نیوزی لینڈ کے سابق اسٹار آل رائونڈر اسکاٹ اسٹائرس نے بھی بابر اعظم کو موجودہ دور کا نمبر ون بیٹر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں آئوٹ کرنا بولرز کے لیے بہت مشکل ہوتا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی صلاحیتوں کی دنیا معترف ہے اور انہوں نے گزشتہ برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی بھارت کے خلاف 68رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔اب نیوزی لینڈ کے سابق اسٹار آل رانڈر اسکاٹ اسٹائرس نے بھی بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم اس وقت نمبر ون بیٹر ہیں۔قومی کرکٹر کو آئوٹ کرنے کی ٹرک بتاتے ہوئے سابق کیوی کرکٹر نے کہا کہ بابر اعظم کو آئوٹ کرنے کے لیے بولرز کو خاص گیند کرنا پڑیگی کیونکہ ذرا سی بھی غلطی گیند کو بانڈری سے باہر لے جا سکتی ہے۔اسکاٹ اسٹائرس نے کہا کہ مجھے بابر اعظم کی کمزوریوں کو جاننے کے لیے گھنٹوں ویڈیوز دیکھنا پڑیں گی۔قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر اسٹائرس نے کہا کہ شاہین ایک باصلاحیت بولر ہیں، بھارت ہی نہیں تمام ٹیموں کے ٹاپ آرڈر بیٹر شاہین کے نہ کھیلنے پر خوش ہوں گے۔سابق کیوی کرکٹر نے کہا کہ شاہین آفریدی کی غیر موجودگی میں دیگر ٹیموں کے ایشیا کپ جیتنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
العلمین سٹی، مصر (شِنہوا) مصر کے شہر العلمین میں منعقدہ اونٹوں کی دوڑ میں 900 اونٹ شریک ہوئے جن کا تعلق مصر کے تمام گورنریٹ سے تھا۔
عرب ثقافت میں اونٹ کو بہت اہمیت حاصل ہے اور ان کی باقاعدہ پرورش کی جاتی ہے۔ دور قدیم میں تہواروں پر اونٹوں کی دوڑ سب سے اہم تصور کی جاتی تھی۔
مصر سمیت عرب ممالک آج بھی اونٹ دوڑ کی روایت برقرار رکھے ہوئے ہیں




ریاض(شِنہوا)سعودی عرب ستمبر میں گلوبل اے آئی سمٹ کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد کرے گا۔
سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق "انسانیت کی بھلائی کے لیے مصنوعی ذہانت" کے موضوع کے تحت آمدہ ایونٹ حکومتی اداروں اور دنیا بھر کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ایکسپرٹ اور ماہرین کو راغب کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق اے آئی میں مہارت رکھنے والے 100 سے زائد مقررین ورک سیشنز، پینل ڈسکشنز اور ذیلی ورکشاپس میں حصہ لیں گے۔
اس نے مزید کہا کہ سمٹ میں سمارٹ شہروں، انسانی صلاحیت کی ترقی، صحت کی دیکھ بھال، نقل و حمل، توانائی، ثقافت اور ورثہ، ماحولیات اور اقتصادی نقل و حرکت سمیت متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جس کا مقصد موجودہ چیلنجز کا حل تلاش کرنا اور اے آئی ٹیکنالوجیز کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 24 اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔
دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 59 کروڑ76 لاکھ 69 ہزار 988 ہوگئی۔
امریکہ 9 کروڑ37 لاکھ 54 ہزار 248 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ43 لاکھ 68 ہزار 195 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 46 لاکھ 3 ہزار 400 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔
برازیل میں مصدقہ کیسز کی تعداد 3 کروڑ 42 لاکھ 84 ہزار 864، جرمنی میں 3 کروڑ 19 لاکھ 21 ہزار 578، برطانیہ میں 2 کروڑ 36 لاکھ 75 ہزار 749 اور جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 25 لاکھ 88 ہزار 640 تک پہنچ گئی ہے۔
اٹلی میں 2 کروڑ 16 لاکھ 96 ہزار 242 اور روس میں 1 کروڑ 89 لاکھ 2 ہزار 128 مصدقہ کیسز ہیں۔
اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ میں ایک چینی مندوب نے متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور جنوبی یوکرین میں زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ میں حادثات کے خطرے کو کم کریں۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے کہا کہ یہ بات پریشان کن ہے کہ جوہری پاور پلانٹ حالیہ دنوں میں بھی گولہ باری کی زد میں تھا۔ اگرچہ گولہ باری سے ابھی تک پلانٹ کی حفاظت کو کوئی فوری خطرہ لاحق نہیں ہوا ہے، لیکن یہ کسی بھی لمحے تبدیل ہو سکتا ہے، اس حوالے سے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے نشاندہی کی ہے۔
انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا "جوہری تنصیبات کی حفاظت اور سیکورٹی کی بات آتی ہے تو آزمائش اور غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔ کوئی بھی واقعہ یوکرین اور اس کے پڑوسی ممالک کے ماحول اور صحت عامہ کے لیے ناقابل واپسی نتائج کے ساتھ سنگین جوہری حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔" انھوں نے کہا"چین ایک بار پھر متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، بین الاقوامی قانون کی سختی سے پابندی کریں، ڈائریکٹر جنرل گروسی کے تجویز کردہ سات ستونوں پر عمل درآمد کریں، ایسے اقدامات سے گریز کریں جو جوہری تحفظ اور سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں، اور حادثات کے خطرے کو کم سے کم کیا جائے۔"
چین نے ہمیشہ آئی اے ای اے کی حفاظت کی ذمہ داریوں کو اپنے مینڈیٹ کے مطابق سختی سے پورا کرنے اور جوہری حفاظت اور سلامتی کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کرنے کی حمایت ہے۔ گینگ نے کہا کہ موجودہ حالات میں، آئی اے ای اے کے لیے ضروری ہے کہ وہ جلد از جلد زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ کا دورہ کرے تاکہ حفاظت اور سلامتی کی صورتحال کا پیشہ ورانہ اور تکنیکی جائزہ لیا جا سکے۔

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین ایک مخصوص جاپانی سیاست دان کی جانب سے چین کے علاقے تائیوان کے دورے کے اس گھناؤنےاقدام کی شدید مذمت کرتا ہے اور قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم اور مضبوط اقدامات کرے گا۔
اطلاعات کے مطابق، جاپان کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے قانون ساز اور جاپان-آر او سی ڈائیٹ ممبرز کی کنسلٹیٹو کونسل کے چیئرپرسن کیجی فورویا تائیوان کے دورے پر ہیں اور تسائی انگ وین سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان نے دورے کے حوالے سے میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین کی واضح نمائندگی کو نظر انداز کرتے ہوئے، کیجی فورویا نے چین کے علاقے تائیوان کا دورہ کیا ہے، جو چین کے اندرونی معاملات میں سراسر مداخلت، ون چائنہ پر نسپل اور چار چین-جاپان سیاسی دستاویزات کی روح کی صریح خلاف ورزی ہے اور"تائیوان کی آزادی" کی علیحدگی پسند قوتوں کوایک سنگین غلط اشارہ بھیجتا ہے۔
تائیوان کو چین کی مقدس سرزمین کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ بتاتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین-جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد اور دونوں ممالک کے درمیان بنیادی اعتماد سے متعلق ہے۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کا خلائی اسٹیشن شینزو-14 کے عملے کے ساتھ مدار میں اب اپنے پینے کے پانی کا 90 فیصد سے زیادہ ری سائیکلنگ کے ذریعے پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس میں 10 فیصد سے کم زمین سے فراہم کیا جاتا ہے۔
چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے مطابق ری سائیکلنگ کا عمل خلائی اسٹیشن میں نصب ماحولیاتی کنٹرول اور لائف سپورٹ سسٹم کے ذریعے کیا جاتا ہے، جس میں پانی کے الیکٹرولائسز، کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ہٹانے، نقصان دہ گیسوں کو ہٹانے، پیشاب کی صفائی، پانی کی صفائی، اور کاربن ڈائی آکسائیڈ اور ہائیڈروجن کے ساتھ پانی کی پیداوار کے ذریعے آکسیجن کی پیداوار کے لیے بالترتیب 6 ذیلی نظام شامل ہیں۔سی ایم ایس اے نے کہا کہ خلا میں زمین جیسا رہنے کے قابل ماحول پیدا کرنے کے مقصد کے ساتھ، ماحولیاتی کنٹرول اور لائف سپورٹ سسٹم خلائی جہاز کے اندر ہوا کے دباؤ، آکسیجن کی مقدار، ہوا کی رفتار، درجہ حرارت اور نمی کو کنٹرول کرتا ہے۔
یہ آواز کو جذب کرنے والے کور، ساؤنڈ انسولیشن پینلز، وائبریشن آئسولیٹر اور شاک پیڈز کے ساتھ کیبن میں شور کو کم کرتا ہے۔
اس نے کہا کہ یہ خلابازوں کا پسینہ اور پیشاب بھی جمع کرتا ہے اور انہیں پینے کے پانی میں صاف کرتا ہے، اور ری سائیکل شدہ پانی کو الیکٹرولائز کرکے آکسیجن پیدا کرتا ہے۔
تائی یوآن (شِںہوا) چین نے لانگ مارچ ۔ 2 ڈی راکٹ کی مدد سے ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔
سیٹلائٹ کا کوڈ نام "بیجنگ۔ 3 بی" ہے جس نے بدھ کی صبح 11 بج کر 1 منٹ (بیجنگ وقت) پر شمالی صوبہ شنشی میں واقع تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ مرکز سے اڑان بھری اور کامیابی کے ساتھ مقررہ مدار میں داخل ہوگیا۔
اس کا استعمال بنیادی طور پر زمینی وسائل کے انتظام، زرعی وسائل کے سروے، ماحولیات کی نگرانی اور شہری ایپلی کیشنز کے شعبوں میں ریموٹ سینسنگ خدمات فراہم کرنے میں کیا جائے گا۔
لانچ مرکز کے مطابق یہ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 434 واں فلائٹ مشن تھا۔
چین نے بیجنگ ۔3 اے سیٹلائٹ 11 جون 2021 میں لانچ کیا تھا۔
ہنوئی(شِنہوا)ویتنام میں چینی سفارت خانے نے بدھ کو 39 ویتنام کے طلباء کو چینی حکومت کے اسکالرشپ سے نوازا۔
سفارت خانے میں منعقدہ ایک تقریب میں، ویتنام کے طلباء کے چار نمائندوں نے چینی یونیورسٹیوں کے لیے وظائف اور داخلہ خطوط بالترتیب چینی سفارت خانے کے ثقافتی مشیر اور ایجوکیشن کونسلر پھینگ شی توان اور ژینگ داوائی سے وصول کیے۔
اپنی تقریر میں، پھینگ نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران، چین اور ویتنام کے تعلیمی حکام چین میں ویتنام کے طلباء کی تعلیم جاری رکھنے میں مدد کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں، 2020 اور 2021 میں 12ہزار سے زیادہ ویت نامی طلباء نے مشکلات کے باوجود چینی اسکولوں میں اپنی تعلیم مکمل کی۔
پھینگ نے کہا کہ کوویڈ-19 کی ٹھوس روک تھام اور کنٹرول کی بنیاد پر، چینی حکام اس وقت مزید ویتنامی طلباء کے لیے مزید موثر طریقے سے تعلیم حاصل کرنے کے لیے چین واپسی کے لیے سہولیت پیدا کر رہے ہیں۔
تقریب میں ژینگ نے اسکالرشپ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی اور انہیں چین اور ویتنام کے درمیان عوام سے عوام اور ثقافتی تبادلوں میں تعاون کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کو فروغ دینے کی ترغیب دی۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے ویکسین ریگولیٹری نظام نے ویکسین کی حفاظت، معیار اور تاثیر بارے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا ایک جائزہ پاس کرلیا ہے۔
قومی ویکسین ریگولیٹری نظام بارے عالمی ادارہ صحت کا جائزہ عالمی سطح پر ایک تسلیم شدہ جائزہ ہے جس میں سائنسی اور جامع انداز میں کسی ملک میں ویکسین ضابطوں کی سطح کی جانچ کی جاسکتی ہے۔
چین نے 2011 اور 2014 میں بھی ایسے ہی جائزے پاس کئے تھے۔
چین میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے گوڈین گالے کے مطابق چین کے ویکسین ریگولیٹری نظام نے تازہ ترین جائزہ پاس کرلیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ملک میں ویکسین کا ایک مستحکم ریگولیٹری نظام موجود ہے جو اس بات کو یقینی بناسکتا ہے کہ چین میں تیار کردہ، درآمد کردہ یا تقسیم کی جانے والی ویکسین قابل کنٹرول معیار، محفوظ اور مئو ثر ہیں۔
نیشنل میڈیکل پروڈکٹس ایڈمنسٹریشن کے نائب سربراہ ہوانگ گو نے کہا کہ چین کے لئے عالمی ادارہ صحت کا تازہ ترین کامیاب جائزہ چینی ویکسینز کی برآمد کے لیے سازگار حالات بھی پیدا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین مستقبل میں دنیا بھر اور خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں ویکسین کی رسائی اور ارزاں فراہمی میں مزید تعاون کرسکتا ہے۔
غزہ (شِنہوا) غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں کئی فلسطینی فنکار اپنے ساتھی فنکار دونیا الامور کے تباہ شدہ گھر یکجا ہوئے اور ان کی یاد میں پیٹنگ کی۔ 22 سالہ فنکار 5 اگست کو فلسطینی اسلامی جہاد (پی آئی جے) کے خلاف اسرائیلی طیاروں کے فضائی حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔
اگست کے اوائل میں ساحلی علاقے میں اسرائیلی فوج اور پی آئی جے کے درمیان 3 روزہ تنازع میں کم از کم 49 فلسطینی جاں بحق اور 350 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
واشنگٹن (شِنہوا) نوول کرونا وائرس، منکی پاکس، پولیو اور انفلوئنزا کے رواں سال موسم خزاں میں دوبارہ ابھرنے کی توقع ہے جو امریکی صحت عامہ کے نظام پر شدید دباؤ ڈال رہے ہیں، اس کی وجہ ان بیماریوں سے نمٹنے کا زیادہ تر انحصار ویکسین پر ہے۔
سی این این نے اپنی ویب سائٹ پر شائع ایک مضمون میں بتایا ہے کہ اگرچہ وفاقی حکومت ریاستوں کو یہ ویکسین مہیا کرے گی تاہم یہ 2 ہزار 820 ریاستی اور مقامی صحت کے محکمے ہوں گے جو ویکسین لگانے کا کام انجام دیں گے۔
عوامی ماہرین کی رائے میں یہ واضح نہیں ہے کہ ان دفاتر کے پاس اپنے کام کی انجام دہی کے لئے مناسب رقم اور درکار عملہ موجود ہے یا نہیں "۔
مضمون میں لکھا گیا ہے کہ ویکسین بارے ہچکچاہٹ، سیاست اور عالمی وبا سے تقریباً 3 برس تک مقابلہ کرنے کے بعد ملک میں صحت عامہ کے کئی کارکن ملازمتیں چھوڑ رہے ہیں۔ محکمہ صحت کے ہر چار میں سے ایک سربراہ نے اپنی ملازمت چھوڑدی ہے۔
مضمون کے مطابق اب ان ختم ہونے والے اداروں سے کہا جا رہا ہے کہ منکی پاکس جیسے نئے خطرات سے نمٹنے کے لئے اضافی رقم کے بغیر کام کریں۔
دریں اثنا سی این این نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر غلط معلومات کے سبب ملک میں ویکسین بارے ہچکچاہٹ میں اضافہ ہوا ہے اور 19 فیصد امریکیوں نے ہرقسم کی نوول کرونا وائرس ویکیسن کو مسترد کردیا ہے۔
اسلام آباد(شِنہوا)پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ-19 کے 278 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
بدھ کو وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، تازہ کیسز کو شامل کرنے کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15لاکھ67ہزار147 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت کے اعدادوشمار کے مطابق، پاکستان میں کوویڈ-19 سے کل 30ہزار559 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 اموات بھی شامل ہیں۔
منگل کو پاکستان بھر میں 15ہزار803 ٹیسٹ کیے گئے جس میں مثبت شرح 1.76 فیصد رہی۔ 118 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سمرکیمپ کی ڈرامہ پرفارمنس کے دوران ایک 11 سالہ لڑکا بن بن (آگے) دوسرے بچوں کو اشاروں کی زبان سیکھارہا ہے۔ (شِںہوا)
چین کے شمالی صوبہ شنشی میں واقع تائی یوآن سیٹلائٹ مرکز سے ایک لانگ مارچ 2 ڈی راکٹ بیجنگ۔ 3 بی سیٹلائٹ کو لیکر جارہا ہے۔ (شِںہوا)
چین کے شمالی صوبہ شنشی میں واقع تائی یوآن سیٹلائٹ مرکز سے ایک لانگ مارچ 2 ڈی راکٹ بیجنگ 3 بی سیٹلائٹ کو لیکر جارہا ہے۔ (شِںہوا)
چین کے شمالی صوبہ شنشی میں واقع تائی یوآن سیٹلائٹ مرکز سے ایک لانگ مارچ 2 ڈی راکٹ بیجنگ ۔3 بی سیٹلائٹ کو لیکر جارہا ہے۔ (شِںہوا)
چین کے شمالی صوبہ شنشی میں واقع تائی یوآن سیٹلائٹ مرکز سے ایک لانگ مارچ 2 ڈی راکٹ بیجنگ- 3 بی سیٹلائٹ کو لیکر جارہا ہے۔ (شِںہوا)
بنکاک(شِنہوا)تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم پریوت چان ۔ او ۔ چا کو عہدے سے عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بدھ کے روز نافذ العمل ہونیوالا عدالت کا یہ حکم اپوزیشن کی جانب سے پریوت کے 8 سالہ دور اقتدار کے ختم ہونے کی مدت سے متعلق دائر ایک درخواست کے فیصلہ میں سنایا گیا ہے۔
عدالت کی جانب سے معاملہ کے مزید جائزہ تک معطلی برقرار رہے گی۔
1954ء میں پیدا ہونیوالے پریوت کو 2014ء کی بغاوت کے بعد عبوری وزیراعظم کے طور پر منتخب کیا گیا تھا اور بعد میں ان کی ملک کے 29 ویں وزیراعظم کے طور پر شاہی تائید کی گئی تھی۔
واشنگٹن(شِنہوا)امریکی فوج نے مشرقی شام میں ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کیخلاف فضائی حملوں کا آغاز کردیا ہے۔
امریکی سنٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی ہدایت پر امریکی فوجی دستوں نے آج شام کے علاقے دیرالزور میں مخصوص اہداف پر فضائی حملے کیے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حملوں میں ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی سے وابستہ گروہوں کی زیراستعمال تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
واشنگٹن(شِنہوا)امریکی فوج نے مشرقی شام میں ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کیخلاف فضائی حملوں کا آغاز کردیا ہے۔
امریکی سنٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی ہدایت پر امریکی فوجی دستوں نے آج شام کے علاقے دیرالزور میں مخصوص اہداف پر فضائی حملے کیے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حملوں میں ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی سے وابستہ گروہوں کی زیراستعمال تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
کورونا وائرس کی چھٹی لہر کے وار جاری ، عالمی وبا سے ملک بھر میں مزید2 مریض دم توڑ گئے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران 15 ہزار 803 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 278 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وبا کے شکار 118 مریضوں کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ سات چھ فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا یہ کہ کوئی شخص اداروں سے بڑا نہیں اور ادارے ملک سے بڑے نہیں' ن اور ش میں واضح دراڑ پڑ چکی ہے' پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنے والا ہے ' حالات کنٹرول سے باہر ہوجائیں اس سے بہتر ہے مذاکرات کی میز پر فیصلے کرلئے جائیں۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عوام پر اس وقت دو عذاب مسلط ہیں ایک جانب سیلاب اور دوسری جانب کرپٹ اور نااہل حکومت ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں بجلی کے بلوں میں ہونے والے اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دیں عوام سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کوئی شخص بھی اداروں سے بڑا نہیں اور ادارے ملک سے بڑے نہیں۔ ہر ایک کو اپنی آئینی حدود کے اندر رہنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ن اور ش میں واضح دراڑ پڑ چکی ہے۔ دورہ قطر میں ش ساتھ گئی ہے اور ن ادھر ہی ہے جبکہ دوسری جانب پی ڈی ایم میں دراڑیں پڑ چکی ہیں جس کے واضح اثرات جلدہی محسوس ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے عوام حکومت سے نالاں ہیں۔ بے روزگاری اور بدامنی عروج پر ہے اس سے پہلے کہ حالات کنٹرول سے باہر ہوں بہتر ہے کہ مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر بھائیوں کی طرح آپس میں طے کرلیں کہ نئے الیکشن کب کرنے ہیں تاکہ ملک صحیح خطوط پر اپنی سمت اختیار کرلے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بڑا ریلیف مل گیا ، عدالت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی وصولی سے روک دیا ہے، جب کہ صارفین کو فیول ایڈجسمنٹ ٹیکس نکال کر باقی بل جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے محمد صادق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے مقف پیش کیا کہ وفاقی حکومت نے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی، فیول ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ ہوا۔ درخواست گزار نے استدعا کرتے ہوئے مقف اختیار کیا کہ بجلی میں فیول ایڈجسٹمنٹ قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں، عدالت بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کرے۔ درخواست گزار نے عدالت سے مزید استدعا کی کہ کیس کے حتمی فیصلیتک فیول ایڈجسٹمنٹ کی رقم بجلی کے بلوں سے منہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ ٹیکس منہا کرکے باقی بل جمع کرانے کا حکم دے دیا، جب کہ وفاقی حکومت، ایف بی آر اور لیسکو سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے تمام فریقین کو 14 ستمبر کو تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے اسی نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کے لئے مقرر کرنے کی بھی ہدایت دے دی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک بھر میں بارش اور موسم کی خرابی کی وجہ سے 10 ٹرینیں معطل کردی گئیں۔ محکمہ ریلوے کے مطابق قراقرم ایکسپریس اپ اینڈڈاون، کراچی ایکسپریس اپ اینڈ ڈاون، تیز گام اپ اینڈ ڈاون، بولان میل اپ اینڈ ڈاون اور پاکستان ایکسپریس کو اپ اینڈ ڈاون کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ سے چمن اور اندرون ملک ٹرینوں کی آمدورفت تاحال معطل ہے، ٹرینوں کی آمدورفت مختلف مقامات پر ٹریک متاثر ہونے سے معطل ہوئی ہے۔ موسم کی خرابی اور ٹریک متاثر ہونے سے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس بھی روانہ نہیں ہوسکی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سی پیک کے تحت ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن خصوصی اقتصادی زون کے لیے 3ہزار ایکڑ اراضی مختص کرنے کی تجویز، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان صوبوں کے سنگم پرواقع درابن زون سی پیک مغربی روٹ سے منسلک، معدنی اور زرعی صنعتیں، فوڈ پروسیسنگ یونٹس، فارماسیوٹیکل اور سٹیل کی صنعتیںقائم ہونگی ،بیرونی سرمایہ کاری اور روزگار میں اضافہ ہو گا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان صوبوں کے سنگم پر قائم کیے جانے والے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن خصوصی اقتصادی زون کے لیے تقریبا 3 ہزار ایکڑ اراضی مختص کرنے کی تجویز ہے اوراسے خیبرپختونخوا میں سب سے بڑا اقتصادی زون بنانے کا منصوبہ ہے جہاں غیر ملکیوں سمیت مقامی سرمایہ کار اپنی مصنوعات افغانستان، وسطی ایشیا اور اس سے باہرممالک کو برآمد کر سکیں گے۔خیبر پختونخواہ اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے مارکیٹنگ اور کمیونیکیشن آفیسر ارباب ہارون نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ درابن زون ایک مثالی جگہ پر واقع ہے جو سی پیک کے مغربی روٹ سے صرف دو کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔انہوں نے کہا کہ درابن زون مربوط انفراسٹرکچر فراہم کرکے سرمایہ کاروں کو راغب کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ درابن زون میں مختلف قسم کے صنعتی یونٹس قائم کیے جائیں گے جن میں معدنی اور زرعی صنعتیں، فوڈ پروسیسنگ یونٹس، فارماسیوٹیکل اور سٹیل کی صنعتیں شامل ہیں
۔پشاور یونیورسٹی میں پاکستان سٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر فخر الاسلام نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز کے منصوبوں کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے اور وہاں چھوٹی اور زرعی بنیادوں پر مبنی صنعتیں قائم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز اگر کامیابی سے مکمل ہو گئے تو ملک میں ترقی اور خوشحالی کا آغاز ہو گا۔انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زون کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کار سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی صلاحیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی مصنوعات کے لیے برآمدی منڈیاں تلاش کرنے کے علاوہ 22 کروڑ لوگوں کی مقامی مارکیٹ کو پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زون کو پائیدار بنانے کے لیے انہیں مقامی کمیونٹی کے تعاون سے تعمیر کیا جانا چاہیے اور انہیں مقامی کمیونٹی کی ضروریات، خواہشات اور ترقی کے وژن کے مطابق ہونا چاہیے۔فخر الاسلام نے کہا کہخصوصی اقتصادی زون کی ترقی کے حوالے سے پالیسی سازوں، تاجر برادری اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی کے ساتھ پالیسیاں مرتب کی جائیں۔سی پیک کے دوسرے مرحلے میں دونوں ممالک کے درمیان صنعتی اور زرعی تعاون میں اضافہ کا تصور کیا گیا ہے جس طرح اربوں ڈالر کے منصوبے کے پہلے مرحلے کے دوران دیکھا گیا تھا جس میں مواصلات اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر توجہ دی گئی تھی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان نے 9ماہ میں 662 ارب روپے مالیت کا خوردنی تیل درآمدکیا،مقامی پیداوارصرف 30فیصد،سورج مکھی اور سویا بین کی کاشت کیلئے 10ارب روپے کا پروگرام جاری،کاشتکاروں کو کینولا، سورج مکھی اور تل کی کاشت کیلئے 5ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی، مشینری کی قیمت پر 50 فیصد رعایت۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو اپنے درآمدی بلوں کو کم کرنے اور غیر ملکی کرنسی بچانے کے لیے بڑے پیمانے پر خوردنی تیل کی پیداوار پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اس سلسلے میں ممکنہ فصلیں جو درآمدی بل کو کم کر سکتی ہیں ریپسیڈ، سورج مکھی اور سویا بین ہیں۔ماحولیاتی تنوع، موزوں آب و ہوا اور وسیع زرخیز زمین کے باوجود پاکستان بدقسمتی سے ان ممالک میں شامل ہے جہاں خوردنی تیل کی پیداوار سب سے کم ہے۔ ملکی ضروریات کا صرف 30 فیصدمقامی پیداوار سے پورا ہوتا ہے جبکہ باقی 70 فیصددرآمدات سے حاصل کیا جاتاہے۔ پاکستان میں خوردنی تیل کی درآمد کی لاگت 4 ارب ڈالر سالانہ سے تجاوز کر گئی ہے تاکہ اس کی طلب کو پورا کیا جا سکے۔نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر کے پرنسپل سائنٹیفک آفیسرنزاکت نواز نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خوردنی تیل کی سالانہ ضرورت تقریبا 50 لاکھ ٹن ہے جب کہ کل ضرورت کا صرف 30 فیصد مقامی طور پر پورا کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ صرف ایک شے کے لیے خاطر خواہ درآمدی بل کے پیش نظر خوردنی تیل کی مقامی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہونا چاہیے۔ پاکستان کو ایسی فصلیں اگانی چاہئیں جو اس کا درآمدات پر انحصار کم کرے۔ سورج مکھی، ریپسیڈ اور تل چند فصلیں ہیں جو درآمد شدہ خوردنی تیل پر ہمارا انحصار کم کر سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے حالیہ برسوں میں یہ محسوس کرنے کے بعد کہ خوردنی تیل کی مقامی پیداوار کی کتنی فوری ضرورت ہے
درآمد شدہ خوردنی تیل پر ہمارا انحصار کم کرنے کے لیے زیتون کی صلاحیت پر بھی توجہ مرکوز کرنا شروع کردی۔ خوردنی تیل کی پیداوار کی حوصلہ افزائی کے لیے خوردنی تیل کی پالیسی متعارف کرانے اور کسانوں کی تربیت کے علاوہ 20-2019 میں تیل کے بیجوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کے نام سے ایک پانچ سالہ میگا پروجیکٹ شروع کیا گیاہے اور حکومت نے تل، سورج مکھی اور ریپسیڈ کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے ہیں۔این اے آر سی کے سائنسدان نے کہا کہ گزشتہ مالی سال جولائی تا مارچ کے دوران 662 ارب روپے مالیت کے 2.75 ملین ٹن خوردنی تیل اور تیل کے بیج درآمد کیے گئے۔ اس عرصے کے دوران خوردنی تیل کی مقامی پیداوار کا تخمینہ عارضی طور پر 0.46 ملین ٹن لگایا گیا تھاجبکہ خوردنی تیل کی کل دستیابی کا تخمینہ 3.21 ملین ٹن تھا۔ نیشنل آئل سیڈ اینہانسمنٹ پروگرام 10.96 ارب روپے کی کل لاگت کے ساتھ ایک بڑا اقدام وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے ذریعے مکمل کیاجا رہا ہے جوتیل کے بیجوں کی فصلوں کو فروغ دینے کے لیے نیشنل ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام کے تحت ہے۔تیل کے بیج کے کاشتکاروں کو کینولا، سورج مکھی اور تل کے لیے بیج اور ان پٹ کے لیے 5,000 روپے فی ایکڑ سبسڈی دی جاتی ہے اور ساتھ ہی تیل کے بیجوں کی مشینری کی قیمت پر 50 فیصد رعایت دی جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اگر ہماری درآمد شدہ خوردنی تیل کی خریداری کے لیے استعمال ہونے والے فنڈز متعلقہ حکام کو مختص کیے جائیں اور اس شعبے میں فعال کام کیا جائے تو اس سے ہماری پیدوار بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے بہتر پالیسی سازی ضروری ہے کیونکہ اس کے بغیر ہم زیادہ کوششیں نہیں کر سکتے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان دنیا میں مرچ کے 10بڑے برآمد کنندگان ممالک میں شامل،66ممالک کو مرچ کی برآمدات جاری،افلاٹوکسن، پھپھوندی اوربیکٹیریا کی موجودگی کے باعث مسائل کا سامنا،افلاٹوکسن کو ختم کرنے کے لیے سولر ڈرائر ضروری ، عمرکوٹ، سندھ میں پہلا سولر ڈرائر یونٹ قائم کر دیا گیا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کسانوں کو مرچ کو خشک کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اسے افلاٹوکسن سے بچایا جا سکے اور دنیا میں مرچ کے سب سے بڑے برآمد کنندگان میں سے ایک کے طور پر ملک کی پوزیشن دوبارہ حاصل کی جا سکے۔پاکستان دنیا میں مرچ کے سرفہرست 10 پیداواری ممالک میں سے ایک ہے پھر بھی اس کی پیداوار میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ حالیہ برسوں میں عالمی منڈی میں پاکستانی مرچ کی مانگ میں کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ اس میں افلاٹوکسن اور پھپھوندی کی زیادہ مقدار کے علاوہ بیکٹیریا کی موجودگی ہے۔ نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر کے سینئر سائنٹیفک آفیسر نوشیروان نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان دنیا میں مرچ کے 10 بڑے برآمد کنندگان میں سے ایک ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس کی برآمد میں کمی واقع ہوئی ہے کیونکہ کچھ اہم مسائل نے ملک کی مرچ کی برآمد کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تقریبا 66 ممالک کو مرچ برآمد کرتے تھے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم اس مارکیٹ کو کھو رہے ہیں کیونکہ مرچ میں افلاٹوکسن کی زیادہ مقدار کی وجہ سے بہت سی کھیپیں واپس بھیج دی جاتی ہیں جس کی بنیادی وجہ فصل کی کٹائی کے بعد بدانتظامی ہے۔انہوں نے کہا کہ افلاٹوکسن اکثر اس وقت دریافت ہوتا ہے جب فصلیںخشک سالی اور دیگر موسمی حالات سے تباہ ہو جاتی ہیںاور طویل عرصے تک زیادہ نمی کا سامنا کرتی ہیں۔
نوشیرواں نے بتایا کہ زیادہ تر کسان کھلی دھول سے بھرے میدانوں میں مرچ خشک کرتے ہیں جس سے فنگل انفیکشن ہو جاتا ہے۔ جوٹ کی بوریاںنمی جمع کرتی ہیں جس کے نتیجے میں ایسپرجیلوسس ہوتا ہے اور رنگ، چمک اور خوشبو ختم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری برآمدی کھیپوں کی ایک بڑی تعداد کو ہماری صحت پر مضر اثرات کی وجہ سے ٹھکرا دیا جاتا ہے۔ افلاٹوکسین کی زیادہ مقدار کی وجہ سے ہونے والا شدید زہر مہلک ہو سکتا ہے کیونکہ یہ جگر کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ نوشیروان نے کہا کہ برآمدات کے لیے افلاٹوکسن سے پاک مرچ تیار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ان کی برآمد کو نقصان پہنچانے والی مخصوص فنگس کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی فراہم کی جانی چاہیے۔ مرچ کو فوری طور پر خشک کرنے سے افلاٹوکسن کے متاثر ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ ہمارے کسانوں کے پاس جدید ترین ٹیکنالوجی جیسے سولر ڈرائر یا ڈرائینگ مشین تک رسائی نہیں ہے۔ افلاٹوکسن کو ختم کرنے کے لیے سولر ڈرائر بہت ضروری ہیںجو مرچیں بھی تیزی سے خشک کرتے ہیںجس میں صرف چار سے پانچ گھنٹے لگتے ہیںجب کہ دستی طور پر 10 اور 12 یا اس سے زیادہ دن بھی لگ جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ افلاٹوکسین کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے کوریا سے سولر ڈرائر لائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ہی ایک یونٹ عمرکوٹ، سندھ میں قائم کیا گیاہے۔ہم جلد ہی این اے آر سی اسلام آباد میں ایک اور یونٹ کی توقع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے لیے اسے قابل رسائی بنانے کے لیے تجارتی شعبے کو بھی ٹیکنالوجی فراہم کی جائے گی۔ اس حقیقت کے باوجود کہ یہ ٹیکنالوجی مہنگی ہے اگر اسے ملک میں متعارف کرایا جاتا ہے تو کسان اسے کریڈٹ کی بنیاد پر استعمال کر سکیں گے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جی ایس پی پلس کی موجودہ دس سالہ سہولت 2023ء میں ختم ہو رہی ہے جبکہ 2024ء سے شروع ہونے والی نئی رجیم کے تحت پاکستان کو موجودہ 27کنونشنز ، پروٹوکولز اور ایگریمنٹس کے ساتھ ساتھ مزید پانچ معاہدوں کی پابندی کرنا ہوگی۔یہ بات انسانی حقوق کی وزارت کے ڈائریکٹر شہزاد احمد نے پہلے پانچ سالہ نیشنل ایکشن پلان برائے بزنس اور انسانی حقوق کے بارے میں ایک آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین نے پاکستانی برآمدات کو ڈیوٹی فری رسائی دے رکھی ہے جس کے بدلے میں پاکستان کو 27مختلف کنونشنز ، پروٹوکولز اور ایگریمنٹس کی پابندی کرنا ہوتی ہے۔ اس سلسلہ میں یورپین یونین کا ایک وفد ان معاہدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان آرہا ہے۔ اس کی رپورٹکے نتیجہ میں ڈیوٹی فری رسائی کی سہولت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جی ایس پی پلس کی موجودہ 10سالہ سہولت 2023ء میں ختم ہو جائے گی جبکہ 2024ء سے نئی شرائط کے ساتھ نئی رجیم شروع ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی معاہدوں کی تعداد 27کی بجائے 32ہو جائے گی۔ انہوں نے خواتین اور معذوروں کو ضروری سہولتوں کی فراہمی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ پاکستانی جنوبی ایشیا کا پہلا ملک ہے جہاں بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے ایچ آر سیل قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے نیشنل ایکشن پلان کے بارے میں صنعتکاروں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دینے پر بھی زور دیا تاکہ پاکستان جی ایس پی پلس کی سہولت سے مسلسل فائدہ اٹھاتا رہے۔ مہمانوںکا خیر مقدم کرتے ہوئے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ نے فیصل آباد اور فیصل آباد چیمبر کا مختصراً تعارف پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد ملک کا تیسر ابڑا شہر ہے جو سرکاری محاصل کی ادائیگی میں کراچی کے بعد دوسرے نمبر پر آتا ہے۔ یہ شہر پاکستان کے وسط میں واقع ہے جو ریل ، روڈ اور ائیر کے ذریعے پورے خطے سے منسلک ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہاں بہترین تعلیمی ادارے ہیں۔ جنوبی ایشیا کی بہترین زرعی یونیورسٹی کے علاوہ نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ افرادی قوت پیدا کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکسٹائل اس شہر کی پہچان ہے۔ ملک کی ٹیکسٹائل کی برآمدات میں اس شہر کا حصہ 45فیصد ہے جبکہ مجموعی برآمدات میں بھی یہ شہر 22فیصد کا گرانقدر حصہ ڈال رہا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کپڑے کی مجموعی ملکی ضروریات میں بھی اِس کا حصہ 85فیصد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی یہاں سٹیٹ آف دی آرٹ صنعتی علاقے ڈویلپ کر رہی ہے اِس کا پہلا منصوبہ ویلیو ایڈیشن سٹی تھا جبکہ اب ایم تھری اور علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹ زیر تکمیل ہیں۔ یہ دونوں منصوبے سی پیک کا حصہ ہیں۔ ان کو سپیشل اکنامک زون کا درجہ بھی حاصل ہے جبکہ یہاں لگنے والی صنعتوں کو دس سال کیلئے ٹیکس ہالی ڈے کی سہولت بھی مہیا کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں ملکی صنعتوں کے علاوہ 45غیر ملکی یونٹ بھی کام کر رہے ہیں جن میں چین، ترکی ، ملائیشیااور کوریا بھی شامل ہیں۔ سب سے زیادہ یونٹ چین کے ہیں جبکہ نشاط ہنڈائی، کوک اور چین کی ٹائم سرامکس کمپنی بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹائم سرامکس نے وسط ایشیائی ریاستوں کو برآمدات بھی شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آنے والے سالوں میں فیصل آباد کا شمار تیزی سے ترقی کرنے والے شہرو ں میں ہوگا۔
پاکستان کے پہلے پانچ سالہ نیشنل ایکشن پلان برائے بزنس و انسانی حقوق کے حوالے سے عاطف منیر شیخ نے کہا کہ صنعتکار اپنے ورکرز کو پہلے ہی بہت سی سہولتیں مہیا کر رہے ہیں۔ تاہم جی ایس پی پلس کی وجہ سے یہ سہولتیں رضاکارانہ کی بجائے لازمی بن جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس کی وجہ سے برآمد کنندگان متعلقہ تمام معاہدوں، کنونشنز اور پروٹوکولز کی مکمل پابندی کر رہے ہیں مگر مقامی ضروریات کیلئے مال تیار کرنے والے ایس ایم ای سیکٹر پیداواری لاگت بڑھنے کی وجہ سے اس کو غیر ضروری بوجھ تصور کرتا ہے۔ تاہم چیمبر اپنے طور پر ان کو بھی اِن کو کنونشنز کی پابندی کی ترغیب دے رہا ہے کیونکہ اس سے اُن کے ورکز کی بہتری ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر یورپ کا دورہ کر کے آئے ہیں جس میں جی ایس پی پلس کی سہولت کو جاری رکھنے پر غور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس سے متعلقہ معاہدوں پر عمل درآمد سے ہمارے محنت کشوں کا فائدہ ہے۔ اس لئے ہمیں ان کو خوش دلی سے قبول کرنا ہوگا۔ صدر عاطف منیر شیخ نے کہا کہ بعض قوانین کو زمینی حقائق کے مطابق بنانے کی ضرورت ہے جبکہ سوشل سیکورٹی کی رقم کو اس شہر پر خرچ کیا جائے جہاں سے یہ وصول کی جاتی ہے ۔ اس موقع پر نائب صدر رانا فیاض احمد، شاہد احمد شیخ، محمد فاضل، چوہدری محمد نواز، ثناء اللہ نیازی، شفیق شاہ ، شکیل احمد انصاری، طاہر رحمان، افضال اسحاق، محمد اظہر چوہدری اور عبدالرئوف نے بھی خطاب کیا۔ یونائیٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام کے پراجیکٹ آفیسر محمد آفتاب نے اس پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ وہ اسسلسلہ میں ایک سوالنامہ بھیجیں گے تاکہ اس کی روشنی میں مزید بہتر فیصلے کئے جا سکیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین اور پاکستان چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے تحت زرعی تعاون کے لیے تیار ہیں، چین کے تیانجن ماڈرنووکیشنل ٹیکنالوجی کالج ( ٹی ایم وی ٹی سی) کے صدر کانگ ننگ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں لوبان ورکشاپ پروگرام کے آپریشن میں مصروف ہیں ، لوبان ورکشاپ پروگرام نوجوان پاکستانیوں کے لیے ایک یا دو قسم کی پیشہ ورانہ تربیت شروع کرنے جا رہا ہے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چین پاک زرعی تعاون کے لیے ٹیلنٹ کی تربیت کے لیے چین کے تیانجن ماڈرن ووکیشنل ٹیکنالوجی کالج ( ٹی ایم وی ٹی سی) اور پاکستان کی یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان (ایم این ایس یو اے ایم ) نے رواں سال پاکستان میں لوبان ورکشاپ کے زرعی مشینری کے تربیتی پروگرام کے لیے آن لائن معاہدے پر دستخط کیے ۔ دونوں ادارے مشترکہ طور پر سائنس ٹیکنالوجی کے تبادلے اور زرعی مشینری، جراثیمی وسائل اور زرعی ماحول پر تعاون کو فروغ دیں گے۔ ان کا مقصد دونوں ممالک کے پیشہ ورانہ تعلیمی تعاون کو مزید گہرا کرنا اور پاکستان کی زرعی مشینری کی جدید کاری میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق تقریب میں ٹی ایم وی ٹی سی کے صدر کانگ ننگ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لوبان ورکشاپ پروگرام ملک کی زرعی آٹومیشن ڈیولپمنٹ ڈیمانڈ کی بنیاد پر نوجوان پاکستانیوں کے لیے فصلوں کے میکانائزیشن آپریشن کے پورے عمل پر ایک یا دو قسم کی پیشہ ورانہ تربیت شروع کرنے جا رہا ہے۔
چائنا اکنامک نیٹ کے مطابقچین میں پاکستانی سفارتخانے کی ایجوکیشن اتاشی عفیفہ شاجیہ اویس نے اگست میں تیانجن چین میں منعقدہ ورلڈ ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس 2022 میں کہا کہ چین کی لوبان ورکشاپ کی پیشہ ورانہ تربیت نے زیادہ سے زیادہ نوجوان پاکستانیوں کو عالمگیریت کے عمل میں حصہ لینے کے قابل بنایا ہے۔ کانگ کے مطابق ٹی ایم وی ٹی سی جولائی 2018 میں شروع ہونے کے بعد سے پاکستان میں لوبان ورکشاپ پروگرام کے آپریشن میں مصروف ہے۔ ٹی ایم وی ٹی سی نے لاہور میں اب تک کل 3,200 تدریسی گھنٹے مکمل کر لیے ہیں ، تقریباً 95 نوجوان پاکستانیوں نے الیکٹرک آٹومیٹائزیشن اور میکیٹرونکس کی تربیت مکمل کر لی ہے۔ اس پروگرام کو پنجاب پاکستان میں جی تھری ووکیشنل ٹریننگ سسٹم میں شامل کیا گیا ہے۔ عفیفہ شاجیہ اویس کے مطابق پاکستان کو خود کو صنعتی ملک بنانے کے لیے لاکھوں ہنر مند افراد کی ضرورت ہے۔ لوبان ورکشاپ ایک چینی ووکیشنل ورکشاپ پروگرام ہے جو بیرون ملک ٹیلنٹ کو تربیت دیتا ہے، یہ انٹرنیشنل ووکیشنل ایجوکیشن تعاون کے لیے ہم آہنگی والا ماڈل ہے۔ اس پروگرام کا نام لو بان کے نام پر رکھا گیا ہے، جو ایک قدیم چینی لکڑی کے ماہر تھے-
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
گوادر پورٹ اتھارٹی اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن کے تعاون سیگوادر کے راستے گندم کی درآمد کی منصوبہ بندی زیر غور ، اس سے گوادر بندرگاہ میں بزنس ، کامرس اور تجارتی سرگرمیوں کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ گوادر پرو کے مطابق گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کے چیئرمین نصیر خان کاشانی اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن کے سیکریٹری ظفر حسن کے درمیان ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی۔ جی پی اے کے چیئرمین نصیر خان کاشانی نے گوادر بندرگاہ کے ذریعے گندم کی درآمد کی تیاری کو ایک نیا سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ گندم کی درآمد سے گوادر میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ جب سرگرمیاں شروع ہوں گی تو اس سے روزگار میں بھی اضافہ ہوگا، کام کے پورے پیمانے کو سنبھالنے کے لیے ہنر مند، نیم ہنر مند اور غیر ہنر مند افرادی قوت کی ضرورت ہوگی۔ گوادر پرو کے مطابق اسٹیک ہولڈرز کے ان پٹ کے حصول کے لیے گندم کی درآمد کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جی پی اے کے چیئرمین نصیر خان کاشانی نے مقامی سرمایہ کاروں اور گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ جلد مشاورتی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن کے سیکرٹری ظفر حسن نے کہا کہ ہم پہلی بار گوادر بندرگاہ کے مفید چینل کو استعمال کرتے ہوئے اپنے گندم کے کوٹے کا بڑا حصہ درآمد کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کے راستے گندم کی درآمد کے فوائد کے بارے میں مزید فکر انگیز میٹنگز منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیشنل فوڈ سیکیورٹی جلد از جلد چیزوں کو انجام دینے کے لیے تیار ہو جائے گی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز چائنا ( جی اے سی سی ) کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے سات مہینوں میں چین کو پاکستانی چلغوزے کی برآمدات 41.48 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ گوادر پرو کے مطابق جی اے سی سی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ رواںسال جنوری سے جولائی کے دوران چین نے پاکستان سے 41.48 ملین ڈالر مالیت کا 3,770.76 ٹن چلغوزہ درآمد کیا جبکہ اسی عرصے میں چین نے دنیا بھر سے 11,513.7 ٹن چلغوزہ درآمد کیا جس کی مالیت تقریباً 88.020 ملین ڈالر ہے۔ مجموعی طور پر چین نے 88.020 ملین ڈالر کا چلغوزہ درآمد کیا اور اس میں سے 47.12 فیصد پاکستان سے ہے۔ چیف ایگزیکٹو ہانگزو آئزا فوڈ اینڈشاوکسنگ آئزا ٹریڈنگ یار محمد نیازی نے گوادر پرو سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین کو پاکستانی چلغوزے کی برآمد پر صفر ٹیرف ہے اور پاکستانی چلغوزہ کو چینی مارکیٹ میں اعلیٰ درجے کے اسنیکس درجہ حاصل ہے۔ نیازی نے کہاچینی مارکیٹ میں پاکستانی چلغوزے کی مجموعی قیمت بڑھ رہی ہے۔ اس سال کا سیزن ستمبر کے آخر میں شروع ہوگا اور ہمارا ہدف چین کو 1500 ٹن برآمد کرنا ہے۔ چین ایک بڑی منڈی ہے اور ہمیں اس پر قدم جمانے کے لیے بی ٹوبی تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔
گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے دو سال سے قیمت کم رہی، جس کی قیمت 130 سے 140 یوروفی کلو ہے، جبکہ اس سال قیمت کچھ زیادہ ہونے کی امید ہے۔ اب وہ اس پروڈکٹ کی ویلیو ایڈیشن پر کام کر رہے ہیں اور ایک نیا برانڈ لانچ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کی حکومتوں کو یہاں کی نمائشوں میں شرکت کے لیے پاکستانی کاروباری اداروں کی مدد کرنی چاہیے تاکہ چین کو پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہو۔ گوادر پرو کے مطابق قادر بلوچ کا تعلق بلوچستان، پاکستان سے ہے۔ وہ اور ان کا خاندان گزشتہ پچپن سالوں سے چلغوزے کے کاروبار سے منسلک ہے۔ انہوں نے گوادر پرو کو بتایا کہ وہ چلغوزہ امریکہ، چین، یورپ اور کچھ عرب ممالک کو برآمد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکووڈ 19 وبائی امراض کی وجہ سے عالمی سطح پر عائد سفری اور تجارتی پابندیوں سے ہمارا کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے، دوسرا یہ کہ گزشتہ مئی میں بلوچستان کے علاقے شیرانی میں ہزاروں چلغوزے کے درختوں کو آگ لگ گئی جس سے ہمیں بہت بڑا نقصان پہنچا۔ گوادر پرو کے مطابق بلوچ نے مزید کہا کہ آگ نے کوہ سلیمان پر واقع سینکڑوں درختوں کو تباہ کر دیا ہے جو کہ ایک پہاڑی سلسلہ ہے جو تین پاکستانی صوبوں بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب کو ملاتا ہے
لیکن پھر بھی وہ دوست ممالک خصوصاً چین کوصورتحال کو سنبھالنے اور اپنی برآمدات بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قادر نے کہا میں اس پلیٹ فارم کو ایران اور چین کا شکریہ ادا کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے بلوچستان میں جنگلات کو خطرے میں ڈالنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کرنے میں پاکستان کی مدد کی۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں چین پاکستانی چلغوزے کی اہم منزل بن گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مقامی برآمد کنندگان خوش ہیں کہ وہ پڑوسی مارکیٹ سے اچھا منافع کما سکتیہیں۔ انہوں نے مزید کہا چین پاکستان سے چلغوزے کے سب سے بڑے خریداروں میں سے ایک ہے اور وبا کے دوران بھی چینی حکومت نے پاکستان کے ساتھ تجارت میں لچکدار پالیسیاں بنانے میں بہت اہم کردار ادا کیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ اب تک ہم چین کو بڑی مقدار میں چلغوزہ برآمد کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ چین نے اس سال کے پہلے سات مہینوں میں روس سے 39.19 ملین ڈالر مالیت کے 6,954.64 ٹن ، قازقستان سے 4.32 ملین ڈالر مالیت کے 568.1 ٹن اور افغانستان سے 3.01 ملین ڈالر مالیت کے 220.18 ٹن چلغوزے درآمد کیے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دبئی ایئرپورٹ حکام نے 2 بچوں کی معصومانہ خواہش پوری کردی، برطانیہ سے تعلق رکھنے والی بھائی بہن کی جوڑی آنے والے برسوں تک DXB پر ہونے والے اپنے اس پرتپاک استقبال کو یاد رکھے گی۔ اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد المری دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گشت کر رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے دو بچوں 9 سالہ اسوبل اور 6 سالہ چارلس کو حیران کرنے کا فیصلہ کیا جو برطانیہ میں اپنی چھٹیاں گزارنے کے بعد دبئی واپس آ رہے تھے، جن کو امیگریشن کانٹر پر اپنے پاسپورٹ پر خود مہر لگانے کا موقع دیا گیا۔اس حوالے سے بچوں کے والد تھامس ولیمز نے بتایا کہ ہم برطانیہ میں چھٹیاں گزار کر دبئی پہنچے اور امیگریشن کی لائن میں ہمارا نمبر قریب آیا تو میرے دونوں بچوں کو تجسس ہوا کہ آخر کانٹرز کے اندر موجود افسران کیا کرتے ہیں؟ اس موقع پر اقامہ اور غیرملکیوں کے امور کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل محمد المری تفتیشی دورے پر وہاں پہنچے اور انہوں نے بچوں سے خوشگوار خیریت دریافت کی اور پھر وہ انہیں اپنے ہمراہ کانٹر کی طرف لے گئے، جہاں بچوں کو پاسپورٹ افسران کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا گیا اور بچوں سے کہا کہ وہ اپنے پاسپورٹ پر امیگریشن کی مہر خود لگا سکتے ہیں، یہ سن کر بچے خوشی سے نہال ہوگئے، برطانیہ سے تعلق رکھنے والی بھائی بہن کی جوڑی آنے والے برسوں تک DXB میں اس پرتپاک استقبال کو یاد رکھے گی اور یہ بچے یقینی طور پر ایک نہ رکنے والی کہانی سنانے کے لیے تیار ہوں گے جب وہ اس ستمبر میں البرشا میں اپنے اسکول واپس جائیں گے۔ ادھر دبئی ایئرپورٹس نے کورونا کے دوران جدید ورک پلیس ڈیزائن کے لیے گولڈ ایوارڈ جیت لیا، دنیا کے معروف ایئرپورٹ پر تیز رفتار ی ڈیزائن کے ذریعے پیداواری صلاحیت کو بڑھاتے ہوئے حفاظت کو پہلی ترجیح کے طور پر رکھا گیا، دبئی ایئرپورٹس نے وبائی مرض کورونا کے دوران کام کی جگہ کے جدید ڈیزائن کے لیے بین الاقوامی اعزاز حاصل کیا ہے، ادارے نے عظیم آجروں کے لیے ساتویں سالانہ اسٹیوی ایوارڈز میں COVID-19 کیٹیگری کے دوران کام کی جگہ کے جدید ترین ڈیزائن میں گولڈ سٹیوی ایوارڈ جیتا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
متحدہ عرب امارات جانے والوں کو AlHosn الحصن ایپ پر رجسٹرڈ ہونے کی ہدایت کردی گئی کیوں کہ یو اے ای کا صحت کا شعبہ اپنے رہائشیوں اور سیاحوں کو محفوظ رکھنے کے لیے غیر معمولی کوششیں کر رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کوویڈ کی صورتحال مستحکم ہو رہی ہے اور گزشتہ چند ہفتوں کے دوران روزانہ کے کیسز میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے پاس الحصن نامی ایک سرکاری کوویڈ ایپ ہے، وزٹ ابوظہبی نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر سے پہلے ایپ کو ڈان لوڈ اور رجسٹر کریں کیوں کہ یہ آپ کو محفوظ رکھے گا اور آپ کے ابوظہبی کے سفر کو ہموار اور محفوظ بنائے گا۔بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں زیادہ تر عوامی مقامات اور پرکشش مقامات پر داخلے کی اجازت صرف ان لوگوں کے لیے ہے جو الحصن ایپ پر گرین پاس کا درجہ رکھتے ہیں، ایپ میں سبز حالت کو برقرار رکھنے کے لیے ویکسین لگائے گئے مسافروں کو ہر 14 دن بعد منفی پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ موصول ہونا چاہیے، غیر ویکسین شدہ سیاحوں کو ہر دو دن بعد منفی پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ حاصل کرنا چاہیے، سرکاری ویکسین سے مستثنی ہونے والے سیاحوں کو گرین اسٹیٹس کے لیے ہر سات دن بعد منفی پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ موصول ہونا چاہیے، 12 سال سے کم عمر کے بچے بغیر ویکسین لگائے یا پی سی آر ٹیسٹ کرائے بغیر خود بخود سبز رنگ کا درجہ حاصل کر لیتے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب نے غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے مملکت میں غیر قانونی طور پر رہنے والوں کے بچوں کوسکولوں میں داخلے کی اجازت دے دی۔ گزشتہ روز سعودی گزٹ کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے اعلان کیا کہ غیر قانونی طریقے سے سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے بچے نئے تعلیمی سال کے دوران سکولوں میں داخلہ لے سکتے ہیں، اس مقصد کے لیے اسکولوں کو چاہیے کہ وہ مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم بچوں کے والدین کو داخلہ فارم فراہم کریں اور انہیں ہدایت کریں کہ ضروری طریقہ کار کو مکمل کرنے کے لیے وہ ان خطوں کے امارات کے دفاتر سے رابطہ کریں جہاں وہ مقیم ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ منظوری ملنے کے بعد باضابطہ طور پر بھرے ہوئے داخلہ فارم متعلقہ اسکول حکام کو داخلے کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے جمع کرائے جائیں گے، وزارت نے مملکت بھر میں تعلیم کے محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر تعلیمی ضلع میں داخلہ لینے والے طلبا کی تعداد کے بارے میں ماہانہ شماریاتی رپورٹ کے ساتھ تشخیص اور داخلہ کی جنرل ایڈمنسٹریشن کو فراہم کریں۔ بتایا گیا ہے کہ جن کے پاس پبلک ایجوکیشن سے متعلق مناسب دستاویزات نہیں ہیں اور جو لوگ مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں ان کے لیے انرولمنٹ فارم میں جو شرائط و ضوابط درج ہیں ان میں پاسپورٹ، رہائشی اجازت نامہ کے تحت طالب علم اور اس کے والد اور والدہ کا ڈیٹا، اقامہ، وزٹ ویزہ، ان کی مستقل رہائش کا پتہ اور رابطہ نمبر شامل ہے۔ اس کے علاوہ خاندان کا سرپرست جس کے پاس ضروری شناختی دستاویزات جاری کرنے کے لیے مناسب دستاویزات نہیں ہیں اسے یہ حلف نامہ بھی جمع کرانا چاہیے کہ وہ تعلیمی سال کے دوران ہی اپنی رہائش کی حیثیت کو درست کر کر لے گا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روس کے خلاف جنگ کے لیے امریکا یوکرین کے یوم آزادی کے موقع پر 3 ارب ڈالرز کی نئی فوجی امداد دینے کا اعلان کرے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ 3 ارب ڈالرز کی امداد 6 ماہ کی جنگ میں اب تک کا سب سے بڑا سیکیورٹی پیکیج ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاوس کی جانب سے امدادی پیکیج کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔حکام نے کہا ہے کہ فوجی امداد ہتھیاروں کے حصول، تربیت اور دیگر امور کے لیے استعمال کی جاسکے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک یوکرین کو 10.6 ارب ڈالرز کی فوجی امداد فراہم کر چکا ہے۔دوسری جانب یوکرین کے دارالحکومت کیف میں سوویت یونین سے یومِ آزادی کی سالانہ تقریبات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی حملے کے خطرے کے پیشِ نظر جشن کی تقریبات منسوخ کی گئی ہیں۔صدر ولودومیر زیلنسکی نے یوکرین کے 31 ویں یومِ آزادی کی تقریب سے قبل روسی حملوں سے خبردار کیا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کی لائیو کوریج پر پابندی کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے عمران خان کی لائیو کوریج پر پابندی کے خلاف آئینی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کر دی۔ علی زیدی کی آئینی درخواست عمر سومرو ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی۔ سندھ ہائی کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں مقف اختیار کیا گیا کہ لائیو کوریج آزادی اظہار رائے پر پابندی کے مترداف ہے اور 20 اگست پیمرا کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ درخواست میں وزرات اطلاعات و نشریات، چیئرمین پیمرا اور پی بی اے فریق کو فریق بنایا گیا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو عمران خان کے علاوہ کچھ نظر نہیں آرہا ہے،امپورٹڈ حکومت غیرآئینی کاموں میں مصروف ہے،عوام عمران خان کے ساتھ ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے پا رہی، ان کو عمران خان کے علاوہ کچھ نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام ضروری ہے، امپورٹڈ حکومت غیر آئینی کاموں میں مصروف ہے، قانون اور آئین کی حاکمیت موجود نہیں۔ فرخ حبیب نے کہا کہ ملکی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں عام انتخابات کروائے جائیں۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت خود کو آئین اور قانون سے بالا تر سمجھتی ہے، عمران خان پر پابندی لگائی گئی، پیمرا چیئرمین کو عمران خان کی تقاریر پر پابندی کے لیے لایا گیا ہے۔ فرخ حبیب نے مزید کہا کہ ہم ملک میں جلسہ کررہے ہیں آج ہری پور میں جلسہ ہے، عوام کے پاس جارہے ہیں عوام عمران خان کے ساتھ ہے، آج ہری پور میں عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمدنے کہا کہ عدالت میں ایک اہم فیصلہ ہوگا جس کے باعث الیکشن کی سیاست کا پانسہ پلٹ جائے گا،دہشتگردی کوملک میں گلی ڈنڈے کا ماحول بنا دیا گیا،توشہ خانہ اور ممنوعہ فنڈنگ کیس عدالت میں ختم ہو جائے گا، امپورٹڈ حکومت کے پاس عوام میں جانے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے،یہ جہاز میں بھی سیکیورٹی ساتھ لے کر جاتے ہیں۔بدھ کو اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب کوئی وزیر ایئرپورٹ میں سے گزرے تو عوام کے منہ سے چور چور کے نعروں کی آوازیں سنائی دیتی ہیں،میں نے اپنی زندگی میں اتنی بے بس ، ناقص اور غیر پسندیدہ حکومت کا تصور بھی نہیں کیا تھا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے،ن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہے،اس ملک کے مسائل کا حل صرف فوری انتخابات ہیں،یہ انتخابات جتنی جلدی ہوں گے ان کی جان چھٹ جائے گی،غیر قیادت کے لوگ شہر شہر اور دیہات دیہات میں بجلی کے بل جلا رہے ہیں،وہ دن عنقریب ہے ویسے ہی لوگ مہنگائی کی وجہ سے خود کشیاں کررہے ہیں اب وہ خود کو جلائیں گے،عوام کے پاس بجلی کے بل، بچوں کے سکول کی فیس ، گھر کے راشن اور چولہا جلانے کے پیسے موجود نہیں ہیں، وہ ان چاروں چیزوں میں سے کوئی دو چیزیں ہی کر سکتے ہیں،عوام کے پاس تو مردے کو دفنانے کے پیسے بھی موجود نہیں ہیں۔صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے شیخ رشید احمدنے کہا کہ سیاست یہی ہے کہ کسی کو اہل اور عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے، یہ اداروں کی نہیں بلکہ چند لوگوں کی خواہش ہے،یہ انشاء اللہ ناکام ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ تیرہ جماعتیں عمران خان کو دیوار سے لگانا چاہتی ہیں،قومی سلامتی اور ملکی دفاع قوم کے جذبات کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے،کوئی شخص اداروں سے بڑا نہیں ہو سکتا نہ ادارہ ملک سے بڑا ہو سکتا ہے،میر ے ساتھ جو ہوا سو ہوا ، دو موٹر سائیکل سواروں نے چیف سپورٹر اور ماجد سیٹھی کو سکس روڈ پر فائرنگ کر کے شہید کیا،وہ پی ٹی آئی کا ورکر تھا،میری اب تک جتنی بھی ضمانتیں ہوئی اسی نے کرائی تھیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں عمران خان، اسد عمر ضابطہ اخلاق خلاف ورزی پر جرمانے کیخلاف اپیل پر سماعت آج ہوئی۔ سماعت کے دوران عمران خان، اسد عمر کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے عدم پیروی پر عمران خان، اسد عمر کی جرمانے کیخلاف اپیلیں خارج کردیں۔ سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان، اسد عمر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50، 50 ہزار جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کی جانب سے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کا نا اہلی ریفرنس خارج کردیا ہے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی کے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت 29 اگست کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نا اہلی کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت چار رکنی بینچ نے سماعت کی۔ اس دوران درخواست گزار کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا جبکہ عمران خان کی جانب سے بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران اپنا مقف پیش کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی درخواست پہلے ہی زیر سماعت ہے جس کے بعد انہوں نے کیس غیر مثر قرار دینے کی درخواست دائر کردی۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہی کیس الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کی جانب سے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کا نااہلی ریفرنس غیر مثر سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا۔ دوسری طرف عمران خان کیخلاف اسپیکر قومی اسمبلی کے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت 29 اگست کو ہوگی جس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان سے جواب طلب کررکھا ہے۔ خیال رہے کہ عمران خان کی نااہلی سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کا بھجوایا گیا ریفرنس برقرار رہے گا جبکہ الیکشن کمیشن نے محسن شاہ نواز رانجھا کی متفرق درخواست کو خارج کیا ہے۔ یاد رہے کہ عمران خان کی نااہلی پر ریفرنس کی سماعت 29 اگست کو ہوگی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تحریک انصاف کے رہنما اور بغاوت کے لئے اکسانے کے مقدمے میں زیر حراست شہباز گل کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں زیرحراست تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل شہباز گل فیصل چوہدری اور پراسیکیوٹر رضوان عباسی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ یہ اخراج مقدمہ کی درخواست ہے، اخراج مقدمہ سے متعلق 2012 کا سپریم کورٹ کا ایک فیصلہ بھی ہے، آپ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو دیکھ لیں۔ شہبازگل کے وکیل شعیب شاہین نے شہباز گل کے ٹرانسکرپرپٹ کی کاپی فراہم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہائی کورٹ آرڈر کی مصدقہ نقول بھی فراہم کی جائیں۔ پراسیکیوشن نے بھی اضافی دستاویزات جمع کروانے کے لیے وقت مانگ لیا۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ میں اگلے دو ہفتے دستیاب نہیں ہوں۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سندھ میں حالیہ بارشوں کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے سول حکومت نے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیلئے فوج سے ہنگامی مدد طلب کر لی۔ پی ڈی ایم اے سندھ نے صوبے میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے فوج کی خدمات سے متعلق این ڈی ایم اے کو مراسلہ لکھ دیا۔ این ڈی ایم اے کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بارش کے بعد سندھ میں ہونے والی تباہی سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو فوج کی خدمات درکار ہیں۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تیزی کے لئے فوری طور پر فوجی دستے مہیا کیئے جائیں۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق مجموعی طور پر بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ سندھ کے اضلاع میں 263 اموات ہوچکی ہیں۔ 701 افراد بارشوں اور سیلاب کے باعث زخمی بھی ہوئے ہیں، 120 بچے، 84 مرد جبکہ 35 خواتین متاثرہ اضلاع میں جاں بحق ہوئی ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پاک فضائیہ کا ریلیف آپریشن جاری ۔ اس حوالے سے ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پاک فضائیہ کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پی اے ایف قدرتی آفات کے دوران انسانی امداد فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پاک فضائیہ سیلاب متاثرین کو ریلیف و ریسکیو امداد فراہم کرنے اور انکی بحالی کے لیے پرعزم ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم وطنوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے فیلڈ میڈیکل کیمپس میں سیلاب متاثرین کو چوبیس گھنٹے مفت علاج اور ادویات کی فراہمی سمیت پی اے ایف ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کی جانب سے سیلاب متاثرین میں تیار کھانا، راشن اور دیگر ضروری اشیا تقسیم کی جارہی ہیں۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1174 راشن پیک ، 13200 پانڈ بنیادی اشیائے خوردونوش ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ پی اے ایف کی میڈیکل ٹیموں نے 695 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے تباہ کاریاں جاری ، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 230 تک پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں مون سون بارشوں سے مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے، طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال سے ہلاکتوں کی تعداد 230 ہو گئی، 26 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق زیادہ تر اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، کیچ، دکی، خضدار، کوہلو، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئی ہیں۔مختلف حادثات میں 98 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، 18 پلوں اور 710 کلو میٹر تک شاہراہوں کو نقصان پہنچا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، جعفر آباد، نصیر آباد، زیارت، دکی اور صحبت پور میں 555 ٹینٹ، 650 فوڈ پیکٹس، 50 کمبل، 100 چٹائیاں اور 50 مچھر دانیاں تقسیم کی ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کو این اے 108 فیصل آباد سے ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔ الیکشن ٹربیونل نے این اے 108 فیصل آباد میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف عمران خان کی اپیل منظور کر تے ہوئے فیصل آباد سے عمران خان کو الیکشن لڑانے کی اجازت دے دی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے ریٹرنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔ الیکشن ٹربیونل میں اپیل کنندہ شذرہ منصب کے وکیل منصور عثمان کی جانب سے دلائل دیئے گئے۔ انہوں نے دلائل دیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں حقائق کو چھپایا،عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف کو چھپایا،عمران خا ن کا حلف نامہ اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ نہیں تھا ۔ جسٹس شاہد وحید نے کہا سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ بیان حلفی تصدیق شدہ نہ ہوں تو کاغذات نامزدگی مسترد نہیں کرسکتے۔ وکیل اپیل کنندہ نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 16 کی سکشن 9 کے تحت عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کییسکتے ہیں۔عمران خان نے اہلیہ کے نام پر چار جائیداد لکھی ہیں۔عمران خان کی اہلیہ نے توشہ خانہ سے جو لیا وہ کاغذات نامزدگی میں نہیں لکھا۔ جسٹس شاہد وحید کا استفسار کیا کہ کیا اس بنیاد پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے جا سکتے ہیں؟ منصور عثمان اعوان وکیل اپیل کنندہ نے کہا کہ سکشن 16 کہتا ہے کہ چار گراونڈز پر کاغذات نامزدگی مسترد ہو سکتے ہیں۔اگر امیدوار کی ڈککِریشن نامکمل یا غلط ہو تو کاغذات نامزدگی مسترد ہو سکتے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کی جانب سے حضور اکرمۖ کیخلاف توہین آمیز ریمارکس دینے پربھارتی حکومت سے فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے ایک اور عہدیدار کی طرف سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کی شدید مذمت کی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان نے عالمی برادری سے بھارت میں اسلامو فوبیا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پچھلے تین مہینوں میں یہ دوسرا واقعہ ہے کہ بی جے پی کے کسی سینئر لیڈر نے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کیا ہے اور ان انتہائی تضحیک آمیز ریمارکس سے پاکستانی عوام اور دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مذکورہ عہدیدار کے خلاف بی جے پی کی طرف سے کی گئی علامتی اور غیر موثر تادیبی کارروائی بھارت اور پوری دنیا کے مسلمانوں کے درد اور غم کو دور نہیں کرسکتی، یہ انتہائی قابل مذمت ہے کہ راجا سنگھ کو گرفتاری کے چند گھنٹوں کے اندر ضمانت پر رہا کر دیا گیا اور بی جے پی کے لوگوں نے ان کا خیرمقدم کیا۔ اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بی جے پی کے ارکان کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ(شِنہوا)چین کی ریاستی کونسل حکومتی ورک رپورٹ میں مقرراہداف کی تکیمل اور معاشی استحکام کی پالیسیوں کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیےملک بھر میں 19 معائنہ ٹیمیں بھیجے گی۔
معائنہ ٹیموں کی ترجیحات میں ترقی کو برقرار رکھنا، مارکیٹ اداروں کے آپریشنز، روزگار کا استحکام،عوام کے ذرائع معاش کو یقینی بنانا اور صنعتی وسپلائی چینز کے استحکام کے ساتھ ساتھ انتظامیہ اور ڈیلی گیٹس کے اختیارات کو موثر بنانے کے لیے اصلاحات کو گہرا اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے سرکاری خدمات کو بہتر بنانا شامل ہے۔
انسپکٹرز آڈیٹنگ میں پائے جانے والے مسائل کی اصلاح، خوراک اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے سے متعلق نگرانی کے امور، دیہی ترقی کے جامع فروغ اورکوویڈ-19 کی وبا کی روک تھام اورقابو پانے کے تازہ ترین پروٹوکول پر عملدرآمد پر بھی توجہ مرکوز کریں گے۔
معائنہ جاتی ٹیمیں صوبائی سطح کے 19 علاقوں کا دورہ کریں گی جن میں شنشی، اندرونی منگولیا، حئی لونگ جیانگ ، شنگھائی، جیانگ سو اور ژی جیانگ شامل ہیں۔
انقرہ (شِنہوا) ترکی کے وزیرخارجہ میولوت چاوش اوغلو نے کہا ہے کہ ترکی شام کے ساتھ بات چیت کیلئے پیشگی شرط نہیں رکھے گا لیکن اسے با مقصد ہونا چاہیے۔
میولوت چاوش اوغلو نے منگل کے روز ہاربر گلوبل ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ملک کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کی ضرورت ہے ، مذاکرات کیلئے کوئی شرط نہیں رکھی گئی لیکن بات چیت کا مقصد کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سرحدوں کی حفاظت اہم ہے ۔ شام کی علاقائی سالمیت اور سیاسی سالمیت اہم ہیں ۔ یہ اہم ہے کہ لوگ بحفاظت اپنے ملک میں واپس آ سکیں ۔
ترکی 2011ء میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے شامی صدر بشارالاسد کی فوج کے ساتھ لڑنے والے باغیوں کی حمایت کر رہا ہے ۔ ترک فوج کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس سے لڑائی کیلئے اب تک شمالی شام میں 4 حملے کر چکی ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چینی حکام نے رواں سال موسم خزاں کی اچھی فصل حاصل کرنے کے لیے خشک سالی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اہداف پر مبنی اقدامات پر زور دیا ہے۔
وزارت زراعت ودیہی امور، وزارت آبی وسائل، وزارت ایمرجنسی منیجمنٹ اور محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق جولائی کے آخر سے، ملک کے جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جس سے موسم خزاں کی فصل کوشدید چیلنجز درپیش ہیں۔
وزارت زراعت کی ویب سائٹ پر منگل کو پوسٹ کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام کو بروقت بلند درجہ حرارت کے لیے الرٹ جاری کرنا چاہیے اور موسم خزاں کے اناج کی پیداوار پر شدید گرمی کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے اہدافی اقدامات اختیار کرنا چاہئیں۔
نوٹس میں مناسب آبپاشی کے لیے درکار پانی کی فراہمی کویقینی بنانے کے لیے مزید کوششوں، پانی کے نئے ذرائع کھولنے، دور سے پھوار کے ساتھ آبپاشی اور ضرورت پڑنے پر مصنوعی بارش برسانے پرزوردیا گیا ہے۔نوٹس کے مطابق، ملک میں خشک سالی سے نجات کی کوششوں میں مدد کے لیے ماہر ٹیموں کو بھی متحرک کیاجائے گا۔