کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کی نائب وزیر شین بیلی دارالحکومت بیجنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کی نائب وزیر شین بیلی دارالحکومت بیجنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
چین کے نائب وزیرخارجہ ما ژاؤ شو دارالحکومت بیجنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں صحافی ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وینزویلا میں شدید بارشوں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں درجنوں انسانی جانوں اور بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ انتونیو گوتریس نے وینزویلا کی حکومت اور ملک کے متعدد قصبوں خصوصاً شمالی ریاست اراگوا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والوں کے خاندانوں سے گہری تعزیت کا اظہار کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ سب سے زیادہ متاثرہ لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، وینزویلا کے حکام کی ہنگامی امدادی کوششوں میں تعاون فراہم کر رہا ہے۔
لاس اینجلس(شِنہوا) ناسا کی جیمزویب ٹیلی سکوپ نے تخلیق کے مشہورستونوں کی تصاویراتارلی ہیں،جہاں گیس اور دھول کے گھنے بادلوں کے اندر نئے ستارے جنم لے رہے ہیں۔
تین جہتی ستون شاندار پتھرکی اشکال کی طرح نظر آتے ہیں، لیکن اس سے کہیں زیادہ سرایت پزیری کی صلاحیت کے حامل ہیں۔ ناسا کے مطابق، یہ کالم سرد انٹرسٹیلر گیسوں اور دھول سے بنے ہیں جو نزدیکی انفرا ریڈ روشنی میں نیم شفاف دکھائی دیتے ہیں۔پہلی بار 1995 میں ناسا کی ہبل ٹیلی سکوپ کے ذریعے تخلیق کے ستونوں کی تصاویر لی گئی تھی، ناسا کے مطابق ان کے بارے میں جیمزویب ٹیلی سکوپ کے اس نئے نظریہ سے محققین کو نئے بننے والے ستاروں کی بہت زیادہ درست گنتی کے ساتھ ساتھ،کائنات کے اس حصے میں گیس کی مقدار کی نشاندہی کرکے ستاروں کی تشکیل کے ماڈلز کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ انڈونیشیا کے گروپ آف 20 (جی20) کے صدر کی حیثیت سے اس کے کردار کی حمایت اور توقع کرتا ہے کہ جی 20 کا آئندہ ہونے والا سربراہ اجلاس کوویڈ-19 ردعمل،اقتصادی بحالی، اور خوراک اور توانائی کی موثر فراہمی کے حوالے سے کردار ادا کرے گا۔
نائب وزیرخارجہ ما ژاؤشونے جمعرات کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نومبر میں بالی میں ہونے والے سربراہ اجلاس کے"ایک ساتھ بحالی،مضبوط بحالی " کے خیال کی حمایت کرتا ہے۔
ما نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جی 20 سربراہی اجلاس کوویڈ-19 ردعمل پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے، عالمی اقتصادی بحالی کو فروغ دینے اور خوراک اور توانائی کی موثر فراہمی کو یقینی بنانے جیسے شعبوں میں ایک فعال اور تعمیری کردارادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی 20 کے رکن کے طور پر،چین بین الاقوامی اقتصادی تعاون اور عالمی اقتصادی نظم و نسق میں فعال حصہ لے رہا ہے اور دیگررکن ممالک کے ساتھ مل کر پائیدار،متوازن اور جامع عالمی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کی نائب وزیر خارجہ ما ژاؤشونے گزشتہ دہائی کے دوران ملک کی سفارتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مجموعی طور پر 181 ممالک کے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہیں، جو دس سال پہلے 172 تھے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی جاری 20ویں قومی کانگریس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ما نے کہا کہ چین کی اب تک دنیا بھرکے ممالک اور علاقائی تنظیموں کے ساتھ قائم شراکت داریوں کی تعداد بھی ایک دہائی قبل 41 سے بڑھ کر 113 ہو گئی ہے۔ ما نے کہا کہ نئے دورکے لیے چین اور روس کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام میں پیش رفت کی گئی ، چین-امریکہ تعلقات میں تعاون کے لیے باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور سب کے لیے مفاد کے تین اصول تجویز کیے گئے جبکہ امن، ترقی، اصلاحات اور تہذیب کے لیے چین-یورپی یونین شراکت داری کے لیے آواز اٹھائی گئی۔اس کے علاوہ چین نے پڑوسی ممالک سے اسٹریٹجک تعاون کو بھی مستحکم کیا اور دوسرے ترقی پذیر ممالک کے ساتھ اتحاد اور قریبی تعاون کا راستہ اختیار کیا۔
ما نے کہا کہ اس عمل میں ملک کی قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقی کے مفادات کا بھرپور تحفظ کیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین نے اب نو ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں جن کے اس سے پہلے چینی تائیوان کے ساتھ نام نہاد "سفارتی تعلقات" تھے۔
ڈھاکہ، بنگلہ دیش کے وزیرمملکت برائے( اطلاعات و مواصلاتی ٹیکنالوجی) جنید احمد پلاک گالا ایونٹ سے خطاب کررہے ہیں۔ (شِںہوا)
ڈھاکہ، بنگلہ دیش کے وزیرمملکت برائے( اطلاعات و مواصلاتی ٹیکنالوجی) جنید احمد پلاک گالا ایونٹ سے خطاب کررہے ہیں۔ (شِںہوا)
بنگلہ دیش، ڈھاکہ میں منعقدہ گالا ایونٹ کے شرکاء کا تصویر کے لئے ایک انداز ۔ (شِںہوا)
بنگلہ دیش، ڈھاکہ میں منعقدہ گالا ایونٹ کے شرکاء کا تصویر کے لئے ایک انداز ۔ (شِںہوا)
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے307 مریض رپورٹ ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور سے 119، راولپنڈی سے 69 ، گوجرانولہ سے 35 ،ملتان سے 19 ، شیخوپورہ، قصور اور فیصل آباد سے 9 ،9 ،اوکاڑہ سے 8، سرگودھا سے 6 ، گجرات سے 5 ،پاکپتن، جہلم، ساہیوال، ننکانہ صاحب، خانیوال اور وہاڑی سے 2 ،2 ،اٹک، نارووال، بہاولپور اور راجن پور سے 1 ،1 کیس رپورٹ ہوا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے باعث 1 ہلاکت لاہور سے رپورٹ ہوئی۔ رواںسال اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 14 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ماہر فلکیات نے رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25اکتوبر کو لگنے کی پیشگوئی کردی۔ ماہر فلکیات کے مطابق یورپ، ایشیا کے مغربی حصے،شمالی افریقہ اور مشرق وسطی میں سورج کو دوپہر 1بج کر 58منٹ پر گرہن لگنا شروع ہوگا جبکہ اس کا اختتام 6بج کر 02منٹ پر ہوگا۔ پاکستان میں سورج کو گرہن جزوی طور پر لگے گا، کراچی میں جزوی سورج گرہن کا آغاز دوپہر 3بج کر 57منٹ پر ہوگا۔ کراچی میں 5بج کر ایک منٹ پر سورج گرہن عروج پر ہوگا، کراچی میں جزوی سورج گرہن کا اختتام 5بج کر 56منٹ پر ہوگا۔یادرہے کہ زمین پر سورج گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند دورانِ گردش زمین اور سورج کے درمیان آ جاتا ہے، جس کی وجہ سے سورج کا مکمل یا کچھ حصہ دکھائی دینا بند ہو جاتا ہے، اس صورت میں چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے چونکہ زمین سے سورج کا فاصلہ زمین کے چاند سے فاصلے سے 400گنا زیادہ ہے اور سورج کا محیط بھی چاند کے محیط سے 400گنا زیادہ ہے، اس لیے گرہن کے موقع پر چاند سورج کو مکمل یا کافی حد تک زمین والوں کی نظروں سے چھپا لیتا ہے،چاند کے سورج اور زمین کے درمیان آجانے کا عمل سورج گرہن کہلاتا ہے۔ علمائے کرام کا کہنا ہے کہ چاند گرہن اور سورج گرہن کی وجہ سے عام انسانوں یا حاملہ خواتین پر مختلف قسم کے اثرات پڑنے سے متعلق جتنے بھی من گھڑت وہم اور وسوسے عوام میں مشہور ہیں ان کی شریعت میں کوئی اصل نہیں ہے، وہ صرف اور صرف لوگوں کی پھیلائی ہوئی من گھڑت باتیں ہیں، ایمان والوں کو اس قسم کے توہمات پر یقین کرنے کے بجائے خود احتسابی اور آخرت کی فکر کرنی چاہیے اس کے علاوہ نماز کسوف کی ادائیگی کا اہتمام کرنا چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ڈھاکہ، گالاایونٹ کے دوران بنگلہ دیش میں چین کے سفیر لی جی منگ (دا ئیں) جیتنے والے کو ایوارڈ دے رہے ہیں۔ (شِںہوا)
ڈھاکہ، گالاایونٹ کے دوران بنگلہ دیش میں چین کے سفیر لی جی منگ (دا ئیں) جیتنے والے کو ایوارڈ دے رہے ہیں۔ (شِںہوا)
پاسپورٹ بنوانے والے افراد کو گھنٹوں بنکوں میں قطاروں میں لگ کر فیس جمع کروانے سے نجات مل گی،پاسپورٹ حکام نے پہلے مرحلے میں لاہور کے رہائشیوں کیلئے آن لائن پاسپورٹ فیس جمع کروانے کیلئے ایپ ''پاسپورٹ فیس آسان ''متعارف کروادی۔اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق درخواست گزار اپنے اے ٹی ایم کارڈ ،ایزی پیسہ اور انٹرنیٹ بنکنگ بنک کارڈ کے ذریعے اسی ایپ میں فیس کی رقم جمع کروا سکے گا ،شہریوں کو فیس کے علاوہ بنک چارجز اب سے نہیں دینا پڑیں گے ۔اس سے پاسپورٹ بنوانے والوں کو ایجنٹ مافیا سے بھی نجات مل گئی ہے ۔ پاسپورٹ بنوانے والے اپنے موبائل فون سے ایپ ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں۔ایپ میں مختلف کیٹگری ہوں گی جن میں نیا پاسپورٹ پرانا پاسپورٹ کی تجدید شامل ہے۔ کیٹگری میں پاسپورٹ پانچ سال کیلئے بنوانا ہے یا پھر دس سال کیلئے بنوانا ہے اس کے مطابق کلک کرنا ہوگا۔درخواستگزار اپنا اور اپنی فیملی کا قومی شناختی کارڈ اور بچوں کے ب فارم نمبر ایپ میں درج کروائیگا ۔جس کے بعد 17حصوں پر مشتمل کوڈ موبائل پر وصول ہونے پر پاسپورٹ دفاتر جا کر اپلائی کرسکیں گے۔پاسپورٹ حکام نے پہلے مرحلہ میں لاہور میں یہ سروس متعارف کرواتے ہوئے عملدرآمد شروع کردیا ہے ۔پاسپورٹ حکام کے مطابق مرحلہ وار ملک کے دیگر شہروں میں بھی آن لائن پاسپورٹ فیس جمع کروانے کی سہولت جلد شروع ہو گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد (شِنہوا) پاکستان کے اپنے پہلے اسمارٹ تقسیم کار مرکز نے کراچی میں کام شروع کردیا ہے۔ ماہرین اور حکام نے اسے پاکستان کے ای کامرس ماحولیاتی نظام میں ایک انقلابی قدم قرار دیا ہے۔
یہ اسمارٹ لاجسٹکس نیٹ ورک، چین کے چھائی نیاؤ اسمارٹ لاجسٹکس نیٹ ورک نے پاکستان میں ای کامرس کے سب سے بڑے پلیٹ فارم دراز کے اشتراک سے تعمیر کیا ہے۔
50 ہزار مربع میٹرز پر پھیلا تقسیم کار مرکز جنوبی ایشیا میں ٹیکنالوجی کے اعتبار سے جدید ترین لاجسٹکس سہولیات میں سے ایک ہے۔
یہ خودکار اسمبلی لائن اور اسمارٹ ڈسٹری بیوشن سیٹ اپ سے لیس ہے جو آپریشنل معیار اور استحکام کو یقینی بنائے گا اور انسانی غلطیوں کے امکانات کو بڑی حد تک کم کرے گا۔
کراچی میں اسمارٹ تقسیم کار مرکز کے پروجیکٹ منیجر سید ضامن علی نے شِںہوا کو بتایا کہ پاکستان کی ای کامرس صنعت میں گزشتہ چند برس میں زبردست ترقی ہوئی ہے، اور رجسٹرڈ ای کامرس تاجروں، پلیٹ فارمز اور آن لائن ادائیگی کی سہولیات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
یہ اس بات کا اظہار ہے کہ پاکستانی زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹل خریداری اور ادائیگیاں کررہے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2020 میں ای کامرس مارکیٹ کا حجم بڑھ کر 234.6 ارب روپے ہوگیا تھا جو گزشتہ برس کی نسبت 55.6 فیصد زائد ہے۔
علی نے کہا کہ پاکستان کی ای کامرس مارکیٹ کے پھیلاؤ میں اضافے ، مستقبل کے امکانات اور اپنے صارفین کا اعتماد بڑھانے کے لئے ہمیں لاجسٹک صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ فروخت کنندگان اور خریداروں دونوں کو تقسیم کے فرسودہ نظام کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے جس میں پیکیج کے منزل مقصود تک پہچنے سے قبل اس میں متعدد تھکا دینے والے کام اور مزدوری شامل ہوجاتی ہے۔
اس کے علاوہ اس میں وقت کا ضیاع اور غلطی کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے جس سے صارفین کا اعتماد متاثر ہوتا ہے۔
پروجیکٹ منیجر نے کہا کہ ہم اس کے لئے نئے متعارف کردہ خودکار تقسیم کار مرکز کے شکرگزار ہیں جس کی بدولت زیادہ تر مسائل اب حل ہوچکے ہیں کیونکہ اس سے انسانی غلطیوں کا امکان 90 فیصد تک کم ہوجائے گا اور چھانٹی کی صلاحیت 4 گنا بڑھ جائے گی۔
اسلام آباد (شِنہوا) پاکستان کے اپنے پہلے اسمارٹ تقسیم کار مرکز نے کراچی میں کام شروع کردیا ہے۔ ماہرین اور حکام نے اسے پاکستان کے ای کامرس ماحولیاتی نظام میں ایک انقلابی قدم قرار دیا ہے۔
یہ اسمارٹ لاجسٹکس نیٹ ورک، چین کے چھائی نیاؤ اسمارٹ لاجسٹکس نیٹ ورک نے پاکستان میں ای کامرس کے سب سے بڑے پلیٹ فارم دراز کے اشتراک سے تعمیر کیا ہے۔
50 ہزار مربع میٹرز پر پھیلا تقسیم کار مرکز جنوبی ایشیا میں ٹیکنالوجی کے اعتبار سے جدید ترین لاجسٹکس سہولیات میں سے ایک ہے۔
یہ خودکار اسمبلی لائن اور اسمارٹ ڈسٹری بیوشن سیٹ اپ سے لیس ہے جو آپریشنل معیار اور استحکام کو یقینی بنائے گا اور انسانی غلطیوں کے امکانات کو بڑی حد تک کم کرے گا۔
کراچی میں اسمارٹ تقسیم کار مرکز کے پروجیکٹ منیجر سید ضامن علی نے شِںہوا کو بتایا کہ پاکستان کی ای کامرس صنعت میں گزشتہ چند برس میں زبردست ترقی ہوئی ہے، اور رجسٹرڈ ای کامرس تاجروں، پلیٹ فارمز اور آن لائن ادائیگی کی سہولیات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
یہ اس بات کا اظہار ہے کہ پاکستانی زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹل خریداری اور ادائیگیاں کررہے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2020 میں ای کامرس مارکیٹ کا حجم بڑھ کر 234.6 ارب روپے ہوگیا تھا جو گزشتہ برس کی نسبت 55.6 فیصد زائد ہے۔
علی نے کہا کہ پاکستان کی ای کامرس مارکیٹ کے پھیلاؤ میں اضافے ، مستقبل کے امکانات اور اپنے صارفین کا اعتماد بڑھانے کے لئے ہمیں لاجسٹک صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ فروخت کنندگان اور خریداروں دونوں کو تقسیم کے فرسودہ نظام کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے جس میں پیکیج کے منزل مقصود تک پہچنے سے قبل اس میں متعدد تھکا دینے والے کام اور مزدوری شامل ہوجاتی ہے۔
اس کے علاوہ اس میں وقت کا ضیاع اور غلطی کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے جس سے صارفین کا اعتماد متاثر ہوتا ہے۔
پروجیکٹ منیجر نے کہا کہ ہم اس کے لئے نئے متعارف کردہ خودکار تقسیم کار مرکز کے شکرگزار ہیں جس کی بدولت زیادہ تر مسائل اب حل ہوچکے ہیں کیونکہ اس سے انسانی غلطیوں کا امکان 90 فیصد تک کم ہوجائے گا اور چھانٹی کی صلاحیت 4 گنا بڑھ جائے گی۔
اسلام آباد (شِنہوا) پاکستان کے اپنے پہلے اسمارٹ تقسیم کار مرکز نے کراچی میں کام شروع کردیا ہے۔ ماہرین اور حکام نے اسے پاکستان کے ای کامرس ماحولیاتی نظام میں ایک انقلابی قدم قرار دیا ہے۔
یہ اسمارٹ لاجسٹکس نیٹ ورک، چین کے چھائی نیاؤ اسمارٹ لاجسٹکس نیٹ ورک نے پاکستان میں ای کامرس کے سب سے بڑے پلیٹ فارم دراز کے اشتراک سے تعمیر کیا ہے۔
50 ہزار مربع میٹرز پر پھیلا تقسیم کار مرکز جنوبی ایشیا میں ٹیکنالوجی کے اعتبار سے جدید ترین لاجسٹکس سہولیات میں سے ایک ہے۔
یہ خودکار اسمبلی لائن اور اسمارٹ ڈسٹری بیوشن سیٹ اپ سے لیس ہے جو آپریشنل معیار اور استحکام کو یقینی بنائے گا اور انسانی غلطیوں کے امکانات کو بڑی حد تک کم کرے گا۔
کراچی میں اسمارٹ تقسیم کار مرکز کے پروجیکٹ منیجر سید ضامن علی نے شِںہوا کو بتایا کہ پاکستان کی ای کامرس صنعت میں گزشتہ چند برس میں زبردست ترقی ہوئی ہے، اور رجسٹرڈ ای کامرس تاجروں، پلیٹ فارمز اور آن لائن ادائیگی کی سہولیات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
یہ اس بات کا اظہار ہے کہ پاکستانی زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹل خریداری اور ادائیگیاں کررہے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2020 میں ای کامرس مارکیٹ کا حجم بڑھ کر 234.6 ارب روپے ہوگیا تھا جو گزشتہ برس کی نسبت 55.6 فیصد زائد ہے۔
علی نے کہا کہ پاکستان کی ای کامرس مارکیٹ کے پھیلاؤ میں اضافے ، مستقبل کے امکانات اور اپنے صارفین کا اعتماد بڑھانے کے لئے ہمیں لاجسٹک صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ فروخت کنندگان اور خریداروں دونوں کو تقسیم کے فرسودہ نظام کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے جس میں پیکیج کے منزل مقصود تک پہچنے سے قبل اس میں متعدد تھکا دینے والے کام اور مزدوری شامل ہوجاتی ہے۔
اس کے علاوہ اس میں وقت کا ضیاع اور غلطی کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے جس سے صارفین کا اعتماد متاثر ہوتا ہے۔
پروجیکٹ منیجر نے کہا کہ ہم اس کے لئے نئے متعارف کردہ خودکار تقسیم کار مرکز کے شکرگزار ہیں جس کی بدولت زیادہ تر مسائل اب حل ہوچکے ہیں کیونکہ اس سے انسانی غلطیوں کا امکان 90 فیصد تک کم ہوجائے گا اور چھانٹی کی صلاحیت 4 گنا بڑھ جائے گی۔
اسلام آباد (شِنہوا) پاکستان کے اپنے پہلے اسمارٹ تقسیم کار مرکز نے کراچی میں کام شروع کردیا ہے۔ ماہرین اور حکام نے اسے پاکستان کے ای کامرس ماحولیاتی نظام میں ایک انقلابی قدم قرار دیا ہے۔
یہ اسمارٹ لاجسٹکس نیٹ ورک، چین کے چھائی نیاؤ اسمارٹ لاجسٹکس نیٹ ورک نے پاکستان میں ای کامرس کے سب سے بڑے پلیٹ فارم دراز کے اشتراک سے تعمیر کیا ہے۔
50 ہزار مربع میٹرز پر پھیلا تقسیم کار مرکز جنوبی ایشیا میں ٹیکنالوجی کے اعتبار سے جدید ترین لاجسٹکس سہولیات میں سے ایک ہے۔
یہ خودکار اسمبلی لائن اور اسمارٹ ڈسٹری بیوشن سیٹ اپ سے لیس ہے جو آپریشنل معیار اور استحکام کو یقینی بنائے گا اور انسانی غلطیوں کے امکانات کو بڑی حد تک کم کرے گا۔
کراچی میں اسمارٹ تقسیم کار مرکز کے پروجیکٹ منیجر سید ضامن علی نے شِںہوا کو بتایا کہ پاکستان کی ای کامرس صنعت میں گزشتہ چند برس میں زبردست ترقی ہوئی ہے، اور رجسٹرڈ ای کامرس تاجروں، پلیٹ فارمز اور آن لائن ادائیگی کی سہولیات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
یہ اس بات کا اظہار ہے کہ پاکستانی زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹل خریداری اور ادائیگیاں کررہے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2020 میں ای کامرس مارکیٹ کا حجم بڑھ کر 234.6 ارب روپے ہوگیا تھا جو گزشتہ برس کی نسبت 55.6 فیصد زائد ہے۔
علی نے کہا کہ پاکستان کی ای کامرس مارکیٹ کے پھیلاؤ میں اضافے ، مستقبل کے امکانات اور اپنے صارفین کا اعتماد بڑھانے کے لئے ہمیں لاجسٹک صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ فروخت کنندگان اور خریداروں دونوں کو تقسیم کے فرسودہ نظام کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے جس میں پیکیج کے منزل مقصود تک پہچنے سے قبل اس میں متعدد تھکا دینے والے کام اور مزدوری شامل ہوجاتی ہے۔
اس کے علاوہ اس میں وقت کا ضیاع اور غلطی کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے جس سے صارفین کا اعتماد متاثر ہوتا ہے۔
پروجیکٹ منیجر نے کہا کہ ہم اس کے لئے نئے متعارف کردہ خودکار تقسیم کار مرکز کے شکرگزار ہیں جس کی بدولت زیادہ تر مسائل اب حل ہوچکے ہیں کیونکہ اس سے انسانی غلطیوں کا امکان 90 فیصد تک کم ہوجائے گا اور چھانٹی کی صلاحیت 4 گنا بڑھ جائے گی۔
تھائی لینڈ میں جون سے اکتوبر تک برسات کا موسم ہوتا ہے۔ حکام نے ملک کے جنوبی صوبوں میں پیر سے جمعہ تک شدید بارش اور متوقع سیلاب کا انتباہ جاری کررکھا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیاحتی جزیرہ پھوکٹ اس خطے کا حصہ ہے جہاں انتباہ جاری کیا گیا ہے، اتوار کو جزیرے میں شدید سیلاب آیا تھا جس سے سڑکیں زیرآب آگئیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
محبت کا پیغام لئے چین سے پانڈا کا ایک جوڑا ورلڈکپ سے قبل قطر پہنچ گیا۔ ورلڈکپ اگلے ماہ شروع ہورہا ہے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچنے پر 3 سالہ مادہ سی ہائی اور 4 سالہ نر جنگ جنگ کو فوری طور پر الخور پارک میں واقع پانڈا ہاؤس پہنچایا گیا جو خلیج کے اس ملک میں ان کا نیا آشیانہ ہے۔ قطر کی جانب سے انہیں دو عرب نام دیئے گئے ہیں،جنگ جنگ کا نام سہیل اور سی ہائی کا نام ثریا رکھا گیا ہے۔ آئندہ ماہ قطر میں منعقدہ ورلڈ کپ 2022 کو دیکھنے کے لیے آنے والے فٹبال شائقین کو پانڈا دیکھنے کا موقع ملے گا جو چین کا قومی خزانہ ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ(شِنہوا) چین کی خلائی دوربین چائنہ اسکائی آئی نے ایک کہکشاں گروپ کے آس پاس ایٹمی گیس کی ایک بہت بڑی ساخت کی نشاندہی کی ہے۔
اسے چین کی پانچ سو میٹر کی حامل اپرچر کروی ریڈیو ٹیلی اسکوپ (فاسٹ ) کے نام سے بھی جانا جا تا ہے۔
یہ دریافت دنیا کی سب سے حساس ریڈیو دوربین کی جانب سے اسٹیفن کے پانچ ستاروں پر ایک نظر ڈالنے کے عمل سے ہوئی ہے۔ یہ پانچ کہکشاؤں کا ایک بصری گروپ ہے جن میں سے چار ایک جامع کہکشا ں کا گروپ بناتے ہیں۔
نیچر نامی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق جوہری ہائیڈروجن کی ساخت کا لینئر پیمانہ تقریباً 20 لاکھ نوری سال یا 0.6 میگا پارسک تک پہنچتا ہے، جو کائنات میں اب تک دریافت ہونے والی اپنی نوعیت کی سب سے بڑی ساخت ہے۔
تحقیق کے مطابق اس کے علاوہ، یہ ساخت ملبے کے میدان سے منسلک تقریباً 0.4 میگا پارسک کے حجم کا ایک توسیعی ذریعہ اور تقریباً 0.5 میگا پارسک کی لمبائی کے توسیعی ذریعہ کے جنوبی کنارے سے منسلک ایک خمیدہ پھیلی ہوئی خصوصیت کو گھیرے ہوئے ہے۔
اس کے محققین نے کہا ہے کہ پھیلی ہوئی خصوصیت ممکنہ طور پر اسٹیفنز کوئنٹیٹ کی تشکیل کے ابتدائی مراحل میں لہروں کے باہمی عمل سے پیدا ہوئی تھی۔
اس تحقیق کے مطابق نتائج نے کائنات میں گیس کے ارتقاء کے بارے میں ہماری آگاہی میں اضافہ کرنے والی نئی معلومات فراہم کی ہیں۔
تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ اس طرح کی کم کثافت والی ہائیڈروجن گیس اتنے لمبےعرصے کے پیمانے پر محیط بالائی بنفشی پس منظرکے ذریعے آئنائز یشن سے کیسے بچ سکتی ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے مندوبین کے گروپ مباحثے بدھ کے روز بھی جاری رہے۔ انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کی ابتدائی نامزدگیوں اور متبادل ارکان کے ساتھ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے 20 ویں قومی کمیشن برائے نظم و معائنہ کے امیدواروں کی فہرستوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ان فہرستوں کی منظوری منگل کو کانگریس کے پریزیڈیم کے دوسرے اجلاس میں دی گئی تھی۔ مندوبین نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 19 ویں مرکزی کمیٹی کی رپورٹ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے 19 ویں مرکزی کمیشن برائے نظم و معائنہ کی کارکردگی رپورٹ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے آئین میں ترمیم بارے مسودے پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاس اینجلس(شِنہوا) امریکی ریاست یوٹاہ میں ہل ایئر فورس بیس پر ایک ایف -35 طیارہ رن وے کے شمالی سرے پر گر کر تباہ ہو گیا۔
فوجی حکام نے کہا ہے کہ پائلٹ طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا تاہم وہ زخمی ہونے کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
فائٹرونگ 388 کی جانب سے کی گئی ایک ٹویٹ کے مطابق یہ حادثہ معمول کے تربیتی مشن کے دوران پیش آیا جس میں سوار پائلٹ کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔
یہ لڑاکا یونٹ امریکہ کی فضائیہ کے لیے ایف -35 طیارے اڑاتا ہے اور یوٹاہ ٹیسٹ اور تربیتی رینج کے انتظام کا ذمہ دار ہے۔
اس ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ بدھ کی شام تقریباً 6 بجکر 15 منٹ پر ایک ایف -35 اے لائٹننگ 2 طیارہ ہل ایئر فورس بیس کے رن وے کے شمالی سرے پر گر کرتباہ ہوگیا۔ اڈے پر موجود ہنگامی عملہ فوری طور پر مدد کو پہنچا۔
حادثے کے وقت پائلٹ چھلانگ لگا کر باہر نکل آیا جس کو بچا لیا گیا ہے اور اسے معائنے کے لیے مقامی طبی مرکز لے جایا گیا ہے۔
بعد میں پوسٹ کی گئی ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔
مقامی کے ایس ایل ٹی وی نیوز چینل نے ایک عینی شاہد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پائلٹ کو سوائے ہاتھوں پرخراشوں کے کوئی زخم نہیں آئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) حکومتی سطح کے مفید مرحلے کے بعد اب اگلے کاروبار سے کاروبار کے مرحلے میں داخل ہونے والی ہے جس سے ملک میں ایک صنعتی عروج آئے گا۔ سی پیک اور دیگر چینی منصوبوں کے بارے میں وزیر اعظم کی زیرصدارت ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کو قومی ترقی اور نمو کے لیے مقررہ مدت کے اندر ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر رہی ہے۔ سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں پر بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ریلوے منصوبے کا مین لائن۔1 (ایم ایل ۔ون ) منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ منصوبہ وسطی ایشیائی ملکوں کے ساتھ رابطے کو یقینی بنائے گا اور پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ مین لائن۔1 منصوبہ پاکستانی بندرگاہوں کو چین اور وسطی ایشیائی ملکوں سے منسلک کر کے ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وزیراعظم نے مختلف چینی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان کے شمسی توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کا بھی خیرمقدم کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اکاونٹس کی چھان بین کے کیس میں سیاسی جماعتوں کے وکلا اور نمائندے پیش ہو گئے، جے یو آئی کیوکیل کامران مرتضی نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ جے یو آئی کا نام غلط لکھا گیا ہے، ہماری جماعت کا نام جمعیت علمائے اسلام ف لکھا گیا ہے،الیکشن کمیشن میں عوامی مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل سردار رضا اسلم بھی پیش ہوئے، جنہوں نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ مختصر جماعت ہے، ہم تو اکاونٹس کی چھان بین میں آتے بھی نہیں،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ آپ پی ٹی آئی کے اتحادی تو ہیں،عوامی مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل سردار رضا اسلم نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی علیحدہ جماعت ہے جبکہ ہماری الگ جماعت ہے،عوامی نیشنل پارٹی اور بی این پی کے وکیل بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کے اکاونٹس کی چھان بین کے کیس کی سماعت 3 نومبر تک ملتوی کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹیکس کی بھرمار کے باعث موبائل فونز کی درآمد میں اڑسٹھ فیصد کمی انتہائی تشویشناک ہے، جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ موبائل فونزکی درآمد میں 68 فیصدکمی ہوئی ہے یہ انتہائی تشویشناک ہے، اس کی بنیادی وجہ موبائل پرٹیکس کی بھرمارہے،فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج موبائل فون کمیونیکیشن معیشت کیاہم ترین ستونوں میں سیایک ہے، حکومت عقل کرے اور ٹیکس میں کمی کرے، موبائل فونزکی درآمد میں کمی ہمیں شدید متاثر کرے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
واشنگٹن (شِںہوا) امریکی میڈیا یوایس اے ٹوڈے کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں 2021 کے دوران متوقع زندگی کی گرتی شرح برقرار رہی ہے۔
رپورٹ میں جریدے نیچر ہیومن بی ہیویئر میں شائع کردہ ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 2020 میں نوول کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے سبب دنیا کے بیشتر ممالک میں متوقع عمر میں حیران کن حد تک کمی ہوئی، تاہم کچھ ممالک میں اس میں بہتری آئی ہے۔
امریکہ نے گزشتہ برس اس ضمن میں تیسری بڑی کمی بارے بتایا ہے۔ بلغاریہ اور سلواکیہ کے بعد اس کا نمبر آتا ہے۔
رپورٹ میں تحقیق کے مطابق ویکسین کا استعمال اس کی جزوی وجہ ہوسکتا ہے۔
محققین نے اکتوبر 2021 تک مکمل طور پر ویکسین لگوانے والی آبادی کا تجزیہ کیا تو علم ہوا کہ متوقع عمر میں کمی کا تعلق ویکسی نیشن میں کمی سے ہے۔
پاکستان ریلوے نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگالیا ، دستاویز میں کہا گیا کہ پاکستان ریلوے کو سیلاب کے باعث 528ارب روپے کا نقصان ہوا ، ریلوے کے سگنل سسٹم کو 53ارب 88کروڑ روپے کا نقصان ہوا ۔ دستاویز کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں مین ریلوے ٹریکس کیلے 389ارب روپے درکار ہیں، سیلاب متاثرہ علاقوں میں نئے ریلوے پلوں کی تعمیر کا تخمینہ 31ارب روپے ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ڈھاکہ(شِنہوا) ہواوے نے بنگلہ دیش میں ہواوے آئی سی ٹی(انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی) انکیوبیٹر 2022 پروگرام کے فاتح کے طور پر 6 اسٹارٹ اپس کا اعلان کیا ہے۔
یہ اعلان بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں منعقد ہونے والے ایک گالا ایونٹ میں کیا گیا۔
ہواوے بنگلہ دیش نے اسٹریٹجک پارٹنرز اسٹارٹ اپ بنگلہ دیش لمیٹڈ اور آئی ڈی ای اے بنگلہ دیش کے تعاون سے اس تقریب کا اہتمام کیا تھا۔
اس پروگرام کے دو درجے ہیں اور جیتنے والوں میں سے آ ئیڈیا مرحلے کے لیے انشور کاؤ اور ابتدائی مرحلے کے لیے جہاجی لمیٹڈ شامل ہیں۔
6 جیتنے والوں کو بطور ایوارڈ سیڈ فنڈنگ اور گلوبل کلاؤڈ کمپیوٹنگ ریسورس ملے گا۔ اس کے علاوہ انہیں علم کے اشتراک کے لیے عالمی اسٹارٹ اپس سے ملنے کا موقع بھی ملے گا۔
ججوں کے ایک آزاد پینل نے فاتحین کا انتخاب کیا جس میں آئی ڈی ای اے بنگلہ دیش، ہواوے بنگلہ دیش، اسٹارٹ اپ بنگلہ دیش اور بنگلہ دیش کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے دیگر معروف نام شامل تھے۔
بنگلہ دیش کی وزارت ڈاک، ٹیلی مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت وزیرمملکت برائےانفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی زینیداحمد پالک نے اس تقریب میں شرکت کی۔
وزیر مملکت نے اپنی تقریر میں کہا کہ ایک اسٹارٹ اپ سے آغاز کرتے ہوئے ہواوے صرف 35 برسوں کے دوران ایک بہت بڑی کمپنی بن گئی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں چین کے سفیر لی جی منگ نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران چین کے کاروباری اداروں نے بنگلہ دیش میں بنیادی ڈھانچے ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے اپنی سرمایہ کاری کو بڑھایا ہے، ان میں سے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ان شعبوں میں سے ایک ہے جس سے ترقی کے بہت امکانات موجود ہیں۔
حکومت نے سردیوں میں گیس بحران سے نمٹنے کے لئے ایل پی جی کی درآمد کیلئے پیپرا رولز میں نرمی کی منظوری دے دی،ذرائع کے مطابق حکومت نے ایل پی جی کی درآمد کیلئے پیپرا رولز میں نرمی کی منظوری دیدی ، وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی ہے، پیپرا رولز میں نرمی کا اطلاق ایل پی جی کے اسپاٹ کارگوز کی درآمد پر ہوگا جبکہ سوئی سدرن ایل پی جی لمیٹڈ کیلئے اسپاٹ کارگوز کی درآمد پرپیپرا رولزمیں نرمی ہوگی، آئندہ 5ماہ میں ایک لاکھ میٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کرنے کی تجویز ہے ، نومبر2022 تا مارچ 2023 ماہانہ 20 ہزار ٹن ایل پی جی درآمد کا منصوبہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا،سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن یا جے آئی ٹی بنانے کی استدعا کی گئی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ہائوس اور آفس کی نگرانی، ڈیٹا ریکارڈنگ اور آڈیو لیکس کو غیر قانونی قرار دیا جائے، آڈیو لیکس کی تحقیقات کروا کر ذمہ داروں کو سزا دی جائے،عمران خان کی درخواست میں مزید کہا ہے کہ حکومت اور متعلقہ اتھارٹیز کو مزید آڈیوز کی لیک روکنے کا حکم دیا جائے،چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست میں وزارت داخلہ، وزارت دفاع، وزارت آئی ٹی اور وزارت اطلاعات کو فریق بنایا گیا ہے، اس کے علاوہ درخواست میں آئی بی، ایف آئی اے اور پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پنجاب میں دو مسلسل ضمنی انتخابات میں بدترین شکستوں کے بعد مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے پارٹی کو منظم کرنے کے حوالے سے ہم اور بڑے فیصلے کرلیے،نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف نے لیگی رہنمائوں کی ضمنی انتخابات میں شکست پر تاویلیں مسترد کردیں، پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل مکمل نہ کرنے اور پارٹی کو وقت نہ دینے والے حکومتی عہدے داروں کے متعلق شکایات پر نواز شریف نے حکومتی اور پارٹی عہدے علیحدہ علیحدہ کرنے کا عندیہ دے دیا،پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی لیگی رہنمائوں کے حوالے سے مسلسل مشاورت ہوئی ہے، نواز شریف نے وطن واپسی تک پاکستان میں پارٹی کا عبوری سیٹ اپ بنانے پر بھی غور کیا ہے، عبوری سیٹ اپ کے سربراہ کو پارٹی کے تمام معاملات اور اہم امور پر فیصلہ سازی کا اختیار ہو گا،ن لیگ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ عبوری سیٹ اپ میں مریم نواز کو کلیدی کردار دیا جائے گا، عبوری سیٹ اپ کے لیے مریم نواز کے ساتھ پارٹی کے اہم رہنماں پر مشتمل ٹیم بنائی جائے گی، عبوری سیٹ اپ میں پارٹی کے متحرک، فعال اور سخت موقف رکھنے والے رہنمائوں کو شامل کیا جائے گا،ذرئع نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف چند روز میں پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کے بعد اس کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ کسی صوبے کو گندم امپورٹ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ،ایمرجنسی حالات میں ایک ڈالر بھی فضول خرچ کرنے کے متحمل نہیں ہیں،وزیراعظم شہبازشریف نے این ایف آر سی سی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اگر بیج لینا نہیں چاہتے تو انکا اپنا فیصلہ ہے، دونوں صوبائی حکومتیں بیان بازی سے اجتناب کریں، گندم کی طلب پوری کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،شہباز شریف نے کہا کہ کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی، سیلاب کی صورتحال میں سیاست سے پرہیز کرنا چاہئے، متاثرین کی بلا امتیازمدد کر رہے ہیں، سیلاب زدگان میں اب تک 66 ارب روپے تقسیم ہوچکے ہیں،انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے وفاقی حکومت کے 88 کروڑ روپے اچھے طریقے سے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیے جو قابل تحسین ہے، این ڈی ایم اے نے پانی، خوارک اور مچھر دانیاں متاثرین میں تقسیم کیں،وزیر اعظم نے کہا کہ امداد چاروں صوبوں کے متاثرین میں تقسیم کی گئی، چین موسم سرما کے لیے معیاری خیمے بھیج رہا ہے اور امید ہے وہ بھی جلد تقسیم کر دیں گے، تمام ممالک سے جو کچھ آیا وہ این ڈی ایم اے کے ذریعے چاروں صوبوں میں تقسیم کیا گیا،شہباز شریف نے کہا کہ 70 ارب روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے تقسیم ہو رہے ہیں، صوبوں کے ساتھ مل کر منصوبہ تیار کیا اور ففٹی ففٹی کی بنیاد پر بیج پر کام کیا جائے گا، سندھ نے کام کیا بلوچستان نے بھی خود منصوبہ ترتیب دیا لیکن گزارش کے باوجود پنجاب اور خیبر پختونخوا نے بیج لینے سے انکار کیا،ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کا سانجھا ملک ہے اور وفاق ان اکائیوں سے بنتا ہے، سیلاب پر کوئی سیاست نہیں اور متاثرین کے لیے ہم سب کام کر رہے ہیں، فورم کے ذریعے سب کچھ کیا جا رہا ہے اسے قبول کریں اور یہ مت کہیں کہ وفاق کچھ نہیں کر رہا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سود کی بلند شرحوں کی وجہ سے فنانسنگ کی لاگت میں اضافہ، زیادہ تر ممالک کے ڈیفالٹ کے امکانات بڑھ گئے،30 سے زائد ابھرتی ہوئی معیشتیں قرضوں کے بحران میںمبتلا،20 ترقی پذیر ممالک اپنی قومی آمدنی کا 20 فیصد سے زیادہ غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی پر خرچ کرتے ہیں۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق امریکی مرکزی بینک نے تقریبا 30 سالوں میں سب سے زیادہ شرح سود میں اضافے کا اعلان کیا ہے جس میں تین چوتھائی کا اضافہ ہوا اور اس کے اثرات ملکی اور بیرون ملک معیشت کے تقریبا ہر شعبے میں محسوس کیے جائیں گے۔ امریکی ڈالر کی مضبوطی کے نتیجے میں خوراک اور توانائی جیسی اشیا کی درآمدی لاگت میں اضافہ ہوتا ہے، جن کی اکثر ڈالر میں تجارت ہوتی ہے۔ امریکی شرح سود میں اضافے کا اثر عملی طور پر ان ممالک پر ہوتا ہے جہاں ڈالر کی قیمت ہوتی ہے جیسے پاکستان، کویت اور سعودی عرب ہیں۔
کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈین ڈاکٹر ارشد نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے قرض لینے والوں کے لیے اپنے ڈالر کے حساب سے قرض ادا کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ قیمتوں میں یہ اضافہ بالآخر ترقی پذیر ممالک کے بینکنگ سیکٹر کو متاثر کرے گا کیونکہ بانڈ کی قیمتیں اس وقت گرتی ہیں جب شرح سود میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب فیڈ شرح سود میں اضافہ کرتا ہے تو بینک ذاتی اور کارپوریٹ قرضوں کے لیے اپنے نرخ بڑھا دیتے ہیں۔ کاروباری قرضوں پر سود کی بڑھتی ہوئی شرح کبھی کبھار کاروباروں کو توسیع اور ملازمتیں بند کرنے پر مجبور کر سکتی ہے۔ ڈاکٹر ارشد نے کہا کہ 30 سے زائد ابھرتی ہوئی معیشتیں یا تو مشکلات کا شکار ہیں یا قرضوں کے بحران میں ہیں۔ 20 سے زیادہ ترقی پذیر ممالک اپنی قومی آمدنی کا 20 فیصد سے زیادہ غیر ملکی عوامی قرضوں کی ادائیگی میں خرچ کرتے ہیں۔ اس کی وجہ سے ترقی یافتہ معیشت کی شرح سود میں اضافہ ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کے لیے سخت بیرونی مالیاتی حالات کا باعث بن سکتا ہے۔
ڈاکٹر ارشد نے کہا کہ 1980 کی دہائی کے اوائل میں فیڈ ریٹ میں اضافے نے امریکی افراط زر کو کم کیا لیکن دنیا بھر میں شرح سود میں اضافہ ہواجس کے نتیجے میں بہت سی ابھرتی ہوئی قومیں ڈیفالٹ ہوئیں اور تاریخ ایک بار پھر دہرائی جائے گی۔ اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر اعجاز مصطفی ہاشمی نے کہا کہ فیڈکی پالیسیوں نے بین الاقوامی اثرات مرتب کیے ہیںجس سے دنیا بھر میں کساد بازاری کے امکانات بڑھ گئے ہیں اور کئی ابھرتی ہوئی اقوام کی معیشتوں اور مالیات کو نقصان پہنچا ہے۔اگر ہم پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی مثال لیں تو وہ تقریبا ایک سال پہلے 6 فیصدشرح سود پر 3 فیصدپریمیم کی پیشکش کر رہے تھے لیکن اب مسئلہ یہ ہے کہ یہ 9 فیصدبڑھ کر 3 فیصدپریمیم کے ساتھ 16 فیصدہو گیا ہے جو مزید بڑھے گا۔ لہذاکوئی بھی خریدار جو کچھ ادھار لینے کی کوشش کرے گا اسے پچھلی شرح سے دوگنا ادا کرنا پڑے گا۔ سود کی بلند شرحوں کی وجہ سے فنانسنگ کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے، اور صارفین زیادہ ادائیگیوں یا فنانسنگ کے زیادہ اخراجات کی وجہ سے ہچکچاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر ممالک کے ڈیفالٹ کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ وہ قرضے واپس نہیں کر پائیں گے کیونکہ ملکی معیشت کی حالت خراب ہو جائے گی اور یہ عالمی معیشت کے لیے بحران پیدا کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی شرح سود میں مسلسل اضافے سے بڑی عالمی کساد بازاری کا خطرہ ،دنیا کی بڑی معیشتیں بھی فیڈ پالیسی کی شرح میں اضافے سے بری طرح متاثر، امریکہ اور دنیا بھر میں کساد بازاری 2023 کے آخر تک رہے گی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی شرح سود میں مسلسل اضافے سے ایک بڑی عالمی کساد بازاری کا خطرہ ہے۔ ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے اسلام آباد میں قائم نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کے اکنامکس ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر ملک ثاقب علی نے کہا کہ شرح سود میں اضافے سے قرضوں کی لاگت میں بالعموم اور آٹو لونز میں خاص طور پر اضافہ ہوا ہے جو کساد بازاری کا باعث بن سکتا ہے۔ دنیا کی بڑی معیشتیں بھی فیڈ پالیسی کی شرح میں اضافے سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں ۔ڈاکٹر ثاقب نے کہاکہ بڑھتی ہوئی شرح سود اسٹاک اور بانڈ مارکیٹس، کریڈٹ کارڈز، طلبا کے قرضوں، آٹو لون اور کاروباری قرضوں کو متاثر کرتی ہے۔ نمل میںاکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر زاہد محمود اخترنے کہا کہ شرح میں اضافہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کی اسٹاک مارکیٹوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔ زیادہ لاگت اور کم کاروبار عوامی کمپنیوں کی آمدنی اور آمدنی پر منفی اثر ڈال سکتا ہے، جس سے ان کی شرح نمو اور اسٹاک کی قیمت متاثر ہوتی ہے۔
فیڈ کی شرح میں اضافے نے دنیا بھر کی دیگر ابھرتی ہوئی مالیاتی منڈیوں کو متاثر کیا ہے، متعدد کرنسیوں نے ڈالر کے مقابلے میں اپنی قدر کھو دی ہے۔ڈاکٹر زاہد نے کہاکہ بڑی معیشتیں بھی فیڈ پالیسی کی شرح میں اضافے سے سخت متاثر ہوئی ہیں۔ اس سال ہندوستان کی جانب سے شرح سود میں دو گنا اضافہ کا امکان ہے۔ فلپائن کے مرکزی بینک نے بھی کلیدی شرح سود کو 25 بیسس پوائنٹس بڑھا کر5 فیصد کر دیا ہے۔ لاطینی امریکہ کے ممالک بھی اسی راستے پر ہیں۔ میکسیکو نے اپنی بینچ مارک سود کی شرح کو ریکارڈ 75 بیسس پوائنٹس بڑھا دیا ہے۔ برطانیہ کی شرح سود مزید بڑھ گئی ہے کیونکہ بینک آف انگلینڈ صارفین کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی رفتار کو روکنے کی کوشش کرتا ہے۔ یورپی مرکزی بینک نے شرح سود میں اضافے کے اپنے ارادے کا اعادہ کیاہے۔ جنوبی کوریا بھی آنے والے مہینوں میں شرح سود میں اضافہ کر سکتا ہے کیونکہ کرنسی میں اتار چڑھاو برقرار ہے۔ اگر سب سے بڑی معیشتوں پر کساد بازاری پھیلتی ہے تو امریکی معیشت کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ماہر معاشیات نوریل روبینی نے حال ہی میں پیش گوئی کی تھی کہ شرح سود میں اضافے کے ساتھ ہی بہت سی کارپوریشنز، بینک، شیڈو بینک، اور زومبی ممالک تباہ ہو جائیں گے۔روبینی بھی نے پیش گوئی کی کہ عالمی قرضوں کی سطح تمام اسٹاک کو گرنے کا سبب بنے گی اور یہ کہ فیڈرل ریزرو کا 2% افراط زر کو بغیر کسی سخت لینڈنگ کے حاصل کرنے کا ہدف ناممکن ہوگا۔ روبینی نے اندازہ لگایا کہ امریکہ اور دنیا بھر میں کساد بازاری پورے 2023 تک رہے گی۔ بینک اور گھرانے بھی 2008 کے مالیاتی بحران سے شدید متاثر ہوئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دو طرفہ تجارت میں 30.67 فیصد کمی کے باوجودچین رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا،حجم 3.95 بلین ڈالر تک گر گیا، چین کے ساتھ 3.12 بلین ڈالر کا تجارتی خسارہ ریکارڈ کیا گیا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق دو طرفہ تجارت میں 30.67 فیصد کمی کے باوجودچین رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا۔ دو طرفہ تجارتی حجم رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 3.95 بلین ڈالر تک گر گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 5.70 بلین ڈالر تھا۔ پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران چین کے ساتھ 3.12 بلین ڈالر کا تجارتی خسارہ ریکارڈ کیا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی کے دوران 4.39 بلین ڈالر کا خسارہ تھا۔ پاکستان کی چین کو برآمدات بھی اس مدت کے دوران 36.45 فیصد کم ہوئیں اور گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے دوران 653 ملین ڈالر کے مقابلے میں 415 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔
چین سے درآمدات مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 3.53 بلین ڈالر تک گر گئیں جو مالی سال 22 کی اسی مدت میں 5.04 بلین ڈالر تھی جس میں 29.93 فیصد کی منفی نمو درج کی گئی۔ درآمدات میں خاطر خواہ کمی کے باوجود چین زیر جائزہ مدت کے دوران پاکستان کی درآمدات کا سب سے بڑا ذریعہ رہا۔ ماہ وار موازنہ میںدو طرفہ تجارت میں منفی نمو پہلی سہ ماہی کے تینوں مہینوں میں دیکھی گئی۔ دو طرفہ تجارتی حجم ستمبر کے دوران 45.70 فیصد کم ہو کر 1.11 بلین ڈالر رہ گیا جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے دوران 2.04 ڈالر تھا۔ رواں سال ستمبر کے دوران چین کو پاکستان کی برآمدات میں 33 فیصد کا منفی اضافہ ہوا اور اسی دوران 261 ملین ڈالر کے مقابلے میں 175 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ پچھلے سال ستمبر کے دوران چین سے درآمدات بھی 48 فیصد کم ہو کر 937 ملین ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 1787 ملین ڈالر تھیں۔ دو طرفہ تجارت میں بالترتیب جولائی اور اگست میں بھی 17.51 فیصد اور 18.10 فیصد کی منفی نمو دیکھی گئی۔
2021-22 میں چین کو پاکستان کی برآمدات 3.11 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ درآمدات 16.34 بلین ڈالر تھیں۔ پاکستان کی چین کو برآمد کی جانے والی اشیا میں کپاس، تانبا، اناج، مچھلی، کرسٹیشین، مولسک، ایکواٹک انورٹیبریٹس، تیل کے بیج، اولیجک پھل، اناج، سبزی ، مشروبات، اسپرٹ ، سرکہ، ایلومینیم، ملبوسات، نمک، سلفر، چمڑا اور پلاسٹک شامل ہیں۔ چین سے پاکستان کی درآمدات میں الیکٹریکل اور الیکٹرانک آلات، مشینری، نیوکلیئر ری ایکٹر، بوائلر، دواسازی کی مصنوعات، معدنی ایندھن، تیل، کشید مصنوعات، نامیاتی کیمیکل، لوہا ،سٹیل، ریلوے کے علاوہ گاڑیاں، ٹرام وے، پلاسٹک، کھاد، فلیمینٹس اور ربڑشامل ہیں۔ حکومت پاکستان نے اس سال مئی میں مختلف لگژری اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کر دی تھی۔ یہ پابندی اگست میں اٹھا لی گئی تھی۔ تاہم اس کی وجہ سے پہلی سہ ماہی کے دوران درآمدات کے حجم میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی۔ ماہرین کے مطابق چین خوراک کی سب سے بڑی منڈی ہے اور پاکستان اشیائے خوردونوش خصوصا پھل، سبزیاں، چاول اور مچھلی برآمد کرکے پڑوسی ملک کو اپنی برآمدات بڑھا سکتا ہے اور قیمتی زرمبادلہ حاصل کر سکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان گارنیٹ کی وسیع اقسام سے مالا مال،زگی پہاڑ، بٹہ کنڈی، بٹگرام، گلگت بلتستان، کوئٹہ، چلاس، باجوڑ، مانہ، برنگ میں زخائر موجود ہیں۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان گارنیٹ کی وسیع اقسام کی مقدار اور معیار دونوں سے مالا مال ہے تاہم اس کی طرف حکومتی توجہ کا فقدان ملک کو زرمبادلہ سے محروم کر رہا ہے۔ گارنیٹ کا بڑا حصہ صنعتی مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے جس میں پالش، فلٹریشن، واٹر جیٹ کٹنگ، ہوائی جہاز اور موٹر گاڑیوں کی تیاری، سیرامکس اور شیشے کی تیاری ، کھرچنے والے گیرٹس اور پاوڈرز، الیکٹرانک اجزا کی تیاری، لکڑی کے فرنیچر کی تکمیل، ٹیکسٹائل پتھر کی دھلائی، جہاز سازی، فلٹریشن پلانٹس، اور بلاسٹنگ گرینولز شامل ہیں۔ گارنیٹ کی قیمتیں 500 سے 7000 ڈالرفی کیرٹ ہیں۔گلوبل مائننگ کمپنی اسلام آباد کے پرنسپل جیولوجسٹ اور پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے سابق جی ایم جیولوجی محمد یعقوب شاہ نے ویلتھ پاک کے ساتھ بات چیت میں کہاکہ گارنیٹ ایک سلیکیٹ معدنیات ہے جس میں کئی اقسام ہیں۔ کسی دوسرے قیمتی پتھر کے بجائے پیرا میگنیٹک آئرن کے زیادہ ارتکاز کی وجہ سے گارنیٹ زیادہ مقناطیسی ہوتا ہے۔بلوچستان سے جواہرات کے معیار کے سبز گارنیٹ کی دریافت ہوئی ہے جب کہ جیم گریڈ کی سرخ قسم صوبہ گلگت بلتستان کے سب ڈویژن بلتستان کی وادی شگر میں پائی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ گارنیٹ کے پی کے اضلاع سوات اور کوہستان میں پایا جاتا ہے۔آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین، جیمولوجسٹ اور کان کن ذاکر اللہ عرف جھولے لال نے کہا کہ پاکستان شاندار معیار کے گارنٹس سے بھرا ہوا ہے جن کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ جہاں بھی پتھر کی کان کنی کی جاتی ہے وہاں گارنیٹ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان گارنیٹ کی مقدار اور اقسام سے مالا مال ہے جن میں اسپیسارٹائن، روڈولائٹ، المنڈائن، اینڈراڈائٹ، گروسولر، تساورائٹ، ہیسونائٹ یا فانٹا گارنیٹ، لیوکواوربے رنگ گارنیٹ شامل ہیں۔زگی پہاڑ، بٹہ کنڈی، بٹگرام، گلگت بلتستان، کوئٹہ، چلاس، باجوڑ، مانہ، برنگ میں اس کے زخائر موجود ہیں۔ گارنیٹ چلاس میں ہیمیٹائٹ کے ساتھ مل کر اور پکھراج ٹورمالائن وغیرہ کی کانوں میں بھی پائے جاتے ہیں۔ چین اور تھائی لینڈ اس پروڈکٹ کے لیے نسبتا اچھی مارکیٹ ہیں۔ پاکستان میں گارنٹس کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن اس کی کان کنی پر حکومتی توجہ کا فقدان بہت مایوس کن ہے۔
میکانائزڈ کان کنی، ٹولز اور سہولیات کا فقدان ملک کو معیاری کان کنی اور معاشی فوائد سے محروم کر رہا ہے۔ ماہر ارضیات اور کان کن عمران بابر نے کہاکہ پاکستانی گارنیٹ بین الاقوامی مارکیٹ میں مانگ میں بہت زیادہ ہیں۔ اس نیم قیمتی جواہر سے مناسب معاشی فوائد حاصل کرنے کے لیے ایک اچھا انفراسٹرکچر، میکانائزڈ کان کنی، اور حکمت عملی سے بھرپور مارکیٹنگ بہت ضروری ہے۔ عمران نے کہا کہ قیمتی جواہرات کا 70 فیصد صنعت میں استعمال ہوتا ہے جبکہ 30فیصد دستکاری کے زیورات یا نمونے بنانے میں استعمال ہو تا ہے۔اگر اسے صنعتی یا کسی دوسرے استعمال کے لیے پروسیسنگ کے بعد فروخت یا برآمد کیا جائے تو ملک کو اچھا منافع حاصل ہو سکتا ہے۔گارنیٹ یا کسی دوسرے قیمتی پتھر کی پروسیسنگ کے لیے انتہائی مہنگے یونٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اگر کانوں کے آس پاس رہنے والے لوگوں کو جواہر پتھر کی پروسیسنگ میں مناسب طریقے سے تربیت دی جائے تو یہ ان کے لیے آمدنی کا ایک اضافی خوبصورت ذریعہ بن سکتا ہے خاص طور پر برف باری کے موسم میں جب زرعی سرگرمیاں تقریبا بند ہو جاتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملتان کے نشتر اسپتال میں موجود 58لاوارث لاشوں کی تدفین کردی گئی،وزیراعلی پنجاب کے مشیر طارق زمان گجر نے کہا کہ نشتر اسپتال میں ہر لاش کا ریکارڈ موجود ہے،انہوں نے کہا کہ نشتر اسپتال میں لاشوں کی بے حرمتی کے ذمے داران کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جب کہ اسپتال میں موجود 58لاوارث لاشوں کی تدفین کردی گئی ہے، اب وہاں مزید کوئی لاوارث لاش موجود نہیں،طارق گجر کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی سے بھی کہہ دیا ہے کہ اگر اب ایسا واقعہ ہوا تو وہ اپنی سیٹ پر نہیں ہوں گے اس کے ساتھ نشتر اسپتال کو فنڈز جاری کردیے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ٹرانس جینڈر ایکٹ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا،درخواست گزار کی جانب سے مقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ کی شقیں اسلامی تعلیمات اور قوانین کے منافی ہیں لہذا ٹرانس جینڈر ایکٹ کو کالعدم قرار دیا جائے،یاد رہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف، جماعت اسلامی اور دیگر جماعتیں ٹرانس جینڈر ایکٹ کی مخالفت کر چکی ہیں جبکہ وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بھی ٹرانس جینڈر ایکٹ پر نظرثانی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سندھ کے داخلی و خارجی راستوں اور ہائی ویز پر 22ٹول پلازوں کو جدید کیمروں، حساس آلات اور پولیس کی چاک و چوبند نفری سے لیس کرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے،آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ کراچی حیدرآباد موٹروے، ناردرن بائی پاس اور صوبے کے تمام نیشنل ہائی ویز پر لگ بھگ 22ٹول پلازوں پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس جدید ترین کیمرے نصب کرنے کیے جا رہے ہیں، سیف سٹی پروگرام طرز کے یہ کیمرے ہر ٹول پلازہ سے چند کلو میٹر پہلے لگائے جائیں گے جو متعلقہ پولیس رینج اور سینٹرل پولیس آفس کراچی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے براہ راست منسلک ہوں گے، یہ کیمرے گاڑیوں کی نمبر پلیٹ اور گاڑیوں میں سوار افراد کو چہروں سے شناخت کرکے ڈیٹا محفوظ کریں گے۔،آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس کو مطلوب کوئی بھی شخص یا گاڑی ان کیمروں کے سامنے سے گزرے گی تو کمانڈ اینڈ کنٹرول اور متعلقہ آپریٹرز کے پاس الرٹ آجائے گا، پولیس کنٹرول رومز کا عملہ متعلقہ ٹول پلازہ پر پولیس چوکیوں پر موجود پولیس اہلکاروں کو آگاہ کرے گا جہاں موجود تلاش ڈیوائزز اور باڈی وارن کیمروں سے لیس پولیس اہلکار ایسے مشتبہ افراد کو چیک کریں گے، اس سے یقینی طور پر جرائم میں ملوث ملزمان کا قلع قمع کرنے میں مدد ملے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سندھ ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی این اے 237کانتیجہ روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی،تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی این اے237کا نتیجہ روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے اپنے دروازے ہی بندکردیے جب ہم درخواست لیکرگئے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بے ضابطگی یا دھاندلی ہوئی ہے توآپ کے پاس الیکشن ٹریبونل جانے کا آپشن ہے،وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل جانے کا آپشن الیکشن مکمل ہونے کے بعد ہے ، ہم الیکشن کمیشن گئے دروازہ نہیں کھولا گیا اس لئے یہاں آئے، الیکشن کمیشن کو بے ضابطگی کے حوالے تین خطوط لکھے گئے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ الیکشن کاکیا تنازعہ لیکرآئے ہیں یہ بتائیں، جوباتیں آپ بتارہے ہیں وہ الیکشن تنازعہ کیزمرے میں آتا ہے ؟ آپ الیکشن ٹریبونل گئے یا نہیں؟وکیل پی ٹی آئی نے بتایا کہ ہم الیکشن کمیشن گئے تھے شکایت لیکردروازہ ہی نہیں کھولاگیا، جس پر عدالت نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل کہاں ہوتا ہے یہ بتائیں ؟وکیل شہاب امام نے دلائل دیے کہ آرٹیکل دو سو پچیس کے تحت ہمیں دادرسی کیلئے رجوع کا حق ہے، این اے دو سو سینتیس میں بدترین دھاندلی کی گئی پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے جعلی ووٹ ڈالے،عدالت نے تحریک انصاف کی این اے دو سو سینتیس ملیر کا نتیجہ روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی اور ضمنی انتخاب کے نتائج سے متعلق الیکشن ٹریبونل سے رجوع کی ہدایت کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کی ساری سیاست اہم تعیناتی کے گرد گھوم رہی ہے، ن لیگ کی پارٹنرشپ ٹوٹنے والی ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اسحاق ڈار روس اور چین کا نام لینے سے پہلے شہباز شریف سے پوچھ لیں، شہباز شریف شو پیس ہے، فیصلے اور رابطے لندن سے ہو رہے ہیں، جہاں مایوسی چھاگئی ہے،سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کی بڑھکیں گلے پڑنے والی ہیں، 10سے 15دن میں پتہ لگ جائیگا، کال آتی ہے یا قال پڑتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے واضح کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کیخلاف فارن ایکسچینج کیس بینکنگ کورٹ سنے گی،اسلام آباد ہائی کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ پر فارن ایکسچینج ایکٹ مقدمے کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہا کہ عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق معاملہ زیر التوا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پہلے یہ طے کرلیتے ہیں کہ دائرہ اختیار کیا بنتا ہے،طارق شفیع کے وکیل نے کہا کہ یہ بنکنگ کورٹ کا دائرہ کار بنتا ہے، جو الزامات ہیں اور دفعات ہیں وہ بینکنگ کورٹ کی ہیں،عدالت نے ملزمان طارق شفیع اور فیصل مقبول کو پانچ روز میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ان کی حفاظتی ضمانت میں دو ہفتوں کی توسیع کردی،ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ ملزمان شامل تفتیش ہو جائیں اور بینکنگ کورٹ سے رجوع کریں،اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی دائرہ اختیار واضح کردیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کا کیس بینکنگ کورٹ سنے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ ایم این اے دوبارہ قومی اسمبلی کا انتخاب کیسے لڑ سکتا ہے؟ نجی ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3رکنی کمیشن نے عمران خان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیس کی سماعت کی،عمران خان کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کو چارسدہ میں جلسہ میں شرکت نہ کرنے کی کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی گئی اور انہوں نے کوئی سرکاری وسائل استعمال نہیں کیے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آئین میں کہاں لکھا ہے ایک شخص رکن قومی اسمبلی ہے اور پھر رکن قومی اسمبلی کا انتخاب کیسے لڑ سکتاہے، آپ کا موکل کہتا ہے ڈیڑھ سو استعفے آئے ہیں ؟کہاں ہیں استعفے ؟ ڈیڑھ سو استعفے لے آئیں ابھی قبول کرتے ہیں،وکیل نے کہا کہ باقی استعفے سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس پڑے ہیں، الیکشن کمیشن کو نہیں بھیجے گئے،الیکشن کمیشن نے عمران خان انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب میں 66ارب روپے تقسیم ہو چکے ہیں، 70ارب روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت تقسیم ہونے ہیں، متاثرین سیلاب کی مدد میں کوئی سیاست نہیں کی جا رہی ہے، بلا امتیاز مدد کر رہے ہیں، ہمیں سیاست سے پرہیز کرنا چاہیے، جمعرات کو اسلام آباد میں نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سنٹر کے اجلاس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے متاثرین میں رقوم تقسیم کی ہیں،انہوں نے کہاکہ سیلاب میں 1700سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں، زخمیوں کی بھی مالی امداد کی جا رہی ہے، متاثرین سیلاب میں 66ارب روپے تقسیم ہو چکے ہیں، سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10لاکھ روپے فی کس دیے جا رہے ہیں، یہ رقم تمام متاثرہ خاندانوں تک پہنچائی جا رہی ہے،وزیراعظم نے کہا کہ بیرونِ ملک سے آنے والی امداد این ڈی ایم اے کے ذریعے تقسیم کی گئی، 70ارب روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت تقسیم ہونے ہیں، متاثرین سیلاب کو ضرورت کی تمام اشیا فراہم کی گئیں، ان میں شفاف انداز سے رقوم اور امداد تقسیم کی گئی،انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد خدشہ ہے کہ گندم کی پیداوار طلب سے کم ہو سکتی ہے، گندم کی طلب کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے اچھی کوالٹی کا بیج پروکیور کر رہا ہے، آئندہ فصل کے لیے کسانوں کو اعلی معیار کا بیج دیا جائے گا، خیبر پختون خوا اور پنجاب نے ہماری درخواست کے باوجود کہا کہ ہمیں بیج نہیں چاہیے،وزیراعظم نے کہا کہ ابھی بھی متاثرہ علاقوں میں سیلاب کا پانی کھڑا ہے، جس سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ 23-2022کے پانچواں مرحلے کا آغازآج (جمعہ سے)شروع ہو گا، سندھ کی ٹیم بلوچستان، سینٹرل پنجاب کی ٹیم سدرن پنجاب اور خیبرپختونخوا کی ٹیم ناردرن سے مدمقابل ہو گی۔ پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، میگا ایونٹ کا پانچواں مرحلہ آج بروز جمعہ سے شروع ہو رہا ہے،ٹورنامنٹ کے 13ویں میچ میں سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ خیبرپختونخوا اور ناردرن کی ٹیمیں ایبٹ آباد سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، اب تک کے مقابلوں میں ناردرن کی ٹیم 68پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔قائد اعظم ٹرافی 23-2022کے 4رائونڈ مکمل ہونے کے بعد ناردرن کی ٹیم 68پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے،سندھ دوسرے اور سینٹرل پنجاب تیسرے نمبر پر ہے۔ ناردرن کی ٹیم نے اب تک ہونے والے مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور وہ چار میں سے دو میچ جیت کر68پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ۔ سندھ نے چار میچ کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کی اور تین میچ ڈرا کھیلے، اس طرح وہ 51پوائنٹس کے ساتھے دوسرے نمبر پر ہے، سینٹرل پنجاب نے چاروں میچ ڈرا کھیلے اور وہ 50پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، بلوچستان 42پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، سدرن پنجاب 38پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور خیبرپختونخوا 28پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پولینڈ کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈ ہیوبرٹ ہرکاز اور انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی ڈین ایونز اے ٹی پی یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیوبرٹ ہرکاز نے دوسرے رائونڈ میں برطانوی حریف کھلاڑی جیک ڈریپر کو اور ڈین ایوانز نے فرانسیسی حریف کھلاڑی کونسٹینٹ لیسٹین کو شکست دی ،اے ٹی پی کے زیر اہتمام یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بیلجیم کے شہر اینٹورپ میں جاری ہے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 25 سالہ پائولش کھلاڑی ہیوبرٹ ہرکاز نے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے کے بعد 20 سالہ حریف برطانوی ٹینس کھلاڑی جیک ڈریپر کو ٹائی بریک پر 6-7(5-7)،7-6(7-5) اور 1-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،ایک اور میچ میں 32 سالہ برطانوی ٹینس سٹار ڈین ایوانز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فرانسیسی حریف کھلاڑی کونسٹینٹ لیسٹین کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 1-6 سے ہرا کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو پریکٹس کے دوران اور گرائونڈ سے باہر مختلف نام سے پکارتے ہیں،سابق آسٹریلوی کھلاڑی نے پاکستانی بولر کو ان کی خصوصیات سے متعلق ہی نِک نیم دیا ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی جانب سے جاری ہونے والی کھلاڑیوں کے پریکٹس سیشن کی ویڈیو میں میتھیو ہیڈن نے شاہین شاہ آفریدی کے نِک نیم سے متعلق لوگوں کو بتایا،میتھیو ہیڈن پاکستانی فاسٹ بولر کو پریمیئم کے نام سے پکارتے ہیں،اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی میتھیو ہیڈن کو بتاتے ہیں کہ 2ماہ بعد بولنگ کرانا شروع کی، بہت اچھا لگ رہا ہے،میتھیو ہیڈن نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی شائد اس وقت دنیا کے بہترین بولر ہیں، ان کی بولنگ کی رفتار انکے اعتماد کے ساتھ واپس آئے گی،پاکستان ٹیم کے مینٹور نے مزید کہا کہ شاہین شاہ آفریدی بولنگ کوچ شان ٹیٹ کے ساتھ بھی کام کر رے ہیں جو خود ماضی میں بہت ہی تیز فاسٹ بولنگ کراتے تھے،انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ شاہین شاہ آفریدی پاکستانی ٹیم کے بہت ہی اہم کھلاڑی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی