• -, -
  • |
  • ٢٤ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

یوکرین نے سینکڑوں روسی فوجیوں کو زہر دیا، رو...

روس کی وزارت دفاع نے یوکرین پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے یوکرین کے جنوب مشرقی علاقے زاپوریزہیا میں تعینات سینکڑوں روسی فوجیوں کو زہر دیا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی وزارت داخلہ کے ایک مشیر نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ روس نے اپنے فوجیوں کو مضر صحت کھانا فراہم کیا جس سے ان کی طبیعت بگڑ گئی،روسی وزارت دفاع کے مطابق 31جولائی کو متعدد فوجیوں کو تشویش ناک حالت میں ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا، ٹیسٹ کے ذریعے ان کے جسموں سے زہریلا مادہ بوٹولینم ٹاکسن ٹائپ بی برآمد ہوا ہے،روس نے کہا کہ فوجیوں کو زہر دینے کی منظوری یوکرین کے صدر زیلنسکی کی جانب سے دی گئی، روس کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ کتنے فوجی زہر دیے جانے سے متاثر ہوئے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ، لاس اینجلس میں ہجوم نے سپر اسٹور لوٹ...

امریکی شہر لاس اینجلس میں بے شمار لوگوں کے ہجوم نے اچانک ایک سپر اسٹور پر دھاوا بول کر اسے لوٹ لیا، پولیس نے مذکورہ افراد کی شناخت کے لیے عوام سے مدد مانگی ہے،امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ ہفتے کی رات پیش آیا جب سڑک پر موجود افراد نے جتھے کی صورت اسٹور پر حملہ کیا،سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ اسٹور میں موجود ریکس سے مختلف اشیا جیسے اسنیکس، ڈرنکس اور سگریٹس وغیرہ اٹھا رہے ہیں،دکان میں اس وقت عملے کا ایک شخص بھی موجود تھا جو اپنی جان جانے کے خوف سے ایک طرف سہما ہوا کھڑا رہا،پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے سے قبل کچھ موٹر سائیکل سواروں نے اپنی بائیکس کے ذریعے سڑک کو تمام اطراف سے بند کردیا تھا، اس کے بعد وہ تمام لوگوں کے ساتھ مل کر اسٹور پر حملہ آور ہوئے،مقامی پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ ویڈیو میں موجود افراد کی شناخت جانتے ہیں تو پولیس کی مدد کریں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب ، کامیاب آپریشنسے لڑکی کے حلق میں4...

سعودی عرب میں ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کر کے لڑکی کے حلق سے سکہ نکال لیا،11سالہ لڑکی کے حلق میں 4سال سے سکہ پھنسا ہوا تھا جسے ڈاکٹرز نے کامیابی سے نکال کر لڑکی کو گھر روانہ کر دیا،لڑکی کو انیمیا کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تو ڈاکٹرز نے طبی معائنہ شروع کیا اور ایکسرے کے بعد پتہ چلا کہ لڑکی کے حلق میں سکہ موجود ہے،خود لڑکی کو بھی معلوم نہیں تھا کہ اس نے سکہ نگل لیا ہے اور اس بات کو بھی چار سال گزر چکے ہیں،حیران کن طور پر لڑکی کو سانس لینے میں کوئی دشواری نہیں تھی تاہم انیمیا کی شکایت پر ڈاکٹرز نے علاج شروع کیا تو معاملہ کھل کر سامنے آیا،ڈاکٹرز نے آپریشن کر کے حلق سیسکہ نکال لیا اور بعدازاں لڑکی کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے روسی تیل کی درآمدات میں اضافہ کر دیا

چین نے روسی تیل کی درآمدات میں اضافہ کر دیا ہے، یورپی ممالک کی جانب سے روسی گیس پر انحصار محدود کرنے کی کوششوں کے درمیان چین اور روس کے درمیان تجارتی تعلقات مزید فروغ پا رہے ہیں، عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق چین روس سے توانائی کی بڑی مقدار درآمد کر رہا ہے، مسلسل تیسرے ماہ کے دوران بھی روس چین کے لیے تیل کا سب سے بڑا سپلائر ہے،جولائی میں چین نے کل 7.15ملین ٹن روسی تیل درآمد کیا جو کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں 7.6فی صد زیادہ ہے،چین کی روس سے کوئلے کی درآمدات جولائی میں 7.42ملین ٹن کے ساتھ پانچ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جو پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں تقریبا فی صد زیادہ ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لاہور میں پولیو مہم کا آغاز، پولیس ہائی الرٹ

صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیو مہم کا آغازہوگیا , قومی انسداد پولیو مہم کا شہر میں آغاز ہونے کے بعد سے لاہور پولیس ہائی الرٹ ہوگئی ۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ پولیو سے بچا وکے قطرے پلانے والے ٹیموں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے بتایا کہ 1200 سے زائد پولیس افسران وجوان سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ شہر کی 169یونین کونسلز میں انسداد ِپولیو ٹیموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ سی سی پی او کا کہنا ہے کہ سٹی کی37، سول لائنز17، ماڈل ٹاون 33،صدر23، اقبال ٹان 19، کینٹ کی40یونین کونسلز میں سکیورٹی دی جا رہی ہے جبکہ ایس پیز،ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز انسداد پولیو ٹیموں کو بھرپور سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔ غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہانسداد پولیو ٹیموں کی حفاظت میں غفلت و کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اس لیے ڈولفن ،پیرو، تھانوں کی ٹیمیں پولیو ویکسینیشن والی یونین کونسلز میں موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ سی سی پی او نے مزید بتایا کہ قومی انسداد پولیو مہم صوبائی دارالحکومت میں 22 سے28 اگست تک جاری رہے گی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

 

۲۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بلوچستان میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں،...

بلوچستان میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث 225 افراد ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے بارشوں سے ہونے والے ابتک کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ۔ جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 225 ہوگئی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 105 مرد، 55 خواتین اور 65 بچے شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 95 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 52 مرد، 11 خواتین اور 32 بچے شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر صوبے بھر میں 26 ہزار 567 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ بارشوں میں 710 کلو میٹر پر مشتمل مختلف شاہرائیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جاری رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بارشوں سے 1 لاکھ 7 ہزار 377 مال مویشی مارے گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 1 لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصانات پہنچا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گوادر کے ماہی گیروں کو 2000 موٹر بوٹ انجن مف...

گوادر کے ماہی گیروں کو 2000 موٹر بوٹ انجن مفت دیئے جائیں گے، اس کیلئے گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کی نگرانی میں بولی کا باقاعدہ عمل شروع ہو گیا ہے ، دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 ستمبر مقرر۔ گواد ر پرو کے مطابق جی پی اے نے جون کے آخری ہفتے میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے اعلان کردہ اہم پیکج کے تحت غریب ماہی گیروں کو معیاری موٹر بوٹ انجنوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ فرموں کی شرکت کے لیے ٹینڈرز جاری کیے ہیں۔ جی پی اے کے اہلکار نے گوادر پرو کو بتایا کہ یہ موٹر بوٹ انجن چھوٹی کشتیوں کے لیے ہیں اور تمام دستاویزات جمعکرانے کی آخری تاریخ 5 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تمام فرموں کے لیے ایک اہم شرط رکھی گئی ہے کہ وہ کم از کم دو سال تک قانونی طور پر ناقص انجنوں کو مفت مرمت کی خدمت فراہم کرنے کی پابند ہونگی۔ بولی کا طریقہ کار پیپرا (PEPRA)کے مطابق ہے۔ گواد ر پرو کے مطابق جی پی اے کے چیئرمین نصیر کاشانی نے کہا کہ ماہی گیروں کے لیے 2000 موٹر بوٹ انجنوں کی خریداری کے پورے عمل کو انتظامی اور مالی طور پر شفاف بنایا جائے گا تاکہ عوامی خدمات کی فراہمی کے اعلیٰ معیار کو مناسب طریقے سے یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ماہی گیروں کے لیے انسان دوست اقدام نے گوادر کے مقامی لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔ گواد ر پرو کے مطابق ماہی گیروں کے درمیان میرین انجنوں کی میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے وزارت منصوبہ بندی نے پیرامیٹرز کے ایک سیٹ کے ساتھ ایک معیار متعین کیا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دہشت گردی کا مقدمہ، عمران خان کی ضمانت قبل ا...

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دہشت گردی کے مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔ عمران خان مشیر قانونی امور بابر اعوان اور ایڈووکیٹ فیصل چوہدری کے ذریعے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف گزشتہ روز دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا لیکن درخواست گزار کا ماضی کا کوئی کرمنل ریکارڈ بھی نہیں ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرے، کیس میں شامل تفتیش ہونے کے لیے تیار ہوں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وفاقی پولیس نے عمران خان کے گھر کی سیکیورٹی...

وفاقی پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کے گھر کی طرف جانے والے راستے کی سیکیورٹی سخت کردی ہے،تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے گھر کی طرف جانے والے راستے کی سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے غیر متعلقہ افراد کے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے،ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس نے خاردار تاریں لگا کر راستہ بند کردیا ہے جبکہ ایف سی کی نفری بھی موجود ہے، عمران خان چوک کی لائٹس بھی بند کردی گئی ہیں،پولیس کی جانب سے سیکورٹی سخت کرنے کی اطلاع پر پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنان بھی عمران خان چوک پہنچ گئے ۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران خان کی تقریر کے دوران یوٹیوب بلاک کیا...

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کے دورانفحکومت نے یوٹیوب بلاک کر دیا،شیریں مزاری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کے ذریعے اس وقت یوٹیوب بلاک کیا گیا جب عمران خان تقریر کر رہے تھے،سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ شرمناک حرکت ہمیں خاموش نہیں کر سکے گی، فاشزم اپنے عروج پر ہے، لفظ یقینا تلوار سے زیادہ طاقتور ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کابینہ فیصلے کے بعد عمران خان کو گرفتار کیا...

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پرامید ہوں کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے بعد عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا،اتوار کو نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میں اس بات پر کلیئر ہوں کہ عمران خان کو گرفتار ہونا چاہیے،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فوج کے خلاف مہم سے توجہ ہٹانے کے لیے شہباز گل پر تشدد کا بیانیہ گھڑا ہے،انہوں نے کہا کہ چند دن شہباز گل ان کے حوالے کردیں تو وہ بالکل تندرست ہو کر عدالت میں پیش ہوں گے،وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے جس طرح پولیس افسران کو دھمکیاں دیں، خاتون جج کا نام لے کر پکارا اور دھمکی دی، اس پر کارروائی ہوسکتی ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان پر جن دفعات کے تحت مقدمہ ہوسکتا ہے، اس حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل اور وزارت قانون کے ساتھ مشاورتی عمل جاری ہے،وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی رائے کی تائید کے لیے کابینہ سے رجوع کریں گے، کوشش ہوگی کہ نہ صرف عمران خان بلکہ ان کے حواریوں کے خلاف مقدمہ درج کریں بلکہ ان کو گرفتار کیا جائے،رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 25مئی کو بھی عمران خان نے اسی طرح اداروں کو مخاطب کیا تھا، پی ٹی آئی چیئرمین سیاست دان نہیں بلکہ فتنہ ہیں، فساد فی الارض ہیں، جو قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کر رہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کمانڈ کو حکم نہ ماننے کی ترغیب دے رہا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کی اشتعال انگیزی کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو وہ قوم کو کسی حادثے سے دوچار کردے گا،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے پاس شہباز گل ڈیڑھ دن رہے، مکمل ذمے داری سے کہتا ہوں کہ وہ بالکل ٹھیک تھے،انہوں نے کہا کہ شہباز گل پر تشدد کی کہانی مکر و فریب، ڈرامہ اور جھوٹ ہے، فوج کے خلاف مہم سے دھیان ہٹانے کے لیے شہباز گل پر تشدد کا بیانیہ گھڑا گیا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پشاور،محکمہ صحت میں گھوسٹ ملازمین کا کھوج لگ...

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ڈی ایچ او)پشاور ڈاکٹر وزیر صافی نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کے 3 ہزار 64 ملازمین میں سے 1 ہزار 714 کی فزیکل ویری فکیشن ممکن ہوئی، ایک بیان میں ڈاکٹر وزیر صافی نے کہا کہ بائیو میٹرک تصدیق کرانے والے ملازمین کی تعداد 1 ہزار 714 ہے،انہوں نے کہا کہ بائیومیٹرک تصدیق کا مقصد گھوسٹ ملازمین کا کھوج لگانا تھا، تصدیق کروانے والے ملازمین میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور دیگر عملہ شامل ہے،ڈی ایچ او کا کہنا تھا کہ غیر حاضر221ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کردی گئی، تنخواہوں سے کٹوتی کر کے 19لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کر دیے،انہوں نے کہاکہ گھوسٹ ملازمین کی کھوج کے لیے تمام ملازمین کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہے،ان کا کہنا تھا کہ بائیو میٹرک تصدیق نہ کرنے والے ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، بار بار نوٹس کے باوجود حاضر نہ ہونے والے ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

رانا ثنا اللہ سمیت کوئی بھی عمران خان کا کچھ...

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ سمیت کوئی بھی عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، عمران خان کے پیچھے پوری قوم کھڑی ہے،اتوار کو نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت عمران خان سے خوفزدہ نظر آتی ہے،انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو دن رات اٹھتے بیٹھتے صرف عمران خان نظر آتا ہے،پرویز خٹک نے کہا کہ امپورٹڈ حکمران اپنی شکست کے خوف سے جلد انتخابات سے بھاگ رہے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بلوچستان، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 27اگست ت...

صوبہ بلوچستان میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں، صوبائی حکومت کی جانب سے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے،صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت بلوچستان کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے(آج) سے27اگست تک بند رہیں گے،جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت بارشوں کے باعث صوبے کے تعلیمی اداروں میں ایک ہفتے کی تعطیلات کی گئی ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کی خوردنی تیل کی درآمد سالانہ 4 ارب...

پاکستان کی خوردنی تیل کی درآمد سالانہ 4 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ، خوردنی تیل کی مقامی پیداوار ملکی ضروریات کا صرف 30 فیصد پورا کرتی ہے،سورج مکھی اگانے کیلئے کسانوں کو فی ایکڑ 5ہزار روپے سبسڈی دی جا رہی ہے ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو درآمد شدہ خوردنی تیل پر انحصار کم کرنے اور اپنے زرمبادلہ کے ذخائر کو بچانے کے لیے بڑے پیمانے پر سورج مکھی اگانے کی ضرورت ہے۔پاکستان میں پیدا ہونے والا خوردنی تیل ملکی ضروریات پوری نہیں کر سکتا۔ پاکستان ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں سورج مکھی خوردنی تیل کے لیے اگائی جاتی ہے لیکن اعلی معیار کے بیجوں کی کمی، کم مارکیٹ قیمت اور بیج کی قیمت جیسے مسائل کی وجہ سے پیداوار کم ہے۔نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر کے پرنسپل سائنٹیفک آفیسرنزاکت نواز نے بتایا کہ پاکستان کو اپنی پیداوار بڑھانے اور درآمد شدہ خوردنی تیل پر انحصار کم کرنے کے لیے سورج مکھی کو بڑے پیمانے پر اگانا چاہیے

۔سورج مکھی ایک اہم فصل ہے جو دنیا بھر میں زیادہ تر خوردنی تیل حاصل کرنے کے لیے اگائی جاتی ہے۔ پاکستان ایک متحرک زرعی ملک ہے جہاں سورج مکھی سمیت مختلف فصلیں اگائی جاتی ہیںجو ہمارے خوردنی تیل کے بلوں کو کم کرنے میں ہماری مدد کر سکتی ہیں۔پاکستان میں سورج مکھی کی کاشت 2010 سے کم ہو رہی ہے۔ کم پیداوار اور کم مارکیٹ ویلیو ملک میں سورج مکھی کی کاشت میں کمی کی بڑی وجہ ہیں۔ملک میں بہت سے کسانوں کو شکایت ہے کہ پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے اور سورج مکھی کی واپسی کی قیمت کافی کم ہے۔انہوں نے کہا کہ سورج مکھی کی کاشت میں کمی کے باعث ملک میں خوردنی تیل کی پیداوار میں کمی آئیہے۔ خوردنی تیل کی مقامی پیداوار ملکی ضروریات کا صرف 30 فیصد پورا کرتی ہے۔ خوردنی تیل کی درآمد کی سالانہ لاگت 4 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ سورج مکھی میں تیل کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جس سے یہ فصل ملک میں خوردنی تیل کی کمی پر قابو پا سکتی ہے ۔ حکومت کی طرف سے کسانوں کو دی جانے والی سبسڈی کی وجہ سے اس کی پیداوار نے ملک میں خاص طور پر بلوچستان میں اچھے نتائج دکھائے تاہم ہماری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ سبسڈیز ابھی تک کافی نہیں ہیں۔

اگر حکومت کسانوں کی مدد جاری رکھے تو ہم مقامی طلب کو پورا کر سکیں گے اور دو سے تین سالوں میں اہم ذخائر تیار کر سکیں گے تاہم انہوں نے کہاکہ حکومت نے ابھی تک ملک بھر میں سورج مکھی کی کاشت بڑھانے کے لیے سنجیدہ اقدامات نہیں کیے ہیں۔سورج مکھی کی کاشت سے وابستہ ان پٹ لاگت نے بالآخر کسانوں کی پیداواری لاگت کو بڑھا دیاہے۔ انہوں نے کہاکہ کسانوں کی مدد کے لیے حکومت کو مداخلت کرنی چاہیے اور مالی مراعات کے ساتھ ایک پروگرام بنانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ 10 ارب روپے وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے حصے کے طور پر خرچ کیے جا رہے ہیں تاکہ کسانوں کو تیل کے بیج اگانے پر آمادہ کیا جا سکے۔ اس پروگرام کے تحت حکومت ریپسیڈ، سویا بین، سورج مکھی اور تل کے کاشتکاروں کو مالی امداد فراہم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت خوردنی تیل کی درآمد کو کم کرنے کے لیے کسانوں کو فی ایکڑ 5000 روپے سبسڈی دے رہی ہے۔ حکومت کسانوں کو مشینری خریدنے کے لیے مراعات دے گی تاکہ وہ اپنی پیداوار اور پیداوار کو بڑھاسکیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام مقامی کاشتکاروں کی مدد کرکے ملک کے درآمدی اخراجات کو کم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ سورج مکھی کی فصل کی سبسڈی کا مقصد ملک میں تیل کے بیجوں کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔

 

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان چاول کی چوکر کی باقاعدہ پیداوار کے ذ...

دنیا بھر میں دھان کی پیداوار کا 10واں بڑا ملک ہونے کے ناطے پاکستان چاول کی چوکر کی باقاعدہ پیداوار کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ بچا سکتا ہے، پاکستان نے سال 2021-22 کے دوران 8.5 ملین ٹن دھان کی پیداوار کی جو ساڑھے آٹھ لاکھ ٹن چوکر پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی تھی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کارناوبا ویکس کے سب سے بڑے درآمد کنندگان میں سے ایک ہے جس پر سالانہ لاکھوں ڈالر خرچ کرتا ہے۔ کارناوبا ویکس کھانے کی مصنوعات اور صنعتی عمل میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے ۔دنیا بھر میں دھان کی پیداوار کا 10واں بڑا ملک ہونے کے ناطے پاکستان چاول کی چوکر کی باقاعدہ پیداوار کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ بچا سکتا ہے جسے کارناوبا ویکس کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان بھوسی اور چاول کی چوکر جسے رائس پالش بھی کہا جاتا ہے کو ضائع کرتا ہے جو چاول کی پروسیسنگ میں حاصل کی جاتی ہیں۔سال 2021 کے دوران، پاکستان نے بیلجیم، برازیل، چین، فرانس، جرمنی، اٹلی، میکسیکو، امریکہ، آسٹریا، جرمنی، یورپی یونین، بحرین سے3.2 ملین ڈالر مالیت کا کارناوبا موم درآمد کیا۔نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر سے پرنسپل سائنٹیفک آفیسرڈاکٹر رفعت طاہرہ نے بتایا کہ چاول کی چوکر کا موم زیادہ فیٹی ایسڈ اور ایک اچھا ذائقہ رکھتا ہے۔ اسے شہد کی مکھی کے موم اور کارنابا موم کے بجائے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ چاول کی چوکر نامی فضلہ کی مصنوعات سے ہے جو چاول کی گھسائی کیبعد حاصل کیا جاتا ہے۔ رائس بران ویکس ایک اضافی پروڈکٹ ہے جسے چاول کی چوکر کے تیل کی فلٹریشن کے بعد نکالا جاتا ہے۔

چاول کی چوکر کے موم کے بنیادی اجزا اعلی فیٹی ایسڈز، زیادہ الکوحل، کچھ ہائیڈرو کاربن کے ساتھ مفت فیٹی ایسڈز کے ایسٹرز ہیں۔ رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کالا شاہ کاکو کے سائنسدان محسن علی رضا نے کہاکہ پاکستان نے سال 2021-22 کے دوران 8.5 ملین ٹن دھان کی پیداوار کی جو0.85 ملین ٹن چوکر پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی تھی۔ چاول کی چوکر سے مناسب فوائد حاصل کرنے کے لیے چاول کی چوکر کے تیل کی پیداوار کو مکمل طور پر دریافت کرنا ضروری ہے۔ یہ بہت سی صنعتوں میں کام کرتا ہے جس میںدواسازی، کاسمیٹکس، ٹیکسٹائل، پھل اور سبزیوں کی کوٹنگ ، ٹیکسٹائل، کاغذ کی کوٹنگ، واٹر پروفنگ، ٹیکسٹائل، الیکٹرک انسولیشن، کاربن پیپر پروڈکشن، پرنٹنگ انکس، چیونگم، ٹائپ رائٹر ربن، چپکنے والی چیزیں، چمڑے کی کوٹنگ ، چکنا کرنے والے مادے اور قدرتی موم بتی کی پیداوارشامل ہیں۔ یہ کہ یہ ایک بائنڈر، گاڑھا کرنے والا، جیلنگ ایجنٹ اور پلاسٹائزر کی طرح کام کرتا ہے۔ چاول کی کاشت والے علاقوں میں چھوٹے پروسیسنگ یونٹس لگا کر کسان نہ صرف پائیدار زندگی گزارنے کا دوسرا ذریعہ حاصل کر سکتے ہیں بلکہ ملک درآمدی بلوں کو بچا کر ترقی بھی کر سکتا ہے۔اس طرح کے چھوٹے منصوبے ایس ایم ای سیکٹر کو بھی مضبوط کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں زرعی شعبہ معاشی سائیکل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

خواتین کو لیپیڈری، فیسٹنگ اور اسٹون کرافٹنگ...

جواہرات کے ویلیو ایڈیشن میںخواتین کی تربیت کے لیے لیب، لیپڈری مشینوں اور نقش و نگار کے آلات سے لیس تربیتی مراکز قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق قیمتی نیم قیمتی پتھروں اور جواہر ات کا ویلیو ایڈیشن پاکستان میں خواتین کے لیے پائیدار روزی کمانے کا ذریعہ ہو سکتا ہے۔ اسلام آباد میں قائم گلوبل مائننگ کمپنی کے پرنسپل جیولوجسٹ اور پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں سابق جنرل منیجر جیالوجی محمد یعقوب شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کی خواتین پاکستان کے دیگر علاقوں کی نسبت جواہرات کی دستکاری سیکھنے میں زیادہ پرجوش ہیںتاہم خواتین کو اپنے مالی وسائل کو بہتر بنانے کے لیے ایسے دستکاریوں کی تربیت دینی چاہیے۔ انچارج جیمولوجی لیبارٹری نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس جیولوجی، پشاور یونیورسٹی شاکر اللہ اورکزئی کہاکہ خواتین کو لیپیڈری، فیسٹنگ اور اسٹون کرافٹنگ کی تربیت دینا بہت ضروری ہے تاکہ وہ اپنی آمدنی کے ذرائع پیدا کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ جیم سٹون کرافٹنگ کو دنیا بھر میں گھریلو صنعت سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس کام کے لیے درکار مشینیں سنگل فیز ہوتی ہیں اور گھروں میں آسانی سے استعمال کی جا سکتی ہیں۔ خواتین زیورات کے منفرد ڈیزائن بنا سکتی ہیں اور یہاں تک کہ مالا اور ہار میں استعمال ہونے کے لیے بہت قیمتی موتیوں کی مالا بھی تیار کر سکتی ہیں۔ ناصر عباس جو گلگت بلتستان میں قائم روپانی فانڈیشن میں لیپیڈری کے ماہر، جیمولوجسٹ اور لیپیڈری اور پتھر کی تراش خراش کے ماسٹر ٹرینر ہیںنے ویلتھ پاک کے ساتھ بات چیت میں خواتین کی جواہرات کے لیپیڈری اور نیم قیمتی پتھروں کی تراش خراش کے بارے کہا کہ گلگت بلتستان میں خواتین کے لیے اس شعبے میں کام کرنے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ان علاقوں میں قیمتی پتھر اور نیم قیمتی پتھروں کی دستکاری کو کاٹیج انڈسٹری کے طور پر تیار کیا جانا چاہیے۔

گلگت بلتستان میں زیادہ سے زیادہ خواتین کو میدان میں آنے کی ضرورت ہے کیونکہ کام کی مقدار بڑھ رہی ہے۔ خطے میں جواہرات کی دستکاری مشینی نہیں ہے جس سے پیداوار کی سطح کم ہوتی ہے اور لاگت میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیمتی پتھروں کی میکانائزیشن اور مارکیٹنگ میں مقامی خواتین کو تربیت دینے کی ضرورت ہے ۔پاکستان میں خاص طور پر خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں لیپڈری سیکھنے کی اہمیت کے بارے میں ویلتھ پاک کے ساتھ بات چیت کے دوران ماہرِ جیمولوجسٹ اور کان کن ذاکر اللہ نے کہاکہ یہ ملک کی ترقی میں ایک اضافہ بھی ہے۔ انہوں نے خواتین کو کاروبارمیں شامل کرنے پر زور دیا اور کہا کہ خواتین کی تربیت کے لیے لیب، لیپڈری مشینوں اور نقش و نگار کے آلات سے لیس تربیتی مراکز قائم کیے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ جے پور ہندوستان میں ہر گھر میں ایک چھوٹی سی نقش و نگار ، لیپیڈیری ہے جسے خواتین چلاتی ہیں۔ پاکستان میں بھی اس قسم کے کام کرنے والے جذبے کی ضرورت ہے۔اظہر جیمز اینڈ منرلز، سکردو کے منیجنگ ڈائریکٹر حاجی زرمست خان نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ خواتین کی معدنیات، جیمولوجی اور لیپیڈری کی تربیت سرکاری سطح پر نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے پاکستان میں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ گلگت بلتستان کے اہم شہروں گلگت اور اسکردو میںخواتین تربیت حاصل کر رہی ہیں تاہم علاقے کے دور دراز علاقوں میں بھی تربیتی مراکز قائم کیے جانے چاہئیں تاکہ خواتین اپنے اور اپنے خاندان کے لیے اچھی روزی کما سکیں۔سلسلہ جیمز اینڈ جیولری، گلگت کی مالک رخسانہ نے کہا کہ وہ گزشتہ کچھ سالوں سے اس کاروبار میں ہیں۔ میری کمپنی جواہرات، موتیوں، ہاتھ سے بنے زیورات، قیمتی اور نیم قیمتی پتھر وغیرہ کا کاروبار کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر خواتین قیمتی جواہرات کی قیمت میں اضافہ کرنے کے لیے لیپڈیری کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس شعبے کو فروغ دینے کے لیے خواتین کو جدید آلات کے استعمال کی تربیت حاصل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ جدید ترین آلات اب بھی مقامی بازاروں میں دستیاب نہیں ہیں اور جو دستیاب ہیں وہ بہت مہنگے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیراعظم نے پاکستان میڈیکل کمیشن کو تحلیل کر...

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میڈیکل کمیشن(پی ایم سی)کو تحلیل کر دیا،وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان میڈیکل کمیشن کو تحلیل کر کے پی ایم سی کے تمام عہدیداران کو معطل کر دیا ہے،یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے 2020میں پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل ختم کرکے پی ایم سی بنایا تھا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

 

۲۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فردوس عاشق اعوان کوبیرون ملک جاتے ہوئے طیارے...

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو بیرون ملک جاتے ہوئے طیارے سے اتار لیا گیا،ذرائع ایف آئی اے کے مطابق فردوس عاشق اعوان نجی ائیر لائن کی پرواز سے اسلام آباد سے دبئی جا رہی تھیں کہ انہیں طیارے سے اتار لیا گیا، فردوس عاشق اعوان بلیو پاسپورٹ استعمال کرکے بیرون ملک روانہ ہو رہی تھیں، حکام نے ان کا بلیو پاسپورٹ بھی ضبط کر لیا،ذرائع کے مطابق بلیو پاسپورٹ حکومتی وزرا کو استعمال کرنے کی اجازت ہوتی ہے لیکن فردوس عاشق اعوان نے مشیر اطلاعات سے ہٹنے کے باوجود ابھی تک اپنا بلیو پاسپورٹ واپس نہیں کیا تھا، فردوس عاشق اعوان کا بلیو پاسپورٹ ضبط کر کے انہیں ائیرپورٹ سے روانہ کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، 2دہشتگرد...

شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن میں 2دہشتگرد ہلاک ہوگئے، ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا جس دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشتگرد مارے گئے جن میں حافظ گل بہادرگروپ کا دہشتگرد کمانڈر خبیب عرف بلال بھی شامل تھا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے دنیا کا سب سے بڑا آپٹیکل فائبر، موبائ...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی اطلاعات اور مواصلات کی صنعت نے گزشتہ دہائی کے دوران ترقی کی مستحکم رفتار کو برقرار رکھا ہے اور اس کی ٹیلی کام آمدنی 2021 میں 14کھرب 70ارب یوآن(تقریباً 215 ارب97 کروڑ امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو 2012 میں 10کھرب80ارب یوآن تھی۔ وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عہدیدار شیی کن نے جمعہ کو بتایا کہ  2021 میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 1ارب3کروڑ20لاکھ تک پہنچ گئی ہے جو 2012 کے مقابلے میں 83 فیصد زیادہ ہے جبکہ موبائل ایپس کی تعداد 23لاکھ 20ہزار  تک پہنچ گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین نے دنیا کا سب سے بڑا آپٹیکل فائبر اور موبائل براڈ بینڈ نیٹ ورک تعمیر کیا ہے۔ عہدیدارنے کہا کہ 2012 سے 2021 تک، چین کے ٹیلی کمیونیکیشن کے بنیادی ڈھانچے نے انتہائی تیزی سے ترقی کی ہے، اور شہری اور دیہی علاقوں کے درمیانڈیجیٹل تقسیم نمایاں طور پر کم ہوگئی ہے۔انہوں ںے  کہا کہ اگلے مرحلے میں، ملک میں انفارمیشن اینڈکمیونیکیشن انڈسٹری کی ترقی کی بنیاد کو مزید مضبوط کیا جائے گا ترقی کے نئے محرکات  پیدا کرتے ہوئے روایتی صنعتوں کی ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو فعال کیا جائے گا۔

۲۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا سیلاب زدہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی...

بیجنگ (شِںہوا) چین کے اعلیٰ منصوبہ ساز نے شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مالی اعانت کے لئے رقم مختص کردی ہے۔ قومی ترقیاتی اور اصلاحات کمیشن کے مطابق 6 کروڑ 20 لاکھ یوآن (تقریباً 91 لاکھ 10 ہزار امریکی ڈالرز) کی یہ سرمایہ کاری خاص طور پر صوبے کے ان علاقوں میں بنیادی ڈھانچے اور عوامی خدمات کی سہولیات پر خرچ کی جائے گی جنہیں شدید  بارش اور سیلاب سے نقصان پہنچا ہے۔ جولائی کے اختتام سے صوبے میں شدید بارشیں ہوئی ہیں جس سے جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

۲۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے 510 نئے کیسز...

اسلام آباد(شِنہوا)پاکستان میں گزشتہ روز نوول کرونا وائرس کے 510 نئے کیسز اور 4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس سے ملک میں عالمی وباء کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 65 ہزار 319ہو گئی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سےجمعہ کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 4 نئی اموات رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں نوول کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونیوالے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 548 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز ملک بھرمیں نوول کرونا وائرس کے 18 ہزار 212 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مثبت نتائج کی شرح 2.80 فیصد رہی ہے۔ فی الحال ملک بھر کے ہسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں میں سے 164 فعال کیسز کو انتہائی نگہداشت میں رکھاگیا ہے۔

۲۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں 5 جی موبائل صارفین کی تعداد 47کروڑ 5...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں 5 جی موبائل صارفین کی تعداد جولائی کے آخر تک 47کروڑ 50لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی)کے ایک عہدیدار نے جمعہ کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ 5 جی موبائل صارفین کی تعداد میں 2021 کے آخرکے مقابلے میں12کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔ ایم آئی آئی ٹی کے مطابق، جولائی کے آخر تک، ملک میں تقریباً 19لاکھ 70ہزار 5جی بیس سٹیشنز قائم کیے گئے او پریفیکچر سطح کے تمام شہروں، کاؤنٹیز اور 96 فیصد قصبوں میں 5 جی نیٹ ورک کوریج موجود ہے۔ایم آئی آئی ٹی نے کہا کہ 5 جی نیٹ ورکس اور گیگابٹ آپٹیکل نیٹ ورکس سمیت نئے انفارمیشن انفراسٹرکچر کی تعمیرکا سلسلہ جاری رہے گا اور مختلف شعبوں کے ساتڈبل گیگابٹ نیٹ ورکس کے انضمام کو تیز کیا جائے گا۔ وزارت کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں تک بتدریج اعلیٰ معیار کے نیٹ ورکس کی کوریج میں اضافے اور دیہی علاقوں میں نئی کاروباری اشکال کی ایپلی کیشن کو فعال طور پر ترقی دینے کی کوششیں کی جائیں گی۔

۲۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملک بھر میں انسدادپولیو ویکسی نیشن مہم کا آغ...

اسلام آباد(شِنہوا)پاکستان میں جمعہ کے روز ملک گیر انسداد پولیو ویکسی نیشن مہم کا آغازکر دیا گیا ہے ، ملک سے اس موذی مرض کے خاتمہ کیلئے مہم کے دوران 5 سال سے کم عمرلاکھوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ سرکاری صحت حکام  کے مطابق چاروں صوبوں میں ہزاروں پولیو ورکرز بچوں کو ان کی دہلیز پر قطرے پلانے کی مہم میں حصہ لیں گے، ملک بھر میں زیادہ خطرے والےاضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایک تقریب میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسداد پولیو ویکسی نیشن مہم کا آغاز کرتے ہوئے ملک کو پولیو سے پاک بنانے کے عزم کا اظہارکیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں پولیو اب بھی ایک وبائی مرض کے طور پر موجود ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو کےقطرے پلانے سے محروم نہ رکھیں اور پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے میں حکومت کی مدد کریں۔ شہبازشریف نے حکومتی رہنماؤں، صحت کارکنان اور والدین سے بھی اس میں کردار ادا کرنے پر زوردیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اس بیماری سے کبھی کوئی بچہ مفلوج نہ ہو۔

۲۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت ، سی بی آئی کا دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ...

نئی دہلی(شِنہوا) بھارت کی اعلیٰ تحقیقاتی ایجنسی سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی)نے جمعہ کو دہلی کی شراب پالیسی میں بدعنوانی کے الزامات پر دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی سرکاری رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ اطلاعات کے مطابق سی بی آئی نے دہلی میں منیش سسودیا کے گھر اور مختلف ریاستوں میں 20 دیگرمقامات کی تلاشی لی۔ سسودیا کے پاس دہلی کے وزیرتعلیم کا قلمدان ہے  اور محکمہ ایکسائز بھی ان کے ماتحت ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ وہ تحقیقاتی ایجنسی کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ سی بی آئی ایک مقدمہ درج کر کے گزشتہ سال نومبر میں لانچ کی گئی دہلی ایکسائز پالیسی کی تحقیقات کر رہی ہے ، ایکسائز پالیسی  کے تحت پرائیویٹ افراد کو شراب کی دکانوں کے لائسنس دیے گئے تھے۔ سی بی آئی تحقیقات کی سفارش دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونائی کمار سکسینہ نے کی تھی جنہوں نے حکمران عام آدمی پارٹی (اے اے پی) پر الزام عائد کیا ہے کہ منیش سسودیا اور حکومت کے سرکردہ افراد کے مالی مفاد کیلئے نجی شراب فروشوں کو فائدہ پہنچانا ہی ایکسائز پالیسی کو لانے کا واحد مقصد ہے۔

۲۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی ویلتھ مینجمنٹ مارکیٹ میں مستحکم ترقی

بیجنگ(شِنہوا) چین کی ویلتھ مینجمنٹ مارکیٹ میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران  مستحکم ترقی ہوئی ہے۔ چائنہ بینکنگ ویلتھ مینجمنٹ رجسٹریشن اینڈ ڈپازٹری سنٹر کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، جنوری سے جون کے دوران ملک میں تقریباً15ہزار200نئی ویلتھ مینجمنٹ پروڈکٹس لانچ کی گئیں، جن سے ویلتھ مینجمنٹ مارکیٹ کے حجم میں مجموعی طور پر479کھرب 20ارب یوآن (تقریباً70کھرب 40ارب امریکی ڈالر) کا اضافہ ہوا۔ جون کے آخر تک، ویلتھ مینجمنٹ پروڈکٹس کا واجب الاداحجم گزشتہ سال سے 12.98 فیصد اضافے کے ساتھ 291کھرب 50ارب یوآن رہا۔ رپورٹ کے مطابق  جون کے آخر تک ویلتھ مینجمنٹ پروڈکٹ کے سرمایہ کاروں کی تعداد تقریباً 9کروڑ15لاکھ تھی،  جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 49 فیصد زیادہ ہے۔  پہلی ششماہی میں، ویلتھ مینجمنٹ پروڈکٹس نے اپنے سرمایہ کاروں کے لیے مجموعی طور پر417ارب 20کروڑ یوآن کا منافع کمایا، جوگزشتہ سال کی نسبت 3ارب 40کروڑیوآن زیادہ ہے۔

۲۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ولادی میر زیلنسکی کا اقوام متحدہ سربراہ ، تر...

کیف(شِنہوا)یوکرائن کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور ترک صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ملاقات میں روس یوکرائن تنازعہ کے خاتمہ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ یوکرائن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یوکرینفارم کے مطابق یوکرائن کے مغربی شہر لیویو میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کےدوران ولادی میر زیلنسکی نے کہا کہ کیف یوکرائن سے روسی فوجیوں کے انخلاء کے بعد ہی ماسکو کے ساتھ امن مذاکرات کیلئے آمادہ ہو سکتا ہے۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی تنازع کے خاتمہ کی خاطر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے تمام ضروری تعاون فراہم کرے گا۔ رجب طیب ایردوان نےکہا کہ مارچ میں استنبول میں ہونیوالے معاہدوں کی بنیاد پر یوکرائن اور روس کے مابین امن مذاکرات ہو سکتے ہیں ، مزید کہا کہ ترکی مذاکرات میں ثالث بننے کیلئے تیار ہے۔ پریس کانفرنس کےدوران انتونیو گوتریس نے جنوبی یوکرائن میں واقع ژاپروژیا جوہری توانائی پلانٹ کوغیر فوجی بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔ یہ پلانٹ جو یورپ کے سب سے بڑے جوہری توانائی پلانٹس میں سے ایک ہے، مارچ کے اوائل سے روسی فوجی دستوں کے قبضہ میں ہے۔

۲۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صدر کی ورلڈ ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکی...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدرشی جن پھنگ نے ورلڈ ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈویلپمنٹ کانفرنس کے شرکا کو مبارکباد دی ہے۔مبارکباد کے اپنے خط میں صدرشی نے کہا کہ پیشہ ورانہ تعلیم کا معاشی اور سماجی ترقی سے گہرا تعلق ہے اور یہ روزگار اور کاروبار کو فروغ دینے، اقتصادی وسماجی ترقی اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے  انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔  صدرشی نے کہا کہ چین پیشہ ورانہ تعلیم کے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فعال طور پر آگے بڑھا رہا ہے اور دوسرے ممالک کے ساتھ پیشہ ورانہ تعلیم میں تبادلوں اورتعاون کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین باہمی طور پر سیکھنے، مشترکہ شراکت اور مشترکہ فوائد کو مضبوط بنانے، عالمی ترقی کے منصوبوں پرعمل درآمد کے لیے تعاون اور پائیدار ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے پر عمل درآمد کو تیز کرنے کے لیے دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

۲۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصاد...

رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے شہر طوباس میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم کے دوران ایک فلسطینی شہری جاں بحق ہو گیا ہے۔فلسطین کی وزارت صحت نے جمعہ کے روز ایک اخباری بیان میں کہا کہ 58 سالہ صلاح صوفتا کو اسرائیلی فوجیوں نے سر میں گولی ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوا اور جان کی بازی ہار گیا۔ دریں اثناء اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ مطلوب فلسطینیوں کی گرفتاری کیلئے طوباس میں چھاپے کے دوران مسلح افراد نےاسرائیلی فوج پر فائرنگ کی تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔ اسرائیل نے کہا کہ وہ اسرائیل کیخلاف حملوں میں ملوث ہونے کی بنا پر اسرائیلی سیکورٹی فورسز کو مطلوب ہیں۔ فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے متعدد گھروں پر چھاپے مار کر 7 نوجوانوں کی گرفتاری کے بعد شہر میں مسلح فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج جنوری سے اب تک مغربی کنارے میں 80 فلسطینیوں کو قتل کر چکی ہے۔

۲۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران کی آزادممالک کے خلاف امریکی زیرقیادت ف...

تہران(شِنہوا) ایران نے امریکہ کی زیرقیادت آزادممالک کے خلاف کی گئی فوجی مداخلت اوربغاوتوں کی مذمت کی ہے۔ اگست 1953 میں ایران میں امریکی حمایت یافتہ بغاوت پر تبصرہ کرتے ہوئے  وزارت خارجہ کے ترجمان ناصرکنعانی نے جمعہ کے روز ایک ٹویٹ میں کہاکہ امریکی حکومت  آزاد ممالک اور حکومتوں کے خلاف مداخلت، فوجی حملوں اور بغاوت کا ایک ریکارڈ رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ایران کی قومی حکومت کے خلاف 19 اگست 1953 کی بغاوت امریکہ کی اس سیاہ تاریخ کی واضح مثال ہے۔ ایرانی ترجمان نے استفسار کیا کہ کیا امریکی حکومت ایران کے بارے میں اپنی غلط اور ناکام پالیسیوں کو درست کرتے ہوئے ایرانی قوم کے جائز حقوق کا احترام کرے گی؟

۲۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغان سپریم لیڈر کا سرمایہ کاری ، بین الاقوا...

کابل (شِنہوا)افغانستان کی طالبان کے زیرانتظام نگران انتظامیہ کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ نے عالمی برادری کے ساتھ بات چیت پرزور دیتے ہوئے کاروباری اداروں کو ملک میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی باختر نے جمعہ کے روز بتایا کہ گزشتہ روز قندھار میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتےہوئے سپریم لیڈر نے کہا کہ ہم عالمی برادری کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ امارت اسلامیہ افغانستان کسی کو اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گی لیکن ہم شریعت
(اسلامی قانون) کے تحت عالمی برادری کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ قبائلی عمائدین، علمائے کرام اور اعلیٰ حکام سمیت 3 ہزار سے زائد افراد نے ایک روزہ اجتماع میں شرکت کی جس میں گڈگورننس کو یقینی بنانے ، غربت سے لڑنے اور 15 اگست کو اپنی پہلی سالگرہ منانے والی افغان انتظامیہ کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیے جانے جیسے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ سپریم لیڈر نے کمپنیوں کو جنگ زدہ ملک میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دینے پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملکی معیشت کو مستحکم کرنےکیلئے کابینہ کے اقتصادی کمیشن کو بینکنگ، کان کنی اور زراعت سمیت تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے عدلیہ پر بھی زور دیا کہ وہ مسائل کے حل میں انصاف کو یقینی بنائے اور سب پر اسلامی قوانین کا مساوی اطلاق کیا جائے۔

۲۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تائیوان میں اومی کرون بی اے۔4 سے متاثرہ مقام...

تائپے(شِنہوا) تائیوان میں اومی کرون کی ذیلی قسم بی اے۔4 سے متاثرہ دو مقامی کیسزسامنے آئے ہیں،جن کی شناخت ایک فیملی کلسٹرکے طور پر کی گئی ہے۔ تائیوان کی امراض کی نگرانی کرنے والی ایجنسی کے مطابق اومی کرون بی اے ۔4 کاپہلا مقامی کیس پیر کو رپورٹ ہوا۔ جزیرے میں اب تک دومقامی بی اے۔4 اور58 مقامی بی اے ۔5 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ رواں ہفتے کے شروع میں، ایجنسی نےخدشہ ظاہر کیا تھا کہ اومی کرون کی ذیلی قسم بی اے ۔5 کی وجہ سے وبا کی ایک نئی لہر اگست کے آخر میں رونما
ہو سکتی ہے، ایجنسی نے والدین کو اپنے بچوں کو جلد از جلد ویکسین لگوانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ تائیوان میں وسط جون میں اومی کرون کی ذیلی اقسام کے درآمد شدہ کیسزکی نشاندہی ہوئی تھی اور جولائی سے اب تک کئی مقامی کیسز سامنے آچکے ہیں۔

۲۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ ک...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے چین کے پختہ عزم کا غلط اندازہ نہ لگائے۔ ان خیالات کا اظہارچینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے جمعہ کونیوز بریفنگ میں امریکی معاون وزیرخارجہ برائے امورمشرقی ایشیا وبحرالکاہل ڈینیل کرٹن برنک کے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے پر چینی ردعمل کے بارے میں بیان پرکیا۔ وانگ نے کہا کہ پیلوسی کے چینی تائیوان کے اشتعال انگیزدورے کے حوالے سے ہونے والے واقعات کا سیاق و سباق، وجوہات اور طریقہ بالکل واضح ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ ہی ون چائنہ کے اصول پراپنے وعدوں سے پیچھے ہٹ گیا ہے، اوراس نے چین کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کو نقصان پہنچایا اوریہ کہ امریکی رہنما ہی ہیں جو تائیوان میں تائیوان کی آزادی علیحدگی پسند سرگرمیوں کی حمایت کرنے گئے ، نہ کہ چینی جو الاسکا کی آزادی کی حمایت کے لیے امریکہ گئے۔ وانگ نے کہا کہ امریکی اشتعال انگیزی پر چین کا سخت ردعمل معقول، قانونی اور جائز ہے جسے بین الاقوامی برادری نے بڑے پیمانے پرسمجھتے ہوئے اس کی حمایت کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ امریکہ کے لیے، مسئلے کا واحد حل یہ ہے کہ وہ ذمہ داریوں سے راہ فرار اختیار کرنے اور الزام ترشی کی بجائے دونوں ممالک کے درمیان موجود تین مشترکہ بیانات اورایک چین کے اصول سے رجوع کرے اور کسی بڑے بحران کو سر اٹھانے سے روکنے کے لیے لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کرے۔

۲۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مووغادیشو میں ہوٹل پر حملہ، 8 افراد ہلاک

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہوٹل پر حملے میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے غیر ملکی میڈ یا کو بتایا ہے کہ موغادیشو میں القاعدہ کی ذیلی تنظیم الشباب کے جنگجووں نے ایک ہوٹل پر حملہ کیا۔ سیکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام سے مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان مقابلہ جاری ہے اور آج صبح علاقے میں فائرنگ، بم دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی اہلکار نے بتایا ہے کہ فورسز نے عمارت میں پھنسے متعدد شہریوں کو باحفاظت نکال لیا ہے۔واضح رہے کہ الشباب کے دہشتگردوں کی جانب سے 2020 میں موغادیشو ہی کے ایک اور ہوٹل پر حملے کے دوران 16 افراد کو قتل کیا گیا تھا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کیلیفورنیا، 2 طیارے دوران لینڈنگ آپس میں ٹکر...

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دو چھوٹے طیارے ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے لیے آتے ہوئے آپس میں ٹکرانے سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کیلیفورنیا میں 2 طیاروں کے آپس میں ٹکرا نے کا واقعہ پیش آیا جس میں 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیاروں کو حادثہ رن وے کے قریب ہی پیش آیا، ہوائی اڈے پر طیاروں کی اڑان بھرنے اور لینڈنگ کے حوالے سے براہ راست رابطہ کرنے کیلئے کنٹرول ٹاور موجود نہیں ہے۔انتظامیہ نے بتایا کہ دو انجن والے طیارے سیسنا 340 میں دو پائلٹ سوار تھے جب کہ سنگل انجن والے سیسنا 152 میں ایک پائلٹ سوار تھا۔نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے مطابق طیارے فضا میں آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے اور طیاروں کا ملبہ ائیرپورٹ کے احاطے میں بکھر گیا، تباہ ہونے والے دونوں چھوٹے طیارے سیزنا کے مختلف ماڈلز تھے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مسافر طیارے کے پائلٹ سو گئے، رن وے پیچھے رہ...

افریقی ملک ایتھوپیا کے مسافر طیارے کے دونوں پائلٹس سوتے رہ گئے اور رن وے پیچھے رہ گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم سے ایتھوپیا کے جانے والے مسافر طیارے کے دونوں پائلٹس دوران پرواز 37000 فٹ کی بلندی پر سوگئے۔ لینڈنگ سے قبل طیارے کی بلندی کم نہ ہونے پرادیس ابابا ائیرپورٹ کے ائیرٹریفک کنٹرول نے پائلٹوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی۔رپورٹ کے مطابق کاک پٹ میں آٹو پائلٹ الارم بجنے پر پائلٹس کی آنکھ کھلی اور انہوں نے طیارے کو لینڈ کروایا تاہم وہ طیارے کو پہلے سے طے شدہ رن وے پر لینڈ نہ کروا سکے۔بوئنگ 737 طیارے کوجس میں 154 سیٹوں کی گنجائش ہے دو گھنٹے سے کم وقت میں اپنی منزل پرپہنچنا تھا۔ ائیرلائن نے پرواز کے دوران سونے والے پائلٹس کو معطل کردیا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روسی صد رکا اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو ک...

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے اقوام متحدہ کے حکام کو کریملن میں واقع زاپوریزہیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کا دورہ کرنے اور معائنہ کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، ماسکو کی طرف سے یہ اعلان صدر پوٹن اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان ہونے والی ٹیلی فون کال کے بعد کیا گیا۔ یہ اعلان اس وقت ہوا جب یوکرین کی طرف سے دعوے کیا جا رہا تھا کہ پلانٹ کے قریب شدید لڑائی جاری ہے ، مبینہ طور پر روسی گولہ باری سے چار شہری زخمی ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ، امریکہ نے یوکرین جنگ جاری ر کھنے کے لیے مزید اسلحہ اور گولہ بارود د ینے کا وعدہ کیا ہے۔ کریملن نے کہا ہے کہ فرانسیسی اور روسی صدور کے درمیان ٹیلی فون کال بات چیت کے دوران پوٹن نے اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کو زاپوریزہیا نیو کلیئر پاورپلانٹ سائٹ تک رسائی کے لیے ضروری مددفراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ جوہری پلانٹ مارچ سے روسی قبضے میں ہے لیکن یوکرین کے تکنیکی ماہرین اب بھی اسے روسی ہدایت کے مطابق چلا رہے ہیں۔کریملن نے کہا کہ دونوں رہنماں نے زمین پر صورتحال کے جائزے کے لیے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ماہرین کو پلانٹ میں بھیجنے کے لیے اتفاق کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے پوٹن کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا کہ وہ خود پلانٹ کا دورہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔رافیل گروسی نے کہا ہے کہ اس انتہائی غیر مستحکم اور نازک صورتحال میںیہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ کوئی نیا اقدام نہ کیا جائے جس سے دنیا کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹس میں سے ایک کی تحفظ اور سلامتی کو مزید خطرہ لاحق ہو۔ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے اپنے خطاب میں معائنہ کے امکان کا خیرمقدم کیا،انہوں نے کہا کہ اگر جوہری تابکاری اثرات کے ساتھ روسی بلیک میلنگ جاری رہی تو یہ موسم گرما مختلف یورپی ممالک کے لیے سب سے المناک موسم ہو سکتا ہے۔ کیف کا کہنا ہے کہ روس نے جوہر ی پاور پلائٹ کمپلیکس کو ایک فوجی چھاونی میں تبدیل کر دیا جس میں فوجی سازوسامان اورہتھیار سٹور کئے ہوئے ہیں اور تقریبا 500 فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے جو اس جگہ کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں تاکہ دریائے ڈینیپر کے پار واقع شہروں پر حملہ کیا جا سکے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شام کی مارکیٹ میں دھماکا،19 افراد ہلاک، متعد...

شام کے شمالی علاقے میں مارکیٹ میں دھماکے سے 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق شام کے شمالی علاقے کے سرحدی قصبے ال باب کے مارکیٹ میں دھماکے سے 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ال باب میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق شامی فورسز کی شیلنگ سے مارکیٹ میں جانی نقصان ہوا۔ شامی حکومت کے ترجمان نے مارکیٹ پرشیلنگ کی تردید کی ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

قومی ہیرو پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 51واں یو...

پاک فضائیہ کے ہیرو پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 51واں یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا،پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید 17فروری 1951کو پیدا ہوئے، ملکی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے جذبے سے سرشارراشد منہاس نے 14مارچ 1971کو پاک فضائیہ کے 51ویں جی ڈی پی کورس میں کمیشن حاصل کیا،بعدازاں انہیں آپریشنل کنورژن کورس کیلئے ماڑی پور(مسرور)میں واقع نمبر 2سکواڈرن میں تعینات کیا گیا جہاں رب کائنات نے ان کے مقدر میں لازوال رفعتیں لکھ رکھی تھیں،20اگست 1971کے دن راشد منہاس کی قربانی سے ایک ناقابل فراموش داستان رقم ہوئی، اس دن راشد منہاس نے اپنے انسٹرکٹر پائلٹ فلائیٹ لیفٹیننٹ مطیع الرحمان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا جس نے انکے T-33تربیتی طیارے کو ہائی جیک کر کے بھارت لے جانے کی کوشش کی،راشد منہاس نے جہاز کا کنٹرول واپس لینے کی بھرپور جدوجہد کی اوراس سے قبل کہ جہاز ملکی سرحد عبور کر جاتا اسے زمین بوس کرنے کو ترجیح دی،مٹی کے اس بہادر سپوت نے اپنی جان مادر وطن پر قربان کر دی لیکن ملکی وقار پر آنچ تک نہیں آنے دی، راشد منہاس کی اس عظیم قربانی اور ناقابل فراموش شجاعت کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں ملک کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیا،راشد منہاس شہید ہماری آنے والی نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہیں اور انکو شجاعت و قربانی کی علامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سیلاب نے گلگت میں تباہی مچادی، درجنوں گھر بہ...

شدید بارشوں اور سیلاب نے گلگت کا نواحی علاقہ گورو جگلوٹ میں تباہی مچادی، دریائے ہنزہ کے قریب آباد 50سے زائدگھرانے سیلاب میں بہہ گئے،متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی اور سول انتظامیہ کا ریلیف آپریشن جاری ہے، متاثرہ افراد کی رہائش کے لیے شاہراہ قراقرم پر عارضی ٹینٹ ولیج قائم کردئیے گئے،سیلاب سے تباہ شدہ گائوں گورو جگلوٹ میں پاک فوج نے متاثرہ افراد کے لیے میڈیکل کیمپ قائم کر کے مفت ادویات اور متاثرہ خاندانوں کو ریلیف کا سامان فراہم کرنا شروع کر دیا،پاک فوج کی جانب سے متاثرین کے لے ٹینٹ، اشیائے خورونوش، ادویات فراہم کی جارہی ہیں،مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ لوگوں کے مکانات، لاکھوں روپے مالیت کی قیمت زمین اور پھل دار درخت تباہ ہو گئے جس پر صوبائی حکومت خاموش ہے، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مستقل بنیادوں پر رہائش کا بندوبست کیا جائے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لیگی رہنمائوںنے حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آبا...

مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے درج ایف آئی آر کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،وزیراعظم کے مشیر معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ، رانا مشہود، راجہ صغیر ودیگر ایم پی اے حفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے،لیگی رہنمائوں نے حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی، عطا اللہ تارڑ، رانا مشہود، اویس لغاری، راجہ صغیر ودیگر نے حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کی ہے،درخواست گزاروں نے استدعا کی ہے کہ عدالت حفاظتی ضمانت منظور کر کے پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روکے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لاہور ایئر پورٹ پر چیک پوسٹ پر تیسری لائن کا...

لاہور ایئر پورٹ پر مسافروں کی سہولت کے لئے چیک پوسٹ پر تیسری لائن کا آغازکر دیا گیا، جس سے مصروف اوقات میں گاڑیوں کی طویل قطاروں میں کمی آئے گی،تفصیلات کے مطابق وزیر شہری ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے رات گئے لاہور ایئر پورٹ کا دورہ کیا، سعدرفیق نے مسافروں کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے ہدایات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا،وفاقی وزیر نے برقی سیڑھیاں فوری چلانے اور امیگریشن عملے کی تعداد میں اضافے کی ہدایت کردی جبکہ مسافروں کی سہولت کے لئے چیک پوسٹ پر تیسری لائن کاآغازکردیا گیا، جس سے مصروف اوقات میں گاڑیوں کی طویل قطاروں میں کمی آئے گی،لاہور ایئر پورٹ کے ڈومیسٹک لانجز کو رات 10سے صبح 5 بجے تک عالمی لانجز کے طور پر استعمال کیا جائے گا ، جس سے بین الاقوامی پروازوں کے لئے رش کم کرنے میں مدد ملے گی،ایئر پورٹ آنے پرایک مسافر ایک فرد کی پابندی کو ختم کیا جارہا ہے ، عزیز اقارب ائرپورٹ ٹرمینل بلڈنگ تک جا سکیں گے جبکہ ایئر پورٹ کے کنکورس ہال میں اضافی نشستیں لگا دی گئی ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

قومی اسمبلی میں جاکر شہباز اور عمران کو ساتھ...

قومی اسمبلی کے حلقہ 245سے امیدوار فاروق ستار نے اعلان کیاہے کہ وہ قومی اسمبلی میں جاکر وزیراعظم شہباز شریف اور عمران خان کو ایک ساتھ بٹھائیں گے، گزشتہ روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ پورے حلقے کا دورہ کیا، عوام مسائل میں گھرے ہوئے ہیں، کامیاب ہوکر حلقے کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا،انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کسی نے بھی کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی آواز نہیں اٹھائی، قومی اسمبلی میں پہنچ کر کراچی کے عوام میں جو مایوسی ہے ،انشا اللہ اسے دور کریں گے،سابق رکن اسمبلینے کہا کہ حلقہ این اے 245کے عوام کا ووٹ اور ان کی حمایت کراچی کی قسمت پر لگے تالے کو کھولے گا،کراچی کیلئے انشا اللہ وفاق سے پورا حق لینا ہے، ہم 4ہزار ارب روپے دیتے ہیں ہمیں بھی اب 40ارب کی خیرات نہیں چاہیے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شہباز گل صرف ڈرامے بازی کر رہے ہیں،وزیر داخل...

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شہبازگل سے کسی قسم کی کوئی زیادتی نہیں ہوئی،ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگومیں وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ کی طرح جھوٹ بول رہے ہیں کہ جنسی زیادتی ہوئی ہے، اگر یہ سمجھتے ہیں کہ کسی نے کوئی زیادتی کی ہے تو اس کے خلاف درخواست دیں،رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے پمز اسپتال یا ریڈزون پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو قانونی کارروائی ہوگی،انہوں نے کہاکہ عمران خان کو معلوم ہے توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کا فیصلہ آنے والا ہے اس لیے وہ جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وفاقی حکومت کی قانونی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں 1...

وفاقی حکومت کی قانونی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کردی گئیں،وزارت قانون نے اسلام آباد میں 20 نئے لا افسران کی تعیناتی کی منظوری دے دی،وفاقی حکومت کی قانونی ٹیم کے 118سرکاری وکلا کو فارغ کردیا گیا اور 127نئی تقرریاں کی گئی ہیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرلز سہیل محمود اور ساجد الیاس بھٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،وفاقی حکومت کی جانب سے منور دگل، حسن نواز مخدوم، راشدین نواز کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا ہے جب کہ اسلام آباد میں 20اور راولپنڈی میں 13نئی تقرریاں کی گئیں،اس کے علاوہ لاہور میں 31، ملتان 9اوربہاولپور میں 5وکلا کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، کراچی میں 16اور کوئٹہ میں 7وکلا کی خدمات وفاقی حکومت نے حاصل کیں، تمام سرکاری وکلا عدالتوں میں وفاقی حکومت اور اداروں کی نمائندگی کریں گے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مودی کی ایک اور چال، مقبوضہ وادی میں فوجیوں...

بھارت کی فاشسٹ مودی سرکار کی ایک اور چال، مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجیوں کو بھی ووٹ ڈالنے کا حق دیدیا گیا، نجی ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن افسر ہردیش کمار نے اعلان کیا ہے کہ آرٹیکل 370کے خاتمے کے بعد اب وہ لوگ بھی ووٹ ڈال سکیں گے جو کبھی ووٹ نہیں ڈال سکتے تھے،ان افراد میں غیر مقامی طالبعلم، مزدور، سرکاری ملازم اور فوجی اہلکار بھہ شامل ہیں،ہندو نواز جماعتیں اور سابق اتحادی جماعت شیوسینا فیصلے کے خلاف احتجاج پر اتر آئی، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے بھی الیکشن کمیشن کے اقدام کو آڑے ہاتھوں لیا،پارٹی کی جموں کشمیر شاخ کے سربراہ منیش ساہنی نے کہا کہ غیرمقامی لوگوں کو ووٹنگ کا حقوق دینے سے جموں وکشمیر کا کلچر اور شناخت متاثر ہوں گے،سابق وزیراعلی اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ ایسے اقدامات سے بی جے پی کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا،پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے کہا کہ فیصلے کا اصل مقصد آہنی ہاتھوں سے جموں وکشمیر پر حکومت کر کے کشمیریوں کو مزید بے اختیار بنانا ہے جبکہ دیگر ہندو نواز جماعتوں نے بھی فیصلے کوعوام کش قراردیا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شہباز گل پر تشدد کے الزامات ، وفاقی پولیس نے...

وفاقی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شہبازگل پرتشدد کے الزامات کی تحقیقات شروع کردیں، شہبازگل پر تشدد کے الزامات کے حوالے سے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹراسلام آباد کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا،جس میں تفتیشی ٹیم اوراعلی پولیس حکام نیشرکت کی، ذرائع نے بتایا کہ اجلاسفمیں شہباز گل کی خوراک سے متعلق بھی مکمل نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پولیس نے تشدد کے الزام پر بیانات قلمبند کرنا شروع کردیے، انکوائری کے دوران ڈاکٹرز کے بیان بھی لے لئے گئے،تشدد سے متعلق انکوائری کی نگرانی آئی جی اسلام آباد خود کر رہے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بلوچستان میں شدید بارشیں، 24انچ قطر کی گیس پ...

بلوچستان میں شدید بارشوں سے ضلع بولان میں 24انچ قطر کی گیس پائپ لائن سیلابی پانی میں بہہ گئی ، جس کے باعث دارلحکومت سمیت پانچ اضلاع کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی،ضلع کچھی بولان میں بی بی نانی پل کے قریب ندی میں شدید سیلابی ریلے سے گیس پائپ لائن ٹوٹ گئی اور پائپ کا بڑا حصہ پانی میں بہہ گیا،جس کے بعد کوئٹہ ،پشین ،زیارت،مستونگ اور قلات کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے،سدرن گیس کمپنی حکام کا کہنا تھا کہ لپ گیس کی 24انچ قطر کی متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کے لیے ایس ایس جی سی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں،حکام نے کہا کہ سیلابی ریلے کی وجہ سے متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع نہیں کیا جا سکا، ندی میں پانی کے بہاومیں کمی کے بعد پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا،ذرائع مواصلات نہ ہونے کے باعث مرمت کے کام کی پیشرفت معلوم ہونے میں کچھ وقت لگے گا، متبادل پائپ لائن سے گیس کی فراہمی بحال کرنیکی کوشش کررہے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ ، پاکستان کی بھ...

نینسی فرانس میں جاری ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو 0-2 سے شکست دے دی اور سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ورلڈ اسکواش ٹوئٹر کے مطابق جونیئر چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی دو ٹیمیں پاکستان اور مصر کی ہیں۔پاکستان کے نور زمان نے بھارتکے کرشنا مشرا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے ہرا دیا۔نور زمان نے بھارتی حریف کو 12-14، 8-11، 4-11 سے شکست دی۔ اسی طرح پاکستان کے حمزہ خان نے بھارت کے ارناوو سارن کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی۔پانچ سیٹ پر مشتمل میچ کے پہلے اور دوسرے سیٹ میں حمزہ خان نے حریف کو 6-11 اور 10-12 سے مات دی۔بھارتی کھلاٹی ارناوو سارن نے تیسرے اور چوتھے سیٹ میں حمزہ خان کو 1-11 اور 6-11 سے شکست دے کر کم بیک کیا۔پانچویں اور فیصلہ کن سیٹ میں حمزہ خان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو 5-11 سے شکست دی۔پاکستان کی 0-2 سے فیصلہ کن برتری کے بعد دونوں ٹیموں نے تیسرا میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔خیال رہے کہ پاکستان سیمی فائنل میں ہفتے کو مصر سے ٹکرائیگا، جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر3 بجے شروع ہوگا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں