نظر ثانی کے حوالے سے رپورٹس کاجائزہ لیا گیا ۔
اجلاس میں ان مسودات کے حوالے سے تفصیلی غور وخوض کے بعد ان میں بہتری لانے کی کوششیں کرنے کے احکامات جاری کیے گئے اور اس حوالے سے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومتی قرضے 50 ہزار ارب سے بڑھ گئے ہیں لیکن ساری سیاست اہل کو نااہل اور نااہل کو اہل بنانے کیلئے ہورہی ہے۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایک دن میں عمران خان کے خلاف 12 پریس کانفرنسیں بیوقوف حکومت ہی کرسکتی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومتی قرضے50 ہزار ارب سے بڑھ گئے ہیں، بجلی، پیٹرول اور آٹے کی قیمت آسمان پر چلی گئی ہے لیکن ساری سیاست اہل کو نااہل اور نااہل کو اہل بنانے کے لیے ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ملک کے وزیراعظم کوعدالت میں آواز پڑے گی کہ ملزم حاضر ہو۔ سابق وزیر داخلہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ حکومت کی یوٹیوب پر بندش، نشریاتی اداروں پر سینسر اور پابندی، صحافیوں کی جبری برطرفی اور جلاوطنی، بیگناہ ورکروں پر جھوٹے مقدمے اور عمران خان پر دہشت گردی کا مقدمہ اور اداروں سے لڑوانے کی سازش، کارخانوں کی بندش، مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان بے شرم حکمرانوں کیلیے درس عبرت بنیگا اور یہ عوام سے منہ چھپاتے پھریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے،سیلابی صورتحال سے ملک کو درپیش چیلنجز کا ملکر مقابلہ کرینگے،پاکستان میں مزید بارشوں اور سیلاب کا خدشہ، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا،عوام کو امدادی کیمپس سے متعلق مکمل معلومات فراہم کی جائیں ۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت این ایف آر سی سی کا اجلاس ہوا جس میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے اور نیشنل کوآرڈینیٹر این ایف آر سی سی بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران احسن اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی صورتحال سے ملک کو درپیش چیلنجز کا ملکر مقابلہ کریں گے، پوری قوم آفت کا مقابلہ کرنے کے لئے کمر بستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلابزدہ علاقوں میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے، صحت کی صورتحال پر کڑی نگاہ رکھی جائے اور بیماریوں سے بچا کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ متاثرین کی بحالی اور سیلابی صورتحال سے ہونے والے نقصان کی تلافی کے لئے سروے تیز کیے جائیں، صحیح اعداد و شمار ڈیش بورڈ کے ذریعے ممد و معاون ثابت ہوں گے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ این جی اوز اور آئی این جی اوز کو امدادی کارروائیوں میں شامل کرنے کے لئے متحرک کیا جائے، عوام کو امدادی کیمپس سے متعلق مکمل معلومات فراہم کی جائیں، ڈیمز اور دیگر آبی وسائل میں پانی کی سطح پر نظر رکھی جائے ۔ پاکستان میں آنے والے مہینوں میں مزید بارش کی توقع ہے جب کہ اقوام متحدہ نے متوقع بارشوں سے ابتر سیلابی حالات بدترین ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آئندہ مہینوں میں مزید بارشیں ہونے کے امکانات ہیں۔ رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثرین کے حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔ مزید بارشیں لاکھوں سیلاب متاثرین کی مشکلات بڑھا دیں گی۔ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کا ادارہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے تباہ ہونے والے علاقوں میں مقامی کمیونٹیز اور پناہ گزینوں کی مدد کے لیے اپنی مدد کو بڑھاتے ہوئے وسائل اور عملے کو متحرک کر رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو اس صورت حال میں جس قدر تباہی کا سامنا ہے اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، بہت سے لوگ کھلے آسمان تلے رہ رہے ہیں-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آذربائیجان کے صدر الہام حیدر علیوف سے ٹیلی فون پر بات کی اور آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ٹیلی فونک رابطے کے دوران آذر بائیجان کی جانب سے 2 ملین ڈالر کی امداد کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مون سون کے دوران معمول سے کہیں زیادہ بارشوں کے باعث شدید ترین سیلاب کی زد میں ہے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے جانی نقصان کے ساتھ ساتھ لوگوں کے ذریعہ معاش اور انفراسٹرکچر کو بہت نقصان پہنچا ہے، اس کے نتیجے میں متاثرہ لوگوں کو امداد کی فراہمی اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کارروائیاں بہت ہی محدود رہی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے توانائی سمیت مختلف شعبوں میں آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے تعاون کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ شہباز شریف نے کہا پاکستان اور آذربائیجان اقوام متحدہ، او آئی سی اور ای سی او جیسے بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، آذربائیجان او آئی سی کے رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کا ایک اہم رکن ہے، دونوں ممالک کے عوام دینی و ثقافتی وابستگی اور گہرے تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ، ملک بھر میں موذی وائرس سے مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا ۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 15 ہزار 303 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 158 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ موذی وائرس میں مبتلا 105 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.03 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
منچھر جھیل میں سیلابی صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی، پانی کے دبا سے زیرو پوائنٹ پر 50 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، 5 سو دیہات زیر آب آگئے ہیں، وزیراعلی سندھ کی آبائی یونین کونسل واہڑ میں بھی پانی داخل ہونے سے ایک لاکھ 60 ہزار آبادی متاثر ہو چکی ہے۔ جھیل میں دو کٹ لگانے کے باوجود پانی کی سطح کم نہ ہوئی، سیہون ائیر پورٹ کا رن وے بھی ڈوب گیا، لاڑکانہ حیدرآباد انڈس ہائی وے پر پانی ہی پانی موجود ہے، موٹروے پولیس نے ٹریفک کا داخلہ روک دیا۔ دوسری جانب دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے، پانی کی آمد 6 لاکھ 8 ہزار 476 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اخراج 5 لاکھ 85 ہزار 678 کیوسک ریکارڈ ہوا ہے، سیلابی ریلا جامشورو میں داخل ہونے سے کئی دیہات زیر آب آ گئے ہیں، سیلاب مٹیاری اور سجاول کے کچے کے علاقوں کو بھی متاثر کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ادھر نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن کمیٹی نے ملک بھر میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات، ریسکیو اور ریلیف آپریشنز سے متعلق تازہ ترین اعدادوشمار جار ی کر دیئے ہیں ، سیلاب متاثرہ علاقوں میں اب تک پر 1343 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 12703 زخمی ہوئے ، 3716 پھنسے ہوئے افراد کو ان ہیلی سیارٹیز کے ذریعے نکالا جا چکا ہے،اب تک 4247 ٹن اشیائے خوردونوش کے ساتھ 439 ٹن غذائی اشیااور 2163212 ادویات کی اشیا جمع کی جا چکی ہیں، 3570 ٹن خوراک، 379 ٹن غذائی اشیا اور 1778212 ادویات کی تقسیم ہوئی ہے۔ آرمی ایوی ایشن کی کوششیں سے25 ہیلی کاپٹر پروازوں کے ذریعے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 131 افراد کو نکالا گیا جبکہ 32 ٹن راشن متاثرہ علاقوں میں پہنچایا گیا ، اب تک 363 ہیلی کاپٹر پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر پھنسے ہوئے 3716 افراد کو نکالا جاچکا ہے ۔ اب تک سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں 147 ریلیف کیمپس اور سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان جمع کرنے ملک بھر میں 284 ریلیف آئٹمز کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔اب تک 4247 ٹن اشیائے خوردونوش، 439 ٹن غذائی اشیا اور 2163212 ادویات کی اشیا جمع کی جا چکی ہیں۔ 3570 ٹن خوراک، 379 ٹن غذائی اشیا اور 1778212 ادویات تقسیم کی جا چکی ہیں۔
اس کے علاوہ ہ پاک فوج کی جانب سے 232811 راشن پیک کے ساتھ ساتھ 1617 ٹن راشن بھی تقسیم کیا گیا۔میڈیکل ریلیف کے حوالے سے 250 سے زائد میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے جن میں اب تک 97ہزار مریضوں کا علاج کیا گیا اور انھیں 3 تا 5 یوم کی ادویات دیں گئیں ۔بڑی سرگرمیوں میں ساگو پل این 95 (ڈی آئی خان ) کی تیز رفتاری سے تعمیر جاری ہے جو کہ آج مکمل ہوجائے گا ۔ خضدار میں بجلی کی ترسیل بحالی کے لئے دادو سب ڈویژن کوئٹہ میں رپیئرنگ کام جاری ہے ،گیس کی فراہمی جزوی طور پر شروع ہوگئی ہے ۔ پاکستان بحریہ کی جانب سے 41 ہیلی کاپٹروں کی پروازوں کے ذریعے 12176 پھنسے ہوئے لوگوں کو نکلا گیا جبکہ 2687 خاندانوں کو شیلٹرز ، 1932ٹن راشن ، 2532ٹینٹ ، 300کلو ادویات فراہم کیں گئیں جبکہ 28250مریضوں کا علاج کیا گیا ۔ پاک فضائیہ کے ریلیف اور ریسکیو آپریشنز کے دوران 67 ، C-130، 69 MI-17، 16 AW-139 کی پروازوں کے ذریعے 1521 پھنسے ہوئے افراد کو نکالا گیا جبکہ 2763 خیمے، 106495 کھانے کے پیکٹ، 1161113 کلو گرام راشن، 134486 لیٹر پانی فراہم کیا گیاجبکہ لوگوں کو خوراک، خشک راشن اور طبی امداد فراہم کی گئی، 41 ریلیف کیمپ اور 35 فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے جن میں ملک بھر میں اب تک 27156 مریضوں کا علاج کیا جا چکا -
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز نے اپنے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا اور باپ بیٹے کی طرف سے سپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے بریت کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب مانگ لیا ہے۔ سپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس پر سماعت کی، حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ان کے والد وزیر اعظم شہباز شریف کی پیشی سے استنثی کی درخواست دی گئی۔ وزیر اعظم کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ سیلاب کی صورتحال آپکے سامنے ہیں اور شہباز شریف دوروں کی وجہ پیش نہیں ہوسکے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا شہباز شریف 10 منٹ کے لیے عدالت پیش نہیں ہوسکتے، عدالت نے ایک ماہ کی تاریخ دی تھی اس کے باوجود پیش نہیں ہوئے، یہ کیس کونسا روانہ کی بنیاد پر چل رہا ہے، عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی استںثی کی درخواست منظور کرلی۔
دوسری جانب شہباز شریف اور ان کے بیٹے نے بریت کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے منی لانڈرنگ کا مقدمہ بنایا اس لئے مقدمے کو خارج کیا جائے۔ ادھر شہباز شریف اور حمزہ کے وکیل نے امجد پرویز نے بتایا کہ عدالت کے حکم پر کمپنیز کے اکانٹ بھی فریز کر دے گئے ہیں، انہیں ڈی فریز کرنے پر حکم دیا جائے۔ ایف آئی اے کے وکیل نے بیان دیا کہ کمپنیز کے اکاwنٹ ڈی فریز کرنے پر ایف آئی اے کو کوئی اعتراض نہیں ہے جس پر عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ ادھر احتساب عدالت نیب کے دو ریفرنسز میں وزیراعظم کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کارروائی ملتوی کردی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آسٹریلیا کی مسلم خاتون سینیٹر نے اپنی حکومت کی جانب سے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے صرف 20لاکھ ڈالر امداد کو متاثرین کی تضحیک ارار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرین کے لئے امدادی رقم میں فوری طور پر اضافہ کیا جائے،آسٹریلیا کی ریاست نیو ساوتھ ویلز سے منتخب ہونے والی مسلم خاتون سینیٹر مہرین فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے 3کروڑ 30لاکھ افراد بری طرح متاثر ہوئے ہیں، یہ تعداد آسٹریلیا کی کل آبادی سے زیادہ ہے،سینیٹر مہرین فاروقی نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ پاکستان میں اس وقت جو حالات ہیں اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے اور ایسی صورت حال میں ہماری حکومت نے صرف 20لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے،آسٹریلوی سینیٹر مہرین فاروقی نے کہا کہ یہ امداد اتنی بڑی متاثرہ آبادی کی تضحیک ہے اس لیے آسٹریلوی حکومت اس امداد میں فوری طور پر اضافہ کرے کو مزید کچھ کرنے کی ضرورت ہے،سینیٹر مہرین فاروقی نے ٹوئٹر پر آسٹریلوی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے نام لکھا خط شیئر کیا جس میں پاکستان کی امداد بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، انھوں نے صارفین سے بھی درخواست کی کہ اس خط (آن لائن پٹیشن)کو دستخط کرکے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے بعد ری پبلکن رہنما سازشی تھیوریاں گھڑنے لگے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ری پبلکن سینیٹر رینڈ پال اور مارکو روبیو نے دعوی کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پرچھاپہ اس لیے مارا گیا تا کہ ٹرمپ کو قانونی گھیرے میں لانے کے لیے جعلی ثبوت گھڑے جا سکیں،ایف بی آئی نے 8اگست کو فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات قبضے میں لی تھیں،تاہم گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے برآمد کیے گئے دستاویزات کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائی گئیں،رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے گھر سے ٹاپ سیکرٹ خالی خفیہ فولڈرز اور کئی دیگر دستاویزات برآمد کی گئیں، ٹرمپ نے 11ہزار سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھی ہوئی تھیں،امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے گھر سے برآمد کی گئیں 18دستاویزات پر ٹاپ سیکرٹ، 53پر سیکرٹ اور 31پرکانفیڈنشل کا لیبل لگا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے کہا کہ روس کو بند گلی میں نہیں دھکیلناچاہیے،روسی گیس پر یورپ کاانحصار بتدریج کم ہو رہا ہے،ترکی اپنے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے خطے میں ایک فعال کردار ادا کررہا ہے،ترکی کے دورے سے قبل فرانسیسی ریڈیو کو ایک بیان دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کیتھرین کولونا نے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ ترکی اقوام متحدہ کی کوششوں کے مطابق خطے میں مثبت پیغامات بھیجے کیونکہ ترکی خطے میں ثالثی کا کردار ادا کررہا ہے،انہوں نے کہاکہ وہ ترکی کے ساتھ رابطے میں ہیں،ترکی اپنے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے خطے میں ایک فعال کردار ادا کررہا ہے اور ایسا کرنے کے کی صلاحیت رکھتا ہے جو ہمارے لیے ایک مثبے پہلو کی حیثیت رکھتا ہے، کولونا نے یوکرائنی اناج کی برآمد کا حل تلاش کرنے کے لیے ترکی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس لحاظ سے ترکی کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے، فرانسیسی وزیر نے کہا کہ روس کو بند گلی میں نہیں دھکیلناچاہیے،کیتھرین کولونا نے کہا کہ وہ یہ کافی نہیں سمجھتی ہیں کہ روس ایک پڑوسی ریاست کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے اور اس کے ساتھ جنگ کرنے کا انتخاب کرکے تعطل میں پھنس گیا ہے،روس کے خلاف پابندیوں سے یورپی ممالک کو درپیش مسائل سے متعلق کولونا نے دعوی کیا کہ یہ پابندیاں زیادہ کارآمد ثابت ہوں گی کیونکہ روسی گیس پر انحصار بتدریج کم ہو رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب کی معیشت میں 57.7پوائنٹ تیزی آئی ہے،تفصیلات کے مطابق جولائی کے مقابلے میں اگست کے دوران سعودی معیشت میں بہتری ہوئی ،تیل کے علاوہ دیگر مصنوعات کے کاروبار میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، تیل کے سوا دیگر مصنوعات کی برآمدات میں جولائی کے مقابلے میں ماہِ اگست کے دوران اضافہ دیکھا گیا،اگست میں سعودی معیشت میں 57.7پوائنٹ تیزی آئی جو کہ جولائی میں 56.3تھی، سنہ 2009سے اب تک معیشت شرح میں 56.8سے زیادہ اضافہ نہیں ہوا تھا،عالمی مارکیٹ میں خریدو فروخت مندی کا شکار ہونے کے باوجود سعودی عرب میں خریدو فروخت میں تیزی آئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ ویزے کی میعاد ایک سے بڑھا کر 3ماہ کر دی،سعودی حکام کے مطابق بیرون ملک سے عمرہ زائرین مقررہ وقت سے کم از کم 6گھنٹے قبل سعودی عرب پہنچیں، پرواز میں 6گھنٹے کی تاخیر پر عمرے کی بکنگ ختم تصور ہوگی،پرمٹ جاری ہونے کے بعد مکہ نہ پہنچ سکنے کی صورت میں نئی بکنگ کی اجازت ہوگی، اور 4گھنٹے قبل بکنگ میں تبدیلی کرانے کی صورت میں پہلی بکنگ منسوخ کرنا ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
متحدہ عرب امارات کے رہائشی محمد آزاد محمد رزاق کو اس کی ایمانداری کا صلہ مل گیا دبئی پولیس نے شہری کو اعزاز سے نواز دیا ،اماراتی میڈیا کے مطابق محمد آزاد محمد رزاق کو القصی کے علاقے سے 45ہزار درہم سے زائد کی نقد رقم ملی تھی تاہم اس نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ملنے والی خطیر رقم کو سرکاری ادارے کو واپس کردی،دبئی پولیس نے محمد آزاد محمد رزاق کو ایمانداری کا مظاہرہ کرنے پر معاشرے میں اس کی مثال قائم کرنے کے لیے اسے اعزاز سے نوازتے ہوئے تعریفی سند سے نوازا ہے،اس حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس مین دبئی پولیس اسٹیشن کے قائم مقام ڈائریکٹر کرنل سعید سالم المدھاتی نے محمد رزاق کی ایمانداری اور قریبی پولیس اسٹیشن کو نقد رقم حوالے کرنے پر ان کے جذبے کی تعریف کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں اور پولیس کے درمیان تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے محمد رزاق کو تعریفی سند سے بھی نوازا،شہری محمد رزاق نے پولیس کی جانب سے اس اعزاز کو اپنے لیے خوشی اور فخر کا باعث قرار دیتے ہوئے عزت دینے پر دبئی پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسرائیل نے الجزیرہ کی مقتولہ صحافی ابوعاقلہ کے قتل سے متعلق اپنی تحقیقات میں اس بات کا قوی امکان ظاہر کیا ہے کہ رپورٹر کی موت اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہوئی،اسرائیلی حکام نے پیر کی سہ پہر اس قتل کے بارے میں اپنی تحقیقات کے نتائج جاری کیے ، الجزیرہ کے مطابق اسرائیل نے کہا ہے کہ اس بات کا ''زیادہ امکان ہے کہ صحافی شیرین ابوعاقلہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ''حادثاتی طور پر متاثر ہوئی ہیں تاہم اس حوالے سے مجرمانہ تحقیقات نہیں کی جائیں گی،اسرائیلی تحقیقات میں دعوی کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی جائے وقوعہ پر فلسطینی جنگجوں کی فائرنگ کی زد میں آئے تھیں لیکن اس دعوے کی تصدیق واقعے کی فوٹیج سے نہیں ہوئی ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "فائرنگ کے ماخذ کا واضح طور پر تعین کرنا ممکن نہیں ہے۔ واقعے کی جامع جانچ کے بعد اور تمام نتائج کی بنیاد پر، ملٹری ایڈووکیٹ جنرل نے پایا کہ کیس کے حالات میں، فوجداری جرم کا کوئی شبہ نہیں ہے جو ملٹری پولیس کی تفتیش کو شروع کرنے کا جواز فراہم کرے،مقتولہ کے اہل خانہ نے اسرائیلی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے سچائی کو چھپانے اور شیرین ابو عاقلہ کے قتل کی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش کی ہے،اپنے بیان میں اہل خانہ نے کہا کہ توقع یہی تھی
اسرائیل شیرین کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کرے گا، ہمارا خاندان اس رپورٹ سے حیران نہیں ہے کیونکہ یہ واضح ہے کہ اسرائیلی جنگی مجرم اپنے جرائم کی تفتیش خود نہیں کریں گے ہم مطالبہ کرتے رہیں گے کہ امریکی حکومت احتساب کے لیے اپنے بیان کردہ وعدوں پر عمل کرے،عینی شاہدین، الجزیرہ، اور اقوام متحدہ، انسانی حقوق کے گروپوں اور میڈیا تنظیموں کی متعدد تحقیقات نے کہا تھا کہ ایک اسرائیلی فوجی نے ابوعاقلہ کو قتل کیا،الجزیرہ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ آزاد تفتیش کار شیریں ابو عاقلہ کی موت کی وجہ بننے والی گولی کی سے متعلق کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے لیکن اسرائیلی فوج کی گولی اس موت کے لیے "ممکنہ طور پر ذمہ دار تھی،بیلسٹک ماہرین کا ماننا تھا گولی کو بری طرح نقصان پہنچا تھا جس کی وجہ سے کوئی واضح نتیجہ نہیں نکل سکا۔ امریکی سیکورٹی کوآرڈینیٹر نے اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹیدونوں کی تحقیقات کا خلاصہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ تفصیلی فرانزک تجزیے میں یہ یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں دکھائی دیتی ہے کہ فائرنگ جان بوجھ کر کی گئی تھی،یاد رہے فلسطین کے اٹارنی جنرل نے الجزیرہ کی مقتول صحافی شیریں ابو عاقلہ کے بارے میں فلسطینی اتھارٹی کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ الجزیرہ کی مقتول صحافی ابو عاقلہ کو اسرائیلی فورسز نے جان بوجھ کر گولی ماری تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی حکومت ملک میں ملازمت کے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے، اس حوالے سے ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں اہم اقدامات کیے جارہے ہیں،تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح بن ناصر الجاسر نے کہا ہے کہ اگلے سال کے دوران 18 پیشوں کو مقامی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، مملکت سعودی وژن 2030کے مطابق ملازمت کے مزید مواقع کے لیے کوشاں ہے،سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت ریاض میں مقامی فورم سے خطاب کرتے ہوئے ناصر الجاسر نے بتایا کہ مملکت کا ٹرانسپورٹیشن سیکٹر اپنی تمام خدمات میں سعودی شہریوں کے تناسب کو بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے،سعودی وزیر نے کہا کہ ٹرانسپورٹیشن کا نظام اپنی تمام خدمات میں لوکلائزیشن کے تناسب کو بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے،ہم شریک پائلٹ کے پروفیشن کے لیے مکمل لوکلائزیشن کے قریب ہیں اور جلد پائلٹوں کی مکمل لوکلائزیشن حاصل کر لی جائے گی،سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مملکت کے پاس ایک وسیع اور جامع حکمت عملی ہے جو لوکلائزیشن اور مقامی مواد کے درمیان فرق کرنے میں مدد کرے گی،انہوں نے کہا کہ مقامی مواد ان ریگولیٹری اور قانون سازی ٹولز میں سے ایک ہے جسے مختلف ممالک مخصوص حدود میں استعمال کرتے ہیں تاکہ تصفیہ کے لیے وسیع تر حکمت عملیوں اور پالیسیوں کو حاصل کیا جاسکے
،سعودی وزیر سرمایہ کاری کے مطابق مملکت غیر ملکی سرمایہ کاروں کیمدد سے لوکلائزیشن حاصل اور مقامی مواد میں اضافہ کرسکتی ہے،انہوں نے کہا کہ مقامی مواد پر توجہ مرکوز کرنے اور بڑھا چڑھا کر پیش کرنے سے غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ملک کی کارکردگی کو نقصان پہنچ سکتا ہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر ابراہیم الخریف نے کہا کہ سعودی وژن 2030کے تحت بیان کردہ اہداف کے لیے ایک منفرد کاروباری ماڈل کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ وژن 2030میں بیان کردہ اہداف روایتی طریقوں سے حاصل نہیں کیے جا سکتے ہیں،بندر ابراہیم الخریف نے کہا کہ یہ تصور ایک جامع منصوبے کی نمائندگی کرتا ہے جس کے تحت پروڈکٹ سے لے کر خدمات، عملہ، تربیت اور ٹیکنالوجی تک کئی عناصر آتے ہیں،سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل نے مزیدکہا کہ مقامی مواد مملکت کی صنعتوں، خدمات اور قدرتی وسائل کے معاشی اثرات کو بڑھانے کرنے میں مدد کر سکتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ مقامی مواد کی ترقی میں اس کی شرکت کو بڑھانے کے لیے نجی شعبے کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کینیڈا میں ہونے والے چاقو حملے کے ایک ملزم کی لاش برآمد ہوئی ہے،اتوار کے روز کینیڈا کے صوبے سسکاچون میں چاقو کے وار سے 10افراد ہلاک اور 18زخمی ہو گئے تھے،پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت دو بھائیوں ڈیمیئن سینڈرسن اورمائلز سینڈرسن کے ناموں سے کی گئی تھی جو واقعے کے بعد فورا فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے،پولیس مشتبہ دو بھائیوں کو تلاش کررہی تھی کے آج ملزم ڈیمیئن سینڈرسن کی لاش ایک مکان کیقریب سے ملی،پولیسحکام کا کہنا تھا کہ ڈیمیئن سینڈرسن کے جسم پر زخموں کے نشانات موجود ہیں تاہم اس بارے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہے جبک مشتبہ دوسرا بھائی مائلز سینڈرسن اب بھی مفرور ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کی ریاستی کونسل نے ایک ورکنگ ٹیم سیچھوان بھیجی ہے جو وہاں امداد اور ریلیف کے کاموں میں رہنمائی کرے گی، واضح رہے کہ چین کا شمال مغربی صوبہ سیچھوان 6.8 شدت کے زلزلہ سے متاثر ہوا ہے۔ ریاستی کونسل کے زلزلے سے نجات کے ہیڈ کوارٹر کی ٹیم وزارت ہنگامی انتظامات ، وزارت عوامی تحفظ ، قومی صحت کمیشن اور دیگر اداروں کے ارکان پر مشتمل ہے۔ تباہی کی شدت کو دیکھتے ہوئے ریاستی کونسل کے زلزلے سے نجات کے ہیڈ کوارٹر کے دفتر اور وزارت ہنگامی انتظامات نے نے زلزلے بارے ہنگامی ردعمل کو دوسرے درجے تک بڑھادیا ہے جو چین کے 4 سطح پر مبنی ہنگامی ردعمل میں دوسری سب سے بڑی سطح ہے۔ چین کے قومی کمیشن برائے تحفیف آفات اور وزارت ہنگامی انتظامات نے بھی قومی آفات کے ردعمل کو تیسرے درجے تک بڑھادیا ہے۔ پیر کی شب 8 بجکر 30 منٹ تک زلزلے سے 46 افراد ہلاک اور 16 لاپتہ ہوگئے تھے۔ لوڈنگ کاؤنٹی میں زلزلہ پیر کی دوپہر 12 بجکر 52 منٹ پر آیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکہ میں یوم مزدور پراختتام ہفتہ کی تعطیلات کے دوران متعدد شہروں میں درجنوں امریکی شہریوں کو گولیاں ماری گئیں جن میں سے 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ اختتام ہفتہ کی چھٹیوں کے دوران فلاڈیلفیا اور شکاگو سمیت بڑے امریکی شہروں میں اسلحہ کے تشدد کے واقعات ہوئے۔ شگاگو پولیس کے مطابق جمعہ کی شب سے ہفتہ کی شب کے درمیان فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد ہلاک اور کم سے کم 44 زخمی ہوئے۔ اے بی سی 7 شکاگو نے بتایا کہ شام 6 بجکر 30 منٹ کے قریب متعدد حملہ آوروں نے چھپ کر حملہ کیا جس سے فٹ پاتھ پر کھڑے ایک 24 سالہ شخص کی پشت پر کئی گولیاں لگیں۔ اسی شام 4 افراد نے جنوبی شکاگو میں 15 سالہ ایک راہ گیر لڑکے پر 45 رانڈز فائر کئے۔ 2 رانڈز اس کی پشت میں لگے جبکہ لڑکے کو اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہفتے کی نصف شب کے بعد شکاگو کے شمال میں ایک 31 سالہ شخص کو سینے میں گولی ماری گئی جو اسپتال میں دم توڑ گیا۔ چند گھنٹے بعد شکاگو یونیورسٹی میڈیکل سینٹر لایا گیا ایک 22 سالہ شخص ہلاک ہوگیا ہے اسے متعد گولیاں لگی تھیں۔ ہفتہ کی سہ پہر شکاگو میں گیس اسٹیشن پر جھگڑے کے دوران ایک 28 سالہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق ہفتے کو رات 11 بجے کے قریب ایک گھر میں جھگڑے کے بعد فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں روسی سفارت خانے پر خودکش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس حملے میں سفارت خانے کے 2 ملازمین ہلاک ہوئے تھے۔ گوترس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ کابل میں روسی فیڈریشن کے سفارت خانے کے قریبی علاقے میں حملے کی سیکرٹری جنرل شدید مذمت کرتے ہیں ۔ وہ مرنے والوں سے تعزیت کرتے ہیں ،اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے خواہاں ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے اعلی عہدیدار نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت سفارتی مشنز سمیت عام شہریوں اور شہری تنصیات پر حملوں کی سختی سے ممانعت ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے بتایا کہ کابل میں روسی سفارت خانے کے 2 ملازمین ایک نامعلوم عسکریت پسند کی جا نب سے سفارتی مشن کے قریب دھماکہ خیز ڈیوائس نصب کرنے کے بعد ہلاک ہوئے۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق پیر کی صبح 10 بجکر 50 منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق دن 11 بجکر 20 منٹ )پر روسی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن کے داخلی دروازے کے قریبی علاقے میں ہوا۔ اس میں مزید بتایا گیا ہے کہ متاثرین میں افغان شہری میں بھی شامل ہیں ۔ سفارت خانہ تحقیقات کرنے والی افغان سیکیورٹی سروسز سے قریبی رابطے میں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین نے لانگ مارچ۔ 2 ڈی کیرئیر راکٹ لانچ کر تے ہوئے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ گروپ خلا میں بھیج دیا ہے۔ یہ یا گان۔ 35 خاندان سے تعلق رکھنے والا 5 واں گروپ ہے۔ سیٹلائٹس نے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز سے منگل کے روز دوپہر 12 بجکر 19 منٹ (بیجنگ وقت) پر اڑان بھری اور مقررہ مدار میں داخل ہوگیا۔ ان کا استعمال بنیادی طورپرسائنسی تجربات، زمینی وسائل کے سروے، زرعی مصنوعات کی پیداوار کا تخمینہ لگانے ، آفات کی روک تھام اور اس میں کمی کے لئے کیا جائے گا۔ یہ مشن لانگ مارچ کیریئر راکٹس کی 436 ویں پرواز تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تیل برآمدکنندگان کے گروپ اوپیک پلس کے رکن ممالک نے اپنے چیئرمین سعودی وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان آل سعود پراعتماد کا اظہار کیا ہے اور انھیں اختیار دیا ہے کہ وہ وقتِ ضرورت اجلاس بلاکر خام منڈیوں کو مستحکم کرنے کے لیے ضروری مداخلت کرسکتے ہیں،روس کی قیادت میں اوپیک اور اس کے اتحادیوں نے پیر کے روز یومیہ پیداوار میں ایک لاکھ بیرل کی معمولی کٹوتی سے اتفاق کیا ہے،اوپیک پلس کا آئندہ اجلاس 5 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے لیکن گروپ نے کہا کہ وہ اس سے پہلے پیداوارکی مطابقت کے لیے کسی بھی وقت اجلاس بلا سکتا ہے اور آیندہ جب بھی ضرورت پڑتی ہے تو وہ اپنے چیئرمین کو مارکیٹ کی پیش رفت سے نمٹنے کا اختیاردیتا ہے، رکن ممالک نے اپنے چیئرمین پر اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ وہ مارکیٹ میں مزید استحکام لانے کے لیے جب بھی ضروری ہو، مداخلت کر سکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اردن میں مشترکہ فوجی مشقوں چوکس شیر کا آغاز ہو گیا جو 15ستمبر تک جاری رہیں گی، عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی مشقوں میں سعودی عرب اور پاکستان سمیت 27ممالک شرکت کر رہے ہیں، مشقوں میں بری، بحری اور فضائی افواج کے دستے حصہ لے رہے ہیں،فوجی مشقوں کا مقصد تجربات کا تبادلہ، دہشت گردی کے انسداد میں مشترکہ پروگرام کے تصور کو پختہ بنانا، داخلی بحرانوں اور امن و امان کو درپیش خطرات سے نمٹنے کی استعدادبہتر بنانا ہے،مشقوں میں شامل ممالک کے دستے سائبر سیکیورٹی کے خطرات، بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار استعمال کرنے کی صورت میں رونما ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے ساتھ دہشت گردی کے خطرات کے سدباب کی مشق کریں گے،ان مشقوں میں جرمنی، اٹلی، جاپان، ناروے، قازقستان، آسٹریا، سویڈن، قبرص، کینیا، یونان، پولینڈ، بیلجیئم، پاکستان، سعودی عرب، آسٹریلیا، عراق، لبنان، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، عمان ،کینیا، مراکش اور اردن شریک ہیں-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی