• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

چین کی جمہوریت قومی حقائق پر مبنی اور سیکھنے...

یاؤاندے (شِنہوا) کیمرون کے ایک معروف قانون ساز نے کہا ہے کہ چین کی حیران کن پیش رفت اور ترقی اس حقیقت کا اظہار ہے کہ وہ جمہوریت کے مضبوط ماڈل پرعمل پیرا ہے۔

کیمرون کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر تھیوڈور داتوو نے شِنہوا سے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ چینی جمہوریت نے عام افراد میں اپنی برادریوں اور معاشرے کو چلانے میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی گنجائش پیدا کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین میں جمہوریت صرف فیصلہ سازی تک محدود نہیں بلکہ یہ ملکی ترقی پر بھی توجہ مرکوز کرتی ہے۔

داتوو نے کہا کہ ادارہ جاتی انتظامات کے تحت پورے عمل میں عوامی جمہوریت، جمہوری انتخابات، مشاورت، فیصلہ سازی، انتظام اور نگرانی کے درمیان حقیقی رابطے ممکن بناتی ہے۔

سینئر قانون ساز نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک ہی قسم کا جمہوری نظام نہیں ہوسکتا، کیونکہ ملکوں کی تاریخ اور ثقافتیں مختلف ہیں۔ ہر ملک کو ایک ایسا جمہوری نظام وضع کرنا چاہیے جو اس کے اپنے حالات کے موافق ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی حکمرانی کا مقصد عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود ہوتا ہے۔

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے تبت میں ایک رابطہ شاہراہ کا فضائی من...

لہاسا (شِنہوا) چین کے جنوب مغرب میں واقع تبت خوداختیار خطے میں میڈوگ کاؤنٹی اور نی ینگ چی شہر کے قصبے پیڈ سے ملانے والی شاہراہ  67.22 کلومیٹر طویل ہے یہ می ڈوگ کاونٹی جانے والا دوسرا راستہ ہے۔

پہلا راستہ اسے بومی کاؤنٹی کے قصبے ژاموگ سے جوڑتا ہے۔

نئی شاہراہ کے ٹریفک کے لئے کھل جانے کے بعد نی ینگ چی اور می ڈوگ کاؤنٹی کے درمیان راستہ 346 کلومیٹر سے کم ہوکر 180 کلومیٹر اور سفر کا وقت بھی کم ہوکر 4 گھنٹے رہ گیا ہے۔

چین کے جنوب مغرب میں واقع تبت خوداختیار خطے کی می ڈوگ کاؤنٹی اور نی ینگ چی شہر کے پیڈ قصبے کی رابطہ شاہراہ کا فضائی منظر۔(شِںہوا)

چین کے جنوب مغرب میں واقع تبت خوداختیار خطے کی می ڈوگ کاؤنٹی اور نی ینگ چی شہر کے پیڈ قصبے کی رابطہ شاہراہ پر ڈوشونگ درے کی سرنگ کے خارجی راستہ پر تعمیراتی کام کا فضائی منظر۔(شِںہوا)

چین کے جنوب مغرب میں واقع تبت خوداختیار خطے کی می ڈوگ کاؤنٹی اور نی ینگ چی شہر کے پیڈ قصبے کی رابطہ شاہراہ پر ایک مزدور بیج ڈال رہا ہے۔(شِںہوا)

چین کے جنوب مغرب میں واقع تبت خوداختیار خطے کی می ڈوگ کاؤنٹی اور نی ینگ چی شہر کے پیڈ قصبے کی رابطہ شاہراہ پرلاوہوزو سرنگ پر مزدور کام کررہے ہیں۔(شِںہوا)

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لبنان کی خودمختاری اور آزادی کی حمایت کرتے ر...

بیروت (شِںہوا) لبنان میں چین کے سفیر چھیان من جیان نے کہا ہے کہ خود مختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے اقوام متحدہ کے امن مشن میں فعال طور پر حصہ لینے میں چین ، لبنان کی حمایت جاری رکھے گا۔

یہ بات انہوں نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 73 ویں سالگرہ پر سفارت خانے کی جانب سے منعقدہ ایک آن لائن تقریب میں ایک ویڈیو پیغام میں کہی۔

چھیان کے مطابق چین لبنان کو اپنی صلاحیت کے مطابق، چین عرب اجتماعی تعاون اور دوطرفہ تعاون کے ڈھانچے کے تحت مدد جاری رکھے ہوئے ہے،  تاکہ لبنان اور خطے کی ترقی و امن میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرسکے۔

چینی سفیر نے چینی امداد لبنانیز نیشنل ہائرکنزرویٹری آف میوزک پر روشنی ڈالی، جو اب روانی زیر تعمیر ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس چین اور لبنان کے درمیان سیاست، معیشت و تجارت، ثقافت، صحت عامہ، سائنس ، ٹیکنالوجی ، تعلیم اور کھیلوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مسلسل فروغ دیا گیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 2022 کے آغاز سے ہی چین کے اندر اور باہر ترقی میں پیچیدگیوں اور مشکلات کا سامنا رہا، تاہم چین نے معاشی و سماجی ترقی کے ساتھ ساتھ وبا کی روک تھام و تدارک کو مربوط کرنے کی پائیدار کوششیں کی ہیں۔

مختلف مشکلات سے سختی سے نمٹا اور معاشی و سماجی ترقی کے بنیادی اصولوں کو زیادہ سے زیادہ مستحکم کیا۔

چھیان نے کہا کہ چین کی ترقی تمام ممالک کے لئے مزید مواقع لائے گی اور عالمی معیشت میں نئی رفتار پیدا کرے گی۔

چین کے عطیہ کردہ خیمے پاکستان میں سیلاب زدگا...

بدین، پاکستان (شِنہوا) لالی، غذائی قلت کا شکار ایک 3 برس کی بچی ہے جو جلدی بیماری کے سبب اکثر روتی رہتی ہے۔

سندھ میں سیلاب سے متاثرہ اندرونی طور پر بے گھر افراد میں اس جلدی بیماری سمیت پانی ، حشرات کے کاٹنے سے پیدا ہونے والی اور دیگر وائرل بیماریاں عام ہیں۔

بے شمار مشکلات کے باوجود لالی کا 35 سالہ کسان باپ اور اندرونی طور پر بے گھر شخص ہیرو سندھ کے ضلع بدین کے شہر ماتلی میں قائم کردہ خیمہ بستی میں چین کے عطیہ کردہ خیموں کے استعمال سے بے حد مطمئن ہے۔ وہ اس خیمہ بستی میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ مقیم ہے۔

ہیرو نے شِنہوا کو بتایا کہ یہ خیمے بہت عمدہ ، مضبوط اور آرام دہ ہیں،اور ہم اس میں خود کو بہت بہتر محسوس کرتے ہیں۔

اس علاقے میں تقریباً 95 خیمے لگائے گئے ہیں جس میں 379 بچوں سمیت 581 افراد اس وقت رہائش پزیر ہیں۔

رواں سیزن کے دوران مون سون بارش سے پاکستان میں آنے والے شدید سیلاب اور اس کی تباہ کاریوں کے بعد چین فضائی راستے سے 13 ہزار خیمے پہلے ہی پہنچاچکا ہے۔ یہ خیمے اندرونی طور پر بے گھر افراد کی رہائش کے لئے زیراستعمال ہیں۔

ہیرو کی ماں ماگی نے بتایا کہ یہ بہت معیاری خیمے ہیں، اس میں مچھروں یا پانی کا کوئی مسئلہ نہیں۔ یہاں سب اچھا ہے اور ہم آرام کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

ہیرو ایک خیمے میں اپنی ماں، بیوی، 4 بیٹیوں اور ایک بیٹے کے ساتھ قیام پزیر ہے۔ وہ ایک کسان ہے۔ اس کا گاؤں یہاں سے 500 میٹر کی دوری پر ہے جہاں وہ کپاس اور چاول کاشت کرتا ہے۔

سیلاب کے بعد پورے خاندان نے ایک ماہ قبل اپنا آبائی شہر چھوڑا تھا، اور ان کے پاس سڑک پر رہنے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ میرا گھر اور تمام کھیت سیلابی پانی سے تباہ وبرباد ہوگئے۔

سڑک پر کئی ہفتے گزارنے کے بعد 15 یوم قبل مقامی حکام کی جانب سے اس خاندان کو ایک خیمہ ملا جہاں اب وہ نسبتاً آرام محسوس کرتے ہیں۔

ماگی نے کہا کہ وہ آفت میں ہمدردی اور مدد پر چین کا ہزاروں بار شکرادا کر نا چاہتی ہیں۔ ہمارے پاس کچھ نہیں بچا تھا ، رہنے کی جگہ نہ تھی، چینی عوام کی اس مدد پر اس کے کے شکرگزار ہیں۔

سندھ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق جون کے وسط سے اب تک سیلاب سے 757 افراد جاں بحق اور 8 ہزار 422 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ  کے 23 اضلاع میں تقریباً 1 کروڑ 45 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جبکہ 3 لاکھ 66 ہزار 682 متاثرین اس وقت خیموں میں قیام پزیر ہیں۔

چین کے قومی دن پر اسلام آباد دوستی کے رنگ سے...

اسلام آباد (شِنہوا) اسلام آباد میں قومی یاد گار کو چین کے قومی دن کی مناسبت سے چین کے قومی پرچم سے روشن کیا گیا جس سے افق دوستی کے رنگوں سے منور ہوگیا۔

جیسے ہی یادگارسرخ ہوئی تو فضا میں چینی مدھر دھنیں سنائی دینے لگیں تاکہ قومی دن کی خوشیوں کا جشن منانے کے لئے آئے عہدیدار اور عوام محظوظ ہو سکیں۔

یادگار پر سرخ رنگ دیکھتے ہی سیاحوں کو اس بات کا فوری احساس ہوا کہ قومی عمارت نے ہرضرورت کی گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دینے والے چینی عوام سے  چین کے قومی دن کی خوشیاں بانٹنے کے لئے چمکدار سرخ جوڑا پہن رکھا ہے۔

شِنہوا سے گفتگو میں 34 سالہ امیرمجاہد نے چین کا قومی دن منانے بارے حکومتی اقدام پر خوشی کا اظہار کیا۔

قومی یادگار کا دورہ کرنے والے مجاہد نے سرخ رنگ چمکتا دیکھتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات نوجوانوں کو چین کے بارے میں مزید جاننے اور انہیں اپنے قریبی دوست چین کے اہم دنوں کو سمجھنے کا موقع دیتی ہیں۔

مجاہد نے شِنہوا کو بتایا کہ چین نے سیلاب سے نمٹنے کے کاموں میں حال ہی میں ہماری بہت مدد کی ہے۔ وہ ان ابتدائی ممالک میں شامل تھا جس نے نہ صرف سیلاب متاثرین کے لئے مالی تعاون مہیا کیا بلکہ نیک خواہشات کا اظہار کر تے ہو ئے اخلاقی مدد بھی کی اور یہ دونوں مصبیت کے وقت بہت معنی رکھتے ہیں۔

اپنے اہل خا نہ کے ساتھ قومی یاد گار کا دورہ کر نے والی مطالعہ پاکستان کی استانی خدیجہ شوکت نے قومی عمارت میں جشن کا ماحول دیکھتے ہوئے خو شی کا اظہار کیا۔

خدیجہ  نے شِنہوا سے گفتگو میں کہا کہ وہ ہمیشہ سے اپنی جماعت میں طلبا کو پاک چین دوستی کے حوالے سے بتاتی ہیں۔ طلبا چین کی جانب سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی امداد کے حوالے سے جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں، جس کے باعث گزشتہ برسوں میں دوستی مضبوط ہوئی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  عہد یداروں نے چین کے ساتھ پاکستان کی دوستی  کو زبر دست انداز میں سراہا۔

وزیر اعظم شہباز شریف  کے معاون خصوصی ظفر الدین محمود نے  چین کے قومی دن کی  چینی حکو مت اور عوام کو مبارکبا د دی اور ملک کے لئے نیک خوا ہشات کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر  وزیر اعظم شہباز شر یف نے  چینی قیادت اور عوام کو  قومی دن کی مبا رکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ  دوسری بڑی معیشت اور اہم عالمی طا قت ہونے کے ناطے چین بدلتی ہوئی دنیا میں استحکام کا ذریعہ ہے۔

پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ چین اور پاکستان کے مابین سدا بہار اسٹریٹجک معاون شراکت داری چٹان کی طرح مضبوط  اور نا قابل تسخیر ہے۔

چین،انہوئی کا روایتی چینی ادویات جڑی بوٹیوں...

ہیفے (شِںہوا) چین کے مشرقی صوبہ انہوئی نے 2022 سے 2024 کے درمیان روایتی چینی ادویات جڑی بوٹیوں کی افزائش کے 10 مراکز قائم کرنے کا منصوبہ تشکیل دیا ہے۔

صوبے کی روایتی چینی ادویات صنعت کے فروغ بارے منصوبہ کے مطابق انہوئی روایتی چینی ادویات کی 30 سے زیادہ اقسام تیار کرنے کی کوشش کرے گا۔ جن میں ہر ایک کی پیداواری مالیت اگلے 3 سال میں  10 کروڑ یوآن (تقریباً 1 کروڑ 40 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالرز) سے زیادہ ہوگی۔

یہاں 10 سے زیادہ کاروباری ادارے ہوں گے جن کی سالانہ پیداوار 1 ارب یوآن ہوگی۔ اور 400 ارب یوآن مجموعی مالیت کی روایتی چینی ادویات بارے صنعت اور خدمات کو عملی شکل دی جائے گی۔

صوبے میں مقامی جڑی بوٹیوں کے لئے صنعت کے مظاہرہ مراکز کی تعداد 80 تک پہنچ جائے گی۔ صوبہ ایک صوبائی روایتی چینی ادویات عجائب گھر اور ایک روایتی چینی ادویات برآمدی خدمت مرکز بھی تعمیر کرے گا۔

حالیہ برسوں میں صوبے نے روایتی چینی ادویات صنعتی چین نظام کو مسلسل بہتر بنایا، اور روایتی چینی ادویات صنعتی علاقوں کی ترقی کو فروغ دیا ہے۔

انہوئی کا  شہر بوژو ملک میں روایتی چینی ادویات کی پیداوار اور تجارت کے بڑے مراکز میں سے ایک ہے۔ یہاں 206 دوا ساز کمپنیاں ہیں اور گزشتہ برس کے اختتام پر روایتی چینی ادویات کی پیداواری صنعت کی پیداواری مالیت 31.68 ارب یوآن رہی تھی۔

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ، سمندری طوفان ایان سے ہلاکتیں درجنوں...

واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ میں آنے والے سمندری طوفان سے 30 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے، ان میں سے 28 کا تعلق انتہائی جنوب مشرقی ریاست فلوریڈا سے ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے اعدادوشمار اس سے کہیں زیادہ ہیں، جس کے مطابق این بی سی نیوز نے یہ تعداد 77 اور سی این این نے 70 بتائی ہے۔

ریاستی یا وفاقی حکام نے ہلاکتوں بارے سرکاری اعدادوشمار جاری نہیں کئے ہیں۔

گورنر رون ڈی سانٹیس نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ چو تھے درجے کا طوفان تھا۔ بدھ کی سہ پہر ساحل سے ٹکرانے کے بعد اب تک فلوریڈا میں 1 ہزار 100 افراد کو نکالا جاچکا ہے۔

ایان سےفلوریڈا کے ساحلی اور اندرونی علاقوں میں طوفانی لہریں آئیں،  آندھی چلی ، شدید بارش ہوئی اور تباہ کن سیلاب آیا۔

ایان جمعہ کی سہ پہر درجہ اول سمندری طوفان کے طور پر جنوبی کیرولینا میں ساحل سے ٹکرایا، اور اس کے بعد یہ کمزور پڑگیا تھا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں کہا کہ سمندری طوفان ایان ملکی تاریخ کے بدترین طوفانوں میں سے ایک ہوسکتا ہے۔

بائیڈن نے مزید کہا، " ہم نے ابھی تباہی کی سطح کا جائزہ لینا شروع  کیا ہے۔ اس کی تعمیرنو میں مہینوں نہیں کئی سال لگ سکتے ہیں"۔

قدرتی آفات سے نقصانات کا تخمینہ لگانے والے ایک امریکی تحقیقاتی ادارے کورلوجک کے مطابق طوفان ایان کی ہوا اور لہروں سے نقصانات کا تخمینہ 28 ارب سے 47 ارب امریکی ڈالرز کے درمیان ہے۔

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امیر ممالک کے باعث دنیا کو کساد بازاری کا سا...

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ امیر ممالک کی جانب سے مہنگائی سے مقابلے کے لیے شرح سود میں اضافے اور کفایت شعاری کے منصوبوں سے عالمی کساد بازاری کا خطرہ بڑھ رہا ہے جس سے ترقی پذیر ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو این کانفرنس آن ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ (یو این سی ٹی اے ڈی) کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بڑے مرکزی بینکوں کی جانب سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کی روک تھام کے لیے شرح سود میں اضافہ ایک 'خطرناک جوا' ہے جو غیرمتوقع نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا کہ اس حوالے سے معاملات کو فوری درست کرنے کی ضرورت ہے تاکہ غریب ممالک کو قرضوں، صحت اور موسمیاتی بحران سے بچایا جاسکے، جو پہلے ہی کووڈ کی وبا اور یوکرین میں روسی جنگ کے باعث اقتصادی مشکلات کے شکار ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ترقی یافتہ ممالک کے سیاسی رہنماں اور مرکزی بینکوں کی جانب سے 70 اور 80 کی دہائی کی سخت گیر پالیسیوں پر عملدرآمد کرکے غلطی کررہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس وقت مہنگائی کی وجہ طلب بڑھنے کی بجائے توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اسٹرٹیجک حکمت عملیوں جیسے قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے اقدامات، ٹیکسوں میں کمی اور اجناس کے حوالے سے افواہوں کی روک تھام کے سخت قوانین سے مہنگائی کے دبا پر قابو پانے کی ضرورت ہے، جس سے غریب ممالک متاثر نہیں ہوں گے۔عالمی ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے امکان سے ترقی پذیر ممالک کو مستقبل میں 3.6 ٹریلین ڈالرز کا نقصان ہوسکتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کچھ ممالک جیسے سری لنکا حالیہ بحران سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں نے پاکستان جیسے ممالک کے معاشی استحکام کو مزید نقصان پہنچایا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے باعث ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہوا جس کے باعث بیرون ملک سے اشیائے خوردونوش درآمد کرنے والے ممالک کو زیادہ دبا کا سامنا ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

میانمار۔ ینگون ۔ مس یونیورس میانمار 2022

میانمار، ینگون میں منعقدہ مس یونیورس میانمار 2022 مقابلے میں حصہ لینے والی خواتین۔ (شِںہوا)

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فرانس میں محکمہ صحت نے کورونا کی آٹھویں لہر...

فرانس کے میں محکمہ صحت کی عہدیدار نے متنبہ کیا ہے کہ سردیوں کا موسم نزدیک آتے ہی فرانس میں کورونا وائرس کی آٹھویں لہر کا آغاز ہو گیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے ویکسینیشن اسٹریٹجک بورڈ کی رکن بریگٹ آٹران نے اپنے بیان میں کہا کہ ہاں، ہم کورونا کی آٹھویں لہر میں داخل ہو چکے ہیں، تمام عوامل کورونا کیسز میں اضافے کی جانب اشارہ کررہے ہیں۔فرانس میں کورونا کیسز کے تازہ اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ 45 ہزار 361 کیسز کے ساتھ ملک میں 7 روز کی اوسط شرح 2 اگست کے بعد سے بلند ترین سطح کو پہنچ گئی ہے۔فرانس کے ہسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 15 ہزار 166 ہوچکی ہے جبکہ ہسپتالوں میں موجود انتہائی نگہداشت والے یونٹ میں کورونا مریضوں کی تعداد 843 ہوگئی ہے جوکہ اگست کے آخر سے اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق فرانس میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد اس وقت ایک لاکھ 51 ہزار 500 سے زائد ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

میانمار۔ ینگون ۔ مس یونیورس میانمار 2022

میانمار، ینگون میں منعقدہ مس یونیورس میانمار 2022 مقابلہ جیتنے والی زار لی مو (وسط) کا دیگرشرکاء کے ساتھ ایک انداز (شِںہوا)

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

میانمار۔ ینگون ۔ مس یونیورس میانمار 2022

میانمار، ینگون میں منعقدہ مس یونیورس میانمار 2022 مقابلے کا تاج سجانے والی زار لی مو (آگے) جیتنے کے بعد ہاتھ لہرارہی ہیں۔ (شِںہوا)

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب نیوم میں ایشین ونٹر گیمز 2029 کی م...

ایشین اولمپک کونسل نے ایشین گیمز 2029 کی میزبانی سعودی عرب کے نئے سیاحتی علاقے ٹروجینا کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے نیوم کے پہاڑی سیاحتی علاقے ٹروجینا میں گیمز کی میزبانی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔اس موقع پر سعودی اولمپک کمیٹی کے سربراہ شہزادہ عبد العزیز بن ترکی الفیصل نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ ایشین گیمز کا انعقاد ایشیا کے مغرب میں ہونے جارہے ہیں۔ٹروجینا کے حق میں میزبانی کا فیصلہ تمام سعودی شہریوں کی فتح ہے۔ یہ اس بات کی عکاس ہے کہ سعودی عرب بین الاقوامی ایونٹ کی بہترین طریقے سے میزبانی کرسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فرانس ۔ پیرس۔ فیشن ویک۔ کومے ڈیس گارکون

فرانس ، پیرس میں منعقدہ پیرس فیشن ویک کے دوران ایک ماڈل کومے ڈیس گارکون کے تیار کردہ بہار/گرما 2023 کے ملبوسات کی نمائش کررہی ہے۔ (شِنہوا)

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران میں مظاہروں کا تیسرا ہفتہ، انسانی حقوق...

ایران میں 22 سالہ خاتون مہسا امینی کی پولیس کی حراست میں ہلاکت کے بعد سے ملک بھر میں احتجاج جاری ہے اور حکومت انسانی حقوق کے کارکنوں کو گرفتار کر رہی ہے۔عرب نیوز نے ریڈیو فردا کے حوالے سے بتایا کہ بھارہ ھدایت نامی ایک یونیورسٹی کی طالبہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارہ ھدایت سیاسی کارکن ہیں اور وہ ماضی میں متعدد مرتبہ جیل کی سزا کاٹ چکی ہیں۔ایک اور سیاسی کارکن حسین معصومی کو بھی اتوار کو گرفتار کیا گیا۔ان کے خاندان کے مطابق ابھی تک حسین کے بارے میں کچھ پتا نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔واضح رہے کہ ایران میں مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد سے ایران کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر جاری احتجاجی سلسلہ اب تیسرے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے۔ایران کی حکومت ان مظاہروں کو کچلنے کے لیے ان کے متعلق فسادات اور بغاوت کی اصطلاح استعمال کر رہی ہے۔ اور اسی بنیاد پر وہ انسانی حقوق کے لیے سرگرم نمایاں افراد کو گرفتار کر رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فرانس ۔ پیرس۔ فیشن ویک۔ کومے ڈیس گارکون

فرانس ، پیرس میں منعقدہ پیرس فیشن ویک کے دوران ایک ماڈل کومے ڈیس گارکون کے تیار کردہ بہار/گرما 2023 کے ملبوسات کی نمائش کررہی ہے۔ (شِنہوا)

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

صومالیہ میں الشباب کا حملہ، کار بم دھماکوں م...

صومالیہ میں 2 کار بم دھماکوں میں حکومتی وزیر اور ایک کمشنر سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ شدت پسند گروپ الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ غیر ملکیمیڈیا کے مطابق دھماکا خیز مواد دو کاروں میں نصب تھا، دونوں دھماکے حکومتی دفاتر سے چند قدم کے فاصلے پر کیے گئے۔صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں گروہ صومالیہ کے کئی علاقوں میں قابض ہیں۔مقامی پولیس کمانڈر معلم علی نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکوں سے ریاستی وزیر اور کمشنر سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔مقامی پولیس افسر نے مزید بتایا کہ ہرشابیلا ریاست کے وزیر صحت اور ضلع کے ڈپٹی کمشنر بھی ہلاک افراد میں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ دھماکے میں کل 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔حالیہ ہفتوں میں صومالیہ فورسز اور بین الاقوامی سیکیورٹی پارٹنر نے مشترکہ طور پر ملک میں عسکریت پسندوں کے خلاف بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے ملک کے جنوب میں مشترکہ فضائی حملے کیے، جس کے بعد صومالیہ کی حکومت نے الشباب کے سرکردہ کارکن عبدللہ یارے کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ الشباب کا لیڈر گروپ کا سرکردہ لیڈر اور سب سے بدنام اور مطلوب دہشت گرد تھا۔وزیر اطلاعات نے الشباب کے نائب صدر کے سر کی قیمت 3 کروڑ ڈالر رکھی ہوئی تھی اور عبداللہ یارے کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ گروپ کے سربراہ احمد دیری کے بعد وہ اس تحریک کی قیادت کریں گے۔

امریکی افریقی کمانڈر کا کہنا تھا کہ دو روز قبل صومالیہ کی حکومت کی مدد سے الشباب گروپ پر ڈرون سے حملے کیے گئے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کمانڈ کا ابتدائی نشانہ الشباب کے سربراہ کو ہلاک کرنا تھا جبکہ شہریوں اور آبادی کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں 21 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد نومنتخب صدر حسن شیخ محمد نے گروپ کے خلاف ہر قسم کی جنگ کا عزم ظاہر کیا ہے۔صومالیہ کے صدر نے تمام شہریوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ الشباب کے زیر کنٹرول علاقوں سے دور رہیں، صدر کا کہنا تھا کہ مقامی قبائلی ملیشیا کی حمایت یافتہ حکومتی فورسز نے ہیران کے علاقے میں دہشت گردوں کی جانب سے جارحیت جاری ہے۔عینی شاہد محمد عدو نے بتایا کہ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ بیشتر عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ میں نے کئی لاشوں کو دیکھا جن کی شناخت نہیں ہوسکی تھی جبکہ کئی لوگوں کو ہسپتال کی جانب بھاگتے دیکھا۔امریکا نے بھی حالیہ دھماکوں کی مذمت کی ہے اور موغادیشو میں امریکی سفارتخانے نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن قائم کرنے کے لیے کام کرنے والے سرکاری اہلکاروں اور طبی عملے کے کارکنوں کو بھی نشانہ بنایا گیادوسری جانب الشباب گروپ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے، پچھلے 15 سالوں کے دوران صومالیہ کی حکومت پر الشباب گروپ نے کئی شدت پسند دھماکے کیے اور افریقی یونین آپریشن کے خلاف بھی سرگرم رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے عوامی پیشکش فنڈ کا حجم 270 کھرب یوآن...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں عوامی پیشکش فنڈز کے زیرانتظام اثاثہ جات اگست کے اختتام تک 272.9 کھرب یوآن (تقریباً 38.4 کھرب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئے۔

چائنہ سیکیورٹیز ریگولیٹرز کے زیرنگرانی کام کرنے والی ایسسٹ مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف چائنہ کے مطابق یہ اعدادوشمار جولائی کے اختتام کی نسبت 231.9 ارب یوآن زائد ہیں۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ اگست کے اختتام تک فنڈ کی منتظم 140 کمپنیوں کی جانب سے چلائے جانے والے عوامی پیشکش فنڈز کی مجموعی تعداد 10 ہزار 262 تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق ان میں کلوزاینڈڈ فنڈ کی مالیت 32.5 کھرب یوآن اور اوپن اینڈڈ فنڈز کی مالیت تقریباً 240.4 کھرب یوآن تک پہنچ چکی ہے۔

ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ان 140 فنڈ مینجمنٹ کمپنیوں میں سے 45 غیرملکی اور 95 مقامی کمپنیاں ہیں۔

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ پاکستان ۔ بھینس کے جنین

چین کے جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے میں قائم بھینسوں کی افزائش نسل کا ایک مرکز۔ چین اور پاکستان نے بھینسوں کے متعلق تحقیقی تعاون کو مزید مضبوط کرلیا ہے۔ (شِنہوا)

ایکواڈور کی جیل میں قیدو ں کے درمیان بدترین...

جنوبی امریکہ کے ملک ایکواڈور کے ساحلی شہر کی جیل میں قیدو ں کے درمیان بدترین لڑائی سے کم سے کم 15 قیدی ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ایکواڈور کے دارالحکومت کوئٹو سے تقریبا 80 کلومیٹر جنوب میں واقع ریاست لٹاکونگا میں واقع کوٹو پیکسی نمبر1 جیل میں قیدوں کے دو گروپس میں فسادات اور شدید لڑائی میں کم ازکم 15 قیدی ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں ۔ کوٹوپیکسی صوبے کے گورنر اوسوالڈو کورونل نے صحافیوں کو بتایا کہ 14 قیدی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہیں جن کی شناخت کا عمل ابھی جاری ہے تاہم سکیورٹی حکام نے حالات قابو میں کر لئے ہیں۔ یاد رہے کہ فروری2021 سے اب تک اس جیل میں قیدوں کے درمیان فسادات کے دوران 400 سے زاہد قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔ مئی میں سانتا ڈومنگو کی ایک جیل میں قیدوں کی آپس کی لڑائی میں 43 قیدی ہلاک ہوئے تھے اور اس کے صرف دو ماہ بعد اسی جیل میں پر تشدد واقعات میں 12 قیدی ہلاک ہوئے تھے۔ امریکی کمیشن برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ ایکواڈور کی جیلوں میں تقریبا 33,500 افراد قید ہیں، جو سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گنجائش سے11.3 فیصد زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایکواڈور کے پاس جیلوں کے نظام کے لیے کوئی جامع پالیسی اور حکمت عملی نہیں ہے اور قیدی بھیڑ اور خطرناک حالات کو برداشت کر رہے ہیں۔اہل خانہ کا خیال ہے کہ جیل میں پر تشدد واقعات میں مرنے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہیں اور وہ نظام کی اصلاح اور درستی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مل کر جیلوں میں انصاف کے لیے فیملیز کی کمیٹی قائم کی ہے جس کا مطالبہ ہے کہ ریاست کو کئی دہائیوں کی غفلت کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ پاکستان ۔ بھینس کے جنین

رائل سیل بائیوٹیکنالوجی (گوانگ شی) لمیٹڈ کے ٹیکنیکل ماہرین یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز لاہور کے طلباء کو بھینس کے تولیدی نظام کا معائنہ کرنے بارے رہنمائی کررہے ہیں۔چین اور پاکستان نے بھینسوں کے متعلق تحقیقی تعاون کو مزید مضبوط کرلیا ہے۔  (شِنہوا)

رائل سیل بائیوٹیکنالوجی (گوانگ شی) لمیٹڈ کے ٹیکنیکل ماہرین پاکستانی محققین کو بھینس کے جنین منتقل کرنے بارے ہدایت دے رہے ہیں۔چین اور پاکستان نے بھینسوں کے متعلق تحقیقی تعاون کو مزید مضبوط کرلیا ہے۔ (شِنہوا)

ویسٹ انڈین کرکٹر وقت پر پرواز کیلئے نہ پہنچ...

ویسٹ انڈیز کے بیٹر شمرون ہٹمائر ری نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا جانے والی ری شیڈولڈ فلائٹ مس کردی جس کے بعد وہ ورلڈکپ سے باہر ہوگئے،کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق شمرون ہٹمائر کی جگہ شامر بروکس کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے اور اس فیصلے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے،کرکٹ ویسٹ انڈیز نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فیملی وجوہات کی وجہ سے شمرون ہٹمائر کی درخواست پر یکم اکتوبر کی فلائٹ کو ری شیڈول کیا گیا تھا اور یہ فلائٹ حاصل کرنا ایک چیلنج رہا،تاہم شمرون کی تین اکتوبر کی براستہ نیویارک سیٹ بک کی گئی تھی جسے کرکٹر نے مس کردیا،شمرون ہٹمائر نے آسٹریلیا کے خلاف 5 اکتوبر کا میچ مس کرنا تھا،انہوں نے ڈائریکٹر آف کرکٹ کو مطلع کیا کہ وہ فلائٹ کے لیے بروقت ائیرپورٹ نہیں پہنچ سکتے جس کے بعد کرکٹر کو بتا دیا گیا تھا کہ اگر مزید کوئی تاخیر ہوئی تو انہیں تبدیل کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہو گا،کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق میگا ایونٹ کی تیاری کے لیے ہم کوئی سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ پاکستان ۔ بھینس کے جنین

رائل سیل بائیوٹیکنالوجی (گوانگ شی) لمیٹڈ اور پاکستان بفیلو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی مشترکہ نگرانی میں قائم سائنسی ریسرچ فارم کا منظر۔چین اور پاکستان نے بھینسوں کے متعلق تحقیقی تعاون کو مزید مضبوط کرلیا ہے۔ (شِنہوا)

انگلش کرکٹر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی...

انگلش کرکٹر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے امکانات کو رد کر دیا،انگلینڈ کے آل رائونڈر معین علی نے کہا کہ میں ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو تبدیل نہیں کروں گا، کوچ برینڈن میکلم کو بتا دیا ہے، میری ان سے بات چیت ہوئی اور میں نے کہا کہ سوری میں ٹیسٹ کرکٹ ختم کرچکا ہوں،کوچ میکلم اس بات کو سمجھتے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بہت محنت کی ضرورت ہے اور میں 35برس کا ہو چکا ہوں،معین علی کا کہنا تھاکہ میں اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں، یہ انصاف نہیں ہو گا کہ میں فیصلہ تبدیل کروں، انگلینڈ کے لیے 64ٹیسٹ کھیلنا اعزاز کی بات ہے اور اب میں ٹیسٹ کرکٹ کا دروازہ بند کر چکا ہوں ، میرا انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ کھیلنے کا خواب پورا ہو چکا ہے،خیال رہے کہ کوچ برینڈن میکلم نے معین علی کو ٹیسٹ کرکٹ کے لیے اہل قرار دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سربراہ اقوام متحدہ کی ڈی آر کانگو میں امن دس...

اقوام متحدہ (شِںہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عوامی جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے امن دستوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس حملے میں 1 پاکستانی فوجی شہید ہوا تھا۔

انتویو گوتریس کے ترجمان اسٹفین دوجارک نے ایک اعلامیہ میں کانگو حکام سے کہا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کریں اور ذمہ داروں کو فوری انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔ سیکرٹری جنرل نے یاد دلایا کہ اقوام متحدہ کے امن دستوں پر حملے بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی جرم ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انتونیو گوتریس نے شہید امن فوجی کے اہلخانہ اور پاکستان کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کی ہے۔

انہوں نے اس بات کو دہرایا کہ اقوام متحدہ کانگو کے مشرقی علاقوں میں امن و استحکام کی کوششوں میں حکومت اور عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔

بیان کے مطابق شبہ ہے کہ تویروانی ہو کے جنگجوؤں نے صوبہ جنوبی کیوو کے علاقے مینم بوے میں عوامی جمہوریہ کانگو میں تعینات اقوام متحدہ کے امن فوج کے ایک کمپنی آپریٹنگ مرکز پر حملہ کیا۔

تویروانی ہو ملیشیا عوامی جمہوریہ کانگو کے مشرقی علاقوں میں سرگرم 120 سے زائد مسلح گروپوں میں سے ایک ہے۔

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کیوی کپتان کین ولیم سن نے پاکستان کو مشکل ٹی...

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستان اور بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی ٹف ٹیمیں قرار دے دیا،کین ولیمسن نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کی دو اچھی ٹیموں پاکستان اور بنگلادیش کے خلاف کھیلنے کا موقع مل رہا ہے، ورلڈکپ سے قبل مقابلے کی کرکٹ کھیلنے کا فائدہ ہوگا،انہوں نے کہا کہ سہ ملکی ٹورنامنٹ کے بعد وارم اپ میچز بھی ہیں، ہمیں میگا ایونٹ سے قبل اس سے بڑی مدد ملے گی،دوسری جانب نیوزی لینڈ کے آل رانڈر مچل سینٹنر نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں بہت اچھی ہیں، ہمیں ان کے خلاف کھیل کر مومنٹم حاصل کرنے کا موقع ملے گا جب کہ ہمارے اسکواڈ میں اچھے کھلاڑی شامل ہیں، ہر شعبے پر توجہ دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسٹیڈیم میں پرچی پرچی کے نعروں سے خوشدل شاہ...

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں خراب کارکردگی کے باعث تلخ تجربے کا سامنا رہا ،خوشدل شاہ کے آئوٹ ہونے پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے انہیں ڈریسنگ روم جاتا دیکھ کر پرچی پرچی کے نعرے لگائے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی،بعد ازاں بیٹر امام الحق کھلاڑیوں کی حمایت میں سامنے آئے اور ٹوئٹ کے ساتھ اسٹیڈیم کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شائقین کرکٹ سے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا کی روایتی گھڑ دوڑ میں پرجوش لمحات

سومیڈانگ (شِنہوا) انڈونیشیا کے مغربی جاوا میں روایتی گھڑدوڑ مقابلے میں جوکیوں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔

گھوڑے میدان میں دوڑرہے تھے اور کنارے بیٹھے کئی بچے اسے دلچسپی سے دیکھ رہے تھے۔  اڑتی دھول منظر کو گرما رہی تھی اور شائقین جوش وخروش سے نعرے بلند کررہے تھے۔

انڈونیشیا ، مغربی جاوا کے ضلع سومیڈانگ کے علاقے تان جونگ ساری میں روایتی گھڑدوڑ مقابلے میں جوکی مقابلہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

انڈونیشیا ، مغربی جاوا کے ضلع سومیڈانگ کے علاقے تان جونگ ساری میں روایتی گھڑدوڑ مقابلے میں جوکی مقابلہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

انڈونیشیا ، مغربی جاوا کے ضلع سومیڈانگ کے علاقے تان جونگ ساری میں روایتی گھڑدوڑ مقابلے میں ٹرافی جیتنے کے بعد جوکی بچے خوشیاں منارہے ہیں۔(شِنہوا)

انڈونیشیا ، مغربی جاوا کے ضلع سومیڈانگ کے علاقے تان جونگ ساری میں روایتی گھڑدوڑ مقابلے میں جوکی مقابلہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

انڈونیشیا ، مغربی جاوا کے ضلع سومیڈانگ کے علاقے تان جونگ ساری میں روایتی گھڑدوڑ مقابلے میں جوکی مقابلہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

انڈونیشیا ، مغربی جاوا کے ضلع سومیڈانگ کے علاقے تان جونگ ساری میں روایتی گھڑدوڑ مقابلے میں جوکی مقابلہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

انڈونیشیا ، مغربی جاوا کے ضلع سومیڈانگ کے علاقے تان جونگ ساری میں روایتی گھڑدوڑ مقابلے میں جوکی مقابلہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان ٹم پین کی ڈومیسٹک ک...

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان ٹم پین نے ڈومیسٹک کرکٹ میں واپس انٹری دے دی ، ٹم پین 18ماہ میں پہلی بار فرسٹ کلاس میچ کھیلیں گے جس میں وہ تسمانیہ کی جانب سے کوئنز لینڈ کے خلاف شیفیلڈ شیلڈ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے،واضح رہے ٹم پین گزشتہ برس ایشیز سیریز کے دروان ٹیکسٹنگ اسکینڈل سامنے آنے پر کپتانی سے الگ ہو گئے تھے اور انہوں نے ہر قسم کی کرکٹ سے بریک لے لیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا، فٹبال میچ کے دوران بھگڈر سے 129 ا...

جکارتہ (شِنہوا) انڈونیشیا کے صوبہ مشرقی جاوا کے مالنگ میں میچ کے دوران ہونے والی جھڑپوں اور بھگڈر سے کم از کم  129 افراد ہلاک اور 180 دیگر زخمی ہوگئے۔

صوبائی پولیس کے سربراہ نیکو افنتا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ افراتفری ہفتے کو رات گئے مالنگ ریجنسی کے کان جوروہان اسٹیڈیم میں ہوئی۔ اس کی وجہ  لیگا 1 فٹبال مقابلے میں اریما مالنگ کلب کو پرسی بایا سورا بایا سے میچ میں شکست ہونا بنی۔

انہوں نے بتایا کہ اس واقعے میں 2 پولیس اہلکار بھی ہلاک ہو ئے۔

افنتا نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں بھگڈر  کے سبب  ہوئیں جبکہ دیگر افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہو ئے۔

افنتا نے بتایا کہ 34 افراد اسٹیڈیم کے اندر ہلاک ہوئے جبکہ باقی اموات اسپتال میں ہوئیں۔

پولیس عہدیدار کے مطابق شکست خوردہ ٹیم کے حامیوں کی بڑی تعداد نے ہار تسلیم کرنے انکار کردیا۔ وہ باڑ عبور کرکے فٹبال میدان میں داخل ہوگئے جہاں ان کی پولیس سے جھڑ پیں ہوئیں اور بھگڈر مچ گئی۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیڈیم میں دونوں فٹ بال ٹیموں کے حامیوں میں جھگڑا ہوا۔ پولیس نے ان پر آنسو گیس پھینکی جس سے مجمع میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اس کے بعد شائقین اسٹیڈیم سے نکلنے کے لئےدوڑے جس کے باعث باہر نکلنے کے مقام پر بھگڈر مچ گئی۔

انڈونیشیا میں نوجوانوں اور کھیلوں کے وزیر زین الدین عمالی نے واقعہ پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکام جھڑپوں کی تحقیقات کریں گے، اور انڈونیشیا میں فٹبال مقابلوں میں منتظمیں کے انتظامات اور حفاظتی اقدمات کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شرجیل اور اعظم خان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکوا...

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہاہے کہ ورلڈکپ کے لیے جو ٹیم منتخب کی اس سے اچھے نتائج لیے جا سکتے ہیں،چیف سلیکٹر محمد وسیم نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ فائنل حکمت عملی ہیڈ کوچ اور کپتان بناتے ہیں،محمد وسیم نے کہا کہ آصف علی، افتخار احمد اور خوشدل شاہ نیچے اچھی ہٹنگ کرتے رہے ہیں لیکن بیٹنگ میں تسلسل لانے کی ضرورت ہے،چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ مڈل میں بیٹرز وکٹ کو زیادہ ویلیو دیتے ہیں جس کی وجہ سے مسئلے آرہے ہیں،شرجیل اور اعظم خان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل نہ کیے جانے کے سوال پر محمد وسیم نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کی فٹنس پر گزشتہ 2سال سے بات چل رہی ہے لیکن ان کو فٹنس کے حوالے سے بات سمجھ نہیں آرہی،چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ بطور سلیکٹر مجھے شرجیل، صہیب مقصود اور اعظم خان سمیت کئی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر کبھی شک نہیں رہا لیکن بات آئے فٹنس پر تو اس میں ایک طریقہ کار طے ہے اگر اس کو فالو نہ کیا تو یہ پوری ٹیم کو ڈسٹرب کرسکتا ہے،ان کا کہنا تھاکہ اگر ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے مجھے فٹنس اور فیلڈنگ کے لیے اوکے کا سائن دے دیا جائے تو مجھے ان کھلاڑیوں کو شامل کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کراچی میں اسپیشلی کھانوں سے بہت لطف اندوز ہو...

انگلش کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ انگلینڈ ٹیم 17سال بعد پاکستان آئی، سیریز تین تین سے پہلے برابر ہوئی اور فائنل میچ میں کامیابی ملی، سیریز کے میچز بہت اچھے رہے،جوز بٹلر نے بھی کراچی کے کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں اسپیشلی کھانوں سے بہت لطف اندوز ہوئے ، پاکستان کے دورے پر ہم نے بہت انجوائے کیا اور اس دوران شائقین نے بہت سپورٹ کیا،انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے پہلے بہترین ٹیم سے سیریز کھیلی، ہماری میزبانی بہت شاندار تھی جب کہ پاکستان ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایک دم سے تمام چیزیں بہتر نہیں ہوسکتیں اس می...

قومی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ایک دم سے تمام چیزیں بہتر نہیں ہوسکتیں اس میں وقت لگتا ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )پوڈکاسٹ کی 41ویں قسط جاری کی گئی ہے، پوڈ کاسٹ میں 17سال بعد ہونے والی سیریز کے حوالے سے کپتان بابر اعظم اور انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر کے بیانات شامل ہیں،پوڈ کاسٹ میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے حوالے سے دیے گئے بیان میں قومی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز بہت اچھی رہی، انگلینڈ ٹیم بھی ٹی ٹوئنٹی میچز میں بہت ٹف ٹائم دیتی ہے، میچز بہت ٹف ہوئے اور انہی مشکل میچز کی وجہ سے میگا ایونٹ کی بھرپور تیار ہوئی، بابراعظم کا کہنا تھا کہ سیریز کے میچز آخری گیند تک گئے ہیں،کلوز میچ سے کھلاڑیوں کو اعتماد ملتا ہے اور اس سیریز سے ورلڈ کپ کی بہترین تیاری کا موقع ملا،انہوں نے کہا کہ سیریز میں مختلف کمبی نیشن آزمائے تاکہ پلیئنگ الیون اور پنچ اسٹرنتھ کا اندازہ لگایا جاسکے، دن بدن ٹیم میں بہتری آتی جارہی ہے، بولنگ پہلے بھی بہترتھی مزید بہتر ہوتی جارہی ہے،کپتان نے اپنی گفتگو میں کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ کھلاڑیوں کو ایک میسیج دیتا ہوں کہ اپنا100فیصد دیں، نتیجہ ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن کھلاڑی 100فیصد دے رہے ہیں، ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی مین آف دی میچ بننا چاہتا ہے جو کہ بحیثیت کپتان میرے لیے بہت اچھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ آفیشلز کا اعلان کر...

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز کے لیے آفیشلز کا اعلان کردیا،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فرسٹ رانڈ اور سپر 12مرحلے کے میچ آفیشلز کا اعلان کیا گیا ہے،ایونٹ میں مجموعی طور 16امپائرز فرائض انجام دیں گے جب کہ سیمی فائنلز اور فائنل کے لیے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،پاکستان کے علیم ڈار بھی امپائرز پینل میں شامل ہیں، اس کے علاوہ پاکستانی امپائر احسن رضا کو بھی ورلڈ کپ کے لیے پینل کا حصہ بنایا گیا ہے جب کہ اینڈریو پائی کرافٹ، کرس براڈ، ڈیوڈ بون اور رنجن مدوگالے میچ ریفریز ہوں گے،اس کے علاوہ پاک بھارت ٹاکرے میں رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے جب کہ مرائس ایراسمس اور راڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائر ہوں گے، رچرڈ کیٹل برو ٹی وی امپائر ہوں گے،پاک بھارت میچ 23 اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا،خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہونے جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اے این ایف کی کارروائی،2 ملزمان کے پیٹ سے ہی...

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے این ایف نے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کر کارروائی کرتے ہوئے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اے این ایف کے مطابق دوحہ جانے والے ملزم کے پیٹ سے ہیروئن سے بھر 87 کیپسول برآمد کرلیے۔ کیپسولز سے مجموعی طور پر 682 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ دوسری جانب شارجہ جانے والے ملزم کے پیٹ سے 58 ہیروئن سے بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔کیسپولز سے 472 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ پشاور کے باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرشارجہ جانے والے مسافر کیٹرالی بیگ سے 3کلو آئس برآمد ہوگئی۔ ملزمان کو گرفتار کر کے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کمسن بچی سے زیادتی؛ سیکیورٹی گارڈ کو 14 سال...

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے کے گھنانے جرم میں عدالت نے ملزم کو 14 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ سیکورٹی گارڈ سہیل اختر کے خلاف تھانہ ترنول میں 11 جنوری کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، بچی کو پانی دینے کے بہانے گھر سے بلایا اور گارڈ نے کیبن میں زبردستی کرنے کی کوشش کی تاہم شور مچانے پر اس کی فیملی پہنچی تو ملزم وہاں سے بھاگ گیا۔ملزم کی گرفتاری کے بعد مئی میں ملزم پر چارج گیا تھا جس میں مدعی سے ملزم کی صلح کے باوجود کیس ثابت ہونے پر عدالت نے سزا سنائی اور ایڈیشل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کیس کا فیصلہ 5 ماہ میں کیا جبکہ پبلک پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے اسٹیٹ کی جانب سے کیس کی پیروی کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تاحیات نااہلی کا آرٹیکل 62 ون ایف کالا قانون...

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ تاحیات نااہلی کا آرٹیکل 62 ون ایف کالا قانون ہے۔ فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے خلاف عدالت عظمی میں دائر درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ اس دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ تاحیات نااہلی کا آرٹیکل 62 ون ایف کالا قانون ہے۔ موجودہ کیس کو محتاط ہوکر سنیں گے۔دوران سماعت وکیل وسیم سجاد نے عدالت کو بتایا کہ فیصل واوڈا نے 2018 میں انتخابات لڑے اور 2 سال بعد ان کے غلط بیان حلفی پر نااہلی کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو غلط بیان حلفی پر تحقیقات کا اختیار حاصل ہے۔ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے تاحیات نااہلی کے حکم کو کالعدم قرار بھی دے تو حقائق تو وہی رہیں گے۔ الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کیس میں حقائق کا درست جائزہ لیا ہے۔وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کہا کہ فیصل واوڈا نے دہری شہریت تسلیم کی، جس پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں سوال بس یہ ہے کہ الیکشن کمیشن تاحیات نااہلی کا حکم دے سکتا ہے یا نہیں۔ کیس کو تفصیل سے سنیں گے۔ عدالت نے وقت کی کمی کے باعث کیس کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایف آئی اے سارے معاملے کی مکمل تحقیقات کرے،...

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اے ٹی ایم چوریوں سے سارے بینکنگ نظام کا بیڑا غرق ہوگیا ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اے ٹی ایم سے پیسے چوری کرنے کے ملزم توصیف عباس کی ضمانت مسترد کردی۔ سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو معاملے کی تہہ تک پہنچنے کا حکم دیا۔ ایف آئی اے ملتان نے ملزم توصیف عباس کو اے ٹی ایم مشین سے پیسے چوری کرتے ہوئے پکڑا تھا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس میں کہا کہ اے ٹی ایم سے چوریوں کی وجہ سے سارے بینکنگ نظام کا بیڑا غرق ہو چکا ہے۔ ان چوریوں کی وجہ سے عوام کا بینکنگ پر اعتماد خراب ہورہا ہے۔ ایف آئی اے سارے معاملے کی اچھی طرح تحقیقات کرے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم موقع سے پکڑا گیا اور اس سے 34 ہزار روپے کی ریکوری ہوئی۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نے استفسار کیا کہ 11 ماہ میں اب تک تحقیقات مکمل کیوں نہیں ہوئی جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ تحقیقات مکمل کرکے چالان جمع کرا چکے ہیں۔ عدالت نے تحقیقاتی افسر کے تاخیر سے آنے پربرہمی کا اظہار کیا جس پر تحقیقاتی افسر نے معافی مانگ لی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فلسطینی بغیر مقدمہ صہیونی جیلوں میں قید ہیں،...

ایک اسرائیلی انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا ہے کہ اسرائیل نے تقریبا 800 فلسطینیوں کو بغیر کسی مقدمے یا الزام کے حراست میں لے رکھا ہے۔ یہ 2008 کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے۔ہموکیڈ تنظیم جو اسرائیلی جیل حکام سے باقاعدگی سے اعداد و شمار جمع کرتی ہے نے کہا کہ اس وقت 798 فلسطینی بغیر کسی مقدمہ اور الزام کے صہیونی جیلوں میں موجود ہیں۔ اس قید کو انتظامی حراست کہا جاتا ہے۔ اس انتظامی حراست میں قیدیوں کو مہینوں تک بغیر کسی الزام کے قید رکھا جا سکتا ہے۔تنظیم نے اطلاع دی ہے کہ اس سال انتظامی حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوا ہے کیونکہ اسرائیل نے اس سال مغربی کنارے میں رات کے وقت کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس سال کے آغاز سے فلسطینیوں نے اسرائیلیوں کے خلاف حملے شروع کئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مقبوضہ کشمیر میں ڈی جی جیل کوانکے ملازم نے گ...

مقبوضہ کشمیر میں ڈی جی جیل کوانکے ملازم نے گلا کاٹ کر قتل کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی کی جیل کے ڈائریکٹر جنرل ہیمنت کمار لوہیا کی لاش جموں میں ان کی رہائش گاہ سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں مبینہ طور پر گھریلو ملازم ملوث ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق 57 سالہ ہیمنت کمار لوہیا کا گلا کاٹا گیا ہے جبکہ جسم پر جلنے کے نشانات بھی موجود ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس حرکت میں آ چکی ہے اور اس میں ملوث عناصر کو تلاش کیا جا رہا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مشکوک شخص واقعے کے بعد بھاگ رہا ہے۔پولیس نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ اس کے ہاتھ ہیمنت کمار کے گھریلو ملازم 23 سالہ یاسر احمد کی ڈائری بھی لگی ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ قتل میں ملوث ہے۔پولیس کے مطابق ڈائری میں ہندی میں گانے لکھے ہوئے ہیں جن میں ایک یہ ہے کہ بھلا دینا مجھے، اسی طرح دوسرے صفحات پر کچھ جملے ہیں جن میں لکھا گیا ہے کہ مجھے اپنی زندگی سے نفرت ہے اور زندگی صرف غم ہے۔

اسی طرح ایک موبائل کی بیٹری کا خاکہ بنایا گیا ہے جس پر ایک فیصد لکھا ہے جس کو انہوں نے اپنی زندگی قرار دیا ہے۔اس کے بعد لکھا گیا ہے کہ محبت صفر فیصد، ٹیشن 90 فیصد، مصنوعی مسکراہٹ 100 فیصد۔ڈائری میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ پیاری موت، جلد آ جا۔ ایک اور جگہ لکھا گیا ہے کہ میرا دن، ہفتہ، مہینہ، سال بلکہ زندگی سب کچھ برا چل رہا ہے۔اسی طرح ایک اور جملہ یہ لکھا گیا ہے کہ میں جیسی زندگی جی رہا ہوں مجھے اس سے کوئی پرابلم نہیں، پرابلم اس بات کی ہے کہ آگے کیا ہوگا۔پولیس کا کہنا ہے کہ رمبان کا رہائشی یاسر احمد ہیمنت کمار کے گھر چھ ماہ سے کام کر رہا تھا پولیس کے مطابق وہ جارحانہ مزاج کا حامل ہے اور ڈپریشن کا شکار دکھائی دیتا ہے۔پولیس کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں ابھی تک دہشت گردی سے کوئی تعلق سامنے نہیں آیا ہے تاہم مزید تحقیقات میں اس کا امکان ہے۔اعلی افسر کے قتل کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیر داخلہ امیت شاہ اس ریاست کے دورے پر ہیں۔ہیمنت لوہیا کی اس علاقے میں پوسٹنگ دو ماہ قبل ہی ہوئی تھی وہ اپنی فیملی کے ساتھ ایک دوست کے گھر پررہائش پذیر تھے جبکہ سرکاری طور پر ان کو ملنے والے گھر کی تزئین و آرائش کا کام ہو رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ترکی اور لیبیا کے درمیان ہائیڈرو کاربن کے شع...

رکی اور لیبیا کے درمیان ہائیڈرو کاربن کے شعبے میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں لیبیا کے وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نیکلا منگوش کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ لیبیا کے عوام کو جلد از جلد دیرپا امن، سکون اور خوشحالی کے قیام کے لیے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ لیبیا کے ساتھ ہمارے تعلقات ہماری مشترکہ تاریخ، ہمارے ہمسایہ اور برادرانہ تعلقات سے اپنی مضبوطی حاصل کرتے ہیں۔ آج کی ہماری ملاقاتوں میں، ہم نے باہمی طور پر اپنے تعلقات کو آگے بڑھانے کے عزم پر زور دیا۔ آج ہم نے ہائیڈرو کاربن اور پروٹوکول کے شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔مفاہمت کی یادداشت کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے چاوش اولو نے کہا کہ ہم ترک اور لیبیا کی کمپنیوں کے ساتھ تلاش اور ڈرلنگ، زمینی اور سمندری تمام مقامات پر تعاون کرنے کے خواہاں ہیں۔چاووش اولو نے کہا کہ ترکیہ بحیرہ روم کو امن کے سمندر میں تبدیل کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے جس سے تمام دریا کے ممالک مستفید ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے ترک صدر رجب طیب ایردوان نے یورپی یونین کو ایک مشترکہ 'مشرقی بحیرہ روم کانفرنس' کی تجویز بھی پیش کی ہے۔ اب ہمیں اس معاملے پر یورپی یونین سے مثبت ردعمل کی توقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوکرین میں لڑائی جاری، روس کی جانب سے جوہری...

پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ روس نے مزید 3 لاکھ فوجیوں کو بھرتی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاہم ابھی تک یوکرین میں بڑے پیمانے پر مزید روسی فوجیوں کا داخلہ نہیں ہوا ہے۔غیر ملکی میڈ یارپورٹس کے مطابق خیرسن اور خار کیف میں لڑائی جاری ہے۔ روس کی توجہ باخموت پر مرکوز ہے۔پینٹاگون نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ یوکرین میں روس اور یوکرین فورسزکے درمیان لڑائی جاری ہیں اور کسی بھی فریق کا پلڑا بھاری ہونے کا معلوم نہیں ہورہا۔ تاہم آئزیم سے محروم ہونے کے باعث روسی فوجیوں کی نقل و حرکت کی صلاحیت محدود ہوگئی ہے۔پینٹاگون نے مزید کہا ہے کہ ایسے کوئی اشارے نہیں ملے ہیں کہ روس جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔کریملن نے گزشتہ روز جوہری ہتھیاروں کے استمال کی بات شروع کرنے والے روسی سیاست دانوں اور ارکانِ پارلیمان کی حوصلہ شکنی کردی ۔صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال صرف جوہری نظریے کی شرائط کے مطابق ہوگا۔خیال رہے چیچن صدر رمضان قدیروف سمیت متعدد سیاست دانوں نے کئی خطوں میں روسی فوج کو درپیش ناکامیوں کے تناظر میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے استعمال پر زور دیا ہے ۔پیسکوف سے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے مطالبات کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ تمام وجوہات جو اس طرح کے ہتھیاروں کے استعمال کا باعث بنتی ہیں جوہری نظریہ کی دفعات میں طے کردی گئی ہیں۔ ان دفعات کے علاوہ کسی دوسری صورتحال میں جوہری ہتھیاروں کا استعمال نہیں ہوسکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں