برازیل کے برازیلیا میں لويز ايناسيو لولا دا سلوا اور منتخب نائب صدر گیرالڈو الکمن اپنی اپنی بیگمات کے ہمراہ تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے آ رہے ہیں۔(شِنہوا)
برازیل کے برازیلیا میں لويز ايناسيو لولا دا سلوا اور منتخب نائب صدر گیرالڈو الکمن اپنی اپنی بیگمات کے ہمراہ تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے آ رہے ہیں۔(شِنہوا)
چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ میونسپلٹی میں فولنگ شیل گیس فیلڈ نے 2022 کے دوران تقریباً 7ارب 20کروڑکیوبک میٹر قدرتی گیس پیدا کی، جو گزشتہ سال کی پیداوارسے 3کروڑ5لاکھ مکعب میٹرزیادہ ہے۔
فولنگ شیل گیس فیلڈ کے ڈویلپر اور تیل صاف کرنے والے چین کے سب سے بڑے ادارے سائنوپیک نے بتایا کہ اسی عرصے کے دوران، گیس فیلڈ میں موجودہ کنوؤں کی پیداوار بڑھانے پر توجہ دی گئی۔ فولنگ میں 650 سے زیادہ پرانے کنوؤں سے تقریباً 6ارب 50کروڑ کیوبک میٹر پیداوار حاصل کی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں3.7 فیصد زیادہ ہے۔
28 دسمبر، 2022 کو فولنگ گیس فیلڈ نے دو ملکی سطح کے ریکارڈ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا،جن میں شیل گیس ڈویلپمنٹ پلیٹ فارم پر کنویں کی سب سے بڑی تعداد اور کنویں کے گروپوں کی بلند ترین بحالی کی شرح شامل تھے۔شیل گیس بنیادی طور پر میتھین ہے جسے صاف اور نئی توانائی کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔
نیوزی لینڈ کے کرکٹر مچل میکلنگھن نے کراچی کی وکٹ پر طنزیہ انداز میں تنقید کی ہے، نیوزی لینڈ کے کرکٹر مچل میکلنگھن نے بھی سوشل میڈیا پر کراچی کی وکٹ کے حوالے سے طنزیہ ٹوئٹ کی ہے،مچل میکلنگھن نے ٹوٹئر پر لکھا کہ کیا زبردست سڑک ہے، ایسی پچ بیٹرز کا خواب ہوتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی جارحانہ فیصلے کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں،غیرملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ شاہد آفریدی جیسے کھلاڑی کو ہمیں سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنے کی ضرورت تھی کیونکہ وہ جارحانہ فیصلے کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں،چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نے عبوری چیف سلیکٹر کی خوبیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی نئے ٹیلنٹ کو موقع دینے جیسے جارحانہ فیصلے کرسکتے ہیں، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں تبدیلیاں چاہتے تھے، پاکستان اب ہار یا جیت کی سوچ سے باہر نکل کر معیاری ٹیسٹ کرکٹ کھیلے گا،نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کی وائٹ بال فارمیٹس کی ٹیم پی ایس ایل کی وجہ سے اچھی ہے تاہم پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ گزشتہ 4سال سے تنزلی کا شکار رہی ہے، ماضی کے ڈومیسٹک اسٹرکچر کو ختم کردیا گیا جس سے ٹیسٹ کرکٹرز ملتے تھے،چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں گھاس والی پچ بنانے کے حامی ہیں، ماضی کے پی سی بی اعلی عہدیداران نے ٹیسٹ کرکٹ میں غیرمعیاری پچز بنوائیں وہ ٹیسٹ میچ ڈرا کے لیے کھیلنا چاہتیتھے لیکن انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ڈرا کرنے کی سوچ کے باوجود ہم نے شکست کھالی،انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ کو ہار یا جیت سے کوئی غرض نہیں، شائقین معیاری ٹیسٹ کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے قومی ٹیم کے میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں ری ہیب کا آغاز کر دیا جب کہ فاسٹ بولر حارث رئوف کا نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے فٹنس کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،قومی سلیکشن کمیٹی نے حارث روف کو فٹنس ٹیسٹ کیلئے طلب کرلیاوہ سیریز کے اعلان کردہ ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں، پی سی بی کا میڈیکل پینل فاسٹ بولر کا فٹنس ٹیسٹ لے گا،اس وقت دونوں کرکٹرز کراچی میں موجود ہیں جہاں شاہین شاہ آفریدی نیشنل بینک ارینا میں کھانے کے وقفے پر فزیکل ٹریننگ کرتے دکھائی دیے،شاہین آفریدی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے دوسرے ٹیسٹ میں کھانے کے وقفے کے دوران تقریبا ڈیڑھ ماہ بعد بولنگ کی جس دوران انہوں نے 15سے 17گیندیں کرائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ انہیں آسٹریلوی ٹیم کے دورے کے دوران جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں،نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران رمیز راجا نے پی سی بی کے خرچ پر ایک کروڑ 35لاکھ کی بلٹ پروف گاڑی رکھنے کے سوال پر انکشاف کیا کہ وہ گاڑی اس لیے دی گئی تھی کہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی تھیں، آسٹریلوی ٹیم کے دورے کے دوران مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں، اس کے بعد ڈی آئی جی اور پولیس میرے گھر آئی رپورٹ ہوا اور مجھے گاڑی دی گئی جو کہ اب پی سی بی کے پاس ہے، اب وہ گاڑی نئے چیئرمین کمیٹی استعمال کریں گے،بلٹ پروف گاڑی رکھنے کی وضاحت پر رمیز راجا کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کو بلٹ پروف گاڑی تب تک نہیں مل سکتی جب تک اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں نہ ملی ہوں، یہی وجہ تھی کہ مجھے بلٹ پروف گاڑی دی گئی،دوسری جانب سے میچ فکسنگ کے حوالے سے جسٹس قیوم کی رپورٹ آنے کے بعد وقار یونس کے کوچ بننے اور وسیم اکرم کے کمنٹری کرنے پر رمیز راجا کا کہنا تھا کہ میرے حساب سے اس رپورٹ کے بعد وسیم اکرم سمیت کسی کی ٹیم میں کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے تھی،رپورٹ آنے کے باوجود دونوں شخصیات کے ساتھ کھیلنے اور کمنٹری کرنے پر سابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ جب مجھ سے لوگ اس حوالے سے پوچھتے ہیں تو میں یہی کہتا ہوں اگر اس وقت میرے پاس فیصلہ کرنے کا اختیار ہوتا تو میں کبھی نہ آنے دیتا، کیوں کہ اس وقت فیصلے کا اختیار میرے پاس نہیں تھا تو ہم سے یہی کہا گیا تھا کہ ان کے ساتھ آپ نے کھیلنا بھی ہے اورکام بھی کرنا ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ضلع کرک کے نواح درہ آدم خیل مین انڈس ہائی وے پر ٹنل کے قریب کیری ڈبہ اور ڈمپرکے مابین خوفناک تصادم 7افراد جاںبحق اور5دیگر زخمی ، تفصیلات کے مطابق ضلع کرک کے نواح درہ آدم خیل مین انڈس ہائی وے پر ٹنل کے قریب کیری ڈبہ اور ڈمپر کے مابین خوفناک تصادم میں 7افراد جاںبحق جبکہ 5دیگر زخمی ہوئے جس میں متعدد بچے اور خواتین بھی شامل ہے ، تمام زخمیوں اور لاشوں کو درہ آدم خیل سیول ہسپتال شینی کلے منتقل کردیا گیا ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا ہے کہ کھلے دودھ پر پابندی صوبے بھر میں لگائی جائے گی تاہم پہلے مرحلے میں لاہور سے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی حکمت عملی بنالی گئی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ٹیسٹنگ کے مرحلے میں کھلا دودھ مضر صحت پایا گیا ہے جس کے بعد لاہور میں گلی محلوں کی دکانوں پر بھی اب پیکنگ دودھ فروخت کیا جائے گا جس کے لیے گوالا ایسوسی ایشن سے بات چیت چل رہی ہے، اس معاملے میں گوالا ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لے کر مزید فیصلے کیے جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خان نے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی خبروں کی تردید کر دی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خان نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی کوئی بات نہیں کی نہ ہی ہماری ایسی نیت ہے، عمران خان جب کہیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلیاں ضرور توڑیں گے جو آئینی قانونی پیچیدگیاں ہیں ان کو حل کر کے ہی توڑیں گے، ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہمارے ایم پی ایز کو کوئی چھپانا چاہے تب بھی نہیں چھپیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، وزیراعلی پرویز الہی نے نئی عمارت کے افتتاح کے بعد دعا بھی کی۔ نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر چودھری پرویزالہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی اسمبلی میں اگلے 100 سال کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے 500 ارکان کی گنجائش موجود ہے، 200 افراد کیلئے Ayes Lobby اور 200 افراد ہی کے لئے Noes Lobby بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر چیمبر افسران، میڈیا اور وزیٹرز کیلئے 800 افراد تک کی گنجائش ہے، نئی اسمبلی میں وزیراعلی، سپیکر، ڈپٹی سپیکر، وزرا اور لیڈر آف اپوزیشن کیلئے سیکرٹریٹ بلڈنگ میں دفاتر بنائے گئے، 3 کمیٹی روم اور ایک کانفرنس روم کے علاوہ لائبریری اور کیفے ٹیریا کی بھی سہولت موجود ہے، 400 گاڑیوں کی پارکنگ بھی رکھی گئی ہے۔ عمارت کے افتتاح کے موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان، سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، صوبائی وزرا میاں محمودالرشید، راجہ بشارت، سردار حسنین بہادر دریشک، سردار آصف نکئی، سردار شہاب الدین، چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی محمد خان بھٹی، انسپکٹر جنرل پولیس عامر ذوالفقار، سابق پرنسپل سیکرٹری جی ایم سکندر، سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک، ڈی جی پروٹوکول پنجاب عنصرنذیر اور اعلی حکام بھی موجود تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فلپائن میں شدید بارشوں ، سیلاب سے ہلاک شدگان کی تعداد 50 سے زائد ہو گئی ، سولہ زخمی جبکہ بائیس افراد کی تلاش جاری ہے،ملک بھر کے چونتیس صوبوں میں سے دس زیر آب آ چکے ہیں جن کے نتیجے میں پانچ لاکھ تریپن ہزار نو سو تیراسی افراد متاثر جبکہ اکیاون ہزار چار سو چھپن افراد بے گھر ہو چکے ہیں، دس ہزار ایک سو سینتالیس افراد تاحال پناہ گاہوں میں مقیم ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فلپائن کے 'فضائی ٹریفک انتظامی مرکز' میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے متعدد اندرونِ ملک اور بین الاقوامی پروازیں ملتوی ہو گئیں، فلپائن کے فضائی ٹریفک انتظامی مرکز میں اتوار کی صبح کے وقت بجلی کی ترسیل منقطع ہونے پر منیلا ایئر پورٹ پر تقریبا 300اندرونِ ملک اور انٹرنیشنل پروازیں ملتوی یا منسوخ کر دی گئیں یا پھر دیگر ہوائی اڈوں کی طرف منتقل کر دی گئیں،پروازوں میں تبدیلی کی وجہ سے 65ہزار مسافر متاثر ہوئے ہیں،فضائی ٹریفک سسٹم کی دن بھر میں بحالی کے بعد دارالحکومت منیلا کے 'نینوئے آکیو اینو'ہوائی اڈیسے پروازیں بحال ہو گئی ہیں،اس دوران حکام نے مسافروں کی پریشانی کو حل کرنے کے لئے فضائی کمپنیوں سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا مطالبہ کیا اور متنبہ کیا ہے کہ صورتحال کو معمول پر لانے میں 3 دن لگ سکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
میکسیکو سٹی (شِنہوا) میکسیکو کے شمالی شہر سیوداد جوریز کی ایک جیل پر حملے میں 10 محافظ اور 4 قیدی ہلاک ہو گئے۔
چی ہواہوا کے ریاستی استغاثہ دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صبح کے اوقات میں بکتر بند گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے جیل کے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
میکسیکو کے فوجیوں اور ریاستی پولیس نے بعد میں جیل کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا، اس واقعے کے دوران 13 افراد زخمی ہوئے جبکہ 24 قیدی فرار ہوگئے۔
بیان کے مطابق مقامی پولیس نے ایک گاڑی میں 2 مسلح افراد کو ہلاک کردیا۔
برازیل کے بائیں بازو کے سابق صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا، دا سلونے 31اکتوبر کو صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی حاصل کی تھی ،سلوا نے حلفیہ تقریب کے دوران برازیل کی نشاط نو کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ"وہ آئین کا تحفظ اور دفاع کریں گے اور اس پر عمل پیرا ہوں گے، وہ تمام تر برازیلی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تعاون کرنے، اتحادو یکجہتی، سالمیت اور خود مختاری کی راہ میں آگے بڑھیں گے۔ نو منتخب صدر نے ملکی معیشت کے تناظر میں اس چیز کا بھی عندیہ دیا ہے کہ 33ملین انسانوں کو فاقہ کشی اور ایک سو ملین کو مفلسی سے نجات دلائی جائیگی،سلوا نے بعد ازاں پلانالتو پیلس میں صدارتی نشان وصول کرنے کے بعد محل کے سامنے جمع تقریبا3 لاکھ حامیوں سے خطاب کیا، سلوا نے کہا، "فاقہ کشی کی واپسی برازیلی عوام کے خلاف سر زد کردہ سب سے بڑا جرم ہے۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں ملک میں لیبر مارکیٹ، سیاسی نمائندگی، صحت اور تعلیم آمدنی، جنسیت، نسل، ہر قسم کی عدم مساوات کا مقابلہ کروں گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد (شِنہوا) 32 سالہ شکیلہ کوثر کی زندگی نے گزشتہ برس اس وقت ایک نیا موڑ لیا جب انہیں چینی دوست کی جانب سے محنت و خدمات کے اعتراف میں اپنی کمپنی میں اسسٹنٹ منیجر کے عہدے پر ترقی کی خوش خبری دی گئی۔
2016 میں لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں بطور ریسیپشنسٹ ملازمت شروع کرنے والی شکیلہ نے کہا کہ یہ میرے لئے ایک بہت بڑا دن تھا کیونکہ میں نے برسوں کی سخت محنت اور وقت کی پابندی سے یہ ترقی حاصل کی ہے۔ یہ منصوبہ چائنہ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ اور چائنہ نارتھ انڈسٹریز کمپنی لمیٹڈ نے مشترکہ طور پر تعمیر کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ چینی اور پاکستانی عملے نے اورنج لائن منصوبے پر ملکر کام کیا ہے۔ اس نے پاکستان کی پہلی جدید ترین الیکٹرک ٹرین متعارف کرواتے ہوئے لاہور میں عوامی ٹرانسپورٹ شعبے میں انقلاب برپا کردیا۔ اس منصوبے سے مجھے اپنے خواب پورے کرنے میں بڑی مدد ملی ہے۔
اسسٹنٹ منیجر نے شِنہوا کو بتایا کہ اگر صلاحیت کو نکھارا جائے اور حوصلہ افزائی کی جائے تو یہ حیرت انگیز کام ہو سکتا ہے۔ اب میری ساتھی اور دیگر خواتین مجھے ایک مثالی شخصیت کے طور پر دیکھتی ہیں، اور میں اس کے لئے اپنے چینی دوستوں کو سراہتی ہوں جنہوں نے میرے کیریئر کی ترقی میں بہت بڑا کردار ادا کیا۔
انہوں نے بہترین ملازم کا برائٹ گولڈن ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے۔
شکیلہ ان 34 مقامی ملازمین میں سے ایک تھیں جنہیں ان کی کمپنیوں نے سال 2022 کے دوران پاکستان بھر میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے مختلف منصوبوں میں شاندار کارکردگی پر ایوارڈ دینے کی سفارش کی تھی۔
چینی سفارت خانے میں منعقدہ ایک تقریب میں وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے سی پیک کے نمایاں مقامی ملازمین بشمول انجینئرز، منیجرز، محققین اور معاون عملے کو ایوارڈز دیئے۔
شِنہوا کے ساتھ گفتگو میں ایوارڈ یافتہ ملازمین نے کہا کہ انہیں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے کافی مواقع دیئے گئے۔
چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایس سی ای سی) کے منیجر عمر فاروق دیال نے 2009 میں کمپنی میں شمولیت کے بعد پاکستان میں متعدد منصوبوں پر کام کیا ہے لیکن ان کی خاص بات 392 کلومیٹر طویل سکھر۔ ملتان موٹر وے کی تعمیر میں حصہ لینا ہے جو سی پیک منصوبے کے تحت نقل و حمل کا سب سے بڑا انفراسٹرکچر منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی ساتھیوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ میرے کام کو نئی شکل دے رہا ہے۔ میری سخت محنت نے اچھے نتائج دکھائے ہیں اور ان کی کمپنی نے انہیں دوسرے ممالک میں تعمیراتی مقامات پر کام کے مواقع فراہم کئے ہیں۔
مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے ملازمین نے شِنہوا کو بتایا کہ مراعاتی میکانزم انہیں مزید محنت کرنے اور سی پیک میں اپنا مناسب کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

میکسیکوکے سرحدی شہر واریز (Juarez)کے جیل پر مسلح حملے کے نتیجے میں 14افراد ہلاک ہو گئے ہیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسٹیٹ پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ واریز جیل پر ہونے والے مسلح حملے کے نتیجے میں 10اہلکاروں سمیت 4قیدی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ حملے میں مزید 13افراد زخمی ہوئے ہیں،اسٹیٹ پراسیکیوٹر کے مطابق جیل پر ہونے والے مسلح حملے کے بعد جیل سے 24قیدی بھی فرار ہو گئے ہیں،پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ تاحال واضح نہیں کہ حملہ کس نے کیا ہے تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق صبح 7بجے مسلح گاڑیوں میں سوار حملہ آوروں نے جیل میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کر دی تھی،دوسری جانب جیل پر حملے کے کچھ دیر بعد ہی واریز کی میونسپل پولیس کے اہلکاروں پر بھی حملہ کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے حملہ آوروں کا تعاقب کرتے ہوئے 4افراد کو گرفتار کر لیا اور ان کی گاڑی کو تحویل میں لے لیا،پراسیکیوٹر نے بتایا کہ شہر میں ایک اور مسلح حملے کے نتیجے میں دو ڈرائیور بھی ہلاک ہوئے ہیں تاہم ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ تینوں حملوں کے درمیان کوئی باہمی تعلق ہے یا یہ الگ واقعات ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِنہوا) چینی ریڈ کراس فاؤنڈیشن کے مطابق انہوں نے سال 2022 کے دوران 1.11 ارب یوآن (تقریباً 16 کروڑ 10لاکھ امریکی ڈالرز) حاصل کیے ہیں۔
فاؤنڈیشن کی کونسل کے اجلاس کے دوران گزشتہ ہفتے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق فاؤنڈیشن نے گزشتہ سال خیرات پر 1.19 ارب یوآن خرچ کیے تھے۔
ان اعدادوشمار کے مطابق فاؤنڈیشن نے آج تک 10 ارب یوآن سے زیادہ کے عطیات دیے ہیں۔
دستاویز کے مطابق گزشتہ سال فاؤنڈیشن نے انسانی امداد میں نئی کامیابیاں حاصل کیں جن میں خون کے سرطان یا دل کی پیدائشی بیماریوں میں مبتلا 11 ہزار بچوں کی مدد کی گئی۔
اس کے ساتھ تقریباً 45 ہزار دیہی اور نچلی سطح کے ڈاکٹروں اور ماہرین اطفال کی تربیت اور اعضاء کے عطیہ دہند گان کے 298 خاندانوں کی امداد شامل ہے۔
ایمرجنسی ریسکیو اینڈ ریلیف میں فاؤنڈیشن کی صلاحیت کو بھی بہت بہتر بنایا گیا تھا۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اس نے ملک بھر میں کثیر الاستعمال ابتدائی طبی امداد کے آلات کے 2 ہزار700 سے زیادہ سیٹ نصب کیے ہیں۔
بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ایک سینئر عہدیدار نے آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف قومی حیات نو اور قومی اتحاد کے اہداف کی طرف کام کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے تائیوان ورک آفس اور ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے سربراہ سونگ تاؤ نے یہ بات 2023 میں "آبنائے تائیوان کے پار تعلقات" میگزین کے پہلے شمارے میں نئے سال کے ایک پیغام میں کہی۔
سونگ نے کہا کہ چینی مین لینڈ نے 2022 میں آبنائے پار تعلقات کو فروغ دینے اور آبنائے تائیوان کی دونوں اطراف کے ہم وطنوں کو میں متحد کرنے میں پہل کو برقرار رکھا ہے۔
سونگ نے کہا کہ تائیوان معاملے پر تاریخی حقائق اور تائیوان میں کام بارے مین لینڈ کے اہم اصولوں اور پالیسیوں کو تائیوان میں ہم وطنوں اور بین الاقوامی برادری پر واضح کرنے کے لئے سال بھر مسلسل کوششیں کی گئیں۔
سونگ نے کہا کہ مین لینڈ نے تائیوان کے ہم وطنوں اور کاروباری اداروں کی مدد کرنے اور مشکلات حل کرنے میں تعاون کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔
سونگ نے کہا کہ چین نے علیحدگی پسند سرگرمیوں اور تائیوان بارے امور پر بیرونی مداخلت کے خلاف جنگ جاری رکھی اور بیرونی قوتوں کو مئوثر طریقے سے روکا گیا جنہوں نے تائیوان کو چین پر کنٹرول کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کی۔
سونگ نے کہا کہ 2023 میں ہم پرامن اتحاد اور ایک ملک، دو نظام کی پالیسی برقرار رکھیں گے ، ایک چین اصول اور 1992 کے اتفاق رائے کی بنیاد پر تائیوان معاشرے کے مختلف شعبوں سے وابستہ دور اندیش افراد کے ساتھ آبنائے پار تعلقات اور قومی اتحاد پر وسعت اور گہرائی سے بات چیت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی قومی خودمختاری ،علاقائی سالمیت کا بھرپور دفاع کریں گے اور علیحدگی پسند سرگرمیوں اور بیرونی مداخلت کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے بیان پر افغان حکومت کا ردعمل سامنے آگیا ہے،ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی افغانستان میں حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، افغانستان پاکستان سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستانی حکام کو بات کرتے ہوئے محتاط رہنا چاہیے،امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ کسی ملک کو دوسرے ملک کے علاقے میں حملہ کرنے کا حق نہیں ہے، دنیا کا کوئی قانون ایسی جارحیت کی اجازت نہیں دیتا،اگر کسی کو کوئی پریشانی ہے تو امارت اسلامیہ سے بات کرے،ہماری سیکیورٹی فورسز کارروائی کرسکتی ہیں،دوسری طرف افغان وزارت دفاع سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام کا بیان بے بنیاد اور اشتعال انگیز ہے، کوئی بھی مسئلہ یا تنازع سمجھوتے کے تحت حل ہونا چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِنہوا) چین میں زراعت اور متعلقہ صنعتوں کی ایڈڈ ویلیو 2021 میں 184.4 کھرب یوآن(26.5 کھرب امریکی ڈالرز) رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 10.5 فیصد زیادہ ہے۔
قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق یہ جی ڈی پی کے 16.05 فیصد کے مساوی ہے۔
زراعت، جنگلات، مویشی پروری اور ماہی گیری کی ایڈڈ ویلیو کا تناسب مجموعے کا 47.2 فیصد رہا۔
خوردنی زراعت، جنگلات، مویشی پروری اور ماہی گیری کی پروسیسنگ اور مینو فیکچرنگ کی ایڈڈ ویلیو کا تناسب مجموعے کے 20.9 فیصد کے مساوی تھا۔
زراعت، جنگلات، مویشی پروری، ماہی گیری اور متعلقہ مصنوعات کی گردش کی خدمات کی ایڈڈ ویلیو مجموعے کے 14 فیصد کے مساوی رہی۔
بیجنگ (شِنہوا) چینی ہائی اینڈ مینوفیکچرنگ کمپنیوں نے حالیہ برسوں کے دوران مستحکم رفتار حاصل کرلی ہے اور اس دوران بیرونی منڈیوں میں مارکیٹ کی اعلیٰ قدروقیمت اور توسیع کے نقوش چھوڑے گئے ہیں۔
چائنہ ایسوسی ایشن فار پبلک کمپنیز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اے حصص کی فہرست میں شامل ہائی اینڈ مینوفیکچرنگ کمپنیوں کی تعداد 10 دسمبر تک 2 ہزار121 تک پہنچ گئی ہے جو کہ سال 2017 کے آخر میں 1 ہزار250 سے 69.7 فیصد زیادہ ہیں۔
اندراج شدہ ہائی اینڈ مینوفیکچرنگ کمپنیوں کی مارکیٹ قدرمیں 2017 تا 2021 کی مدت کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان کمپنیوں نے سال 2021 میں اپنی آپریٹنگ آمدن میں 117 کھرب 90 ارب یوآن (16 کھرب 90 ارب امریکی ڈالرز) کا اضافہ کیا جبکہ 2017 میں یہ 74 کھرب 70 ارب یوآن تھی۔
رپورٹ کے مطابق بیرون ملک مارکیٹ کی توسیع کے برسوں کی بدولت 2021 میں بیرون ملک مارکیٹس سے ان کمپنیوں کی آمدنی 275 کھرب 10ارب یوآن رہی جو کہ 2017 میں اندراج شدہ 137 کھرب 70 ارب یوآن سے زائد ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ آبنائے پار تعلقات کی پرامن ترقی اور چین کے دوبارہ اتحاد کو فروغ دینے کے لیے مزید کوششیں کی جائیں گی۔
ایسوسی ایشن برائے آبنائے تائیوان پار تعلقات(اے آر اے ٹی ایس) کے صدر ژانگ ژی جن نے یہ بات نئے سال کے ایک پیغام میں کہی جو کہ جریدہ " آبنائے تائیوان کے پار تعلقات" کے 2023 کےپہلے شمارے میں شائع ہوا۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایسوسی ایشن نے گزشتہ سال کے دوران ایک چین اصول اور 1992 کے اتفاق رائے کو برقرار رکھا ہے، ژانگ نے کہا کہ ایسوسی ایشن برائے آبنائے تائیوان پار تعلقات نے تائیوان سے متعلقہ ہر قسم کی ہنگامی صورتحال کو بھی مناسب طریقے سے نمٹایا ہے۔
ژانگ نے کہا کہ اعلیٰ معیار کی ترقی، اعلیٰ سطح کا کھلا پن ، وسیع تر ملکی طلب اور چینی مین لینڈ کی زیادہ موثر طرز حکمرانی آبنائے تائیوان میں اقتصادی تعاون کو تقویت دے گی اور قومی تجدید نو اور دوبارہ اتحاد کے لیے مزید ٹھوس بنیادیں استوار کرے گی۔
ژانگ نے کہا کہ یہ ایسوسی ایشن نئے دور میں تائیوان کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مجموعی پالیسی کو مکمل طور پر نافذ کرے گی اور چین کے پرامن اتحاد میں زیادہ سے زیادہ تعاون کرے گی۔

مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2فلسطینی شہید ہوگئے،فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں بربریت کا مظاہرہ کیا اور چھاپے کے دوران فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2فلسطینی شہید ہوگئے،غیر ملکی میڈیا رپورٹسکے مطابق گزشتہ سال مغربی کنارے پر اسرائیلی تشدد کی لہر میں بدترین اضافہ دیکھا گیا جس کے نتیجے میں گزشتہ برس 150فلسطینی شہید ہوگئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یمن کے شہر حدیدہ میں گھر میں گیس سلنڈر کے باعث ہونے والے دھماکے کے بعد آتشزدگی سے ماں اور 4بچے ہلاک ہو گئے،عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی شام حدیدہ کے علاقے "غلیل" میں عدنان المازجاجی نامی شخص کے گھر میں گھریلو گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی افراد کا بتانا تھا کہ گھر سے آگ کے بلند شعلے اٹھتے دیکھے گئے اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے بروقت نہ پہنچ سکیں جس کے باعث جانی و مالی نقصان ہوا،مقامی افراد کا بتانا تھا کہ گیس سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں گھر میں ہونے والی آتشزدگی سے عدنان المازجاجی کی اہلیہ اور ان کے چار بچے جل کر راکھ ہو گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شام میں اسرائیلی فوج کے حملے میں دو شامی فوجی ہلاک ہوگئے،غیرملکی میڈیا کے مطابق شامی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ملک کے ایک مرکزی بین الاقوامی ائیرپورٹ پر میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں 2شامی فوجی ہلاک ہوئے،اسرائیلی فوج نے دمشق کے جس ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا وہ غیر فعال ہے، اس ائیرپورٹ اور اطراف میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب حملہ کیا گیا،شامی فوج کے مطابق اسرائیلی حملے کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوئے جب کہ کچھ تنصیبات کو نقصان بھی پہنچا تاہم ائیرپورٹ غیر فعال ہونے کے باعث زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا،شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا تھاکہ اسرائیلی حملے میں ائیرپورٹ اور اس کے قریب ایک اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا، یہ اسلحہ ڈپو جنوبی دمشق کے قریب ہے جب کہ حملے میں مجموعی طور پر 4افراد مارے گئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سال کے دوران دمشق انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر یہ اسرائیل فوج کا دوسرا حملہ ہے تاہم اس حوالے سے اب تک اسرائیل نے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی ریاست پنسلوانیا میں حال ہی میں 102 سالہ جوڑے نے اپنی شادی کی 80 ویں سالگرہ ساتھ منائی، ریاست پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والے رابرٹ اور ایڈتھ کی ملاقات 1936 میں ہائی اسکول میں فٹ بال میچ کے دوران ہوئی جہاں رابرٹ اپنے والد کے ساتھ میچ دیکھنے گئے تھے لیکن اس میچ کے بعد رابرٹ ایڈتھ کے سحر سے نہ نکل پائے اور پڑھائی ختم ہونے کے بعد دونوں نے 26 دسمبر 1942 میں شادی کرلی،غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران خوشحال جوڑے نے اپنی طویل ازدواجی زندگی کے رزا سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کو ہی سب کچھ اور زندگی تصور کرتے ہیں، ساتھ ہی اپنی ازدواجی زندگی کے دوران ہم سونے سے پہلے اپنی ناراضگی دور کردیتے ہیں، یہی ہماری 8 دہائیوں پر مشتمل خوشگوار اور خوشحال ازدواجی زندگی کا راز ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آسٹریلیا میں دو ہیلی کاپٹروں کا تصادم کے نتیجے میں 4افراد ہلاک جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے،غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحلی علاقے میں پیش آیا جس میں حکام نے 4افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہیلی کاپٹر کا ملبہ ساحل کے قریب ریت پر آکر گرا،حکام نے بتایا کہ حادثے میں تین افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس کا کہنا تھاکہ فضا میں ٹکرانے کے بعد دونوں ہیلی کاپٹر کریش ہوکر نیچے آگرے جو سی ورلڈ ریزورٹ سے چند فاصلے پر گرے جب کہ اس حادثے میں 4افراد ہلاک ہوئے اور تین زخمی ہیں،آسٹریلیا کے ایوی ایشن حکام نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب میں پہلی بارخواتین تیز رفتار حرمین ایکسپریس چلانے لگیں،سعودی عرب ریلویز (سار)نے اپنے مصدقہ ٹوئٹر اکائونٹ پر ویڈیو جاری کی جس میں خواتین ڈرائیورز کو دکھایا گیا،سعودی عرب کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہورہا ہے جب خواتین کو دنیا کی تیز رفتار ٹرینوں میں سے ایک حرمین ایکسپریس چلانے کا اعزاز حاصل ہورہا ہے،سار کی جانب سے جاری ویڈیو کے کیپشن میں بتایا گیا کہ 32سعودی خواتین نے حرمین ایکسپریس چلانے کی تربیت مکمل کی ہے،ایک سعودی خاتون ڈرائیور سارا الشہری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت 32خواتین کو دنیا کی تیز رفتار ٹرینوں میں شامل حرمین ایکسپریس چلانے کا موقع دیا جارہا ہے جو ہمارے لیے فخر کی بات ہے،نورا ہشام نامی خاتون ڈرائیور نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جسے ہمارے کاندھوں پر سونپا گیا ہے جو مسافر عمرہ یا حج کی ادائیگی کے لیے آئیں گے، انہیں بحفاظت پہنچانا ہمارا فر ض ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے 2023زیادہ تر عالمی معیشت کے لیے مشکل سال ہونے سے متعلق خبردار کیا ہے ،آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ2023 دنیا کی بیشتر معیشتوں کے لیے ماضی کے مقابلے میں پہلے سے زیادہ چیلنجنگ سال ہو گا ،جارجیوا نے کہا کہ امریکہ سب سے زیادہ لچکدار معیشت ہے، یوکرین کی جنگ سے یورپی یونین شدید متاثر ہوئی ہے اور اس سال یورپی یونین کے نصف ممالک کساد بازاری کا شکار ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ سال چینی معیشت کے لیے بھی مشکل ہو گا،ان کا کہنا تھا کہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کو دیکھتے ہوئے شرح سود اور ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے یہ تصویر اور بھی زیادہ خوفناک ہے،انہوں نے ہمیں توقع ہے کہ عالمی معیشت کا ایک تہائی کساد بازاری کا شکار ہو جائے گا،جارجیوا نے کہا کہ چین میں قلیل مدت میں نئے قسم کے کورونا وائرس (COVID-19)کیسز میں اضافہ عالمی معیشت کے لیے بری خبر ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاننگ کے شہر شین یانگ میں آمدہ چینی قمری سال نو میلے کا استقبال کرنے کے لئے لالٹین شو کا آغاز ہوگیا ہے۔20 ہزار مربع میٹرز سے زائد رقبے پر پھیلے لالٹین شو میں شہر کے آسمان کو رات میں منور کرنے کے لئے 70 سے زائد روشنی کی بڑی تنصیبات لگائی گئی ہیں، جو سیاحوں کے لئے کشش کا سبب بن گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کیشمالی صوبہ ہیبے میں بیجنگ اور شیانگ آن نیو ایریا کے درمیان ایک نئی ایکسپریس وے ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہے۔ہیبے ٹریفک حکام کے مطابق بیجنگ ۔شیانگ آن ایکسپریس وے سے دونوں علاقوں کے درمیان سفر کا وقت تقریبا 50 منٹ تک کم ہوجائے گا۔نو تعمیر شدہ ایکسپریس وے شیانگ آن نیو ایریا کے ٹریفک نیٹ ورک کا ایک اہم جزو ہے۔ اس کا اہم حصہ بیجنگ کے چھٹے رنگ سے شروع ہوتا ہے اور یہ مجموعی طور پر 81 کلومیٹر کا احاطہ کرتی ہے۔شیانگ آن نیوایریا ہیبے میں شیانگ شیان ، رونگ چھینگ اور ان شین کی کانٹیز پر محیط ہے اور چین کے شمالی علاقہ کے اہم ویٹ لینڈ بائی یانگ ڈیان کا مرکز بھی ہے۔بیجنگ سے تقریبا 100 کلومیٹرجنوب مغرب میں واقع نیو ایریا ، بیجنگ۔ تیان جن۔ ہیبے خطے کی مربوط ترقی کو وسعت دینے میں معاون ثابت ہوگا۔اسے کام کے ان اہم مراکز کے طور ڈیزائن کیا گیا ہے، جو بیجنگ میں واقع ہیں تاہم اسے دارالحکومت بیجنگ کا کردار ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔نئے علاقے کو گنجان آباد علاقوں میں ایک نئے ترقیاتی ماڈل کی کھوج کیلئے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ کے 20 سے زائد پارکس نے آئس۔اسنو کے موسم کے لیے تفریحی سرگرمیاں شروع کی ہیں جن میں سمر پیلس، بیہائی پارک اور اولمپک فاریسٹ پارک شامل ہیں۔بیورو کے پارک انتظامیہ کے دفتر کے سربراہ پھنگ چیانگ نے کہا ہے کہ شہر کے پارکس میں قدرتی آئس رِنک اور مصنوعی برف کے تفریحی مقامات جیسے مختلف مقامات سیاحوں کے لئے دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ پارکس میں دریاں، جھیلوں اور چوکوں کو بھی آئس-اسنو کی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔پھنگ نے مزید کہا کہ یہاں آئس رِنکس میں موسم سرما کے روایتی کھیلوں مثلا آئس کار، آئس سلائیڈ اور آئس سائیکل موجود ہیں۔برف کے تفریحی مقامات والدین اور بچوں کے لئے تفریح سے لطف اندوز ہونے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔اس میں اسنو فر یزبی اور سیاحتی ٹرینیں شامل ہیں۔کچھ مقامات پر تو قطبی جانوروں کے چڑیا گھر بھی تیار کیے گئے ہیں۔آمدہ آئس اینڈ اسنو کے موسم کے لئے بیجنگ کی سلسلہ وار تقریبات فروری کے وسط تک جاری رہنے کی توقع ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کی سال 2021 کے دوران سیاحت اور متعلقہ صنعتوں کی ایڈیڈ ویلیو45.5 کھرب یوآن (تقریبا 653.51 ارب امریکی ڈالرز)رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 12 فیصد زائد ہے(اس میں قیمت کے عوامل کو چھوڑا نہیں گیا)۔قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق یہ 2021 میں ملک کے جی ڈی پی کا 3.96 فیصد حصہ تھا جو گزشتہ برس کی نسبت 0.05 فیصد پوائنٹس کم ہے۔سیاحت کی ایڈیڈ ویلیو40.7 کھرب یوآن رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 11.8 فیصد زیادہ ہے۔ یہ سیاحت اور متعلقہ صنعتوں کی ایڈیڈ ویلیو کا 89.5 فیصد اور گزشتہ برس کی نسبت 0.2 فیصد پوائنٹس کم ہے۔سیاحت سے متعلقہ صنعتوں کی ایڈیڈ ویلیو 476 ارب یوآن تھی ، جو گزشتہ برس کی نسبت 13.4 فیصد زائد ہے۔ یہ سیاحت اور متعلقہ صنعتوں کی ایڈیڈ ویلیو کا 10.5 فیصد ہے اور 2020 کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس اضافہ ہے۔شرح نمو کے اعتبار سے تمام کیٹگریز میں نمو بحال ہوچکی ہے۔ ان میں سے سیاحتی کیٹرنگ ، سیا حتی خریداری اور سیاحتی تفریح میں گزشتہ برس کی نسبت بالترتیب 18.6 فیصد، 14.5 فیصد اور 15.6 فیصد اضافہ ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کی فیوچرز مارکیٹ میں دسمبر 2022 کے دوران تجارتی کاروبار میں گزشتہ برس کی نسبت 7.29 فیصد اضافہ ہوا۔چائنہ فیوچرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر کے دوران مجموعی کاروبار 480 کھرب یوآن (68.9 کھرب امریکی ڈالرز) رہا۔اعداد و شمار کے مطابق مارکیٹ کا تجارتی حجم گزشتہ برس کی نسبت 11.22 فیصد بڑھ کر 66 کروڑ 20 لاکھ لاٹس تک پہنچ گیا۔ایسوسی ایشن نے کہا کہ 2022 کے دوران تجارت گزشتہ برس کی نسبت 9.93 فیصد کمی سے 6.77 ارب لاٹس ہوئی، یوں مجموعی کاروبار 5349.3 کھرب یوآن کا ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، کہیں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری تک گر گیا ہے تو کہیں ندی نالوں میں بہتا اور سڑکوں پر کھڑا پانی جم گیا ہے۔ استور میں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے جس کے باعث واٹر چینل اور روڈ کے اطراف بھی برف کی تہہ جم گئی ہے۔ بالائی علاقوں میں کڑاکے کی سردی کا راج، استور میں پارا منفی 11 ڈگری تک گرگیا ادھر شمالی بلوچستان بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں، سڑکوں، ندی نالوں اور پائپوں میں بہتا پانی جم گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی بلوچستان سے سردی کی لہر اندرونی سندھ اور ساحلی علاقوں تک پھیلنے کا امکان ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور میں پولیس کے شہری پر سرعام تشدد کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے پٹرول پمپ کے کیشیئر پر تشدد کیا، 34 ہزار کیش بھی لے گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یکم جنوری کی رات 8 بجے ایلیٹ اہلکار بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی پر آئے، گاڑی سے اترتے ساتھ ہی لڑکے پر تشدد کرنا شروع کردیتے ہیں۔پٹرول پمپ پر کھڑے شہریوں کی مداخلت پر لڑکے کو اٹھا کر لے جاتے ہیں۔ آپریشن منیجر نعیم کے ایلیٹ گاڑی کا پیچھا کرنے پر پولیس اہلکار لڑکے کو سڑک پر پھینک کر فرار ہوجاتے ہیں۔ آپریشن منیجر نعیم نے بتایا کہ تعاقب کرنے پر ایلیٹ اہلکاروں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، میری کار کی چابی اور موبائل بھی چھین کر ساتھ لے گئے۔ متاثرہ لڑکے نے ایلیٹ اہلکاروں کے خلاف تھانہ ہئیر جبکہ آپریشن منیجر نعیم نے ڈیفنس بی میں درخواست دے دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شہر میں آٹے کے بحران پر مسلم لیگ ن کی ایم پی اے سعدیہ تیمور نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی۔ لیگی رکن اسمبلی کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے، آٹے کے حصول کے لئے شہری لمبی لائنوں میں کھڑا رہنے پر مجبور ہیں۔ متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے آٹے کی قلت اور قیمت پر قابو پانے کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا، اوپن مارکیٹ میں آٹا دستیاب نہیں، شہریوں کا دو وقت کی روٹی تک کھانا مشکل ہو چکا ہے، ایوان آٹا بحران کے خلاف قرار داد منظور کرے۔ قرارداد میں پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ آٹے کے بحران اور روز بروز بڑھتی قیمت پر قابو پایا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تحریک انصاف کے ناراض رہنما اور سابق سینیٹر فیصل واوڈا کی سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 25 جنوری کو ہوگی۔ دوہری شہریت کیس کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے ناراض رہنما فیصل واوڈا کی خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر پولنگ 25 جنوری کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے سندھ میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے تحت نشست پر پولنگ رواں ماہ 25 تاریخ کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی 5 سے7 جنوری تک حاصل کیے جائیں گے، اور اسکروٹنی 12 جنوری جب کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 19 جنوری کوجاری ہوگی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ نشست کیلئے سندھ اسمبلی میں پولنگ 25 جنوری صبح 9 سے شام 4 بجے تک ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیان کیس میں نامزد تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا ۔ سندھ ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کی جانب سے قومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیان دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ شہباز گل کے وکلا نے عدالت میں استدعا پیش کی کہ سرجانی ٹان، بریگیڈ اور رضویہ تھانے میں درج مقدمات میں شہباز گل کو گرفتار ہونے سے روکا جائے۔ وکلا نے موقف پیش کیا کہ شہباز گل نے سندھ میں درج مقدمات کالعدم قرار دینے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے، جب تک درخواست پر حتمی فیصلہ نہیں ہوجاتا، پولیس کو شہباز گل کو گرفتار کرنے سے روکا جائے۔ عدالت نے پولیس کو شہباز گل کی گرفتاری سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ شہباز گل کو کراچی میں درج تین مقدمات میں گرفتار نہ کیا جائے۔ عدالت نے آئی جی سندھ و دیگر کو بارہ جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیئے، اور کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ پیر کو متنازعہ ٹوئٹس سے متعلق کیس میں اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے دلائل کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے مزید وقت کی استدعا کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کے وکیل سے سوال کیا کہ چالان کی کیا پوزیشن ہے؟ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 24 دسمبر کو چالان جمع ہو چکا ہے کل 3 جنوری کو سماعت ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اعظم سواتی نے جرم دوبارہ کیا، پہلے بھی ایک کیس زیر سماعت ہے۔ ایف آئی اے کے وکیل نے کہا ہے کہ اعظم سواتی نے ٹوئٹر اکانٹ سرنڈر نہیں کیا، عدالت نے مکالمے میں ایف آئی اے کے وکیل سے کہا کہ آپ نے پہلے خود ہی فزیکل ریمانڈ ختم کیا، کیا کوئی ٹمپرنگ کا چانس ہے؟ ایف آئی اے کے وکل نے بتایا کہ اعظم سواتی نے ٹویٹ کا انکار نہیں کیا، عدالت نے دلائل سننے کے بعد اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے متنازع ٹوئٹس کیس میں اعظم سواتی کی درخواست ضمانت کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت منظور کر لی اور پی ٹی آئی سینیٹر کی رہائی کا حکم دے دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا کہ جوڑ توڑ کے ماہرین اپنے کام میں مصروف ہیں، کراچی میں ''متحدہ'' کو ''متحد'' اور بلوچستان میں ''باپ '' کو ''منتشر'' کیا جارہا ہے۔پیر کے روز جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح اس بار بھی تبدیلیوں کے لیے بلوچستان کو منتخب کیا گیا ہے کیوں کہ تجربات کی لیبارٹری بلوچستان ہے۔ کراچی میں متحدہ کی ''پتنگ'' کو چیپیاں لگا کر اڑانے کی کوشش ہورہی ہے اور بلوچستان میں باپ کی ''گائے'' کوذبح کرکے اس کے حصے تقسیم کئے جارہے ہیں، ''نیو ٹرل'' کے بغیر نہ'' پتنگ'' اُڑ سکتی ہے اور نہ'' گائے'' کی قربانی کی جاسکتی ہے۔ جمعیت کے رہنما کے کہا کہ ''ٹیکنوکریٹ'' کے نام پر ''ٹیک اوور'' کرنے کا پلان بنایا جارہا ہے پاکستان کے آئین میں نہ ''ٹیکنو کریٹ '' کی گنجائش ہے اور نہ ''ٹیک اوور '' کی، حافظ حسین احمد نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات انتہائی خراب ہوچکے ہیں اور دہشت گردی نے ایک بار پھر پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ملک کی حالیہ صورتحال تشویشناک ہے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی قیادت کو سنجیدہ ہوکر اہم فیصلہ کرنا ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین،سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹوکا95واں یوم پیدائش 5جنوری کو منایا جائے گا۔ اس حوالے سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے سلسلے میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں کیک کاٹے جائیں گے جبکہ پیپلز پارٹی کے وفاقی و صوبائی قائدین اورمقامی رہنما ذوالفقار علی بھٹو کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔پارٹی چیئرمین کی سالگرہ کے سلسلے میں پاکستان کے علاوہ بیرون ملک بھی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو 5جنوری 1928 کو سندھ کے شہر لاڑکانہ میں پیدا ہوئے وہ پاکستان کے وزیر خارجہ،وزیر اعظم اور صدر رہ چکے ہیں انہوں نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی ذوالفقار علی بھٹو وہ واحد سیاسی رہنما تھے جنہوں نے سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکال کر غریب کے گھروں تک پہنچا دیا اس لیے انہیں قائد عوام کا خطاب عطا ہوا ان کے بعد ان کی بیٹی محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی اپنے باپ کی پیروی کرتے ہوئے ملک کیلئے جان قربان کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جب کہیں گے اسمبلیاں توڑدیں گے ، عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی بات نہیں کی ،نہ ایسی نیت ہے ، پیر کے روز سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمیں تحریک انصاف عمران کان نے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی بات نہیں کی اور نہ ہی ایسی نیت ہے ، عمران خان جب کہیں گے ہم اسمبلیاں توڑدیں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلیاں ضرور توڑدیں گے ، جو آئینی وقانونی پیچیدگیاں ہیں اس کو حل کریں گے ، ہمارے نمبرز پورے ہیں، ایم پی ایز کو کئی چھپانا چاہے ،تب بھی نہیں چھپیں گے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ موجودہ حکمران الیکشن سے فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں، ملک میں سیاسی عدم استحکام کا واحد حل عام انتخابات ہیں ۔ ان کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہی تھا کہ این آر او ٹو حاصل کریں ، ان کے ذاتی مفادات کی وجہ سے ملک وقوم کا نقصان ہورہا ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی عوامی پالیسز ہیں،۔پیر کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا فریش مینڈیٹ کیلئے ایک فارمولہ دیا گیا تھا ۔ ہمارے دور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو پر بہت کام ہوا تھا ۔ 10سال تک اس ادارے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ، عمر سرفرازچیمہ نے کہا کہ جتنی جلدی ہوملک میں نئے اور صاف وشفاف انتخابات کرائے جائیں ، الیکشن کا التواء چاہتے ہیں جنہوں نے این آر او ٹوحاصل کیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ادارہ شماریات کی جانب سے کہا گیا کہ صرف ایک سال میں آٹا فی کلو 70 تک مہنگا ہوا ، پشاور میں آٹے کا 20کاتھیلا سب سے زیادہ 1400روپے تک مہنگا ہو ا۔ سال بھر کے شہری پورے پاکستان میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہوگئے ،بنوں میں آٹے کی 20کلو تھیلے کی قیمت 1300روپے تک بڑھی ، حیدر آباد اور کوئٹہ میں آٹے کا تھیلا 1160روپے تک مہنگا ہوا ، کراچی اور سکھر میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 1100روپے تک مہنگا ہوا ، ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں لاڑکانہ میں آٹے کا 20کلو کا تھیلے کی قیمت میں 1040تک بڑھی ، اسی عرصے میں خضدار میں آٹے کا 20کا تھیلا 1000روپے تک مہنگا ہوا ۔ اسلام آباد اور پنجاب کے بڑے شہروں میں آٹے کا تھیلا 195روپے تک مہنگا ہوا ، پشاور میں آٹے کا تھیلا 1100سے بڑھ کر 2400روپے ہوگیا ، حیدر آباد میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 1440سے 2600روپے تک ہوگیا ، کوئٹہ میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1400سے 2560روپے تک پہنچ گئی ، کراچی میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1500سے 2600روپے تک ہوگئی ، سکھر میں آٹے کا تھیلا 1300سے بڑھ کر 2400تک ہوگیا ، لاڑکانہ میں آٹے کا تھیلا 1360سے بڑھ کر 2400روپے تک پہنچ گیا ، خضدار میں آتے کے تھیلے کی قیمت 1400سے 2400روپے تک پہنچ گئی ، اسلام آباد میں آٹے کا تھیلا 1100سے بڑھ کر 1295روپے تک پہنچ گیا ، پنجاب میں آٹے کی تھیلے کی قیمت 1100سے 1295روپے پہنچ گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اے این ایف نے لاہور اور فیصل آباد ائرپورٹس سے بیرون ملک منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملک بھر میں انسداد منشیات کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں لاہور انٹرنیشنل ائرپورٹ کارگو پر کارروائی کرتے ہوئے برطانیہ کے لیے بک کیے گئے پارسل سے7 کلو 800 گرام ہیروئین برآمد کرلی گئی۔ دوسری کارروائی میں فیصل آباد ائرپورٹ فلائٹ نمبر G 9563 سے شارجہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 60 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے۔ گرفتار ملزم سرگودھا کا رہائشی ہے۔ اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں مشترکہ کارروائی کے دوران پلاسٹک کے تھیلوں سے 37 کلو 16 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ دوسری جانب سکھر میں ایک اور کارروائی کے دوران مقامی رہائشی ملزم سے 2 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ منشیات برآمد ہونے کے بعد ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی