چین کے وسطی صوبہ ہینان میں سیاح یون تائی پہاڑ کے دلکش مقام کا دورہ
کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
چین کے وسطی صوبہ ہینان میں سیاح یون تائی پہاڑ کے دلکش مقام کا دورہ
کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
اقوام متحدہ نے روس یوکرین سے فوری جنگ بندی کی اپیل کر دی،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے یوکرین کے یومآزادی پر دونوں ممالک سے امن کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یوکرینی عوام کو اس وقت امن کی اشد ضرورت ہے ،گوٹیرس نے کہا کہ روس یوکرین بے معنی جنگ کے نتائج یوکرین سمیت دیگر ممالک کو بھی متاثر کر رہے ہیں،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے اس بات پر زور دیا کہ اس جنگ کے نتیجے میں محاذ آرائی،عدم مساوات،طبی مسائل اور وبا کے بعد عالمی معیشت اور ماحولیاتی بحران بڑھتا چلا جا رہا ہے جس سے عالمی نظام کو نئی خامیاں بھی لاحق ہو چکی ہیں ،خوراک، کھاد اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور کروڑوں انسانوں کو بھوک، غریبی اور غذائی نشونما میں کمی جیسے مسائل بھی درپیش ہیں ،قوی امکان ہے کہ اگلے سال دنیا کو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کورونا وبا سمیت نا مواقف عالمی حالات کے باعث دنیا بھر پر قحط کا خطرہ پیدا ہو گیا،صرف 3سالوں میں شدید غذائی قلت کا شکار افراد کی تعداد دگنا ہوگئی ہے،اس حوالے سے عالمی خوراک پروگرام (ڈبلیو ایف پی)کا کہنا تھا کہ کووڈ 19سمیت وبائی امراض، عالمی تنازعات اور موسمیاتی تبدیلیں کے باعث دنیا بھر میں شدید غذائی قلت سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 345ملین تک جا پہنچی ہے جو کہ کورونا وائرس جیسی عالمی وبا آنے سے قبل 135ملین تھی،ڈبلیو ایف پی کے علاقائی ڈائریکٹر کورین فلیشر نے انکشاف کیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور عالمی تنازعات کی وجہ سے اس میں مزید اضافہ ہوگا،انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجوں کا اثر ایک اور غیر مستحکم کرنے والا عنصر ہے جو خوراک کی کمی کو بڑھا سکتا ہے جو تنازعات اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا باعث بن سکتا ہے،انہوں نے کوویڈ، موسمیاتی تبدیلی اور یوکرین میں جنگ کے پیچیدہ اثرات کے بارے میں فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے
دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلیوں اور تنازعات کی وجہ سے 10گنا زیادہ نقل مکانی کا امکان ظاہر کیا،انہوں نے نشاندہی کی کہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں یوکرین کے بحران کے بڑے پیمانے پر اثرات مرتب ہوئے ہیں، یمن اپنی غذائی ضروریات کا 90فیصد درآمد کرتا ہے،عراق میں بھی خوراک کیقلت کا خدشہ ہے اور عراق کو تقریبا 5.2 ملین ٹن گندم کی ضرورت ہے جب کہ اس کی ملکی پیداوار 2.3ملین ٹن گندم ہے، جس کی وجہ سے اسے بقیہ گندم مہنگے داموں درآمد کرنی پڑی، ریاستی حمایت کے باوجود، شدید خشک سالی اور بار بار پانی کے بحران پورے عراق میں چھوٹے مالکان کی روزی روٹی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،فلیشر نے بتایا کہ ڈبلیو ایف پی غذائی بحران کا شکار 16ملین میں سے 13ملین لوگوں کی مدد کرتا ہے، لیکن فنڈز کی کمی کی وجہ سے ان میں سے صرف نصف کی روزانہ کی ضروریات پوری ہوتی ہیں،ڈبلیو ایف پی کے ذمے دار نے کہا کہ لاگت میں اوسطا 45فیصد اضافہ ہوا ہے کیونکہ کوویڈ اور یوکرین میں جنگ کے باعث مغربی عطیہ دہندگان کو ساتھ بڑے معاشی چیلنجوں کا سامنا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے خلاف جو پرچہ درج کیا گیا وہ جھوٹا اور غلط ہے ، قانونی طور پر عدالت میں جانے کیلئے ضمانت کی درخواست کرنی پڑتی ہے ، جو ایف آئی آر درج کی گئی وہ جلد ختم ہوجائے گی ، جو مولانا فضل الرحمن کی گزشتہ رات کی تقریر ڈرے ہوئے سہمے ہوئے گیدڑ کی تقریر تھی ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا فضل الرحمن کا کہنا تھا بین الاقوامی میڈیا اور اداے عمران خان کے ساتھ مل گئے ہیں۔ وہ اپنی شکست کا اعتراف تھا ، جو یہ احمقانہ حرکتیں کررہے ہیں۔ اس کا نتیجہ بھگتیں گے ، اس جدوجہد کا آخری مرحلہ شروع ہوچکا ہے ، اگر اللہ کی مدد شامل رہی تو 10ستمبر تک اس امپورٹڈ حکومت سے جان چھڑا لیں گے ۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق وفاقی وزیر ورہنما پی ٹی آئی اسدعمرنے کہا ہے کہ ہم عدالت کے باہر کھڑے رہے ، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان عدالت میںپیش ہوئے ، عمران خان پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا ،ان کے خلاف مقدمہ درج کرنا اور ملک کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کیلئے بھی توہین ہے ،یہ ملک کے قانون کی توہین ہے ، دنیا میں پاکستان کا مذاق اڑایا جارہا ہے ۔ جمعرات کو انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت جو حرکتیں کررہی ہے اس سے ملک کمزور ہوسکتا ہے ، یہ ملک کی بہتری کیلئے نہیں ہوسکتا ، اللہ کا سایہ عمران خان پر ہے ، پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ، امپورٹڈ حکومت اپنے تمام منصوبوں پر ناکام ہونگے ، گزشتہ چارسال سے عمران خان پوری قوم کے ہمراہ تحریک آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ، یہ اس جنگ میں کامیاب ہوں گے ، جلد یہ کامیابی منظرعام پر آئیگی ،
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کراچی میں 15 جماعتیں ایک طرف اور تحریک انصاف ایک طرف ہے،مخدوم شفاعت گیلانی نے بھی مہربانو قریشی کی حمایت کی،ملک میں ایک فضا بن چکی ہے ۔سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے لئے اعزاز ہے کہ گیلانی خاندان کے چشم و چراغ میرے دائیں بائیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم این اے ابراہیم خان کی مہربانی کا بھی شکر گزار ہوں، درگاہ موسی پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم سید ولایت مصطفیی گیلانی نے مہر بانو قریشی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مخدوم سید شفاعت گیلانی نے بھی این اے 157 میں مہر بانو قریشی کی حمایت کی ہے، راجن بخش گیلانی کا بھی شکر گزار ہوں وہ مہر بانو قریشی کی دن رات کمپین کررہے ہیں۔ سابق وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مخدوم سید شوکت گیلانی ،مخدوم سید محسن رضا گیلانی، سید غلام مصطفی گیلانی کی جانب سے حمایت کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے کہا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے، عمران خان پر دہشت گردی کی ایف آئی آر درج کر کے حکومت نے حماقت کی۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے تنہا کراچی میں مقابلہ کیا اور کامیاب ہوئی، کراچی میں 15 جماعتیں ایک طرف اور تحریک انصاف ایک طرف ہے، ملک میں ایک فضا بن چکی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ لیگل ایکشن کے کہنے پر میرے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا، پوری دنیا میں پاکستان کا نام خراب کیا جارہا ہے ۔ جمعرات کے روز انسداد دہشتگردی کے عدالت میں پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کا مذاق بنا ہوا ہے ، شہباز گل پر تشدد ہوا اور یہ عدالت میں ثابت ہوگیا میں نے آئی جی اسلام آباد پولیس اور ڈی آئی جی کے خلاف لیگل ایکشن کا کہا تھا ،انہوں نے مزید کہا کہ تشدد ثابت ہونے کے باوجود پولیس کے حوالے کرنے پر لیگل ایکشن کا کہا ۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شہر قائد میں ندی نالوں کے اطراف قائم کچی آبادیوں سے متعلق عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا، معزز جج نے درخواست گزار پر اظہار برہمی کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس حسن اظہر رضوی نے لیاری ندی اور ملیر ندی کے اطراف غیرقانونی آبادیوں کے قیام اورتجاوزات کے خلاف درخواست پرسماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے درخواست گزار سے کہا کہ جس وقت آبادیاں بن رہی تھیں اس وقت کہاں تھے آپ؟ جسٹس حسن اظہررضوی کا کہنا تھا کہ کراچی میں ندی نالوں کیاطراف آبادیاں قائم ہوگئیں مکانوں کو لیزیں مل گئیں، سپریم کورٹ نالوں سے تجاوزات کو ختم کرنے کا حکم جاری کرچکی ہے۔ درخواست گزار ممتاز علی نے عدالت کو بتایا کہ لیاری اور ملیرندی میں دوسرے علاقوں کا پانی بھی داخل ہوتا ہے، اگرغیرقانونی آبادیوں کو نہیں روکا گیا تو گجر نالے اور اورنگی نالوں جیسا حال ہوگا۔ عدالت نے کہا کہ نالوں پرتجاوزات کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے، عدالت نے درخواست گزار کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پشاور میں الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں این اے 22 مردان کے لیے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے، عدالت نے عمران خان کے خلاف درخواست خارج کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل میں عمرانخان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 مردان سے متعلق کاغذات نامزدگی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ الیکشن ٹریبونل کے جسٹس اعجاز انور نے سماعت کی، درخواست گزاروکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان پہلے سے ہی قومی اسمبلی کا ممبر ہے، عمران خان نے دوسرے حلقے سے الیکشن لڑنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ الیکشن قانون میں ایک سے زیادہ حلقوں سے الیکشن پر کوئی پابندی نہیں، درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان کے اثاثے 3 کروڑ سے 30 کروڑ تک کیسے پہنچے، عمران خان نے اضافی اثاثوں کو ظاہر نہیں کیا۔ عمران خان کے وکیل نے ٹریبونل کو بتایا کہ عمران خان استعفی دے چکے ہیں، اب اسمبلی کے ممبر نہیں، اگر اسمبلی کا ممبر بھی ہے تو قانون میں پھر بھی کوئی پابندی نہیں، جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا کہ توشہ خانہ اشیا 2018 میں ملیں تو کیوں ابھی تک ظاہرنہیں کیں، جس پر عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ ذاتی استعمال کی اشیا الیکشن کمیشن کے سامنے ظاہر نہیں کی جاتیں، جن اشیا کو ظاہر کرنا ہوتا ہے الیکشن کمیشن میں اسکی قیمت ظاہرکی گئی ہے، 329 اشیا گفٹس میں سے عمران خان نے صرف 11 لی ہیں، توشہ خانہ ریفرنس الیکشن کمیشن میں فی الحال زیر سماعت ہے،عمران خان القادر ٹرسٹ کا بینفشری نہیں۔ عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ عمران خان کی بیٹی کے حوالے سے الزامات کا کوئی ثبوت نہیں، نادرا ریکارڈ کے مطابق عمران خان کی کوئی بیٹی نہیں، یہ درخواست بھی زائدالمعیاد ہے، وقت پر اعتراض جمع نہیں کیا گیا۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے پہلے فیصلہ محفوظ بعدازاں مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ضمنی انتخابات این اے 22 مردان کیلئے عمران خان کے کاغذات درست قراردیئے ہوئے درخواست خارج کردی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام اور محاذ آرائی سے قیامت تک بیرونی سرمایہ نہیں آ سکتی۔ نجی سرمایہ کاری اور سی پیک کے فوائد پر رپورٹ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہا تھا کہ اگر کوئی کہتا ہے کہ پاکستان کی قوم کرپشن کی وجہ سے ترقی نہیں کر سکی تو غلط ہے، پاکستانی قوم اتنی ہی کرپٹ ہے جنتی دنیا کی دوسری قومیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک میں ترقی نہیں ہو سکتی، سوچنا ہو گا کہ کیا ہم نے اہداف پورے کیے؟ کیا وجہ ہے دیگر ممالک ہم سے آگے نکل گئے؟ انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت قوم بیماری کی تشخیص درست کی تو علاج بھی درست ہو جائے گا، بے یقینی، محاذ آرائی سے قیامت تک بیرونی سرمایہ نہیں آ سکتی، معیشت میں استحکام آتا ہے تو درآمدات بڑھنے سے ادائیگیوں میں استحکام نہیں رہتا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا سی پیک 2013 میں کاغذ کا ٹکڑا تھا، چین نے پاکستان میں اس وقت سرمایہ کاری کی جب مقامی سرمایہ کار، سرمایہ کاری کو تیار نہ تھا، یورپ اور امریکا سمیت کوئی ملک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہ تھا۔
احسن اقبال نے کہا کہ پانچ سال میں چین سے 29 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئی، چین نے تھر کول میں آکر سرمایہ کاری کی، تھر کول پلانٹ سے 400 سال کے لیے بجلی پیدا کی جا سکتی ہے، تھرکول پاکستان کا سب سے سستا انرجی پیدا کرنے والا منصوبہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں انفرا اسٹرکچر اور انرجی کے مسائل کا سامنا تھا، سی پیک صرف بجلی اور انفرا اسٹرکچر کا منصوبہ نہیں، یہ اسٹریٹجک منصوبہ ہے، 2020 سے 2025 تک 5 اقتصادی ژون بناکر چینی صنعت کو ری لوکیٹ کرنا تھا لیکن گزشتہ حکومت نے 2 سالوں میں سی پیک میں خرابیاں نکالیں۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ ہمیں اقتصادی قوم بننا ہو گا، سیاسی استحکام اور پالیسیوں میں تسلسل سے ہی معاشی ترقی ہو سکتی ہے، معاشی بہتری کے لیے ہمیں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کو بڑھانا ہو گا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ سابق وزیراعطم عمران خان اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوگئے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ایڈیشنل سیشن جج اور پولیس افسران کیخلاف نازیبا بیان دینے کے مقدمے میں عبوری ضمانت کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت پہنچے تو سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت تھے۔ عمران خان انسدادہشت گردی عدالت پیش ہوئے تو ان کے ہمراہ پرویز خٹک اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان حاضری لگا کر بیٹھ گئے ، تو ان کے وکیل بابر اعوان نے درخواست کی کہ میں عمران خان کے خلاف درج ایف آئی آر پڑھنا چاہتا ہوں۔ جج نے عمران خان کے وکیل سے استفسار کیا کہ جس نے شکایت کی کیا وہ خود بھی دھمکی آمیز تقریر سے متاثر تھا۔ بابر اعوان نے جواب دیا کہ تقریر میں تین لوگوں کا نام لیا گیا ان میں سے ایک نے بھی شکایت نہیں کی، مجسٹریٹ علی جاوید نے مقدمہ درج کرایا۔
بابر اعوان نے موقف پیش کیا کہ عمران خان نے کہا تھا آئی جی اور ڈی آئی جی تم پر کیس کروں گا، یہ نہیں کہا تھا عمران خان نے کہ تمہیں جان سے مارنا ہے۔ مجسٹریٹ کو ایک عام آدمی کی زبان میں مخاطب کیا گیا۔ عمران خان نے وکیل بابر اعوان اور علی بخاری کے ذریعے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ضمانت کی درخواست جمع کرائی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے انتقامی کارووائی کے تحت دہشتگردی کا مقدمہ بنایا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی یکم ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان کی ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی جاتی ہے۔ عدالت نے عمران خان کی مستقل ضمانت کی درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس سے یکم ستمبر تک جواب طلب کر لیا ہے، جب کہ پولیس کو یکم ستمبر تک عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا گیا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہبازشریف نے امیر قطر کی گرم جوشی اورمہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تعلقات کو بلندیوں پر لیجانے کیلئے اقتصادی تعاون کی اہمیت سے آگاہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ قطرکادوروزہ دورہ مکمل کر کے پاکستان کے لیے روانہ ہورہا ہوں ، قطرکی حکومت اورعوام کاشکریہ اداکرتاہوں خصوصی طور پر امیرقطر کی گرم جوشی اورمہمان نوازی پر شکر گزار ہوں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قطر کے دورے کے 2 اہم پہلو ہیں، تعلقات کو بلندیوں پر لیجانے کیلئے اقتصادی تعاون کی اہمیت سے آگاہ ہیں، پاکستان اورقطرتیزی سے بدلتی دنیامیں نئے امکانات کے حوالے سے واضح وژن رکھتے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سندھ اور بلوچستان اور پنجاب سمیت ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی۔ حالیہ بارشوں میں اب تک 300 بچوں سمیت900 سے زائد اموات ہوچکیں۔لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے،ہزاروں ایکڑ فصلیں اجڑ گئیں۔ سڑکیں بہہ گئیں، شہروں اور صوبوں کا آپس میں رابطہ کٹ گیا۔ این ڈی ایم اے نے بارشوں اور سیلاب کے باعث 14 جون سے اب تک ہونے والے نقصانات کے اعدادو شمار جاری کردیے۔این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں 14جون سے اب تک بارشوں اور سیلاب سے 903افراد جاں بحق ہوئے۔سیلاب سے ایک ہزار293افراد زخمی ہوئے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے بلوچستان میں 230 افراد جاں بحق ہوئے۔سندھ 293افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 164افراد لقمہ اجل بنے۔ آزاد کشمیر میں سیلاب اوربارشوں سے 37افراد جاں بحق ہوئے۔گلگت بلتستان میں 9افراد سیلاب کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں سیلاب سے4لاکھ 95ہزار259مکانات کو مکمل اور جزوی نقصان پہنچا۔بلوچستان میں 26ہزار 897 مکانات کو مکمل اور جزوی نقصان پہنچا۔ خیبر پختونخوا میں 15 ہزار117مکانات سیلاب اوربارشوں میں بہہ گئے۔پنجاب میں84ہزار106مکانات متاثر ہوئے۔سندھ میں 3لاکھ 68ہزار233مکانات کو مکمل اور جزوی نقصان پہنچا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ملک بھر میں سیلاب اوربارشوں سے 7لاکھ 8ہزار 98مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے 710کلومیٹر شاہراہیں متاثر ہوئیں۔ سندھ میں 2ہزار281اعشاریہ 5 کلو میٹر شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئیں۔پنجاب 37،خیبر پختونخوا 6اعشاریہ 5اور گلگت بلتستان میں 2کلومیٹر شاہراہیں بہہ گئیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ اسکے خلاف دہشت گردی کے پرچے بنوا رہے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ اسکے خلاف دہشت گردی کے پرچے بنوا رہے ہیں۔حکمران الیکشن سے بھاگ رہے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کو مدد کے لیے پکاررہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ووٹ دینے والے سیلاب کے باعث مررہے ہیں۔ووٹ لینے والے اسلام آباد میں مزے کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا لیٹر آف انٹینٹ عام کیاجائے تاکہ آنے والے عذاب کا پتہ چل سکے۔دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہو گئیں،ہم20روپے فی لیٹر مزید سیلز ٹیکس لگانے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فیول سرچارج کے بغیربینک بل وصول نہیں کررہے، ڈالر کو پرلگ گئے ہیں۔ عوام کی چیخیں فرش سے عرش تک پہنچ چکی ہیں، ستمبر ماہ ستمگر ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو سمجھ آگئی ہے کہ شہباز شریف اپنے اقتدار کے لیے کہاں تک جاسکتے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ظالم حکمران مصیبت کے وقت سیاست میں مصروف ہیں، قوم سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کرے۔ سکھرمیں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکومتوں نے امداد ارکان اسمبلی کو دے دی ہے، جو متاثرین کو سیاسی سپورٹ کی یقین دہانی کے بعد فراہم کی جا رہی ہے۔وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی ذمے داری انجام نہیں دے رہی ہیں، لاکھوں لوگ بارشوں کے دوران کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں، بچوں کے کھانے کے لیے راشن، پینے کے لیے دودھ نہیں، دست و قے کی بیماریاں پھیل رہی ہیں اور ادویات تک دستیاب نہیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ متاثرین کو خیموں کی فوری طور پر ضرورت ہے جبکہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اعلان کردہ فنڈز لوگوں تک نہیں پہنچ رہے۔ حکومتوں نے راشن اور ٹینٹ سیلاب زدہ علاقوں میں اپنے ارکان اسمبلی کو فراہم کر دیئے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کا پروسیجر اتنا سست ہے کہ قیامت گزر جانے کے بعد ہی متاثرہ فرد کو کچھ نہ کچھ امداد پہنچتی ہے۔ وزیراعظم اور وزرائے اعلی امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں کیونکہ ارکان اسمبلی متاثرہ علاقوں سے بھاگ گئے ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی دکھ کی گھڑی میں اپنے تمام وسائل مصیبت زدگان کی مدد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ الخدمت فانڈیشن کے رضاکار جگہ جگہ موجود ہیں۔ قوم سیلاب زدگان کی مدد میں ہمارا ساتھ دے۔ سراج الحق نے جیکب آباد، شکارپور، کندھ کوٹ اور بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد آ مد پر جوڈیشل کمپلیکس کے چاروں اطراف کی سڑکیں بند کر دی گئیں اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جوڈیشل کمپلیکس کے چاروں اطراف پولیس اور ایف سی کے 400 اہلکار تعینات رہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے عمران خان کو تین دن کے اندر ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا اور اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملنے والی حفاظتی ضمانت کا آج آخری دن تھا۔ عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یوکرین روسی حملے کے بعد پہلا یوم آزادی کے موقع پر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن یوکرین سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک بار پھر کیف پہنچ گئے،برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کیف میں یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات کی اور انہیں برطانوی حمایت کا یقین دلایا،میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بورس جانسن کا کہنا تھا برطانیہ یوکرین کے ساتھ کھڑ ا ہے، انہیں یقین ہے یوکرین یہ جنگ جیت جائے گا،اس موقع پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے روس کیخلاف جنگ کے لیے یوکرین کو مزید ڈرونز، میزائل اور دیگر جنگی ساز و سامان دینے کا اعلان بھی کر دیا،برطانوی وزیراعظم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ یہ یوکرین کی اہمیت ہے اور مغرب نے ماسکو کو جنگ کی رفتار پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی،زیلنسکی نے مزید کہا کہ ہم آرام نہیں کر سکتے، ہم تنازع کو منجمد نہیں کر سکتے، ہم ایک، 2، یا 3 سال انتظار نہیں کر سکتے، ہم کسی بھی حالت میں پہل ترک نہیں کریں گے،یوکرینی صدر زیلنسکی نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مکمل پیمانے پر روسی جارحیت کے پہلے دنوں سے ہمارے ملک کی غیر سمجھوتہ حمایت پر ہم آپکے مشکور ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکہ نے شام کے شمال میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں پر فضائی حملہ کیا ہے، عالمی میڈیا کے مطابق امریکہ فورسز کمانڈ آفس نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ"صدر جو بائیڈن کے احکامات پر امریکہ مسلح افواج نے بدھ کی شام کے شہر دیرالزور پر فضائی حملے کئے ہیں"،بیان میں کہا گیا ہے کہ "حملوں کا مقصد امریکہ مسلح افواج کو 15اگست کو ایرانی حمایت کے حامل گروپوں کی طرف سے امریکی اہلکاروں پر کئے گئے حملوں سے مشابہہ، حملوں سے بچانا ہے"، حملے میں ایران کی سپاہ پاسداران اسلامی سے منسلک گروپوں کے زیرِ استعمال انفراسٹرکچر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے اور حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی ایک ٹیم یوکرین کے زاپوریا جوہری ری ایکٹر کا معائنہ کرے گی،اقوام متحدہ کے سیاسی امور کی نائب سیکریٹری جنرل روزمیری دی کارلو نے روس کی درخواست پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں روس یوکرین جنگ کے دوران جوہری ری ایکٹر پر ممکنہ بمباری کے خدشات پر غور کیا ،انہوںنے کہا کہ جوہری ری ایکٹر کے اندر اور اس کے اطراف میں خطرات بڑھ رہے ہیں جس پر عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی ایک ٹیم زاپوریا کا معائنہ کرنے جائے گی ،نائب سیکریٹری نے کہا کہ ری ایکٹر کے قریب ہونے والی بمباری خطرے کی علامت بنی ہوئی ہے اور اگر یہ جاری رہی تو ہمیں کسی ہولناک تباہی کا سامنا کرنا ہوگا،دی کارلو نے کہا کہ فوجیوں کے ری ایکٹر سے فوری انخلا کو ممکن بنانے سمیت یوکرین اور روس سے مطالبہ ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی زیر نگرانی معائنہ کار ٹیم سے تعاون کرے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکا نے روس سے تجارتی تعلقات رکھنے کی صورت میں ترکیہ پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دے دی،غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے ترکیہ کی بڑی کاروباری شخصیات اور اداروں کو ایک خط بھیجا گیا ہے جس میں روس سے تجارت کرنے پرپابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی گئی ہے،ترکیہ کی کاروباری شخصیات نے خط ملنے کی تصدیق کی ہے،رواں ماہ کے آغاز میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن نے ایک ملاقات کے دوران دوطرفہ معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔ترکیہ کے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق روس اور ترکیہ کے درمیان تجارت میں مئی اورجولائی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 50فیصد اضافہ ہوا،امریکی ڈپٹی وزیرخزانہ نے جون میں ترکیہ کا دورہکیا تھا اور حکام کو روس سے تجارتی روابط رکھنے پر پابندیاں لگانے سے متعلق خبردار کیا تھا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
گستاخانہ بیان دینے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ کی رہائی کیخلاف بھارتی مسلمان سراپا احتجاج ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق گستاخانہ بیان دینے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجا کی رہائی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں،تلنگانہ ریاست کے شہر حیدرآباد میں ہزاروں افراد نے ٹی راجا سنگھ کے خلاف مظاہرہ کیا اور حکام سے اس کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا،بھارتی پولیس نے گستاخ رسول کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پرتشدد کیا اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا،بھارتی حکام نے گستاخانہ بیان دینے والے ٹی راجا سنگھ کو کچھ دیر کے تحویل میں لے لیا تھا جسے بعد میں رہا کردیا گیا،ٹی راجا سنگھ کی رہائی کیخلاف بھارت کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روس کا یوکرین کے ریلوے اسٹیشن پر راکٹ حملہ ، کم از کم 22 افراد ہلاک اور 50 سے زاہد زخمی ہو گئے ، 5 ریل مسافر بوگیوں میںآتشزدگی،ایک فیملی کے 5 افراد جھلس گئے ، غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ خفیہ اطلاع سے انہیں دنیپروپیٹروسک کے علاقے میں چپلین پر روسی حملے کے بارے میں علم ہوااور وہ سلامتی کونسل سے بات کرنے کی تیاری کر رہے تھے کہ روس نے گزشتہ روز ریلوے اسٹیشن پر راکٹ حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں کم سے کم 22 افراد ہلاک اور 50 سے زاہد زخمی ہو گئے، انہوں نے کہا ایک فیملی کے5 افراد گاڑی میں جار ہے تھے جن میں ایک 11 سالہ لڑکا بھی شامل تھا کہ مشرقی قصبے چپلین میں روسی حملے سے پانچوں افراد جل کر ہلاک ہو گئے،روسی صدر نے کہ راکٹ حملہ سے ریل کی چار مسافر بوگیوں میں آگ لگ گئی، یوکرینی صدر نے روس کے راکٹ حملے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیاہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلیاں تباہی پھیلانے لگیں، دیر بالا میں سکول سے واپس جاتے وقت3 بچیاں ریلے میں بہہ گئیں۔ ایک نعش مل گئی جبکہ دو کی تلاش جاری ہے۔ندی نالوں میں طغیانی کے باعث مختلف اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ سکول 3 روز کیلئے بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے دیگر صوبوں سمیت خیبر پختونخوا میں موسمیاتی تبدیلیوں نے حالات کو تبدیل کردیا ،بالائی علاقے چترال ،گلگت بلتستان کے پہاڑوں کی چوٹیوں پر موجود برف اور منجمد گلیشئیر تیزی سے پگھلنے لگے، صوبہ بھر میں حالیہ بارشوں سے مختلف اضلاع میں جانی ومالی نقصانات ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے صوبے میں سیلاب سے متاثرہ 23 اضلاع کومون سون کے لیے مزید 30 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری کیے ہیں، جن میں ٹانک کیلیے 3 کروڑ، نوشہرہ 3 کروڑ،ڈی آئی خان 2 کروڑ،کرک 2 کروڑ، مانسہرہ 2، بونیر، کوہاٹ ، دیرلوئر کو 1کروڑ 50 لاکھ، دیراپر،لکی مروت،چترال اپر،شانگلہ، صوابی، سوات،بنوں،جنوبی وزیرستان،ابیٹ آباد،پشاور اورچارسدہ کو ایک ایک کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلابوں کے باعث گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف واقعات میں 60 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 117کے قریب افراد زخمی ہوئے، صوبہ بھر میں 11ہزارسے زائد گھروں کو نقصان پہنچا جن میں 7ہزار 510 گھر مکمل تباہ جبکہ 4 ہزارسے زائد کو جزوی نقصان پہنچا، ماہرین کے مطابق جنگلات کی بے دریغ کٹائی سمیت بڑھتی ہوئی آلودگی اور گرمی کی شدت میں اضافہ موسمیاتی تبدیلیوں کی اہم وجوہات ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل نے سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے وکیل چودھری اور دیگر لیگل ٹیم کے توسط سے سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرے خلاف مقدمہ بد نیتی اور سیاسی بغض کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر کچھ حصے ایف آئی آر میں شامل کیے گئے، میں اعلی ترین یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہوں اور امریکا و یورپ کی درس گاہوں میں پڑھاتا رہا ہوں، درخواست گزار کے خلاف پرچے میں درج دفعات کے تحت مقدمہ نہیں بنتا۔ شہباز گل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مجھے بد نیتی کے تحت مقدمہ میں پھنسایا گیا ہے، درخواست ضمانت منظور کی جائے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے، مثبت کیسز کی شرح 1.92 فیصد رہی۔قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کے مطابق ملک میں کورونا کی چھٹی لہر کے مہلک وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔ این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مجموعی طور پر 16 ہزار339 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 313 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.92 فیصد ہے، جبکہ ابھی بھی جان لیوا وائرس سے متاثرہ 134مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں درج مقدمے میں درخواست قبل از گرفتاری جمع کروادی۔ پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری نے ایمپلی فائر ایکٹ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں عبوری درخواست ضمانت قبل از گرفتاری سیشن کورٹ میں وکیل بابر اعوان کے ذریعے دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جب ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں تو پٹیشنر اس وقت لاہور کی ریلی میں شریک تھا ۔میں پولیس کے سامنے شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں ۔ ضمانت منظور کی جائے۔ خدشہ ہے کہ مجھے سوسائٹی میں تضحیک کے لیے گرفتار کیا جائے گا۔ قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے اسد عمر
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ(شِنہوا) چین نے قیمتوں میں اضافے پر قابو پانے کے لیے فوٹو وولٹک (پی وی) انڈسٹری میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔
وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت تین سرکاری اداروں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں، پی وی انڈسٹری کی کئی مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھاگیا ہے، جس کی وجہ سے منافع کے لیے ذخیرہ اندوزی جیسی غیر قانونی سرگرمیاں سامنے آئیں۔
گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ محکموں کو نگرانی سخت کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ قیمتوں میں اضافہ، اجارہ داری، اور جعلی اور ناقص مصنوعات کی تیاری اور فروخت جیسی غیر قانونی سرگرمیوں پرسخت پابندی عائد کی جائے گی۔ گائیڈ لائن میں صنعت کی اعلیٰ معیاری ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں کے تحت مارکیٹ کی طلب کو بہتر طور سے پورا کرنے کے لیے ٹیکنالوجیز کی ترقی اور اپ گریڈنگ کو تیز کرنے کے لیے کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔
تہران(شِنہوا)ایران نے بدھ کو بڑے پیمانے پر 2 روزہ ڈرون مشقوں کا آغاز کر دیا ہے جن میں مختلف فوجی یونٹ شریک ہیں۔
نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی مہر کے مطابق مشقوں کے ترجمان محمد موسوی نے کہا کہ جنگی کھیل کے پہلے دن ایرانی فوج اور وزارت دفاع کی جانب سے تیار کردہ بغیر پائلٹ فضائی گاڑیوں(یو اے ویز) نے سرحدی علاقوں اور بین الاقوامی پانیوں میں جاسوسی اور نگرانی کے مشنزکو کامیابی سے انجام دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان مشنز میں یاسر ، صادق ، پیلیکن ، ابابیل3، یزدان اور مہاجر 6 ڈرونز کا استعمال کیا گیا جو کہ ایران کی ڈرون صلاحیتوں کا ایک چھوٹا حصہ ہیں۔
آئی آر آئی بی کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنگی کھیل کا مرکزی ہیڈکوارٹرز صوبہ اصفہان میں واقع ہے۔
گزشتہ روز ایران کی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے محمد موسوی نے کہا تھا کہ مشقوں کے دوران پوشیدہ ڈرونز سمیت 150 سے زائد ڈرونز کے تجربات کیے جائیں گے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کی جانب سے تیار کردہ آف شورزیر سمندرموبائل ڈی ٹیکشن سسٹم،ہائژے جسے جیلی فش بھی کہا جاتا ہے، نے بحیرہ جنوبی چین کے میتھین سیپ زون میں 3ہزارمیٹر گہرائی میں سمندری ٹرائل مکمل کرتے ہوئے منظوری کا مرحلہ پاس کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، سمندری خصوصیات کا پتہ لگانے، سی واٹر، پور واٹر اور گاد کے نمونے لینے، نان ڈسٹرکٹو ٹرانسفر اورتشخیص کرنے کی صلاحیت کا حامل یہ نظام زیادہ سے زیادہ 3ہزار میٹر سے زیادہ کی گہرائی میں سمندروں میں کام کر سکتا ہے۔ زیر سمندرموبائل ڈی ٹیکشن سسٹم چینی اداروں نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے، جس میں گوانگژو میرین جیولوجیکل سروے اور ژی جیانگ یونیورسٹی شامل ہیں۔
نیروبی(شِنہوا) کینیا کے وکلاء کی ایک ٹیم نے برطانوی حکومت کے خلاف انسانی حقوق کی یورپی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے جس میں نوآبادیاتی دور میں ہونے والی تاریخی ناانصافیوں کا معاوضہ طلب کیا گیاہے۔دارالحکومت نیروبی میں وکیل جوئیل کیموٹائی بوسیک نے شِنہوا کو بتایا کہ وہ زمین ہتھیانے، تشدد اور زبردستی بے دخلیوں کے لیے معاوضہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہماری 2لاکھ ایکڑ زمین پر برطانویوں نے قبضہ کرکے ہمارے آباؤ اجداد کو بے دخل کیا تھا، ہمیں امید ہے کہ عدالت انصاف دلانے میں ہماری مدد کرے گی۔
بوسیک کے مطابق کینیا اور برطانیہ کے تین تین وکلا بھی ان کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔
منیلا(شِنہوا) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ کوویڈ-19کی وبا نے ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے میں غربت کے خلاف کوششوں کو کم از کم دو سال پیچھے دھکیل دیا ہے اس خطے میں بہت سے لوگوں کے لیے غربت سے بچنا پہلے سے زیادہ مشکل ہو جائے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی بدھ کو جاری ایشیا اور بحرالکاہل 2022 کے کلیدی اشاریوں کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال خطے کی اقتصادی ترقی سے انتہائی غربت میں کمی متوقع ہے، جویومیہ 1.90 امریکی ڈالر سے کم میں گزر بسرکے برابر ہے رپورٹ کے مطابق یہ سطح اگر وبا نہ پھیلتی تو 2020 میں حاصل کی جاسکتی تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وبا نے ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے میں بنیادی طور پر ملازمتوں میں نمایاں کمی اور سماجی تحفظ تک محدود رسائی سے غربت میں کمی کے ایک طویل رجحان میں خلل پیدا کیا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے خبردار کیا ہے کہ خطے نے پائیدار ترقی کے بہت سے اہداف حاصل کرنے میں نمایاں سست روی کا مظاہرہ کیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ غربت اور سماجی عدم مساوات کو کم کرنے اور سماجی ترقی کو بہتر بنانے کے اہداف حاصل کرنے میں تاخیر کی گئی جس سے بچنا ناممکن تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بحالی کا عمل ایشیا اور بحرالکاہل کی بہت سی معیشتوں کے لیے آسان نہیں ہو سکتا ہے وبا کی وجہ سے خوراک کا عدم تحفظ ،صحت اور تعلیمی سہولیات تک ناکافی رسائی سے آمدنی سے زیادہ غربت کی صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین نے سیلاب سے متاثرہ پاکستان کو ہنگامی امداد کی ایک اور کھیپ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مون سون کی شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے بلوچستان، سندھ اور پاکستان کے دیگر صوبوں میں 700 سے زائد افرادجاں بحق اور 3لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوگئے ہیں۔ بدھ کو میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان میں آنے والے شدید سیلاب اور اس کے نتیجے میں ہونے والے بھاری جانی و مالی نقصان سے آگاہ ہے اور وہ متاثرین سے دلی تعزیت اورغمزدہ خاندانوں، زخمیوں اور متاثرہ افراد سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے سماجی وذریعہ معاش تعاون فریم ورک کے تحت، چین نے پاکستان کو 4 ہزار خیمے، 50 ہزار کمبل اور 50 ہزار واٹر پروف خیمے فراہم کیے ہیں،جو قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے فرنٹ لائنز تک پہنچائے گئے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے سیلاب سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ٹوکیو(شِنہوا)جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدا نے کہا ہے کہ جاپان جدید ترین جوہری ری ایکٹر بنانے پرغور کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز توانائی پالیسی سے متعلق ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
فوکوشیما پلانٹ کی تباہی کے 11 سال بعد اس منصوبے سے فی الحال نئے جوہری پاور پلانٹس کی تعمیر سے گریز کرنیوالی حکومت کی جوہری توانائی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے۔
مقامی میڈیا نے بدھ کے روز بتایا کہ وزیراعظم کا خیال ہے کہ یہ منصوبہ جاپان کو درپیش بجلی کی قلت، کاربن کے اخراج کے خاتمہ میں تاخیر خصوصاً 2050ء تک کاربن کا اخراج صفر تک پہنچانے کے ہدف جیسے ساختی چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد کرے گا۔
جاپان نے مالی سال 2030ء میں اپنی بجلی کی فراہمی کا 20 سے 22 فیصد حصہ جوہری توانائی کی پیداوار سے حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، موسمی شدت اور عالمی سطح پر ایندھن کی قلت کے باعث ملک میں بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کے بعد حکومت جوہری توانائی کے حصول میں دوبارہ توسیع کرنے پر غور کر رہی ہے۔
بیجنگ(شِنہوا)چین نے سمندری طوفان ما آن کی وجہ سے ممکنہ ارضیاتی آفات کیلئے درجہ 4 کے ہنگامی ردعمل کو چالو کر دیا ہے۔
وزارت قدرتی وسائل کے مطابق سمندری طوفان ما آن سال کا نواں طوفان ہے جو جمعرات کو دن کے وقت صوبہ گوانگ ڈونگ کے ساحل سے ٹکرائے گا جس سے ملک کے جنوبی حصوں میں طوفانی بارشیں ہوں گی۔
وزارت نے کہا کہ سمندری طوفان ما آن سے متاثرہ جنوبی گوانگ شی ژوانگ خودمختار خطے اور مغربی یوننان میں ارضیاتی آفات کے زیادہ خطرات ہوں گے۔
وزارت نے کہا کہ مقامی حکومتوں کو سمندری طوفان ما آن کی وجہ سے ہونیوالی شدید بارشوں سےبچاؤ اور ردعمل کو بہت اہمیت دینی چاہیے۔ انہیں اپنے معائنہ، نگرانی اور ابتدائی وارننگ کے عمل کو بھی مکمل کرنا چاہیے۔
تہران(شِنہوا) ایرانی میڈیا کے مطابق امریکہ نے 1776 میں اپنے قیام کے بعد سے 2019 تک، دنیا بھر میں تقریباً 400 جنگیں لڑی ہیں۔
ملٹری انٹروینشن پروجیکٹ:1776سے 2019 تک امریکی فوجی مداخلت کے نئے اعدادوشمارکے عنوان سے ایران کے پریس ٹی وی کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق پچھلی دو دہائیوں کے دوران، امریکی فوج نے دوسرے ممالک کے علاقوں پر یومیہ اوسطاً 46 بم اور میزائل گرائے ہیں۔اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ فوجی کارروائیوں، پولیس کارروائیوں یا انسانی ہمدردی کی بنا پر مداخلت کے لبادے میں واشنگٹن کی ان لامتناہی جنگوں کا مقصد امریکہ کے ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس کے کلیدی ستون کی حمایت کرنا ہے۔
رپورٹ میں ایک سیاسی تجزیہ کار جولیس مبالوتوکے حوالے سے کہا گیا ہے کہ امریکہ نے جان بوجھ کر ان جنگوں کی منصوبہ بندی کی جس کا مقصداسلحے کی فروخت کو زیادہ سے زیادہ کرنا تھا، رپورٹ میں جنگوں کو فروغ دینے میں امریکی اسلحہ ساز اداروں اور خارجہ پالیسی سازوں کے درمیان ممکنہ ملی بھگت کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے۔
میدانشار(شِنہوا)افغانستان کے مشرقی صوبہ وردک میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کےالزام میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
صوبائی محکمہ انسداد دہشتگردی کے ایک اہلکار قاری عبدالصبور حماد نے بدھ کے روز میڈیا کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنا پر گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت میدانشار میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔
اہلکار کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ان کے قبضے سے 6 اے کے 47 رائفلیں ، ایک راکٹ لانچر اور بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔
مصر کے شہر العلمین میں منعقدہ اونٹوں کی دوڑ میں 900 اونٹ شریک ہوئے جن کا تعلق مصر کے تمام گورنریٹ سے تھا۔عرب ثقافت میں اونٹ کو بہت اہمیت حاصل ہے اور ان کی باقاعدہ پرورش کی جاتی ہے۔ دور قدیم میں تہواروں پر اونٹوں کی دوڑ سب سے اہم تصور کی جاتی تھی۔مصر سمیت عرب ممالک آج بھی اونٹ دوڑ کی روایت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کا خلائی اسٹیشن شینزو-14 کے عملے کے ساتھ مدار میں اب اپنے پینے کے پانی کا 90 فیصد سے زیادہ ری سائیکلنگ کے ذریعے پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس میں 10 فیصد سے کم زمین سے فراہم کیا جاتا ہے۔چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی(سی ایم ایس اے)کے مطابق ری سائیکلنگ کا عمل خلائی اسٹیشن میں نصب ماحولیاتی کنٹرول اور لائف سپورٹ سسٹم کے ذریعے کیا جاتا ہے، جس میں پانی کے الیکٹرولائسز، کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ہٹانے، نقصان دہ گیسوں کو ہٹانے، پیشاب کی صفائی، پانی کی صفائی، اور کاربن ڈائی آکسائیڈ اور ہائیڈروجن کے ساتھ پانی کی پیداوار کے ذریعے آکسیجن کی پیداوار کے لیے بالترتیب 6 ذیلی نظام شامل ہیں۔سی ایم ایس اے نے کہا کہ خلا میں زمین جیسا رہنے کے قابل ماحول پیدا کرنے کیمقصد کے ساتھ، ماحولیاتی کنٹرول اور لائف سپورٹ سسٹم خلائی جہاز کے اندر ہوا کے دبا، آکسیجن کی مقدار، ہوا کی رفتار، درجہ حرارت اور نمی کو کنٹرول کرتا ہے۔یہ آواز کو جذب کرنے والے کور، سانڈ انسولیشن پینلز، وائبریشن آئسولیٹر اور شاک پیڈز کے ساتھ کیبن میں شور کو کم کرتا ہے۔اس نے کہا کہ یہ خلابازوں کا پسینہ اور پیشاب بھی جمع کرتا ہے اور انہیں پینے کے پانی میں صاف کرتا ہے، اور ری سائیکل شدہ پانی کو الیکٹرولائز کرکے آکسیجن پیدا کرتا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین ایک مخصوص جاپانی سیاست دان کی جانب سے چین کے علاقے تائیوان کے دورے کے اس گھنائونے اقدام کی شدید مذمت کرتا ہے اور قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم اور مضبوط اقدامات کرے گا۔اطلاعات کے مطابق، جاپان کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے قانون ساز اور جاپان-آر او سی ڈائیٹ ممبرز کی کنسلٹیٹو کونسل کے چیئرپرسن کیجی فورویا تائیوان کے دورے پر ہیں اور تسائی انگ وین سے ملاقات کریں گے۔ترجمان نے دورے کے حوالے سے میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین کی واضح نمائندگی کو نظر انداز کرتے ہوئے، کیجی فورویا نے چین کے علاقے تائیوان کا دورہ کیا ہے، جو چین کے اندرونی معاملات میں سراسر مداخلت، ون چائنہ پر نسپل اور چار چین-جاپان سیاسی دستاویزات کی روح کی صریح خلاف ورزی ہے اور"تائیوان کی آزادی" کی علیحدگی پسند قوتوں کوایک سنگین غلط اشارہ بھیجتا ہے۔تائیوان کو چین کی مقدس سرزمین کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ بتاتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین-جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد اور دونوں ممالک کے درمیان بنیادی اعتماد سے متعلق ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اقوام متحدہ میں ایک چینی مندوب نے متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور جنوبی یوکرین میں زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ میں حادثات کے خطرے کو کم کریں۔اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے کہا کہ یہ بات پریشان کن ہے کہ جوہری پاور پلانٹ حالیہ دنوں میں بھی گولہ باری کی زد میں تھا۔ اگرچہ گولہ باری سے ابھی تک پلانٹ کی حفاظت کو کوئی فوری خطرہ لاحق نہیں ہوا ہے، لیکن یہ کسی بھی لمحے تبدیل ہو سکتا ہے، اس حوالے سے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی(آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نینشاندہی کی ہے۔انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا "جوہری تنصیبات کی حفاظت اور سیکورٹی کی بات آتی ہے تو آزمائش اور غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔ کوئی بھی واقعہ یوکرین اور اس کے پڑوسی ممالک کے ماحول اور صحت عامہ کے لیے ناقابل واپسی نتائج کے ساتھ سنگین جوہری حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔" انھوں نے کہا"چین ایک بار پھر متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، بین الاقوامی قانون کی سختی سے پابندی کریں، ڈائریکٹر جنرل گروسی کے تجویز کردہ سات ستونوں پر عمل درآمد کریں، ایسے اقدامات سے گریز کریں جو جوہری تحفظ اور سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں، اور حادثات کے خطرے کو کم سے کم کیا جائے۔"چین نے ہمیشہ آئی اے ای اے کی حفاظت کی ذمہ داریوں کو اپنے مینڈیٹ کے مطابق سختی سے پورا کرنے اور جوہری حفاظت اور سلامتی کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کرنے کی حمایت ہے۔ گینگ نے کہا کہ موجودہ حالات میں، آئی اے ای اے کے لیے ضروری ہے کہ وہ جلد از جلد زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ کا دورہ کرے تاکہ حفاظت اور سلامتی کی صورتحال کا پیشہ ورانہ اور تکنیکی جائزہ لیا جا سکے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب ستمبر میں گلوبل اے آئی سمٹ کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد کرے گا۔سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق "انسانیت کی بھلائی کے لیے مصنوعی ذہانت" کے موضوع کے تحت آمدہ ایونٹ حکومتی اداروں اور دنیا بھر کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ایکسپرٹ اور ماہرین کو راغب کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق اے آئی میں مہارت رکھنے والے 100 سے زائد مقررین ورک سیشنز، پینل ڈسکشنز اور ذیلی ورکشاپس میں حصہ لیں گے۔اس نے مزید کہا کہ سمٹ میں سمارٹ شہروں، انسانی صلاحیت کی ترقی، صحت کی دیکھ بھال، نقل و حمل، توانائی، ثقافت اور ورثہ، ماحولیات اور اقتصادی نقل و حرکت سمیت متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جس کا مقصد موجودہ چیلنجز کا حل تلاش کرنا اور اے آئی ٹیکنالوجیز کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دبئی میں بطور فورمین کام کرنے والے ایشیائی باشندے نے ڈیٹنگ ایپ پر یورپین لڑکی سے 6 لاکھ 20 ہزار درہم ہتھیالیے۔ اماراتی میڈیا کے مطابق ایک 33 سالہ ایشیائی شخص نے ڈیٹنگ ایپلی کیشن کے ذریعے ایک یورپی لڑکی سے رابطہ کیا جو شادی کے لیے شوہر کی تلاش میں تھی، دھوکے باز نے خود کو ایک مغربی ملک کی فوج میں ایک افسر ظاہر کرتے ہوئے یورپین لڑکی سے شادی کرنے اور اس کے ساتھ امریکہ منتقل ہونے کا وعدہ کیا اور جب وہ ایک دوسرے سے آن لائن بات کرنے لگے تو اس نے اسے ایک شخص کی تصاویر بھیج کر یقین دلایا جس کی وہ نقالی کر رہا تھا اور کہا کہ اس وقت متحدہ عرب امارات میں مقیم ہوں لیکن شادی کرنے کے بعد امریکہ جانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اس شخص نے رابطہ کرنے کے لیے واٹس ایپ اور اسکائپ کا استعمال کیا تاہم جب بھی وہ اس سے اپنا کیمرہ آن کرنے کا کہتی تو وہ اسے بتاتا میں ایک فوجی اڈے پر ہوں اور یہاں اس کی اجازت نہیں ہے تاہم یہ شخص اس سے بار بار پیسے مانگتا اور کہتا کہ یہ رقم ان کی شادی اور امریکہ میں زندگی کا نیا سفر شروع کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی، اس کے علاوہ یہ رقم ایک فوجی کو رشوت دینے کے لیے استعمال کی جا رہی ہے تاکہ اس کا فوج میں تبادلہ کیا ہوسکے۔اپنے بیان میں یورپی لڑکی نے کہا کہ مجموعی طور پر 6 لاکھ 20 ہزار درہم کی رقم منتقل کی گئی اور اس نے 1 لاکھ ڈیجیٹل کرنسی میں بھی خریدا تاہم رقم منتقل کرنے کے بعد اس نے جب ملنے کا کہا تو وہ شخص غائب ہو گیا اور اس کے ساتھ تمام رابطوں کو ختم کردیا، اس شخص کو گوگل کرنے پر پتہ چلا وہ ایک سابقہ افسر ہے جس کی فیملی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ایشیائی شخص کی حقیقت سامنے آنے پر لڑکی نے فوری طور پر پولیس میں شکایت درج کرائی اور جب سی آئی ڈی کے افسران ملزم کے مقام پر پہنچے تو پتہ چلا کہ وہ 33 سالہ ایشیائی باشندہ ہے جو بطور فورمین کام کرتا ہے جب کہ تفتیش اور ملزم کے ریکارڈ سے تصدیق ہوئی کہ ملزم نے متاثرہ لڑکی کے اکانٹ سے بڑی رقم حاصل کی تھی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منصبِ صدارت چھوڑنے کے باوجود300 سے زائد اہم دستاویزات فلوریڈا میں اپنے گھر میں ہی رکھ لیں جو عدالتی حکم پر چھاپے کے بعد برآمد ہوئیں۔ گزشتہ روز امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ سابق صدر کے فلوریڈا میں موجود وسیع و عریض اور پرآسائش گھر میں خفیہ ایجنسی ایف بی آئی، سی آئی اے اور نیشنل سیکیورٹی سے متعلق دستاویزات برآمد ہوئیں۔واضح رہے کہ نیشنل آرکائیو نے فروری میں کچھ دستاویزات برآمد کی تھیں جن میں 150 سے زائد کلاسیفائیڈ مواد موجود تھا، اور اسی کے بعد ٹرمپ کے گھر مار اے لاگو میں چھاپے مارے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے معاون نے ایسی ہی دستاویزات کا ایک سیٹ جون کے مہینے میں محکمہ انصاف کے حوالے کیا تھا۔اس کے بعد ایف بی آئی حکام نے فلوریڈا گالف کلب اور کنٹری کلب پر چھان بین کرنے پر کلاسیفائیڈ مواد کے 11 سیٹس برآمد کیے۔جو دستاویزات ٹرمپ کے گھر سے برآمد ہوئیں ان میں کیا مواد موجود ہے اس بارے میں تو تفصیلات سامنے نہیں آسکیں، البتہ امریکی میڈیا کا کہنا ہے یہ نیشنل سیکیورٹی کے مفادات سے متعلق مختلفموضوعات پر مشتمل فائلیں ہیں۔اس حوالے سے ایف بی آئی اور ٹرمپ کے نمائندوں کی جانب سے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔خیال رہے کہ ٹرمپ اس تحقیقات کو اپنے حقوق کی ناقابلِ تصور خلاف ورزی قرار دے چکے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ کے گستاخانہ بیان پر بھارتی شہر حیدرآباد میںتاحال کشیدگی برقرار ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، بدھ کے روز حیدرآباد کے حساس مقامات پر دکانیں بند کرا دی گئی ہیں اور پولیس دستے تعینات کردیے گئے ہیں۔گستاخانہ بیان کے خلاف مظاہرہ کرنے والے تقریبا 30 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بی جے پی کے رکن ٹی راجا سنگھ کی گستاخانہ ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر مسلمانوں نے احتجاج کیا۔احتجاج کے بعد راجا سنگھ کو گرفتار کیا گیا تاہم کچھ ہی دیر میں ضمانت پر رہا بھی کر دیا گیا۔بھارتیہ جنتا پارٹی نے گستاخانہ بیان پر ٹی راجا سنگھ کی پارٹی رکنیت بھی معطل کر دی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی وزارت حج نے اعلان کیا ہے کہ مقامی زائرین اب حج اور عمرہ کے لیے فیس کی ادائیگی قسطوں میں کرسکیں گے۔سعودی وزارت حج کے مطابق حالیہ کامیاب حج سیزن کے نفاذ کے بعد پہلی مرتبہ مقامی زائرین کیلئے جلد ہی رجسٹریشن کھولنے کی تیاری کی جارہی ہے جس کے تحت حج رجسٹریشن کے آغاز کے لیے ماہ صفر (ستمبر )کا منصوبہ زیر غور ہے۔وزارت کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ زائرین حج کی رجسٹریشن فیس قسطوں میں جمع کرواسکتے ہیں، فی الحال یہ پیشکش مقامی زائرین کیلئے ہے جب کہ وزارت غیر مقامی افراد کے لیے اس سہولت کا اعلان بھی جلد کرے گی۔مقامی زائرین کو 24 دسمبر 2022 تک حج فیس دو قسطوں میں ادا کرنا ہوگی، پہلی قسط رجسٹریشن ہونے کے 72 گھنٹوں بعد اور دوسری قسط 24 دسمبر تک ادا کرنا ہوگی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تھائی لینڈ میں آئینی عدالت نے ملک کے وزیراعظم پریوتھ چان اوچا نے کو معطل کر دیا۔گزشتہ روزخبر رساں ایجنسی کے مطابق تھائی عدالت نے وزیراعظم کی 8 سالہ مدت کی حد پر نظرثانی درخواست پر سماعت کی۔وزیراعظم کے عہدے کی مدت سے متعلق درخواست مرکزی اپوزیشن جماعت نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم کے عہدے کی 8 سالہ مدت مکمل ہوچکی ہے۔پریوتھ چان اوچا نے 2014 میں منتخب حکومت کا تختہ الٹا کر عہدہ سنبھالا تھا، وہ 2019 میں فوج کے تیار کردہ آئین کے تحت ہونے والے انتخابات کے بعد سویلین وزیر اعظم بنے تھے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
معروف ٹینس اسٹار پیٹرا کویٹووا نے اپنے کوچ سے منگنی کر لی۔پیٹرا کویٹووا نے کوچ جیری وانک سے منگنی کا اعلان سوشل میڈیا اکائونٹ پر کیا۔دو مرتبہ کی ومبلڈن چیمپئن پیٹرا کویٹوا 2016 سے جیری وانک کی کوچنگ میں کھیل رہی ہیں،کوچنگ کے دوران ہی دونوں کی دوستی ہوئی اور اب منگنی کا اعلان کیا۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ خوشخبری ہے جو میں آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں نے رشتے کیلئے ہاں بول دی ہے۔ٹینس اسٹار نے لکھا میں ہاں کا اعلان خاص جگہ پر کر رہی ہوں۔سابق ومبلڈن چیمپئن نے رشتے کیلئے ہاں کا اعلان آل انگلینڈ لان ٹینس کلب میں کیا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آسٹریلیا کے عظیم کرکٹر شین واٹسن نے اپنی طرف سے بنائی گئی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹاپ فائیو لسٹ میں دو پاکستانی کرکٹر بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو شامل کرلیا۔شین واٹسن نے کہا ہے کہ اگر انہیں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی الیون کے انتخاب کا قابل رشک کام دیا جائے تو ان کی ٹاپ فائیو لسٹ میں بابراعظم (پاکستان)، سوریہ کمار یادو(انڈیا)، ڈیوڈ وارنر(آسٹریلیا)، جوز بٹلر(انگلینڈ) اور شاہین آفریدی(پاکستان)شامل ہوں گے۔آئی سی سی ریویو کی تازہ ترین قسط پر بات کرتے ہوئے واٹسن سے میزبان سنجنا گنیسن نے کہا کہ وہ پہلے پانچ کھلاڑیوں کا انتخاب کریں جنہیں وہ آسٹریلیا میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی الیون میں دیکھنا چاہتے ہیں۔واٹسن نے جواب میں کہا کہ وہ سب سے پہلے بابر اعظم کو منتخب کریں گے کیونکہ وہ پوری دنیا میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بہترین بلے باز ہے۔ وہ دنیا کے بہترین بولروں کے سامنے شاندار طریقے سے تیز تر رنز لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بابراعظم کی بیٹنگ ٹیکنیکس آسٹریلیا کی پچز کیلئے بہترین ہیں۔شاہین آفریدی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے واٹسن کا کہنا تھا کہ آفریدی کی وکٹ لینے کی صلاحیت بہت اسپیشل ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ ٹیکنیک بہت اچھی ہے لیکن اس کے باوجود بھی ان کا انڈین بیٹر وراٹ کوہلی سے موازنہ قبل از وقت ہوگا۔ سٹار سپورٹس کے ایک پروگرام میں انڈین ٹیم کے سابق کوچ روی شاستری سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم کا بابر اعظم اور وراٹ کوہلی کے حوالے سے کہنا تھا کہ بابر وراٹ کوہلی بننے کے لیے صحیح ٹریک پر ہیں لیکن ابھی ان کا وراٹ کوہلی سے موازنہ کرنا قبل از وقت ہوگا۔ وسیم اکرم نے پاکستانی کپتان کے بارے میں مزید کہا کہ بابر کی کارکردگی میں تسلسل ہے کیونکہ ان کی ٹیکنیک درست ہے۔ وہ رنز کے بھوکے ہیں اور بلکل فٹ بھی ہیں خیال رہے پاکستان اور انڈیا کی کرکٹ ٹیمیں ایشیا کپ میں 28 اگست کو ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری میچ پچھلے سال ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران ہوا تھا۔ انڈین بیٹر وراٹ کوہلی کو حالیہ وقت میں درپیش مشکلات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پرستار اور میڈیا وراٹ کوہلی پر سوشل میڈیا پر غیرمناسب تنقید کر رہے ہیں۔ کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے سلطان آف سوئنگ نے مزید کہا کہ وہ (کوہلی) اس دور کے نہیں بلکہ ہر دور کے بڑے کھلاڑی ہیں۔ وہ بلکل فٹ ہیں اور انڈین سکواڈ میں اب بہترین فیلڈرز میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے مذاقا کہا کہ امید ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف فارم میں نہیں آئیں گے لیکن پھر وہ فارم میں آ ہی جائیں گے۔ وراٹ کوہلی اپنے کیریئر کے سب سے مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ انہیں سینچری بنائے ایک ہزار سے زیادہ دن ہو چکے ہیں جس کے باعث ان سے ایشیا کپ کے لیے بہت امیدیں لگائی جا رہی ہیں۔ وراٹ کوہلی نے آخری سینچری 2019 میں بنگلہ دیش کے خلاف کلکتہ ٹیسٹ میں بنائی تھی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی