• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

اسرائیل کے انتہا پسند وزیر مسجد اقصی میں داخ...

اسرائیل کے انتہا پسند وزیرِ بین گویر مسجد اقصی میں داخل ہوگئے ، جس پر عالمی برادری نے برہمی کا اظہار کیا جبکہ چین اور یو اے ای نے سلامتی کونسل سے اجلاس بلانے کی درخواست کردی ہے،تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے تمام حدیں پار کر دیں، انتہائی دائیں بازو کی حکومت کے وزیربین گویر مسجدِ اقصی میں داخل ہوگئے،اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر بن گویر نے صیہونی فورسز کے مسلح جتھے کی بھاری نفری کیساتھ مسجد اقصی کا دورہ کیا،فلسطینی قیادت نے بین گویر کے مسجدِ اقصی کے دورے کو اشتعال انگیزی قرار دے دیا،سعودی عرب، اردن، مصر ،متحدہ عرب امارات ، ترکیہ اور قطر نے بین گویر کی مسجدِ اقصی کے دورے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسجد اقصی پردھاوا قرار دیا،عمان نے اسرائیلی سفیر کو طلب کر کے شید احتجاج ریکارڈ کروایا جبکہ چین اور متحدہ عرب امارات نے سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا،دوسری جانب امریکا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یروشلم کے مقدس مقامات کی حیثیت خطرے میں ڈالنے والا کوئی بھی اقدام قبول نہیں ہے،حزب اللہ رہنما حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ مسجد اقصی کی حیثیت کی تبدیلی دھماکے کا باعث بن سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے،...

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشتگرد حملوں کے باعث شدید نقصان اٹھایا ہے،دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے،ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کو کہیں گے کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کریں اور افغان سرزمین کو عالمی دہشتگرد حملوں کے لیے لانچنگ پیڈ کے طورپر استعمال نہ ہونے دیں، طالبان کے کیے گئے فیصلوں کا جائزہ لے رہے ہیں اور پہلے بھی واضح کرچکے ہیں کہ ان کا جواب دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احم...

سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد کی دسویں برسی( کل) 6جنوری کو منائی جائے گی اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد سمیت ملک بھر میں تعزیتی ریفرنسز،کانفرنسز،مذاکرے اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور مقررین مرحوم قاضی حسین احمد کی جماعت اسلامی اور ملک و قوم کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔قاضی حسین احمد1938ء میں صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر نوشہرہ میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز1970ء میںرکن جماعت اسلامی سے کیا وہ چار مرتبہ امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب ہوئے۔قاضی حسین احمد 1985ء اور 1992ء میں دو مرتبہ سینیٹر منتخب ہوئے۔2002ء کے انتخابات میں قاضی حسین احمد دو حلقوں سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے انہوں نے ملک کی تمام دینی جماعتوں کو متحد کرکے ایک پلیٹ فارم ''متحدہ مجلس عمل'' میں اکٹھا کر دیا۔قاضی حسین احمد ایک بلند پایہ سیاستدان اور ممتاز عالم دین تھی انہیں اپنی مادری زبان پشتو کے علاوہ عربی،فارسی،اردو،انگریزی اور دیگر زبانوں پر بھی عبور حاصل تھا وہ شاعر مشرق علامہ اقبال کے بہت بڑے مداح تھے اور اپنی تقاریر میں ان کے شعر اکثر شامل کرتے تھے۔قاضی حسین احمد نے ملکی سیاست میں بھی بے پناہ مقبولیت حاصل کی ان کی جماعت کا یہ نعرہ ظالموڈرو قاضی آرہا ہے بھی ملک میں بہت مقبول ہوا قاضی حسین احمد کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں ان کی ایک بیٹی سمیعہ راحیل قاضی بھی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔قاضی حسین احمد6جنوری2013ء کواسلام آباد میں دل کے عارضہ کے سبب انتقال کر گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دکانیں ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ مسترد ک...

تاجر برادری نے مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا۔ تاجر رہنماں عتیق میر ، جمیل پراچہ، شرجیل گوپلانی نے کراچی میں پریس کانفرنس کی۔ جمیل پراچہ نے کہا کہ ہم نے دس بجے تک دکانیں اور بارہ بجے تک شادی ہال بند کرنے کی تجویز دی تھی لیکن ہماری نہیں سنی گئی، ہمیں احتجاج پر مجبور کیا جارہا ہے، یہ ہمارے سیزن کا وقت ہے، معیشت وینٹی لیٹر پر ہے ایسے فیصلوں سے معیشت تباہ ہو جائے گی، حکومت فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ شرجیل گوپلانی نے کہا کہ پورٹ پر کنٹینر پر ڈیمجنگ کی مدد میں لاکھوں ڈالز باہر جا رہے ہیں مگر ہمیں ڈالرز نہیں دیے جا رہے، بلکہ زبردستی امپورٹرز کے اکاونٹس سے پیسے نکالے جا رہے ہیں، ہماری دکانیں بند ہو گئیں تو بے روزگاری بڑھ جائے گی، اگر زبردستی فیصلہ تھوپا گیا تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔ عتیق میر نے کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ مسترد کرتے ہیں، اگر زبردستی دکانیں بند کرائی گئیں تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا، جس حکومت کے پاس وزرا نہیں وہ بہتر فیصلے کیسے کر رہے ہیں، وزیر دفاع توانائی کے فیصلے کر رہا ہے، مراعات یافتہ طبقے کی مراعات حکومت کیوں ختم نہیں کر رہی، وزرا غیر ضروری غیر ملکی دورے ختم کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آ بادہائی کورٹ،پاکستان انجینئرنگ کونسل...

اسلام آ بادہائی کورٹ نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے خلاف ایف آئی اے کا کرپشن کا مقدمہ خارج کردیا۔ جعلی دستاویزات پر لائسنس تجدید کی شکایت پر پاکستان انجینئرنگ کونسل کے خلاف درج مقدمے سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی جس میں عدالت نے مقدمے کا اندراج ایف آئی اے کا اختیارات سے تجاوز قرار دیتے ہوئے کرپشن کا مقدمہ خارج کردیا۔ عدالت نے کہا کہ پی ای سی ایکٹ کے سیکشن 27 کے تحت شکایات سننے کا فورم خود انجینئرنگ کونسل ہے۔ انجینئرز کے لائسنس کی تجدید یا اپ گریڈیشن میں کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کو کونسل خود دیکھ سکتی ہے۔ کوئی عدالت اس وقت اس معاملے کو دیکھے گی جب انجینئرنگ کونسل کوئی کریمنل کمپلینٹ بھیجے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ اس صورت میں ایف آئی اے کی جانب سے بغیر اختیار کارروائی جاری رکھنا وقت کا ضیاع ہے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے انجینئرنگ کونسل کی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر کا اندراج ایف آئی اے کی جانب سے اختیار سے تجاوز ہے۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے پاس ایسے معاملات کی انکوائری کا اختیار موجود ہے، لہذا ایف آئی اے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں درج ایف آئی آر خارج کی جاتی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل شکایت کو خود سنے اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔ واضح رہے کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے اہل کاروں کی ملی بھگت سے جعلی دستاویزات پر لائسنس تجدید ، اپ گریڈیشن کی شکایت تھی ، جس پر ایف آئی اے نے شہری رزاق علی بھٹی کی شکایت پر 2016 میں انکوائری اور 2017 میں مقدمہ درج کیا۔ ایف آئی اے نے انجینئرنگ کونسل کے خلاف کرپشن دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبر پختون خوا سے کسی رکن اسمبلی نے کسی کو ب...

ترجمان خیبرپختون خوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ امپورٹڈ وزیر خارجہ بلاوجہ بھٹو نے ہماری حکومت پر بیبنیاد الزامات لگارہے ہیں، کسی رکن اسمبلی نے کسی کو بھتہ نہیں دیا۔ وزیر خارجہ کے ردعمل میں معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ دہشت گرد بھتوں سے نہیں بلکہ امپورٹڈ حکومت کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے مضبوط ہورہے ہیں۔ بلاول کو وزارت خارجہ میں بڑے پیکج پر انٹرن شپ ملی ہے، امپورٹڈ وزیر خارجہ اسی لیے ملک میں کم اور بیرونی دوروں پر زیادہ ہوتے ہیں۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ سیاسی نابالغ کو ملکی معاملات اور پالیسیوں کا پتہ ہی نہیں ہے، بلاوجہ بھٹو سے کوئی پوچھے پاکستان کے کتنے صوبے ہیں تو انکو پتہ نہیں ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ ہائیکورٹ کا صوبائی حکومت کو الیکشن شیڈو...

سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے قبل ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سندھ حکومت کو الیکشن شیڈول کے بعد تمام تقرریوں، تبادلوں کا جائزہ لیتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو بلدیاتی انتخابات سے قبل ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنے سے متعلق پی ٹی آئی اور وکیل خادم حسین کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کے وکیل شہاب امام ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کالعدم ہوگئی مگر چارج نہیں چھوڑے جا رہے۔ عدالت سندھ حکومت سے عمل درآمد رپورٹ طلب کرے۔ جسٹس محمد اقبال کلہہوڑو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن دیکھے اور عمل درآمد رپورٹ منگوائے۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا گیا۔ ایڈوکیٹ شہاب امام نے موقف دیا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد تقرریاں غیر قانونی ہیں۔ ایڈوکیٹ جنرل حسن اکبر نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن شیڈول کے بعد تبادلے نہیں ہوسکتے۔

الیکشن کمیشن لا افسر عبد اللہ ہنجرا نے موقف دیا کہ کچھ تبادلوں سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا گیا اور اجازت لی گئی۔ کئی ٹرانسفر پوسٹنگ ایسی ہیں جن کی اجازت الیکشن کمیشن نے نہیں دی۔ الیکشن کمیشن نے ان تبادلوں سے متعلق سندھ حکومت کو متعدد خطوط لکھے ہیں۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمے میں کہا کہ آپ کا بیان ریکارڈ کرلیتے ہیں الیکشن شیڈول کے بعد جو تقرریاں ہوئی ہیں وہ واپس لیں گے۔ سیکریٹری سروسز نے عدالت کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم ری اسسمنٹ کررہے ہیں اگر کوئی کام خلاف ضابطہ ہوا ہے تو فیصلہ واپس لیں گے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ خلاف ضابطہ تقرریوں اور تبادلوں کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ عدالت نے سندھ حکومت سے 9 جنوری کو رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایسے تبادلے نہیں ہونے چاہئیں جو الیکشن پر اثر انداز ہوں۔ عدالت نے ایڈمنسٹریٹرز کے چارج چھوڑنے سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اگر تعیناتیاں کالعدم ہوچکیں تو چارج واپس چھوڑنے کی رپورٹ دی جائے۔ جو غیر قانونی تقرری ہوئی اسے واپس لیا جائے۔

عدالت نے سندھ حکومت کو الیکشن شیڈول کے بعد تمام تقرریوں اور تبادلوں کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ سماعت کے بعد پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شیڈول جاری ہونے کے بعد 9 دسمبر کو ایک حلف یافتہ کو انہوں نے ایڈمنسٹریٹر لگا دیا، کورنگی اور دیگر اضلاع میں بھی حلف یافتہ لوگوں کو لگا دیا، ایسے لوگ لگائے گئے ہیں جو قانون نافذ کرنے والوں کی لسٹ میں ہیں۔ اگر ایسے لوگوں کو لگانا ہے تو ہھر عذیر بلوچ کا کیا قصور ہے اسے لیاری میں لگا دیں جیت جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے ہماری درخواست پر کارروائی نہیں کی اس لیئے عدالت آنا پڑا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آج کا شدید مالی بحران ہمیں 4 سال بعد ورثے می...

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج کا شدید مالی بحران ہمیں 4 سال کے بعد ورثے میں ملا ہے۔ پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ آج پاکستان ایک بحرانی صورتحال سے گزر رہا ہے، آج شدید مالی بحران ہے جو ہمیں 4 سال کے بعد ورثے میں ملا ہے، ہم مشکل حالات میں معیشت کو آگے لے کر جا رہے ہیں، ہم کم وسائل میں زیادہ مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے فنڈز جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے منصوبے مکمل نہیں ہوئے، اس وقت پاکستان کا کوئی دشمن پاکستان کی بد خوئی نہیں کر رہا، ہمارے ملک کے اندر سے لوگ ملک کی بدخوئی کر رہے ہیں، مشکل صورتحال کے باوجود ملک کو درست سمت لے جانے کی کوشش میں ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کی توانائی بچت پالیسی پر عمل کرتے ہوئے غیر ضروری اخراجات روکنا ہوں گے، ماضی کے مقابلے آج ہمیں زیادہ محنت کی ضرورت ہے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، معیشت کی بہتری کے لئے وسائل کے ضیاع کو روکنا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی ،400 وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی چار سو سے زائد وارداتوں میں ملوث مبینہ ملزم کو رینجرز نے گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان رینجرز نے دعوی کیا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش وارداتوں کا اعتراف بھی کر لیا ہے، رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار ملزم سیاسلحہ، موٹرسائیکل اور موبائل فونز بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم کا وارداتوں کے دوران 20 سے زائد موٹر سائیکلیں، 60 سے زائد موبائل فون چوری کرنے اور چھیننے کا اعتراف بھی شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی میں آٹا مزید 10 روپے کلو مہنگا ہوگیا،...

شہر میں آٹا مزید 10 روپے کلو مہنگا ہوگیا جس کے باعث خوردہ سطح پر ڈھائی نمبر آٹا 140 روپے کلو فروخت ہونے لگا ہے۔ ڈھائی نمبر آٹے کی ایکس مل قیمت 135 روپے کلو کی سطح پر آگئی، فلور ملز اوپن مارکیٹ سے 120 روپے کلو پر گندم خرید رہی ہیں۔ فلورملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری عامر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے گندم درآمد کرنے کی اجازت کی درخواست مسترد کر دی، نجی شعبے کو گندم کی درآمد کی اجازت دی جائے تو آٹا 100 روپے کلو فروخت کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے 4 ملین ٹن گندم کی درآمد کی ضرورت ہے، سرکاری کوٹہ سے فلور ملوں کو ماہانہ 10 ہزار بوری گندم فراہم کی جا رہی ہے جبکہ کراچی کی طلب پوری کرنے کے لیے ماہانہ 40 سے 45 ہزار بوری گندم کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،بلدیاتی حلقہ بندیوں کے معاملے پر پیپلز...

بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم میں جاری ڈیڈ لاک برقرار ہے، حکمران اتحاد کے درمیان دوسرے مشترکہ اجلاس کی تاریخ طے نہ ہو سکی۔ ایم کیوایم نے بلدیاتی الیکشن سے قبل حلقہ بندیوں میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں، حلقہ بندیوں کا معاملہ الیکشن کمیشن کر سکتا ہے۔ ادھر ایم کیو ایم 9 جنوری کو کراچی میں ریلی نکالنے کے لئے متحرک ہو گئی ہے، ایم کیوایم حلقہ بندی اور انتخابی فہرستوں کے خلاف احتجاج کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جماعت اسلامی کا (آج)کراچی میں وزیراعلی ہاوس...

امیر جماعت اسلامی کراچی نعیم الرحمان نے(آج) بروز جمعرات 5 جنوری کو وزیراعلی سندھ کے گھر کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کا وقت قریب آتے ہی سازش شروع ہوگئی ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ الرحمان نے کہا کہ(آج) بروز جمعرات 5 جنوری کو ہم سی ایم ہاس پر دھرنا دیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے ماضی میں بھی مل کر الیکشن ملتوی کروائے ہیں۔ حلقہ بندیوں کا مسئلہ رجیم چینج کے وقت بھی تھا، اس وقت حل کروالیتے، یہ بات الیکشن کے وقت کیوں آڑے آتی ہے۔ بلدیاتی انتخابات 3 مرتبہ ملتوی ہوچکے ہیں، چوتھی بار بھی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن قریب آتے ہی سازش شروع ہوگئی، ایم کیو ایم اور پاکستان پیپلزپارٹی حلقہ بندیوں کو جواز بناکر الیکشن سے فرار چاہتے ہیں۔

یہ بات واضح ہے کہ ووٹر لسٹوں کو بنیاد بنا کر الیکشن ملتوی نہیں ہوسکتے۔ 15 جنوری کو الیکشن کا ہونا لازمی ہے۔ کراچی کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے کراچی امیر کا کہنا تھا کہ کراچی کو نیشنل گرڈ سے بجلی دینی چاہیئے اور کے الیکٹرک کو ختم کیا جائے۔ سردیوں میں کون سا توانائی کا بحران آگیا، جو حکومت نے نئی پالیسی متعارف کرائی ہے، حکومت نے مارکیٹس جلدی بند کرنے کا اعلان کیوں کیا ہے، مہنگائی، بے روزگاری اس وقت کسی جماعت کا ایجنڈا نہیں ہے۔ اعتراض اس بات پر ہے کہ یہ گورنر سندھ کا کام نہیں ہے۔ پی ایس بی اور ایم کیو ایم میں اتحادی کی خبروں پر حافظ الرحمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے دھڑوں کے ایک ہونے پر اعتراض نہیں ہے، ویسے بھی گورنر سندھ نے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کو ایک ہی پارٹی بنا دیا ہے۔ بڑھتے اسٹریٹ کرائمز سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی وفاق اور صوبائی حکومت دونوں میں ہیں، تاہم اس کے باوجود شہر میں امن کیلئے کوئی خاطر خواہ پالیسی یا اقدامات نظر نہیں آتے، اسٹریٹ کرائمز کی وجہ سے ہمارے نوجوان شہید ہو رہے ہیں۔ کراچی میں پارکس اجڑے ہوئے اور سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ریلوے سے مال کی ترسیل میں 4.7 فیصد اضاف...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں ریلوے مال برداری کا حجم 2022 میں 3.9 ارب ٹن تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 4.7 فیصد زائد ہے۔

چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ برس ریلوے کی مال بردار خدمات 478.6 ارب یوآن (تقریباً 69.23 ارب امریکی ڈالرز) رہیں جو 2021  کی نسبت 9.8 فیصد زائد ہے۔

چین میں 2022  کے دوران تقریباً 4 ہزار 100 کلومیٹر نئی ریلوے لائنز فعال ہوئیں ،ان میں نصف سے زائد تیز رفتار ریلو یز تھیں۔

قومی ریلوے آپریٹر کو توقع ہے کہ رواں سال مسافروں کے سفر میں 2022  کی نسبت 67 فیصد سے زائد اضافہ ہوگا اور اس بات کے قومی امکانات ہیں کہ  نقل و حمل کی مجموعی آمدن وبا سے قبل کی سطح پر لوٹ جائے گی۔

سال 2023  کے دوران 3 ہزار سے زائد نئی ریلوے لائنز فعال ہوجائیں گی جس میں 2  ہزار 500 کلومیٹرز تیز رفتار ریلو یز ہوں گی۔

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے سمندر میں وِنڈ پاور پلیٹ فارم کی تعمی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے پہلے گہرے سمندر میں تیرتے  ونڈ پاور پلیٹ فارم کی فلوٹنگ باڈی مکمل ہوگئی ہے۔ اسے چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن نے سرمایہ کاری کرتے ہوئے تعمیر کیاہے۔

روزنامہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق یہ دنیا میں پہلے آف شور ونڈ پاور پروجیکٹ کی تعمیر میں ایک اہم قدم ہے جو ساحل سے 100 کلومیٹرز دور ہے اور اس کی گہرائی 100 میٹرز سے زائد ہے۔

یہ پلیٹ فارم چین کے جنوبی جزیرہ نما صوبہ ہائی نان میں وین چھانگ سے 136 کلومیٹرز کی مسافت پر ایک آف شور آئل فیلڈ میں نصب کیا جائے گا جہاں تیز ہوا اور سمندر کی بڑی لہریں ونڈ پاور پلیٹ فارم کے ڈیزائن میں ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔

اخبار کے مطابق منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے بعد ٹربائن سے پیدا شدہ بجلی تیل اور گیس کے پیداواری آف شور آئل فیلڈ گروپ کے پاور گرڈ سے منسلک ہو جائے گی۔ 

اس کی سالانہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 2 کروڑ 20 لاکھ کلوواٹ آور ہوگی جس سے 77 لاکھ 30 ہزار مکعب میٹر فیول گیس کی بچت ہوگی جبکہ  کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 22 ہزار ٹن کمی آئے گی۔

چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن سے وابستہ ایک سینئر محقق لی نان نے کہا کہ فلوٹنگ ونڈ پاور کے وسیع پیمانے پر استعمال کے امکانات ہیں۔

یہ نہ صرف آف شور سہولیات کے لئے مقامی کھپت اور بجلی فراہم کرسکتاہے بلکہ سمندری چراگاہوں، ہائیڈروجن کی پیداوار، سیاحت اور معدنی وسائل کے فروغ میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سنگاپور، چینی قمری نئے سال بارے جشن کی تیا ر...

سنگاپور (شِنہوا) سنگاپور کے چائنہ ٹاؤن کے اطراف چینی نئے سال 2023 کی مناسبت سے افتتاحی تقریب منعقد ہوئی اور چراغاں کیا گیا۔

 

سنگاپور، چائنہ ٹاؤن میں آمدہ چینی قمری نئے سال کی مناسبت سے سجائی گئی لالٹینوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 

سنگاپور، چینی قمری نئے سال کے جشن کے دورا ن رقاصائیں فن کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

 

سنگاپور، چائنہ ٹاؤن میں آمدہ چینی قمری نئے سال کی مناسبت سے سجائی گئی لالٹینوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 

سنگاپور، چائنہ ٹاؤن میں سیاح آمدہ چینی قمری نئے سال کی مناسبت سے سجائی گئی لالٹینوں کو  دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سنگاپور، چینی قمری نئے سال بارے جشن کی تیا ر...

سنگاپور (شِنہوا) سنگاپور کے چائنہ ٹاؤن کے اطراف چینی نئے سال 2023 کی مناسبت سے افتتاحی تقریب منعقد ہوئی اور چراغاں کیا گیا۔

 

سنگاپور، چائنہ ٹاؤن میں آمدہ چینی قمری نئے سال کی مناسبت سے سجائی گئی لالٹینوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 

سنگاپور، چینی قمری نئے سال کے جشن کے دورا ن رقاصائیں فن کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

 

سنگاپور، چائنہ ٹاؤن میں آمدہ چینی قمری نئے سال کی مناسبت سے سجائی گئی لالٹینوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 

سنگاپور، چائنہ ٹاؤن میں سیاح آمدہ چینی قمری نئے سال کی مناسبت سے سجائی گئی لالٹینوں کو  دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روایتی چینی ادویات میں نوول کرونا وائرس کے...

بیجنگ (شِنہوا) روایتی چینی طب کے  ایک ماہر نے کہا ہے کہ  نوول کرونا وائرس  انفیکشنز کے علاج کے لئے روایتی چینی ادویات (ٹی سی ایم ) میں منفرد فوائد موجود  ہیں۔

روایتی چینی طب کی قومی انتظامیہ کے نائب سربراہ ہوانگ لو چھی نے نوول کرونا وائرس  کے خلاف مشترکہ روک تھام اور کنٹرول کے طریقہ کار  کے حوالے سے کہا کہ روایتی چینی ادویات سے علاج وائرس کو روک سکتا ہے، طبی علامات سے نجات دلا سکتا ہے اور ہلکی علامات والے کیسز کو مزید بگڑنے سے روک سکتا ہے۔ 

ہوانگ نے کہا کہ شدید علامات والے افراد کے لیے چینی اور مغربی ادویات کا مربوط علاج مئوثر طریقے سے بیماری کومزید نازک  شکل اختیار کرنے سے روک سکتا ہے یا  بیماری بڑھنے کی رفتار کو سست کر سکتا ہے۔ اس طرح اموات کی شرح کو کم کیا جا سکتا ہے۔

ماہر نے مزید کہا کہ گھر میں علاج کے لیے روایتی چینی ادویات  کا مناسب استعمال طبی اداروں اور طبی وسائل پر دباؤ کو بھی کم کر سکتا ہے۔

چین نے اپنی نوول کرونا وائرس کے ردعمل کی حکمت عملی کو انفیکشن پر قابو پانے سے بیماری کے علاج  پر مرکوز کر دیا ہے تاکہ سنگین کیسز کو روکا جا سکے۔

ہوانگ نے کہا کہ اس مقصد کے لیے گھر پر علاج کرنے والے  نوول کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے روایتی چینی طب  کے عمل دخل  سے متعلق رہنما اصول نافذ کر نے کی کوشش کی گئی ہے۔

اس میں  روایتی چینی طب  کے ہسپتالوں میں بخار  کے کلینک کی عمارت کو مستحکم  بنانے اور اہم روایتی چینی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں۔

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب،دو مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں...

پنجاب کے شہر وہاڑی اوراوکاڑہ میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 3افراد موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پنجاب کے شہر وہاڑی میں ملتان روڈ اڈا ٹھینگی پر مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں ایک مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال وہاڑی منتقل کر دیا گیا۔ ایک اور افسوس ناک حادثہ اوکاڑہ شہر میں قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں ٹریلر، منی مزدا ٹرک اور بس آپس میں ٹکرا گئے ، تصادم کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر اوکاڑہ ریسکیو 1122 کی 3ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار نہ تھم سکے،...

ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار نہ تھم سکے، مزید 22 مریضوں میں وائرس کی تشخیص، 2 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 126 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 22 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.43 فیصد رہی ہے جبکہ 2 مریض موت کے منہ میں بھی چلے گئے ہیں ملک میں ابھی بھی 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کا پیغام دے دیا گیا، شیڈول طے کرنا با...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن کا پیغام دے دیا گیا ہے، بس شیڈول طے کرنا باقی ہے، قوم الیکشن کی تیاری کرے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ غریب آدمی برے حالات کے لئے کمر کس لے، 8 بجے دکانیں بند کرنے پر حکومت صوبوں اور تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لے، حکومت نہ معاشی استحکام لا سکی ہے نہ سیاسی، نہ ہی اپنے حلقوں میں جانے کے قابل ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر مقبول فیصلوں سے سارا نقصان ن لیگ اور اس کے اتحادیوں کا ہوا ہے، سٹاک ایکسچینج اور زرمبادلہ کے ذخائر آدھے اور مہنگائی تگنی ہو گئی ہے، الیکشن کا پیغام دے دیا گیا ہے، شیڈول طے کرنا باقی ہے، قوم الیکشن کی تیاری کرے،الیکشن ہی سیاسی اور معاشی استحکام لائے گا۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ افغانستان کے معاملے پر سوچ سمجھ کر بیان دیں، وزیر خارجہ سیلاب زدگان بچوں کے ساتھ تصویریں بنوانے کی بجائے سیلاب زدگان کی مدد کریں، اعظم سواتی کی رہائی خوش آئند ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف اپنا دفاع کرنے کا...

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان نیشنل سکیورٹی کے بیانات سے واقف ہیں، دہشت گردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشتگرد حملوں سے بہت نقصان اٹھایا، افغانستان دہشت گردی کا لانچنگ پیڈ نہ بنے، یقینی بنایا جائے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہو۔ نیڈ پرائس نے کہا کہ افغانستان میں صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں اور یہ بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ طالبان کے فیصلوں کے خلاف کیا اقدامات کئے جائیں۔ ترجمان نے کہا کہ افغان عوام کی بہتری کیلئے پر عزم ہیں، افغان طالبان وعدے پورے نہیں کر رہے ، افغانستان میں این جی اوز اور خاص طور پر خواتین کو کام کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اتحادی طالبان کے فیصلوں پر رد عمل دیں، جی سیون اور دیگر ممالک بھی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر کے مدارس اسلامی تعلیمات کے فروغ کا ا...

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک بھر کے مدارس اسلامی تعلیمات کے فروغ کا اہم ذریعہ ہیں۔ دورہ بلوچستان کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحاد تنظیمات مدارس کے وفد سے ملاقات کی، وزیر اعظم نے ملاقات میں علما کی خدمات کو سراہا۔ وفد سے گفتگو میں وزیر اعظم نے کہا کہ مدارس معاشرے میں اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں، مدارس کو پاکستانی اور اسلامی این جی اوز کا نیٹ ورک کہا جا سکتا ہے، مدارس نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کا تحفظ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس میں طلبا کو مفت تعلیم، رہائش اور خوارک فراہم کی جاتی ہے، 40 سے 50 لاکھ طلبا مدارس میں زیر تعلیم ہیں، مدارس میں زیر تعلیم 50 لاکھ بچوں میں نصف طالبات ہیں، ملک بھر کے مدارس اسلامی تعلیمات کے فروغ کا اہم ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے اس سماجی خدمت میں مدارس کے ساتھ تعاون کرے، حکومت مدارس میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم کی فراہمی میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملز...

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم قیصر عباس کو لاہور کے علاقے رانا ٹاون سے گرفتار کیا گیا اور اسکے موبائل فون سے چائلڈ پورنوگرافی مواد برآمد کیا گیا۔ ملزم کے زیر استعمال موبائل فون کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لیے بھیج دیا ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا۔ ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث تھا، مزید تفتیش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایک اور سال گزر گیا! کراچی میں فائٹر سیفٹی س...

ایک سال اور گزر گیا، کراچی میں فائٹر سیفٹی سٹینڈرڈز پر عمل نہ کرایا جاسکا، آتشزدگی کے 2 ہزار واقعات میں شہریوں، کاروباری طبقے اور صنعتکاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، فائر فائٹنگ کی سہولیات محدود ہونا بھی بڑے نقصان کی ایک وجہ بنا۔ تفصیلات کے مطابق سال 2022 میں بھی فائر سیفٹی سٹینڈرڈز پرعمل نہ کرایا جا سکا، آتشزدگی کے 2100 سے زائد واقعات میں شہریوں، تاجروں اور صنعتکاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ کراچی کی آبادی کا تخمینہ ایک کروڑ 60 لاکھ اور ایک لاکھ آبادی کے لیے ایک فائر اسٹیشن ایک فائر ٹینڈر کا معیار مقرر ہے، شہر میں صرف 29 فائر سٹیشنز، 42 فائر ٹینڈرز جبکہ 5 میں سے 2 سنارکل آگ سے نمٹنے کے لیے دستیاب ہیں۔ 2022 میں جیل روڈ پر کثیر منزلہ عمارت میں قائم سپر سٹور کے تہہ خانے میں آتشزدگی بڑے نقصان اور قیمتی جان کے ضیاع کا سبب بنی۔

گنجان آباد شہر میں محدود سہولیات کے ساتھ آتشزدگی کے واقعات سے نمٹنا فائر فائٹرز کے لیے چیلنج بنا رہا اس پر شہری انتظامیہ کا کہنا ہے فائر سٹیشنز کے پاس وسائل کی حالت یہ ہے کہ عرصہ سے وائر لیس خراب پڑے ہیں، موبائل فون کالز پر شہر بھر سے فائر ٹینڈر طلب کرنے میں نصف گھنٹہ ضائع ہو جاتا ہے۔ حکومت کی طرف سے فائر سیفٹی معیارات پرعمل نہ کرانا نقصان کی بڑی وجہ ہے، آتشزدگی کے کسی بھی بڑے واقعہ کے بعد کثیر منزلہ عمارتوں کو نوٹس بھجوائے جاتے ہیں اور معاملہ ٹھنڈا پڑتے ہی نوٹس بھی فائلوں کے انبار میں گم ہو جاتے ہیں۔ حفاظتی سامان کی عدم فراہمی بھی فائر فائٹرز کی زندگیوں کیلئے خطرات سمیت آتشزدگی کے واقعات سے نمٹنے میں بھی بڑی رکاوٹ ہے، شہر کی بڑھتی آبادی کے ساتھ آتشزدگی کے چیلنجز بھی بڑھتے جارہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، ساتویں بین الاقوامی ثقافتی صنعتی میلے...

ویں سانیا بین الاقوامی ثقافتی صنعتی میلے نے پاکستان سمیت 32 ممالک اور خطوں سے 260 سے زیادہ ثقافتی اور سیاحتی اداروں کو راغب کیا ، اس میں 40,000 سے زیادہ جدید ثقافتی سامان اور خدمات کی نمائش کی گئی، 2.7 بلین یوآن سے زائد کے 13 تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے ۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پاک لنک انٹرپرائزز کے سی ای او عبدالباسط خان نے چین کے صوبہ ہینان کے ساحلی شہر سانیا میں منعقد ہونے والے ساتویں سانیا بین الاقوامی ثقافتی صنعتی میلے (SICIF) میں اعلی درجے کے پاکستانی سنگ سلیمانی ہینڈی کرافٹس کی نمائش کرتے ہوئے کہا اس میلے سے ہماری توقع ہے کہ ہم ہول سیل خریدار حاصل کریں جو مستقبل میں ہمارے ساتھ کاروبار کر سکیں ۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق 30 دسمبر 2022 سے 2 جنوری 2023 تک طے شدہ، ایس آئی سی آئی ایف نے عالمی ''ثقافت'' صنعت کے وسائل اور سیاحتی مصنوعات کو اکٹھا کیا، تجارت میں ان کے کردار کو اجاگر کیا اور مزید ثقافتی برآمدات کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بنایا۔

پاکستان نیشنل پویلین میں، لکڑی کے دستکاری، سنگ سلیمانی، پشمینے ، ہاتھ سے بنے قالین اور شالوں جیسی پاکستانی خصوصیات کی حامل مصنوعات نے چینیوں کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کیا۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چین کے شہر گوانگزو میں پاکستان کے قونصل جنرل ڈاکٹر دیار خان نے میلے میں پاکستان کی نمائندگی کی اور پاکستانی سٹالز پر پاکستانی دستکاری اور ثقافتی اشیا کو متعارف کرایا اور چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بالخصوص صوبہ ہینان کے بارے میں بتایا۔ عبدالباسط خان نے چائنہ اکنامک نیٹ کو بتایا کہ ہر سال ہینان میں لاکھوں لوگ آتے ہیں، لہذا ہم امید کرتے ہیں کہ اس ونڈو کے ذریعے ہم پاکستانی مصنوعات کی نمائش کر سکیں گے اور اچھے نتائج حاصل کر سکیں گے،'' عبدالباسط خان نے مزید کہا کہ میلے میں ان کا بنیادی مقصد صرف چار دن نہیں ہے کیونکہ وہ اپنے یہاں ملنے والے گاہکوں کے ساتھ کاروبار کرنا جاری رکھ سکتے ہیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق 7ویں ایس آئی سی آئی ایف نے 32 ممالک اور خطوں سے 260 سے زیادہ ثقافتی اور سیاحتی اداروں کو راغب کیا بشمول پاکستان، نیپال، ایران، یمن، افغانستان اس میں 40,000 سے زیادہ جدید ثقافتی سامان اور خدمات کی نمائش کی گئی۔ ثقافت اور سیاحت کی صنعت سے متعلق 13 تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے جن کی مالیت 2.7 بلین یوآن سے زائد ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیپلز پارٹی پنجا کی توپوں کا رخ اچانک اپنی ح...

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب نے اپنی توپوں کا رخ اچانک اپنی حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ن کی طرف کر دیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر رہنما حسن مرتضی نے مسلم لیگ ن کو گھر کی جماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کو نہ وزیراعلی اور نہ ہی وزیراعظم کے لیے شریفوں کے علاوہ کوئی امیدوار ملتا ہے۔ حسن مرتضی نے کہا کہ شریف اقتدار سے اتریں تو ملک سے باہر چلے جاتے ہیں، عمران خان ہوں یا شریف برادران دونوں کی اولادیں ملک سے باہر بستی ہیں۔ رہنما پیپلز پارٹی نے دعوی کیا کہ حمزہ شہباز کو وزیراعلی بنانے کی وجہ سے لاہور میں ن لیگ کی مقبولیت کم ہوئی، حمزہ کے جانے پر کسی نے احتجاج تک نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جسٹس مظاہر علی نقوی اور ایڈووکیٹ جہانگیر جدو...

سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس مظاہر علی نقوی اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون کیدرمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ اسلام آباد میں کار حادثہ سے متعلق ایک کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس دوران فاضل جج جسٹس مظاہرعلی نقوی اورایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون کیدرمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ جسٹس مظاہرنقوی نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے استفسار کیا کہ کیا اس مقدمیمیں جج مختلف نوعیت کی درخواستوں پرایک جامع فیصلہ دے سکتا ہے؟ جواب میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ جج صاحب نے حکم جاری کیا ہے تو ایک جامع فیصلہ دیا جا سکتا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے مکالمے کے دوران جسٹس مظاہر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ کیا یہ آپ کی قابلیت کا معیار ہے ؟ آپ کو قانون کا پتہ ہی نہیں کہ اس کیس میں ایک فیصلہ ہوسکتا تھا یا نہیں ؟ جس پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ آپ میری تضحیک کررہے ہیں، بطورایڈووکیٹ جنرل کسی کی وکالت نہیں بلکہ عدالت کی معاونت کررہا ہوں، آپ میری تضحیک نہیں کرسکتے، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ جس جج نے فیصلہ دیا اس کی کیا قابلیت ہے؟ جس جج نے فیصلہ دیا کیا آپ اس کے خلاف فیصلہ دیں گے؟ جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ ہم سب ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے کار حادثے کا مقدمہ ٹرائل کورٹ میں واپس بھجوا دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ جیو جیانگ ۔ آبی حیاتیات تحفظ مرکز

چین، مشرقی صوبہ جیانگ شی کے شہر جیو جیانگ کی کاؤنٹی ہوکو میں دریائے یانگسی اور پویانگ جھیل میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے  آبی حیاتیات کے تحفظ کا مرکز۔(شِنہوا)

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کورونا کے خطرے کے پیش نظر ائیرپورٹس پر حفاظت...

ملک میں کووڈ کے پھیلاں کے خطرات کے پیش نظر ائیرپورٹس پر حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایات پر ائیرپورٹس پر جراثیم کش سپرے جاری ہے، ڈس انفیکشن سپرے آمد اور امیگریشن ہالوں میں کیا جارہا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بالخصوص بین الاقوامی پروازوں کے بعد ڈس انفیکشن عمل کویقینی بنایا جاتا ہے، تمام لانجز اور کنکورس ایریا میں بھی ڈس انفیکشن کا عمل جاری ہے، اسی کے ساتھ بین الاقوامی فلائٹ آمد کے 2 فیصد مسافروں کی رینڈم سیمپلنگ بھی جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ جیو جیانگ ۔ آبی حیاتیات تحفظ مرکز

چین، مشرقی صوبہ جیانگ شی کے شہر جیو جیانگ کی کاؤنٹی ہوکو میں دریائے یانگسی اور پویانگ جھیل میں واقع آبی حیاتیات تحفظ مرکز میں ایک بڑے سر والی مچھلی دیکھی جاسکتی ہے۔(شِنہوا)

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ جیو جیانگ ۔ آبی حیاتیات تحفظ مرکز

چین، مشرقی صوبہ جیانگ شی کے شہر جیو جیانگ کی کاؤنٹی ہوکو میں دریائے یانگسی اور پویانگ جھیل میں سیاح حیا تیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے واقع آبی حیاتیات تحفظ مرکز کا  دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ جیو جیانگ ۔ آبی حیاتیات تحفظ مرکز

چین، مشرقی صوبہ جیانگ شی کے شہر جیو جیانگ کی کاؤنٹی ہوکو میں دریائے یانگسی اور پویانگ جھیل میں واقع آبی حیاتیات تحفظ مرکز میں چائینز سوکر مچھلی دیکھی جاسکتی ہے۔(شِنہوا)

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موجودہ حکومت کے خرچے عمران دور کے ساڑھے 3 سا...

ترجمان وزیر اعلی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے 9 ماہ کے خرچے عمران خان دور کے ساڑھے 3 سال سے زائد ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ترجمان حکومتِ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولے نے پاکستان کی سب سے بڑی کابینہ بنائی، ہر روز وزیر ملک سے باہر چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے 9 ماہ کے خرچے عمران خان دور کے ساڑھے 3 سال سے زائد ہیں، لیکن یہ اپنے خرچے کم کرنے کی بجائے پھر غربت میں پسی قوم سے قربانی مانگ رہے ہیں۔ مسرت جمشید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ ہر روز عوام پر کبھی مہنگائی تو کبھی پابندیوں کے اعلانات ہو رہے ہیں، اس نااہل ٹولے کو اب شرم کر کے ہماری جان چھوڑ دینی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ نیا سال ۔ تعطیلات ۔ کھپت

چین ، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں سیاح تانگ عہد کے مطابق بنے علاقے میں فن کا مظاہرہ دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نوری آباد پاور پراجیکٹ کیس،مراد علی شاہ نے ب...

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے نوری آباد پاور پراجیکٹ کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نوری آباد پاورپراجیکٹ میں مبینہ منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے جس دوران انہوں نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کی۔ مراد علی شاہ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد کیس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں رہا، ترمیمی آرڈیننس کے بعد ریفرنس سے بری کیا جائے۔ احتساب عدالت نے مراد علی شاہ کی درخواست پر نیب کو جواب طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 12 جنوری تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سالانہ 10 کروڑ ٹن کوئلہ کی نقل و حمل کی...

تائی یوآن (شِنہوا) چین نے سالانہ 10 کروڑ ٹن سے زائد کوئلے کی نقل وحمل کی صلاحیت کی حامل توانائی کی ترسیل کی ایک مزید راہداری کو اپ گریڈ کردیا ہے۔ اس واتانگ ۔ ری ژاؤ ریلوے پر سال 2022 کے دوران مال برداری کا حجم 10 کروڑ 30 لاکھ ٹن رہا۔

چائنہ ریلوے تائی یوآن بیورو گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق چین کے شمالی صوبہ شنشی میں واتانگ قصبے سے شروع ہونے والی ریلوے چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ میں ری ژاؤ بندرگاہ پر ختم ہوتی ہے۔

یہ چین کے 7 بڑے ریلوے راستوں کو جوڑتی ہے، جو چین میں کوئلے کے پیداواری اہم علاقوں کو جوڑنے والا  کوئلے کی نقل وحمل کا ایک مصروف ترین چینل ہے۔

کوئلے کی نقل و حمل کی استعداد بہتر بنانے کی مشترکہ کوششوں کی بدولت واتانگ- ری ژاؤ ریلوے کے سالانہ نقل و حمل کے حجم میں 2020  کے 7 کروڑ 39 لاکھ ٹن سے گزشتہ برس 10 کروڑ ٹن کا مسلسل اضافہ ہوا۔

چین میں مغرب سے مشرق کوئلے کی نقل و حمل کے لئے بھی یہ ایک اہم راستہ ہے جو ملک میں توانائی کے درکار کوئلے کی طلب پوری کرنے کو یقینی بناتا ہے۔

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ،گاڑی حوالگی کیخلاف کسٹم کی اپیل م...

سپریم کورٹ نے گاڑی حوالگی کے خلاف کسٹم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے پاکستان کسٹمز کو 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔ سپریم کورٹ میں نان کسٹم پیڈ گاڑی کی مالک کو حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، عدالتی حکم پر ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس فیض احمد سپریم کورٹ میں پیش ہوئے ، جسٹس قاضی فائز عیسی نے ڈی جی کسٹم سے استفسار کیا کہ کیا آپ قانون سے بالاتر ہیں؟ آپ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کیوں کررہے ہیں؟،3 عدالتوں نے حکم دیا گاڑی مالک کے حوالے کریں ،5 سال سے کسٹم نے شہری کی گاڑی پکڑ کر بند کر رکھی ہے ،5 سال سے ویئر ہاس میں کھڑی گاڑی خراب ہو گئی، کیا آپ مالک کا نقصان پورا کرینگے؟ ۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ یہ گاڑی حوالگی کا بہت منفرد کیس ہے، ڈی جی کسٹم گاڑی حوالگی میں کیا منفرد ہے ؟ کلیکٹر لکھ رہا ہے کہ مالک نے سارے ٹیکس اور ڈیوٹیز ادا کی، 97 ماڈل کی اس گاڑی کی مالیت کیا ہو گی ؟ اس پر ڈی جی کسٹم نے کہا کہ قبضے میں لی گئی گاڑی کی مالیت 20 سے 25 لاکھ روپے ہو گی۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کا کہنا تھا کہ گاڑی کی مالیت سے زیادہ رقم اور وقت کیسز پر خرچ کر دیئے گئے ،نان کسٹم پیڈ گاڑی پاکستان میں نہ آئے، آپ بارڈر کو محفوظ کیوں نہیں بتاتے؟لوگ، سامان بلاروک ٹوک آ جا رہے ہوتے ہیں، کسٹم کے لوگ تفریح کر رہے ہوتے ہیں؟۔ سپریم کورٹ نے پاکستان کسٹمز کی مقدمہ واپس لینے کی استدعا مستردکردی، عدالت نے گاڑی حوالگی کیخلاف کسٹم کی اپیل خارج کرتے ہوئے اسے غیرضروری مقدمہ دائر کرکے وقت ضائع کرنے پر پاکستان کسٹمز کو 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، موسم بہارتہوا پر سفر کے لئے تیز رفتار ٹ...

شنگھائی (شِنہوا) چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں ہونگ چھیاؤ تیز رفتار ٹرین ڈپو میں ریلوے کارکنوں نے ٹرینوں کی دیکھ بھال کا کام تیز کردیا ہے تاکہ چینی قمری نئے سال کے دوران سفر کے رش کی تیاری کی جاسکے۔

 

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں ہونگ چھیاؤ تیز رفتار ٹرین ڈپو میں ایک کارکن دیکھ بھال کا کام کررہا ہے۔ (شِنہوا)

 

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں ہونگ چھیاؤ تیز رفتار ٹرین ڈپو میں ایک کارکن دیکھ بھال کا کام کررہا ہے۔ (شِنہوا)

 

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں ہونگ چھیاؤ تیز رفتار ٹرین ڈپو میں ایک کارکن دیکھ بھال کا کام کررہا ہے۔ (شِنہوا)

 

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں ہونگ چھیاؤ تیز رفتار ٹرین ڈپو میں ایک کارکن دیکھ بھال کا کام کررہا ہے۔ (شِنہوا)

 

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں ہونگ چھیاؤ تیز رفتار ٹرین ڈپو میں کارکن دیکھ بھال کا کام کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں ہونگ چھیاؤ تیز رفتار ٹرین ڈپو میں ایک کارکن دیکھ بھال کا کام کررہا ہے۔ (شِنہوا)

 

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں ہونگ چھیاؤ تیز رفتار ٹرین ڈپو میں ایک کارکن دیکھ بھال کا کام کررہا ہے۔ (شِنہوا)

 

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں ہونگ چھیاؤ تیز رفتار ٹرین ڈپو میں روبوٹ دیکھ بھال کا کام کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

 

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیلنجزسے نمٹنے کیلئے ہنر مند افراد کو شراکت...

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے ہنر مند افراد کو شراکت دار بنا رہے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ہنر مند پاکستانی ملک کا فخر ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر مختلف شعبوں میں اپنا مقام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ میری ہدایت پر وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال چیمپئنز آف ریفارمز نیٹ ورک کا آغاز کررہے ہیں، یہ نیٹ ورک ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا جس میں ملک کیلئے ماہرین کی خدمات لی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بڑے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہترین ٹیلنٹ کو بروئے کار لایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی ایئرلائن نے سی 919 جیٹ لائنر کی توثیقی...

شنگھائی(شِنہوا) چائنہ ایسٹرن ایئرلائنز نے سال نو کے آغاز کے ساتھ ہی چین کے پہلے ملکی ساختہ بڑے مسافر بردار طیارے سی 919 جیٹ لائنر کی توثیقی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔

کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ سال نو کے پہلے دن طیارے نے شنگھائی کے ہونگ چھیاؤ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بیجنگ کے ڈاشنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے اڑان بھری اور پھر واپس شنگھائی آ گیا ۔ پیر کے روز طیارہ جنوبی چین کے استوائی جزیرائی صوبہ ہائی نان میں ہائی کو میلان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہوا۔

بڑا مسافر بردار جیٹ لائنر 9 ہوائی راستوں پر ہوائی جہاز کے 100 گھنٹوں کی توثیقی پرواز کے عمل سے گزر رہا ہے۔ شنگھائی ہونگ چھیاؤ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بیس قرار دیتے ہوئے یہ طیارہ مختلف شہروں بشمول بیجنگ ، چھنگ ڈو ، شی آن ، ہائی کو ، چھنگ ڈاؤ ، ووہان ، نان چھانگ اور جینان کے ہوائی اڈوں کی جانب سفر کرتا ہے اور اسی دن واپس بھی آ جاتا ہے۔ ہر تصدیقی پرواز میں ڈسپیچ اینڈ ریلیز، مسافروں کی بورڈنگ، پائلٹ آپریشن ، مینٹی نینس و دیگر سمیت فلائٹ آپریشن کے مکمل عمل کو پورا کیا جاتا ہے۔

کمپنی نے سی 919 جیٹ لائنر کی پروازوں کیلئے 9 پائلٹوں ، 24 فضائی میزبانوں اور 13 مینٹی نینس اہلکاروں کی تربیت مکمل کر لی ہے۔ پرواز کے عملے اور دیگر معاون اہلکاروں کے دوسرے گروپ کی تربیت بھی جاری ہے۔

چائنہ ایسٹرن ایئرلائن نے انسانی ضرورت کے مطابق متعدد ڈیزائن جیسے کھلی سیٹوں پر مشتمل اکانومی کلاس ، سامان رکھنے کیلئے پل ڈاؤن کمپارٹمنٹ اور مواقعاتی لائٹنگ کے ساتھ پہلے سی 919 طیارے میں 164 نشستوں کی گنجائش رکھی ہے۔

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ،نئے سال کی تعطیلات کے دوران 2ارب13کروڑ...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں پیر کو ختم ہونے والی نئے سال کی تین روزہ تعطیلات کے دوران 2ارب13کروڑ پارسلز کو ان کی منزل مقصود تک پہنچایا گیا،جو ملک بھر میں کورئیر سروسز کی بحالی کاثبوت ہے۔

 اسٹیٹ پوسٹ بیورو نے منگل کوبتایا کہ ایکسپریس ڈیلیوری شعبے میں مجموعی  تعداد میں  سے 1ارب 6 کروڑپیکجزوصول کیے گئے جوگزشتہ سال کی تعطیلات کے مقابلے میں 15.2 فیصد زیادہ ہیں۔ڈیلیور کردہ پارسلز کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت11.5 فیصد اضافے سے 1ارب 7کروڑ تک پہنچ گئی۔

بیورو نے کہا کہ اس شعبے نے آنے والے مصروف دور کے لیے تیاری شروع کر دی ہے کیونکہ لوگ اس سال 21 جنوری سے شروع ہونے والے موسم بہار کے تہوار کی چھٹیوں کے لیے خریداری کر رہے ہیں۔اعداد و شمارمیں بتایا گیا ہے کہ  4 دسمبر سے پوسٹل اور ایکسپریس پوسٹل سروسزکی کولیکشنز اور ترسیل میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، کیونکہ ملک کی نئی تبدیل شدہ کوویڈ-19 رسپانس پالیسی میں کام اور پیداوار دونوں کو دوبارہ شروع کرنے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں اض...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی بنیاد پر بدھ سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں اضافہ کرنے کااعلان کیا ہے۔

نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 250 یوآن (تقریباً 36 امریکی ڈالر) فی ٹن اور 240 یوآن فی ٹن کا اضافہ کیا جائے گا۔ کمیشن نے کہا ہے کہ تیل کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مختصرمدت کے دوران قیمتوں میں اتار چڑھاؤمتوقع ہے۔

قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کے تحت، ریفائنڈ تیل کی مصنوعات کی قیمتوں کو خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔

کمیشن نے تازہ ترین اضافے سے پہلے مسلسل تین مواقع پر خوردہ قیمتوں میں کمی کی تھی۔

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین سے آنے والوں پرسفری پابندیاں سائنسی لحاظ...

پیرس(شِنہوا) ایئرپورٹس کونسل انٹرنیشنل کی یورپ شاخ (اے سی آئی یورپ) نے کہا ہے کہ کوویڈ -19 کے لیے چین سے آنے والے مسافروں کی روانگی سے قبل یا آمد پرمنظم جانچ  سائنسی لحاظ سے نہ ہی خطرے کی بنیاد پرجائز ہے۔31 دسمبر 2022 کو ایک پریس ریلیز میں، تنظیم نے یورپی یونین کے اندر اور عالمی سطح پر صحت سے متعلق سفری ضروریات کو یکطرفہ طور پر مسلط کرنے کے لیے متعدد ممالک کے اقدامات پر افسوس کا اظہار کیا۔بیان میں کہا گیا کہ یہ یکطرفہ اقدامات پچھلے تین سالوں میں حاصل کیے گئے تمام تجربات اور شواہد سے متصادم ہیں، اور یہ کہ سفری پابندیاں کارآمد نہیں ہیں۔

اے سی آئی یورپ نے کہا کہ یورپی سنٹر فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول (ای سی ڈی سی) اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے  کوویڈ-19 اوراس کی  قابل تشویش متعدد اقسام (وی او سیز) کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بین الاقوامی سفری پابندیوں کےغیر موثر ہونےکوواضح طور پر تسلیم کیا ہے۔

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین سے آنے والوں پرسفری پابندیاں سائنسی لحاظ...

پیرس(شِنہوا) ایئرپورٹس کونسل انٹرنیشنل کی یورپ شاخ (اے سی آئی یورپ) نے کہا ہے کہ کوویڈ -19 کے لیے چین سے آنے والے مسافروں کی روانگی سے قبل یا آمد پرمنظم جانچ  سائنسی لحاظ سے نہ ہی خطرے کی بنیاد پرجائز ہے۔31 دسمبر 2022 کو ایک پریس ریلیز میں، تنظیم نے یورپی یونین کے اندر اور عالمی سطح پر صحت سے متعلق سفری ضروریات کو یکطرفہ طور پر مسلط کرنے کے لیے متعدد ممالک کے اقدامات پر افسوس کا اظہار کیا۔بیان میں کہا گیا کہ یہ یکطرفہ اقدامات پچھلے تین سالوں میں حاصل کیے گئے تمام تجربات اور شواہد سے متصادم ہیں، اور یہ کہ سفری پابندیاں کارآمد نہیں ہیں۔

اے سی آئی یورپ نے کہا کہ یورپی سنٹر فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول (ای سی ڈی سی) اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے  کوویڈ-19 اوراس کی  قابل تشویش متعدد اقسام (وی او سیز) کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بین الاقوامی سفری پابندیوں کےغیر موثر ہونےکوواضح طور پر تسلیم کیا ہے۔

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی وزیر کا دورہ مسجد اقصیٰ ، فلسطینیو...

بیت المقدس(شِنہوا)اسرائیل کے وزیر قومی سلامتی ایتماربن گویر نے منگل کے روز مشرقی بیت المقدس کے حساس ترین مذہبی مقام مسجد اقصیٰ کے احاطہ کا دورہ کیا ہے فلسطینی فریق کی جانب سے اس دورے کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی گئی ہے۔

اسرائیل کے سرکاری کان ٹی وی کی خبروں میں وزیر کی تصویریں دکھائی گئی ہیں جو ذاتی محافظوں اور پولیس فورسز کے ہمراہ سائٹ کا دورہ کر رہے ہیں۔ بن گویر نے دورے کے دوران کہا کہ ہماری حکومت حماس کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گی۔

اسرائیلی وزیر کے بیان کے مطابق یہ دورہ پولیس چیف ، بیت المقدس پولیس کے کمانڈر اور داخلی سلامتی ایجنسی شن بیٹ کے سربراہ کے ساتھ صورتحال پر جائزہ اجلاس کے بعد کیا گیا ہے۔

کان کی خبر کے مطابق فلسطینی وزارت خارجہ نے تقریباً پانچ سالوں میں پہلی بار کسی اسرائیلی وزیر کے دورے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بے مثال اشتعال انگیزی قرار دیا۔

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر اعظم یائر لاپید نے پیر کے روز خبردار کیا تھا کہ اس دورے سے تشدد کی لہر بھڑک سکتی ہے۔

لاپیڈ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ جان بوجھ کر کی جانیوالی اشتعال انگیزی ہے جو زندگیوں کو خطرے میں ڈالے گی اور جانوں کا ضیائع بھی ہو سکتا ہے۔

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں نئے سال کے موقع پر کاروبار بحالی کی...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کوویڈ-19 ردعمل کو فعال طور پر بہترکرنے کے ساتھ نئے سال پرکھپت کو فروغ دینے کے لیے ملک بھر میں اشیاء اور اجناس کی سپلائی کو بھی بڑھا دیا ہے۔

نئے سال کی تین روزہ تعطیلات کے دوران ملک بھر میں سیاحت، کیٹرنگ اور ریٹیل سیلز میں زبردست بحالی دیکھنے میں آئی ہے۔2022 کے آخری دن 59ہزار سے زیادہ سیاحوں نے بیجنگ کے شی جنگ شان علاقے میں واقع  شوگانگ پارک کا دورہ کیا۔ یہ اعداد و شمار عام دنوں سے 3.6 گنا زیادہ تھے  جو شہریوں کی سفر کی شدید خواہش کو ظاہر کرتا ہے۔ موسموں کی تبدیلی کے ساتھ  مصنوعی اور قدرتی  برف سے متعلقہ معیشت  بھی بحال ہوئی ہے۔ گزشتہ سال سرمائی اولمپکس کی میزبانی کرنے والے دارالحکومت بیجنگ میں نئے سال کی تین روزہ تعطیلات کے دوران تمام پانچ میونسپل آئس رِنک اور سنو ریزورٹس کو کھول دیا گیا ہے۔

سمر پیلس، بیہائی پارک اور یوآن منگ یوآن پارک سمیت  دیگر پارکس میں  برف کی تفریحی سرگرمیاں شروع ہوئیں  اور تعطیلات کے دوران  50 ہزار سے زیادہ سیاحوں نے ان مقامات کا رخ کیا  ۔

عجائب گھروں میں چھٹیوں کے دوران  منعقدہ نمائشوں نے  بھی بھرپور توجہ حاصل کی۔

 میاؤینگ ٹیمپل مینجمنٹ آفس کے ڈپٹی ڈائریکٹر گو ینگ نے کہا کہ تین دنوں میں تقریباً 2ہزار زائرین مندر میں داخل ہوئے، جو بنیادی طور پرمعمول کے زائرین کا تقریباً 60 فیصد تک تھے۔

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی کوویڈ پالیسی نے ملکی اورعالمی معیشت ک...

بنکاک(شِنہوا)  ایک تھائی اسکالر نے کہا ہے کہ  کوویڈ-19 کی وبا کا مقابلہ کرتے ہوئے چین نے ملکی اور عالمی معیشت کی بحالی میں مدد کے لیے متعدد اقتصادی پالیسیاں اختیار کی ہیں۔تھائی لینڈ کے چھیانگ مائی یونیورسٹی بزنس اسکول کے شعبہ مارکیٹنگ کے لیکچرر پیگن گچالی نے کہا کہ ان کے خیال میں چین کی تازہ ترین کوویڈ-19  پالیسیاں درست معلومات، تجربے اور حقیقی حالات کی بنیاد پرنافذ کی گئی ہیں جن کا چین اس وقت سامنا کر رہا ہے۔

شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے بتایا کہ چین میں کوویڈ-19 کا مقابلہ کرنے کے لیے زیادہ لچکدار انداز میں ردوبدل کرنے کا یہ  وقت موزوں ہے، کیونکہ اس بات کے بہت سے شواہد ہیں کہ چین نے تین سال کے عرصے میں بتدریج ایک زیادہ لچکدار کوویڈ پالیسی کی طرف پیش قدمی کی  ہے۔

چینی حکومت کی جانب سے گزشتہ سالوں کے دوران  اختیار کی گئی کوویڈ پالیسیوں کے علاوہ، اسکالر نے ٹیکس اور فیس میں کمی کا تذکرہ کیا جس سے تاجروں اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کو مدد حاصل ہوئی  اور دوہری گردشی حکمت عملی جس سے نہ صرف مقامی مارکیٹ کو فروغ  ملا بلکہ عالمی سطح پر  بھی طلب کی  حوصلہ افزائی  ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ  وہ  اس سے چیز سے متاثر ہوئے ہیں کہ چین نے 2020 کے آغاز میں کس طرح وباکا سامنا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ  کوویڈ کی قابل عمل پالیسی نے کم سے کم وقت میں سپلائی چین کو برقرار رکھتے ہوئے اسے  بحال کیا اور ویکسین اور طبی فراہم کرکے دوسرے ممالک کی بھی مدد کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ  چین کی اس پالیسی سے خاص طور پر غریب اور ترقی پذیر ممالک کو وبا کا مقابلہ کرنے  میں مدد ملی۔ 

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سربراہ اقوام متحدہ کا جنوبی افریقہ میں مہلک...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنوبی افریقہ کے بوکسبرگ میں ایک گیس ٹینکر کے تباہ کن دھماکے میں درجنوں شہریوں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے ایک صوبائی اہلکار نے جمعہ کے روز بتایا تھا کہ صوبہ گوٹینگ کے بوکسبرگ میں کرسمس کے موقع پر ہونیوالے گیس ٹینکر دھماکے کے باعث ایک قریبی ہسپتال میں کام کرنیوالے 11 طبی اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر 34 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

سربراہ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انتونیو گوتریس نے اپنی جان سے ہاتھ دھونے والے افراد کے اہل خانہ اور جنوبی افریقہ کے عوام اور حکومت سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ سیکرٹری جنرل زخمیوں کی مکمل و تیزی سے صحت یابی اور تباہ شدہ ہیلتھ انفراسٹرکچر کی فوری تعمیر نو کی خواہش ظاہر کی ہے۔

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کابل پولیس کی کارروائی ، 4 اغواء کار ہلاک ،...

کابل(شِنہوا)افغانستان کے شہر کابل میں پولیس اہلکاروں نے 4 اغواء کاروں کو ہلاک کرنے کے بعد ایک تاجر کو بچا لیا ہے۔

کابل پولیس کے ترجمان خالد زردان نے منگل کے روز بتایا کہ اغواء کاروں کا گروہ گزشتہ روز کابل شہر کے علاقہ تیمنی میں ایک تاجر کو اغواء کرنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن پولیس اہلکاروں نے 4 اغواء کاروں کو گولیاں مار کر ہلاک اور تاجر کو بازیاب کرا لیا۔

طالبان کے زیرانتظام نگران حکومت نے جنگ زدہ ملک کے کونے کونے میں اغواء، منشیات کی اسمگلنگ، مسلح ڈکیتی اور عسکریت پسندی سمیت جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلوی کاروباری اداروں کو چین کے ساتھ بہتر...

لندن(شِنہوا)برطانوی اخبار فنانشنل ٹائمز کے مطابق  آسٹریلیا اور چین کے درمیان کشیدگی سے آسٹریلوی معیشت کونقصان پہنچاہےاوراس کے کاروباری اداروں کوچین کے ساتھ بہتر تعلقات کی توقع ہے۔

فنانشنل ٹائمزکے نمائندے نک فیلڈز نے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ  آسٹریلوی شراب، جو، لابسٹر، گائے کا گوشت اور کوئلہ جیسی مصنوعات کو محصولات کا سامنا کرنا پڑا اور اس اقدام سے معیشت کو سالانہ 20 ارب آسٹریلوی ڈالر (13 ارب 62 کروڑ امریکی ڈالر) نقصان پہنچنے کا تخمینہ ہے۔

نک فیلڈز نے کہا کہ اس صورتحال  نے سب سے بڑے تجارتی پارٹنر پر آسٹریلیا کے معاشی انحصار کی نشاندہی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم سکاٹ موریسن اور ان کی انتظامیہ کے خلاف کاروباری رہنماؤں کی ناراضگی میں اضافہ ہوا ہے جنہیں خدشہ تھا کہ جیو پولیٹیکل برنک مین شپ بیک فائرہو گئی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ چیف ایگزیکٹوز کو اس بات پر افسوس ہے کہ  قومی سلامتی کے خدشات ایک اقتصادی شراکت داری کے لیے خطرہ کا موجب بنے  جس نے نہ صرف آسٹریلیا کی تجارت کو فروغ دیا تھا بلکہ تعلیم اور سیاحت سمیت ملکی شعبوں کا بھی ایک اہم مرکزتھا۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ آسٹریلوی کمپنیوں کے لیےچین میں ترقی کا موقع بہت اہم رہا ہے کہ  تناؤ کم ہونے کا انتظار کیا جائے۔

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں