بیجنگ(شِنہوا)چین کےسپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے رشوت خوری اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں سیچھوآن کی صوبائی پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین وانگ منگ ہوئی کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایس پی پی نے منگل کےروز ایک بیان میں کہا کہ قومی نگران کمیشن کی جانب سے تحقیقات ختم ہونے کے بعد وانگ منگ ہوئی کا کیس جائزہ اور قانونی کارروائی کیلئے پروکیوریٹوریٹ حکام کو منتقل کر دیا گیا تھا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی برائے انضباطی معائنہ اور قومی سپروائزی کمیشن نے جنوری میں اعلان کیا کہ وانگ سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ بعد میں انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا اور پارٹی نظم و ضبط اور قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر عوامی عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔
بیروت(شِنہوا) لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پراناج ذخیرہ کرنے والے سائلوز کا شمالی حصہ مکمل طور پر منہدم ہو گیا، جس سے شہر پر دھول کے گہرے بادل چھا گئے۔ قومی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نگراں وزیر ماحولیات ناصر یاسین نے بندرگاہ کے قریب رہنے والے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ دھول پھیلنے کے باعث ماسک پہنیں۔
اگست 2020 کے دھماکوں میں سائلوز کو شدید نقصان پہنچا تھاجس کے بعد ان کے اندرذخیرہ شدہ 800 ٹن اناج خمیر بننے سے کئی ہفتوں تک جاری رہنےوالی آگ سے سائلوز پچھلے چند ہفتوں سے بتدریج گر رہے تھے۔
چھینگڈو(شِنہوا) بقا کے انتہائی خطرے سے دوچارایونی مس اکیوفولیم نامی پودا،چین میں 110 سال سے زیادہ عرصے بعد دوبارہ دریافت کرلیا گیا ہے۔
ہو جون کی قیادت میں چینی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے 2021 میں چھنگھائی تبت سطح مرتفع میں ملک کی دوسری سائنسی مہم کے دوران ایک وادی میں یہ پودا دریافت کیا۔1908 میں، برطانوی ماہر نباتات ارنسٹ ہنری ولسن نے پہلی بار چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں اس نایاب پودے کے تین نمونے حاصل کیے تھے۔اس وقت کے بعد سے اگست 2021 تک کسی نے اس پودے کو دوبارہ نہیں دیکھا جب ہو اور اس کی ٹیم نےماؤنٹ گونگا کے قریب ایک وادی کی چٹان پرایونی مس اکیوفولیم کے تقریباً 15 پودے دریافت کیے۔چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے چھینگڈو انسٹی ٹیوٹ آف بائیولوجی کے معاون محقق ہو نے کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں۔کئی محقق ایک عشرے سے زیادہ مدت سے اس پودے کی تلاش میں تھے لیکن ان کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکیں۔
ہاربن(شِنہوا)چین کےشمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن سے پیر کی شام ایک بوئنگ 787-9 ہوائی جہاز 41.4 ٹن سامان کے ساتھ امریکہ کے شہر لاس اینجلس کیلئے روانہ ہو گیا ہے جو نئی کارگو فلائٹ سروس کے آغاز کو ظاہرکرتا ہے۔
کارگو سروس کے آپریٹر حئی لونگ جیانگ لونگ یو لیان انٹرنیشنل لاجسٹکس کمپنی لمیٹڈ نے بتایا کہ اس نے فضائی روٹ پر پیر ، بدھ اور جمعہ کو شیڈول 3 پروازوں کاآغاز کیا ہے۔ ہر پرواز میں زیادہ سے زیادہ 45 ٹن سامان لے جانے کی صلاحیت موجود ہےاور اس میں تقریباً 11 گھنٹے لگتے ہیں۔
حئی لونگ جیانگ ایئرپورٹ مینجمنٹ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق ہاربن ۔ لاس اینجلس فلائٹ کے ذریعے کی جانیوالی فضائی ترسیل میں سرحد پار ای کامرس سامان اور عمومی تجارتی سامان شامل ہیں۔ پہلی پرواز کیلئے بنیادی طور پر کپڑوں اور الیکٹرانک لوازمات کو طیارے پر لادا گیا ہے۔
چین اور امریکہ کے مابین مختصر فضائی راستہ ہونےکے باعث ہاربن شہر بین البراعظمی فضائی لاجسٹکس نیٹ ورک میں جنوب مشرقی ایشیا سے شمالی امریکہ تک فضائی راستوں کے سٹاپ اوور کیلئے موزوں ترین ہے۔
ایئرپورٹ کمپنی ہوائی اڈے کو بین الاقوامی مال بردار نقل و حمل کا مرکز اور یورپ و شمالی امریکہ کے علاقوں سے منسلک لاجسٹک ٹرانزٹ بیس بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین نے بدھ سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 205 یوآن (تقریباً 29.92 ڈالر) فی ٹن اور ڈیزل کی قیمت میں 200 یوآن فی ٹن کمی کی جائے گی۔قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کے تحت، خام تیل کی عالمی قیمتوں میں 50 یوآن فی ٹن سے زیادہ آںے والی تبدیلی اگر10 دنوں تک برقرار رہتی ہے، تو چین میں تیل اور ڈیزل جیسی ریفائنڈ آئل مصنوعات کی قیمتوں میں اسی کے مطابق ردوبدل کیاجاتا ہے۔
اقوام متحدہ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ تمام ممالک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام مشترکہ سلامتی کی بنیاد ہے۔ مشترکہ سلامتی سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک کھلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژانگ جون نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹرکے مطابق قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کا اہم اصول موجودہ بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کی بنیاد ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس اصول کو نظر انداز اور پس پشت ڈالا گیا تو بین الاقوامی قانون کا پورا ڈھانچہ اپنی جڑوں تک ہل جائے گا۔ دنیا میں جنگل کا قانون دوبارہ آجائے گااور مشترکہ سلامتی بالکل ناممکن ہوجائے گی۔چینی سفیر نے کہا کہ اس وجہ سے، ہمیں ایک واضح موقف اختیار کرنا چاہیے، ہمیشہ تمام ممالک کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت ،ہر ملک کے عوام کی طرف سے آزادانہ طور پر منتخب کردہ ترقی کے راستے اور سماجی نظام اور ہر ملک کی اس کے ریاستی اتحاد اور قومی یکجہتی کی کوششوں کا احترام کرنا چاہیے۔سفیر نے کہا کہ یہ ممالک کے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کا ایک سنہری اصول اور مشترکہ سلامتی کے حصول کی بنیاد اور پیمانہ بھی ہے۔ژانگ نے کہا کہ چین ہمیشہ سے دوسرے ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہوئے بین الاقوامی انصاف اور شفافیت کو برقراررکھے ہوئے ہے اور مشترکہ سلامتی کے حصول کے لیے عالمی کوششوں کی حمایت کرتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ چین اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کرے گا۔
شیامن (شِنہوا) چین کے مشرقی ساحلی شہر شیامن کی برکس ممالک کے ساتھ اشیا کی تجارت رواں سال کے پہلے سات ماہ میں 47 ارب90کروڑ یوآن(تقریباً7ارب ڈالر) تک پہنچ گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 20.7 فیصد زیادہ ہے۔
برکس تنظیم میں معاشی لحاظ سے دنیا کے ابھرتے ہوئے ممالک برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔
شیامن کسٹمز کے مطابق شیامن کی اس مدت کے دوران برکس ممالک کے لیے برآمدات کی مالیت 15ارب 30کروڑ یوآن جبکہ درآمدات 32ارب60کروڑ یوآن رہیں، جوگزشتہ سال سے بالترتیب28.1 فیصد اور 17.5 فیصد زیادہ ہیں۔
روس، جنوبی افریقہ اور برازیل کے ساتھ شیامن کی درآمدات اور برآمدات جنوری سے جولائی تک 14ارب 80کروڑ یوآن،7ارب 30کروڑ یوآن اور15ارب70کروڑ یوآن تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 29.8 فیصد، 25.4 فیصد اور 23.3 فیصد زیادہ ہیں۔
اس عرصے کے دوران بڑے درآمدی سامان میں خام دھاتیں اور بھاری معدنی ریت، زرعی مصنوعات، کوئلہ اور لگنائٹ ، جب کہ برآمدات میں بنیادی طور پر مکینیکل اور برقی مصنوعات اور صنعتی مصنوعات اشیا شامل تھیں۔
تہران(شِنہوا) ایران کی سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کا ایک سینئر اہلکار شام میں مارا گیا ہے۔
سرکاری پریس ٹی وی نے منگل کے روز ایک خبر میں بتایا کہ جنگ زدہ ملک میں فوجی مشیر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دینے والے ابوالفضل علی جانی پیر کو ہلاک ہو گئے۔
خبر میں مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر کہا گیا کہ ابوالفضل علی جانی کی لاش آئندہ دنوں میں ایران کو واپس کر دی جائے گی۔
ایران نے 2011ء سے شامی حکومت کی درخواست پر شام میں اپنے فوجی مشیروں کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔
فیض آباد(شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں میں ٹریفک حادثے کے باعث 8 مسافر ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔
صوبائی ٹریفک اہلکارعبدالمتین نے منگل کے روز شِنہوا کو بتایا کہ آج تقریباً دوپہر کے وقت ضلع یاوان میں گاڑی الٹنے کے باعث ایک خاتون اور بچے سمیت 8 مسافر ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔
اہلکار کے مطابق پہاڑی علاقے میں سڑک پر لاپرواہی سے ڈرائیونگ اس مہلک حادثے کی وجہ ہے۔
صوبائی پولیس کے ترجمان محمود شاہ رسولی نے بتایا کہ گزشتہ روز مغربی صوبہ ہرات کے ضلع شیندند میں اسی طرح کے ایک حادثے میں 1 شخص ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
شنگھائی (شِںہوا) شنگھائی اور اس کے سب سے بڑے غیرملکی تجارتی شراکت دار یورپی یونین کے درمیان درآمدات اور برآمدات رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ میں 450.81 ارب یوآن (تقریباً 65.8 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 0.2 فیصد معمولی کم ہے۔
شنگھائی کسٹمز کے مطابق یہ شنگھائی کی اس عرصے میں ہونے والی مجموعی تجارتی مالیت کے 19.7 فیصد کے مساوی ہے۔ ابتدائی 7 ماہ میں شنگھائی کی مجموعی درآمدات اور برآمدات کا حجم 22.8 کھرب یوآن تک پہنچ گیا تھا جو گزشتہ برس سے 3.03 فیصد زائد ہے۔
شنگھائی کی یورپی یونین کو برآمدات 162.19 ارب یوآن تک پہنچ گئیں جو گزشتہ برس کی نسبت 22.5 فیصد زائد ہے جبکہ اس کی یورپی یونین سے درآمدات 288.62 ارب یوآن رہی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 9.6 فیصد کم ہے ۔
ابتدائی 7 ماہ میں شنگھائی کی جرمنی اور فرانس کو درآمدات اور برآمدات بالترتیب 140.01 ارب یوآن اور 53.81 ارب یوآن تھیں جو گزشتہ برس کی نسبت بالترتیب 4.1 فیصد اور 12.1 فیصد کم ہیں۔
اسی مدت میں اٹلی کو اس کی درآمدات وبرآمدات 60.82 ارب یوآن رہیں جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 1.4 فیصد زائد ہے۔
شنگھائی کی ہا لینڈ اور بیلجیم کو درآمدات اور برآمدات بالترتیب 46.04 ارب یوآن اور 28.08 ارب یوآن تھیں جو گزشتہ برس کی نسبت 13.4 فیصد اور 39.2 فیصد زائد ہیں۔
بیجنگ (شِنہوا) ژونگ گوانگ تسن فورم 2022 کے لئے میڈیا رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے جو کہ بیجنگ میں 22 سے 27 ستمبر تک منعقد ہوگا۔
انتظامی کمیٹی کے مطابق صحافی ژونگ گوانگ کن فورم کی آفیشل ویب سائٹ www.zgcforum.com.cn پر لاگ ان کرکے رجسٹریشن کر واسکتے ہیں جس کی آخری تاریخ 31 اگست ہے ۔
وبا کی روک تھام اور تدارک کے باعث ژونگ گوانگ کن فورم 2022 میں مقامی اور چینی سرزمین پر کام کرنے والے غیرملکی صحافیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
نیویارک (شِنہوا) ایک نئی خوردہ اور ای کامرس رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ 85 فیصد امریکی شہر یوں کی خریداری کی عادات افراط زر سے متاثر ہورہی ہے، انہوں نے بڑی حد تک خریداری ترک کردی ہے اور اس کے اثرات آن لائن خریداری پر بہت ہی ناخوشگوار محسوس کئے جارہے ہیں۔
گزشتہ ہفتے دی واشنگٹن ٹائمز میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق 77 فیصد امریکی پیسے بچانے کے لئے کم خریداری کررہے ہیں۔
صرف 41 فیصد نے کہا کہ وہ جون میں آن لائن شا پنگ سے لطف اندوز ہوئے جو مارچ سے 50 فیصد سے کم ہے۔
یہ رپورٹ اس الزام کے خلاف ایک وارننگ ہے جس میں اس رجحان کا ذمہ دار سپلائی چین کو قرار دیا گیا تھا۔ رپورٹ میں اس بات کا خاص کر ذکر کیا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے سبب آن لائن خریداری کرنے والے زیادہ تر امریکی صارفین کے پاس خرچ کرنے کے لئے کم رقم ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آن لائن خریدار کم تاخیر والے آرڈرز دے رہےہیں تاہم افراط زر کے سبب صارفین اپنی خریداری مئوخر کررہے ہیں، اس سے خریداری اب پہلے کی طرح تفریح نہیں رہی ہے۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ کئی گاہگ رعایت کی تلاش اور رعایتی دکانوں سے خریداری کرکے افراط زر کا مقابلہ کررہے ہیں۔
شی چھانگ(شِنہوا)چین نے ملک کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں واقع شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ایک نیا سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجا ہے۔ منگل کو چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کی طرف سے تیار کردہ چھوانگ شن-16 سیٹلائٹ کو صبح 10بجکر36 منٹ (بیجنگ وقت) پر کوائی ژو-1 اے کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا اور یہ منصوبہ بند مدار میں کامیابی سے داخل ہوگیا۔ سیٹلائٹ بنیادی طور پر سائنسی تجربات اور نئی ٹیکنالوجیز کی تصدیق کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ یہ لانچ کوائی ژو-1 اے سیریز کے راکٹس کا 16 واں مشن تھا۔
اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے یوکرین کے تنازعے میں بچوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رسل نے ایک بیان میں کہا کہ تقریباً 6 ماہ قبل تنازعہ بڑھنے کے بعد سے یوکرین میں کم از کم 972 بچے تشدد سے ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں، اوسطاً ہر روز 5 سے زیادہ بچے ہلاک یا زخمی ہوتے ہیں۔ اور یہ صرف وہ اعداد و شمار ہیں جن کی اقوام متحدہ تصدیق کرنے میں کامیاب رہا ہے،یہ خیال کیا جاتا ہے کہ حقیقی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی زیادہ تر ہلاکتیں دھماکا خیز ہتھیاروں کے استعمال کی وجہ سے ہوئیں، جو شہری اور جنگجوؤں کے درمیان امتیاز نہیں کرتے، یہ خاص طور پر اس وقت ہو تی ہیں جب انھیں آبادی والے علاقوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ انھوں نے کہاکہ صرف ایک ہفتے کے عرصے میں تعلیمی سال کا آغاز اس بات کی واضح یاد دہانی ہے کہ یوکرین میں بچوں نے کتنا نقصان اٹھایا ہے۔
یوکرین کا تعلیمی نظام ملک بھر میں مخاصمتوں میں اضافے سے تباہ ہو چکا ہے۔ گروہوں کے ذریعہ اسکولوں کو نشانہ بنایا گیا ہے یا استعمال کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں خاندان اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے میں خود کو محفوظ محسوس نہیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیسیف کا اندازہ ہے کہ 10 میں سے 1 سکول کو نقصان پہنچا یا وہ تباہ ہو گیا ہے۔
اسلام آباد(شِنہوا)پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوول کرونا وائرس کے 217 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے منگل کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق تازہ کیسز کو شامل کرنے کے بعد ملک میں عالمی وباء کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 66 ہزار 869 ہو گئی ہے۔
وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 مریض دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونیوالے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 557 ہو گئی ہے۔
گزشتہ روز پاکستان بھر میں کرونا وائرس کے 11 ہزار 285 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مثبت نتائج کی شرح 1.92 فیصد رہی ہے۔
ملک بھر میں موجود مریضوں میں سے 116 کی حالت تشویشناک ہے۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کا خلائی ٹریکنگ بحری جہاز یوآن وانگ-3 اپنی آبائی بندرگاہ سے مانیٹرنگ مشن کے لیے روانہ ہوگیا۔ بحری جہاز نے نئے مشن کے لیے تیاری کر لی ہے کیونکہ تکنیکی ماہرین نے جہاز سے چلنے والے ٹریکنگ اور مانیٹرنگ کے آلات کی اوور ہال اور جانچ مکمل کر لی ہے اور آپریشن کی مشقیں کی ہیں۔ 2022 میں، یوآن وانگ-3 نے 70 دنوں سے زیادہ سفر کیا اور تین مشن مکمل کیے جس میں شینژو-14 عملے کے جہاز کے لانچ کی نگرانی اورٹریکنگ شامل ہے
یہ چین کے یوآن وانگ بیڑے کا پہلا بحری جہاز بھی بن گیا ہے جس نے اپنے 100 ویں مشن کو قبول کیا۔ یہ جہاز دوسری نسل کا چینی خلائی ٹریکنگ بحری جہاز ہے۔ یہ بنیادی طور پر سیٹلائٹ، خلائی جہاز، اور خلائی اسٹیشنز کے لیے سمندری ٹریکنگ، نگرانی، اور مواصلاتی مشن انجام دیتا ہے۔ اس نے 100 سے زیادہ میری ٹائم ٹریکنگ اور مانیٹرنگ مشنز نمٹائے ہیں، جن میں شینژو خلائی جہاز، چھانگ ای قمری تحقیقات، اور بے ڈو سیٹلائٹ شامل ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا) چین نے انڈیانا کے گورنر ایرک ہولکمب کے تائیوان کے دورے پر امریکہ سے شدیداحتجاج کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دورے کے حوالے سے میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تائیوان چین کی سرزمین کا ایک ناقابل تقسیم حصہ ہے۔ تائیوان کا مسئلہ ہمیشہ سے چین ۔امریکہ کےتعلقات میں سب سے اہم اور حساس ترین مسئلہ رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چینی فریق کسی بھی شکل میں اور کسی بھی نام سے تائیوان کے علاقے کے ساتھ امریکہ کے سرکاری تبادلوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ "ہم امریکہ میں متعلقہ فریق پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایک چین کے اصول اور تین چین۔ امریکہ مشترکہ اعلامیوں کی پاسداری کرے اور تائیوان کے علاقے کے ساتھ تمام قسم کے سرکاری بات چیت کو روکے".
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ نے چین میں امریکی سفیر نکولس برنز کے تائیوان علاقے کے بارے میں غلط ریمارکس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ریمارکس صیح کے ساتھ غلط کو شامل کرنےاور ایک بار پھر امریکہ کی مسخ شدہ اور تسلط پسند منطق کو ظاہر کرتے ہیں۔ 19 اگست کو، برنز نے سی این این کے ساتھ اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ چین نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے پر بہت زیادہ رد عمل ظاہر کیا، اور چین اب آبنائے تائیوان میں عدم استحکام کا ایجنٹ بن گیا ہے اور اس نے امریکہ اور چین کے تعلقات میں بحران پیدا کیا ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ چین کے نائب وزیر خارجہ شیی فین نے پیلوسی کو لے جانے والے طیارے کے تائیوان میں اترنے کے بعد انہیں طلب کیا اور اس ملاقات کو بلکل متنازعہ قرار دیا۔ برنز کے تبصرے کے حوالے سے میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پیلوسی کے چین کے تائیوان کے علاقے کے اشتعال انگیز دورے سے قبل، چینی فریق نے امریکہ کو سنگین نوعیت اور سنگین نقصان کے بارے میں بار بار بتانے کے لیے مختلف سطحوں پر امریکی فریق کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ اور واضح کیا کہ اس سے پیدا ہونے والے تمام نتائج امریکی فریق کو برداشت کرنا ہوں گے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ کہنا ناانصافی ہو گا کہ اگر دورہ ہوا تو امریکہ کو نتائج کے بارے میں خبردار نہیں کیا گیا۔
بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 23 اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔ دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 59 کروڑ67 لاکھ 51 ہزار 677 ہوگئی۔ امریکہ 9 کروڑ36 لاکھ 23 ہزار 893 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ43 لاکھ 48 ہزار 960 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 45 لاکھ 73 ہزار 992 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔ برازیل میں مصدقہ کیسزکی تعداد 3 کروڑ 42 لاکھ 84 ہزار 864، جرمنی میں 3 کروڑ 18 لاکھ 68 ہزار 639، برطانیہ میں 2 کروڑ 36 لاکھ 75 ہزار 741 اور جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 24 لاکھ 49 ہزار 475 تک پہنچ گئی ہے۔ اٹلی میں 2 کروڑ 16 لاکھ 60 ہزار 885 اور روس میں 1 کروڑ 88 لاکھ 71 ہزار 701 مصدقہ کیسز ہیں۔
کابل(شِنہوا)افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیا میں موسلادھار بارش اور طوفانی سیلاب کے باعث کم از کم 14 افرادجاں بحق اور 12 دیگر زخمی ہو گئے۔ پیرکوسرکاری باختر نیوز ایجنسی نے بتایا کہ اتوار کو دیر گئے صوبائی دارالحکومت گردیز اور صوبہ پکتیا کے کچھ اضلاع میں شدید سیلاب کے نتیجے میں 14 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 12 دیگر زخمی ہو گئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق مون سون کے سیلاب سے 358 رہائشی مکانات مکمل طور پر تباہ اور 676 دیگر جزوی طور پر تباہ ہو گئے جس سے کم از کم 20 ایکڑ اراضی بہہ گئی۔ ایجنسی نے کہا کہ صوبے میں سیلاب سے 1ہزار430 سے زائد مویشی ہلاک اور سینکڑوں کلومیٹر سڑکیں، متعدد حفاظتی دیواریں، پل اور پانی کے ڈیموں کو نقصان پہنچا۔ صوبائی پولیس کے ترجمان احمد اللہ انس نے تصدیق کی کہ ہفتہ کے روز پکتیا کے پڑوسی صوبہ لوگر کے ضلع خوشی میں سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران جنگ زدہ ملک کے 34 میں سے 10 صوبوں میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے 200 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
موریگاؤں (شِنہوا) بھارتی ریاست آسام میں نرگس کے تالاب آپ کو موسم گرما کے دوران گرمی کو شکست دیتے نظر آئیں گے۔




موریگاؤں (شِنہوا) بھارتی ریاست آسام میں نرگس کے تالاب آپ کو موسم گرما کے دوران گرمی کو شکست دیتے نظر آئیں گے۔
جکارتہ(شِنہوا) انڈونیشیا کے وسطی سیاحتی جزیرے بالی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ انڈونیشیا کی ارضیاتی ، موسمیاتی اورجیوفزکس ایجنسی نے پیر کے روز بتایا کہ زلزلہ جکارتہ کے وقت کے مطابق سہ پہر 3بجکر 36 منٹ (دوپہر 1 بجکر 36 منٹ پاکستانی وقت) پر آیا جس کا مرکز صوبہ بالی کےضلع بادونگ کے ذیلی ضلع جنوبی کوٹا(کوٹا سیلاٹن) سے 74 کلومیٹر جنوب مشرق اورسمندر کی تہہ سے 124 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے کے باعث سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں سے سیاحتی جزیرے میں خوف و ہراس پھیل گیااور غیر ملکی سیاح ہوٹلوں اور عمارتوں سے باہر کی جانب بھاگ نکلے۔ بالی کی ایک رہائشی اناک اگونگ ٹریسنادیوی نے جزیرے سے شِنہوا کو بتایا کہ یہاں زلزلے کے جھٹکے بڑی شدت سے محسوس ہوئے ہیں۔ جزیرے کے ایک رہائشی نے شِنہوا کو بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے قریبی جزیرے لومبوک میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
صنعاء(شِنہوا)یمن کےشمالی علاقے میں ایک جنازے کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور 17دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی صحت حکام نے پیر کے روز بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ شام صوبہ امران کے ضلع آشا میں پیش آیا۔ صحت حکام کے مطابق کئی ہفتوں سے طوفانی بارشوں، سیلاب اورآسمانی بجلی کی زد میں آنیوالے جنگ زدہ ملک میں جولائی سے اب تک طوفانی بارشوں ، سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے سے مرنیوالے افراد کی مجموعی تعداد کم از کم 97 ہو گئی ہے۔ انسانی ہمدردی کے بین الاقوامی ادارے کیئر کے مطابق وسطی صوبہ مآرب میں داخلی طور پر بے گھر ہونیوالے 12 ہزار سے زائد خاندانوں کے 190 رہائشی مقامات شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث تباہ ہو گئے ہیں۔ یمن میں خانہ جنگی نے ملک کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مفلوج کر دیا ہے اور صاف پانی اور صفائی کی بہت سی تنصیبات غیر فعال ہو گئی ہیں، جس سے برسات کے موسم میں ہیضے اوراسہال کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
جنوبی کوریا کے سیئول میں احتجاجی مظاہرین جنوبی کوریا ۔ امریکہ فوجی مشقوں کیخلاف ریلی نکال رہے
ہیں۔(شِنہوا)
جنوبی کوریا کے سیئول میں احتجاجی مظاہرین جنوبی کوریا ۔ امریکہ فوجی مشقوں کیخلاف ریلی نکال رہے
ہیں۔(شِنہوا)
جنوبی کوریا کے سیئول میں احتجاجی مظاہرین جنوبی کوریا ۔ امریکہ فوجی مشقوں کیخلاف ریلی نکال رہے
ہیں۔(شِنہوا)
جنوبی کوریا کے سیئول میں احتجاجی مظاہرین جنوبی کوریا ۔ امریکہ فوجی مشقوں کیخلاف ریلی نکال رہے
ہیں۔(شِنہوا)
جنوبی کوریا کے سیئول میں احتجاجی مظاہرین جنوبی کوریا ۔ امریکہ فوجی مشقوں کیخلاف ریلی نکال رہے
ہیں۔(شِنہوا)
تہران(شِنہوا) ایران نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کو ایک انسانی مسئلہ سمجھتا ہے اور اس نے جوہری معاہدے کی بحالی پر ہونے والے مذاکرات کی کامیابی کو کبھی اس مسئلہ سے منسلک نہیں کیا۔ نیم سرکاری خبررساں ایجنسی مہر کے مطابق، ہفتہ وار پریس کانفرنس میں وزارت خارجہ کے ترجمان ناصرکنعانی نے کہا کہ ایران نے جوہری معاہدے کے فریم ورک سے باہر اور بالواسطہ طور پر امریکہ کے ساتھ اس معاملے پر بات چیت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا امکان موجود ہے، اس معاملے پر ایران کا موقف واضح ہے، لیکن امریکہ نے بے عملی کا مظاہرہ کیا اوروہ عملی طور پر کسی عزم کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ایرانی ترجمان نے کہا کہ ایرانیوں کو امریکہ میں پابندیوں سے بچنے کے بے بنیاد الزامات میں قید کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے الزامات کے تحت ایرانی شہریوں کی امریکی حراست غیر قانونی اور غیر انسانی ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ نے ہمیشہ سے انسانی اور اخلاقی مسائل پر آنکھیں بند کررکھی ہیں۔
مکاؤ(شِنہوا)چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) کی حکومت نے قومی سلامتی کے تحفظ سے متعلق اپنے قانون میں ترمیم پر عوام سے مشاورت شروع کرنے کا اعلان کیاہے جو 5 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ مکاؤ ایس اے آر حکومت کے سیکرٹری برائے سیکورٹی وونگ سیو چاک نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت مشترکہ اتفاق رائے پیدا کرنے، ترمیمی مسودہ تیار کرنے اور ترمیمی طریقہ کار جلد از جلد شروع کرنے کے لیے عوامی رائے اور مشاورت لینے کی خواہاں ہے۔ وونگ نے کہا کہ ہمسائیہ خطوں اور پوری دنیا کی سلامتی کی صورتحال میں ہونے والی بڑی تبدیلیوں کی روشنی میں، قومی سلامتی کے تحفظ سے متعلق ایس اے آرقانون کو وقت کے ساتھ ترقی دینے کی ضرورت ہے تاکہ پیچیدہ اور مختلف سکیورٹی خطرات سے موثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ترمیم موجودہ قانون میں موجود مسائل اور کوتاہیوں پر قابو پانے میں مدد دے گی اور مکاؤ ایس اے آر کو قومی سلامتی کے اسی معیار کو پورا کرنے میں مدد ملے گی جو ریاست اور ہانگ کانگ ایس اے آر کی ہے، تاکہ موثر طریقے سے بیرونی مداخلت کو روکا جا سکے اور قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کی عملی طور پر حفاظت کی جا سکے۔
بیجنگ(شِنہوا) بیجنگ سٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) میں گزشتہ سال نومبر میں لین دین شروع ہونے کے بعد سے کھاتے کھولنے والے سرمایہ کاروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اورکھاتوں کی مجموعی تعداد51لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ بیجنگ سٹاک ایکسچینج کی جانب سے بتایا گیا کہ فنڈز کی قسم اور ڈھانچے کو نمایاں طور پر بہتر کیا گیاہے، جس میں ادارہ جاتی سرمایہ کار بشمول پبلک آفرنگ فنڈز اور سوشل سیکورٹی فنڈز ایکسچینج میں فعال طور پرکاروبار کر رہے ہیں۔ بی ایس ای میں اندراج شدہ 105 کمپنیوں کا مجموعی مارکیٹ سرمایہ 190 ارب یوآن (تقریباً 27 ارب 86 کروڑ امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گیا ہے، اور ان کے خالص منافع میں گزشتہ سال کی نسبت 2021 میں 23 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ سٹاک مارکیٹ کے اعداد و شمار سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ لسٹڈ کمپنیوں میں سے نصف سے زائد کا گزشتہ سال خالص منافع 5کروڑ یوآن سے زیادہ رہا ، جبکہ کمپنیوں کی جانب سے تحقیق اور ترقی پر خرچ کردہ اوسط رقم ان کی آمدنی کا4.7 فیصد تھی۔
بغداد(شِنہوا)عراق میں اہل تشیع کے مقدس شہر کربلا کے قریب ایک مزار پر گرنے والے مٹی کے تودے سے 7لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ عراقی شہری دفاع نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران امدادی ٹیموں نے عراقی دارالحکومت بغداد سے تقریباً 110 کلومیٹر جنوب میں واقع مزار قطارۃ الامام علی پر گرنے والے مٹی کے تودے سے ایک مرد اور ایک عورت کی لاشیں نکالی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ شہری دفاع کی ریسکیو ٹیموں کی جانب سے اب تک برآمد ہونے والی لاشوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے، جن میں 4 خواتین، 2 مرد اور 1 بچہ شامل ہے۔ شہری دفاع میڈیا آفس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل جودت عبدالرحمن نے صحافیوں کو بتایا کہ مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق مزار منہدم ہونے کے وقت موجود لوگوں سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر ملبے کے نیچے سے ایک آخری لاش ملنے کی توقع ہے۔ عبدالرحمن نے تصدیق کی کہ جائے وقوعہ سے تمام لاشیں نکالنے تک ریسکیو ٹیم اپنا کام جاری رکھےگی۔ دریں اثناء صوبہ کربلا کے گورنر ناصف جاسم الخطابی نے ایک بیان میں کہا کہ حفاظتی وجوہات کی بنا پر مزار کی جگہ کو اب مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ ہفتہ کے روز اس وقت پیش آیا جب مٹی کا ایک بہت بڑا تودہ ملحقہ مزار پرگرنے سے
اس کی کنکریٹ سے بنی عمارت کا کچھ حصہ تباہ ہو گیا جس کے باعث متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔
بیجنگ(شِنہوا) چینی حکام نے سیلاب سے بچاؤ اور خشک سالی سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے کوششوں پر زور دیا۔ فلڈ کنٹرول اور خشک سالی سے نجات کےریاستی ہیڈ کوارٹرز اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی وزارت کے مطابق رواں سال آنے والا 9واں طوفان ما آن جمعرات کو دن کے وقت صوبہ گوانگ ڈونگ کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا، جس سے ملک کے جنوبی حصوں میں طوفانی بارشیں ہوں گی۔ ہیڈ کوارٹرزکے مطابق شدید بارشوں کے اس نئے اسپیل سے نمٹنے کے لیے قریبی نگرانی اور حفاظت کے لیے کوششیں ضروری ہیں، ہیڈ کوارٹر نے پیر کی دوپہر سے گوانگ ڈونگ، گوانگشی، ہائی نان اور فوجیان میں ہنگامی ردعمل کی سطح چارکوفعال کردیا ہے۔ دریں اثناء،خشک سالی پر قابوپانے کی کوششوں میں مدد کے لیے ورک ٹیمیں سیچھوان اور چھونگ چھنگ روانہ کی گئی ہیں۔
اسلام آباد(شِنہوا)پاکستان میں گزشتہ روز نوول کرونا وائرس کے 416 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ عالمی وباء کے باعث 3 مزید مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ وزارت صحت کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق نئے کیسز کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 66 ہزار 652 ہو گئی ہے۔ وزارت نے بتایا کہ 3 مزید اموات رپورٹ ہونے کے بعد پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے باعث مرنیوالے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 555 ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز ملک بھر میں کرونا وائرس کے 16 ہزار 764 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے مثبت کیسز کی شرح 2.48 فیصد رہی ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت 152 مریضوں کوانتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت تعلیم (ایم او ای) نے پیپلز ایجوکیشن پریس (پی ای پی) کی طرف سے شائع کردہ پرائمری اسکول کے طلباء کے لیے ریاضی کی نصابی کتابوں میں مشکل سے سمجھ آںے والی تصویری اشکال کے معاملے کی تحقیقات کے نتائج کا اعلان کیاہے۔ ایم او ای کے ایک بیان کے مطابق، نصابی کتب میں عوامی تشویش کی عکاسی مجموعی طور پر مصوری کے انداز میں عوام کی جمالیاتی ترجیحات کے مطابق نہیں کی گئی تھی اور ان میں سے کچھ تصویری وضاحتیں اعلیٰ پیشہ ورانہ معیارات پر پورا نہیں اترتی تھیں۔تصاویری عکاسی میں کچھ غلطیاں تھیں اور کچھ دیگرسے غلط فہمیاں پیدا ہونے کا امکان تھا۔ وزارت نے بتایا کہ مجموعی طور پر 27 افراد کو فرائض میں غفلت برتنے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا، اور یہ کہ وو یونگ، کور ڈیزائنر لیو من اور لیو جینگرن کی خدمات کے ساتھ ساتھ ان کی ورکشاپس کو اب قومی نصابی کتب کے ڈیزائن اور تصاویری اشکال کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔
کنمنگ(شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ یوننان کی بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 2021 کے آخر تک 10کروڑ60لاکھ کلوواٹ تک پہنچ گئی ہے جس میں ماحول دوست توانائی کی پیداواری صلاحیت9کروڑکلوواٹ سے زیادہ ہے جو مجموعی پیداوار کاتقریباً 90 فیصد ہے۔ توانائی کے صوبائی انتظامی ادارے کے ڈائریکٹرلووین شیانگ نے بتایا کہ یہ اعدادوشمار2012 کے مقابل میں2.5 گنا زیادہ ہیں۔گزشتہ دہائی کے دوران، صوبے میں زیادہ تر بڑے ہائیڈرو پاور سٹیشنزسے پیداواری عمل شروع کیا جاچکا ہے۔ یوننان میں یکے بعد دیگرے 12 ہائیڈرو پاور سٹیشنزنے آپریشنز شروع کیا اورمتعدد ٹیکنالوجیز اورشعبوں میں کامیابی کے اہم اشاریے حاصل کیے گئے۔صوبے میں پن بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 3کروڑ49لاکھ 90ہزارکلوواٹ سے بڑھ کر7کروڑ82لاکھ کلوواٹ ہو گئی ہے،جو مجموعی صلاحیت کے لحاظ سے ملک میں دوسرے نمبر پر ہے۔ چین کے سب سے بڑے 10 ہائیڈرو پاور اسٹیشنوں میں سے سات یوننان میں واقع ہیں۔
چھونگ چھونگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ میں اسمارٹ چائنہ ایکسپو 2022 شروع ہوگئی ہے جس میں اندرون اور بیرون ملک سے 500 سے زائد نمائش کنندگان شریک ہیں۔ جو لوگوں کو اپنی جدید ترین ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی میں حاصل کامیابیوں کی جانب متوجہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تین روزہ نمائش کا موضوع اسمارٹ ٹیکنالوجی: بااختیار معیشت، بھرپور زندگی ہے۔ اس میں 20 فورمز، نئی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کا 120 سے زائد اجراء پر مبنی سرگرمیاں اور 10 مقابلے شامل ہیں۔ نمائش میں مجموعی طور پر 130 آن نمائش کے بوتھ اور 6 آف لائن نمائشی علاقے بنائے گئے ہیں۔ نمائش کنندگان 30 سے زائد شعبوں میں اپنی 1 ہزار 500 سے زائد ایپلیکشنز کی نمائش کریں گے جس میں ذہانت پر مبنی اشیاء سازی اور نقل وحمل شامل ہے۔ چھونگ چھنگ میں 2018 سے ہرسال منعقد ہونے والی یہ نمائش اسمارٹ ٹیکنالوجیز کے بین الاقوامی تبادلے اور اسمارٹ صنعت میں عالمی تعاون کے فروغ کا پلیٹ فارم ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ نےجاپانی وزیراعظم فومیوکیشیدا سے کوویڈ-19 سے متاثرہونے پراظہار ہمدردی کیا ہے۔ پیرکواپنے پیغام میں شی نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا معلوم ہونے پر وہ کیشیدا سے دلی ہمدردی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہیں۔ رواں سال چین اور جاپان کے سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر شی نے کہا کہ وہ نئے دور کی ضروریات سے ہم آہنگ دوطرفہ تعلقات کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے کیشیدا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے بھی اپنے جاپانی ہم منصب سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔
اسلام آباد(شِنہوا)صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں مسجد کی چھت منہدم ہونے کے باعث کم از کم 7 افراد جاں بحق اور تقریباً 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ حادثہ ضلع کے علاقے احمد پور میں پیر کی صبح شدید موسلا دھار بارش کےباعث پیش آیا اور خواتین و بچوں سمیت 100 سے زائد افراد ملبے تک پھنس گئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ المناک سانحہ کے وقت متاثرین مسجد میں سو رہے تھے۔ متاثرین سیلاب سے متاثرہ مقامی افراد ہیں جنہوں نے اپنے گھر سیلاب سے متاثر ہونے کے بعد مسجد میں پناہ لی تھی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس علاقے میں گزشتہ 4 دنوں سے ہونیوالی موسلا دھار بارش کے نتیجے میں متعدد حادثات رونما ہو چکے ہیں۔
کمپالا(شِنہوا)یوگنڈا کے مشرقی علاقے میں ایک ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹنے کے باعث 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس نے پیر کے روزایک بیان میں بتایا کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً 2 بجکر 40 منٹ قبل از سحر پر ضلع اموریہ کے ایک دلدلی علاقے میں پیش آیا جس میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، مزید بتایا کہ دلدل کے اندر یا اردگرد سڑک کی خراب حالت زار حادثے کی وجہ ہو سکتی ہے۔ پولیس اعدادوشمارکے مطابق یوگنڈا میں ہر سال 20 ہزار ٹریفک حادثات ہوتے ہیں جن کی وجہ سے 2 ہزار سے زائد اموات ہوتی ہیں۔
شہر کے گنجان آباد علاقے پرانا لائٹ ہاوس سینما لنڈا بازار کے رہائشی اور نجی یونیورسٹی کے طالب علم نے معاشی بدحالی سے دل برداشتہ ہو کر گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی ۔ پولیس کے مطابق رسالہ تھانے کی حدود اولڈ سٹی ایریا جوتوں والی گلی لائٹ ہاوس تیسری منزل پر واقعے گھر سے نوجوان کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی، جس کی شناخت 22 سالہ حسین ولد زوہیر کے نام سے کی گئی ۔متوفی کا تعلق بوہری کمیونٹی سے تھا ۔ اطلاعات کے مطابق نوجوان 2 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور اقرا یونیورسٹی میں فیشن ڈیزانگ کا طالب علم تھا۔ اس کے علاوہ مختصر وقت کے لیے مختلف اشیا آن لائن ذرائع سے بھی فروخت کرتا تھا جب کہ متوفی کے والد رکشا چلانے کے علاوہ اپنی کمیونٹی میں کھانا بنانے کا کام بھی کرتے تھے ۔ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی حالیہ دنوں میں کام نہ ہونے سے معاشی بدحالی کا شکار تھا جب کہ خودکشی کی وجہ بھی ذہنی دبا بتائی جاتی ہے ۔ پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوں سے تحقیقات شروع کردی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید2مریض انتقال کر گئے،217 نئے کیسز رپورٹ ،116 کی حالت تشویش ناک ہے۔قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کے مطابق پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 217 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ عالمی وبا کے باعث مزید2مریض انتقال کر گئے۔ ملک میں کورونا وائرس کے مزید 11 ہزار 285 ٹیسٹ کیے گئے۔کورونا کیسز کی شرح 1.92 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 116 کی حالت تشویش ناک ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ گیم چینجر پریشان ہیں کہ یہ کیا ہوگیا ہے، سوشل اورڈیجیٹل میڈیا پرپابندی کا وقت گزر گیا،اب صرف الیکشن کا وقت آنے والا ہے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کا معاشی اور پی ڈی ایم کا سیاسی دیوالیہ ہوگیا ہے، بجلی کے بل غریب کی جیب پر ڈاکہ ہے جو پہلے ہی خالی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ 20کلومیٹر کی حکومت چاروں طرف سے محاصرے میں ہے، پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ شکار ہے ، ن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ نعروں سیخوفزدہ وزرا باہر نہیں نکل رہے اوراسٹیٹ گیسٹ ہاس استعمال کر رہے ہیں، ایک طرف سیلاب اور دوسری طرف حکمران کا عذاب ہے۔ ان کا کہناہے کہ سب سے زیادہ گیم چینجر پریشان ہیں کہ یہ کیا ہوگیا ہے۔ ملک کو سرحدوں سے نہیں اندر سے خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تباہی دروازے پردستک دے رہی ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے ، سوشل اورڈیجیٹل میڈیا پرپابندی کا وقت گزر گیا،اب صرف الیکشن کا وقت آنے والا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے خلاف توہین آمیز بیان پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے متفرق درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اپنایا کہ عمران خان کے ویڈیو کلپس ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں، اس لیے عمران خان کے الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا پر دیے بیانات کی ویڈیوز بھی ریکارڈ پر لانے کی اجازت دی جائے۔ متفرق درخواست میں کہا گیا کہ عدالت کے لیے یہ بیانات فیصلہ کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے، عمران خان کے عدلیہ متعلق بیانات کو کمرہ عدالت میں چلانے کی اجازت دی جائے۔ دوسری جانب، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹس بورڈ پر لارجر بینچ کی کاز لسٹ آویزاں کر دی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا تین رکنی لارجر بینچ آج دوپہر کو کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ کی سربراہی جسٹس محسن اختر کیانی کریں گے جبکہ بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ عمران خان نے اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں شہباز گل کی رہائی کے لیے منعقدہ ریلی میں خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد کی مقامی عدالت کی مجسٹریٹ زیبا چوہدری، آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم تمھیں دیکھ لیں گے اور تمھارے خلاف کارروائی کریں گے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روسی سیاسی تجزیہ نگار،ماہر سماجیات اور فلسفی الیکسینڈر ڈوگن کی بیٹی دریا ڈوگینا کی کار بم حملے میں ہلاکت کے پس پردہ یوکرین کی خفیہ ایجنسی ملوث ہے،روس کی تفتیشی کمیٹی نیکہاکہ اس حملے کا منصوبہ کافی پہلے سے تیار تھا جس میں یوکرین کی ایک نجی خصوصی سروس ملوث ہے،روسی میڈیا کا کہنا تھا کہ دراصل اس حملے میں الیکسینڈر ڈوگین نشانے پر تھے، یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے روز صدر پوتین کے قریبی ساتھی ڈوگین کی 30سالہ صاحب زادی دریا ڈوگینہ ایک کار بم حملے میں ہلاک ہوگئی تھیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارتی ریاست اترپردیش میں سانپ نے جان بچانے شخص کو ڈس کر مار ڈالا،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع شاہجہان پور میں دیویندر مشرا نامی شخص کے پڑوسی کے گھر سے سانپ نکل آیا اور لوگ اس کو مارنے لگے تھے تاہم انہوں نے جا کر سانپ کو پکڑ لیا اور اس کی جان بچائی،مشرا جب سانپ کو پکڑ کر باہر آیا تو لوگ اکٹھے ہو گئے انہوں نے سانپ کو اپنی گردن کے گرد لپیٹا اور لوگوں کو اس کے بارے میں بتا رہے تھے اسی طرح انہوں نے سانپ کو اپنی چھوٹی بیٹی کے گلے میں ڈالا،اس موقع پر لوگوں نے اس کی ویڈیو بھی بنا لی جو اس وقت وائرل ہو رہی ہے ،سانپ انتہائی زہریلا تھا تاہم مشرا نے اس کو سنجیدگی سے نہیں لیا ،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک چھڑی کی مدد سے سانپ پکڑ رہے ہیں تاہم سانپ پکڑنے کے دو گھنٹے بعد ہی اس نے مشرا کو کاٹ لیا،گائوں کے لوگوں کا کہنا تھا کہ سانپ کے کاٹنے کے بعد مشرا نے ہسپتال جانے کے بجائے خود ہی جڑی بوٹیوں سے علاج کی کوشش کرتا رہا،تھوڑی دیر بعد اس کی حالت خراب ہونا شروع ہوئی اور کچھ لوگوں نے اسے ہسپتال لے جانے کی کوشش بھی کی تاہم وہ گھر کے اندر ہی دم توڑ گیا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے خاندان کو لندن سے منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا،برطانوی شہزادہ کے خاندان کی منتقلی کا اعلان کنگسٹن پیلس کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کہ دوران تعلیم بچے نارمل زندگی گزار سکیں،برطانوی شاہی خاندان کے ذرائع کے مطابق شہزادہ ولیم ، کیٹ مڈلٹن اور ان کے بچے لندن سے 25میل دور ونڈسر کیسل کے ایڈیلیڈ کاٹیج میں قیام کریں گے،اس طرح یہ خاندان ملکہ الزبتھ دوم کے قریب رہنے لگے گا جو ونڈسر کیسل میں ہی مقیم ہیں،رپورٹ کے مطابق شہزادہ ولیم کی موجودہ رہائش گاہ کنگسٹن پیلس بدستور ان کی مرکزی رہائش گاہ رہے گی،کنگسٹن پیلس کے بیان میں بتایا گیا کہ تینوں بچوں کا داخلہ ونڈسر کیسل کے قریب لیمبروک اسکول میں کرایا جائے گا،بیان میں اسکول کے ہیڈ ماسٹر جوناتھن پیری نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ستمبر میں شہزادہ جارج، شہزادی شارلیٹ اور شہزادہ لوئس ہمارے اسکول کا حصہ بنجائیں گے،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ جوڑا ہر ممکن حد تک عام خاندانی زندگی گزارنا چاہتا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت میں کسانوں نے ایک بار پھر احتجاج شروع کر دیا ہے اور رکاوٹیں توڑتے ہوئے دارالحکومت نئی دہلی میں داخل ہو گئے ہیں، کسانوں نے حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے یہ الزام لگایا ہے کہ ان کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے جا رہے،برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو ہزاروں کی تعداد میں ملک کے مختلف حصوں سے کسان دارالحکومت کے قریب جمع ہوئے اور پھر شہر میں داخل ہوئے، حکومت نے کسانوں کی ممکنہ آمد کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کر رکھے تھے تاہم وہ کسان کو داخل ہونے سے نہ روک سکے، مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والی تنظیم سمیوک کسان مورچہ کی جانب سے حکومت سے جو مطالبات کیے جا رہے ہیں ان میں کہا گیا ہے کہ حکومت تمام پیداواروں کے لیے کم سے کم امدادی قیمت کی ضمانت دے، کسانوں کے قرضے معاف کیے جائیں،اس معاملے پر درخواست کے باوجود ابھی تک بھارت کی وزارت زراعتنے کوئی اب تک کسانوں کے مطالبات پورے کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے،کسانوں نے جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے اور پنڈال کی طرف بڑھتے ہوئے راستے میں آنے والی رکاوٹیں توڑ دیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی