چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے ہی یوآن میں واقع وان لیو جھیل کا ایک فضائی نظارہ جو کہ شین فینگ جیانگ آبی ذخیرہ گاہ کے نام سے بھی مشہور ہے۔ (شِنہوا)
ٹوکیو (شِںہوا) جاپان کی سابق وزیر خارجہ ماکی کو تناکا نے شِںہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جاپان اور چین کو باہمی اعتماد کو مستحکم کرنا ، باہمی فائدے پر عمل کرنا چاہیئے، اور اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایسی مشترکہ بنیادیں تلاش کرنی چا ہئیں جو جاپان چین تعلقات کا محور ہوں ۔
25 ستمبر 1972 کو اُس وقت کے جاپانی وزیراعظم کاکوئی تناکا نے چین کا دورہ کیا۔ 29 ستمبر کو چین اور جاپان کی حکومتوں نے چین ۔ جاپان مشترکہ اعلامیہ جاری کیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات معمول پرآئے اور دوطرفہ تعلقات کا ایک نیا دور شروع ہوا۔
چین ۔ جاپان سفارتی تعلقات معمول پرآنے کی 50 ویں سالگرہ پر 78 سالہ ماکی کو تناکا نے اس تاریخی لمحات بارے یادیں شیئر کیں۔
تناکا نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد نے کہا تھا کہ جاپان کو چین سے اچھے تعلقات قائم کرنے چاہیئے، لیکن جاپان نے چین کے خلاف جارحیت شروع کردی تھی۔ میرے والد نے ہمیشہ کہا کہ سب سے پہلے چین سے معافی مانگنا ہوگی۔ جنگ صرف نفرت چھوڑجاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاکوئی تناکا پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے تو چین ہمیشہ ان کے دما غ میں مو جود رہا، میرے والد کی رائے تھی کہ چین سے تعلقات جاپانی سیاست میں ایک بنیادی معاملہ ہے اور چین کا تذکرہ کئے بغیر جاپان میں سیاست نہیں ہوسکتی۔
جولائی 1972 میں کاکوئی تناکا نے وزیراعظم بننے کے بعد چین بارے پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ دینا شروع کیا تھا، انہوں نے 25 سے 30 ستمبر تک چین کا دورہ بھی کیا۔
لبنان کی پارلیمنٹ بجٹ اجلاس کے دوران میدان جنگ بن گئی، سینکڑوں ریٹائرڈ سروس مین نے پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان کی پارلیمنٹ بجٹ اجلاس کے دوران اس وقت میدان جنگ بن گئی جب سینکڑوں ریٹائرڈ سروس مین نے پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا، سابق فوجی افسران پارلیمنٹ زون کی حفاظتی باڑ کو توڑ کر احاطے میں داخل ہو گئے۔اس موقع پر پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے سرکاری اہلکاوں نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔مظاہرین کا اراکین پارلیمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا پیسہ چوری ہوگیا ہے اور یہ یہاں بیٹھ کر کیا بحث کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ لبنان ان دنوں شدید معاشی تباہی کا شکار ہے، لبنانی کرنسی کی قدر میں نوے فیصد سے زائد کی کمی واقع ہونے سے ادویات، روٹی، پانی، بجلی اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی عوام کی دسترس سے دور ہوگئی ہیں اور ان کی بھی بڑے پیمانے پر قلت ہو گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد (شِنہوا) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق مون سون بارش اور سیلاب سے جمعہ کے روز مزید 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
بارش اور سیلاب سے جون کے وسط سے اب تک 1 ہزار 606 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 12 ہزار 863 ہے۔
بارش سے 20 لاکھ 16 ہزار 25 مکانات تباہ ہوئے جس سے مقامی افراد کی بڑی تعداد بے گھر ہوگئی۔
پشاور کے نواحی علاقے میں عارضی طور قائم ایک اسکول میں سیلاب سے متاثرہ بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
حیدرآباد کے نواح میں سیلاب زدگان کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
حیدرآباد کے نواح میں سیلاب زدگان کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
حیدرآباد کے نواح میں سیلاب سے متاثرہ بچے کھیل رہے ہیں۔ (شِنہوا)
جاپان کے سابق مقتول وزیراعظم شنزو آبے کی باضابطہ آخری رسومات میں شرکت کے لیے کئی ملکوں کی اہم شخصیات ٹوکیو پہنچ گئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق جاپانی وزیراعظم شنزوآبے کی سرکاری سطح پر آخری رسومات میں ملکی اور غیرملکی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ٹوکیو میں شنزو آبے کی بیوہ آکی کے گھر سے ان کی لاش کی راکھ سرکاری اعزاز کے ساتھ بودوکان لائی گئی۔اس موقع پر شنزو ایبے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے 19 توپوں کی سلامی دی گئی۔بودوکان کے باہر ہزاروں افراد قطار بنائے شنزو ایبے کی راکھ کے انتظار میں پھول تھامے کئی گھنٹے سے کھڑے تھے۔جاپان کے سابق وزیراعظم کی سرکاری طور پر آخری رسومات میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے جاپان کے ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔دوسری جانب شنزو آبے کی آخری رسومات کی تقریب پر11 ملین ڈالر سے زائد رقم خرچ کرنے پرعوام سراپا احتجاج ہیں۔ ٹوکیو میں احتجاج کے باعث سیکیورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو آبے پر 8 جولائی کو انتخابی ریلی میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں سابق جاپانی وزیراعظم ہلاک ہوگئے تھے اور حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ شنزو آبے پہلے 2006 سے 2007 اور پھر 2012 سے 2020 تک جاپان کے وزیراعظم رہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کیوبا اور امریکا کی ریاست فلوریڈا کو طوفان آئی این کا سامنا ہے۔غیر ملکیمیڈیا کے مطابق کیوبا کے 6 صوبوں میں ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔کیوبا میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے، متاثرہ صوبوں کے درمیان چلنے والی ٹرین اور بس سروس معطل کر دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوبا کے بعد طوفان بدھ یا جمعرات کو امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرائے گا۔امریکی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب کے خطرے کی وجہ سے فلوریڈا کی 67 کاونٹیز میں ہنگامی صورت حال نافذ کر دی گئی ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے فلوریڈا کی 24 کاونٹیز کے لیے ہنگامی امداد کی منظوری دے دی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِنہوا) چین شہری علاقوں میں گھروں کی تزئین و آرائش کا رواں سال کا ہدف جلد حاصل کرلے گا۔
وزارت تعمیرات اور شہری دیہی ترقی کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2022 کے ابتدائی 8 ماہ میں 48 ہزار 300 پرانی شہری رہائشی بستیوں کی تزئین و آرئش کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جو سالانہ ہدف کے 94.4 فیصد کے مساوی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ تزئین و آرائش کے جاری منصوبے سے 79 لاکھ 90 ہزار گھر مستفید ہوں گے۔
حکومت 2022 میں 51 ہزار پرانی شہری رہائشی بستیوں کی تزئین و آرئش کا ارادہ رکھتی ہے جس سے 84 لاکھ گھر مستفید ہوں گے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ چین اور ایران کے درمیان براہ راست ریلوے جلد شروع ہوگی، گزشتہ برس ایک مال بردار گاڑی اس راستے پر چلائی گئی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت سڑک اور شہری ترقی کے تجارتی امور کے لیے مینجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ چین سے ایران تک براہ راست ریلوے شروع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ ٹرانزٹ اور ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں ایران کی شنگھائی تنظیم میں رکنیت کی حمایت اور تقویت کے فریم ورک میں ایک مثبت علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں رکنیت اقتصادی استحکام پیدا کرنے اور ملکوں کے درمیان تجارتی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے زمین ہموار کر سکتی ہے۔ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ جب ملکوں کے درمیان تجارت کی گنجائش بڑھے گی تو نقل و حمل اور ٹرانزٹ میں بھی اضافہ ہوگا۔خیال رہے کہ اس سے قبل چین سے تہران تک پہلی مال بردار ٹرین گزشتہ سال پہنچی تھی۔اس سال جب چینی صدر شی نے ایران کا دورہ کیا تو انہوں نے مشرق وسطی میں طویل مدتی امن اور استحکام میں ایران کی مدد کرنے کے اپنے عزائم کے بارے میں بات کی تھی۔بیجنگ کا خیال ہے کہ خطے کا ریلوے نیٹ ورک علاقائی انضمام کو آگے بڑھانے میں مدد کر سکتا ہے، چین کے مغربی علاقے سے ریل گاڑیاں سابق سوویت ٹرین نیٹ ورک کے ساتھ قازقستان میں داخل ہو کر خرگوس گیٹ وے تک جاتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تائی یوآن (شِنہوا) چین نے اتوار کے روز کوائی ژو ۔1 اے کیر ئیر راکٹ کے ذریعے دو مصنوعی سیارے خلا میں بھیج دئیے ہیں۔
شی یان 14 اور شی یان 15 مصنوعی سیاروں کی جوڑی نےشمالی صوبہ شنشی کے تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ مرکز سے صبح 6 بجکر 55 منٹ (بیجنگ وقت) پر اڑان بھری اور جلد ہی طے شدہ مدار میں داخل ہوگیا۔
شیان 14 بنیادی طور پر سائنسی تجربات کرنے اور نئی ٹیکنالوجی کی تصدیق کے لئے استعمال کیا جائے گا ،جبکہ شیان 15 زمینی سروے، شہری منصوبہ بندی ، آفات سے بچاؤ اور اس میں تخفیف کے شعبوں میں ڈیٹا مہیا کرے گا۔
لانچ مرکز کے مطابق یہ کوائی ژو 1 اے سیریز راکٹس کی 18 ویں پرواز تھی۔
کینیڈا نے یکم اکتوبر سے کووڈ-19 سے متعلق تمام سرحدی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے پبلک ہیلتھ ایجنسی کا کہنا ہے کہ مسافروں پر کورونا ٹیسٹنگ، قرنطینہ اور ہیلتھ سرٹیفکیٹ پیش کرنیکی پابندی نہیں ہوگی۔کینیڈا کے وزیر صحت جین یویس ڈوکلوس کا کہنا تھا کہ حکومت 30 ستمبر سے ختم ہونے والے قوانین کی مدت میں تجدید نہیں کرے گی، انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کووڈ-19 سے متعلق کینیڈا آنے والے تمام مسافروں کے لیے سرحدی پابندیاں ختم کی جارہی ہیں۔کینیڈا کی پبلک ہیلتھ ایجنسی کے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ تبدیلی اس لیے کی گئی کیونکہ ملک میں ویکسی نیشن میں اضافے اور ہسپتالوں میں کووڈ-19 کے مریضوں کی کم تعداد کی وجہ سے ملک میں بڑی حد تک اومیکروں بی اے-4 اور بی اے-5 کی لہر میں کمی آئی ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ عمر الغابرا نے صحافیوں کو بتایا کہ لاکھوں کینیڈین شہریوں نے ویکسی نیشن کروالی ہے جس کی وجہ سے ہم نے سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب نے کووڈ سے نمٹنے کے لیے اصولوں پر عمل کیا اور ایک دوسرے کی حفاظت کے لیے مل کر کام کیا۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ نئی رہنما ہدایات بحری جہازوں پر بھی لاگو ہوں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سی بی ایس پروگرام 60 منٹس کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ امریکا میں کووڈ-19 وبائی مرض کے اثرات ختم ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے ہم اب بھی احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں لیکن ملک سے کووڈ-19 اب ختم ہوچکا ہے۔تاہم اگر امریکا میں کووڈ-19 سے مرنے والے افراد کے اعدادوشمار کو دیکھا جائے تو وائرس سے اوسطا 400 سے زائد شہریوں کی اموات روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہو رہی ہیں۔تاہم امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر جو بائیڈن کے تبصروں کے باوجود امریکی انتظامیہ کے پاس کووڈ-19 پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کے حوالے سے کوئی منصوبہ نہیں ہے۔یاد رہے کہ امریکا نے اگست میں کووڈ-19 کے حوالے سے پابندیوں میں 13 اکتوبر تک توسیع کردی تھیدوسری جانب کینیڈا میں نئی رہنما ہدایات سے قبل ملک میں آنے والے 12 سال یا اس سے زائد عمر کے افرد کو ویکسین لگوانی پڑتی تھی یا 14 دن کے لیے ٹیسٹنگ اور قرنطینہ میں رہنا پڑتا تھا جبکہ ہوائی جہازوں اور ٹرینوں میں ماسک پہننا لازمی تھا۔کینیڈا کی پبلک ہیلتھ ایجنسی نے بیان میں کہا کہ نرمی کے باوجود ہیلتھ ایجنسی اب بھی مسافروں اور کینیڈین شہریوں کو ماسک پہننے کی ترغیب دے رہی ہے تاکہ ویکسین لگائی جاسکے اور ضرورت پڑنے پر قرنطینہ میں بھی رہا جاسکے۔کینیڈا کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 12 سال اور اس سے زائد عمر کے تقریبا 90 فیصد کینیڈین افراد نے کووڈ ویکسین کی کم از کم دو خوراک لگوا چکے ہیں جبکہ تقریبا نصف آبادی نے بوسٹر ڈوز بھی لگوائی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 25 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔
دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 61 کروڑ48 لاکھ 66 ہزار 667 ہوگئی۔
امریکہ 9 کروڑ60 لاکھ 65 ہزار 161 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ45 لاکھ 68 ہزار 114 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 53 لاکھ 4 ہزار 648 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔
برازیل میں مصدقہ کیسزکی تعداد 3 کروڑ 46 لاکھ 24 ہزار 427 جرمنی میں 3 کروڑ 29 لاکھ 52 ہزار 50، جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 46 لاکھ 20 ہزار128 اور برطانیہ میں 2 کروڑ 38 لاکھ 40 ہزار 524 تک پہنچ گئی ہے۔
اٹلی میں 2 کروڑ 22 لاکھ 84 ہزار 812 اور جاپان میں 2 کروڑ 10 لاکھ 13 ہزار 547 مصدقہ کیسز ہیں۔
بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 25 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔
دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 61 کروڑ48 لاکھ 66 ہزار 667 ہوگئی۔
امریکہ 9 کروڑ60 لاکھ 65 ہزار 161 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ45 لاکھ 68 ہزار 114 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 53 لاکھ 4 ہزار 648 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔
برازیل میں مصدقہ کیسزکی تعداد 3 کروڑ 46 لاکھ 24 ہزار 427 جرمنی میں 3 کروڑ 29 لاکھ 52 ہزار 50، جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 46 لاکھ 20 ہزار128 اور برطانیہ میں 2 کروڑ 38 لاکھ 40 ہزار 524 تک پہنچ گئی ہے۔
اٹلی میں 2 کروڑ 22 لاکھ 84 ہزار 812 اور جاپان میں 2 کروڑ 10 لاکھ 13 ہزار 547 مصدقہ کیسز ہیں۔
چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے ہی یوآن میں واقع وان لیو جھیل کا ایک فضائی نظارہ جو کہ شین فینگ جیانگ آبی ذخیرہ گاہ کے نام سے بھی مشہور ہے۔ (شِنہوا)
چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے ہی یوآن میں واقع وان لیو جھیل کا ایک فضائی نظارہ جو کہ شین فینگ جیانگ آبی ذخیرہ گاہ کے نام سے بھی مشہور ہے۔ (شِنہوا)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے رابطے کے دوران ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات پر وزیراعظم لز ٹراس سے تعزیت کی اور شاہ چارلس سوم کی تخت نشینی پرمبارکباد دی ہے۔ سعودی ولی عہد نے لز ٹرس کو بھی برطانوی وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کرنے میں سرخرو ہوں۔سعودی ولی عہد نے سعودی عرب اور برطانیہ کے مفادات کے لیے مل کر کام کرنے کی بھی خواہش کا اظہار کیا ہے۔لز ٹرس نے پانچ برطانوی قیدیوں کی رہائی اور روس اور یوکرین سے قیدیوں کے تبادلے کے عمل میں کامیاب کردار ادا کرنے پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اوراس حوالے سے ممنونیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماں نے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور سعودی برطانوی سٹراٹیجک شراکت کونسل کے دائرے میں دوطرفہ تعلقات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا ہے۔ یاد رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ دنوں روس اور یوکرین کے مابین قیدیوں کے تبادلے کے لیے پانچ ممالک کے دس قیدیوں کو کامیاب ثالثی کے ذریعے رہا کرایا ہے۔ دفتر خارجہ نے بیان میں بتایا تھا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان روس، یوکرین بحران کے حوالے سے انسانیت نواز اقدمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ مراکش، امریکہ، برطانیہ، سویڈن اور کروشیا کے دس شہریوں کو رہا کرانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔بیان میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب کے متعلقہ اداروں نے قیدیوں کو روس سے اپنی تحویل میں لے کر مملکت منتقل کیا اوران کی محفوظ وطن واپسی میں سہولت فراہم کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے ہی یوآن میں واقع وان لیو جھیل کا ایک فضائی نظارہ جو کہ شین فینگ جیانگ آبی ذخیرہ گاہ کے نام سے بھی مشہور ہے۔ (شِنہوا)
روس نے کلاشنکوف اے کے 12 میں تبدیلیاں کی ہیں تاکہ فائرنگ کی رفتار کو تیز اور فوجیوں کو فائرنگ پر زیادہ کنٹرول حاصل ہوسکے۔کلاشنکوف کنسرن کے صدر ایلن لشنیکوف نے سرکاری نیوز ایجنسی آر آئی اے کو بتایا کہ 2018 میں سروس میں شامل کی گئی اے کے 12 کلاشنکوف کی موڈیفیکیشن میں اس کے 2 رانڈ برسٹ کٹ آف کو غیر فعال کردیا جائے گا اور اس میں فائرنگ کے طریقوں پر دو طرفہ کنٹرول کے ساتھ ساتھ چک ریسٹ(گال پر رائفل رکھنے کی جگہ) بھی شامل ہوگی۔انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ جدید ہتھیار کب باقاعدہ طور پر فوج کے حوالے کئے جائیں گے تاہم اس میں صرف اتنا کہا گیا کہ یہ ڈیزائن دستاویزات کے مرحلے میں ہے۔کلاشنکوف کی تیار کردہ AK-12 اسالٹ رائفل کی کیلیبر 5.45 ملی میٹر ہے اور اس کو پرانے ورژن کے مقابلے میں بہتر کرکے بنایا گیا ہے، کیوں کہ اس سے روس کی مسلح افواج کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔کلاشنکوف بنانے والی کمپنی پر 2014 میں امریکا نے پابندی عائد کی تھی کیوں کہ اسی سال روس نے یوکرین کے جزیرہ نما کریمیہ پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلیا تھا۔یورپی یونین اور برطانیہ نے رواں سال یوکرین پر حملے کے بعد کلاشنکوف کنسرن پر پابندیاں عائد کی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے ہی یوآن میں واقع وان لیو جھیل کا ایک فضائی نظارہ جو کہ شین فینگ جیانگ آبی ذخیرہ گاہ کے نام سے بھی مشہور ہے۔ (شِنہوا)
چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے ہی یوآن میں واقع وان لیو جھیل کا ایک فضائی نظارہ جو کہ شین فینگ جیانگ آبی ذخیرہ گاہ کے نام سے بھی مشہور ہے۔ (شِنہوا)
فلپائن نے 175 آف شور جوا خانوں کو بند کرنے اور تقریبا 40 ہزار چینی کارکنوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن کی وزارت انصاف کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ ملک میں بدنام آن لائن جوا خانوں کی صنعت کے خلاف کریک ڈائون کا حصہ ہے۔یہ صنعت سنہ 2016 میں فلپائن میں ابھری اور دیکھتے ہی دیکھتے اس میں سرمایہ کاری تیزی سے بڑھ گئی۔فلپائن میں جوا کی صنعت کے وابستہ افراد ملک کے کمزور قوانین کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چین میں صارفین کو ہدف بنانے لگے جہاں جوا ممنوع ہے۔جس وقت یہ صنعت بلند ترین سطح پر تھی تو فلپائن میں اس سے وابستہ کارکنوں کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ تھی۔کورونا کی وبا اور بلند شرح ٹیکس کے بعد آف شور جوا خانوں یا پوگو سے وابستہ افراد نے اپنے کاروبار کو دیگر ملکوں میں منتقل کیا۔وزارت انصاف کے ترجمان جوز ڈومینک کلاوانو نے کہا کہ یہ کریک ڈائون چینی شہریوں کی طرف سے ساتھی چینی شہریوں کے خلاف قتل، اغوا اور دیگر جرائم کی رپورٹوں سے شروع کیا گیا تھا۔ترجمان کے مطابق بند کیے گئے جوا خانوں کے پاس لائسنس نہیں تھے یا ان کی مدت ختم ہو گئی تھی۔ بعض کے لائسنس حکومت نے منسوخ کر دییے تھے۔
چینی کارکنوں کی ملک بدری کے لیے کارروائی اگلے ماہ شروع ہوگی۔وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے سنہ 2020 میں 122 ملین امریکی ڈالر اور پچھلے سال مقامی کرنسی میں چار ارب ان جوا خانوں سے فیسوں کی مد میں وصول کیے۔اقتصادی ماہرین کا اندازہ ہے کہ اس صنعت کے ذریعے ٹیکسوں، کارکنوں کے اخراجات اور دفتر کے کرائے پر کافی زیادہ رقم خرچ کی جا رہی ہے۔منیلا میں چین کے سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ بیجنگ ملک بدری اور پوگو پر جرائم کے باعث کریک ڈان کی حمایت کرتا ہیسفارت خانے کے بیان میں مزید کہا گیا کہ چین کی حکومت جوئے سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
متحدہ عرب امارات نے کورونا ایس او پیز میں مزید نرمی کا اعلان کیا ہے۔ پبلک مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی نہیں ہوگا۔ فیصلے پرعمل درآمد بدھ سے کیا جائے گا۔عرب میڈیا کے مطابق نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر سیف الظاہری نے بیان میں کہا کہ پابندیوں میں کمی کا فیصلہ مسلسل تین ماہ تک کورونا کے باعث اموات نہ ہونے اور صحت صورتحال مستحکم ہوجانے پر کیا گیا ہے۔نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ بدھ 28 ستمبر سے کھلے اور بند مقامات جبکہ رفاح عام کے تمام اداروں میں ماسک کا استعمال لازمی نہیں، اختیاری ہو گا البتہ معمر افراد اورلاعلاج امراض میں مبتلا لوگوں کو ماسک کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔مساجد میں نمازیوں کے درمیان فاصلے کی پابندی ختم ہوجائے گی تاہم نمازیوں کے لیے گھروں سے جانمازیں لانے کی پابندی برقرار رہے گی۔ تعلیمی اداروں میں بھی کورونا ایس او پیز میں ترمیم کی گئی ہے۔ کھلے اور بند مقامات پر ماسک کا استعمال اختیاری کردیا گیا ہے جبکہ سول ایوی ایشن نے فضائی کمپنیوں کو اختیار دیا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو مسافروں کو ماسک کے استعمال کا پابندی کرائیں اور پابندی ختم بھی کرسکتے ہیں۔امارات نے کورونا سے متاثرین کیلیے آئسولیشن کا دورانیہ کم کرکے پانچ دن کردیا ہے۔
اس کا اطلاق گھروں اور اداروں دونوں پر ہوگا۔ امارات میں آئندہ کورونا کی تازہ صورتحال سے متعلق اعدادوشمار بھی جاری نہیں کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ امارات میں 29 جنوری 2020 کو کورونا وائرس کا پہلا کیس ریکارڈ پرآنے کے بعد سے ایس اوپیزکی پابندی کی جارہی تھی۔ڈاکٹر سیف الظاہری نے کہا کہ وفاقی اداروں کے دفاتر میں ملازمین اور ملاقاتیوں پر گرین ٹریفک سسٹم کی پابندی برقرار رہے گی۔ علاوہ ازیں سیاحت اور معیشت کے شعبے کے کارکنان پر بھی یہ سسٹم لاگو رہے گا۔ اس کے تحت ہر ماہ ویکسین یافتگان اور ویکسین کی پابندی سے مستثنی افراد کو ٹیسٹ کراتے رہنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ صحت اداروں، مساجد، عبادتگاہوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے ذرائع میں ماسک کی پابندی برقرار رہے گی۔ غذائی خدمات فراہم کرنے والوں اور کورونا متاثرین نیز مشکوک افراد کے لیے بھی ماسک کا استعمال ضروری ہوگا۔ یہ پابندی سماج کی سلامتی کی خاطر رکھی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہوٹلوں، عوامی پارکوں، تفریحی مقامات اور معاشی اداروں میں بھی گرین ٹریفک کا نیا سسٹم برقرار رہے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے خلا میں ایک تجربے کے دوران انتہائی مہارت اور کامیابی کے ساتھ اپنا ایک خلائی جہاز ایک سیارچے سے ٹکرا کر تباہ کر دیا ۔ ناسا اس مشن کے ذریعے یہ جاننا چاہتا ہے کہ ایک بڑے حجم کے خلائی پتھر کو زمین سے ٹکرانے سے روکنا کتنا مشکل ہو سکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق خلا میں موجود ایک بڑے پتھر سے خلائی جہاز ٹکرانے کا یہ تجربہ زمین سے تقریبا ایک کروڑ دس لاکھ کلومیٹر دور کیا گیا ہے۔ اور جس سیارچے کو خلائی جہاز نے ہدف بنایا اس کو ڈیمورفوس کا نام دیا گیا ہے جبکہ اس مشن کو ڈارٹ مشن کہا جاتا ہے۔امریکی خلائی ایجنسی ناسا کا کہنا ہے کہ اس وقت یہ خلائی پتھر زمین سے ٹکرانے کے راستے یا مدار پر نہیں ہے اور نہ ہی یہ تجربہ اس پتھر کو حادثاتی طور پر یا غلطی سے زمین کی طرف بھیجے گا۔یہ تجربہ برطانوی وقت کے مطابق رات 12 بجے کر 14 منٹ پر کیا گیا جب ناسا کا خلائی جہاز اس سیارچے سے جا ٹکرایا اور اس سارہ عمل کی اس خلائی جہاز پر موجود کیمرے سے عکس بندی بھی کی گئی تاوقت کہ وہ تباہ نہیں ہو گیا۔اس خلائی جہاز نے اس تمام تجربے اور سیارچے سے ٹکرانے کے سفر کی ہر سکینڈ تصاویر زمین پر بھیجی ہیں۔خلا میں موجود سب سے بڑی ٹیلی سکوپ جیمز ویب سمیت دیگر خلائی دور بینوں کے ذریعے اس تجربے کو دیکھا گیا ہے۔ناسا اسی سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس کے خیال میں اس کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ خلائی جہاز کو ہی اس سیارچے کے ساتھ ٹکرا دیا جائے۔اس عمل کے پیچھے یہ سوچ یا خیال ہے کہ آپ کو اس سیارچے کی زمین کی جانب بڑھنے کے رخ کو معمولی سا تبدیل کرنے کے لیے اس کی رفتار کو کم کرنا ہو گا تاکہ زمین ان کا ہدف نہ بن سکے۔
بشرطیکہ آپ یہ کارروائی زمین سے کافی فاصلے سے کر لیں۔جانز ہاپکنز یونیورسٹی کی اپلائیڈ فزکس لیبارٹری میں موجود کنٹرولرز اس تجربے کے مکمل ہوتے ہی خوشی سے اچھل پڑے کیونکہ اس خلائی جہاز کے ٹکرا سے چند لمحے قبل اس کے کیمرے میں ڈیمورفوس سیارچے کے منطر سے بھر دیا تھا۔سائنسدانوں کے ابتدائی حساب کتاب کے مطابق اس تجربے میں خلائی جہاز، سیارچے کے مرکز سے صرف 17 میٹر ہٹ کے ٹکرایا ہے۔البتہ ناسا کے سائنسدانوں کو یہ جاننے میں کچھ وقت لگے گا کہ کیا ان کا تجربہ کامیاب رہا مگر ناسا میں خلائی سائنس کی ڈائریکٹر لوری گلیز کو یقین ہے کہ کچھ اہم نتائج حاصل ہو گئے ہیں۔انھوں نے رپورٹروں کو بتایا کہ 'ہم بنی نوع انسان کے ایک نئے دور کا آغاز کر رہے ہیں، ایک ایسا دور جس میں ہم ممکنہ طور پر اپنے آپ کو کسی خطرناک سیارچے کے اثرات سے بچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کتنی حیرت انگیز بات ہے۔ ہمارے پاس اس سے پہلے کبھی یہ صلاحیت نہیں تھی۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اپلائیڈ فزکس لیبارٹری میں ہی مشن سسٹم انجینئر ڈاکٹر ایلینا ایڈمز کا کہنا تھا کہ 'ہم زمین باسیوں کو سکون کی نیند سونا چاہیے کیونکہ انھیں علم ہونا چاہیے کہ اب ان کے پاس خلائی حملے سے دفاعی نظام موجود ہے۔یہ مشن اس نظریہ کا تجربہ کرنا تھا کہ 160 میٹر چوڑے ڈیمورفوس نامی سیارچے سے ایک خلائی جہاز تقریبا 20 ہزار سے 22 ہزار کلومیٹر کی رفتار سے جا ٹکرائے۔یہ توقع ہے کہ اس تجربے کے بعد یہ سیارچہ اپنے قریبی موجود اپنے سے کافی بڑے ڈیڈیموس نامی سیارچے کے مدار کی جانب روزانہ چند منٹ بڑھنا شروع ہو جانا چاہیے۔ناسا نے وعدہ کیا تھا کہ جیسے ہی خلائی جہاز 570 کلوگرام وزنی سیارچے سے ٹکرائے گا اس تمام تجربے کی شاندار تصاویر حاصل کی جائیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایران میں 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت پر 10 روز سے جاری احتجاجی مظاہرے ملک کے 40 شہروں میں پھیل گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدامنی میں سرکاری طور پر مرنے والوں کی تعداد 41 ہے جب کہ انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ حقیقی تعداد 76 ہوگئی ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ احتجاج کے آغاز سے لے کر اب تک کم از کم چار بچے ریاستی فورسز کے ہاتھوں مارے جا چکے ہیں جبکہ17 صحافیوں سمیت کم از کم 1200 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔اساتذہ کی مرکزی یونین نے ملک گیر ہڑتال کی کال دی ہے۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے بعد چیف جسٹس نے بھی مظاہرین کے خلاف بغیر نرمی دکھائے فیصلہ کن ایکشن پر زور دیا ہے۔یکطرفہ میڈیا کوریج اور ملک کے داخلی معاملات میں دخل اندازی کے الزام میں ایران نے برطانیہ اور ناروے کے سفیروں کو طلب کیا اور مظاہرین کے حق میں امریکی حمایت پر کڑی تنقید کی ہے۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حجاب پر پابندی اور خواتین کے خلاف تشدد و امتیاز ختم کیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
افغانستان کے صوبے قندھار میں اجتماعی قبر سے 16 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔طلوع نیوز کے مطابق امارت اسلامیہ کے نائب ترجمان بلال کریمی نے کہا کہ قبر کی جگہ اور انسانی باقیات آٹھ سال پہلے کی ہیں اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ویڈیو میں اسپن بولدک کے رہائشیوں کو سولہ لاشوں کو نکالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کریمی نے کہا کہ قندھار کے اسپن بولدک کے رہائشیوں نے یہ قبر اس وقت دریافت کی جب وہ ایک کنواں کھود رہے تھے۔ قبر کی تاریخ آٹھ سال پرانی ہے، جب سابق حکومت برسراقتدار تھی۔ اس سلسلے میں ہماری تحقیقات جاری ہیں۔گزشتہ 20 سالوں کے متاثرین کے لواحقین نے انصاف کی پیروی کا مطالبہ کیا۔متاثرہ کے بھائی عبدالرحیم نے کہا کہ ہم انصاف چاہتے ہیں۔ اس طرح کے جرائم کے مرتکب افراد کو جوابدہ ہونا چاہیے۔اروزگان کے ایک رہائشی نے کہا کہ "ہم امارت اسلامیہ اور عالمی برادری سے جنگی جرائم کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنے اور مجرموں کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روس میں جاپانی قونصل جنرل کو مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا، مذکورہ ملزم کو خفیہ معلومات حاصل کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کی خفیہ ایجنسی نے جاپانی قونصل جنرل موٹوکا تاٹسو نوری کو شہر ولادی ووستوک سے رنگے ہاتھوں گرفتارکیا۔رپورٹ کے مطابق بعد ازاں روس نے زیرحراست قونصل جنرل کو غیر مہذب شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا، قونصل جنرل اقتصادی صورتحال پر مغربی پابندیوں کے اثرات کے حوالے سے معلومات لے رہا تھا۔خبر میں مزید بتایا گیا ہے کہ حاصل کی گئی معلومات کا تعلق ایشیا پیسیفک کے ایک نامعلوم ملک کے ساتھ روسی تعاون کے حوالے سے بھی ہے۔اس کارروائی کے بعد روس کی جانب سے مبینہ جاسوسی پر جاپان سے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا تاہم جاپان کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر میں کمی، مثبت کیسز کی شرح 0.45 فیصد رہی، کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا ۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 8 ہزار 634 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 39 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.45 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 80 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمے میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع کردی۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے اور عدالت سے درخواست کی کہ عمران خان لاہور میں ہونیکے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے اس لیے ان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کی جائے۔ عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع کردی۔ خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑکے الزام میں مقدمہ درج ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے ملاقات کی، اس موقع پر خطے کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بلاول بھٹو نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بارے میں آگاہ کیا، امریکی وزیرخارجہ نے سیلاب متاثرین کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بلاول بھٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد پاکستان کا ایک تہائی حصہ زیرآب ہے، متاثرین کیلئے 17 امدادی طیارے بھجواچکے ہیں، یہ پاکستان کیلئے انتہائی مشکل لمحہ ہے، ہم پاکستان کے ساتھ ہیں۔ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں، سیلاب سے کینیڈا کی آبادی جتنے شہری متاثر ہوئے ہیں، افغانستان کی ترقی پاکستان اور امریکا دونوں کیلئے ضروری ہے، افغانستان کی ترقی پاکستان اور امریکا دونوں کا مشترکا مسئلہ ہے۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کے دوران کہا موسمیاتی تبدیلی کے باعث تباہی کا سامنا ہے، سیلاب اور بارشوں کے بعد 100 کلومیٹر طویل جھیل بن گئی، پاکستان اور امریکا کے درمیان سفارتکاری کی واپسی ہو گئی۔ ملاقات اور پریس کانفرنس کے بعد وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پاکستان اور امریکا کی دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی لگا دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایک طا قتور سمندری طوفان نورو فلپائن کے جزیرے لوزون سے تیز بارش اور ہواں کے ساتھ ٹکرایا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ، جبکہ یہ پیر کو اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک سے ہو کر گزر گیا ہے۔بلاکان صوبے کے گورنر ڈینیئل فرنینڈو نے پیر کی صبح کہا کہ منیلا کے شمال میں واقع سان میگوئل قصبے میں اتوار کی دوپہر تیز سیلاب امدادی کارروائیوں میں مصروف 5 امدادی کارکنوں کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔ شہر کے کچھ حصے اب بھی کیچڑ زدہ پانی کی زد میں ہیں۔آفات سے متعلق قومی ایجنسی نے تاحال اس واقعے کی اطلاع نہیں دی ہے۔ریاست کی موسمیاتی ایجنسی نے اتوار کی سہ پہر دیر گئے طوفان کے ٹکرانے کے چند ہی گھنٹوں بعد نورو سمندری طوفان کی شدت گھٹا دی تھی ۔بیورو نے کہا کہ نورو نے پیر کی صبح تک اپنی شدت برقرار رکھی، 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ مغرب شمال کی جانب بڑھتی ہوئی ہوائیں 140کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کو پیک کر رہی تھی اور 170 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک شدت کے جھکڑ چلے۔فلپائن کے صدر فرڈینانڈ روموالڈیز مارکوس نے پیر کے روز منیلا کے شمال میں طوفان سے متاثرہ تین صوبوں کا فضائی جائزہ لیا ۔ توقع ہے کہ وہ صوبہ کوئزون کا دورہ بھی کریں گے جہاں اتوار کی سہ پہر نورو ٹکرایا تھا تاکہ وہاں پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیں سکیں ۔انہوں نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ امداد کی پوری کھیپ تیار ہے اورترسیل کے لیے تیار ہے۔نورو رواں سال فلپائن میں داخل ہونے والا 11 واں اور سب سے طاقتور سمندری طوفان ہے۔فلپائن عالمی سطح پر سب سے زیادہ تباہی کی زد میں آنے والے ملکوں میں سے ایک ہیجس کی بنیادی وجہ اس کا بحرالکاہل کے رنگ آف فائر اور بحرالکاہل کے سمندری طوفانو ں والی پٹی میں واقع ہونا ہے۔ اس جزیرہ نما ملک میں سالانہ اوسطا 20 سمندری طوفان آتے ہیں جن میں سے کچھ شدید اور تباہ کن ہوتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 26 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 61 کروڑ50 لاکھ 90 ہزار 698 ہوگئی۔امریکہ 9 کروڑ60 لاکھ 70 ہزار 980 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ45 لاکھ 72 ہزار 243 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 53 لاکھ 4 ہزار 648 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔برازیل میں مصدقہ کیسز کی تعداد 3 کروڑ 46 لاکھ 24 ہزار 427 جرمنی میں 3 کروڑ 29 لاکھ 52 ہزار 50، جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 46 لاکھ 34 ہزار296 اور برطانیہ میں 2 کروڑ 38 لاکھ 40 ہزار 524 تک پہنچ گئی ہے۔اٹلی میں 2 کروڑ 23 لاکھ 3 ہزار 606 اور جاپان میں 2 کروڑ 10 لاکھ 60 ہزار 267 مصدقہ کیسز ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بین الاقوامی امور پر ایک فرانسیسی ماہر نے کہا ہے کہ چین کی خارجہ پالیسی باہمی تعاون پر مبنی ہے اور یہ کسی بھی صورت محاذ آرائی اور دشمنی پر مبنی نہیں ہے۔شِنہوا کو ایک تحریری انٹرویو میں برونو گوئی گیو نے کہا کہ چین اپنی طرف سے کثیرالجہتی کے لیے فطری رجحان رکھتا ہے۔ برنو گوئی گیو فرانسیسی وزارت داخلہ میں 1990 سے 2008 تک کام کرچکے ہیں۔انہوں نے کثیر الجہتی برقرار رکھنے کی چینی کوششوں کو تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چین دیگر ملکوں کے ساتھ پرامن تعاون کو فروغ دے رہا ہے۔گوئی گیو نے کہا کہ چینی تعاون کی خصوصیات میں " ہرشراکت دار کے خود مختار فیصلوں کا احترام کرنا ہمیشہ سے شامل رہا ہے، یہ اپنے شراکت داروں کے اندرونی امور میں مداخلت نہیں کرتا ہے"۔ گوئی گیو نے بین الاقوامی سیاست میں فلسفہ اور تحقیقی تعلیم پر اپنا وقت مختص کر رکھا ہے۔موجودہ عالمی صورتحال میں کثیر الجہتی کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے گوئی گیو نے کہا کہ غیریقینی صورتحال سے دوچار دنیا کے لئے کثیر الجہتی " شہ رگ" بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ "بین الاقوامی تعاون صرف اسی صورت میں نتیجہ خیز ہوتا ہے جب اہم طاقتیں اقوام متحدہ کے منشور میں دیئے گئے اصولوں پر عمل اور بالادستی مسلط کرنے سے گریز کریں"۔گوئی گیو نے امریکہ کے دوسرے ممالک کے داخلی امور میں غیر ذمہ دارانہ مداخلت کے ذریعے مسلط کردہ "جھوٹی کثیر الجہتی" کے بارے میں متنبہ بھی کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جاپان کی بڑی کمپنیوں کے ایک حالیہ سروے کے مطابق 50 فیصد سے زائد کمپنیاں جاپان اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات کو بدستور مستحکم رکھنا چاہتی ہیں۔ایک جاپانی میڈیا ادارے سانکی شمبن ویب سائٹ پر شائع ہونے والی سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 50 فیصد سے زیادہ جاپانی کمپنیوں کا خیال ہے کہ جاپان اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات مستحکم رہنے چاہئیں، جبکہ کسی نے بھی یہ نہیں کہا کہ انہیں زیادہ فاصلہ رکھنا چاہیے۔ستمبر میں چین اور جاپان کے درمیان سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کی 50 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ جاپان کی متعدد کمپنیوں نے کہا ہے کہ چین ایک بہت بڑی ہمسایہ مارکیٹ ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجموعی ملکی پیداوار کے لحاظ سے چین جاپان کو پیچھے چھوڑ کر دوسری بڑی عالمی معیشت بن گیا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان یہ فرق بڑھ رہا ہے۔جب جاپان اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات کی مثالی حالت کے بارے میں سوال کیا گیا تو 34.7 فیصد رائے دہندگان کا کہنا تھا کہ انہیں بامقصد موجودہ حالت برقرار رکھنی چاہیے، جبکہ 6.8 فیصد نے جواب دیا کہ مزید توسیع ہونی چاہیے۔تقریبا 12.7 فیصد کا کہنا تھا کہ اسے تھوڑا سا بڑھایا جانا چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین نے نئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں ابتدائی کامیابی حاصل کی ہے جس سے گزشتہ دہائی کے دوران ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں بہت حد تک سہولت فراہم ہوئی ہے۔قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے ایک عہدیدار ژانگ ژیہوا نے کہا ہے کہ چین نے اطلاعات کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے کے انضمام اور جدت کو فروغ دینے کے لیے اپنے اقدامات کو تیز کیا ہے۔ژانگ نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ دہائی کے دوران چین کے آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کی لمبائی میں 2.7 گنا اضافہ ہوا ہے اور ڈیٹا مراکز کی تعداد 59 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سمارٹ آلات کو مختلف صنعتوں اور کاروباروں جیسے ٹرانسپورٹ، توانائی کی فراہمی اور صنعتی پیداوار کو منسلک کرنے کے ساتھ ساتھ ای کامرس، ٹیلی میڈیسن اور آن لائن تعلیم جیسے لوگوں کی فلاح و بہبود سے متعلق سہولیات سے مربوط کیا جا رہا ہے۔ژانگ نے جدت کے حوالے سے کہا کہ چین کی 77 بڑے قومی سائنس اور ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سے 32 پر کام مکمل کر دیا گیا ہے، جبکہ ملک بھر میں انجینئرنگ تحقیق، کاروباری اداروں سے متعلق ٹیکنالوجی اور صنعتی اختراعی مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔قومی توانائی انتظامیہ کے ایک عہدیدار سونگ وین نے انکشاف کیا ہے کہ توانائی کے شعبے کے ساتھ ڈیجیٹل، انٹرنیٹ پر مبنی اور سمارٹ ٹیکنالوجی ماڈلز کی جانب تیزی سے تبدیلی کے خواہاں ہیں جس میں اسمارٹ گرڈ، کان کنی اور بجلی کی پیداوارکے ساتھ ساتھ توانائی ذخیرہ کرنے جیسے شعبوں میں پیش رفت ہوئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے صدر شی جن پھنگ نے کتب خانے کے احیا پر جمع کردہ ادب کے کاموں پر ایک پیش لفظ لکھا ہے جسے جلد شائع کیا جائے گا۔ اس کا عنوان " قومی حیات نو کے سفر پر آگے بڑھنا" ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے تاریخ کے اسباق سے استفادہ کرنے،ماضی پرغور کرنے، مستقبل کو دیکھنے اور قومی حیات نو کے سفر کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ہنگامی حالات اور طویل بحرانوں میں تعلیم کے لیے اقوام متحدہ کے عالمی فنڈ "تعلیم انتظار نہیں کرسکتی" (ای سی ڈبلیو ) کو لیگو فانڈیشن، جرمنی اور امریکہ کی جانب سے 4 کروڑ20 لاکھ امریکی ڈالرز کی نئی فنڈنگ موصول ہوئی ہے۔فنڈ نے کہا ہے کہ عطیہ دہندگان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلی سطح ہفتے کے دوران اپنے فیصلے کا اعلان کیا جس میں لیگو فانڈیشن نے2کروڑ 50لاکھ ڈالر، جرمنی نے 1 کروڑ یوروز(97 لاکھ ڈالرز) اور امریکہ نے 70 لاکھ ڈالرز کی پیشکش کی ہے۔ای سی ڈبلیو فنڈ نے کہا ہے کہ نئی فنڈنگ سے عالمی سطح پر سیکھنے کے بحران سے نمٹنے کے لیے اشد ضروری تعاون کو متحرک کرنے میں مدد ملے گی، جہاں بحران سے متاثرہ 7 کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ لڑکیاں اور لڑکے اسکول سے باہر ہیں اور 10 سال عمر کے تقریبا دو تہائی بچے ایک سادہ تحریر پڑھنے سے قاصر ہیں۔ای سی ڈبلیو فنڈ کی ڈائریکٹر یاسمین شریف نے کہا ہے کہ تعلیم انسانوں اور انسانی صلاحیتوں میں ہماری سرمایہ کاری ہے۔ اب تک ہم نے اس کی صرف ایک جھلک ہی دیکھی ہے۔ یہاں 22 کروڑ 20 لاکھ ایسے بچے ہیں جو ہمیں انسانیت کی مکمل صلاحیتوں سے مستفید ہونے میں مدد دیں گے۔فنڈ کی ڈائریکٹر نے کہا کہ ہمیں "تعلیم انتظار نہیں کرسکتی"کو فنڈ فراہم کرنے کے لیے متحد ہونا چاہیے، اور ہمارے اسٹریٹجک شراکت دار اگلے 4 برسوں کے دوران1.5 ارب امریکی ڈالرز جمع کر سکتے ہیں۔فنڈ کے مطابق 2016 میں اپنے قیام کے بعد سے"تعلیم انتظار نہیں کرسکتی" فنڈ اور اس کے اسٹریٹجک شراکت داروں نے 1.1 ارب ڈالر سے زیادہ جمع کیے ہیں اور تقریبا 70 لاکھ بچوں اور نوجوانوں کی براہ راست مدد کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قاہرہ یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مصر کے مڈل اسکولز میں چینی زبان سکھانے کے لیے ایک پائلٹ پروگرام اور مصری اساتذہ کے لیے ایک تربیتی پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے۔منعقدہ تقریب کے دوران مصر میں چینی سفارتخانے کے ناظم الامور ژانگ تا نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ پائلٹ پروگرام میں مصر کے 12 سرکاری مڈل اسکولز کو شامل کیا جائے گا جو مصری مڈل اسکولز میں چینی زبان کی تربیت کے لیے ایک نیا نقطہ آغاز ہوگا۔ژانگ کے مطابق ستمبر 2020 میں چین اور مصر نے مصری پرائمری اور سیکنڈری اسکولز میں چینی کو اختیاری ثانوی غیر ملکی زبان کے طور پر پڑھانے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اور مصر نے اسکولز کے مابین تعاون، پیشہ ورانہ تعلیم، ہنر کی مشترکہ تربیت اور سائنسی تحقیق میں تعاون میں بہت پیشرفت کی ہے۔مصر کے تعلیم اور تکنیکی تعلیم کے نائب وزیر محمد میگاہد نے کہا ہے کہ مصر اور چین نے حالیہ برسوں کے دوران تعلیم کے شعبے میں اپنے تعاون کو مستحکم بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں کی بدولت یہ پائلٹ پروگرام منصوبہ بندی سے ایک سال قبل شروع کیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس پروگرام سے مصری شہریوں کو چین کے بارے میں مزید جاننے میں مدد ملے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ(شِنہوا)چین میں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران الیکٹرانک ادائیگیوں میں ترقی کی رفتاربرقرار رہی۔ مرکزی بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق بینکوں کی غیر نقد ادائیگیوں میں مستحکم نشوونما جاری رہی ہے۔
پیپلز بینک آف چائنہ کے مطابق اس مدت کے دوران بینک کارڈز، الیکٹرانک ادائیگی کی گاڑیوں، کمرشل پیپرز، کریڈٹ ٹرانسفرزاور دیگر سہولیات کے ذریعے غیر نقد ادائیگیاں گزشتہ سال کی نسبت 7.86 فیصد اضافہ کے ساتھ 11 ہزار 657 کھرب 30 ارب یوآن( 1 ہزار 667 کھرب 20 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 7 ہزار 543 کھرب 30 ارب یوآن کی مجموعی لین دین مالیت کے ساتھ الیکٹرانک ادائیگیوں کا غیر نقد ادائیگیوں میں بڑا حصہ رہا۔
الیکٹرانک ادائیگی کرنے والی گاڑیوں کے ذریعے آن لائن ادائیگیاں گزشتہ سال کی نسبت 1.25 فیصداضافہ کے ساتھ 6 ہزار 127 کھرب 70 ارب یوآن ہو گئی ہیں جبکہ موبائل ادائیگیاں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے 1 ہزار 215 کھرب 80 ارب یوآن ہو گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دوسری سہ ماہی میں بینک کارڈ سے لین دین بھی گزشتہ سال کی نسبت 1.58 فیصد اضافہ کے ساتھ 2 ہزار 440 کھرب 5 ارب یوآن تک پہنچ گیا ہے۔
ٹوکیو(شِنہوا)چین میں سمندری طوفان ٹالاس کے شیزوکا پریفکچر سے ٹکرانے کے نتیجے میں موسلا دھار بارشوں سے 2 افراد ہلاک اور ہزاروں گھرانے بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔
کیوڈو نیوز نے ہفتہ کے روز بتایا کہ شیزوکا پریفکچر کے کاکیگاوا میں ایک گھر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے کے باعث ایک 40 سالہ شخص ہلاک ہو گیا ہے جبکہ آبی ذخیرے میں گاڑی گرنے سے ایک 29 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔
مقامی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے بتایا کہ شیزوکا پریفیکچر میں ہی ہماماستو کے علاقہ میں ایک علیحدہ لینڈ سلائیڈنگ کے دوران ایک 9 سالہ لڑکے سمیت 3 افراد کو ہلکے زخم آئے ہیں۔
جاپان میں بجلی کے فراہم کنندہ چوبو الیکٹرک پاور گرڈ نے بتایا کہ تقریباً 1 لاکھ 20 ہزار گھرانوں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بجلی کے 2 کھمبے اکھڑ گئے ہیں۔
پنوم پن(شِنہوا) کمبوڈیا کے حکام اور ماہرین نے کہا ہے کہ چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے درمیان اقتصادی تعاون نے تمام فریقین کو بہت سے فوائد فراہم کیے ہیں، جس سے خطے میں مشترکہ ترقی اور خوشحالی میں مدد ملی ہے۔
چین اور آسیان 2020ء میں ایک دوسرے کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار بن چکے ہیں۔
ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران چین اور آسیان کے مابین تجارت گزشتہ سال کی نسبت 13.1 فیصد اضافہ کے ساتھ 5 کھرب 44 ارب 90 کروڑ امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ مجموعی دو طرفہ سرمایہ کاری 3 کھرب 40 ارب ڈالر سے تجاوزکر گئی ہے۔
کمبوڈیا کی وزارت تجارت کے انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ اور ترجمان پین سوویچیٹ نے ایک انٹرویو میں شنہوا کو بتایا کہ چین آسیان آزاد تجارتی معاہدے(سی اے ایف ٹی اے) کی بدولت چین آسیان اقتصادی تعاون میں بہت قربت آ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین آسیان کا بہت قریبی پارٹنر اور ایک بڑی مارکیٹ ہے۔
بیجنگ(شِنہوا)چین میں گرین ڈیویلپمنٹ کو فروغ دینے کے تحت سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔
قومی توانائی انتظامیہ کے مطابق جنوری سے اگست کی مدت میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت گزشتہ سال کی نسبت 16.6 فیصد اضافہ کے ساتھ 34 کروڑ کلوواٹ جبکہ شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 27.2 فیصد اضافہ کے ساتھ 35 کروڑ کلوواٹ تک پہنچ گئی ہے۔
اعدادو شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اگست کے آخر تک ملک میں بجلی کی مجموعی نصب شدہ پیداواری صلاحیت تقریباً 2 ارب47 کروڑ کلوواٹ تک پہنچ گئی جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔
چین نے 2030ء تک کاربن کے اخراج میں انتہائی کمی اور 2060ء تک صفر کاربن کے اخراج کا ہدف حاصل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
گرین ڈیویلپمنٹ کے راستے پر آگے بڑھتا ہوا یہ ملک ہوا ، روشنی ، پانی اور بائیو فضلہ سے بجلی پیداکرنے کی نصب شدہ صلاحیتوں میں عالمی سطح پر سرفہرست ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کے مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ماہ اگست کے دوران ملک میں جاری کیے جانیوالے بانڈز کی مالیت 52 کھرب 80 ارب یوآن(تقریباً 7 کھرب 55 ارب امریکی ڈالر) سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔
پیپلز بینک آف چائنہ کے مطابق خاص طور پر گزشتہ ماہ 10 کھرب 40 ارب یوآن مالیت کے ٹریژری بانڈز جاری کیے گئے جبکہ مقامی حکومت کے بانڈز کی مالیت 3 کھرب 90 ارب 90 کروڑ یوآن سے تجاوز کر گئی۔
اگست میں 10 کھرب 30ارب یوآن کے مالیاتی بانڈز اور 12 کھرب 40 ارب یوآن کے کارپوریٹ بانڈز جاری کیے گئے ہیں۔ اثاثوں پر جاری کردہ سیکورٹیز کی مالیت 33 ارب 15 کروڑ یوآن رہی جبکہ انٹربینک ڈیپازٹ سرٹیفکیٹس کی مالیت 15 کھرب یوآن تک پہنچ گئی۔
اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگست کے آخر تک تحویل میں رکھے گئے آؤٹ سٹینڈنگ بانڈز کی مالیت 1 ہزار 423 کھرب یوآن تھی۔
جنوبی کوریا کے وسطی شہر ڈیجیون کے ایک آئوٹ لیٹ مال میں آگ لگنے کے باعث 2 افراد ہلاک، ایک شدید زخمی اور چار دیگر لاپتہ ہو گئے۔پیر کو یونہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق آگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجکر 45 منٹ پر دارالحکومت سیئول سے تقریبا 160 کلومیٹر جنوب میں ڈیجیون کے ایک آئوٹ لیٹ اسٹور میں لگی۔50 اور 30 سال کی عمر کے دو افراد کو شدید زخمی ہونے کے بعد قریبی اسپتال بھیجا گیا لیکن بعد میں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔40 سالہ ایک شخص شدید زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں زیر علاج تھا۔لاپتہ ہونے والے چاروں افراد کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔آگ بجھانے والے حکام نے 120 سے زائد اہلکار اور آگ بجھانے کے مختلف آلات روانہ کیے ہیں لیکن انڈر گرائونڈ کارگو ہینڈلنگ ایریا میں شدید دھوئیں کی وجہ سے انہیں تلاشی کی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔100 سے زائد افراد، جن میں سے زیادہ تر قریبی عمارتوں میں موجود تھے، کو نکال لیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیویارک میں اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کے مستقل مشن کے مقام پر چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی (دائیں) اور امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
نیویارک میں اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کے مستقل مشن کے مقام پر چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی (دائیں) اور امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
نیویارک میں اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کے مستقل مشن کے مقام پر ملاقات کے دوران چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی (دائیں) اور امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
نیویارک میں اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کے مستقل مشن کے مقام پر ملاقات کے دوران چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی (دائیں) اور امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)