• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

پاکستان کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز کے لیے نیوزی...

پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں ہونے والی سہ ملکی سیریز کے لیے روانہ ہوگئی ہے ، قومی اسکواڈ لاہور سے براستہ دبئی کرائسٹ چرچ روانہ ہوا، اسکواڈ میں 16کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے 13ارکان شامل ہیں، نسیم شاہ نے قومی اسکواڈ کو ایئرپورٹ پر جوائن کرلیاقومی اسکواڈ غیر ملکی پرواز کے زریعے سڈنی سے آکلینڈ اور پھر کرائسٹ چرچ پہنچے گا،سہ فریقی سیریز میں پاکستان کے علاوہ بنگلا دیش اور میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں،سیریز میں پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگال ٹائیگرز کے خلاف کھیلیں گے جبکہ سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جس کے بعد قومی ٹیم 15 اکتوبر کو آسٹریلیا پہنچے گی ،پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل 17 اور 19 اکتوبر کو پریکٹس میچز کھیلے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستانی طالب علموں کو چین میں تعلیم حاصل کر...

اسلام آباد (شِنہوا) پاکستان کے 36 طلبا کے ایک گروپ کو چین کی جامعات میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے چینی حکومت کی جانب سے مکمل مالی تعاون کے وظائف ملے ہیں۔

ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن (ایچ ای سی) میں منعقدہ ایک تقریب میں طلبا نے تعلیم کے حصول میں مدد پر چینی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

طلبا  ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کے تحریری امتحان میں کامیابی کے بعد وظائف کے لئے اہل قرار پائے تھے۔

تقریب سے خطاب میں چیئرمین ایچ ای سی مختار احمد نے کہا کہ چین پاکستان کا قریبی دوست ہے، اور ضرورت کے وقت پاکستان کی ہمیشہ مدد کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان کی ہمیشہ مدد کی ہے۔ اس بار ہم نے دیکھا ہے کہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے چینی حکومت اورعوام  پاکستان کی مدد کررہے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ چین کی جانب سے تعلیمی شعبے میں مسلسل تعاون سے پاکستانی طالب علم مختلف شعبوں میں اعلیٰ معیار کی تعلیم حاصل کرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو طالب علم واپس لوٹے ہیں وہ چین میں تعلیم کے دوران حاصل کردہ علم اور تجربے کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں مثبت تبدیلی لاتے ہیں۔

تقریب سے خطاب میں پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ گزشتہ 3 برس سے چین اندرون ملک نوول کرونا وائرس وبا کی روک تھام جاری رکھے ہوئے ہے۔  چین نے وبا سے لڑنے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو فروغ دینے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وظائف پاکستان کے لیے چینی عوام کی گہری دوستی اور نیک خواہشات کا اظہار ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح کے بعد انگلینڈ کرکٹ...

7میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم اسکواڈ لاہور سے روانہ ہوگیا،لاہور سے انگلینڈ اسکواڈ گروپ کی صورت واپس جارہا ہے، انگلینڈ کرکٹ اسکواڈ کے 23ارکان پہلے مرحلے میں پاکستان سے روانہ ہوئے جب کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ایک گروپ براستہ دوحا پرتھ گیا،دوسرا گروپ براستہ دبئی لندن جائے گا اور بعد ازاں انگلینڈ ٹیم کے ایک گروپ کی واپسی ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انگلش کھلاڑی پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے گر...

پاکستان کے ساتھ سات میچوں کی ٹی 20 سیریز کھیلنے والے انگلش کھلاڑی پاکستانیوں کی مہمان نوازی کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے،7میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ اسکواڈ واپسی کے لیے روانہ ہوچکا ہے تو دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے،ٹوئٹر پر جاری بیان میں انگلینڈ بورڈ کی جانب سے مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے پاکستان اور کرکٹ فینز کا شکریہ ادا کیا گیا ہے،تصاویر میں کرکٹ فینز کو انگلینڈ کا جھنڈا اٹھائے تو کہیں ٹیم سے محبت کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے،انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ 17سال کے انتظار کے بعد قابل تعریف سیریز رہی اور پاکستان کے لوگوں نے والہانہ استقبال کیا،دوسری جانب انگلینڈ کے کھلاڑی بھی سوشل میڈیا پر پیغامات کے ذریعے پاکستان کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولے،انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان نے بھی پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سیریز کی تعریف کی اور لکھا کہ پاکستان میں سکیورٹی کے انتظامات بہترین تھے، یہاں کھیلنے کا تجربہ اچھا رہا، بین ڈکٹ نے بھی کھلاڑیوں کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے سیچھوان میں زلزلہ کے بعد تعمیر نو کے...

بیجنگ (شِنہوا)  قومی ترقیاتی اور اصلاحات کمیشن نے چین کے  جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کی لوڈنگ کاؤنٹی میں زلزلہ سے تباہ ہونے والے بنیادی ڈھانچے اور عوامی خدمات کی تعمیر نو کے لئے 7 کروڑ یوآن (تقریباً 98 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالرز) مختص کئے  ہیں۔

سیچھوان میں 5 ستمبر کو لوڈنگ کاؤنٹی اور اس کے قریبی علاقوں میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا ۔ 11 ستمبر تک زلزلے سے93 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

رمیز راجا قومی ٹیم کی حمایت میں سامنے آ گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا قومی ٹیم کے کھیلنے کے انداز کی حمایت میں سامنے آ گئے،رمیز راجا نے کہا کہ 'پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھیلنے کا اپنا ایک انداز ہے، اپنا طریقہ ہے اور میرے حساب سے اس طریقے میں کوئی غلطی نہیں ہے'چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے اسی انداز میں 12ماہ میں 80فیصد کی شرح سے کامیابیاں حاصل کی ہیں، ٹیم نے سنسنی خیز میچز جیتے اور مختلف ایونٹس کے ناک آئوٹ مرحلے میں بھی پہنچی،انہوں نے کہا کہ 'انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)پلیئرز آف دی ایئر میں قومی کرکٹرز آئے، اتنی بڑی تعداد میں ایساکہاں ہوتا ہے؟ کہا جاتا ہے کہ بٹن دبائیں اور آسٹریلیا کی طرح جارحانہ انداز میں کرکٹ کھیلیں،یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ہم پرانے زمانے کی کرکٹ کھیلتے ہیں، یہ ماڈرن ڈے کرکٹ نہیں ہے'رمیز راجا کا کہنا تھا کہ 'میں اس تجزیے کو درست مانتا ہوں لیکن ٹیم نے اسی طرح کامیابی بھی حاصل کرتی رہی ہے، ماڈرن ڈے کرکٹ کے لیے ہم نے ایک طریقہ کار شروع کیا ہے، 100کرکٹرز کا پاتھ وے پروگرام اور پاکستان جونیئر لیگ اسی کا حصہ ہے'چیئرمین پی سی بی کے مطابق اگلے چار برسوں میں آپ کو تیار گھوڑے ملیں گے جو ماڈرن ڈے کرکٹ کھیل سکتے ہوں گے، ہم موجودہ ٹیم پر اتنا ہی دبا ڈالیں گے جتنا ڈال سکتے ہیں، ٹیم کے کھلاڑیوں کا ٹمپرامنٹ بہتر ہو رہا ہے اور وہ فائٹ کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی کراچی کے...

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی کراچی کے کھانوں کے شیدائی ہوگئے،لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹی 20کا آخری میچ اور سیریز جیتنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی کراچی کے کھانوں کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے،پریس کانفرنس میں پاکستان کے کھانوں سے متعلق سوال کے جواب میں انگلش کپتان معین علی نے جواب دیا کہ لاہور کے کھانوں نے تھوڑا مایوس کیا،معین علی نے کہا کہ کراچی کے کھانے مزیدار تھے، کراچی کے مقابلے میں لاہور کے کھانوں نے مایوس کیا،انگلش کپتان نے دورے کو یادگار قرار دیتے ہوئے پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف کی، معین علی کی کھانوں سے متعلق گفتگو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا قومی پارکوں کی تعمیر میں مالی تعاون ک...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے قومی پارکوں کے ساتھ  قدرتی ذخائر کے نظام کی تعمیر میں مالی تعاون کی ضمانت کے لئے اقدامات کا سلسلہ متعارف کرایا ہے۔

وزارت خزانہ اور قومی جنگلات اور چراگاہ انتظامیہ کے رہنما اصول کے مطابق مالی ضمانت کا نظام 2025 تک قائم کردیا جائے گا، جس سے نظام کو 2035 تک بہتر بنایا جائے گا۔

مالی تعاون بنیادی طورپرماحولیاتی نظام کے تحفظ اور بحالی، قومی پارکوں کی تعمیرو انتظامات ، قومی پارکوں کی مربوط ترقی، سائنسی تحقیق اور سائنسی نفوذ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تعاون اور سماجی شراکت داری کے لئے کیا جائے گا۔

رہنما اصول کے مطابق مرکزی اور مقامی حکومتوں کے اخراجات کی ذمہ داریوں کا تعین اور مالی اعانت میں اضافہ کیا جائے گا۔ ماحولیاتی تحفظ کے لیے معاوضے کا نظام بنے گا، اور اسے بہتر بنایا جائے گا۔ 

ترجیحی ٹیکس پالسیوں پر مکمل عملدرآمد ہوگا اور رقم اکٹھا کرنے کا ایک جدید اورمتنوع طریقہ کارتلاش کیا جائے گا۔

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی کار برانڈ اسرائیلی مارکیٹ میں داخل ہونے...

بیت المقدس(شِنہوا)چینی کار برانڈ کی نیٹا ماڈل کاریں پہلی باراسرائیلی مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کی جائینگی۔

کاریں درآمد کرنیوالی اسرائیلی ڈیلرشپ کے مطابق اسرائیلی آٹوموٹیو کمپنی بلیلیس گروپ اور چینی کار ساز کمپنی ہوزون آٹو نے اسرائیل میں ہوزون کے نیٹا الیکٹرک ماڈلز کی درآمد اور تشہیر ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

بلیلیس گروپ میں پرائیویٹ گاڑیوں کے ڈویژن کے سی ای او الہانان یاہو نے صحیح تاریخ بتائے بغیر شِنہوا کو بتایا کہ کاروں کی فروخت 2023ء میں شروع ہو گی۔

ہوزون آٹو نے ایک بیان میں کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ نیٹا ماڈل مشرق وسطیٰ کی مارکیٹ میں داخل ہوں گے۔

ہونگ چھی بی وائے ڈی ، دی گریٹ وال اور دیگر کمپنیوں کے تیار کردہ نیٹا ماڈل ان کئی دیگر چینی الیکٹرک برانڈز میں شامل ہو جائے گا جنہیں اسرائیل میں مقبولیت حاصل ہے۔

چین کی کار ساز کمپنی گیلی آٹو گروپ کی تیار کردہ جیومیٹری سی الیکٹرک کار اگست کے دوران اسرائیل میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی کا ماڈل رہی ہے۔

2022 برکس کھیل اختتام پذیر ہوگئے

بیجنگ (شِںہوا) 2022 برکس کھیل جمعہ کو اختتام پذیر ہوگئے ۔ مقابلوں میں برازیل ، روس ، بھارت ، چین اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں نے آن لائن شرکت کی۔

ایک ماہ جاری رہنے والے کھیلوں میں بریک ڈانسنگ، شطرنج اور ووشو کے میڈل ایونٹ ہوئے جبکہ  ڈریگن اور شیررقص ، ڈریگن بوٹ ریسنگ ، برازیل جیو جیتسو ، اور سمبو مقابلے بطور مظاہرہ ہوئے۔

مجموعی طور پر 42 تمغے تقسیم کئے گئے ۔ روس ، چین اور بھارت نے میڈل کی فہرست میں ابتدائی 3 پوزیشنز حاصل کیں۔

کھیلوں نے 50 سے زیادہ ملکوں اور خطوں کے شائقین کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ کھیلوں کی سرکاری ویب سائٹ پر 5 لا کھ سے زائد افراد نے اسے دیکھا۔

برکس کھیلوں کے ذریعے تعاون بڑھانے کے ایونٹس کا آغاز 2017 میں چین کے گوانگ ژو سے ہوا تھا۔

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں صاف تیل کی کھپت میں اضافہ ریکارڈ

بیجنگ(شِنہوا) چین میں اگست کے دوران 3 کروڑ 14 لاکھ 50 ہزار ٹن صاف تیل استعمال کیا گیا ہے۔

نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن(این ڈی آر سی) کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کھپت میں گزشتہ سال کی نسبت 3.9 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ پٹرول کی کھپت ایک سال قبل کےمقابلے میں 4.5 فیصد کم ہو گئی ہے۔

رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران ملک میں صاف تیل کی مجموعی کھپت 22 کروڑ 57 لاکھ 90 ہزار ٹن رہی جوگزشتہ سال کی نسبت 0.7 فیصد زیادہ ہے۔

این ڈی آر سی اعدادوشمار کے مطابق اس عرصہ کے دوران پٹرول کی کھپت میں گزشتہ سال کی نسبت 6.4 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ ڈیزل کی کھپت میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 13.7 فیصداضافہ ہوا۔

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انیل چوہان نے بھارت کے نئے چیف آف ڈیفنس اسٹا...

نئی دہلی(شِنہوا) انیل چوہان نے جمعہ کے روز نئی دہلی میں بھارت کے نئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف(سی ڈی ایس) کاعہدہ سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے دسمبر میں ایک فضائی حادثے میں ہلاک ہونیوالے بپن راوت کے بعد یہ عہدہ سنبھالا ہے۔

بپن راوت کی موت کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا۔

عہدہ سنبھالنے کے بعدانیل چوہان نے نیشنل وار میموریل کا دورہ کیا، اور انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔

انیل چوہان کی تقرری کا اعلان بدھ کی شام کیا گیا تھا۔

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے ننگشیا کی جانب سے پنجاب میں سیلاب متا...

ین چھوآن(شِنہوا)چین کے شمال مغربی ننگشیا ہوئی خودمختار خطے نے سیلاب پر قابو پانے کی کوششوں میں مدد کیلئے اپنے دوست صوبہ پنجاب کو 17 لاکھ50ہزار یوآن(تقریباً 5 کروڑ 58 لاکھ 4 ہزار719 پاکستانی روپے) مالیت کا امدادی سامان عطیہ کیا ہے۔

امدادی سامان میں 4 کروڑ 78 لاکھ 32 ہزار 616 روپے مالیت کے 100 خیمے ، 10 ہزار لحاف اور اڑھائی لاکھ یوآن (79 لاکھ 72 ہزار102.7 پاکستانی روپے ) کی نقد امداد شامل ہے۔

ننگشیا کےدارالحکومت ین چھوآن میں ویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہ تقریب میں پنجاب کے چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل نے کہا کہ ننگشیا کی جانب سے انتہائی مفید ، کارآمد اور بروقت امدادی سامان عطیہ کیا گیا ہے۔

سامان پاکستان میں چینی سفارتخانے کے ذریعے پنجاب پہنچے گا۔

چین جاپان سفارتی تعلقات معمول پر لانے کی 50...

ٹوکیو(شِنہوا)چین اور جاپان کے سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ٹوکیو میں ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جاپان بزنس فیڈریشن  کی جانب سے منعقدہ اس استقبالیہ تقریب میں جاپان میں چین کے سفیر کونگ شوان یو اور جاپانی وزیر خارجہ یوشیماسا حیاشی نے خطاب کیا۔

جاپان بزنس فیڈریشن  کے سربراہ ماساکازو توکورا نے اپنے خطاب میں کہا کہ جاپان اور چین کے درمیان مستحکم اور تعمیری سفارتی تعلقات دوطرفہ اقتصادی تعلقات کی ترقی کی ضمانت ہیں۔

چینی سفیر کانگ نے کہا کہ چین-جاپان سفارتی تعلقات معمول پر آنے کے بعد سے گزشتہ 50 سالوں میں دونوں ممالک کے تعلقات میں تیزرفتار ترقی ہوئی ہے، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچا اور خطے اور اس سے آگے دنیا پر سب سے زیادہ اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

سفیر نے کہا کہ ایک ایسے موقع پر جب چین اور جاپان کے تعلقات ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر ہیں، مشن اور ذمہ داری کے مضبوط احساس کے ساتھ، دونوں فریقین کو دوطرفہ چار سیاسی معاہدوں میں طے شدہ اصولوں کا احترام کرنا چاہیے، دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والے اہم اتفاق رائے پر کاربند رہتے ہوئے سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کی 50 ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دوطرفہ  تعلقات کو مستحکم کرنا چاہئے جونئے دور کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوں۔

جاپانی وزیر خارجہ نے اس موقع پر  کہا کہ گزشتہ 50 سالوں کے دوران جاپان اور چین نے وسیع پیمانے پر تبادلوں کو فروغ دیتے ہوئے معیشت، ثقافت اور عملے کے تبادلوں جیسے وسیع شعبوں میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگلے 50 سالوں کو دیکھتے ہوئے، دونوں ممالک کو مخلصانہ مذاکرات کے عمل میں مشغول ہونا چاہیے اور ایک مستحکم اور تعمیری جاپان چین تعلقات استوار کرنا چاہئیں۔

جاپان کے سابق وزیر اعظم یاسو فوکودا نے اپنے خطاب میں کہا کہ نصف صدی قبل سفارتی تعلقات معمول پر آنے کے بعد سے دونوں ممالک میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ اب 50 سال بعد دونوں ممالک کو امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھنا چاہیے۔

امریکی سینیٹ نے سٹاپ گیپ فنڈنگ بل کی منظوری...

واشنگٹن(شِنہوا) امریکی سینیٹ نے حکومت کے مالی امور معطل ہونے کی ڈیڈ لائن سے پہلے دسمبر کے وسط تک حکومت کو فنڈزکی فراہمی  کے لیے سٹاپ گیپ فنڈنگ بل کی منظوری دے دی ہے۔

کانگریس کے ایوان بالا نے 25 کے مقابلے میں72ووٹوں سے بل  کی منظوری دی،جسے مزید غور کیلئے ایوان نمائندگان میں بھیجا جائے گا۔اس بل کی منظوری سے جمعہ کی رات موجودہ مالی سال کے اختتام کے بعد حکومت کے مالی امور میں تعطل جزوی طور پر ٹل جائے گا۔

وفاقی بجٹ کی ذمہ دار کمیٹی کے مطابق کانگریس قانون سازوں میں نئے مالی سال کے لیے حکومتی فنڈ مختص کرنے میں اتفاق رائے نہ ہونے پر ڈیڈلائن سے پہلے ایسے بل کی منظوری معمول کا عمل ہے اور بعض اوقات ایک سے زیادہ بل کے ذریعے حکومت کے لیے پورے سال کے فنڈز مختص کردیئے جاتے ہیں۔

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران مضبوط معاہدے کا خواہاں ہے، جوہری مذاکر...

تہران(شِنہوا)ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک 2015ء کے ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے مذاکرات کی میز کو نہیں چھوڑے گا۔

حسین امیر عبداللہیان نے جمعہ کے روز سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کو بتایا کہ ہم ایک معاہدے کے حصول کیلئے سنجیدہ ہیں، اور ہم ایک اچھے، مضبوط اور مستحکم معاہدے تک پہنچنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔ ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور مذاکرات کی میز نہیں چھوڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب امریکی فریق کو دکھانا چاہیے کہ آیااس میں اس معاملے پر فیصلہ کرنے کی جرات ہے یا نہیں۔

ایرانی سفارت کار نے باضابطہ طور پر مشترکہ جامع عمل منصوبہ کے نام سے معروف جوہری معاہدےکی بحالی سے متعلق ایران اور امریکہ کے درمیان اختلافات کو حل کرنے کیلئے یورپی یونین کی طرف سے تیار کردہ تازہ ترین تجویز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ردعمل میں کچھ ابہام موجود ہیں۔

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے شمال مشرقی پرما فراسٹ زون میں ہائی اس...

ہاربن (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی  صوبے حئی لونگ جیانگ کے ایک پرما فراسٹ زون سے گزرنے والی تیز رفتار ریلوے کی تعمیرزور شور سے جاری ہے جو صوبائی دارالحکومت ہاربن اورصوبے کے دوسرے یی چھون شہر کو ملائے گی۔

اس منصوبے کی انچارج،  چائنہ ریلوے ہاربن بیورو گروپ کمپنی کے مطابق ہاربن- یی چھون ہائی سپیڈ ریلوے ملک کی انتہائی شمال میں زیر تعمیر ہائی سپیڈ ریلوے ہے۔

318 کلومیٹرطویل اس ریل روٹ کے ذریعے ہاربن، ٹائیلی، یی چھون اور چند دوسرے شہروں کو منسلک کرے گی ، جس پر ٹرین کی ڈیزائن کردہ رفتار 250 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

گزشتہ روز ہاربن اور ٹائیلی کو منسلک کرنے والے اس ریلوے منصوبے کے 188 کلومیٹرحصے پر تعمیراتی کام کا آغاز کیا گیا ۔ ریلوے ٹریک کا یہ حصہ الپائن پرما فراسٹ زون کے علاقوں سے گزرتا ہے اوراس کے راستے میں متعدد پل تعمیر کیے جائیں گے، جو اس ریلوے سیکشن کی کل لمبائی کا 72 فیصد ہیں۔

توقع ہے کہ اس ریل منصوبے کی تکمیل سے شمال مشرقی علاقے کی اقتصادی اور صنعتی ترقی میں مدد ملےگی۔

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے خلائی اسٹیشن کے لیب ماڈیول نے کامیابی...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے خلائی اسٹیشن کے لیب ماڈیول وین تیان نے جمعہ کو دوپہر 12بجکر44 منٹ پر خلا میں اپنے مقام کو کامیابی کے ساتھ تبدیل کرلیا ہے۔

چین کی انسان بردارخلائی ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب چین نے خلا میں سہولیات کو استعمال کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر خلائی جہاز کے کیبن کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا ہے۔

منتقلی کے دوران، وین تیان لیب ماڈیول نے سب سے پہلے اپنی سٹیٹ کنفیگریشن کو مکمل کیا اورخلائی اسٹیشن کے بنیادی ماڈیول تیان ہی سے الگ ہو گیا۔ جس کے بعد وین تیان حرکت کرتے ہوئے خلائی اسٹیشن کے نوڈ کیبن کی  سائیڈ پورٹ کے ساتھ جڑ گیا۔

ایجنسی نے بتایا کہ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہنے والا یہ آپریشن خلا میں موجود خلابازوں اور زمین پر ماہرین کے درمیان تعاون کے ذریعے مکمل کیا گیا۔

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے قومی دن سے پہلے یوم شہداء کی تقریب کا...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) اور ریاست کےدیگر رہنماؤں نے جمعہ کی صبح بیجنگ کے تیان آن من اسکوائر پر ملک کی خاطر جان قربان کرنےوالے قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب میں شرکت اور یادگار پر پھول رکھے۔

یہ تقریب چین کے قومی دن سے ایک دن قبل یوم شہداء کے موقع پر منعقد کی گئی۔

تقریب میں لی کھ چھیانگ، لی ژان شو، وانگ یانگ، وانگ ہوننگ، ژاؤ لیجی، ہان ژینگ اور وانگ چھی شان کے علاوہ ہرشعبہ زندگی کے نمائندہ افراد نے شرکت کی۔

صبح 10 بجےتقریب کے  تمام شرکاء نے قومی ترانہ گایا، اور چینی عوام کی آزادی اور عوامی جمہوریہ چین کے قیام ، جس کی بنیاد 1949 میں رکھی گئی تھی، کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خاموشی اختیار کی۔

عوامی ہیروز کی یادگار کے سامنے پھولوں کی9 بڑی باسکٹ رکھی گئیں ۔ صدر شی اور دیگر رہنما یادگار تک گئے جہاں انہوں نے خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ہمراہ یادگار کے گرد چکر لگانے سے پہلے  پھول رکھے۔

پھولوں کی باسکٹ کے ربن پر "عوام کے ہیروز ہماری یادوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے،"کے الفاظ تحریر تھے، جو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی ، نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی،ریاستی کونسل، چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی، مرکزی فوجی کمیشن،غیر کمیونسٹ پارٹیز، آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس اور پارٹی وابستگی کےبغیر محبان وطن، عوامی تنظیموں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے عوام، سابق فوجیوں، ریٹائرڈ سینئر حکام اور شہداء کے لواحقین اور چینی ینگ پانیئرز کی جانب سے پیش کی گئی تھیں۔

سی پی سی کی 18ویں قومی کانگریس کے  بعد سے، صدر شی جن پھنگ کے ساتھ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی مضبوط قیادت میں، پارٹی، مسلح افواج اور تمام نسلی گروہوں کے عوام یکجہتی کے ساتھ ترقی کرتے ہوئے تاریخی کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں اور پارٹی اور ریاست کے مقصد کو نئی شکل دے رہے ہیں۔

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے مسئلے کومذاکرات ا...

اقوام متحدہ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے مسئلے کو حل کرنے کا واحد راستہ بات چیت اور مشاورت ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے قونصلر سن زی چھیانگ نے کہا کہ  کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی تنظیم (او پی سی ڈبلیو) کے ڈائریکٹر جنرل کی تازہ ترین ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 11 سے 18 ستمبر تک، او پی سی ڈبلیوکے ٹیکنیکل سیکرٹریٹ نے شام کے سائنسی مطالعات و تحقیقی مرکز کے معائنے کا نواں دور مکمل کیا جس کا چین خیر مقدم کرتا ہے۔

شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ میں   سن نے  کہا کہ ہم نے نوٹ کیا ہے کہ شامی حکومت اور تکنیکی سیکرٹریٹ نے معائنہ سے متعلق اعلامیہ کے حوالے سے تحریری مشاورت شروع کی ہے۔

سن نے کہا کہ او پی سی ڈبلیو ٹیکنیکل سیکرٹریٹ ویزا پر ریاستی فریقین کے تحفظات پر توجہ دے اورچین دونوں فریقین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ شام کے وزیر خارجہ کے ساتھ او پی سی ڈبلیو کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات کے حوالے سے بات چیت جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ او پی سی ڈبلیو کی تحقیقات اور کیمیائی ہتھیاروں کے مبینہ استعمال کی جانچ کو سختی سے کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کے فریم ورک کے اندر ہونا چاہیے، جو تعمیل شدہ طریقہ کار، قابل اعتماد شواہد اور قابل اعتماد نتائج کے مطابق ہو۔

جنوبی کوریا ، امریکہ اور جاپان کی آبدوز شکن...

سیئول(شِنہوا)جنوبی کوریا ، امریکہ اور جاپان کے مابین جزیرہ نما کوریا کے قریب آبدوز شکن مشقوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔

جنوبی کورین بحریہ نےجمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ سہ فریقی بحری مشق کا انعقاد جنوبی کوریا کےمشرقی ساحل کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں کیا گیا ۔

مشترکہ بحری مشق میں جنوبی کوریا کی جانب سے منمو دی گریٹ ڈسٹرائر ، امریکہ کے جوہری طاقت سے چلنے والے طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس رونالڈ ریگن اور اس کا سٹرائیک گروپ اور جاپان کا آساہی کلاس ڈسٹرائر شریک تھے۔

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سری لنکن صدر نے ماحولیاتی تبدیلی پر بین الاق...

کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے طلباء کو تعلیمی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے قابل بنانے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) کے تعاون سے ملک میں موسمیاتی تبدیلی پر ایک بین الاقوامی یونیورسٹی قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

صدارتی میڈیا ڈویژن کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق رانیل وکرما سنگھے نے یہ تجویز آج صبح منیلا میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے ہیڈکوارٹرز میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ماساتسوگواسکاوا سے ملاقات کے دوران پیش کی۔

سری لنکا کی حکومت نے گزشتہ روز موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے پر عمل درآمد کیلئے ایک قومی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

صدارتی مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی رووان وجے وردھنے نے کہا کہ ملک اس قومی پروگرام کو انجام دینے کیلئے بین الاقوامی مدد طلب کرے گا کیونکہ حکومت ملک میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنا چاہتی ہے اور مستقبل سے متعلقہ چیلنجوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے۔

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے شہر شیامن میں برکس قلبی صحت مرکز کا آ...

شیامن(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے شہر شیامن میں عالمی یوم قلب کے موقع پر برکس کارڈیو ویسکولر ہیلتھ انوویشن سنٹر (برکس قلبی جدید صحت مرکز) کا افتتاح کیا گیا۔

یہ مرکز شیامن یونیورسٹی سے منسلک کارڈیو ویسکولر ہسپتال میں قائم کیا گیا ہے۔

 اسپتال کے صدر وانگ یان کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات دل کی بیماریوں کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ دل کی شرح اموات کو کم کرنے کے لیے برکس ممالک کے درمیان امراض قلب کے علاج کے حوالے سے تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔

برکس ممالک میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

وانگ نے کہا کہ یہ مرکز تعاون کے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا جن میں دل کی صحت کے لیے بین الاقوامی طبی خدمات فراہم کرنا، ٹیلنٹ کی تربیت کو فروغ دینا اور ان ممالک کے درمیان تعلیمی تبادلوں کو فروغ دینا شامل ہیں۔

اس مرکز کے تحت شیامن میں امراض قلب کے علاج کی تربیت کے لیے برکس ممالک سے آٹھ سے دس اسکالرز کو بھرتی کیا جائے گا۔

افتتاحی تقریب کے دوران، اسپتال اور بھارت کے سب سے بڑے میڈیکل گروپس میں سے ایک، اپالو ہاسپٹلز گروپ کے ساتھ، طبی ٹیکنالوجی، طبی تحقیق، ٹیلنٹ ٹریننگ، تعلیمی تبادلوں اور سمارٹ اسپتال میں تعاون کے لیے ایک دستاویز پر دستخط کیے گئے۔

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برطانیہ ایک دہائی میں پہلی بار بجلی کا برآمد...

لندن(شِنہوا) برطانیہ دوسری سہ ماہی میں ایک دہائی سے زائد عرصے میں پہلی بار بجلی کا خالص برآمد کنندہ بن گیا۔

امپیریل کالج لندن کی رپورٹ  کے مطابق اپریل سے جون تک کے تین مہینوں میں، برطانیہ کی طرف سے پیدا کی گئی بجلی کا 8 فیصد (5.5 ٹی ڈبلیو ایچ) برآمد کیا گیا، جو اب تک کی سب سے بڑی مقدار ہے۔

ڈریکس الیکٹرک انسائٹس کی جانب سے  مرتب کی گئی رپورٹ کے مطابق، یہ توانائی کی دیگر اقسام کے بالکل برعکس ہے کیونکہ برطانیہ اپنے تیل کا ایک چوتھائی، اپنی گیس کا نصف اور اپنے کوئلے کا تین چوتھائی درآمد کرتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ تاریخی طور پر، برطانیہ بجلی کا درآمد کنندہ رہا ہے، جس نے گزشتہ دہائی کے دوران اوسطاً 8 فیصد بجلی اپنے پڑوسیوں سے درآمد کی۔ یہ طویل مدتی تجارتی عدم توازن تاریخی طور پر بجلی پیدا کرنے کے مقابلے میں بجلی کی درآمد سستی ہونے کی وجہ سے تھا۔

اس تبدیلی کی وضاحت کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے استعداد اور گیس کی کم سپلائی کی وجہ سے یورپ میں بجلی کی قیمتیں برطانیہ سے بھی زیادہ بڑھ گئی ہیں، فرانس کی بجلی پیدا کرنے کی استعداد جہاں کم ہوئی ہے وہیں جرمنی بھی گیس کی دائمی قلت کا شکار ہے۔

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ رہنماء ۔ یوم شہداء ۔ تقریب

چین ، بیجنگ کے تیان آن من اسکوائر میں چینی صدرشی جن پھنگ ملک کی خاطر جان قربان کرنے والے قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب میں پھولوں کی ٹوکری پر سرخ ربن کو سیدھا کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ رہنماء ۔ یوم شہداء ۔ تقریب

چین ، بیجنگ کے تیان آن من اسکوائر میں چینی صدرشی جن پھنگ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) اور ریاست کے رہنماء لی کھ چھیانگ، لی ژان شو، وانگ یانگ، وانگ ہوننگ، ژاؤ لیجی، ہان ژینگ اور وانگ چھی شان اور دیگر ملک کی خاطر جان قربان کرنے والے قومی ہیروز کی یادگار پر پھول چڑھانے کی تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

چین ۔ خلائی اسٹیشن لیب ماڈیول ۔ جگہ تبدیلی

چین کے بیجنگ ایروسپیس کنٹرول سینٹر میں سکرین پر وین تیان کے لیب ماڈیول کا ایک منظر۔(شِنہوا)

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سمندری طوفان سے امریکا میں ہلاکتیں 85 ہو گئی...

سمندری طوفان آئی این کے باعث امریکا بھر میں مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 85 ہو گئی۔ گزشتہ روز غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی ریاست فلوریڈا میں 81 اور نارتھ کیرولائنا میں 4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ فلوریڈا میں اب بھی 7 لاکھ سے زائد گھروں کی بجلی معطل ہے، طوفان کے باعث ورجینیا میں بارشوں سے ساحلی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔ واضح رہے کہ سمندری طوفان آئی این بدھ کو فلوریڈا اور جمعے کو ساوتھ کیرولائنا سے ٹکرایا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھار ت نے خوردنی تیل کی درآمد پر رعایتی کسٹم...

بالواسطہ ٹیکس اور کسٹم کے مرکزی بورڈ (سی بی آئی سی ) نے ا پنے ایک نوٹیفکیشن نمبر 46/2022- کسٹم مورخہ 31 اگست 2022 کے مطابق مخصوص خوردنی تیل پر موجودہ رعایتی درآمدی ڈیوٹی کو 31 مارچ 2023 تک بڑھا دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد گھریلو سپلائی میں اضافہ اور قیمتوں کو قابو میں رکھنا ہے۔ پیر کو نوٹیفکیشن کے مطابق خوردنی تیل کی درآمد پر رعایتی کسٹم ڈیوٹی میں مزید 6 ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ نئی آخری تاریخ اب مارچ 2023 ہو گی۔ عالمی قیمتوں میں کمی کے باعث خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا ہے۔ گرتی ہوئی عالمی شرحوں اور کم درآمدی محصولات کے ساتھ، ہندوستان میں خوردنی تیل کی خوردہ قیمتیں کافی گر گئی ہیں۔خام پام آئل، آر بی ڈی پامولین، آر بی ڈی پام آئل، خام سویا بین آئل، ریفائنڈ سویا بین آئل، خام سورج مکھی کے تیل اور ریفائنڈ سورج مکھی کے تیل پر موجودہ ڈیوٹی کے ڈھانچے میں 31 مارچ 2023 تک تبدیلی نہیں ہوگی ۔ پام آئل، سویا بین آئل اور سورج مکھی کے تیل کی خام اقسام پر درآمدی ڈیوٹی فی الحال صفر ہے۔ تاہم، 5 فیصد زرعی سیس اور 10 فیصد سوشل ویلفیئر سیس کو مدنظر رکھتے ہوئے، ان تینوں خوردنی تیلوں کی خام اقسام پر موثر ڈیوٹی 5.5 فیصد تک پہنچ جاتی ہے۔پامولین اور ریفائنڈ پام آئل کی ریفائنڈ اقسام پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی 12.5 فیصد ہے جبکہ سماجی بہبود سیس 10 فیصد ہے۔ لہذا، موثر ڈیوٹی 13.75 فیصد ہے۔ ریفائنڈ سویابین اور سورج مکھی کے تیل کے لیے بنیادی کسٹم ڈیوٹی 17.5 فیصد ہے اور 10 فیصد سماجی بہبود کے سیس کو مدنظر رکھتے ہوئے، موثر ڈیوٹی 19.25 فیصد بنتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ڈالر کے مقابلے بھارتی روپیہ کی قدر میں 48 پی...

کرنسی ایکسچینج میں ہندوستانی روپیہ پیر کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں 48 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ فی ڈالر 81.81 روپے کی سطح پر آگیا۔ فارن ایکسچینج کے ڈیلر نے بتایا کہ بینکروں اور درآمد کنندگان کی طرف سے امریکی ڈالر کی بڑھتی ہوئی طلب کے دبا میں ہندوستانی روپیہ کی قدر میں یہ گراوٹ درج ہوئی ہے۔ شیئر بازار میں کمزور اوپننگ کے درمیان دیگر عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی مضبوطی کی وجہ سے مقامی روپیہ یونٹ کو کمزور دیکھا گیا۔ کاروبار کے دوران اب تک روپیہ کی قدر میں بالترتیب 81.78 اور 81.84 کی اعلی اور اقل سطح درج کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بحرین کے العسومی عرب پارلیمان کے صدر برقرار،...

عرب لیگ کی قانون ساز باڈی عرب پارلیمنٹ نے بحرین کے عادل بن عبدالرحمن العسومی کو دوسری مدت کے لیے پارلیمنٹ کا سپیکر منتخب کر لیا اور سعودی ہزاع قحطانی کو عرب پارلیمنٹ کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا۔عرب لیگ کے صدر دفتر میں عرب پارلیمنٹ کی صدارت کیلئے انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔ بحرین کے العسومی نے 66 میں سے 51 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی۔اپنی فتح کے اعلان کے فورا بعد العسومی نے کہا کہ وہ عرب ایکشن سسٹم کے قانون ساز اور نگران بازو کے طور پر عرب ایکشن سسٹم میں عرب پارلیمنٹ کی پوزیشن مستحکم بنانے کی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ عرب پارلیمنٹ کو مزید فعال بنانے کی جدو جہد جاری رہے گی۔العسومی نے کہا کہ عرب پارلیمان موثر سفارت کاری کے ذریعے تمام عالمی فورمز پر عرب قوم کے دفاع کیلئے اپنا کام پوری طاقت سے جاری رکھے گی۔ عرب پارلیمنٹ ایک باوقار زندگی کی عرب عوام کی امنگوں کے حصول کے لیے مشترکہ عرب اقدام کو فروغ دینے کے لیے کام کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن...

سعودی عرب دسمبر 2023 میں ریاض میں انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی ایئر سروسز کے مذاکرات پر 15 ویں بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مملکت اپنے وژن 2030 میں بیان کردہ اہداف کے مطابق ہوا بازی کے شعبے میں آگے بڑھ رہی ہے۔ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس صالح الجاسر نے کہا کہ یہ کانفرنس رکن ممالک کے لیے ایئر ٹرانسپورٹ کے شعبے کو منظم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایئر سروسز مذاکرات 2023 پر بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کا انتخاب مملکت کی عالمی سطح پر ہوابازی کے شعبے میں اس کی موثر شراکت کا اثبات اور اس کی قومی حکمت عملی کے مطابق فضائی رابطے کو بڑھانے کے لیے اس کی کوششوں کو سراہنا ہے جو مملکت کے ویژن 2030 پر مبنی ہے۔دریں اثنا سعودی عرب کو 2023 سے 2025 تک تین سال کی مدت کے لیے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی کونسل کی رکنیت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔اس بات کا فیصلہ کینیڈا کے شہرمونٹریال میں منعقدہ تنظیم کی 41 ویں جنرل اسمبلی کے دوران کیا گیا۔مملکت کو 36 ممبران پر مشتمل انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کونسل میں پوزیشن حاصل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک کی شرکت کے ساتھ ووٹنگ کے عمل کے بعد دوبارہ منتخب کیا گیا۔سعودی وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس صالح الجاسر نے کہا کہ سعودی عرب میں 1945 میں پہلی ایئر لائن کے قیام کے بعد سے مملکت نے دانشمندانہ قیادت کی لامحدود سپورٹ کے ساتھ، ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ہوابازی کے شعبے کے لیے اپنی وابستگی اور انتھک محنت کو ثابت کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت میں پوجا کے دوران آتشزدگی،2بچوں سمیت 5...

بھارتی ریاست اترپردیش میں درگا پوجا کے دوران آتشزدگی سے 2 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک اور 64 زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے بھا دوہی میں درگا پوجا کے دوران پنڈال میں اس وقت اچانک آگ بھڑک اٹھی جب آرتی کی رسم جاری تھی پولیس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔مقامی حکام کے مطابق اس واقعے میں تین بچے اور دو خواتین ہلاک ہو گئیں جبکہ 64افراد زخمی ہوئے ہیں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ایس پی بھدوہی ڈاکٹر انیل کمار کے مطابق درگا پوجا آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر بچا یادو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔کمیٹی کے کئی دیگر نامعلوم ارکان کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے۔قبل ازیں ضلع مجسٹریٹ گورانگ راٹھی ضلع کے دیگر اعلی حکام کے ساتھ بچائو کی کوششوں کی نگرانی کے لیے موقع پر پہنچ گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایرا ن میں مظاہروں کا دائرہ تہران سمیت دیگر...

ایران میں مظاہروں کا دائرہ تہران، یزد، کرمانشاہ، شیراز، اور مشہد سمیت دیگر شہروں تک پھیل گیا، پر تشدد مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 133 ہو گئی ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں پولیس کے ز یرِ حراست 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ایران سمیت دنیا بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔ایران میں مختلف یونی ورسٹیوں کے طلبہ نے بھی احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے ہیں، اور مظاہروں کا دائرہ ایران کے اہم شہروں سمیت دیگر شہروں تک بھی پھیل گیا۔لندن میں نکالی گئی احتجاجی ریلی میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی، آسٹریلیا میں بھی ایرانی حکومت کے خلاف مظاہرے کیے گئے، سڈنی میں ہزاروں کی تعداد میں مردوں اور خواتین نے ایرانی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔اٹلی، سوئٹزرلینڈ، نیدرلینڈز اور جرمنی میں بھی ہزاروں افراد نے ایرانی مظاہرین سے اظہارِ یک جہتی کیا۔ واضح رہے کہ ایران میں اب تک کیے جانے والے احتجاج کے دوران 133 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی بچی کے قتل میں ملوث گھریلو ملازمہ کو س...

سعودی عرب میں بچی کے قتل میں ملوث گھریلو ملازمہ کی سزائے موت پر ریاض میں عملدرآمد کر دیا گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق چار سال قبل سعودی بچی نوال القرنی کے قتل کے واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہو جانے پر گھریلو ملازمہ فاطمہ محمد اصفا کو موت کی سزا سنائی تھی۔ وزارت داخلہ نے بیان میں کہا ہے کہ سعودی بچی کے قتل میں ملوث ایتھوپین ملازمہ کو سزائے موت دی گئی ہے۔سکیورٹی اہلکاروں نے ملزمہ کو گرفتار کرکے تفتیش کی جس کے بعد مقدمہ فوجداری کی عدالت میں بھیجا گیا تھا۔اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے فیصلے کی توثیق کی تھی۔ گھریلو ملازمہ نے نوال القرنی کو سوتے میں چھری کے وار کرکے ہلاک کردیا تھا۔ اس کے بھائی کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی تھی جس کے جسم پر کئی زخم آئے تھے۔نوال القرنی کی والدہ نے سزائے موت پر عمل درآمد کی خبر سن کر کہا کہ مجھے میرے صبر کا بدلہ مل گیا۔ اپنی بیٹی نوال کو زندگی بھر یاد کرتی رہوں گی۔ اس کا غم نہیں بھلا سکی۔نوال کی والدہ کا کہنا تھا کہ انصاف کے لیے ایک، ایک پل انتظار کر رہی تھی۔ چار سال تین ماہ قبل میری بیٹی کو قتل کیا گیا تھا۔ آج مجھے سکون ملا ہے۔ اپنی بیٹی کی موت کے بعد بڑامشکل وقت گزارا۔ اب اپنے بیٹے کی نگہداشت کے لیے زندگی وقف کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کابل دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 43 تک جا...

افغان دارالحکومت میں ہونے والے بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 43 ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے مشن برائے افغانستان نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ جمعہ کو کابل کے تعلیمی ادارے میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 43 ہوگئی ہے جبکہ 83 افراد زخمی ہیں۔دھماکے سے متاثرہونے والوں کی بڑی تعداد لڑکیوں اور خواتین پر مشتمل ہے، حکام نے تشویشناک حالت کے باعث مزید افرادکی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔یاد رہے کہ جمعہ کے روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں 19 افراد جاں بحق جبکہ 27زخمی ہوگئے تھے۔مرکز کے عہدیداروں کے مطابق طلبا یونیورسٹی کے پریکٹس امتحان میں بیٹھے تھے، اس علاقے میں رہنے والوں میں سے بہت سے ہزارہ اقلیت سے تعلق رکھتے ہیں، جنہیں ماضی کے حملوں میں نشانہ بنایا جا چکا ہے اور اب دوبارہ خودکش دھماکہ بھی وہیں کیا گیا۔ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، لیکن داعش اس علاقے میں لڑکیوں، اسکولوں اور مساجد کو نشانہ بناتے ہوئے کئی مہلک حملے کر چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بلوچستان، ٹائیفائیڈ سے بچا کیلئے حفاظتی ٹیکہ...

بلوچستان میں ٹائیفائیڈ سے بچا کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کے 153 شہری یونین کونسلوں میں پیر سے ٹائیفائیڈ مہم کا آغاز ہو گیا ہے ،مہم 15 اکتوبر تک جاری رہے گی ۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ مہم کے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچا کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ دوسری جانب ایبٹ آباد میں بھی محکمہ صحت نے ٹائیفائیڈ سے بچا کے لئے حفاظتی ٹیکہ جات کی 12 روز کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 3اکتوبر سے 15 اکتوبر تک کی مہم میں ایبٹ آباد کی 7یونین کونسل میں ایک لاکھ 32 ہزار نو ماہ سے 15سال تک کے بچوں بچیوں کو بچا کے ٹیکے لگائے جا ئیں گے۔ اس کے علاوہ پشاور میں بھی ٹائیفائیڈ مہم تین اکتوبر سے پندرہ اکتوبر تک جاری رہے گی جبکہ مہم کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سٹی ٹریفک پولیس اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی ک...

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی اسموگ و ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس نے موسم بدلتے ہی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون تیز کردیا ہے۔ سی ٹی او لاہور نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا ریکارڈ مرتب کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے، پہلی بار دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 02، 02 ہزار کے چالان کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ دوبارہ پھر پکڑنے جانے پر کاغذات قبضہ میں لیکر گاڑیاں بند کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران خان کے لئے اکتوبر اور نومبر مصیبت کے م...

پی پی پی رہنما منظوروسان نے پیشگوئی کی ہے کہ عمران خان کے لئے اکتوبر اور نومبر مصیبت کے مہینے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی رہنما منظوروسان کا کہنا تھا کہ مجھے اب عمران خان کا فیوچر کہیں نظر نہیں آرہا،جن لوگوں نے عمران خان کوجہاں سے پک کیا تھا، اسے وہیں واپس بھیج رہے ہیں، عمران خان کے دن گنے جا چکے ہیں اور وہ پھنس چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوتے ہیں تووہ بنی گالاسے فرار ہوکر پشاوریا کسی اور جگہ بھاگ جاتے ہیں، عمران خان نے کبھی جیل دیکھی ہی نہیں ہے۔ منظور وسان نے دعوی کیا کہ عمران خان کے مطابق جب ججز کی بحالی کی تحریک چلی تھی تو وہ صرف 4 دن جیل گئے تھے، انہوں نے کہا کہ عمران خان میرے ساتھ 2002 میں ایم این اے تھے، تب مجھے کہتے تھے کہ آپ لوگ جیل میں کیسے دن گزارلیتے ہیں اگر میں جیل جائوں توخودکشی کرلوں، کراچی:جو دھمکی دیتے ہیں وہ کچھ نہیں کرسکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شہباز زرداری حکومت انتقام میں اندھی ہوچکی ہے...

مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شہباز زرداری حکومت انتقام میں اندھی ہوچکی ہے،پی ٹی آئی کی صوبائی حکومتوں کی توجہ عوامی خدمت پر ہے،مستحق افراد کی رجسٹریشن کا عمل 2 ہفتے تک جاری رہے گا۔عمر سرفراز چیمہ نے پنجاب حکومت کے فلاحی منصوبوں کے حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ چیئرمین عمران خان کے وژن اور وزیراعلی چوہدری پرویز الہی کی قیادت میں پنجاب میں حقیقی مثالی ریلیف کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز زرداری حکومت انتقام میں اندھی ہوچکی ہے مگر پی ٹی آئی کی صوبائی حکومتوں کی توجہ عوامی خدمت پر ہے۔ مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ عمران خان کے وژن، چوہدری پرویزالہی کی قیادت اور ثانیہ نشتر کی انتھک کاوشوں سے 100ارب روپے کے پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام کا آغازکردیا ہے۔ عمر سرفراز نے کہا کہ شہباز زرداری حکومت کی نااہلی سے مہنگائی کی چکی میں پستی عوام کیلئے یہ بڑا تحفہ ہے،مستحق افراد کی رجسٹریشن کا عمل 2 ہفتے تک جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 80لاکھ خاندان اس عظیم فلاحی منصوبے سے مستفید ہونگے، آٹا، دالیں، کوکنگ آئل اور گھی میں 40فیصد تک رعایت ملے گی۔ انکا کہنا ہے کہ مستحق افراد کی رجسٹریشن کا عمل 2 ہفتے تک جاری رہے گا، ضرورت مند خاندان کے سربراہ 8123 پر اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر بھیج کر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، احساس پنجاب کی ویب پورٹل پر جا کر بھی رجسٹریشن کروائی جاسکتی ہے۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ عوامی خدمت کے ایک بڑے منصوبے 1122 کی تمام تحصیلوں میں توسیع کردی گئی ہے، 74 تحصیلوں میں نئی ریسکیو ایمبولینس گاڑیاں فراہم کردی گئی ہیں۔ احساس پروگرام پنجاب میں مزید نئے منصوبے شروع کیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موٹر بائیک ریسکیو سروس کی پنجاب کے تمام اضلاع میں توسیع کردی گئی، 16 سال بعد ریسکیورز کیلئے سروس ریگولیشنز کی منظوری دے دی گئی ہے۔ عمر سرفراز نے مزید کہا کہ کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے احساس پروگرام پنجاب میں مزید نئے منصوبے شروع کیے جارہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عوام کا فیصلہ عوام کی عدالت کرے گی، فواد چوہ...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کا فیصلہ عوام کی عدالت کرے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کی تیاریاں عروج پر ہیں، آج پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ضلعی صدور اور سیکرٹری جنرلز کا اجلاس منعقد ہو گا۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جدوجہد کا آخری مرحلہ آن پہنچا ہے پورا پاکستان تیار ہو جائے، ہمیں اس بدترین فاشزم کا مقابلہ کرنا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ عوام کا فیصلہ عوام کی عدالت کرے گی، ان چھ ماہ میں ملک کی معیشت تباہ ہوگئی، 1100 ارب روپے کا این آر او ان ڈاکوں نے خود کو دے دیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اداروں کا وقار بری طرح متاثر ہوا، اب کشمیر اور فلسطین پر پالیسیاں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کویت ، انتخابات کے بعد حکومت کا استعفی منظور

کویت کے ولی عہد نے خلیجی عرب ملک میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد حکومت کا استعفی قبول کر لیا جب کہ انتخابات میں حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے امیدواروں نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکمران امیر کے زیادہ تر فرائض سنبھالنے والے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح نے وزیر اعظم شیخ احمد نواف الصباح کی سربراہی میں سبکدوش ہونے والی حکومت سے کہا ہے کہ وہ نئی کابینہ کی تشکیل تک بطور نگراں سیٹ اپ کام کرتی رہے۔اوپیک میں شامل تیل پیدا کرنے والے ملک کویت میں 29 ستمبر کو قبل از وقت انتخابات کرائے گئے جب کہ شیخ مشعل الاحمد الصباح نے کابینہ میں پائے جانے والے سیاسی تعطل کو ختم کرنے کے لیے پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا تھا۔کویت میں کابینہ کا تقرر شاہی خاندان کی جانب سے کیا جاتا ہے جب کہ 50 رکنی اسمبلی جمہوری طریقے سے منتخب کی جاتی ہے جو پورے خطے میں بنائے گئے اس طرح کے اداروں سے زیادہ خود مختار اور آزادانہ حیثیت رکھتی ہے۔ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح نے جولائی میں شیخ احمد نواف الصباح کو وزیر اعظم مقرر کیا تھا جب کہ تحلیل شدہ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے قانون سازوں کی جانب سے نئے وزیر اعظم کے تقرر کے لیے اور پارلیمنٹ کے اسپیکر کو ہٹانے کے لیے دبا ڈالا گیا جو ستمبر کے انتخابات سے دستبردار ہو گئے۔کویت کی حکومت اور پارلیمنٹ کے درمیان تعطل کی وجہ سے کابینہ میں ردوبدل اور اسمبلیوں کو تحلیل کیا جاتا رہا ہے جب کہ اس عمل کے باعث ملک میں سرمایہ کاری اور اصلاحاتی عمل میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔29 ستمبر کو ہونے والے انتخابات میں ووٹروں نے قدامت پسند امیدواروں اور 2 خواتین کو اسمبلی میں بھیج کر نئی روایت قائم کی اور گویا اپنی پارلیمنٹ کو ہلا کر رکھ دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پیوٹن کا جوہری ہتھیاروں کا بیانیہ خطرناک ہے،...

نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کا جوہری ہتھیاروں کا بیانیہ خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے، جوہری ہتھیاروں کا استعمال روس کے لیے خطرناک نتائج کا حامل ہوگا۔امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کو انٹرویو میں سیکریٹری جنرل نیٹو کا کہنا تھا کہ لیمان شہر پر یوکرین کا قبضہ یوکرین کی پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لیمان پر قبضے سے ظاہر ہے کہ یوکرینی فوج روسی فوج کو پیچھے دھکیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔سیکریٹری جنرل نیٹو نے کہا کہ یوکرینی علاقوں کو روس میں ضم کرنے کا بہترین جواب یوکرین کی مدد جاری رکھنا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیٹو کے انفرا اسٹرکچر کے خلاف ارادتا کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں