• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

سیلاب مزید 12 زندگیاں نگل گیا، مجموعی تعداد...

ملک بھر میں سیلاب مزید 12 زندگیاں نگل گیا، قدرتی آفت میں لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد ایک ہزار 355 ہوگئی، 5 لاکھ 64 ہزار 831 مکان تباہ ہوئے، 7 لاکھ 53 ہزار 187 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے )کی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 12 افراد جاں بحق ہوگئے، سندھ میں مزید 6 افراد جاں بحق ہوئے، خیبرپختونخوا میں مزید 2 افراد مارے گئے، بلوچستان میں سیلاب کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ این ڈی ایم اے رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 355 ہو گئی ہے، بلوچستان میں اب تک کل 263 اور پنجاب میں 191 افراد سیلاب سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان 22 اور آزاد کشمیر میں 44 افراد جان کی بازی ہار گئے، ملک بھر میں اب تک زخم افراد کی تعداد 12 ہزار 722 ہوگئی۔ ملک بہر میں 80 اضلاع بارشوں اور سیلاب سے تاحال متاثر ہیں، 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 329 افراد بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں، 6579 کلو میٹر سڑکیں بارشوں اور سیلاب میں بہہ گئیں جبکہ 7 لاکھ 53 ہزار 187 مویشیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان سعود عرب کیساتھ تاریخی، برادرانہ تعل...

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزارت دفاع کے ٹرانسفارمیشن مینجمنٹ آفس کے سی ای او نے ملاقات کی، علاقائی امن و استحکام اور سکیورٹی تعاون پر بات چیت ہوئی، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب سے اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلق کو بڑی اہمیت دیتا ہے، سعودی عرب کی اسلامی دنیا میں ایک خاص حیثیت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے ٹرانسفارمیشن مینجمنٹ آفس کے سی ای او ڈاکٹر سمیر بن عبدالعزیز ال طبیب کی راولپنڈی جی ایچ کیو آمد ہوئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور امن و استحکام کے امور پر بھی غورکیا گیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب سے اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلق کو بڑی اہمیت دیتا ہے، سعودی عرب کی اسلامی دنیا میں ایک خاص حیثیت ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ڈاکٹر سمیر نے پاکستان کے ساتھ دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی اور ڈاکٹر سمیر نے سیلاب سے ہوئے مالی و جانی نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، آرمی چیف نے دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ڈاکٹر سمیر کی کوششوں کوسراہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران نے آئی ایم ایف معاہدے کی دھجیاں اڑائیں...

وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر معروف جریدے اکانومسٹ میں شائع ہونے والی دو خبروں نے عمران نیازی کے بارے میں جو کچھ ہم کہہ رہے ہیں اس کی تصدیق کر دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے تازہ شمارے میں میگزین نے لکھا ہے کہ عمران نیازی نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی دھجیاں بکھیریں، عمران نیازی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے اس تباہ کن عمل کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی پاکستان کو کمزور کرنے کے درپے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فرانس۔ پیرس۔ فیشن ویک۔ کریسٹائن ڈائر

فرانس، پیرس میں منعقدہ پیرس فیشن ویک میں ماڈل موسم بہار اور گرما 2023 کے لئے کریسٹائن ڈائر کے تیار کردہ لباس کی نمائش کررہی ہے۔ (شِنہوا)

پاکستان۔ لاہور۔ عالمی یوم سیاحت

عالمی یوم سیاحت پر لوگ لاہور کے عجائب گھر کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان۔ لاہور۔ عالمی یوم سیاحت

لاہور،عالمی یوم سیاحت پر لوگ عجائب گھر کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان۔ لاہور۔ عالمی یوم سیاحت

لاہور، عالمی یوم سیاحت پر لوگ  عجائب گھر کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

توانائی کی قیمت میں اضافہ، امریکی بلوں کی اد...

نیویارک (شِںہوا) سی بی ایس نیوز نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ لاکھوں امریکی شہری بجلی اور قدرتی گیس کی بڑھتی قیمتوں سے نمٹنے میں لگے ہوئے ہیں، جبکہ آسمان کو چھوتا افراط زر انہیں مالی طور پر کمزور کررہا ہے۔

بینک آف امریکہ (بی او اے) کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق تقریباً 20 فیصد امریکی گھرانوں نے گزشتہ ماہ اپنے یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی تاخیر سے کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  اس میں کوئی حیرانی نہیں کہ 50 ہزار امریکی ڈالرز یا اس سے کم آمدن رکھنے والے گھرانے توانائی کے زیادہ اخراجات برداشت کرنے کے لئے سب سے زیادہ تگ و دو کررہے ہیں۔

رواں موسم گرما میں جغرافیائی اعتبار سے ڈلاس اور ہیوسٹن کے رہائشیوں کے یوٹیلیٹی بلز میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 23 فیصد زائد ہے۔

بینک آف امریکہ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روس- یوکرین تنازع کی وجہ توانائی کے زیادہ نرخ ، ادائیگیاں نہ کرنے یا اس میں تاخیر کی جزوی طور پر ذمہ دار ہے۔ صارفین کے اگست کے یوٹیلیٹی بلز میں گزشتہ برس کے اسی ماہ کے مقابلے میں 16 فیصد اضافہ ہوا۔

۲۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برکینا فاسو، قافلے پر حملہ سے 11 فوجی ہلاک ،...

اواگاڈوگو (شِںہوا) برکینافاسو حکومت نے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ برکینا فاسو کے شمال میں ایک سپلائی قافلے پر حملہ میں 11 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق دہشت گردوں نے فوج کی زیرنگرانی جیبو جا نے والے اس سپلائی قافلے پر حملہ ساحل خطے کے صوبہ سوام میں گاس کنڈے کی ایک بستی کے قریب کیا ۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ غیرحتمی اعدادوشمار کے مطابق 11 فوجی ہلاک ہو ئے ،اور 20 فو جیوں سمیت 28 افراد زخمی ہوئے، جبکہ تقریباً 50 شہری لاپتہ ہیں۔ 

اعلامیہ کے مطابق اس حملے سے بھاری نقصان ہوا ہے، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

مغربی افریقہ کے ملک برکینا فاسو میں سیکیورٹی کی صورتحال 2015 سے خراب ہے۔ حملوں میں 1 ہزار سے زائد افراد قتل ہوچکے ہیں جبکہ بے دخل ہونے والوں کی تعداد 19 لاکھ کے قریب ہے۔

۲۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاک چین دوستی مسلسل پروان چڑھ رہی ہے، ماہرین

اسلام آباد (شِںہوا) پاکستانی ماہرین اور حکام نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی آہنی دوستی ہر گزرتے دن اور سال کے ساتھ پروان چڑھی ہے اور یہ علاقائی و عالمی تبدیلیوں کے باوجود ثابت قدم رہی۔

پاکستان۔ چائنہ فرینڈ شپ ایسوسی ایشن (پی سی ایف اے) کی خیبرپختونخوا شاخ کے زیر اہتمام عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 73 ویں سالگرہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں ماہرین نے کہا کہ دونوں ممالک کی گہری دوستی اعتماد اور باہمی تعاون کی بنیاد پر استحکام کی بلندی حاصل کررہی ہے، پاکستان اور چین دوستانہ تعلقات کو مزید پائیدار بنانے کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات، انتخابات و دیہی ترقی فیصل امین گنڈاپور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے نوول کرونا و ائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کی ، طبی ماہرین کی ٹیمیں بھیجنے کے علاوہ ویکسین ، آلات اور ماسک سمیت انتہائی ضروری سامان فراہم کیا جو پاکستان کے صحت عامہ کے نظام کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ تباہ کن سیلاب سے پاکستان میں لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں، چین اب سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان اور نقد امداد فراہم کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے 80 کروڑ افراد کو غربت سے نکال کر دنیا کے لئے ایک نظیر قائم کی ہے۔ پاکستان کو چین کے تخفیف غربت پروگرام سے بہت کچھ سیکھنا ہے۔

پاکستان۔ چائنہ فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے صدر یو سف ایوب خان نے کہا کہ چین کا تجو یز کر دہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو  کا علمبردار منصوبہ، چین پا کستان اقتصادی را ہداری (سی پیک)  پا کستانی معیشت کے لئے ایک محرک ثابت ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کا پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں م...

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ نے پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں متعدی امراض اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کےپھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان صوبوں میں متعدد سیلاب زدہ اضلا ع میں متعدی امراض اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا بڑھتا ہوا پھیلاؤ باعث تشویش ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب نے ملک بھر میں صحت کے تقریباً 1ہزار500 مراکز کو بھی نقصان پہنچایا ہے،جن میں 300 سے زیادہ ریفریجریٹرز اور سولر پاورسسٹم شامل ہیں، جس سے ویکسین کو لڈ چینز متا ثر ہوئی ہیں۔

تخمینوں کا عمل جاری ہے، لیکن ایک اندازے کے مطابق تباہ کن سیلاب کی وجہ سے 79 لاکھ لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ تقریباً 6 لاکھ افراد امدادی کیمپس میں ر ہا ئش پزیر  ہیں، اور پاکستان بھر میں 7ہزار سے زائد اسکولوں کو عارضی ریلیف کیمپس کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شدید بارشوں اور سیلاب سے 20 لاکھ سے زائدمکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ مبینہ طور پر 25 ہزار سے زیادہ اسکولوں اور13ہزار کلومیٹر سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے بنیاد پر امداد دینے والے شراکت داروں نے اپنے ردعمل میں تیزی جاری رکھی ہوئی ہے، اور سیلاب سے متاثر ہونے والےمختلف علاقوں میں 16 لاکھ سے زیادہ لوگوں تک رسائی حاصل کی ہے۔

۲۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین اور لاؤس کی ریلوے سیکیورٹی کے لیے مشترکہ...

وینتیان (شِنہوا) چین-لاؤس ریلوے پر سیکیورٹی واقعات سے نمٹنے کے لئے ایک مشترکہ ہنگامی مشق لاؤس کے دارالحکومت وینتیان میں ہوئی۔

یہ مشق مشترکہ منصوبے میں ریلوے آپریشن کی ذمہ دار لاؤس چائنہ ریلوے کمپنی لمیٹڈ نے کی۔ مشق میں لاؤس میں چینی سفارت خانے ، لاؤس کی وزارت قومی دفاع اور وزارت عوامی تحفظ نے بھی معاونت کی۔

چینی سفارت خانے کے مطابق مشترکہ ہنگامی مشق سے متوقع نتائج حاصل ہوئے، اس کے دوران سیکیورٹی واقعات، ہنگامی رابطوں، اطلاعات کی ترسیل اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی صلاحیتوں پر ہنگامی ردعمل کا جائزہ لیا گیا۔

اس نے چین-لاؤس ریلوے نقل و حمل ، مسافروں اور ریلوے عملے سلامتی بارے ایک ٹھوس ضمانت مہیا کی۔

چین-لاؤس ریلوے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں ایک اعلیٰ درجے کے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ جس کا آغاز دسمبر 2021 میں ہوا تھا۔

قانون سازی آئین کے مطابق ہونی چاہیے ،ساجد نق...

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیںمعا شرے جائز حقوق کی فراہمی پر نہ صرف قائم رہتے ہیں بلکہ ان میں امن کا قیام بھی اسی بنیادی نکتے کے سبب ہوتاہے۔کیونکہ کسی بھی قانون کے معاشرے پر براہ راست اثرات مرتب ہوتے ہیں ، ٹرانس جینڈر بل کی بعض شقوں پر اعتراضات اٹھائے جارہے ہیںجنہیں نظر انداز نہ کیاجائے ۔ ہم روز اول سے متوجہ کرتے چلے آرہے ہیں کہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے اصول کو نعرے کی بجائے عملی طور پر نافذ کیا جائے ، ٹرانس جینڈر اور گھریلو تشدد بارے متعارف کرائے گئے قوانین دستورپاکستان میں درج مسلمہ اقدار،مروجہ قوانین ۔سینٹ میں پیش کر دہ ترمیمی و قرار داد اور وفاقی شریعت عدالت میں دائر پٹیشن اور اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات تمام کو ہم آہنگ کرکے مثبت طریقے سے آگے بڑھا یا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ٹرانس جینڈر بارے اٹھنے والے تحفظات، احتجاج اور اس کی بعض شقوں پر رد عمل میں کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ ہماراواضح اور دوٹوک موقف ہے کہ یہاں تمام قوانین آئین کے رہنما اصولوں کی روشنی میں مرتب کئے جائیں ، 73ء کے متفقہ دستور میں واضح کردیاگیا کہ پا کستان میں کوئی بھی قانون رہنمااصولوں اور بنیادی حقوق سے متصادم نہیں ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ دستور پاکستان کی مسلمہ اقدار ، مروجہ قوانین ،سینٹ میں پیش کر دہ ترمیمی بل و قرار داد، وفاقی شرعی عدالت میں دائر پٹیشن اور اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات تمام کو ہم آہنگ کرکے ٹرانس جینڈر بل اور گھریلو تشدد بل کو از سر نو ترتیب دیا جائے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ، اے ٹی...

پاک بحریہ کے بیڑے میں جدید اینز ڈی ٹرانسپورٹ ریجنل اے ٹی آر 77 طیارے کو شامل کرلیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیا اے ٹی آر 77 طیارہ جدید ترین آلات اور ہتھیاروں سے لیس ہے۔ نئے طیارے کی شمولیت سے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں مزید بہتری آئے گی۔ طیارے کی شمولیت کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا مہمان خصوصی تھے۔ کراچی میں منعقدہ تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور تینوں سروسز کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں جنرل ندیم رضا نے بحرہند میں تبدیل ہوتی اسٹریٹجک صورت حال پر روشنی ڈالی۔ جنرل ندیم نے کہا کہ ابھرتے ہوئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے طاقتور بحری فوج ضروری ہے۔ جدید طیاروں کی شمولیت سے میری ٹائم سرحدوں کی حفاظت کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ تقریب سے خطاب میں کمانڈر پاکستان فلیٹ اویس احمد بلگرامی نے کہا کہ پاک بحریہ دشمن کے کسی بھی ناپاک عزائم کو روکنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آرمی چیف نے راول پنڈی میں کرکٹ گراونڈ کا افت...

پاک افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے راول پنڈی میں تزئین شدہ کرکٹ گراونڈ کا افتتاح کر دیا۔ پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق سپہ سالار جمعرات کو گراونڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے میدان کی تزئین و آرائش کیلئے کوششوں کو سراہا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کور کی کوششوں سے شہر میں کرکٹ کی بہترین سہولت دستیاب ہوئی ہیں۔ یہ سہولت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے رجحان کو تقویت دے گی۔ کرکٹ گراونڈ جدید سہولیات سے آراستہ کرکٹ گرانڈ راولپنڈی اسلام آباد کے طلبا کیلئے دستیاب ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فیصل واوڈا نااہلی کیس 4 اکتوبر سے روزانہ کی...

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پاکستان تحریک انصاف رہنما فیصل واوڈا کے کیس کی سماعت 4 اکتوبر سے روزانہ کی بنیاد پر سننے کا اعلان کر دیا۔ سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم آج اس کیس کو مکمل نہیں کر پائیں گے اور 4 اکتوبر سے روزانہ کی بنیاد پر کیس سنیں گے۔ فیصل واوڈا کے وکیل وسیم سجاد نے مختصر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی کیس 4 سے 5 مرتبہ بغیر سماعت ملتوی ہو چکا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت سے روزانہ کی بنیاد پر اپیل پر سماعت کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نواز شریف ،اسحاق ڈار کی تقاریر نشر کرنے پر ڈ...

لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف ، اسحاق ڈار و دیگر کی تقاریر نشر کرنے پر ڈی جی آپریشنز پیمرا کو طلب کرلیا۔ ہائی کورٹ میں نواز شریف ،اسحاق ڈار سمیت دیگر اشتہاری ملزمان کی تقاریر ٹی وی پر نشر کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے پیمرا کے ڈی جی آپریشنز کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر فریقین عدالت میں اپنا تفصیلی جواب کرائیں، پیمرا اپنے ہی بنائے ہوئے قوانین پر عمل کیوں نہیں کر رہا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پیمرا نے 2019 میں اشتہاری اور سزا یافتہ ملزمان کے ٹی وی پر آنے پر پابندی عائد کی تھی، مگر نواز شریف اور اسحاق ڈار کی تقاریر اور پریس کانفرنس ٹی وی دکھائی جا رہی ہیں،پیمرا اپنے ہی احکامات کی خلاف ورزی کر رہا ہے، عدالت پیمرا کو اشتہاری ملزمان کی تقاریر ٹی وی پر نشر کرنے پر پابندی کا حکم دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سی پیک سیلابی مشکلات کے باوجود سیاحت کی بحال...

اسلام آباد (شِنہوا) پاکستان کے سیاحتی شعبے کو حالیہ سیلاب سے شدید دھچکا لگا ہے جسے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سے بحالی میں مدد ملے گی۔

پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر آفتاب الرحمن رانا نے کہا ہے کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان کے جنوب، مشرق اور شمال میں سڑکوں کا ایک وسیع جال بچھایا گیا ہے۔

 اس سے پاکستان کے شمالی علاقوں میں واقع ریزوٹ تک سیاحوں کی رسائی آسان ہوگئی ہے، یہ سیلاب کے بعد حالات معمول پر آنے پر سیاحتی شعبے کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

سیلابی صورتحال ختم ہونے اور حالات معمول پرآنے کے بعد سیاحتی صنعت کے امکانات بارے بات کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف مقامی علاقوں میں معاشی سرگرمیاں پیدا ہوں گی بلکہ قومی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں 3 لاکھ افراد سیاحتی صنعت سے وابستہ ہیں۔ شاہراہوں کی حالت اور رابطے بہتر ہونے سے ملک میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے، جو آمدہ برسوں میں 5 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

سیلاب بارے گفتگو کرتے ہوئے عہدیدار نے کہا کہ سیلاب نے سیاحتی صنعت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

 خیبر پختونخوا کے سیاحتی ریزورٹس میں کئی ہوٹل اور ریستوران سیلابی پانی میں بہہ گئے، اور بہت سے دیگر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

 تباہ کن سیلاب 1 ہزار 600 سے زائد افراد جاں بحق اور 3 کروڑ 30 لا کھ سے زیادہ متاثرہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شمالی علاقوں میں سیلاب سیاحتی موسم کے عروج کے آخری دنوں میں آیا ۔ عمومی طور پر ان دنوں سیاحوں کی بڑی تعداد شمالی علاقوں کا رخ کرتی ہے۔

 رواں سال سیلاب کے سبب درجنوں سیاح پھنس گئے تھے اور سیاحتی سرگرمیاں اچانک معطل ہوگئی تھیں۔

رانا نے کہا کہ سیلاب سے سیاحتی صنعت کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لینے کے لئے ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔

 ایک اندازے کے مطابق شمالی علاقوں میں تباہ ہونے والے بنیادی ڈھانچے کی بحالی میں 2 سے 3 سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صدر شی کا چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم ک...

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس کے انعقاد کے قریب،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ،کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین،صدر شی جن پھنگ نےبیجنگ ایگزیبیشن سنٹر میں "نئے دور میں بہتر پیش رفت" کے تھیم کے تحت ہونے والی نمائش کا دورہ کیا۔اس موقع پر شی نے کہا کہ 2012 میں سی پی سی کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے بہت سے مشکل اور طویل عرصے سے حل طلب  مسائل کو حل کرنے کے لیے پوری پارٹی اور تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کو متحد اور ان کی قیادت کی ہے اور سیاسی، اقتصادی،  نظریاتی اور قدرتی عوامل کے خطرات سے پیدا ہونے والی آزمائشوں کا مقابلہ کیا۔ شی نے کہا کہ ہم نے پارٹی اور ریاست کے مقاصد کی جانب تاریخی کامیابیاں اور تبدیلیاں حاصل کی ہیں۔ ان تمام چیزوں نےمزید مضبوط اداروں، مضبوط مادی بنیادوں، اور تحریک کے فعال ذریعہ کے ذریعے چینی قوم کی عظیم تجدید کے سفرکو تیز کیا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ ہمیں گزشتہ دہائی میں اٹھائے گئے اسٹریٹجک اقدامات،عظیم کوششوں،حاصل کردہ اہم پیش رفت اورتاریخی کامیابیوں کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پارٹی اورعوامی جمہوریہ چین کی تاریخ ،اصلاحات اورمعاشی  کھلے پن سوشلزم اور چینی قوم کی ترقی کے حوالے سے دس سالوں میں حاصل کردہ سنگ میل کامیابیوں کی اہمیت کو بھی عام کرنا چاہئے۔اس طرح پوری پارٹی اور تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کو تاریخ کی مدد سے زیادہ پراعتماد پہل کرنے ، مزید مضبوط، پرعزم اور متحد ہو کر ہر لحاظ سے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم  کے ساتھ ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کا ایک نیا باب تحریر کرنے اور نئی کامیابیاں حاصل کرنے کی کوشش کی ترغیب ملے گی۔

لی کھ چھیانگ، لی ژانشو، وانگ یانگ، وانگ ہوننگ، ژاؤ لیجی اور ہان ژینگ نے بھی نمائش کا دورہ کیا۔

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صدر یوم شہدا کی تقریب میں شرکت اورقومی...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدرشی جن پھنگ ،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور ریاست کے دیگر رہنما ہر شبعہ زندگی کے نمائندہ افراد کے ہمراہ جمعہ کی صبح تیان آن من اسکوائرمیں ملک کے لیے جان قربان کرنے والے قومی ہیروزکی یادگار پر پھول رکھیں گے۔

 30 ستمبر کو چین کا یوم شہداء منایاجاتاہے۔اس تقریب کو چائنہ میڈیا گروپ کی جانب سے براہ راست نشرکیا جائے گا۔

امریکہ ایک چین کے اصول کے اپنے وعدے کا پاس ر...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکہ پر زور دیاہے کہ وہ ایک چین کے اصول کے ساتھ اپنے وعدے کو سادہ اور سیدھے طریقے سے پورا کرے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو روزانہ کی میڈیا بریفنگ میں امریکی نائب صدر کملا ہیریس کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئےکیاجس میں کہا گیا تھا کہ  واشنگٹن تائیوان کے ساتھ اپنے"غیرسرکاری تعلقات" کو مزید مستحکم کرتا رہے گا۔

ترجمان نے کہا کہ ہم نے ہیریس کے جاپان کے دورے کے دوران اس بیان کا بھی نوٹس لیا جس میں انہوں نے کہا کہ 'چین بین الاقوامی قوانین پر مبنی آرڈر کے اہم عناصر کو کمزور کر رہا ہے،ترجمان نے کہا کہ اس کی بجائے امریکہ خود بین الاقوامی نظم کو تباہ کررہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ  چین کی جانب سے چار ماہ تک منع کرنے کے باوجود امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی نےاگست میں چین کے علاقے تائیوان کا اشتعال انگیز دورہ کیا اور تائیوان کو ایک "ملک" قرار دیا، جو چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی تھی جس سے چین امریکہ تعلقات  اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچا۔ 

عوامی فلاح وبہبود کے لئے کوشاں سیاسی جماعت ع...

بشکک (شِںہوا) کرغزستان کے صدر سدیار ژاپاروف نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) بارے کہا ہے کہ بے لوث مقاصد، عوامی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے کوشاں جماعت ہمیشہ عوام میں مقبول رہتی ہے۔

شِنہوا اور دیگر چینی ذرائع ابلاغ کو ایک حالیہ تحریری انٹرویو میں ژاپاروف نے کہا کہ 1921 میں تاسیس کے بعد سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ ترقی کی شاندار راہ سے گزری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت میں چین نے سیاسی، اقتصادی، سماجی اور دیگر ترقی میں موجودہ کامیابیاں سمیٹی ہے۔

ژاپاروف نے کہا کہ 40 برس سے زائد عرصے میں چین نے اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی پر کامیابی کے ساتھ عملدرآمد کرکے لوگوں کا معیار زندگی بہتربنایا اور دنیا میں اپنا وقار بلند کیا۔

کرغز صدر نے کہا کہ گزشتہ برس چین نے تمام پہلوؤں سے اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تعمیرمیں اپنا پہلا صد سالہ مقصد حاصل کیا اور تاریخی اعتبار سےغربت کا مکمل خاتمہ کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت اور دنیا کے لئے ایک مثال بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا، ہم جانتے ہیں کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ چینی عوام کے لیے خوشگوار زندگی کی جدوجہد اور چینی قوم کی بحالی کو اپنی اولین ترجیح، ہدف اور تاریخی مشن سمجھتی ہے ۔ اور اس کا واضح اظہار نوول کرونا وائرس وبا کے خلاف حالیہ جنگ سے ہوتا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت تعاون کے کئی شعبو...

اسلام آباد (شِنہوا) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے بانی رکن کی حیثیت سے چین نے شنگھائی تعاون تنظیم میں معاونت کے کئی شعبوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

چینی میڈیا کو ایک  انٹرویو میں  وزیراعظم نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام کے بعد سے اس کا سماجی و اقتصادی ترقی کا ایجنڈا زیادہ سے زیادہ جامع ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان نے نئے مواقع اور ابھرتے مسائل سے نمٹنے کے لئے تجارت، ٹرانسپورٹ ، رابطوں اور صنعتی تعاون جیسے شعبوں میں اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں چین نے معاونت کے کئی شعبوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس میں شنگھائی تعاون تنظیم ترقیاتی بینک کا قیام اور چھنگ داؤ میں چا ئنہ-ایس سی او مقامی اقتصادی اور تجارتی تعاون نمائشی زون کا قیام شامل ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان زراعت میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال میں چینی تجربے سے فائدہ اٹھانے کا خواہش مند ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم فریم ورک کے تحت پاکستان سمیت رکن  ممالک علاقائی امن کے ساتھ ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم خطے میں اقتصادی ترقی یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی خدشات اور دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔

ماحولیاتی تبدیلی بارے شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں پر پاکستان اور چین کا موقف ایک ہے ،ہم توقع کرتے ہیں کہ دونوں فریق مشترکہ مقاصد کو فروغ دینے کے لئے دو طرفہ اور کثیرالجہتی سطح پر قریبی تعاون کریں گے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعظم شہباز...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے بدھ کو ایوان صدر میں اہم ملاقات کی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں آڈیو لیکس کا معاملہ اور سیلاب سے ہونے والے معیشت کے نقصانات پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں ملکی سیکیورٹی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماں نے وزیراعظم کے جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران مختلف سربراہان مملکت سے ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے صدر مملکت کو اپنے پلان سے آگاہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ سینیٹر اسحاق ڈار کی وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کے فوری بعد صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات ہوئی جو 20 منٹ تک جاری رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں ایک او...

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک اور بے گناہ مسلمان کو بیہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا۔تقسیم ہند کے بعد بھارت میں گاہے بگاہے مسلمانوں کی نسل کشی کے لئے فسادات ہوتے رہے ہیں لیکن نریندرا مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد مسلمانوں کی زندگی مشکل اور بھی مشکل ہوگئی۔2014 میں بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد ملک بھر میں مسلمانوں کے خلاف باقاعدہ ایک مہم چلنے لگی ہے۔ کہیں گائے کی اسمگلنگ کے نام پر مسلمانوں کو کاٹا جارہا ہے تو کہیں گھر واپسی کی مہم کے تحت انہیں ہندو بنانے کی مہم جاری ہے۔کوئی ایسا دن نہیں گزرتا جب بھارت میں کسی مسلمان کو ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ نہ بنایا جائے۔ایسا ہی ایک واقعہ ریاست جھاڑکھنڈ کے ضلع رانچی میں واقع گائوں مانڈرمیں پیش آیا جہاں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان نوجوان شہباز انصاری کا مار مار کر قتل کردیا۔شہباز انصاری کی موت سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک وڈیو شیئر کی گئی ہے۔اشرف حسین نامی ٹوئٹر صارف کی جانب سے جاری وڈیو میں دکھایا گیا کہ بہت سارے لوگ چند افراد پر تشدد کررہے ہیں، تشدد کا شکار لوگ اپنی داڑھی اور وضع قطع سے مسلمان دکھائی دکھائی دے رہے ہیں۔شہباز انصاری کے والد نے اپنے بیٹے کی موت کا الزام اس ہی کے 2 دوستوں اوم پرکاش مہتو اورسشانت نائیک پرعائد کیا۔مقتول کے والد کی شکایت کے بعد پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا اور ان سے پوچھ گچھ کرکے قتل کی وجوہات کا پتہ لگا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

طوفان نورو نے ویتنام میں تباہی مچادی،ہزاروں...

سمندری طوفان نورو نے ویتنام میں تباہی مچادی، طوفان کے باعث ہزاروں افراد بنیادی سہولیات سے محروم ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد طوفان نورو نے ویتنام کے وسطی علاقے کا رخ کیا۔ بدھ کی صبح دانانگ شہر میں 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفان ٹکرایا تو بلند عمارتیں بھی لرز گئیں۔ویتنام میں 3 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کردیا گیا ہے۔ ملک کے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ یہ طوفان ملکی تاریخ کا بدترین طوفان ہے۔اگرچہ ہواں کی رفتار پیش گوئی سے کم تھی تاہم دن بھی شدید بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ویتنام کی وزارت دفاع نے 40 ہزار فوجیوں اور 2 لاکھ ملیشیا کو فعال کردیا ہے تاکہ امدادی کارروائیوں اور بحالی کیکاموں میں معاونت کی جاسکے۔سیاحت کے لئے مشہور شہر ہوئی آن میں ہوائی دریا کا پانی کناروں سے باہر آنا شروع ہوگیا ہے۔ویتنام کے آدھے سے زیادہ ہوائی اڈے منگل سے بند ہیں جبکہ کئی صوبوں میں تعلیمی ادارے اور دفاتر بھی بند کردئیے گئے ہیں۔ہینوئی شہر کے شمال سے ہوچی من شہرکے جنوب کو جوڑنے والی ہائی وے کے وسطی سیکشن کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد شہزادہ ہیری کو...

برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کو اپنی دادی، ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد شہزادہ ہیری اپنی سوانح حیات میں شامل کی گئی کچھ کہانیوں کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر ڈیوک آف سسیکس نے اپنے خاندان پر تنقید کرنا کم نہ کیا تو وہ بھاری رقم سے محروم ہو سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق، ہیری کو 35 ملین پاونڈز کے کتاب کے معاہدے میں سے 17.5 ملین پاونڈز مل چکے ہیں۔اس معاہدے میں 4 کتابیں شامل ہیں، جن میں سیایک تو اس سال کے آخر میں شائع کی جائے گی۔اس حوالے سے برطانیہ میں بادشاہت کے حامی شاہی مبصر رابرٹ جابسن کا ایک آسٹریلوی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئیکہنا تھا کہ ہیری کو کتاب میں لکھے گئے ہر لفظ کے بارے میں علم ہونا چاہیے کیونکہ یہ بات ہم سب ہی جانتے ہیں کہ یہ کتاب ہیری خود نہیں لکھ رہے بلکہ ایک مصنف لکھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ اپنے بیانات کوجس طرح بھی دیکھتے ہیں، اگر لوگ اس سے متفق نہیں ہیں تو آپ کو مسئلہ درپیش ہوسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہشہزادہ ہیری کی سوانح حیات میں جو کچھ بھی شائع ہونے والا ہے وہ ان کے والد کنگ چارلس سوم، اور بڑے بھائی پرنس آف ویلز ولیم کے لیے ایک بیانیے کے طور پر سامنے آئے گا۔شاہی مبصر نے کہا کہ اسی طرح وہ ڈیانا کی کہانی کی بھی پوری سچائی نہیں جانتے کیونکہ وہ بھی ڈیانا نے خود نہیں بلکہ مصنف اینڈریو مورٹن نے لکھی تھی۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ وہ کتاب میں اپنے خاندان پر تنقید میں کمی کر سکتے ہیں یا نہیں کیونکہ اگر ایسا ہوتا ہے تو پبلشرز جتنی بھی رقم ابھی تک ادا کرچکے ہیں باقی رقم کی ادائیگی سے انکار کرسکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس نے ریفرنڈم میںفتح کا اعلان کر دیا، یوکری...

روسی رہنمائوں نے روس کے مقبوضہ علاقوں میں ریاستی ریفرنڈم میں فتح کا اعلان کر دیا جبکہ یوکرین اور امریکا نے نتائج کو مسترد کر کے اس عمل کی شدید مذمت کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے سرکاری میڈیا نے ریفرنڈم کے ابتدائی نتائج کا اعلان کر دیا ہے، خیرسون، زپورئیژا، ڈونسک اور لوہانسک نے روس سے الحاق کی درخواست کر دی۔96 فی صد افراد نے روس کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا، برطانوی وزارتِ دفاع کے مطابق روسی صدر پیوٹن آئندہ چند دن میں چاروں علاقوں کا روس کے ساتھ الحاق کا اعلان کر سکتے ہیں۔ادھر یوکرینی صدر زیلنسکی نے ریفرنڈم کے نتائج ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاروں علاقے یوکرین کا حصہ تھے اور رہیں گے۔امریکا نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل یوکرین میں شرمناک ریفرنڈم پر روس کی مذمت کرے، ناٹو نے بھی نتائج کی مذمت کی ہے۔جیسے ہی ووٹنگ کا اختتام ہوا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے نیو یارک شہر میں ریفرنڈم پر ایک کھلا اجلاس منعقد کیا۔ جب یہ خبر آئی کہ زپورئیژا علاقے کے رہائشیوں نے مبینہ طور پر روس میں شامل ہونے کے لیے ووٹ دیا ہے تو یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کونسل سے ورچوئل خطاب کیا، اور کہا کہ یہ شرم ناک ریفرنڈم پوری دنیا کی نظروں کے سامنے کیا گیا، لوگوں کو سب مشین گنوں سے ڈارتے ہوئے کچھ کاغذات بھرنے پر مجبور کیا گیا۔لوہانسک حکام کے مطابق وہاں کے 98.4 فی صد لوگوں نے روس میں شمولیت کے حق میں ووٹ دیا، زپورئیژا میں، ایک روسی مقرر کردہ اہل کار نے یہ تعداد 93.1 فی صد بتائی، خیرسن میں ووٹنگ کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ الحاق کا ووٹ 87 فی صد سے زیادہ تھا۔ ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ کے سربراہ ڈینس پوشیلن نے کہا کہ خطے کے 99.2 فی صد عوام نے روس میں شمولیت کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس سے جرمنی گیس سپلائی والی زیر سمندر پائپ...

روس سے جرمنی کو گیس سپلائی کرنے والی پائپ لائنز پراسرار دھماکے کے بعد پھٹ گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپ کو گیس سپلائی کرنے والی دو روسی پائپ لائنز میں تین جگہوں سے پراسرار گیس لیکیج جاری ہے۔زیرِ سمندر گیس لیکیج کی ہنگامی بنیادوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے، دونوں پائپ لائنز سوئیڈن اور ڈنمارک کے نزدیک بحیرہ بالٹک میں سات سو پچاس میل تک پھیلی ہوئی ہیں۔یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد ان پائپ لائنز کو بند کر دیا گیا تھا۔یورپی سیکیورٹی نے بتایا کہ نارڈ اسٹریم ون اور ٹو میں گیس لیک سے پہلے زیرِ سمندر میں د و دھماکے ریکارڈ کیے گئے۔نارڈ اسٹریم ون` اور ٹو` کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ واضح نہیں ہے اور حکام کی جانب سے تخریب کاری کے امکان کو مسترد نہیں کیا جارہا، دیکھنا ہوگا کہ گیس لیکج سے کس کو فائدہ ہو گا۔دوسری جانب امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ یورپ کو متبادل گیس فراہم کرنے پر تیار ہے، یوکرین جنگ کے نتیجے میں مغربی پابندیوں کے جواب میں روس نے مبینہ طور پر یورپ کو گیس کی سپلائی بند کی ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کساد بازاری کے اثرات ،شمالی برطانیہ کا ایک ا...

شمالی انگلینڈ نے ڈانکاسٹر ایئرپورٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں کساد بازاری کے اثرات کے باعث شمالی انگلینڈ نے ڈانکاسٹر شیفیلڈ ایئر پورٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ایئر پورٹ کے بند ہونے سے 800 سے زائد ملازمین اکتوبر کے آخر تک بے روزگار ہو جائیں گے۔انتظامیہ کے مطابق ڈانکاسٹر ایئر پورٹ کے اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، دوسری طرف ایئر پورٹ انتظامیہ نے پبلک فنڈ سے پیسے لینے سے بھی انکار کر دیا۔ڈانکاسٹر ایئر پورٹ سے 54 سے زائد مقامات کے لیے فضائی آپریشن جاری تھا، اور 14 لاکھ سے زائد مسافر اس سے استفادہ کرتے تھے۔پاکستان کے لیے چارٹرڈ فلائٹ بھی ڈانکاسٹر ایئر پورٹ سے آپریٹ ہوتی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سری لنکا نے ایران سے بھی تیل خریدنے کے لیے ب...

روسی تیل خریدنے کے بعد سری لنکا نے ایران سے بھی تیل خریدنے کے لیے بات چیت شروع کر دی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر سری لنکن اور ایرانی وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ امور پر اہم بات چیت ہوئی۔ سری لنکن وزیر خارجہ علی صابری نے برطانوی ٹیبلوئیڈ اخبار دی مرر کو فون پر بتایا کہ یو این جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائن ملاقات میں ان کی ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے خام تیل کی خریداری سمیت کئی اہم امور پر گفتگو ہوئی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ خام تیل کی خریداری ان اہم شعبوں میں سے ایک ہے جس پر تبادلہ خیال کیا گیا، سری لنکا حکومتی سطح کے معاہدے پر ایران سے خام تیل خریدنا چاہتا ہے، اس طرح ثالثوں کے بغیر لین دین ہو سکے گی۔واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے سخت پابندیاں عائد ہونے کی وجہ سے ایران کے ساتھ تجارت ممنوع ہے۔ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق اتوار کو ہونے والی اس ملاقات کے حوالے سے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ ایرانی کمپنیاں سری لنکا میں انفرا اسٹرکچر کے منصوبوں کو انجام دینے اور اس جنوبی ایشیائی ملک کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بادشاہ چارلس سوم کے نئے مونوگرام کی نقاب کشا...

بادشاہ چارلس سوم کے نئے مونوگرام کی نقاب کشائی کردی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر سرکاری سطح پر منائے جانے والے سوگ کے اختتام پر بادشاہ چارلس سوم کے نئے مونوگرام کی نقاب کشائی کردی گئی ہے۔ بادشاہ کے مونوگرام یا سائفر کو کالج آف آرمز کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس ڈیزائن میں بادشاہ چارلس کے نام کے رسم الخط استمال کیے گئے ہیں یعنی C اور R جبکہ III کو حرف R کے اندر لکھا گیا ہے۔ ان تمام حروف کے اوپر شاہی تاج بنایا گیا ہے۔ اس مونوگرام کو سونے سے بنایا گیا۔بکنگھم پیلس کے کورٹ پوسٹ آفس اس نئے سائفر کو استعمال کرتے ہوئے اسٹامپ پوسٹ بنانے والا پہلا محکمہ بن گیا ہے۔شاہی انتظامیہ کے مطابق محل کا پوسٹ روم ہر سال تقریبا 2 لاکھ ڈاک ارسال کرتا ہے جس میں مختلف تقریبات کے دعوت نامے، عوام اور ریاستی اراکین کی جانب سے موصول ہونے والے خطوط اور ان کے جواب وغیرہ شامل ہیں۔شاہی مونوگرام بنانے والا کالج آف آرمز 1484 میں قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد سرکاری رجسٹرز بنانا اور ان کا خیال رکھنا ہے۔نئے سائفر کا ڈیزائن کالج آف آرمز نے بنایا مگر بادشاہ چارلس سوم نے اس کی منظوری دی جبکہ اس میں بنائے گئے اسکاٹش کران کی منظوری کنگ آف آرمز لارڈ لیون نے دی ہے۔

اس سائفر کو سرکاری دفاتر، دستاویزات، عمارتوں اور ڈاک کے لیے استعمال کیا جائے گا۔نئے سائفر کی نقاب کشائی کے ساتھ ہی برطانیہ میں بادشاہ کی شبی والے نئے سکے بھی جاری کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بتدریج ملکہ الزبتھ دوم کے مونوگرام کو بادشاہ کے مونوگرام سے تبدیل کردیا جائے گا۔تاہم شاہی انتظامیہ کو اختیار حاصل ہے کہ وہ پچھلے بادشاہ یا ملکہ کا سائفر کئی برسوں تک استعمال کرسکتے ہیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق برطانیہ میں بادشاہ چارلس سوم کے پوٹرئے کے ساتھ نئے کرنسی نوٹ کا اجرا 2024 کے وسط میں کیا جائے گا۔شاہی سوگ کے اختتام کے بعد نئے شہزادے اور شہزادی آف ویلز کو ان کے القابات سے نوازا جائے گا جبکہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ منگل کو ویلز کا دورہ کریں گے۔یاد رہے برطانیہ کی سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 70 سال تک راج کرنے کے بعد 8 ستمبر کو اسکاٹ لینڈ میں انتقال کر گئیں تھیں، ان کی عمر 96 برس تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

قطر نے ورلڈ کپ کے دوران سیکیورٹی کیلئے شہریو...

قطر نے ورلڈ کپ کے دوران اسٹیڈیم کی سیکیورٹی کو بڑھانے کے لیے ملک میں سویلین ملازمتوں کے لیے بھرتی کچھ شہریوں کو طلب کر لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 32 ملکی ٹورنامنٹ کے دوران 10 لاکھ سے زائد شائقین کی آمد متوقع ہے، اس دوران قطر بڑے پیمانے پر انتظامات کے لیے غیر ملکی سیکیورٹی فورسز کے علاوہ اپنی فوج اور پولیس پر بھی انحصار کرے گا۔سال 2014 سے 18 سے 35 سال کی عمر کے تمام قطری مردوں کے لیے 4 ماہ تک فوج کے ساتھ تربیت لازمی قرار دی گئی، ڈیوٹی سے بچنے کی کوشش کرنے والوں پر ایک سال قید اور 50 ہزار قطری ریال (13 ہزار 700 ڈالر) جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ قومی خدمات کے دائرہ کار میں خواتین کی شمولیت پر بھی غور کر رہے ہیں۔ایک سرکاری عہدیدار نے ایک بیان میں کہا کہ قطر کا قومی خدمت پروگرام ورلڈ کپ کے دوران معمول کے مطابق جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اپنی لازمی سروس مکمل کرنے والے ملازمین کی مختصر تعداد کواس مقصد کے لیے طلب کیے جانے سے انہیں اپنی سروس کی تکمیل میں مدد ملے گی، یہ معمول کی کارروائی ہے اور ہر سال بڑی عوامی تقریبات کے دوران ایسا کیا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سری لنکا، حکومت نے سرکاری عہدیداروں کو سوشل...

سری لنکا میں بھوک کے باعث بے ہوش ہونے والے سکول کے بچوں کی خبریں منظرعام پر آنے کے بعد حکومت نے سرکاری عہدیداروں کو سوشل میڈیا پر اظہار رائے سے منع کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کی وزارت برائے پبلک ایڈمنسٹریشن اور مینجمنٹ نے ملک کے 15 لاکھ اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار نہ کیا جائے۔خیال رہے کہ سری لنکا کی حکومت نے سرکاری عہدیداروں کے صحافیوں سے بات کرنے پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔وزارت کی جانب سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری افسر کا سوشل میڈیا پر خیالات کا اظہار جرم کے مترادف ہوگا جس کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔وزارت نے یہ حکم محکمہ صحت کے صوبائی عہدیداروں اور اساتذہ کے بیان کے بعد جاری کیا ہے جس میں انہوں نے دعوی کیا تھا کہ خوراک میں کمی کے باعث درجنوں کی تعداد میں طلبا سکولوں میں بے ہوش ہو رہے ہیں۔وزیر صحت کاہیلیا رامبوک ویلا نے ان دعووں کی تردید کرتے ہوئے صحت کے شعبے سے متعلقہ افراد پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جان بوجھ کر صورتحال کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں۔جبکہ اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ 60 لاکھ سری لنکن شہری یعنی ایک تہائی آبادی کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے اور انسانی بنیادوں پر مدد کی ضرورت ہے۔سال 2021 کے آخر سے سری لنکا کی دو کروڑ بیس لاکھ کی آبادی کو بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔صدر رانیل وکرما سنگھے نے حکومت مخالف مظاہرین پر کریک ڈائون کرتے ہوئے دارالحکومت کولمبو میں احتجاج پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔رواں ماہ سری لنکا کی حکومت اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان 2.9 ارب ڈالر کے مشروط مالیاتی پیکچ کی ڈیل ہوئی ہے۔سری لنکا کی معاشی بحالی کا دارومدار قرض دہندگان کے ساتھ معاہدے پر ہے اگر وہ 51 ارب ڈالر کے قرض کی تشکیل نو پر مان جائیں۔سری لنکا کو سب سے زیادہ قرض دینے والے ملک چین نے مزید قرضہ دینے کی تو پیشکش کی ہے لیکن پچھلے قرضوں کی تشکیل نو کا نہیں کہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئی، پاکستانی...

امریکی ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئی، پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا۔ ملک بھر میں مسلسل مہنگا ہونے والے امریکی ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئی، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 2 روپے 41 پیسے سستا ہو کر 231 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔ چار روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں 8.21 روپے کمی ہوئی جبکہ بیرونی قرضوں کے بوجھ میں ایک ہزار 50 ارب روپے کمی کا امکان ہے۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کے طلب گاروں کی ڈیمانڈ بھی رک گئی ہے جبکہ بینکوں کی سخت مانیٹرنگ اور غیرقانونی منی چینجرز کے خلاف کریک ڈان بھی روپیہ کے استحکام کا باعث بن رہا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ عالمی بینک سے دو ارب ڈالر کا فنڈ ملنے کی توقع اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے تناظر میں بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں موخر کرنے کی حکومتی کوششوں سے بھی ڈالر کی مسلسل اڑان رکنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چائنہ براڈ نیٹ نے تبت اور چھنگھائی میں 5 جی...

بیجنگ(شِنہوا)  چین کے نئے ٹیلی کام کیریئر چائنہ براڈ نیٹ نے منگل سے تبت اور چھنگھائی میں اپنی 5 جی خدمات کا آغازکردیا،اس سے پہلے  چائنہ براڈ نیٹ صوبائی سطح کے 29علاقوں مں خدمات فراہم کررہی ہے۔

ٹیلی کام کیریئر کےمطابق صارفین چائنہ براڈنیٹ کی موبائل ایپ کے آن لائن چینلزکےعلاوہ ملک بھرمیں اس کی 10ہزارسے زیادہ کسٹمر سروس برانچز سےاپنی 5جی سروسز کو چالو کراسکتے ہیں، جبکہ ایک کسٹمر سروس ہاٹ لائن 10099 بھی ملک بھر میں دستیاب ہے۔

 ٹیلی کام کیرئیر نے بتایا کہ معیاری نشریات اور آن لائن مواد کی بنیاد پر، چائنہ براڈ نیٹ مستقبل کے حوالے سے متنوع اور مربوط مصنوعات کو تیزرفتاری سے متعارف کراتے ہوئے  اپنے صارفین کو سمارٹ اور انفرادی طور پر حسب ضرورت خدمات فراہم کرے گا۔

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آئندہ سال پاکستان کے تین بڑے شہروں میں 5 جی...

آئندہ سال پاکستان کے تین بڑے شہروں میں 5 جی ٹیکنالوجی سروس شروع ہو جائیگی،ملک میں موبائل صارفین ساڑھے 19کروڑ تک پہنچ گئے،12کروڑ 30لاکھ انٹرنیٹ سے وابستہ،46فیصد پاکستانیوں کے پاس سمارٹ فونز، براڈ بینڈصارفین کی تعداد میں روز بروز اضافہ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان 2023 میں ملک کے تین بڑے شہروں میں 5 جی ٹیکنالوجی شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ وزارت اطلاعات و ٹیلی کمیونیکیشن کی ایک سرکاری دستاویز میں اندازہ لگایا ہے کہ 2025 تک پاکستان کے 4 فیصدانٹرنیٹ صارفین 5G ٹیکنالوجی استعمال کر سکتے ہیںجب کہ 65 فیصدکنکشن 4G ٹیکنالوجی پر فعال ہو جائیں گے۔ گلوبل سسٹم آف موبائل کمیونیکیشنز نے تخمینہ لگایاتھا کہ 2022 کے آخر تک پاکستان میں 50 فیصد سے زیادہ صارفین کے پاس 4G کنکشن ہوگا۔ اگرچہ یہ اندازے درست ہیںلیکن عالمی اوسط رفتار سے تین سال پیچھے ہیں۔ عالمی اوسط کے مقابلے میںپاکستان میں 4G کنکشن کا فیصد باقی خطے کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے لیکن توقع ہے کہ اس میں تیز رفتاری سے اضافہ ہوگا۔ 5G کے 2023 سے شروع ہونے کا امکان ہے لیکن اگلے برسوں میں کنکشنز کے بہت کم تناسب کے لیے اکاونٹ جاری رکھیں گے۔ پاکستان میں موبائل براڈ بینڈ مسلسل بڑھ رہا ہے لیکن پھر بھی اس میں ترقی کی کافی گنجائش ہے۔ موبائل سبسکرپشن اور رسائی مستحکم رفتار سے بڑھ رہی ہے۔

اگست 2022 تک کل موبائل اور موبائل براڈ بینڈ صارفین بالترتیب 195 ملین اور 123 ملین تک پہنچ گئے۔ موبائل اور ایم بی بی کی رسائی بالترتیب 84 اور 51 فیصدتک پہنچ گئی ہے۔ کل موبائل صارفین میں براڈ بینڈصارفین کا تناسب گزشتہ برسوں کے دوران بڑھ رہا ہے۔رپورٹ کیمطابق عالمی آبادی کا 21 فیصدفائیو جی ٹیکنالوجی سے منسلک ہو سکتا ہے جب کہ 57 فیصدآبادی 4G ٹیکنالوجی سے استفادہ کر سکتی ہے۔ تازہ ترین تحقیق کے مطابق 2019 میں پہلی بار 4G نے عالمی سطح پر 50 فیصدسے زیادہ موبائل کنکشنز بنائے۔ کم متوسط آمدنی والے ممالک میں 82 فیصدآبادی 4G کے ذریعے کور کی گئی جبکہ 3G کے لیے یہ شرح 90 فیصدتھی۔ ان ممالک کو 4G کے لیے 80 فیصدسے زیادہ کوریج تک پہنچنے میں لگ بھگ سات سال لگے ہیںجو کہ 3G کے لیے 10 سال کے مقابلے میں ہے۔ چائنا اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے مطابق 2020 تک92 ممالک نے 5G سپیکٹرم نیلامی کی یا 5G سپیکٹرم نیلامی کے ٹائم ٹیبل کا فیصلہ کیا۔ 52 ممالک میں 135 آپریٹرز نے کمرشل 5G سروسز شروع کی ہیں۔ آنے والے سالوں میں دنیا بھر میںاس ٹیکنالوجی کو وسیع پیمانے پر اپنایا جائے گا۔ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والی آبادی 46 فیصد سے زیادہ ہے جس میں 10 فیصدکی 3G تک اور 36 فیصدکی 4G تک رسائی ہے۔ اگرچہ پاکستان میں آبادی کا ایک بڑا حصہ براڈ بینڈسے منسلک ہے لیکن ان میں سے نصف سے بھی کم لوگ یہ خدمات استعمال کرتے ہیںجس کی وجہ کنیکٹیویٹی تک رسائی، سستی ڈیوائسز اوردیگر رکاوٹیں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی زبان پاکستان میں تیزی سے مقبول ہونے لگی...

چینی زبان پاکستان میں تیزی سے مقبول ہونے لگی،متعدد یونیورسٹیوں میں چائنا سٹڈی سنٹرز قائم ،اسلام آباد کی نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ سرفہرست،طلبہ میں چینی زبان سیکھنے کا رجحان بڑھنے لگا،سی پیک میں چینی ملازمتوں کے مواقع کی وجہ سے طلبا کی تعداد میں اضافہ، پاکستانی یونیورسٹیوں کے چینی جامعات کے ساتھ معاہدے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی زبانوں میںچینی زبان حالیہ برسوں میں پاکستان میں تیزی سے مقبول ہوئی ہے اور زیادہ سے زیادہ لوگ ملک بھر کے مختلف زبانوں کے اداروں میں داخلہ لے رہے ہیں۔چینی زبان کے کورسز کے لیے بڑھتے ہوئے اندراج کی وجہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اور اب بہت سے پاکستانی کاروبار، روزگار اور تعلیم کے مواقع کے لیے چین کا سفر کرتے ہیں۔ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے پشاور یونیورسٹی میں پاکستان سٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فخر الاسلام نے کہاکہ پاکستان میں بہت سی یونیورسٹیوں نے چائنا سٹڈی سنٹرز قائم کیے ہیں اور بہت سی مزید چینی زبان سیکھنے کے مراکز چلا رہی ہیں۔ متعدد پاکستانی یونیورسٹیوں نے چینی جامعات کے ساتھ معاہدے اور شراکت داری کی ہے اورپشاور یونیورسٹی نے صوبے میں پہلا چائنا سٹڈی سنٹر قائم کر کے ایک برتری حاصل کر لی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مرکز کا مقصد چین کے ساتھ تحقیق، سیکھنے، منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے اور لوگوں کے درمیان رابطوں کے ذریعے روابط پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مرکز پشاور یونیورسٹی کو چین کے علم کا ایک بھرپور ذریعہ بنانا چاہتا ہے۔ڈاکٹر فخر نے مزید کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے پاکستان میں چینی زبان کا دائرہ بڑھایا ہے۔ کاروبار اور روزگار کے لیے سی پیک کے مواقع تلاش کرنے کے لیے لوگوں نے چینی زبان سیکھنے کی اہمیت کو تسلیم کرنا شروع کر دیا ہے۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ ڈاکٹر ژانگ وی نے کہاکہ پاکستان میں ثقافتی تعامل کے تمام پلیٹ فارمز میں سے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ نے ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہے اور انہیں چینی زبان اور ثقافت کا علم فراہم کرنے میںبہترین قرار دیا جاتا ہے۔

ہمارا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ڈاکٹر ژانگ نے مزید کہاکہ چینی فنڈنگ سے پاکستان میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ پاکستان اپنی مختلف یونیورسٹیوں میں ان اداروں اور پروگراموں کا خیر مقدم کرتا ہے۔ 4 اپریل 2005 کو قائم ہونے والے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ نمل اسلام آباد کو مسلم دنیا کا سب سے پہلا کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ چینی ملازمتوں کے مواقع کی وجہ سے وقت کے ساتھ ساتھ طلبا کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔نمل کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ نے 2019 میں انڈرگریجویٹ پروگرام کا آغاز کیا۔ یہ مختلف قسم کے کورسز پیش کرتا ہے جو طلبا کو چینی زبان، فنون اور ثقافت کی جامع سمجھ فراہم کرتا ہے۔ کنفیوشس کے یہ ادارے چینی ثقافت کی گہرائی سے سمجھ حاصل کرنے کے لیے طلبہ اور اساتذہ کو بھی چین بھیجتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چینی زبان سیکھنے کی طرف جوش و خروش دیکھا گیا ہے کیونکہ یہ پاکستان میں عام لوگوں کے لیے نئی راہیں کھولنے کا گیٹ وے ہے۔ چین اور پاکستان کا مقصد خطے میں استحکام اور ترقی ہے۔ سی پیک اوربیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو نے لوگوں کے لیے راستے کھولے ہیں اس لیے جو لوگ اسے سیکھیں گے وہ اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ملک کے روزگار کے حالات کو دیکھتے ہوئے سی پیک منصوبہ ملازمتوں کی بہتات کے لئے ایک افزائش گاہ رہا ہے۔ چینی زبان مالی فوائد کے ساتھ اچھی ملازمت تلاش کرنے کے ان کے رجحان میں اضافہ کرے گی۔ پاکستانیوں کے لیے زبان کی رکاوٹ کو دور کرکے چینی زبان سیکھنے کا یہ ایک بہتر طریقہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغان فورسز نے صوبہ تخار میں 4 مسلح افراد کو...

طالقان(شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبہ تخار کے ضلع چال میں افغان سیکورٹی فورسز نے 4 مسلح افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

صوبائی پولیس کے ترجمان عبدالمبین صافی نے منگل کے روز بتایا کہ سیکورٹی فورسزنے منگل کے اوائل میں ضلع کے علاقہ صیاد میں ایک کارروائی کا آغاز کیا جس میں انہوں نے 4 افراد کو ہلاک کر کے ان کے ہتھیاروں کو قبضے میں لے لیا ہے۔

اہلکار نے بتایا کہ آپریشن میں کوئی سیکورٹی اہلکار زخمی نہیں ہوا ہے۔

سخت گیر دہشتگرد تنظیم داعش کے عسکریت پسندوں نےجنگ زدہ ملک کے کچھ حصوں میں بم دھماکوں سمیت کچھ مختلف سیکورٹی واقعات کی ذمہ داری قبول کر رکھی ہے۔

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فرانسیسی صدر دسمبر میں امریکہ کادورہ کریں گے...

واشنگٹن(شِنہوا) امریکی صدرجوبائیڈن دسمبرمیں فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون سے ملاقات کریں گے، جو بائیڈن کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد کسی غیر ملکی سربراہ مملکت کا یہ امریکہ کا پہلا سرکاری دورہ ہو گا۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرین ژاں پیئر کے بیان کے مطابق، فرانسیسی صدر یکم  دسمبر کوامریکہ کے دورہ پر پہنچیں گے جس کے دوران ان کے اعزاز میں سرکاری عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ترجمان نے بیان میں کہا کہ  دونوں ممالک کے رہنما مشترکہ عالمی چیلنجز اور دو طرفہ دلچسپی کے شعبوں پر مسلسل قریبی شراکت داری پر تبادلہ خیال کریں گے۔

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش میں کشتی ڈوبنے سے مرنے والوں کی تع...

ڈھاکہ (شِنہوا)بنگلہ دیش کے شمالی ضلع میں پنچھا گڑھ میں 10 مزید لاشیں نکالے جانے کے بعد اتوار کے روز کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں مرنیوالے افراد کی تعداد 61 ہو گئی ہے۔

ضلع پنچھا گڑھ کےبودا پولیس اسٹیشن کے افسر انچارج سوجوئے کمار رائے نے منگل کی سہ پہر فون پر شِںہوا کو بتایا کہ منگل کو مزید 10 لاشیں تلاش کی گئی  ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 51 سے بڑھ کر 61 ہو گئی ہے۔

مقامی اہلکار نےبتایا کہ یہ لاشیں دارالحکومت ڈھاکہ سے 468 کلومیٹر ضلع پنچھا گڑھ میں دریائے کراتویا کے مختلف حصوں سے دریافت ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک لاپتہ 5 سے 6 افراد کی تلاش کی کارروائی جاری ہے، مزید کہا کہ ڈوبی ہوئی کشتی کو گھسیٹ کر کنارے تک لے جایا گیا ہے۔

ضلع پنچھا گڑھ پولیس سپریٹنڈنٹ ایس ایم سراج الہدا نے اس سے قبل بتایا تھا کہ گنجائش سےزائد بھری ہوئی کشتی جس میں تقریباً 100 مسافر سوار تھے اتوار کی سہ پہر اوورلوڈنگ کے باعث الٹ کر ڈوب گئی تھی۔

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے 39 نئے کیسز...

اسلام آباد (شِنہوا)پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوول کرونا وائرس کے 39 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے منگل کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں عالمی وباء سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 72 ہزار 415 ہو گئی ہے۔

وزارت کے مطابق گزشتہ روز مسلسل تیسرے دن ملک میں کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔ پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے باعث مجموعی طور پر 30 ہزار 612 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

گزشتہ روز ملک بھرمیں نوول کرونا وائرس کے 8 ہزار 634 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مثبت نتائج کی شرح 0.45 فیصد رہی ہے۔

اس وقت ملک بھر میں زیر علاج مریضوں میں سے 80 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں