• Columbus, United States
  • |
  • ٢٤ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

اسلام امن اور رواداری کا مذہب ہے، قرآنِ پاک...

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام امن اور رواداری کا مذہب ہے، قرآنِ پاک کے مطابق دین کے معاملے میں کوئی جبر نہیں ہے، پاکستان بلا کسی ذات پات، رنگ و نسل اور مذہب کی تفریق کے ہم سب کا ہے، ہم سب نے مل کر ہی اسکی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھنی ہے۔ جمعرات کو اقلیتوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہمارے آئین میں مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے فرد اور املاک کے تقدس کو قانونی شکل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کا قومی دن ان شراکتوں کو اجاگر کرتا ہے جو ہمارے غیر مسلم پاکستانی شہری قومی ترقی میں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کے کلیدی کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے، انکے ہماری عظیم قوم کا لازم حصہ ہونے اور مذہبی اقلیتوں کے احترام کے عزم کا اعادہ کرنے کیلئے 11 اگست کو قومی اقلیتی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام امن اور رواداری کا مذہب ہے۔ قرآنِ پاک کے مطابق دین کے معاملے میں کوئی جبر نہیں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئین میں مذہب کی آزادی اور ہماری اقلیتوں کے افراد اور املاک کی تکریم کو باقائدہ قانونی شکل دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو نہ صرف ان ذمہ داریوں کا بخوبی ادراک ہے بلکہ ان مقاصد کے حصول کے لیے اپنے عزم کی مستقل یاد دہانی کے طور پر حکومت نے 11 اگست کو سرکاری سطح پر شاندار طریقے سے قومی اقلیتی دن منانے فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی و اقتصادی خلیج کو پورا کرنے اور ہماری اقلیتوں کے لیے تعلیمی اداروں اورنمایاں خدمات کے لیے نمائندہ فورمز پر خصوصی کوٹہ مختص کرنے جیسے اقدامات سے قومی سطح پر ہر کسی کو یکساں تعلیم و ترقی کے مواقع کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اقلیتوں کے معاشی طور پر کمزور طبقات کے حقوق کے یقینی تحفظ اور ترقی کے لیے وقف مالی امداد بھی ان اقدامات کا حصہ ہے۔ اس موقع وزیراعظم نے تمام اقلیتی برادریوں کے اپنے بھائیوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ رواداری اور باہمی اتفاق کی فضا کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بلا کسی ذات پات، رنگ و نسل اور مذہب کی تفریق کے ہم سب کا ہے اور ہم سب نے مل کر ہی اسکی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھنی ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

متحدہ عرب امارات کا سیلاب سے متاثر بلوچستان...

متحدہ عرب امارات نے موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے متاثر بلوچستان کے لوگوں کو خوراک اور رہائش فراہم کرنے کے لیے امدادی پروگرام شروع کیا ہے۔ یہ پروگرام امارات ہلال احمر کے چیئرمین شیخ حمدان بن زید النہیان کی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے۔ پروگرام کا پہلا مرحلہ سیلاب سے سب سے زیادہ تباہ ہونے والے علاقوں کو امداد فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جیسے لسبیلہ اور جھل مگسی کے اضلاع۔ دوسرے مرحلے میں، اتھارٹی صوبے کے دیگر علاقوں میں امدادی قافلے بھیجے گی تاکہ ان کے رہائشیوں کو موجودہ صورتحال سے نمٹنے میں مدد ملے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی...

ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج(جمعہ)سبینا پارک، کنگسٹن، جمیکامیں کھیلا جائے گا۔کیوی ٹیم کو میزبان ویسٹ انڈیز کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 13 رنز سے شکست دی تھی۔ کیوی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز کین ولیم سن لیڈ کر رہے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نکولس پوران کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 14 اگست کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 17اگست کو ہوگاجبکہ بقیہ دونوں میچز بالترتیب 19 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ون ڈے سیریز کے تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور کینسنگٹن اوول، برج ٹان، بارباڈوس میں کھیلے جائیں گے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

محمد آصف سے بڑا بولر پاکستان میں کوئی نہیں آ...

کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیم باغ اسٹالیئنز کے نائب کپتان رومان رئیس نے کہاہے کہ مکمل صحتیاب ہو چکا ہوں اور انجری سے پہلے والی پرفارمنس کے ساتھ قومی ٹیم میں واپس آنا چاہتا ہوں۔اپنے ایک انٹرویو رومان رئیس نے کہا کہ 2018میں گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہوا تھا جس کو شروعات میں سنجیدہ نہیں لیا تھا، گھٹنے کی انجری سے مکمل نجات ہونے سے قبل پی ایس ایل کھیلنا شروع ہو گیا، کم آگاہی کے باعث انجری سے نجات پائے بغیر کھیلا جس سے کمر میں بھی درد محسوس ہوا۔انہوں نے بتایا کہ ایک وقت میں ہمت ہار چکا تھا کہ شاید اب کرکٹ نہ کھیل سکوں، ڈاکٹرز نے کھیلنے سے منع کیا اور کہا اپنی ذمہ داری پر کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا پی ایس ایل میں بطور بولنگ کنسلٹنٹ کام کرتے ہوئے اپنا ری ہیب بھی جاری رکھا، 9 ماہ ری ہیب مکمل کیا، اب انجری سے مکمل نجات پالی ہے۔قومی ٹیم کے آل رائونڈر نے کہا کہ اگر فاسٹ بولر کے پاس سوئنگ اور سیم نہ ہو تو پھر اس کو رفتار بڑھانے کی ضرورت ہے، مجھے سوئنگ اور سیم دونوں آتے ہیں اس لیے رفتار بڑھانے پر دھیان نہیں دیتا۔نائب کپتان باغ اسٹالیئنز نے نوجوان فاسٹ بولرز کو تلقین کی کہ رفتار کے ساتھ لائن اور لینتھ پر کام ضرور کریں، محمد آصف سے بڑا بولر پاکستان میں کوئی نہیں آیا، محمد آصف سے زیادہ سیم اور سوئنگ کا کنٹرول کسی کے پاس نہیں تھا،

محمد آصف نے مجھے بتایا کہ شروع کے تین چار سالوں تک معلوم نہیں ہوتا تھا کہ کون سا گیند سیم ہو رہا ہے اور کون سا نہیں، انہوں نے بتایا کہ میچز کھیلنے کے تجربے کے ساتھ سیم اور سوئنگ میں نکھار آیا، آصف نے کہا کہ آج کل فاسٹ بولرز وکٹ کیپر تک گیند پہنچانا چاہتے ہیں لیکن ٹارگٹ وکٹوں کو کرنا چاہیے وکٹ کیپر کو نہیں، آصف کے مشوروں سے مجھے وکٹیں لینے میں آسانی پیدا ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میں ڈیل اسٹین کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا مفید ثابت ہوا، ڈیل اسٹین نے مشورہ دیا کہ بولنگ اچھی لائن اور لینتھ کے ساتھ کرنا ہی بولر کی کامیابی ہے، فاسٹ بولر میں جوش و خروش ہونا چاہیے لیکن سلیجنگ کرنا غلط ہے، کرکٹ جینٹل مین کا کھیل ہے اس لیے سلیجنگ کو نہیں مانتا۔رومان رئیس نے کہا کہ موجودہ کرکٹ میں خود پر قابو رکھنا بہت ضروری ہے، پاکستان کے پاس نوجوان فاسٹ بولرز اچھے ہیں جو 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کر سکتے ہیں، کرکٹ بہت زیادہ ہو گئی ہے اس لیے فاسٹ بولرز کو اپنی فٹنس پر توجہ دینی ہو گی، اگر اپنے ورک لوڈ کا خیال نہیں رکھیں گے تو فاسٹ بولرز انجری کا شکار ہو سکتے ہیں۔آل رائونڈر نے کہا کہ انجری سے قبل والی پرفارمنس کے ساتھ قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کرنا چاہتا ہوں، ہر ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں پرفارمنس دینا اور انجوائے کرنا ہدف ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کینیڈین اوپن ، نک کرگیوس عالمی نمبر ایک ڈینی...

آسٹریلیا کے نامور ٹینس سٹار نک کرگیوس کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ٹاپ 16 رائونڈ میں پہنچ گئے۔ انہوں نے اے ٹی پی ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میں روسی عالمی نمبرا یک ڈینیل مڈویڈوف کو اپ سیٹ شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ کینیڈین اوپن ٹینس کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں جاری ہے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی نک کرگیوس نے روسی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک ڈینیئل مڈویڈوف کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 7-6(7-2)،4-6 اور 2-6 سے فتح حاصل کر کے ایونٹ کے پر ی کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ 27 سالہ آسٹریلوی ٹینس سٹار نک کرگیوس نے پہلا سیٹ ٹائی بریک پر کھو دیا لیکن اس کے بعد جاندار واپسی کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔دوسرے رائونڈ کے دیگر میچوں میں برطانوی ٹینس سٹار کیمرون نوری بھی ٹاپ 16 میں پہنچ چکے ہیں ، انہوں نے دوسرے رائونڈ میں نیدرلینڈز کے بوٹک وین ڈی زنڈشلپ کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی ۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ناروے کی کوہ پیما کرسٹن ہریلا نے گیشربرم ون...

ناروے سے تعلق رکھنے والی خاتون کوہ پیما کرسٹن ہریلا نے گیشربرم ون بھی سر کر لی ہے۔36سالہ کوہ پیما نے گیشربرم کو سر کیا، 8080میٹر بلند گیشربرم ون دنیا کی گیارہویں بلند ترین چوٹی ہے۔رواں سال 28 اپریل کو ریکارڈ مہم شروع کرنے والی کرسٹن گیشربرم سے قبل ساڑھے تین ماہ میں 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کر چکی ہیں۔کرسٹن ہریلا نے چھ ہفتوں میں پاکستان کی پانچ بلند ترین چوٹیاں سر کیں، کرسٹن کم سے کم وقت میں 8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیاں سر کرنا چاہتی ہیں۔ کم ترین وقت میں تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ اس وقت نرمل پرجا کے پاس ہے، نرمل نے چھ ماہ اور چھ دن میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا-

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حکومت خوف و دہشت کے سہارے قبولیت حاصل کرنا چ...

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت خوف اور دہشت کے سہارے قبولیت حاصل کرنا چاہتی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ غیر ملکی سازش سے مسلط کی گئی امپورٹڈ حکومت پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد قبولیت حاصل کرنے کے لیے میڈیا اور عوام میں خوف اور دہشت کا سہارا لے رہی ہے لیکن یہ صرف ملک کو مزید غیر مستحکم کرنے ہی میں کامیاب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ واحد حل شفاف اور آزاد انتخابات ہیں۔ ٹوئٹ میں عمران خان نے شہباز گل کے اسسٹنٹ اظہار کی اہلیہ کو گرفتار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ فاشسٹ حکومت کی جانب سے اغوا کیے جانے کا اقدام غیر قانونی ہے۔ اظہار یوسف کی اہلیہ جو خواتین تھانے میں قید ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اب کسی کے کوئی بنیادی حقوق نہیں رہے؟۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی

ڈالر کی گرتی ہوئی قیمت کے باعث ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی قیمت 10 روپے فی کلو کم کر دی۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق گھریلوں سیلنڈر 120 اور کمرشل سیلنڈر 450 روپے سستا ہوگیا ہے۔ عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی اسٹاک کرنے والے ذخیرہ آندوز اب بے حد پریشان ہیں اور ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ بھی ختم ہوگئی، 20 روز ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر رہی۔انہوں نے کہا کہ گیس مافیا نے دل کھول کر عوام کو لوٹا لیکن ہمارا کوئی ڈسڑی بیوٹر بلیک مارکیٹنگ میں شامل نہیں رہا، اوگرا قیمت سے زیادہ قیمت وصول کرنے والوں کی اوگرا میں شکایت بھی کی۔ واضح رہے کہ ماہ اگست 2022 کے لیے ایل پی جی صارفین کے لیے قیمت 218 روپے فی کلو ہے جس کے بعد گھریلوں سیلنڈر کی قیمت 2571روپے ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیرداخلہ رانا ثنا عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی...

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے 5 روزہ دورہ پرسعودی عرب چلے گئے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سعودی ہم منصب اور دیگراعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پرسعودی حکام سے بات چیت بھی کرینگے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ثانیہ مرزا کینیڈین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوار...

بھارت کی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے کینیڈین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ انہوں نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں روس کی ویرونیکا ایڈورڈونا کدرمیٹووا اور ان کی بیلجیم کی جوڑی دار ایلیس مرٹینز پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو شکست دی۔ کینیڈین اوپن ٹینس کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں جاری ہے۔ خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں بھارت کی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی امریکن جوڑی دار میڈیسن کیز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے روس کی ویرونیکا ایڈورڈونا کدرمیٹووا اور ان کی بیلجیم کی جوڑی دار ایلیس مرٹینز پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو 6-3، 4-6 اور 8-10سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایشیا کپ کیلئے بہترین ٹیم منتخب کی،ٹیم میں ت...

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نیدرلینڈ اور ایشیا کپ کے لیے جو بہترین ٹیم دستیاب تھی وہ ہم نے پاکستان کیلئے منتخب کی۔دورہ نیدر لینڈ اور ایشیا کپ کے لیے روانگی سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ٹیم اپنے ہوم گرائونڈ پر آسان نہیں ہوتی، ہم کسی ٹیم کو ہلکا نہیں لے رہے۔شعیب ملک کی ٹیم میں واپسی سے متعلق سوال پر بابر اعظم کا کہنا تھا میں نے کوچ اور سلیکٹرز کے ساتھ مشاورت کے بعد جو بہترین ٹیم تھی پاکستان کے لیے وہ منتخب کی ہے، نیدر لینڈ کے فوری بعد ایشا کپ ہے اس لیے ٹیم میں تبدیلی کا کوئی چانس نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے میچز کافی دیر بعد ہو رہے ہیں، نئے کھلاڑیوں کو ضرور چانس دیں گے، ٹیم کوئی بھی ہو ہم سب نے پاکستان کے لیے کھیلنا ہے۔قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ اپنی ٹیم پر یقین ہے کہ سب اچھا پرفارم کریں گے، شاداب کی ٹیم سے واپسی کا فائدہ ہو گا، ٹیم پر کوئی دبا نہیں ہے، کھلاڑی اپنی فٹنس پر کام کر رہے ہیں۔عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی سے متعلق سوال پر قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کسی کے لیے بھی ٹیم کے دروازے بند نہیں ہوتے لیکن اس وقت محمد نواز اچھا پرفارم کر رہا ہے، البتہ پاکستان کو جب بھی ضرورت پڑے گی تو انہیں ضرور ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔حسن علی سے متعلق سوال پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ حسن علی کو ہمیشہ سپورٹ کیا ہے کیونکہ وہ ایک ٹیم مین ہے لیکن بدقسمتی سے ابھی اس کی فارم نہیں چل رہی، امید ہے وہ ڈومیسٹک میں پرفام کرے گا اور واپس ٹیم میں آئے گا۔ٹیم میں ٹرمپ کارڈ سے متعلق سوال پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میں تمام کھلاڑیوں پر یقین رکھتا ہوں، پوری ٹیم ہی ٹرمپ کارڈ ہے، یقین رکھتا ہوں کہ جو بھی کھلاڑی وکٹ پر کھڑا ہے وہ میچ جتوا کر ہی آئے گا اور ماضی میں اس کی مثالیں دیکھ چکے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان اپنے کل رقبے کا صرف0.07 فیصد شمسی تو...

پاکستان اپنے کل رقبے کا صرف0.07 فیصد شمسی توانائی کے لیے استعمال کر کے بجلی کی طلب پوری کر سکتا ہے،ملک میں پن بجلی کی صلاحیت 40ہزار میگاواٹ،سولر پینلز کی درآمد پر عائد 30 فیصد ٹیکس ختم ،تمام سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق توانائی کی پیداوار کے لیے مقامی وسائل کے استعمال سے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر کو بچانے میں مدد مل سکتی ہے کیونکہ شمسی، ہوا اور پن بجلی کے وسائل اپنی طلب کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں۔ عہدیدار وزارت توانائی اور پاور ڈویژ ن ا حتشام الحق نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ حکومت نے حال ہی میں سولر پینلز کی درآمد پر عائد 30 فیصد ٹیکس کو ختم کر دیا ہے اوربجلی کی بچت کے لیے تمام سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ عالمی بینک کی ایک تحقیق کے مطابق پاکستان اپنے کل رقبے کا 0.07 فیصد شمسی توانائی کے لیے استعمال کر کے اپنی بجلی کی طلب کو پورا کر سکتا ہے جبکہ پن بجلی سے 40,000 میگاواٹ تک بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔ پاکستان کی توانائی پالیسی جسے انڈیکیٹیو جنریشن کیپسٹی ایکسپینشن پلان 2021-2030 کے نام سے جانا جاتا ہے نے بجلی کی پیداوار کے لیے مقامی وسائل کو بروئے کار لانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔یہ منصوبہ 2030 تک نیشنل گرڈ میں 13,148 میگاواٹ بجلی کے اضافے کا لائحہ عمل دیتا ہے۔ ملک کی موجودہ پن بجلی کی پیداواری صلاحیت 9,873 میگاواٹ ہے۔ آئی جی سی ای پی کے مطابق ملک کی پن بجلی کی پیداواری صلاحیت کو 2025 تک 14,353 میگاواٹ اور 2030 تک 23,036 میگاواٹ تک لے جایا جائے گاجو کہ مختلف وسائل سے پیدا ہونے والی کل بجلی کا 43 فیصد ہوگاتاہم پلان میں طے شدہ اہداف کو حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا۔ ملک میں مختلف ہائیڈرو پاور پراجیکٹس بالخصوص میڈیم اور میگا سکیموں کی تکمیل پہلے سے ہی طے شدہ وقت سے پیچھے ہے۔

پاکستان میں اس وقت 18 چھوٹے، بڑے اور درمیانے درجے کے ہائیڈرو پاور سٹیشنز کام کر رہے ہیں۔ کئی دوسرے چھوٹے پن بجلی گھر بھی مختلف صوبوں میں کام کر رہے ہیں۔ ان پاور اسٹیشنوں کا انتظام پاکستان واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،صوبائی حکومتیں اور انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز کرتے ہیں۔ انہیں نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ تربیلا پاور سٹیشن کی دوسری اور تیسری توسیع 3,478 میگاواٹ جبکہ اس کی چوتھی توسیع سے 1,410 میگاواٹ بجلی پیدا ہوتی ہے۔ غازی بروتھا پاور سٹیشن کی صلاحیت 1450 میگاواٹ، منگلا 1000 میگاواٹ، نیلم جہلم 969 میگاواٹ، ورسک 243 میگاواٹ، چشمہ 184 میگاواٹ، پترینڈ 150 میگاواٹ، گلپور 102 میگاواٹ، گولن گول 108میگاواٹ، جناح 96 میگاواٹ، نیو بونگ 84 میگاواٹ، مالاکنڈ تھری 81 میگاواٹ، خان خوڑ 72 میگاواٹ، درال خواڑ 37 میگاواٹ، جاگراں ون 31 میگاواٹ اور جھنگ پاور اسٹیشن کی صلاحیت 14 میگاواٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کا کلیدی شعبہ توانائی ہے۔ اس وقت پاکستان بجلی پیدا کرنے کے لیے زیادہ تر درآمدی ایندھن پر انحصار کرتا ہے۔ ویلتھ پاک کے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق بین الاقوامیمنڈی میں تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے پاکستان کا تیل کا درآمدی بل 99 فیصد سے زائد بڑھ گیا اور گزشتہ مالی سال کے 10 ماہ میں 19.69 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران خام تیل کی درآمد کی قدر میں 74.70 فیصد اور مقدار میں دو فیصد اضافہ ہوا جبکہ مائع قدرتی گیس کی درآمد میں 86.29 فیصد اضافہ ہوا۔ تیل کے درآمدی بل میں مسلسل اضافہ تجارتی خسارے کو متحرک کر رہا ہے اور قومی معیشت پر دباو ڈالنے کا خطرہ ہے۔ توانائی کی پیداوار کے لیے مقامی وسائل کا استعمال پاکستان کو تیل کے درآمدی بل کو کم کرکے اپنی معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی فوج کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کی تائیوان کے...

چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی مشرقی تھیٹر کمانڈ نے تائیوان جزیرے کے شمالی، جنوب مغربی اور جنوب مشرقی پانیوں اور فضائی حدود میں مشترکہ جنگی تربیتی مشقوں کا اہتمام کیا۔ مشقوں میں ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے تحت نیوی، ایئر فورس، راکٹ فورس، اسٹریٹجک سپورٹ فورس اور لاجسٹک سپورٹ فورس کے دستے شامل تھے۔ مشقوں میں مشترکہ ناکہ بندی، سمندری ہدف پر حملہ، زمینی اہداف پر حملے اور فضائی کنٹرول آپریشن سمیت اہم تربیتی سیشنز پر توجہ مرکوز کی گئی اور فوجی آپریشنز میں فوجیوں کی مشترکہ جنگی صلاحیتوں کا تجربہ کیا گیا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جاپان، فوکوشیما پریفیکچر میں 5.6 شدت کا زلزل...

جاپان کے شمال مشرقی فوکوشیما پریفیکچر کے ساحل پر 5.6 کی ابتدائی شدت کا زلزلہ آیا تاہم سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔ جمعرات کوجاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے)کے مطابق، مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 48 منٹ پر آنے والے زلزلے کا مرکز سمندر کے کنارے تھا اور اس کا مرکز 37.6 ڈگری شمالی طول بلد اور 141.7 ڈگری مشرقی طول بلد تھا۔ ایجنسی نے یہ بھی کہا کہ زلزلہ 60 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ زلزلہ جاپانی زلزلہ کی شدت کے پیمانے پر 4 درج کیا گیا جو فوکوشیما پریفیکچر کے علاقوں میں 7 اور کچھ پڑوسی پریفیکچروں میں 3 کی انتہا پر ہے۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی بڑے نقصان یا زخمی ہونے کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔ جاپان کے نیوکلیئر واچ ڈاگ نے فوکوشیما کے متاثر ہونے والے ڈائیچی جوہری پاور پلانٹ میں کسی غیر معمولی صورتحال کی اطلاع نہیں دی ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پولیس کے جوان محدود وسائل کے باوجود قوم کی خ...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ، فرض کی ادائیگی کے دوران پاکستان پولیس کے بے شمار جوانوں نے جام شہادت نوش کیا،پولیس کے جوان محدود وسائل کے باوجود قوم کی خدمت میں مصروف عمل رہتے ہیں، قوم اپنے ان محسنوں کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ملک کی داخلی سلامتی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاکستان پولیس کے بہادر جوانوں اور افسران کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ، فرض کی ادائیگی کے دوران پاکستان پولیس کے بے شمار جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم پولیس کے تمام شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں اور اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ قوم اپنے ان محسنوں کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پولیس کے جوان محدود وسائل اور نامساعد حالات کے باوجود قوم کی خدمت میں مصروف عمل رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مثالی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے ہمیں ملک بھر میں امن و امان، انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔ صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کے جوان دیانت داری ، فرض شناسی ، عوامی خدمت اور انسانی وقار کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت جاری رکھیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

راولپنڈی،میڑو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

راولپنڈی میں رحمان آباد اسٹیشن کے قریب میڑو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے سے میٹرو بس جل کر خاکستر ہوگئی، میٹرو اسٹیشن کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ ترجمان ریسکیو اہلکاروں کے مطابق 7 فائر ٹینڈرز نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، بس میں آگ لگنے کے باعث مسافر بمشکل اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوسکے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حکام کی جانب سے ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ آگ ڈیزل لیک ہونیکی وجہ سے لگی۔ دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ میٹرو بس میں وارث خان اسٹاپ سے ڈیزل لیک ہونا شروع ہوا، ڈیزل لیک ہونے پر مسافروں نے ڈرائیور کو آگاہ بھی کیا تاہم کوئی توجہ نہ دی گئی۔ واقعے کے فوری بعد جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بس سروس معطل کردی گئی ہے۔ میٹرو بس سروس کی انتظامیہ نے میڈیا کو بھی کوریج سے روک دیا ہے جبکہ بس کو کرین کے ذریعے میٹرو ڈپو منتقل کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی صرف اپنا بیانیہ بچانے کے لئے احتجا...

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیریں رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی صرف اپنا بیانیہ بچانے کے لئے احتجاج کر رہی ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیریں رحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد احتجاج کے بجائے عمران خان کو پارٹی سربراہی سے مستعفی ہو جانا چاہئے۔ شیریں رحمان نے کہا کہ اخلاقیات کا درس دینے والے عمران خان خود پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کے بجائے ای سی پی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ شیریں رحمان کا کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئی صرف اپنا بیانیہ بچانے کے لئے احتجاج کر رہی ہے، دوسروں سے تلاشی دینے کا مطالبہ کر نے والوں نے خود 13 اکائونٹس اور غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ چھپائی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خود دعوہ کرتے رہے کہ انہوں نے ممنوعہ فنڈز نہیں لیے اور صادق و امین نے جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا۔ شیریں رحمان نے کہا کہ یہ خیرات کے نام پر بھی غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ لیتے رہے، یہاں معاملہ پیسے نا لینے کا نہیں بلکہ اربوں روپے کی ممنوعہ فنڈنگ لینے، 13 اکائونٹس چھپانے اور مس ڈیکلیریشن کا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون اور فیصلے الگ الگ نہیں ہونے چاہئے، عمران خان اور پی ٹی آئی اب قوم سے اور جھوٹ نہ بولیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد انت...

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد انتقال کر گئے ،789 نئے کیسز رپورٹ ،160 مریضوں کی حالت تشویشناک،24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 3.63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو قومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جب کہ ایک دن میں 4 مریض انتقال کرگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 3.63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 741 کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 789افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق مہلک وائرس میں مبتلا اب بھی 160 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیراعظم کا سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقم 1...

وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقم 10 لاکھ تک بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی حکومت سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقم میں بھی اضافہ کرے ، وزیراعلی کے پی سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اچھا کام کر رہے ہیں،کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سیلاب سے تباہ ہونے والا ٹانک روڈ دوبارہ بنایا جائے گا، سیلاب سے مکمل تباہ گھر کے مالک کو 5 لاکھ اور جزوی متاثر گھر کو 2 لاکھ روپے دے رہے ہیں۔ جمعرات کو وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزرا، جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، مولانا اسعد رحمان، انجینیر امیر مقام اور دیگر حکام بھی ہمراہ تھے۔ کے پی کے ضلع ٹانک آمد پر انتظامیہ اور دیگر حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کو حالیہ مون سون بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد سے متعلق دریافت کیا۔ حکام نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ٹانک کے علاقے پائی میں سیلاب سے نقصانات، امداد اور بحالی کے کام جاری ہیں۔

ٹانک اور ڈی آئی خان میں حالیہ بارشوں کے باعث املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ بریفنگ کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ بارشوں کے باعث سیلابی ریلے سے فصلیں متاثر اور بڑی تعداد میں گھر تباہ ہوئے۔ حکام کا کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلاب سے لائیو اسٹاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے صوبائی انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرین کیلئے امدادی رقم 8 سے بڑھا کر 10 لاکھ کر دے، بلوچستان میں بھی متاثرین کو ہم 10 لاکھ روپے دیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا وزیراعلی سے کہیں کہ 10 لاکھ صوبائی حکومت اور 10 لاکھ وفاق کی جانب سے خیبرپختونخواحکومت کے سیلاب متاثرین کو بطور امدادی رقم دی جائے۔ انہوں نے بہترین انتظامات پر وزیراعلی خیبر پختونخوا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کے پی سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اچھا کام کر رہے ہیں۔ کے پی حکومت سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقم میں بھی اضافہ کرے۔ دورے کے موقع پر وزیراعظم نے اعلان کیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سیلاب سے تباہ ہونے والا ٹانک روڈ دوبارہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے مکمل تباہ گھر کے مالک کو 5 لاکھ اور جزوی متاثر گھر کو 2 لاکھ روپے دے رہے ہیں۔ شہباز شریف نے بتایاکہ متاثرہ علاقوں کا دورہ مکمل کر کے ایک دو روز میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ میٹنگ بھی کریں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کیلئے سب مل کر کام کر رہے ہیں، اسی یکسوئی کی ضرورت ہے، اور اسی اخوات کی بھی ضرورت ہے، ڈیرا مہربانی۔ ادھر ڈیرہ اسماعیل کے علاقے پائی اور میران میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہبا زشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارشوںکے باعث دورے میں تین روز سے تاخیر ہوئی ۔

ہم صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر فوری بحالی چاہتے ہیں۔ سیلاب متاثرین کو مالی امدادی فراہم کررہے ہیں، ان کیلئے میڈیکل کیمپس لگائے جارہے ہیں ، متاثرین کو خوراک فراہم کیا جا رہا ہے ، متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے کہا ہے کہ یہ ایک قومی ذمہ داری ہے ، ہم اسے پوری طرح نبھائیں گے ۔ ایک پوائنٹ سروے ہوگا جس میں حقدارکا حق نہیں مارا جائیگا ، قوم کے وسائل بغیر میرٹ کے کسی کو نہیں ملیں گے ۔ ان کا مزہد کہنا تھاکہا جہان نقصانات ہوئے ان سب کا سروے ہوگا ۔ نئی تعمیرات میں دیر نہیں ہوگئی ، ہم صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر آپ کی خدمت کررہے ہیں۔ کے پی میں صوبائی حکومت دوسری پارٹی کی ہے ،مگر ہمیں کوئی اختلاف نہیں ہے، ہم سب نے ملکر آپ کی مدد کرنی ہے ، کوئی سیاست نہیں ہوگی ۔ اس گاؤں میں بہت زیادہ تباہی ہوئی میں اندر جاکر دیکھا اور معائنہ کیا ۔ جب تک آخری گھر اور آخری فرد اپنے پاؤںپر کھڑا نہیں ہوجاتا ہم چین سے نہیںبیٹھیں گے ۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے پاس 16 ہزار ایکڑ اراضی قابل کاشت ہے۔ خیبر پختونخوا آمد پر وزیراعظم شہباز شریف سیلاب زدہ علاقوں کا جائزہ اور متاثرین سے ملاقاتیں بھی کیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ٹانک میں سیلابی ریلوں سے تین دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں۔ جب کہ سیلابی ریلوں میں دو افراد جاں بحق، اور درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ امدادی کاموں سے قبل متاثرہ علاقوں میں اشیائے خوردونوش اور پینے کے پانی کی قلت پیدا رہی۔ جب کہ ہیضہ کی وبا پھوٹنے سے تین افراد جاں بحق، اور متعدد متاثر ہوئے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران خان نے 21 رکنی پنجاب کابینہ کو حتمی شک...

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 21 رکنی پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دے دی۔ذرائع کے مطابق باضابطہ اعلان آج جمعرات کو پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سے مشاورت کے بعدکیا جائیگا، وزرا کے محکموں کا اعلان بھی آج ہی کیاجائیگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، مراد راس شامل ہیں۔فیصل آباد سے علی افضل ساہی اور لطیف نذر کو کابینہ میں شامل کرلیا گیا ہے۔راولپنڈی سے راجہ بشارت، جنوبی پنجاب سے نوابزداہ منصور ، سردار محسن لغاری، غضنفر عباس چھینہ، سردار شہاب الدین اور سردار حسنین بہادر دریشک بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔ان کے علاوہ عنصر مجید نیازی ، ملک تیمور، منیب چیمہ ، علی عباس شاہ، سردار ہاشم ڈوگر، سردار آصف نکئی کے نام پنجاب کابینہ میں شامل ہیں، راجہ یاسر ہمایوں اور خرم ورک ، حسین جہانیاں گردیزی بھی کابینہ میں شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنل ریٹائرڈ محمد ہاشم ڈوگر کو وزارت داخلہ اور ملک تیمور کو کھیل کی وزارت دینے کاعندیہ دیا گیا ہے۔عمران خان نے پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے وزرا سے ویڈیو لنک سے خطاب بھی کیا۔خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن برداشت نہیں ہوگی، وقت پر دفاتر آنا ہے ، توقع کرتاہوں کہ آپ 14 سے 16 گھنٹے کام کریں گے، آفس میں وقت دیں گے تو بیورو کریسی بھی وقت پر آئے گی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ واضح فرق نظرآنا چاہیے کہ ہماری حکومت عوام کے لیے کام کر رہی ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کور کمانڈر کوئٹہ تعین...

لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کر دیا گیا ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے ۔ انہوں نے نومبر 2020 میں تھری سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی پائی تھی ۔ وہ ان دنوں آئی جی کمیونیکیشن جی ایچ کیو کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔ آصف غفوردسمبر 2016 میں ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات ہوئے تھے اور انہوں نے تقریباً ساڑھے تین سال تک اس عہدے پر اپنے فرائض سرانجام دیئے ۔ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور جنوری 2020 میں جی او سی اوکاڑہ تعینات ہوئے ۔آصف غفور 1988 میں پی ایم اے سے پاس آئوٹ ہوئے اور انہوں نے بطور میجر کارگل جنگ میں بھی حصہ لیا ، بطور میجر جنرل سوات میں دہشتگردی کی جنگ میں کمانڈ کی ۔ وہ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ اور این ڈی یو سے فارغ التحصیل ہیں ، رپورٹ کے مطابق بطور بریگیڈئر انہوں نے ڈائریکٹر ملٹری آپریشن بھی خدمات سرانجام دی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی لسبیلہ کے علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں شہید ہو گئے تھے ۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران میں سیلاب سے کم از کم 90 افراد ہلاک ،...

ایران میں سیلاب کے باعث کم از کم 90 افراد ہلاک اور 8 لاپتہ ہو گئے ہیں۔ایران میں انجمن ہلال احمر(آئی آر سی ایس) کے سربراہ پیر حسین کولیوند نے بدھ کے روز سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کو بتایا کہ آئی آر سی ایس نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں مون سون کی وجہ سے 2 ہفتے قبل آنیوالے سیلاب سے ملک کے 24 صوبے متاثر ہوئے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عراق میں داعش کے حملے میں 4 فوجی ہلاک

عراق کے مشرقی صوبہ دیالہ میں شدت پسند تنظیم داعش کے حملے میں 4 فوجی ہلاک اور 1 زخمی ہوگیا ہے۔صوبائی پولیس کمانڈ سے وابستہ علا السعدی نے بدھ کے روز شِنہوا کو بتایا کہ یہ حملہ منگل کی شب اس وقت ہوا جب عراقی دارالحکومت بغداد سے تقریبا 175 کلومیٹر دور شمال مشرق میں واقع قصبیقرہ تپا کے قریبی گاں کشکول کے باہر داعش کے عسکریت پسندوں نے فوجی قافلے پر حملہ کیا۔السعدی نے کہا کہ قافلے کو روکنے کیلئے سڑک کنارے نصب بم سے دھماکہ کیا گیا اور اس کے بعد مشین گنوں سے گولیاں چلائی گئیں۔گزشتہ چند ماہ کے دوران عراقی سیکورٹی فورسز نے داعش کے جنگجوں پر مہلک حملے کیے ہیں تاکہ ان کی سرگرمیوں میں اضافے کو روکا جا سکے ۔عراق میں 2017 کے بعد سے سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ تاہم شہری مراکز ، صحراں اور ناہموار علاقوں میں پھیلی داعش کی باقیات کی جانب سے سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں کیخلاف متواتر گوریلا حملے کیے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عوامی جمہوریہ کانگوکا پرتشدد مظاہروں کے باعث...

عوامی جمہوریہ کانگو(ڈی آر سی)نے ملک کے مشرقی علاقے میں مونسکو کیخلاف مظاہروں کی شدت میں اضافہ کے باعث ڈی آر سی میں اقوام متحدہ کی تنظیم استحکام مشن (مونسکو)کے انخلا کے معاہدے کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت کے ترجمان پیٹرک مویایا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مظاہروں میں مونسکو کے 3 اراکین سمیت 36 افراد ہلاک اور تقریبا 170 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی جمہوریہ کانگو کی حکومت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد کے تحت طے پائے جانیوالے انخلا کے منصوبے کا ازسر نو جائزہ لینے کیلئے مونسکوکے ساتھ اجلاس کا انعقاد کریگی ، قرارداد دسمبر میں پیش کی جائیگی ، کانگو کی طرف سے مونسکو کے قبل از وقت انخلا کی تجویز پیش کی جا سکتی ہے۔حال ہی میں شمال مشرقی صوبہ شمالی کیوو میں جائزہ مشن مکمل کرنیوالے وزیر صنعت جولین پالوکو نے کہا کہ مقامی افراد ملک میں 20 سال سے زائد عرصہ سے موجود اقوام متحدہ مشن کی مزید موجودگی کیحق میں نہیں ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فرانس نے سویڈن، فن لینڈ کے نیٹو سے الحاق کی...

فرانس کی پارلیمنٹ نے سویڈن اور فن لینڈ کے تنظیم معاہدہ شمالی اوقیانوس (نیٹو) سے الحاق کے پروٹوکول کی توثیق کر دی ہے۔بدھ کے روزقومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک سرکاری دستاویز میں اسمبلی کی صدر یائل براون پیویٹ نے تحریر کیا ہے کہ گزشتہ روز بحث کے بعد پروٹوکول کی توثیق کے دونوں بل منظور کر لیے گئے ہیں ، ان کے حق میں 209 اور مخالفت میں 46 ووٹ پڑے۔فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے گزشتہ روز فرانسیسی قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کہا کہ روس ۔ یوکرائن تنازعہ کیدوران فن لینڈ اور سویڈن نے اپنی خودمختاری کیلئے فیصلہ کیا ہے کہ اتحاد بحر اوقیانوس میں شامل ہو کر اپنی سلامتی کو بہتر طور پر یقینی بنایا جائے ۔ یہ ان کا انتخاب ہے، ہم اس کا احترام کرتے ہیں اور ہم اس کی حمایت کریں گے۔سویڈن اور فن لینڈ کو نیٹو کے آرٹیکل 5 کے مطابق اتحاد کے تحفظ کیلئے نیٹو کے 30 رکن ممالک کی توثیق کی ضرورت ہے۔ابتدائی طور پر ترکی نے ترک مخالف گروہوں کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹو سے الحاق کو روک دیا تھا کیونکہ انہوں نے انقرہ کی جانب سے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) اور گولن تحریک سے وابستہ مشتبہ افراد کی حوالگی کی درخواستوں کو مسترد کر دیا تھا۔جولائی کے اوائل میں دونوں شمالی ممالک نے برسلز میں نیٹو کے ہیڈ کوارٹر میں الحاق سے متعلق بات چیت مکمل کی اور 30 اتحادیوں نے الحاق کے پروٹوکول پر دستخط کیے، جسے پھر تمام نیٹو ممالک کے پاس اپنے قومی طریقہ کار کے مطابق توثیق کیلئے بھیجا جاتا ہے-

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نینسی پیلوسی کا دورہ تائیوان،چین کا امریکی س...

چین کے نائب وزیر خارجہ شی فینگ نے چین میں امریکی سفیر نکولس برنز کو فوری طور پر طلب کرکے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے چین کے علاقے تائیوان کے دورے پر سخت بیان اور شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ جان بوجھ کر اکسانے اور آگ سے کھیلنے پر پیلوسی کو عالمی مذمت کا خطرہ ہے شی اے نے کہا کہ یہ ایک چین کے اصول اور تین چین-امریکہ مشترکہ اعلامیے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اس کا چین-امریکہ کے سیاسی تعلقات کی بنیاد پر شدید اثر پڑا ہے اور یہ چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس سے آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کو بری طرح نقصان پہنچے گا، اوریہ علیحدگی پسند قوتوں کو "تائیوان کی آزادی" کے لیے ایک سنگین غلط اشارہ بھیجتا ہے۔ شی اے نے کہا کہ "یہ اقدام انتہائی سنگین نوعیت کا ہے اور اس کے نتائج انتہائی سنگین ہیں۔ چین خاموش نہیں بیٹھے گا۔" انھوں نے کہا کہ امریکی حکومت کو جوابدہ ہونا چاہیے۔ کچھ وقت کیلئے، امریکہ نے ایک بات کہی ہے اور دوسری بات کی ہے، ایک چین کے اصول کو مسلسل مسخ اور کھوکھلا کیا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جنوبی امریکہ کے ممالک فیفا ورلڈ کپ کی میزبان...

جنوبی امریکہ کے ممالک یوراگوئے، چلی، ارجنٹائن اور پیرا گوئے نے فیفا ورلڈ کپ 2030 کی مشترکہ میزبانی حاصل کرنے کا تہیہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چار جنوبی امریکی ممالک آج 2030 ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے ایک بے مثال مشترکہ بولی کا آغاز کریں گے اس امید کے ساتھ کہ عالمی شو پیس کو اس کے پہلے گھر میں واپس لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ یوراگوئے، ارجنٹائن، پیراگوئے اور چلی کی بولی لگانے کا ارادہ طویل عرصے سے جاری ہے۔ گزشتہ تین سال یہ چاروں ممالک اپنی بولی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، اس مقصد کے لیے انہوں جنوبی امریکی فٹ بال کی گورننگ باڈی کو بھی اعتماد میں لیا ہے۔ جنوبی امریکہ فٹ بال کی گورننگ باڈی کے صدر ایلی جاندرو نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ کو اس کے اصل گھر میں لانے کے لیے ہماری اولین ترجیح ہے-

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی 20 میں 7وکٹو...

بھارت نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ۔ وارنر پارک، باسیٹر، سینٹ کٹس میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان نکولس پوران نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ویسٹ انڈین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنا کر بھارتی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 165 رنز کا ہدف دیا۔کائل میئرزنے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 73 رنز سکور کئے ،رومین پائول 23، برینڈن کنگ اور ہیٹمائر نے بالترتیب 20،20 رنز بنائے ۔ بھارت کی طرف سے بھونیشور کمار نے دو جبکہ ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔جواب میں بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سوریہ کماریادو نے 76 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ریشبھ پنت نا قابل شکست 33 اورشریاس آئیر 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر،عقیل حسین اور ڈومینک ڈریکس نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ بھارتی ٹیم کے سوریہ کماریادو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین اور پاکستان کے درمیان شمسی توانائی میں ت...

چین اور پاکستان کے درمیان شمسی توانائی میں تعاون ناگزیر ہے،چین نے دنیا بھر میں سولر فوٹوولٹکس ( پی وی ) کی لاگت کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، سولر پی وی پلانٹس میں 144 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری میں سے 125 ملین ڈالر چین کی ہے ،پاکستان اور اس کے نجی شعبے کو چین کے ساتھ شمسی توانائی تعاون کو مزید مضبوط بنا کر سنہری موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے،چینی کمپنیاں پاکستان کی حکومت اور اس کے نجی شعبے کی شمسی توانائی کی تنصیب اور پیداوار میں مدد کر رہی ہیں۔ گوادر پرو کی رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ چین سے توانائی کے خسارے پر قابو پانے کے لیے مدد حاصل کرے کیونکہ یہ ملک دنیا میں صاف توانائی خصوصاً شمسی اور ہوا کے سب سے بڑے فروغ دینے والے اور سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے۔ گوادر پرو کے مطابق بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے کہا کہ چین کی جامع پالیسیوں اور جدت نے شمسی توانائی کو مزید سستا بنا دیا ہے،چین نے دنیا بھر میں سولر فوٹوولٹکس (PV) کی لاگت کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس میں صاف توانائی کی منتقلی کے متعدد فوائد ہیں، اس طرح حکومت پاکستان اور اس کے نجی شعبے کو چین کے ساتھ شمسی توانائی کے تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے ,

گوادر پرو کے مطابق چین صحرائے گوبی اور دیگر بنجر علاقوں میں ونڈ اور شمسی توانائی کے بڑے منصوبوں کی دوسری کھیپ کی تعمیر کو تیز کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جسے پاکستان کے صحرائی علاقوں میں بھی نقل کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان کے بورڈ آف انویسٹمنٹ کی تازہ ترین شائع شدہ رپورٹ کے مطابق سولر پی وی پلانٹس میں 144 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری میں سے 125 ملین ڈالر چین کی ہے جو کل کا تقریباً 87 فیصد ہے۔ پاکستان میں 530 میگاواٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت میں سے 400 میگاواٹ (75 فیصد) قائداعظم سولر پارک سے پیدا ہوتی ہے، جو پاکستان میں شمسی توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے والا پہلا پاور پلانٹ ہے، جو پنجاب حکومت کی ملکیت ہے اور چین کی ٹیبیان الیکٹرک نے بنایا ہے۔ اپریٹس سنکیانگ نیو انرجی کمپنی 400,000 سولر پینلز کے ساتھ 200 ہیکٹر فلیٹ ریگستان پر پھیلے ہوئے یہ پلانٹ ابتدائی طور پر پاکستان کے لیے 100 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے ساتھ شروع کیا گیا تھا۔ مزید برآں پاکستان میں 3 نئے منصوبوں کے ساتھ 300 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے اور ملک میں 1,050 میگاواٹ کی مجموعی صلاحیت کے ساتھ قائداعظم سولر پارک کے لیے متعدد منصوبے رپورٹ کیے گئے ہیں جنہیں جلد از جلد شروع کیا جانا چاہیے اور جلد از جلد اس پر عملدرآمد کا بہترین حل چینی کمپنیوں سے مدد لینا ہے۔ اس طرح، شمسی توانائی کے تعاون میں اضافہ ملک میں موجودہ حکومت کا چمتکارہونا چاہیے۔

گوادر پرو کے مطابق چینی کمپنیاں پاکستان میں بہت سے پی وی پروجیکٹس جیسے کے پی میں منی سولر گرڈز اور اے ڈی بی ایکسیس ٹو کلین انرجی پروگرام کے لیے بھی بڑے سپلائرز ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ چینی کمپنیاں پاکستان کی حکومت اور اس کے نجی شعبے کی شمسی توانائی کی تنصیب اور پیداوار میں مدد کر رہی ہیں۔ جنڈولہ، اورکزئی اور مہمند قبائلی اضلاع میں چینی سپانسر اور تعاون یافتہ سولر منی گرڈ اسٹیشن تکمیل کے قریب ہیں، یہ بلاتعطل، سستی، سبز اور صاف توانائی فراہم کریں گے۔ گوادر پرو کے مطابقپاکستان سولر انرجی مارکیٹ میں 2022 سے 2027 تک 2.5 فیصد کمپاؤنڈ اینول گروتھ ریٹ (CAGR) ریکارڈ کرنے کی توقع ہے۔ بدقسمتی سے آپریشنل سولر پی وی پلانٹس کی اوسط یوٹیلائزیشن ریٹ (AUR) 95 فیصد سے زیادہ استعمال سے تقریباً 19 فیصد دور ہے۔ چین میں شرح ٹیپ کیے جانے کے بڑے مواقع کی نمائندگی کرتی ہے۔ اس لیے دونوں ممالک کو جلد از جلد شمسی توانائی کی پیداوار میں تعاون بڑھانا چاہیے۔ گوادر پرو کے مطاب قپاکستان میں بجلی کی قلت ہمیشہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کا باعث بنتی ہے اور درآمدی توانائی پر غیر ملکی زرمبادلہ کے اخراجات ملک کے لیے بجلی کی پیداوار میں مزید خود مختار ہونے کی ضرورت کو بڑھا رہے ہیں۔ لہٰذا، چین اور پاکستان کے درمیان شمسی توانائی کا تعاون ناگزیر ہے۔ فی الحال، تھرمل پاور اب بھی پاکستان میں بجلی پیدا کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے، جو کل نصب شدہ صلاحیت کا 59 فیصد ہے۔ درآمدی ایندھن نے ہمارے خزانے پر بھاری بوجھ ڈال دیا ہے۔ درآمدی توانائی، ایل این جی اور گیس کے مقابلے میں سولر پی وی نمایاں طور پر کم لاگت ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان کو خاص طور پر بلوچستان اور اندرون سندھ میں شمسی توانائی کے فوائد حاصل کرنے کے لیے اپنے کل رقبہ کا صرف 0.071 فیصد درکار ہے ۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نٹر بینک میں امریکی ڈالر کو ریورس گئیر لگ گی...

انٹر بینک میں امریکی ڈالر کو ریورس گئیر لگ گیا ،انٹربینک میں ڈالر نیچے آنے لگا، 9 روپے کمی کے بعد 231 کا ہوگیا۔بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کے سامنے روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی اور ڈالر مسلسل نیچے رہا۔ انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 9 روپے 38 پیسے کی کمی ہوگئی اورانٹربینک میں ایک ڈالر 231 روپے پر آگیا ہے۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں تیزی سے کمی ہوئی اور روپیہ تگڑا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 روپے سستا ہوکر 229 روپے کا ہوگیا۔ چند روز سے انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے اور گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھا 46 پیسے کم ہوکر 238 روپے 38 پیسے رہا تھا۔ اس سے قبل انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری تھا اور ایک ڈالر کی قیمت 240 روپے تک جا پہنچی تھی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

رواں مالی سال پاکستان کا ٹیکس ہدف 74 کھرب رو...

رواں مالی سال پاکستان کا ٹیکس ہدف 74 کھرب روپے ،محصولات میں اضافے اور اخراجات میں کمی کیلئے بنیادی اصلاحات اور ٹیکس نظام میں خامیاں دور کرنے کی ضرورت،ملک کے جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکس وصولی کی شرح انتہائی کم،جی ایس ٹی میں اضافے سے مہنگائی بڑھے گی،غیر رسمی معیشت کو دستاویزی بنانے کی ضرورت۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق حکومت کوٹیکس نظام میں خامیوں اور ٹیکس کی غیر موثر شرح کے مسائل کو حل کر نا چاہیے تاکہ محصولات میں اضافہ ہو اور اخراجات پورے کیے جاسکیں۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اکنامکس کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید نے ویلتھ پاک سے گفتگو میں کہا کہ کم ٹیکس وصولیاںنہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ترقی پذیر ممالک کے لیے بھی ایک مسئلہ ہے۔ حکومت نے رواں مالی سال کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے 74 کھرب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کیا ہے جو ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے کم تناسب کی وجہ سے ملک کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔ ٹیکس ٹوجی ڈی پی کا کم تناسب اکثر غیر موثر ٹیکس شرحوں، کم ٹیکس کی بنیاد یا غیر موثر ٹیکس نظام کے نفاذ کی وجہ سے سامنے آتا ہے۔ ہمیں پاکستان کے معاملے میں ان تمام پہلووں پر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ٹیکس وصولی کو بہتر بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ جب حکومت ٹیکس میں اضافہ کرے گی اور سیلز ٹیکس بڑھایا جائے گا تو اس سے مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا جس سے طلب میں کمی آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سیلز ٹیکس جیسے فلیٹ ٹیکس ریٹ لگانے کے بجائے ٹیکس کی شرح طے کرنے سے پہلے مصنوعات کی لچک کو جانچنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں میں اضافے کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافہ صارفین کی قوت خرید کو متاثر کرتا ہے۔ جب حکومت انکمٹیکس میں اضافہ کرتی ہے تو اس سے ٹیکس دہندگان کی آمدنی میں کمی آتی ہے اور جب سیلز ٹیکس بڑھایا جاتا ہے تو قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔ جب خرید و فروخت نہیں ہو گی تو ٹیکس وصولی کیسے ہو گی۔ ڈاکٹر عبدالرشید نے کہا کہ ٹیکس کی موثر شرح طلب اور کھپت کو نقصان نہیں پہنچاتی، جبکہ غیر موثر ٹیکس کی شرح عوام کی خالص آمدنی اور قوت خرید کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ انکم ٹیکس کی شرح کا فیصلہ کرتے وقت عوام کی قوت خرید کو مدنظر رکھا جائے کیونکہ آبادی کے مختلف طبقات کی آمدنی کی سطح مختلف ہوتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکس کی موثر شرح کا مقصد نہ صرف آمدنی میں اضافہ کرنا ہے بلکہ آمدنی کی مساوی تقسیم کو یقینی بنانا،

معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ اس سے سرمایہ کاری اور پیداوار کی لاگت متاثر نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو صرف تنخواہ دار طبقے کے بجائے دوسرے شعبوں پر توجہ دینے اور انہیں ٹیکس نیٹ میں لانے کی ضرورت ہے۔ بہت سے لوگوں کی آمدنی متعدد ذرائع سے ہوتی ہے اور کرائے کے کاروبار کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایک بڑی غیر رسمی معیشت ہے جو ٹیکس کی کم بنیاد کی وجہ ہے۔ معیشت کودستاویزی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غیر رسمی شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے کم ٹیکس کی شرح متعارف کر سکتی ہے کیونکہ بہت سے کاروبار بہت اچھا منافع کما رہے ہیں لیکن وہ واجب الادا ٹیکس ادا نہیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو معیشت کے غیر رسمی شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ایک جامع مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے۔ تمباکو، ٹرانسپورٹ، بیکرز، فوڈ چینز، ہوٹل، ریٹیل بزنس اور دیگر شعبوں میں ٹیکس کے حوالے سے بہت زیادہ امکانات ہیں۔ رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر ٹیکس میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ ہاوسنگ سوسائٹیز، سٹاک مارکیٹ اور منی مارکیٹ سے بھی ٹیکس وصول کیا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر عبدالرشید نے مشورہ دیا کہ جو کاروباری ادارے ماحول دوست نہیں ہیں انہیں اضافی ٹیکس ادا کرنے کا پابند ہونا چاہیے اس سے نہ صرف ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہوگا بلکہ ماحولیات کا تحفظ بھی ہوگا۔ ممکنہ شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے سخت اور نرم اقدامات کر سکتا ہے۔

 

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان چاول کے چوکر کے تیل سے درآمدی بل میں...

پاکستان چاول کے چوکر کے تیل سے درآمدی بل میںکمی اور زرمبادلہ میں اضافہ کر سکتا ہے،رائس بارن آئل کی عالمی منڈی کی مالیت 6.16 ارب ڈالر،چوکر ضائع کرنے سے ملک کو سالانہ اربوں کا نقصان،چوکر کی پیداوار 8لاکھ ٹن سے زائد،رائس بارن آئل غذائیت اور متعدد فیٹی ایسڈز سے بھرپور ،کولیسٹرول کی سطح کو بہتر کرنے اور قوت مدافعت بڑھانے کیلئے مفید۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا میں چاول پیدا کرنے والا 10 واں سب سے بڑا ملک ہے جوسالانہ بھاری مقدار میں چوکر ضائع کرتا ہے جسے تیل کی پیداوار کے لیے استعمال کر کے درآمدی بل کو کم کیا جا سکتا ہے۔رائس بارن آئل کی عالمی منڈی کی مالیت 6.16 ارب ڈالر ہے جو 2028 تک 12 ارب ڈالر ہو جائیگی۔ چین، تھائی لینڈ، جاپان، اور ہندوستان آر بی اوکے بڑے پروڈیوسر ملک ہیں۔ نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر کے پرنسپل سائنٹیفک آفیسرپلانٹ انٹروڈکشن اینڈ سیڈ ہیلتھ لیب ڈاکٹر رفعت طاہرہ نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ چاول کی چوکر سے نکالا جانے والا کوکنگ آئل بہترین معیار کا ہوتا ہے اور مہنگا فروخت ہوتا ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں چاول کی چوکر زیادہ تر مویشیوں کو کھانا کھلانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔رائس بارن آئل غذائیت اور متعدد فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہے۔

چاول میں پایا جانے والا وٹامن ای اچھا اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو زیادہ تر دیگر خوردنی تیلوں میں نہیں پایا جاتا۔ اس کی ساخت کینولا کے تیل سے ملتی جلتی ہے اور مونگ پھلی کے تیل کے برابر ہے جو زیادہ درجہ حرارت اور دیر تک تلنے کے لیے ایک اچھا انتخاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاول کی چوکر کے تیل کے درآمدی بل کو مقامی پیداوار کے ذریعے کم کیا جا سکتا ہے کیونکہ یہ بہت مہنگا تیل ہے اور پاکستان اچھا منافع کمانے کے لیے اس کی اضافی مقدار برآمد کر سکتا ہے۔انہوں نے آر بی او نکالنے کے لیے کاٹیج انڈسٹری کو فروغ دینے کی بھی سفارش کی جس سے زرعی شعبے کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کالا شاہ کاکوکے سینئرسائنسدان محسن علی رضا نے کہاکہ رائس بران آئل ایک ضمنی پروڈکٹ ہے جو کل چاول کا تقریبا 8 فیصدہے۔ اس میں پائے جانے والے مائیکرو نیوٹرینٹس، اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن ای عمر بڑھنے کے علاج، کولیسٹرول کی سطح کو بہتر کرنے، قوت مدافعت بڑھانے کے طور پر کام کرتے ہیں۔ پاکستان میں سال 2021-22 کے لیے دھان کے ساتھ چاول کی پیداوار 8 ملین ٹن تھی۔ اس مقدار سے تقریبا 1.7 ملین ٹن بھوسی اور آٹھ لاکھ ٹن چوکر پیدا ہو سکتی ہے۔ محسن علی نے بتایا کہ چاول کی چوکرجسے ڈی فیٹڈ بران کہا جاتا ہے نکالنے کے بعد 14 فیصد پروٹین رکھتا ہے جو پولٹری اور مویشیوں کے کھانے کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی مخصوص علاقے کی پوری کمیونٹی کی خدمت کے لیے کسان کی اپنی جگہ پر نصب چھوٹے یا درمیانے درجے کے یونٹ زرعی کاروبار سے وابستہ لوگوں کے لیے روزی کے ایک پائیدار ذریعہ کے طور پر کام کر سکتے ہیںجس سے نہ صرف مقامی ضرورت کو پورا کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے زیادہ زرمبادلہ کمانے کے لیے برآمد بھی کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 2021 میں ملک میں چاول کا تیل نکالنے کے فروغ کے لیے ایک نظرثانی شدہ فزیبلٹی پیش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آر بی او انڈسٹری میں بڑی صلاحیت کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے یہ ایک اہم موقع بن سکتا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گرمی کی شدت سے لگنے والی آگ نے کینیڈا کا بھی...

گرمی کی شدت سے لگنے والی آگ نے یورپ اور امریکا کے بعد اب کینیڈا کا رخ کر لیا۔کینیڈین صوبے برٹش کولمبیا میں جنگل کی آگ کی وجہ سے تین سو سے زائد گھر وں کو خالی کروانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔آگ کے پیش نظر چارسواڑتیس رہائشگاہوں کو مزید خالی کروایا جا سکتا ہے۔وائلڈفائرسروسزنے عوام کو گرم اور خشک موسم کی وجہ سے کھلے مقامات پر آگ جلانے اور آتش بازی سے منع کردیا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد القاعدہ دنیا ب...

امریکہ نے اپنے بیرونی ملکی سفر کرنے والے شہروں کو محتاط رہنے کے لیے خبر دار کیا ہے کہ القاعدہ کے چیف ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعدالقاعدہ ان پر خودکش حملے،بم دھماکے اور اغوا کی کروایاں کر سکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، امریکی ڈران حملہ میں ایمن الظواہری کی کابل میں ہلاکت کے بعدامریکی محکمہ خارجہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں اپنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سفر کے دوران محتاط رہیں اور حالیہ حالات کے متعلق آگاہ اور چوکس رہنے کی مشق کرے۔محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ خفیہ ایجنسی کی اطلاع ہے کہ ایمن الظواہری کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے القاعدہ تنظیم دنیا بھر میں امریکی شہریوں پر جوابی حملے کر سکتی ہے۔بائیڈن انتظامیہ کے ایک سینئرآفیسر نے بتایا کہ اتوار فجر کے وقت71 سالہ ایمن الظواہری افغان دارالحکومت کابل میں ایک تین منزلہ عمارت کی بالکونی میں تھے جب امریکی ڈرون نے دو ہیل فائر میزائلوں سے انہیں نشانہ بنایااور وہ ہلاک ہو گیا۔طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے چند دن بعد، گزشتہ سال 31 اگست کو واشنگٹن کی جانب سے اس ملک سے اپنی افواج کے انخلا کے بعد سے یہ امریکہ کی جانب سے افغانستان میں کسی ہدف پر ہونے والا پہلا ڈرون حملہ ہے۔طالبان نے امریکی ڈرون حملے کی مذمت کی، لیکن ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے الظواہری کا نام لیا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوکرین کی بندرگاہ سے پہلا بحری جہاز26 ہزار ٹ...

روس ۔یوکرین کے مابین جنگ جاری تاہم یوکرین کی بندرگاہ سے پہلا بحری جہاز26 ہزار ٹن اجناس لے کربدھ کی صبح ترکی کی بندر گاہ پہنچ گیا ہے،جہاں پر اس کا معاہنہ کیے جانے کے بعد لبنان کی بندر گاہ کی طرف روانہ کردیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، فروری میں روس نے یوکرین پر حملہ کردیا اور جنگ کے دوران روس نے یوکرین کی بندرگاہ بحرہ اسود پر قبضہ کے بعداجناس کی دنیا کو ترسیل بھی بند کردی جس کے باعث پوری دنیا میں خوراک کی قلت پیدا ہوگئے۔ترکی اور اقوام متحدہ کی مشترکہ کاوشوں سے روس اور یوکرین کے مابین ایک معاہدہ پر اتفاق کیا گیاکہ اجناس کی ترسیل کوکھولاجائے جس پر عمل کرتے ہوے پہلا بحری جہاز رزونی پیر کے روز یوکرین کی بندرگاہ اوڈیسا سے ترک سمندری راستے لبنان کے طرابلس کے لیے روانہ ہوا جو ترکی کی بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے، جہاں سیرالیون کے جھنڈے والے جہاز کو لبنان روانہ کرنے سے پہلے روسی، یوکرائنی، ترکی اور اقوام متحدہ کے حکام کی جانب سے ممنوعہ اشیا کا معائنہ کیا جائے گا۔یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ 17 دوسرے اناج کے بحری جہاز ملک کی بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے روانہ ہونے کا انتظار کر رہے ہیں جب رزونی اپنا سفر محفوظ طریقے سے مکمل کر لے گا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نینسی پلوسی اپنی مرضی سے تائیوان کا دورہ کر...

وائٹ ہاوس نیشنل سیکیورٹی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ہاوس اسپیکر نینسی پلوسی اپنی مرضی سے تائیوان کا دورہ کررہی ہیں، ان کو تائیوان کے دورے کا حق ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان جان کربی نے کہا کہ نینسی پلوسی کے دورے کی مکمل مانیٹرنگ کررہے ہیں، ان کی حفاظت یقینی بنائی ہے، ہاوس اسپیکر کا دورہ تائیوان امریکی موقف سے مطابقت رکھتا ہے۔جان کربی کا کہنا ہے کہ نینسی پلوسی کا دورہ چینی خود مختاری یا امریکا کی دیرینہ ون چائنہ پالیسی کی خلاف ورزی نہیں۔انہوں نے کہا کہ چین پلوسی کے دورے کو تائیوان پر حملے کا بہانہ بنانے سے گریز کرے، نہیں چاہتے کہ اس طرح سے کوئی بحران اور تصادم کی صورتحال پیدا ہو۔ترجمان وائٹ ہاوس نے مزید کہا کہ امریکا مغربی پیسفک کی فضا اور سمندر میں آپریٹ کرتا رہے گا، چین تائیوان کے خلاف معاشی ہتھکنڈے بھی استعمال کر سکتا ہے۔ نیشنل سیکیورٹی کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ کابل میں انسداد دہشتگردی آپریشن میں ایمن الظواہری مارا گیا، الظواہری دنیا کا سب سے مطلوب دہشتگرد تھا۔جان کربی نے کہا کہ الظواہری امریکی شہریوں، مفادات اور نیشنل سیکیورٹی کے لیے خطرہ تھا، افغانستان میں امریکی فورسز موجود نہیں، اس کے باوجود ہم مطلوب دہشتگرد کی شناخت اور سراغ لگا سکتے ہیں۔ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم مطلوب دہشتگرد کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دہشتگردی کے خلاف ہماری صلاحیت کی یہ بہترین مثال ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکا، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو می...

امریکا نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو میزائل ڈیفنس سسٹم فروخت کی منظوری دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم کی مالیت 5 ارب ڈالر سے زائد ہے۔سعودی عرب 305 ارب اور یو اے ای 225 ارب ڈالر کا میزائل ڈیفنس سسٹم خریدے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب امریکا سے 300 پٹریاٹ ایم آئی ایم میزائل سسٹم خریدے گا اور یواے ای زمین سے فضا میں مار کرنے والا تھاڑ میزائل خریدے گا۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ میزائل سسٹم لانگ رینج بیلسٹک، کروز میزائل اور جنگی طیارہ مار گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

استنبول کاکوآرڈینیشن سنٹریوکرین سے اناج سے ل...

استنبول(شِنہوا)یوکرین کی بندرگاہوں سے اناج کی محفوظ ترسیل کے معاہدے کے تحت استنبول میں قائم جوائنٹ کوآرڈینیشن سنٹر (جے سی سی)یوکرین کی بندرگاہ اوڈیسا سے لبنان کے لیے روانہ ہونے والے پہلے تجارتی جہاز کی منزل پر پہنچنے تک قریبی نگرانی کرے گا۔ جے سی سی کے کوآرڈینیٹرترک ریئر ایڈمرل اوزکان التونبولک نے منگل کو ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ جہاز کے سفر کے راستے اور امدادی راہداری ، ممکنہ ضروریات اور اس کے معائنہ کے حوالے سے تفصیلات اور تیاریوں کا کام مرکز میں طے شدہ طریقہ کار اور اصولوں کے مطابق کیا جاتا ہے۔سیرا لیون کا پرچم بردارڈرائی کارگو جہاز، ریزونی، پیر کی صبح اوڈیسا سے لبنان کے شہر طرابلس کے لیے روانہ ہوا تھا۔26ہزار 527 ٹن مکئی لے کر، ریزونی بحیرہ روم میں داخلے کے لیے استنبول میں آبنائے باسفورس سے گزرے گا۔ التنبولک کے مطابق، اس جہاز کے منگل کو آدھی رات کے قریب بحیرہ اسود پر آبنائے باسفورس کے داخلی دروازے پر پہنچنے اور لنگر انداز ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضروری طریقہ کار کے بعد، ترکی، روس، یوکرین اور اقوام متحدہ کے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد ریزونی جہاز کا معائنہ کرے گا جس کے بعد ٹیسٹ کے نتائج کے مطابق اپنے راستے پرآگے بڑھے گا۔

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صوبے جیانگ سو میں تقریبا 7لاکھ نئی این...

نانجنگ(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو میں 2022 کی پہلی ششماہی میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای وی)کی ملکیتی تعداد 6لاکھ 98ہزار732 تک پہنچ گئی ہے،جو گزشتہ سال کی نسبت 94.86 فیصد زیادہ ہیں۔صوبائی ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جون کے آخر تک صوبے میں خالص الیکٹرک کاروں کی تعداد 6لاکھ 7ہزار590 تھی جو این ای ویز کا86.96 فیصد ہے۔صوبے میں رجسٹرڈ این ای ویز کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں136.6 فیصد اضافہ ہوا جو پہلی ششماہی میں 2لاکھ یونٹس سے تجاوز رہا جو کل نئی رجسٹرڈ گاڑیوں کا 21.9 فیصد ہے۔ اگرچہ صوبے میں این ای وی کی کھپت کی مضبوط رفتار برقرار ہے تاہم جیانگ سو اپنی این ای وی صنعت کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے کوشاں ہے۔صوبے کے صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، جیانگ سو 2025 تک این ای وی کی سالانہ پیداوار کو5لاکھ یونٹس تک بڑھانے کا خواہاں ہے اور این ای وی کی پیداوار 2035 تک اس کی گاڑیوں کی مجموعی پیداوار کے نصف سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوکرائن نے ڈونیتسک سے ضروری انخلا شروع کر دی...

کیف(شِنہوا)یوکرائن نے مشرقی ڈونیتسک کے مختلف حصوں کے رہائشی عوام کا لازمی انخلا شروع کر دیا ہے۔نائب وزیراعظم ایریناویریشچوک نے منگل کے روز ٹیلی گرام پر لکھا کہ انخلا کرنیوالے افراد کو لیکر آنیوالی پہلی ٹرین یوکرائن کے وسطی شہر کریپونیتسکی پہنچ گئی ہے۔ایرینا ویریشچوک نے کہا کہ انخلا کرنیوالوں میں سے بیشتر خواتین ، بچے ، بزرگ اور معذور افراد شامل ہیں۔30 جولائی کو یوکرائن کے صدر ولادی میر زیلنکسی نے یوکرائن بحران کے باعث ڈونیتسک سے لازمی انخلا کا اعلان کیا تھا۔ حکام کی جانب سے جولائی کے وسط تک 3 لاکھ 95 ہزار افراد کے انخلا کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کاغیرملکی کثیرالقومی گروپوں کومالیاتی کم...


بیجنگ(شِنہوا)چین اپنے کھلی معیشت کے تازہ ترین منصوبے کے تحت غیرملکی کثیر القومی گروپوں کو ملک میں مالیاتی کمپنیاں قائم کرنے کی اجازت دینے پر غور کر رہا ہے۔ چین کے بینکنگ اینڈانشورنس ریگولیٹری کمیشن کی طرف سے جاری کردہ مسودہ دستاویز کے مطابق،غیرملکی کثیرالقومی گروپ براہ راست یا چین میں قائم غیرملکی سرمایہ کاری سے کام کرنے والی سرمایہ کارکمپنیوں کے ذریعے مالیاتی کمپنیاں قائم کرسکیں گے۔ مسودے کے مطابق غیرملکی مالی امداد سے چلنے والی مالیاتی کمپنیوں اوران کی ہم منصب چینی کمپنیوں پرمارکیٹ رسائی کی ایک جیسی شرائط لاگو ہوں گی۔عوامی رائے کے لیے پیش کردہ اس مسودہ دستاویزمیں مارکیٹ رسائی کے لوازمات اور کاروباری ضابطے جیسے شعبوں کی شرائط کواپ ڈیٹ کیاگیا ہے۔

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغانستان میں داعش کے عسکریت پسندوں سے جھڑپ...

مزارشریف(شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ میں افغان فورسز اور داعش کے عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ میں کم از کم ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک اور داعش کا ایک عسکریت پسند گرفتار کر لیا گیا ہے۔صوبائی پولیس دفتر کیترجمان محمد آصف وزیری نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ یہ جھڑپ صوبائی دارالحکومت مزار شریف کے پولیس ضلع 4 میں پیرکے اختتام پر ہوئی۔ترجمان نے کہا کہ عسکریت پسندوں کو پسپا کر دیا گیا ہے اور وہ علاقے سے فرار ہو گئے ہیں۔افغان سیکیورٹی فورسز نے چار دن قبل ہی ملک کے مشرقی صوبہ لغمان میں آئی ایس سے وابستہ عسکریت پسندوں کے ایک گروہ پر بھی حملہ کیا تھا ، آئی ایس کو افغانستان میں داعش کہاجاتا ہے۔

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فلسطینی وزیراعظم کی فلسطینی ٹیکس محصولات میں...

رم اللہ(شِنہوا)فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی(پی اے)کیلئے جمع کیے جانیوالے ٹیکس محصولات میں سے 60 کروڑ شیکل(17 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر)کو روکنیکا اسرائیلی فیصلہ فلسطین کے مالی بحران کو مزید پیچیدہ بنا دے گا۔محمد اشتیہ نے مغربی کنارے کے شہر رم اللہ میں منعقدہ پی اے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے دوران کہا کہ اسرائیل کا غیر قانونی اور غیر منصفانہ فیصلہ قزاقی ہے جس سے ہمارے مالی بحرانوں میں مزید اضافہ ہو گا ، انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ فلسطینی قیادت کو قیدیوں کے اہل خانہ کیساتھ کیے گئے وعدوں سے باز نہیں رکھ سکے گا۔اسرائیل نے اتوار کے روز کہا کہ فلسطینی ٹیکس محصولات میں کٹوتی اسرائیلیوں کے خلاف حملے کرنیوالے افراد کیلئے مخر الذکر کیمعاوضے کو پورا کرنے کیلئے کی گئی ہے۔گزشتہ کچھ ماہ کیدوران ٹیکس محصولات میں اسرائیلی کٹوتی اور غیر ملکی امداد میں کمی کی وجہ سے فلسطینی اتھارٹی کو مغربی کنارے اور غزہ پٹی میں اپنے 1 لاکھ 34 ہزارسرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔فلسطینی اتھارٹی نے مالی بحران کی وجہ سے صرف 70 سے 80 فیصد تنخواہیں ادا کی ہیں۔

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں زراعت سے متعلق 8ہزار800 سے زیادہ فوج...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے عوامی تحفظ کے محکموں نے جنوری 2021 سے اب تک تمام سطحوں پر زراعت سے متعلق 8ہزار800 سے زیادہ فوجداری مقدمات کو حل کیا ہے۔ وزارت پبلک سیکورٹی (ایم پی ایس )کے مطابق جن مجرمانہ سرگرمیوں سے متعلق مقدمات کو نمٹایا گیا ان میں کھیتوں کو نقصان پہنچانا، کھیتی باڑی کاغیر زرعی مقاصد کے لیے استعمال اور جعلی یا غیر معیاری زرعی وسائل کی پیداوار اور فروخت شامل ہیں۔ اس طرح کی سرگرمیوں کوملک میں اناج کی پیداوارکے لیے خطرہ سمجھا جاتا ہے۔ وزارت پبلک سیکورٹی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ عوامی تحفظ کے ادارے صفر برداشت کے ساتھ اس طرح کی مجرمانہ سرگرمیوں کوروکنے کا کام جاری رکھیں گے تاکہ فوڈ سیکورٹی کا بہتر طریقے سے تحفظ کیا جاسکے۔

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے 392 نئے کیسز...

اسلام آباد(شِنہوا)پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوول کرونا وائرس کے 392 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔وزارت صحت کی جانب سے منگل کے روز جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق تازہ کیسز کے بعد ملک میں عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 55 ہزار 639 تک پہنچ گئی ہے۔وزارت کے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 اموات ہونے کے بعد پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونیوالے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 490 ہو گئی ہے۔گزشتہ روز ملک بھرمیں عالمی وبا کے 13 ہزار 822 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے مثبت نتائج کی شرح 2.84 فیصد رہی ہے۔ملک بھر میں اس وقت زیر علاج 156 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سری لنکا قرض کی تنظیم نو کیلئے آئی ایس بی ہو...

کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کی کابینہ نے 2 بین الاقوامی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی تجویز کی منظوری دی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ملک کے بین الاقوامی خودمختار بانڈ(آئی ایس بی)کس کے پاس ہیں اور ان کے ساتھ حکومت کی تنظیم نو کے منصوبوں پر بات چیت کی جا سکے۔کابینہ کے ترجمان باندولا گوناوردینانے منگل کے روز میڈیا کو بتایا کہ سری لنکا کو آزادی کے بعد سب سے بڑے معاشی بحران کا سامنا ہے اور ملک اپنا غیر ملکی قرض ادا کرنے سے قاصر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کے ذریعے اپنیطریقے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ کام کرنے اوراپنے قرضوں کی تنظیم نو کرنے کی ضرورت ہے۔ سری لنکا نے دو طرح کے قرضوں "دوطرفہ قرضوں اور آئی ایس بیز" کی ادائیگی کو معطل کر دیا ہے۔باندولا گوناوردینا نے کہا کہ آئی ایس بی سری لنکا کے غیر ملکی قرضوں کا سب سے بڑا حصہ ہیں کیونکہ ملک نے 2007 سے 2019تک تقریبا 18 ارب امریکی ڈالر مالیت کے آئی ایس بی جاری کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ، برطانیہ ،فرانس اور جرمنی کے بہت سارے سرمایہ کاروں نے یہ بانڈزخریدے ہیں۔ ہمیں ان کی شناخت کرنی ہے اور یہ ایک پیچیدہ عمل ہے۔

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پابندیوں کا امریکی وطیرہ اس کے تسلط پسند نظا...

تہران(شِنہوا)ایران نے کہا ہے کہ پابندیوں کا امریکی وطیرہ اورانہیں دوسرے ممالک کے خلاف اپنے مفاد کے لیے استعمال کرنا امریکہ کے تسلط پسند نظام کی ایک خصوصیت ہے۔ان خیالات کا اظہار ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے منگل کو ایرانی تیل اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی تجارت کے خلاف لگائی گئی نئی امریکی پابندیوں کے ردعمل میں کیا۔ وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن انتظامیہ کی تبدیلی سے امریکی پابندیوں کی لت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور یہ کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اختیار کردہ "زیادہ سے زیادہ دبا" کی پالیسی کو جاری رکھے ہوئے ہے بلکہ اسے بڑھا رہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ امریکہ ایسے وقت میں بھی بیکار اور تباہ کن اقدامات سے دستبردار نہیں ہورہا جب ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ایرانی ترجمان نے کہا کہ ان کا ملک وائٹ ہاس کی پابندیوں پر فیصلہ کن، سخت اور فوری رد عمل ظاہر کرے گا اور اپنی تجارت اور معیشت پر پڑنے والے منفی اثر کوزائل کرنے کے لیے تمام مطلوبہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بچوں میں 2030 تک ایڈز کے خاتمے کے لیے نئے عا...

مونٹریال، کینیڈا(شِنہوا)دنیا بھر میں بچوں میں 2030 تک ایڈز کے خاتمے کے لیے ایک نئے عالمی اتحادکا اعلان کیا گیا ہے۔اس بات کااعلان کینیڈا کے شہرمونٹریال میں 24ویں بین الاقوامی ایڈزکانفرنس میں کیا گیا،جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ رواں دہائی کے آخر تک ایچ آئی وی سے متاثرہ کوئی بچہ علاج سے محروم نہ رہے اورنوزائیدہ بچوں میں ایچ آئی وی انفیکشن کو روکا جاسکے۔ اس اتحاد میں ایچ آئی وی/ایڈزپراقوام متحدہ کا مشترکہ پروگرام(یو این ایڈز)،اقوام متحدہ کے بچوں کا فنڈ(یونیسف)،عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)سول سوسائٹی گروپس، حکومتیں اور بین الاقوامی شراکت دارشامل ہیں۔پہلے مرحلے میں بارہ ممالک اس اتحاد میں شامل ہوئے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹرجنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریسئس نے کہا کہ کوئی بچہ ایچ آئی وی کے ساتھ پیدا یا بڑا نہیں ہونا چاہئے، اورایچ آئی وی سے متاثرہ کسی بچے کو علاج سے محروم نہیں رہناچاہئے۔ بچوں میں ایڈز کے خاتمے کے لیے عالمی اتحاد بچوں اور ان کے خاندانوں کے لیے متحد ہونے، ان سے بات چیت کرنے اور مقصد کے ساتھ کام کرنے اور تمام ماں، بچوں اور نوعمروں کے ساتھ یکجہتی کے لیے ہمارے عزم کی تجدید کا ایک موقع ہے۔یو این ایڈز کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ایچ آئی وی سے متاثرہ صرف 52 فیصد بچوں کو زندگی بچانے والے علاج میسر ہیں جو بالغ افراد کے مقابلے میں انتہائی کم ہے، دنیا بھر میں ایچ آئی وی سے متاثرہ 76 فیصد بالغ افراد کواینٹی ریٹرو وائرس میسر ہے۔

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ کمبوڈیا میں آسیان کے اجلاسوں...

بیجنگ (شِنہوا)چین کے ریاستی کونسلراور وزیرخارجہ وانگ یی کمبوڈیا کے دارالحکومت پنوم پن میں 3 سے 5 اگست تک ہونے والے آسیان-چین وزرائے خارجہ اجلاس،آسیان پلس تھری وزرائے خارجہ اجلاس،مشرقی ایشیا وزراخارجہ سربراہ اجلاس اورآسیان علاقائی فورم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے منگل کویہاں بتایا کہ وزیر خارجہ وانگ یی کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ پراک سوکھون کی دعوت پر کمبوڈیا کا دورہ بھی کریں گے۔

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے مرنے...

اسلام آباد(شِنہوا)پاکستان بھر میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد گزشتہ 7 ہفتو ں کے دوران 478 تک پہنچ گئی ہے۔نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے منگل کے روز تازہ اعدادوشمار کے مطابق 14 جون سے جاری مون سون کی شدید بارشوں نے ملک کو متاثر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، اور بارش سے حادثات میں 536 افراد زخمی اور ہزاروں خاندان بے گھر ہوئے ہیں۔بلوچستان سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سے ایک ہے جہاں 136 افراد جاں بحق ہوئے، 13 ہزار 535 مکانات جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہوئے اور 13 ہزار سے زائد مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی ادارے صوبے میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیلاب سے تباہی ناقابل بیان ہے۔ حکومت متاثرہ افراد کی مدد کے لئے دن رات کام کررہی ہے۔ متاثرہ علاقوں سے بحفاظت نکالے جانے والے متاثرین کو راشن فراہم کیا جا رہا ہے۔

۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں