• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

انڈین روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تاریخی گراوٹ...

بھارتی روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر میں تاریخی کمی آئی ہے۔روپے کی قدر میں مزید گراوٹ کے خدشے اور پائونڈ کے نیچے جانے سے ڈالر سنہ 2002 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو ڈالر تقریبا 81.30 انڈین روپے تک پہنچ گیا جبکہ اس سے قبل یہ 80.9900 انڈین روپے پر تھا۔ٹریڈرز کے مطابق جمعے کو ایک ڈالر کے مقابلے میں انڈین روپیہ 81.2250 کی ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، جس کی وجہ سے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) ڈالر فروخت کرنے پر مجبور ہو گیا تھا۔ آر بی آئی کی مداخلت کی وجہ سے روپے کی قدر میں کچھ بہتری دیکھنے میں آئی تھی۔ممبئی میں قائم بینک کے ایک ٹریڈر نے آر بی آئی کی سرکاری بینکوں کے ذریعے مداخلت کا شارہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سخت اور اتار چڑھا والا سیشن ہو گا۔ سبھی کی نظریں مارکیٹ کھلتے ہی عام سرکاری بینکوں پر ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ 81.20 پر آر بی آئی کی مداخلت کافی زبردست تھی اور مارکیٹیں یہ جاننا چاہیں گی کہ آیا اس سطح کو دوبارہ محفوظ کیا جائے گا۔ لیکن ایشیائی کرنسیوں کی لڑکھڑاہٹ کے پیش نظر آر بی آئی مداخلت کرنے کے لیے زیادہ مائل نہیں ہو سکتا۔واضح رہے کہ گرتے ہوئے برطانوی پائونڈ کی بدولت ایشیا ٹریڈنگ میں ڈالر انڈیکس 114.50 سے اوپر پہنچ گیا ہے، جو مئی 2002 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔برطانیہ میں نئی حکومت کے معاشی پلان کے خوف سے پائونڈ کی قدر میں تاریخی کمی ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نائیجیریا ۔ لاگوس ۔ عمارت ۔ منہدم

نائیجیریا کے لاگوس میں منہدم ہونیوالی عمارت کی جائے وقوعہ پر بھاری مشینری کی مدد سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔(شِنہوا)

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش، دریا میں زائرین کی کشتی الٹنے سے...

بنگلہ دیش میں دریا میں کشتی الٹنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد32ہوگئی جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کشتی کے حادثے میں لاپتہ ہونے والوں میں سے بعض افراد کی لاشیں ملی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد32ہوگئی ہے جن میں 16خواتین اور 10بچے شامل ہیں۔ مزید افراد کی تلاش کے لیے رسیکیو اور غوطہ خور کاوشوں میں مصروف ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ کشتی میں 50 ہندو زائرین سوار تھے جو صدیوں پرانے مندر کی طرف جارہے تھے کہ شمالی بنگلہ دیش کے بوڈا قصبے کے قریب دریائے کروٹوا کے بیچ میں کشتی اچانک کسی چیز سے ٹکرا کر ڈوب گئی۔مسلم اکثریتی ملک بنگلادیش میں ہر سال ہزاروں ہندو زائرین بودیشوری مندر جاتے ہیں۔ بنگلہ دیش اور مشرقی بھارت میں میں ہندو برادری کے سب سے بڑے مذہبی تہوار درگا پوجا کی ابتدا تھی جس کی وجہ سے قدیم مندر پر بڑی تعداد میں زائرین کا ہجوم جمع ہوا ہے۔ناقص دیکھ بھال اور گنجائش سے زیاد مسافروں کی سواری کی وجہ سے کشتیوں کے سانحات بنگلہ دیش میں عام ہیں۔اسی طرح گزشتہ سال ایک اور مسافر کشتی کے دوسری کشتی سے تصادم کے بعد ڈوبنے کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ جنرل اسمبلی ۔ عمومی بحث

نیویارک اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں عمومی بحث کے دوران مشرقی تیمور کے صدر جوز رومس ہورتا خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ گوتریس ۔ اعلیٰ سطحی تقریب

نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں نوول کرونا وائرس کی عالمی وباء کے خاتمے پر ایک اعلیٰ سطحی تقریب کے دوران یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کوویڈ۔19 کی غیرمساوی بحالی نے دنیا کو 3 سال...

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ نوول کرونا وائرس کی عالمی وباء اور غیر مساوی بحالی نے دنیا کو 3 سال کی ترقیاتی پیشرفت کا نقصان پہنچایا ہے۔

گروپ آف 77 اینڈ چائنہ کے وزرائے خارجہ امور کے 46 ویں سالانہ اجلاس کے موقع سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کو آگے بڑھانا اعلیٰ سطحی ہفتہ کے دوران میری توجہ کا مرکز رہا ہے جب عالمی برادری کو درپیش اہم چیلنجوں کے حل پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے دنیا بھر کے رہنماء نیویارک میں اکٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یوکرائن کے بحران نے سپلائی چینز، توانائی اور خوراک کی منڈیوں میں مزید ہنگامہ آرائی کا اضافہ کیا ہے جس سے دنیا بھر کے 1 ارب 70 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں اور انسانی زندگی کیلئے ایک بے مثال بحران پیدا ہوا ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ پائیدارترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے حکومتوں کو اپنے لوگوں اور ان کی مدد کرنے والے نظاموں صحت، تعلیم، سماجی تحفظ، رہائش اور فلاحی کاموں میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب میں تجدد پذیر توانائی سے 3300 میگا...

سعودی عرب میں تجدد پذیر توانائی سے 3300 میگا واٹ بجلی کے پانچ منصوبوں کے ٹینڈر جاری کیے گئے ہیں۔سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی کمپنی نے تجدد پذیر توانائی کے ذریعے بجلی کی پیداوار کے لیے جو نئے منصوبے پیش کیے ہیں ان کا تعلق وزارت توانائی کی نگرانی میں تجدد پذیر توانائی کے قومی پروگرام کے چوتھے مرحلے سے ہے۔پانچ میں سے تین منصوبے ایسے ہیں جن کے تحت ہوا کے ذریعے جبکہ دو منصوبوں کے تحت شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جائے گی۔ ہوا کے ذریعے پراجیکٹس سے 1800 میگا واٹ بجلی تیار ہوگی۔ ان میں سے ایک منصوبہ ینبع میں قائم کیا جائے گا جس سے 700 میگا واٹ بجلی پیداوار متوقع ہے۔ الغاط میں دوسرے منصوبے سے 600 میگا واٹ بجکہ وعد الشمال پروجیکٹ سے 500 میگا واٹ بجلی کی پیدوار ہوگی۔شمسی توانائی کے دو منصوبوں سے کل 1500 میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی۔ ان میں سے ایک منصوبہ الحناکیہ میں بنے گا جس کی پیداوار 1100 میگا واٹ ہوگی جبکہ دوسرا منصوبہ طبرجل میں مکمل ہو گا جس سے بجلی کی پیداوار 400 میگا واٹ متوقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کیوبا 2023ء کیلئے گروپ آف 77 اینڈ چائنہ کا س...

ہوانا(شِنہوا) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والے سائیڈ لائن اجلاس میں کیوبا کو گروپ آف 77(جی 77)اینڈ چائنہ کی سربراہی کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے۔

جی 77 کے وزرائے خارجہ نے تعریفی الفاظ میں کیوبا کے انتخاب منظوری دی، کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

برونو روڈریگز نے ٹویٹ کیا کہ کیوبا کے انتخاب کی توثیق ہمارے ملک کو تسلیم کرنے سے بھی بڑھ کر ہے، یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے کیونکہ جی 77 اینڈ چائنہ کثیر الجہتی دائرے میں سب سے وسیع اور متنوع تعاون گروپ ہے۔

کیوبا کے اعلیٰ سفارتکار نے اس عہدہ کو ایک بہت بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے گروپ کی متاثر کن تاریخی روایت پر روشنی ڈالی۔

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کیوبا 2023ء کیلئے گروپ آف 77 اینڈ چائنہ کا س...

ہوانا(شِنہوا) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والے سائیڈ لائن اجلاس میں کیوبا کو گروپ آف 77(جی 77)اینڈ چائنہ کی سربراہی کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے۔

جی 77 کے وزرائے خارجہ نے تعریفی الفاظ میں کیوبا کے انتخاب منظوری دی، کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

برونو روڈریگز نے ٹویٹ کیا کہ کیوبا کے انتخاب کی توثیق ہمارے ملک کو تسلیم کرنے سے بھی بڑھ کر ہے، یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے کیونکہ جی 77 اینڈ چائنہ کثیر الجہتی دائرے میں سب سے وسیع اور متنوع تعاون گروپ ہے۔

کیوبا کے اعلیٰ سفارتکار نے اس عہدہ کو ایک بہت بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے گروپ کی متاثر کن تاریخی روایت پر روشنی ڈالی۔

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ کو چین کے ساتھ تعلقات شدید متاثر ہونے...

نیویارک(شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ یی نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کو کہا ہے کہ چین امریکہ تعلقات اس وقت بری طرح متاثر ہو چکے ہیں جس سے امریکی فریق کو سبق سیکھنا چاہیے۔

وانگ یی نے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کے مستقل مشن کی سائٹ پر اپنی گفتگو کے دوران کیا۔ دونوں سفارتکار اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں شریک تھے۔

وانگ یی نے کہا کہ چین ۔ امریکہ تعلقات ایک نازک موڑ پر ہیں اور دونوں فریقوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ دنیا، تاریخ اور دونوں ممالک کے عوام کیلئے ذمہ دارانہ رویے کے ساتھ دو بڑے ممالک کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے درست انداز اپنائیں اور اس کیلئے کام کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید خراب ہونے سے روکیں اور انہیں دوبارہ مستحکم کریں۔

وانگ نے خاص طور پر تائیوان کے سوال کے حوالے سے امریکی فریق کے حالیہ غلط اقدام پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے چینی فریق کے پختہ موقف کی جامع وضاحت کی۔ وانگ یی نے باور کرایا کہ مسئلہ تائیوان چین کے بنیادی مفادات کامرکز ہے اور یہ چینی عوام کے ذہنوں میں اہم جگہ رکھتا ہے۔

وانگ یی نے انتھونی بلنکن کو بتایا کہ قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حفاظت کرنا ہمارا مشن ہے اور اس بارے میں کوئی ابہام نہیں ہے۔

وانگ نے بلنکن کو یاد دلایا کہ امریکہ نے مسئلہ تائیوان کے حوالے سے چین کے ساتھ واضح سیاسی وعدے کیے ہیں، جن میں دہائیوں پہلے طے پانے والے چین ۔ امریکہ کے تین مشترکہ بیانات کے ساتھ ساتھ حالیہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے بار بار دیئے جانیوالے بیانات بھی شامل ہیں جن میں امریکی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ تائیوان کی آزادی کی حمایت نہیں کرتی۔

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ کو چین کے ساتھ تعلقات شدید متاثر ہونے...

نیویارک(شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ یی نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کو کہا ہے کہ چین امریکہ تعلقات اس وقت بری طرح متاثر ہو چکے ہیں جس سے امریکی فریق کو سبق سیکھنا چاہیے۔

وانگ یی نے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کے مستقل مشن کی سائٹ پر اپنی گفتگو کے دوران کیا۔ دونوں سفارتکار اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں شریک تھے۔

وانگ یی نے کہا کہ چین ۔ امریکہ تعلقات ایک نازک موڑ پر ہیں اور دونوں فریقوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ دنیا، تاریخ اور دونوں ممالک کے عوام کیلئے ذمہ دارانہ رویے کے ساتھ دو بڑے ممالک کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے درست انداز اپنائیں اور اس کیلئے کام کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید خراب ہونے سے روکیں اور انہیں دوبارہ مستحکم کریں۔

وانگ نے خاص طور پر تائیوان کے سوال کے حوالے سے امریکی فریق کے حالیہ غلط اقدام پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے چینی فریق کے پختہ موقف کی جامع وضاحت کی۔ وانگ یی نے باور کرایا کہ مسئلہ تائیوان چین کے بنیادی مفادات کامرکز ہے اور یہ چینی عوام کے ذہنوں میں اہم جگہ رکھتا ہے۔

وانگ یی نے انتھونی بلنکن کو بتایا کہ قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حفاظت کرنا ہمارا مشن ہے اور اس بارے میں کوئی ابہام نہیں ہے۔

وانگ نے بلنکن کو یاد دلایا کہ امریکہ نے مسئلہ تائیوان کے حوالے سے چین کے ساتھ واضح سیاسی وعدے کیے ہیں، جن میں دہائیوں پہلے طے پانے والے چین ۔ امریکہ کے تین مشترکہ بیانات کے ساتھ ساتھ حالیہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے بار بار دیئے جانیوالے بیانات بھی شامل ہیں جن میں امریکی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ تائیوان کی آزادی کی حمایت نہیں کرتی۔

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے ٹیلی کام سیکٹر میں مستحکم نشوونما ریک...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں مستحکم نشوونما دیکھی گئی ہے۔

وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مشترکہ صنعتی آمدن گزشتہ سال کی نسبت 8.2 فیصد اضافہ کے ساتھ 10 کھرب 70 ارب یوآن (تقریباً 1 کھرب 53 ارب 30 کروڑامریکی ڈالر) تک پہنچ گئی ہے۔

اس مدت کے دوران بگ ڈیٹا، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، انٹرنیٹ ڈیٹا سینٹرز اور انٹرنیٹ آف تھنگز جیسے ایمرجنگ کاروباروں میں تیزی کے ساتھ توسیع ہوئی۔ ایمرجنگ کاروبار سے چین کی 3 بڑی ٹیلی کام کمپنیوں چائنہ ٹیلی کام ، چائنہ موبائل اور چائنہ یونی کام کی کل آمدن گزشتہ سال کی نسبت 34.1 فیصد اضافہ کے ساتھ 2 کھرب7 ارب 50 کروڑ یوآن ہو گئی ہے۔

بریک ڈاؤن کے دوران کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروسز کی آمدن میں گزشتہ سال کی نسبت 130.3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ بگ ڈیٹا اور انٹرنیٹ آف تھنگز کی آمدن میں بالترتیب 56.4 فیصد اور 24.5 فیصد اضافہ ہوا۔

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے چھونگ چھنگ کی غیرملکی تجارت میں 10.4...

چھونگ چھنگ(شِنہوا)چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ کی غیر ملکی تجارت 2022ء کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران 5 کھرب 60 ارب 43 کروڑ یوآن(80 ارب 15 کروڑ امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی ہے جوکہ گزشتہ سال کی نسبت 10.4 فیصد زیادہ ہے۔

شہر کے کسٹم حکام کے مطابق چھونگ چھنگ کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 14.2 فیصد اضافہ کے ساتھ 3 کھرب 65 ارب 37 کروڑ یوآن جبکہ درآمدات 3.9 فیصد اضافہ کے ساتھ 1 کھرب 95 ارب 6 کروڑ تک پہنچ گئی ہیں۔

جنوری سے اگست کے دوران چھونگ چھنگ میں غیر ملکی سرمایہ کاری والے اداروں کی درآمدات اور برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 10.1 فیصد اضافہ کے ساتھ 2 کھرب 63 ارب 7 کروڑ یوآن تک پہنچ گئی ہیں۔ نجی اداروں کی درآمدات اور برآمدات 2 کھرب 52 ارب 99 کروڑ یوآن رہیں جو گزشتہ سال کی نسبت 14 فیصد زیادہ ہیں۔

اس مدت کے دوران چھونگ چھنگ کی جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم کے رکن ممالک، یورپی یونین اور امریکہ کے ساتھ غیر ملکی تجارت میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے بالترتیب 5.6فیصد ، 4.1 فیصد اور 4.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ...

رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور دیہات میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم کے دوران درجنوں فلسطینی مظاہرین زخمی ہو گئے ہیں۔

انجمن ہلال احمر فلسطین نے ایک بیان میں کہا کہ زخمیوں میں سے 3 افراد براہ راست گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں اور 9 افراد کو ربڑ کی گولیاں لگی ہیں جبکہ دیگر افراد اسرائیلی فوجیوں کی فائر کردہ آنسو گیس کے باعث دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں۔

مغربی کنارے میں نابلس کے قریبی گاؤں کفرقدوم میں یہودی آبادکاری میں توسیع کیخلاف مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے اپنی بندوقیں فلسطینی مظاہرین کی جانب تان رکھی ہیں۔(شِنہوا)

بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے جنوبی گاؤں بیتا میں ربڑ چڑھی دھاتی گولیاں لگنے سے 2 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں اور 28 افراد آنسو گیس کے باعث دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں، مزید بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے علاقہ میں طبی عملہ پر بھی فائرنگ کی ہے۔

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نائیجیریا میں عمارت گرنے سے 4 افراد ہلاک

لاگوس(شِنہوا)نائیجیریا کے اقتصادی مرکز لاگوس میں ایک رہائشی عمارت منہدم ہونے کے باعث کم از کم 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ملک کی قومی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی(نیما) کے رابطہ کار ابراہیم فارینلوئے نے ایک بیان میں کہا کہ لاگوس کے علاقے موشین میں ایک 3 منزلہ عمارت منہدم ہو گئی ہے۔

ابراہیم فارینلوئے نےکہا کہ امدادی اہلکاروں نے ملبے سے 4 لاشیں برآمد کی ہیں اور ایک شخص کو بچا لیاگیا ہے جسے علاج معالجہ کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

عمارت منہدم ہونے کی وجہ کا ذکر نہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں کیونکہ ریسکیو اہلکار زمین کی سطح تک پہنچ گئے ہیں۔

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دنیا بھر میں کوویڈ۔19 کے مصدقہ کیسز کی تعداد...

بیجنگ(شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 61 کروڑ 45 لاکھ 97 ہزار 994 ہوگئی ہے۔

جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کی جانب سے ہفتہ کی صبح 10 بجے پاکستانی وقت پر جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکہ 9 کروڑ 60 لاکھ 56 ہزار 75 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔

بھارت 4 کروڑ 45 لاکھ55 ہزار 837 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرا جبکہ فرانس 3 کروڑ 53 لاکھ 4 ہزار 648 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔

برازیل 3 کروڑ 46لاکھ 24 ہزار 427 مصدقہ کیسز کے ساتھ چوتھے ، جرمنی 3 کروڑ 29 لاکھ 52 ہزار 50 مصدقہ کیسز کے ساتھ پانچویں اور جنوبی کوریا 2 کروڑ 45 لاکھ 94 ہزار 336 مصدقہ کیسز کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

برطانیہ 2 کروڑ 38لاکھ 40 ہزار 513 مصدقہ کیسز کے ساتھ ساتواں ، اٹلی 2 کروڑ 22 لاکھ 62 ہزار 452 مصدقہ کیسز کے ساتھ آٹھواں جبکہ جاپان 2 کروڑ 9 لاکھ 74 ہزار 356 مصدقہ کیسز کے ساتھ نواں شدید متاثرہ ملک ہے۔

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دنیا بھر میں کوویڈ۔19 کے مصدقہ کیسز کی تعداد...

بیجنگ(شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 61 کروڑ 45 لاکھ 97 ہزار 994 ہوگئی ہے۔

جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کی جانب سے ہفتہ کی صبح 10 بجے پاکستانی وقت پر جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکہ 9 کروڑ 60 لاکھ 56 ہزار 75 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔

بھارت 4 کروڑ 45 لاکھ55 ہزار 837 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرا جبکہ فرانس 3 کروڑ 53 لاکھ 4 ہزار 648 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔

برازیل 3 کروڑ 46لاکھ 24 ہزار 427 مصدقہ کیسز کے ساتھ چوتھے ، جرمنی 3 کروڑ 29 لاکھ 52 ہزار 50 مصدقہ کیسز کے ساتھ پانچویں اور جنوبی کوریا 2 کروڑ 45 لاکھ 94 ہزار 336 مصدقہ کیسز کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

برطانیہ 2 کروڑ 38لاکھ 40 ہزار 513 مصدقہ کیسز کے ساتھ ساتواں ، اٹلی 2 کروڑ 22 لاکھ 62 ہزار 452 مصدقہ کیسز کے ساتھ آٹھواں جبکہ جاپان 2 کروڑ 9 لاکھ 74 ہزار 356 مصدقہ کیسز کے ساتھ نواں شدید متاثرہ ملک ہے۔

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ ، کوئی جانی ن...

جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے مغربی صوبہ آچے میں ہفتہ کی صبح 6.4 شدت کا زلزلہ آیا ہے لیکن اس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

ملک کی ارضیاتی وموسمیاتی ایجنسی نے سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی ہے۔

ایجنسی نے بتایا کہ زلزلہ ہفتہ کو جکارتہ کے وقت کے مطابق صبح 3 بجکر 52 منٹ (1 بجکر 52 منٹ قبل ازسحر پاکستانی وقت)پر میولابوہ قصبے سے 45 کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب سطح سمندر سے22 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اینڈ میٹیگیشن ایجنسی کے انچارج موسریادی اے نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے صوبے کے کئی حصوں میں محسوس کیے گئے لیکن اس سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالے قصبے میولابوہ اور صوبہ کے اضلاع آچے سیلاتن (جنوبی آچے) اور ناگان رایا میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

اہلکارنے فون پر شِنہوا کو بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لیکن رہائشیوں میں خوف و ہراس نہیں پھیلا۔ وہ صرف اپنے گھروں سے باہر نکلے۔ ابھی تک مکانات یا عمارتوں کو نقصان پہنچنے ،کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے سے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نیوزی لینڈ میں روایتی چینی اوسمنتھوس گارڈن ک...

ہیسٹینگز(شِنہوا)اوسمنتھوس گارڈن ایک روایتی چینی باغ ہے جسے 1996ء میں نیوزی لینڈ کے شہر ہیسٹینگز کے ساتھ چین کے شہر گولین کے جڑواں شہر بننے کے تعلقات کی 15 ویں سالگرہ کے موقع پر قائم کیا گیا تھا۔

ہیسٹینگز کی ضلعی کونسل کے مطابق باغ کے ڈیزائن میں نیوزی لینڈ اور چین کے عناصر اور پودوں کا امتزاج استعمال کیاگیا ہے۔ یہاں کے سب سے نمایاں پودوں میں بانس، کیمیلیا اور خوشبوداراوسمنتھوس شامل ہیں ، اوسمنتھوس کے نام پر ہی باغ کا نام رکھا گیا ہے، یہاں کے زیادہ تر پودے چینی نسل کے ہیں اور ان کو کافی اہمیت حاصل ہے۔

 

نیوزی لینڈ کے ہیسٹینگزمیں واقع اوسمنتھوس گارڈن کا ایک منظر۔(شِنہوا)

نیوزی لینڈ کے ہیسٹینگزمیں واقع اوسمنتھوس گارڈن کا ایک منظر۔(شِنہوا)

نیوزی لینڈ کے ہیسٹینگزمیں واقع اوسمنتھوس گارڈن کا ایک منظر۔(شِنہوا)

نیوزی لینڈ کے ہیسٹینگزمیں واقع اوسمنتھوس گارڈن کا ایک منظر۔(شِنہوا)

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگشی ۔ رونگ شوئی ۔ چاول ۔ مچھلی ۔ ک...

چین کے گوانگشی ژوانگ خودمختار خطے کی رونگ شوئی میاؤ خودمختار کاؤنٹی کے قصبے ہونگ شوئی کے گاؤں لیانگ لونگ میں کسان چاول کے کھیت میں کام کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگشی ۔ رونگ شوئی ۔ چاول ۔ مچھلی ۔ ک...

چین کے گوانگشی ژوانگ خودمختار خطے کی رونگ شوئی میاؤ خودمختار کاؤنٹی کے قصبے ہونگ شوئی کے گاؤں لیانگ لونگ میں کسان چاول کے کھیت میں کام کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگشی ۔ رونگ شوئی ۔ چاول ۔ مچھلی ۔ ک...

چین کے گوانگشی ژوانگ خودمختار خطے کی رونگ شوئی میاؤ خودمختار کاؤنٹی کے قصبے ہونگ شوئی کے گاؤں لیانگ لونگ میں کسان چاول کے کھیت میں کام کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگشی ۔ رونگ شوئی ۔ چاول ۔ مچھلی ۔ ک...

چین کے گوانگشی ژوانگ خودمختار خطے کی رونگ شوئی میاؤ خودمختار کاؤنٹی کے قصبے ہونگ شوئی کے گاؤں لیانگ لونگ میں ایک دیہاتی چاول کے کھیت سے مچھلی پکڑ رہا ہے۔(شِنہوا)

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ترکی نے عراقی سرحد پر کردستان ورکرز پارٹی کے...

انقرہ(شِنہوا)ترکی کے خفیہ اداروں نے ترکی اور عراق کی سرحد پر ایک کارروائی میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کےکے) کے 2 سینئر ممبران کو حراست میں لے لیا ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی نے جمعہ کے روز بتایا کہ پی کے کے ممبران میں سے اٹیلا سیسک ہے جو ریڈ نوٹس پر مطلوب تھا اور ایران اور عراق میں کردستان ورکرز پارٹی کی سرگرمیوں کا ذمہ دار ہے۔

وہ ترکی کے مشرقی صوبے تونجیلی میں 2012ء میں ہونیوالے بم حملے کے مجرموں میں سے ایک ہے جس میں 6 فوجیوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ وہ 2020 میں مشرقی صوبہ آغری میں ہونیوالے حملےکے مجرموں میں بھی شامل ہے آغری حملے میں 2 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

ٹی آر ٹی نے خبر میں کہا کہ کردستان ورکرز پارٹی کا دوسرا رکن حسین یلدرم عراق اور شام میں کارروائیوں کا ذمہ دار ہے۔

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں خواتین حملہ کیس کے مرکزی مجرم کو 24...

شی جیا ژوانگ(شِنہوا)چین کے شمالی صوبہ ہیبی میں مقامی عدالت نے باربی کیو ریسٹورنٹ میں خواتین پر حملہ کیس کے مرکزی مجرم کو 24 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

ہیبی کے شہر لانگ فانگ کے ضلع گوانگ یانگ کی پیپلز کورٹ کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق چھین جی ژی کو جان بوجھ کر حملہ، جھگڑا، ڈکیتی، غیر قانونی حراست اور جوئے کے اڈے چلانے سمیت مختلف جرائم میں مجرم قرار دیا گیا ہے اس پر 3 لاکھ 20ہزار یوآن(تقریباً 45 ہزار 766.59 امریکی ڈالر) جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ عدالت میں قرار پایا کہ 2012ء کے بعد سے چھین جی ژی نے غنڈوں کے ایک گروہ کی قیادت کرتے ہوئے تانگ شان اور دیگر مقامات پر جرائم کا ارتکاب کیا۔ انہوں نے مقامی معاشی اور سماجی نظام کودرہم برہم کیا اور معاشرے پر منفی اثر ڈالا۔

مزید 27 مدعا علیہان کو 6 ماہ سے 11 سال تک قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ ان میں سے متعدد باربی کیوریسٹورنٹ حملہ کیس میں ملوث تھے جبکہ دیگر افراد چھین کے ساتھ گروہ کی مجرمانہ سرگرمیوں میں شامل رہے۔

حملے کا بدنام زمانہ واقعہ 10 جون کو ہیبی کے شہرتانگ شان میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 خواتین زخمی ہوئی تھیں۔ اس کیس نے عوام میں بڑے پیمانے پر تشویش کو جنم دیا۔

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران خان نااہلی کیس میں کئی نکات پر عدالت ک...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان نااہلی کیس میں کئی نکات پر عدالت کو مطمئن کرنے کی ہدایت کردی۔ ہائی کورٹ نے کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی ٹیریان کو چھپانے پر عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہم اس کیس میں وفاق کو فریق بنانا چاہتے ہیں۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں معلومات چھپائیں اور بیٹی ٹائیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا، وہ پہلے بیٹی کی تردید کرتے تھے اب اس متعلق سوال کا جواب نہیں دیتے۔ عدالت نے کہا کہ وفاق کو اس کیس میں فریق بنانے کی ضرورت کیا ہے؟ اس درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مطمئن کرنا ہوگا، اس کیس کو الیکشن کمیشن کیوں نہ بھیجیں؟ عمران خان نے اپنا بیان حلفی الیکشن کمیشن کو دیا تھا، ان تمام نکات پر عدالت کو مطمئن کریں ایک تاریخ رکھ لیتے ہیں۔ عدالت نے عمران خان نااہلی کیس پر سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حکومت ہیکر سے لیک ڈیٹا خرید رہی ہے،فواد چوہد...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے حکومت ہیکر سے لیک ہونے والا ڈیٹا خرید رہی ہے، 20 اگست سے اب تک وزیراعظم آفس کی آڈیو لیک ہوتی رہی ہیں، ہم نے بہت خرچ کر کے ایجنسیوں کو جدید آلات سے لیس کیا، 340 گھنٹوں کی آڈیو لیک ہوئی لیکن کسی ادارے کو معلوم ہی نہیں ہوا، مفتاح اسماعیل کو ہٹاکر اسحاق ڈار کو لایا جا رہا ہے، مفتاح اسماعیل کے بارے میں جو آڈیو لیک ہوئی، اس پر مفتاح کو پارٹی چھوڑ دینی چاہیے، مفتاح اسماعیل سے کام نکلوا کر اسے بس کے نیچے دھکا دے دیا گیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ قوم اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ہیلی کاپٹر حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہیں، شہداء کی قربانیوں کے باعث پاکستان ایک آزاد ملک ہے ، لیکس آڈیو کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ گفتگو 20اگست سے انٹرنیٹ پر موجود تھی ، اس سے قبل ڈارک ویب یو فائل ڈاٹ یو ویب سائٹ وزیراعظم آفس کی گفتگو 140گھنٹے کی تھی ، اس کو ہیک کرنے والا 3لاکھ 45ہزار ڈالر مانگ رہا تھا ۔

ایک ماہ ہماری ایجنسیوں اور لوگوں کا اس کا خیال نہ آیا ۔ ہم نے ایجنسیوں کو ایسے معاملات پر قابو پانے کیلئے بہت خرچہ کیا ، آئی بی کا کام وزیراعظم آفس اور اس سے متعلقہ معاملات اور سکیورتی پر نظر ثانی کرے ، کل ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ بنا اس پر چند منٹ کی جھلگیاں ریلیز کی گئیں ،36گزر گئے ،موجودہ حکومت کا آفیشل بیان اب تک نہیں آیا ، فواد چوہدری نے کہا کہ مریم اورنگزیب اور رانا ثناء اللہ نے بالواسط طو رپر گفتگو کی تصدیق کی ، ہم سکیورٹی لیپس کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان میں فون ٹیپنگ عمومی بات ہوگئی ہے ، فون ٹیپنگ کے نتیجے میں پاکستان کو نیشنل سکیورٹی کرائسز کا سامنا ہے ، اس کا مطلب ہے کہ وزیراعظم کا دفتر بھی سائبر سکیورٹی کے لحاظ کمزور ہے ، جس طریقے سے وزیراعظم شہباز شریف کابینہ اور پرنسپل سیکرٹری کی گفتگو لیگ ہوئی ، یہ بہت بڑا سکیورتی لیپس ہے ، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے ، ایک خبر کے مطابق موجودہ حکومت ڈیٹا کو خریدنے کیلئے بات چیت کررہی ہے ، حکومت یہ ڈیٹا خرید لے تو کیا گارنٹی ہے کہ ہیکر گفتگو لیک نہیں کرے گا، شاید کوئی ایسی گفتگو ہے جس سے وزیراعظم خوفزدہ ہیں کہ وہ لیک نہ ہو ۔ اگر وہ خرید بھی لیتے تو کیا گارنٹی ہے کہ اصل کلپ ہیکرز لیک نہیں کرے گا ، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے ، اور اس میں ملوث عناصر کوسامنے لایا جائے ، اس گفتگو کا مواد ہی دھماکہ خیز ہے ، ہیکر کہہ رہا ہے ، اصل گفتگو ریلیز نہیں کی جو بہت دھماکا خیز ہے ، مفتاح اسماعیلکوجس طریقے سے ہٹایا جارہا ہے اور اسحاق ڈار کو لایا جارہا ہے-

مریم اور شہباز کی گفتگو کے بعد اصولی طو رپر مفتاح اسماعیل کو پارٹی ہی چھوڑ دینی چاہیے ، شہباز شرفیف کی جانب سے کہاگیا کہ آئی ایم ایف کے کہنے کے باوجود مفتاح اسماعیل نے سگریٹ پر ڈنڈی ماری ، اس کے پیچھے مریم اورنگزیب تھیں ان کے شوہر نےسیگریٹ ایجنسی کیلئے لابنگ کی ، مریم نواز کے داماد نے اپنی فیکٹری کا آدھا پلانٹ انڈیا سے منگوایا جبکہ آدھا آنا باقی ہے ، یہ لوگ بار بار کہہ رہے تھے کہ بھات سے تجارت کھلنی چاہیے ، پاکستان تحریک انصاف مخالفت کررہی تھی ، کہ کشمیریوں پر ظلم ہورہا ہے تو تجارت کیسی اب ہمیں سکجھ آرہا ہے کہ ہندوستان سے تجارت کے پیچھے کیا کہانی تھی ، سگریٹ کی صنعت کو مریم اورنگزیبکے کہنے پر مراعات دی گئیں ، مریم اورنگزیب کے شہر علی تاثیر دنیا کی بڑی ٹوبیکو کمپنی کے انچارج ہیں، سگریٹ ایجنسیوں کو مریم اورنگزیب نے اربوں کی مراعات لے کردیں ، وزیراعظم شہباز شریف مریم نواز کو بتارہا تھا کہ مفتاح نے کسیے سگریٹ ایجنسیز کو فیور دیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگشی ۔ رونگ شوئی ۔ چاول ۔ مچھلی ۔ ک...

چین کے گوانگشی ژوانگ خودمختار خطے کی رونگ شوئی میاؤ خودمختار کاؤنٹی کے قصبے ہونگ شوئی کے گاؤں لیانگ لونگ میں ایک دیہاتی خاتون خشک چاول اکٹھے کر رہی ہے۔(شِنہوا)

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ وعدے پورے کرے تو جوہری معاہدہ ممکن ہے...

تہران(شِنہوا) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اپنے وعدوں کو پورا کرتا ہے، ایران پر سے پابندیاں ہٹاتا ہے اور اپنے وعدے کی خلاف ورزی سے باز رہتا ہے، تو 2015ء کے جوہری معاہدے کی بحالی سے متعلق معاہدے تک پہنچنا ممکن ہو گا۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے جمعہ کے روز بتایا کہ ابراہیم رئیسی نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

ویانا مذاکرات میں کسی معاہدے تک پہنچنے کے امکان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اگر امریکہ جوہری معاہدے کی طرف واپسی کا خواہاں ہے تو اسے پہلے اپنے وعدوں کی طرف لوٹنا ہوگا، انہیں پورا کرنا ہوگا اور پابندیاں اٹھانا ہوں گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکیوں کو مشترکہ جامع عمل منصوبہ(جے سی پی او اے) کے نام سے مشہور جوہری معاہدے کے فریم ورک کے تحت کیے گئے اپنے وعدوں کا احترام کرنا چاہیے۔

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیراعلی پنجاب کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید...

وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے حادثے میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداکے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کی۔ چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ شہداکی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر فلائنگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں سوار دونوں پائلٹس سمیت 6 افسران و اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اٹلی ۔ میلان ۔ فیشن ویک

اٹلی کے شہر میلان میں میلان فیشن ویک کے دوران ایک ماڈل ایمپوریو ارمانی بہار/گرما 2023 ملبوسات کی نمائش کررہی ہے۔(شِنہوا)

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اٹلی ۔ میلان ۔ فیشن ویک

اٹلی کے شہر میلان میں میلان فیشن ویک کے دوران ایک ماڈل ایمپوریو ارمانی بہار/گرما 2023  ملبوسات کی نمائش کررہی ہے۔(شِنہوا)

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اٹلی ۔ میلان ۔ فیشن ویک

اٹلی کے شہر میلان میں میلان فیشن ویک کے دوران ایک ماڈل ایمپوریو ارمانی بہار/گرما 2023  ملبوسات کی نمائش کررہی ہے۔(شِنہوا)

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اللہ کا خاص کرم ہے ، جس دفتر سے نکل کر لندن...

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈا نے کہا ہے کہ پاکستان چار سال سے جس بھنور سے گزرا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، میری کوشش ہوگی کہ گرتی ہوئی معیشت کو روکیں اور اس کی سمت درست کریں۔ پاکستان روانگی سے قبل نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا اللہ کا خاص کرم ہے کہ جس دفتر سے نکل کر اپنے میڈیکل کے لیے لندن آیا تھا، آج اسی دفتر میں اللہ نے واپس بلوایا ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا نواز شریف کی قیادت میں 2023 سے 2017 تک میں ہم دنیا کی 18ویں معیشت بننے جا رہیتھے، کم ترین شرح سود تھی اور گروتھ ریٹ بھی بلند تھی، دیگر مائیکرو انڈیکیٹرز بہترین اور بلند سطح پر تھے اور زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر تھے، پاکستانی روپیہ بھی مستحکم تھا۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی گرتی ہوئی ملکی معیشت کو روکیں اور اس کی سمت درست کریں۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا میرے خلاف 20 سال کے ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کرانیکا جعلی کیس تھا، میں نے کبھی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں تاخیر نہیں کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان۔ پشاور۔ سیلاب ۔ اسکول

پشاور کے نواح میں واقع ایک عارضی اسکول میں سیلاب سے متاثرہ بچے ایک کلاس میں شریک ہیں۔ (شِنہوا)

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یہ قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ، پاک فوج کے ہ...

بلوچستان میں گر کر تباہ ہونے والے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے حادثے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے افسوس کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شہدا میجر خرم، میجر منیب افضل،صوبیدار عبدالواحد، شہید سپاہی عمران، نائیک جلیل اور سپاہی شعیب کیاہل خانہ سیاظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ مادر وطن کے تحفظ،سلامتی اور دفاع کے لیے افواج پاکستان نے بیمثال قربانیاں دی ہیں، قوم کو اپنے شہدا پر فخر ہے، یہ قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان۔ پشاور۔ سیلاب ۔ اسکول

پشاور کے نواح میں سیلاب سے متاثرہ بچے ایک عارضی اسکول جارہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے سابق نائب وزیر برائے تحفظ عامہ کو سزا...

چھانگ چھون(شِنہوا)چین میں سابق نائب وزیر برائے تحفظ عامہ سن لی جون کو رشوت وصول کرنے، اسٹاک مارکیٹ میں ہیراپھیری کرنے اور غیر قانونی طور پر آتشیں اسلحہ رکھنے کے جرم میں 2 سال کی مہلت کے ساتھ سزائے موت سنا دی گئی ہے۔

چین کے شمال مشرقی صوبہ جیلن کے چھانگ چھون کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے جمعہ کے روز بتایا کہ سن لی جون کو تاحیات سیاسی حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے اور اس کے تمام ذاتی اثاثے ضبط کر لیے گئے ہیں۔

عدالت میں قرار پایا کہ سن لی جون نے 2001ء سے اپریل 2020ء کے درمیان مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئےمجموعی طور پر 64 کروڑ 60 لاکھ یوآن (9 کروڑ 23 لاکھ 90 ہزار امریکی ڈالر) سے زائد مالیت کی قیمتی اشیاء اور نقد رقوم وصول کیں۔

عدالت میں یہ بھی قرار پایا کہ سن لی جون نے 2018ء کی پہلی ششماہی میں اسٹاک ٹریڈنگ کے دوران ہیراپھیری کی جس سے کچھ دوسرے لوگوں کو 14 کروڑ 50 لاکھ یوآن کے نقصان سے بچنے میں مدد ملی۔ عدالت نے بتایا کہ سن لی جون نے غیر قانونی طور پر 2 بندوقیں بھی رکھی ہوئی تھیں۔

عدالت نے کہا کہ سن لی جون کی وصول کردہ رشوت کی رقم بہت بڑی ہے اور اس کے جرائم سے خاص طور پر ریاست اور لوگوں کے مفادات کو بھاری نقصان پہنچا۔ مزید بتایا کہ اسٹاک مارکیٹ ہیرا پھیری میں اس کا جرم خاصاً سنگین ہے اور غیر قانونی طور پر آتشیں اسلحہ رکھنا بھی ایک سنگین جرم ہے۔

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں زیرتعمیر سب سے بڑے ایل این جی ذخیرہ...

نان جنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو میں بڑے سائز کے آخری اسٹوریج ٹینک کی چھت ڈال دی گئی جس کے بعد چین کے سب سے بڑے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے ذخیرہ گاہ کا مرکزی ڈھانچہ مکمل ہوگیا۔

یان چھنگ شہر میں واقع  اس ذخیرہ گاہ کی مجموعی صلاحیت 25 لاکھ مکعب میٹرزہے، اس میں 6 ایل این جی اسٹوریج ٹینک میں سے ہر ایک کی گنجائش 2 لاکھ 70 ہزار مکعب میٹرز اور باقی 4 میں سے ہرایک کی گنجائش 2 لاکھ 20 ہزار مکعب میٹرز ہے۔

ذخیرہ گاہ تعمیر کرنے والے چائنہ کنسٹرکشن الیکٹرک پاور کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ کے مطابق ایل این جی اسٹوریج ٹینک کی چھت ایک فٹ بال میدان کے مساوی ہے ،جس کا وزن 1 ہزار 200 ٹن ہے۔ اور اسے ہوا کا دباؤ استعمال کرتے ہوئے 60 میٹرز سے زیادہ اوپر اٹھایا گیا ہے۔

ذخیرہ گاہ 2023 تک مکمل طور پر فعال ہوجائے گی، اور یہ سالانہ تقریباً 60 لاکھ ٹن ایل این جی نمٹانے کے قابل ہوگی، یہ مقدار تقریباً 8.5 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس کے مساوی ہے۔

یہ صوبہ جیانگ سو کی 8 کروڑ 50 لاکھ رہائشیوں کی 28 ماہ کی ضرورت پوری کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ذخیرہ گاہ کی گنجائش ہرسال 2 کروڑ 85 لاکھ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے کے لئے کافی ہے، جو 6 کروڑ درخت لگانے کے برابر ہے۔

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ساتویں چائنہ ۔ یوریشیا ایکسپو مفید نتائج کے...

ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے دارالحکومت ارمچی میں ساتویں چائنہ ۔ یوریشیا ایکسپو اختتام پذیر ہوگئی جبکہ ایکسپو میں تعاون بارے نتائج حوصلہ افزا رہے۔

سنکیانگ علاقائی حکومت کے وائس چیئرپرسن سن ہونگ می نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ نمائش کی آف لائن تقریب میں اندرون و بیرون ملک سے 864 کاروباری ادارے شریک ہوئے جبکہ 32 ممالک اور خطوں کی 3 ہزار 597 کمپنیوں نے آن لائن شرکت کی۔

چین اور دیگر یوریشین ممالک میں عوام کے درمیان تبادلے بڑھانے کے لئے 3 کارکردگی سمیت سائیڈ لائن ایونٹس آن لائن منعقد کئے گئے۔

سن نے کہا کہ نمائش کا آن لائن پلیٹ فارم رجسٹرڈ کاروباری اداروں کو سرمایہ کاری اور تشہیری سرگرمیوں بارے ایک سال تک مفت خدمات فراہم کرتا رہے گا۔

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگ...

ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال نے بتایا ہے کہ رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا۔ ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ جزوی سورج گرہن پاکستان سمیت یورپ، ایشیا، شمال مشرقی افریقا کے کئی ممالک میں دیکھا جائے گا۔ پاکستان میں جزوی طور پر سورج کو گرہن لگے گا اوراس کا آغاز مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بج کر57 منٹ پر ہوگا۔ پاکستان میں سورج گرہن کا اختتام 5:56 منٹ پر ہوگا۔ انھوں نے بتایا کہ سورج کو جزوی گرہن 5 بج کر1منٹ پر لگے گا اور اس دوران سورج ک ایک حصہ گہرا ہوجائے گا۔ جزوی اور رواں سال کے آخری سورج گرہن کا مجموعی دورانیہ 2 گھنٹے ہے۔رواں سال کا پہلا سورج گرہن یکم مئی کو ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی عوام، کاروباری اداروں اورایسوسی ایشنز ک...

پاکستان بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کی صورت میں بدترین قدرتی آفات سے دوچار ہے، سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے چین بھر سے چینی عوام، کاروباری اداروں اورایسوسی ایشنز نے 125 ملین یوآن نقد اور سامان عطیہ کیا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ''پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے لیے چینی عوام'' کے عنوان سے عطیہ کی تقریب چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈ شپ ود فارن کنٹریز (CPAFFC) کے ہیڈ کوارٹر میں ا منعقد ہوئی پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کیلئے تقریب میں چینی حکام، کاروباری اداروں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا کہ یہ عطیہ درحقیقت بہت فراخدلی اور بروقت ہے اور پاکستان کی جاری سیلاب سے نمٹنے کی کوششوں کو تقویت دینے میں بے حد مددگار ثابت ہوگا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا میں پاک چین دوستی کو مزید گہرا کرنے کے لیے ان دو ممتاز سفارت کاروں کے جوش و جذبے اور توانائی سے ہمیشہ متاثر ہوں۔ سفیر معین الحق نے مزید کہا کہ ہم موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے چین کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنا چاہتے ہیں، خاص طور پر موسمیاتی تبدیلی ، قبل از وقت وارننگ سسٹم، آفات سے بچنے والی تعمیر، توانائی کی منتقلی وغیرہ کے شعبوں میں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس موسمیاتی آفت سے ہونے والی تباہی کے پیمانے پر قابو پانا مشکل ہے۔ اب تک 1500 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 340 سے زیادہ بچے شامل ہیں۔

1700 زخمی اور 33 ملین سے زیادہ لوگ متاثر اور بے گھر ہوئے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق آئرن برادرز اور سب سے زیادہ قابل اعتماد شراکت داروں کے طور پر پاکستان اور چین نے ہمیشہ تمام خطرات اور مشکلات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور ایک دوسرے کی بھرپور مدد کی ہے۔ کوو ڈ 19 وبائی بیماری کے پھیلنے کے بعد اور اب سیلاب سے بچاؤ کی کوششوں کے لیے ہمارے دوطرفہ تعاون ،ہمارے آہنی بھائی چارے اور وقت کی آزمائشی دوستی کی انفرادیت اور طاقت کا مظاہرہ ہوا ہے۔ سفیر نے حاضرین کو بتایا کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق جاری سیلاب سے پاکستان کی معیشت کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پاکستانی عوام کی بحالی، انفراسٹرکچر کی ترقی اور تباہ حال معیشت کی تعمیر نو کے لیے چینی تعاون اور مالی امداد کا منتظر ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈ شپ ود فارن کنٹریز کے صدر لن سونگ ٹیان نے کہا کہ سی پی اے ایف ایف سی نے 15 صوبوں اور شہروں سے 10,372,400 یوآن اور 114 ملین یوآن مالیت کی سپلائیز اکٹھی کی ہیں جس میں بشمول 18 سسٹر صوبے یا شہر ، 24 فرینڈ شپ تنظیمیں، 13 کاروباری ادارے، اور سینکڑوں دیکھ بھال کرنے والے افراد شامل ہیں ۔ چین پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے صدر سفیر شا زوکانگ، چائنہ فرینڈ شپ فاؤنڈیشن فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کے صدر لی زیکوئی، سی پی اے ایف ایف سی کے نائب صدر اور دونوں ممالک کے دیگر معززین نے تقریب میں شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مفرور وزیراعظم کے ساتھ بھاگنے والاوزیراعظم ک...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مفروروزیراعظم کے جہاز میں بھاگا اور 5 سال بعد وزیراعظم کے ساتھ آرہا ہے، یہ چوری اور سینہ زوری ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اسحاق ڈار کی واپسی سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مفروروزیراعظم کے جہاز میں بھاگا اور 5 سال بعد وزیراعظم کے ساتھ آرہا ہے، یہ چوری اور سینہ زوری ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ بھی ہوگیا، اس کے باوجود اسحاق ڈار ڈالر، بجلی، گیس اور آٹے کا کیا کریں گے جو مفتاح اسماعیل نہیں کرسکے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کے مستقبل کا فیصلہ 15 نومبر سے پہلے ہو جائے گا، 12 گھنٹوں میں 3 آڈیو لیکس کا وقت اہم اور تشیوش ناک ہے۔ اس سے قبل اپنی ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ اسرائیل سیتعلقات اور بھارت سے تجارت کی مثال شہبازشریف کی آڈیولیک میں سامنے آگئی، شریف خاندان بھارت سے بغیر کلیئرنس اپنی شوگر ملوں کے لئے انجینئر منگواتا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی لڑائی طویل ہوئی توغریب کے حالات اور گھمبیر ہوجائیں گے، سیاستدان عام آدمی کے مسائل نہیں سمجھ رہا، صرف میڈیا میڈیا کھیل رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نااہلی کیس، الیکشن کمیشن کا فریال تالپور کو...

الیکشن کمیشن میں فریال تالپور نااہلی کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی، فریال تالپور کے وکیل کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر دلائل دوں گا، مزید وقت نہیں مانگا جائے گا۔ الیکشن کمیشن میں فریال تالپور کی نااہلی سے متعلق درخواست پر سماعت ممبر سندھ کی سربراہی میں تین رکنی الیکشن کمیشن نے کی۔ فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ وکیل فاروق ایچ نائیک نے موقف اختیار کیا کہ مجھے رات کو کیس کا پتہ چلا سپریم کورٹ چھوڑ کے یہاں آیا ہوں، نوٹس تاخیر سے ملا ہے لہذا اگلی تاریخ دی جائے،آئندہ سماعت پر دلائل دوں گا مزید وقت نہیں مانگوں گا۔ الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کو جواب اور دلائل دینے کے لئے ایک ماہ کا وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حلف نہ اٹھانے پراسحاق ڈار کی نشست خالی قرار...

الیکشن کمیشن نے حلف نہ اٹھانے کی بنیاد پر اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست خالی قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ پیر کو اسحاق ڈار کے وکیل سلمان اسلم بٹ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ الیکشن کمیشن میں ممبر بلوچستان نے کہا کہ 60دن میں حلف نہ لینے پرنشست خالی قرار دینے کا آرڈیننس آیا تھا۔ اس پراسحاق ڈار کے وکیل سلمان بٹ نے کہا کہ اسحاق ڈار پر اس آرڈیننس کا اطلاق نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا نوٹیفکیشن معطل تھا تو حلف کیسے لیتے؟۔ ممبر خیبرپختونخوا نے سوال کیا کہ سوال یہی ہے کہ اسحاق ڈار نا اہل ہوچکے ہیں یا نہیں؟۔ وکیل سلمان بٹ نے کہا کہ آرٹیکل 63 پی کے تحت نااہلی آرڈیننس کے ذریعے لائے قانون سے نہیں ہوسکتی۔ ممبر خیبرپختونخوا نے موقف دیا کہ ترمیمی ایکٹ سے پہلے اگراسحاق ڈارنااہل تھے تو اب اہل کیسے ہوگئے،الیکشن کمیشن قانون کی تشریح نہیں کر سکتا۔ الیکشن کمیشن میں اسحاق ڈار کے وکیل سلمان بٹ نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے سال 2018 میں نوٹیفکیشن معطل کیا جو درخواست خارج ہونے پر ازخود بحال ہوگیا۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے 2 ماہ میں حلف نہ اٹھانے پر نااہلی کی شق نکال دی گئی ہے۔ سلمان بٹ نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف حکومت کا جاری آرڈیننس ہی غیرآئینی تھا،الیکشن کمیشن سینیٹ نشست خالی قرار دینے کا نوٹس واپس لے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حالیہ مون سون بارشوں کے بعد ملک میں بھر میں...

گزشتہ 3 ماہ کے دوران ہونے والی موسلادھار بارشوں کے بعد کراچی میں نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کی خراب صورتحال کے باعث شہر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ حالیہ مون سون بارشوں کے بعد ملک میں بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے، محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ بھر میں 419 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 343کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع وسطی میں رپورٹ ہوئی ہیں، ضلع وسطی میں 15، ضلع شرقی 10، ضلع جنوبی میں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ضلع شرقی 107، ضلع جنوبی 55 ، ضلع کورنگی 36، ضلع ملیر 20، ضلع غربی 13 اور کیماڑی 13کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ حیدرآباد 52، میر پورخاص9 ، سکھر 6، لاڑکانہ 6 اور شہید بے نظیر آباد 3کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ رواں سال کراچی میں ڈینگی سے 32 افراد اور حیدرآباد میں 1 شخص جان کی بازی ہار گیا۔ رواں ماہ یکم ستمبر سے آج تک کراچی میں 4 ہزار 661 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ ماہ اگست میں کراچی بھر میں 1265 کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت سندھ کا مزید کہنا ہے کہ رواں سال سندھ بھر میں7 ہزار 951 کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ صوبے میں مردان، پشاور اور خیبر ڈینگی وائرس کی لپیٹ میں ہیں، اب تک مجموعی طور پر پشاور سے 148، مالاکنڈ سے 32، خیبر سے 18 اور ڈی آئی خان سے 8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری، یو اے...

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کا سلسلہ مستقل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق یو اے ای کی جانب سے دوسرا کارگو شپ امدادی سامان لیکر کراچی بندر گاہ پہنچ گیا ہے، کارگو شپ میں تیس کنٹینرز پر مشتمل امدادی سامان موجود ہے۔ امدادی سامان میں ہزاروں سیلاب متاثرین کیلئے خوراک موجود ہے اور ادویات بھی موجود ہیں۔ اس حوالے سے یو اے ای قونصلیٹ کا کہنا ہے کہ کھانے پینے کی اشیا ڈبوں میں پیک ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے پچاس ملین ڈالر کی امدادی سامان کی پہلی قسط کی فراہمی شروع کر دی۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان نے بدھ کی رات ان سے ٹیلی فونک گفتگو میں یقین دلایا کہ متحدہ عرب امارات سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گھر کی اصل فائل گم ہونے کا معاملہ، عدالت کا...

گھر کی اصل فائل گم ہونے کے معاملے پرعدالت نے کے ڈے اے افسرپربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ آپ لوگ بادشاہ بنے ہوئے ہیں لوگ دھکے کھا رہے ہیں، آپ لوگ شرافت کی زبان نہیں سمجھتے، کام نہیں کرنا، سامنے آئیں آپ؟ ، ایک سال سے عدالت نے فیصلہ دے رکھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کلفٹن کے رہائشی کی گھر کی اصل فائل کی گمشدگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران متبادل فائل تیار نہ کرکے دینے پرعدالت نے کے ڈی اے حکام پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ آپ لوگ بادشاہ بنے ہوئے ہیں لوگ دھکے کھا رہے ہیں، آپ لوگ شرافت کی زبان نہیں سمجھتے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پورے کراچی میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔ جسٹس حسن اظہررضوی نے ڈائریکٹر لینڈ کے ڈی اے کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور کے ڈی اے ڈائریکٹرزکے اجلاسوں کے مینٹس بھی طلب کرلیے۔ عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کام نہیں کرنا، سامنے آئیں آپ؟ کے ڈے افسر نے جواب دیا کہ پروسس چل رہا ہے جس پر جسٹس سید حسن اظہررضوی نے پوچھا کہ کیا پروسس چل رہا ہے، کیا طریقہ ہوتا ہے؟ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایک سال سے عدالت نے فیصلہ دے رکھا ہے۔ پورے کراچی میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔ ماسٹر پلان کو چھوڑیں، کیا بات کریں ماسٹر پلان کی؟ جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے کہا کہ آپ کے ڈائریکٹرزکی میٹنگ آخری بار کب ہوئی؟ کتنے اجلاس کیے آپ کے ڈائریکٹرز نے؟ درخواست 29 اکتوبر 2021 سے زیرالتوا ہے۔ وکیل درخواست گزار کا مقف تھا کہ فائل نیب سے گم ہوئی، متبادل فائل چاہیے، چیئرمین نیب کو فائل گم کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سارہ انعام قتل کیس،ملزم شاہنواز کی والدہ نے...

معروف صحافی ایازامیر کے بہو سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز کی والدہ ثمینہ شاہ نے بیرسٹر حسنات گل کے ذریعیاسلام آباد کی ماتحت عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست گزار ثمینہ شاہ نے بتایا کہ کئی سال سے اسی فارم ہاس کی رہائشی ہوں، میرا نام مقتولہ کے چچا اور چاچی نے نامزد کیا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ شاہنواز نے صبح 9 بج کر 12 منٹ پر بذریعہ فون قتل سے آگاہ کیا، خبر ملتے ہی کمرے کی طرف دوڑی تب تک سارہ فوت ہوچکی تھی۔ ثمینہ شاہ نے درخواست میں بتایا کہ شاہنواز کو کمرے میں ہی رہنے کو کہا، اور ایاز امیر نے پولیس کو قتل کے حوالے سے آگاہ کیا، جس کے بعد اسلام آباد پولیس چند منٹوں میں ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ درخواست گزار نے استدعا کرتے ہوئے مقف اختیار کیا کہ میرا واقعے سے تعلق ہے نہ ہی میں چشم دید گواہ ہوں، مجھے صحت کے بھی مسائل ہیں، ضمانت منظور کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بلاول بھٹوسے امریکی نمائندہ خصوصی دلاور سید...

وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے کمرشل و کاروباری امور دلاور سید نے ملاقات کی، سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات اور دو طرفہ امور پر بات چیت ہوئی۔ دوران ملاقات امریکی نمائندہ خصوصی نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا، اس موقع پر وزیر مملکت حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹونے سیلاب کے دوران امریکا کی جانب سے فراہم کردہ معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ مستقبل میں مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو اپنے امریکی دورے پر واشنگٹن میں موجود ہیں جہاں وہ ارکان کانگریس وسینیٹرز سے ملاقات کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیرخارجہ بلاول بھٹو معروف امریکی تھنک ٹینکس اورمیڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں