• Columbus, United States
  • |
  • ٢٤ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے...

خیبر پختونخوا کے وزیر زکوٰة وعشر سماجی بہبود خصوصی تعلیم اور ترقی خواتین انورزیب خان نے تعلیم حاصل کرنے وا ضلع باجوڑ کے خصوصی بچوں اور بچیوں میں رحمت اللعامین سکالرشپ کے چیکس تقسیم کئے گزشتہ روز سول کالونی خار جرگہ ہال ضلع باجوڑ میں محکمہ زکوةوعشر سماجی بہبود خصوصی تعلیم اورترقی خواتین برائے ضم اضلاع کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر انورزیب خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں دیگر کے علاوہ ممبر صوبائی اسمبلی اجمل خان، ناظم سب ڈویژن ناوگئی، ڈی پی او باجوڑ، اے ڈی سی و دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے


صوبائی وزیر انورزیب خان نے خصوصی بچوں اور بچیوں میں فی کس 50ہزار روپے کے چیکس تقسیم کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ عوامی فلاح وبہبود کیلیے رواں مالی سال میں محکمہ سماجی بہبود کا بجٹ بڑھایاہے تاکہ معاشرے کے بے سہارا، معالی طور پر کمزور، بیواؤں، یتیموں اور مستحقین زیادہ تعداد میں مستفید ہوسکے رحمت اللعامین سکالرشپ کے حوالے سے صوبائی انورزیب خان کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی نے ایک عظیم اقدام اٹھایا ہے اور اس سکالرشپ کے زریعے وہ طلبائوطالبات جن کے والدین اپنے بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت نہیں کرسکتے حکومت کی طرف سے ان بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے حصول کیلیے 50ہزار روپے دی جارہی ہے.


انہوں نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقے کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات کی فراہمی کیلیے صوبائی حکومت اور میں زاتی طور پر ہر ممکن کوشش کرتاہوں رواں مالی سال میں محکمے کا بجٹ بڑھانے پر وزیر اعلء محمود خان کا شکریہ ادا کرتاہوں صوبائی وزیر انورزیب خان نے ضلع باجوڑ کے 112 مستحق سپیشل طلبائوطالبات میں فی کس 50 ہزار روپے کے چیکس تقسیم کئے جبکہ پورے ضم اضلاع کے 1000 مستحق سپیشل سٹوڈنٹس میں 5 کروڑ روپے تقسیم کئے جائینگے اس موقع پر صوبائی وزیر انورزیب خان نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے فلاح و بہبود کیلئے اپنے کام ایمانداری سے جاری رکھتے ہوئے خصوصاً سپیشل افراد کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں انہوں کہا کہ رحمت اللعامین ۖ سکالرشپ میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ضم قبائلی اضلاع کے مستحقین میں تقسیم کیا جارہا ہیں.


کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

خیبر پختونخوا ،تعلیم حاصل کرنے والے ضلع باجو...


خیبر پختونخوا کے وزیر زکوٰة وعشر سماجی بہبود خصوصی تعلیم اور ترقی خواتین انورزیب خان نے تعلیم حاصل کرنے والے ضلع باجوڑ کے خصوصی بچوں اور بچیوں میں رحمت اللعامین سکالرشپ کے چیکس تقسیم کئے گزشتہ روز سول کالونی خار جرگہ ہال ضلع باجوڑ میں محکمہ زکوةوعشر سماجی بہبود خصوصی تعلیم اورترقی خواتین برائے ضم اضلاع کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر انورزیب خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں دیگر کے علاوہ ممبر صوبائی اسمبلی اجمل خان، ناظم سب ڈویژن ناوگئی، ڈی پی او باجوڑ، اے ڈی سی و دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے صوبائی وزیر انورزیب خان نے خصوصی بچوں اور بچیوں میں فی کس 50ہزار روپے کے چیکس تقسیم کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ عوامی فلاح وبہبود کیلیے رواں مالی سال میں محکمہ سماجی بہبود کا بجٹ بڑھایاہے تاکہ معاشرے کے بے سہارا، معالی طور پر کمزور، بیواؤں، یتیموں اور مستحقین زیادہ تعداد میں مستفید ہوسکے

رحمت اللعامین سکالرشپ کے حوالے سے صوبائی انورزیب خان کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی نے ایک عظیم اقدام اٹھایا ہے اور اس سکالرشپ کے زریعے وہ طلبائوطالبات جن کے والدین اپنے بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت نہیں کرسکتے حکومت کی طرف سے ان بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے حصول کیلیے 50ہزار روپے دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقے کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات کی فراہمی کیلیے صوبائی حکومت اور میں زاتی طور پر ہر ممکن کوشش کرتاہوں رواں مالی سال میں محکمے کا بجٹ بڑھانے پر وزیر اعلء محمود خان کا شکریہ ادا کرتاہوں صوبائی وزیر انورزیب خان نے ضلع باجوڑ کے 112 مستحق سپیشل طلبائوطالبات میں فی کس 50 ہزار روپے کے چیکس تقسیم کئے جبکہ پورے ضم اضلاع کے 1000 مستحق سپیشل سٹوڈنٹس میں 5 کروڑ روپے تقسیم کئے جائینگے اس موقع پر صوبائی وزیر انورزیب خان نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے فلاح و بہبود کیلئے اپنے کام ایمانداری سے جاری رکھتے ہوئے خصوصاً سپیشل افراد کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں انہوں کہا کہ رحمت اللعامین ۖ سکالرشپ میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ضم قبائلی اضلاع کے مستحقین میں تقسیم کیا جارہا ہیں

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

باشعور عوام نے پنجاب میں ووٹ کے ذریعے امپورٹ...


خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑنے کہا ہے کہ باشعور عوام نے پنجاب میں ووٹ کے ذریعے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کرکے ایک دفعہ پھر تاریخی کامیابی حاصل کی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں ضرور کامیاب ہو گی، عوام حقیقی تبدیلی کے لئے آئندہ بھی متحد رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ نیابت پی کے69 میں میاں گجر، چمکنی پایان اور پھند و بالا پشاور کے دورے کے موقع پر علاقہ عمائدین اور پارٹی ورکرز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی عوامی جماعت ہے اور عوامی مفادات پر مکمل یقین رکھتی ہے،پارٹی کے منشور کا محور صرف غریب عوام کی ترقی و خوشحالی ہے اور عوام بھی پارٹی قائد و چیئرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق حقیقی تبدیلی کے حامی ہیں،افسوس ماضی میں سابق حکمرانوں نے عوامی مفادات کو پس پشت ڈال کر اپنے ذاتی مفادات کو مد نظررکھتے ہوئے ملک کی ترقی و خوشحالی اور غریب عوام کے بلند معیار زندگی پر کوئی توجہ نہیں دی،حالانکہ دستیاب قومی وسائل عوامی امانت ہیں انہیں صرف عوامی فلاح و بہبود پر ہی خرچ ہونا چاہیے مگر وہ ان کی شاہ خرچیوں پر خرچ ہوئے جس سے ملک کی معیشت پر خراب اثرات پڑ کر ملک بحرانوں کا شکار،بجلی و گیس کو غائب کر دیا گیااور خود ساختہ مہنگائی زوروں پر۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت عوام دوست اقدامات اور فیصلوں کی بدولت اپنے اہداف تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ کا دائرہ کار صوبہ بھر تک پھیلا دیا،مہنگائی کے خلاف فوڈسکیم جاری ہے، صوبہ بھر کے نوجوانوں کی پیشہ ورانہ تعلیم کے لیے ریکارڈ رقم مختص کی گئی ہے جبکہ تعمیرات، زراعت و جنگلات اور ماحولیات سمیت تمام شعبوں میں ریکارڈ فنڈز خرچ کیے جا رہے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ملک و قوم کی ترقی کے لیے پی ٹی آئی حکومت کا بھرپور ساتھ دیتے رہیں تاکہ تمام دستیاب وسائل عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کر کے عوام کے مسائل اور مشکلات میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے،کمشنر ڈیرہ اسماعیل...


کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن عامرآفاق نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے لہذا زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں کیونکہ نہ صرف ان سے سایہ ملتا ہے بلکہ ماحول بھی خوشگوار ہوتا ہے اور یہ آکسیجن فراہمی کا سب سے بہتر ذریعہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ جنگلا ت میں پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کرنے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈی ایف او جنگلات ڈیرہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔۔کمشنر ڈیرہ عامرآفاق نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مون سون شجر کاری مہم کا آغاز ھوگیاہے یہ موسم شجرکاری کیلئے کافی موزوں ہے لہذا یہاں کے لوگوں کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ شجر کاری مہم میں حصہ لیں اسکے ساتھ ساتھ سرکاری محکموں میں بھی رواں مہم کے تحت پودے لگائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں بھی جنگلات کو فروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں کیونکہ موجودہ ماحولیاتی تبدیلی کو روکنے کے لئے زیادہ سے زیادہ جنگلات ناگزیر ہیں۔اس موقع پر کمشنر ڈیرہ کی جانب سے پودا لگانے کے بعدشجرکاری مہم کی کامیابی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی سردار فیصل ام...

صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی سردار فیصل امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا آور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے نیز انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے بھرپور یک جہتی اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی اور پوری صوبائی کابینہ سیلابی صورتحال سے آگاہ اور متفکر ہے اور نہ صرف اندرون صوبہ امدادی کارروائیوں کی قریبی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے بلکہ وزیراعلی محمود خان نے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے بلوچستان کے سیلاب زدگان کیلئے امداد کا اعلان بھی کیا ہے انہوں نے واضح کیا ہے کہ اس قدرتی آفت اور مشکل گھڑی میں وہ اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور انکے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے تاہم فیصل امین گنڈاپور نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے کہ وفاق میں تیرہ چودہ جماعتوں کی امپورٹڈ حکومت کو سیلاب میں گھرے عوام کی بجائے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کی فکر دامن گیر ہے اور مصیبت زدہ عوام کی حکومتی سطح پر مدد کی بجائے عوامی خواہشات کے برعکس تمام حکومتی مشینری کو الیکشن ملتوی کرنے اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف سازشوں میں جھونک دیا گیا ہے حالانکہ عام انتخابات ہی موجودہ قومی و معاشی بحران کا واحد حل ہے انہوں نے کہا کہ یہ تمام جماعتیں ہمیشہ چور دروازوں سے برسرِ اقتدار آتی رہی ہیں اسلئے یہ فسطائی حکمران عوام کی بجائے اپنی تجوریاں بھرنے، لوٹی دولت غیر ملکی اکاؤنٹس منتقلی اور اولاد کی خوشحالی کیلئے بے چین رہتے ہیں اور آج بھی سب مل کر پاکستان کو لوٹنے اور کنگالنے کے درپے ہیں

فیصل امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبرپختونخوا سمیت ملک کے کسی بھی سیلاب زدہ علاقوں میں وفاقی حکومت کی موجودگی کا احساس نہیں دلایا گیا ہے آور صرف وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر میں فوٹو سیشن پر اکتفا کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمارے تمام قومی ادارے اپنے فرائض کا ادراک کریں اور امریکی آشیرباد سے قوم پر مسلط ان سیاسی ڈاکوؤں کو فوری چلتا کریں کیونکہ جتنا جلدی ملک میں شفاف انتخابات ہوں گے اتنا ہی ریاست و معیشت کا نقصان کم ہوگا اور ملک دیوالیہ ہونے سے بچ جائے گا فیصل امین گنڈاپور نے عوام کو بھی یقین دلایا کہ صوبائی حکومت سیلاب کی ناگہانی افتاد میں انہیں اکیلا نہیں چھوڑے گی اور ہر طرح انکی مدد اور دادرسی جاری رکھی جائے گی انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، محکمہ ہائے بلدیات، ریلیف، مال اور صحت کی مشترکہ ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں دن رات مصروف عمل ہیں اور ان کے سیلاب زدہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقلی کے علاؤہ انکی غذائی و مالی امداد نیز وبائی امراض کی روک تھام

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں ایک نئی سیاسی ج...


پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں ایک نئی سیاسی جماعت''تحریکِ ترقی وکمال'' کا اضافہ ہو گیا، تحریک ترقی و کمال کے بانی چیئرمین میجر جنرل)ر(فرخ بشیر ہیں اور جنرل سیکرٹری بلال علوی، چیف آرگنائزر شیر باز ملک اور انفارمیشن سیکرٹری خواجہ حماد اکبر ہیں، تحریک ترقی وکمال کے پہلے پارٹی کنونشن کا انعقاد نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں ہوا جس میں اسلام آباد راولپنڈی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ،تقریب کا آغاز پارٹی کے انفارمیشن سیکرٹری خواجہ حماد اکبر نے اپنے خیالات سے کیا۔ بعدازاں چیئرمین تحریک ترقی و کمال میجر جنرل( ر )فرخ بشیر نے کنونشن سے خطاب کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ قومی مسائل گھمبیر ہوچکے ہیں ،ایک ایک مسئلے کو سنبھالنامشکل ہے، ملک میں امن ہوگا تو ترقی ہوگی ،یہی ہمارا بڑا مشن ہے ، ہم پاکستان میں منافقت کی سیاست نہیں کریں گے انھوں نے کنونشن میں آئے شرکاء کو یہ بڑے واضح الفاط میں بتایا کہ ہماری پارٹی میں بڑے نام نہیں لیکن اچھے ساتھ والے لوگ ہمارے ہمراہ ہوں گے، 

تحریک ترقی وکمال کے پہلے پارٹی کنونشن پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل بلال علوی نے اپنی پارٹی کے منشور کے حوالے سے شرکاء اور میڈیا کو آگاہ کیا اور کہاکہ ترقی ،خوشحالی معاشی خودانحصاری، فوری اور سستے انصاف کی فراہمی ہمارے منشور کا اولین حصہ ہے، پارٹی کے منشور کا فوکس پولیس اصلاحات، افرادی قوت کی تربیت، ملازمتیں، میرٹ، شفافیت کو فروغ دینا ہے،تعلیم و صحت کی مفت سہولتیں، شرح آبادی پر قابو پانابھی منشور میں شامل ہے۔تقریب کے اختتام پر پارٹی قائدین نے میڈیا کو بریفنگ بھی دی جس میں پارٹی کے چیئرمین فرخ بشیر نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میرا تعلق کوٹلی ستیاں سے ہے اور میں چھ سال قبل فوج سے ریٹائر ہوا اور کچھ ہم خیال دوستوں کی مشاورت سے ہم نے اس پارٹی کے قیام کو عمل میں لایا، میڈیا بریفنگ میں پارٹی چیئرمین نے یہ واضح کیا کہ پارٹی اخراجات خود پارٹی قائدین برداشت کریں گے، تاہم اگر فنڈز کی ضرورت ہوئی تواپنے ملک سے اکٹھے کریں گے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

 

۱ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کسی دوست ملک سے مدد نہ آئی ایم ایف کا بیل آئ...

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کی چین ،دبئی ،قطر اور سعودیہ نے بھی اس مرتبہ مدد کی ہے اورنہ ہی آئی ایم ایف کا بیل آئوٹ آیاہے، امریکی امداد کی شرائط پر چین کو تحفظات ہیں ،عدم اعتماد کا فیصلہ لندن میں ہوا اب وہی نواز شریف حکومت چھوڑنے کی باتیں کر رہے ہیں، معاشی طو رپر ملک جام ہو گیاہے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں نوے دن کی بجائے صرف پینتالیس دن کے ریزرو رہ گئے ہیں،مولانا فضل الرحمان کا اور ٹی ٹی پی کا فاٹا کے انضمام پر ایک ہی موقف ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب میں مدد کی بجائے کمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ بجلی گیس کے فکسڈ ٹیکس کے بل لوگ نہیں دے سکتے ، حکومت کی دن رات بے اثر پریس کانفرنسوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مختصر تحریک میں عمران خان چھا گیا ہے ، حکومت زیرو اور وہ ہیرو بن گیا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکا کی سب سے بڑی لاٹری میگا ملین جیک پاٹ،...


امریکا میں میگا ملین جیک پاٹ نامی لاٹری میں کسی خوش نصیب نے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کا انعام جیت لیا ہے۔ واضح رہے کہ میگا ملین جیک پاٹ جیتنے کے امکانات 30 کروڑ 25 لاکھ ٹکٹس میں سے صرف ایک کے ہوتے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق جیک پاٹ امریکا کا تیسرا سب سے بڑا لاٹری انعام ہے۔ جمعہ کی رات ہوئی قرعہ اندازی میں میگا ملین جیک پاٹ لاٹری جیتنے والا ٹکٹ ریاست الینوئے میں خریدا گیا تھا تاہم ابھی تک جیتنے والا خوش نصیب سامنے نہیں آیا۔ اس سے قبل 2016 میں اب تک کی سب سے بڑی لاٹری نکلی تھی جس کی انعامی رقم ایک ارب 58 کروڑ ڈالر تھی جو تین خوش نصیبوں میں تقسیم ہوئی تھی۔ اس کے بعد 2018 میں ایک خوش نصیب نے ایک ارب 53 کروڑ ڈالر کی لاٹری جیتی تھی۔ جیتنے والے کے لیے یہ انتخاب موجود ہے کہ وہ چاہے تو سالانہ قسط وار بنیاد پر رقم حاصل کرے یا پھر یکمشت ایک بڑی رقم لے لے۔ تاہم ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی رقم سالانہ قسطوں میں 29 سال تک ادا کی جائے گی جبکہ ایک ساتھ رقم لینے کی صورت میں یہ رقم 78 کروڑ 72 لاکھ ڈالر رہ جائے گی۔ جیتنے والے اکثر خوش نصیب یکمشت رقم لینے کا انتخاب کرتے ہیں۔ میگا ملین جیک پاٹ امریکا کی 45 ریاستوں کے ساتھ ساتھ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی اور یو ایس ورجن آئی لینڈزمیں بھی کھیلا جاتا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سری لنکن صدارتی محل سے پرچم چرانے والا شخص گ...

سری لنکن پولیس نے صدارتی محل سے پرچم چرانے والے شخص کو گرفتار کر لیا، گرفتار شخص نے صدارتی محل سے دو پرچم چرائے تھے جنہیں وہ بیڈ شیٹ اور دھوتی کے طور پر استعمال کر رہا تھا۔ سری لنکن پولیس کے مطابق گرفتار شخص ٹریڈ یونین لیڈر ہے جسے سوشل میڈیا پوسٹ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں ملزم کو سرکاری صدارتی پرچموں کو بیڈ شیٹ اور دھوتی کے طور پر استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ ملزم سے صدارتی محل سے چرایا گیا ایک پرچم بر آمد کر لیا گیا جبکہ اس نے اعتراف کیا ہے کہ دوسرا پرچم اس نے جلا دیا ہے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بدترین معاشی بحران کے خلاف احتجاج کرنے والے ہزاروں مظاہرین نے صادرتی محل پر دھاوا بول دیا تھا۔ ملزم نے اسی احتجاج کے دوران پرچم چرائے تھے۔ احتجاج کے بعد سابق سری لنکن صدر کو ملک سے فرار ہونا پڑا تھا اور انہوں نے اپنے عہدے سے استعفی بھی دے دیا تھا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پوپ فرانسس نے عہدہ چھوڑنیکا اشارہ دے دیا


عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے عمر اور صحت کے مسائل کی وجہ سے عہدہ چھوڑنیکا اشارہ دے دیا۔ کینیڈا سے واپسی پر 85 سالہ پوپ فرانسس کا کہنا تھاکہ توانائی محفوظ رکھناچاہتا ہوں تاکہ چرچ کی خدمت کر سکوں، عمرکی وجہ سے عہدہ چھوڑنے سے متعلق سوچنا ہوگا۔ پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ ماضی کی طرح اب سفر ممکن نہیں رہا، پوپ کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ پوپ فرانسس سے پہلے پوپ بینیڈکٹ بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برطانیہ تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا شکار،...


برطانیہ میں گھریلوں گیس اور بجلی کے بلوں میں 40 فیصد تک اضافہ ہوگیا ، برطانوی معاشی ماہرین نے انرجی بحران سے نمٹنے کے لیے گرم پانی، ہیٹنگ سسٹم، گھر کی غیر ضروری لائٹس اور پانی کا استعمال کم سے کم کرنے کی تجویز پیش کردی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرکاری و تاریخی عمارتوں کے ہیٹنگ سسٹم، گرم پانی اور لائٹس کے غیر ضروری استمعال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ برطانیہ میں بھی جرمنی جیسی پابندی کا طرز عمل اختیار کرنے پر غور کیا جا رہا ہے جس میں گرم پانی، موبائل ایئر کنڈیشنر اور فین ہٹر شامل ہیں۔ متوقع پابندیوں کے قوانین کے تحت گھریلو صارفین کو سال میں صرف اکتوبر سے مارچ تک ہیٹنگ سسٹم(ہٹر)کے استعمال کی اجازت دی جائے گی۔ زیر غور قانون کے تحت لندن میں بھی جرمنی کی طرز پر پانی کی بچت کے پیش نظر تمام سوئمنگ پولز، جم، میوزیم کی لائٹس، پارکس کی لائٹس اور ان میں نصب آبشاریں، فوارے، غیر ضروری بجلی سے چلنے والی اشیا ٹی وی و دیگر اشیا سب کو بند کر دیا جائے گا۔ جبکہ یہ بات بھی سامنے میں آرہی ہے کہ عام گھروں کے بجلی کے بل پانچ سو پانڈ ماہانہ تک جاسکتے ہیں جبکہ برطانیہ میں گیس اور بجلی کے بحران کے نتیجے میں بلوں میں اضافہ برطانوی عوام کی برداشت سے باہر ہوگیا ہے۔ مزدور تنظیموں کی جانب سے لندن ریلوے لائن پر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ریلوے، ہسپتال اور بہت سے محکموں کے ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا ہے۔ تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کی صورت میں ہڑتال کی جائے گی جبکہ تنخواہوں میں اضافے کے لیے برطانیہ کی تمام ورکرز یونین کی جانب سے بھی ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یورپی یونین کی جانب سے پابندیوں پر روس کا جو...


گیس پیدا کرنے والی روسی کمپنی گیزپروم نے معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے لیٹویا کو گیس کی سپلائی بند کردی جب کہ بالٹک ریاست کا کہنا ہے کہ روس کے اس اقدام سے اس کی گیس کی فراہمی زیادہ متاثر نہیں ہوگی۔ اتوار کو گیزپروم نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ کمپنی نے آج سے خریداری معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے لیٹویا کو گیس کی سپلائی معطل کر دی ہے۔لیٹوین وزارت اقتصادیات میں توانائی پالیسی کے نائب سیکرٹری مملکت کا کہنا تھا کہ گیزپروم کے اس اقدام کا ہم پر بہت کم اثر پڑے گا کیونکہ لٹویا نے پہلے ہی یکم جنوری 2023 سے روسی گیس کی درآمدات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس کے اس اقدام کے ہم ملک پر کوئی بڑے منفی اثرات مرتب ہوتے ہوئے نہیں دیکھ رہے۔ یاد رہے ممالک کو گیس کی سپلائی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اس حکم کے مطابق گیس کی ادائیگی سے انکار تھا جس میں روسی بینک میں روبل اکانٹس کھولنے کو لازمی قرار دیا گیا گیا تھا۔ روس نے جرمنی میں شیل انرجی یورپ کمپنی کو بھی گیس کی فروخت روک دی ہے۔ یورپی یونین کی ریاستوں نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ یوکرین میں ماسکو کی مداخلت کے باعث اس پر مغربی ممالک کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے جوابی اقدام کے طور پر گیس کی سپلائی کو کم کر رہا ہے۔ گیزپروم نے انجن کی ٹیکنیکل کنڈیشن کی وجہ سے پائپ لائن کے لیے آخری 2 آپریٹنگ ٹربائنز میں سے ایک ٹربائن کے بند ہونے کے باعث کیے جانے والے آپریشن کا حوالہ دیا۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے محدود سپلائی کا ذمہ دار یورپی یونین کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کو قرار دیا۔ یورپی یونین نے رواں ہفتے روسی دباو کے خلاف جرمنی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر گیس کے استعمال کو کم کرنے کے منصوبے پر اتفاق کیا۔ گیزپروم نے اعلان کیا تھا کہ وہ جرمنی کو نورڈ اسٹریم (ون) گیس پائپ لائن کے ذریعے گیس کی سپلائی کو پائپ لائن کے بہا وکی صلاحیت کے پانچویں حصے تک کم کر دے گا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف کا سری لنکا کو قرض دینے سے انکار

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے شدید مالی بحران کے شکار ملک سری لنکا کو نیا قرض دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک تباہ حال معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے سخت اور ناگزیر اصلاحات نہیں کر لیتے تب تک مالی امداد ناممکن ہے۔ آئی ایم ایف نے دیوالیہ ملک سری لنکا کو نئے قرض کی فراہمی کو اصلاحات سے مشروط کر دیا کہ ان اصلاحات میں کافی وقت لگے گا اور جب کہ کئی ماہ سے مہنگائی اور خوراک و ایندھن کی قلت کے شکار سری لنکا کے حالات مخدوش ہوتے جا رہے ہیں۔ آئی ایم ایف نے کہا کہ سری لنکا میں بحرانی کیفیت پر فکرمند ہیں لیکن ایک مناسب میکرو اکنامک پالیسی فریم ورک بننے سے قبل نئی مالی امداد کی فراہمی ناممکن ہے۔ سری لنکا کو دیرپا اصلاحات اور اقتصادی استحکام پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اصلاحات کے بجائے سری لنکا اس وقت قرض میں سے 16 کروڑڈالرادویات، گیس اور دیگر ضروری اشیا پر خرچ کر چکا ہے۔ واضح رہے کہ سری لنکا 51 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرض ادا کرنے کی سکت نہ رکھنے کے باعث اپریل میں دیوالیہ ہوگیا تھا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سندھ میں بارشوں سے تباہی، 100 افراد ہلاک، 43...


صوبہ سندھ میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ، صوبہ بھر میں بارشوں کے سبب مختلف حادثات میں 100 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 43 مرد ، 51 بچے اور 6 خواتین شامل ہیں۔ 10 کا تعلق ملیر سے ، 7 کورنگی ، 8 ضلع جنوبی، 6 ضلع شرقی، 5 ضلع وسطی،4 ضلع غربی اور 1 کا تعلق ضلع کیماڑی سے تھا۔ اسکے علاوہ 61 افراد مختلف حادثات میں زخمی بھی ہوئے جن میں کراچی میں 18 مرد ، 1 عورتیں اور 22 بچے شام ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین پاکستان کے قیمتی پتھروں کی سب سے بڑی منڈ...

شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین حیدر نے کہا ہے کہ چین پاکستان کے قیمتی پتھروں کی سب سے بڑی منڈی ہے، پاکستان میں چین کو قیمتی پتھروں کی برآمدات بڑھانے کے بے پناہ امکانات ہیں، پاکستانی کمپنیوں کو چینی مارکیٹ میں اپنی موجودگی بڑھانے کے لیے چینی خریداروں کی ترجیحات اور ضروریات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان جیمز، جیولرز، ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن ( پی جی جے ٹی ای اے ) کے سینئر وائس چیئرمین محمد فیاض قریشی نے شنگھائی میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل کی طرف سے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ساتھ مشترکہ طور پر چین کو پاکستان کے قیمتی پتھروں کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ایک ویبینار کا انعقاد کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین حیدر نے کہا کہ چین پاکستان کے قیمتی پتھروں کی سب سے بڑی منڈی ہے اور پاکستان میں چین کو قیمتی پتھروں کی برآمدات بڑھانے کے بے پناہ امکانات ہیں۔ پاکستانی کمپنیوں کو چینی مارکیٹ میں اپنی موجودگی بڑھانے کے لیے چینی خریداروں کی ترجیحات اور ضروریات کو سمجھنے کی ضرورت ہے، اس ویبینار کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کاروباری میچ میکنگ کو آسان بنانا اور پاکستانی کمپنیوں کو چینی قیمتی پتھر کی مارکیٹ کی حرکیات کو سمجھنے میں مدد کرنا ہے۔ اس موقع پر پی جی جے ٹی ای اے کے سینئر وائس چیئرمین محمد فیاض قریشی نے کہا کہ پاکستان معدنیات کا بڑا گھر ہے، جن میں بے مثال گریڈ یاقوت، زمرد، پکھراج، ایکوامیرین، فلورائٹ، اور لازولی کی کان کنی گلگت، چترال ،ہنزہ، سوات، آزاد کشمیر، کی وادیوں میں کی گئی ہے ، قیمتی پتھروں کے کاروبار میں بڑے مواقع ہیں اور چینی سرمایہ کار زیادہ منافع حاصل کرنے کے لیے اس میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

محمد فیاض قریشی نے مزید کہا کہ یہ کاروبار زیادہ تر مناسب سہولیات کی کمی، کان کنی کی ناقص مہارت، اور محدود ٹیکنالوجی اور متعلقہ معلومات کی وجہ سے خود کو دنیا کی پہلی پانچ مارکیٹوں میں سے ایک کے طور پر قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان چین کے ساتھ مشترکہ منصوبے قائم کرنے کا منتظر ہے۔ محمد فیاض قریشی نے مزید وضاحت کی کہج قیمتی پتھروں کی کان کنی، کاٹنے اور پالش کرنے کے آلات کو درآمد کرنے میں آسانی فراہم کی جانی چاہیے،مزید تعلیمی تبادلے کے پروگرام اور بی ٹو بی کانفرنسز کا انعقاد کیا جانا چاہیے تاکہ ہمارے نوجوان مفید ہنر پیدا کر سکیں۔ دونوں ممالک کو اپنے برانڈز کو فروغ دینے کے لیے جواہرات اور زیورات کی نمائش میں شرکت کرنی چاہیے۔ اس شعبے میں مسائل کے حل کے لیے ایک ورک گروپ بھی تشکیل دیا جانا چاہیے۔ گوادر پرو کے مطابق ویبینار میں چین اور پاکستان کے 30 سے زائد کاروباری اداروں اور آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سمیت متعلقہ ایسوسی ایشنزنے شرکت کی۔ ویبینار کے دوران پاکستان کی کمپنیوں نے اپنی مخصوص مصنوعات کا تعارف کرایا جو وہ چین کو فراہم کر سکتی ہیں جبکہ چینی کمپنیوں نے اپنی درآمدی ضروریات کی وضاحت کی۔ انہوں نے پاکستان کے قیمتی پتھروں کے بارے میں مزید معلومات پھیلانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہاکس بے پر نہاتے ہوئے مزید 4 نوجوان ڈوب گئے،...


شہر قائد سے تعلق رکھنے والے 4 نوجوان ہاکس بے ٹرٹل بیچ کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے ۔ ایدھی بحری خدمات میں شامل غوطہ خوروں کی ٹیم نے 2 افراد کی لاشں نکال کر سول اسپتال منتقل کر دیں ۔ ایدھی ریسکیو کے مطابق سمندر میں ڈوبے کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں سے نکالی گئی لاشوں کی شناخت 25 سالہ نہال عرفان اور 24 سالہ سمیر کے نام سے ہوئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شہر قائد میں 2 نوجوان ہاکس بے سینڈزپٹ کے ساحل پر سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہوگئے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بحری خدمات ٹیم کے غوطہ خور موقع پر پہنچ گئے اور لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی تلاش کا کام شروع کر دیا تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا تھا کہ نوجوان سمندر میں نہاتے ہوئے بہت آگے نکل گئے تھے جس کے بعد ایک لہر آئی تو وہ ڈوب گئے، دونوں نوجوان نارتھ کراچی کے ہی رہائشی تھے۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ رات ہونے کی وجہ سے نوجوانوں کی تلاش کے عمل میں دشواری کا سامنا پیش آ رہا ہے تاہم ان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے...


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے، انڈسٹری بند ہونے سے بیروزگاری میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے،حل الیکشن نہیں صاف شفاف الیکشن ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا کہ بیرونی سازش کے ذریعے ہونے والا مس ایڈونچر پاکستانی قوم پر کتنا بڑا عذاب ثابت ہوا ہے، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ روزکسی نئی انڈسٹری کے بند ہونے کی خبرآرہی ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ انڈسٹری بند ہونے سے بیروزگاری میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حل الیکشن نہیں صاف شفاف الیکشن ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حماس کی غزہ کے شہری علاقوں میں فوجی مقامات ک...


غزہ کی پٹی کی حکمراں تحریک حماس نے ان اسرائیلی الزامات کی تردید کی ہے کہ تحریک کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ کی فلسطینی شہری علاقوں میں فوجی تنصیبات ہیں۔ حماس کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اسرائیلی فوج کے الزامات "مکمل جھوٹ اور جھوٹی معلومات ہیں۔" اس سے ایک روز قبل، ایک اسرائیلی فوجی ترجمان نے حماس پر غزہ کی پٹی میں جس پر حماس 2007 سے حکومت کر رہی ہے کیرہائشی علاقوں کے نیچے اور قریب فوجی تنصیبات، انفراسٹرکچر اور سرنگیں بنانے کا الزام لگایا تھا۔ اسرائیلی ترجمان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کیے گئے ویڈیو کلپس میں غزہ میں شہری عمارتوں کے قریب اور نیچے حماس کے فوجی انفراسٹرکچر کو دکھایا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق حماس نے مساجد، سکولوں، ہسپتالوں اور کلینکس کے قریب فوجی مقامات اور شہری رہائشی علاقوں میں فوجی مقاصد کے لیے زیر زمین سرنگیں بنائیں۔ ابو عبیدہ نے کہا، "یہ الزامات حیران کن نہیں ہیں، کیونکہ دشمن کی فوج شہریوں کو نشانہ بنانے کا جواز پیش کرنا چاہتی ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغان سیکورٹی فورسز نے داعش کے 3 عسکریت پسند...


افغان سیکورٹی فورسز نے مشرقی صوبے لغمان میں داعش کے کم ازکم3 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ صوبائی گورنر کے ترجمان صلاح الدین زاہد نے شِنہوا کو بتایا کہ سیکورٹی فورسزنے صوبے کے علی نگار ضلع کے کنڈا گل علاقے میں داعش عسکریت پسندوں کے ایک گروپ پر حملہ کیا۔ ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کمانڈر فیروز بھی شامل ہے، جو صوبہ لغمان کے لیے داعش کا نامزد گورنرتھا۔گزشتہ ہفتے بھی ملک کے شمالی صوبہ سمنگان میں داعش سے وابستہ تین شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا تھا اوران کے قبضے سے 40 ہتھیاربرآمد کیے تھے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اطالوی ٹاپ سیڈڈ جوڑی کروشین اوپن ٹینس مینز ڈ...


سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار فابیو فوگنینی پر مشتمل اطالوی ٹاپ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی کروشین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔ اٹلی کی فاتح جوڑی نے مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں انتونیو شانچیک اور ان کے ہم وطن جوڑی دار فرانکو سکگور پر مشتمل کروشین جوڑی کو شکست دی۔ اے ٹی پی کروشین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اماگ ،کروشیا میں جاری ہے۔ مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار فابیو فوگنینی پر مشتمل اطالوی ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد انتونیو شانچیک اور ان کے ہم وطن جوڑی دار فرانکو سکگور پر مشتمل کروشین جوڑی کو 6-7(1-7)، 7-6(8-6) اور 7-10 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ فاتح اطالوی جوڑی کا سیمی فائنل میں مقابلہ بوسنیا کے ٹومی سلیو برکیچ اور ان کے پرتگال کے جوڑی دار فرانسسکو کیبرال سے ہوگا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان نے شطرنج کے بین الاقوامی مقابلوں کا...


پاکستان نے عالمی سطرنج ٹورنامنٹ کی مشعل کو مقبوضہ جموںوکشمیر کی سرزمین سے گرانے کے بھارتی اقدام پر بطور احتجاج ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، پاکستان کو انٹرنیشنل چیس فیڈریشن نے 28 جولائی سے 10 اگست تک بھارتی شہر چنائی میں منعقد ہونے والے 44ویں شطرنج اولمپیاڈ میں شرکت کے لیے مدعو کیا تھا۔دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ بھارت نے ٹورنامنٹ کی مشعل کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطے مقبوضہ جموں و کشمیر سے گزار کر اس ایونٹ کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی ہے جو افسوسناک ہے۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کھیلوں کو سیاسی رنگ دینے اور انہیں مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی بھارتی کوشش کی مذمت کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے بھارتی اقدام کے خلاف بطور احتجاج44ویں شطرنج عالمی ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے اور اس معاملے کو بین الاقوامی شطرنج فیڈریشن کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران طاہر اور کولن منرو پاکستان جونئیر لیگ...


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، شعیب ملک اور ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کے بعد جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر اور نیوزی لینڈ کے جارحانہ مزاج بیٹر کولن منرو بھی پاکستان جونئیر لیگ کی ٹیموں کے مینٹورز مقرر ہوگئے۔ پانچ نامور کھلاڑیوں کے علاوہ پاکستان کے سابق کپتان اور شہرہ آفاق بیٹر جاوید میانداد کو پہلے ہی ٹورنامنٹ کا مینٹور مقرر کیا جاچکا ہے جبکہ ایونٹ کی چھٹی ٹیم کے لیے مینٹور کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی ایڈیشن 4 سے 17 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ عمران طاہر نے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ1998 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی تاہم وہ 2005 میں جنوبی افریقہ منتقل ہوئے اور 2011میں وہاں سے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کا آغاز کردیا۔انہوں نے مجموعی طور پر 20 ٹیسٹ، 107 ون ڈے اور 38 ٹی ٹونٹی میچز میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے کل 293 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کیں۔ کولن منرو نے 65 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی، اس دوران انہوں نے تین سنچریاں اور 11 نصف سنچریاں اسکور کیں۔جارحانہ مزاج بیٹر 57 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں کھیلنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔ دوسری جانب جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر کا کہنا ہے کہ لاہور ان کا آبائی شہر ہے اور پاکستان جونئیر لیگ میں ٹیم مینٹور کی حیثیت سے شرکت کے لیے لاہور واپسی پر بہت خوش ہوں، لیگ کے فلسفے کی مکمل حمایت کرتا ہوں کیونکہ یہ نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے مکمل اظہار کے لیے ایک سخت اور مشکل ماحول فراہم کرے گا۔اس موقع پر کولن منرو نے کہا کہ لیگ پاکستان کی کرکٹ میں گیم چینجر ثابت ہوگی، نوجوانوں میں سرمایہ کاری، کھیل کے مستقبل کو محفوظ اوراپنی قومی ٹیموں کی ترقی کو یقینی بنانا تمام منتظمین کا مقصد ہونا چاہیے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دورہ نیدرلینڈز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان...


دورہ سرہ لنکا مکمل کر کے وطن واپس پہنچنے والی قومی ٹیم اب اگلے دورے کے لیے نیدر لینڈز روانہ ہوگی۔ روٹرڈم روانگی سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 6 سے 11 اگست کے دوران لاہور میں لگایا جائے گا جبکہ تمام کھلاڑی 5 اگست کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں رپورٹ کریں گے۔ کیمپ میں طلب کردہ کھلاڑی قذافی اسٹیڈیم لاہور اور این ایچ پی سی میں ٹریننگ کریں گے جبکہ قومی اسکواڈ 11 اور 12 اگست کی درمیانی شب لاہور سے نیدرلینڈز روانہ ہوگا۔ پاکستان اور نیدرلینڈ کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 16 اگست کو روٹرڈم میں شروع ہوگی۔ واضح رہے کہ دورہسری لنکا سے فارغ ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے جبکہ کپتان بابر اعظم سمیت لاہور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں۔اظہر علی، امام الحق، نسیم شاہ اور فہیم اشرف لاہور پہنچ گئے ہیں جبکہ عبداللہ شفیق، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور سلمان علی آغا بھی لاہور پہنچ گئے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی طرح ایشیا کپ میں بھی اچ...


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سری لنکا کا دورہ اچھا رہا، دوسرا ٹیسٹ میچ شفٹ ہونے سے زیادہ مشکل ہوئی جبکہ عبداللہ شفیق، آغا سلمان ، فاسٹ بولرز اور اسپنرز کی طرف سے بہت اچھی پرفارمنس رہی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ سری لنکا کے دورے کے دوران بہت سی چیزیں مثبت تھیں، دورے کے لیے بہت اچھی تیاریاں کی تھیں۔ بابراعظم نے کہا کہ پریکٹس میچ سے بہت فائدہ ہوا، سری لنکا کی کنڈیشنز کو سمجھنے میں آسانی ہوئی، پتا تھا گال میں گیند بریک زیادہ ہوتی ہے اس حساب سے تیاری کی۔ کپتان نے کہا کہ دونوں ٹیسٹ میچز میں پوری ٹیم نے اچھا پرفارم کیا، بطورِ ٹیم اپروچ چینج کی ہے، سب کو کہا ہے مثبت سوچیں اور اپنا بہترین کھیل پیش کریں، ہمارے ہاتھ میں صرف کوشش ہے، پوری ٹیم کوشش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر میچ یا سیریز کے بعد خامیوں پر قابو پانے کے لیے بات ہوتی ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں پریشر کنٹرول کرنا ہی اہم ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں اچھی پارٹنرشپ نہیں لگ سکی، ایک بڑی پارٹنرشپ سے مخالف ٹیم پر پریشر بڑھتا ہے، سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اچھی بولنگ کی، بیک ٹو بیک کرکٹ ہے۔ بابراعظم نے یہ بھی کہا کہ ٹیسٹ سے ون ڈے کرکٹ میں جانے پر مائنڈ سیٹ چینج کرنا پڑتا ہے، نیدرلینڈز سیریز کے لیے چار پانچ دن بعد کیمپ شروع ہورہا ہے، کوشش ہے کہ تربیتی کیمپ میں پریکٹس میچ بھی کھیلیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یو اے ای میں ہم نے کافی کرکٹ کھیلی ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے اچھی پرفارمنس دی، کوشش کریں گے ایشیا کپ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقتصادی صورتحال پرتجاویز لینے کے لیے چینی قی...


کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی نے رواں سال کی دوسری ششماہی میں موجودہ اقتصادی صورتحال اور اقتصادی امورکے بارے میں رائے اور تجاویز طلب کرنے کے لیے غیر سی پی سی شخصیات کے ساتھ سمپوزیم کا انعقاد کیا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،صدر شی جن پھنگ نے سمپوزیم کی صدارت کی اور اس سے اہم خطاب کیا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ میں سیلاب سے 8 افراد ہلاک ، 25ہزار سے...


امریکی ریاست کے مشرقی حصے میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کے بعد کینٹکی میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشیر کے حوالے سے بتایا کہ جمعرات کی سہ پہر تک سیلاب کے باعث 25ہزار سے زیادہ گھر اور کاروبار بجلی سے محروم ہوگئے۔ بیشیر نے اموات کے دوہرے ہندسوں میں اضافے کی توقع کرتے ہوئے پورے کینٹکی کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے اور سب سے زیادہ متاثرہ حصوں میں مدد کے لیے نیشنل گارڈ کو طلب کیا ہے۔ بیشیر نے وفاقی حکومت سے مشرقی کینٹکی کو وفاقی امداد فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے گزشتہ رات ٹویٹ کیا، "جو نقصان ہوا ہے وہ بہت زیادہ ہے اور بحالی ایک طویل مدتی کوشش ہوگی۔" "یہ امداد ہماری کوششوں کے لیے اہم اور ہمارے لوگوں کے لیے ضروری ہے۔" مغربی ورجینیا کے گورنر جم جسٹس نے بھی چھ کانٹیوں کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی قیادت کااجلاس،معاشی صورتحال اور انضباطی...


کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،صدر شی جن پھنگ کی زیر صدارت کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ اقتصادی صورتحال کا تجزیہ کیا اور رواں سال کی دوسری ششماہی کے لیے اقتصادی امورکو مرتب کیاگیا۔اجلاس میں کہاگیا کہ رواں سال کے آغاز سے، چین نے اقتصادی اور سماجی ترقی کے ساتھ کوویڈ-19 کی وبا کی موثر طریقے سے روک تھام کرتے ہوئے اس پر قابو پایا ہے ، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے اور دونوں محاذوں پر نئی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ اور یہ کہ پورے ملک نے سخت کوشش کی اوریہ کامیابیاں مکمل طور پر اعتراف کیے جانے کی مستحق ہیں۔اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ ان کامیابیوں کے ساتھ ساتھ، ملک کی موجودہ اقتصادی کارکردگی کو کچھ نمایاں چیلنجز کا سامنا ہے، اجلاس میں تزویراتی توجہ کو برقرار رکھنے اورملکی معاملات کو بہترطریقے سے چلانے پر زور دیا گیا۔ 2022 کی دوسری ششماہی کے لیے، اجلاس میں اقتصادی بحالی کے اوپر کی جانب رجحان کو مستحکم کرنے، روزگار اور قیمتوں کو مستحکم رکھنے، معیشت کو مناسب حد کے اندر چلانے اور بہترین ممکنہ نتائج کے لیے کوششوں پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ اقتصادی اور سماجی ترقی کے ساتھ کوویڈ-19 کی روک تھام اور کنٹرول کو موثر طریقے سے مربوط کرنے کے لیے کوششوں کی ضرورت ہے۔اجلاس میں زور دیا گیا کہ وباکی روک تھام وکنٹرول اور معاشی و سماجی ترقی کے درمیان تعلق پر نظر رکھنے کے لیے ایک جامع، منظم، طویل مدتی اور خاص طور پر سیاسی نقطہ نظر کا استعمال کیا جانا چاہیے۔اجلاس میں ملک کی متحرک صفرکوویڈ پالیسی پر غیرمتزلزل عمل کرنے کی اہمیت کا اعادہ اور وبا کی روک تھام اور کنٹرول کی کوششوں کو فوری اور سختی سے نافذ کرنے اور سستی اور کاہلی کے خلاف خبردار کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ ملک کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں تبدیلی لانے والے بڑے امورکے لیے منظم کوششوں کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ میکرو پالیسیوں کو طلب میں اضافے کے لیے فعال کردار ادا کرنا چاہیے، اورمالیاتی اورمالی پالیسیوں کو سماجی طلب کی کمی کو مثر طریقے سے پورا کرنا چاہیے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فیصل آباد، سرکاری سکولوں کے سربراہان کو موسم...


محکمہ تعلیم نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں کے سربراہان کو موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے سے قبل صفائی ستھرائی کروانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ملک غلام فرید کی طرف سے جاری ہونیوالے احکامات میں صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوز، ڈائریکٹر جنرل قائداعظم اکیڈمی آف ایجوکیشن، ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن، سی ای اوز پنجاب دانش سکول کو کہا گیا ہے کہ مون سون موسم اپنے پورے عروج پر ہے اور موسمی درجہ حرارت میں کمی کے باعث ڈینگی مچھر کی پرورش کا بہترین موسم قرار دیا گیا ہے اور موسم گرما کی تعطیلات 31جولائی 2022ء کو ختم ہو رہی ہیں اور ڈینگی مچھر کی پرورش کے خاتمہ کیلئے سرکاری سکولوں میں صفائی ستھرائی کے بھرپور اقدامات کریں جس کے مطابق عمارتوں کی صفائی، چھتوں کی صفائی، باتھ روم، پانی کی ٹینکیاں، جڑی بوٹیوں کا خاتمہ، کھیل کے میدانوں میں گھاس کٹنگ کروائی جائے او کسی جگہ بارش کا پانی جمع نہ ہو تاکہ ڈینگی مچھر کو پنپنے کا موقع نہ مل سکے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی سپیڈ بریکروں اور ریم...


ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور یونیورسٹی ٹائون سیدہ زینب نقوی کا ناصر باغ روڈ پر سپیڈ بریکروں اور ریمپس کے خلاف کارروائیاں ، 37 سپیڈ بریکرز اور 15 ریمپس بھاری مشینری کے ذریعے ہٹادئیے گئے بروز جمعرات ڈی سی پشاور کو شکایت موصول ہوئی کہ ناصرباغ روڈ پر لوگوں نے غیر قانونی سپیڈ بریکرز اور ریمپس بنائے ہوئے جس پر عوام کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامناکرناپڑتاہے جس پر ڈی سی پشاور شفیع اللہ خان نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر یونیورسٹی ٹائون سید ہ زینب نقوی کو فوری کارروائی کی ہدایت کیں جس پر اے اے سی سیدہ زینب نقوی نے کیپٹل میٹروپولیٹن ویسٹ زون کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویسٹ زون صفی اللہ اور ڈیمالش سپرنٹڈنٹ ساجد خان کے ہمراہ ناصر باغ روڈ پر گرینڈ آپریشن کیا اس دوران انہوں نے روڈ پر 37 غیرقانونی سپیڈ بریکرز اور 15 ریمپس بھاری مشینری کے ذریعے ہٹادئیے جس کی نگرانی اے اے سی سیدہ زینب نقوی نے کیں اس دوران انہوں نے لوگوں کو تنبیہ کی کہ وہ غیرقانونی سپیڈ بریکرز او ر ریمپس بنانے سے گریز کریں تاکہ عوام کو آمدورفت میں مشکلات درپیش نہ ہوں

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

صوبائی دارلحکومت پشاور میں مون سون شجر کاری...


صوبائی دارلحکومت پشاور میں مون سون شجر کاری مہم کیلئے تیاریاں زور و شور سے شروع کر دی گئیں ہیں اور ضلعی انتظامیہ پشاور کی زیر نگرانی محکمہ جنگلات، پی ڈی اے، ٹی ایم ایز، ڈبلیو ایس ایس پی اور دیگر محکمے اس مہم میں شریک ہیں۔ ڈپٹی کمشنر پشاورشفیع اللہ خان نے ورسک روڈ پر پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق شجر کاری مہم کے دوران پشاور بھر میں پودے بوئیں جائیں گے اور اس حوالے سے 14 اگست کو میگا ایونٹ منعقد کیا جائے گا جس میں طلباء وطالبات، علماء کرام، ڈاکٹر حضرات، وکلائ، اساتذہ کرام، عوامی نمائندگان، سرکاری ملازمین سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرتے ہوئے پودے لگائیں گے۔ مون سون شجرکاری مہم کے دوران سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں، ہسپتال، بی ایچ یوز سمیت سڑکوں کے کناروں اور دیگر مقامات پر پودے بوئیں جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر پشاورشفیع اللہ خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم بہار کی شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنے علاقوں میں ان پودوں کی حفاظت کریں تاکہ پشاور کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے اور یہ عوام کے تعاون سے ہی ممکن ہو سکے گا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حسنی...

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حسنین خورشید احمد نے حکومت کی جانب سے بجلی کی بلوں میں فکس ٹیکس وصولی کو یکسر مسترد کردیا اور مطالبہ کیا کہ اس کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ گذشتہ روز تاجروں کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سرحد چیمبر کے صدر حسنین خورشید احمد نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی بلوں کے ذریعے 3000 تا 2000 سیل ٹیکس کا نفاذ قابل قبول نہیں ہے ۔ چھوٹے اور بڑے کاروباری اور گوداموں کی تفریق کے بغیر بجلی کے کمرشل میٹرز پر فکس سیلز ٹیکس کا جبری نظام حکومت کی کاروبار دشمن پالیسی کی عکاسی کرتا ہے جو کہ تاجروں اور عوام کا معاشی قتل کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجر سیلز ٹیکس ادا کرچکے ہیں اور دوبارہ بجلی کے بلوں میں فکس ٹیکس کے نام پر وصولی سراسر زیادتی اور کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔ اجلاس کے دوران سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عمران خان مہمند نائب صدر جاوید اختر انجمن تاجران پشاور کے صدر حاجی محمد افضل اور دیگر تاجر رہنما بھی موجود تھے۔

سرحد چیمبر کے صدر نے مزید کہا کہ بجلی بلوں میں بھاری ٹیکسوں کی وصولی عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ہے ۔ اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تاجر اور دکاندار اپنے آپ پر ظلم کرکے پسینہ نکالتا ہے اور حسب ضرورت اے سی لگتا ہے تاکہ بجلی کا خرچ ہو کم سے کم بل آئے لیکن حکومت کی جانب سے ظالمانہ ٹیکس لگا کر اس کی جیب پر ڈاکہ ڈال رہی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی بھی تاجر کی بجلی منقطع کی گئی تو تاجر واپڈا ہائوس کا گھیرائو اور احتجاج کریں گے ۔ حکمران تاجروں اور عوام پر یہ ظلم و ستم بند کرے۔ انہوں نے فیول ایڈجسٹمنٹ پرائس کی مد میں اضافی رقم کو فوری واپس کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ اطلاعات کے مطابق یہ ظالمانہ ٹیکس آئی ایم ایف کی شرط پر لگایاگیا ہے جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے اور ناقابل برداشت ہے جسے فوری طورپر واپس لیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ 3 ہزار روپے سے لیکر 20 ہزار روپے تک انکم ٹیکس بجلی بلوں میں شامل کرنا ظلم اور زیادتی ہے اور پھر ناروا ظلم یہ ہے کہ رقم ٹیکس ریٹرن میں ایڈجسٹیبل بھی نہیں کی جا رہی ہے فوری طور پر فکس ٹیکس کو واپس لیا جائے بصورت دیگر سرحد چیمبر تاجر براداری کے ساتھ مل کر راست اقدامات اٹھانے سے گریز نہیں کرے اور صوبہ بھر میں ایک منظم احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے تمام وسائل...


ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ محمد سلیمان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ محرم الحرام کے دوران پائیدار امن کیلئے جامع سیکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے۔ عشرہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کی نگرانی کیلئے خصوصی کمانڈ پوسٹ بنایا گیا ہے جبکہ عشرہ محرم الحرام کے دوران 2400 سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ڈپی پی او نے مزید کہا کہ جملہ مسالک کے عمائدین کی مشاورت سے ضابطہ اخلاق ترتیب دیا گیا ہے اور جملہ مسالک کے پیروکاروں نے ضابطہ اخلاق پر من و عن عملداری کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کرکے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ اسلحہ کی نمائش اور متنازعہ وال چاکنگ ممنوع قرار دی گئی ہے ۔ضلع بھر میں واقع 50 امام بارگاہوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔ شہر اور مضافات میں واقع 4 امام بارگاہیں حساس قرار دئیے گئے ہیں۔ عشرہ محرم کے دوران 540 مجالس اور 8 ماتمی جلوسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ماتمی جلوسوں اور مجالس کے پرامن انعقاد کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔اندرون شہر 48 ناکہ بندیاں قائم کرکے چیکنگ کا عمل بڑھا دیا گیا ہے۔ ماتمی جلوسوں کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کیلئے شہر بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔اشتعال انگیزی اور فرقہ واریت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ سوشل میڈیا پر متنازعہ مواد کی تشہیر روکنے کیلئے جامع میکانزم ترتیب دیا گیا ہے۔شر پسند عناصر کی حوصلہ شکنی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ قیام امن میں میڈیا کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔فرقہ ورانہ ہم آہنگی، باہمی رواداری، برداشت اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے ہمیں مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عوام اور پی ٹی آئی کے درمیان رشتہ ہمیشہ قائم...


خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات وماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑنے کہا ہے کہ عوام اور پی ٹی آئی کے درمیان رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا عوامی فلاح وبہبود کے لیے صوبائی حکومت عملی طور پر اقدامات اٹھانے میں مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جمہوریت کی بحالی اور عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے میں کامیاب ہوگی وہ پھندو بالا پشاور میں ایک شمولیتی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز اور عمائدین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے جبکہ شرافت خان اور جہانگیر خان نے خاندان سمیت عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر کے پی ٹی آئی کے قائدین کے اصولوں پر چلتے ہوئے عوامی مسائل و مشکلات کے حل کرنے اور صوبے کو پائیدارترقی پر گامزن کرنے کا عہد کیا صوبائی وزیر نے نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ قوم کی پسماندگی دور کرنے کا واحد راستہ ملک کو کرپٹ مافیا اور منفی سیاست سے پاک کرنا ہے جو قائد وچیئرمین عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان کا وژن ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ملکی نظام کو درست کر کے صحیح سمت پر ڈالا ہے اور موجودہ مسائل و بحران اور خود ساختہ مہنگائی اور بے روزگاری سے جلد ہی قوم کو چھٹکارا مل جائے گا اشتیاق ارمڑ نے عدالتی فیصلے پر ملک بھرکے عوام بالخصوص پنجاب کے عوام اور چوہدری پرویز الہی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوریت کی جیت ہے لہذا تمام جمہوریت پسند قوتوں اور عوام کو بہت بہت مبارک ہو۔


کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پی ڈی ایم کا فل کورٹ کے ذریعے آئین کے آرٹیکل...


پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہی اجلاس میں جمعرات کو متفقہ طور پر منظور کردہ قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ فل کورٹ کے ذریعے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح حاصل کرنے کے لئے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ بھجوایا جائے قرارداد میں کہاگیا ہے کہ اجلاس قرار دیتا ہے کہ دستور پاکستان 1973 میں مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ کے اداروں کو ریاستی اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔ آئین میں واضح طور ہر ادارے کے ذمہ داری اور اس کا دائرہ کارمتعین ہے۔ کوئی ادارہ دستور کے تحت کسی دوسرے کے کام میں مداخلت نہیں کرسکتا اور نہ ہی کسی دوسرے ادارے کی ذمہ داری کو خود انجام دے سکتا ہے۔ قرار دادمیں کہاگیا کہ اجلاس کی متفقہ رائے ہے کہ آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے حالیہ عدالت عظمی کے فیصلے سے شدید ابہام ، افراتفری اور بحران پیدا ہوا ہے۔ فیصلہ دینے والے عدالت عظمی کے پانچ رکنی بینچ کے دو معزز جج صاحبان نے تین جج صاحبان کی اکثریتی رائے سے اختلاف کرتے ہوئے فیصلے کو آئین میں اضافہ قرار دیا ہے۔

ملک کی نمائندہ سیاسی وجمہوری جماعتوں نے اس پراپنی بے چینی اور تحفظات کا اظہار کیا ہے کیونکہ عدالت عظمی کے فیصلے میں تشریح کے دستوری حق سے تجاوز کیاگیا ہے جس سے نہ صرف ایک آئینی وسیاسی بحران پیدا ہوا بلکہ اس کے نتیجے میں ملک میں شدیدسیاسی عدم استحکام نے بھی جنم لیا ہے ۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت پاکستان بھر کی نمائندہ وکلاتنظیموں، نامور قانون دانوں ، میڈیا اور سول سوسائیٹی نے بھی عدالت عظمی کے فیصلے سے اتفاق نہیں کیا اور اسے دستور کی کھینچی ہوئی لکیر سے انحراف اور تجاوز سے تعبیر کیا ہے۔ قرارداد میں کہاگیا کہ قومی اسمبلی اور پھر پنجاب اسمبلی میں وزیراعلی ٰکے حالیہ انتخاب کے دوران آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے تناظر میں جو الگ الگ معیارات اور تشریحات سامنے آئیں، اس نے سیاسی جماعتوں، وکلابرادری، میڈیا اور سول سوسائیٹی کے خدشات کو درست ثابت کردیا ہے۔ لہذا ملک کو اس آئینی، قانونی اور سیاسی بحران سے نکالنے کے لئے اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوایا جائے تاکہ فل کورٹ تشکیل دے کر اس معاملے پرتشریح حاصل کی جائے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

الیکشن وقت پر ہوں گے، حکومت مدت پوری کرے گی،...


حکمران اتحاد نے فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، الیکشن کمیشن آٹھ سال سے زیر التوا فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کرے ، ملک کی ساکھ کو بچانا ہمارے لیے چیلنج ہے پی ٹی آئی حکومت کے ساڑھے تین سال کا گند ایک سال میں صاف کرنا مشکل ہے۔ سیاسی جماعتوں کی رائے لے کر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔ جمعرات کو حکمران اتحاد نے جمعرات کو اسلام آباد میں سربراہی اجلاس کے بعد کہا ہے کہ اتحاد نے فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔ اجلاس کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور دیگر کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پراسرار خاموشی کی چارد اوڑھے ہوئے ہے۔ پی ڈی ایم کے اجلاس میں الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ آٹھ سال سے زیر التوا فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کیا جائے۔پی ٹی آئی نے غیر ملکی فنڈنگ چھپانے کے لیے درجنوں اکائونٹس چھپائے اور غیر ملکی شہریوں اور کمپنیوں سے اربوں روپے اکٹھے کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ساکھ کو بچانا ہمارے لیے چیلنج ہے۔پی ٹی آئی حکومت کے ساڑھے تین سال کا گند ایک سال میں صاف کرنا مشکل ہے۔ سیاسی جماعتوں کی رائے لے کر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ فل کورٹ نہیں بنے گا۔ قبل ازیںاسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہو ا، اجلاس میں مریم نواز ، شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب ، آفتاب شیرپائو، پروفیسر ساجد میر او ر شاہ اویس نورانی بھی شریک تھے ۔اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور محمود خان اچکزئی ، قائد ن لیگ نواز شریف نے بھی ویڈیو لنک پر اجلاس میں شرکت کی ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ لاڈلے کا 4 سال کا گند ہم پر ڈال دیا گیا، صرف ملک بچانے کے لیے حکومت میں آنا قبول کیا، میں پہلے دن سے ہی حکومت میں آنیکا مخالف تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے پی ڈی ایم اجلاس میں مفاہمت کی پالیسی ترک کرنے کی تجویز دی، مریم کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے آئندہ انتخابات کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے

۔مریم نواز نے پی ٹی آئی کے استعفے فوری منظور کرنیکا بھی مطالبہ کردیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے فل کورٹ کا مطالبہ نہیں مانا گیا، ہمیں نظر ثانی میں جانا ہے یا خاموش رہنا ہے، فیصلہ کرنا ہوگا۔اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ نواز شریف نے پارٹی قیادت سے مرکز میں حکومت چھوڑنے کے آپشن پر بات چیت شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کی پارٹی قیادت سے قبل ازوقت انتخابات کے آپشن پربھی بات چیت ہوئی ہے۔ذرائع کا بتاناتھاکہ نواز شریف پی ڈی ایم رہنمائوں اور شہباز شریف سے کئی بار قبل از وقت انتخابات اور حکومت چھوڑنے کے آپشن پر بات کرچکے ہیں تاہم آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور دیگر نے حکومت چھوڑنے کی مخالفت کی ہے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کا کہنا ہے کہ حکومت میں رہنا مزید مسائل کا عندیہ دے رہا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا جم...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا جمعرات کو مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 304 پوائنٹس اضافے سے 40276 پر بندہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 656 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 40628 رہی۔بازار میں آج 25 کروڑ شیئرز کے سودے 9.34 ارب روپے میں ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 37 ارب روپے بڑھ کر6789 ارب روپے ہوگئی ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

 

۲۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا جلدفیصلہ سنایا ج...


وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ اور ترجمان پی پی پی پارلیمنٹیرینزشازیہ عطا مری نے جمعرات کو اپنے ایک جاری کردہ بیان میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کاممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے، اب غیر ملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کا حساب ہونا چاہیئے کیونکہ کہ غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کی وجہہ سے عمران خان ریاست کی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں، شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ریکارڈ سے ثابت ہو چکا ہے کہ عام انتخابات کے دوران عمران خان کو ساڑھے سات ملین امریکی ڈالر کی ممنوعہ فنڈنگ ہوئی ہے اور پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ گزشتہ 8 سال سے تاخیر کاشکار ہے۔ وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی سربراہ پر تنقید کرتے کہنا تھاکہ قومی سلامتی کوداؤ پر لگا کر ایک مجرم کو ناجائز چھوٹ دی جا رہی ہے اور اس لاڈلے مجرم کو چھوٹ دینے کا خمیازہ پاکستان بھگت رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شواہد کی روشنی میں ثابت ہو چکا ہے کہ عمران خان صادق اور امین نہیں ہیں،ایک طرف بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر ان کے والد کو نااہل قرار دیا گیا جبکہ عمران خان نے انتخابات کے دوران سچ چھپایا اور لگاتار جھوٹ بولا مگر ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے مطالبہ کرتے کہاکہ قومی سلامتی، ملکی مفاد اور انصاف کا تقاضا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کا فیصلہ جلد سے جلد سنایا جائے اورفارن فنڈنگ کیس میں مزید تاخیر قومی سلامتی کو داو پر لگانے کے مترادف ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ تمام غیر قانونی فنڈنگ کی رقم بحق سرکار ضبط کی جائے اور الزام عائد کرتے کہا پی ٹی آئی کی فنانس کمیٹی نے ملازمین کے ذریعے ملک اور بیرون ملک چندا اکٹھا کیا اور یہ جرم عمران خان اور عارف علوی کی ایما پر کیا گیا اور اب پی ٹی آئی شور مچا کر فارن فنڈنگ کا حساب دینے سے بچ نہیں سکتی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سندھ اسمبلی اجلاس میں ایوان کی کارروائی کے د...


سندھ اسمبلی کے جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں ارکان کی جانب سے مختلف توجہ دلاونوٹس پیش کئے گئے۔جی ڈی اے کے عارف مصطفی جتوئی نے اپنے توجہ دلاونوٹس میں کہا کہ مون سون بارشوں کی وجہ سے سندھ کو تباہ کن نقصان ہوا ہے ،پورا سندھ ڈوب گیا ہے۔مورو شہر ڈیڑھ فٹ پانی میں کھڑا ہے،پڈعیدن میں لوگوں کے گھر گر گئے ہیں،مٹیاری شہر ڈوب گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہری علاقوں کا شہری ڈھانچہ تباہ ہوگیا ہے۔آباد گاروں کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ حکومت بتائے کہ وہ کیا ریلیف دے رہی ہے ؟ وزیر پارلیمانی امورمکیش کمار چاولہ نے توجہ دلا? نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جولائی کے مہینہ میں بارش تین اسپیل ہوئے ہیں۔600 ایم ایم سے زیادہ بارشیں ہوئی ہیں ،ہمارے ممبرز اس وقت علاقوں میں موجود ہیں۔وہ اپنے گاؤں میں لوگوں کی مدد کررہے ہیں پورا دن بارش ہوتی رہی ہے ایسے میںہم کچھ بھی نہیں کرسکتے تھے۔ہم پانی نکال رہے ہیں۔ دن رات ایک کیا ہوا ہے۔شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی موجود ہے۔ہمارے سارے ممبر اور وزرائ ڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔

مکیش کمار نے کہا کہ میرے ایریا کا ایم پی اے کہاں ہے؟۔ڈیفنس کے لوگ ہمیں فون کررہے ہیں۔ مکیش کمار نے کہا کہ ڈی ایچ ایسیایم پی اے کہاں چلا گیاتھا پی ٹی آئی والے صرف سیلفیاں بنانا جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورے سندھ میں پی ڈی ایم اے اور ہمارے ارکان اسمبلی ریلیف کا کام کررہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بارشوں سے فصلوں کو ہونیوالے نقصان کا ازالہ کیاجائے گا۔۔ پی ٹی آئی رکن ریاض حیدرنے اپنے توجہ دلا? نوٹس میں کہا کہ میرے حلقے پی ایس 130 میں ابتر صورتحال اور بارش کے بعد مزید تباہ حالی کا شکار ہے۔جس کا منہ بولتا ثبوت شادمان نالہ والا حادثہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر حکام نے کوئی اقدامات نہیں کیے اور نہ ہی کوئی بیان دیا۔پارلیمانی سیکرٹری سلیم بلوچ نے توجہ دلا? نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پورے سندھ کی کابینہ اور ایم پی اے سڑکوں پر موجود تھے۔میں بھی کراچی سے منتخب ہوا ہوں۔12 سے 14 گھنٹوں میں پانی نکال دیا تھا،شادمان نالہ پر کام چل رہا ہے۔یہ کام بہت جلد مکمل کریں گے۔بعدازاں سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی دوپہر دوبجے تک ملتوی کردیا گیا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پنجاب میں یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ...


پنجاب حکومت نے یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کرد یئے ۔صوبے بھر میں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی ۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم محرم سے 10محرم الحرام تک صوبے میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی، جلوسوں کے راستوں پرکسی قسم کی کنسٹرکشن کرنیکی اجازت بھی نہیں ہوگی۔اس کے علاوہ صوبے میں اشتعال انگیز بینرز، پلے کارڈز اور تقاریرپر بھی پابندی ہوگی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ای سی سی کی سستی گندم، پیٹرولیم ڈیلرز کے مار...

اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) گندم درآمد کرنے کیلئے سب سے کم بولی والے ٹینڈر،پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن سمیت اہم فیصلوں کی منظوری دیدی ۔جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)کا اجلاس ہوا جس میں گندم درآمد کرنے کیلئے سب سے کم بولی والے ٹینڈر کی منظوری دی گئی۔اعلامیے کے مطابق گندم کی خریداری کیلئے روسی حکام کے ساتھ بات چیت کی گئی تھی۔اجلاس میں فاطمہ فرٹیلائزر پلانٹس کو مقامی گیس پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ کمیٹی کی کھاد کیلئے متعلقہ وزارتوں کو گیس کی قیمت کا تعین کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔گاڑیوں، موبائل فونز اور ہوم اپلائنسز کے سوا درآمدی سامان پر عائد پابندی ہٹا دی گئی جبکہ پیٹرول اور ڈیزل کیلئے ڈیلرز کے مارجن کی نظرثانی تجویز کی منظوری بھی دے دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کا مارجن بڑھا کر 7 روپے تک کر دیا گیا ہے۔ ڈیلرز نے مارجن نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دی تھی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آئی سی سی، پہلی مرتبہ ویمینز فیوچر ٹورز پروگ...

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیف ایلارڈائس نے کہاہے کہ خواتین کیلئے پہلا فیوچر ٹورز پروگرام جلد ہی جاری کر دیا جائے گا۔جیف ایلارڈائس نے کہا کہ رکن ممالک کی طرف سے تفصیلی شیڈول، 2022-25کے درمیان تین سال کی مدت پر محیط ہے۔اگرچہ ایف ٹی پی کے بارے میں تفصیلات کو عام نہیں کیا گیا ہے لیکن ایک کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ٹیمیں بنیادی طور پر تین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلیں گی، جو 2025 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی خواتین کی چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گی۔کچھ ٹیموں کے پاس پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز ہوگی جو ون ڈے دوروں کو ختم کرنے کے لیے بنائی جائے گی۔ ٹیمیں عالمی ٹورنامنٹس سے قبل تیاری کے میچوں کا بھی انتظار کر سکتی ہیں۔ایلارڈائس نے برمنگھم سے کہا کہ خواتین کا ایف ٹی پی شائع ہونے جا رہا ہے،

جہاں منگل کو آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس ختم ہوئی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب ہم نے خواتین کی سیریز کے بارے میں ایک طویل مدتی منصوبہ بنایا ہے جو براڈکاسٹروں اور شائقین کو اس بارے میں یقین دلا سکتا ہے کہ کون کون اور سال کے کس وقت کھیل رہا ہے۔ایلار ڈائس کا کہنا تھا کہ اس کا ڈھانچہ 2022-25 تک آئی سی سی خواتین کی چیمپئن شپ کے ارد گرد بنایا گیا ہے جس کی برتری کے ساتھ اگلے ورلڈ کپ تک جو بھارت میں منعقد کیا جائے گا۔جیف ایلارڈائس نے بتایا کہ خواتین کرکٹ کے میچز کی تعداد بڑھانے کی باتیں ہوتی رہی ہیں لیکن براڈ کاسٹرز کی عدم دلچسپی کے باعث کرکٹ بورڈز زیادہ دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔آئی سی سی چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ کھلاڑی یہ تبصرہ کر رہے تھے کہ یقینی طور پر ان کے شیڈول کچھ سال پہلے کے مقابلے میں بہت زیادہ مصروف تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ آپ دیکھیں گے کہ مختلف ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی لیگز مضبوط ہوتی ہیں اور ساتھ ہی خواتین کے کھیل میں بھی آپ کو کرکٹ کا ایک بہت ہی ٹھوس کیلنڈر ملے گا۔ اور آنے والے سالوں میں خواتین کی بین الاقوامی ٹیمیں بھی زیادہ ہوں گی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹیسٹ کرکٹ میں ہمیں تحمل کے ساتھ بیٹنگ کرنی چ...

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے پریشر آتا ہے اور سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی ایسا ہی ہوا۔بابر اعظم نے پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں میچ کی صورتحال پر بات کی اور کہا کہ آ ج صبح آغاز میں پچ مختلف نہیں تھی، ہلکی بارش کے بعد وکٹ سے اسپنرز کو مدد ملی، پچ کا زیادہ مسئلہ نہیں تھا، ہماری پارٹنر شپ ویسی نہیں لگی جیسی لگنی چاہئیں تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہمیں تحمل کے ساتھ بیٹنگ کرنی چاہیے جو ہماری بیٹنگ میں نظر نہیں آیا، ایک کے بعد ایک وکٹ گرنے سے مجھ پر پریشر آیا لیکن جس طرح جے سوریا نے بولنگ کی انہیں کریڈٹ دینا چاہیے۔انھوں نے سری لنکن بولر کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ پراباتھ جے سوریا بڑھے تحمل کے ساتھ بولنگ کرتے ہیں اور اس کا انہیں تجربہ بھی ہے، وہ تسلسل کے ساتھ ایک لائن پر بولنگ کرتے ہیں یہی ان کے لیے اہم چیز ہے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ماضی میں اچھے ہدف کا تعاقب کیا ہو تو اس سے اعتماد آتا ہے، اسی اعتماد کے ساتھ اس میچ میں آئے تھے،

ہمیں یقین تھا کہ ہم اس میچ میں اچھا کر سکتے ہیں لیکن ہمارا بیٹنگ یونٹ تحمل کے ساتھ نہیں کھیلا۔انھوں نے کہا کہ مختلف کنڈیشنز میں اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں اور اس میں بہتری بھی آرہی ہے، سری لنکا میں کنڈیشنز آسان نہیں تھیں لیکن یہاں اچھا بھی ہوا ہے اور برا بھی کھیلے ہیں۔ قومی کپتان کا کہنا تھا کہ نعمان علی خاصے تجربہ کار بولر ہیں، تسلسل کے ساتھ بولنگ کرتے ہیں، ان کیساتھ ہمارے پاس یاسر شاہ ہیں اور دیگر نوجوان بولرز بھی بہت آ رہے ہیں، جلد آپ کو نئے چہرے بھی دیکھنے کو ملیں گے۔ بابر اعظم نے مستقبل کی حکمت عملی سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ اب ہمارا فوکس نیدر لینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز پر ہو گا، ابھی ہمارے پاس اس سیریز کی تیاری کے لیے تھوڑا ٹائم ہے،کوشش ہوگی کہ مختصر وقت میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے مطابق خود کو ڈھالیں، زیادہ کرکٹ ہو رہی ہے اس لیے آپ کو جلد ہر فارمیٹ کے مطابق ڈھالنا پڑتا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ہر ایک کا اپنا مائند سیٹ ہے، آپ جتنی زیادہ کرکٹ کھیلتے ہیں اتنا انجوائے کرتے ہیں، ہم کرکٹ پلاننگ کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور سب انجوائے کر رہے ہیں۔ بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں سیریز ٹو سیریز چلتا ہوں، ابھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بہت وقت ہے اس لیے کا ذہن میں نہیں ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پراباتھ اور رمیش مینڈس کی عمدہ بائولنگ ،سری...


سری لنکا نے پراباتھ جے سوریا اور رمیش مینڈس کی عمدہ بالنگ کی بدولت پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 246 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔پاکستانی ٹیم 508رنز ہدف کے تعاقب میں 261 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی ۔ سری لنکا کی جانب سے جے سوریا نے 5 اور مینڈس نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ گال میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے آخری روز 89 رنز ایک کھلاڑی آئوٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو امام الحق اور بابر اعظم وکٹ پر موجود تھے۔سری لنکا کو میچ کے پانچویں دن کے آغاز میں ہی کامیابی مل گئی اور امام 49 رنز بنانے کے بعد رمیش مینڈس کو وکٹ دے بیٹھے۔کپتان بابر اعظم نے دوسرے اینڈ سے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی اور نئے بلے باز محمد رضوان کے ہمراہ 79 رنز جوڑے، رضوان 37 رنز بنانے کے بعد پراباتھ جے سوریا سے اپنی وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے۔ابھی قومی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ پاکستان کو فواد عالم کی شکل میں بڑا نقصان برداشت کرنا پڑا جو وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں رن آئوٹ ہو گئے۔پہلی اننگز میں نصف سنچری بنانے والے آغا سلمان کا بھی وکٹ پر قیام چھ گیندوں تک محدود رہا اور وہ 4رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔

سری لنکا کو دن کی سب سے بڑی کامیابی کھانے کے وقفے کے بعد ملی جب کپتان بابر اعظم کچھ دیر قبل سلپ میں کیچ چھوٹنے کے باوجود 81رنز بنانے کے بعد جے سوریا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے جبکہ محمد نواز بھی صرف 12 رنز بنا سکے۔ 205 رنز پر سات وکٹیں گرنے کے بعد یاسر شاہ کا ساتھ دینے حسن علی آئے اور دونوں نے چند جارحانہ شاٹس لگا کر آٹھویں وکٹ کے لیے 38 کی شراکت قائم کی، لیکن جے سوریا نے 27رنز بنانے والے لیگ اسپنر کو آئوٹ کر کے اننگز میں پانچواں شکار کیا۔حسن علی سے بھی ساتھی کھلاڑی کی جدائی برداشت نہ ہوئی اور وہ اگلے ہی اور میں 11رنز بنانے کے بعد مینڈس کو وکٹ دے کر چلتے بنے۔ سری لنکا کو آخری وکٹ کے حصول میں بھی زیادہ دیر نہ لگی اور 261 کے مجموعی اسکور پر نسیم شاہ 18رنز بنانے کے بعد مینڈس کی وکٹ بن گئے۔ سری لنکا کی جانب سے جے سوریا نے 5 اور مینڈس نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا نے میچ میں 246رنز سے کامیابی سمیٹنے کے ساتھ ہی سیریز بھی 1-1 سے برابر کردی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

 

۲۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارتی ایئرفورس کا مگ 21 لڑاکا طیارہ گر کر ت...


MiG-21 Bison راجستھان میں گر کر تباہ ہو گیا۔جمعرات کو بھارتی ریاست راجستھان کے ایک مقامی سرکاری افسر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بھارتی ریاست راجستھان کے ضلعے بارمر کے ایک گاں میں بھارتی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق لڑاکا طیارے کے گر کر تباہ ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھارتی ایئرفورس چیف وی آر چوہدری سے رابطہ کیا ہے جنہوں نے وزیر دفاع کو واقعے کی تفصیلات سے آ گاہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تاحال لڑاک طیارے کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات یا اسباب سامنے نہیں آ سکے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی نے آٹھ سال میں کوئی ریکارڈ الیکشن...


مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے آٹھ سال میں کوئی ریکارڈ الیکشن کمیشن کونہیں دیا، آٹھ سال سے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں آیا، کوئی جماعت بیرونی شخص سے پیسہ لے تو ڈیکلیئر کرنا ہوتا ہے، پی ٹی آئی نے اس کیس کا فیصلہ روکنے کیلئے الیکشن کمیشن پر دبائو ڈالا، ٹی آئی نے تسلیم کیا کئی پارٹی اکائونٹس کا ان کو علم نہیں، امریکہ میں دو کمپنیوں کے چیئرمین کا نام عمران خان کے نام پر ہے۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی ہے اور ملاقات میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آٹھ سال سے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں آیا، کوئی جماعت بیرونی شخص سے پیسہ لے تو ڈیکلیئر کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکبر بابر نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے ثبوت الیکشن کمیشن میں پیش کیے، پی ٹی آئی نے اس کیس کا فیصلہ روکنے کیلئے الیکشن کمیشن پر دبائو ڈالا۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آٹھ سال میں کوئی ریکارڈ الیکشن کمیشن کونہیں دیا، اسٹیٹ بینک نے پی ٹی آئی کے بیرون ملک سے وصول پیسے پر ریکارڈ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تسلیم کیا کئی پارٹی اکائونٹس کا ان کو علم نہیں، امریکہ میں دو کمپنیوں کے چیئرمین کا نام عمران خان کے نام پر ہے اور یہ کمپنیاں امریکہ میں عمران خان کے نام پر پیسہ لیتی رہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن کمیشن ریکارڈ پر موجود پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنائے، یہاں رات میں عدالتیں کھلتی ہیں جو اپنے ہی فیصلوں کی نفی کر دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کا حق ہے کہ پتہ لگے عمران خان نے کس سے پیسے لیے، فنانشیل ٹائمز نے رپورٹ میں کہا کہ عارف نقوی نے کرکٹ میچ کروا کر عمران خان کو پیسے دیے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ان کمپنیوں کے پیچھے کون لوگ تھے یہ وقت بتائے گا، عمران خان کے ہاتھ صاف تھے تو پہلے دن ہی ریکارڈ کیوں الیکشن کمیشن کو نہیں دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی عمران خان الیکشن کمیشن پر حملہ کر رہا ہے، ان کی کوشش ہے کہ گالیاں نکال کر فیصلہ روکا جاسکے

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حکومت ملک میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے...


وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں تعلیمی معیار کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اساتذہ کی تربیت کا نیا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن سے کہا گیا ہے کہ وہ قومی سطح پر یونیورسٹیوں کی رینکنگ متعارف کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہنر کی بنیاد پر تعلیم نوجوانوں کو بیرون ملک ملازمت کے مواقع فراہم کرنے میں مدد دے گی۔ وزیر نے کہا کہ تمام تعلیمی بورڈز کو مربوط پالیسیوں کے لیے منسلک کیا جا رہا ہے اور انرولمنٹ بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

میں استعفی دوں گا اگر میں نے غلط بات کی، اعظ...


وزیر قانون اعظم نذیر تاررڑ نے کہا ہے کہ میں استعفی دوں گا اگر میں نے غلط بات کی۔ ایوان بالا میں اعظم نذیر تاررڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو آئین قانون سے آپ کے دور میں کھلواڑ ہوا، قران پر ہاتھ رکھ کر دس مقدمے انکے خلاف پیش کروں گا۔ اعظم نذیر تاررڑ نے کہا کہ میں استعفی دوں گا اگر میں نے غلط بات کی، آپکی قائد نے لاہور میں پچاس کروڑ روپے کنال کی زمین بارہ کروڑ روپے کنال پر بیچی ہے۔


کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ماسکو ، ہاسٹل میں آتشزدگی کے باعث 8 افراد ہل...


ماسکو کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع ایک ہاسٹل میں آ تشزدگی سے 8افراد ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہو گئے۔ جمعہ کوسپوتنک کی ایک رپورٹ کے مطابق روسی ایمرجنسی وزارت کے سٹی ڈیپارٹمنٹ کے ایک قائم مقام سربراہ نے کہا کہ آگ کھڑکیوں پر نصب جالیوں کی وجہ سے لگی،اس کے بعد آگ بجھا دی گئی ہے۔ایمرجنسی سروسز کے ترجمان نے بتایا کہ متاثرین کی موت کاربن مونو آکسائیڈ زہر سے ہوئی تھی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا ، شدید سیلاب نے تباہی مچادی، 3 افر...


انڈونیشیا کے وسطی صوبے سولاویسی میں طوفانی سیلاب کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 4 لاپتہ ہو گئے، لاپتہ افراد کی تلاش کیلئیآپریشن جاری ہے۔ جمعہ کو ضلع کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے آپریشنل یونٹ کے سربراہ ادران ایم ٹی لوپی نے کہا کہ موسلادھار بارشوں نے قدرتی آفت کو جنم دیا جس سے پاریگی ماتونگ ضلع کے تورو گاں کے تمام مکانات سیلاب زدہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا، "گزشتہ رات (جمعرات کی رات)، اچانک پانی آیا اور ہمارے گاں کے تمام مکانات اور عمارتیں ڈوب گئیں"۔ انہوں نے شِنہوا کو فون پر بتایا کہ متاثرہ علاقوں کی جانچ پڑتال کے بعد، تین افراد ہلاک اور چار دیگر لاپتہ ہوئے ہیں، جب کہ تلاش اور بچا کے دفتر کے اہلکار اب لاپتہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی مکانات تقریبا ایک میٹر بلند پانی میں ڈوب گئے تو گاں والوں نے اونچی جگہوں میں پناہ لے لی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آفات سے نمٹنے کے لیے انخلا اور رسد کے مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی ٹرانسپورٹ سرمایہ کاری میں پہلی ششماہی...


چین کے ٹرانسپورٹ شعبے کے مقررہ اثاثوں میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ وزارت ٹرانسپورٹ ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس عرصے میں شعبے کے مقررہ اثاثوں میں سرمایہ کاری 16 کھرب یوآن (تقریبا 237.35 ارب امریکی ڈالرز) سے زائد ہوگئی جو گزشتہ برس کی نسبت 6.7 فیصد زائد ہے۔ رقم کا زیادہ حصہ سڑک اور آبی گزرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر خرچ ہوا۔ سڑک کی تعمیر پر سرمایہ کاری ایک برس قبل کے مقابلے میں 9.7 فیصد بڑھ کر 12.7 کھرب یوآن سے زائد ہوگئی۔ آبی گزرگاہ کی تعمیر پر جنوری سے جون کے دوران 73.9 ارب یوآن خرچ ہوئے جو گزشتہ برس سے 4.7 فیصد زائد ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ جولائی، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں