روس کے ماسکو میں ایک خاتون تصاویر بنا رہی ہے۔(شِنہوا)
عروج انڈسٹریز لمیٹڈ کی آمدنی 8 فیصد کم ہو کر 980 ملین روپے رہ گئی، مجموعی منافع 17 فیصد کی کمی سے100 ملین سے گر کر 83.9 ملین روپے تک پہنچ گئی،فی حصص قیمت کم ہو کر ایک روپے ہو گئی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق عروج انڈسٹریز لمیٹڈ کی آمدنی گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.06 بلین روپے کے مقابلے میں مالی سال 22 کے نو مہینوں میں 8 فیصد کم ہو کر 980 ملین روپے رہ گئی۔مالی سال 22 کے نو مہینوں کے دوران مجموعی منافع میں 17 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 100 ملین روپے کے مقابلے میں 83.9 ملین روپے تک پہنچ گئی۔کمپنی نے مالی سال 22 کے نو مہینوں کے دوران 8.6 ملین روپے کا خالص منافع حاصل کیا جب کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 20.5 ملین کے منافع کے مقابلے میں، سال بہ سال 58 فیصد کی زبردست منفی نمو کو ظاہر کرتا ہے۔2021 کے دوران کمپنی نے فروخت کا مضبوط رجحان برقرار رکھاجس سے 2020 میں 1.1 بلین روپے سے زیادہ 1.3 بلین روپے کی آمدنی ہوئی جس میں سال بہ سال 19 فیصد کا اضافہ ہوا۔مالی سال 21 کا مجموعی منافع 141 ملین روپے رہا جو مالی سال 20 میں 149 ملین کے منافع سے 6 فیصد کم ہے۔سال کے لیے بعد از ٹیکس منافع 13.3 ملین تک پہنچ گیا
جو کہ مالی سال 20 کے 10.5 ملین روپے کے مقابلے میں 27 فیصد زیادہ ہے۔2018 اور 2021 کے درمیان فی شیئر آمدنی مثبت رہی جو 2019 میں 1.26 روپے سے کم ہو کر 2020 میں 1.0 ہو گئی۔ تاہم یہ 2021 میں دوبارہ بڑھ کر 1.27 روپے تک پہنچ گیا۔1992 میں قائم کیا گیاعروج انڈسٹریز لمیٹڈ ایک پبلک لمیٹڈ کاروبار ہے جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تجارت کرتا ہے۔ کمپنی کی اہم کاروباری سرگرمیوں میں فیزیبل انٹر لائننگ ،ڈائینگ، بلیچنگ اور کپڑوں کی سلائی شامل ہیں۔کمپنی کا ملبوسات کا سیکشن فیشن کے لباس ڈینم اور نان ڈینم دونوںتیار کرنے اور ریاستہائے متحدہ، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک کی مارکیٹوں میں سامان کی تقسیم پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔بنے ہوئے کپڑوں کے مینوفیکچررز کی طرف سے استعمال کیا جانے والا تنگ چوڑائی والا کپڑا رنگنے والے ڈویژن کی ایک خاصیت ہے۔ کاٹن، کاٹن اسٹریچ، کاٹن پالئییسٹر، اور پالئییسٹر اسٹریچ فیبرکس سبھی رنگنے والے ڈویژن کے ذریعے پروسیس کیے جاتے ہیں۔ ری ایکٹیو ڈائینگ، ڈسپرس ڈائینگ، پگمنٹ ڈائینگ اور سلفر ڈائینگ بھی کیا جاتا ہے۔کپاس اور پالئییسٹر کپاس 115 سے 350 گرام فی مربع میٹر کے وزن میں انٹر لائننگ ڈویژن کے ذریعہ تیار کی جاتی ہیں۔ کیئر بلیچ، سنگل ڈیزائز، فنشنگ، ڈرائینگ، کوٹنگ کا سامان، کیلنڈرز، اور رولنگ سبھی انٹر لائننگ ڈویژن کی طرف سے پیش کیے جاتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترکیہ کی ثالثی میں یوکرین سے اناج برآمدگی معاہدے میں مزید 4 ماہ کی توسیع کر دی گئی،غیر ملکی میڈیاکے مطابق یوکرین دنیا میں اناج برآمد کرنے والا بڑا ملک ہے مگر فروری میں روسی حملوں کے بعد سے یوکرین سے اناج برآمدات رک گئی تھیں جس سے خوراک کے عالمی بحران کے خدشات بڑھ رہے تھے،اس صورتِ حال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے معاہدے میں مزید 4 ماہ کی توسیع کی گئی ہے،ترکیہ صدر رجب طیب اردوان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یوکرین کی 3 بندرگاہوں سے اناج کی برآمدات مزید 4 ماہ جاری رہے گی، معاہدے میں توسیع عالمی خوراک کی فراہمی اور سلامتی کے لیے اہم ہے،طیب اردوان نے یہ بھی بتایا کہ روس سے افریقی ممالک کو مفت اناج بھیجنے پر بات کی ہے، افریقی ممالک کو مفت اناج بھیجنے میں ترکیہ بھی کردار ادا کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ ہوئی جس میں یاسمین قریشی نے کہا ہے کہ برطانیہ نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی خاطر خواہ مدد نہیں کی،تفصیلات کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ ہوئی جس میں اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے نمائندہ برائے پاکستان نے بھی شرکت کی،نمائندہ یونیسیف عبداللہ نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ یونیسف پاکستان میں صاف پانی اور بچوں کے علاج کی سہولتیں دے رہی ہے۔ عالمی برادی پاکستان کی امداد میں اضافہ کرے، اوورسیز پاکستانی اور فلاحی ادارے بھی سیلاب زدگان کی مدد کریں،اس موقع پر برطانوی رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے کہا کہ سیلاب نے پاکستان میں 40 ارب ڈالر کا نقصان کیا ہے۔ برطانیہ نے سیلاب زدگان کے لیے خاطر خواہ امداد نہیں دی ہے۔ اس حوالے سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ کو خط لکھا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جاپان میں افراطِ زر کی شرح چالیس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان میں افراط زر کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا۔ جاپان میں مہنگائی میں سالانہ تین اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اشیا کی قیمتوں میں ہونے والے اس ہوش ربا اضافے کا تعلق یورپ میں توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ہے، جاپان میں خوارک اور توانائی کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، جاپانی کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے درآمدی اشیا کی لاگت میں اضافہ ہو گیا،دوسری جانب یونان میں مہنگائی نے شہریوں کے ہوش اڑا دیئے مہنگائی سے تنگ آئے شہریوں کا دارلحکومت ایتھنز میں مارچ کیا، ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نعرے لگاتے رہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یوکرین میں 2014میں ملائیشیا کا مسافر طیارہ مار گرانے کے جرم میں نیدر لینڈز کی عدالت نے 3افراد کو عمرقید کی سز اسنا دی،2014میں ملائیشین طیارے ایم ایچ 17 کو مار گرانے کے واقعے میں تمام 298افراد ہلاک ہوگئے تھے، نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم سے کوالالمپور جانے والے طیارے میں 10 ممالک کے شہری سوار تھے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیدرلینڈز کی عدالت نے جمعرات کو طیارہ گرانے کے جرم میں 3 افراد کو عمرقید کی سز اسنا ئی ہے۔ سزا پانے والوں میں 2 روسی سابق انٹیلی جنس اہلکار،ایک یوکرینی علیحدگی پسند شخص شامل ہے جبکہ چوتھے روسی ملزم کو تمام الزامات سے بری کر دیا گیا،اطلاعات کے مطابق تمام ملزمان کو ان کی غیرموجودگی میں سزا سنائی گئی ہے،نیدرلینڈز کی عدالت کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ایم ایچ 17طیاریکو بک میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا،رپورٹس کے مطابق طیارے گرانے کی تحقیقات میں نیدرلینڈز، یوکرین، ملائیشیا، آسٹریلیا اور بیلجیئم شریک تھے،دوسری جانب روس یوکرین میں طیارہ گرانے کے واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کرچکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روس نے نیم خودمختار مسلم اکثریتی آبادی والی ریاست چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف کی اہلیہ سمیت 10 یا زائد بچوں کو جنم دینے والی خواتین کو سوویت یونین دور کا اعزازی خطاب مدر ہیروئن ایوارڈز دینا شروع کر دیے،دنیا میں جہاں بہت سے ممالک بڑھتی آبادی سے پریشان ہیں وہیں روس نے ملک کی آبادی بڑھانے کیلئے ایک دلچسپ اقدام اٹھایا،روس کی آبادی میں مسلسل کمی کے باعث صدر پیوٹن نے رواں سال اگست میں 10 یا اس سے زائد بچے جنم دینے والی روسی خواتین کو سوویت یونین دور کے اعزازی خطاب مدر ہیروئن اور 16 ہزار ڈالرز سے زائد ( 35 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد رقم)انعام میں دینے کا اعلان کیا تھا،مدر ہیروئن کا اعزازی خطاب 1944میں شروع کیا گیا تھا جو ان روسی خواتین کو دیا جاتا تھا جن کے بچے زیادہ ہوتے تھے اور وہ ان سب کی اچھی پرروش کرتی تھیں، تاہم 1991میں سوویت یونین کے خاتمے پر اسے ختم کردیا گیا تھا،رپورٹس کے مطابق روسی صدر کی جانب سے یہ اسکیم کورونا وبا کے دوران بچوں کی پیدائش کی شرح میں غیر معمولی کمی اور یوکرین جنگ میں ہزاروں روسی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سامنے آئی تھی،تاہم 3 دہائیوں کے بعد اب پہلی بار روس نے یہ تاریخی ایوارڈ ر مضان قادریوف کی اہلیہ سمیت دیگر کو دے دیے ہیں،رمضان قادروف اس وقت چیچن ریپبلک کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور انہوں نے اپنے بیٹوں کو پیوٹن کی یوکرین جنگ کے لیے فرنٹ لائن پر بھیجنے کا وعدہ بھی کیا ہے،رپورٹس کے مطابق مدر ہیروئن کا ایوارڈ لینے کے کیلئے خواتین کو کچھ شرائط پوری کرنا ہیں جن میں تمام 10 بچوں کا زندہ ہونا ضروری ہے،اس کے علاوہ یہ رقم اس وقت ادا کی جاتی ہے جب خاتون کا دسواں بچہ ایک سال کا ہوجاتا ہے جبکہ ان تمام بچوں کی بہتر پرورش کرنا بھی ضروری ہے، جن میں بہتر تعلیم، صحت ، اخلاقیات وغیرہ شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فلسطین کے شہر غزہ کے مکان میں آگ لگنے سے 7بچوں سمیت 21افراد جاں بحق ہوگئے،غیرملکی میڈیا کے مطابق جبالیہ مہاجر کیمپ میں چار منزلہ عمارت میں دوران پارٹی آگ لگنے سے متعدد افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،فلسطینی حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ عمارت کے اندر بھاری مقدار میں پیٹرول ذخیرہ کیا جارہا تھا، جس سے آگ بھڑک اٹھی اور تیزی سے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،فلسطینی صدر محمود عباس نے واقعے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے سوگ کا اعلان کیا ہے،غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ کو اس وقت توانائی کے بحران کا سامنا ہے، سردیوں میں لوگ بڑی مقدار میں کوکنگ آئل، پیٹرول اور ڈیزل کا ذخیرہ کرتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی ایوان نمائندگان پر ری پبلکنزکے کنٹرول کے بعد ڈیموکریٹ اسپیکرعہدہ چھوڑنے پرمجبور ہوگئی، نینسی پلوسی نے جنوری میں مستعفی ہونے کا اعلان کردیا،امریکی ایوان نمائندگان کی پہلی خاتون اسپیکر نینسی پلوسی نے ڈیموکریٹ پارٹی سربراہ کے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے،نینسی پلوسی نے اعلان کیا کہ وہ جنوری میں ایوان میں ری پبلکنز کے کنٹرول سنبھالنے پر عہدہ چھوڑ دیں گی، اب وقت آگیا ہے کہ نئی نسل ڈیموکریٹک کی قیادت کرے،غیرملکی میڈیا کے مطابق 20سال سے پارٹی کی قیادت کرنے والی نینسی پلوسی نے کہا کہ وہ ایوان سے ریٹائر نہیں ہوں گی اور سان فرانسسکو کی نمائندگی کرتی رہیں گی،امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس کی جانب سے ممکنہ طور پر اسپیکر نینسی پلوسی کی جگہ نیویارک کے نمائندے حکیم جیفریز کا انتخاب کیا جائے گا،امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ کانگریس کی جانب سے پارٹی قیادت کیلئے پہلے سیاہ فام شخص حکیم جیفریز کا انتخاب ایک ممکنہ تاریخی اقدام ہوگا،دوسری جانب ری پبلکنز نے اپنی پارٹی سے اسپیکر لگانے کیلئے تیاری شروع کردی ہے، ایسا ہونے کی صورت میں صدر جو بائیڈن کو قانون سازی میں سخت مشکلات کا سامنا ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایران میں حکومت کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران مشتعل افراد نے سابق ایرانی رہبر اعلی اور انقلاب کے بانی روح اللہ خمینی کے پرانے گھر کو نذر آتش کردیا،بین الاقوامیڈیا کے مطابق پولیس حراست میں مھسا امینی کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں مظاہروں کی لہر شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ حکومت کے خلاف احتجاج تیسرے مہینے میں داخل ہو چکا ہے۔ اسی سلسلے میں جمعرات کے روز مشتعل افراد نے خمین شہر میں واقع انقلابِ ایران کے بانی اور سابق رہبر اعلی روح اللہ خمینی کی پرانی رہائش گاہ جسے اب میوزیم میں تبدیل کیا جا چکا ہے، کو آگ لگادی،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خمینی کی پرانی رہائش گاہ کو نذر آتش کرتے وقت مظاہرین حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کررہے ہیں۔ احتجاج کرنے والے حکومت اور سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے خلاف بھی نعرے لگاتے رہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز ایران کے کم از کم 23مختلف شہروں میں مظاہرین سڑکوں پر احتجاج کرتے رہے، ایرانی میڈیا کے مطابق احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسز کے 5 ارکان ہلاک ہوئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ستارہ امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والے پروفیسر ڈاکٹر ایوب صابر 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ پروفیسر ایوب صابر نے اپنی زندگی میں علامہ اقبال پر 20 سے زائد کتابیں لکھی ہیں، انہیں 2006 میں علامہ اقبال ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔ ڈاکٹر محمد ایوب صابر 32 سال درس و تدریس سے وابستہ رہے، انہوں نے علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی کے صدر شعبہ اقبالیات کے طور پر بھی فرائض سرانجام دیے، انہوں نے کئی کتب تصنیف بھی کیں۔ بالخصوص تین جلدوں پر مشتمل علامہ اقبال کی شخصیت اور فکر و فن پر اعتراضات: ایک مطالعہ اپنی نوعیت کی منفرد تحقیق ہے، جس میں انھوں نے علامہ اقبال پر اٹھائے جانے والے اعتراضات کے انتہائی مدلل جوابات دیے۔ ان کی علمی خدمات پر انہیں 2006 میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی اور 2020 میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ 2003 میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے انہیں قومی صدارتی اقبال ایوارڈ بھی عطا کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چوکی پھلروان پولیس نے حساس ادارے کے جعلی انسپکٹر سمیت 2 ملزمان گرفتار کر لیے۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں محسن خان اور عدیل حسین شامل ہیں، دوران اسنیپ چیکنگ ملزمان کو روکنے کا اشارہ کیا لیکن ملزمان نے گاڑی کو تیز کیا اور بھاگنے کی کوشش کی۔ پولیس نے تعاقب کر کے ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، دوران گرفتاری ملزمان نے پولیس پارٹی کے ساتھ مزاحمت کی اور دھمکیاں دی۔ملزمان سے رافل اور گولیاں برآمد کرلی گئیں جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ عمران خان سے کہیں قانون کی پاسداری کریں، جو کرنا ہے قانون کے مطابق کریں، عمران خان ، بابر اعوان ، فیصل چوہدری نے اپنے جواب داخل کردئے ہیں، وزارت داخلہ سمجھے تو فریقین کے جواب پر جواب الجواب جمع کرا سکتی ہے۔سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ وزارت داخلہ کے وکیل ایڈوکیٹ سلمان اسلم بٹ نے دلائل دیے کہ وزارت داخلہ نے جواب داخل کیا ہے، ساتھ یو ایس بی بھی جمع کروائی ہے، ثابت ہوتا ہے لانگ مارچ کا ہدف ڈی چوک جانا تھا، موبائل سروس بند نہیں تھی، لانگ مارچ کے کنٹینر سے تواتر سے سوشل میڈیا پر ٹوئٹس اور پوسٹس ہوتی رہیں، ان کے اپنے اکاونٹ سے ٹویٹس ہوتی رہی ہیں، عدالتی آرڈر کچھ دیر کے بعد سوشل میڈیا پر بھی وارل ہوگیا تھا۔جسٹس مظاہر علی نقوی نے پوچھا کہ سی ڈی آر سے کیا ثابت ہوگا، موبال فون آفس میں ہوا تو؟۔ سلمان اسلم بٹ نے جواب دیا کہ سی ڈی آر سے پتہ چل جائے گا کہ موبائل کس جگہ سے آپریٹ ہوا ، عدالت مناسب سمجھے تو سی ڈی آر منگوا لے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ توہین عدالت کے اختیار کے استعمال میں محتاط ہیں،
لیکن بالکل اسی طرح سپریم کورٹ اس بارے میں بھی محتاط ہے کہ ہمارے احکامات کی خلاف ورزی نہ ہو ، آپ کہہ رہے ہیں جیمرز نہیں تھے ، آپ کی دلیل ہے کہ عدالتی حکم نامہ میڈیا اور پھر سوشل میڈیا کے ذریعے پورے ملک تک پھیل چکا تھا۔ عدالت نے وزرات داخلہ کا متفرق جواب اور یو ایس بی کی کاپی عمران خان کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وزرات داخلہ نے متفرق جواب کے ساتھ اضافی مواد جمع کرایا ہے، جس میں اسکرین شاٹس اور ٹویٹس سمیت دیگر مواد کو چیک کیا گیا، متفرق درخوست جواب کی کاپی عمران خان کے وکیل اور دیگر فریقین کو فراہم کی جائے۔ سپریم کورٹ نے عمران خان سے حکومت کی جانب سے جمع شدہ دستاویزات پر جوابی موقف طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ عمران خان ، بابر اعوان ، فیصل چوہدری نے اپنے جواب داخل کردئے ہیں، وزارت داخلہ سمجھے تو فریقین کے جواب پر جواب الجواب جمع کرا سکتی ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے درخواست کی کہ پی ٹی آئی پھر لانگ مارچ لیکر آرہی ہے ، ان کو پرامن رہنے کی ہدایت کر دیں اور قانون کا پابند بنائیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ توہین عدالت کیس میں ایسا آرڈر نہیں پاس کر سکتے، ایسا کرتے ہیں کہ سلمان اکرام راجہ سے کہہ دیتے ہیں ان کا موکل قانون کی پابندی کرے، سلمان اکرام راجہ اپنے موکل سے کہہ دیں جو کرنا ہے قانون کے مطابق کریں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے موجودہ حکومت کو معیشت کی تباہی کا ذمے دار قرار دید یا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر پاکستان کے دیوالیے ہونے کے خطرے سے متعلق اعداد و شمار شیئر کیے اور موجودہ حکومت پر اس کا الزام لگایا۔ عمران خان نے کہا کہ 6 ماہ قبل پیشگوئی کردی تھی کہ تبدیلی سرکاری ہماری قرض واپسی کی صلاحیت نیست ونابود کردے گی، 6 ماہ پہلے ہی بتادیا تھا کہ تبدیلی سرکار ہماری معیشت کو تباہی کے گڑھے میں اتار دے گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دو مجرم خاندان معیشت کی تعمیر میں کبھی سنجیدہ تھے اور نہ ہی ان میں اس کی صلاحیت تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک کو مجموعی سیاسی صورتحال اور اہم تقرری کا معاملے پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں سیاسی معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ وفاقی وزیر خزانہ نے وزیراعظم شہباز شریف کا اہم پیغام بھی صدر مملکت کو پہنچایا۔ اسحاق ڈار نے پیغام دیا کہ صدر مملکت باہمی احترام اور سیاسی اعتدال کے لیے کردار ادا کریں، آئینی و قانونی امور پر ڈیڈلاک نہیں ہونا چاہیے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ سیاسی امور کو بہتر ماحول اور قانونی و آئینی دائرے میں ہی حل کیا جاسکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سرجانی ٹاون کے علاقے بابا موڑ کے قریب ڈمپر نے اسکول جانے والے 3 موٹرسوار بھائیوں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک بھائی جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے بھائیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق بچے کی شناخت 15 سالہ اظہر ولد اصغر کے نام سے ہوئی جب کہ زخمی بچوں میں 10 سالہ عثمان اور 12 سالہ عمر شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہا کہ پاکستان نازک صورتحال سے گزر رہا ہے۔ سابق فاقی وزیر اسد عمر نے چکوال میں لانگ مارچ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عوام کی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں، عمران خان کو قتل کر کے راستے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دو راستے ہیں، ایک راستہ پرانا 75سالہ غلامی کا اور دوسراحقیقی آزادی کا ہے۔ پاکستان نازک صورتحال سے گزر رہا ہے۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ چکوال غازیوں، شہدا کا قلعہ ہے، چکوال والے کسی کی غلامی قبول کریں ایسا ممکن نہیں۔ سابق فاقی وزیر نے کہا کہ ہم عوام میں سے ہیں، ہمیں عوام سے کوئی خطرہ نہیں، ہمارے اور عوام کے درمیان رکاوٹیں نہ پیدا کی جائیں۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ عمران خان آج اہم خطاب کریں گے، عمران خان اب دوتہائی اکثریت سے اسمبلی میں جائیں گے، عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رواں سال کے پہلے نو ماہ میں پاکستان کی چین کو پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات 54.34 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، جس میںگزشتہ سال جنوری سے ستمبر کے مہینے کی نسبت بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھا گیا ۔چین کی کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار سے کے مطابق خشک پھلی دار سبزیوں (کموڈٹی کوڈ 07139090) کی درآمدات 6.17 ملین ڈالر تھیں، جن کی درآمدات جنوری سے ستمبر کے عرصے میں 4,040 ٹن سے زائد تھیں، جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 3.97 ملین ڈالر کی درآمدات تھیں۔ پاکستانی پھلوں اور سبزیوں کے برآمد کنندہ احمد رضا نے چائنہ اکنامک نیٹ کو بتایا کہ چینی مارکیٹ میں پھلوں اور سبزیوں کی زیادہ مانگ کے پیش نظر پاکستانی تاجروں کے پاس اپنی برآمدات بڑھانے اور چین کے لیے فوڈ باسکٹ کے طور پر ترقی کرنے کا شاہی موقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی لوگ پاکستانی پھلوں اور سبزیوں کو ان کے اچھے ذائقے اور اعلیٰ معیار کی وجہ سے پسند کرتے ہیں۔ اگر ہم چین کی جانب سے اعلیٰ درجے کی مصنوعات پیش کرنے کے لیے استعمال کی جانے والی تکنیکوں کو بڑھاتے ہیں تو برآمدی قدر بڑھے گی۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے زراعت سمیت پاکستان کے کئی شعبے بری طرح متاثر ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے چاول، گنے، پھل اور سبزیاں سمیت بہت سی فصلیں ضا ئع ہو گئیں لیکن نقصانات کو پورا کرنے اور برآمدات میں اضافے کے لیے ان فصلوں کو جلد از جلد دوبارہ کاشت کرناچاہیے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے جب ہمارے کسان تازہ پھلوں اور سبزیوں کی کٹائی کرتے ہیں تو انہیں ذخیرہ کرنے، نقل و حمل اور محفوظ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پاکستانی کسان یہ دیکھ کر بہت بے بس ہیں کہ تازہ پھلوں اور سبزیوں کو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بتدریج خراب ہوتا جا رہا ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے چین اور پاکستان کو سبزیوں اور پھلوں کی کاشت ، ذخیرہ کرنے، پروسیسنگ اور اسے اعلیٰ درجے کی مصنوعات بنانے کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانا چاہیے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق واضح رہے کہ کووڈ 19 وبا اور پاکستان میں سیلاب کے باوجود پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کی برآمدات مالی سال 22 کے پہلے نو مہینوں (جنوری تا ستمبر) میں 2.57 بلین ڈالر رہی جو کہ پچھلے سال کی اسی مدت میں 2.51 بلین ڈالر سے 2 فیصد زیادہ ہے، جس میں مسلسل تین سالوں میں اضافہ ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ ایک طرف کرپٹ ٹولے کا گٹھ جوڑ ہے،دوسری طرف حقیقی آزادی کی جدوجہد میں اپنے جسم میں گولی کھانے والا شخص ہے،اب وہ گولی پکارے گی کہ حقیقی آزادی کا سفر رکنے والا نہیں،وہ لوگ سمجھتے تھے کہ گولی کھانے سے عمران خان گرجائے گامگر وہ چٹان کی طرح کھڑا رہا،عمران خان کا عزم پہلے سے زیادہ مستحکم ہو گیا ہے،خبردار کرتا ہوں کہ جو سمجھتے ہیں کہ ان کو جان کا خطرہ لاحق کر کے تحریک کو ختم کرسکتے ہیں تو سن لیں کہ عمران خان ایک تحریک کا نہیں بلکہ نظریہ کا نام ہے،نظریہ کو گولیوں سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔جمعہ کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت ڈوب رہی ہے،آئی ایم ایف نے بھی اپنا دورہ منسوخ کر دیا اور تاخیر کا شکار ہوگیا،لندن میں ڈیلی میل کا مقدمہ چل رہا ہے،چوروں پر سیلاب زدگان کے پیسے کھانے کا الزام ہے، آج ان کو جرمانہ پڑ رہا ہے۔شہزا د وسیم کا کہنا تھا کہ ایسے کردار کے لوگ عمران خان پر انگلی اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں،یہ لوگ گھڑی کی بات کررہے ہیں،ملک کا نقطہ نظر ان کے پاس ہے،سن لیں کہ اگر آپ کے پاس گھڑی ہے تو وقت عمران خان کے پاس ہے۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ یہ وقت آزادی کا ہے،یہ وقت جمہوریت کی آواز کاہے،یہ وقت اپنی منزل کی طرف پہنچنے والا ہے،آزادی کا قافلہ اسلام آباد سے چند قدم کے فاصلے پر ہے،عنقریب اسلام آباد پہنچے گا،یہ وقت عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے،پوری قوم سے گزارش ہے کہ آزادی کی جدوجہد میں اپنے بچوں اور ملک کے مستقبل کے لئے اپنا حصہ ڈالیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے مسجد کی زمین پر شاپنگ پلازہ قائم کرنے کے کیس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر عبدالکریم کے بیٹے اسامہ عبدالکریم کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے اسامہ عبدالکریم کو حراست میں لینے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسامہ عبدالکریم نے مسجد کی زمین پر قبضہ کر کے شاپنگ پلازہ تعمیر کر رکھا تھا۔ ترجمان کے مطابق اسامہ عبدالکریم کے خلاف کرپشن کے مقدمے کے اندراج کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی، اسامہ عبدالکریم کو ڈی جی خان سے گرفتار کیا گیا۔ اینٹی کرپشن پنجاب کے ترجمان کا بتانا ہے کہ اسامہ عبدالکریم کے خلاف متعدد دفعات کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے، محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب اسامہ عبدالکریم سے معاملے کی مزید تفتیش کریگا، جامع تحقیقات کے بعد عدالت میں باضابطہ چلان پیش کرکے مزید کارروائی کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی۔ راولپنڈی پولیس کے سکیورٹی پلان کے مطابق لانگ مارچ کی سکیورٹی کے لیے 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا، پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ کے 500 اور 122 کمانڈوز کو بھی تعینات کیا جائے گا۔ پلان کے مطابق 38 ایلیٹ فورس اہلکار، 91 خواتین اور 1094 ٹریفک پولیس اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے، پنجاب پولیس اور پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ کے اہلکار اسٹینڈ بائی پر موجود رہیں گے۔ پولیس پلان کے مطابق حقیقی آزادی مارچ کی مانیٹرنگ کے لیے کلوز سرکٹ کیمروں کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے، مارچ کی سکیورٹی کی براہ راست نگرانی ایس ایس پی آپریشنز کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جہلم پہنچا تھا جبکہ عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ جب مارچ راولپنڈی پہنچے گا تو میں خود وہاں پہنچ کر مارچ کی قیادت کروں گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسلام آباد چیتوں کی جگہ پر قبضہ کر کے بنایا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ چیتوں نے بھی رہنا ہے ان کا بھی خیال کرنا اسلام آباد کے ہر شہری کا فرض ہے، اسلام آباد چیتوں کی جگہ پر قبضہ کر کے بنایا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بنکاک(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ نئی تبدیلیوں کا سامنا کرتے ہوئے، اے پیک ارکان کو ماضی کے تجربات اور اسباق سے سبق سیکھنے، وقت کے چیلنجز کا جواب دینے اور ایشیا پیسفک کے علاقائی اقتصادی انضمام کو ثابت قدمی سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔
ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پیک) کی سی ای او سمٹ سے جمعرات کو اپنے تحریری خطاب میں صدر شی نے ترقی کی نئی بنیادیں ڈالنے اور ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایشیا پیسیفک کمیونٹی کی تعمیر کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
چینی صدر نے اس سلسلے میں چھ نکاتی تجویز پیش کی جن میں پرامن ترقی کی بنیاد کو مستحکم کرنا، عوام پر مبنی ترقی کا تصور اختیار کرنا، اعلیٰ سطح پر کھلے پن کو فروغ دینا ، اعلیٰ معیاری رابطوں کے لیے کوششیں، مستحکم اور بلا رکاوٹ صنعتی و سپلائی چینز کی تعمیر۔ اور اقتصادی اپ گریڈنگ کو فروغ دینا شامل ہیں۔
بنکاک(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ پرامن ترقی کے راستے پر چلنے کااسٹریٹجک انتخاب ہم نے چینی عوام کے بنیادی مفاد میں کیا ہے۔
ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پیک) کی سی ای او سمٹ سے جمعرات کو ایک تحریری تقریر میں چینی صدر نے کہا کہ کسی بھی چیز سے بڑھ کر ہم امن اور استحکام دیکھنے کے خواہاں ہیں۔
صدر شی نے کہا کہ ہم تاریخ کی صحیح جانب مضبوطی سے کھڑے ہوں گے۔ ہم امن، ترقی، تعاون اور باہمی فائدے کے لیے پرعزم رہیں گے۔ عالمی امن اور ترقی کے تحفظ کے لیے اپنے ملک کی ترقی کی کوششوں جیسی جدوجہد کریں گے اور اپنی ترقی کے ذریعے عالمی امن اور ترقی کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون کریں گے۔
پنجاب کے درالخلافہ لاہور میں موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی اسموگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں گزشتہ ہفتے ہونے والی بارش کے بعد اسموگ میں کچھ کمی واقع ہوئی تھی تاہم سردی اور خشک موسم بڑھتے ہی اسموگ کی سطح بھی بلند ہونا شروع ہوگئی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ شہر میں اسموگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضائی آلودگی کا انڈیکس ریٹ 296 کو چھو رہا ہے جس نے شہر کو ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دوسری جانب اسموگ بڑھنے سے گلے، سینے اور سانس کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے بالخصوص دمہ کے مریضوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ برآمدات کو بڑھانے کیلئے سری لنکا ۔ سنگاپور آزاد تجارتی معاہدے(ایف ٹی اے) کو فوری طور پر نافذ العمل کیا جائے۔
مقامی میڈیا نے جمعرات کے روز بتایا کہ یہ اقدام سنگاپور کے غیر رہائشی ہائی کمشنر چندرا داس کے سری لنکا کے سرکاری دورے کے دوران سامنے آیا ہے۔
چندرا داس نے سری لنکا کے وزیر خارجہ علی صابری سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانے سے متعلق متعدد امور پر بات چیت کی۔
سری لنکا ۔ سنگاپور آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے)پر 2018ء میں دستخط کیے گئے تھے لیکن ابھی تک اس پر پوری طرح سے عمل درآمد ہونا باقی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق آزاد تجارتی معاہدے میں سامان، خدمات، سرمایہ کاری، دانشورانہ املاک ، ٹیلی کمیونیکیشن، ای کامرس، تجارتی سہولیات ، سرکاری خریداری، مسابقت اور اقتصادی و تکنیکی تعاون شامل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سہیون ٹریفک حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی، زخمیوں کو فوری طور پرطبی امداد کی ہدایت کی۔جمعہ کے روز وزیراعظم شہباز شریف نے سہیون ٹریفک حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا،وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان نے زمینی راستے سے زرمبادلہ افغانستان اسمگل کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون شروع کر دیا۔ پاکستان کسٹمز نے غیرملکی کرنسی کی افغانستان کو اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے ہیں جن میں بارڈر پر مکمل باڈی سرچنگ کے ساتھ سامان کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ طورخم بارڈر پر سخت چیکنگ کے دوران 2 اسمگلروں سے 40 ہزار ڈالر برآمد کر لیے گئے۔ پاکستانی شہری اظہر اکبر ولد گلتاج کی تلاشی کے دوران جوتوں میں چھپائے دو پیکٹ برآمد کیے گئے جن میں 10، 10 ہزار امریکی ڈالر پڑے ہوئے تھے۔ اسی طرح افغان نوجوان لڑکی اقدس ایریل دختر گل محمد کے بیگ سے بھی 20 ہزار امریکی ڈالر ملے۔ ملزمان کے خلاف کسٹم ایکٹ 1969 کے تحت مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک بھر میں کورونا کے مزید 25 کیسز رپورٹ، 51 مریضوں کی حالت نازک۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار 103 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 25 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.27 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 51 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سندھ ہائی کورٹ نے کراچی اور حیدر آباد میں جلد بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے فیصلے میں حکم دیا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے اور چیف سیکرٹری سندھ کو الیکشن کمیشن کو سکیورٹی فراہمی بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرلیں اور کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا۔ یاد رہے کہ سندھ میں دوسرے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات 24 جولائی کو ہونا تھے لیکن سندھ حکومت نے سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر پولیس کی نفری نہ ہونے پر سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی تھی۔ بعدازاں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ 28 اگست رکھی گئی لیکن اس تاریخ کو بھی الیکشن نہ ہونے پر ایک بار پھر تاریخ 23 اکتوبر رکھی گئی تھی مگر تیسری مرتبہ بھی انتخابات ملتوی کردیئے گئے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بھی کراچی میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بنکاک(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے جدیدیت کے راستے پر گامزن رہتے ہوئے انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے نئے راستے پر چلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پیک) کی سی ای او سمٹ سے جمعرات کو اپنی تحریری تقریر میں چینی صدر نے کہاکہ یہ نہ صرف ہمارے لیے، بلکہ دنیا کے لیے بھی ہماری ذمہ داری ہے۔
حالیہ برسوں کے حوالے سے صدرشی نے کہا کہ اس یقین پر عمل کرتے ہوئے کہ روشن پانی اور سرسبز پہاڑ انمول اثاثے ہیں، چین نے اقتصادی اور سماجی ترقی میں ہمہ جہت ماحول دوست تبدیلی کی پیروی کی ہے، اور نیلے آسمانوں، سبز زمینوں اور صاف پانی کے ساتھ خوبصورت چین کی تعمیر کی کوشش کی ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے زیلجکا سیویجانووک، زیلجکو کومسک اور ڈینس بیکیرووک کو بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا کی صدارتی دفتر کے نئے اراکین کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
اپنے پیغام میں صدر شی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اوربوسنیا اینڈ ہرزیگووینا کے درمیان تعلقات میں ٹھوس سیاسی باہمی اعتماد اور مختلف شعبوں میں نتیجہ خیز عملی تعاون کے ساتھ مستحکم ترقی برقراررہی ہے۔
چینی صدر نے کہا کہ وہ چین اوربوسنیا اینڈ ہرزیگووینا کے درمیان تعلقات میں اضافے کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور دوطرفہ تعلقات کو اعلیٰ سطح پرلے جانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا کی صدارت کے اراکین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت کے لیے انتظامیہ کو نئی درخواست دینے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر نہ ہوں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد میں دھرنے و جلسے کے لیے اجازت اور راستے بند ہونے کے باعث تاجروں کی لانگ مارچ و دھرنے کی مخالفت میں درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی عدالت میں موجود تھے۔ عدالت نے گزشتہ روز کی سماعت میں دونوں درخواستوں کو یکجا کردیا تھا۔ سماعت کے آغاز میں پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پٹیشنر علی نواز اعوان شہر سے باہر ہیں آج دستیاب نہیں، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ان کی درخواست 3 نومبر کی تھی جو پہلے ہی غیر موثر ہو چکی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ نے انتظامیہ کو نئی درخواست دینی ہے۔ اگر مسئلہ حل نہ ہو تو نئی پٹیشن بھی دائر کر سکتے ہیں۔ اب تو وہ کاز آف ایکشن ہی ختم ہو چکا ہے جس پر درخواست دائر ہوئی تھی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے دوران سماعت کہا کہ عدالت کوئی مقام تجویز نہیں کر سکتی۔ یہ انتظامیہ کا کام ہے وہ بتائے کہ ڈی چوک میں اجازت دینی ہے یا ایف نائن پارک میں۔ جلسے کے لیے قواعد و ضوابط اور شرائط انتظامیہ ہی کے ساتھ طے ہونے ہیں۔
سپریم کورٹ سے بھی اس حوالے سے آرڈر آ چکا ہے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کو جلسے کی تاریخ اور وقت سے آگاہ کرکے انتظامیہ سے اجازت لینے کی ہدایت کردی۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ یہ سب ایڈمنسٹریشن ہی نے فیصلہ کرنا ہے۔ ہم نے صرف یہ ڈائریکشن دینی ہے کہ آپ ان کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔ معاون وکیل نے عدالت سے کہا کہ ہم انتظامیہ کو آج ہی درخواست دے دیتے ہیں۔ منگل تک سماعت ملتوی کردیں، اس کیس میں بابر اعوان خود پیش ہوں گے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ اگر کوئی صوبہ فیڈریشن کی ڈائریکشن نہیں مانتا تو پھر کیا ہو گا؟ ۔ فیڈریشن لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے کیا کر سکتی ہے؟، جس پر ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون نے عدالت کو بتایا کہ وفاق آئین کے تحت آرمڈ فورسز کو طلب کر سکتی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ میں بھی یہ معاملہ آیا تھا اور کچھ ڈائریکشنز دی گئی ہیں۔ اگر انہوں نے کہہ دیا کہ راستے بند نہیں ہوں گے تو ٹھیک ہے۔تاجروں کی درخواست پر کیا کریں؟ ابھی راستے بند تو نہیں کیے؟ دوران سماعت عمران خان پر جلسے کے دوران حملے کے خدشے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق عمران خان پر حملے کے خدشات ہیں۔ حکومت اور ریاست کی ذمے داری ہے کہ وہ اس چیز کو بھی مدنظر رکھے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ احتجاج کرنا سیاسی اور غیر سیاسی جماعتوں کا حق ہے۔
عام شہریوں اور پٹیشنرز تاجروں کے بھی حقوق ہیں جو متاثر نہیں ہونے چاہییں۔انگلینڈ میں بھی مظاہرین ٹین ڈاننگ اسٹریٹ پر آ جاتے ہیں، مگر وہ احتجاج کرتے ہیں سڑک بلاک نہیں کرتے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہائی کورٹ ڈپٹی کمشنر کی ذمے داریاں نہیں سنبھال سکتی۔ اگر آپ ڈپٹی کمشنر کے کسی آرڈر سے متاثر ہوئے تو عدالت آئیں گے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ لانگ مارچ نہیں روک سکتے، جس پر چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جی ٹی روڈ، موٹر وے اور دیگر شاہراہیں بلاک کیں۔ آپ کو بھی ذمے داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ آپ نے جی ٹی روڈ بلاک کردیا اور اسلام آباد اور راولپنڈی کا رابطہ منقطع کیا گیا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ میں موٹروے پر گیا تو دس لوگ تھے اور موٹروے بند تھی۔ احتجاج کو ذلفی بخاری لیڈ کر رہے تھے، جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ نہیں ، نہیں ، کسی کا نام نہ لیں۔ عدالت نے کہا کہ وفاقی ملازمین نے احتجاج کیا تب بھی انتظامیہ نے دیکھنا تھا کیونکہ سڑک بلاک نہیں ہونی چاہیے تھی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ احتجاج ہر کسی کا حق ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ہمیں بھی معلوم نہیں یہ کب احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جلسہ کرنا ہے تو ڈی سی کو نئی درخواست دے سکتے ہیں۔ انتظامیہ اگر اجازت دے گی تو یقینی بنائیں شاہراہیں بند نہیں ہونگی۔ عام لوگوں کے حقوق متاثر نہیں ہونے چاہییں۔ 2014 کے دھرنوں میں جو کنٹینر رکھے گئے تھے تو ان کو اب ادائیگی کی گئی ہے۔ عدالت نے پی ٹی آئی اور تاجروں کی یکجا درخواستوں پر سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انقرہ(شِنہوا)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی میں ہونیوالی روس امریکہ ملاقات میں یہ طے پایا ہے کہ کوئی بھی فریق جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش نہیں کرے گا۔
نیم سرکاری ایجنسی انادولو کے مطابق رجب طیب ایردوان نے پیر کے روز انڈونیشیا سے ترکی واپسی کی پرواز پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے انٹیلی جنس ڈائریکٹر سے جو معلومات ملی ہیں کہ آیا روس اور امریکہ جوہری ہتھیاروں کا سہارا لیں گے یا نہیں تو اس کے مطابق کوئی بھی فریق جوہری ہتھیاروں کا سہارا لینے کی کوشش نہیں کرے گا۔
ترک صدر نے ان خیالات کا اظہار امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) اور روس کی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کے سربراہان کے درمیان پیر کے روز ہونے والی ملاقات کے حوالے سے کیا جس کی میزبانی ترکی کی نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن نے دارالحکومت انقرہ میں کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ خدا نہ کرے یہ جوہری ہتھیار ایک نئی عالمی جنگ کا باعث بن سکتے ہیں آئیے اس کی اجازت نہ دیں۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا تھا کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر بل برنز اور ان کے روسی انٹیلی جنس ہم منصب سرگئی ناریشکن کے درمیان انقرہ میں ملاقات امریکہ کی درخواست پر ہوئی ہے۔
شرم الشیخ، مصر(شِنہوا) چین نے آئندہ ماہ ہونے والی اقوام متحدہ کی حیاتیاتی تنوع کانفرنس میں کلیدی مسائل پراتفاق رائے پیدا کرنے اور2020 کے بعد کے عالمی حیاتیاتی تنوع فریم ورک کی منظوری کےلیے کوششوں کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے حیاتیاتی تنوع کے کنونشن کے فریقین کی کانفرنس (کوپ 15) کے 15ویں اجلاس کے صدارتی نمائندے ژاؤ ینگ من نے اقوام متحدہ کے حیاتیاتی تنوع کے دن پر موسمیاتی تبدیلی کانفرنس،کوپ 27 کے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ کینیڈا کے شہر مونٹریال میں 7 سے 19 دسمبر کو ہونے والی کوپ15 کے دوسرے مرحلے کے دوران ایک پرعزم اور عملی فریم ورک کی منظوری دیں۔
چین کی وزارت حیاتیاتی ماحول وماحولیات کے نائب وزیر ژاؤ نے کہا کہ حیاتیاتی تنوع میں کمی اور موسمیاتی تبدیلی دنیا کو درپیش دو ماحولیاتی بحران ہیں جن کا اسباب سے گہرا تعلق ہے اور اس کے لیے ایک مربوط ردعمل اور منظم گورننس کی ضرورت ہے۔ ژاؤ نے کہا کہ ورکنگ گروپ کی مشاورت کے چار ادوارکے بعد، 2020 کے بعد کے عالمی حیاتیاتی تنوع فریم ورک کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، لیکن کئی اہم مسائل پر کافی اختلافات ابھی باقی ہیں۔
چھانگ چھون(شِنہوا) چین کے صوبہ جیلن کے شہر چھانگ چھون کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ میں جمعرات کے روز سابق سینئر انضباطی انسپکٹر لیو یان پھنگ کیخلاف رشوت خوری کے مقدمہ کی سماعت کا آغاز ہو گیا ہے۔
لیو یان پھنگ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی انضباطی معائنہ کمیشن اور قومی نگران کمیشن کی طرف سے وزارت برائے ریاستی سلامتی میں بھیجی جانیوالے انضباطی معائنہ اور نگران ٹیم کے سابق سربراہ رہ چکے ہیں۔
لیو یان پھنگ پر الزامات ہیں کہ انہوں نے 2001ء اور 2022ء کے درمیان اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کاروباری معاملات ، مقدمات کو نمٹانے، ملازمتوں کے انتظامات اور لائسنس پلیٹس کے حصول میں دوسروں کی مدد کی ۔ جس کے بدلے میں انہوں نے غیرقانونی طور پر 23 کروڑ 40 لاکھ یوآن (تقریباً 3 کروڑ 31 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر) مالیت کے تحائف اور نقد رقوم وصول کیں۔
مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ نے اپنے شواہد پیش کیے جن کا مدعا علیہ اور اس کے وکلا نے جائزہ لیا۔
اپنے حتمی بیان میں لیویان پھنگ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پشیمانی کا اظہار کیا۔
مقدمے کی سماعت میں 20 سے زائد عوامی اراکین نے شرکت کی۔
لیو کی سزا کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
لہاسا(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی خودمختار خطے تبت نے چھتوں پر کاؤنٹی (ضلعی)سطح کے ڈسٹری بیوٹڈ فوٹووولٹک (پی وی) پاور جنریشن منصوبے کی تعمیرکا آغاز کر دیا ہے جو اس خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔
خطے میں کاؤنٹی سطح کے ابتدائی 9 پائلٹ ڈسٹری بیوٹڈ فوٹو وولٹک پاور جنریشن منصوبوں میں سے ایک چھونگ یائی کاؤنٹی میں واقع ہے جس میں سرکاری ملکیتی چائنہ ہوانگ اینگ گروپ کمپنی لمیٹڈ سے وابستہ ایک کمپنی "دریائے یارلنگ ژانگبو تبت کی ہوانگ اینگ ہائیڈرو ڈیویلپمنٹ اینڈ انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ " نے سرمایہ کاری کی ہے اور یہی کمپنی اس کی تعمیر کر رہی ہے۔
کمپنی کی کلین انرجی برانچ کے ڈپٹی جنرل منیجر ما دہائی نے بتایا کہ کاؤنٹی میں سرکاری ، سکول اور کمپنی کی عمارتوں کی چھتوں پر تقریباً 1.4 میگا واٹ کی ابتدائی تنصیب کی صلاحیت والے سولر پاور پینلز لگائے جائیں گے۔
ما نے کہا کہ یہ منصوبہ رواں سال کے اختتام پر شروع ہونے کی توقع ہے اور یہ منصوبہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو سالانہ 1 ہزار 400 ٹن سے زائد کم کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
خطے کے پانچ سالہ منصوبہ 2021 ء تا 2025ء کے مطابق تبت شمسی فوٹو وولٹک پاور کی ترقی کو تیز کرے گا اور 2025ء تک خطے میں کل نصب شدہ صلاحیت 1 کروڑ کلوواٹ سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔
ہرارے(شِنہوا) چینی کمپنی سائنو ہائیڈرو کی جانب سے زمبابوے میں تعمیر کیے جانے والے ہوانگی تھرمل پاور سٹیشن کے دو پاور جنریٹروں میں سے ایک نے پیداوار شروع کردی ہے جس سے ملک 300 میگاواٹ بجلی کی اضافی پیدوار کے قریب پہنچ گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی نیو زیانا کی رپورٹ کے مطابق اضافی بجلی، جو رواں سال کے اختتام سے قبل قومی گرڈ میں شامل کی جائے گئی سے ملک میں بجلی کی قلت پر قابو پانے کی کوششوں میں بڑی مدد ملے گی۔
300 میگاواٹ کا یہ یونٹ دو جنریٹرز کا حصہ ہے جو ہوانگی تھرمل پاور سٹیشن کے یونٹ 7 اور 8 کے توسیعی منصوبے پر مشتمل ہے جسے چائنہ ایگزم بینک کی مالی مدد کے ساتھ چینی فرم سائنو ہائیڈروکے ذریعے تعمیر کیا جارہاہے۔

زمبابوے میں ہوانگی کے مقام پرتھرمل پاور سٹیشن کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)
مکمل ہونے پر، دونوں یونٹس سے مجموعی طورپر 600 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی توقع ہے۔ دوسرا یونٹ 2023 کے اوائل میں پیداوار شروع کرے گا۔
ہرارے(شِنہوا) چینی کمپنی سائنو ہائیڈرو کی جانب سے زمبابوے میں تعمیر کیے جانے والے ہوانگی تھرمل پاور سٹیشن کے دو پاور جنریٹروں میں سے ایک نے پیداوار شروع کردی ہے جس سے ملک 300 میگاواٹ بجلی کی اضافی پیدوار کے قریب پہنچ گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی نیو زیانا کی رپورٹ کے مطابق اضافی بجلی، جو رواں سال کے اختتام سے قبل قومی گرڈ میں شامل کی جائے گئی سے ملک میں بجلی کی قلت پر قابو پانے کی کوششوں میں بڑی مدد ملے گی۔
300 میگاواٹ کا یہ یونٹ دو جنریٹرز کا حصہ ہے جو ہوانگی تھرمل پاور سٹیشن کے یونٹ 7 اور 8 کے توسیعی منصوبے پر مشتمل ہے جسے چائنہ ایگزم بینک کی مالی مدد کے ساتھ چینی فرم سائنو ہائیڈروکے ذریعے تعمیر کیا جارہاہے۔

زمبابوے میں ہوانگی کے مقام پرتھرمل پاور سٹیشن کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)
مکمل ہونے پر، دونوں یونٹس سے مجموعی طورپر 600 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی توقع ہے۔ دوسرا یونٹ 2023 کے اوائل میں پیداوار شروع کرے گا۔
جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا میں جکارتہ ۔ بندونگ ہائی سپیڈ ریلوے (ایچ ایس آر) کا ایک جامع آزمائشی آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز ایک ٹرین نے ٹیگالور اسٹیشن سے کاسٹنگ یارڈ نمبر 4 تک ریلوے کے آزمائشی سیکشن پر اپنا سفر مکمل کیا۔
ریلوے آپریٹرز کے مطابق ٹرین کے آزمائشی سفر میں ریلوے کے سب گریڈ ، ٹریک ، مواصلات کے نظام ، سنگل ، ٹرکشن پاور سپلائی ودیگر کا معائنہ کیا گیا۔
آزمائشی آپریشن کے نتیجے سے ظاہر ہوا کہ سیکشن میں منصوبے کے تمام انڈیکیٹرز اور پیرامیٹرز ڈیزائن کے معیار پر مکمل طور پر پورا اترے ہیں، جو ریلوے کی تعمیر اور آپریشن کیلئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔
چین میں ڈیزائن اور تیار کی گئی اس ٹرین کی زیادہ سے زیادہ رفتار 385 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

فائل فوٹو ، انڈونیشیا کے بندونگ میں جکارتہ ۔ بندونگ ہائی سپیڈ ریلوے کے جامع آزمائشی آپریشن کا فضائی منظر۔(شِنہوا)
ہائی سپیڈ لائن چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کے تحت ایک تاریخی منصوبہ ہے، جو انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ اور اس کے چوتھے بڑے شہر بندونگ کو جوڑتا ہے ، بندونگ صوبہ مغربی جاوا کا دارالحکومت بھی ہے۔
350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ڈیزائن کردہ رفتار کے ساتھ چینی ٹیکنالوجی سے بنائی گئی ریلوے جکارتہ اور بندونگ کے درمیان سفر کو 3 گھنٹے سے کم کر کے تقریباً 40 منٹ کر دے گی۔
جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا میں جکارتہ ۔ بندونگ ہائی سپیڈ ریلوے (ایچ ایس آر) کا ایک جامع آزمائشی آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز ایک ٹرین نے ٹیگالور اسٹیشن سے کاسٹنگ یارڈ نمبر 4 تک ریلوے کے آزمائشی سیکشن پر اپنا سفر مکمل کیا۔
ریلوے آپریٹرز کے مطابق ٹرین کے آزمائشی سفر میں ریلوے کے سب گریڈ ، ٹریک ، مواصلات کے نظام ، سنگل ، ٹرکشن پاور سپلائی ودیگر کا معائنہ کیا گیا۔
آزمائشی آپریشن کے نتیجے سے ظاہر ہوا کہ سیکشن میں منصوبے کے تمام انڈیکیٹرز اور پیرامیٹرز ڈیزائن کے معیار پر مکمل طور پر پورا اترے ہیں، جو ریلوے کی تعمیر اور آپریشن کیلئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔
چین میں ڈیزائن اور تیار کی گئی اس ٹرین کی زیادہ سے زیادہ رفتار 385 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

فائل فوٹو ، انڈونیشیا کے بندونگ میں جکارتہ ۔ بندونگ ہائی سپیڈ ریلوے کے جامع آزمائشی آپریشن کا فضائی منظر۔(شِنہوا)
ہائی سپیڈ لائن چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کے تحت ایک تاریخی منصوبہ ہے، جو انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ اور اس کے چوتھے بڑے شہر بندونگ کو جوڑتا ہے ، بندونگ صوبہ مغربی جاوا کا دارالحکومت بھی ہے۔
350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ڈیزائن کردہ رفتار کے ساتھ چینی ٹیکنالوجی سے بنائی گئی ریلوے جکارتہ اور بندونگ کے درمیان سفر کو 3 گھنٹے سے کم کر کے تقریباً 40 منٹ کر دے گی۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کی غیر مالیاتی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری(او ڈی آئی) 2022ء کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران 6 کھرب 27 ارب 40 کروڑ یوآن تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 10.3 فیصد زیادہ ہے۔
وزارت تجارت کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق امریکی ڈالر کے لحاظ سے براہ راست بیرونی سرمایہ کاری گزشتہ سال کی نسبت 7.3 فیصد اضافہ کے ساتھ 94 ارب 36 کروڑ امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
آؤٹ باؤنڈ لیزنگ اور کاروباری خدمات کی سرمایہ کاری گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 22.2فیصد اضافہ کے ساتھ رواں سال 32 ارب 8 کروڑ امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
مینوفیکچرنگ، تھوک و پرچون اور تعمیرات سمیت متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری میں نشوونما دیکھی گئی ہے۔
ابتدائی 10 ماہ کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ سے منسلک ممالک میں غیرمالیاتی براہ راست سرمایہ کاری گزشتہ سال کی نسبت 6.7 فیصد اضافہ کے ساتھ 17 ارب 25 کروڑ امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو اس عرصہ کے دوران مجموعی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے 18.3 فیصد کے برابر ہے۔
بنکاک(شِنہوا) تھائی لینڈ میں چین کے سفیر ہان ژی چھیانگ نے کہا ہے صدر شی جن پھنگ کا تھائی لینڈ کا دورہ دوطرفہ تعلقات کی رہنمائی اورانہیں فروغ دینے میں سنگ میل کی اہمیت کا حامل ہے۔
چینی صدرجمعرات سے ہفتہ تک، تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں ہونے والے ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پیک) کے رہنماؤں کے 29ویں اجلاس میں شرکت اور تھائی وزیر اعظم پرایوت چان اوچا کی دعوت پر تھائی لینڈ کا دورہ کریں گے۔
ہان نے چین اور تھائی میڈیا کے دئے گئے ایک مشترکہ انٹرویو میں کہا کہ نئے تاریخی حالات میں چین اور تھائی لینڈ کے پاس تعلقات کو بے مثال ترقی دینےکے وسیع امکانات موجود ہیں۔
چینی سفیر کے خیال میں صدر شی، تھائی رہنماؤں کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور دوطرفہ تعلقات کی طویل مدتی ترقی کی رفتار کو تیز کرتے ہوئے اس دورے کو دوطرفہ تعلقات کی تاریخ میں ایک نیا سنگ میل بنائیں گے۔
تھائی لینڈ کے صوبہ ناکھون رتچاسیما میں چین-تھائی لینڈ ریلوے کے ایک تعمیراتی مقام کودیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دونوں ممالک کے عوام میں دوستانہ تبادلوں کی ایک طویل تاریخ ہے، انہوں نے کہا کہ کوویڈ-19 کی وبا کے بعد سے، دونوں ممالک نے اس سے نمٹنے اور اقتصادی بحالی میں پیش رفت کے لیے مل کر کام کیا ہے، جس سے تعلقات کا ایک نیا باب تحریر ہوا، جس میں چین اور تھائی لینڈ ہر دکھ سکھ کی گھڑی میں ایک ساتھ کھڑے رہے۔
اس سال چین-تھائی لینڈ سفارتی تعلقات کی 47ویں سالگرہ اور چین-تھائی لینڈ جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کی 10ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔
سفیر نے کہا کہ چین تھائی لینڈ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار، زرعی مصنوعات کی سب سے بڑی برآمدی منڈی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔
بنکاک(شِنہوا) تھائی لینڈ میں چین کے سفیر ہان ژی چھیانگ نے کہا ہے صدر شی جن پھنگ کا تھائی لینڈ کا دورہ دوطرفہ تعلقات کی رہنمائی اورانہیں فروغ دینے میں سنگ میل کی اہمیت کا حامل ہے۔
چینی صدرجمعرات سے ہفتہ تک، تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں ہونے والے ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پیک) کے رہنماؤں کے 29ویں اجلاس میں شرکت اور تھائی وزیر اعظم پرایوت چان اوچا کی دعوت پر تھائی لینڈ کا دورہ کریں گے۔
ہان نے چین اور تھائی میڈیا کے دئے گئے ایک مشترکہ انٹرویو میں کہا کہ نئے تاریخی حالات میں چین اور تھائی لینڈ کے پاس تعلقات کو بے مثال ترقی دینےکے وسیع امکانات موجود ہیں۔
چینی سفیر کے خیال میں صدر شی، تھائی رہنماؤں کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور دوطرفہ تعلقات کی طویل مدتی ترقی کی رفتار کو تیز کرتے ہوئے اس دورے کو دوطرفہ تعلقات کی تاریخ میں ایک نیا سنگ میل بنائیں گے۔
تھائی لینڈ کے صوبہ ناکھون رتچاسیما میں چین-تھائی لینڈ ریلوے کے ایک تعمیراتی مقام کودیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دونوں ممالک کے عوام میں دوستانہ تبادلوں کی ایک طویل تاریخ ہے، انہوں نے کہا کہ کوویڈ-19 کی وبا کے بعد سے، دونوں ممالک نے اس سے نمٹنے اور اقتصادی بحالی میں پیش رفت کے لیے مل کر کام کیا ہے، جس سے تعلقات کا ایک نیا باب تحریر ہوا، جس میں چین اور تھائی لینڈ ہر دکھ سکھ کی گھڑی میں ایک ساتھ کھڑے رہے۔
اس سال چین-تھائی لینڈ سفارتی تعلقات کی 47ویں سالگرہ اور چین-تھائی لینڈ جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کی 10ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔
سفیر نے کہا کہ چین تھائی لینڈ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار، زرعی مصنوعات کی سب سے بڑی برآمدی منڈی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی کے مطابق خلا میں گردش کرنے والے چینی تیان گونگ خلائی اسٹیشن پرموجود شین ژو۔ 14 کا عملہ تیسری بار بیرونی خلا میں اپنی سرگرمیاں کر رہا ہے۔
ایجنسی نے جمعرات کو ایک مختصر بیان میں کہا کہ کمانڈر چھن ڈونگ پہلے ہی خلائی اسٹیشن سے باہر نکل چکے ہیں اورعملے کے رکن کائی شو ژی بعد میں باہر نکل جائیں گے،خلا نوردلیو یانگ اپنے عملے کے دیگرساتھیوں کی مدد کے لیے بنیادی ماڈیول کے اندر موجود ہیں ۔
وہ بیرونی خلا میں متعدد امور کی انجام دہی کے لیے مل کر کام کریں گے جن میں ماڈیولز کو باہم منسلک کرنے کے لیے آلات کی تنصیب شامل ہے ۔
ایجنسی نے کہا ہے کہ یہ خلائی اسٹیشن میں موجود خلا نوردوں کی ساتویں اسپیس واک ہے۔
بینکاک (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ 29 ویں ایشیا۔ پیسیفک اکنا مک کو آ پر یشن (اے پیک ) اکنا مک لیڈرز میٹنگ میں شرکت اور تھائی لینڈ کا دورہ کر نے کے لئے بینکاک پہنچ گئے۔
رواں سال اے پیک اجلاس جمعہ اور ہفتہ کے روز اوپن، کنیکٹ، بیلنس کے موضوع کے تحت منعقد ہوگا۔
نیویارک (شِنہوا) پیو تحقیقی مرکز کے ایک سروے کے مطابق امریکی سمجھتے ہیں کہ امریکہ میں سیاہ فام افرادکے خلاف انفرادی سطح پر نسل پرستی بڑا مسئلہ ہے تاہم خود سیاہ فام امریکی یہ سمجھتے ہیں کہ امریکی قوانین میں نسل پرستی ایک بڑا مسئلہ ہے۔
سروے میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر تقریباً دو تہائی امریکی بالغان (65 فیصد) نے کہا ہے کہ آج جب ملک میں سیاہ فام افراد کے خلاف نسل پرستی کی بات آئے تو قوانین کی نسبت انفرادی سطح پر نسل پرستی ایک بڑا مسئلہ ہے۔
تقریباً ایک چوتھائی (23 فیصد) نے کہا ہے کہ قوانین میں نسل پرستی سب سے بڑا مسئلہ ہے، جبکہ دیگر 10 فیصد کی رائے میں آج ملک میں سیاہ فام لوگوں کے خلاف کوئی امتیازی سلوک نہیں ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر سفید فام (70 فیصد)، ایشیائی (65 فیصد) اور ہسپانوی (63 فیصد) بالغان کی رائے ہے کہ جب سیاہ فام افراد کے خلاف نسل پرستی کی بات آتی ہے تو انفرادی سطح پر دو بڑے مسائل میں نسل پرستی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
سیاہ فام امریکیوں کے اس سوال پر خیالات بہت مختلف ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تقریباً نصف سیاہ فام بالغان (52 فیصد) نے کہا ہے کہ امریکی قوانین میں نسل پرستی سیاہ فام افراد کے لیے ملک میں سب سے بڑا مسئلہ ہے جبکہ 43 فیصد کی رائے میں انفرادی سطح پر نسل پرستی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
روس کے ماسکو میں ایک خاتون تصاویر بنا رہی ہے۔(شِنہوا)
روس میں ماسکو کے ریڈ اسکوائر میں لوگ گروپ فوٹو بنوانے کیلئے کھڑے ہیں۔(شِنہوا)
روس کے ماسکو میں ایک خاتون تصاویر بنوانے کیلئے کھڑی ہے۔(شِنہوا)
مصر کے شرم الشیخ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے دوران یو این حیاتیاتی تنوع کنونشن کے فریقین کی کانفرنس کے 15 ویں اجلاس (کوپ 15) کیلئے چین کے صدارتی نمائندے اور نائب وزیر برائے حیاتیات و ماحولیات ژاؤ ینگ من (درمیان) اقوام متحدہ کے یوم حیاتیاتی تنوع کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)