روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے روسی خواتین کو10یا اس سے زیادہ بچے پیدا کرنے کے لیے بہت بڑی رقم دینے کی پیشکش کر دی ہے تاکہ ملک کی آباد ی کو دوبارہ بڑھایا جا سکے جو کووِڈ 19وبائی امراض اور روس یوکرین جنگ کے باعث بحران پیدا ہوا تھا اس اقدام کے تحت 10بچوں کو جنم دینے والی مائوںکو پرورش کے لیے 13ہزار 500سو پائونڈ فی بچہ دیا جائے گا،روسی سیاست اور سلامتی کے ماہر ڈاکٹر جینی میتھرز نے روسی انعامی اسکیم جسے مدر ہیروئن کا نام دیا گیا ہے بارے میںکہا کہ پوٹن کے اس اقدام سے روس کی کم ہوتی ہوئی آبادی دوبارہ بڑھنے شروع ہو جائے گی، انہوں نے کہا کہ یہ اقدام کا اعلان روس میں حالیہ سال رونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسزرپورٹ ہونے اور یوکرین کے ساتھ جنگ میںقریبا50 ہزار روس فوجیوں کی ہلاکت کے بعد کیا گیا تاکہ یہ خلاء پر کیاجا سکے،ڈاکٹر میتھرز نے کہا کہ پیوٹن کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے خاندان بڑے ہوتے ہیں وہ زیادہ محب وطن ہوتے ہیںڈاکٹر میتھرز نے کہا کہ سوویت دور کا ایک ایوارڈ ان خواتین کے لیے ہے جن کے دس یا اس سے زیادہ بچے ہیں اسے مدر ہیروئن کہا جاتا ہے کیونکہ یہ خواتین روس کی آبادیاتی بحران کو بحال کرنے کی کوشش ہے جو یوکرین میں جنگ کی وجہ سے پیدا ہو گیا ہے ۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کوئٹہ میں ٹرین کی زد میں آ کر 18سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے لنک بادینی روڈ پر ایک نوجوان موٹر سائیکل پر ریلوے ٹریک پار کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک ٹرین آ گئی جس کے باعث وہ اسکی زد میں آ کر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرلاش کو تحویل میں لیکر سول سپتال منتقل کیا جہاں اس کی شناخت غلام قادر کے نام سے ہوئی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ وفاق اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کررہا ہے،سسیلین مافیا کی حکومت ملک اور جمہوریت کیلئے خطرہ ہے،سازشی ٹولہ ہمیں آپس میں لڑا کر کامیاب ہونا چاہتا ہے،عمران خان اور پنجاب حکومت کے درمیاں اختلافات کی سازش چلائی جارہی ہے،قانون نواز شریف کی واپسی کا انتظار کررہا ہے۔عمر سرفراز چیمہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سسیلین مافیا زرداری کی پالیسی پر چل رہا ہے، جس دن سے مافیا کی حکومت مسلط کی گئی ہے جس انداز سے جمہوری حکومت کو گرایا گیا ہے سب جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سسیلین مافیا کی حکومت ملک اور جمہوریت کے لیے خطرہ ہے، انکی کوشش ہے پی ٹی آئی کو اداروں کے سامنے کھڑا کیا جائے یہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کسی ایسی سازش کا حصہ بنیں جس سے جمہوریت کو نقصان ہو، یہ ملک کو اس حد تک لے جانا چاہتے ہیں کہ ملک غلامی کی زنجیروں میں جکڑا رہے۔ سرفراز چیمہ نے کہا کہ ایک طرف سیسلین مافیا کی حکومت ہے دوسری طرف پنجاب حکومت جس نے تمام وسائل صوبے اور عوام کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں جبکہ وفاقی ادارے انتقامی کارروائیوں اور اداروں کو عوام کے سامنے لانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ شہباز گل کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا اب انکی حالت بہتر ہے، انکو ایک چھوٹے سے بیان پر سزا دی جارہی ہے دوسری جانب لوگوں کے بڑے بڑے کلپ موجود ہیں انکو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ جس طرح سے وفاقی حکومت اداروں کو استعمال کر رہی ہے اس سے اداروں کیکھ متاثر ہو رہی ہے، یہ سازشی ٹولہ ہمیں آپس میں لڑا کر کامیاب ہونا چاہتا ہے، جو حالات سامنے آئے ہیں اس سے واضح ہے کہ یہ سازش صرف ہمارے خلاف نہیں تھی زرداری کی سازش ن لیگ کے خلاف بھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے احکامات پر شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا گیا، شہباز گل سے ایسے بیانات لینے کی کوشش کی جارہی ہے جس میں دیگر پی ٹی اٹی کی قیادت کو ملوث کیا جاسکے اگر کسی سے غلطی ہوئی تو اسکا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے، ہم عدلیہ اداروں اور قانون وآئین کا احترام کرتے ہیں۔ سرفراز چیمہ نے کہا کہ ن لیگ پروپیگنڈا سیل کی جانب سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، عمران خان اور پنجاب حکومت کے درمیاں اختلافات کی سازش چلائی جارہا ہے، عمران خان نے کسی سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات نہیں کیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جن لوگوں کی جائیداد باہر ہے انکا محاسبہ کرنا پڑے گا، آئندہ الیکشن میں بھی جس طرح عوام نے ضمنی انتخابات میں انکو جواب دیا ایسے کی انکا محاسبہ کیا جائے گا۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نوازشریف وطن واپس آئے تو جیل جانا پڑے گا، قانون نواز شریف کی واپسی کا انتظار کررہا ہے، سازشی ٹولہ این آر او لے چکا ہے یہ اب سیاسی شہید ہونا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ساڑھے 3 سال اگر کوئی قید ہوا تو بتایا جائے کسی کے ساتھ شہباز گل جیسا سلوک کیا گیا ہو، جتنے بھی کیسز میں یہ لوگ گرفتار ہوئے وہ انکے اپنے بنائے ہوئے کیسز تھے، 2006 میں انہوں کے مل جل کر کھانے کا چارٹر آف ڈیموکریسی کیا، ملک دشمن عناصر خوفزدہ تھے کہ ایک ایسی جماعت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر آگئے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تحریک انصاف کی جانب سے شہباز گل پر تشدد کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں شہباز گل کے طبی معائنے کیلئے غیر جانبدار ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست اسد عمر اور بابر اعوان نے دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل پر پریشر ڈال کر اعترافی بیان لینے سے روکا جائے ، ان پر جسمانی تشدد کی خبریں میڈیا پر بھی آ چکی ہیں ، شہباز گل کی جسمانی اور دماغی حالت تشدد کے بعد بہتر نہیں جو ان کی زندگی کے لیے خطرہ ہے۔ ان کو حراست میں رکھنے کا مقصد صرف جسمانی تشدد کرنا مقصود ہے۔ درخواست میں پی ٹی آئی رہنماوں کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شہباز گل پر جسمانی تشدد روکنے کا حکم جاری کرے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب نے بیرون مملکت سفر کرنے والے بچوں کے لیے کورونا میڈیکل انشورنس سکیم کی پابندی ختم کردی ہے،عرب میڈیا کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ 12برس سے کم عمر کے بچے کورونا میڈیکل انشورنس سکیم کے بغیر بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں تھی، اب یہ پابندی ختم کردی گئی ہے،محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا کہ جو سعودی شہری عرب ممالک جانا چاہتے ہوں،ان کے لیے ضروری ہے کہ پاسپورٹ کم از کم تین ماہ کے لیے موثر ہو، اگرعرب ممالک کے سوا کسی اور ملک جا رہے ہوں تو پاسپورٹ کا کم از کم چھ ماہ کے لیے موثر ہونا ضروری ہے،محکمہ پاسپورٹ کا کہناتھا کہ جی سی سی ممالک کا سفر کرنے والے سعودیوں کے لیے ضروری ہے کہ ان کا قومی شناختی کارڈ کم از کم تین ماہ کے لیے موثر ہو اس کے بغیر وہ قومی شناختی کارڈ پر کسی عرب ملک کا سفر نہیں کر سکتے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی ریاست پینسلوینیا کے دو سابق ججوں کو ناجائز رقم وصول کرنے پر متاثرین کو 20کروڑ ڈالرز ادا کرنے کی سزا سنادی گئی،امریکی میڈیا کے مطابق عدالت نے پینسلوینیاکے دو سابق جج جنہوں نے رشوت کے بدلے نابالغ بچوں کو جیلوں میں بھیجنے کی اسکیم ترتیب دی تھی کو حکم دیا ہے کہ وہ امریکی تاریخ کے بدترین عدالتی اسکینڈل کا شکار ہونے والے سیکڑوں متاثرین کو 20کروڑ ڈالرز کی رقم ادا کریں،رپورٹس کے مطابق مارک سیواریلا اور ایک اور سابق جج مائیکل کوناہن نے ایک اسکیم کے تحت نا بالغ بچوں کو رشوت کے عوض منافع کے لیے قائم جیلوں میں بھیجا اور 28لاکھ ڈالرز کی ناجائز رقم وصول کی تھی،اس کے علاوہ ان دونوں ججوں نے 8سال کی عمر تک کے بچوں کو بھی سخت سزائیں سنائیں، دونوں ججز کو پہلے ہی نوکری سے برخاست کیا جا چکا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسرائیل نے غزہ میں کارروائی کے دوران فلسطینی بچوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا، عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے دفاعی حکام نے تصدیق کی ہے کہ رواں ماہ کے شروع میں اسرائیلی فورسز نے غزہ میں کارروائی کی جس دوران 5بچوں کی ہلاکت ہوئی، اسرائیلی دفاعی حکام کی جانب سے اعتراف کیے جانے کے بعد اسرائیل کے فوجی حکام کے بیان میں تضاد سامنے آیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی میڈیا کا کہناتھا کہ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات کرائی گئی ہیں جس میں یہ بات سامنے آئی کہ 7اگست کو شمالی غزہ پر مہاجرین کے کیمپوں کے قریب اسرائیلی فضائی حملے میں 5 بچے جان سے گئے، اسرائیلی حملے کے بعد اسرائیلی فوجی حکام نے دعوی کیا تھا کہ بچوں کی ہلاکتیں ممکنہ طور پر جہادی تنظیم کے راکٹ حملوں سے ہوئی ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکا اور روس کے درمیان جوہری جنگ کی صورت میں دنیا کی پانچ ارب آبادی ختم ہوجائے گی،حال میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق امریکا اور روس کے درمیان ایٹمی جنگ کے نتیجے میں عالمی سطح پر قحط پھیل جائے گا، جس سے دنیا کی آبادی متاثرہوگی،جنگ میں استعمال ہونے والے ایٹمی ہتھیار اتنے مہلک ہوتے ہیں، جو سورج کی روشنی کو زمین تک منتقل نہیں ہونے دیں گے، جس سے آب و ہوا کا نظام کو متاثر ہوتے ہی خوراک کی پیداوار محدود ہوجائے گی،محققین نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی جنگ کے نتیجے میں خوراک کی قلت کے سبب دنیا تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گی، محققین کے اندازے کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان جوہری جنگ سے 2ارب سے زیادہ افراد اپنی جان گنوا سکتے ہیں،اس کے علاوہ 5ارب سے زائد امریکا اور روس کے درمیان ایٹمی جنگ سے لقمہ اجل بن سکتے ہیں،اسی سلسلے میں امریکا روس تنازع پررواں سال میڈیا ادارے کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کی گئی جس کے مطابق 70فیصد نوجوانوں کو اس بات کا خدشہ ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے سے جوہری تنازع شروع ہوسکتا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شمالی کابل کی ایک مسجد میں دھماکے سے 30سے افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے،عالمی میڈیاکے مطابق پولیس نے متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے، افغان میڈیا کے مطابق دھماکا شمالی کابل کے علاقے کی مسجد میں اس وقت ہوا جب بڑی تعداد میں لوگ وہاں نماز پڑھ رہے تھے،کابل ایمرجنسی اسپتال نے بیان میں کہا ہے کہ اب تک 30سے زائد زخمیوں کو لایا گیا ہے جن میں چند بچے بھی شامل ہیںتاہم اس ضمن میں صحیح اعداد و شمار پیش نہیں کیے گئے، مسجد میں دھماکا نماز کی ادائیگی کے دوران ہوا، دھماکے کے بعد طالبان کی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور فلاحی ادارے کے رضاکاروں نے ریسکیو کر کے ہلاک شدگان و زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا،عینی شاہدین نے بتایا کہ شمالی کابل میں زور دار دھماکے کی آواز میں سنی گئی جس سے قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے،کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہ دھماکا مسجد کے اندر ہوا، دھماکے میں جانی نقصان ہوا ہے لیکن تعداد ابھی واضح نہیں ہے، دھماکا کابل کے علاقے خیر خانہ میں نمازیوں کے درمیان ایک مسجد میں ہوا،مقامی میڈیا کے مطابق اب تک کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترکی اور اسرائیل نے سفارتی تعلقات مکمل طورپر بحال کرنے کا اعلان کیا ہے،غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک جلد اپنے سفیر ایک دوسرے کے ملک میں تعینات کریں گے،سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد اسرائیلی صدر مارچ میں ترکی کا دورہ کریں گے، امریکا نے ترکی اور اسرائیل کے سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کا خیر مقدم کیا ہے، اسرائیلی وزیر اعظم یائیر لپید نے اسے سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے علاقائی استحکام اور اسرائیلی شہریوں اور معیشت کیلئے ایک بڑی خبر قرار دیا،یاد رہے کہ چار سال قبل اسرائیلی فوج کی جانب سے 60فلسطینیوں کی شہادت کے بعد ترکی نے اسرائیل سے اپنا سفیرواپس بلا لیا تھا جبکہ جوابی کارروائی میں اسرائیلی سفیر کو بھی وطن واپس بلا لیا گیا تھا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ شہبازگل پر عمران خان کے خلاف بیان دینے کیلئے تشدد کیا جارہا ہے۔ بابر اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازگل پر تشدد کیا گیا، ان پر تشدد کیخلاف درخواست دائر کردی ہے، کسی پر جرم قبول کرنے کیلئے دبانہیں ڈالا جاسکتا، قانون کے مطابق کسی پر بھی تشدد نہیں کیا جاسکتا۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز گل کے میڈیکل بورڈ پر اعتماد نہیں، ان کیلئے آزاد وخود مختار میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ جمہوری نازی ازم ہے، ہٹلر ٹو کے انچارج شہبازشریف ہیں، نوازشریف کے بعد اب شہبازشریف نے بھی مائنس ون ہونا ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ شہبازگل سے اندازہ ہورہا ہے حکومت لوگوں کی آوازیں بندکررہی ہے، ملکی تاریخ میں ایسا بدترین ٹارچر کسی کے ساتھ نہیں کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ عمران خان کو پھنسایا نہیں جاسکتا، امید ہے عدالت سے انصاف ملے گا،شہباز گل پر عمران خان کے خلاف بیان دینے کے لیے تشدد کیا جارہا ہے، کوشش کی جارہی ہے کسی طرح عمران خان کو پھنسایا جائے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت پانچ رکنی بینچ نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران محسن شاہنواز رانجھا، علی گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جبکہ محسن شاہنواز رانجھا کی جانب سے خالد اسحاق الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور عمران خان کی جانب سے معاون وکیل بیرسٹر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران معاون وکیل بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں ہیں جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے کاغذات میں عمران خان ابھی بھی رکن قومی اسمبلی ہیں اور ریکارڈ پر بھی کہا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن استعفے منظور نہیں کر رہا لیکن الیکشن کمیشن کو جتنے استعفے موصول ہوئے ہم نے منظور کر لیے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تقاریر کیلئے میڈیا پر جائیں یہاں قانون پر بات کریں، ہم نے 30 روز کے اندر اس کیس کا فیصلہ کرنا ہے۔ بعدازاں الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے وکیل کو ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی گئی ۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیرعظم شہبا زشریف نے جنوبی سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے دیگرحصوں میں بھی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم شہبا زشریف نے این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کو متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب میں متاثرین کو رہائش اور طبی سہولیات کی فوری فراہمی یقینی بنائیں۔ سیلابی صورتحال میں پہلی ترجیح متاثرہ علاقوں کا ریسکیو اور ان کی فوری مدد ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو فوری طور پر 50ہزار روپے فی خاندان فراہم کیا جائے ۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ آب و ہوا سے پیدا ہونے والے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مون سون شجر کاری مہم میں حصہ لیں، قومی شجرکاری مہم میں ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی مون سون شجرکاری مہم کے آغاز پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جون 2022 تک 1.81 ارب پودے لگائے جا چکے ہیں جبکہ سال 2023 تک 3.29 ارب درخت لگانے کا قومی ہدف پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایوانِ صدر کے احاطے میں گزشتہ سال شجرکاری مہم کے تحت 10 ہزار پودے لگائے گئے اسکے علاوہ ایوانِ صدر میں گرین پریذیڈنسی منصوبے کے تحت 1.5 ایکٹر رقبے پر میاواکی جنگل بھی لگایاگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نوجوان نسل بڑھ چڑھ کر مون سون شجرکاری مہم میں حصہ لیں، جنگلات میں اضافے سے سیلاب کے خلاف موثر بچا میسر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانے سے قدرتی حیات کے تحفظ، ملکی نباتات و حیوانات محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور عالمی درجہ حرارت میں اضافہ گلیشیر پگھلنے اورسیلاب کا سبب بن رہاہے اور پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا آٹھواں ملک ہے جس کو تقریبا ہر سال سیلاب جیسی صورتحال کا سامنا رہتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 19 سالوں میں پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی سے منسلک 173 واقعات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس سال بھی پاکستان کو سیلابی صورتحال اور بارشوں کی وجہ سے تباہی کا سامنا ہے۔ اانہوں نے کہا کہ عالمی معیار کے مطابق کسی بھی ملک کے جنگلات کا رقبہ تقریبا 25 فیصد ہونا چاہیے جبکہپاکستان میں جنگلات کا رقبہ تقریبا 4.8 فیصدہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پاکستان میں زیادہ سے زیادہ جنگلات اگانے کیلئے اپنی کاوشوں میں مزید تیزی لانا ہوگی اور خوشی ہے کہ پاکستان میں دس ارب ٹری سونامی منصوبے پر کام جاری ہے جو کہپاکستان کی تاریخ کا شجرکاری کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہر شہری شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ ڈالے، درخت لگائے اسکے علاوہ رہائشی علاقوں، بازاروں، سڑکوں اور صنعتی علاقوں کے نزدیک زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لٹویانے ترکی کی ڈرون ٹیکنالوجی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے ، لٹویاکے وزیر خارجہ ایڈگر ز رنکیوکس نے ترک میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کا ملک ترک دفاعی صنعت کے ساتھ تعاون میں گہری دلچسپی رکھتا ہے، لٹویا کی دفاعی صنعت بھی بعض سپلائی مواقع کی تلاش میں ہے،ترک میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ لٹویا کے وزیر دفاع آرتیس پیبرکس بائراکتار TB2کے مسلح ڈرون طیاروں کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں،رنکیوکس نے کہا ہے کہ لٹویا کی دفاعی صنعت اور ترکی کی دفاعی صنعت کے درمیان رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تاہم یہ بات بھی میرے علم میں ہے کہ ہمارے وزیر دفاع، مختلف اقسام کے ترکی ساختہ ایمونیشن کو نگاہ میں رکھے ہوئے ہیں، علاوہ ازیں "سائبر دفاع" اور "سائبر سکیورٹی" کے شعبوں میں بھی دونوں ممالک تعاون کر رہے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارتی ریاست حیدرآباد میں بڑی بہن کی جانب سے موبائل فون نہ دینے پر جھگڑے کے بعد چھوٹی بہن سے خودکشی کرلی،بھارتی میڈیاکے مطابق والدین اور بہن کے ساتھ رہنے والی 17سالہ لڑکی کو شبہ ہے کہ رات گئے گھر میں اپنے نئے خریدے گئے موبائل فون پر بڑی بہن سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اس نے مبینہ طور پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، 17سالہ لڑکی نے چھت سے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی جبکہ تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برطانیہ میں مہنگائی کی شرح بے انتہا اضافے سے40سال بعد پہلی بار 10فیصد سے تجاوز کرگئی ہے، برطانوی محکمہ شماریات نے جولائی2022میں مہنگائی کی اعدادو شمار جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح 10.1فیصد تک پہنچ گئی ہے، برطانیہ میں مہنگائی کی یہ شرح فروری 1982کے بعد سب سے زیادہ ہے، اس سے قبل جون میں بھی مہنگائی کی شرح 9.4فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مراکش کے ال میدک ایل فینیدک صوبے میں جنگل میں لگی آگ بجھانے کی کوششوں میں شامل فائر بریگیڈ کے عملے کے کار حادثے میں 3فائر فائٹرز ہلاک اور 2افراد شدید زخمی ہو گئے،مراکشی میڈیا کے مطابق ال میدک ایل فینیدک صوبے کے کدیت الا طائفور کے جنگل میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں تمام متعلقہ ادارے چوکس ہو گئے تھے، آگ بجھانے والے طیاروں سمیت مختلف انسانی وسائل، گاڑیاں اور لاجسٹک آلات کو متحرک کیا گیا اور بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹریٹ جنرل سول ڈیفنس کی گاڑی کی ٹکر سے گاڑی میں سوار 3افراد جاں بحق اور 2افراد شدید زخمی ہو گئے،آگ پر قابو پانے اور اسے رہائشی علاقوں میں پھیلنے سے روکنے کے لیے کام جاری ہے تو اب تک تقریبا 90ہیکٹر جنگل جل کر راکھ بن چکا ہے، تحقیقات کے نتیجے میں آتشزدگی میں ملوث ہونے کے شبہ میں 4افراد کو گرفتار کیا گیا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مقبوضہ جموں و کشمیر میں چند ماہ میں 25لاکھ نئے ہندو ووٹرز کے اندراج کا بھارتی منصوبہ سامنے آ گیا ،تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کا بھارتی گھنائونا منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، بھارتی حکومت غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں 25 لاکھ نئے ہندو ووٹرز کا اندراج کرے گی،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کھلے عام آبادیاتی تبدیلی اور آباد کاری کے منصوبوں کا اعلان شروع کر دیا، جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر ہردیش کمار کے مطابق نومبر میں ہونے والے مقامی انتخابات سے قبل خطے میں 20لاکھ سے زیادہ نئے رائے دہندگان کا اندراج متوقع ہے،اس کے بعد ہندو ووٹروں کی کل تعداد ایک تہائی سے زائد ہو جائے گی، اس وقت خطے کے موجودہ ووٹرز 76لاکھ ہیں،فاشسٹ مودی نے 2019میں مقبوضہ وادی کی نیم خود مختاری چھینی تھی اورغیر کشمیریوں کو ووٹ ڈالنے اور وہاں زمین رکھنے یا خریدنے کی اجازت دینے کے لیے وفاقی آئین میں ترمیم کی تھی،اب بھارتی حکومت کی نئی اسکیم سے ہندو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خرید سکیں گے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہاہے کہ بڑے سے بڑاسیاسی پنڈت آئندہ صورتحال کی کوئی پیش گوئی نہیں کرپارہا لیکن معاملات بگاڑ کی جانب جار ہے ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہاہے کہ عمران خان 8حلقوں میں اہل اور ایک میں نااہل قرار دیئے گئے۔یہ عمران خان کے سامنے کھڑے نہیں ہوسکتے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو لکھ کر دیا کہ پیٹرول پر لیوی بڑھائیں گے۔پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آصف زرداری نے بھی حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے کہاہے کہ نوٹ بچاو لوگوں نے ووٹ کوقربان کردیا۔ یہ لوگ اپنے ووٹوں کو داو پر لگارہے ہیں ۔موجودہ حالات میں حکمرانی کرنا کوئی آسان کام نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بڑے سے بڑاسیاسی پنڈت آئندہ صورتحال کی کوئی پیش گوئی نہیں کرپارہا لیکن معاملات بگاڑ کی جانب جار ہے ہیں الیکشن چاہے اکتوبر میں ہوں یا نومبر ،عمران خان انتخابی مہم پر ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس نے کہا کہ ہمارا کیس بالکل اوپن کیس ہے، ریاست کو مطلوب اشتہاریوں کے ساتھ مل کر راز ڈسکس ہوئے ۔لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عندلیب عباس نے کہا کہ اب درخواست لیکر آتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ آپ نے دستاویزات نہیں لگائیں، کبھی کہا جاتا ہے آپ نے درخواست میں دستخط نہیں کیے لیکن آپ جتنا مرضی تاخیر کرلیں ہم انکے پیچھے ہیں، پاکستان کی خودمختاری سمیت سب کچھ دا وپر لگایا گیا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سندھ حکومت نے بارشوں کے باعث صوبے بھر میں تعلیمی ادارے بند کر دیئے ہیں۔ انٹر بورڈ نے جمعرات کو ہونے والے تمام پرچے بھی ملتوی کر دیئے۔ وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا ہے کہ تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اس سے قبل آل سندھ پرائیویٹ سکولز اینڈلجز ایسوسی ایشن نے تمام نجی سکول و کالجز کو بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بلوچستان میں مون سون بارشوں سے مزید 6 افراد جان سے گئے۔ طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال سے اب تک 202 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ 22 ہزار سے زائد مکانات کو نقصانات پہنچا، متاثرہ علاقوں میں حکومتی ریلیف آپریشن جاری ہے۔ بلوچستان میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 96 مرد ، 48 خواتین اور 58 بچے شامل ہیں۔ مختلف حادثات کے نتیجے میں 81 افراد زخمی بھی ہوئے۔ بارشوں سے 22 ہزار 692 مکانات کو نقصان پہنچا۔ مختلف علاقوں میں 18 پل اور 690 کلو میٹر شاہراہیں متاثر ہوئیں۔ ایک لاکھ 7 ہزار 377 مویشی بارشوں سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے کاغذوں میں عمران خان اب بھی رکن اسمبلی ہیں،سابق ڈپٹی اسپیکر نے کوئی استعفی نہیں بھیجا، عمران خان رکن اسمبلی نہیں ہیں اس لئے انہیں نوٹس جاری نہیں ہوسکتا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں توشہ خانہ سے حاصل کئے گئے تحائف ظاہرنہ کرنے پر عمران خان کی نااہلی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ بار بار کہا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن استعفے منظور نہیں کررہا۔ دکھا دیں اگر سابق ڈپٹی اسپیکر نے کوئی استعفی بھیجا ہو۔ الیکشن کمیشن کے کاغذوں میں عمران خان اب بھی رکن اسمبلی ہیں۔بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ عمران خان رکن اسمبلی نہیں ہیں اس لئے انہیں نوٹس جاری نہیں ہوسکتا،کوئی رکن اسمبلی استعفے کا اعلان کرکے ایوان میں نہ جائے تو استعفی منظور تصور ہوتا ہے،اسپیکر کی جانب سے بھیجا گیا ریفرنس 24 اگست کو مقرر ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے بیرسٹر گوہر خان سے کہا کہ کمیشن میں قانونی بات کریں باقی گفتگو ٹی وی پر کیا کریں۔ استعفی منظورکرنے کے حوالے سے بیانات بھی نہ دیا کریں۔ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کراچی میں نیشنل ہائی وے لنک رو ڈ پر ندی میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والی گاڑی کو نکال لیا گیا۔ کار میں سوار7 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ سیلابی ریلہ کراچی سے حیدر آباد جانے والے کار کو بہا کر ملیر ندی میں لے گیا۔ کراچی پولیس کو گزشتہ شام فیملی سمیت کار ڈوبنے کی اطلاع ملی۔ پانی کی سطح بہت زیادہ ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن ممکن نہ ہوسکا۔ رات گئے رکنے والا آپریشن صبح دوبارہ شروع کیا گیا تو ملیر ندی میں ڈوبنے والی کار تو مل گئی لیکن کار سوار 7 افراد کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔ جائے حادثہ پر پہنچنے والے کار سوار افراد کے اہل خانہ نے بتایا کہ کار میں فیملی کے7 افراد سوار تھے۔ کار میں خواتین اور بچے بھی موجود تھے۔ تمام افراد کا گزشتہ روز سے رابطہ منقطع ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی کو تباہ حالت میں نکال لیا گیا ہے اور لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ ملیر ندی لنک روڈ کے اطراف گوٹھوں میں برساتی پانی داخل ہو گیا۔ سیلابی ریلے میں دبئی گوٹھ،سمو گوٹھ شفع محمد گوٹھ میں ڈوب گیا، درجن سے زائد افراد کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر لیا گیا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا کہ ملک وقوم کے لئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنا پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سفیر مسعود خان نے کہا کہ پاک فوج کی تاریخ وطن کیلئے گراں قدر قربانیوں سے عبارت ہے،پاک فوج کے افسران اورجوانوں نے اپنی لازوال قربانیوں کی بدولت قوم کا سرفخر سے بلند کردیا۔ مسعود خان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پر جب بھی کوئی مشکل گھڑی آئی پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے اپنے جذبہ حب الوطنی اور شہادت کے جذبے سے سرشار ہو کر ملک و قوم کو سرخرو کیا۔ انہوں نے کہا بیرونی خطرات سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ داخلی طور پر بھی کسی بھی قدرتی آفت یا دیگر کسی خطرے سے نمٹنے میں پاک فوج کے سپاہی ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی شہید ایک زیرک اور مدبر جنرل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نہایت انسان دوست اور ہمدرد دل رکھنے والے نفیس انسان تھے۔جو مصیبت یافتہ افراد کی ہر ممکن طریقے سے مدد کرنا اپنا فرض سمجھتے تھے۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفارت خانے کے موجودہ ڈیفنس اتاشی برگیڈئیر نعمان منظور اعوان نے لیفیٹننٹ جنرل سرفراز علی شہید اور دیگر شہداکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وطن کے لئے ان کی خدمات اور قربانیوں کو اجاگر کیا۔ سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نوید بخاری کی جانب سے شہدا کے لئے تعزیتی ریفرنس پڑھا گیا۔پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن کی جانب سے شہدا کے خاندانوں کو تعزیتی پیغام بھی ارسال کیا گیا۔ریفرنس میں شہدا کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ فواد چودھری چالاک سیاستدان ہیں لیکن وہ عمران خان کی کرپشن گھما نہیں سکتے،190 ملین پائونڈ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن ہے، میڈیا کو بتانا چاہیے کہ عمران خان نے زمین کے بدلے پیسے کیوں واپس کیے؟۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ فواد چوہدری عمران خان اور شہزاد اکبر کی واضح کرپشن کو نہیں گھما سکتے، 190 ملین پائونڈ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن ہے، میڈیا کو بتانا چاہیے کہ عمران خان نے زمین کے بدلے پیسے کیوں واپس کیے؟
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ریڈیو پاکستان کا مایہ نازیہ فنکاروں کی خدمات کے اعتراف میں ڈائمنڈ جوبلی ایوارڈز2022 کی تقریب کا انعقاد،فردوس جمال، ضیا جالندھری، خالد عباس ڈار، ڈاکٹر رشیدہ حسن، طلعت حسین، روبینہ قریشی اور ڈاکٹر نسیمہ خاتون نے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کیے،مہمان خصوصی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے فنکاروں کو ایوارڈز دیئے، ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سہیل علی خان کا پاکستان کی ترقی کی کوششوں میں ہاتھبٹانے کا عزم۔ریڈیوپاکستان نے اپنے مایہ ناز فنکاروں کی خدمات کے اعزاز اوراعتراف میں اسلام آباد میں ڈائمنڈ جوبلی ایوارڈز 2022 کی رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا ۔ایک طویل عرصے کے وقفے کے بعد ریڈیوپاکستان نے ایوارڈز تقریب کا اہتمام کیا ۔وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں ریڈیوپاکستان اور پی ٹی وی کو ملک کا اثاثہ قراردیا اورکہاکہ دونوں اداروں نے معاشرے میں رواداری اور امن کے فروغ میں شاندار کردارادا کیا ہے۔وزیراطلاعات نے کہاکہ ریڈیوپاکستان کے فنکاروں نے اپنی آوازوں کے ذریعے اچھی شخصیت کے اوصاف پیداکرنے اور سازگار ماحول کے قیام میں اہم کردارادا کیا انہوں نے کہاکہ ہرخاندان کے پاس ریڈیوپاکستان کی یادیں موجود ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ ڈائمنڈ جوبلی ایوارڈ2022کے انعقاد کا مقصد ان فنکاروں کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرنا تھا انہوں نے کہاکہ ایوارڈز کی اس تقریب کو مستقل بنایاجائے گا اورکہاکہ صرف وہی معاشرے ترقی کرتے ہیں جو اپنے فنکاروں کو عزت دیتے ہیں ۔وزیراطلاعات نے اس بات کو بھی سراہا ہے کہ مشکل معاشی حالات کے دوران ریڈیوپاکستان اورپاکستان ٹیلی ویژن ثابت قدم رہے اور اپنی موجودگی کوبرقراررکھا ان کی مضبوط اورٹھوس بنیاد کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ یہ ادارے قائم رہیں گے
انہوں نے کہاکہ ریڈیوپاکستان اور پی ٹی وی محض ادارے نہیں ہیں بلکہ وہ ایک گھر کی طرح ہیں۔وزیراطلاعات نے نئے فنکاروں سے یہ بھی کہاکہ وہ سیکھنے اور تربیت حاصل کرنے کے مقصد سے ریڈیوپاکستان اورپی ٹی وی کے آرکائیوز سے فائدہ اٹھائیں انہوں نے کہاکہ ایک ایپ تیار کی جارہی ہے جس سے عوام پی ٹی وی کے پروگرام دیکھ سکیںگے۔اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل ریڈیوپاکستان سہیل علی خان نے کہاکہ ریڈیو پاکستان نے گزشتہ 75 سال سے نظریہ پاکستان کی حقیقی ترجمانی کی ہے اور قومی یکجہتی کے فروغ میں بھرپور کردارادا کیا ہے انہوں نے کہاکہ جنگ کے زمانے میں بھی ریڈیوپاکستان دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی نشریات کل علاقے کے95 فیصد حصے میں پہنچ رہی ہیں، قومی اور علاقائی دونوں زبانوں میں پروگرام نشر کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان خصوصا ہنگامی صورتحال اور قدرتی آفات کے دوران اپنی نشریات کے دورانیے میں اضافہ کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ قومی نشریاتی ادارے کی ٹویٹر ، فیس بک، یوٹیوب اور انسٹا گرام سمیت سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر بھرپور موجودگی ہے۔ریڈیو پاکستان کی پوری ٹیم کی جانب سے سہیل علی خان نے پاکستان کی ترقی کی کوششوں میں حکومت کے ساتھ کھڑا ہونے کا یقین دلایا۔علمائے کرام، قرا کرام، انائونسرز، خصوصا ادبی حالات حاضرہ، کھیلوں اور زراعت کے مختلف پروگراموں کے اینکرز ، ڈرامہ فنکاروں، لکھاریوں، موسیقاروں اور نیوز ریڈرز سمیت19 کیٹیگریز میں اعزازات دیئے گئے۔32
شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا، علمائے کرام اور قرا کرام کی کیٹیگری میں قاری محمد اقبال اور عبد الرحمن فاروقی کو ایوارڈز دیئے گئے۔خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے بہترین اینکر کا ایوارڈ نسرین نقوی، مردوں میں بہترین نیوز ریڈر دمن زمان، خواتین میں بہترین نیوز ریڈر تسکین ظفر، مردوں میں انائونسر خالد ملک اور خواتین میں بہترین انائونسر کا ایوارڈ شازیہ عندلیب کو دیا گیا۔خواتین پروگرام کی کیٹیگری میں نوشابہ ظفر، بچوں کے پروگرام میں تنویر سلیم اور زرعی پروگرام میں ناظم حسین نے ایوارڈز وصول کیے۔نوجوان مردوں میں ساحل خا ن اور نوجوان خواتین میں شیبہ ملک کی آوازوں کو بہترین قرار دیا گیا۔حفیظ فاطمہ کو بہترین ڈرامہ آرٹسٹ، ناصر بلوچ کو بہترین ڈرامہ نویس، مجاہد حسین بہترین موسیقار اور لوک موسیقی کی کیٹیگری میں محمد ملوک نے ایوارڈ وصول کیا۔خیال محمد نے مہدی حسن ایوارڈ اور تاج مستانی نے نور جہاں ایوارڈ وصول کیا۔سپر سٹار ایوارڈز اعجاز قیصر، فاروق سرور، توثیق حیدر، شیر باز خان برچھا، مسز نجم آرا، مہدی ظہیر، گلوکارہ سائرہ نسیم، گلوکارہ محمد علی اورگلوکار غلام عباس نے وصول کیے۔لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈزوصول کرنے والوں میں فردوس جمال، ضیا جالندھری، خالد عباس ڈار، ڈاکٹر رشیدہ حسن، طلعت حسین، روبینہ قریشی اور ڈاکٹر نسیمہ خاتون شامل ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عدالت نے طالبہ پر انسانیت سوز تشدد میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 5 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوا لے کردیا۔مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم شیخ دانش کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے اسے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔اس سے قبل مقدمے میں نامزد ملزمہ ماہم سمیت 5 ملزمان علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ملزمہ ماہم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کاحکم دیا جب کہ 4 ملزمان اصغر، مصطفی ، طیب اور فیضان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔خیال رہے کہ لڑکی پر تشدد کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب کہ اس کے بال اور بھنویں کاٹنے کے بعد جوتے چاٹنے پر بھی مجبور کیا گیا۔پولیس نے ویڈیو سامنے آنے کے بعد لڑکی پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا۔لڑکی کا کہنا ہیکہ اس کی سہیلی کا باپ شادی پر زوردے رہا تھا، انکار پر تشدد کیا، سرکے بال،بھنویں کاٹ دیں اور جوتے چاٹنے پر مجبورکیا، لڑکی کے بیان کے مطابق جنسی ہراساں بھی کیا گیا اور ویڈیوز بھی بنائی گئیں ۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ چین اور ازبکستان کے اتفاق کے مطابق چین، ازبکستان بین الحکومتی تعاون کمیٹی کا چھٹا اجلاس جمعرات کو ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوگا۔وانگ نے کہا کہ کمیٹی کے چینی چیئرمین ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) مرکزی کمیٹی کی سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی و قانونی امور کے کمیشن کے سربراہ گاو شینگ کن اور کمیٹی کے ازبک چیئرمین اور ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ آریپوف مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
افغانستان کے شمالی صوبہ جوزجان کے ضلع فیض آباد کے گاں بالا مردیان میں چند روز قبل قدرتی طور پر آگ لگنے کے باعث 800 خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔صوبائی پولیس کے ترجمان عبدالستار حلیمی نے بدھ کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ بے گھر ہونیوالے خاندان جوزجان کے صوبائی دارالحکومت شبرغان شہر اور ہمسایہ صوبہ بلخ کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔افسر نے کہا کہ 8اگست کو شروع ہونیوالی آگ نے ضلع فیض آباد کے گاں بالا مردیان کو ہر طرف سے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس میں ہر روز 5 یا 6 گھر مکمل یا جزوی طور پر جل جاتے ہیں اور 120رہائشی مکانات جل کر راکھ ہوچکے ہیں۔آتشزدگی کے باعث صوبہ کے ضلع فیض آباد کے گاں بالا مردیان کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کا تعین بھی نہیں ہوسکا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے)نے مغربی سمندر کی جانب 2 کروز میزائل فائر کیے ہیں۔وزارت دفاع کے ایک اہلکار نے بدھ کے روز فون پر اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جنوبی کوریا کی فوج نے 2 کروز میزائلوں کا پتہ لگایا جنہیں عوامی جمہوریہ کوریا کی طرف سے دن کے اوائل میں مغربی ساحلی علاقے سے مغربی سمندر کی طرف داغا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا اور امریکہ کے فوجی حکام میزائلوں کی تفصیلات سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔یہ جنوری کے بعد سے رواں سال عوامی جمہوریہ کوریا کی جانب سے کیا جانیوالا کروز میزائل کا دوسرا تجربہ تھا۔ یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی نہیں جن کے تحت ڈی پی آر کے پر بیلسٹک میزائل فائر کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر ووشی میں ووشی-پاکستان تجارتی و سرمایہ کاری پروموش سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پرووشی کے میئر ژا جیان جون نے کہا کہ ووشی شہر"بیلٹ اینڈ روڈ" کے مزید تاریخی منصوبوں کی تعمیر کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے۔ژا نے کہا کہ ووشی نے "بیلٹ اینڈ روڈ" کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور حالیہ برسوں میں پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تبادلوں، سرمایہ کاری شعبے میں تعاون اور ثقافتی تبادلوں کے حوالے سے متعدد عملی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ووشی اعلی درجے کی ٹیکسٹائل، نئی توانائی، آٹوموبائلز اور پارٹس جیسی صنعتوں کو بھرپور ترقی دے رہا ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کی تعمیر میں تعاون کے لیے پاکستان کے ساتھ مزید تعاون کا خواہاں ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان دیرپا دوستی میں شراکت کے لیے ووشی اور لاہور کو جڑواں شہرقرار دئے جانے کی امید رکھتا ہے۔اس موقع پر شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین حیدر نے کہا کہ وہ اقتصادی اور سماجی ترقی میں ووشی کی نمایاں کامیابیوں سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔خاص طور پر، ووشی اور پاکستان کے درمیان مجموعی تجارتی حجم میں گزشتہ سال اضافہ ہوا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں ممالک کے پاس تعاون کی مضبوط بنیاد موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر کے ساتھ سی پیک کی رفتار کو تیز کررہا ہے تاکہ ووشی کے مزید کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کیا جا سکے۔ ووشی میونسپل بیورو آف کامرس کے مطابق، 2021 میں ووشی اور پاکستان کے درمیان مجموعی تجارتی حجم گزشتہ سال کی نسبت52.4 فیصد اضافے کے ساتھ 33کروڑ70لاکھ ڈالر تھا،جس میں32کروڑ80لاکھ ڈالر کی برآمدات شامل تھیں جو اس سے گزشتہ سال کی نسبت51.7 فیصد زیادہ ہیں۔درآمدات کی مالیت گزشتہ سال کی نسبت82.8 فیصد اضافے سے94لاکھ10ہزار ڈالر رہی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ(یونیسیف)نے اعلان کیا ہے کہ برطانوی دوا ساز کمپنی جی ایس کے کو دنیا کی پہلی ملیریا کی ویکسین تیار کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا ہے تاکہ مزید لاکھوں بچے اس قاتل بیماری سے محفوظ رہیں۔17کروڑ امریکی ڈالر کا حا مل تاریخی سنگ میل ایوارڈ اگلے تین سالوں میں دستیاب آر ٹی ایس،ایس ویکسین کی 1کروڑ 80لاکھ خوراکوں کا باعث بنے گا، جس سے ممکنہ طور پر سالانہ ہزاروں نوجوانوں کی جانیں بچا ئی جا ئیں گی۔ پانچ سال سے کم عمر کے بچے اب بھی ملیریا کے سب سے زیادہ خطرے کا شکار ہیں۔ 2020 میں، صرف افریقہ میں ہر منٹ میں ایک موت کی شرح سیتقریبا 5لاکھ لڑکے اور لڑکیاں اس بیماری سے ہلاک ہو ئے۔ یونیسیف کے سپلائی ڈویژن کی ڈائریکٹر ایٹلیوا کڈیلی نے کہا کہ یہ رول آٹ ملیریا کی ویکسین تیار کرنے والوں کو اپنا کام جاری رکھنے کے لیے ایک واضح پیغام بھیجتا ہے۔ "ہمیں امید ہے کہ یہ صرف شروعات ہے۔ دستیاب سپلائی کو بڑھانے اور صحت مند ویکسین مارکیٹ کو فعال کرنے کے لیے نئی اور اگلی نسل کی ویکسین تیار کرنے کے لیے مسلسل جدت کی ضرورت ہے۔"انہوں نے مزید کہا کہ "بچوں کی زندگیاں بچانے اور ملیریا کی روک تھام اور کنٹرول کے وسیع پروگراموں کے حصے کے طور پر ملیریا کے بوجھ کو کم کرنے کی ہماری اجتماعی کوششوں میں یہ ایک بڑا قدم ہے۔"
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شامی فوج نے کہا ہے کہ وہ شامی فوجی اڈوں پر ترکی کے کسی بھی حملے پرفوری اور براہ راست جوابی کارروائی کرے گی۔ یہ بیان شمالی شام میں شامی فوجی اڈوں کے خلاف ترکی کے حملے کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جس میں تین فوجی مارے گئے تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج نے ترکی کے کچھ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس سے مادی اور انسانی نقصانات ہوئے، ترک افواج نے حال ہی میں شام پر اشتعال انگیزی اور حملوں میں اضافہ کیا ہے کیونکہ ترکی نے کرد ملیشیا کے خلاف اپنی مہم کے ایک حصے کے طور پر شمالی اور شمال مشرقی شام کے علاقوں پر اپنے حملوں کو تیز کر دیا ہے۔ حزب اختلاف کی شامی آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے منگل کے روز ترکی کے حملے میں شامی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 11 بتائی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سرحدی علاقے کے قریب کرد زیرقیادت سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے جنگجوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران آدھی رات سے ترک حملوں میں شدت آگئی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو مقبول بنانے کے ایک نئے قومی منصوبے کے مطابق 2025 تک اپنی 15 فیصد آبادی کو سائنسی طور پر خواندہ بنانا چاہتا ہے۔جاری کیا جانے والا منصوبہ 2025 کے ہدف کو 2020 کے اعداد و شمار سے 5 فیصد پوائنٹس پر سیٹ کرتا ہے۔ سائنسی طور پر خواندہ چینی شہریوں کا تناسب 2020 میں 10.56 فیصد تھا، جو ملک کے 13ویں پانچ سالہ منصوبے (2016-2020) میں مقرر کردہ 10 فیصد ہدف سے زیادہ تھا۔ سائنسی خواندگی سے مراد سائنسی خواہش کی روح، بنیادی سائنس اور سائنسی طریقوں کا علم، اور ان کو تجزیہ اور مسائل کے حل پر لاگو کرنے کی صلاحیت ہے۔ اس منصوبے کے مطابق اگلے چند سالوں میں، چین سائنس کو مقبول بنانے کے لیے ایک متنوع سرمایہ کاری کے طریقہ کار اور مزید تعلیمی بنیادوں کو تیار کرنے کی کوششوں میں مزید اضافہ کرے گا جسے سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ مرکزی کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ اور چائنہ ایسوسی ایشن فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے مرتب کیا تھا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سری لنکا کی حکومت نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ملک کوغیر ملکی زرمبادلہ کے شدید بحران کا سامنا ہے وہ ملک میں نجی یونیورسٹیاں قائم کرنے کی خواہاں ہے تاکہ طلبا اپنے ملک میں ہی تعلیم حاصل کرسکیں۔مقامی میڈیا نے ٹرانسپورٹ، ہائی ویز اور ماس میڈیا کے وزیر بندولا گناوردینا کے حوالے سے بتایا کہ 3لاکھ سے زیادہ طلبا غیر ملکی تعلیمی اداروں میں اپنی اعلی تعلیم جاری رکھنے کے لیے ملک چھوڑ کر جاچکے ہیں جن کے تعلیمی اخراجات کی لاگت تقریبا 2ارب ڈالر سالانہ ہے۔وزیر نے کہا کہ ملک میں جاری غیر ملکی کرنسی کے بحران کی وجہ سے بیرون ملک مقیم ہمارے ملکی طلبا کو ٹیوشن فیس کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے اس لیے حکومت نجی یونیورسٹیوں کے قیام پر کثیر الجماعتی اتفاق رائے حاصل کرنا چاہتی ہے۔سری لنکا اس وقت بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے ، غیر ملکی کرنسی کی قلت کی وجہ سے ایندھن، ادویات یہاں تک کہ کھانے پینے کی اشیا کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین میں سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران آبی گزرگاہوں سے مال برداری کے حجم میں گزشتہ سال کی نسبت 4.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس مدت کے دوران آبی گزرگاہوں کے ذریعے تقریبا 4 ارب 84 کروڑ ٹن کارگو کی نقل و حمل کی گئی۔وزارت نے بتایا کہ صرف جولائی میں چین کی آبی گزرگاہوں سیمال برداری کا حجم 73 کروڑ 89 لاکھ 90 ہزار ٹن رہا۔جنوری تا جولائی کی مدت میں گزشتہ سال کی نسبت 24 فیصد نشوونما کے ساتھ چین کا وسطی صوبہ ہوبے ترقی کیلحاظ سے صوبائی سطح کے علاقوں میں سرفہرست رہا اس کے بعد چین کے جنوبی صوبے ہائی نان اور شمال مشرقی صوبے لیاننگ میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روس کی وزارت دفاع نے اپنے فوجی دستوں کیلئے سرمت بین البراعظمی بیلسٹک میزائل اور ایس500 فضائی دفاعی نظام کی فراہمی کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے ہیں۔تاس نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق نائب وزیر دفاع الیکسی گریوروچکو اور میخائف سٹیٹ راکٹ سنٹر کے سی ای او ولادی میردیگٹیار نے فوج کے انٹرنیشنل ملٹری ٹیکنیکل فورم 2022 کے دوران سرمت میزائلوں کی تیاری اور ترسیل کے معاہدے پر دستخط کیے۔تاس کی رپورٹ کیمطابق فورم کے دوران نائب وزیر دفاع الیکسی گریوروچکو اور ویٹالے نیسکورودوف کے نائب سی ای او الماز۔ اینٹے نے جدیدترین ایس 500 فضائی دفاعی نظام کی فراہمی کے معاہدے پر بھی دستخط کیے۔روس کے صدر ولادی میر پوتن نے جون میں کہا تھا کہ ملک کے پہلے سرمت بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سسٹم کو سال کے آخر تک جنگی بیڑے میں شامل کر لیا جائیگا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ تاریخ سے سبق حاصل کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان موجود تین مشترکہ بیانات کا احترام اور ایک چین کے اصول کی سختی سے پاسداری کرے۔وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کااظہار بدھ کو اپنی پریس بریفنگ کے دوران 17 اگست کے اعلامیہ کی 40 ویں سالگرہ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کیا،17 اگست کا اعلامیہ چین-امریکہ تین مشترکہ بیانات میں سے ایک ہے جو دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے اہمیت کاحامل ہے۔1982 میں جاری ہونے والے 17 اگست کے اعلامیہ میں، امریکی حکومت نے کہا تھا کہ وہ تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کی طویل مدتی پالیسی پر عمل درآمد نہیں کرنا چاہتی، اور یہ کہ تائیوان کو اس کے اسلحے کی فروخت، مقدار یا تعداد کے لحاظ سے، امریکہ چین سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد کے برسوں میں سپلائی کی جانے والی سطح سے زیادہ نہیں ہوگی اوراس نے یہ بھی اقرار کیا تھا کہ وہ تائیوان کو اپنے ہتھیاروں کی فروخت کو بتدریج کم کرے گا، جس کے نتیجے میں، وقت کے ساتھ ساتھ، ایک حتمی حل تک پہنچ جائے گا۔وانگ نے کہا کہ 17 اگست کا اعلامیہ ،شنگھائی اعلامیہ اوردوطرفہ سفارتی تعلقات کے قیام سے متعلق مشترکہ اعلامیہ دونوں ممالک کے تعلقات کی سیاسی بنیاد ہیں جن میں ایک چین کے اصول کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی صدرجو بائیڈن نے مہنگائی میں کمی کے ایکٹ پر دستخط کردئے ہیں جو "بلڈ بیک بیٹر"نامی ایک بڑے پیکج کا ایک چھوٹا ورژن ہے۔مہنگائی میں کمی کے ایکٹ کو ایک "تاریخی بل" قرار دیتے ہوئے، بائیڈن نے وائٹ ہاس میں کہا کہ اس سے امریکی خاندانوں کواخراجات میں کمی میں مدد ملے گی،موسمیاتی بحران کا مقابلہ اور خسارہ کم ہوگا جس کے نتیجے میں بڑی کارپوریشنوں کو ٹیکسوں میں اپنا منصفانہ حصہ ادا کرنا پڑے گا۔بل میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تقریبا 400 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری،معالج کی جانب سے تشخیص کے بعد تجویز کردہ ادویات کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات اورسالانی 1ارب ڈالر سے زیادہ آمدنی والی کارپوریشنز پر 15 فیصد کم از کم ٹیکس عائد کیا جانا شامل ہے اس قانون سے ایک دہائی کے دوران تقریبا 300 ارب ڈالر کی خالص آمدنی ہوگی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جنگلات کی کٹائی کا سلسلہ نہ رک سکا ،محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے موجی ،چھتر گام کمپارٹمنٹ نمبر9کھلہ بنی میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری ،چینسہ مشینوں کے ذریعے رات کی تاریکی میں ٹمبر مافیا نے بے دریغ کٹائی شروع کررکھی ہے جبکہ محکمہ جنگلات کے اہلکاران خاموش تماشائیکا کردار ادا کررہے ہیں ،گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک وفد نے کہا کہ ہم نے کئی مرتبہ محکمہ جنگلات کو اس بارے شکایت بھی کی لیکن محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ،انہوں نے کہا کہ اگر چینسہ اور آراء مشین بند نہ کروائی گئی تو اگلے چند ماہ میں سارا جنگل ختم ہو کررہ جائے گا جس کی وجہ سے نزدیک آبادی کو شدید نقصان پہنچنے کا اندایشہ ہے ایک منظم سازش کے تحت سرسبز وشاداب درختوں کا قتل عام کیا جارہا ہے ،آزادکشمیر کا قدرتی حسن جنگلات سے ہی وابستہ ہے جنگلوں کے صفائے سے ایک جانب ماحولیاتی مسائل جبکہ دوسری جانب جنگلی حیات کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے ۔کس قدر افسوس ہے کہ کثیر بجٹ اور ملازمین کی بڑی تعداد ہونے کے باوجود جنگلات کے قتل عام کو نہ روکا جاسکا ،سول سوسائٹی بھی اس بارے کردار ادا کرئے چونکہ یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
الخدمت فائونڈیشن آزاد کشمیرنے کوٹلی میں خواتین بالخصوص بیوہ خواتین کو ہنرمند بنا نے کے لیے سکل سنٹر کا افتتاح کیاہے ،افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فائونڈیشن آزاد کشمیرکے سیکرٹری جنرل آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ الخدمت فائونڈیشن زندگی کے مختلف شعبوں میں کام کررہی ہے ،آزاد کشمیرکی خواتین کو ہنرمندبنانے کے لیے بھی کئی پروگرامات پر کام ہورہاہے ،آج الخدمت نے کوٹلی میں سکل سنٹر قائم کرکے شروعات کیں ہیں،بالخصوص بیوہ خواتین کو ہنرمندبنا نا ہے تاکہ وہ پانے گھروں کے نظام کو چلاسکیں او راپنے خاندان کی کفالت کرسکیں،اس موقع پر ڈائیریکٹر آرفن کیئر پروگرام محسن مرزا، ریجنل منیجر شہزاد اسلم، چیئرمین الخدمت نگران کمیٹی ضلع کوٹلی ممتاز صدر الخدمت ضلع کوٹلی اور کمانڈر سکندر حیات نے شرکت کی۔سکل سنٹر میں مستحق خواتین کو سلائی کڑھائی سے متعلق مختلف سکلز سکھانے کا اہتمام کیا جائے گا بالخصوص بیوہ خواتین کو ہنر مند بنا کر انھیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی کوشش ہے تاکہ وہ اپنے گھرانے کی مشکلات کو کم کر سکیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ڈاکٹر شہباز گِل نے تشدد اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھ دیا۔ خط ڈاکٹر شہباز گل کے عزیز بیرسٹر بھہول اسد رسول ایڈووکیٹ کی جانب سے لکھا گیا، خط میں چیف جسٹس سے معاملہ کا نوٹس لینے کی استدعا کی گئی۔ واضح رہے کہ اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں شہباز گِل جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی تعاون کے شعبوں میں فعال کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان بھر میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو انسانی بنیادوں پر ریلیف کی فراہمی ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے اقومِ متحدہ کے پاکستان میں ریزیڈنٹ کوارڈینیٹر جولین ہارنئیس کی ملاقات ہوئی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے کام میں خاص طور پر امن قائم کرنے، انسانی ہمدردی کی کارروائیوں، ماحولیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی کے لیے بین الاقوامی تعاون کے شعبوں میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کے لیے پاکستان کے پختہ عزم پر زور دیا۔ شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے ایجنڈے 2030 اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کی جانب پاکستان کی پیشرفت کی حمایت میں اقوام متحدہ کے اہم کردار کو سراہا۔ وزیراعظم نے پاکستان بھر میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو انسانی بنیادوں پر ریلیف کی فراہمی ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر نے عالمی ادارہ کی جانب سے کورونا وبا سے لچکدار بحالی اور پائیدار ترقی کے لیے پاکستان کی جاری کوششوں میں مسلسل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ جولین ہارنئیس جنوری 2020 سے پاکستان میں اقوامِ متحدہ کے ریزیڈنٹ کوارڈینیٹر کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں. وہ اقوامِ متحدہ کی کنٹری ٹیم، جس میں تمام UN ایجنسیاں، فنڈز، پروگرام شامل ہیں ، کی سربراہی کر رہے ہیں اور پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات اور منصوبوں سے اقوامِ متحدہ کے ملک میں اقدامات کی ہم آہنگی یقینی بنا رہے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے خانہ کعبہ ورچول ایگزی بیشن کا افتتاح کردیا، نمائش میں خانہ کعبہ کی رسمِ غسل کے دوران استعمال ہونے والے آلات اور سامان بھی رکھا گیا ہے، فرزندانِ توحید بارکوڈ کو سکین کرکے مقدس اشیا کی زیارت کی سعادت حاصل کرسکتے ہیں۔ گزشتہ روز سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مقدس مساجد کے امور کے جنرل پریذیڈنسی کے تحت نمائشوں اور عجائب گھروں کے امور کے سیکریٹری انجینیئر ماہر الزھرانی نے بتایا کہ اس نمائش کا مقصد مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے زائرین کو سعودی خدمات سے متعارف کرانا ہے تاکہ زائرین کو پیش کی جانے والی سہولیات اور انہیں حج وعمرہ و زیارت میں دی جانے والی آسانیوں کا بھی علم ہو۔ڈیجیٹل ایگزیبیشن کے ڈائریکٹر جنرل ریان المسعودی نے بتایا کہ نمائش میں رسم غسل کے دوران خانہ کعبہ کے فرش اور اس کی دیواروں کی صفائی اور دھلائی میں استعمال ہونے والے آلات اور سامان بھی رکھا گیا ہے، غسل کعبہ میں استعمال ہونے والا تمام سامان پیتل کا بنا ہوا ہے، سالانہ رسم کے لیے تمام چیزیں خاص طور پر تیار کرائی گئی ہیں، اس سلسلے میں ورچول ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے استفادہ کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ خانہ کعبہ کو غسل دینے کی عظیم سعادت سعودی بادشاہ یا ان کی جانب سے نامزد کردہ نمائندے کو حاصل ہوتی ہے، اس بار خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی طرف سے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے خانہ کعبہ کی سالانہ رسمِ غسل کی قیادت کی، ولی عہد کے ہمراہ سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بھی مسجدالحرام پہنچنے، اس موقع پر مقدس مساجد کے امور کے جنرل پریزیڈنسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے ان کا استقبال کیا۔مسلمانوں کے مقدس ترین مقام کی سالانہ غسل کی تقریب کا اہتمام آبِ زمزم سے کیا گیا جس میں عود اور دیگر مسحور کن عطر ملائے گئے جب کہ خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو گلاب اور کستوری کے عطروں میں ڈوبے سفید کپڑے سے صاف کیا گیا اسی طرح آبِ زمزم میں عطر ملا کر فرش پر چھڑک کر ہاتھوں اور کھجور کے پتوں سے مسح کیا گیا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
متحدہ عرب امارات کی معروف ریاست دبئی میں آن لائن کسی بھی فرد کی توہین پر لاکھوں درہم جرمانے اور قید کی سزا سے خبردار کیا گیا ہے کہ آن لائن لوگوں کی توہین کرنے پر ناصرف 5 لاکھ درہم جرمانہ بلکہ اس جرم کے کرتکب فرد کو قید بھی ہو سکتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ،دبئی پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے رہائشیوں کو یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ آن لائن دوسروں کی توہین کرنے والے شخص کو 5 لاکھ درہم تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے، اس ضمن میں دبئی پبلک پراسیکیوشن کی طرف سے اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں اسسٹنٹ چیف پراسیکیوٹر دیرا پراسیکیوشن خالد حسن المطاوع نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو قید اور جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب میں حال ہی میں ایک نوجوان جس نے اپنے ساتھی کو واٹس ایپ کے ذریعیتوہین آمیز آڈیو پیغام بھیجا تھا، اسے اس جرم میں 10 ہزار درہم ہرجانہ ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، العین کی عدالت نے ایک عرب شخص کو حکم دیا کہ وہ مدعی کو ہرجانے کی رقم ادا کرے کیوں کہ وہ آن لائن قانون کی خلاف ورزی کرنے والے صوتی پیغام میں اپنے ساتھی کی توہین کرنے اور دھمکیاں دینے کا مجرم پایا گیا۔اسی طرح موبائل فون پر فراڈ کرنے کے جرم میں 3 غیرملکیوں کو 7 سال قید اور تقریبا 8 ہزار درہم جرمانے کے سزا سنادی گئی، 2 ایشیائی اور ایک افریقی باشندے نے بینک ملازمین کی نقل کرتے ہوئے دھوکہ دہی کی واردات کی، عجمان میں 3 افراد کو فون اسکینڈل کے الزام میں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، عجمان کی فوجداری عدالت نے 2 ایشیائی اور ایک 32 سالہ افریقی باشندے کو7 ہزار 8 سو درہم جرمانہ بھی کیا کیوں کہ انہوں نے اتنی ہی رقم دھوکہ دہی سے ہتھیائی تھی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تھائی لینڈ کے جنوب کے تین صوبوں کے 17 مقامات میں دھماکوں اور آتشزگی سے کم سے کم سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، پولیس اور فوج نے بتایا ہیں کہ بدھ کی نصب رات کو مسلح شرپسندوں نے تھائی لینڈ جنوبی حصے کے تین صوبوں کے 17 مقامات پر سہولت سٹورز اور ایک گیس اسٹیشن کو کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کم از کم سات افراد زخمی ہوئے۔ شرپسندوں نے سہولت سٹورز اور گیس اسٹیشن کو آگ لگا دی اور متعد د دھماکے گئے۔ابھی تک کسی نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ ملائیشیا کے ساتھ جنوبی تھائی لینڈ کے سرحدی صوبوں میں دہائیوں سے بغاوت ہو رہی ہے اور پرُ تشدد واقعات ہو رہے ہیں۔ تھائی حکومت نے پٹنی، یالا، ناراتھیوات اور سونگخلا کے صوبوں کی تحریک آزادی کے مرکزی باغی گروپ باریسان ریولوسی نیشینل سے جنگ کر رہئے ہے۔ پر تشدد واقعات پر نظر رکھنے والی ڈیپ ساتھ واچ گروپ کے مطابق، 2004 سے اب تک اس تنازعے میں 7 ہزار 3 سو زاہد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسرائیل نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کیخلاف کارروائی میں 5 فلسطینی بچوں کو شہید کرنے کا اعتراف کرلیا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی دفاعی حکام نے تصدیق کی ہے کہ 7 اگست کوشمالی غزہ کے قریب فلسطینی مہاجرکیمپ پر اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں 5 بچے شہید ہوئے تھے۔اسرائیلی فوجی عہدیداروں نے دفاعی حکام کے برعکس یہ جھوٹا دعوی کیا تھا کہ فلسطینی بچوں کی شہادت مزاحمت پسند تنظیم کے راکٹ حملے سے ہوئی۔اسرائیل کے فضائی حملے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے تھے اور گھروں کو نقصان پہنچا تھا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافہ سے عوام اور کاروباری برادری کی مشکلات بڑھ رہی ہیں جبکہ برامدی شعبہ بین الاقوامی منڈی میں مسابقت کی صلاحیت سے محروم ہو رہا ہے۔ بجلی گیس اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پہلے ہی ریکارڈ سطح پرہیں اوراب ان میں مذید اضافہ کرنا زیادتی ہے۔ بجلی مہنگی کرنے کے بجائے چوری اور لائن لاسز کم کئے جائیںریکوری بہتر بنائی جائے اورٹرانسمیشن سسٹم کو ترقی دی جائے۔بجلی مہنگی کرنے سے گردشی قرضہ بڑھنے کی رفتار کم جبکہ چوری بڑھنے کا امکان ہے۔برطانیہ میں بجلی تیس فیصد تک مہنگی کی گئی ہے جس سے چوری تیرہ فیصد تک بڑھ گئی ہے جبکہ پاکستان میں بجلی کے ٹیرف میں بیالیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی کی پریشانی دورکرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ وہ یکسو ہوکراپنا کام کرسکیں۔ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو کاروباری ماحول میں انتشار پیدا کرکے سرمایہ کاری متاثر کریں۔ پیداوار اور برآمدات کے زریعے محاصل میں اضافہ روزگارکی فراہمی اورحکومت کوزرمبادلہ کما کر دینے کا کام نجی شعبہ کر رہا ہے جسے بہتر ماحول فراہم کرنے سے ملکی ترقی کی رفتار بڑھ جائے گی۔ توانائی کی قیمتوں میں اضافہ اور سپلائی میں خلل کی وجہ سے بہت سی فیکٹریاں بند ہوچکی ہیں جنھیں دوبارہ چلنے کے قابل بنایا جائے-
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی