• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

مکہ مکرمہ میں ماں کے قتل میں ملوث بیٹے کو سز...

سعودی عرب کے مکہ مکرمہ میں ماں کے قتل میں ملوث بیٹے کو موت کی سزا دی گئی ۔سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ مقامی شہری محمد بن عطیہ اللہ بن عمری الحربی نے اپنی ماں حضیضہ بنت عویض الشابحی کو سوتے میں چھری کے وار کرکے ہلاک کیا تھا۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورس نے مفرور قاتل کو تلاش کرکے گرفتارکیا تھا۔ پوچھ گچھ کے بعد اس پر فرد جرم عائد کی گئی۔فوجداری عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر موت کی سزا سنائی تھی جس کی توثیق پہلے اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نیکی تھی۔ایوان شاہی سے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا فرمان جاری ہوجانے پر منگل کو موت کی سزا کے فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکا میں وسط مدتی انتخابات، غیر ملکی مداخل...

امریکا میں آئندہ ماہ ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ووٹرز پر مخالف ممالک کے اثر انداز ہونے کا خطرہ ہے، وفاقی حکام نے بیرونی کوششوں سے خبردار کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں آئندہ ماہ 8 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں وفاقی حکام نے ووٹرز پر بیرونی ممالک کے اثر انداز ہونے کی کوششوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور اس حوالے سے متعلقہ حکام کو خبردار کردیا گیا ہے۔وسط مدتی انتخابات کے حوالے سے امریکی انتظامیہ روس، چین اور ایران کے خلاف ہائی الرٹ پر ہے، جب کہ ڈائریکٹر ہوم لینڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال 2020 کے صدارتی انتخابات سے بھی زیادہ پیچیدہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کے انتخابات کو امریکا میں وسط مدتی انتخابات، ووٹرز پر اثر انداز ہونیکی غیر ملکی کوشش کا خطرہ فراڈ قرار دیا تھا مگر اس کو ثابت کرنے میں ناکام رہے تھے۔واضح رہے کہ امریکا میں وسط مدتی انتخابات آئندہ ماہ 8 نومبر کو ہوں گے جس میں 35 سینیٹرز سمیت اراکین کانگریس کا انتخاب ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ جوہری معاہدے کے لیے پابندیوں کا وطیرہ...

تہران(شِنہوا) ایران نے امریکہ پر زوردیا ہے کہ وہ 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی پر کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیےپابندیوں کا وطیرہ ترک کرتے ہوئے تعمیری طرز عمل کا مظاہرہ کرے۔

سرکاری خبرایجنسی ارناکےمطابق وزارت خارجہ کےترجمان ناصرکنعانی نے پیرکو  ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ  واشنگٹن کی جانب سے تہران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ امریکی حکومت عدم مطابقت اور تضاد کا شکار ہے اور جوہری مذاکرات کو جاری رکھنے کے لیے اس کا کوئی سیاسی ارادہ نہیں ہے۔ترجمان نے کہا کہ جوہری معاہدے کی بحالی اور پابندیوں کے خاتمے سے متعلق مذاکرات  کوآرڈینیٹریورپی یونین کے ذریعے جاری ہیں، انہوں نے کہا کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ایٹمی معاہدے پر بات چیت کا ایک اچھا موقع میسر آیا ۔ اس موقع پر تہران اور واشنگٹن کے درمیان مسائل اور بالواسطہ پیغامات کا تبادلہ ہوا۔ ناصرکنعانی نے کہا کہ  ایران اب بھی ایک بہتر اور مضبوط معاہدے کے ساتھ ایک سازگار نتیجہ حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہم نے ممکنہ جوہری معاہدے سے متعلق یورپی یونین کے مجوزہ مسودے پر اپنا ردعمل پیش کر دیا ہے۔

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مسجد نبوی ریاض الجنہ میں خواتین کے لیے نماز...

سعودی عرب میں مسجد نبوی کی انتظامیہ نے خواتین کے لیے ریاض الجنہ میں نماز اور زیارت کے نئے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔خواتین کو اب صبح اور شام کے وقت زیارت کی اجازت دی گئی ہے۔سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ زائر خواتین صبح چھ سے 11 بجے تک اور رات ساڑھے نو سے 12 بجے تک ریاض الجنہ میں نماز ادا کرسکتی ہیں۔انتظامیہ نے بیان میں کہا کہ جمعے کو زیارت کا وقت الگ ہوگا۔ خواتین صبح چھ سے نو بجے اور پھر رات ساڑھے نو سے 12بجے تک ریاض الجنہ میں نماز اور زیارت کرسکیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں آبی گزرگاہوں سے ہونے والی کارگو ٹران...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں آبی گزرگاہوں سے ہونے والی کارگو ٹرانسپورٹ میں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں مسلسل ترقی ہوئی ہے،اور مجموعی مال برداری کےحجم  میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.9 فیصدکا اضافہ ہوا۔

 وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق، اس عرصے کے دوران ملک کی آبی گزرگاہوں کے ذریعے5ارب 57کروڑٹن سے زیادہ سامان منتقل کیا گیا۔  وزارت کے مطابق صرف اگست میں چین کی آبی گزرگاہوں سے گزرنے والے سامان کا حجم 73کروڑ16لاکھ 90ہزار ٹن رہا۔

 جنوری سے اگست تک کے اس عرصے کے دوران، وسطی صوبے ہوبے میں صوبائی سطح کے علاقوں میں آبی گزرگاہوں سے سب سے زیادہ سامان منتقل کیا گیا،جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 24.3 فیصد زیادہ تھا،اس کے بعد شمال مشرقی  صوبے لیاؤننگ اور جنوبی صوبے ہائی نان دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغانستان کے شہر کابل میں 2 بازاروں میں آگ ل...

افغانستان کے شہر کابل میں 2 بازاروں میں آگ لگ گئی۔افغان میڈیا کے مطابق مغربی کابل کے علاقے کوٹ سانگی میںواقع احمدی مارکیٹ میں لگی آگ قریب دوسری مارکیٹ تک پھیل گئی۔ایک ویڈیو میں آتشزدگی کے نتیجے میں جائے وقوعہ سے اٹھنے والے دھوائیں کو دیکھا جاسکتا ہے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اندرونی معاملات میں مداخلت ،ایرانی محکمہ خار...

ایران نے اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت پر برطانوی سفیر کو محکمہ خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔ایرانی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی محکمہ خارجہ کے حکام کی جانب سے ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے رد عمل پر ایرانی محکمہ خارجہ نے تہران میں تعینات برطانوی سفیر "سایمون شرکلیف" کو طلب کیا ہے۔ ایرانی محکمہ خارجہ کے ڈائریکٹر مینجر برائے مغربی یورپ کے امور نے اس اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، جعلی اور اشتعال انگیز باتوں کی آڑ میں برطانیہ کی جانب سے ایران کے اندورنی معاملات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اس کی مذمت کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ برطانوی فریق، یکطرفہ اور امتیازی بیانات جاری کرنے سے اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ وہ عملی طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف معاندانہ سنریو میں کردار ادا کرتی ہے۔اس موقع پر ایرانی محکمہ خارجہ کے عہدیدار نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس برطانیہ کے ہر قسم کے جارحانہ اقدام کیخلاف جوابی کاروائی کے بہت سارے آپشنز ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کراچی،نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے رینجرز اہل...

کراچی کے علاقے کوہی گوٹھ میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے رینجرز اہل کاروں کو زخمی کردیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اہلکار کوہی گوٹھ کے قریب ڈیوٹی پر موجود تھے کہ اس چیکنگ کے دوران مشتبہ افراد نے اہل کاروں پر فائرنگ کردی۔ رینجرز اہلکار اسنیپ چیکنگ میں مصروف تھے۔ اہل کاروں نے موٹر سائیکل پر سوار دو مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تھا، جس پر انہوں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں باآسانی کامیاب ہوگئے۔ ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔ جب کہ ان کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب زخمی اہل کاروں کو فوری طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمی اہل کاروں کی شناخت رمضان اور شاہد کے ناموں سے کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سابق کرکٹر عمران خان کو...

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے کپتان اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران خان کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان کی تصاویر کے ساتھ ان کے کرکٹ کیریئر کے اعداد و شمار بھی شیئر کئے گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے 88 ٹیسٹ میچز میں 3807 رنز اور 362 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 175 ایک روز میچز میں 3709 رنز اور 182 وکٹیں حاصل کیں۔ پی سی بی کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق عمران خان پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میں تیسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی ہیں اور ان کا بہترین فیگر ایک ٹیسٹ میں 14 وکٹیں ہے جو کسی بھی پاکستانی بولر کی جانب سے سب سے بہترین فیگر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ، مزید ایک مر...

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ، چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا ۔ قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران 13 ہزار 021 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 57 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این آئی اے رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.44 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا ہے، 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہم اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر عالمی سطح پر سی...

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہم اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر عالمی سطح پر سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کیلئے کام کر رہے ہیں اور عمران خان لوگوں کو انتشار کیلئے تیار کر رہے ہیں، ہم سیلاب متاثرین بچائو مہم میں مصروف ہیں اور تحریک انصاف عمران بچائو مہم میں،حکومت اور تحریک انصاف کی ترجیحات پوری قوم کے سامنے ہیں۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ہماری ساری توجہ سیلاب زدگان کی طرف ہے سیاست کی طرف نہیں، عمران خان کو معلوم ہے 25 مئی کی طرح اس بار بھی لوگ ان کی انتشار کی کال پر نہیں نکلیں گے،ان کو شکست صاف نظر آرہی ہے،اس لئے اب اپنے رہنمائوں اور کارکنان سے احتجاج میں شرکت کیلئے حلف لے رہے ہیں، سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ اداروں کی منت سماجت کے بعد یہ اب اپنے عہدیداروں اور کارکنان کی منت سماجت پر اتر آئے ہیں، 26 مئی کی صبح اعلان کرکے گئے تھے کہ 6 دن میں واپس آئوں گا، اس اعلان کو 6 ماہ گزر گئے ہیں، اب ہر جلسے میں احتجاج کی مسڈ کال دیکر چلے جاتے ہیں۔ لوگ انتشار کی کال کو ہر بار مسترد کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جاپان کی سعودی عرب اور دیگرعرب ممالک سے تیل...

جاپان کے وزیر برائے اقتصادیات، تجارت اور صنعت نشیمورا یاسوتوشی نے سعودی عرب اور دیگرعرب ممالک سے تیل کی مستحکم فراہمی کی ضمانت دینے کی درخواست کی ہے۔عرب نیوز کے مطابق نشیمورا نے بتایا کہ انہوں نے آرامکو کے ایگزیکٹوز سے ملاقات کی ہے اور سعودی عرب کے وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان سے بات چیت کی تجویز پیش کی ہے۔انہوں نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات کے صنعت اور جدید ٹیکنالوجی کے وزیر سلطان الجابر اور ابوظبی نیشنل آئل کمپنی کے سی ای او کے ساتھ ساتھ عمان کے توانائی اور معدنیات کے وزیر طلال العوفی سے بھی ملاقات کی ہے۔عرب نیوز جاپان کے ایک سوال کے جواب میں نشیمورا نے کہا کہ میں نے تیل اور ایل این جی کی مستحکم فراہمی کی درخواست کی۔ مجھے جواب ملا کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ امریکہ کی طرف سے عائد پابندیوں کی وجہ سے ایران اور روس سے درآمدات کی عدم موجودگی میں جاپان کی 90 فیصد سے زیادہ سپلائی اب عرب ذرائع سے آتی ہے۔نشیمورا نے کہا کہ جاپان، جس کے پاس وسائل کی کمی ہے، کے لیے خام تیل کی مستحکم سپلائی کو فروغ دینا اہم ہے۔ یہ درست ہے کہ روس سے تیل کی درآمد بند ہو گئی ہے اور مشرق وسطی پر انحصار بڑھ رہا ہے۔ ہم مارکیٹ کے نقطہ نظر سے خام تیل کے مخصوص ذرائع پر فیصلے کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جاپان نے اگست میں اپنے 95 فیصد تیل کے لیے مشرق وسطی پر انحصار کیا اور جولائی میں 98 فیصد، اس لیے ہم اس خطے کو توانائی کے تحفظ اور خام تیل کی مستحکم فراہمی کے حوالے سے انتہائی اہم تسلیم کرتے ہیں۔جاپان مشرق وسطی کے ساتھ اپنے توانائی کے کاروبار کو وسعت دینے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ صاف توانائی کے ساتھ ساتھ تیل اورگیس کو بھی شامل کیا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آٹھ ماہ کے دوران 9.1 ملین غیرملکی سیاحوں کی...

دبئی کے محکمہ معیشت و سیاحت نے کہا ہے کہ سال رواں کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران 9.1 ملین غیرملکی سیاح آئے دبئی پہنچے ہیں۔2021 کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران 3.2 ملین سیاح آئے تھے۔ اس سال یہ تعداد 184 فیصد سے زیادہ رہی ۔عرب میڈیا کے مطابق اگست کے دوران 10 لاکھ سیاح دبئی آئے۔ جنوری اور اگست کے دوران جتنے سیاح آئے ان کی تعداد کورونا وبا سے قبل اس مدت کے دوران دبئی آنے والے سیاحوں کے برابر ہے۔دبئی محکمہ معیشت و سیاحت نے بتایا کہ جنوری اور اگست 2022 کے دوران سب سے زیادہ انڈیا سے سیاحوں نے دبئی کا رخ کیا۔ ان کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ سلطنت عمان سے 9 لاکھ 83 ہزار، سعودی عرب سے 8 لاکھ 23 ہزار اور برطانیہ سے6 لاکھ 47 ہزار سیاح پہنچے ہیںروس سے 3 لاکھ 95 ہزار،امریکہ سے 3 لاکھ 49 ہزار، پاکستان سے 2 لاکھ 53 ہزار، فرانس سے 2 لاکھ 53 ہزار، جرمنی سے 2 لاکھ 47 ہزار جبکہ ایران سے دو لاکھ 13 ہزارسیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تہران میں مظاہروں کے بارے میں امریکہ کا بیان...

ایران نے مہسا امینی کی پولیس حراست کے بعد سے جاری مظاہروں کے بارے میں امریکہ کے اس بیان کو منافقت قرار دیا ہے کہ ایران کو مظاہرین پر تشدد کی مزید قیمت ادا کرنا پڑے گی، نیز ایران پر مزید پابندیاں لگائی جائیں گی۔سولہ ستمبر کو بے حجابی کے جرم میں گرفتار ہو کر پولیس حراست میں ہلاک ہونے والی مہسا امینی کی وجہ سے ایران میں مسلسل بد امنی کے واقعات ہو رہے ہیں۔پورے ملک میں پھیل چکے ہنگاموں میں اب تک بیسیوں مظاہرین اور سکیورٹی اہل کار مارے جا چکے ہیں۔امریکی صدر جوبائیڈن نے ایران میں بے حجابی کے حامی مظاہرین پر ایران کی طرف سے تشدد کی کارروائیوں کے بارے میں گذشتہ روز سخت بیان دیا جس پرا یران نے رد عمل دیتے ہوئے اسے ایرانی دوغلے پن کانام دیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے رد عمل میں کہا کہ بہتر ہوتا کہ امریکی صدر جوبائیڈن انسانی حقوق کے معاملے پر بات کرنے سے پہلے اپنے ملک امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ریکارڈ پر نظر ڈال لیتے اگرچہ منافقت اس طرح سوچنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتی۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کا یہ بیان انسٹا گرام کے ذریعے سامنے آیا ہے اور اسے ایرانی میڈیا نے بھی شائع کیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی صدر کا یہ بیان کہ وہ ایرانی قوم کے خلاف اور پابندیاں لگائیں گے انہیں واضح ہونا چاہیے کہ کسی بھی ملک پر عائد کردہ پابندیوں سے انسانیت کے خلاف جرائم کی اس سے بڑی مثال اور کیا ہو گی ۔گزشتہ رات وائٹ ہاوس سے جاری شدہ بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ایران کے خلاف غیر متعینہ اور مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی جن کا اطلاق امکانی طور پر اس ہفتے کے اواخر میں کیا جائے گا۔جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ امریکہ ایرانی عہدے داروں کو حالیہ واقعات کا ذمہ دار سمجھتا رہے گا اور ایرانی شہریوں کے آزادانہ احتجاج کے حق کی حمایت کرتا رہے گا۔ بیان میں امریکہ کے ایرانی خواتین کے ساتھ کھڑا ہونے کی بھی بات کی گئی اور کہا گیا کہ ایرانی خواتین کی بہادری پوری دنیا کو متاثر کرنے والی ہے۔گزشتہ روز ہی ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای نے الزام لگایا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل ایران میں بد امنی پھیلانے کے پیچھے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی خیمے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی تعلیم...

بدین (شِنہوا) پاکستانی خیراتی ادارے حسین شاہ بخاری ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین سید علی حیدر شاہ بخاری نے ایک خیمہ اسکول کے بچوں میں بستے، جوتے اور ٹافیاں تقسیم کی ہیں۔

یہ بچے سیلاب  سے متاثرہ اور اندرونی طور پر بے گھر افراد ہیں جو صوبہ سندھ کے ضلع بدین کے ماتلی ٹاؤن میں قائم خیمہ بستی میں رہائش پزیر ہیں۔ یہ خیمے چین کے عطیہ کردہ ہیں۔

بخاری نے آفت سے نمٹنے میں چین کی مدد اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی جانے والی امداد کی تعریف کی۔ ان سے متاثرہ افراد کو بنیادی تعلیم و صحت کی خدمات مل رہی ہیں۔

بخاری نے مزید کہا کہ "چین کے خیمے ہمارے معاشرے میں اچھا کردار ادا کررہے ہیں۔ بعض اوقات اب بھی یہاں بارش ہوتی ہے اور دھوپ بھی بہت تیزہوتی ہے۔

سندھ کے ضلع بدین کے  ماتلی ٹاؤن میں چین کے عطیہ کردہ خیمے کے باہر لوگوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

ماتلی کے اسسٹنٹ کمشنر نور احمد کھا رو نے شِنہوا سے گفتگو میں کہا کہ چین کے عطیہ کردہ خیمے پانی سے محفوظ اور گرمی روکنے والے ہیں۔  انہیں اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ ہوا اس سے باآسانی گزرسکتی ہے۔

پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سندھ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے جہاں جون کے وسط سے اب تک سیلاب سے کم از کم 759 افراد جاں بحق اور 8 ہزار 422 زخمی ہوئے۔ اس وقت 3 لاکھ 66 ہزار افراد خیموں میں قیام پز یر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماتلی ضلع بدین کے نشیبی علاقوں میں سے ایک ہے۔ یہاں کے بیشتر اسکول سیلاب زدہ ہو گئے جس سے انہیں نقصان پہنچا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان بچوں کا تعلیمی سال بچانے کے لئے انہیں کشادہ، ہوادار چینی خیموں میں تعلیم حاصل کرنے کی سہولت مہیا کی گئی۔ خیمہ اسکول میں کچھ اساتذہ بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

قریبی گاؤں کے رہائشی نوجوان استاد مانگن نے خود کو ایک رضاکار کے طور پر پیش کیا اور عہدیداروں سے کہا کہ وہ انہیں خیمے میں کچھ سہولیات مہیا کردیں تاکہ وہ طلبا کو مفت تعلیم دے سکیں۔

سندھ کے ضلع بدین کے شہر ماتلی میں چین کے عطیہ کردہ خیموں سے قائم بستی کا فضائی نظارہ ۔(شِںہوا)

مقامی حکام نے انہیں مناسب ماہانہ تنخواہ پر خیمہ اسکول کے لئے ملازمت پر رکھا ہے۔

مانگن نے شِنہوا کو بتایا کہ  یہاں سب طالب علم غریب ہیں اور بہت اچھا سیکھنے والے ہیں۔ وہ پڑھنے، لکھنے اور سیکھنے میں اعلیٰ ہیں۔ ان کشادہ خیموں کے سبب ان بچوں کو یہاں پڑھا یا جا رہا ہے۔

اس علاقے میں تقریباً 95 خیمے لگائے گئے تھے جس میں 379 بچوں سمیت 581 افراد رہائش پذیر ہیں۔

صحت کے بحران کے تنا ظر میں چین کے عطیہ کردہ 2 خیموں کی مدد سے ما تلی کے ٹینٹ کیمپ میں ایک کلینک قائم کیا گیا ہے۔

ایک ٹینٹ میں مریض  کا معائنہ کیا جا تا ہے جبکہ دوسرے ٹینٹ میں  فارمیسی بنائی گئی ہے، جہاں  تمام ادویات اندرونی طور پر بے گھر ہو نے والے افراد کو مفت فراہم کی جا تی ہیں۔ 

کھا رو نے کہا کہ یہ خیمے صحت کی سہو لیات فراہم کرنے کے لئے بہت فائدہ مند ہیں۔ ان میں ہر طرح کی حفاظت  اور خصوصیات موجود ہیں۔ انہیں زپس کا استعما ل کرتے ہوئے مکمل طور پر بند کیا جا سکتا ہے۔ یہ مچھروں کو داخل ہو نے سے بھی روک سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ریلیف کے کا موں کے لئے استعمال ہونے والوں میں  چین کے عطیہ کردہ خیموں کا معیار بہترین ہے۔

کھا رو نے چین کی امداد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان پہلے ممالک میں سے ایک تھا جو سیلاب آنے کے بعد فوری طور پر امداد کے لئے آیا۔

انہوں نے کہا کہ چین نے اشیاء کی مد میں مدد فرا ہم کی۔ یہ خیمہ بستی بھی چین کے مدد اور تعاون سے قائم کی گئی ہے۔

روس میں امریکی شہری کو جیل ہو گئی

روس میں پولیس افسر کو لاتیں مارنے کے جرم میں امریکی شہری کو جیل ہو گئی۔روسی میڈیا کے مطابق ڈیوٹی پر مامور پولیس افسر پر تشدد کے الزام میں گرفتار امریکی شخص کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔مغربی روس کے شہر وورونر کی عدالت نے 28 سالہ امریکی شہری کو پولیس افسر پر تشدد کا الزام ثابت ہونے پر ساڑھے چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔مجرم پر الزام تھا کہ اس نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسر پر تشدد کیا اور لاتیں ماریں، پولیس نے ٹرین میں نشے کی حالت میں امن عامہ میں خلل ڈالنے کے بعد امریکی شہری کو گرفتار کیا تھا۔روس کی بڑے جرائم کی تحقیقاتی کمیٹی نے کا کہنا تھا کہ امریکی شہری نے روس میں نافذ قانونی اقدامات کی خلاف ورزی کی ہے۔ مجرم کا نام رابرٹ گلمین بتایا گیا ہے۔امریکی شہری کے وکیل نے سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کا بندوبست کرنے کے لیے امریکی حکام سے رابطہ کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فلپائن میں 433 لوگوں کا لاٹری میں جیک پاٹ نک...

فلپائن میں ایک ہی لاٹری میں 433 لوگوں کا جیک پاٹ نکلنے کے واقعہ نے ریاضی دانوں کے سر چکرا دیے جبکہ اس حوالے سے تحقیقات کا مطالبات بھی سامنے آئے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق گرینڈ لوٹو کا سب سے بڑا انعام جیتنے والوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔گذشتہ ہفتے کے جیک پاٹ کا انعام 23 کروڑ 60 لاکھ پیسو (40 لاکھ امریکی ڈالر) تھا اور جیت کا عدد ایسے اعداد کی سیریز تھا جو سب نو سے تقسیم ہو سکتے تھے۔فلپائن میں سینیٹ کے اپوزیشن رہنما کوکو پیمینٹل نے ان 'مشتبہ' نتائج کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک ماہر نے بتایا کہ اگر ایک کروڑ لوگوں نے یہ لاٹری کھیلی تو اتنے لوگوں کے جیتنے کا امکان ایک کے بعد 1224 صفر لگانے کے بعد جو عدد بنے، اس میں سے ایک ہے۔یونیورسٹی آف فلپائن میں ریاضی کے پروفیسر گائیڈو ڈیوڈ نے کہا کہ یہ عدد اتنا بڑا ہے کہ مجھے اس کا نام بھی معلوم نہیں۔ ہم نے جتنی کائنات دیکھی ہے، اس میں مالیکیولز کی تعداد 80 صفر جتنی ہے۔گرینڈ لوٹو کے شرکا کو ایک سے لے کر 55 میں سے چھ اعداد چننے پڑتے ہیں۔ جیک پاٹ جیتنے کے لیے کسی کھلاڑی کے تمام چھ نمبرز وہی ہونے چاہییں جو لاٹری آپریٹر نے نکالے ہوں۔کوکو پیمینٹل نے لاٹری کے غیر معمولی نتائج کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ لاٹری گیمز جمہوریہ فلپائن سے منظور شدہ ہیں اس لیے ہمیں ان گیمز کی ساکھ کو برقرار اور محفوظ رکھنا ہے۔'اتوار کو اس لاٹری کے منتظم سرکاری ادارے فلپائن چیرٹی سویپ سٹیکس آفس (پی سی ایس او) کے جنرل مینیجر میلکوئیڈز روبلز نے کہا کہ کوئی بے ضابطگیاں نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فلپائن میں لوگوں کی عادت ہے کہ وہ سلسلہ وار نمبروں پر شرط لگاتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ماسکو کا یوکرینی علاقوں سے الحاق کسی صورت تس...

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ یوکرین کے علاقوں کے روس سے الحاق کے فیصلے کو کسی صورت میں بھی تسلیم نہیں کیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر بائیڈن نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ روس کے ساتھ یوکرینی علاقوں کے مبینہ الحاق کی حمایت کرنے والے کسی بھی فرد، ادارے یا ملک پر سخت پابندیاں عایدکرنے کے لیے امریکا کی مسلسل تیاری جاری ہے۔امریکی صدرنے اپنے یوکرینی ہم منصب ولادی میر زیلنسکی سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے علاقوں کے روس سے الحاق کے فیصلے کو کسی صورت میں بھی تسلیم نہیں کیا جائے گا۔امریکی صدر جو بائیڈن نے جلد ہی یوکرین کو 62 کروڑ 25 لاکھ ڈالر مالیت کے ہتھیاروں اور فوجی ساز وسامان کا نیا پیکج مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔صدر جو بائیڈن نے یوکرینی ہم منصب ولادی میر زیلنسکی کے ساتھ ایک فون کال میں اس پیکج کی اطلاع دی ہے اور یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔بائیڈن نے کہا کہ یوکرین کو جب تک امریکی امدادکی ضرورت ہے، یہ جاری رہے گی۔ انھوں نے زیلنسکی کو مطلع کیا کہ یوکرین کو اضافی ہتھیاروں اور ساز وسامان، بشمول ہیمارس، آرٹلری سسٹم، گولہ بارود اور بکتر بند گاڑیاں دینے کا اعلان آج کیا جا رہا ہے۔دریں اثنا امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے کہا ہے کہ یہ ہتھیار اگست 2021 سے یوکرین کے لیے امریکا سے ہتھیاروں کی 22ویں کھیپ کے تحت مہیا کیے جائیں گے۔مسٹر بلینکن کے بقول اسلحہ کی اس تازہ ترین ترسیل سے جنوری 2021 سے اب تک یوکرین کو امریکا کی جانب سے مہیا کی جانے والی مجموعی فوجی امداد 17.5 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کی ہو جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عالمی برادری کو ایرانی خلاف ورزیوں کے خلاف ک...

سعودی کابینہ نے ایک بار پھر اس بات کو دوہرایا ہے کہ عالمی برادری کو ایرانی خلاف ورزیوں کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا۔ ایران بین الاقوامی قوانین، روایات اور معاہدے پامال کررہا ہے۔سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کابینہ کا اجلاس جدہ کے قصر السلام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں ہوا ہے۔کابینہ نے عراق کے امن و استحکام کو خطرات لاحق کرنے والی تمام جارحانہ سرگرمیوں کو پھر سختی سے مسترد کیا ہے۔اجلاس میں کہا گیا کہ مالی سال 2023 کے قومی بجٹ کا ہدف سعودی عرب کی مالیاتی حیثیت کو مضبوط بنانا، اقتصادی شرح نمو کی مثبت شرح کو برقرار رکھنا اور وژن 2030 کے پروگراموں اور منصوبوں پر عمل درآمد جاری رکھنا ہے۔ قبل ازیں سعودی وزارت خزانہ نے توقع ظاہر کی تھی کہ 2023 کے قومی بجٹ کے مجموعی اخراجات 1114 ٹریلین ریال ہوں گے جبکہ مجموعی آمدنی کا تخمینہ 1123 ٹریلین ریال لگایا گیا ہے۔ اجلاس کے آغاز میں کابینہ کے ارکان کو متعدد ممالک کے قائدین کی طرف سے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کو ملنے والے ان پیغامات سے آگاہ کیا گیا۔کابینہ کو گزشتہ دنوں ہونے والی متعدد بین الاقوامی کانفرنسوں اور پروگراموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ سعودی عرب ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی اور بین الاقوامی شہری ہوابازی کی تنظیم ایکا کا رکن منتخب ہوا ہے۔ کابینہ نے کہا کہ عالمی تنظیموں میں سعودی عرب کی رکنیت اس بات کا اظہار ہے کہ عالمی تنظیموں میں مملکت کے موثر کردار کو تسلیم کیا جارہا ہے۔ وزیر مملکت و رکن کابینہ و قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر عصام سعید نے اجلاس کے بعد ایس پی اے کو بتایا کہ کابینہ نے تین بین الاقوامی گراف میں سعودی عرب کی نمایاں پوزیشن پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ڈاکٹر عصام نے کہا کہ سعودی کابینہ نے اساتذہ کے عالمی دن کے حوالے سے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کیعمل میں اساتذہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی نمایاں کوششوں کی بدولت معاشرہ ترقی کررہا ہے۔ اجلاس کے دوران متعدد فیصلے کیے گئے۔ کابینہ نے صنعتی مشاورت اور معدنیاتی مشاورت کے پیشوں کے پرمٹ کے اجرا کا اختیار وزارت تجارت سے لے کر وزارت صنعت و معدنیات کے حوالے کیا ہے جبکہ وادی الدواسر کمشنری میں تاریخی ویب سائٹ الفاو کے الزوار سینٹر کی ملکیت کنگ سعود یونیورسٹی سے لے کر محکمہ آثار قدیمہ کے سپرد کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مریم نواز نجی ایئر لائن کی پرواز سے براستہ د...

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پاسپورٹ واپس مل جانے کے بعد نجی ایئر لائن کی پرواز سے براستہ دوحہ لندن چلیگئیں۔ مریم نواز نے لندن روانگی سے قبل دادا، دادی اور والدہ کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی، ن لیگی نائب صدر کے ہمراہ ان کی ذاتی ملازمہ بھی ہیں۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز تقریبا ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

توہین الیکشن کمیشن نوٹس، عمران خان کی پٹیشن...

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان اور فواد چودھری کو توہین الیکشن کمیشن نوٹس کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی کی آئینی پٹیشن کی سماعت کے لیے لارجر بینچ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس صداقت علی خان، جسٹس مرزا وقاص رف اور جسٹس جواد الحسن پر مشتمل 3 رکنی لارجر بینچ (آج) جمعرات کو دوپہر ایک بجے آئینی پٹیشنوں کی سماعت کرے گا۔ توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف پٹیشنوں میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک انتظامی کمیشن ہے اور عدلیہ کا درجہ نہیں رکھتا۔ توہین عدالت کی کارروائی صرف عدلیہ کا اختیار ہے، لہذا الیکشن کمیشن کے نوٹس کالعدم قرار دیے جائیں۔ سماعت کے لیے مقرر کیے گئے لارجر بینچ نے عمران خان، فواد چودھری، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مریم کہتی ہیں ڈار کی ذمہ دار ہوں شہباز کی نہ...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آل شریف کی سیاست کا فیصلہ چند دن میں لندن کی میٹنگ میں ہونے جا رہا ہے، مریم کہتی ہیں کہ میں شہباز شریف کی حکومت سیخوش نہیں لیکن ڈار کی ذمہ دار ہوں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ اسحاق ڈار معاشی اعداد و شمار میں ٹمپرینگ کرنے میں ماہر ہیں، مفتاح اسماعیل مفت میں مارے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہا کہ مریم نے جنرل عاصم منیر کا نام لے کر نواز شریف کی خواہش کو خبر بنایا ہے، عوام اور فوج کو لڑانیکی سازش ناکام ہوگی۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آرٹیکل 245 کہنا آسان ہے لگانا مشکل ہے، وزیرداخلہ اپنے سائز اور ہوش میں رہیں۔ ووٹ کو عزت دو کی چیخیں نکلیں گی۔ٹویٹ سے لندن کی میٹنگ پر جلد قوم کو با خبر کروں گا، 15 نومبر تک سیاست آر پار ہوجائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دو ماہ بعد عہدے کی دوسری مدت پوری ہونے پر ری...

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی مدت پوری ہونے پر سبکدوش ہونے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ماہ بعد عہدے کی دوسری مدت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو جاوں گا، مسلح افواج خود کو سیاست سے دور کر چکیں اور دور ہی رہنا چاہتی ہیں، بیمار معیشت کو بحال کرنا معاشرے کے ہر حصے دار کی ترجیح ہونی چاہیے، مضبوط معیشت کے بغیر قوم اپنے ٹارگٹ حاصل نہیں کرسکے گی اور مضبوط معیشت کے بغیر سفارتکاری نہیں ہوسکتی۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ظہرانے کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کی۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ مسلح افواج نے خود کو سیاست سے دور کر لیا ہے اور اسی طرح رہنا چاہتی ہیں، پہلے بھی وعدہ کر چکا ہوں کہ مدت مکمل ہونے پر عہدہ چھوڑ دوں گا۔ تقریب میں شریک افراد کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے ظہرانے سے پہلے اجتماع سے خطاب کیا جس کے بعد مہمانوں سے گفتگو کرتے ہوئے غیر رسمی بات چیت بھی کی۔ آرمی چیف نے دو ماہ میں اپنی دوسری تین سالہ مدت پوری ہونے پر سبکدوش ہونے کے اپنے عہد کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق عمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی لاغر معیشت کو بحال کرنا معاشرے کے تمام طبقات کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، مضبوط معیشت کے بغیر قوم اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکے گی۔ پاکستانی سفارت کاروں کی ایک بڑی تعداد پر مشتمل سامعین سے اپنے خطاب میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مضبوط معیشت کے بغیر کوئی سفارت کاری نہیں ہو سکتی۔ پاکستان میں آ نے والے حالیہ سیلاب پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی بحالی میں عالمی شراکت داروں کی مدد ناگزیر ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کرکٹ آسٹریلیا نے بچوں سے جنسی زیادتی کے متاث...

کینبرا(شِنہوا) آسٹریلیا میں کرکٹ کی گورننگ باڈی نے کھیل میں شرکت کے دوران بچوں کےجنسی استحصال کے متاثرین سے معافی مانگ لی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا(سی اے) کے چیئرمین لچلن ہینڈرسن نے پیر کو تمام ریاستی اور علاقائی کرکٹ بورڈز سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ ان لوگوں کے لیے قومی ازالہ اسکیم میں اندراج کریں جو بچوں کے ادارہ جاتی جنسی استحصال کا شکارہوئے ہیں۔

اس اسکیم کو بچوں کے جنسی استحصال کے حوالے سے ادارہ جاتی ردعمل کے تحت قائم کیے گئے تاریخی رائل کمیشن کے بعد شروع کیا گیا ہے ۔

 یہ اسکیم متاثرین کو ذمہ دار ادارے سے 1 لاکھ 50ہزار آسٹریلوی ڈالر (96 ہزار 258امریکی ڈالرز) تک کے معاوضےکا حق دیتی ہے۔

ہینڈرسن نے پیر کو کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا اس اسکیم میں شامل ہونے کے لیے ابتدائی ہچکچاہٹ کےبعد اس معاملے پر اجتماعی کارروائی چاہتا ہے۔

انہوں نےایک میڈیا بیان میں کہا کہ تاریخی طور پر بچوں سے جنسی زیادتی ایک اندوہناک مسئلہ ہے جس سے معاشرہ اور کرکٹ سمیت بہت سے کھیل دوچار رہے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے میں کسی بھی ایسے شخص سے معافی مانگنا چاہتا ہوں جو آسٹریلوی کرکٹ میں شریک ہونے کے دوران جنسی استحصال کا شکار ہوا ہو۔

ا نہوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا ہم اس کو بدل نہیں سکتےلیکن ہمیں متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ہر ممکن تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مز ید کہا کہ ہمارے پاس بچوں کے تحفظ کے حوالے سے پالیسیوں اور طریقہ کار کا ایک سخت مجموعہ موجود ہے، ہمیں یہ یقینی بناناہوگا کہ ہم کسی ایسے شخص کی حمایت کر رہے ہیں جو ماضی میں اس قسم کے تجربے سے گزرا ہو  تاکہ ہم ان کی ہر ممکن مدد کریں۔

رائل کمیشن نے دسمبر 2017 میں اپنی حتمی رپورٹ شائع کی تھی ۔ رپورٹ میں ، مذہبی، برادری اور کھیلوں کی تنظیموں کے اندر بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے وسیع ثبوتوں کو بے نقاب کیا گیا تھا ۔

مغربی آسٹریلیا (ڈبلیو اے ) 8 ریاستی اور علاقائی کرکٹ تنظیموں میں سے واحد ہے جس نے ازالہ اسکیم پر دستخط کیے ہیں، 2020 میں ساتھ ہی کھیلوں کی مقتدر تنظیموں جیسا کہ آسٹریلین فٹ بال لیگ (اے ایف ایل )، قومی رگبی لیگ (این آر ایل ) اور نیٹ بال آسٹریلیا نے ایسا کیا ہے۔

ہینڈرسن کا یہ بیان ستمبر میں سپریم کورٹ کی جانب سے سابق ایلیٹ جونیئر کرکٹ کوچ ایان کنگ کی قید کی سزا میں تقریباً 2 سال کی توسیع کے بعد سامنے آیا ہے ۔

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ قومی دن کی تعطیلات ۔ تفریح

چین کے وسطی صوبہ ہونان کی کاؤنٹی جیانگ یونگ میں لوگ قومی دن کی ایک ہفتہ طویل تعطیلات میں  کتب خانے میں کتابوں کا مطا لعہ کر رہے ہیں ۔ (شِںہوا)

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ قومی دن کی تعطیلات ۔ تفریح

چین کے مشرقی صوبہ ژےجیانگ کے گاؤں چھینگ بی میں سیاح قومی دن کی ایک ہفتہ طویل تعطیلات میں تیراکی سے لطف اندوز ہورہے ہیں ۔ (شِںہوا)

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ قومی دن کی تعطیلات ۔ تفریح

چین کے وسطی صوبہ ہونان کی کاؤنٹی لان شان میں سیاح قومی دن کی ایک ہفتہ طویل تعطیلات میں خوبصورت علاقے یون بنگ شان کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ قومی دن کی تعطیلات ۔ تفریح

چین کے وسطی صوبہ ہونان میں ژیانگ جیا جی کے خوبصوت مقام باؤ فینگ ہو میں سیاح قومی دن کی ایک ہفتہ  طویل تعطیلات میں کشتی کی سیر کررہے ہیں ۔ (شِںہوا)

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ قومی دن کی تعطیلات ۔ تفریح

چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کی کاؤنٹی ڈان ژائی میں سیاح قومی دن کی ایک ہفتہ طویل تعطیلات کے دوران پرفارمنس سے لطف اندوز ہورہے ہیں ۔ (شِںہوا)

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، سائنس و ٹیکنالوجی اختراع میں چینی سیکی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی سیکیورٹیز نے کاروباری اداروں میں سائنس و ٹیکنالوجی اختراع کے فروغ میں سرمایہ فراہم کر تے ہو ئے تعمیری کردار نبھایا ہے۔

سیکیورٹیز ایسوسی ایشن آف چائنہ کی رپورٹ کے مطابق چین میں نیس ڈیک طرز کے سائنس و ٹیکنالوجی اختراع بورڈ (یہ شنگھائی اسٹاک ایکسچینج میں اسٹار مارکیٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) پر ابتدائی عوامی پیشکشوں (آئی پی اوز) کی تعداد اور شین ژین  اسٹاک ایکسچینج پر ٹیکنالوجی ہیوی چی نیکسٹ مارکیٹ ، ملک میں 2021 کے دوران کل آئی پی اوز کا 75.68 فیصد رہی۔

خاص کرسائنس و ٹیکنالوجی ٹیک اختراع بورڈ میں  درج 165 اداروں نے گزشتہ برس آئی پی اوز سے تقریباً 211.6 ارب یوآن (تقریباً 29.8 ارب امریکی ڈالر) حاصل کئے جو پورے سال جمع کردہ چین کے مجموعی آئی پی او فنڈز کا 35.51 فیصد ہے۔ 

سال 2021 میں 199 چی نیکسٹ آئی پی او سے جمع کردہ رقم 149.4 ارب یوآن تھی جو مجموعہ کا 25.07 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس 481 کمپنیوں نے عوام سے مقامی طور پر رجوع کیا اور 592.62 ارب یوآن اکٹھے کئے۔

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یورپ اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو بین الاق...

رم اللہ (شِنہوا) فلسطین نے یورپی ممالک  پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ  اپنے تعلقات کو مشروط کریں۔

اس میں  اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کی قراردادوں اورانسانی حقوق کے اصولوں کی پاسداری شا مل ہو نی چا ہئیے۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی برادری کوچاہیئے کہ وہ اسرائیل کو فلسطینی شہر یوں کے خلاف مغربی کنارے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا براہ راست ذمہ دار ٹھہرائے ،اور فوری طور پر اس کو روکنے کے لیے اسرائیل پر حقیقی دباؤ ڈالیں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل صورتحال کی اشتعال انگیزی پر بضد ہے اور ہم اس کشیدگی کے خطرات کو سنجیدگی سےدیکھ رہے ہیں جو اس کے مفادات کو پورا کرتے ہیں۔

یہ مطالبہ یورپی یونین واسرائیل ایسوسی ایشن کونسل کے 12ویں اجلاس سے قبل سامنے آیا ہے جو کہ برسلزمیں منعقد ہوگا ۔ اس اجلاس میں تجارت، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، ثقافت، سائنس اورٹیکنالوجی جیسے موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔

یہ اجلاس مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہر یوں کے درمیان جاری کشیدگی کے مو قع پر ہو رہا ہے۔

فلسطین کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جنوری کے آغاز سے لے کر اب تک مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 100 سے زائد فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔

 اس کے برعکس اسرائیلی شہروں میں مارچ سے لے کر اب تک فلسطینی شہر یوں کے حملوں میں 18اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ترک فٹ بال کلب نے عوامی جمہو ریہ چین کی 73...

استنبول(شِنہوا) ترک فٹ بال کلب بیسکٹاس نے استنبول میں ایک ڈربی میچ کے دوران عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 73 ویں سالگرہ منائی۔

اسٹیڈیم میں ایک بڑے ڈیجیٹل بینر پر چینی، ترکی اور انگریزی میں بیسکٹاس کی مبارکباد کے پیغامات نمایاں تھے ۔ اسے اسٹیڈیم میں موجود40 ہزارسے زیادہ شائقین اورٹی وی پر  لاکھوں  ناظرین نے دیکھا۔

ان تہنیتی پیغامات  پر درج تھا کہ ہم تہہ دل سے  عوامی جمہو ریہ چین کے قیام کی 73 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، چین اور ترکی کےدرمیان دوستی ہمیشہ قائم رہے۔

میچ سےقبل بیسکٹاس کے صدر احمت نور سیبی  نے ترکی میں چینی سفارت خانہ کے ناظم الامور چھنگ ویہوا کی میزبانی کی اور بیسکٹاس کی جرسی پیش کی۔

بیسکٹاس 1903 میں قائم ہوا  اور یہ 2017 سے چین کا قومی دن منا رہا ہے۔

چین ، گاڑیاں تیارکرنے والے شعبے کی آمدنی میں...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی آٹوموبائل مینوفیکچرنگ صنعت نے رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران آمدنی میں مثبت اضافہ ریکارڈ کیا  ہے ۔

قومی ادارہ برائے شماریات  (این بی ایس ) کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری تا اگست کے عرصہ کے دوران اس شعبے میں تقریباً 57 کھرب یوآن (تقریباً802.84 ارب امریکی ڈالرز) کا کاروبار ہوا، جوکہ 3.3 فیصد زیادہ ہے۔

چا ئنہ آٹوموبائل تیار کنندگان کی ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملک کی آٹوموبائل پیداوار 1 کروڑ69لاکھ 70ہزاریونٹس تک پہنچ گئی، جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 4.8 فیصد زیادہ ہے۔

 آٹوموبائل کی فروخت مجموعی طور پر1 کروڑ 68 لاکھ 60 ہزار یونٹس رہی، جو کہ سال 2021 کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.7 فیصد زیادہ ہے۔

قومی ادارہ شماریات  کے اعداد و شمار  کے مطا بق  استعمال کی ترغیب  دینے والی پالیسیوں نے اگست کے دوران صنعت کے منافع کو گزشتہ سال کی نسبت 100 فیصد بڑھانے میں مدد فراہم کی ہے ۔

اس شعبے کا منافع سال 2022کے پہلے 8 ماہ کےدوران  گزشتہ سال کی نسبت 7.3 فیصد کم ہوا، جس میں پہلے 7 مہینوں کے دوران 7.1 فیصد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے ۔

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں ہائی نان کے یانگ پو اقتصادی ترقیاتی...

یانگ پو (شِنہوا) ہائی نان کے شمال مغرب میں 1992 میں ریاستی سطح کے ترقیاتی زون کا قائم عمل میں آیا تھا۔ یہ یانگ پو اقتصادی ترقیاتی زون ہائی نان آزادانہ تجارتی بندرگاہ کا ابتدائی اور نمائشی علاقہ ہے۔

چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے یانگ پو اقتصادی ترقیاتی زون میں یانگ پو بانڈڈ پورٹ کا پینورامک فضائی نظارہ ۔ (شِنہوا)

چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے یانگ پو اقتصادی ترقیاتی زون کا پینورامک فضائی نظارہ ۔ (شِنہوا)

چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے یانگ پو اقتصادی ترقیاتی زون میں یانگ پو بین الاقوامی کنٹینر بندرگاہ کا پینورامک فضائی نظارہ ۔ (شِنہوا)

چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے یانگ پو اقتصادی ترقیاتی زون میں پیٹروکیمیکل فنکشنل علاقے کا پینورامک فضائی نظارہ ۔ (شِنہوا)

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

البانیہ، دارالحکومت ترانہ میں چینی ثقافت کا...

ترانہ (شِنہوا) البانیہ کے دارالحکومت ترانہ  میں چینی ثقافتی سرگرمیوں پر مبنی ایک سلسلے کا انعقاد کیا گیا۔ پیر سے شروع ہونے والی اس سر گر می میں جمعہ کی شام شہر کے مرکز میں ہو نے والا چینی ثقافت پر مبنی گالا بھی شامل تھا۔

گالا میں ہزاروں افراد شریک ہوئے ۔وہ چینی پکوانوں سے لطف اندوز ہوئے، کاغذ کاٹنا سیکھا، چینی خطاطی کی مشق کی ، چائے کا فن دیکھا اور چینی گیتوں اور رقص کی پرفارمنس کو سراہا۔ اس میں البانوی گلوکاروں اور رقاصوں نے بھی حصہ لیا۔

چینی ثقافتی ہفتہ 2022 کا انعقاد چینی سفارت خانہ کے لئے بلدیہ ترانہ اور ملک کی وزارت ثقافت کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ ہفتہ کا آغاز پیر کے روز تائی چی شو سے ہوا ۔

البانیہ میں چینی سفیر ژو ڈینگ نے کہا کہ چینی ثقافتی ہفتہ البانیہ میں زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ ساتھیوں کو مختلف قسم کی چینی ثقافت سے روشناس کرائے گا ۔یہ البانیہ کے عوام کو چینی ثقافت کی انوکھی دلکشی کی تعریف کا موقع دے گا۔

منگل کو چینی سفارت خانہ نے ایک استقبالیہ اور چین-البانیہ تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا۔

نمائش میں 57 تصاویر پیش کئی گئیں جو 1960 اور 1970 کی دہائی میں اقتصادی اور ثقافتی تبادلوں جیسے مختلف شعبوں میں چینی اور البانیہ کے عوام کے درمیان تعاون و دوستی کی عکاسی کرتی تھیں۔

ہفتے کے دوران چینی اور البانوی فنکاروں نے مشترکہ طور پر اسٹیج پر چینی اور البانوی رقص اور موسیقی پیش کی۔

چین میں دریائے یانگسی طاس کے قرض توازن میں ا...

شنگھائی (شِنہوا) دریائے یانگسی طاس خطے میں قرض توازن اگست کے اختتام پر 551.4 کھرب یوآن (78.9 کھرب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 13.9 فیصد زائد ہے۔

پیپلزبینک آف چائنہ کے شنگھائی صدردفتر کے مطابق اگست کے اختتام پر چینی یوآن میں قرض توازن 538.7 کھرب یوآن تھا جو گزشتہ برس کی نسبت 14.3 فیصد زائد ہے۔

غیرملکی کرنسی میں اگست کے اختتام تک قرض توازن 183.9 ارب امریکی ڈالرز رہا جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 5.2 فیصد کم ہے۔

اگست کے اختتام تک خطے کے ڈیپازٹ گزشتہ برس کی نسبت 13.3 فیصد بڑھ کر 672.1 کھرب یوآن ہوچکے تھے۔

دریائے یانگسی طاس خطے میں شنگھائی، جیانگ سو، ژے جیانگ اور انہوئی صوبے شامل ہیں۔

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل کا عدم تشدد کےعال...

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عدم تشدد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں امن اور باہمی احترام پر زور دیا ہے ۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے  کہا ہے کہ عدم تشدد کا عالمی دن نہ صرف مہاتما گاندھی کا یوم پیدائش ہے بلکہ ان اقدار کےدن کےطور پر بھی منایا جاتا ہے جس کو انہوں نے مجسم صورت دی تھی۔

 انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں تک اس کی گونج سنائی دیتی رہی جس میں امن، باہمی احترام اور ہر فرد کے لیے لازمی وقار شامل ہے ۔

گوتریس نے کہا کہ یہ دنیا اب ان اقدار کے مطابق بسر نہیں ہورہی ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بڑھتے ہوئے تنازعات اور موسمیاتی ابتری، غربت، بھوک اور بڑھتی ہوئی عدم مساوات، تعصب، نسل پرستی اور بڑھتے ہوئے نفرت انگیز اظہارخیال کا مشاہدہ کررہے ہیں۔

 اخلاقی طور پر دیوالیہ پن کا شکار عالمی مالیاتی نظام بھی اس کا حصہ ہے ،جو کہ ترقی پذیر ملکوں کے لیے غربت سے بچاؤاور بحالی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

گوتریس نے کہا کہ گاندھی کی ان اقدارکو اپناتے ہوئے اور ثقافتوں اورسرحدوں سے ماورا ہوکر دنیا کے سب لوگوں کے لئے زیادہ  بہتر اورپرامن مستقبل کی تعمیرممکن ہوسکتی ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ اس میں لوگوں کی صحت، تعلیم، باعزت روزگار اور سماجی تحفظ میں سرمایہ کاری شامل ہے، جس کے ذریعے لوگوں کو گرنے سے بچایا جا سکتا ہے  ،اور ضرورت پڑنے پر ان کی مدد کی جاسکتی ہے ،اور تمام ملکوں کے لیے سرمایہ کاری تک رسائی اور قرض سے نجات کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔

انہوں نے بین الاقوامی برادری پربھی زور دیا کہ وہ ترقی پذیر ملکوں کی مددکریں تاکہ وہ مضبوط بنیادی ڈھانچے  کی تعمیر کرتے ہوئے  آبادیوں کو موسمیاتی تغیر کے اثرات سےمحفوظ رکھ سکیں،اور تمام لوگوں کے حقوق اور وقار کو محفوظ اور برقراررکھا جا سکے ۔ 

انہوں نے کہا کہ سب کی شمولیت کے لیے ٹھوس اقدامات ہونے چا ہئیں تاکہ ثقافتوں کی کثرت ، کثیر المذہبی اور کثیر النسلی معاشرے  خطرہ کی بجا ئے صحت مندی کی علا مت ہوں ۔

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، لاٹری کی فروخت میں اگست کے دوران 5.7 فی...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں اگست کے دوران 34.48 ارب یوآن (تقریباً 4.86 ارب امریکی ڈالرز) مالیت کی لاٹری فروخت ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 5.7 فیصد زائد ہے۔

وزارت خزانہ کے اعدادوشمار کے مطابق اگست میں سماجی نظام کی معاونت کے لئے فروخت ہونے والی لاٹری ٹکٹ کی مالیت 12.67 ارب یوآن رہی جو ایک برس قبل کے مقابلے میں 10.7 فیصد زائد ہے۔

کھیلوں کی صنعت کی معاونت کے لئے لاٹری ٹکٹوں کی فروخت گزشتہ برس کی نسبت 3.1 فیصد بڑھ کر 21.81 ارب یوآن ہوگئی۔

اعداد وشمار کے مطابق چین میں ابتدائی 8 ماہ کے دوران 247.91 ارب یوآن مالیت کے لاٹری ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 0.2 فیصد زائد ہے۔

چین کے لاٹری انتظامی قوانین کے تحت ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل کردہ رقم کو انتظامی اخراجات، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور انعامات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آسٹریلیا کے بورو وا میں آئرش اون میلہ

سڈنی (شِںہوا) آسٹریلیا کا بورووا مقامی بھیڑوں سے عمدہ اون کے حوالے سے مشہور ہے،یہاں آئرش اون میلے جیسی اہم تقریب کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔ جس میں مقامی افراد بھیڑوں سے اون اتارنے کی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

بھیڑوں کے ریوڑ سڑکوں پر چلتے ہیں، مقامی باشندے مختلف سرگرمیوں میں فعال طریقے سے شریک ہوتے ہیں ،اور خوبصورت بچے بھیڑوں کے کھلونوں سے کھیلتے ہیں۔

آسٹریلیا کے شہر بورووا میں آئرش اون میلہ کے دوران ایک شخص بھیڑ کا اون اتاررہا ہے ۔ (شِںہوا)

آسٹریلیا کے شہر بورووا میں آئرش اون میلہ کے دوران بھیڑوں کا ایک ریوڑ۔ (شِںہوا)

آسٹریلیا کے شہر بورووا میں آئرش اون میلہ کے دوران ایک بچہ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

آسٹریلیا کے شہر بورووا میں آئرش اون میلہ کے دوران بچوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین اور پاکستان نے ڈیری صنعت کو فروغ دینے کے...

نان ننگ (شِنہوا) چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خود اختیارخطے کے دارالحکومت نان ننگ میں واقع ایک بڑی چینی ڈیری کمپنی رائل گروپ کمپنی لمیٹڈ کی خود کار پیداواری ورکشاپ میں بھینس کے دودھ سے تیار کردہ ہزاروں مختلف قسم کی ڈیری مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔

رائل گروپ کے مطابق بھینسوں پرتحقیق کے شعبے میں چین اور پاکستان کے درمیان تعاون کی بدولت چینی صارفین پرامید ہیں  کہ  وہ مستقبل قریب میں بھینس کے دودھ اور اس کی ڈیری مصنوعات میں پاکستانی غذائی اجزاء کا ذائقہ چکھ سکھیں گے۔

رائل گروپ کے نائب صدر ٹینگ کوئی جن نے کہا کہ بھینس کے دودھ میں اعلیٰ غذائیت کی قدر اور اچھی مارکیٹ کا امکان ہے۔ حالیہ برسوں میں ہماری مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 2010 میں بھینس کے دودھ کی مصنوعات گروپ کے کل پیداواری حجم کا صرف 20 فیصد حصہ تھی لیکن اب یہ تقریباً 50 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔

چین کے جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے میں قائم بھینسوں کی افزائش نسل کا ایک مرکز۔ چین اور پاکستان نے بھینسوں کے متعلق تحقیقی تعاون کو مزید مضبوط کرلیا ہے۔ (شِنہوا)

ٹینگ نے مزید کہا کہ مارکیٹ کی طلب میں اضافے سے اگرچہ گروپ نے ملک بھر میں بھینسوں کی افزائش نسل کے 28 معیاری مراکز قائم کئے ہیں تاہم بھینس کے خام دودھ کی فراہمی اب بھی کمپنی کے لئے ناکافی ہے۔

دودھ کے ذرائع بڑھانے اور طلب پوری کرنے کےلئے گروپ نے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ تعاون کرنے کا فیصلہ کیا،  اور اپنی ذیلی کمپنی رائل سیل بائیو ٹیکنالوجی (گوانگ شی ) لمیٹڈ کے ذریعے رائل سیل کے چین پاکستان وبا فری چراگاہ اور افزائش منصوبہ کے نام سے ایک مشترکہ منصوبہ کا افتتاح صوبہ پنجاب میں کیا ہے۔

ٹینگ نے کہا کہ ایک پاکستانی بھینس کے دودھ کی سالانہ پیداوار 3 ٹن تک پہنچ سکتی ہے، جو گوانگ شی میں مقامی قسم کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہے۔ مقامی بھینسوں کے ساتھ درآمد شدہ منجمد سیمن کی کراس بریڈنگ سے دودھ کی پیداوار بہتر کی گئی ہے تاہم  اس میں مزید وقت درکار ہے۔

رائل سیل نے پا کستان کے  جے ڈبلیو ایس ای زیڈ  گروپ کے ساتھ  مشتر کہ منصوبے پر اتفاق کیا ہے ۔ اس کےتحت  مقامی بھینسوں کی صنعت کو فروغ دینےکے لیے 10 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا ئے گی۔اب را ئل سیل نے   اس کے تحت  لا ہور میں پہلی بھینس ایمبر یو پروڈکشن اینڈ ریسرچ لیبارٹری قائم کی ہے جو کہ فعال ہو چکی ہے۔

رائل سیل کے شعبہ سمندرپار کاروبار کے ڈائریکٹر چھن جن جی نے کہا کہ جنین درآمد باہمی طور پر سود مند پالیسی ہے ۔ ہمارے پاکستانی ہم منصبوں نے نیلی راوی بھینس کے جینیاتی فوائد پر تحقیق  اور کھوج کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

چھن نے مزید کہا کہ لاہور میں تعمیر کردہ لیبارٹری اعلیٰ پیداوار والی نیلی راوی بھینس جنین تیارکرنے میں پرعزم ہے ۔

پاکستان میں ایک فارم تعمیر کیا گیا ہے جہاں 5 ہزار بھینسوں کے رہنے کی گنجائش ہے۔ یہ فارم پاکستان اور چین کی بھینسوں کی نسلوں اور دودھ کی پیداوار دونوں کو بہتر بنانے کے لئے تعمیر ہوا ہے۔

چھن کے مطابق افزائش نسل میں دونوں فریقین کے درمیان تعاون میں دودھ  و گوشت مصنوعات کی صنعتوں کی ترقی اور جدید بڑے پیمانے پر بھینسوں کے لئے متعدد چراگاہوں کی تعمیر  شامل ہے۔ اس میں مشترکہ طور پر پاکستان، چین، آسیان ممالک اور مشرق وسطیٰ کی مارکیٹ کو وسعت بھی دی جا ئے گی۔

رائل سیل بائیوٹیکنالوجی (گوانگ شی) لمیٹڈ کے ٹیکنیکل ماہرین پاکستانی محققین کو بھینس کے جنین منتقل کرنے بارے ہدایت دے رہے ہیں۔چین اور پاکستان نے بھینسوں کے متعلق تحقیقی تعاون کو مزید مضبوط کرلیا ہے۔ (شِنہوا)

توقع ہے کہ دونوں فریقین رواں سال اکتوبر میں مشترکہ سرمایہ کاری سے قائم کی جانے والی بھینس کی پہلی چراگاہ کی تعمیر کا آغاز کریں گے۔

 اس کی تکمیل اور اگلے سال جون میں فعال ہونے کے بعد پاکستان میں تقریباً 300 ملازمین کو بھرتی کیا جائے گا۔

عوامی جمہوریہ چین کی 73 ویں سالگرہ پر غیرملک...

بیجنگ (شِنہوا) کئی ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے رہنماؤں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور عوامی جمہوریہ چین  کے صدر شی جن پھنگ کو ٹیلی فون کیا یا خطوط بھیجے ، اور انہیں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 73 ویں سالگرہ مبارکباد دی۔ 

عالمی رہنما ؤں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی آمدہ 20 ویں قومی کانگریس کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

عوامی جمہوریہ کوریا کے رہنما کم جون ان نے اپنی حکومت اور عوام کی جانب سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ، عوامی جمہوریہ چین اور برادر چینی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔

کیوبا کے عوام، پارٹی اور حکومت کی جانب سے کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے فرسٹ سیکرٹری اور کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل نے صدر شی جن پھنگ کو دلی مبارکباد پیش کی۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 73 ویں سالگرہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی آمدہ  20 ویں قومی کانگریس کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انتہائی مخلصانہ اور دوستانہ مبارکباد پیش کی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ امریکی عوام چینی عوام کی خوشحالی کی خواہش میں ان کے ساتھ ہیں۔

تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن نے کہا کہ تھائی لینڈ اور چین نے عالمی مشکلات اور مختلف غیرمستحکم عوامل کا سامنا کرتے ہوئے ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔

انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے اس یقین کا اظہار کیا کہ دوطرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے جذبے کے تحت دونوں ممالک باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کو وسیع اور گہرا کرتے رہیں گے۔

سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب نے کہا کہ چین نے گزشتہ دہائیوں میں قابل ذکر ترقیاتی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ توکائیف نے قازق عوام کی جانب سے صدر شی جن پھنگ اور چینی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے تجویز کردہ گلوبل ڈیو یلپمنٹ انیشی ایٹو اور گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو تمام ممالک کے مشترکہ مفادات پر مبنی ہے، اس کا مقصد دنیا بھر میں لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانا اور عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے مالیاتی لیزنگ کے شعبے میں توسیع

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ بینکنگ ایسوسی ایشن کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوول کرونا وائرس کے باوجود چین کے مالیاتی لیزنگ شعبے میں سال 2021 کے دوران پائیدار توسیع ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق سال 2021 کے اختتام پر ملک کی مالیاتی لیزنگ شعبے کے مجموعی اثاثے 35.8 کھرب یوآن (تقریباً 504.24 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ چکے تھے جو ایک برس قبل کی نسبت 3.69 فیصد زائد ہے۔

سبز ترقی بارے مصنوعات میں گزشتہ برس تیز رفتار ترقی ہوئی۔ اعداد وشمار کے مطابق نیا شامل کردہ سبز لیزنگ کاروبار سال 2021 میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 81.75 فیصد بڑھ کر 124.34 ارب یوآن ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق اس شعبے نے حقیقی معیشت کی معاونت کو بھی بڑھایا ، جبکہ ساتھ ہی اسٹریٹجک ابھرتے اور لاجسٹک شعبوں پر توجہ بھی مرکوز رہی۔

چین نے چھنگ ہائی۔ تبت سطح مرتفع میں بادلوں پ...

بیجنگ (شِنہوا) ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ کے مطابق چین نے حال ہی میں چھنگ ہائی ۔ تبت سطح مرتفع میں بادلوں پر نمک پاشی کے لئے ونگ لوونگ ۔2 ایچ لارج سول ان مینڈ ائیریل وہیکل (یواے وی) استعمال کی ہے۔

ملک کے صف اول کے طیارہ ساز ادارے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ نے بتایا کہ ونگ لوونگ-2 ایچ نے بارش برسانے والے بادلوں کا سراغ لگایا، اور سطح مرتفع پر سان جیانگ یوآن خطے کے ایمی ما چھن رینج میں مصنوعی بارش اور برفباری میں کامیابی سے اضافہ کیا۔

یہ آپریشن چائنہ موسمیاتی انتظامیہ (سی ایم اے) کے موسمی ترمیم مرکز، سی ایم اے کے ماحت موسمیاتی مشاہدہ مرکز، اے وی آئی سی (چھنگ ڈو) ان مینڈ ایئریل وہیکل سسٹم کمپنی لمیٹڈ اور دیگر کئی اداروں نے مشترکہ طور پر انجام دیا۔

اے وی آئی سی کے مطابق بارش میں اضافہ کے لئے  بڑی یواے وی میں کیٹالائزنگ ڈیوائس لگائی گئی تھی۔

اس میں چھنگ ہائی ۔ تبت سطح مرتفع پر بارش والے بادل کا سراغ لگانے اور بارش میں اضافہ کرنے والے بادلوں کی خاصیت اور ساخت بارے مطالعہ کرنے کے لئے ڈیٹا فراہم کرنے والا آلہ بھی موجود تھا۔

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی جمہوریت قومی حقائق پر مبنی اور سیکھنے...

یاؤاندے (شِنہوا) کیمرون کے ایک معروف قانون ساز نے کہا ہے کہ چین کی حیران کن پیش رفت اور ترقی اس حقیقت کا اظہار ہے کہ وہ جمہوریت کے مضبوط ماڈل پرعمل پیرا ہے۔

کیمرون کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر تھیوڈور داتوو نے شِنہوا سے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ چینی جمہوریت نے عام افراد میں اپنی برادریوں اور معاشرے کو چلانے میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی گنجائش پیدا کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین میں جمہوریت صرف فیصلہ سازی تک محدود نہیں بلکہ یہ ملکی ترقی پر بھی توجہ مرکوز کرتی ہے۔

داتوو نے کہا کہ ادارہ جاتی انتظامات کے تحت پورے عمل میں عوامی جمہوریت، جمہوری انتخابات، مشاورت، فیصلہ سازی، انتظام اور نگرانی کے درمیان حقیقی رابطے ممکن بناتی ہے۔

سینئر قانون ساز نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک ہی قسم کا جمہوری نظام نہیں ہوسکتا، کیونکہ ملکوں کی تاریخ اور ثقافتیں مختلف ہیں۔ ہر ملک کو ایک ایسا جمہوری نظام وضع کرنا چاہیے جو اس کے اپنے حالات کے موافق ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی حکمرانی کا مقصد عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود ہوتا ہے۔

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں