بیجنگ(شِنہوا) چین میں 5 جی موبائل صارفین کی تعداد جولائی کے آخر تک 47کروڑ 50لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی)کے ایک عہدیدار نے جمعہ کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ 5 جی موبائل صارفین کی تعداد میں 2021 کے آخرکے مقابلے میں12کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔ ایم آئی آئی ٹی کے مطابق، جولائی کے آخر تک، ملک میں تقریباً 19لاکھ 70ہزار 5جی بیس سٹیشنز قائم کیے گئے او پریفیکچر سطح کے تمام شہروں، کاؤنٹیز اور 96 فیصد قصبوں میں 5 جی نیٹ ورک کوریج موجود ہے۔ایم آئی آئی ٹی نے کہا کہ 5 جی نیٹ ورکس اور گیگابٹ آپٹیکل نیٹ ورکس سمیت نئے انفارمیشن انفراسٹرکچر کی تعمیرکا سلسلہ جاری رہے گا اور مختلف شعبوں کے ساتڈبل گیگابٹ نیٹ ورکس کے انضمام کو تیز کیا جائے گا۔ وزارت کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں تک بتدریج اعلیٰ معیار کے نیٹ ورکس کی کوریج میں اضافے اور دیہی علاقوں میں نئی کاروباری اشکال کی ایپلی کیشن کو فعال طور پر ترقی دینے کی کوششیں کی جائیں گی۔