بینکاک (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین نئی ترقیاتی مثال قائم کرنے میں سنگاپور کی گہری شرکت کا خیرمقدم کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی ایک نمایاں خصوصیت اعلی معیار کے لئے پرعزم ہے۔
شی نے یہ بات سنگاپور کے وزیر اعظم لی سین لونگ سے 29 ویں ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (اے پیک) کے اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پرملاقات میں کہی۔
شی نے نشاندہی کی کہ ایک صدی میں پہلی بار وبائی مرض اور ایک صدی کے دوران نظر نہ آنے والی تبدیلیوں کا سامنا کرتے ہوئے، چین ۔ سنگاپور تعلقات نے مستحکم رفتارکو برقرار رکھا۔ اس سے نہ صرف دونوں ممالک کو نوول کرونا وائرس عالمی وبا سے نمٹنے اور معاشی بحالی میں مدد ملی ہے بلکہ خطے میں استحکام و خوشحالی کو مثبت توانائی سے تقویت بھی ملی۔
شی نے کہا کہ چین ۔ سنگاپور تعلقات، آگے کی سمت دیکھنے والے، اسٹریٹجک اور مثالی ہیں۔
شی نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس نے ہر اعتبار سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر اور تمام محاذوں پر چینی جدیدیت کے فروغ کے لئے اسٹریٹجک اقدامات کئے ہیں ۔ چین دونوں ممالک کے درمیان وقت سے ہم آہنگ ہمہ جہت تعاون پر مبنی شراکت داری میں نئی پیشرفت کے لئے سنگاپور کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
شی نے سنگاپور کے ساتھ قریبی اعلی سطح کے تبادلوں کے فروغ کے لئے چین کی آمادگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کو چین اور سنگاپور کے درمیان اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے ایک تاریخی منصوبے کے طور پر " نئی بین الاقوامی سمندری ۔ زمینی راہداری" کا ٹھوس نفاذ یقینی بنانے، ڈیجیٹلائزیشن ، سبز ترقی اور دیگر شعبوں میں تعاون کے منصوبوں میں بہتری کے فروغ کی ضرورت ہے۔
بینکاک (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین نئی ترقیاتی مثال قائم کرنے میں سنگاپور کی گہری شرکت کا خیرمقدم کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی ایک نمایاں خصوصیت اعلی معیار کے لئے پرعزم ہے۔
شی نے یہ بات سنگاپور کے وزیر اعظم لی سین لونگ سے 29 ویں ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (اے پیک) کے اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پرملاقات میں کہی۔
شی نے نشاندہی کی کہ ایک صدی میں پہلی بار وبائی مرض اور ایک صدی کے دوران نظر نہ آنے والی تبدیلیوں کا سامنا کرتے ہوئے، چین ۔ سنگاپور تعلقات نے مستحکم رفتارکو برقرار رکھا۔ اس سے نہ صرف دونوں ممالک کو نوول کرونا وائرس عالمی وبا سے نمٹنے اور معاشی بحالی میں مدد ملی ہے بلکہ خطے میں استحکام و خوشحالی کو مثبت توانائی سے تقویت بھی ملی۔
شی نے کہا کہ چین ۔ سنگاپور تعلقات، آگے کی سمت دیکھنے والے، اسٹریٹجک اور مثالی ہیں۔
شی نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس نے ہر اعتبار سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر اور تمام محاذوں پر چینی جدیدیت کے فروغ کے لئے اسٹریٹجک اقدامات کئے ہیں ۔ چین دونوں ممالک کے درمیان وقت سے ہم آہنگ ہمہ جہت تعاون پر مبنی شراکت داری میں نئی پیشرفت کے لئے سنگاپور کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
شی نے سنگاپور کے ساتھ قریبی اعلی سطح کے تبادلوں کے فروغ کے لئے چین کی آمادگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کو چین اور سنگاپور کے درمیان اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے ایک تاریخی منصوبے کے طور پر " نئی بین الاقوامی سمندری ۔ زمینی راہداری" کا ٹھوس نفاذ یقینی بنانے، ڈیجیٹلائزیشن ، سبز ترقی اور دیگر شعبوں میں تعاون کے منصوبوں میں بہتری کے فروغ کی ضرورت ہے۔
پنجاب حکومت نے 10 اضلاع میں ایئر اور واٹرکوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگانے کا فیصلہ کر لیا، لاہور، شیخوپورہ ، ملتان، ڈی جی خان، راولپنڈی، گوجرانوالا، وہاڑی اور دیگرشہروں میں مانیٹرنگ سسٹم نصب ہوں گے۔ وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران پنجاب کے 10اضلاع میں ایئر اورواٹرکوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا گیا، لاہور، شیخوپورہ، ملتان،ڈی جی خان، راولپنڈی، گوجرانوالا، وہاڑی اور دیگر شہروں میں مانیٹرنگ سسٹم نصب ہوں گے۔ چودھری پرویز الہی نے کہا کہ عالمی بینک پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے 200 ملین ڈالرکا آسان قرضہ دے گا، پنجاب میں 30مقامات پر ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگائے جائیں گے، 15 مقامات پر واٹر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے، لاہور میں 25 الیکٹرک بسوں سے ماحول دوست پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا، ماحولیاتی بہتری کیلئے پلاسٹک کو کنٹرول کرنے کیلئے قانون سازی کی جائے گی، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے پلاسٹک کے سنگل یوز کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ ڈویژنز میں انرجی ایفیشنٹ بلڈنگزکے تحت سرکاری عمارتوں کی چھتوں پر سولر پینل لگائے جائیں گے، پنجا ب کے 6 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جا چکا ہے، پنجاب میں گرین فنانسنگ سٹریٹجی تشکیل دی جا رہی ہے، گرین فنانسنگ کے تحت 50ملین ڈالر کا انوائر منٹ انڈوومنٹ فنڈ قائم کیاجائے گا۔ اجلاس کے دوران نجی گاڑیو ں کے لئے ٹوکن ٹیکس کو موٹر وہیکل انسپکشن اور سرٹیفکیشن سے مشروط کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دنیا بھر میں مقبول بھارت کے سابق کپتان اور دلکش بلے باز ویرات کوہلی کی 16 سال قبل کی دورہ پاکستان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جسے دیکھ کر مداح حیران ہیں،ویرات کوہلی کی مذکورہ ویڈیو بھارتی صحافی اویناش آریان کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جس میں کوہلی کو پاکستان میں شاپنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے،یہ ویڈیو در اصل 2006کی ہے جب بھارت کی انڈر 19ٹیم دورہ پاکستان کے لیے لاہور آئی تھی، اس وقت انڈر 19 ٹیم کے کپتان پیوش چاولہ تھے، ویڈیو میں کوہلی سمیت پیوش، روبن اتھاپا، پجارا، رویندرا جڈیجااور ایشانت شرما کو بھی شاپنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے،بھارت اور پاکستان کے درمیان 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز کے علاوہ 4 ون ڈے میچوں کی سیریز بھی کھیلی گئی تھی۔ دونوں سیریز میں مہمان ٹیم بھارت کو فتح نصیب ہوئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے بیٹے پر تنقید کرنے والوں کو مشورہ دیا ہے،سوشل میڈیا پر بابر اعظم کے والد نے بیٹے کی کپتانی کے حوالے سے ایک ایڈیٹ شدہ تصویر شیئر کی، تصویر میں بابر کی قیادت میں پاکستان ٹیم کے اعزازات جن میں 2021کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل، 2022کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل اور ایشیا کپ کے فائنل تک کی رسائی نمایاں تھی،اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے بابر اعظم کے والد نے لکھا کہ تصویر کسی نے کیا ہی اچھی بنائی ہے ان لوگوں کے لیے(تنقید کرنے والوں کے لیے)، پاکستان کی طرف سے ان ریکارڈز کے ساتھ بابر کا ورلڈ ریکارڈ ہے، سب سے لمبے وقت تک ٹی ٹوئنٹی کا نمبر ون اور دو مرتبہ نمبر ون اور دو سنچریوں کا بھی،والد بابر اعظم نے لکھا کہ میرا خیال ہے کہ یہ سب کچھ حادثاتی طور پر نہیں ہوتا، اللہ کا کرم شدید محنت سے ممکن ہے، ہر وقت ایک جیسا وقت نہیں رہتا، برا تھا چلا گیا، پوری دنیا کے لیجنڈز بابر کی کپتانی کو سراہ رہے ہیں اور ہمارے ماضی کے لوگ بابر کو الٹے سیدھے مشورے دے رہے ہیں ان کو مشورہ ہے کہ آرام سے بیٹھیں،اعظم صدیقی نے بیٹے کا دفاع کرتے ہوئے مزید لکھا کہ بابر کا ریکارڈ ٹی ٹو ئنٹی میں اب تک کے تمام پاکستانی لیجنڈز سے اچھا ہے اور دعا ہے کہ اچھا ہی رہے، بابر اللہ کی رحمت سے کپتان بنا اور اللہ نے جب تک چاہا وہ کپتان رہے گا ان شا اللہ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پی ایس ایل 8 کے ڈرافٹ کی تاریخ پر تاحال اتفاق نہ ہوسکا، اب 30 نومبر یا دسمبر کے پہلے ہفتے میں کراچی میں انعقاد پر غور ہونے لگا،پی ایس ایل 8کا انعقاد آئندہ سال9 فروری سے 19 مارچ تک ملک کے مختلف شہروں میں ہوگا،ڈرافٹ کی مجوزہ تاریخ18 نومبر تھی مگر بورڈ حکام کی دیگر مصروفیات کے سبب انعقاد نہ ہو سکا،پہلے پشاور میں ڈرافٹ کرانے کا پلان تھا جس پر بوجوہ عمل نہ ہو سکا،پھر بھوربن جانے پر بات ہوئی وہاں ہوٹل کے کمرے دستیاب نہ تھے، حیران کن طور پر ابوظبی تک کا نام بھی زیرغور آیا،ذرائع کا کہنا تھا کہ 30نومبر یا2 دسمبر کے پہلے ہفتے میں کراچی میں ڈرافٹ ہو سکتے ہیں، پی سی بی اور فرنچائز حکام کی مصروفیت کو مدنظر رکھ کر ہی کوئی فیصلہ ہوگا،ٹیم مالکان اس صورتحال سے خوش نہیں اور اسے بورڈ کی بدانتظامی قرار دے رہے ہیں جو تاحال کسی تاریخ پر متفق نہیں ہو سکا، انھیں رابطے پر جلد فیصلے سے آگاہ کرنے کا ہی جواب دیا جاتا رہا،ذرائع کا کہنا تھا کہ ایک فرنچائز کے اعلی حکام بعض وجوہات کی بنا پر ڈرافٹ میں شریک نہیں ہو سکتے، ان کی نمائندگی کسی اور کو کرنا ہوگی، ایک اور ٹیم آفیشل کی کچھ مصروفیات ہیں، البتہ بورڈ نے ارادہ کر لیا کہ اب جو تاریخ طے کی اس پر ہی عمل کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کامران اکمل کیخلاف قانونی چارہ جوئی نہ کرنیکا فیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کامران اکمل سے بات چیت کے بعد قانونی چارہ جوئی نہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے،کامران اکمل نے چیئرمین پی سی بی اور بورڈ کی پالیسیوں کو تنقید کانشانہ بنایا تھا اور بورڈ نے اس معاملے پر کرکٹر کامران اکمل کو نوٹس بھجوایا تھا،ذرائع کا کہنا تھا کہ بات چیت کے بعد بورڈ نے معاملے کو آگے نہ بڑھانیکا فیصلہ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارتی ٹیم کے ہر فارمیٹ کے لیے الگ کپتان مقرر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے بھارتی ٹیم کی تشکیل نو فیصلہ کیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما کی جگہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے لیے نیا مستقل کپتان مقرر کیا جائے گا،بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ روہت شرما آئندہ برس ہونے والے ورلڈ کپ تک ون ڈے ٹیم کی قیادت کر سکتے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی ٹیسٹ کے کپتان کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کے ہاتھوں سیمی فائنل میں 10وکٹوں سے شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینیئر نیشنل سلیکشن کمیٹی کو برطرف کر دیا،بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے چیتن شرما کی قیادت والی سینیئر نیشنل سلیکشن کمیٹی کو جمعہ کو برطرف کیا،سلیکشن کمیٹی 4 ارکان پر مشتمل تھی،بی سی سی آئی نے سینیئر سلیکشن کمیٹی کے ارکان کی برطرفی کے ساتھ ہی نیشنل سلیکٹرز کے عہدے کے لیے درخواستیں بھی طلب کی ہیں،چیتن شرما کی قیادت والی سلیکشن کمیٹی کے دور میں بھارت ٹی 20ورلڈ کپ 2021میں بھی ناک آئوٹ مرحلے تک پہنچنے میں ناکام رہا تھا جبکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھی ہار گیا تھا،بھارت کو سیمی فائنل میں بدترین شکست، پاکستان اور انگلینڈ فائنل میں مدمقابل ہونگے، تاہم اب آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی پر کافی سوال اٹھائے جارہے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انگلینڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز نے انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے کے تحت پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ جو یکم دسمبر سے پنڈی میں شیڈولڈ تھا ان ہی تاریخو ں میں پنڈی میں ہی ہوگا، پی سی بی کو متعلقہ حکام کی جانب سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ کرانے کا گرین سگنل مل گیا ہے،دوسری جانب ا نگلینڈ کرکٹ بورڈ کو رپورٹ کرنے والے سکیورٹی وفد نے بھی دورے کے حوالے سے گرین سگنل دید یا اور وہ دورے کے حوالے سے مکمل مطمئن ہے،انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے 27نومبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں شیڈول ہے، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان اور تیسرا 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جانا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قطر میں ہونے والا عالمی فٹ بال ورلڈ کپ ایونٹ کئی لحاظ سے منفرد ہے وہیں ایونٹ کے لییکنٹینرز سے بنایا گیا 'اسٹیڈیم 974 'بھی اپنی مثال آپ ہے،اتوار(آج) سے شروع ہونے والے فیفا ورلڈکپ کسی بھی عرب ملک میں ہونے والا پہلا ورلڈ کپ ہے اور یہ پہلی بار سردیوں میں کھیلا جا رہا ہے، ایونٹ کے میچز کے لیے بنایا گیا کیٹینرز سے بنا اسٹیڈیم 974بھی کسی شاہکار سے کم نہیں ،اس سٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے سات میچز کھیلے جائیں گے ایک اور انوکھی بات یہ ہے کہ یہ اسٹیڈیم عارضی ہے یعنی کہ فٹبال ورلڈ کپ کے بعدا سٹیڈیم میں استعمال ہونے والے شپنگ کنٹینرز اور سیٹیں ختم کر دی جائیں گی،رپورٹس کے مطابق کچھ کنٹینرز میں بیت الخلا، ویٹنگ روم اور چینجنگ رومز بھی بنائے گئے ہیں۔ اسٹیڈیم کی تعمیر میں 974شپنگ کنٹینرز شامل کیے گئے ہیں،دوحا میں موجود 40 ہزار سے کرسیوں والے اسٹیڈیم کو اسپین کی آرکیٹیکٹ کمپنی فین وِک اریبیرن آرکیٹیکٹس نے ڈیزائن کیا ہے،اس اسٹیڈیم کا نام ملک کے ڈائلنگ کوڈ اور اس کی تعمیر میں استعمال ہونے والے شپنگ کنٹینرز کی تعداد 974پر رکھا گیا ہے،فیفا فٹبال ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوگا کہ کنٹینرز سے بنے عارضی اسٹیڈیم میں میچز کھیلے جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے لیے انگلینڈ کے معروف اسپورٹس برانڈ نے نیا بلا تیار کیا ہے،گرے نکولس نامی معروف برانڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر گزشتہ روز ویڈیو شیئر کی گئی جس میں بابر اعظم کے لیے تیار ہونے والے شاندار بلے کو دکھایا گیا،ویڈیو میں کیپشن لکھا گیا کہ 'بابر کے لیے تیار کردہ یہ نیا بلا دیوانہ کر دینے والا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق بابر اعظم بہت جلد اس بیٹ کے ساتھ گراونڈز میں ایکشن میں نظر آئیں گے،گرے نکولس کے انسٹاگرام اکائونٹ پر نظر ڈالی جائے تو ان کی پہلی پوسٹ ہی پاکستانی بیٹرز شان مسعود، رضوان اور بابر کی بلا اٹھائے ہوئے لی گئی تصویر ہے،بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بھی گرے نکولس کمپنی کے بیٹ استعمال کرتے ہیں۔ کین ولیمسن اس کمپنی کے برانڈ ایمبیسڈر بھی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فٹبال ورلڈکپ میں فکسرز کو زوردار کک سے باہر پھینکنے کا ارادہ کرلیا گیا،فکسنگ کے ممکنہ خدشات نے فیفا حکام کو چوکنا کر دیا ہے،فٹبال کی عالمی باڈی کو ایک اسپورٹس ڈیٹا اینڈ ٹیکنالوجی کمپنی اسپورٹس ریڈار کی معاونت حاصل ہے ،وہ ایونٹ کو کرپشن فری بنانے پر کام کرے گی،کمپنی کا کہنا تھا کہ ہم عالمی سطح پر سرگرم 600بک میکرز کے 30بلین ڈیٹا پر نظر رکھے ہوئے ہیں، رواں سال 9ماہ میں 600مشکوک میچز کی نشاندہی ہوئی،ان میں سے زیادہ تر ان لیگز میں تھے جہاں کھلاڑیوں کو معاوضے کم ملتے ہیں،ورلڈکپ میچز پر مجموعی طور پر 100بلین ڈالر کا جوا کھیلے جانے کا امکان ہے، فکسنگ روکنے کیلیے فیفا نے خزانے کے منہ کھول دیے،ایونٹ میں 440ملین ڈالر کی رقم تقسیم ہوگی، فکسنگ کی روک تھام کیلیے ایک ٹاسک فورس قائم کردی گئی جس میں شامل اسپورٹس ریڈار، انٹرپول، ایف بی آئی اور انٹرنیشنل بیٹنگ اینٹیگریٹی ایسوسی باہمی اشتراک سے ہر ورلڈکپ میچ اور جوئے کی مارکیٹ پر نظر رکھیں گے،گولز سے یلو کارڈز تک کسی بھی خلاف معمول سرگرمی کی فوری نشاندہی ہو گی،اسپورٹس ریڈار نے انسداد دہشت گردی، فراڈ، ملٹری ڈیفنس کا تجربہ رکھنے والے 35اینٹیلی جنس آفیسرز بھرتی کیے ہیں،
منیجنگ ڈائریکٹر آندریس کرانچ نے کہا کہ انتظامات ہمیں جیمز بانڈ کی یاد دلاتے ہیں مگر ہم ایک مربوط سسٹم کی مدد سے فکسرز کی حوصلہ شکنی کرنا چاہتے ہیں، ورلڈکپ میں شریک ٹیموں اور ریفریز کی ورکشاپس کا انعقاد کرتے ہوئے ان کو فکسنگ کے خطرات سے آگاہ کیا گیا ہے،کسی بھی مشکوک رابطے پر فوری متعلقہ حکام کو آگاہ کرنے کا طریقہ کار بھی بتا دیا۔ورلڈکپ فکسرز کی کرسمس کا موقع ہے، وہ ہمیشہ ایک بڑی پارٹی کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ہم پوری نظر رکھیں گے مگر یہ ایک پیچیدہ کام ہے جس میں 100فیصد کامیابی کا کوئی بھی دعوی نہیں کرسکتا،فیفا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی میچز کو کرپشن سے پاک رکھنے کیلیے اقدامات کیے جاتے رہے ہیں،اس بار بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی،انٹرنیشنل بیٹنگ اینٹیگریٹی ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر میٹ فالر نے کہا کہ کلب لیگز کی بانسبت ورلڈکپ میں فکسنگ کا خدشہ کم ہوتا ہے مگر ہم کسی طور بھی اپنی آنکھیں بند نہیں کرسکتے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ کا آپریٹنگ خسارہ گزشتہ مالی سال کے پہلے نو مہینوں میں کم ہو کر 98 ملین روپے ہو گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 101 ملین روپے تھا۔ سال بہ سال 3 فیصد کا نقصان ہیتاہم، فرم کا ٹیکس سے پہلے ک نقصان 363 ملین روپے ہو گیا ۔مالی سال 2020-21 کے دوران کمپنی کا آپریٹنگ نقصان 20-2019 میں 108.48 ملین روپے سے کم ہو کر 79.90 ملین روپے ہو گیا۔کمپنی کا ٹیکس سے پہلے کا نقصان بھی مالی سال 20 میں 420 ملین سے کم ہو کر FY21 میں 254 ملین ہو گیا۔مالی سال 22 میں ٹیکس کے بعد کا نقصان بھی مالی سال 21 میں 420 ملین روپے سے کم ہو کر 271 ملین روپے رہ گیا۔خالص آمدنی 709 ملین روپے کے نقصان سے بڑھ کر 4.15 بلین روپے تک پہنچ گئی، جس سے نقصان میں سال بہ سال 685 فیصد کمی واقع ہوئی۔
خالص آمدنی میں یہ اضافہ ٹیکس کے بعد ہونے والے نقصان میں کمی کی وجہ سے ہوا۔حالیہ برسوں کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی میں منفی رجحان دیکھا گیا ہے۔ کمپنی کو کارکردگی اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکس لگانے سے پہلے آپریٹنگ منافع اور منافع پر توجہ دینی ہوگی۔، فروخت کے لیے مجموعی منافع 54% کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انتظامیہ کمپنی کی مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کی لاگت پر غور کرتے ہوئے منافع پیدا کرنے کا بہترین کام کر رہی ہے۔ فروخت کے لیے خالص منافع نے دیگر تمام ٹیکسوں کے حساب سے 11 فیصدکے خالص منافع کو ظاہر کیا۔ 2016 کے لیے ایکویٹی پر منافع 5% تھا، جس نے سرمایہ کاری پر منافع فراہم کرنے میں کامیاب انتظام کا مظاہرہ کیا۔2017 کے لیے، فروخت کے لیے مجموعی منافع کم ہو کر 4% ہو گیا۔ فروخت کے لیے خالص منافع 1 فیصدسے 12 فیصدتک بڑھ گیا، اور ایکویٹی پر منافع میں 1 فیصدکمی واقع ہوئی، جو کمپنی کی مالی کارکردگی میں کمی کی نشاندہی کرتی ہے۔
منافع میں 2019 سے 2021 تک کمی ہوتی رہی۔سود، ٹیکس، اور معافی سے پہلے کی آمدنی) کمپنی کی آپریشنل کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے۔ 2016 سے 2018 تک زیادہ مارجن کم آپریشنل اخراجات کو ظاہر کرتا ہے۔اگلے تین سالوں، 2019 سے 2021، نے ظاہر کیا کہ آپریشنل اخراجات میں اضافہ ہوا، جس سے بالآخر منافع کم ہوا۔مجموعی منافع نے پچھلے چھ سالوں سے مستقل مزاجی ظاہر کی ہے، جو کمپنی کے لیے بہت اچھی علامت ہے۔ تاہم، آپریٹنگ منافع، ٹیکس سے پہلے اور بعد کے منافع میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ یہ 2016 سے 2019 تک مثبت رہااور 2020 اور 2021 میں منفی رجحان ظاہر ہوا۔ ٹی پی ایل کو4 دسمبر 2008 کو کمپنیز آرڈیننس، 1984 کے تحت ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیاتھا(اب کمپنیز ایکٹ، 2017 سے بدل دیا گیا ہے)۔فرم کی بنیادی سرگرمی گروپوں اور دیگر کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کو بڑے پیمانے پر سرکاری اور نجی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے کیونکہ ترقیاتی نتائج اس کی آمدنی میں اضافے کے مطابق نہیں رہے۔ موجودہ سازگار اقتصادی آب و ہوا ملک کو ان ساختی رکاوٹوں پر قابو پانے کا موقع فراہم کرتی ہے جو اسے اس کی بے پناہ صلاحیتوں کو حاصل کرنے سے روک رہی ہیں۔سپن زر سیکورٹیز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایم لیاقت علی نے ویلتھ پاک کو انٹرویو میں کہا کہ کاروبار مقامی، علاقائی اور قومی معیشتوں کی بنیاد کی طور پر کام کرتے ہیں۔ اس لیے، جب وہ آفات یا سیاسی منظر نامے سے متاثر ہوتے ہیں، تو نہ صرف انہیں براہ راست تجارتی نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بلکہ معیشت کے لیے بالواسطہ نقصانات اور وسیع نتائج کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے نتیجے میں ملازمتوں میں کمی واقع ہوتی ہے جو کہ کمائی پر منفی اثر ڈالتے ہیں اور گھرانوں کے لیے اسے مزید مشکل بنا دیتے ہیں۔ پاکستان ایک وسیع سیاسی بدامنی کا سامنا کر رہا ہے، جس کے اس کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، اور نتیجتا ہر شعبہ اس منظر نامے سے متاثر ہے۔
اس سال ملک کو ناقابل سماعت مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ کارپوریٹ سرگرمیوں کا فقدان غیر مستحکم کیپٹل مارکیٹ، پاکستانی روپے کی قدر میں کمی، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور سیاسی اور معاشی محاذوں پر غیر یقینی صورتحال کے ساتھ ساتھ سیلاب کا نتیجہ ہے۔ ، ایکویٹی مارکیٹ انڈیکس نے 14 فیصد کمی کا رجحان ظاہر کیا اور 30 جون 2022 کو 41,540 پوائنٹس پر ختم ہوا۔ پاکستان میں کنزیومر کنفیڈنس انڈیکس جولائی میں 31.6 سے بڑھ کر 345 ہو گیا۔ ستمبر 2022، جو کہ ستمبر 2012 کے بعد سے سب سے کم پڑھنا تھا جب ملک میں مون سون کی اوسط سے زیادہ بارشوں اور گلیشیئر پگھلنے سے آنے والے سیلاب سے شدید تباہی ہوئی تھی۔ موجودہ اور متوقع معاشی حالات دونوں کو کم منفی درجہ بندی ملی : بورڈ آف اسپنزر ایکوئٹیز نے مثر رسک مینجمنٹ ہیومن ریسورس اور معاوضہ، اور آڈٹ کمیٹیاں قائم کی ہیں، ان کے متعلقہ شرائط کی منظوری دی ہے، اور کمیٹیوں کو اپنے فرائض کو مثر طریقے سے انجام دینے کے لیے کافی فنڈنگ فراہم کی ہے۔ کارپوریٹ فیصلہ سازی کو بہتر اور معیاری بنانے کے لیے، بورڈ یا اس کی کمیٹیوں کو سال کے دوران تمام اہم موضوعات فراہم کیے جاتے ہیں۔
بورڈ کے اجلاسوں اور اس کی کمیٹیوں کے اجلاسوں سے پہلے، بورڈ کو کافی وقت میں تیار شدہ ایجنڈا اور اس کے ساتھ مواد ملتا ہے۔ اہم فیصلوں میں آزاد اور نان ایگزیکٹو ڈائریکٹرز یکساں طور پر حصہ لیتے ہیں۔ بورڈ نے ہمیشہ قابل اطلاق قوانین اور ضوابط کی تعمیل کو اولین ترجیح دی ہے اور قابل اطلاق قوانین اور ضوابط کے مطابق اپنے اختیارات کا استعمال کیا ہے۔ گزشتہ دہائیوں کے دوران پاکستان کی گرتی ہوئی صلاحیت اور حقیقی معاشی نمو کی وجہ مزدوروں کی پیداواری صلاحیت میں کمی اور سرمائے کا کم ذخیرہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ پاکستان کو اپنے بڑے مسائل سے نمٹنے کے لیے اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا چاہیے۔ موجودہ سازگار اقتصادی آب و ہوا پاکستان کو ڈھانچہ جاتی رکاوٹوں پر قابو پانے کا موقع فراہم کرتی ہے جو اسے ایک بڑی، نوجوان اور بڑھتی ہوئی آبادی کے تعاون سے اس کی زبردست صلاحیت حاصل کرنے سے روک رہی ہے۔ اپنی آبادی کے عزائم کو حاصل کرنے اور ملک کی مسابقت کو بڑھانے کے لیے بڑی سرکاری اور نجی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے کیونکہ ملک کی ترقی کے نتائج اس کی آمدنی میں اضافے کے مطابق نہیں ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نوجوان نسل کو تیز رفتار اقتصادی ترقی کو متاثر کرنے کے لیے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کرنے کے لیے پاکستان کی مہم کی ذمہ داری سنبھالنی چاہیے۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے اسٹریٹجک پلاننگ اور کلائنٹ سروسز کے ڈائریکٹر حمزہ سعید نے کہا کہ اگر ملک کو ٹیکنالوجی کے لحاظ سے ترقی یافتہ ملک بننا ہے تو اسے نوجوانوں کی طاقت سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان گریجویٹس، جو موجودہ اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے زیادہ مطابقت رکھتے ہیں، ان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنیوں میں کام کرنے کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ذہن اس عمر کے لیے بہترین موزوں ہیں، جو کہ فنگیبل ٹوکنز کا دور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئی ٹیکنالوجی تیزی سے حقیقت بن رہی ہے اور نوجوان نسل اسے بہترین طریقے سے اپنائے گی۔حمزہ سعید نے اس بات پر زور دیا کہ "ٹیکنالوجیکل ایجادات نے کھپت کے پیٹرن کو تبدیل کر دیا ہے اور روایتی موضوعات کو ٹیکنالوجی سے متعلق مخصوص مضامین نے تیزی سے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ڈائریکٹر نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کو اس فرق کو مثبت انداز میں سمجھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے موافقت کو تیز کرنے کے لیے پالیسی اقدامات کے مطابق،ہمارے80 فیصد عملے کی عمر 30 سال سے کم ہے، ہمیں نوجوان عملے کی خدمات حاصل کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، لیکن اتھارٹی کے چیئرمین اس حقیقت پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ ڈیجیٹل پاکستان کا وژن صرف جدید علم کے حامل نوجوان دماغوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ "عمر رسیدہ لوگوں کے ساتھ آئی ٹی انقلاب اور اختراع نہیں لائی جا سکتی۔"حمزہ سعید نے کہا کہ زمینی ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کرنے اور مصنوعی ذہانت کا بھرپور استعمال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔امریکی تھنک ٹینک پیو ریسرچ کے مطابق، پرانی نسلیں زیادہ تر کال کرنے کے لیے اپنے فون کا استعمال کرتی ہیں، جب کہ نوجوان نسلوں کے لیے، فون دنیا کے لیے ان کی ڈیجیٹل ونڈو ہے۔ سوشل میڈیا، آن لائن جانے، ٹیکسٹ بھیجنے، ای میل کرنے، گیم کھیلنے، موسیقی سننے، اور ویڈیوز ریکارڈ کرنے اور دیکھنے کے لیے فون کا استعمال تیزی سے ہو رہا ہے۔پیو ریسرچ کے مطابق، ہم جو ماحولیاتی نظام بناتے ہیں وہ بہت قابل تبادلہ ہونا چاہیے۔ یہ لہر ہزار سالہ نسل کی عمر بڑھنے کے ساتھ شروع ہوئی، جس نے اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کو آسان اور ان کے لیے روزمرہ کی چیز بنا د۔اس کے برعکس، پرانی نسلیں اس تکنیکی لہر میں قابلیت اور عمومی دلچسپی دونوں سے محروم ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آزادکشمیر کے علاقے پلندری میں اسکول وین کھائی میں گرنے سے 3طالبات جاں بحق ہوگئیں، مقامی پولیس حکام کے مطابق اسکول وین کھائی میں گرنے کا واقعہ تراڑ کھل میں ہلاں کالاکوٹ کے مقام پر پیش آیا، حادثے میں وین ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا، اسکول وین حادثے میں جاں بحق ہونے والی طالبات مڈل اسکول میں زیر تعلیم تھیں جبکہ زخمی وین ڈرائیور کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی،تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 22نومبر کی تاریخ مقرر کردی،گزشتہ سماعت پر شہباز گل اور دیگر ملزمان میں نقول تقسیم کی گئی تھیں، واضح رہے کہ شہباز گل اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ضمانت پر ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 42رہی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30ہزار 630ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 42نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19کے مجموعی کیسز کی تعداد 15لاکھ 74ہزار 825ہوگئی،ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 43ہزار 410ہوچکی ہے،این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 6ہزار 54ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 9لاکھ 61ہزار 533کووڈ 19ٹیسٹ ہوچکے ہیں، ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.69فیصد رہی، ملک بھر کے 631اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 47مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان نے بندرگارہوں کے بعد ملک کے تمام انٹرنیشنل ائیر پورٹس کے ذریعے سے بھی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق ایئر پورٹس سے پھر زمینی راستے کے ذریعے افغانستان بھجوانے کیلئے چمن، طورخم اور غلام خان کسٹمز سٹیشنز کیلئے ڈسپیچ ہوگا، ایف بی آر نے فضائی راستے سے آنے والے ٹرانزٹ ٹریڈ کے سامان کی انٹرنیشنل ایئرپورٹس سے کلئیرنگ کا میکنزم متعارف کروانے بھی فیصلہ کیا ہے جس کیلئے کسٹمز رولز2001میں اہم ترامیم کی جا رہی ہیں،دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کسٹمز رولز میں ترامیم کا مسودہ تیار کرکے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی آرا ء کیلئے جاری کر دیا ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ 15دن کے اندر اپنی آرا و تجاویز بھجوائیں،مجوزہ ترمیمی کسٹمز رولز میں کہا گیا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا سامان لانے والی ائیر لائنز کو ائیر بل دینا ہو گا ، صرف اس سامان کی چمن، طورخم اور غلام خان کسٹمز اسٹیشنز تک ڈسپیچ کیلئے کارگو ہو سکے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایک تعیناتی سب پر بھاری ہو گئی ہے،ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ آئندہ 10روز قوم اور ملک کے مقدر کا فیصلہ کریں گے، صحیح فیصلہ ملک کو صحیح سمت میں لے جائیگا اور غلط فیصلہ انتشار برپا کر سکتاہے،شیخ رشید نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ تباہ حال معیشت مزید سنگین ہو سکتی ہے، ہر حکومت شوگر ملز مالکان مافیا کے زیر اثر ہوتی ہے، زیادہ شوگر ملیں سیاست دانوں کی ہیں جو وزراتوں میں بھی ہوتے ہیں جس کی سزا عوام اورکسان بھگتتے ہیں،سابق وفاقی وزیر نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید لکھا کہ ایک تعیناتی سب پر بھاری ہے، موجودہ حکومت نے صرف اپنے کیسز ختم کروائے ہیں جو وقت آنے پر دوبارہ بحال ہو جائیں گے،شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی30فیصد بڑھ گئی ہے، لوگ بجلی اور گیس کے بل دے نہیں سکتے، خود ریلیف اور لوگوں کو تکلیف دی، 7ماہ کی77 وزراکی حکومت نہ عوام میں جا سکتی ہے نہ مسائل حل کر سکتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مسلم لیگ نون کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے مفتی رفیع عثمانی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی رفیع عثمانی صاحب کی وفات پر دل بہت رنجیدہ ہے،سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ مسلمانان عرب و عجم ایک عالم دین سے محروم ہو گئے،انہوں نے کہا کہ مفتی رفیع عثمانی کی گرانقدر علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ مفتی رفیع عثمانی کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نائیجیریا کے فوجی حکام نے کہا ہے کہ نائیجیریا کے ایک فوجی اہلکار نے ساتھی فوجی و اقوام متحدہ کے کو پائلٹ کو گولی مار کر زخمی کرنے کے بعد فلاحی کارکن کو گولی مار کر قتل کردیا ،فوجی حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ ملک کے شمال مشرقی علاقے میں پیش آیا جہاں نائیجیرین افواج مذہبی شدت پسند گروہوں سے جنگ میں مصروف ہیں اور اقوام متحدہ کی ہیومنیٹیرین ائیرسروسز (UNHAS)بھی افواج کے ہمراہ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہے،نائیجیریا میں جاری فوجی آپریشن کے ترجمان سیمسن نانٹپ ژاکوم کا کہنا تھا کہ نائیجیرین فوجی نے اقوام متحدہ کے کو پائلٹ کو زخمی کرنے کے بعد فوج کے ہمراہ جنگ زدہ علاقے میں فلاحی اور امدادی کاموں میں مصروف فلاحی کارکنوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک فلاحی کارکن ہلاک ہو گیا ،ترجمان کا کہنا تھا کہ موقع پر موجود فوجیوں نے بروقت حرکت کرتے ہوئے مسلح فوجی سے اسلحہ چھین لیا تھا تاہم اس سے قبل ہی وہ اقوام متحدہ کے کو پائلٹ کو زخمی اور ایک فلاحی کارکن کو قتل کر چکا تھا،ترجمان کا کہنا تھا کہ تاحال یہ واضح نہیں کہ اس حملے کے پیچھے کیا محرکات ہیں تاہم واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے یوکرین تنازع کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پوپ فرانسس کا کہنا تھاامن کے خواہاں ہیں،ہر شخص کو تشدد ختم کرنے،غیر مسلح ہونے کا عزم کرناچاہیے،پوپ فرانسس نے کہا کہ ویٹی کن یوکرین تنازع پر روس ،یوکرین کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہے ، ہم امن چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو امن پسند ہونا چاہیے،حقیقی امن بات چیت سے ہی ممکن ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آذربائیجان کی جانب سے اسرائیل میں سفارتخانہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،عرب میڈیا کے مطابق آذربائیجان کی پارلیمنٹ نے اسرائیل میں سفارتخانہ کھولنے کی منظوری دے دی ہے، آذربائیجان کا نیا سفارتخانہ تل ابیب میں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم نے آذربائیجان کی پارلیمنٹ کی جانب سے اسرائیل میں سفارتخانہ کھولنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے آذربائیجان کو اسرائیل کا اہم پارٹنر قراردیا،واضح رہے کہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اسرائیلی سفارتخانہ 1993سے قائم ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں بہت کم ہی معلومات سامنے آتی ہیں اور اب ان کی بیٹی پہلی مرتبہ عوامی سطح پر منظر عام پر آئی ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق کم جونگ ان نے دو روز قبل جب بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تو ان کے ساتھ ان کی بیٹی بھی موجود تھی،کم جونگ ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے میڈیا پر بہت کم معلومات ہیں تاہم ایک سابق باسکٹ بال اسٹار ڈینس روڈمین نے 2013 میں برطانوی اخبارکے مطابق کم جونگ ان کی بیٹی کا نام جو ائی ہے،روڈمین نے بتایا تھا کہ انہوں نے کم جونگ ان کی فیملی کے ساتھ وقت گزارا، وہ ایک اچھے والد ہیں اور انہوں نے جو ائی سے گپ شپ کی لگائی، اس کے علاوہ باسکٹ بال اسٹار نے کم جونگ ان کی اہلیہ ری سول جو سے بھی ملاقات کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فیفا ورلڈ کپ 2022میں شرکت کیلئے یورپی ملک پولینڈ کی ٹیم جنگی طیاروں کے حصار میں قطر پہنچی،دو ایف سولہ طیارے جہاز کے دونوں جانب پرواز کررہے تھے،روس یوکرین جنگ کے دوران پولینڈ پر گرنے والے میزائل کے واقعے کے بعد پولینڈ حکومت محتاط ہوگئی، فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے فٹبال ٹیم کو جنگی جہازوں کے حصار میں قطر پہنچایا گیا،غیرملکی میڈیا کے مطابق پولش ٹیم کو جس ہوائی جہاز میں روانہ کیا گیا اسے بین الاقوامی سرحدوں تک پہنچنے تک دوایف سولہ طیاروں کے ذریعے سکیورٹی فراہم کی گئی تھی،میزائل حملے کے بعد پولینڈ حکومت کے پاس اپنی ٹیم کے تحفظ کے لیے کوئی چارہ نہیں بچا، گزشتہ روز جاری کی گئی فوٹیج میں ایک مسافر طیارہ دکھایا گیا ہے جو پولش فٹ بال ٹیم کو لے کر جا رہا ہے۔ اس کو دونوں اطراف دو ایف سولہ لڑاکا طیارے بھی موجود ہیں جس نے جہاز کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ان کی جانب سے دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دیا جائے گا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ملک کو دی جانے والی دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دیں گے،ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ایٹمی کارروائی کا جواب ایٹمی ہتھیاروں سے دیا جائے گا، دوسری طرف جنوبی کوریا کی حکومت کا کہنا تھاکہ شمالی کوریا نے مشرق کی جانب بین البراعظمی بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے جمعہ کو ایک مشتبہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل داغا ہے جو جاپان سے صرف 200 کلومیٹر دور گرا، اور یہ میزائل امریکا کی سرزمین تک پہنچنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شہر قائد کے بین الاقوامی جناح ائرپورٹ پر ایک ہی دن میں قومی ائرلائن کے 2 طیاروں سے پرندے ٹکرا گئے،ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے پشاور جانے والی پرواز پی کے 350سے اڑان بھرتے ہی پرندہ ٹکرایا جب کہ لاہور سے کراچی آنے والی دوسری پرواز پی کے 305سے دوران لینڈنگ پرندہ ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا، جس کے باعث پشاور جانے والی پرواز پی کے 350کو پائلٹ نے واپس جناح ٹرمینل پر لینڈ کروا دیا،لاہور سے آنے والی پرواز پی کے 305کی لینڈنگ کے بعد ہینگر میں طیارے کا معائنہ کیا گیا۔پی آئی اے کی پروازوں میں مجموعی طور 300سے زائد مسافر سوار تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان میں بچوں کی خناق کی بیماری کی وجہ سے ہلاکتوں کے بعد عالمی ادارہ صحت اور یونیسف نے پاکستان کو اینٹی ڈفتھیریا سیرم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،گزشتہ روز اطلاعات سامنے آئی تھیں کی خناق کی جو بیماری پوری دنیا سے ختم ہو چکی ہے وہ پاکستان بھر میں پھیل گئی ہے اور وفاقی وزارتِ صحت نے بھی اعتراف کیا ہے کہ اب تک اس مرض سے 39بچے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جس میں سے سندھ میں 23، خیبر پختونخوا میں 14 اور پنجاب میں 2 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں،اب عالمی ادارہ صحت اور یونیسف نے پاکستان کو اینٹی ڈفتھیریا سیرم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،یونیسیف حکام کا کہنا تھا کہ خناق میں مبتلا شدید بیمار بچوں کے لیے اینٹی ڈفتھیریا سیرم فراہم کرنے کے انتظامات کر رہے ہیں،پاکستانی حکام کے مطابق یونیسیف کے علاوہ عالمی ادارہ صحت بھی پاکستان میں اینٹی ڈفتھیریا سیرم فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے،ماہرین امراض اطفال کے مطابق خناق کی بیماری بچوں میں پینٹا ویلنٹ ویکسین نہ لگنے کے باعث پھیل رہی ہے، خناق میں مبتلا بچوں کی اموات اینٹی ڈفتھیریا سیرم میسر نہ ہونے کے باعث ہو رہی ہیں،وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق خناق کی بیماری دنیا سے ختم ہونے کے باعث یہ سیرم دنیا میں بہت کم بنایا جاتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بلدیاتی انتخابات کے لیے جاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو نوٹس جاری کر دیا گیا،الیکشن کمیشن نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو 23نومبر کو وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا ہے،سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سمیت دیگر نے درخواست دے رکھی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے بلدیاتی انتخابات کے لیے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جس پر الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو نوٹس جاری کر کے وضاحت طلب کر لی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے رانا ثنا اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی،نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت گزشتہ روز لاہور کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں ہوئی، جس میں رانا ثنا اللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔ عدالت رانا ثنا اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے،انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے رانا ثنااللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ناروے کے نامور ٹینس کھلاڑی کیسپر رڈ اے ٹی پی فائنلز مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، 23سالہ کیسپر رڈ لیگ میچ میں سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کے ہاتھوں گروپ مرحلے کے مردوں کے سنگلز مقابلوں میں شکست کے باوجود سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، ے ٹی پی فائنلز کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اٹلی میں میں جاری ہے۔ اے ٹی پی فائنلزکے گروپ مرحلے میں 36 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ناروے کے حریف ٹینس کھلاری کیسپر رڈ سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 5-7 سے ہرا دیا تاہم وہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی نہ کر پائے،لیکن ناروے کے کیسپر رڈ ہسپانوی ٹینس سٹار سے ہارنے کے باوجود ٹاپ فور رائونڈ میں پہنچ گئے،رافیل نڈال جو عالمی نمبر ایک کارلوس الکاراز کے زخمی ہونے کے باعث ایونٹ میں ٹاپ سیڈ کی حیثیت سے شریک ہوئے تھے ، گرین گروپ کے اپنے ابتدائی دو میچ ہارنے کے باعث سیمی فائنل تک نہ پہنچ سکے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قومی ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان نے سابق کپتان سرفراز احمد کے بیٹے کی ویڈیو ری شیئر کرتے ہوئے دلچسپ خیالات کا اظہار کیا،سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد نیٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے آل رائونڈر کو ٹیگ کیا اور لکھا شاداب چیک کرو،ویڈیو میں سابق کپتان کے چھوٹے سے بیٹے عبداللہ کو اسٹیڈیم میں والد سرفراز احمد کو بولنگ پریکٹس کرتے دیکھا جا سکتا ہے،جس کے بعد شاداب خان نے سرفراز احمد کی ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ عبداللہ نے پہلے سیفی بھائی کے دل میں میری جگہ لی، اب پاکستانی ٹیم میں میری جگہ نہ لے لے،شاداب کے ردعمل پر سرفراز نے جوابالکھا کہ ایسا نہیں ہونے والا آپ اور عبداللہ دونوں دل میں ایک ساتھ ساتھ آئے تھے اور ہمیشہ رہیں گے،جس پر شاداب نے سرفراز کا شکریہ بھی ادا کیا،شاداب خان کے اس دلچسپ جواب پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مزے مزے کے تبصرے کیے جا رہے ہیں، کوئی شاداب خان کے سینس آف ہیومر کو داد دے رہا ہے تو کوئی شاداب کو اپنی جگہ بچانے کا مشورہ دے رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ون ڈے میچز میں ایشٹن اگر نے شاندار بائونڈری روک کرشائقین کرکٹ کو حیران کردیا،انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ون ڈے میچ کے 45ویں اوور میں ڈیوڈ ملان نے پیٹ کمنز کی بال پر ہوا میں زور دار شاٹ مارا جسے دیکھنے والے یقینا ایک شاندار چھکا سمجھ رہے تھے لیکن ایشٹن اگر نے اپنی انتہائی شاندار فیلڈنگ سے اس چھکے کو صرف ایک رن میں بدل دیا،بائونڈری پر کھڑے ایشٹن نے اونچی چھلانگ لگا کر گیند کو بائونڈری سے ہوا میں ہی باہر اچھال دیا اور خود بائونڈری کے اندر جاگرے،ایشٹن کی شاندار فیلڈنگ کی ویڈیو نہ صرف سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہے بلکہ دیکھنے والے شاندار فیلڈنگ پر حیرت کی تصویر بن گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کی صاحبزادی امیمہ کی شادی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی،تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، شاہین آفریدی، امام الحق، شعیب اختر، شاہد آفریدی، وہاب ریاض، مشتاق احمد سمیت موجودہ و سابق کرکٹ پلیئرز نے شرکت کی، اس کے علاوہ وقار یونس اور محمد حفیظ نے اپنی فیملیز کے ہمراہ شادی میں شرکت کی،قومی کرکٹرز کو دیکھ کر مہمانوں نے بابر اعظم سمیت دیگر کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں، شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہو رہی ہیں،امیمہ حق اور ملک محسن مسعود کی مہندی کی تقریب میں سابق کرکٹر مشتاق احمد کو بھی پگڑی پہنائی گئی، دیگر مردوں نے روایتی پگڑیاں باندھی ہوئی تھیں، امیمہ اور محسن کو بگھی میں بٹھا کر تقریب میں لایا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کا عالمی کپ شروع ہونے میں صرف دو دن باقی ہے، میزبان قطر نے شائقین کے لیے کچھ قوانین وضع کیے ہیں،تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کا عالمی کپ فیفا ورلڈ کپ اتوار 20نومبر سے قطر میں شروع ہو رہا ہے۔ میزبان ملک نے اپنے اسلامی تشخص کو برقرار رکھتے ہوئے ملک میں رائج اسلامی قوانین کے تحت دنیا بھر سے یہ عالمی کپ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کے لیے کچھ قوانین وضع کیے ہیں۔ ان قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو سخت سزائیں بھی بھگتنا پڑیں گی،حکومت قطر نے فیفا ورلڈ کپ میں مختصر لباس پہننے پر پابندی عائد کردی ہے اور اسلامی قوانین کے مطابق شائقین کو مختصر لباس پہن کر میچ دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی،اس قانون کے تحت کسی بھی فٹبال شائق کو اپنے کندھوں کو کھلا رکھنے یا گھٹنے سے اوپر لباس پہننے پر جرمانہ یا پھر جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے،میچ دیکھنے کے لیے آنے والوں کے لیے اسٹیڈیم میں شراب لانے اور پینے پر بھی پابندی ہوگی صرف چند سیاحتی علاقوں میں شراب نوشی کی اجازت دی جائے گی،ورلڈ کپ کے لیے وضع قوانین کے تحت ٹورنامنٹ کے دوران کچرا پھینکنے پر بھی شائقین پر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فیفا ورلڈ کپ 2022دیکھنے کے لیے ھیا کارڈ رکھنے والے افراد اپنے 3 دوستوں کو بھی مدعو کرسکتے ہیں،عرب میڈیا کے مطابق قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ کوئی بھی شخص جس کے پاس ھیا کارڈ ہے وہ اپنے تین دوستوں کو ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے قطر بلا سکتا ہے،اس سکیم کا نام ھیا معی 1+3 رکھا گیا ہے اور یہ سہولت ایسے افراد کے لیے ہے جو قطر کے شہری ہوں اور نہ ہی ان کے پاس ھیا کارڈ ہو،اس کے لیے پہلی شرط یہ ہے کہ آپ کے پاس ھیا کارڈ ہو، چھ ماہ سے زیادہ کا ویزہ ہو،قطر میں قیام گاہ کی تصدیق کی دستاویزات ہونی چائیں اور پانچ سو ریال فیس کی ادائیگی کی جا چکی ہو ایسی شرائط پوری کرنے والے افراد کوھیا کارڈ کی درخواست کی منظوری کے بعد ان 3افراد کو بیرون ملک سے قطر میں داخل ہونے کے اجازت نامے پر مبنی ای میل موصول ہوگی،خیال رہے کہ ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے ھیا کارڈ کا ہونا لازم ہے، اس کے بعد وہ ورلڈ کپ کے دوران مفت ٹرانسپورٹیشن اور دیگر سہولیات سے بھی مستفید ہوسکیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے ٹی 20 فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم کو بھارت سے بہتر قرار دیتے ہوئے بھارتی ٹوئٹر آرمی کو بھی کھری کھری سنادیں،انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے سوشل میڈیا پر روہت شرما، لوکیش راہول اور ویراٹ کوہلی پر مشتمل ٹاپ آرڈر کو تنقید کا نشانہ بنایا، جس پر بھارتی ٹوئٹر آرمی کافی برہم ہوئی کہ وہ پاکستانی اوپنرزمحمد رضوان اور بابراعظم کی بات کیوں نہیں کرتے، بھارت کے ہی ٹاپ آرڈر کے پیچھے کیوں پڑے رہتے ہیں،جس پر انھوں نے ناقدین کو خاموش کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے بیٹنگ یونٹ میں بہت زیادہ فرق ہے، ان کے پاس سوریا کماریادیو اور ہردیک پانڈیا جیسے کھلاڑی موجود نہیں ہیں، اگر وہ مقررہ معیار تک یا اس سے کم بھی اسکور کرتے ہیں تب بھی وہ میچ میں موجود رہتے ہیں کیونکہ ان کا بولنگ اٹیک کافی مضبوط ہے، وہ نپی تلی بولنگ سے گرین شرٹس کی فتح کا امکان روشن رکھتا ہے،دوسری جانب بھارت کا معاملہ اس کے برعکس ہے، اس کے بیٹنگ یونٹ میں کافی گہرائی ہے، اس کے باوجود اگر وہ معیار تک رنز بنابھی لیتا ہے تب بھی اس کی فتح کی ضمانت نہیں دی جاسکتی،یہی کچھ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہوا جب اس کے ٹوٹل کو انگلش ٹیم کسی خاطر میں ہی نہیں لائی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پرتگال سے تعلق رکھنے والے سٹار فٹبال کرسٹیانو رونالڈو نے کھیل کے میدان میں طویل عرصے تک اپنے حریف رہنے والے ارجنٹائن کے لیونل میسی کے حوالے سے پہلی مرتبہ کھل کر بات کی ہے،فٹبال کی دنیا کے دو عظیم کھلاڑیوں کے درمیان بہتر کھلاڑی کی جنگ کئی سالوں سے جاری ہے، اس جنگ کا آغاز اس وقت ہوا جب میسی نے بارسلونا اور رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے لیگ فٹبال کھیلنے کا آغاز کیا اور پھر 2009میں یہ جنگ اس وقت عروج پر پہنچی جب رونالڈو نے اسپینش کلب ریال میڈرڈ سے اپنا تعلق جوڑ لیا،دونوں ہی فٹبالرز نے عالمی سطح پر فٹبال کے نئے اسٹینڈرڈ سیٹ کئے اور دونوں نے اپنی ٹیموں کے لئے کئی انفرادی طور پر کئی ٹرافیاں جیتیں،حال ہی میں رونالڈو اس وقت توجہ کا مرکز بنے جب ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنے موجودہ کلب مانچسٹر یونائیٹڈ اور منیجر ایرک ٹین ہیگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، اس کے علاوہ انہوں نے اپنے سابق ساتھی کھلاڑیوں گیری نیویل اور وین رونی کو بھی خود کو تنقید کا نشانہ بنانے پر آڑے ہاتھوں لیا،تاہم انٹرویو کی خاص بات یہ رہی کہ انہوں نے طویل عرصے سے اپنے مخالف کھیلنے والے لیونل میسی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک جادوگر کھلاڑی قرار دیا اور کہا کہ ہم 16سال سے ایک دوسرے کے خلاف کھیل رہے ہیں، گمان کریں 16سال، اس لئے ہمارا آپس میں گہرا تعلق ہے، ہم آپس میں اس طرح دوست نہیں کہ ایک دوسرے کے گھر پر رہتے ہوں یا فون پر بات کرتے ہوں لیکن یہ تعلق ٹیم کے ایک ساتھی کی طرح کا ہے،رونالڈو نے مزید کہا کہ میسی ایک ایسی شخصیت ہے جس کی میں دل سے عزت کرتا ہوں، یہاں تک کہ اس کی اہلیہ اور میری گرل فرینڈو جو ارجنٹائن سے ہیں ان کی بھی عزت کرتا ہوں، میسی سے متعلق کہنا چاہتا ہوں کہ ایک عظیم شخص جس نے فٹبال کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فیفا نے قطر میں ورلڈ کپ سے ریکارڈ کمائی کی امید باندھ لی، روس میں کھیلے گئے گذشتہ ایڈیشن کے ریونیو 5.4بلین ڈالر سے زیادہ آمدنی کی توقع ہونے لگی، منتظمین کو میگا ایونٹ کے شایان شان انعقاد سے تمام تنازعات کے دم توڑنے کا بھی یقین ہے،تفصیلات کے مطابق فٹبال ورلڈ کپ اتوار سے قطر میں شروع ہورہا ہے، ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ کیلیے میزبان ملک کی جانب سے شاندار انتظامات کیے گئے ہیں،کئی انتہائی خوبصورت اسٹیڈیمز بھی تیار کیے گئے تاہم مغربی میڈیا کی جانب سے شوپیس ایونٹ کے دوران قطر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت مختلف ایشوز اٹھائے جارہے ہیں، جس کی وجہ سے فی الحال ورلڈ کپ کے گرد تنازعات کی دھول دکھائی دے رہی ہے، البتہ منتظمین کو مکمل یقین ہے کہ جیسے ہی ورلڈ کپ شروع ہوتا یہ تنازعات بھی دم توڑ دیں گے اور پوری توجہ میدان میں ہونے والے ایکشن پر مرکوز ہوجائے گی،فیفا کو بھی قطر میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں ریکارڈ آمدنی کی توقع ہے، وہ پہلے ہی 2لاکھ 40ہزار ہاسپٹلٹی پیکجز فروخت کرچکی ہے،فیفا حکام کو پوری امید ہے کہ 2018میں روس میں ہونے والے میگا ایونٹ میں حاصل ہونے والی 5.4 بلین ڈالر کی آمدن کا ریکارڈ اس بار ٹوٹ جائے گا،موسم موافق ہونے کی وجہ سے تمام میچز کے دوران ہاس فل ہونے کی امید ہورہی ہے۔ ٹیموں اور دنیا بھر سے آنے والے شائقین کی رہائش اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر بھی بھرپور توجہ دی جانے لگی، اس کے ساتھ میزبان ملک کی جانب سے کچھ قوانین میں نرمی بھی برتنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد سے اغوا ہونے والی 17 سالہ لڑکی کو لاہور سے بازیاب کروا لیا گیا۔ پولیس کے مطابق 17 سالہ لڑکی کو ایبٹ آباد سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا، اغوا کار لڑکی کو موٹروے سے لاہور لے کر آئے لیکن شیراکوٹ کے علاقہ میں لڑکی کار سے نکل کر بھاگ گئی۔ موٹروے پولیس کی کال پر لاہور پولیس نے تلاش شروع کی جس پر گارڈن ٹاون پولیس نے مغوی لڑکی کو بازیاب کرلیا۔ پولیس نے مغوی لڑکی کو خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کر دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ازبکستان حکومت کی وزارت خارجہ کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سینٹر فار پبلک ڈپلومیسی کی رابطہ کونسل کے فیصلے کے تحت دو پاکستانیوں کو پبلک ڈپلومیٹ ایوارڈ سے نوازا گیاہے جن میں محمد آصف نور اور فرحت اصف شامل ہیں۔ اس حوالے سے محمد آصف نور کا کہنا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز کو جون 2014 میں قائم کیا گیاتھا یہ ادارہ غیر منافع بخش ادارہ ہے جو تحقیق، عوامی روابط، سفارتکاری ، تعلیم اور دیگر اہم شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہا ہے. اس کے مقاصد میں پاکستان کے اندر ایس سی او کی صلاحیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں شامل معاشروں کے مسائل کو بہتر عوامی مصروفیت اور سفارت کاری کے ذریعے مشترکہ طور پر حل کرنا بھی شامل ہے. اسلام آباد میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں پاکستان میں ازبکستان کے سفیر عارف عثمانوف نے فرحت آصف اور محمد آصف نور کو ایوارڈ دیے. اس موقع پر ازبکستان کے سفیر نے اس قابل ذکر شراکت کی تعریف کی کہ دونوں ایوارڈز حاصل کرنے والوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے خطے میں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات استوار کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے ۔ یہ اعزاز اب تک دنیا بھر میں 22 معزز شخصیات کو دیا جا چکا ہے، جن میں سے صرف دو کا تعلق پاکستان سے ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیلٹ اینڈ روڈ بائیو ہیلتھ ایگریکلچر اور چینـپاک بائیو ہیلتھ ایگریکلچر اوورسی سائنس ٹیکنالوجی ڈیموسٹریشن پارک کی ترقی پر چوتھا بین الاقوامی سمپوزیم چین کی نارتھ ویسٹ A&F یونیورسٹی (NWAFU) میں آن لائن منعقد ہوا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق سمپوزیم میں بائیو امیونٹی اور بائیو پروٹین ٹیکنالوجی، صحت مند بیجوں کی صنعت، بائیو انفارمیشن ٹیکنالوجی، سمارٹ ایگریکلچر ٹیکنالوجی اور صحت مند مویشی پالن پر 22 اہم رپورٹس پیش کی گئیں۔ چینـپاک بائیو ہیلتھ ایگریکلچر اوورسی سائنس ٹیکنالوجی ڈیموسٹریشن پارک کی تازہ ترین پیشرفت کو متعارف کرایا گیا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان سبسڈیری کمپنی لمیٹڈ، چائنا، مشینری انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایم ای سی) کے وائس جنرل منیجر باؤ ڈائی کے مطابق مشترکہ ڈیموسٹریشن پارک تین مرحلوں میں تعمیر کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں کم ان پٹ اور زیادہ ویلیو ایڈیشن والی فصلیں لگانے کے لیے ایک نمائشی علاقہ قائم کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں ہائی ٹیک زرعی مصنوعات میں مزید سرمایہ کاری کی جائے گی۔
ٹیلنٹ ٹریننگ اور زرعی لیبارٹری کے قیام میں بھی مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔ تیسرے مرحلے میں زرعی میکرو مانیٹرنگ مینجمنٹ اور بگ ڈیٹا پر توجہ دی جائے گی۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق ''بائیو ہیلتھ ایگریکلچر'' (BHA) کو این ڈبلیو اے ایف کے پروفیسر ژانگ لکسن نے 2017 میں بیلٹ اینڈ روڈ بائیو ہیلتھ پر پہلے بین الاقوامی سمپوزیم میں پیش کیا تھا۔ اس سے مراد محفوظ اور معیاری زرعی پیداوار کے لیے حیاتیاتی ذرائع کا استعمال ہے، جس میں مٹی، پودوں، جانوروں، انسانوں، بیرونی زرعی آدانوں، خاص طور پر کیڑے مار ادویات اور مصنوعی کیمیائی کھادوں یا دیگر خطرناک کیمیکل / کو کم کر کے یا خارج کر کے ماحولیاتی نظام کی صحت کو برقرار رکھنا شامل ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق لاہور یونیورسٹی میں فیلڈ ٹرائلز جاری ہیں اور نینو بائیوچار کا استعمال بھنڈی، لوکی اور بینگن کی پیداوار کو بہتر بنانے میں کارگر ثابت ہوا ہے۔ کامیاب جوان پراجیکٹ کے تحت حکومت پاکستان کے تعاون سے نوجوانوں کو تربیت دی جا رہی ہے۔
چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق حیاتیاتی صحت مند زراعت کے ذریعے سبزیوں کی پیداوار کو فروغ دینے، گندم میں نمک کی برداشت کے جسمانی نقطہ نظر، نمک کے دباؤ کو برداشت کرنے اور مکئی پر حیاتیاتی کھادوں کے اثرات، بائیو ہیلتھ نینو کھادوں کو اپنانے اور پاکستان میں پائیدار اور موسمیاتی لچکدار کاشتکاری کے لیے درخواستوں اور مائکروبیل بائیو پروسیسنگ وغیرہ کے ذریعے کریس سیڈ میوکلیج سے بائیو ایکٹیو اولیگوساکرائیڈز کی پیداوار پر بھی تحقیق کی جاتی ہے۔ نئی ٹیکنالوجیز اور فصلوں کی اقسام کا اشتراک کرکے، اس منصوبے کا مقصد پاکستان کی زراعت کو جدید بنانا، پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو غربت سے نکالنا ہے۔ سمپوزیم میں امریکہ، کینیڈا، پاکستان، مصر، سعودی عرب، ایران، سری لنکا، انڈونیشیا، کمبوڈیا، ایتھوپیا، سوڈان، روانڈا وغیرہ کے سکالرز نے بھی شرکت کی۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق 5 روزہ ایونٹ کے دوران، شرکاء نے مقامی اداروں کے سائنس اور ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا اور ینگلنگ ڈیموسٹریشن زون میں تبادلہ اجلاس منعقد کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے میں جاں بحق معظم گوندل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق وزیرآبادقاتلانہ حملے کے دوران معظم گوندل گولی لگنے سے جاں بحق ہو اتھا، معظم گوندل کو دائیں جانب سے کان کے اوپر سر میں گولی لگی، معظم کو لگنے والی گولی پیشانی کے درمیان سے باہر نکل گئی،ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ معظم گوندل کو لگنے والی گولی دور سے لگی محسوس ہوتی ہے،ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ معظم گوندل کو لگنے والی گولی ملزم نویدکی نہیں تھی،معظم گوندل کو لگنے والی گولی بڑی گن کی لگتی ہے،حتمی رائے پوسٹ مارٹم کرنے والے میڈیکل آفیسر ہی دے سکتے ہیں،ہسپتال انتظامیہ نے معظم گوندل کی پوسٹ مارٹم رپورٹپر موقف دینے سے انکار کردیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ آدھے کاروبار بغیر کسی ٹیکس سے چل رہے ہیں، پاکستانی ٹیکس پیئرز کو سوچنا چاہئے ملکی معیشت میں ان کا حصہ ہونا چاہئے۔ عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو اپنی پالیسی بدلنے کی ضرورت ہے، ایف بی آر کو نئے ٹیکس نادہندگان کو رجسٹر کرنا چاہئے، ملک ڈیفالٹ ہونے کا کوئی اندیشہ نہیں۔ وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا کہ حکومت میں آئے تو ڈیفالٹ کے بادل منڈلا رہے تھے، آئی ایم ایف کا پروگرام بند تھا، اب شرع ہو چکا ہے، اس وقت ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
25ہزار اور 40ہزار کے رجسٹرڈ پریمیم بانڈز کی قرعہ اندازی 12دسمبر جبکہ 200روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15دسمبر کو ہو گی۔شیڈول کے مطابق 25ہزار مالیت کے رجسٹرڈ پریمیم بانڈز کی قرعہ اندازلاہورجبکہ40ہزار مالیت کے بانڈز کی قرعہ ملتان میں ہو گی۔200روپے مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام 7لاکھ50ہزارکا ایک، دوسرے انعام میںاڑھائی لاکھ روپے کے 5جبکہ تیسرے انعام میں 1250روپے کے 2394انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے پاکستان کا اخراج ملک کے لیے نیک شگون،براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ اور کاروباری سرگرمیاں تیز ہونگی، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان،روپے کی قدر 200تک آنے کا امکان،سیاسی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پیرس میں قائم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے پاکستان کا اخراج ملک کے لیے نیک شگون ہے کہ وہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کر کے کاروباری ماحول کو بہتر کر سکے اور اس کے لیے دیگر ذرائع کھول سکے۔ اقتصادی استحکام کی ضمانت کے لیے سیاسی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ایکویٹی ٹریڈر اور جنرل انویسٹمنٹ اینڈ سیکیورٹیز کے مارکیٹ تجزیہ کار محمد ذیشان نے ویلتھ پاک کو ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ گرے لسٹ سے باہر نکلنے سے ملک کی اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی اور دیگر معاشی اشاریوں پر اچھااثر پڑے گا۔انہوں نے پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کو اس کی حقیقی صلاحیت کے ادراک سے روکنے میں حائل رکاوٹوں پر بھی روشنی ڈالی۔جی آئی ایس بڑی تعداد میں ادارہ جاتی، کارپوریٹ، اعلی مالیت والے افراد اور کلائنٹس کو بروکریج اور کارپوریٹ فنانسنگ کی خدمات فراہم کرنے میں مصروف ہے۔
اس نے 2002 میں بروکریج خدمات پیش کرنا شروع کیں اور فی الحال کارپوریٹ فنانس سروسز انڈسٹری میں اس کا بڑا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل گیا ہے جو موجودہ مایوس کن معاشی صورتحال میں تازہ ہوا کا سانس ہے اور مارکیٹ نے اس پر مثبت ردعمل دیا ہے۔ عالمی انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت پر نظر رکھنے والے ادارے کا یہ فیصلہ یقینا عالمی برادری کا پاکستان کی چیلنجز پر قابو پانے کی صلاحیت پر اعتماد پیدا کرے گا لیکن یہ مارکیٹ میں بہتری لانے کے لیے کافی نہیں ہے کیونکہ سیاسی استحکام سب سے اہم عنصر ہے جو آگے بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ تکنیکی سطح پر اسٹاک مارکیٹ کے تین رجحانات ہیںجن میں تیزی کا رجحان، مندی کا رجحان اور ملا جلا رجحان شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار ایکویٹی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے سے گریز کرتے ہیں جب کوئی اسٹاک ایک طرف ٹریڈنگ کر رہا ہوتا ہے اور پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ ایک طویل عرصے سے اس مرحلے میں ہے۔اس کی وجہ غیر مستحکم سیاسی ماحول، سنگین معاشی صورتحال، غیر ملکی ذخائر میں کمی اور سود کی بلند شرح جیسے کئی عوامل ہیں۔
ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر میں کوئی بھی اضافہ یا شرح سود میں کمی مارکیٹ کے حالات میں مدد کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی شرح سود کا موازنہ امریکہ میں موجود شرح سود سے نہیں کر سکتے لیکن فیڈ کی شرح سود میں اضافے کو اس بات کی علامت سے تعبیر کیا جا سکتا ہے کہ شرحیں ہر جگہ بڑھ رہی ہیں۔ ہمارے منظر نامے میںشرح سود تبھی بڑھ سکتی ہے جب ہم اپنی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے اور ملک میں زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔ پاکستان میں شرح سود پہلے ہی اپنی بلند ترین سطح پر ہے اور مزید کوئی اضافہ معیشت کے لیے تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔کاروبار اور اقتصادی ترقی کی قیمت پر بینک محفوظ پناہ گاہوں میں تبدیل ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میری تحقیق کی بنیاد پر ایک ڈالر کی حقیقی شرح مبادلہ 195 اور 200 کے درمیان ہے۔ اگرچہ درآمدات اور برآمدات کے لیے ادا کی جانے والی رقوم میں بہت بڑا تفاوت ہے پھر بھی شرح مبادلہ کے اتار چڑھاو کے لیے بنیادی طور پر مارکیٹ کی قیاس آرائیاں ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی بدامنی بحران کو جنم دیتی ہے جس سے عوام اور سرمایہ کاروں کو غیر ملکی کرنسی کی خریداری کی دوڑمیں ڈال دیا جاتا ہے جس سے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان سندھ طاس میں 30 دن تک پانی ذخیرہ کر سکتا ہے،پاکستان میں پانی ذخیرہ کرنے کی فی کس صلاحیت چین، مراکش اور امریکہ کے مقابلے میں کم ہے، سندھ طاس 180 بلین کیوبک میٹر پانی فراہم کرتا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں نے آبی وسائل کو خطرے میں ڈال دیا ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں نے آبی وسائل کو خطرے میں ڈال دیا ہے جس سے صنعتی اور زرعی ترقی میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے اور ممکنہ طور پر پاکستان کو پانی کی کمی والے ملک میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان میں پانی کے معیار اور دستیابی پر منفی اثرات پڑنے کا زیادہ امکان ہے۔بارشوں کے انداز میں تبدیلی، خشک سالی، سیلاب اور کیڑوں اور بیماریوں کی جغرافیائی تقسیم پاکستان میں زرعی پیداوار پر موسمیاتی تبدیلی کے براہ راست اور بالواسطہ اثرات میں سے چند ایک ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زرعی صنعت نے گزشتہ پانچ دہائیوں کے دوران مطلق طور پر پانی کی طلب میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا ہے۔
موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ تر بہا وکے وقت کو تبدیل کرنے اور دریائے سندھ میں بہا وکے حجم کی تغیر میں اضافے کا امکان زیادہ ہے جو پاکستان کی زیادہ تر آبپاشی اور گھریلو ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ یہ بنیادی طور پر اس وجہ سے ہے کہ کم متوقع بارش کے نمونے مجموعی بہاو کے حجم کو کم کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پانی کی دستیابی اور معیار پر خدشات کے بارے میں بات کرتے ہوئے چکوال کے فارم واٹر مینجمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ملک محمد وارث نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا کو متاثر کرتی ہے اور پاکستان بھی اس سے مستثنی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی سازوں کو اس مسئلے کے حل کے لیے مخصوص حکمت عملی بنانا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آبپاشی اورنمی کے تحفظ کے طریقوں کے استعمال پر توجہ دینی چاہیے جو پانی کے استعمال کے نقصانات کو کم کرتے ہیں۔ انہوں نے عصری آبپاشی کی تکنیکوں ڈرپ اریگیشن اور اسپرنکلر کو بڑے پیمانے پر اپنانے کی بھی وکالت کی۔ملک وارث نے کہا کہ پاکستان آبپاشی کے لیے سندھ طاس پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔ سندھ طاس دریائے سندھ اور اس کی معاون ندیوں سے سطحی پانی حاصل کرتا ہے۔
سندھ طاس میں پانی کے بہا وکے بڑے ذرائع میں مون سون کی بارشیں، برف پگھلنے کا بہاو اور زمینی پانی شامل ہیں۔ سندھ طاس تقریبا 180 بلین کیوبک میٹر پانی فراہم کرتا ہے جس میں سے 165 بلین کیوبک میٹر سندھ، چناب اور راوی اور 15 بلین کیوبک میٹر مشرقی اورمغربی دریا فراہم کرتے ہیں۔افسوس کی بات ہے کہ پاکستان میں پانی ذخیرہ کرنے کی فی کس صلاحیت چین، مراکش اور امریکہ کے مقابلے میں کم ہے۔ پاکستان سندھ طاس میں زیادہ سے زیادہ 30 دن تک پانی ذخیرہ کر سکتا ہے۔وارث نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نے گلیشیئر پگھلنے میں بھی تیزی لائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شمالی پہاڑی علاقوں کو ہ ہمالیہ، ہندوکش اور قراقرم کے سلسلے نے تشکیل دیا ہے۔ ہندوکش ہمالیہ کے علاقے کو ایشین واٹر ٹاور کہا جاتا ہے جو مقامی اور عالمی آب و ہوا کے نظام کو متاثر کرتا ہے۔ بالائی سندھ طاس میں برفانی اور برف پگھلنا دریائے سندھ میں بہا وکے 80 فیصد کو یقینی بناتا ہے۔ گلیشیئرز، خاص طور پر ہندوکش اور ہمالیہ کے پہاڑوں میںموسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ دنیا کا چھٹا حصہ گلیشیئرز اور برف پگھلنے سے پانی حاصل کرتا ہے۔ دریائے سندھ بڑی حد تک پاکستان کی گھریلو، صنعتی اور زرعی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کو اوسط درجہ حرارت میں اضافے کا سامنا،درجہ حرارت میں ایک ڈگری کا اضافہ بجلی کی طلب میں 0.5 فیصد سے 8.5 فیصد تک اضافے کا سبب ہے، پاکستان فضائی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کا سب سے زیادہ شکار، انتہائی موسمی حالات اور سمندر کی بڑھتی ہوئی سطح کا اثر پاور پلانٹس پر پڑے گا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق توانائی کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں میں اہم کردار ادا کرنے والا ہے کیونکہ بڑھتا ہوا درجہ حرارت مزید توانائی پیدا کرنے کی مانگ میں اضافہ کر رہا ہے جس سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں مزید شدت آ رہی ہے۔تیزی سے آبادی میں اضافہ اور اس کے نتیجے میں اقتصادی توسیع توانائی کی طلب میں اضافہ کرتی رہتی ہے جس کے نتیجے میں گرین ہاوس گیس کے اخراج میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ بجلی زیادہ تر کاربن خارج کرنے والے ایندھن سے پیدا ہوتی ہے۔ پاکستان میں بجلی کے استعمال کا بیرونی درجہ حرارت سے گہرا تعلق ہے۔ زیادہ درجہ حرارت کے نتیجے میں عام طور پر بجلی کی زیادہ مانگ ہوتی ہے۔ رپورٹ ماہانہ درجہ حرارت کے رجحان اور بجلی کی ماہانہ طلب کا موازنہ کرتی ہے کیوں کہ زیادہ درجہ حرارت والے مہینوں میں بجلی کی طلب میں واضح اضافہ ہوتا ہے۔
تحقیق کے مطابق ماحول کے درجہ حرارت میں ایک ڈگری کا اضافہ بجلی کی طلب میں 0.5 فیصد سے 8.5 فیصد تک اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔ گھروں اور کاروباری اداروں کی طرف سے ایئر کولنگ کی ضرورت میں مانگ پر مبنی اضافہ بجلی کی کھپت میں اس اضافے کا سبب ہے۔ورلڈ بینک کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق پاکستان اوسط درجہ حرارت میں اضافے کا سامنا کر رہا ہے جو عالمی معمول سے کہیں زیادہ ہے۔پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبر فہیم اشرف نے ویلتھ پاک سے گفتگو کے دوران بتایا کہ پاکستان ان ممالک میں سے ایک ہے جو فضائی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کا سب سے زیادہ شکار ہیں۔ ایک ترقی پذیر ملک کے طور پر پاکستان اپنے لوگوں کے لیے زندگی کے بہتر حالات فراہم کرنے کے لیے زیادہ توانائی استعمال کرنے کا پابند ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ بہت اہم ہے کہ وہ انتہائی آلودگی پھیلانے والے فوسل فیولز سے تیزی سے توانائی کی صاف شکلوں میں تبدیل ہو جائے تاکہ کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور ملک کے اندر فضائی آلودگی کے بوجھ کو کم کر کے عوامی صحت کے تحفظ کے لیے عالمی کوششوں کی حمایت کی جا سکے۔توانائی کی پیداوار اور منتقلی کے بنیادی ڈھانچے اور طریقے موسمیاتی تبدیلی سے منفی طور پر متاثر ہوں گے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ موسم کے انتہائی واقعات جو سمندر اور ساحلی سہولیات دونوں کو متاثر کرتے ہیں تیل اور گیس کی صنعت میں مزید خلل پیدا ہونے کا امکان ہے۔فہیم نے کہا کہ انتہائی موسمی حالات اور سمندر کی بڑھتی ہوئی سطح کا اثر پاور پلانٹس پر پڑے گا۔ سرد موسموں میں پرما فراسٹ کے پگھلنے اور ساحلی علاقوں میں تیل اور گیس کی پائپ لائنوں پر سمندر کی سطح میں اضافے کے اثرات کی وجہ سے اہم توانائی کی نقل و حمل کا بنیادی ڈھانچہ خطرے میں ہے۔توانائی کے ماہر نے اس بات پر زور دیا کہ طوفان بجلی کے گرڈ کو متاثر کریں گے اور کچھ جگہوں پرعالمی درجہ حرارت میں اضافے سے بجلی کی پیداوار، خاص طور پر تھرمل اور ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹس پر اثر پڑ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بائیو انرجی فصلیں ممکنہ طور پر موسمی تغیرات سے متاثر ہو سکتی ہیں۔ صنعت عام طور پر موسمی تبدیلیوں کو ایڈجسٹ کر سکتی ہے، حالانکہ ایسا کرنے میں شاید بھاری رقم خرچ ہو گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی