عقیل احمد چوہدری (دائیں ) چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ اِن سروسز 2022 کے دوران پاکستان پویلین میں صارفین کو زیورات دکھاتے ہوئے۔(شِنہوا)
ترکی کی دفاعی صنعت کی کمپنیاں وسطی اور مشرقی یورپ کے فوجی فیسٹویل MSPO 2022میں حصہ لیں گئیں،بین الاقوامی دفاعی صنعت میلہ MSPO، جو اس سال 30ویں مرتبہ 6تا9ستمبرمنعقد ہوگا، فیسٹیول کی میزبانی پولینڈ کے شہر کیلس کرے گا،2013میں MSPOمیں "لیڈر کنٹری" کے طور پر شرکت کرنے والے، ترکی کو دوسری بار میلے میں اس حیثیت سے میزبانی کے فرائض سونپیں جائیں گے،ترکی MSPO2022میں 26 کمپنیوں کے ساتھ پریزیڈنسی آف ڈیفنس انڈسٹریز (SSB)کے تعاون سے اور ڈیفنس اینڈ ایوی ایشن انڈسٹری ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (SSI) کے تعاون سے شرکت کرے گا، فیسٹویل کے دوران، مختلف ڈارنز اور بکتر بند گاڑیوں کے پلیٹ فارم، ہتھیاروں کے نظام، بحری نظام، الیکٹرانک سسٹم، گولہ بارود، سمیلیٹرز اور ترکی کی دفاعی صنعت کی کمپنیوں کی طرف سے تیار کردہ لاجسٹکس سپورٹ مصنوعات تمام شرکا کو پیش کی جائیں گی، فیسٹویل کے دوران ترکی کا سرکاری وفد میزبان ملک کے حکام اور میلے میں شرکت کرنے والے دیگر ممالک کے وفود سے ملاقات کرے گا، ترک قومی پویلین میں، ترکی کی دفاعی صنعت اور جدید تکنیکی صلاحیتوں کے بارے میں معلومات نمائش کنندگان، خاص طور پر پولینڈ کے فوجی حکام کو پیش کی جائیں گی، اور تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
افغانستان کے مشرقی علاقے میں رات گئے آنے والے زلزلے سے 6افراد ہلاک اور 9زخمی ہوگئے،عالمی میڈیا کے مطابق افغان شہر کابل سمیت کنڑ،لغمان اور ننگرہار میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3محسوس کی گئی،امریکی جیالوجیل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز جلال آباد شہر تھا،افغان ڈیزاسٹرمنجمنٹ کے نائب وزیر شرف الدین مسلم نے بتایا کہ دور دراز علاقوں سے معلومات اکھٹی کررہے ہیں تاکہ جانی اور مالی نقصان کا اندازہ لاگیا جاسکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سائبرسدروف لیبارٹریز (رینول-2 اقدام)کو جدید بنانے کے اقدام کی حمایت کے لیے ڈھائی ملین ڈالر کے عطیہ کا اعلان کیا ہے جو کہ ریگولیٹری صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا، مملکت نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی طرف سے شروع کی گئی جوہری تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے زونوٹک بیماریوں سے نمٹنے کے لیے مربوط کارروائی کے لیے ایجنسی کے اقدام کی حمایت کے لیے ایک ملین ڈالر کا عطیہ دیا جس کا مقصد جانوروں سے پیدا ہونے والی متعدی بیماریوں کے پھیلائو کو روکنا، تیاری اور ردعمل کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے، یاد رہے کہ جوہری اور ریڈیولاجیکل شعبوں میں جوہری ٹیکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال اور وسائل کی بچت اور جوہری ٹیکنالوجی کے محفوظ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے آئی اے ای اے کے رکن ممالک کے لیے خدمات فراہم کرنا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب کے ولی عہد اور نائب وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے برادر عرب جمہوریہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کو دونوں برادر ممالک کے درمیان بھائی چارے اور تاریخی تعلقات کے حوالے سے ایک زبانی پیغام بھیجا ہے، سعودی ولی عہد نے مشترکہعرب ایکشن عمل کوآگے بڑھانے اور عرب ممالک اور ان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے امنگوں اور امیدوں کو پورا کرنے کی خاطرجامع انداز میں عرب یکجہتی کو مضبوط بنانے کے لیے مملکت کی دلچسپی اور خواہش کا بھی توثیق کیا،یہ پیغام وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے اس وقت دیا جب صدر عبدالفتاح السیسی نے قاہرہ کے وفاقی محل میں ان سے ملاقات کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اقوام متحدہ کے ماتحت تربیت، سائنس و ثقافت کی تنظیم یونیسکو نے ینبع انڈسٹریل سٹی کو الجبیل انڈسٹریل سٹی کے بعد مملکت کا دوسرا لرننگ سٹی تسلیم کر لیاہے، 2020میں جبیل انڈسٹریل سٹی کو دنیا کے لرننگ سٹیز میں شامل کیا گیا تھا،سعودی میڈیا کے مطابق یونیسکو نے ینبع انڈسٹریل سٹی کو لرننگ سٹی کے طور پر تسلیم کرنے کا فیصلہ اس میں تعلیم کے اچھے معیار اور معاشرے کے تمام افراد کو زندگی بھر سیکھنے کا ماحول فراہم کرنے کی وجہ سے کیا ہے،سعودی وزارت تعلیم ینبع رائل کمیشن کے تعاون سے مملکت بھر میں لرننگ سٹیز پروجیکٹ نافذ کر رہی ہے،سعودی وزارت تعلیم ینبع میں رائل کمیشن کی شراکت سے لرننگ سٹیز کے حوالے سے یونیسکو کے مقرر کردہ معیار پر عمل پیرا ہے،یونیسکو نے جو اہم معیار مقرر کیا ہے ان میں سے ایک یہ ہے کہ زندگی بھر شہر کے تمام باشندوں کو سیکھنے کا موقع میسر ہو،دوسرا معیار یہ ہے کہ مطلوبہ معلومات رہنمائی اور مدد فراہم ہو،کمیونٹی سینٹرز اور فیملیز کے دائرے میں لرننگ سینٹرز مہیا ہوں، معذوروں کو تعلیم کی بنیادی ضروریات مہیا ہوں، سرکاری اور نجی اداروں کو تعلیمی اداروں میں تبدیل کرنے کے لیے مدد کا بندوبست ہو۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی فوج کے ریٹائرڈ بریگیڈیئر جنرل مارک کمیٹ نے کہا ہے کہ یوکرین کے لیے بہتر ہے کہ وہ اب روس کے ساتھ مذاکرات کرے،امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کے ریٹائرڈ بریگیڈیئر جنرل مارک ٹی کمیٹ نے کہا کہ یوکرین کے تنازع کو برقرار رکھنا نیٹو کے لیے مشکل ہوتاجا رہا ہے، اس لیے کیف کو ماسکو کے ساتھ بات چیت کے بارے میں سوچنا چاہیے،سابق امریکی جنرل کمیٹ نے میگزین میں لکھے گئے اپنے مضمون میں کہا کہ گزشتہ ماہ یوکرین کے لئے واشنگٹن کے تازہ ترین فوجی امدادی پیکیج میں پرانے اور کم جدید ہتھیار شامل تھے، جو اس بات کی نشاندہی کر سکتے ہیں کہ میدان جنگ میں یوکرین کو فراہم کردہ اضافی ہتھیار تقریبا ختم ہورہے ہیں،انہوں نے کہا کہ یوکرین اور روس کے درمیان طویل تنازع کا مطلب ہوگا کہ نیٹو ممالک کے پاس اہم ہتھیاروں کے ذخیرے ختم ہو جائیں گے اور اس طرح کی صورت حال کے نتیجے میں مغربی ممالک کو زیادہ دبائو، مسلسل افراط زر، سردیوں میں گرم رہنے کے لیے گیس کی قلت کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی دنیا بھر میں مقبولیت بھی کم ہوسکتی ہے،2008میں امریکا کے اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے سیاسی وعسکری امور کے طور پر خدمات انجام دینے والے جنرل ریٹائرڈ مارک ٹی کمیٹ نے روس یوکرین تنازع کے حل کو تیز کرنے کیلے چار طریقے تجویز کیے ہیں،کمیٹ کے پہلے تین آپشن جنگ کو طول دینے سے متعلق انہوں نے کہا کہ امریکا، یورپی یونین اور اتحادی ممالک سے اے ٹی اے سی ایم میزائل، ایف 16جیٹ طیارے، پیٹریاٹس جیسے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سمیت نیٹو کے ذخیرے میں یوکرین کو درکار ہتھیاروں کی فراہمی کے ساتھ روس میں اہداف پر حملہ کرنے کی حکمت عملی اپنائی جائے،تاہم ان تجاویز کے ساتھ ہی سابق امریکی جنرل نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کی حکمت عملی اپنانے سے یقینی طور پر ماسکو کی طرف سے زبردست ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا اور یورپ میں باقاعدہ جنگ پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوجائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دبئی میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران گلائیڈر گر گیا جس کے نتیجے میں جنوبی افریقہ کا پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا،یو اے ای میڈیا کے مطابق حادثہ گزشتہ روز پیش آیا، جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی سی اے )نے حادثے کی تصدیق کردی ہے اور بتایا ہے کہ اتوار کو مرغم دبئی اسکائی ڈائیو کلب کے علاقے میں گلائیڈر حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، پائلٹ کا تعلق جنوبی افریقہ سے تھا،گلائیڈر میں پیرا موٹر انجن نصب تھا،جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حادثے میں مرنے والے جنوبی افریقہ کے شہری کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے،دوسری جانب جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ماتحت ایئر ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن کے ادارے نے حادثے کے اسباب جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک خود کش حملے میں 2روسی سفارتکاروں سمیت 20افراد ہلاک ہوگئے،روسیمیڈیا نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ کابل میں دھماکے سے 2روسی سفارتکاروں سمیت 20افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہا دھماکا روسی سفارت خانے کے قریب ہوا،میڈیا رپورٹس کے مطابق خود کش بمبار نے روسی سفارت خانے کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کے وقت سفارت خانے میں ویزے کے حصول کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ہالینڈ کے سائیکلسٹ تھامین آرینس مین نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا پندرہواں مرحلہ جیت لیا۔ ریس میں سپین کے سائیکلسٹ اینرک ماس نے دوسری ،کولمبین سائیکل سوار میگوئل اینجل لوپیز نے تیسری ،آسٹریلین سائیکلسٹ جے وائن نے چوتھی جبکہ سلووینیا کے سائیکلسٹ اور دفاعی چیمپئن پریموز راگلییچ نے پانچویں پوزیشن حاصل کی، ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 15واں مرحلہ مارٹوس سے سیرا نیواڈا تک پہاڑی راستے پر 148.1کلو میٹر پر محیط تھا جس کو 22سالہ ہالینڈ کے سائیکلسٹ تھامین آرینس مین نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ انہوں نے مطلوبہ فاصلہ 4گھنٹے 17منٹ اور 17سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، ریس کے15ویں مرحلے میں سپین کے سائیکلسٹ اینرک ماس نے دوسری اور کولمبین سائیکل سوار میگوئل اینجل لوپیز نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،بیلجیم کے سائیکل سوار ریمکو ایونپول کا ریس کے چھٹے مرحلے سے ریڈ جرسی پر قبضہ حاصل کیا تھا جو تا حال برقرار ہے،ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس میں کل 21مراحل ہیں جس میں شرکت کرنے والے سائیکل سوار کل 3ہزار 280.5کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے،ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس11ستمبر کو میڈرڈ ، سپین میں اختتام پذیر ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے صوبہ وسطی جاوا میں ایک شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 6 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ پیر کی صبح 7 بجکر 30 منٹ پر صوبائی دارالحکومت سیمارنگ کو بٹانگ کے علاقے سے ملانے والی شاہراہ پر ایک ٹرک اور منی وین کے مابین تصادم ہوا، منی وین میں 13 افراداور ٹرک میں ایک ڈرائیور سوار تھا۔
وسطی جاوا پولیس کے ترجمان اقبال القدوسی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ سیمارنگ جانیوالی ایک منی وین پیچھے سے اس سمت میں جانیوالے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹکر کے باعث منی وین اچانک قلابازی کھا کر ایک کھائی میں جا گری۔
افسران نے مزید شناخت کیلئے تمام متاثرین کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے۔
پولیس کو شبہ ہے کہ حادثہ منی وین ڈرائیور کے دوران سفر نیند میں چلے جانے کے باعث پیش آیا۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بالر محمد وسیم جونئیر نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں محمد نواز پر پورا بھروسہ تھا کہ وہ اچھی کارکردگی پیش کریں گے، ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ دیکھنے کے بعدنجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں انھوں نے کہا کہ بہت خوشی ہوئی کہ پاکستان نے بھارت کو شکست دی،محمد وسیم جونئیر نے کہا کہ محمد نواز کی بیٹنگ کو بہت انجوائے کیا اور نواز پر پورا بھروسہ تھا کہ وہ پرفارمنس دے گا،انھوں نے دعوی کیا کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم اپنے مومینٹم میں واپس آچکی ہے،بالرز نے اچھی بالنگ کی کوشش کی لیکن نواز اور رضوان کی بیٹنگ بہت اچھی رہی،محمد وسیم جونئیر کا کہنا تھا کہ میرا دل کررہا تھا کہ میں بھی میچ کھیلتا لیکن انجری گیم کا حصہ ہے اور جلد کم بیک کروں گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے ہربھجن سنگھ کے اسلام قبول کرنے کی خواہش کا انکشاف کیا ہے ،ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل ہر روز ہمارے پاس آتے تھے اور ہم نے ایک کمرہ بنارکھا تھا جس میں ہم نماز پڑھا کرتے تھے،وڈیو میں انضمام الحق کہتے ہیں مولانا طارق جمیل مغرب کی نماز ہمیں پڑھایا کرتے تھے اور بعد از نماز تھوڑی دیر ہم سے بات کیا کرتے تھے،انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے مسلمان کھلاڑی عرفان پٹھان، ظہیر خان اور محمد کیف کو ہم ساتھ نماز پڑھنے کی دعوت دیا کرتے تھے جن کے ساتھ دو چار بھارتی کھلاڑی بھی آجایا کرتے تھے جو نماز تو نہیں پڑھتے تھے لیکن ہمیں بیٹھ کر دیکھا کرتے تھے اور مولانا کی بات سنتے تھے،ان کا کہنا تھا کہ ایک دن مولانا طارق جمیل صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے مجھ سے کہا کہ یہ جو آدمی ہے نا، میرا دل کرتا ہے میں ان کی بات مان لوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ(شِنہوا) چین کے کورئیر سیکٹر نے اگست کے دوران مستحکم ترقی کی ہے۔
ریاستی پوسٹ بیورو نے پیر کو ایک بیان میں بتایا کہ اگست کے دوران چائنہ ایکسپریس ڈیلیوری ڈویلپمنٹ انڈیکس گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 12.9 فیصد اضافے سے 311 پر آگیا۔
ترقی کے پیمانے کے ذیلی انڈیکس میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 4.7 فیصد اضافہ ہوا، اور ایک اندازے کے مطابق گزشتہ ماہ 9ارب 60کروڑپارسل کی ترسیل کی گئی۔
اسٹیٹ پوسٹ بیورو کے مطابق اگست میں کورئیر کاروبار کی ترقی کورئیر اداروں میں ڈیلیوری خدمات کی بحالی کی وجہ سے ہے جو کوویڈ-19 کی وبا کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے اس کے علاوہ زرعی مصنوعات کی فروخت کے سیزن اورای کامرس پلیٹ فارمز کا فروغ بھی اس کی وجوہات میں شامل ہیں۔
دریں اثنا،صلاحیت کے ذیلی انڈیکس میں گزشتہ سال کی نسبت 6.2 فیصد اضافہ ہوا، جو ملک کے ایکسپریس ڈلیوری نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچے اور ترسیل کی کارکردگی میں بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین میں قدیم ثقافتی مقامات اور قدیم مقبروں کی غیر قانونی کھدائی کے ساتھ ساتھ ثقافتی آثار کی غیر قانونی تجارت کو روکنے کے لیے ثقافتی آثار سے متعلقہ جرائم سے نمٹنے کے لیے رہنما ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
سپریم پیپلزکورٹ، سپریم پیپلزپروکیوریٹوریٹ، وزارت پبلک سیکورٹی(ایم پی ایس )اور نیشنل کلچرل ہیریٹیج ایڈمنسٹریشن(این سی ایچ اے ) کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ گائیڈ لائن میں قدیم ثقافتی مقامات اور قدیم مقبروں کے دائرہ کار کی مزید وضاحت کی گئی ہے۔ہدایات میں یہ کہا گیا ہے کہ قدیم ثقافتی مقامات کی غیر قانونی کھدائی اور صوبائی سطح پر یا اس سے اوپر کلیدی ثقافتی آثار قرار دیئے گئے قدیم مقبروں، یا تباہ کن طریقوں سے غیر منقولہ ثقافتی آثار کو چوری کرنے کی کوشش کے واقعات جرم تصور ہوں گے جن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ایم پی ایس اگست 2020 سے ایسے جرائم کے خلاف کارروائی کے لیے ملک گیر مہم چلانے کے لیے این سی ایچ اے کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ اب تک 3ہزار 950 ایسے مجرمانہ واقعات میں ملوث کل 8ہزار 420 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن کے قبضے سے 82ہزار800ثقافتی آثاربرآمد کیے گئے جن میں سے تقریباً6ہزار500 قومی اہمیت کے حامل ہیں۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کا نام سب سے زیادہ میچز کی میزبانی کرنے پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ شارجہ اسٹیڈیم نے یہ سنگ میل سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ایشیا کپ کے میچ کے دوران عبور کیا ، اس سے قبل یہ اعزاز سڈنی کرکٹ گرائونڈ کے پاس تھا۔ شارجہ اب تک 9ٹیسٹ ، 244ایک روزہ میچز اور 28ٹی 20کی میزبانی کرچکا ہے جن کی مجموعی تعداد 281بنتی ہے۔ یہ اعزاز حاصل کرنے پر عبدالرحمن بوخاطر نے کہا کہ یہ ایک بہت خوشگوار لمحہ ہے اور ان تمام ہزاروں افراد کے شکرگزار ہیں جو گزشتہ 40برس سے یہاں کھیل سے لطف اندوز ہورہے ہیں، افغانستان، سری لنکا میچ کئی حوالوں سے ریکارڈ ساز رہا، سری لنکا نے گرائونڈ میں اب تک کا سب سے زیادہ رنز اور ٹی 20میں افغانستان کے خلاف اب تک کا سب سے زیادہ رنز کا تعاقب کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
واشنگٹن(شِنہوا) امریکہ کی مشرقی ریاست ورجینیا کے نارفوک میں فائرنگ کے باعث 2 افراد ہلاک اور 5 دیگرزخمی ہو گئے ہیں۔
نارفوک پولیس نے بتایا کہ پولیس کو تقریباً نصف شب کے وقت کیلام ایونیو کے 5000بلاک میں گولی چلنے کی اطلاع ملی، جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد 4 خواتین اور 3 مردوں کو گولیاں لگنے کے باعث زخمی حالت میں پایا گیا۔
ہسپتال منتقل کیےجانیوالے متاثرین میں سے بعد ازاں 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
ہومی سائیڈ کے سراغ رساں فائرنگ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور پولیس عوام سے معلومات حاصل کر رہی ہے۔
گن وائلنس آرکائیو کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں رواں سال اب تک بڑے پیمانے پر فائرنگ کے کم از کم 458 واقعات ہو چکے ہیں۔
چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2022 کے دوران لوگ پاکستان پویلین میں پاکستانی قالین خریدتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔(شِنہوا)
چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2022 کے دوران لوگ پاکستان پویلین میں پاکستانی قالین خریدتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔(شِنہوا)
عقیل احمد چوہدری (دائیں ) چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ اِن سروسز 2022 کے دوران پاکستان پویلین میں صارفین کو زیورات دکھاتے ہوئے۔(شِنہوا)
عقیل احمد چوہدری (دائیں ) چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ اِن سروسز 2022 کے دوران پاکستان پویلین میں صارفین کو زیورات دکھاتے ہوئے۔(شِنہوا)
نئی دہلی(شِنہوا) بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ بھارت کے چار روزہ سرکاری دورے پر پیر کو نئی دہلی پہنچ گئیں۔
تقریباً تین سال بعد اپنے پہلا دورہ بھارت کے دوران شیخ حسینہ اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے علاوہ صدر دروپدی مرمو اور نائب صدر جگدیپ دھنکھر سے ملاقات کریں گی۔
وہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے بھی ملاقات کریں گی۔
بھارت میں اپنے قیام کے دوران بنگلہ دیشی وزیر اعظم کا مغربی ریاست راجستھان کے شہر اجمیر کا دورہ بھی متوقع ہے۔
وزیراعظم حسینہ کے دورہ بھارت سے قبل، بنگلہ دیشی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ممالک نے حالیہ برسوں میں اعلیٰ سطح پر تعلقات کو برقرار رکھا ہے۔
میکسیکو سے امریکا جانے کی کوشش میں 8تارکین ڈوب کر ہلاک ہوگئے،امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غیرقانونی راستے سے میکسیکو سے امریکا داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 8افراد دریا میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے جبکہ 37کو ریسکیو کرلیا گیا،امریکی اور میکسیکن حکام نے مشترکہآپریشن میں 8لاشیں برآمد کرلی ہیں جبکہ درجنوں فراد کو حراست میں بھی لے لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی


فرانس میں منعقد ہونے والے دوسرے عالمی اونٹ میلے میں 40ممالک شرکت کر رہے ہیں،یہ بین الاقوامی اجتماع فرانسیسی شہر جنوری اور فرانسیسی اونٹ فیڈریشن کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے، عالمی ایونٹ کا آغاز واقعات کی ایک سیریز کے ساتھ ہوتا ہے، جس میں اونٹوں کے شعبے میں جدید ترین سائنسی تحقیق اور مطالعات کا جائزہ لینے کے لیے ایک سائنسی فورم، اونٹوں کی ثقافت کو متعارف کرانا، اونٹوں کی مصنوعات کی نمائش اور عوام کے لیے لائیو پرفارمنس شامل ہیں،یورپ میں انٹرنیشنل کیمل فیسٹیول، اپنے دوسرے ایڈیشن میں انٹرنیشنل کیمل آرگنائزیشن کے براہ راست تعاون سے اور انٹرنیشنل اونٹ آرگنائزیشن کے صدر اور بانی، اونٹ کلب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین فہد بن فلاح بن حثلین کی رہ نمائی میں شروع کیا جائے گا،فیسٹیول کی سرگرمیاں اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم "یونیسکو" کی نگرانی اور تعاون کے تحت، فرانس اور یورپ میں اونٹ کی ترقی کے فیڈریشن کے صدر کرسچن چوئٹل، جنوری کے میئر کی موجودگی میں شروع کی جائیں گی،یہ تقریبات اونٹوں کی اقتصادی اور ثقافتی قدر کی تعریف بڑھانے، اقوام متحدہ کی طرف سے منظور شدہ اونٹوں کے بین الاقوامی سال 2024کے اہداف کو حاصل کرنے میں کردار ادا کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے شمالی شہر جینن کے قریب ایک قصبے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم میں ایک فلسطینی شہری جاں بحق ہو گیا ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ 19 سالہ طاہر زکارنہ جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئی جب اسرائیل کیخلاف حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں اسرائیلی سیکورٹی فورسز کو مطلوب فلسطینیوں کی گرفتاری کیلئے اسرائیلی فوجی دستوں نے متعدد گھروں پر دھاوا بول دیا۔
انہوں نے بتایا کہ قصبے میں فلسطینی مسلح افراد اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جب کہ اسرائیلی جاسوس ڈرون علاقے پر منڈلاتے رہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے قصبے کی تلاشی لی اور پورے مغربی کنارے سے 17 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
جاپان میں ڈیجیٹل امور کے وزیر تارو کونو نے ملک میں بیوروکریٹس کی جانب سے فلاپی ڈسک اور دیگر پرانی ٹیکنالوجی کے استعمال کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے،انھوں نے کہا کہ جاپان میں آج بھی 1900کے قریب سرکاری کاموں کے لیے کسی کاروبار کو سی ڈی، منی ڈسک اور ایسی دیگر سٹوریج ڈیوائسز درکار ہوتی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ قوانین کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا تاکہ لوگوں کو آن لائن سروسز استعمال کرنے کی بھی اجازت دی جاسکے،جاپان کی شہرت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے ہے، مگر اس کے سرکاری دفاتر اب بھی بہت پرانی ٹیکنالوجی پر چل رہے ہیں،فلاپی ڈسک کو 1960کی دہائی میں بنایا گیا تھا،اسے یہ نام اس لیے دیا گیا کیونکہ اس وقت کا پراڈکٹ لچکدار تھا، اب کئی دہائیوں بعد فلاپی ڈسک قدیم ٹیکنالوجی تصور کی جاتی ہے کیونکہ سٹیوریج کے لیے اس سے کہیں زیادہ پائیدار اور بہتر ڈیوائسز موجود ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب میں پلاسٹک مصنوعات کی درآمد 2022کی دوسری سہ ماہی میں 18فیصد بڑھ کر چار لاکھ 56ہزار ٹن ہو گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں تین لاکھ 86ہزار ٹن تھی،عرب میڈیاکے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پلاسٹک کی درآمد میں اضافہ چین سے درآمدات میں 45فیصد سالانہ اضافے سے ہوا ہے،رپورٹ کے مطابق ربڑ مصنوعات میں بھی اسی مدت کے دوران ایک لاکھ 52 ہزار سے ایک لاکھ 70ہزار یونٹس تک 12فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے،مملکت کی پلاسٹک درآمدات میں اضافہ 2019کی دوسری سہ ماہی کے بعد سے سب سے زیادہ رہا ہے جب کہ ربڑ مصنوعات میں 2019کی تیسری سہ ماہی کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے،پلاسٹک اور ربڑ کی مجموعی درآمدات 2022کی دوسری سہ ماہی میں 19فیصد بڑھ کر 7.1بلین ریال ہو گئیں جو ایک سال پہلے کی مدت میں 6بلین ریال تھیں،پلاسٹک درآمدات کی مالیت سہ ماہی بہ سہ ماہی میں 18فیصد بڑھ کر 4بلین ریال سے 4.8بلین ریال ہو گئیں جب کہ ربڑ کی قیمت 23فیصد بڑھ کر 1.9بلین ریال سے 2.4بلین ریال ہو گئیں،مالیت میں سال بہ سال تبدیلیوں کی تاریخ کو دیکھتے ہوئے پلاسٹک کے مقابلے ربڑ میں زیادہ اتار چڑھائو دیکھا گیا ہے،تاہم 2022کی دوسری سہ ماہی میں ایسا نہیں ہوا کیونکہ درآمد شدہ پلاسٹک کی قیمت ربڑ میں 18فیصد اضافے کے مقابلے میں سالانہ تناسب 15فیصد سے بڑھ کر 31فیصد تک پہنچ گئی،2019کی دوسری سہ ماہی سے 2022کی دوسری سہ ماہی تک کے تین سالوں کے اعداد و شمار پر محیط پلاسٹک کی درآمدات کی قدر میں 40فیصداضافہ ہوا جبکہ اس کے حجم میں صرف 12 فیصد اضافہ ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عقیل احمد چوہدری اپنی کمپنی کے تیار کردہ زیورات کے ڈبے کی نمائش کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
عقیل احمد چوہدری اپنی کمپنی کے تیار کردہ زیورات کے ڈبے کی نمائش کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات 2022 میں پاکستانی پویلین کا ایک منظر۔(شِنہوا)
چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات 2022 میں پاکستانی پویلین کا ایک منظر۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2022 (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) گزشتہ چھ دنوں کے دوران بیجنگ کے چائنہ نیشنل کنونشن سنٹر اور شوگانگ پارک میں منعقد ہوا۔
پارک میں بگ ایئر شوگانگ کے قریب اسٹیل مل سے بیجنگ 2022 اولمپک کے لیے تیار شدہ مقام پر ہونے والی سی آئی ایف ٹی آئی ایس کھیلوں کے سامان کی نمائش میں اس صنعت سے متعلقہ جدید ٹیکنالوجیز، ایپلی کیشنز اور مصنوعات پیش کی گئیں۔
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے اولمپک گیمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرسٹوف دوبی نے سی آئی ایف ٹی آئی ایس اسپورٹس کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ سے چین میں منتظمین کی زبردست آمادگی، صلاحیتوں اور عزم سے واقف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اولمپکس اور عالمی کھیلوں کی صنعت میں مزید تعاون کرے گا۔سی آئی ایف ٹی آئی ایس 2022 کے مقامات میں سے ایک چائنہ نیشنل کنونشن سنٹرمیں 2022 کے سرمائی اولمپکس کے دوران مرکزی میڈیا سنٹر قائم کیا گیا تھا، اس وقت بیجنگ 2022 کے نعرے "مشترکہ مستقبل کے لیے ہمقدم " کے پوسٹرز،گیمز کی جھلکیوں پر مبنی تصاویر اورسی آئی ایف ٹی آئی ایس کی علامات سے اس مقام کومزین کیا گیا۔
آئی اوسی کی کارپوریٹ اور پائیدار ترقی کی ڈائریکٹر میری سیلوئس نے کہا کہ کھیلوں کے بعد سنٹر میں پہلی بار نمائش کا انعقاد کیاجارہا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ کھیلوں کو پائیدار ترقی کے لیے ایک محرک کے طور پر استعمال کرتے ہوئے بیجنگ اس کی تاثیر کو طویل مدت کے لیے برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
ترکی میں دہشت گردی کی ممکنہ بڑی کاروائی کو ناکام بناتے ہوئے یونان میں تخریب کاری کی تربیت حاصل کرنے والے ایک مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیاہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مشتبہ شخص کی شناخت حسامیٹن تانریکولو کے نام سے ہوئی ہے اور اس کاکوڈ نام ڈیل ہے ، مشتبہ شخص نے یونان کے لاوریون کیمپ میں تربیت حاصل کی تھی اور وہ پی کے کے/ کے سی کے دہشت گرد گروپ کی ہدایات پر میٹروپولیٹن شہروں میں مسلح اور بم حملوں کی تیاری کر رہا تھاکہ مشتبہ شخص کو استنبول اور دیار باقر پولیس نے حراست میں لے لیا،یاد رہے کہ پی کے کے گروپ 35سال سے تر کی کے خلاف دہشت گردی کی کاروائیاں کر رہا ہے،اس گروپ کو ترکی، امریکہ اور یورپی یونین نے ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے ، یہ تنظیم ترکی میں دہشت گردی کی مختلف کاروایوں میںخواتین، بچوں اور شیر خوار بچوں سمیت 40 ہزارسے زاہد افراد موت کے گھاٹ اتار چکی ہے-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ہیفے (شِںہوا) چین کے مشرقی صوبہ انہوئی کے دارالحکومت ہیفے میں چائنہ سائبر سیکیورٹی ویک 2022 شروع ہوگیا۔
یہ ایونٹ 11 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں ملک بھر میں آن لائن اور آف لائن دونوں سرگرمیاں ہوں گی۔
رواں سال کے سائبر سیکیورٹی ویک میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ " ایک محفوظ سائبر اسپیس ماحول مہیا کیا جائے جس پر لوگ بھروسہ کرسکیں"۔
سائبرسیکیورٹی موضوع پر مبنی نمائش کا رقبہ 20 ہزار مربع میٹرز ہے اور اس میں 60 سے زائد کمپنیاں اور ادارے شرکت کررہے ہیں۔
کچھ گاڑی ساز کمپنیوں کو پہلی مرتبہ نمائش میں مدعو کیا گیا ہے تاکہ موقع پر مظاہروں کی مدد سے گاڑیوں کی ڈیٹا سیکیورٹی بارے عوام میں شعور پیدا کیا جاسکے۔
سائبر سیکیورٹی ویک میں 9 فورمز منعقد ہوں گے جن میں سائبر سیکیورٹی ٹیکنالوجیز، نوعمر بچوں کے لئے سائبرسیکیورٹی، گاڑیوں کی ڈیٹا سیکیورٹی، مصنوعی ذہانت اور ذاتی ڈیٹا کی حفاطت جیسے مختلف موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
سائبر سیکیورٹی بارے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے آبادیوں، کیمپس، دیہات اور کاروباری اداروں میں بھی خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔
چائنہ انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر کی چین میں انٹرنیٹ ترقی بارے ایک رپورٹ کے مطابق جون تک چین میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 1.05 ارب ہوگئی تھی جبکہ ملک بھر میں انٹرنیٹ تک رسائی کا تناسب 74.4 فیصد تک پہنچ گیا تھا۔
چین میں پہلے سائبر سیکیورٹی ویک کا انعقاد 2014 میں ہوا تھا۔
اسلام آباد (شِنہوا) وزارت صحت نے پیر کے روز بتایا ہے کہ ملک میں اتوار کو نوول کرونا وائرس کے 190 نئے کیسز کا اندراج ہوا ہے جس کے بعد ملک میں اس مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 70 ہزار 206 ہوگئی ہے۔
یہ نئے کیسز 13 ہزار 735 نمونوں کی جانچ کے بعد سامنے آئے ہیں۔
اتوار کو مزید 2 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد نوول کرونا وائرس سے لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 30 ہزار 593 ہوگئی ہے۔
ملک میں زیرعلاج 119 مریضوں کی حالت نازک ہے۔
بھارتی ارب پتی اور ٹاٹا کے سابق چیئرمین سائرس مستری ممبئی کے قریب کار حادثے میں ہلاک ہوگئے،پولیس کے مطابق 54سالہ سائرس مستری مرسڈیز کار پر احمد آباد سے ممبئی جا رہے تھے کہ راستے میں انکی گاڑی کو حادثہ پیش آیا،انکی کار سوریہ ندی کے پل پر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، حادثے میں انکے ساتھ سفر کرنے والا ایک اور شخص بھی ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے ،کچھ عرصہ قبل ٹاٹا سنس نے حیرت انگیز طور پر سائرس مستری کوکمپنی کے چیرمین کے عہدہ سے ہٹاکر ان کی جگہ رتن ٹاٹا کو 4ماہ کے لئے عارضی چیئرمین مقرر کیا تھا،سائرس مستری نے 29دسمبر2012کو رتن ٹاٹا کی جگہ اس کمپنی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا تھا،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سائرس مستری کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پرینک کی سزا 5برس قید اور30لاکھ ریال جرمانہ ہے۔ ایسا کرنے سے گریز کیا جائے،عرب میڈیاکے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے انتباہ کیا کہ مذہبی اقدار، سماجی آداب یا قومی نظام کو نقصان پہنچانے، نجی زندگی کی پامالی سے متعلق کوئی چیز بنانا یا بھیجنا یا اسے محفوظ کرنا خلاف قانون عمل ہے۔ انٹرنیٹ یا کمپیوٹر میں اس قسم کی چیزوں کو محفوظ نہ کیا جائے۔ اس پر قید اور جرمانے کی سزا ہے،پبلک پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ جو شخص بھی ایسی کسی سرگرمی میں ملوث پایا جائے گا اسے 5برس تک قید اور 30لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی، کسی ایک سزا پر بھی اکتفا کیا جا سکتا ہے،حکام نے کہا کہ ایسے کسی بھی کام یا سرگرمی سے گریز کیا جائے جس سے کسی کی ہتک ہو، سمارٹ فون کو صرف ان مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے جس کے لیے اسے بنایا گیا ہے ، بیان میں کہا گیا کہ دفاتر میں کام کرنے یا آنے والوں کی تصاویر بنانا، ویڈیو تیار کرنا،ان کی تشہیر کرنا، انہیں موبائل کے ذریعے نقصان پہنچانا ،سماجی آداب سے ہٹ کر کوئی سرگرمی کرنا یا ٹیکنالوجی استعمال کرکے اس قسم کی چیزیں پھیلانا قابل سزا عمل ہے،پبلک پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ جو شخص موبائل کیمرے کے ذریعے کسی کی نجی زندگی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا یا کسی کی تشہیر کرے گا تو اسے قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
افغانستان کے مشرقی صوبہ کنڑ میں پیر کی علی الصبح آنے والے زلزلے سے کم از کم 6 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔ قدرتی آفات کے انتظام اور انسانی امور کے صوبائی سربراہ احسان اللہ احسان نے صحافیوں کو بتایا کہ زلزلے کا جھٹکا مقامی وقت کے مطابق قبل از سحر 2 بجکر 30 منٹ پر محسوس کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ضلع نورگل کے علاقے مزار دارا میں 6 افراد جاں بحق اور دیگر 9 زخمی ہوئے۔ عہدیدار نے بتایا کہ پہاڑی صوبے میں زلزلے سے متعدد مکانات تباہ ہوگئے۔ جانی و املاک کے نقصانات بارے درست اعدادوشمار کے لئے سروے شروع کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 تھی جبکہ اس کا مرکز پڑوسی صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد شہر سے 38 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔ اس سے قبل 22 جون کو تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس میں 1 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے تھے جبکہ 3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق مشرقی پکتیکا اور پڑوسی صوبہ خوست سے تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے 200 کلومیٹر کی مسافت پر اندور میں واقع کملا نہرو زولوجیکل پارک میں چیتے کے بچے سے ملیں۔ اس کی عمر ایک ماہ ہے، جنگل سے بازیاب ہونے کے بعد سے اس کی چڑیا گھر میں دیکھ بھال کی جارہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کی کانٹی لوڈنگ میں پیر کو بیجنگ وقت کے مطابق دوپہر 12 بجکر 52 منٹ پر 6.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ چائنہ زلزلہ نیٹ ورکس مرکز کے مطابق زلزلہ کا مرکز 16 کلومیٹر کی گہرائی میں 29.59 ڈگری شمالی عرض البلد اور 102.08 ڈگری مشرقی طول البلد میں تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انڈونیشیا چھتری میلہ " بادشاہت اور چھتری" کے موضوع پر وسطی جاوا کے سوراکارتا کے پورہ مانگ کونیگران میں منعقد ہوا۔ میلے میں انڈونیشیا، تھائی لینڈ، بھارت اور اسپین کی روایتی چھتریاں پیش کی گئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 5 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔ دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 60 کروڑ43 لاکھ 90 ہزار 381 ہوگئی۔ امریکہ 9 کروڑ47 لاکھ 48 ہزار 404 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ44 لاکھ 62 ہزار 445 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 47 لاکھ 80 ہزار 903 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔ برازیل میں مصدقہ کیسز کی تعداد 3 کروڑ 44 لاکھ 56 ہزار 145 جرمنی میں 3 کروڑ 22 لاکھ 47 ہزار 828، برطانیہ میں 2 کروڑ 37 لاکھ 38 ہزار 76 اور جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 36 لاکھ 6 ہزار 740 تک پہنچ گئی ہے۔ اٹلی میں 2 کروڑ 19 لاکھ 38 ہزار 269 اور جاپان میں 1 کروڑ 94 لاکھ 60 ہزار 588 مصدقہ کیسز ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ویانا مذاکرات میں ایران کی مذاکراتی ٹیم کے مشیر محمد مرندی نے کہا کہ وہ جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے تیار کیے گئے معاہدے کے متن میں ابہام اور خلا کو قبول نہیں کریں گے،مرندی نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر اپنی پوسٹ میں معاہدے کے عمل کے بارے میں بیانمیں کہا کہ ایران صبر سے کام لے گا،براک اوباما کی قیادت میں امریکہ نے منظم طریقے سے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کی انتظامیہ نے معصوم شہریوں پر زیادہ سے زیادہ دبائو ڈالا ہے،اس لیے ایران ابہام کو قبول نہیں کرتا یا متن میں فرق،موسم سرما قریب ہے اور یوروپ یونین کو توانائی کے بحران کا سامنا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
خوشیوں سے گونجنے والا شادی کا پنڈال اچانک لگنے والی آگ سے چیخ وپکار میں تبدیل ہوگیا،بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی کے علاقے راجوری گارڈن میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ پنڈال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پنڈال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، شادی کی تقریب میں آگ لگنے کا واقعہ رات دیر گئے پیش آیا جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،فائر فائٹرز نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور 25گاڑیوں نے تقریبا ڈیڑھ گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارتی ریاست پنجاب کے شہر موہالی میں ہونے والے میلے میں 50فٹ کی اونچائی سے جھولا گرگیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے،بھارتی میڈیا کے مطابق بلندی سے گرنے والے جھولے میں خواتین اوربچوں سمیت 50افراد سوار تھے، جھولا زمین پر گرنے سے مکمل طورپرتباہ ہوگیا،واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ مریضوں کی نگرانی کرنے والے ایک ڈاکٹرنے میڈیا کو بتایا کہ تقریبا 5 افراد کواسپتال لایا گیا ہے، ان کی حالت تشویشناک نہیں ہے،دوسری جانب حکام کے مطابق میلے کے منتظمین کے پاس ابتدائی طور پر 4ستمبر تک تقریب منعقد کرنے کی اجازت تھی اور 11ستمبر تک ڈیڈ لائن میں توسیع کی اطلاع دینے والا بورڈ موقع پر آویزاں کیا گیا تھا،پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ہمیں اب تک جو اطلاعات ملی ہیں، وہ یہ ہے کہ ان کے پاس شو کے انعقاد کی اجازت تھی،انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی کوتاہی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دنیا کی سب سے کم عمر پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ورلڈ مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی سے ملاقات کی،ملالہ یوسفزئی نے ترقی اور تبدیلی کو تیز کرنے کے لیے مسلم معاشروں میں خواتین کو تعلیم سے آراستہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے کہا کہ ملالہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں ایک تواناں آواز ہے،شیخ محمد العیسی کی جانب سے تعلیم نِسواں کے فروغ کے لیے ملالہ کی خدمات کا اعتراف کیا ساتھ ہی ملالہ فنڈ کے کام کو سراہا،ملالہ یوسفزئی نے ورلڈ مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کو اپنی سوانح عمری'' میں ملالہ ہوں'' بھی تحفے میں دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت کے مشرقی حصے میں مون سون طوفانوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 23افراد ہلاک ہو گئے،میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست بہارمیں ہلاکتیں بدھ اور جمعہ کی درمیانی شب ہوئیں، جبکہ متاثرین میں زیادہ ترافراد پیشے کے اعتبارسے کسان اور مزدورہیں،آسمانی بجلی کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے تعزیت کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا وعدہ کیا،بہارکے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق گزشتہ دو دنوں میں 13افراد کی اموات کے علاوہ جمعہ کو ریاست کے کئی حصوں میں 11افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں،بھارت کے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق 2019میں بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے تقریبا 2,900افراد ہلاک ہوئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایران نے 50سے زائد شہروں میں کیمیائی ہتھیاروں کے خطرات کے خلاف دفاعی نظام متعارف کرا دیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی نائب وزیر دفاع مہدی فراہی نے کہاکہ ملک کے 51شہروں میں کیمیائی ہتھیاروں کے خطرات سے نمٹنے کا نظام متعارف کرایا ہے تمام 51شہروں کو ضروری تنصیبات اور آلات فراہم کر دیے گئے، دفاعی نظام کی بدولت ہر قسم کے حیاتیاتی، ریڈیائی اور کیمیائی خطرات کی نشاندہی ہوسکتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی