• Columbus, United States
  • |
  • ٢٤ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

امریکہ نے القاعدہ کے رہنما الظواہری کو ڈرون...

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری ہفتے کے آخر میں کابل میں ایک ڈرون حملے میں مارے گئے ہیں۔ بائیڈن نے وائٹ ہاس میں بلیو روم بالکونی سے براہ راست ریمارکس میں کہا، "میں نے ایک درست حملے کی اجازت دی جو اسے میدان جنگ سے ہٹا دے گی۔" "کوئی شہری جانی نقصان نہیں ہوا۔" 71 سالہ الظواہری 2011 میں اس وقت القاعدہ کے سربراہ بن گئے تھے جب ان کے دیرینہ رہنما اسامہ بن لادن کو امریکی افواج نے پاکستان کے ایبٹ آباد میں ایک چھاپے کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ بائیڈن کا یہ اعلان امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے تقریبا ایک سال بعد سامنے آیا ہے کہ اس نے 2001 میں القاعدہ کے کارندوں کی طرف سے امریکی سرزمین پر اہداف کے خلاف کیے گئے نائن الیون کے دہشت گردانہ حملوں کے جواب میں حملہ کیا تھا، جس میں تقریبا 3ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بائیڈن نے الظواہری کے بارے میں کہا کہ "وہ نائن الیون کی منصوبہ بندی میں پوری طرح سے ملوث تھا۔" "اس نے القاعدہ کی شاخوں کے لئے پوری دنیا میں تعاون کیا جس میں آپریشنل رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ترجیحات کا تعین کرنا شامل ہے،اس میں امریکی اہداف کے خلاف حملوں کا مطالبہ اور حوصلہ افزائی کی گئی۔"انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملہ اتوار کی صبح کابل میں ہل فائر میزائلوں سے کیا گیا جس نے الظواہری کو نشانہ بنایا اور ہلاک کر دیا،اس دوران وہ ایک محفوظ گھر کی بالکونی میں کھڑے تھے۔کہا جاتا ہے کہ آپریشن کی تیاری میں مہینوں لگے تھے۔ عہدیدار کے مطابق، بائیڈن نے وائٹ ہاس میں کوویڈ 19 کے انفیکشن کی وجہ سے قرنطینہ کے دوران 25 جولائی کو اس کی حتمی اجازت دی تھی۔

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین-یورپ مال بردار ٹرین فوٹو وولٹک مصنوعات ل...

شین یانگ(شِنہوا)چین-یورپ مال بردار ٹرین فوٹو وولٹک (پی وی)مصنوعات کے 50 کنٹینرز لے کر ملک کے شمال مشرقی صوبہ لیاننگ کے دارالحکومت شین یانگ سے جرمنی کے شہر ڈوئسبرگ کے لیے ایک ٹرین اسٹیشن سے روانہ ہوگئی۔ یہ پی وی مصنوعات لیاننگ کے جن ژو شہر میں ایک کمپنی نے تیار کی ہیں۔ ٹرین کا کل سفر 10ہزار517 کلومیٹر ہے۔ توقع ہے کہ یہ 21 سے 25 دنوں میں ڈوئسبرگ پہنچ جائے گی۔ مال بردار ٹرین بیرون ملک منڈیوں کی مانگ کو پورا کرتے ہوئے برآمدات کو بڑھانے میں کمپنی کی مدد کرے گی۔ 29 جولائی تک، لیاؤننگ صوبے سے شروع کی گئی چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے رواں سال کل 199 دورے کیے، جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 20.6 فیصد زیادہ ہے۔

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

میانمارکی مشرقی ریاست میں 5.6 شدت کا زلزلہ

یانگون(شِنہوا)میانمار کی مشرقی شان ریاست میں کینگ تنگ سے تقریبا 18 میل (تقریبا 29 کلومیٹر)مشرق میں پیر کی رات مقامی وقت10بجکر33منٹ پر 5.6 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ میانمار کے محکمہ موسمیات اور ہائیڈرولوجی کے مطابق 9 کلومیٹر کی گہرائی کے ساتھ زلزلے کا مرکز ابتدائی طور پر 21.27 ڈگری شمالی عرض البلد اور 99.89 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا۔ گزشتہ ماہ میانمار کی مشرقی شان ریاست میں 5.3 اور 6.1 کی شدت کے دو زلزلے آئے تھے۔

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین اقوام متحدہ کا مضبوط حامی ہے، چینی سفیر

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے کہا ہے کہ چین عالمی چیلنجز سے نمٹنے، امن و سلامتی کو برقرار رکھنے اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے میں اقوام متحدہ کا مضبوط حامی ہے۔اگست کے مہینے کے لیے چین کی سلامتی کونسل کی صدارت کے بارے میں ایک پریس بریفنگ میں ژانگ نے کہا کہ اقوام متحدہ کثیرالجہتی کا جھنڈا اور اجتماعی طاقت کی علامت ہے اور چاہے بین الاقوامی حالات کیسے بھی بدل جائیں، اس کا کردار ناقابل تبدیل رہے گا ۔ تاہم انہوں نے کہا، اقوام متحدہ کسی خلا میں موجود نہیں ہے۔ عالمی ادارے کی طاقت اس کے رکن ممالک کی حمایت اور شراکت سے پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بڑے ممالک کو بالخصوص اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے میں پیش پیش رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی امور میں چین کے نقطہ نظر کا ایک بنیادی ہدف اقوام متحدہ کے مرکز میں بین الاقوامی نظام کی حفاظت اور بین الاقوامی امور میں اس کے مرکزی کردار کی حمایت کرنا ہے۔

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، تاجک وزرائے خارجہ کی دوطرفہ تعلقات کو ف...

دوشنبے(شِنہوا)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے تاجک ہم منصب، سراج الدین محردین کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بات چیت کی۔ وانگ نے کہا کہ 30 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین۔ تاجکستان تعلقات نے تیزی سے ترقی کی ہے اور کئی کامیا بیاں حاصل کی ہیں۔ وانگ نے کہا کہ دونوں فریقوں نے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون بارے تعاون کی دستاویزات پر دستخط کرنے اور مشترکہ ترقی اور سلامتی کی کمیونٹی کی تعمیر میں پیش قدمی کی، بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے فروری میں اہم بات چیت کی تھی جس میں دوطرفہ تعلقات کے لیے ایک نیا اسٹریٹجک منصوبہ تیار کیا گیا تھا۔وانگ نے کہاکہ چین تاجکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تیار ہے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین-تاجکستان کمیونٹی کی تعمیر کے لیے کوشاں ہیتاکہ دونوں ممالک کے درمیان طویل مدتی باہمی فائدہ مند تعاون کے مثبت امکانات فراہم کیے جا سکیں اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں مضبوط رفتار کا اضافہ کیا جا سکے۔وانگ نے مزید کہا کہ چین تاجکستان کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور اس کے قومی حالات کے مطابق ترقی اور احیا کی راہ پر گامزن ہونے میں مضبوطی سے حمایت کرتا ہے تاکہ بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں زیادہ اہم کردار ادا کیا جا سکے۔اس موقع پر محردین نے کہا کہ تاجکستان اور چین اچھے پڑوسی، دوست اور شراکت دار ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک ہمیشہ پرامن طور پر ساتھ رہے ہیں اور باہمی فائدے حاصل کر رہے ہیں، جو ریاست سے ریاست کے تبادلے کی ایک مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجکستان اپنے بنیادی مفادات کے تحفظ میں چین کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے اور ہمیشہ ایک چین کے اصول کی پاسداری کرتا ہے۔

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں 345 میٹر اونچے ٹرانسمیشن ٹاور کے مرک...

ہیفے (شِنہوا)چین کے مشرقی صوبہ انہوئی کے شہرچھی ژو میں دریائے یانگسی پر بائی ہی تان ۔ ژے جیانگ الٹرا ہائی وولٹیج (یو ایچ وی )پاورٹرانسمیشن منصوبے کے 345 میٹر اونچے ٹرانسمیشن ٹاور کے مرکزی ڈھانچے کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے ۔

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نیپال، نئے میٹروپولیٹن شہر للت پور کے روایتی...

للت پور، نیپال (شِنہوا)ہمالیہ پہاڑ میں واقع ملک نیپال میں للت پور ایک نیا میٹرو پولیٹن شہر ہے جہاں پرانی روایات لوگوں کی روزمرہ زندگی کا ایک اہم حصہ ہے۔وادی کھٹمنڈو کے جنوب وسطی علاقے میں واقع اس شہر میں ہرسال کئی روایتی تہوار منائے جاتے ہیں اور حالیہ دنوں میں یہاں کے باسیوں نے ناگ پن چامی ، گنلا اور گتھن موگا تہواروں کو منایا ہے۔

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نائجیریا ، مسلح حملے میں 7 افراد ہلاک

لاگوس(شِنہوا)نائجیریا کی وسطی پلیٹئو ریاست میں ایک مسلح حملے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور دیگر 2 زخمی ہو گئے۔ پلیٹیو میں پولیس کے ترجمان الفریڈ الابو نے ایک بیان میں کہا کہ نامعلوم مسلح افراد نے اتوار کی رات ریاست کی جوس ساتھ مقامی حکومت کے گاں ڈنڈا چگوی پر حملہ کیا۔ الابو نے کہا کہ دو زخمی افراد کو مقامی صحت کی سہولت میں طبی دیکھ بھال فراہم کی جارہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بڑے پیمانے پر مسلح افراد کو گرفتار کرنے کی کوششوں کے ساتھ تفتیش جاری ہے۔ سب سے زیادہ آبادی والا افریقی ملک حالیہ مہینوں میں مسلح حملوں کے ایک سلسلے سے دوچار ہے، جس کی وجہ سے عام شہری اور سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چائنہ سروسز ٹریڈ فیئر کا 88 فیصد نمائشی حصہ...

بیجنگ (شِنہوا)چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2022(سی آئی ایف ٹی آئی ایس)کے طے شدہ نمائشی رقبے کا 88.3 فیصد بک کرلیا گیا ہے۔سی آئی ایف ٹی آئی ایس کی ایگزیکٹوکمیٹی آفس کے نائب سربراہ ژا چھی ژو نے بتایا کہ 275 فارچون 500 کمپنیاں اور صنعت کے سرکردہ کاروباری اداروں سمیت 1 ہزار سے زائد کمپنیوں نے آن لائن اور آف لائن نمائش میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ژا نے کہا کہ نمائش میں 25 ممالک اور 6 بین الاقوامی تنظیمیں شرکت کریں گی۔بیجنگ کیپیٹل گروپ نمائشوں اورتقریبات کے جنرل منیجر ژا یی وی کے مطابق رواں سال ہونے والے ایونٹ کا کل نمائشی رقبہ 26 ہزار مربع میٹر اضافے کے بعد 1 لاکھ 52 ہزار مربع میٹر ہوگا ۔یہ میلہ 31 اگست سے 5 ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگا جس میں عالمی سروسز ٹریڈ سمٹ، نمائشیں، فورمز، نئی مصنوعات اور ٹیکنالوجی کے اجرا، کاروباری فروغ اور مباحثے اور معاون سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ژا نے کہا کہ اس میلے میں پہلی بار ماحولیاتی خدمات کا سیکشن ہوگا جو نئی ماحولیاتی، سبز ، توانائی کی بچت والی ٹیکنالوجیز اور ایپلی کیشنز کی نمائش کرے گا جو ملک کی کاربن اخراج کی انتہائی سطح کے اہداف کو پورا کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز ک...

بیجنگ (شِنہوا)دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 2 اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 57 کروڑ82 لاکھ 1 ہزار 956 ہوگئی۔امریکہ 9 کروڑ14 لاکھ 72 ہزار 835 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ40 لاکھ 50 ہزار 9 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 40 لاکھ 77 ہزار 286 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔برازیل میں مصدقہ کیسزکی تعداد 3 کروڑ 38 لاکھ 55 ہزار964 ، جرمنی میں 3 کروڑ 9 لاکھ 56 ہزار 873، برطانیہ میں 2 کروڑ 35 لاکھ 15 ہزار 924 اور اٹلی میں 2 کروڑ 10 لاکھ 59 ہزار 545 تک پہنچ گئی ہے۔جنوبی کوریا میں 1 کروڑ 99 لاکھ 32 ہزار 439 اور روس میں 1 کروڑ 83 لاکھ 41 ہزار 459 مصدقہ کیسز ہیں۔

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں دیہی سڑکوں کی دیکھ بھال کے لئے 6 لاک...

بیجنگ (شِنہوا)چین نے دیہی علاقوں میں سڑکوں کی دیکھ بھال کے لئے ملک بھر میں "روڈ چیفس" (سڑکوں کے نگران)کا ایک وسیع نیٹ ورک تشکیل دیا ہے۔وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق جون کے اختتام تک دیہی علاقوں میں سڑکوں کی دیکھ بھال اور انتظام کے لئے ملک بھر میں تقریبا 6 لاکھ 41 ہزار افراد بطور " روڈ چیفس" کانٹیز، قصبوں اور دیہات میں موجود تھے۔روڈ چیف اسکیم دیہی سڑکوں کے انتظام میں 95.2 فیصد کانٹی سطح کی حکومتوں کے کام کا احاطہ کرتی ہے۔چین نے پالیسیوں پر عملدرآمد کے لئے اسی قسم کا پروگرم " ریورچیفس" بھی متعارف بھی کرایا ہے۔دیہی بنیادی ڈھانچے کی ترقی، خاص کرسڑکوں کی تعمیر نے دیہی علاقوں کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔وزارت ٹرانسپورٹ کے اعدادوشمار کے مطا بق دیہی سڑکوں کی لمبائی 2011 سے 2021 تک 9 لاکھ کلومیٹر سے زائد بڑھ کر 2021 کے اختتام تک 44 لاکھ 66 ہزار کلومیٹر تک پہنچ گئی۔

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں دیہی سڑکوں کی دیکھ بھال کے لئے 6 لاک...

بیجنگ (شِنہوا)چین نے دیہی علاقوں میں سڑکوں کی دیکھ بھال کے لئے ملک بھر میں "روڈ چیفس" (سڑکوں کے نگران)کا ایک وسیع نیٹ ورک تشکیل دیا ہے۔وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق جون کے اختتام تک دیہی علاقوں میں سڑکوں کی دیکھ بھال اور انتظام کے لئے ملک بھر میں تقریبا 6 لاکھ 41 ہزار افراد بطور " روڈ چیفس" کانٹیز، قصبوں اور دیہات میں موجود تھے۔روڈ چیف اسکیم دیہی سڑکوں کے انتظام میں 95.2 فیصد کانٹی سطح کی حکومتوں کے کام کا احاطہ کرتی ہے۔چین نے پالیسیوں پر عملدرآمد کے لئے اسی قسم کا پروگرم " ریورچیفس" بھی متعارف بھی کرایا ہے۔دیہی بنیادی ڈھانچے کی ترقی، خاص کرسڑکوں کی تعمیر نے دیہی علاقوں کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔وزارت ٹرانسپورٹ کے اعدادوشمار کے مطا بق دیہی سڑکوں کی لمبائی 2011 سے 2021 تک 9 لاکھ کلومیٹر سے زائد بڑھ کر 2021 کے اختتام تک 44 لاکھ 66 ہزار کلومیٹر تک پہنچ گئی۔

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں دیہی سڑکوں کی دیکھ بھال کے لئے 6 لاک...

بیجنگ (شِنہوا)چین نے دیہی علاقوں میں سڑکوں کی دیکھ بھال کے لئے ملک بھر میں "روڈ چیفس" (سڑکوں کے نگران)کا ایک وسیع نیٹ ورک تشکیل دیا ہے۔وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق جون کے اختتام تک دیہی علاقوں میں سڑکوں کی دیکھ بھال اور انتظام کے لئے ملک بھر میں تقریبا 6 لاکھ 41 ہزار افراد بطور " روڈ چیفس" کانٹیز، قصبوں اور دیہات میں موجود تھے۔روڈ چیف اسکیم دیہی سڑکوں کے انتظام میں 95.2 فیصد کانٹی سطح کی حکومتوں کے کام کا احاطہ کرتی ہے۔چین نے پالیسیوں پر عملدرآمد کے لئے اسی قسم کا پروگرم " ریورچیفس" بھی متعارف بھی کرایا ہے۔دیہی بنیادی ڈھانچے کی ترقی، خاص کرسڑکوں کی تعمیر نے دیہی علاقوں کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔وزارت ٹرانسپورٹ کے اعدادوشمار کے مطا بق دیہی سڑکوں کی لمبائی 2011 سے 2021 تک 9 لاکھ کلومیٹر سے زائد بڑھ کر 2021 کے اختتام تک 44 لاکھ 66 ہزار کلومیٹر تک پہنچ گئی۔

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فیصل آباد،پاورلومزمزدوروں کا احتجاج، 700سے ز...

فیصل آباد میں مزدوروں نے اجرت نہ بڑھائے جانے پر کام چھوڑ احتجاج کرتے ہوئے700 سے زائد یونٹس بند کردیئے۔ فیصل آباد میں پاور لومز ورکرز نے مہنگائی اور اجرتوں میں اضافہ نہ ہونے پرتنگ آکر فیکٹریوں کو تالے لگا دئیے۔ دو ماہ قبل اجرت میں 25 فیصد اضافے کا اعلان ہوا تھا تاہم مزدور اپنی محنت کی کمائی سے محروم رہے۔ فیکٹری مالکان کے مطابق معاشی بدحالی سے دیوالیہ ہوتے صنعت کارحکومتی ریلیف کے منتظر ہیں۔ ورکرز کے مطابق مطالبات منظور نہ ہونے تک کام چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی۔ چیئرمین پاور لومز ایسوسی ایشن وحید خالق رامے کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے اجرت میں اضافے کے لیے مذاکرات جاری ہیں اور امید ہے کہ جلد معاملات حل ہوجائیں گے۔ پاور لومز فیکٹریاں بند ہونے سے نہ صرف مزدوروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں بلکہ مالکان کو بھی روزانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برطانیہ میں 800 سال قدیم لاکٹ دریافت

برطانیہ میں 800 سال قدیم لاکٹ دریافت،اس میں 3 شیروں کا نشان بنا ہوا ہے، یہ لاکٹ ایچ ایس 2 ہائی اسپیڈ ریل منصوبے پر کام کرنے والوں کو دریافت ہوا۔ 12ویں صدی عیسوی سے تعلق رکھنے والا یہ انمول خزانہ برمنگھم کے جنوب مشرق کے علاقے کے گاوں سے اسپیڈ ریل منصوبے کے دوران ملا، اس لاکٹ میں لال رنگ پر تین سنہرے شیر بنے ہوئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس لاکٹ کا ڈیزائن انگلش فٹبال ٹیم سے مماثلت رکھتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں پی ٹی آئی کیلئے خیرات کے نام پر رقم اکٹھی کی گئی، برطانوی میڈیا لاکٹ کی چوڑائی دو سینٹی میٹر اور لمبائی چار سینٹی میٹر سے تھوڑی زیادہ تھی جبکہ اوپر کی جانب ایک کنڈا لگا ہے جس سے اسے باندھا جاتا تھا۔ اس لاکٹ کی عمر کا اندازہ اسی پر بنے ہوئے نشانوں سے لگانے کی کوشش کی گئی ہے، تاریخی جائزے کے مطابق شیروں کو انگلینڈ کے نشان کے طور پراستعمال کیا جانا 1066 سے 1087 عیسوی تک حکومت کرنے والے پہلے نارمن بادشاہ ولیم فاتح کے دور سے جڑتا ہے۔ بادشاہ ولیم فاتح نے لال پس منظر پر دو شیروں کو استعمال کیا اور انگلش تخت کا نشان بنایا۔جبکہ تیسرے شیر کا اضافہ ہینری دوم نے کیا جو 1154 سے 1189 تک انگلینڈ کا بادشاہ رہا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہیکرز سے خطرہ، برطانیہ میں نئے وزیراعظم کا ا...

ہیکرز سے خطرہ، برطانیہ میں نئے وزیراعظم کا انتخاب تاخیر کا شکار ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق GCHQ ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ ووٹنگ بیلٹس پر سائبر حملہ ہو سکتا ہے جو نتیجہ بدل سکتا ہے۔ 1 لاکھ 60 ہزار پارٹی ممبرز کیلئے بیلٹس بھی گزشتہ روز بھیجے جانے تھے، لیکن اس میں تاخیر ہوئی اور اب یہ عمل 11 اگست تک مکمل ہو گا۔ سائبر حملے سے بچنے کیلیے برطانیہ کی نیشنل سائبر سیکورٹی سنٹر نے آن لائن ووٹنگ کی تجویز پیش کی ہے۔ سابق وزیر خزانہ رشی سونک اور سابق وزیر خارجہ لز ٹرس میں سخت مقابلہ ہے، دونوں امید واروں میں سے کوئی ایک ایک ماہ میں کنزرویٹو پارٹی اور برطانیہ کی سربراہی کا منسب سنبھالے گا۔ اوپینین پول میں ٹرس کو برتری حاصل ہے، لیکن اصل فیصلہ ووٹنگ کے بعد 5 ستمبر کو ہو گا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہیکرز سے خطرہ، برطانیہ میں نئے وزیراعظم کا ا...

ہیکرز سے خطرہ، برطانیہ میں نئے وزیراعظم کا انتخاب تاخیر کا شکار ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق GCHQ ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ ووٹنگ بیلٹس پر سائبر حملہ ہو سکتا ہے جو نتیجہ بدل سکتا ہے۔ 1 لاکھ 60 ہزار پارٹی ممبرز کیلئے بیلٹس بھی گزشتہ روز بھیجے جانے تھے، لیکن اس میں تاخیر ہوئی اور اب یہ عمل 11 اگست تک مکمل ہو گا۔ سائبر حملے سے بچنے کیلیے برطانیہ کی نیشنل سائبر سیکورٹی سنٹر نے آن لائن ووٹنگ کی تجویز پیش کی ہے۔ سابق وزیر خزانہ رشی سونک اور سابق وزیر خارجہ لز ٹرس میں سخت مقابلہ ہے، دونوں امید واروں میں سے کوئی ایک ایک ماہ میں کنزرویٹو پارٹی اور برطانیہ کی سربراہی کا منسب سنبھالے گا۔ اوپینین پول میں ٹرس کو برتری حاصل ہے، لیکن اصل فیصلہ ووٹنگ کے بعد 5 ستمبر کو ہو گا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ نے الظواہری کو مارنے کے لیے چاقوں سے...

امریکہ نے القاعدہ کے رہنما الظواہری کو مارنے کے لیے چاقوں سے لیس میزائل کا استعمال کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ نے ممکنہ طور پر ہیل فائر آر نائن ایکس نامی مخصوص میزائل استعمال کیا جس میں بارودی مواد کے بجائے بلیڈز اور چاقو لگے ہوئے تھے۔ یہ بلیڈز اپنے ہدف کے جسم کو نشانہ بناتے ہیں تاہم اس سے آس پاس کے لوگ متاثر نہیں ہوتے نہ ہی کسی عمارت کو کوئی بڑا نقصان پہنچتا ہے۔ الظواہری کی ہلاکت میں بھی ہیل فائر ڈرون ان کے گھر کی بالکونی میں پہنچا، اور اپنے ہدف کا شکار کر لیا، لیکن گھر پر موجود ان کی بیٹی اور بیوی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ نے الظواہری کو مارنے کے لیے چاقوں سے...

امریکہ نے القاعدہ کے رہنما الظواہری کو مارنے کے لیے چاقوں سے لیس میزائل کا استعمال کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ نے ممکنہ طور پر ہیل فائر آر نائن ایکس نامی مخصوص میزائل استعمال کیا جس میں بارودی مواد کے بجائے بلیڈز اور چاقو لگے ہوئے تھے۔ یہ بلیڈز اپنے ہدف کے جسم کو نشانہ بناتے ہیں تاہم اس سے آس پاس کے لوگ متاثر نہیں ہوتے نہ ہی کسی عمارت کو کوئی بڑا نقصان پہنچتا ہے۔ الظواہری کی ہلاکت میں بھی ہیل فائر ڈرون ان کے گھر کی بالکونی میں پہنچا، اور اپنے ہدف کا شکار کر لیا، لیکن گھر پر موجود ان کی بیٹی اور بیوی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بن قاسم پاور پلانٹ بند ہونے سے بجلی کی پیداو...

بن قاسم کا نیا کمیشن ہونے والا پاور پلانٹ 3 بند ہونے سے 450 میگا واٹ بجلی کی کمی ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بن قاسم کے نئے پاور پلانٹ تھری کی بندش سے 450 میگا واٹ بجلی کی کمی کی وجہ سے شہر میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ پاور پلانٹ کے ٹربائن کی مرمت میں 2 سے 3 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے، اس کے لیے پرزے بیرون ملک سے منگوائے جائیں گے۔ بن قاسم ون پاور پلانٹ پرانا ہونے کی وجہ سے صرف 250 سے 300 میگا واٹ بجلی بنا رہا ہے۔ بجلی کی کمی کی وجہ سے شہر میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، شہر کے مستثنی علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، جہاں تین بار ڈیڑھ گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہونے لگی ہے۔ شہر کے دیگر مختلف علاقوں میں 10 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس ٹربائن بند ہونے سے بجلی کی پیداوار میں کمی ہو گئی ہے، بن قاسم کے پرانے گیس سے چلنے والے 2 یونٹس سے فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار شروع کی گئی ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تاجروں سے بجلی کے بلوں میں سیلزٹیکس وصولی پر...

لاہورہائی کورٹ نے تاجروں سے بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس وصولی کے خلاف دائر درخواست پرچئیرمین واپڈا سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔ بدھ کو لاہور ہائیکورٹ میں تاجروں سے بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس وصولی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شجاعت علی خان نے ناصر سلمان کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں صدر پاکستان کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری اور وزیراعظم پاکستان کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار نے موقف دیا کہ چھوٹے تاجراورریٹیلر پر ٹیکسز سلیبزکوغیر قانونی پرتبدیل کیا گیا ہے۔ یہ بھی موقف اختیار کیا گیا کہ نئے ٹیکس کو ایک یونٹ بجلی استعمال کرنے والے چھوٹے تاجرکو بھی بھیجا گیا ہے، مہنگائی کے خلاف نعرہ لگا کر آنے والی حکومت جھوٹے دعوی عیاں ہوچکے ہیں۔ استدعا کی گئی کہ عدالت بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس کی وصولی کو کالعدم قرار دے۔ عدالت نے چیرمین واپڈا سمیت دیگرفریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے 22 اگست تک سماعت ملتوی کردی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان ون چائنہ پالیسی کے لیے مضبوط عزم کا...

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کے لیے اپنے مضبوط عزم کا اعادہ کرتا ہے، پاکستان کو تائیوان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے، تائیون کی صورتحال کے علاقائی امن و استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ون چائنا پالیسی کے ساتھ کھڑا ہے، بین ریاستی تعلقات باہمی احترام، اندرونی معاملات میں عدم مداخلت اور اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور دو طرفہ معاہدوں کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے مسائل کے پرامن حل پر مبنی ہونے چاہئیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تائیوان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے، تائیون کی صورتحال کے علاقائی امن و استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا پہلے ہی یوکرائن کے تنازعے کی وجہ سے سلامتی کی ایک نازک صورتحال سے دوچار ہے، ایسے میں دنیا ایک اور بحران کی متحمل نہیں ہو سکتی جس کے عالمی امن، سلامتی اور معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان ون چائنہ پالیسی کے لیے مضبوط عزم کا...

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کے لیے اپنے مضبوط عزم کا اعادہ کرتا ہے، پاکستان کو تائیوان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے، تائیون کی صورتحال کے علاقائی امن و استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ون چائنا پالیسی کے ساتھ کھڑا ہے، بین ریاستی تعلقات باہمی احترام، اندرونی معاملات میں عدم مداخلت اور اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور دو طرفہ معاہدوں کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے مسائل کے پرامن حل پر مبنی ہونے چاہئیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تائیوان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے، تائیون کی صورتحال کے علاقائی امن و استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا پہلے ہی یوکرائن کے تنازعے کی وجہ سے سلامتی کی ایک نازک صورتحال سے دوچار ہے، ایسے میں دنیا ایک اور بحران کی متحمل نہیں ہو سکتی جس کے عالمی امن، سلامتی اور معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملک بھر میںکورونا سے مزید 09 افراد جاں بحق،...

پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے مزید 09 افراد جان کی بازی ہار گئے ، مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ریکارڈ ،806 نئے کیسز رپورٹ، 160 مریضوں کی حالت تشویش ناک ۔ بدھ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث 09 افراد ہلاک ہوگئے ۔ قومی ادارہ برائے صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 ہزار 949 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے کورونا کے 806 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسکے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.85 فیصد رہی ہے جبکہ ملک بھر میں 160 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لیگ کے رہنما نذیرچوہان سمیت 8 افراد نے ضمانت...

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما نذیرچوہان سمیت 8 افراد نے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانت کیلئے رجوع کرلیا۔ نذیر چوہان سمیت دیگر افراد کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ بدھ کو نذیرچوہان نے اپنے وکیل سردار اکبر ڈوگر کی وساطت سے درخواست ضمانت بعدازگرفتاری دائر کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ تھانہ چوہنگ پولیس نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلیے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا بھی مسترد کردی تھی۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ بعد ازگرفتاری ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔ پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعت ق لیگ کی پنجاب میں حکومت بننے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما نذیر احمد چوہان کو پی ٹی آئی رہنما پر حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، انہیں 2 اگست بروز منگل لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ویسٹ اندیز نے دوسرے ٹی 20 میں بھارت کو 5وکٹو...

اوبیڈ مک کوئے کی تباہ کن بائولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے بھارت کو دوسرے ٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ، وارنر پارک، باسیٹر، سینٹ کٹس میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان نکولس پوران نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔اوبیڈ مک کوئے کی شاندار بائولنگ کے باعث بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.4 اوورز میں 138 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ،ہردیک پانڈیا31، راویندرا جدیجہ 27، ریشبھ پنت 24 اور سوریہ کمار یادو نے 11 رنز بنائے ۔ویسٹ انڈیز کے اوبیڈ مک کوئے نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6جبکہ جیسن ہولڈر نے 2 وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، برینڈن کنگ نے 68 اور ڈیون تھامس نے ناقابل شکست 31 رنز بنائے ، میزبان ٹیم کے اوبیڈ مک کوئے کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوگنڈا ، طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب اور لین...

یوگنڈا میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 10سے زائد افراد ہلاک ہو گئے،یوگنڈا کی ریلیف، ڈیزاسٹر اور پناہ گزینوں کی وزیر ایستھر اینیاکون ڈیونیا نے بتایا کہ ملک کے مشرق میں مبالی اور کپچوروا کے علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 10 افراد ہلاک ہوئے، اور 12 افراد کی تلاش اور بچا ئوکی کوششیں جاری ہیں،حکومت کی جانب سے لینڈ سلائیڈنگ کے شکار علاقوں میں رہنے والے لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے گھر بار کو ترک کردیں اور محفوظ علاقے منتقل ہو جائیں ،ریڈ کراس کے ترجمان ریٹاہ ناکاسیتا نے بھی اعلان کیا کہ دونوں خطوں میں سیلاب سے 1152مکانات متاثر ہوئے ہیں اور ان خاندانوں کو اسکولوں اور سرکاری عمارتوں میں آباد کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب کی مجموعی ملکی پیداوار 11سال کی بل...

سعودی عرب کی مجموعی ملکی پیداوار(جی ڈی پی)رواں سال کے دوسری سہ ماہی میں 11 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں 2022کی دوسری سہہ ماہی میں جی ڈی پی گروتھ کی شرح 11.8فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ سال کی اسی عرصہ سے گیارہ فیصد زیادہ ہے،اس سے قبل 2011میں سعودی عرب کی ترقی کی شرح 13.6فیصد ریکارڈ کی گئی تھی،سعودی اقتصادی ترقی میں اضافہ تیل کی فروخت بڑھنے کی وجہ سے ہوا، رپورٹ کے مطابق دوسری سہہ ماہی میں تیل کے شعبے میں 23.1فیصد اور غیر تیل کے شربوں میں 5.4فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)نے رواں سال سعودی معیشت میں 7.6 فیصد اضافے کا تخمینہ لگایا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی ایک مرتبہ پھر امریکی قیادت کے تائیوان...

چین کی امریکی قیادت کے تائیوان جانے کی صورت میں امریکہ کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو فوج کو متحرک کردیں گے،چینی دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نینسی پلوسی کے دورے تائیوان کے موقع پر چینی افواج خاموش نہیں بیٹھے گی ،ترجمان چینی دفتر خارجہ زو لی جین نے کہا کہ نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان چین کی خودمختاری اور آزادی کو چیلنج کرنا ہے، ایسی صورت میں چین کی طرف سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا،ایک سوال کے جواب میں چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ انتباہ کے باوجود کسی بھی ایسے اقدام کی صورت چین کی طرف سے آنے والے ردعمل کا انتظار کرنا ہوگا،دوسری جانب چائنا لبریشن آرمی نے نینسی پلوسی کے متوقع دورے کے پیش نظرسرحد پراپنی سرگرمیوں کو تیز کردیا ہے،امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کا کہنا تھا کہ تائیوان کا دورہ اسپیکر کی اپنی صوابدید ہے،ان کی حفاظت کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا گیاہے ۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یمن میں 934بارودی سرنگیں صاف کر دی گئیں

عرب ملک یمن میں 934 بارودی سرنگیں صاف کر دی گئیں، سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے منصوبے مسام کے تحت جولائی 2022کے آخری ہفتے کے دوران یمن کے مختلف مقامات سے 934بارودی سرنگیں صاف کرائیں، یہ سرنگیں حوثی ملیشیا نے مختلف مقامات پربچھا رکھی تھیں،37 انسانی بارودی سرنگیں ، 269ٹینک شکن، 624بغیر دھماکے والی اور 4دھماکہ خیز سرنگیں صاف کی گئیں، عدن میں 176ٹینک شکن اور 500بغیر دھماکے والی سرنگیں صاف کی گئیں،الضالع کمشنری کے قعطبہ ضلع میں ایک بم کو غیرموثر کیا گیا جبکہ تین انسانی بارودی سرنگیں ، 37ٹینک شکن، چھ بغیر دھماکے والی اور الحدید کمشنری کے حیس ضلع میں دو بم غیر موثر بنائے گئے، علاوہ ازیں مارب کمشنری کے الوادی ضلع میں تین ٹینک شکن اور 24 انسانی بارودی سرنگیں صاف کی گئیں،رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ شبوہ، عین، عسیلان، تعز، الوازعیہ، المخا اور ذباب مقامات پر مختلف قسم کی بارودی سرنگیں صاف کی گئیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جنوبی کوریا، جاپان اور امریکہ کی مشترکہ جنگی...

جنوبی کوریا ، متحدہ امریکہ اور جاپان "پیسیفک ڈریگون " نامی جنگی مشقیں ریاست ہوائی کے کھلے سمندر میں ہونگی،عالمی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے خلاف منگل سے شروع ہونے والی مشق میں 8جنگی جہاز اور 2 طیارے حصہ لیں گے، واضح رہے کہ ہر 2 سال بعد منعقد ہونے والی ان جنگی مشقوں میں امسال آسٹریلیا اور کینیڈا بھی حصہ لے رہے ہیں،پیسیفک ڈریگون بالسٹک میزائل ڈھال مشقیں 14 اگست تک جاری رہیں گی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تین دن میں چھ ہزار سے زائد عمرہ ویزے جاری کئ...

سعودی وزارت حج نے گزشتہ تین روز میں بیرون مملکت سے آنے والے چھ ہزار سے زائد زائرین کوعمرہ ویزے جاری کیے ،عرب میڈیاکے مطابق وزارت حج وعمرہ دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے عمرہ زائرین کو مختلف سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے،وزارت حج و عمرہ کے مطابق بیرون مملکت سے عمرہ زائرین کو سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے ویزہ حاصل کرنے، عمرہ پیکیج خریدنے اور پیکیج کی رقم آن لائن ادا کرنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے،سرکاری ویب سائٹ پر زائر عمرہ ویزہ کی درخواست پیش کرسکتا ہے،آن لائن عمرہ ویزہ فارم بھرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، رجسٹرڈ ای پلیٹ فارم کے ذریعے بیرون مملکت سے عمرے کے لیے آنے والے اپنے لیے مناسب پیکیج کا انتخاب بھی خود کرسکتے ہیں،اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرہ کی ادائیگی کے لیے دن اور وقت کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ عمرہ ویزہ ملنے پر مسجد نبوی شریف کی زیارت کا وقت بھی متعین کیا جا سکتا ہے، یہ سب کچھ 24 گھنٹے آن لائن ممکن ہو گیا ہے،عمرہ زائر کے لیے آنے جانے کا ٹکٹ، انشورنس سکیم اور مملکت میں رجسٹرڈ عمرہ کمپنی سے فیلڈ سروس پیکیج، ٹرانسپورٹ اور رہائش کی بکنگکرانا ضروری ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارتی اسپتال میں آتشزدگی سے 8افراد ہلاک

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں اسپتال انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے 4مریضوں سمیت 8افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ،بھارتی میڈیا کے مطابق جبل پورمیں واقع نیولائف ملٹی اسپیشلٹی اسپتال میں گزشتہ روز لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے ہی اسپتال کی نچلی اور پہلی منزل کو اپنیلپیٹ میں لے لیا،آتش زدگی کے نتیجے میں اسپتال میں داخل 4مریضوں سمیت 8افراد ہلاک اور5جھلس کر زخمی ہوگئے ، آگ لگنے کا واقعہ دوپہردوبجے پیش آیا تاہم فائربریگیڈ کو 15منٹ کی تاخیرسے کال کی گئی جس کے بعد چارفائر برگیڈ کی گاڑیوں نے آگ بجھانے کا آغازکیا،حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے یہی لگتا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے اسپتال کے عملے نے جنریٹرچلانے کی کوشش کی،تاہم وولٹیج میں کمی بیشی سے ہونے والے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس نے چند ہی لمحوں میں اسپتال میں فارمیسی، گرائونڈ فلوراورپہلی منزل کواپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے وہاں موجود افراد کواسپتال کے داخلی اورخارجی راستوں تک رسائی نہیں مل سکی، جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت اسپتال میں 25افراد موجود تھے جوجان بچا کرنکلنے میں کام یاب رہے لیکن گرائونڈ فلورپرانتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل 4مریض، تین عملے کے ارکان اورنرس جھلس کرہلاک ہوگئی، افسوس ناک حادثے کے بعد مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 5لاکھ روپے اورزخمیوں کے لیے 50ہزارفی کس امداد دینے کا اعلان کیاہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایٹمی تباہی صرف ایک غلط اندازے سے دوری پر ہے...

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیوگوئیتریس نے خبردارکیا ہے کہ دنیا تباہ کن ایٹمی جنگ سے ایک غلط اندازے سے دوری پرہے، اورہم سرد جنگ کے بعد سے اس کیاطراف میں ہی ہیں، امریکی میڈیا کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہم اب تک غیرمعمولی طورپرخوش قسمت ثابت ہوئے ہیں، بڑھتی ہوئی عالمی کشیدگی کے درمیان، انسانیت صرف ایک غلط فہمی ہے، اور ہم جوہری تباہی سے محض ایک غلطی کی دوری پرہیں، جوہری عدم پھیلا کے معاہدے پردستخط کرنے والے ممالک کی کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ روئے زمین پرموجود تقریبا ہرملک این پی ٹی معاہدے پر دستخط کرچکا ہے، جن میں دنیا کی پانچ بڑی ایٹمی طاقتیں بھی شامل ہیں،لیکن اس معاہدے پردستخط نہ کرنے والے ممالک میں سے چارہندوستان، پاکستان، شمالی کوریا اور اسرائیل ایسے ہیں جن کے پاس جوہری ہتھیارہیں یا ان کی موجودگی کا شبہ ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ جوہری تباہی سے بچنے کے لیے دنیا کی خوش قسمتی زیادہ عرصے برقرارنہیں رہ سکتی،انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کشیدگی نئی بلندیوں پرپہنچ رہی ہے اوردنیا تباہ کن ایٹمی جنگ سے ایک غلط اندازے سے دوری پرہے-

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی۔

۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

منکی پاکس کی بھارت میں انٹری ، ایک ہلاکت کی...

نئی عالمی وبا منکی پاکس کی بھارت میں انٹری ، ایک ہلاکت کی تصدیق ہو گئی،بھارتی میڈیا کے مطابق اگر مرنے والے کی موت کی وجہ منکی پاکس ثابت ہوئی تو یہ ایشیا میں اس وائرس سے پہلی ہلاکت ہوگی، انڈیا کی کیرالہ ریاست کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ 22سالہ شخص کے طبی معائنوں سے معلوم ہوا کہ اس کو منکی پاکس ہوا تھا جو حال ہی میں متحدہ عرب امارات سے لوٹا تھا،جنوبی افریقہ سے باہر منکی پاکس سے تین ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں، عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا ہے،متحدہ عرب امارات سے لوٹنے کے ایک ہفتے بعد 30جولائی کو منکی پاکس سے متاثرہ اس شخص کی موت کیرالہ میں ہوئی، متاثرہ شخص اینکیفلائٹس (دماغ کی سوزش)اور تھکاوٹ کی علامات کے ساتھ ہسپتال میں داخل ہوا تھا، متاثرہ شخص کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے والے 20افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے،بھارت کی وزارت صحت کے مطابق ایک اعلی سطحی ٹیم 22سالہ شخص کے موت کی تحقیقات کرے گی،واضح رہے کہ بھارت میں منکی پاکس کے کم از کم چار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پہلا کیس 15جولائی کو رپورٹ ہوا تھا جو متحدہ عرب امارات سے کیرالہلوٹا تھا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی کانگرس حملہ کیس، ملوث شخص کو سات سال...

امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والا شخص جو ہولسٹرڈ پستول سے مسلح ہو کر فساد پھیلانے والوں کے ساتھ شامل ہوکرکانگرس پر حملہ آور ہوا تھا اسے سات سال قید کی سزا سنادی گئی ہے،امریکی میڈیا کے مطابق 49 سالہ گائے ریفٹ پر مارچ میں سرکاری کارروائی میں رکاوٹ ڈالنا، فسادات میں پولیس کے ساتھ مداخلت کرنے سمیت پانچ سنگین جرائم پر فرد مجرم عائد کی گئی تھی،اس کی سزا امریکی گانگرس حملہ فسادات میں ملوث افراد میں کسی پر عائد کی جانے والی سب سے طویل سزا ہے،تقریبا 900 افراد کے خلاف کانگریس پر 6جنوری 2021کے فسادات میں ملوث ہونے کا الزام لگا کر کیس چلایا جارہا ہے، سی سی ٹی وی ویڈیو میں ریفٹ ایک پولیس افسر کے چہرے پر کالی مرچ چھڑکنے کے بعد پیچھے ہٹ گیا لیکن ریفٹ لوگوں کے ہجوم میں انڈے مارتے اور دیگر فسادیوں کو عمارت کے باہر سیڑھیوں کے ایک سیٹ پر لے جاتے ہوئے دکھایا گیا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران جوہری ہتھیاروں کا سد باب معاہدے کو لوٹ...

امریکی وزیر ِ خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ واشنگٹن اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ ایران کی جوہری ہتھیاروں کے پھیلاو کا سدباب معاہدے کو واپسی بہترین راستہ ہے، انتھونی بلنکن نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں منعقد ہونے والے جنرل کمیٹی کے اجلاس کے دوران میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس چیز پر اپنے یقین پر اٹل ہیں کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر دو طرفہ طور پر واپسی ، اس معاملے میں آگے بڑھنے اور ہر طرح کے بحران سے گریز کرنا بہترین راستہ ہو گا،بلنکن نے کہا کہ جوہری عدم پھیلائو کے میدان میں، ایران، شمالی کوریا اور اب روس کو مختلف طریقوں سے منظر عام پر آنے والے چیلنجزکا سامنا ہے،انہوں نے روس کے یوکیرین پر حملے کو مثال بناتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ دنیا کے چاروں گوشوں میں جوہری اسلحہ کے مالک ہونے یا نہ ہونے کے معاملے میں فیصلے پر سو چ و بیچار کرنے والے ممالک کے ایک بیانک پیغام کی حیثیت رکھتی ہے،امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین نے مہینوں کی گفت و شنید کی بنیاد پر بہترین سفارشات پیش کی ہیں امریکہ ، اتفاق ہو نے والے معاملات میں آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے، لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا کہ ایران اس کے لیے تیار ہے یا نہیں،دوسری جانب امریکی انتظامیہ نے 6اداروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے ، جو ایرانی تیل سمیت حکومت ایران کے لیے ایک ذریعہ آمدنی کی حامل پیٹرو کیمیکل مصنوعات سے متعلق غیر قانونی لین دین میں سہولت فراہم کرتے تھے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران کا یورینیم کی افزودگی کیلئے نئے سینٹری...

ایران نے یورینیم کی افزودگی کیلئے سینکڑوں نئے سینٹری فیوجز کو فعال کرنے کا اعلان کردیا،ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے ترجمان بہروز کمال وندی نے کہا کہ یورینیم کو افزودہ کرنے کیلئے نئے سینٹری فیوجزکو گیس کی فراہمی جلد شروع کردی جائے گی،انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کو تمام تراقدامات سے آگاہ کردیا گیا ہے، یاد رہے کہ جولائی 2015میں ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ طے پاگیا تھا تاہم بعد میں سابق امریکی صدرٹرمپ نے یکطرفہ طورپرمعاہدے سے نکلنے کا اعلان کردیا تھا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں فیوچرز اینڈ ڈیریویٹو ٹریڈنگ کاقانون...

چین میں سرمایہ کاروں کے مفادات کے بہترتحفظ اور ریئل اکانومی کے مفاد میں فیوچر مارکیٹ کو ترقی دینے کے لیے فیوچرز اینڈ ڈیریویٹوکا قانون پیر سے نافذ العمل ہوگیا۔تقریبا تین دہائی پہلے فیوچر اینڈ ڈیریویٹیو ٹریڈنگ کا آغازہونے کے بعد اپنی نوعیت کے اس پہلے قانون سے توقع ہے کہ اس سے زیادہ ریگولیٹڈ اور اوپن کیپٹل مارکیٹ بنانے اور ریئل اکانومی کی پائیدار ترقی میں مدد ملے گی۔اپریل میں نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اس قانون کی منظوری دی گئی تھی۔چائنہ فیوچر ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک کا فیوچر ٹریڈنگ کا حجم گزشتہ سال ریکارڈ 7ارب 50کروڑ لاٹس پر تھا۔ مجموعی تجارتی قدر بھی 2021 میں 5821کھرب یوآن(تقریبا860کھرب امریکی ڈالر) کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جوہری مذاکرات کی بحالی کے وقت پر جلداتفاق ہو...

ایران نے 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات کے دوبارہ شروع کرنے کے وقت کے حوالے سے مستقبل قریب میں معاہدہ طے پانیکی توقع کااظہار کیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پیر کوہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ ممکن ہے کہ ہم مذاکرات کے وقت کے حوالے سے مستقبل قریب میں کسی نتیجے پر پہنچ جائیں۔ترجمان نے کہا کہ ان کا ملک کسی بھی ایسے اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے جس سے معاہدے تک پہنچنے میں مدد ملے۔مذاکراتی عمل میں منطقی اور معقول نتائج کی امید کااظہار کرتے ہوئے انہوں نیامریکہ پر زور دیا کہ وہ ایک منطقی، معقول اورپائیدار معاہدے کے لیے اپنی خواہش کا اظہار اور انحراف کرنے والے مسائل سے گریزکرے۔ترجمان نے کہا کہ معاہدے تک پہنچنا ایران کے لیے ایک سنجیدہ حکمت عملی ہے، کیونکہ ایک معاہدہ ہی ہمارے ملک اور دوسرے فریق کے مفادات کا تحفظ کر سکتا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوگنڈا میں سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 21...

یوگنڈا کے مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنیوالے سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔ریلیف ، آفات سے بچا اور پناہ گزینوں کی وزیرمملکت ایستھرڈیونیا اینیاکون نے پیر کے روز بتایا کہ گزشتہ روز مرنیوالوں میں سے 7 افراد کی لاشیں ضلع مبالے جبکہ 3 کی کاپچھوروا سے ملی ہیں۔یوگنڈا ریڈ کراس سوسائٹی(یو آر سی ایس)کی ترجمان ایرینی ناکاسیتا نے بتایا کہ پیر کی صبح دریائے نابیونگا سے 11 مزید لاشیں نکالی گئی ہیں جس سے سرکاری طور پر اعلان کردہ ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔وزیر نے بتایا کہ بارشوں سے بہت زیادہ تباہی ہوئی ہے جو انفرادی اور اجتماعی صلاحیت سے زیادہ ہے۔ ہم عام عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پہاڑوں اور وادیوں میں تمام ممکنہ آبی گزرگاہوں ،لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں سے دور ہو جائیں ، ہم مزید جانیں کھونا نہیں چاہتے ہیں۔یو آر سی ایس نے کہا کہ شدید بارشوں کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں اور پڑوسی اضلاع میں 1ہزار سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں جبکہ 4 دیگر اضلاع کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے اس واقعے سے دو دن قبل اگست میں ملک کے شمالی، مشرقی اور وسط مغربی حصوں میں شدید بارشوں کا انتباہ جاری کیا تھا۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 2021 میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 10 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے صنعتی شعبے میں ماحول دوست ترقی کا منص...

چین نے صنعتی شعبے میں ماحول دوست ترقی کو فروغ دینے کاایک منصوبہ متعارف کرایا ہے جس کا مقصد کاربن اخراج کی انتہائی سطح کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد فراہم کرناہے۔وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی، قومی ترقی واصلاحات کمیشن اوروزارت حیاتیاتی ماحول وماحولیات کی جانب سے پیر کو جاری کردہ منصوبے کے مطابق، 2025 تک، کم از کم 2کروڑ یوآن (تقریبا 29لاکھ 60ہزار امریکی ڈالر) سالانہ کاروباری ٹرن اوور والے صنعتی اداروں کی فی یونٹ توانائی کھپت میں 2020 کے مقابلے میں 13.5 فیصد کمی ہو جائے گی۔ منصوبے کے مطابق صنعتی ڈھانچے میں اصلاحات اور اپ گریڈنگ کو فروغ دینے، توانائی کی زیادہ کھپت اور زیادہ کاربن اخراج کے ساتھ نچلی سطح کے منصوبوں کی بے سمت ترقی کو روکنے اور ماحول دوست اور کم کاربن والی صنعتوں کو ترقی دینے کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔منصوبے کے مطابق 2030 تک، نئی توانائی اور صاف توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کا تناسب مجموعی نئی گاڑیوں کے تقریبا 40 فیصد تک پہنچ جائے گا اور مسافر کاروں اور تجارتی گاڑیوں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی شدت 2020 کے مقابلے میں بالترتیب 25 فیصد اور 20 فیصد کم کی جائے گی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے سنکیانگ میں توانائی کی پیداوار میں اض...

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیارعلاقے میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں توانائی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔علاقائی شماریات بیورو کے مطابق، جنوری سے جون تک، سنکیانگ میں 18کروڑ14لاکھ 80ہزار ٹن خام کوئلہ پیدا ہوا،جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 28.8 فیصد زیادہ اورملک کے خام کوئلے کی کل پیداوار کا 8.3 فیصد ہے۔کوئلے کی فراہمی کے ایک بڑے مرکزکی حیثیت سے سنکیانگ کا مقصد 2025 تک 40 کروڑ ٹن سے زیادہ کوئلے کی پیداوار حاصل کرنا ہے۔سال کی پہلی ششماہی میں سنکیانگ کی خام تیل کی پیداوارگزشتہ سال کی نسبت 8.9 فیصد اضافے کے ساتھ 1کروڑ62لاکھ 10ہزارٹن جبکہ قدرتی گیس کی پیداوار تقریبا21ارب کیوبک میٹررہی جو5.9 فیصد زیادہ ہے۔اس عرصے میں خطے میں بجلی کی فراہمی مستحکم رہی ،اور بجلی کی مجموعی پیداوار 230 ارب کلو واٹ گھنٹہ سے تجاوز کر گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.5 فیصد زیادہ ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوکرائن میں بحیرہ اسود کی بندرگاہ سے اناج سے...

یوکرائن کی جنوبی بندرگاہ اوڈیسا سے اناج سے لدا پہلا مال بردار بحری جہاز لبنان کیلئیروانہ ہو گیا ہے۔یوکرائن کے وزیربرائے انفراسٹرکچر اولیکسینڈر کبراکوف نے پیر کے روز فیس بک پر بتایا کہ بحیرہ اسود میں واقع بندرگاہ سے روانہ ہونیوالا سیرالیون کا پرچم بردار بحری جہاز رازونی 26 ہزار ٹن مکئی لے کر لبنان کی بندرگاہ طرابلس کیلئے سفر پر نکلا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بحری جہاز ایک سمندری راہداری پر سفر کرے گا جس کی حفاظت کی ضمانت ترکی اور اقوام متحدہ(یو این)نے دی ہے۔کبراکوف نے کہا کہ یوکرائن کی اناج کی برآمدات کو دوبارہ شروع کرنے سے خوراک کے عالمی بحران کو روکنے میں مدد ملے گی، یوکرائنی معیشت میں اس کا حصہ کم از کم 1 ارب امریکی ڈالر ہو گا اور ملک کیکسانوں کیلئے آئندہ سال کیلئے بیج بونے کی مہم کی تیاری کرنے کی راہ ہموار ہو گی۔ترک وزارت دفاع نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ مال بردار جہاز سب سے پہلے منگل کو معائنہ کیلئے ترکی میں استنبول پہنچے گا، جہاں روس اور یوکرائن کے ترکی اور اقوام متحدہ کیساتھ کیے گئے معاہدے کے مطابق ایک مشترکہ مانیٹرنگ سینٹر کے ذریعے اس کا معائنہ کیا جائے گا۔ترک وزارت دفاع نے کہا کہ رازونی کے بعد یوکرائن کی بندرگاہ اوڈیسا سے دیگر قافلے بھی روانہ ہوں گے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کشمیری حریت لیڈر یاسین ملک کو فی الفوربھارتی...

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عرفان عباسی نے کہاہے کہ کشمیری حریت لیڈر یاسین ملک کو فی الفوربھارتی حکومت رہا کرے عالمی برادری انسانی حقوق کی تنظیمیں یاسین ملک کی غیر قانونی گرفتاری کا نوٹس لے، اگر یاسین ملک کو کچھ ہوا تو اس کی ساری ذمہ داری نریندر مودی اور ان کے حواریوں پر عائد ہوگی،سفاک بھارتی حکام نے غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کو ہسپتال سے واپس نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں منتقل کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حریت رہنما یاسین ملک نے اپنے خلاف درج جھوٹے مقدمات میں منصفانہ ٹرائل سے انکار کیخلاف 22 جولائی کو تہاڑ جیل میں غیر معینہ مدت کیلئے بھوک ہڑتال شروع کر دی تھی یاسین ملک کو دوران قید کچھ ہوا تو ذمہ داری بھارتی حکومت پر عائد ہوگی۔اگر جیل میں یاسین ملک کی جان کو نقصان ہوا تو اس کے ذمہ دار صرف اور صرف نریندر مودی ہوں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ عالمی اداروں کو شرمناک خاموشی ختم کر کے مودی کے مظالم کا فوری اور سخت نوٹس لینا ہوگا۔ امت مسلمہ اس معاملے پر خاموش رہی تو تاریخ انسانیت ان کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا کے بالی میں رنگ برنگی پتنگوں کا می...

بالی ، انڈونیشیا(شِنہوا)انڈونیشیا کے بالی میں سالانہ پتنگ میلے کا انعقاد عمومی طور پر جولائی سے اکتوبر تک کیا جاتا ہے یہ بالی میں خوشگوار موسم کے آغاز کی علامت ہے اور ساتھ ہی جزیرے کی منفرد ثقافت کو اجاگر بھی کرتا ہے۔روایتی میلہ ہرسال ہزاروں سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتا ہے اس میں ہر شکل، سائز اور رنگوں کی پتنگوں کا پرہجوم ساحل پر نظارہ انتہائی متاثر کن ہوتا ہے۔

۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا کے بالی میں رنگ برنگی پتنگوں کا می...

بالی ، انڈونیشیا(شِنہوا)انڈونیشیا کے بالی میں سالانہ پتنگ میلے کا انعقاد عمومی طور پر جولائی سے اکتوبر تک کیا جاتا ہے یہ بالی میں خوشگوار موسم کے آغاز کی علامت ہے اور ساتھ ہی جزیرے کی منفرد ثقافت کو اجاگر بھی کرتا ہے۔روایتی میلہ ہرسال ہزاروں سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتا ہے اس میں ہر شکل، سائز اور رنگوں کی پتنگوں کا پرہجوم ساحل پر نظارہ انتہائی متاثر کن ہوتا ہے۔

۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا کے بالی میں رنگ برنگی پتنگوں کا می...

بالی ، انڈونیشیا(شِنہوا)انڈونیشیا کے بالی میں سالانہ پتنگ میلے کا انعقاد عمومی طور پر جولائی سے اکتوبر تک کیا جاتا ہے یہ بالی میں خوشگوار موسم کے آغاز کی علامت ہے اور ساتھ ہی جزیرے کی منفرد ثقافت کو اجاگر بھی کرتا ہے۔روایتی میلہ ہرسال ہزاروں سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتا ہے اس میں ہر شکل، سائز اور رنگوں کی پتنگوں کا پرہجوم ساحل پر نظارہ انتہائی متاثر کن ہوتا ہے۔

۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا کے بالی میں رنگ برنگی پتنگوں کا می...

بالی ، انڈونیشیا(شِنہوا)انڈونیشیا کے بالی میں سالانہ پتنگ میلے کا انعقاد عمومی طور پر جولائی سے اکتوبر تک کیا جاتا ہے یہ بالی میں خوشگوار موسم کے آغاز کی علامت ہے اور ساتھ ہی جزیرے کی منفرد ثقافت کو اجاگر بھی کرتا ہے۔روایتی میلہ ہرسال ہزاروں سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتا ہے اس میں ہر شکل، سائز اور رنگوں کی پتنگوں کا پرہجوم ساحل پر نظارہ انتہائی متاثر کن ہوتا ہے۔

۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا کے بالی میں رنگ برنگی پتنگوں کا می...

بالی ، انڈونیشیا(شِنہوا)انڈونیشیا کے بالی میں سالانہ پتنگ میلے کا انعقاد عمومی طور پر جولائی سے اکتوبر تک کیا جاتا ہے یہ بالی میں خوشگوار موسم کے آغاز کی علامت ہے اور ساتھ ہی جزیرے کی منفرد ثقافت کو اجاگر بھی کرتا ہے۔روایتی میلہ ہرسال ہزاروں سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتا ہے اس میں ہر شکل، سائز اور رنگوں کی پتنگوں کا پرہجوم ساحل پر نظارہ انتہائی متاثر کن ہوتا ہے۔

۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں