• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

امریکا نے ایف 16 طیاروں پر بھارتی اعتراضات م...

امریکا نے ایف 16 طیاروں پر بھارتی اعتراضات مسترد کر د تے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کا ایف 16 پروگرام دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ہے، دہشت گردی کے واضح خطرات پاکستان کے پڑوس سے اٹھ رہے ہیں، ٹی ٹی پی، داعش اور دیگر تنظیمیں سب کیلئے خطرہ ہیں، دہشت گردی کے خطرات کسی کے بھی مفاد میں نہیں، ہمیں ملکر دہشت گردی سے نمٹنے کی کوششیں کرنا ہوں گی، پاکستان کو نئے طیارے یا سسٹم فراہم نہیں کئے جارہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ جو فوجی ساز و سامان دیں اس کو بحال رکھنے کیلئے تکنیکی تعاون بھی فراہم کریں، امریکا چاہتا ہے دونوں ممالک تمام مسائل سفارتکاری سے حل کریں۔واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے پرزے فروخت کرنے پر بھارتی اعتراض مسترد کردیا۔ امریکی وزیرخارجہ نے اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہ پاکستان کا ایف 16 پروگرام دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے ہے۔ ذمہ داری ہے کہ جسے فوجی سامان فراہم کریں اسے مین ٹیننس بھی دی جائے۔پاکستان کے لئے ڈیل پہلے سے فراہم کردہ طیاروں کی دیکھ بھال کے لئے ہے۔ پاکستان کو نئے طیارے، سسٹم یا نیا اسلحہ فراہم نہیں کیا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاعی پروگرام ملک یا اس خطے میں دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کومضبوط بناتا ہے۔ یہ کسی کے بھی مفاد میں نہیں کہ ان خطرات کوبڑھنے دیا جائے۔ دوستوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ اختلافات سفارت کاری اور بات چیت کے ذریعے حل کریں۔ واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ دنوں پاکستان کو ایف 16 طیاروں کا سامان اور آلات فروخت کرنے کی منظوری دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نئے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ وزیراعظم کریں...

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے فارن پالیسی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی کیلئے سخت فیصلے کرنا پڑے، بھارت نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی پیشکش نہیں کی، ہم بھی انڈیا سے مدد نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ افغان جنگ سے تمام ہمسایہ ممالک متاثر ہوئے، پرامن افغانستان چاہتے ہیں، چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، امریکہ کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت میں لے جانا چاہتے ہیں۔ وزیرخارجہ نے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کا اختیار وزیراعظم کا ہے، پاکستان کے تمام ادارے خود مختار ہیں، جمہوریت جیسی بھی ہو آمریت سے بہتر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاسیگ شہر میں کتوں کے ساتھ میراتھون ۔۔ "رن ف...

فلپائن کے شہر پاسیگ سٹی میں منعقدہ "رن فر لائف" میراتھون دراصل عطیات جمع کرنے کی تقریب ہے یہ رقم بدسلوکی، لاوارث چھوڑے جا نے والے اور بے گھر کتوں کی دیکھ بھال پر خرچ کی جائے گی۔ اس میراتھون کا مقصد جانوروں کی فلاح وبہبود اور ملکیت کی ذمہ داریوں کو اجاگر کرنا بھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے صنعتی منافع میں ابتدائی 8 ماہ کے دورا...

چین کے بڑے صنعتی اداروں کے منافع میں 2022 کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 2.1 فیصد کمی ہوئی۔ قومی بیورو برائے شماریات نے منگل کے روز بتایا کہ کم سے کم 2 کروڑ یوآن (تقریبا 28 لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالرز) آمدن رکھنے والی کمپنیوں کو اس عرصے میں مشترکہ طور پر 55.3 کھرب یوآن کا نفع ہوا۔ قومی بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق اس عرصے میں ان کمپنیوں کی مشترکہ آمدن میں تیزرفتار ترقی کی رفتار برقرار رہی اور یہ گزشتہ برس کی نسبت 8.4 فیصد بڑھ کر 878.9 کھرب یوآن ہوگئی۔ قومی بیورو برائے شماریات کے سینئر شماریات دان ژو ہونگ نے کاروباری منافع کا ڈھانچہ بہتر ہونے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کچھ اجناس کے نرخ کو بڑھنے سے روکنے کے سبب نچلی سطح کے پیداواری اداروں پر دبا کم ہوا ہے۔ جنوری سے اگست کے درمیان 41 میں سے 16 بڑی صنعتوں کے منافع میں اضافہ ہوا۔ الیکٹریکل مشینری اور مینوفیکچرنگ شعبے کا نفع گزشتہ برس کی نسبت 20.9 فیصد بڑھا جبکہ کیمیائی خام مال اور کیمیائی مصنوعات کی تیاری کے منافع میں 5 فیصد اضافہ ہوا۔ ژو نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کھپت بڑھانے بارے کئی اقدامات کے سبب روزمرہ اشیا کی مینوفیکچرنگ کے منافع میں مسلسل بہتری ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وکرین کے 4 ریجن کی روس میں شمولیت کیلئے ریفر...

ماسکو کے زیر انتظام یوکرین کے 4 ریجن کی روس میں شمولیت کے لیے ووٹنگ کا آج آخری روز ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماسکو کے زیر انتظام یوکرین کے 4 ریجن لوگانسک، ڈونیٹسک، خیرسون اور زاپوریژیا میں ریفرنڈم ہو رہا ہے۔ چاروں ریجن کی روس میں شمولیت کے لیے گزشتہ منگل سے ووٹنگ شروع ہوئی تھی، روسی پارلیمنٹ ممکنہ طور پر کچھ دنوں کے اندر الحاق کی منظوری دے گی۔ دوسری جانب کیف اور مغربی ملکوں نے ریفرنڈم کو مسترد کردیا ہے۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ڈونیٹسک ریجن یوکرین کا ہی رہے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران یوکرین کے مختلف حصوں میں روسی اور یوکرینی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہندوئوں کا مذہبی تہوار، گوشت کی دکانیں 9 روز...

بھارت میں ہندوئوں کے مذہبی تہوار کے موقع پر پولیس نے زبردستی گوشت کی دکانیں بند کروا دیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر نوائیڈا میں پولیس نے ہندوں کے 9 دن تک جاری رہنے والے مذہبی تہوار کے آغاز پر زبردستی گوشت کی دکانیں بند کروا دیں۔ پولیس نے گوشت کی دکانوں کے مالکوں کوسختی سے 9 روز تک دکانیں بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ گوشت کی دکانوں کے مالکوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کے احتجاج کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے یک طرفہ اقدام کیا۔دوسری جانب علاقے کے کمشنر سمیت دیگر اعلی حکام نے پولیس کے ذریعے زبردستی دکانیں بند کروانے کے بعد پوری کارروائی سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔ بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے اپنے ہر مذہبی تہوار کے موقع پر مسلمانوں کی دکانوں اور گھروں پرحملے کرنے کو معمول بنا لیا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق ہان اور ہیرس نے عالمی جامع اسٹریٹجک اتحاد پر تبادلہ خیال کیا جس پر مئی میں جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول اور ان کے امریکی ہم منصب جو بائیڈن نے اتفاق کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی نائب صدر کملا ہیرس جمعرات کو جنوبی کو...

امریکی نائب صدر کملا ہیرس جمعرات کو اپنے جنوبی کوریا کے دورے کے دوران کوریا کے غیر فوجی علاقے کا دورہ کریں گی یہ وہ علاقہ ہے جو شمالی اور جنوبی کوریا کو تقسیم کرتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاس کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا دورے کے دوران ہیرس سروس ارکان سے ملاقات کرے گی اور امریکی کمانڈروں سے بریفنگ بھی لے گی اور غیر فوجی علاقہ کا دورہ بھی کرے گی۔ترجمان نے کہا کہ امریکہ جنوبی کوریا کو درپیش کسی بھی خطر ے کو نپٹنے کے لیے امریکہ جنوبی کوریا کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہیرس کے دورے کی خبر سب سے پہلے ان کے اور جنوبی کوریا کے وزیر اعظم ہان ڈک سو کے درمیان دو طرفہ ملاقات کے دوران سامنے آئی جب وہ سابق جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کی سرکاری تدفین کے لیے جاپان میں امریکی وفد کی قیادت کر رہی تھیں۔ جنوبی کوریا کے وزیر اعظم ہان ڈک سو نے منگل کو اعلان کیا کہ اس ہفتے اپنے جنوبی کوریا کے دورے کے دوران، امریکی نائب صدر کملا ہیرس غیر فوجی علاقہ کا دورہ کریں گی، یونہاپ نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق، ہان نے جاپان کے آنجہانی وزیر اعظم شنزو آبے کی آخری رسومات میں شرکت سے قبل ٹوکیو میں ہیرس سے ملاقات کے دوران یہ ریمارکس دیے۔ ہان نے کہا کہ جمعرات کو ہیرس دورہ جنوبی کوریا-امریکہ اتحاد کے لیے ایک علامتی اقدام ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

میں راجر فیڈرر کی طرح شاندار رخصتی کا مستحق...

ٹینس کے معروف کھلاڑی اینڈی مرے نے کہا ہے کہ میں راجر فیڈرر کی طرح شاندار رخصتی کا مستحق نہیں ہوں،اینڈی مرے نے کہا کہ وہ ابھی ریٹائر ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے لیکن وہ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلم فاتح راجر فیڈرر کی طرح اپنا کیریئر ختم نہیں کریں گے،برطانیہ کے اینڈی مرے نے کہا کہ میں یقینی طور پر ٹینس کورٹ سے الوداع کئے جانے کا مستحق نہیں ہوں، 20گرینڈ سلم کے فاتح فیڈرر کے لیے یہ الوداع انتہائی خاص ہے،اینڈی مرے کا کہنا تھا کہ راجر اس خصوصی رات کا مستحق تھا اور یہ بہت خاص تھا کہ وہاں موجود تمام لوگ ٹینس کورٹ میں موجود راجر فیڈرر کی طرف اشارہ کر کے اسے خراج تحسین پیش کر رہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پی سی بی نے فیصل آباد کے ٹاپ بالرکواہم ترین...

پاکستان کرکٹ بورڈ کی فیصل آباد کے ٹاپ بالرکواہم ترین ایونٹ سے باہر کردیا،نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی کے زیر اہتمام ہونے والے کرکٹ ایسوسی ایشن ٹی ٹوننٹی کپ میں ٹاپ 5اور ریجن سے ٹاپ باولر کو قائد اعظم ٹرافی سے باہر کردیا،کھلاڑی پی سی بی کے اس رویہ سے نا خوش ہیں،فیصل آباد کے کھلاڑیوں کا شکوہ ہے کہ پی سی بی ہمیشہ فیصل آباد کو نظر انداز کرتا ہے ، اگر کھلاڑیوں کو چانس ملے گا تو وہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے ،اسد رضا کو بہترین باولر ہونے کے باوجودسب سے بڑی لیگ میں شامل نہیں کیاگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وسیم اکرم کی فاسٹ بولر حارث رئوف کو مستقل کھ...

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے فاسٹ بولر حارث رئوف کو مستقل کھلانے پر تنقید کی ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اتنے میچز کھلا کر حارث رئوف کو توڑنا ہے؟ حارث رف نے اتنی گرمی میں سارا ایشیا کپ کھیلا، پھر انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کراچی میں ان سے سارے میچز کھلوائے گئے انھیں بریک کی ضرورت ہے ، ورلڈکپ تک آپ کے بولرز میں جان رہنا بھی ضروری ہے، وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ جو بھی بولر اسکواڈ میں ہے آپ کو اس کو کھلانا ہوگا کیوں کہ یہ روٹیشن ضروری ہے،سوئنگ سلطان نے کہا کہ اگرچہ ٹی ٹوئنٹی کے7میچز جو کہ صرف دِکھنے میں 20اوور کے ہیں لیکن یہ میچز بغیر بریک کے بہت تیز گیم ہے،وسیم اکرم نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں کھلاڑی کو ہر اوور میں بھاگنا ہوتا ہے، بیٹنگ میں فیصلے جلدی لیے جاتے ہیں یہ بہت تیز گیم ہے لہذا کھلاڑیوں کی روٹیشن بہت ضروری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پا کستان اورانگلینڈ کرکٹ ٹیموں کی لاہورآمد،...

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان 7 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا مرحلہ کراچی میں مکمل ہوگیا ، لاہور میں سیریز کے اگلے 3 میچز کھیلیں جائیں گے ،اس حوالے سے پاکستان اورانگلینڈ کرکٹ ٹیموں کی لاہورآمد کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں،سی سی پی او کا کہنا تھا کہ انگلینڈ اور قومی کھلاڑیوں کو بھرپورسیکیورٹی دیں گے، میچز کے دوران 8 ہزارسے زائد اہلکار تعینات ہوں گے ،سی سی پی او نے ہدایت کہ دونوں ٹیموں کی سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل رکھے جائیں، سیکیورٹی پر تعینات پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مسلسل چھ بار کی قومی ویمن بیڈ منٹن چیمپئن ما...

پاکستان کی پہلی بیڈ منٹن خاتون اولمپک کھلاڑی اور مسلسل چھ بار کی قومی ویمن بیڈ منٹن چیمپئن ماحور شہزاد کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت منعقد ہونے والے پرائم منسٹر یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں بیڈمنٹن کے لیے برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا گیا ہے ،پروگرام میں اقرا یونیورسٹی کو سندھ میں خواتین اور وفاقی ریجن میں مرد و خواتین دونوں کے ٹیلنٹ ہنٹ کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے،اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شیخ الجامعہ اور صدر اقرا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی، جاوید میمن، انچارج اسپورٹس پروگرام ہائیر ایجوکیشن کمیشن، ڈاکٹر سید شیراز موہانی، مبشر مختار اور ماحور شہزاد نے شرکت کی،برانڈ ایمبیسڈر مقرر کئے جانے پرماحور شہزاد کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام اسپورٹس کے میدان میں پاکستان کا بہتر تشخص اجاگر کرنے میں مدد و معاون ثابت ہوگا اور اس کے ذریعے مستقبل کے ستاروں کو نئی راہیں اور بہتر مواقع میسر آئیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سنکیانگ میں ویغور نوجوانوں نے کنگ فو کا خواب...

ارمچی (شِںہوا) ارمچی میں پہلے نسلی کھیلوں کاانعقاد 1985 میں ہوا تھا جس کے بعد سے یہ سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کی باوقارتقریبات میں ایک بن چکا ہے۔

ہمیشہ کی طرح رواں سال ستمبرمیں منعقدہ مقابلوں میں کھیلوں کے ہزاروں شائقین نےاپنے خواب پورے کئے۔

رواں سال کے مقابلے میں 22 سالہ عبداللہ باتورکان اور ان کے جڑواں بھائی عبدالرحمان باتورکان نے شرکت کی، اور مارشل آرٹس میں فن کے جوہر دکھائے۔ ان کے لئے اگرچہ نسلی کھیل نئے ہیں لیکن کنگ فو خواب ان کےدل و دماغ پر چھایا ہوا ہے۔

عبداللہ نے کہا کہ میں اور میرا بھائی بچپن سے ہی جیکی چن کے مداح رہے ہیں۔ ہمارےپاس اکٹو کاؤنٹی میں صرف ایک جم ہوا کرتا تھا،جہاں ساندا (جسے چینی باکسنگ بھی کہاجاتا ہے) کی تر بیت دی جاتی تھی۔ اب میں یونیورسٹی میں روایتی چینی مارشل آرٹس بارے مزید سیکھ رہا ہوں ۔

اب عبداللہ جزوقتی کوچ کے طور پر بچوں کو کنگ فو سکھارہے ہیں۔  میرے پاس یومیہ4 کورسز میں 200 بچے ہیں۔ لیکن میں کبھی تھکاوٹ محسوس نہیں کرتا کیونکہ مجھے کنگ فو سے لگاؤ ہے۔

ان کے بھائی عبدالرحمٰن نے یونیورسٹی میں پبلک مینجمنٹ پڑھنے کا فیصلہ کیاتاہم ان کا کنگ فو کا شوق کم نہ ہوا ،اور انہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ تربیت جاری رکھی۔

عبداللہ ٓباتورکان  مقابلے کے دوران فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

بالآخرسخت محنت رنگ لے آئی اور یہ دونوں بھائی نسلی کھیلوں میں شرکت کے لئے اہل 100سے زیادہ  اسکول طلبا میں شامل ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ " ہم نے آخرکار اسے پالیا ،ہمارے خاندان کے افراد اور دوستوں کو ہم پر فخر ہے۔ کئی برس سے میں کھیلوں کے بڑے مقابلوں میں حصہ لینے بارے پرامیدتھا۔ اب میں بہت خوش ہوں میرے پاس ایک ایسا اسٹیج ہے جہاں ہر کوئی مجھے دیکھ سکتا ہے"۔

مقابلوں کے آخری روز عبدالرحمٰن نے ہاتھوں میں دو تلواریں لیکر مارشل آرٹس میں فن کا مظاہرہ کیا۔ چینی زبان میں کہا جائے تو انہوں نے  شیر کی طرح پوری قوت کےساتھ فن کے جوہر دکھائے۔ سب نے ان کے لئے خوشی کا اظہار کیا۔

کھیلوں کے میدان سے باہر بھی ان جڑواں بچوں کے لئے کھیل بارے جذبات کبھی ختم نہیں ہوتے۔ عبداللہ نے کہا کہ وہ مستقبل میں کنگ فو ثقافت کو سکھانے اور فروغ دینے کےلئے اس کےکوچ بنیں گے۔ وہ یونیورسٹی میں تیسرے سال کے طالب علم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مارشل آرٹس کا مظاہرہ ہماری جسمانی صلاحیت بہتر بنانے کے لئے ہی نہیں ہے۔یہ ہماری روایتی چینی ثقافت کی جستجو بھی ہے ۔

عبدالرحمن باتورکان (دائیں) مقابلے کے دوران فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

پاک انگلینڈ پانچواں ٹی 20 میچ (آج) قذافی اسٹ...

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹی 20 میچ (آج)کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیوں نے گذشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کی،تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 7 میچز کی سیریز کا پانچواں ٹی 20 میچ بدھ کو(آج)لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ شاداب خان اور نسیم شاہ تینوں میچز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے،پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیوں نے گذشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔ بدھ، جمعے اور اتوار کو کھیلے جانے والے تینوں میچز کے لیے دو پچز تیار کی گئیں جو بیٹنگ کے لیے ساز گار دکھائی دیتی ہیں تاہم ان پچز پر اسپنرز کا کردار خاصا اہم ہوسکتاہے،تجربہ کار ہیڈ کیورٹر آغا زاہد کی نگرانی میں ان پچز کو تیار کیاگیاہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں اب تک کا ٹی 20 میں سب سے بڑا ٹوٹل پانچ وکٹ پر 197 رنز ہے جو پاکستان نے ورلڈ الیون کے خلاف میچ میں اسکورکیاتھا جبکہ کم ترین اسکور 101 ہے جو پاکستان نے سری لنکا کے خلاف میچ میں بنایا تھا،قذافی اسٹیڈیم میں زمبابوے کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم نے 176رنز کا مجموعہ حاصل کرکے میچ اپنے نام کیاتھا۔ یہ دوسری بار میں بننے والے اب تک کا سب سے بڑا اسکورہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب۔ ریاض ۔ چینی فون ساز ۔ وی وو ۔ 5 ج...

سعودی عرب کے  ریاض میں وی وو کی نئی مصنوعات کی تقریب رونمائی میں عملہ کا ایک رکن نئے اسمارٹ فون بارے بتارہا ہے۔  (شِںہوا)

دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی سرکرکے واپس آنے وال...

مشہور امریکی کوہ پیما ہلاری نیلسن نیپال میں واقع دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی سر کرکے واپس آنے کے دوران گہری کھائی میں گر کر لاپتہ ہو گئیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایتھلیٹ اور امریکی کوہ پیما ہلاری نیلسن نے اپنے شوہر جم موریسن کے ہمراہ پیر کے روز دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی 'مانٹ مناسلو' کو سر کیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسی دن اس چوٹی کو سر کرنے کے لیے دیگر کوہ پیما بھی نکلے ہوئے تھے، اس دوران بدقسمتی سے برفانی تودہ گرنے سے ایک شخص ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے ،مہم میں شریک کوہ پیماں کے مطابق چوٹی سر کرنے کے 15 منٹ بعد نیلسن کے ساتھ حادثہ پیش آیا اور وہ پھسلتے ہوئے برف میں 2,000 فٹ (600 میٹر) کے خلا میں گرتی دکھائی دیں، جسے 'کریوس' کہا جاتا ہے،اطلاعات کے مطابق نیلسن کے شوہر موریسن اس واقعے کے بعد بحفاظت کیمپ میں واپس آنے میں کامیاب رہے،ریسکیو اہکاروں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ موسم کی خراب کی وجہ سے اس وقت سرچ آپریشن نہیں کیا جاسکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب۔ ریاض ۔ چینی فون ساز ۔ وی وو ۔ 5 ج...

سعودی عرب ، ریاض میں وی وو کی نئی مصنوعات کی رونمائی کے دوران عملے کا ایک رکن ایک شخص کو اسمارٹ فون بارے بتارہا ہے۔  (شِںہوا)

سعودی عرب ، ریاض میں وی وو کی نئی مصنوعات کی رونمائی کے دوران حکام اور مہمان نیا اسمارٹ فون متعارف کرارہے ہیں۔ (شِںہوا)

سعودی عرب ، ریاض میں وی وو کی نئی مصنوعات کی رونمائی کے دوران عملے کا ایک رکن لوگوں کو اسمارٹ فون بارے آگاہ کررہا ہے۔  (شِںہوا)

ساجد سدپارہ نے بغیر آکسیجن مانٹ مناسلو کی بل...

پاکستان کے نامور کوہ پیما ساجد سدپارہ نے مانٹ مناسلو کی بلند ترین چوٹی بنا آکسیجن سر کر کے نئی تاریخ رقم کردی،تفصیلات کے مطابق ساجد سد پارہ کی جانب سے یہ تاریخی کارنامہ سر انجام دیے جانے کی اطلاع خود ان کے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر دی گئی ہے،مانٹ مناسلو پر برفانی تودہ گرنے کا واقعہ بھی پیش آیا ہے جس کے بعد دیگر تمام کوہ پیماں کی سمٹ مہم التوا کا شکار ہے،ساجد سد پارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر برفانی تودہ گرنے کے بعد یہ اطلاع دی تھی کہ دونوں پاکستانی کوہ پیما حفاظت سے ہیں البتہ کچھ دیگر لوگ زخمی ہوئے ہیں اور وہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ریسکیو کیے جانے کے منتظر ہیں،واضح رہے کہ مانٹ مناسلو کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والے وہ پہلے پاکستانی ہیں، ان سے قبل یہ کارنامہ کسی اور کوہ پیما نے انجام نہیں دیا، نیپال میں واقع یہ دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی کاروباری اداروں کو ملازمتیں برقراررکھ...

چین نے رواں سال ملازمتیں بچانے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں جس کے تحت رواں سال کاروباری اداروں کو پہلے ہی تقریبا64.63 ارب یوآن (9.19 ارب امریکی ڈالر) پیش کیے جا چکے ہیں۔ وزارت انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کے مطابق رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران تقریبا 72لاکھ 10ہزار کاروباری اداروں یا سوشل سیکیورٹی نیٹ کے تحت آنے والے تمام آجروں میں سے نصف سے زیادہ کو مجموعی طور پر 44.84 ارب یوآن کی بے روزگاری انشورنس ریفنڈز دی گئیں۔ اس رقم کی مقدار اور اس سے مستفید ہونے والوں کی تعداد 2021 کے پورے عرصے میں بتائی گئی سطح کی نسبت بالترتیب 1.9 اور 1.8 گنا ہے ۔ نوول کرونا وائرس کے پھیلا سے متاثر علاقوں اور کیٹرنگ کے شعبے سمیت 5 سب سے زیادہ متاثر ہونے والی صنعتوں میں 39 لاکھ 60 ہزار کمپنیوں کو ایک وقت کی تربیتی سبسڈی کی مد میں تقریبا 19.68 ارب یوآن کی ادائیگی کی گئی۔ حکومت نیملازمت کے متلاشی کالج اور یونیورسٹی کے فارغ التحصیل افراد کی مدد کرنے کے لیے 33 ہزار کمپنیوں کو مجموعی طور پر 11 کروڑ یوآن کی گرانٹس بھی فراہم کی ہیں جس سے تقریبا 1 لاکھ 3 ہزار گریجویٹس مستفید ہو رہے ہیں۔ کیپیٹل یونیورسٹی برائے اکنامکس اور بزنس کے ژانگ چینگ گانگ کے مطابق چین میں 60 کروڑملازمتیں فراہم کر نے والے 16 کروڑسے زائد مارکیٹ کے ادارے معیشت کی بنیاد ہیں اور روزگار کے استحکام کے لیے اہم کردارادا کرتے ہیں۔ انہوں نیکہا کہ پرو ایمپلائمنٹ فنڈز ملازمت دینے والوں کو ملازمتیں برقرار رکھنے، کاروباری اعتماد بڑھانے اور معیشت کو مستحکم کرنے کی ترغیب د یں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز ک...

دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 27 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔ دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 61 کروڑ55 لاکھ 55 ہزار 415 ہوگئی۔ امریکہ 9 کروڑ61 لاکھ 16 ہزار 204 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ45 لاکھ 75 ہزار 473 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 53 لاکھ 81 ہزار 526 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔ برازیل میں مصدقہ کیسزکی تعداد 3 کروڑ 46 لاکھ 38 ہزار 288 جرمنی میں 3 کروڑ 30 لاکھ 41 ہزار 332، جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 46 لاکھ 73 ہزار663 اور برطانیہ میں 2 کروڑ 38 لاکھ 40 ہزار 524 تک پہنچ گئی ہے۔ اٹلی میں 2 کروڑ 23 لاکھ 13 ہزار 612 اور جاپان میں 2 کروڑ 11 لاکھ 3 ہزار 798 مصدقہ کیسز ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

طاقتورسمندری طوفان نورو چین کے ہائی نان کو م...

سمندری طوفان نورو چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے قریب پہنچ رہا ہے۔ یہ بحرالکاہل میں 2022 کے طوفان سیزن کا 16 واں طوفان ہے جو منگل کی صبح پھرسپرٹائیفون میں تبدیل ہوگیا ہے۔ ہائی نان موسمیاتی سروس کے مطابق سمندری طوفان کا مرکز منگل کی صبح 6 بجے ہائی نان کے شہر سان شا میں یونگ شینگ جزیرے سے تقریبا 145 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا جبکہ ہوا کی رفتار 51 سے 56 میٹرز فی سیکنڈز تک پہنچ گئی تھی۔ نورو بارے پیشگوئی ہے کہ یہ مزید طاقتور ہوتے ہوئے تقریبا 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب کی سمت بڑھے گا اور بدھ کی صبح ویتنام کے وسطی ساحل سے ٹکرائے گا۔ منگل کو طوفان کے خدشے کے سبب ہائی نان نے اپنی کچھ ریلوے خدمات کو معطل کردیا ہے اور صوبائی دارالحکومت ہائیکو کی 3 بندرگاہوں پر بھی آپریشن 3 بجے تک معطل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں سابق صوبائی قانون ساز رشوت ستانی پر...

چین کی اعلی عوامی استغاثہ نے چھنگ ہائی صوبائی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین لی جی شیانگ کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔ اعلی عوامی استغاثہ نے کہا ہے کہ قومی نگراں کمیشن نے لی کے مقدمہ کی تحقیقات مکمل کرلی ہے ،مقدمہ اب قانونی چارہ جوئی کے لئے منتقل کردیا گیا ہے۔ اس مقدمہ کی مزید کارروائی ابھی جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس نے جاپان کے سفارتکار کو جاسوسی کے الزام...

روس کے مشرقی شہر ولادیوستوک میں مقیم ایک جاپانی سفارت کار کو جاسوسی کیالزام میں حراست میں لئے جانے کے بعد ملک بدر کر دیا گیا ہے۔ روسی فیڈرل سکیورٹی سروس (ایف ایس بی) کی جانب سیجاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ولادیوستوک میں جاپان کے قونصلیٹ جنرل کے ایک سفارتکار کو ایشیا بحرالکاہل ملکوں میں سے ایک کے ساتھ روس کے تعاون کے موجودہ پہلوں کے بارے میں محدود تقسیم اور روس کے پریمورسکی علاقے میں مغربی پابندیوں کے اثرات کے معاشی صورتحال کے بارے میں ایک رقم کے انعام کے بدلے معلومات وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں حراست میں لیا گیا۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماسکو میں جاپانی سفارت خانے کے منسٹر قونصلر کوپیر کے روز روسی وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا ،اور بتایا گیا کہ مذکورہ قونصل کو 48 گھنٹے کے اندر روس چھوڑنا ہو گا کیونکہ اس کی سرگرمیاں قونصلر افسر کی حیثیت سے مطابقت نہیں رکھتی، اور روس کے سلامتی کے مفادات کے لیے نقصان دہ ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے اس واقعہ پر جاپان سے شدید احتجاج کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب۔ ریاض ۔ چینی فون ساز ۔ وی وو ۔ 5 ج...

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں وی وو کی نئی مصنوعات کی رونمائی کے دوران ایک شخص نیا اسمارٹ فون دیکھ رہا ہے۔ (شِںہوا)

چین۔ سنکیانگ ۔ ویغورنوجوان ۔ کنگ فو

عبداللہ باتورکان (دائیں سے پہلے) کا اپنے کوچ (بائیں سے دوسرے) اور ٹیم ساتھیوں کے ساتھ گروپ فوٹو۔ (شِنہوا)

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ سنکیانگ ۔ ویغورنوجوان ۔ کنگ فو

عبداللہ باتورکان (دائیں سے پہلے) کا اپنے کوچ (بائیں سے دوسرے) اور ٹیم ساتھیوں کے ساتھ گروپ فوٹو۔ (شِنہوا)

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نیتین نئے سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیئے ہیں

چین نے ایک لانگ مارچ- 6 راکٹ کے ذریعے تین سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیئے ہیں ۔ یہ راکٹ بیجنگ وقت کے مطابق منگل کوصبح 7 بج کر 50 منٹ پر شمالی صوبہ شنشی کے تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ کئے گئے،اوراس کے ذریعے شی یان-16اے، شی یان -16بی اور شی یان -17 سیٹلائٹس کو طے شدہ مدار میں بھیج دیا گیا ۔ چینی زبان میں شی یان کا مطلب تجربہ ہے۔ یہ تینوں شی یان سیٹلائٹ زمین کے سروے، شہری منصوبہ بندی اور آفات سے بچا اور اس کی شدت میں کمی کیلیے ڈیٹا فراہم کر یں گے۔ لانچ سینٹرکے مطابق یہ لانگ مارچ سیریز کیرئیرراکٹس کا440 واں مشن تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ سنکیانگ ۔ ویغورنوجوان ۔ کنگ فو

عبداللہ باتورکان  کا مقابلے کے بعد ایک انداز ۔ (شِنہوا)

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ سنکیانگ ۔ ویغورنوجوان ۔ کنگ فو

عبداللہ باتورکان  کا مقابلے کے بعد ایک انداز ۔ (شِنہوا)

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ سنکیانگ ۔ ویغورنوجوان ۔ کنگ فو

عبداللہ ٓباتورکان  مقابلے کے دوران فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ سنکیانگ ۔ ویغورنوجوان ۔ کنگ فو

عبداللہ ٓباتورکان  مقابلے کے دوران فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ سنکیانگ ۔ ویغورنوجوان ۔ کنگ فو

عبدالرحمن باتورکان (دائیں) مقابلے کے دوران فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ سنکیانگ ۔ ویغورنوجوان ۔ کنگ فو

عبدالرحمن باتورکان (دائیں) مقابلے کے دوران فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سیلاب کے باعث کپاس کی فصل کو ہونے والے نقصان...

چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن رانا خرم اخلاق منج نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب کے باعث کپاس کی فصل کو ہونے والے نقصان کے باعث ٹیکسٹائل انڈسٹری کو خام مال کی شدید کمی کا سامنا ہو سکتا ہے جسکی وجہ سے برآمدی ترقی کی رفتار متاثر ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے بیشتر حصوں میں سیلاب کے باعث تقریبا 210000 ایکٹر رقبے پر کھڑی کپاس کی 25 فیصد فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے باعث کپاس کی پیداوار 6.5 سے 7.5 ملین بیلز تک رہنے کی توقع ہے جبکہ اس کے مقابلہ میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر 12 سے 14 ملین بیلز کی ضرورت ہوگی یوں ہمیں اضافی کاٹن دیگر ممالک سے درآمد کرنا پڑے گی۔کاٹن امپورٹ کے حوالے سے بھارت کو بہترین چوائس قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں کپاس مناسب قیمت پر دستیاب ہے لہٰذاموجودہ حالات میں یہ ضروری ہے کہ صنعتی ضروریات کیلئے بھارت سے کاٹن امپورٹ کی اجازت دی جائے اور بھارت سے کاٹن امپورٹ پر عائد پابندی فوری اٹھائی جائے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب کے باعث ملک میں زرعی اجناس سمیت کپاس کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو چکا ہے جبکہ آنیوالے دنوں میں ان اشیا کی قلت کا خدشہ ہے لہٰذا متوقع بحران سے نپٹنے کیلئے ضروری ہے کہ ان شیا کی فوری درآمد کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

براز یل، فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد ہلاک

ریو ڈی جنیرو (شِنہوا) مارے فاویلا میں پولیس اور منشیات کے مشتبہ اسمگلروں کے درمیان فائرنگ کے ایک شدید تبادلے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور3 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس نے  بتایا ہے کہ یہاں ہلاک اور زخمی ہونے والے مشتبہ منشیات اسمگلرز تھے۔

فائرنگ کا تبادلہ صبح سویرے اس وقت شروع ہوا جب ریو پولیس کی انٹیلی جنس سروسز کو اطلاع ملی کہ منشیات کے اسمگلروں کا ایک گروپ فاویلا میں ایک حریف گروہ کے علاقے پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

پولیس کےمطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد 26 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ ایک دستی بم، ایک ٹن چرس ، 20 مسروقہ گاڑیاں اور موٹرسائیکلز بھی قبضے میں لئے گئی ہیں۔

فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 35 اسکولز، چار مراکز صحت اور ایک یونیورسٹی کیمپس کو بند کرنا پڑا۔ اس کی وجہ سے ریڈ لائن ایکسپریس وے پرٹریفک بھی معطل ہوگئی، جو کہ ریو کے اہم داخلی اور خارجی راستوں میں سے ایک ہے۔

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاسیگ شہر میں کتوں کے ساتھ میراتھون ۔۔ رن ف...

پاسیگ شہر، فلپائن (شِنہوا) فلپائن کے شہر پاسیگ سٹی میں منعقدہ رن فر لائف میراتھون دراصل عطیات جمع کرنے کی تقریب ہے یہ رقم بدسلوکی، لاوارث چھوڑے جا نے والے اور بے گھر کتوں کی دیکھ بھال پر خرچ کی جائے گی۔ اس میراتھون کا مقصد جانوروں کی فلاح وبہبود اور ملکیت کی ذمہ داریوں کو اجاگر کرنا بھی ہے۔

فلپائن کے پاسیگ شہر میں ہونے والی  رن فر لائف  میراتھون میں کپڑے پہنے ایک کتا اپنے مالک کے ساتھ دوڑ میں شریک ہے۔  (شِںہوا)

فلپائن کے پاسیگ شہر میں ہونے والی  رن فر لائف  میراتھون میں ایک شخص اپنے کتے کو کھینچ رہا ہے۔  (شِںہوا)

فلپائن کے پاسیگ شہر میں ہونے والی  رن فر لائف  میراتھون میں ایک پا لتو کتے کو دیکھا جاسکتا ہے۔  (شِںہوا)

فلپائن کے پاسیگ شہر میں ہونے والی  رن فر لائف  میراتھون میں ایک کتا اپنے ما لک کے ساتھ دوڑ میں شریک ہے۔  (شِںہوا)

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے صنعتی منافع میں ابتدائی 8 ماہ کے دورا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے بڑے صنعتی اداروں کے منافع میں 2022 کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 2.1 فیصد کمی ہوئی۔

قومی بیورو برائے شماریات نے منگل کے روز بتایا کہ کم سے کم 2 کروڑ یوآن (تقریباً 28 لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالرز) آمدن رکھنے والی کمپنیوں کو اس عرصے میں مشترکہ طور پر 55.3 کھرب یوآن کا نفع ہوا۔

قومی بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق اس عرصے میں ان کمپنیوں کی مشترکہ آمدن میں تیزرفتار ترقی کی رفتار برقرار رہی اور یہ گزشتہ برس کی نسبت 8.4 فیصد بڑھ کر 878.9 کھرب یوآن ہوگئی۔

قومی بیورو برائے شماریات کے سینئر شماریات دان ژو ہونگ نے کاروباری منافع کا ڈھانچہ بہتر ہونے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کچھ اجناس کے نرخ کو بڑھنے سے روکنے کے سبب نچلی سطح کے پیداواری اداروں پر دباؤ کم ہوا ہے۔

جنوری سے اگست کے درمیان 41 میں سے 16 بڑی صنعتوں کے منافع میں اضافہ ہوا۔

الیکٹریکل مشینری اور مینوفیکچرنگ شعبے کا نفع گزشتہ برس کی نسبت 20.9 فیصد بڑھا جبکہ کیمیائی خام مال اور کیمیائی مصنوعات کی تیاری کے منافع میں 5 فیصد اضافہ ہوا۔

ژو نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کھپت بڑھانے بارے کئی اقدامات کے سبب روزمرہ اشیا کی مینوفیکچرنگ کے منافع میں مسلسل بہتری ہوئی ہے۔

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی کاروباری اداروں کو ملازمتیں برقراررکھ...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے رواں سال ملازمتیں بچانے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں جس کے تحت رواں سال کاروباری اداروں کو پہلے ہی تقریباً64.63 ارب یوآن (9.19 ارب امریکی ڈالر) پیش کیے جا چکے ہیں۔

وزارت انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کے مطابق رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران تقریباً 72لاکھ 10ہزار کاروباری اداروں یا سوشل سیکیورٹی نیٹ کے تحت آنے والے تمام آجروں میں سے نصف سے زیادہ کو مجموعی طور پر 44.84 ارب یوآن کی بے روزگاری انشورنس ریفنڈز دی گئیں۔

اس رقم کی مقدار اور اس سے مستفید ہونے والوں کی تعداد 2021 کے پورے عرصے میں بتائی گئی سطح کی نسبت بالترتیب 1.9 اور 1.8 گنا ہے ۔

نوول کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے متاثر علاقوں اور کیٹرنگ کے شعبے سمیت 5 سب سے زیادہ متاثر ہونے والی صنعتوں میں 39 لاکھ 60 ہزار کمپنیوں کو ایک وقت کی تربیتی سبسڈی کی مد میں تقریباً 19.68 ارب یوآن کی ادائیگی کی گئی۔

حکومت نےملازمت کے متلاشی کالج اور یونیورسٹی کے فارغ التحصیل افراد کی مدد کرنے کے لیے 33 ہزار کمپنیوں کو مجموعی طور پر 11 کروڑ یوآن کی گرانٹس بھی فراہم کی ہیں جس سے تقریباً 1 لاکھ 3 ہزار گریجویٹس مستفید ہو رہے ہیں۔

کیپیٹل یونیورسٹی برائے اکنامکس اور بزنس کے ژانگ چینگ گانگ کے مطابق چین میں 60 کروڑملازمتیں فراہم کر نے والے

 16 کروڑسے زائد مارکیٹ کے ادارے معیشت کی بنیاد ہیں اور روزگار کے استحکام کے لیے اہم کردار اداکرتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ پرو ایمپلائمنٹ فنڈز ملازمت دینے والوں کو ملازمتیں برقرار رکھنے، کاروباری اعتماد بڑھانے اور معیشت کو مستحکم کرنے کی ترغیب د یں گے۔

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز ک...

بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 27 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 61 کروڑ55 لاکھ 55 ہزار 415 ہوگئی۔

امریکہ 9 کروڑ61 لاکھ  16 ہزار 204 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ45 لاکھ 75 ہزار 473 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 53 لاکھ  81 ہزار 526 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔

برازیل میں مصدقہ کیسزکی تعداد 3 کروڑ 46 لاکھ  38 ہزار 288 جرمنی میں 3 کروڑ 30 لاکھ 41 ہزار 332، جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 46 لاکھ 73 ہزار663 اور برطانیہ میں 2 کروڑ 38 لاکھ 40 ہزار 524 تک پہنچ گئی ہے۔

اٹلی میں 2 کروڑ 23 لاکھ 13 ہزار 612 اور جاپان میں 2 کروڑ 11 لاکھ 3 ہزار 798 مصدقہ کیسز ہیں۔

طا قتورسمندری طوفان نورو چین کے ہائی نان کو...

ہائیکو (شِنہوا) سمندری طوفان نورو چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے قریب پہنچ رہا ہے۔ یہ بحرالکاہل میں 2022 کے طوفان سیزن کا 16 واں طوفان ہے جو منگل کی صبح پھر  سپرٹائیفون میں تبدیل ہوگیا ہے۔

ہائی نان موسمیاتی سروس کے مطابق سمندری طوفان کا مرکز منگل کی صبح 6 بجے ہائی نان کے شہر سان شا میں یونگ شینگ جزیرے سے تقریباً 145 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا جبکہ ہوا کی رفتار 51 سے 56 میٹرز فی سیکنڈز تک پہنچ گئی تھی۔

نورو بارے پیشگوئی ہے کہ یہ مزید طاقتور ہوتے ہوئے تقریباً 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب کی سمت بڑھے گا اور بدھ کی صبح ویتنام کے وسطی ساحل سے ٹکرائے گا۔

منگل کو طوفان کے خدشے کے سبب ہائی نان نے اپنی کچھ ریلوے خدمات کو معطل کردیا ہے اور صوبائی دارالحکومت ہائیکو کی 3 بندرگاہوں پر بھی آپریشن 3 بجے  تک معطل ہے۔

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں سابق صوبائی قانون ساز رشوت ستانی پر...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی اعلیٰ عوامی استغاثہ نے چھنگ ہائی صوبائی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین لی جی شیانگ کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔

اعلیٰ عوامی استغاثہ نے کہا ہے کہ قومی نگراں کمیشن نے لی کے مقدمہ کی تحقیقات مکمل کرلی ہے ،مقدمہ اب قانونی چارہ جوئی کے لئے منتقل کردیا گیا ہے۔

اس مقدمہ کی مزید کارروائی ابھی جاری ہے۔

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں