• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

چین کا دوبارہ کھلنا کمبوڈیا کی معیشت میں نئ...

کراتی ، کمبوڈیا  (شِنہوا) کمبوڈیا کے وزیر اعظم سمدیچ ٹیکو ہن سین نے کہا ہے  کہ چین کی جانب سے اپنی سرحدوں کو دوبارہ کھولنا اس  مملکت   کی معیشت اور سیاحت میں  نئی جان ڈال دے گا۔

ہن سین نے  کہا ہے کہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت نے 8 جنوری سے اپنی سرحدیں دوبارہ کھولنے کا منصوبہ بنایا ہے، اس کے بعد سے کمبوڈیا اور دیگر ممالک  یکساں طور پر چینی سیاحوں کے استقبال کے منتظر ہیں ۔

انہوں نے چین کی مالی معاونت  سے دریا پر  پل کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد  رکھنے کی تقریب کے دوران کہا  کہ کمبوڈیا چینی سیاحوں کے لیے مقبول ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی سیاحوں کی واپسی پر یہ  جنوب مشرقی ایشیائی قوم انہیں  خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوش ہے،اور ان کی موجودگی ملک کی سیاحت اور اقتصادی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔

ہن سین نے کہاکہ جب چین اپنی سرحدیں دوبارہ کھولے گا تو پروازوں میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا اور اسی لیے ہم  پرامید ہیں کہ 2023 میں تقریباً 20 لاکھ چینی سیاحوں کو دوبارہ خوش آمدید کہا جائے گا۔

کمبوڈیا کے رہنما کے مطابق نوول کرونا وائرس عالمی وبا سے قبل  2019 میں کمبوڈیا نے 23 لاکھ60   ہزار چینی سیاحوں کوخوش آمدید کہا تھا۔

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سب سے بڑی تیل و گیس فیلڈ نے پیداوار کا...

شی آن (شِنہوا) چین کی سب سے بڑی تیل اور گیس فیلڈ چھانگ چھنگ آئل فیلڈ نے 2022 کے دوران 6 کروڑ 50  لاکھ ٹن سے زیادہ خام تیل اور قدرتی گیس کے مساوی تیل (ٹی او ای ) پیدا کیا ، جس سے چین کے ملکی تیل اور گیس کے شعبوں میں پیداوار کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے ۔

پیٹرو چائنہ چھانگ چھنگ آئل فیلڈ کمپنی کے مطابق چھانگ چھنگ آئل فیلڈ نے 2022 میں 1کروڑ ٹن سے زیادہ تیل اور گیس کی پیداواری صلاحیت حاصل کی  اور سال بھر میں تیل کے 2 ہزار 210 کنویں اور گیس کے 2 ہزار 338 کنویں استعمال میں لائے گئے ہیں ۔

   کمپنی نے کہا کہ سال  2022 کے دوران آئل فیلڈ کی تیل اور گیس کی پیداوار میں 2021  کی نسبت تقریباً  25لاکھ 70ہزار  ٹن کا اضافہ ہوا۔

چین کے   شمال مغربی اورڈوس طاس  میں واقع چھانگ چھنگ آئل فیلڈ نے ملک کی توانائی کے تحفظ  کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ 1970 کی دہائی سے اس کے جمع شدہ مصدقہ تیل اور گیس کے ذخائر ملک کے مجموعی ذخائر کا ایک تہائی ہیں۔

اس وقت چھانگ چھنگ آئل فیلڈ نے کامیابی  کے ساتھ  35 آئل فیلڈز اور 13 گیس فیلڈز تیار کی ہیں جس سے ملک میں 89 کروڑ ٹن سے زیادہ تیل کے برابر حصہ فراہم کیا جارہا ہے۔

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ نیا سال تعطیلات۔ آئس اینڈ اسنو سرگرمیا...

چین ، شمال مغربی صوبہ گانسو کے شہر ژانگ یی کے ایک آئس رنک میں لوگ لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ نیا سال تعطیلات۔ آئس اینڈ اسنو سرگرمیا...

چین ، شمالی تیان جن کے ضلع جی ژو کے تھیم پارک میں بچے اسکینگ کی مشق کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ نیا سال تعطیلات۔ آئس اینڈ اسنو سرگرمیا...

چین ، وسطی صوبہ ہینان کے جی یوآن کے اسکی ریزوٹ میں ایک خاتون اسکینگ سے لطف اندوز ہورہی ہے ۔(شِنہوا)

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ نیا سال تعطیلات۔ آئس اینڈ اسنو سرگرمیا...

چین ، شمالی صوبہ ہیبے کے شہر تانگ شان میں تانگ شان ہائی گانگ اقتصادی ترقیاتی زون میں لوگ برف سے لطف اندوز ہورے ہیں۔ (شِنہوا)

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ نیا سال تعطیلات۔ آئس اینڈ اسنو سرگرمیا...

چین ، شمالی تیان جن کے ضلع جی ژو کے تھیم پارک میں بچے برف کی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میکسکیو ، جیل میں حملے سے ہلاکتوں کی تعداد 1...

میکسیکو سٹی (شِنہوا) میکسیکو کے شمالی صوبے چی ہواہوا کے سرحدی شہر سیوداد جوریز کی ایک جیل پر حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہو گئی ہے جن میں 10 محافظ بھی شامل ہیں۔

ریاستی استغاثہ کے دفتر نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ واقعے میں 27 قیدی فرار اور 13 افراد زخمی ہوئے جن میں 10 قیدی اور تین افسران شامل ہیں۔

میڈیم سکیورٹی سینٹر فار سوشل ری انسرشن نمبر 3 پر حملہ اتوار کی صبح ہوا۔ بکتر بند گاڑیوں میں سوار مسلح مشتبہ افراد نے جیل میں سکیورٹی گارڈز پر فائرنگ شروع کی جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

میکسیکو کے وزیر دفاع لوئس کریسن سیو سینڈوول نے کہا کہ جیل ٹوٹنے کے بعد جیل کی تلاشی کے دوران  10 " پرتعیش کمرے  "، ہتھیار، منشیات اور 17 لاکھ پیسوز (تقریباً 87 ہزار امریکی ڈالرز) برآمد ہوئے جو ایک تجوری میں رکھے گئے تھے۔

جیل پر حملہ کرنے والے کا تعلق لاس میکسیکلز گروہ سے ہے جس کے کابورکا کارٹیل سے تعلقات ہیں۔ سینڈوول نے کہا کہ فرار ہونے والوں میں ان کا رہنما ارنسٹو الفریڈو پنن بھی شامل ہے، جسے "ایل نیٹو" کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

تازہ اعدادوشمار کے مطابق اس جیل میں 3 ہزار 901  قیدی موجود ہیں۔

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے معاملہ پر برطانیہ کو امریکہ سے الگ ہو...

ہانگ کانگ (شِنہوا) برطانیہ کو چین کے معاملے میں امریکہ سے الگ ہو جانا چاہئے اور چین کے ساتھ مزید تعمیری تعلقات استوار کرنے چا ہئیں۔

 چین کے اخبار ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ (ایس سی ایم پی) کی جانب سے  شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا گیا ہے  کہ برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کا گزشتہ سال نومبر میں خارجہ پالیسی کا پہلا بیان ان کی پیشرو لز ٹرس سے مختلف تھاجن سے توقع کی جا رہی تھی کہ وہ چین کو خطرہ قرار دیں گی۔

مضمون کے مطابق سونک نے کہا کہ برطانیہ کو چا ہئے کہ  عالمی معاملات میں چین کے کردار کو تسلیم کرے اور سرد جنگ کے بیانات کی بجائےباہمی معاملات   کی حمایت کرنی چا ہئے۔

مضمون میں دلیل دی گئی کہ سونک ایک بہترین راہ  پر گامزن ہوں گےجبکہ  ان کی پارٹی کے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے لوگ مزید جنگی موقف پر زور د یں گے۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ اور چین کے درمیان تعاون کی راہ تلاش کرنے کی ہر وجہ موجود ہےکیو نکہ  دونوں ملکوں  کے درمیان کاروبار، ثقافت، کھیل، تعلیم اور سیاحت سمیت دیرینہ روابط موجود  ہیں۔

 مضمون میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ  برطانیہ کو اچھی طرح سے مشورہ دیا جائے گا کہ وہ اپنی الگ پالیسی بھی تیار کرے۔سونک  کے لیے چین کے ساتھ بہتر، زیادہ تعمیری تعلقات لانے کی گنجائش ہونی چا ہئے۔

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے معاملہ پر برطانیہ کو امریکہ سے الگ ہو...

ہانگ کانگ (شِنہوا) برطانیہ کو چین کے معاملے میں امریکہ سے الگ ہو جانا چاہئے اور چین کے ساتھ مزید تعمیری تعلقات استوار کرنے چا ہئیں۔

 چین کے اخبار ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ (ایس سی ایم پی) کی جانب سے  شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا گیا ہے  کہ برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کا گزشتہ سال نومبر میں خارجہ پالیسی کا پہلا بیان ان کی پیشرو لز ٹرس سے مختلف تھاجن سے توقع کی جا رہی تھی کہ وہ چین کو خطرہ قرار دیں گی۔

مضمون کے مطابق سونک نے کہا کہ برطانیہ کو چا ہئے کہ  عالمی معاملات میں چین کے کردار کو تسلیم کرے اور سرد جنگ کے بیانات کی بجائےباہمی معاملات   کی حمایت کرنی چا ہئے۔

مضمون میں دلیل دی گئی کہ سونک ایک بہترین راہ  پر گامزن ہوں گےجبکہ  ان کی پارٹی کے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے لوگ مزید جنگی موقف پر زور د یں گے۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ اور چین کے درمیان تعاون کی راہ تلاش کرنے کی ہر وجہ موجود ہےکیو نکہ  دونوں ملکوں  کے درمیان کاروبار، ثقافت، کھیل، تعلیم اور سیاحت سمیت دیرینہ روابط موجود  ہیں۔

 مضمون میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ  برطانیہ کو اچھی طرح سے مشورہ دیا جائے گا کہ وہ اپنی الگ پالیسی بھی تیار کرے۔سونک  کے لیے چین کے ساتھ بہتر، زیادہ تعمیری تعلقات لانے کی گنجائش ہونی چا ہئے۔

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، نئے سال کی تعطیلات کے دوران لوگوں کی م...

گوانگ ژو(شِنہوا) چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے گوانگ ژو میں لوگوں نے نئے سال کی تعطیلات سے لطف اندوز ہو نے  کے لئے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

 

چین، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو کے تیان ہی سڑک کے علاقے میں رات کا نظارہ ۔ (شِنہوا)

 

چین، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو کے گوانگ ژو چھی می لونگ ٹورسٹ ریزورٹ میں سیاح آمدہ سال کا جشن منارہے ہیں۔(شِنہوا)

 

چین، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے گوانگ ژو میں سیاح ٹیانڈے اسکوائر کا  دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

 

چین، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو کے چھی می لونگ بین الاقوامی سرکس میں سیاح آمدہ سال کا جشن منارہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شنگھائی بندرگاہ 2022 میں دنیا کی مصروف ترین...

شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی بندرگاہ نوول کرونا وائرس وبا کے باوجود 2022 میں مسلسل 13 ویں برس دنیا کی مصروف ترین کنٹینر بندرگاہ رہی ۔

بندرگاہ کے آپریٹر شنگھائی انٹرنیشنل پورٹ (گروپ) کمپنی لمیٹڈ کے مطابق 2022 کے دوران بندرگاہ پر کنٹینرز کی نقل وحمل کی تعداد  4 کروڑ 73 لاکھ بیس فٹ مساوی یونٹس (ٹی ای یوز) سے زائد رہی۔

وبائی امراض اور گزشتہ برس گرم و سرد لہروں کا مقابلہ کرتے ہوئے  بندرگاہ نے شنگھائی انٹرنیشنل شپنگ سینٹر کے مستحکم آپریشن کی ضمانت فراہم کی اور عالمی صنعتی و سپلائی چینز کو پائیدار تحفظ دیا۔

دوسری سہ ماہی میں وبائی مرض کے بعد بندرگاہ جولائی میں کنٹینر کی نقل وحمل بارے وی طرز میں  تیزی سے بحالی میں کامیاب رہی اور اس نے 43 لاکھ  ٹی ای یوز کا ماہانہ ریکارڈ  قائم کیا۔

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آر سیپ چین اور انڈونیشیا کے درمیان تجارت میں...

جی نان (شِنہوا)  علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ( آر سیپ ) پیر کے روزسےانڈونیشیا کے لیے باضابطہ طور پرقابل عمل  ہوگئی ہے ۔

 اسی دن چین کے ایک مشرقی صوبہ شا ن ڈونگ نے انڈونیشیا کو برآمدات کے لئے  پہلا علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری سرٹیفکیٹ جاری کیا۔

 سرٹیفکیٹ چھنگ ڈاؤ سان مو  ایکویٹک پراڈکٹس کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے  شان ڈونگ کے چھنگ ڈاؤ  میں تیار کردہ منجمد سالمن کی کھیپ کے لئے ٹیرف کی شرح کو 10 فیصد سے کم کر کے صفر کر دے گا۔

کمپنی کے جنرل منیجر سن جن ژی نے کہا  کہ اس کا مطلب ہے کہ ہمیں انڈونیشیا میں ہر سال  20 لاکھ یوآن (تقریباً2 لاکھ  87 ہزار 170 امریکی ڈالر) کے ٹیرف سے مستثنیٰ کیا جا سکتا ہے ۔

سن نے مزید کہا کہ کم منافع والی ایکویٹک  پروسیسنگ کی صنعت کے لیے اس قسم کی ٹیرف کی رعایتیں خوشی کی خبریں اور مواقع ہیں جو آرڈرز کو مستحکم کرنے اور برآمدات میں اضافے   کو نمایاں طور پر فروغ دینے میں مدد کرتی ہیں ۔

کسٹمز کے اعداد و شمار  کے مطا بق  آسیان اس وقت شان ڈونگ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دارہےجن میں سے  انڈونیشیا ایک اہم برآمدی منزل ہے۔

2022  کے پہلے 11 ما ہ کے دوران  شان ڈونگ کی انڈونیشیا کے لئے بر آ مدات کی قدر 39.01 ارب یو آن ہو گئی جو کہ گز شتہ سال کی نسبت 29.3 فیصد زا ئد ہے۔

یہ نیا اقدام دونوں اطراف کی تجا رتی کمپنیوں کے لئے اچھی خبر ہے۔

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں متروک بجلی گھر کو تجارتی مرکز میں بد...

تیان جن (شِنہوا) تیان جن نمبر 1 تھرمل پاور پلانٹ 1937 میں قائم کیا گیا تھا جسے  18 نومبر2011 کو بند کردیا گیا ۔

کئی سال کے بعد اسے ایک بڑے تجارتی مرکز میں بدل دیا گیا ہے۔ جس میں جدید خصوصیات شامل کرتے ہوئے پلانٹ کے  اصل ڈھانچے کو برقرار رکھا گیا ہے۔ اسے نئے سال کی تعطیلات سے قبل عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

 

چین، شمالی شہر تیان جن میں پرانے تھرمل پاور پلانٹ سے تبدیل ہونے والےبڑے تجارتی مرکز میں لوگ اشیاء کی خریداری کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

چین، شمالی شہر تیان جن میں پرانے تھرمل پاور پلانٹ سے تبدیل ہونے والےبڑے تجارتی مرکز میں اصل صنعتی ڈیزائن کو شیشے کے احاطے میں محفوظ رکھا گیا ہے۔(شِنہوا)

 

چین، شمالی شہر تیان جن میں پرانے تھرمل پاور پلانٹ سے تبدیل ہونے والےبڑے تجارتی مرکز میں لوگ صنعتی یادگار کی نمائش دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

چین، شمالی شہر تیان جن میں پرانے تھرمل پاور پلانٹ سے تبدیل ہونے والےبڑے تجارتی مرکز میں لوگ ایک بوتھ سے گزررہے ہیں۔(شِنہوا)

 

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کی چیف الیکشن کمشنر کیخلاف درخواست...

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کردیا ہے۔ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر منگل کو دائر توہین عدالت درخواست پر اعتراض عائد کیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کیا۔ پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر کی ہے۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے جانے والے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف کیسے توہین عدالت درخواست دائر ہو سکتی ہے؟۔ واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر، چار ممبران، داخلہ اور کابینہ ڈویژن سیکریٹریز کے خلاف درخواست دائر ہے۔ پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کی جانب سے ایڈووکیٹ سردار تیمور اسلم نے درخواست دائر کی جس میں 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کاروائی کی استدعا کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توہین الیکشن کمیشن کیس، عمران، فواد اور اسد...

ای سی پی نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر اور فواد چودھری کو پیش ہونے کی آخری مہلت دے دی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، ممبر نثاردرانی کی زیر صدارت 4 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی، الیکشن کمیشن نے عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کو پیش ہونے کا آخری موقع دے دیا۔ وکیل انور منصور نے کہا کہ آئندہ سماعت سے قبل شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروا دوں گا، الیکشن کمیشن نے پہلی مرتبہ کسی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا، ممبر نثار درانی نے کہا کہ عمران خان، فواد چودھری کو پہلے بھی توہین عدالت کے نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں۔ وکیل علی محمد بخاری نے کہا کہ وارنٹ جاری نہ کریں، پیشی کا نوٹس دے دیں جس پر ممبر اکرام اللہ خان نے کہا کہ اگلی سماعت پر پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے فریقین کو 17 جنوری تک شوکاز نوٹسز کا جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ کی عمران خان کیخلاف توہین الیکشن...

سپریم کورٹ نے عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروئی جاری رکھنے کی اجازت د یتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کیخلاف کارروائی جاری رکھے، الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے اعتراضات پر بھی قانون کے مطابق فیصلہ کرے، کسی ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے نہیں روکا ہے، سندھ اور لاہور ہائیکورٹ نے صرف حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ہے، الیکشن ایکٹ کمیشن کو کارروائی کیلئے بااختیار بناتا ہے ۔ منگل کے روز سپریم کورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ، اسد عمر اور فوادچوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس ہوا ۔ سپریم کورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ تحریری فیصلہ میں کہا گیا کہ عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کارروائی جاری رکھے ، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے اعتراضات پر بھی قانون کے مطابق فیصلہ کرے ، کسی ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے نہیں روکا ، سندھ اور لاہور ہائیکورٹس نے صرف حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ۔ الیکشن ایکٹ 2017کے تحت کمیشن کو کارروائی کیلئے بااختیار بناتا ہے ، الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹس کے حکم امتناع سپریم کورٹ میں چیلنج کئے تھے ۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان اور فواد چودھری کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز جاری کیے تھے، جس کے متن میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے عوام سے خطاب میں چیف الیکشن کمشنر پر الزامات لگائے اور توہین آمیز ریمارکس دیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہفتے میں کورونا کی صورتحال کے دوران کوئی ہلا...

وزیر اعظم شہبا زشریف نے کہا ہے کہ 15ہفتے میں کورونا کی صورتحال کے دوران کوئی ہلاکت نہ ہونا خوش آئند ہے ، ہمیں ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا ، سرحدوں اور ہوائی اڈؤں پر اسکریننگ کو مؤثر بنایا جائے ، منگل کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کورونا وباء صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا ۔ اجلاس کے دوران کو رونا کی صورتحال نئی اقسام دوروک تھام کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ، اجلاس میں شرکاء کو ویکسی نیشن کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کی صورتحال قابو میں ہے ، 5سے 12سال کے بچوں کی 100فیصد ویکسی نیشن کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں اور ہوائی اڈوں پر اسکریننگ کو مؤثر بنایا جائے ، اسکریننگ کے نظام کے تھرڈ پارٹی جانچ پڑتال کرکے رپورٹ پیش کی جائے ، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 15ہفتے میں کورونا سے کوئی ہلاکت ہونا خوش آئند ہے ، قوم ویکسی نیشن عطیہ کرنے والے ممالک کے شکر گزار ہیں، کوویڈ کی کم شرح خوش آئند ہے ، مگر ہمیں وقت تیار ہنا ہوگا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین گزشتہ سال پاکستان میں سرمایہ کار ی کرنے...

بورڈ آف انوسٹمنٹ پاکستان نے کہا ہے کہ چین نے رواں مالی سال-23 2022 کے پہلے پانچ ماہ میں پاکستان کو موصول ہونے والی کل براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی ) میں 23 فیصد سے زیادہ حصہ ڈالا ہے ۔گوادر پرو کے مطابق سرکاری اعدادوشمار سے معلوم ہوتا ہے کہ گزشتہ سال جولائی تا نومبر (مالی سال23 22- کے پہلے پانچ ماہ) میں پاکستان کو چین سے 102.5 ملین ڈالر ایف ڈی آئی موصول ہوئے جو کہ تمام تعاون کرنے والے ممالک سے کل 430.1 ملین ڈالر کا 23.83 فیصد ہے۔ اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ چین پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ کار اور تجارتی شراکت دار ہے۔ ۔گوادر پرو کے مطابق چین کے بعد متحدہ عرب امارات 81.6 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرا بڑا سرمایہ کار ہے جبکہ نیدرلینڈ، سوئٹزرلینڈ اور ہانگ کانگ سے بالترتیب 44.3 ملین ڈالر، 22.7 ملین ڈالر اور 22 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں پاکستان کو امریکا سے 13.3 ملین ڈالر موصول ہوئے۔ باقی دنیا سے 133.6 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی آئی ہے۔

۔گوادر پرو کے مطابق مالی سال-22 2021 میں پاکستان نے چین سے 531.6 ملین ڈالر (مجموعی طور پر 28.46 فیصد) ایف ڈی آئی حاصل کی جبکہ مالی سال-21 2020 میں کوویڈ وبائی بیماری کے باوجود پاکستان نے چین سے 751.6 ڈالر (41.3 فیصد) ملین ایف ڈی آئی حاصل کی۔ ۔گوادر پرو کے مطابق جولائی تا نومبر 2022 میں سیکٹر کے لحاظ سے ایف ڈی آئی میں پاور سیکٹر نے 204 ملین ڈالر حاصل کیے، اس کے بعد مالیاتی کاروبار اور تیل اور گیس کے شعبے نے بالترتیب 141.1 ملین ڈالر اور 40.2 ملین ڈالر حاصل کیے۔ ۔گوادر پرو کے مطابق ماہرین کے مطابق 2015 میں اپنے آغاز کے بعد سے چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک )پاکستان کے لیے ایف ڈی آئی کو راغب کرنے کے لیے ایک اہم محرک بنا ہو ا ہے۔ سی پیک نے پاکستان کی معاشی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی ہے۔ اب جب سی پیک کی چھتری تلے خصوصی اقتصادی زونز (SEZs) قائم ہو جائیں گے، تو وہ مستقبل قریب میں نہ صرف چین بلکہ دیگر ممالک سے بھی پاکستان کے لیے مزید ایف ڈی آئی کو راغب کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی معیشت کو بحال کرنے کے لیے درآمدی...

بہت سے کاروبار درآمدات پر انحصار کرتے ہیں اور درآمدات پر عائد پابندیوں کو واپس لینے سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا لیکن موجودہ عالمی اقتصادی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے درآمد کنندگان کے لیے نرمی پر جائزہ کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PCJCCI) کے صدر معظم علی نے گوادر پرو کو انٹرویو میں کیا ۔ گوادر پرو کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے صنعتوں اور سرمایہ کاروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 2 جنوری 2023 سے درآمدات پر عائد پابندیاں واپس لینے کے اپنے فیصلے کو مطلع کیا۔ مرکزی بینک نے کہا کہ ڈیلرز ضروری درآمدات، توانائی کی درآمدات، برآمدات پر مبنی صنعتوں کے لیے درآمدات، زرعی آدانوں کے لیے درآمدات، موخر ادائیگی/خود فنڈڈ درآمدات اور برآمدات پر مبنی منصوبوں کی تکمیل کے قریب درآمدات کو ترجیح یا سہولت فراہم کر سکتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق معظم علی نے کہا کہ پاکستان کو زرمبادلہ کے کم ذخائر کا سامنا ہے لیکن اس نے عالمی اقتصادیات اور ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن جیسے تجارتی اداروں کے ساتھ رفتار برقرار رکھنے کے لیے پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ یہ اقدامات درآمدات کے مستحکم نقطہ نظر اور اندرون ملک مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کے لیے ضروری ہیں۔ مستقبل میں یہ قدم کم درآمدات، چھوٹی صنعتوں کی خود کفالت اور پھر عالمی سطح پر برآمدات کی طرف لے جائے گا۔

گوادر پرو کے مطابق صدر پی سی جے سی سی آئی نے زور دیا کہ پاکستان کو مقامی صنعتوں کو بااختیار بنانے کے لیے چین کی تکنیکی مدد کی ضرورت ہے۔ چین بجٹ کے موافق اور سستے ٹیکنالوجی کے وسائل دے کر اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ پی سی جے سی سی آئی دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کے لیے آسانی سے دستیاب ذرائع کا انتظام کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں ہم نے حال ہی میں متبادل تنازعات کے حل کے لیے ایک ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔ یہ دونوں ممالک کے قانونی اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گا، ایک ہی چھت کے نیچے قانونی معلومات اور حل فراہم کرے گا۔ اس طرح کے اقدامات بہتر تجارتی پالیسیوں کے لیے ایک قدم ہیں اور مجھے امید ہے کہ ہماری معیشت بہت جلد اس صورتحال سے باہر نکل آئے گی ۔گوادر پرو کے مطابق سینلین انٹرنیشنل کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سی ای او وکٹر لوو جو کہ چین پاکستان کمرشل بزنس میں مصروف ہے کا خیال ہے کہ درآمدات پر عائد پابندیوں کی واپسی سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو کافی فائدہ ہوگا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی ساکھ کو برقرار رکھنے، غیر ملکی اعتماد کو مضبوط کرنے، ملک کے بڑے کارخانوں کے تاجروں کو یقین دلانے اور کراچی کی بندرگاہ پر گزشتہ چھ ماہ سے پھنسے ہوئے کنٹینرز کی ایک بڑی تعداد کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی کے نفاذ کی کلید یہ ہے کہ کیا انتظامیہ تجارتی خسارے کو پورا کر سکتی ہے، جس کا تخمینہ مالی سال-22 2021 میں تقریباً 31 بلین ڈالر ہے۔ ان کے مشاہدے کے مطابق موجودہ کنزیومر مارکیٹ میں طلب بہت زیادہ ہے، لیکن پورا صنعتی شعبہ بہت متاثر ہوا ہے، سامان کی قلت کے باعث صنعتی مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔گوادر پرو کے مطابق مقامی مینوفیکچرنگ پاکستان کی معاشی مشکلات کو دور کرنے کے لیے ایک واضح سمت ہے۔ وکٹر نے نتیجہ اخذ کیا کہ یہ دونوں فریقوں کے مفاد میں ہے کہ زیادہ چینیلیبر مینوفیکچرنگ فیکٹریاں پاکستان میں مشترکہ منصوبے بنانے کے لیے آئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دسمبر میں مہنگائی کی سالانہ شرح میں ساڑھے24...

کراچی، لاہور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں مہنگائی میں کمی نہ ہوسکی۔ مہنگائی کی سالانہ شرح میں دسمبر میں ساڑھے 24فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ شماریات کے مطابق ملک بھر میں ایک سال کے دوران آٹے کی قیمت میں اوسطا 19 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1557 روپے تک جا پہنچا۔ چاول 34 روپے کلو، بیف 119 روپے، اور مٹن 283 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔ چکن کی قیمت میں 100 روپے فی کلو، دہی 38 روپے اور دودھ کی قیمت میں 34 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا۔ خشک دودھ 140 روپے، انڈے 95 روپے اور بناسپتی گھی کی قیمت 120 روپے فی کلو بڑھی۔ مختلف دالوں کی قیمتوں میں 100 روپے، پیاز 170 روپے،اور ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 126روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کی...

سٹی تھانہ گوادر میں حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن سمیت دیگر رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ترجمان گوادر پولیس کے مطابق مقدمہ نائب تحصیلدار بلیدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے دھرنے کے شرکا کو اشتعال دلایا، سرکاری گاڑیوں پر پتھراو کیا اور لوگوں کو زخمی کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،22 اساتذہ کو نوکری سے فارغ کردیا گیا

محکمہ تعلیم سندھ نے گھوسٹ اساتذہ کے خلاف اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکریٹری تعلیم نے 22 اساتذہ کو نوکری سے فارغ کردیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، محکمہ نے گھوسٹ اساتذہ کو اپنی صفای میں بیان ریکارڈ کرنے کے لے طلب کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اساتذہ مسلسل 8 ماہ سے اسکول سے غیر حاضر تھے، نوکری سے نکالے جانے والوں میں 10 جونیر اسکول ٹیچر،5 ہایر اسکول ٹیچر اور دیگر شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں پائے جانیوالے کورونا کے نئے ویرینٹ ک...

چین میں پائے جانے والے کورونا کے نئے ایکس بی بی ویرینٹ کی پاکستان میں تصدیق ہوگئی۔ قومی ادارہ برائے صحت اور آغاخان یونیورسٹی کیماہرین نیایکس بی بی ویرینٹ کی تصدیق کی ہے۔ این آئی ایچ اور آغا خان یونیورسٹی حکام نے بتایا کہ جینوم سیکونسنگ سیایکس بی بی ویرینٹ کی تصدیق کی گئی ہے، ابھی تک پاکستان میں بی ایف7 ویرینٹ کی تصدیق نہیں ہوئی جو تیزی سے پھیلتا ہے۔ سابق وفاقی مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ غالب امکان ہے بی ایف7 ویرینٹ بھی پاکستان پہنچ چکا ہے اور مجھے 100 فیصد یقین ہیکہ دونوں ویرینٹس پاکستان آچکے ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق پاکستان کو دونوں نئے ویرینٹس سے کوئی بڑا خطرہ نہیں، یہاں قوت مدافعت بہت بہتر ہے، پاکستان میں آج بھی 15 کورونا کیس کی تصدیق ہوئی ہے اور مثبت شرح صرف اعشاریہ 40 فیصد تھی۔ ماہرین صحت نے کہا کہ پاکستان میں کورونا سے چین جیسے حالات پیدا ہونے کا قطعا کوئی امکان نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

باجوڑ: مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے...

نواحی علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 بچوں سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ باجوڑ کے علاقے صدر مقام خار میں پیش آیا، واقعہ میں جاں بحق ہونے والے 6 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جس میں 5 بچے بھی شامل تھے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ 2 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،الیکشن کمیشن کا بلدیاتی کونسلز کے ایڈم...

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں بلدیاتی کونسلز کے ایڈمنسٹریٹرز کو ہٹانے کا حکم دے دیا۔ سندھ حکومت نے کراچی شرقی، کورنگی کے ایڈمنسٹریٹرز کو تا حکم ثانی ہٹانے کا حکم دے دے ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے احکامات پر ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد کو بھی ہٹایا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایڈمنسٹریٹرز متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی تجویز پرلگائیگئے تھے، ایڈمنسٹریٹرز کے خلاف پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کے احکامات پر دادو سمیت دیگر علاقوں میں بلدیاتی افسران کے تبادلوں کے آرڈرز واپس لے لیے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ن لیگ معاشی اور سیاسی عدم استحکام کے سمندر م...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن لیگ معاشی اور سیاسی عدم استحکام کے سمندر میں غرق ہو گئی، ایم کیو ایم اب پاکستان پیپلز پارٹی کے ہتھے چڑھ گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزارت خزانہ منی بجٹ اور پرکشش غیر ملکی تقرریوں پر اپنے افسر لگا رہی ہے، ایف بی آر ٹیکس کولیکشن میں 225 ارب روپے کی کمی ہوئی، ہائی کورٹ نے سپر ٹیکس روک دیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ 100 دنوں میں مہنگائی لوگوں کو سڑکوں پر لائے گی، ان کی سوئی عمران خان کو لگی گولیاں 3 تھیں یا 4 پر پھنسی ہوئی ہے، قومی سلامتی کمیٹی نے معاشی سلامتی کو نیشنل سکیورٹی سے منسلک کیا ہے، قومی سلامتی معاشی سلامتی کے گرد گھومتی ہے، عوام کے مفاد عامہ کو ترجیح دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بریڈ اور بٹر کی حکومت آٹے کے مارے مارے پھرتے لوگوں سے نا آشنا ہے، لوگ انسولین اور پیناڈول کے لئے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں، آئی ایم ایف رہی سہی کسر بھی نکال دے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ضلع بننے سے جام پور میں پائیدار ترقی، ملازمت...

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ ضلع کا درجہ دینے سے جام پور میں پائیدار ترقی ہوگی اور ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ایوان وزیراعلی میں چودھری پرویزالہی سے صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک نے ملاقات کی، صوبائی وزیر نے جام پور کو ضلع کا درجہ دینے پر وزیراعلی چودھری پرویزالہی کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کا کہنا تھا کہ داجل اور محمد پور کو ضلع جام پور کی تحصیلوں کا درجہ دے کر آپ نے ہمارا دیرینہ مطالبہ پورا کیا ہے، جام پورکو ضلع کا درجہ دے کر آپ نے عوام کے دل جیت لئے ہیں، آپ کا یہ اقدام جام پور کے سیاستدان اورلوگ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا کہ جام پور کے سیاستدانوں اور عوام کی درخواست پر ضلع بنانے کا فیصلہ کیا، ضلع بننے سے جام پو ر میں پائیدار ترقی ہوگی اور ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جام پور، محمد پور اور داجل میں سروس ڈلیوری کا عمل بہتر ہوگا۔ اس موقع پر سردار حسنین بہادر دریشک نے وزیراعلی چودھری پرویز الہی کو جام پور کے دورے کی دعوت بھی دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان اور ملائیشیا کا تعلقات کو مزید مضبوط...

وزیراعظم میاں شہباز شریف کی ملائیشین ہم منصب اسماعیل صابری یعقوب کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی، نئے وزیراعظم اور عوام کے لئے نیک تمناں کا اظہار بھی کیا۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب اسماعیل صابری یعقوب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، دونوں وزرا اعظم کا پاکستان اور ملائشیا کے درمیان برادرانہ قریبی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے، تجارت وسرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ شہباز شریف نے ملائیشیا کے ہم منصب کو 9 جنوری کو جنیوا میں ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اورپاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لئے ڈونرز کانفرنس کے انعقاد سے آگاہ کیا جس پر ملائیشیا کے وزیراعظم نے ڈونرز کانفرنس میں اعلی سطح کا وفد بھجوانے کی یقین دہائی کرا دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے ہم منصب کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا، ملائیشیا کے وزیراعظم نے پاکستانی ہم منصب کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی۔ واضح رہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب کے پاس وزیرخزانہ کا قلمدان بھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں ک...

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی،24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 25 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 744 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 15 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.40 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 25 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکمران پاکستان کیلئے خطرہ بن گئے ہیں،فواد چو...

رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکمران پاکستان کیلئے خطرہ بن گئے ہیں۔ منگل کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ ان 8 ماہ میں ملکی معیشت کی تباہی کے بعد امپورٹڈ حکومت اپنی احمقانہ پالیسی سے دہشت گردی بھی مسلط کر رہی ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکمران پاکستان کیلئے خطرہ بن گئے ہیں، تحریک انصاف کا ملکی معیشت پر وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترقی کرتے پاکستان کا راستہ روکا گیا ،امپورٹڈ...

ترجمان پنجاب حکومت اور رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے پاکستان کی ترقی پر نقب لگائی ہے۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ترقی کرتے پاکستان کا راستہ روکا گیا ہے، تحریک انصاف کی معاشی ٹیم وفاقی حکومت کی بدترین معاشی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرے گی۔ مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ وائٹ پیپر جاری کرنے کی تقریب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان خصوصی خطاب کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور،لوکل گورنمنٹ کی منظوری کے بغیر فنڈز کا...

لاہور ہائی کوٹ نے پنجاب میں لوکل گورنمنٹ کی منظوری کے بغیر ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو جاری ہونے والے ترقیاتی فنڈز غیر آئینی قرار دے دیے ہیں۔ جسٹس شاہد جمیل نے مظہر حسین گورائیہ کی درخواست پر 20 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق ایم این اے اور ایم پی ایز کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنا آئین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق ایم این اے اور ایم پی ایز کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنا جمہوری اقدار کے خلاف ہے، ایسے ترقیاتی فنڈز کو جاری کرنے کا مقصد ووٹرز کو متاثر کرنا ہے جو کہ غیر منصفانہ ہے، مرضی کے حلقوں کے لئے فنڈز مختص اور اس کا استعمال کرنا آئین کے آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی ہے، ایسے حلقوں میں جہاں حکمران پارٹی جیتی ہو وہاں ترقیاتی فنڈز جاری کرنا پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت غیر آئینی ہے۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ پنجاب میں کابینہ کی منظوری کے بغیر ہونے والے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی غیر قانونی ہیں، تمام نئے ترقیاتی منصوبے جو لوکل گورنمنٹ کی منظوری کے بغیر چلائے گئے غیر قانونی قرار دیے جاتے ہیں، ایسے تمام منصوبے صرف اسی صورت میں جاری رہ سکتے ہیں جب تک لوکل گورنمنٹ کے الیکشن کے بعد منتخب ہونے ہونے والے نمائندے توثیق کریں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ایسا کوئی ایگزیکٹو حکم نامہ جس کے تحت ایم این اے اور ایم پی ایز کو گرانٹس ملیں اور وہ لوکل گورنمنٹ کی ڈومین میں آتا ہو اسے بھی غیر قانونی قرار دیا جاتا ہے، الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا کام مکمل ہونے پر پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت انتخابات کروائے۔ درخواست گزار نے ڈیرہ غازی خان میں ترقیاتی کام کرانے کے حوالے سے جاری ٹینڈر نوٹس کو چیلنج کیا تھا۔ درخواست گزار کے مطابق پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہویے ٹینڈر نوٹس سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی منظوری کے بغیر جاری کیا گیا تھا، ڈی سی اور چیف آفیسر نے متعلقہ ایم این اے اور ایم پی اے کو نوازنے کے لئے بغیر منظوری نوٹس جاری کیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ترقیاتی سکیم کی منظوری رولز کے تحت ہوئی ہے، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے دلائل میں اعتراف کیا کہ سکیم کی منظوری ایم این اے اور ایم پی اے نے اپنے لیٹر ہیڈ پر تجویز کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ریاست رٹ چیلنج کرنیوالے دہشتگردوں کیلئے زیرو...

وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ریاست رٹ چیلنج کرنیوالے دہشتگردوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائے گی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے گھنٹوں غوروخوض کے بعد اہم فیصلے کیے، این ایس سی اجلاس میں دو بڑے فیصلے بھی ہوئے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاست رٹ چیلنج کرنیوالے دہشتگردوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائے گی، ملک میں امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔ انہوںنے کہا اقتصادی روڈ میپ معیشت کی بحالی کیساتھ عوام کو ریلیف فراہم کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی اسپتال کوویڈ-19کے شدید متاثرہ مریضوں کو...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے متعدد علاقوں میں کوویڈ-19 کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر مقامی اسپتالوں میں وبا سے شدید متاثرہ مریضوں کو بروقت علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

ملک کے متعدد اسپتالوں میں فعال طور پر وسائل مختص  اور بستروں کا اضافہ  کیا جارہا ہے جب کہ طبی کارکن سنگین کیسزکے علاج اور جان بچانے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔

شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں، ہاربن میڈیکل یونیورسٹی کے فرسٹ ایفیلی ایٹڈ اسپتال میں کوویڈ-19 کے مریضوں میں اضافے سے نمٹنے کے لیے انتہائی نگہداشت کے بستروں اور وینٹی لیٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے حالانکہ  اسپتال میں اس سے متعلقہ طبی عملے کی کمی کا سامنا ہے۔اسپتال کے صدر یو کائی جیانگ نے کہا کہ بہت سے ڈاکٹر اپنا کام جاری  رکھتے ہوئے مریضوں کی مسلسل دیکھ بھال کررہے ہیں حالانکہ وہ خود بھی بیمار تھے، ہم ہرشدید متاثرہ مریض کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

اسپتال میں طبی ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے تاکہ سنگین کیسز کو مزید  سنگین ہونے سے بچایا جا سکے۔ اسپتال میں حالیہ دنوں میں 140 سے زیادہ کوویڈ کے شدید بیمارداخل ہوئے ہیں۔شمالی صوبے شنشی کے دارالحکومت تائی یوآن میں شنشی بیتھون اسپتال کا آئی سی یو سیکشن پوری صلاحیت سے کام کر رہا ہے۔ اسپتال میں آئی سی یو بیڈز کی تعداد 30 سے بڑھا کر 54 کر دی گئی ہے۔اسپتال کے آئی سی یو ڈیپارٹمنٹ کی ہیڈ نرس وو وین جنگ نے کہا کہ ہم اکیلے نہیں لڑ رہے ہیں، پورے اسپتال کے تعاون سے، ہم مشکل وقت سے ضرور گزرجائیں گے۔

۲ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ سے خلائی مشنز کے پے لوڈ ماہرین کے...

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے کل 40 امیدواروں نے خلائی مشنز کے پے لوڈ ماہرین کے لیے ابتدائی اسکریننگ پاس کر لی ہے جو ممکنہ طور پر چین کے مستقبل کے خلائی مشنزمیں شامل ہو ں گے۔ایچ کے ایس اے آر  حکومت کے سیکرٹری برائے اختراعات، ٹیکنالوجی اور صنعت سن ڈونگ نے ایک پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت نے اہل امیدواروں کی درخواستیں مین لینڈ حکام کوبھجوادی ہیں، جس کے بعد مین لینڈ حکام کے ساتھ مل کر ان امیدواروں کے انتخابی عمل کومکمل کیا جائے گا۔

سن نے کہا کہ 40 امیدواروں، جن میں 20 مرد اور 20 خواتین شامل ہیں، کا انتخاب ملک کے مقررہ معیار کے مطابق  کیا گیا، جس میں جسمانی فٹنس، تعلیمی قابلیت ، پیشہ ورانہ تجربات کے ساتھ ساتھ خلائی مشنز کے لیے ان کے شوق کو بھی مدنظر رکھا گیا تھا۔

سن نے کہا کہ انہوں نے تمام 40 امیدواروں سے ذاتی طور پر ملاقات کی اوران کی شخصیت اور کیریئر کے منصوبوں سے آگاہی حاصل کی، اور یہ کہ وہ خلائی مشنوں کے لیے ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور جوش و جذبے سے بہت متاثرہوئے ہیں۔پے لوڈ ماہرین پیشہ ور سائنسی محققین ہیں جو بنیادی طور پر ایرو اسپیس تجربات یا تحقیق کرنے، خلائی لیبارٹری کے آلات کو چلانےاور دوسرے خلابازوں کے ساتھ خلائی اسٹیشنز کے روزمرہ آپریشنز کے انتظام کے ذمہ دار ہیں۔

۲ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلیا ، 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرانے سے 4...

سڈنی(شِنہوا) آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کے گولڈ کوسٹ میں 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

کوئنز لینڈ پولیس کے جنوب مشرقی خطے کے ڈیوٹی آفیسر گیری وورل نے پیر کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ آج سہ پہر تقریباً 2 بجے براڈ واٹر میں سی ورلڈ کے بالکل سامنے 2 ہیلی کاپٹروں کے درمیانی فضائی تصادم کے بعد پولیس اور ایمرجنسی سروسز کو موقع پر بلایا گیا۔ دونوں ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرانے کے بعد سی ورلڈ ریزورٹ کے بالکل باہر ریت کے ٹیلے پر گرئے۔

گیری وورل کی بریفنگ کے مطابق ایک ہیلی کاپٹر کی ونڈ سکرین ٹوٹ گئی اور وہ جزیرے پر بحفاظت لینڈ کر گیا جبکہ دوسرا زمین پر گر کر الٹ گیا۔

اہلکار نے بتایا کہ حادثے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 3 افراد تشویشناک حالت کے باعث ہسپتال میں زیرعلاج ہیں ، مزید کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس کی جانب سے کورونر(غیر طبعی موت کی تحقیق کرنے والا) کے ذریعے رپورٹ جاری کی جائیگی۔

کوئنز لینڈ ایمبولینس سروس کی سینئر آپریشن سپروائزر جینی شیرمین نے کہا کہ انہوں نے 2 ہیلی کاپٹروں میں موجود 13 افراد کی شناخت کی ہے۔

ان کے مطابق 6 دیگر افراد بھی معمولی زخمی ہوئے ہیں جنہیں بنیادی طور پر شیشے کے ٹکرے لگنے سے چوٹیں آئی ہیں۔

۲ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران نے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کے الزا...

تہران(شِنہوا)ایران نے اعلیٰ ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث ہونے پر تقریباً 60 امریکی اہلکاروں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

نیم سرکاری خبر رساں مہر کے مطابق  سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس فورس کے سابق کمانڈر حسین امیر عبداللہیان نے قاسم سلیمانی کی شہادت کی تیسری برسی سے قبل ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ ایران امریکی حملے میں اپنے کمانڈر کے قتل کی تحقیقات کر رہا ہے۔

انہوں نے یہ باور کرایا کہ ایران کی جانب سے ضروری اقدامات کرنے کے باوجود امریکہ اور مغربی ممالک اس مقدمے کو قانونی طور پر آگے بڑھانے کی ایرانی کوششوں میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔

امیر عبداللہیان کے مطابق 2015ء کے جوہری معاہدے کی بحالی کے بارے میں ویانا مذاکرات کے ایک حالیہ دور کے دوران امریکہ کی جانب سے اپنے سابق عہدیداروں کو ایران کی بلیک لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

۲ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 2...

رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے شہر جینن کے مغربی گاؤں کفردان میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم کے دوران 2 فلسطینی شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

شہر کے ابن سینا ہسپتال کے ڈائریکٹر سمر عطیہ نے پیر کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ آج صبح سویرے اسرائیلی فوجی دستے کی جانب سے گاؤں پر دھاوے کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 2 فلسطینی نوجوان جاں بحق اور 8 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیل کے خلاف حملوں پر اسرائیلی سیکورٹی فورسز کو مطلوب فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کیلئے اسرائیلی فوجی دستے نے گاؤں پر دھاوا بولا ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گاؤں میں مسلح فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

۲ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سربراہ اقوام متحدہ کا کولمبیا میں جنگ بندی ک...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کولمبیا کی حکومت اور 5 مسلح گروپوں کے درمیان 6 ماہ کی جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

کولمبیا کے صدر گسٹاؤ پیٹرو نے سال نو کے موقع پر 5 باغی گروہوں کے ساتھ یکم جنوری سے 30 جون 2023ء تک دوطرفہ جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں پیش رفت کے لحاظ سے جنگ بندی میں توسیع کی جا سکتی ہے۔

انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ جنگ بندی ایک ایسی پیشرفت ہے جو نئے سال کے آغاز کے ساتھ  کولمبیا کے عوام کیلئےجامع امن کی نئی امید لے کر آئی ہے۔ سیکرٹری جنرل کو اس بات کی امید ہے کہ ان وعدوں پر عمل کرنے سے تشدد اور تنازعات سے متاثرہ کمیونٹیز کے مصائب میں کمی آئے گی جبکہ جاری بات چیت میں اعتماد کی فضاء پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ سیکرٹری جنرل نے کولمبیا کی جانب سے مکمل اور دیرپا امن کے حصول کی کوششوں کیلئے اقوام متحدہ کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

۲ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل کا دمشق ایئرپورٹ پر حملہ، 2 فوجی ہلا...

دمشق(شِنہوا) دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسرائیلی میزائل حملے کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے پیر کے روز فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً 2 بجے قبل از سحر (سحر کے وقت 4 بجے پاکستانی وقت) پر ہونیوالے فضائی حملے کے باعث دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی سروس بند ہو گئی اور 2 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حملے میں مزید 2 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

قبل ازیں سانا نے رپورٹ کیا تھا کہ شامی دارالحکومت میں رات کے وقت آسمان پر کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور شام کے فضائی دفاع نے اسرائیلی حملہ پسپا کر دیا ہے۔

اسرائیل نے 2022ء میں بھی شام پر متعدد میزائل حملے کیے ہیں۔

۲ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر اعظم کی عہدہ سنبھالنے پرفجی کے نئ...

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے سٹیونی ربوکا کو فجی کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔اپنے پیغام میں لی نے کہا کہ چین اور فجی اچھے دوست، اچھے شراکت دار اور اچھے بھائی ہیں جو ایک دوسرے کا احترام  کرتے ہوئے مشترکہ ترقی کو فروغ دے رہے ہیں۔

لی نے کہا کہ جب سے دونوں ممالک نے 47 سال قبل سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں، ان کے تعلقات کے ثمر آورنتائج برآمد ہوئے، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم لی نے کہا کہ چینی حکومت دو طرفہ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتی ہے، اور یہ کہ  ان کا ملک مختلف شعبوں میں دوستانہ تبادلوں اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مسلسل بڑھانے کے لیے فجی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مفاد کے لیے  چین دوطرفہ  تزویراتی شراکت داری کو اعلیٰ سطح پر لے جائے گا۔

۲ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں نویں شاہراہ ریشم بین الاقوامی فلم می...

شی آن(شِنہوا)چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے دارالحکومت شی آن میں نویں شاہراہ ریشم بین الاقوامی فلم میلے کا آغاز ہو گیا ہے۔

فلم میلے کے منتظمین کے مطابق فیسٹیول میں 90 ممالک اور خطوں سے مجموعی طور پر 1 ہزار 598 فلموں نے سائن اپ کیا اور 19 فلمیں حتمی دوڑ کے مرحلے میں داخل ہوئی ہیں۔

3 جنوری کو فلمی میلے کی اختتامی تقریب میں بہترین فلم، بہترین ہدایت کار، بہترین اداکار اور بہترین اداکارہ سمیت 10 ایوارڈز کا اعلان کیا جائیگا۔

بیلٹ اینڈ روڈ سے منسلک 24 ممالک اور خطوں سمیت 51 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والی فلموں کو 30 دسمبر سے 5 دن کیلئے آن لائن اور آف لائن دکھایا جا رہا ہے۔

2014ء میں پہلی بار منعقد ہونیوالے فلم فیسٹیول کی رواں سال میزبانی چائنہ میڈیا گروپ اور شانشی و فوجیان کی صوبائی حکومتیں کر رہی ہیں۔

۲ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں پولیس کو کوویڈ-19سے متعلقہ جعلی ادوی...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی عوامی سلامتی کی وزارت نے کوویڈ-19 سے متعلق جعلی ادویات کے ساتھ ساتھ متعلقہ ٹیسٹنگ کٹس، آکسی میٹر اور آکسی جنریٹرز جیسے طبی آلات کی تیاری اور فروخت کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔ پیر کو جاری ایک بیان کے مطابق، وزارت نے ملک بھر میں متعلقہ پولیس فورسز کو حکم دیا ہے کہ وہ کوویڈ-19 سے متعلقہ طبی سامان کی پیداوار، ہول سیل اور خوردہ فروشی کے ساتھ ساتھ آن لائن پلیٹ فارمز پرہونے والی اس سے متعلقہ ٹریڈنگ پر بھی گہری نظر رکھیں۔ وزارت  نے پولیس سے کہا ہے کہ وہ دیگر اداروں کے ساتھ مل کر عوام  کی طرف سے رپورٹ کی جانے والی ممکنہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے۔

وزارت  نے منظم یا سلسلہ وار خلاف ورزیوں اور ایک سے زیادہ علاقوں میں ملوث لوگوں پر خصوصی توجہ دینے کا عزم ظاہر کیا ہے  تاکہ مجرمانہ نیٹ ورکس کو ختم  اور ان کے منافع کے ذرائع  کو کاٹ دیا جائے۔

۲ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں تھری گورجز ڈیم سے سامان کی نقل وحمل...

ووہان (شِنہوا) چین میں دنیا کے سب سے بڑے ہائیڈرو پاورپراجیکٹ تھری گورجز ڈیم سے سامان کی نقل وحمل کا سال 2022 میں نیا ریکارڈقائم ہوا ہے۔

 تھری گورجز نیوی گیشن اتھارٹی نے پیر کو بتایا کہ  2022 میں تھری گورجز ڈیم سے مجموعی طور پر 15کروڑ98لاکھ ٹن کی نقل وحمل کی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.12 فیصد زیادہ ہے۔

سال 2022 میں، اس منصوبے سے گزرنے والے کارگو  کا حجم15کروڑ96لاکھ 50ہزار ٹن رہاجو گزشتہ سال کے مقابلے میں6.53 فیصد زیادہ ہے۔ جبکہ ڈیم کے پانچ سطحی شپ لاکس سے 15کروڑ61لاکھ 80ہزار ٹن کارگو کی نقل وحمل کی گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 6.65 فیصد زیادہ ہے۔

تھری گورجز پراجیکٹ ایک کثیر العمل  واٹر کنٹرول سسٹم ہے، جس میں 2ہزار309 میٹر لمبا اور 185 میٹر اونچا ڈیم، شمالی اور جنوبی اطراف میں پانچ سطحی شپ لاکس اور 34 ٹربو جنریٹر شامل ہیں جن کی مجموعی پیداواری صلاحیت 2کروڑ25لاکھ کلو واٹ ہے۔

۲ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اکنامک ڈیلی چین کی اقتصادی ترقی کی کہانیوں ک...

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے چین کے اخبار اکنامک ڈیلی کو کہا ہے کہ وہ اقتصادی رپورٹنگ کے فلسفے اور طریقوں میں جدت لائے  اور نئے دور میں چین کی اقتصادی ترقی کی کہانیوں کو بہتر انداز میں پیش کرے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین،صدر شی نے ان خیالات کا اظہار اخبار کے اجراء کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے اپنے  خط میں کیا۔

اخبار کے تمام عملے کے ارکان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے، صدر شی نے کہا کہ سی پی سی اور حکومت کے مرکزی کاموں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، اخبار نے گزشتہ 40 سال کے دوران پارٹی کے نئے نظریات کی ترویج، اقتصادی پالیسیوں کی تشریح اور اقتصادی کامیابیوں کی رپورٹنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

صدر شی  نے امید ظاہر کی کہ اکنامک ڈیلی 20ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے رہنما اصولوں کا مطالعہ کرتے ہوئے  ان پر عمل درآمد اور درست سیاسی رجحان کو برقرار رکھے گا اور میڈیا کے تمام ذرائع  میں مواصلات کے نظام کے قیام کو تیز کرے گا تاکہ ملکی معیشت  کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور نئے دور میں اس کی اقتصادی ترقی کی کہانیوں کو بہتر انداز میں پیش کرتے ہوئے اس کے فروغ میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کیا جا سکے۔صدر شی کا خط سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ لی شولئی نے گزشتہ روز بیجنگ میں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی تقریب میں پڑھ کر سنایا۔

۲ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برازیل ۔ برازیلیا ۔ صدر ۔ حلف برداری

برازیل کے برازیلیا میں روایتی صدارتی کمربند(سیش) پہنے ہوئے لويز ايناسيو لولا دا سلوا اپنے حامیوں کی جانب ہاتھ ہلا رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برازیل ۔ برازیلیا ۔ صدر ۔ حلف برداری

برازیل کے برازیلیا میں لويز ايناسيو لولا دا سلوا (درمیان) پلانالٹو پیلس میں تقریب کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برازیل ۔ برازیلیا ۔ صدر ۔ حلف برداری

برازیل کے برازیلیا میں روایتی صدارتی کمربند(سیش) پہنے ہوئے لويز ايناسيو لولا دا سلوا اپنے حامیوں کی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برازیل ۔ برازیلیا ۔ صدر ۔ حلف برداری

برازیل کے برازیلیا میں لويز ايناسيو لولا دا سلوا اور منتخب نائب صدر گیرالڈو الکمن اپنی اپنی زوجہ کے ہمراہ تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے آ رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں