• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

آسٹریلوی کاروباری اداروں کو چین کے ساتھ بہتر...

لندن(شِنہوا)برطانوی اخبار فنانشنل ٹائمز کے مطابق  آسٹریلیا اور چین کے درمیان کشیدگی سے آسٹریلوی معیشت کونقصان پہنچاہےاوراس کے کاروباری اداروں کوچین کے ساتھ بہتر تعلقات کی توقع ہے۔

فنانشنل ٹائمزکے نمائندے نک فیلڈز نے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ  آسٹریلوی شراب، جو، لابسٹر، گائے کا گوشت اور کوئلہ جیسی مصنوعات کو محصولات کا سامنا کرنا پڑا اور اس اقدام سے معیشت کو سالانہ 20 ارب آسٹریلوی ڈالر (13 ارب 62 کروڑ امریکی ڈالر) نقصان پہنچنے کا تخمینہ ہے۔

نک فیلڈز نے کہا کہ اس صورتحال  نے سب سے بڑے تجارتی پارٹنر پر آسٹریلیا کے معاشی انحصار کی نشاندہی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم سکاٹ موریسن اور ان کی انتظامیہ کے خلاف کاروباری رہنماؤں کی ناراضگی میں اضافہ ہوا ہے جنہیں خدشہ تھا کہ جیو پولیٹیکل برنک مین شپ بیک فائرہو گئی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ چیف ایگزیکٹوز کو اس بات پر افسوس ہے کہ  قومی سلامتی کے خدشات ایک اقتصادی شراکت داری کے لیے خطرہ کا موجب بنے  جس نے نہ صرف آسٹریلیا کی تجارت کو فروغ دیا تھا بلکہ تعلیم اور سیاحت سمیت ملکی شعبوں کا بھی ایک اہم مرکزتھا۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ آسٹریلوی کمپنیوں کے لیےچین میں ترقی کا موقع بہت اہم رہا ہے کہ  تناؤ کم ہونے کا انتظار کیا جائے۔

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ گولان کی پہاڑیاں ، شام ۔ سرحد ۔...

شامی سرحد کے نزدیک اسرائیل کے زیرقبضہ گولان کی پہاڑیوں میں ایک اسرائیلی فوجی ٹینکوں کے سامنے سے گزر رہا ہے۔(شِنہوا)

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ گولان کی پہاڑیاں ، شام ۔ سرحد ۔...

اسرائیل کے زیرقبضہ گولان کی پہاڑیوں میں اسرائیلی فوجی گولہ بارود منتقل کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ گولان کی پہاڑیاں ، شام ۔ سرحد ۔...

شامی سرحد کے نزدیک اسرائیل کے زیرقبضہ گولان کی پہاڑیوں میں اسرائیلی فوجی ایک ٹینک کے نزدیک کھڑے ہیں۔(شِنہوا)

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ گولان کی پہاڑیاں ، شام ۔ سرحد ۔...

اسرائیل کے زیرقبضہ گولان کی پہاڑیوں میں اسرائیلی فوجی گولہ بارود منتقل کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ گولان کی پہاڑیاں ، شام ۔ سرحد ۔...

اسرائیل کے زیرقبضہ گولان کی پہاڑیوں میں اسرائیلی فوجی گولہ بارود منتقل کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے شین ژین میں بین الاقوامی ثقافتی صنعتو...

شین ژین(شِنہوا)چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شین ژین میں 18 واں چائنہ(شین ژین) بین الاقوامی ثقافتی صنعتی میلہ (آئی سی آئی ایف) اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

میلے کے مقام پر 1 لاکھ سے زائد ثقافتی صنعتوں کی نمائش کی گئی اور ثقافتی صنعت میں سرمایہ کاری اور فنانسنگ کے 4 ہزار سے زائد منصوبوں کی نمائش اور تجارت کی گئی ہے۔ مرکزی مقام، ذیلی مقام اور متعلقہ سرگرمیوں میں شرکت کرنیوالے افراد کی مجموعی تعداد 20 لاکھ سے زیادہ رہی ہے۔

28 دسمبر کو شروع ہونیوالے اس سال کے آئی سی آئی ایف کا بیک وقت آف لائن اور آن لائن دونوں جگہوں پر انعقاد کیا گیا تھا۔ 6 نمائشی ہالز پر مشتمل مرکزی مقام شینزین ورلڈ ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں واقع تھا جس کا رقبہ 1 لاکھ 20 ہزار مربع میٹرز تھا۔ نمائش میں 2 ہزار 532 سرکاری وفود، ثقافتی اداروں اور کاروباری اداروں نے آف لائن جبکہ دیگر 870 اداروں اور کاروباری کمپنیوں نے آن لائن شرکت کی۔

میلے میں "کلچرل چائنہ" کی ایک خصوصی نمائش کا انعقاد بھی کیا گیا ۔ میلے میں ثقافتی ترقی، اختراعات اور تخلیقی ڈیزائن میں چین کی کامیابیوں کی نمائش پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلپائن میں سیلاب سے بے گھر ہونیوالے 33 ہزار...

منیلا(شِنہوا)فلپائن میں گزشتہ ہفتے سیلاب کے باعث بے گھر ہونیوالے 33 ہزار سے زائد متاثرین بدستور عارضی پناہ گاہوں میں مقیم ہیں اور مرنیوالے افراد کی تعداد 51 تک پہنچ چکی ہے۔

محکمہ سماجی بہبود و ترقی نے منگل کے روز بتایا کہ کرسمس کے موقع پر جزیرہ نما ملک میں آنیوالے سیلاب کے باعث نقل مکانی کرنیوالے 8 ہزار 930 خاندانوں کا تعلق 5 شدید متاثرہ خطوں سے ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل نے منگل کو ایک تازہ ترین رپورٹ میں کہا کہ مرنے والوں کی تعداد 51 ہو گئی ہے اور حکام مزید 19 لاپتہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔

سیلاب نے حکومت جنوب مشرقی ایشیائی ملک کے 10 خطوں میں تقریباً 6 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے پر مجبور کیا ہے۔

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک چین سیاحتی تبادلوں کے سال سے سیاحتی تعاو...

اسلام آباد(شِنہوا) پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن( پی ٹی ڈی سی) کےمنیجنگ ڈائریکٹرآفتاب الرحمان رانا نے کہاہے کہ 2023 کو پاک چین سیاحتی تبادلوں کا سال قرار دینے کے فیصلے سے عوام کے درمیان رابطوں کو بہتربنانے اور خاص طور پر سیاحتی تعاون کو فروغ دینے میں بہت مددملے گی۔

شِنہوا کودیے گئے ایک انٹرویو میں پی ٹی ڈی سی کےمنیجنگ ڈائریکٹرنے کہا کہ واضح طور پر چین وہ ملک ہے جہاں سے کوویڈ-19 سے پہلے دنیا بھر میں سب سے زیادہ سیاح جاتے تھے۔چینی شہریوں کے لئے بیرون ملک سیاحت کو منظم طریقے سے دوبارہ شروع کرنے کی حالیہ پالیسی سے سیاحوں کا اعتماد بحال کرنے میں مدد ملے گی جس سے عالمی معیشت میں اس کی شراکت میں بہتر نمائندگی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان طویل دوستانہ تعلقات ہیں، اور لوگ ایک دوسرے سے ملنا اور ایک دوسرے کے ملک کو دیکھناپسند کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نہ صرف چینی سیاحوں کو اپنے ہاں مدعو کرنے کا خواہاں ہے بلکہ پاکستانی سیاحوں کو چین بھیجنے پر بھی غور کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ٹور آپریٹرز نے پہلے ہی اپنے چینی ہم منصب اداروں کے ساتھ آن لائن میٹنگز کا انعقاد شروع کر دیا ہے۔ تبادلے کے پروگراموں کے تحت، دونوں ممالک دونوں اطراف کے ٹور آپریٹرز کو ذاتی طور پر ملاقات کرنے میں مدد دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تاکہ وہ اپنے رابطوں کو بحال کر سکیں اور پیکیجز اور مصنوعات کو ڈیزائن کر سکیں جودونوں طرف کے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کر سکیں۔

 اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ پاکستان میں چینی سیاحوں کے لیے بہت کچھ ہے، انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں پہاڑ، سرسبز و شاداب میدان، شاندار وادیاں، ٹریکنگ کے لیے خوبصورت ٹریکس، مہم جوئی کھیلوں کے مقامات اور متعدد قدیم آثار قدیمہ کے مقامات اور دیگر پرکشش مقامات ہیں جوچینی سیاحوں کو مسحور کرنے کے منتظر ہیں۔

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک چین سیاحتی تبادلوں کے سال سے سیاحتی تعاو...

اسلام آباد(شِنہوا) پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن( پی ٹی ڈی سی) کےمنیجنگ ڈائریکٹرآفتاب الرحمان رانا نے کہاہے کہ 2023 کو پاک چین سیاحتی تبادلوں کا سال قرار دینے کے فیصلے سے عوام کے درمیان رابطوں کو بہتربنانے اور خاص طور پر سیاحتی تعاون کو فروغ دینے میں بہت مددملے گی۔

شِنہوا کودیے گئے ایک انٹرویو میں پی ٹی ڈی سی کےمنیجنگ ڈائریکٹرنے کہا کہ واضح طور پر چین وہ ملک ہے جہاں سے کوویڈ-19 سے پہلے دنیا بھر میں سب سے زیادہ سیاح جاتے تھے۔چینی شہریوں کے لئے بیرون ملک سیاحت کو منظم طریقے سے دوبارہ شروع کرنے کی حالیہ پالیسی سے سیاحوں کا اعتماد بحال کرنے میں مدد ملے گی جس سے عالمی معیشت میں اس کی شراکت میں بہتر نمائندگی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان طویل دوستانہ تعلقات ہیں، اور لوگ ایک دوسرے سے ملنا اور ایک دوسرے کے ملک کو دیکھناپسند کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نہ صرف چینی سیاحوں کو اپنے ہاں مدعو کرنے کا خواہاں ہے بلکہ پاکستانی سیاحوں کو چین بھیجنے پر بھی غور کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ٹور آپریٹرز نے پہلے ہی اپنے چینی ہم منصب اداروں کے ساتھ آن لائن میٹنگز کا انعقاد شروع کر دیا ہے۔ تبادلے کے پروگراموں کے تحت، دونوں ممالک دونوں اطراف کے ٹور آپریٹرز کو ذاتی طور پر ملاقات کرنے میں مدد دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تاکہ وہ اپنے رابطوں کو بحال کر سکیں اور پیکیجز اور مصنوعات کو ڈیزائن کر سکیں جودونوں طرف کے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کر سکیں۔

 اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ پاکستان میں چینی سیاحوں کے لیے بہت کچھ ہے، انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں پہاڑ، سرسبز و شاداب میدان، شاندار وادیاں، ٹریکنگ کے لیے خوبصورت ٹریکس، مہم جوئی کھیلوں کے مقامات اور متعدد قدیم آثار قدیمہ کے مقامات اور دیگر پرکشش مقامات ہیں جوچینی سیاحوں کو مسحور کرنے کے منتظر ہیں۔

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران میں فضائی آلودگی ،تعلیمی سرگرمیوں کو آ...

ایران کے دارالحکومت تہران اور البورز، اصفہان اور قزوین صوبوں کے بعض علاقوں میں فضائی آلودگی کی وجہ سے کلاسسز آن لائن جاری رہیں گی،تہران کے گورنر آفس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت کا فضائی آلودگی کا انڈیکس اوسطا 165کے قریب ہے ، وزارت ِ صحت کی تجویز اور ماحولیاتی آلودگی ہنگامی حالات کے اموری گروپ کی منظوری کے ساتھ صوبے میں حاملہ خواتین،6سال سے کم عمر یا پھر پرائمری اسکول میں زیر تعلیم بچوں کی مائوں ، 50سال سے زائد عمر کے مختلف امراض میں مبتلا ملازمین کو بھی آن لائن خدمات فراہم کی جائیں گی،تہران کے ڈپٹی گورنر عابد مالکی نے تمام سرکاری اداروں سے اس فیصلے پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ہے اور عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف عدالتی کاروائی کرنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران کے خلاف ممکنہ حملہ، اسرائیلی دفاع کے ل...

اسرائیلی وزارت دفاع نے اپنے بجٹ میں دس ارب شیکل کے اضافے کا مطالبہ کیا ہے، عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل ایران میں فوجی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے ،یوآف گیلنٹ نے بنجمن نیتن یاہو کی حکومت میں اسرائیلی وزارت دفاع کا قلمدان سنبھالا ہے، جنہوں نے چند روز قبل حلف اٹھایا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جوہری معاہدہ پر یورپ سے مذاکرات جاری،اسرائیل...

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے کسی نتیجے پر پہنچنے کے لیے یورپ اور ایران کے درمیان پیغامات کا تبادلہ اب تک جاری ہے،ناصر کنعانی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مغرب اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ ایرانی معاملات میں "مداخلت" کر کے مذاکرات میں تہران پر دبائو ڈال سکتا ہے تو بالکل غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یورپیوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ جوڑ توڑ سے گریز کریں اور مذاکرات اور معاہدے کا اعلان کرنے کے لیے سنجیدہ اور ٹھوس پالیسی پر عمل پیرا ہوں،ترجمان نے کہا کہ ایران جوہری مذاکرات کو مکمل کرنے کے لیے تیار ہے تاہم اس کے لیے ہماری تیاری ہمیشہ کے لیے نہیں رہے گی،انہوں نے واضح کیا کہ ایران ، اسرائیل کی حالیہ دھمکیوں پر کوئی توجہ نہیں دیتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاہ سلمان کی طرف سے جمہوریہ سینیگال کے لیے ق...

سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور نے قرآن پاک کی طباعت کے ذمہ دار ادارے کنگ فہد کمپلیکس کے ذریعے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی طرف سے جمہوریہ سینیگال کے لیے قرآن پاک کے سوالاکھ نسخوں کا تحفہ بھیجا ہے،ایک بیان میں وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین کے تحفے میں کنگ فہد کمپلیکس کے مختلف سائز کے قرآن مجید اور قرآن پاک کے تراجم کی ایک لاکھ 20ہزار کاپیاں جمہوریہ سینیگال کو منتقل کی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ کی ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گر...

برطانیہ کی جانب سے ایرانی پاسداران انقلاب ملیشیا کو "دہشت گرد تنظیم" قرار دیے جانے کے امکانات بڑھ گئے، برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت جلد ہی ملیشیا کو دہشت گرد قرار دینے کی تیاری کر رہی ہے اور اس پر کام جاری ہے،رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا اعلان ہفتوں کے اندر کردیا جائے گا اور اس اقدام کو برطانوی وزیرِ سلامتی ٹام ٹوجندھاٹ اور ہوم سیکریٹری سویلا بریورمین کی حمایت حاصل ہے، ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے بعد اس سے تعلق رکھنا، اس کے اجلاسوں میں شرکت کرنا اور عوامی مقامات پر اس کا نشان اٹھانا ایک جرم کہلایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ،سیلاب اور زلزلے، متاثرہ علاقوں میں بج...

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں سیلاب کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ، کیلیفورنیا کے علاقے ساکرامینٹو میں کام کرنے والے ریسکیو حکام نے کثیر تعداد میں سیلاب زدگان کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے سیلابی پانی میں گھِرے ہوئے علاقوں سے نکال لیا ہے،موسلا دھار بارشوں کی لپیٹ میں آئی ہوئی ریاستوں کیلیفورنیا اور نیواڈا میں تقریبا 2لاکھ 35ہزار مکانات اور کاروباری مراکز کے لئے بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے،یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق کیلیفورنیا کے قصبے ریو ڈیل میں 5،4کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کی وجہ سے علاقے میں تقریبا 100 مکانات کو نقصان پہنچا ہے، قصبے کے نصف سے زائد رہائشی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں اور 30فیصد کے لئے پانی کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی سیکیورٹی فورسس نے یہودی آباد کاروں...

اسرائیلی سیکیورٹی فورسس نے یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصی پر دھاوا بول دیا، عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس کے ہمراہ جنونی یہودی آباد کار مقبوضہ مشرقی القدس کے پرانے شہر میں واقع مسجد اقصی کے صحن میں داخل ہوئے،یروشلم اسلامک فائونڈیشن ایڈمنسٹریشن کے بیان کے مطابق اسرائیلی فورسز کی حفاظت میں درجنوں جنونی یہودی آباد کاروں نے المغریب گیٹ سے مسجد الاقصی پر دھاوا بول دیا،مسجد ِ اقصی کے صحن میں کچھ مذہبی رسومات ادا کرنے والے جنونی یہودیوں نے چھاپے کے دوران حرم شریف میں موجود فلسطینیوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی،اس دوران اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصی میں عبادت کے لیے آنے والے فلسطینیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی اور ان میں سے کچھ کو شناختی کارڈ چیک کرکے اندر نہ آنے دیا،دوسری جانب اسرائیل نے مسجد اقصی کے امام شیخ اکرم صابری کو گواہی کے لیے طلب کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن 2023 ، جرنلسٹ فائونڈیشن کی نئی مرکزی...

جرنلسٹ فائونڈیشن کے2023کیلئے نئی ا یگزیکٹو اور گورننگ باڈی کے ممبران کے حوالے الیکشن کا اعلان کیا گیا تھا مقررہ وقت تک صرف نائب صدر کی نشت کیلئے پانچ امیدواروں اورجوائنٹ سیکرٹریز کی دو نشتوں کیلئے بھی پانچ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جن پر الیکشن ہوا ،باقی تمام سیٹوں پر مقابلے کیلئے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے تھے،الیکشن کمیٹی کے جا ری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی صدر ذوالفقارملک (نیوزواچ)مرکزی جنرل سیکرٹری رفاقت حسین(روزنامہ جہان پاکستان)،سینئر نائب صدر ارشد بلوچ (روزنامہ دنیا)،نائب صدر سیف اللہ انجم (روزنامہ جہان پاکستان)،فنانس سیکرٹری خیام عباسی (روزنامہ کشمیرٹائمز)،سیکرٹری اطلاعات عامر محبوب(روزنامہ طاس)جوائنٹ سیکرٹریزمحمد ضمیر (روزنامہ نوائے وقت) ، چوہدری ظہیر عالم (پاک چائنہ فرینڈشپ ریڈیو)ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قمر عباسی(کشمیرٹائمز)چیف کوآرڈینیٹر ملک منیر(رائل نیوز) منتخب ہو ئے ،دریں اثنا الیکشن کمیٹی نے 24رکنی گورننگ باڈی کے بھی بلامقابلہ منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جس کے مطابق خالد جمیل ہاشمی (روزنامہ جموںکشمیر)،ضمیراسدی (آئی این پی)،مصطفی ہاشمی (اوصاف نیوز)،سردارحفیظ (روزنامہ جنگ )حلیمہ گیلانی (نیوزواچ)،فائزہ شاہ کاظمی(فائرسٹون نیوز)،کرن خان (نیوز واچ)،شہزاد سلیم (کالم نگار نوائے وقت)،نثار صائم (ہفت روزہ معراج ملت)،عمرفاروق کھوکھر(پی پی اے)،شہزادامتیاز (خیبرنیوز)، محمداخلاق (نیوز واچ)،عثمان عباسی(روزنامہ شہرنامہ))،کامران اشرف (روز ٹی وی)،بلال جان (99نیوز)،عتیق دھنیال،(ایف ایم ریڈیو)احسن اسلم ،(ایف ایم ٹریفک پولیس)،کوثرقریشی (زیم نیوز)،راشداشرف (روزنامہ اپنا فورم)،حمزہ اقبال (آئی این پی)،قمررشید (نیوزواچ)،سرفرازگجر(ہفت روزہ صدائے اسلام آباد)،عبیدستی (روزنامہ اپنا فورم) اورراجہ حسنین (خیبرنیوز) بلا مقابلہ منتخب ہو ئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جامعہ کراچی کی اراضی واگزار کروانے کیلئے آپر...

جامعہ کراچی کی اراضی پر قبضے کے خلاف زمین واگزار کروانے کے لیے سلور جوبلی گیٹ کے سامنے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا، ادارہ ترقیات کراچی کا عملہ کراچی یونیورسٹی کی اراضی پر قائم کچی بستی کو گرانے پہنچ گیا۔ منگل کی صبح ادارہ ترقیات کراچی کا عملہ بھاری مشینری کے ہمراہ سلور جوبلی گیٹ کے سامنے کراچی یونیورسٹی کی اراضی پر قائم کچی بستی (جھونپڑیوں) کو گرانے پہنچ گیا۔ اس موقع پر کراچی یونیورسٹی کے اسٹیٹ آفس اور سیکیورٹی کا عملہ بھی موجود تھا۔ واضح رہے آپریشن ادارہ ترقیات کراچی کی جانب سے جامعہ کراچی کی سفارش پر کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری،زیادہ تر...

وفاقی کابینہ نے 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی سفارش پر کیبنٹ نے20 ادویات کی قیمتوں کی کمی کی منظوری دی ہے، زیادہ تر ادویات کی قیمتوں میں کمی 30 فی صد ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ مختلف بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے ، بلڈ پریشر، کینسر اور آنکھوں کی بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے جبکہ 54 نئی ادویات کی قیمتیں فکس کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نئی ادویات کینسراور مختلف بیماریوں میں استعمال ہوں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلوچستان ہائیکورٹ نے گزشتہ سال 6ہزار 624کیسز...

بلوچستان ہائیکورٹ نیگزشتہ سال 2022کے دوران کیسز سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیئے اعدادوشمار میں کہا گیا کہ 2022کے دوران بلوچستان ہائیکورٹ نے 6ہزار 624کیسز کا فیصلہ سنایا ، 2022کے شروع میں زیر سماعت مقدمات کی تعداد 4ہزار 108تھی ، رواں سال 2022کے دوران 6ہزار 988کیسز دائر ہوئے ، اس وقت 4ہزار 472کیسز التواء ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق 2022کے شروع میں بلوچستان کی ماتحت عدالتوں میں 15ہزار 675کیسز زیرالتواء ہیں، 2022میں ماتحت عدالتوں میں 56ہزار 47مقدمات دائر ہوئے ، بلوچستان ہائیکورٹ نے سال بھر میں 55ہزار 702مقدمات کافیصلہ سنایا، بلوچستان ہائیکورٹ کے مطابق بلوچستان کی ماتحت عدالتوں میں 16ہزار 20مقدمات زیر التواء ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نان کسٹم پیڈ گاڑی حوالگی کیس ،ڈی جی کسٹم انٹ...

سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آئینی طور پر سب سپریم کورٹ کے حکم کے پابند ہیں۔ سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں فاضل بینچ نے نان کسٹم پیڈ گاڑی کی حوالگی سے متعلق کیس پر سماعت کی۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیئے کہ بغیر تیاری کے افسران عدالت کیوں آتے ہیں؟، گاڑی کسٹم کے پاس ہے یا ریلیز ہوگئی کسی کو پتہ ہی نہیں۔ فاضل جج نے استفسار کیا کہ اسلام آباد میں کسٹم کا سب سے بڑا افسر کون ہوتا ہے؟ جواب میں عدالت کو بتایا گیا کہ سب سے بڑا عہدہ ڈی جی کسٹمز کا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیئے کہ جہاں لفظ ڈی جی آجائے اس سے تو اللہ بچائے، عدالت نے(آج) بدھ کو ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس کو طلب کرلیا۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ یہ نان کسٹم گاڑیاں ملک میں آتی کیسے ہیں؟کیا کوئی گاڑیوں کو جیب میں رکھ کر لاتا ہے؟۔ کسٹمز کے وکیل نے عدالت کے روبرو کہا کہ عدالت جو حکم کرے گی اس پر عمل کریں گے۔ مکالمے کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیئے کہ شکر گزار ہوں گا اگر آپ یا آپکے افسران عدالتی حکم پر عمل کریں گے، سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرکے احسان نہیں کریں گے، آئینی طور پر سب سپریم کورٹ کے حکم کے پابند ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یونائیٹڈ کپ ،بلغاریہ ، پولینڈ ، جمہوریہ چیک...

ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی)اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن ( ڈبلیو ٹی اے )کے زیر اہتمام آسٹریلیا میں جاری یونائیٹڈ کپ میں بلغاریہ ، پولینڈ ، جمہوریہ چیک ، برطانیہ ، برازیل اور کروشیا کی ٹیموں نے اپنے میچز جیت لیے،بلغاریہ نے سخت مقابلے کے بعد بیلجیئم کو سخت مقابلے کے بعد 2-3سے شکست دی جبکہ پولینڈ نے قزاخستان کو 1-4سے ہرایا،جمہوریہ چیک نے جرمنی کو 2-3گیم سے مات دی جبکہ برطانیہ نے حریف ہسپانوی ٹیم کے خلاف 1-4سے کامیابی سمیٹی،برازیل نے ناروے کو 1-4سے شکست دی اور کروشیا کی ٹیم نے ارجنٹائن کو باآسانی 0-5سے ہرا کامیابی حاصل کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ 25...

فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز 25جنوری سے اسلام آباد میں ہو گا،پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کی جانب سے ایونٹ کا شیڈول جاری کر دیا گیا جس کے مطابق پول رائونڈ کے تحت کھیلے جانیوالے ایونٹ میں شریک سات ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے،چیمپئن شپ کا افتتاحی میچ پاکستان آرمی اور نیوی کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ پہلے روز 25جنوری کو پی او ایف اور ریلوے کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی،چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 28جنوری اور فائنل 29جنوری کو کھیلا جاے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھر جیپ ریلی سے حاصل ہونیوالی رقم سندھ کے سی...

تھر جیپ ریلی سے انعامات اور رجسٹریشن کی مد میں ملنے والی رقم سندھ کے سیلاب متاثرین میں تقسیم کی جائے گی،وزیراعلی سندھ کے معاون برائے کھیل ارباب لطف اللہ نے اعلان کیا ہے کہ دوسری تھر ریلی کا انعقاد 5جنوری سے 8جنوری تک تھر پارکر کے ریگستان میں ہوگا،ریلی سے حاصل ہونے والی رجسٹریشن فیس اور انعامات کی تمام رقوم سندھ کے سیلاب متاثرین میں تقسیم کی جائے گی،سندھ موٹر ایسو سی ایشن اور محکمہ کھیل کے اشتراک سے ہونے والی اس ریلی کے لیے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور تیکنیکی انسپیکشن 5جنوری کو ہوگی جبکہ 6جنوری کو کوالیفائنگ رانڈ ہوگا اور 7جنوری کو اسٹاک کیٹیگری کی ریس ہوگی، 8جنوری کو پری پیڈ کیٹیگری ریس ہوگی،جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گاڑیوں کی ریلی کے علاوہ لوگوں کی تفریح کے لیے اونٹوں کی دوڑ، گھوڑوں کی دوڑ، میراتھن اور ملاکھڑا بھی منعقد ہوگا، ریلی میں جیتنے والوں کے انعامات یا گاڑیوں کی رجسٹریشن سے جمع ہونے والی رقم ریلیف فنڈ اکا نٹ میں جمع کرائی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فٹبال لیجنڈ 'پیلے' کی 100 سالہ والدہ اب تک ب...

برازیل سے تعلق رکھنے والے فٹبال لیجنڈ پیلے کی سو سالہ والدہ اب تک بیٹے کی موت سے بے خبر ہیں،گزشتہ جمعرات کو دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی پیلے 82برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، لیجنڈ فٹبالر آنتوں کیکینسر میں مبتلا تھے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیلے کی 100سالہ والدہ کو اب تک علم نہیں ہے کہ ان کے بیٹے کا انتقال ہوچکا ہے،اس بات کا انکشاف پیلے کی بہن ماریا لوسیا ڈو نیسیمینٹو نے کیا، جن کا کہنا تھا کہ زیادہ عمر ہونے کے باعث والدہ اپنی ہی دنیا میں کھوئی رہتی ہیں،انہوں نے کہا کہ جب میں بھائی کا نام لیتی ہوں تو وہ آنکھیں کھولتی ہیں، پر جب میں بولتی ہوں کہ اس کے لیے دعا کریں تو والدہ کو کچھ سمجھ نہیں آتا،رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ آنجہانی پیلے نے اپنی والدہ کی 100ویں سالگرہ منائی تھی، انہوں نے والدہ اور اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر بھی پوسٹ کی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

59گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والی سابق ٹینس اسٹا...

59گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والی سابق ٹینس اسٹار رمارٹینا نیورا ٹیلوا کینسر میں مبتلا ہوگئیں،امریکی میڈیا کے مطابق سابق ٹینس اسٹارمارٹینا نیورا ٹیلوا میں گلے اور چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے،امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ مارٹینا کو تشخیص کیے گئے دونوں کینسر پہلی اسٹیج میں ہیں، 2010میں بھی ان میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی،مارٹینانیوراٹیلوا نے اپنے شاندار کیریئر میں 18گرینڈ سلیم سنگل، 31گرینڈ سلیم ڈبل اور 10گرینڈ سلیم مکسڈ ڈبل ٹائٹل اپنے نام کیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی ٹیم کے ہیڈکوچ ثقلین مشتاق بھی فلو کا شک...

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق بھی فلو کا شکار ہوگئے،پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا منیجر نے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کے فلو میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی، ثقلین مشتاق وائرل انفیکشن کی وجہ سے گزشتہ روزاسٹیڈیم نہیں آئے، یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور سلمان آغا بھی وائرل فلو میں مبتلا ہو گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی سی بی کا آفیشل یوٹیوب چینل ہیک ہونے کے کچ...

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کا 40لاکھ سے زائد سبسکرائبرز والا یوٹیوب چینل ہیک ہونے کے کچھ دیر بعد ہی بحال کرالیا گیا،پی سی بی کا یوٹیوب چینل منگل کی صبح ہیک کیا گیا جس کے بعد ہیکرز نے ناصرف چینل کا لوگو تبدیل کیا بلکہ چینل کا نام بھی بدل کر 'Tesla US 24'رکھ دیا تھا،ابتدائی طور پر ہیکرز نے چینل سے تمام ڈیٹا ہٹا دیا جس کے بعد چینل کھولنے پر کسی قسم کی ویڈیو دکھائی نہیں دے رہی تھی،بعدازاں ویڈیوز چینل پر نظر آئیں لیکن نام پھر بھی ٹیسلا یو کے 24ہی رہا،دوسری جانب پی سی بی ذرائع نے یوٹیوب کے ہیک ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ یوٹیوب انتظامیہ سے بات چیت کے بعد چینل کو ریکور کرالیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نجم سیٹھی نے ملازمین اور کھلاڑیوں کے بقایاجا...

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں اور ملازمین کے رکے ہوئے بقیہ جات فوری ادا کرنے کا حکم دے دیا،نجم سیٹھی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں اعلان کیا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ پی سی بی نے گزشتہ دور سے زیر التوا کنٹریکٹ کھلاڑیوں اور ملازمین کے بقایاجات فوری ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے، ڈومیسٹک کرکٹرز کو پہلے مرحلے میں 4ماہ کا معاوضہ دیا جائے گا اس کے بعد ہر ماہ معاوضہ دیا جائے گا، واضح رہے کہ اس سے قبل ذرائع کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے ڈومیسٹک کرکٹرز کے بقایاجات کی ادائیگی ترجیحی بنیادوں پر دینے کا کام مکمل کر لیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وہ کھلاڑی منتخب نہیں کیا جائیگا جس کا اسٹرائ...

پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک اور ٹی ٹوئنٹی کیلئے وہ کھلاڑی منتخب نہیں ہوگا جس کا اسٹرائیک ریٹ 130یا 135سے اوپر نہ ہو،نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران شاہد آفریدی نے بطور چیف سلیکٹر جاب کو مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ مینجمنٹ اور کھلاڑیوں سے ون ٹو ون ملاقات کررہا ہوں، کئی کھلاڑیوں سے رابطے میں ہوں، جاب مشکل ہے کیوں کہ اس کرسی پر بیٹھ کر ہر ایک کو خوش کرنا مشکل کام ہے،انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک اور ٹی ٹوئنٹی کیلئے کہہ دیا ہے کہ وہ کھلاڑی منتخب نہیں کیا جائیگا جس کا اسٹرائیک ریٹ 130یا 135سے اوپر نہ ہو، ہماری جاب ہے جس کیلئے مختلف چیزیں شیئر کی جارہی ہیں اور اچھی بات یہ ہے کہ ٹیم اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان اچھی انڈرسٹینڈنگ پیدا ہورہی ہے،نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کیلئے تیار کی گئی پچز پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا ابھی بھی پچز سے مطمئن نہیں ہوں، میں نے گرائونڈ مین سے کہا تھا کہ مجھے بائونسی ٹریک چاہیے آپ تیار کرسکتے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ ہم تیار کرلیں گے،عبوری چیف سلیکٹر نے کہا کہ جن چیزوں پر ہم کھیل رہے ہیں اس کا فائدہ نہیں ہے اس میں بولرز کو محنت کر پڑرہی ہے رنز ہورہے ہیں، اگر ہم اپنے گھر میں ہی تیاری نہیں کریں گے تو ہم باہر جاکر جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی پچز پر کیا کریں گے، ہمیں مستقبل کو دیکھنا ہے، نئے آنے والے کھلاڑیوں کو دیکھنا ہے لہذا کافی ساری چیزیں ڈسکشن میں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اوپن یونیورسٹی نے مڈل ٹیک پروگرام متعارف کرد...

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے جائیکا اور وفاقی وزارت تعلیم کے تعاون سے ایکسیلریٹڈ لرننگ پروگرام(ALP) کے تحت مڈل ٹیک پروگرام متعارف کردیا ہے ، یہ پروگرام اُن بچوں/نوجوانوں کی مدد کے لئے ہے جو کسی وجہ سے سکول کی تعلیم حاصل نہیں کرسکے اور وہ حصول تعلیم کے خواہشمند ہیں، ایسے نوجوان اپنی ضروری تعلیم کو نسبتاً کم وقت میں مکمل کرنے کے لئے اس پروگرام میں داخلہ لے سکیں گے، اِس پروگرام میں داخلوں کا آغاز 15جنوری سے شروع ہونے والے سمسٹر بہار 2023ء سے ہوگا۔داخل ہونے والے طلبہ کو فاصلاتی نظام کے تحت ٹیکنالوجی کی مدد سے مخلوط ذرائع سے تعلیم دی جائے گی۔ابتدائی طور پر یہ پروگرام مخصوص شہروں میں پیش کیا جارہا ہے۔مڈل ٹیک پروگرام کے بارے میں مزید معلومات ملک بھر میں موجود یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔15۔جنوری سے شروع ہونے والے سمسٹر بہار 2023ء کے داخلوں میں یونیورسٹی نوجوانوں کو آن لائن پیسے کمانے کے ہنر سکھانے کے لئے BFٹیکنالوجیز کے تعاون سے ای ۔کامرس کی مہارتیں اور آن لائن کورسز بھی آفر کررہی ہے۔سرٹیفکیٹ کورسز میں ورچوئل اسسٹنٹ)ہول سیل(۔ایمیزون، ورچوئل اسسٹنٹ )پرائیوٹ لیبل(۔ایمیزون، ورچوئل سٹور مینجر ۔ دراز، ورچوئل ٹریڈر۔علی بابا،شاپیفائی ڈراپ شپنگ اور فیس بک ایگزیکٹو مارکیٹنگ شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی زینب کی پان...

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی زینب کی پانچویں برسی 10جنوری کو منائی جائے گی،پانچ برس قبل جنوری2018ء میںقصور سے اغوا ہونے والی 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کرنے کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا دس جنوری کو ننھی زینب کی نعش کوڑے کے ڈھیر سے ملی زینب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے کے بعد ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور ننھی زینب کی معصوم شکل نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔قصور میں پر تشدد مظاہرے بھی کئے گئے۔بعدازاں اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے واقعے کا از خود نوٹس لیا۔اور پولیس کو جلد از جلد قاتل کی گرفتار کرنے کا حکم دیا۔21جنوری کو پولیس نے زینب سمیت 8 بچیوں سے زیادتی اور قتل میں ملوث عمران علی کو گرفتار کر لیا۔12فروری کو کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فرد جرم عائد کی اور مجرم عمران علی کو17اکتوبر2018ء کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔اسے ملکی تاریخ کا تیز ترین ٹرائل قرار دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تحریک آزادی کے بانی مولانا محمد علی جوہرکی91...

تحریک آزادی کے بانی مولانا محمد علی جوہرکی91ویں برسی (آج) بدھ کو منائی جائے گی مولانا محمد علی جوہر کی سیاسی خدمات کوفیصل آباد سمیت ملک بھر میں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مسلم لیگ اور دیگرسیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مولانا محمد علی جوہر کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پش کیا جائے گا۔مولانا محمد علی جوہر 10دسمبر1878ء کو بھارت کے علاقہ رام پور میں پیدا ہوئے وہ ہندوستانی مسلمانوں کے کے عظیم لیڈر تھے۔مولانا ایک عظیم صحافی اور معروف شاعربھی تھے ان کا ایک شعر ''قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہے،اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد'' بے پناہ مقبول ہوا۔ وہ جدوجہد آزادی کے بانی اور سرگرم رہنما تھے مولانا محمد علی جوہر تحریک خلافت کے بھی بانی تھے۔جنوری 1931ء میں مولانا محمد علی جوہرگول میز کانفرنس میں شرکت کی غرض سے انگلستان گئے جہاں آپ نے آزادی وطن کا مطالبہ پیش کیا۔مولانا محمد علی جوہر 4جنوری 1931ء کو لندن میں انتقال کر گئے جنہیں ان کی خواہش پر بیت المقدس میں دفن کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عوام کو حکومت کی ناکامیوں سے متعلق آگاہی دی...

فیصل آباد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب نے کہنا ہے کہ ملک میں آج مہنگائی 35 فیصد سے زائد ہوگئی ہے، عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ان کے پاس کوئی پلان نہیں ہیآج مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے، ملک میں آج مہنگائی 35 فیصد سے زائد ہوگئی ہے، عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ان کے پاس کوئی پلان نہیں ہے، 9 ماہ کے دوران ملک میں مہنگائی کا طوفان آچکا ہے۔ انہوں نے آئی این پی سے خصوصی ملاقات میں کہا کہ عام آدمی کیلئے2 وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگیا ہے، عمران خان نے حکومت کیخلاف پارٹی بیانیے کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی۔ عمران خان نے کہا کہ عوام کو حکومت کی ناکامیوں سے متعلق آگاہی دی جائے، تباہ حال معیشت اور مہنگائی کے پس پردہ حقائق عام تک پہنچائے جائیں، انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق موثر آواز بلند کی جائے۔

عمران خان نے ہدایت کی کہ ملک بھر میں ہونے والی مہنگائی ریلیوں میں عوام کو متحرک کیا جائے، عمران خان نے سندھ میں پیپلز پارٹی کی ناکام پالیسیوں اور بیڈ گورننس کو میڈیا پر لانے کی ہدایت بھی کی۔ عوام کو بتائیں حکومت نے کس طرح این آراو ٹو سے فائدہ لیا ہے، انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق موثر آواز بلند کی جائے۔ عمران خان نے کہا کہ ملک بھر میں ہونے والی مہنگائی ریلیوں میں عوام کو متحرک کیا جائے۔ معیشت کا جو24 گھنٹے بیڑا غرق ہو رہا ہے وہ دورانیہ کم ہو کر 16گھنٹے رہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی تینوں جماعتوں کے مل جانے کی باتیں ہو رہی ہیں، یہ تو اچھی بات ہے، تین تیتروں کے شکار سے بہتر ہے ایک ہی شکار کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کی آوٹ...

اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کی آوٹ سورسنگ کا عمل تیز کرتے ہوئے وزیر اعظم کی ہدایت پر سول ایوی ایشن نے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی۔ پلاننگ ڈویژن کی جانب سے ایئرپورٹ آوٹ سورسنگ سے متعلق ہدایت سول ایوی ایشن کو موصول ہوگئی، ایئرپورٹ آٹ سورسنگ کے لیے بین الااقوامی جریدوں میں رواں ماہ ٹینڈر کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے ایئر پورٹ آوٹ سورسنگ میں دوست ممالک کو ترجیح دینے کا پلان بنایا ہے جس کے لیے سعودی عرب، یو اے ای، قطر، چین اور ترکیہ کی کمپنیوں کو ترجیح بنیادوں پر مدعو کیا جائے گا۔ آوٹ سورس سے سالانہ ڈھائی سے تین سو ملین ڈالرز حاصل ہوں گے اور معاہدے کے تحت ایئرپورٹ 25 سال کے لیے آوٹ سورس ہوں گے۔ ایئر پورٹ ٹرمینل سروسز، پارکنگ، اسٹوریج، کارگو، ہینڈلنگ اور صفائی کے شعبے بھی آوٹ سورس کیے جائیں گے جبکہ ایئرپورٹ سیکیورٹی اور ایئر ٹریفک کنٹرولر کے شعبے سول ایوی ایشن کے پاس ہی رہیں گے۔ تینوں بڑے ایئر پورٹس سے سالانہ 30 ارب آمدن حاصل ہوتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران کے ساتھ کوئی مجوزہ جوہری معاہدہ نہیں ہ...

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کوئی مجوزہ جوہری معاہدہ نہیں ہے، امریکی وزیر خارجہ نے اپنے اسرائیلی ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ ایران کے ساتھ فی الحال کوئی جوہری معاہدہ میز پر نہیں ہے۔ انہوں نے مشترکہ مفادات کو فروغ دینے کے لیے اپنے ملک کی مسلسل کوششوں کا جائزہ لیتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ شراکت داری کے لیے امریکی پختہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل کی ایران کے جوہری منصوبے کے خلاف عال...

اسرائیل نے کہا کہ ایران کے جوہری منصوبے کے خلاف عالمی محاذ بنائیں گے،اسرائیل کے وزیرخارجہ ایلی کوہن نے بیان میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو فوجی جوہری طاقت بننے سے روکنے کے لیے عالمی محاذ بنائیں گے۔ اسرائیل اپنی فوجی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے پر بھی کام کرے گا،اسرائیلی وزیرخارجہ دعوی کیا کہ ایران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل اور ڈرون تیار کررہا ہے ۔ ایران کی فنانسنگ سرگرمیاں دنیا میں دہشتگردی کا باعث بن رہی ہیں۔ اس سے قبل بھی اسرائیلی حکام ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے تمام آپشنز استعمال کرنے کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سکاٹ لینڈ ، نیو کائونٹی ہوٹل میں آگ لگنے کے...

سکاٹ لینڈ کے شہر پرتھ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے کے باعث 3افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے،غیر ملکی میڈیا رپور ٹس کے مطابق پرتھ کے ہوٹل نیو کانٹی میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس میں کم از کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، 9فائر فائٹر ٹرک اور 21ایمبولینسز نے امدادی کاموں میں حصہ لیا، کئی لوگوں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے علاقے کو سیل کرکے لوگوں کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کی ہدایت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سینیگال، 2ارکان پارلیمنٹ کو حاملہ ساتھی پر ح...

سینیگال میں اپوزیشن کے دو ارکان پارلیمنٹ کو بجٹ پر بحث کے دوران حاملہ ساتھی کے پیٹ میں لات مارنے کے جرم میں چھ ماہ قید کی سزا سنا دی گئی،غیرملکیمیڈیاکے مطابق مرد ارکان پارلیمنٹ نے ایمی ندائے نامی خاتون رکن پر اس وقت حملہ کیا جب اس نے اپوزیشن کی ایک مذہبی شخصیت پر تنقید کی،کیس کی سماعت کے دوران جج نے مامدا نیانگ اور مساتا سامب کو ندائے کو پانچ ملین سوئس فرانک معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی جاری کیا،واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس واقعے کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی اور اس نے خواتین کے حقوق کے بارے میں ایک بحث کو جنم دیا،حکمران بینو بوک یاکار اتحاد کی رکن ندائے پارلیمنٹ میں حملے کے بعد بے ہوش ہو گئی تھیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ وہ بچے سے محروم ہو جائیں گی،خاتون رکن پارلیمنٹ کے وکیل بابوکر سیسی نے بتایا کہ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے باوجود وہ انتہائی مشکل صورتحال میں رہتی ہیں ،ویڈیو ثبوت کے باوجود، مسٹر نیانگ اور مسٹر سامب کے وکلا نے عدالت میں دلیل دی کہ ان کے مکلوں نے محترمہ ندائے پر جسمانی طور پر حملہ نہیں کیا تھا جبکہ دونوں قانون سازوں کو استغاثہ سے استثنی حاصل ہے،خیال رہے کہ سینیگال کی پارلیمنٹ میں گزشتہ سال جولائی میں ہونے والے قانون ساز انتخابات میں حکومت کی اکثریت کھونے کے بعد سے کشیدگی پائی جاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاہی خاندان مفاہمت کیلئے راضی نہیں، پرنس ہیر...

آنجہانی شہزادی ڈیانا کے چھوٹے بیٹے پرنس ہیری نے کہا ہے کہ وہ تمام اختلافات بھلا کر اپنے خاندان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں لیکن انہوں نے کبھی مفاہمت پر آمادگی ظاہر نہیں کی،ایک انٹرویو کے دوران پرنس ہیری نے کہا کہ وہ اپنے والد اور بھائی کیساتھ دوبارہ اچھے طریقے سے رہنا چاہتے ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ وہ ایک خاندان میں رہنا چاہتے ہیں ادارے میں نہیں، شاہی خاندان ایسا ظاہر کرتا ہے جیسے میں اور میگھن ولن ہوں،ہیری کا کہنا تھا کہ میں نے جب بھی حالات بہتر کرنے کی کوشش کی میرے اور میری اہلیہ کیخلاف کہانیوں کو پلانٹ کیا گیا، شاہی خاندان کا نعرہ ہے کبھی شکایت نہ کریں اور کبھی وضاحت نہ کریں،واضح رہے کہ پرنس ہیری اور اس کی اہلیہ میگھن نے 2020میں برطانوی شاہی محل چھوڑنے کے بعد شاہی خاندان کے خلاف اپنی شکایات کا اظہار کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس کی بحریہ کی کارروائی ، 4ٹن منشیات قبضے...

فرانس کی بحریہ نے بحیرہ عرب میں بھاری مقدار میں منشیات ضبط کر لیں، فرانسیسی فریگیٹ عالمی اتحاد کمبائنڈ ڈیوٹی فورس 150کے فریم ورک کے اندر کام کر رہا تھا ،غیرملکی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی نیول ٹاسک فورس میں شامل فرانسیسی بحریہ کے جہاز نے بحیرہ عرب میں گشت کے دوران ایک کشتی سے 500کلو ہیروئن اور3500کلو بھنگ برآمد کرلی،متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں موجود بحریہ عرب کی میری ٹائم کمانڈ نے بیان میں کہا کہ ضبط کی گئی منشیات کی مالیت 50ملین یورو (5کروڑ 32لاکھ ڈالر سے زائد) ہے، یہ منشیات ممکنہ طورپر یورپ پہنچائی جانا تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ہمارا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، برا...

برازیل کے نئے صدر ڈی سلوا نے کہا ہے کہ انہیں چینی صدر کا خط موصول ہوا ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے،نومنتخب برازیلی صدر نے کہا انہیں چین کے نائب صدر کی طرف سے شی جن پنگ کا ایک خط موصول ہوا ہے جس میں انہوں نے برازیل کیساتھ تعاون کو بڑھانے پر زور دیا ہے،صدر ڈی سلوا کا کہنا تھا کہ چین ہمارا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ چین کیساتھ تعلقات کو مزید وسعت دیں،گزشتہ روز لوئز لولا ڈی سلوا نے تیسری مدت کیلئے عہدے کا حلف اٹھایا ہے، اکتوبر میں انہوں نے صدارتی انتخاب میں صدر بولسونارو کو معمولی فرق سے شکست دی تھی، لوئز ڈی سلوا اس سے قبل 2003میں ملک کے صدر منتخب ہوئے اور 2010تک صدر رہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میکسیکو میں پہلی بار سپریم کورٹ کی صدر خاتون...

میکسیکو کی سپریم کورٹ نے پہلی بار ایک خاتون کو ملک کے اعلی ترین عدالتی ادارے کی سربراہی کے لیے منتخب کر لیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس نورما لوسیا پینا نے سپریم کورٹ کی سربراہ کے طور پر چار سال کی مدت کے لیے حلف اٹھایا اور ملک کی اعلی ترین عدالت کی آزادی کو برقرار رکھنے کا عہد کیا،نومنتخب چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت کی شاخوں کے درمیان تنازعات کو حل کرنے کے لئے عدالتی آزادی ناگزیر ہے، میری بنیادی تجویز یہ ہے کہ میں اپنے ذاتی وژن کو چھوڑ کر اکثریت کے لئے کام کروں،انہوں نے دعوی کیا کہ عدالتی شاخ کو اغوا کر لیا گیا ہے، پیسے کے ذریعے، معاشی طاقت سے گرہن لگ گیا ہے،چیف جسٹس کی حیثیت سے پینا پوری عدالتی شاخ کے سربراہ بھی ہوں گے، وہ صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور کی اتحادی نہیں سمجھی جاتی ہیں اور اپوزیشن جماعتوں نے ان کے انتخاب کا خیرمقدم کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ریل۔سمندری انٹرموڈل ٹرینوں کے ذریعے ز...

نا ن ننگ (شِنہوا) نئی بین الاقوامی زمینی ۔سمندری تجارتی راہداری کے ساتھ چلنے والی ریل۔ سمندری انٹرموڈل مال بردار ٹرینوں نے مجموعی طور پر  7 لاکھ 56 ہزار ٹی ای یوز کنٹینرز کی نقل و حمل کی ہے  جو کہ گزشتہ  سال  کی نسبت 18.5 فیصد زیادہ ہے۔

چین کی جنوبی گوانگشی ژوانگ خود اختیار  علاقہ کی ریلوے اتھارٹی کے مطابق ایک سال قبل علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری (آر سیپ ) کے نفاذ  کے بعد سے اس خطے کے اندر تجارتی اور اقتصادی تعاون میں مسلسل بہتری ہو رہی ہے۔

چائنہ ریلوے نا ن ننگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق چین اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے  دیگر رکن ملکوں کی جانب سے سامان چھن ژو بندرگاہ پر تیزی سے واپس آرہا ہے۔

   گوانگشی میں چھن ژو بندرگاہ کے کسٹم کے مطابق سال  2022 کے پہلے 11 ماہ کے دوران  بندرگاہ کے ذریعے چین اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے دیگر رکن ملکوں کے درمیان سامان کی درآمدات اور برآمدات کی مالیت 69.77 ارب  یوآن (تقریباً 10 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی، جو کہ گزشتہ سال کی نسبت  44.7 فیصد زیادہ ہے۔

نئی بین الاقوامی زمینی۔ سمندری تجارتی راہداری   2017 میں شروع  ہوئی جو کہ  ایک تجارتی اور لاجسٹک راستہ ہے ، جسے چین  کے  مغربی علاقوں اور آسیان کے اراکین کے صوبائی سطح کے علاقوں نے مشترکہ طور پر بنایا ہے۔

نئی بین الاقوامی زمینی۔ سمندری تجارتی راہداری نے گزشتہ برسوں  کے دوران  تیزی سے ترقی کی ہے جس نے 113 ملکوں اور خطوں میں 338 بندرگاہوں کی منزلوں کی تعداد کو بڑھایا ہے۔

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ نے نئے سال کی تعطیلات کے دوران سیاحت ب...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں نئے سال کی 3 روزہ تعطیلات کے دوران سیاحتی اور ثقافتی سرگرمیاں نوول کرونا وائرس سے پہلے کی سطح پر واپس آگئی ہیں۔

بیجنگ بلدیہ کے ثقافتی اور سیاحتی بیور کے مطابق ہفتے سے پیر کے دوران تقریباً 27 لاکھ افراد نے شہر کے خوبصورت مقامات کا دورہ کیا ۔ یہ تعداد 2019 کے اسی عرصے کی نسبت 86.4 فیصد کے مساوی ہے۔

بیورو نے کہا کہ پرکشش مقامات کومجموعی طور پر 24 کروڑ 80 لاکھ یوآن (تقریباً 3 کروڑ 56 لاکھ امریکی ڈالرز) کی آمدن ہوئی جو 2019  کی نسبت 44.5 فیصد زائد ہے۔

ثقافتی سرگرمیاں ایک برس قبل کی سطح سے بڑھ گئیں۔ شہر کے 75 تھیٹرز میں تعطیلات کے دوران 303 کمرشل پرفارمنسز منعقد ہوئیں جو 2019 کے اعدادوشمار کے مطابق ہے۔

چین میں دسمبر 2022 کے دوران نوول کرونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات مزید بہتر بنانے ،لازمی جانچ میں کمی اور زیادہ تر سفری پابندیاں ختم کرنے کے بعد سیاحت میں مضبوط بحالی کی توقعات بہت زیادہ ہیں۔

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، نئی سال کی تعطیلات کے دوران 5 کروڑ 27 ل...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں نئے سال کی 3 روزہ تعطیلات کے دوران  تقریباً 5 کروڑ 27 لاکھ مقامی سیاحوں نے دورے کئے جو گزشتہ برس کی نسبت 0.44 فیصد ز ائد ہیں۔

وزارت ثقافت و سیاحت کے مطابق تعطیلات کے دوران سیاحت سے 26.5  ارب یوآن (تقریباً 3.8 ارب امریکی ڈالر) کی آمدن ہوئی جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 4 فیصد زیادہ ہے۔

چین کی ثقافتی اور سیاحتی مارکیٹ پیر کو ختم ہونے والی تعطیلات کے دوران مستحکم اور منظم رہی ہے۔

وزارت کے مطابق اس عرصے میں مختصر فاصلے کا سفرمسافروں کے لئے سب سے زیادہ پسندیدہ رہا جس میں  برف اور اس کی سرگرمیاں ، کیمپنگ، اور نوجوانوں کے کھیل مقبول رہے۔

وزارت نے کہا کہ اعداد و شمار ملک میں درمیانے اور طویل فاصلے کے سفر میں مستقل بحالی کو بھی ظاہر کرتے ہیں۔ کچھ آن لائن ٹریول ایجنسیوں نے تعطیلات کے دوران بین الصوبائی اور سرحد پار سیاحت کے لئے ٹکٹ بکنگ میں نمایاں اضافے بارے بھی بتایا ہے۔

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی جانب سے لو لا کو برا زیل کے صدر...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے لوئز اناسیو لولا ڈی سلوا کو صدر بننے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

اپنے پیغام میں شی نے کہا کہ چین اور برازیل عالمی اثر و رسوخ اور اہم ابھرتی ہوئی منڈیوں کے ساتھ بڑے ترقی پذیر ممالک ہیں۔

شی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں جو وسیع تر مشترکہ مفادات کے حامل ہیں اور مشترکہ ترقیاتی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔

شی نے کہا کہ 48 برس قبل سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد سے دوطرفہ تعلقات میں دونوں اطراف کی مشترکہ کوششوں سے پائیدار اور گہری ترقی ہوئی اوریہ تیزی سے پختہ ہوئے۔

 چین اور برازیل کے تعلقات بڑے ترقی پذیر ممالک کے درمیان تعلقات کا ایک نمونہ بن چکے ہیں جن کے وسیع تر معنی اور وسیع امکانات ہیں۔

شی نے یہ بھی کہا کہ وہ چین۔ برازیل جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے اور اس کے ساتھ ملکر کام کرنے کے خواہش مند ہیں تاکہ وہ اپنے قومی حالات کے تحت ترقی کی راہ پر گامزن ہونے میں ایک دوسرے کی بھرپور حمایت جاری رکھیں۔

 ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کا احترام کریں،عملی تعاون کو فروغ دیں، کثیر الجہتی تعاون مضبوط کریں اور اسٹریٹجک و طویل مدتی تناظر میں شراکت داری کو اعلیٰ سطح پر لے جائیں تاکہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کو بہتر طور پر فائدہ پہنچے۔

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی جانب سے لو لا کو برا زیل کے صدر...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے لوئز اناسیو لولا ڈی سلوا کو صدر بننے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

اپنے پیغام میں شی نے کہا کہ چین اور برازیل عالمی اثر و رسوخ اور اہم ابھرتی ہوئی منڈیوں کے ساتھ بڑے ترقی پذیر ممالک ہیں۔

شی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں جو وسیع تر مشترکہ مفادات کے حامل ہیں اور مشترکہ ترقیاتی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔

شی نے کہا کہ 48 برس قبل سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد سے دوطرفہ تعلقات میں دونوں اطراف کی مشترکہ کوششوں سے پائیدار اور گہری ترقی ہوئی اوریہ تیزی سے پختہ ہوئے۔

 چین اور برازیل کے تعلقات بڑے ترقی پذیر ممالک کے درمیان تعلقات کا ایک نمونہ بن چکے ہیں جن کے وسیع تر معنی اور وسیع امکانات ہیں۔

شی نے یہ بھی کہا کہ وہ چین۔ برازیل جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے اور اس کے ساتھ ملکر کام کرنے کے خواہش مند ہیں تاکہ وہ اپنے قومی حالات کے تحت ترقی کی راہ پر گامزن ہونے میں ایک دوسرے کی بھرپور حمایت جاری رکھیں۔

 ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کا احترام کریں،عملی تعاون کو فروغ دیں، کثیر الجہتی تعاون مضبوط کریں اور اسٹریٹجک و طویل مدتی تناظر میں شراکت داری کو اعلیٰ سطح پر لے جائیں تاکہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کو بہتر طور پر فائدہ پہنچے۔

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا دوبارہ کھلنا کمبوڈیا کی معیشت میں نئ...

کراتی ، کمبوڈیا  (شِنہوا) کمبوڈیا کے وزیر اعظم سمدیچ ٹیکو ہن سین نے کہا ہے  کہ چین کی جانب سے اپنی سرحدوں کو دوبارہ کھولنا اس  مملکت   کی معیشت اور سیاحت میں  نئی جان ڈال دے گا۔

ہن سین نے  کہا ہے کہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت نے 8 جنوری سے اپنی سرحدیں دوبارہ کھولنے کا منصوبہ بنایا ہے، اس کے بعد سے کمبوڈیا اور دیگر ممالک  یکساں طور پر چینی سیاحوں کے استقبال کے منتظر ہیں ۔

انہوں نے چین کی مالی معاونت  سے دریا پر  پل کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد  رکھنے کی تقریب کے دوران کہا  کہ کمبوڈیا چینی سیاحوں کے لیے مقبول ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی سیاحوں کی واپسی پر یہ  جنوب مشرقی ایشیائی قوم انہیں  خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوش ہے،اور ان کی موجودگی ملک کی سیاحت اور اقتصادی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔

ہن سین نے کہاکہ جب چین اپنی سرحدیں دوبارہ کھولے گا تو پروازوں میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا اور اسی لیے ہم  پرامید ہیں کہ 2023 میں تقریباً 20 لاکھ چینی سیاحوں کو دوبارہ خوش آمدید کہا جائے گا۔

کمبوڈیا کے رہنما کے مطابق نوول کرونا وائرس عالمی وبا سے قبل  2019 میں کمبوڈیا نے 23 لاکھ60   ہزار چینی سیاحوں کوخوش آمدید کہا تھا۔

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں