• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

سابق صدر ٹرمپ کے ساتھی کو سزا سنا دی گئی

امریکا میں مڈٹرم الیکشن کے قریب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک قریبی ساتھی کو سزا مل گئی،امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں مڈٹرم الیکشن کے قریب سابق صدر ٹرمپ کے ساتھی اور مشیر اسٹیو بینن کو کانگریس کی توہین کے جرم میں 4 ماہ قید اور ساڑھے 6 ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنا دی گئی،ٹرمپ کے مشیر اسٹیو بینن نے طلبی کے لیے جاری سمن کی حکم عدولی کی تھی، اسٹیو بینن کیپٹل حملے کے لیے قائم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے،امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ٹرمپ کو بھی ایوان نمائندگان کی تحقیقاتی کمیٹی نے سمن جاری کر دیا ہے، ٹرمپ پر گزشتہ سال 6 جنوری کو کانگریس پر حملے کے لیے کارکنو ں کو اکسانے کا الزام ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو میں ری پبلکن رہنما ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے ساتھیوں کو انتقامی کارروائیوں کا سامنا ہے، ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف ریاض قدیر نے کہا ہے کہ ری پبلکن کو انتخابات میں بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہلا گلا اور موج مستی کے ساتھ سالانہ ریاض سیز...

لا گلا اور موج مستی کے ساتھ سالانہ ریاض سیزن کا آغاز ہو گیا،تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض میں سالانہ میلے ریاض سیزن 2022 کا شان دار آغاز ہو گیا ہے، افتتاحی تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی،سیزن کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز شاندار سرکس سے ہوا جس میں عالمی شہرت یافتہ کرتب بازوں نے حصہ لیا، اور 3 ہزار ڈرونز نے مل کر تقریب کو رنگ و نور سے بھر دیا،رواں سیزن میں 15 زون کی نمائش کی گئی، جو تین ماہ تک جاری رہے گا، اور اس دوران ہزاروں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا،افتتاحی تقریب میں معروف برطانوی سنگر عینی ماریہ نے پرفارم کر کے چار چاند لگا دیے، اس موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا، جب کہ ڈرون کی مدد سے بنائے گئے لائٹ جیکشن سے سعودی فراماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور اور ولء عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی تصویریں بنائی گئیں،سعودی حکام کا کہنا تھا کہ ثقافتی سرگرمیوں میں ایک لاکھ افراد کی شرکت کی امید ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان جدید ٹیکنالوجی اورمصنوعات کو متنوع ب...

پاکستان جدید ٹیکنالوجی اورمصنوعات کو متنوع بنا کربرآمدات میں اضافہ کر سکتا ہے،ملکی معیشت میں برآمدات کا حصہ روایتی طور پر کم رہا ہے، کاروباری ماحول غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے سازگار نہیں ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان طویل عرصے سے برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہا ہے لیکن اس میں بہت کم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر، مصنوعات کو متنوع بنا کر اور نئی برآمدی منزلوں کی تلاش سے اس چیلنج پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس اسلام آباد کی سینئر ریسرچ اکانومسٹ ڈاکٹر عظمی ضیا نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان کی معیشت میں برآمدات کا حصہ روایتی طور پر کم رہا ہے۔ برآمدات کو بڑھانے پر مضبوط توجہ واقعی ملک کی معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ برآمدات کے تنوع کو یقینی بنانے اور پاکستانی مصنوعات کے لیے نئی منڈیوں کی تلاش کے لیے کوششوں کی ضرورت ہے۔ عظمی ضیا نے کہاکہ ہم کم متنوع اور کم نفیس مصنوعات تیار کر رہے ہیںاور برآمدات چند مصنوعات کی حدود میں مرکوز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چند شعبوں پر انحصار کی وجہ سے برآمدی آمدنی میں غیر یقینی اور عدم استحکام ہے۔ انہوںنے نشاندہی کی کہ پاکستان کی کل برآمدات کا تقریبا 75 فیصدٹیکسٹائل 40فیصد ملبوسات 23 فیصد چاول اور چمڑے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے شعبے ہیں جن میں کل برآمدات کو بڑھانے کی صلاحیت ہے جو پالیسی سپورٹ کے ذریعے ممکن ہے۔ ان شعبوں میں انجینئرنگ، فارماسیوٹیکل، آٹو، فوڈ اینڈ بیوریج پروسیسنگ، جوتے، کیمیکل، گوشت، پولٹری، سمندری غذا، پھل اور سبزیاں شامل ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ برآمدات کی بنیاد کو بڑھانے کے لیے سیاحت، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس اور دیگر خدمات کے شعبوں پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے روایتی طور پر برآمدات کے لیے صرف چند منڈیوں پر توجہ مرکوز کی ہے اور نئی منڈیوں کی تلاش کے لیے خاص طور پر ٹیکسٹائل کے فروغ کے لیے کوششیں شروع کی جانی چاہئیں۔ عظمی ضیا نے کہا کہ ابھرتی ہوئی معیشتیںجن میں برازیل، بھارت، نائجیریا، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں، بین الاقوامی تجارت میں تیزی سے اپنی رسائی کو بڑھا رہے ہیںاور اپنی جی ڈی پی کے فیصد کے طور پر برآمدات میں اضافے کے ذریعے اپنی معیشتوں کو فروغ دے رہے ہیں۔ وزارت تجارت نے افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بڑھایا ہے۔

پچھلی دہائی کے دوران بین الاقوامی تجارت میں بنگلہ دیش، تھائی لینڈ اور ویتنام نے پاکستان سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات کی ناکافی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے عوامل میں مصنوعات کی کم تنوع، سرمایہ کاری اور بچت میں کمی، پالیسی کے متضاد تحفظات، تحقیق اور ترقی کا فقدان، ٹیکنالوجی کو اپنانے کی طرف کم جھکاوشامل ہیں۔ برآمدات کی نمو میں اتار چڑھاو توانائی کی کمی، وسائل کی غیر موثر تقسیم اور سپلائی چین کی خامیوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری ماحول غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے سازگار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پالیسی کے تعامل کا فقدان ہے اور زیادہ درآمدی لاگت فرموں کی برآمدات میں اضافے کی خواہش کو محدود کرتی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گلگت بلتستان میں سولر واٹر ہیٹنگ سسٹم کے ذری...

گلگت بلتستان میں سولر واٹر ہیٹنگ سسٹم کے ذریعے خطے میں سیاحت کو برقرار رکھنا ممکن ہے، خطے کی توانائی کی مجموعی طلب 270 میگاواٹ، 128 ہائیڈرو الیکٹرک اسٹیشن،پیداوار 145 میگاواٹ ، مئی اگست کے سیاحتی موسم کے دوران علاقے میں روزانہ 8 گھنٹے دھوپ شمسی توانائی کیلئے موزوں۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق موسم سرما کے دوران گلگت بلتستان میں لوگ اپنی حرارتی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے لکڑی اور مائع پیٹرولیم گیس کا استعمال کرتے ہیں۔ سولر واٹر ہیٹنگ سسٹم کے ذریعے خطے میں سیاحت کو برقرار رکھنا ممکن ہے ۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کی ایک سٹڈی کے مطابق سالانہ لاکھوں مقامی اور غیر ملکی سیاح گلگت بلتستان کا دورہ کرتے ہیں، شمالی علاقوں میں سیاحت کی ترقی مقامی ماحولیات کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے۔ سیاحت کی ترقی نے حکومت کو خطے میں ماحولیاتی سیاحت کے فروغ پر توجہ مرکوز کرنے پر مجبور کیا ہے۔ حرارتی مقاصد کے لیے لکڑی جلانے کے نتیجے میں خطے میں جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے صحت اور ماحولیاتی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ پاکستان کے شمالی حصے میں جنگلات کی کٹائی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

جی بی کے محکمہ پانی و بجلی کے مطابق اس خطے کی توانائی کی مجموعی طلب 270 میگاواٹ ہے۔ جی بی میں تقریبا 128 ہائیڈرو الیکٹرک اسٹیشن ہیںجن کی مشترکہ پن بجلی کی گنجائش 145.95 میگاواٹ ہے۔ باقی توانائی تیل پر مبنی پاور جنریشن سسٹم کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے۔ گلگت بلتستان میںشمسی توانائی سے پانی گرم کرنے کے نظام کی ضرورت ہے۔ گلگت بلتستان مئی اگست کے سیاحتی موسم کے دوران علاقے میں روزانہ تقریبا 7 سے 8 گھنٹے دھوپ رہتی ہے۔ اسکردو کا شمسی حصہ 84 فیصدہے جبکہ کارکردگی 36 فیصدہے اور 4.6 سال کی ادائیگی کی مدت ہے۔ مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ شمسی توانائی اپنی کم لاگت، سادہ تعمیر اور وسیع پیمانے پر دستیابی کی وجہ سے حرارتی نظام کے لیے بہترین آپشن ہے۔ چین اور دیگر ترقی پذیر ممالک نے حال ہی میں بڑے پیمانے پر حرارتی نظام کے لیے شمسی توانائی کا استعمال شروع کیا ہے۔ شمسی توانائی سے حرارتی نظام گرمی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کی وجہ سے سرد مقامات پر توانائی کے استعمال میں اضافے کے مسئلے کو حل کر سکتا ہے اور یہ نظام ماحول کو گرم کرنے میں اقتصادی اور موثر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سی پیک کے تحت پاکستان میں ابتک 30ارب ڈالر کی...

سی پیک کے تحت پاکستان میں ابتک 30ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے،گیم چینجر منصوبہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کاضامن،پاکستان کو چین، روس، امریکہ اور یورپی یونین سمیت تمام طاقتوں کے ساتھ اچھے سفارتی اور تجارتی تعلقات رکھنے کی ضرورت۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے بین الاقوامی میگا پراجیکٹس نے پاکستان کے لیے اپنی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر مضبوط کرنے اور علاقائی ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے نئی راہیں کھول دی ہیں۔ماہرین کے مطابق پاکستان کو پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے ان تمام مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ یہ میگا پراجیکٹس پاکستان کو انفراسٹرکچر کی توسیع اور ترقی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلیری نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان اپنے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے دنیا کے نقشے پر جغرافیائی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اسے بحیرہ عرب کے گرم پانیوں تک براہ راست رسائی حاصل ہے۔پاکستان کی ایک منفرد حیثیت ہے اور اسے چین، روس، امریکہ اور یورپی یونین سمیت تمام طاقتوں کے ساتھ اچھے سفارتی اور تجارتی تعلقات رکھنے کی ضرورت ہے۔

سرمایہ کار پاکستان کے جیو اکنامکس محل وقوع، علاقائی رابطے، متحرک صارف مارکیٹ اور ہنر مند آبادی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی اور علاقائی ہم آہنگی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور سی پیک کے مشترکہ مقاصد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بنیادی ڈھانچے، پائیداری، امن اور انسانی ترقی میں خلا کو پر کرنے کے لیے ان کی ضرورت ہے۔ایس ڈی پی آئی کی ریسرچ فیلو ڈاکٹر حنا اسلم نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ سی پیک تجارت اور علاقائی انضمام کی کلید ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ شراکت دار ممالک کے لیے اقتصادی اور سیاسی طور پر فائدہ مند ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کے تحت پاکستان کو پہلے ہی 65 بلین ڈالر کے کل پورٹ فولیو میں سے 30 بلین ڈالر کی چینی سرمایہ کاری موصول ہو چکی ہے جس سے ملک تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور اس کی معیشت میں انقلاب برپا کر رہا ہے۔ڈاکٹر حنا نے ملک کے قومی منصوبے سے منسلک قابل عمل ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی میگا پراجیکٹس سے وابستہ تمام ممالک کے ساتھ شراکت داری کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری سب کے لیے بہتری کی صورت حال ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں گزشتہ مالی سال ایک ارب 86کروڑ ڈا...

پاکستان میں گزشتہ مالی سال ایک ارب 86کروڑ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی،531ملین ڈالر کے ساتھ چین سرفہرست رہا،بجلی کے شعبے میں 737ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق بورڈ آف انویسٹمنٹ ملک میں اقتصادی سرگرمیوں اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سات ترجیحی شعبے پیش کرتا ہے جن میں فوڈ پروسیسنگ، لاجسٹکس، ٹیکسٹائل، آٹوموبائل، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہاوسنگ اینڈ کنسٹرکشن، سیاحت اور مہمان نوازی شامل ہیں۔ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ایک اہلکار نے ویلتھ پا ک کو بتایا کہ پاکستان اپنے منفرد جیو اسٹریٹجک محل وقوع، ہنر مند انسانی وسائل اور غیر استعمال شدہ ترقی کی صلاحیت کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے لیے ترجیحی شعبوں میں پرکشش سرمایہ کاری فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈشاندار ترغیبات اور لبرل پالیسیاں پیش کرتا ہے جو معیشت کے تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔ معیشت کے روایتی اور غیر روایتی دونوں شعبوں میں دستیاب مراعات کاروباری برادری کو ملک میں سرمایہ کاری کرنے اور ان کی سرمایہ کاری پر زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے کے اہم مواقع فراہم کرتی ہیں۔

ویلتھ پاک کی تحقیق کے مطابق پاکستان جیسے ملک میںایف ڈی آئی مجموعی اقتصادی ترقی اور ترقی کو فروغ دینے میں ایک اہم عنصرہے۔ ملک میں سازگار کاروباری ماحول غیر ملکی سرمایہ کاری کو بڑھانے میں مدد دے گا۔ اس سلسلے میںاسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اپنے متعلقہ قواعد و ضوابط کو ہموار کرنے کی مسلسل کوشش کرتے ہیںجس کے نتیجے میں پاکستان اپنی کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینے اور جدید بنانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے قابل ہو جائے گا۔ حالیہ برسوں میں ریگولیٹری حالات میں بہتری آئی ہے ۔اہم قانون سازی کی تبدیلیاں متعارف کروائی جا رہی ہیں اور ان اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے ریگولیٹرز ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان نے مالی سال 2021-22 میں اپنی معیشت میں مجموعی طور پر 1.86 بلین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کو راغب کیا۔ اس کے برعکس گزشتہ مالی سال میں یہ 1.82 بلین ڈالر تھی۔

پاکستان کی معیشت میں سب سے زیادہ حصہ چین سے آیاجو 531 ملین ڈالر رہا۔ شعبوں کے لحاظ سے پاور سیکٹر نے ملک کی معیشت میں 737 ملین ڈالر کی شراکت کے ساتھ سب سے زیادہ ایف ڈی آئی کو راغب کیا۔ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار مارکیٹ اکانومی کے ریسرچ اکانومسٹ طحہ عادل نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں کافی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لیبر کی سستی لاگت ہے۔ اگرچہ ملک کی زیادہ تر آبادی نوجوان ہے اور روزگار کی اشد ضرورت ہے لیکن ملک کو کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایف ڈی آئی کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکس پالیسیوں میں اصلاحات متعارف کرانی چاہئیں کیونکہ ٹیکسوں کی ادائیگی کے لیے مشکل یا بوجھل ٹیکس پالیسیاں اور زیادہ بوجھ والے ٹیکس والے ممالک کو اپنے معاشی اہداف کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عابد شیر علی کا عمران خان کی گرفتاری کا مطال...

مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا،سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں عابد شیر علی نے کہا کہ توشہ چور کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کی رو سے فوجداری مقدمہ درج کر کے عمران خان کو گرفتار کیا جائے،انہوں نے کہا کہ اس کا مصنوعی تقدس اور شرافت کا لبادہ چاک ہو چکا ہے،عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ عمران نیازی ڈیکلیئرڈ چور اور کرپٹ ثابت ہوا ہے، اس کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک ہی ہونا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ عمران خان کی حکومت...

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ عمران خان کی حکومت اور سارے اداروں کوجاتا ہے، آرمی چیف کاا زخود ایکسٹنیشن نہ لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے، الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ چوک چوراہے میں ہوگا یا میز پر ؟ فیصلہ 30 نومبرسے پہلے ہوگا،شیخ رشید نے آفیشل اکاونٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ عمران خان کی حکومت اور سارے اداروں کوجاتا ہے، الیکشن کمیشن کی نااہلی کافیصلہ ہائیکورٹ سپریم کورٹ کی ایک پیشی کی مارہے، یہ مبہم ہے سقم ہے اور غیرآئینی ہے۔ جیلوں سے بھاگنے والے عمران کو جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں،شیخ رشید نے بتایا کہ رات12:30 بجے اسلام آباد کی پولیس نے میرے اسلام آباد کے گھرپر ریڈ کیا جبکہ میں لال حویلی میں تھا، انہوں نے کہا کہ ڈارکی آمد کے بعد پاکستان کی ریٹنگ مائنس سیکم کرکیٹرپلC+ دوسری بارگری ہے، ساری قوم سپریم کورٹ نیب کے ترمیمی آرڈینیس پرفیصلے کی منتظرہے،الیکشن کی تاریخ کافیصلہ چوک چوراہے میں ہوگا یا میزپر30 نومبرسے پہلے ہوگا.

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سندھ ہائیکورٹ نے سیلاب سے بحالی کیلئے مختلف...

سندھ ہائیکورٹ نے سیلاب کی تباہ کاریوں اور حکومتی اقدامات سے متعلق مختلف اداروں کو جاری فنڈز کے فارنزک آڈٹ کا حکم دیتے ہوئے آڈیٹر جنرل سے رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے کہا کہ بھاری فنڈزکا اجرا کیا گیا لیکن ریلیف کا کام شروع تک نہیں ہوا، متعلقہ حکام نے زبانی جمع خرچ کے علاوہ عملی طور پر کچھ نہیں کیا،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی رپورٹ میں سب ٹھیک ہے بتایا گیا لیکن سول ججز کی رپورٹس ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی رپورٹ کے برعکس ہے، این ڈی ایم اے کی جانب سے بھی رپورٹ جمع کرائی گئی،عدالت نے این ڈی ایم اے کے انچارج کو بھی آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا اور مختلف اداروں کو جاری فنڈز کے فارنزک آڈٹ کا حکم دے کر آڈیٹر جنرل سے 27 اکتوبر تک رپورٹ طلب کرلی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملک بھر میں کورونا کے 52کیسز رپورٹ، کوئی ہلا...

ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، 52 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں،قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 10 ہزار 53 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 52 نئے مریضوں میں وبا کی تشخیص ہوئی ہے،این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.52 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 41 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ترکی- ترک مرکزی بینک- شرح سود میں کمی

ترکی کے شہر انقرہ میں ایکسچینج آفس کی ایک ملازمہ بینک نوٹ گنتے ہوئے۔ ترکی کے مرکزی بینک نے گزشتہ روز بینچ مارک کی شرح  1.5 فیصد پوائنٹس کم کر کے 10.5 فیصد کر دی۔(شِنہوا)

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوگنڈا ہاتھی دانت رکھنے کے جرم میں ایک شخص...

کمپالا(شِنہوا) یوگنڈا میں غیر قانونی طور پر ہاتھی دانت  رکھنے کے جرم میں  ایک شخص کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

یوگنڈاوائلڈ لائف ریگولیشن اتھارٹی(یوڈبلیو اے) نے بتایا کہ پاسکل اوچیبا پرجنگلی حیات  کا غیرقانونی استعمال کرتے ہوئے  9.5 کلو وزنی ہاتھی دانت  رکھنے کاجرم ثابت ہوا۔

یوڈبلیو اے نے چیف مجسٹریٹ آف دی سٹینڈرڈز، یوٹیلیٹیز اینڈ وائلڈ لائف کورٹ گلیڈیز کماسنیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ محفوظ قرار دیے گئے جانداروں  کوغیر قانونی طور پر رکھنے کے جرائم بہت زیادہ ہیں جن  پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ 

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نیوزی لینڈ میں الٹرا وائلٹ شعاعوں کی بلند سط...

ویلنگٹن(شِنہوا) نیوزی لینڈ کے باشندوں کو آئندہ کے موسم گرما میں الٹراوائلٹ شعاعوں کی بلند سطح سے خبردارکرتے ہوئے سن برن اورجلد کے کینسرکے خلاف زیادہ محتاط رہنے کا کہا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق الٹراوائلٹ شعاعیں سورج سے پیدا ہوتی ہیں اور بہت زیادہ دھوپ میں رہنے سے  جلن، قبل از وقت بڑھاپے اور جلد کے کینسر کے خطرہ سے انسانی  صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔  یہ صورتحال  نیوزی لینڈ میں خاص طور پر تشویش کا باعث ہے کیونکہ اس ملک کے اوپر اوزون کی تہ دنیا میں سب سےزیادہ پتلی ہوگئی ہے۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف واٹر اینڈ ایٹماسفیرک ریسرچ (این آئی ڈبلیو اے) کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، دوپہر سے 1 بجے کے درمیان کھلے آسمان میں الٹرا وائلٹ انڈیکس کی سطح لیح، آکلینڈ میں، گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اوسطاً 5 فیصد زیادہ اور گزشتہ مہینے میں 10 فیصد تک زیادہ رہی  ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 3 یا اس سے زیادہ الٹروائلٹ انڈیکس کی سطح جلد کو نقصان پہنچاسکتی ہے۔

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ میں صارف قیمت میں ستمبرکے دوران اض...

ہانگ کانگ(شِنہوا)  ہانگ کانگ میں مجموعی لحاظ سے صارف قیمتوں میں ستمبر کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.4 فیصد اضافہ  ہوا۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے تمام یک طرفہ امدادی اقدامات کے نتیجے میں  ستمبر میں صارف قیمت  کے جامع اشاریہ (سی پی آئی ) میں گزشتہ سال کے مقابلے میں  اضافے کی شرح اگست کے مطابق 1.8 فیصد تھی۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) حکومت کے محکمہ مردم شماری وشماریات کے ترجمان نے جمعہ کوبتایا کہ  صارفین کی بنیادی قیمتوں میں افراط زر کی شرح ستمبر میں 1.8 فیصد پر اعتدال پر رہی ،کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ ساتھ کپڑوں اور جوتوں کی قیمتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نسبتاً نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا  جبکہ توانائی سےمتعلقہ اشیاء  کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت کا بیلسٹک میزائل اگنی پرائم کا تجربہ

نئی دہلی(شِنہوا) بھارت نے جمعہ کو مشرقی ریاست اڈیشہ کے ساحل سے دور بیلسٹک میزائل کی نئی نسل اگنی پرائم کا تجربہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دومنزلہ ٹھوس پروپیلنٹ میزائل اگنی پرائم  میں ڈوئل ریڈنڈنٹ نیویگیشن اورگائیڈنس سسٹم نصب ہے، جس کی زیادہ سے زیادہ رینج 2 ہزار کلومیٹر ہے۔

اگنی پرائم کا پہلا تجربہ گزشتہ سال جون میں اور دوسرا دسمبر میں کیا گیا تھا۔

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی یونیورسٹی نے ڈرون کی پرواز کاگینز ریکار...

بیجنگ(شِنہوا)  چینی یونیورسٹی کی ایک تحقیقی ٹیم نے ایک اورنیتھوپٹر کی طویل ترین پرواز کا گینز ریکارڈ قائم کیا ہے، اورنیتھوپٹر ایک بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز ہے جو اپنے مکینیکل پروں کی مدد سے اڑتا ہے۔بیجنگ یونیورسٹی آف ایروناٹکس اینڈ ایسٹروناٹکس کے محققین اور طالب علموں کی طرف سے بنائی گئی پرندوں جیسی مشین 1 گھنٹہ 30 منٹ اور 4.98 سیکنڈ تک مسلسل پرواز کرتی رہی۔ گزشتہ روزجاری کی گئی ایک ویڈیو میں 21 جولائی کو بیجنگ کے ایک کھلے میدان میں ریکارڈ قائم کرنے والی پرواز (سنگل چارج) کو دکھایا گیا ہے۔  یونیورسٹی نے ایک پریس ریلیز میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کے سرٹیفکیٹ کو بھی پیش کیا ہے۔ لیتھیم آئن بیٹری سے چلنے والے فلیپر ڈرون کا وزن 1.6 کلوگرام ہے، اس کے پروں کا پھیلاؤ 2 میٹر اور یہ 10 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں کے لیے چین کی مدد...

اسلام آباد(شِنہوا)وزیرآئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان  سیلاب کی بے مثال تباہی سے گزر رہا ہے اور سیلاب متاثرین کے لیے چین کی امداد امدادی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ چینی سیلولر نیٹ ورک زونگ 4 جی کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وفاقی وزیر نے کہا کہ جب بھی پاکستان  بحران کا شکار ہواہے، چین  نے ہمیشہ مدد فراہم کی ہے اور چینی حکومت اور عوام دونوں پاکستانیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوئے ہیں۔  تقریب کا مقصد صوبہ سندھ کی مالی مدد کرنا تھا جہاں حالیہ سیلاب کے دوران کچھ اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں  تقریب میں  بارشوں اور سیلاب  کی وجہ سے سیلولرنیٹ ورک کو بحال کرنے کے لیے سخت محنت کرنے والے مقامی ملازمین کی کوششوں کو بھی سراہا گیا۔امین الحق نے کہا کہ تباہ کن سیلاب سے 3کروڑ 30لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں چینی کمپنیوں نے مشکل وقت میں بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا ہے۔  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ چین سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران پاکستان کو اس مشکل وقت میں عطیات دینے والا سرکردہ ملک ہے  جس نے  ریسکیو اور امدادی کارروائیوں میں چیلنجز سے نمٹنے میں مدد فراہم کی ۔  

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں کے لیے چین کی مدد...

اسلام آباد(شِنہوا)وزیرآئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان  سیلاب کی بے مثال تباہی سے گزر رہا ہے اور سیلاب متاثرین کے لیے چین کی امداد امدادی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ چینی سیلولر نیٹ ورک زونگ 4 جی کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وفاقی وزیر نے کہا کہ جب بھی پاکستان  بحران کا شکار ہواہے، چین  نے ہمیشہ مدد فراہم کی ہے اور چینی حکومت اور عوام دونوں پاکستانیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوئے ہیں۔  تقریب کا مقصد صوبہ سندھ کی مالی مدد کرنا تھا جہاں حالیہ سیلاب کے دوران کچھ اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں  تقریب میں  بارشوں اور سیلاب  کی وجہ سے سیلولرنیٹ ورک کو بحال کرنے کے لیے سخت محنت کرنے والے مقامی ملازمین کی کوششوں کو بھی سراہا گیا۔امین الحق نے کہا کہ تباہ کن سیلاب سے 3کروڑ 30لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں چینی کمپنیوں نے مشکل وقت میں بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا ہے۔  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ چین سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران پاکستان کو اس مشکل وقت میں عطیات دینے والا سرکردہ ملک ہے  جس نے  ریسکیو اور امدادی کارروائیوں میں چیلنجز سے نمٹنے میں مدد فراہم کی ۔  

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی گزشتہ دہائی کی کامیابیوں سے متعلق نیپ...

کھٹمنڈو(شِنہوا) نیپال کے شہرللت پورمیں ایک تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا،جس میں چین کی گزشتہ ایک دہائی کے دوران غربت کے خاتمے،بنیادی ڈھانچے،سائنس وٹیکنالوجی،حفظان صحت اورماحول دوست ترقی کے حوالے سے کامیابیوں کوپیش کیاگیا۔

 نیپال کے وزیر ثقافت، سیاحت وشہری ہوابازی جیون رام شریستھا نے کہا کہ نیپال اور دنیا بھرکے ممالک غربت کے خاتمے، بنیادی ڈھانچے اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں چین کی کامیابیوں سے سیکھ سکتے ہیں۔

شریستھا نے کہا کہ چین کی جانب سے ماحولیاتی تحفظ اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کو دی جانے والی ترجیح مثالی ہے اور یہ کہ چین نے ایک  بڑی آبادی والے ملک کے طور پر غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ 

کمیونسٹ پارٹی آف نیپال (مارکسسٹ-لیننسٹ) کے جنرل سیکرٹری چندر پرکاش مینالی نے کہا کہ چین نے ایک معتدل خوشحال معاشرے کی تعمیر کا ہدف حاصل کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی قیادت میں خود کو  ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک میں تبدیل کرنے کے صدی کے دوسرے  ہدف کو حاصل کرے گا۔نیپال میں چینی سفارت خانے کے سیاسی مشیر وانگ شن نے کہا کہ  ان کے ملک میں گزشتہ دہائی کے دوران سی پی سی کی مضبوط قیادت میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی گزشتہ دہائی کی کامیابیوں سے متعلق نیپ...

کھٹمنڈو(شِنہوا) نیپال کے شہرللت پورمیں ایک تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا،جس میں چین کی گزشتہ ایک دہائی کے دوران غربت کے خاتمے،بنیادی ڈھانچے،سائنس وٹیکنالوجی،حفظان صحت اورماحول دوست ترقی کے حوالے سے کامیابیوں کوپیش کیاگیا۔

 نیپال کے وزیر ثقافت، سیاحت وشہری ہوابازی جیون رام شریستھا نے کہا کہ نیپال اور دنیا بھرکے ممالک غربت کے خاتمے، بنیادی ڈھانچے اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں چین کی کامیابیوں سے سیکھ سکتے ہیں۔

شریستھا نے کہا کہ چین کی جانب سے ماحولیاتی تحفظ اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کو دی جانے والی ترجیح مثالی ہے اور یہ کہ چین نے ایک  بڑی آبادی والے ملک کے طور پر غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ 

کمیونسٹ پارٹی آف نیپال (مارکسسٹ-لیننسٹ) کے جنرل سیکرٹری چندر پرکاش مینالی نے کہا کہ چین نے ایک معتدل خوشحال معاشرے کی تعمیر کا ہدف حاصل کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی قیادت میں خود کو  ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک میں تبدیل کرنے کے صدی کے دوسرے  ہدف کو حاصل کرے گا۔نیپال میں چینی سفارت خانے کے سیاسی مشیر وانگ شن نے کہا کہ  ان کے ملک میں گزشتہ دہائی کے دوران سی پی سی کی مضبوط قیادت میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کوویڈ-19 کی وبا ابھی ختم نہیں ہوئی: ڈبلیو ای...

منیلا(شِنہوا) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ وبا ابھی ختم نہیں ہوئی اور یہ کہ کوویڈ-19 کی ذیلی اقسام کا مسلسل سامنے آنا وبا کے دوبارہ سراٹھانے اورنظام صحت کے لیے ایک خطرہ ہے۔

مغربی بحرالکاہل میں ڈبلیو ایچ او کے ہیلتھ سیکورٹی اینڈایمرجنسیزکے ڈائریکٹر باباٹونڈے اولووکور نے کہا کہ سنگاپوراورنیوزی لینڈ  کوکوویڈ-19کے کیسزمیں اضافے کا سامنا ہے،جب کہ اگست کے بعد سے فلپائن، جنوبی کوریا، جاپان، منگولیا اورویتنام میں کیسز،اسپتال میں داخلے اوراموات کی شرح میں  مسلسل کمی واقع ہوئی ہے۔اولووکورنے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ کوویڈ-19 کے اومی کرون ویرینٹ کے سب ویرینٹ ایکس بی بی سنگاپور میں پھیل رہی ہے جبکہ بی اے.5اب بھی نیوزی لینڈ میں غالب سب ویرینٹ ہے۔

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسپیس ایکس نےمزید 54 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائ...

لاس اینجلس(شِنہوا) امریکہ کی  نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نےمزید 54 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس کو کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیج دیا ہے۔

فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن کے خلائی لانچ کمپلیکس 40 سے فالکن 9 راکٹ جمعرات کو صبح مشرقی وقت کے مطابق صبح 10بج کر50 منٹ(شام 7 بج کر 50منٹ پاکستانی وقت) پر خلا میں روانہ ہوا۔لانچ کے بعد، اسپیس ایکس نے سٹار لنک سیٹلائٹس کے مقررہ مدار میں داخل ہونے کی تصدیق کی۔

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغانستان، دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے تین...

قلعہ نو، افغانستان(شِنہوا) افغانستان کے مغربی صوبے بادغیس میں دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے تین بچے ہلاک ہوگئے،صوبائی پولیس کے مطابق دھماکہ سابقہ جنگوں کے دوران استعمال ہونے والے بغیر پھٹے ہوئے مواد سے ہوا۔ 

دھماکا مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی صبح آٹھ بجے ضلع مقرکےعلاقے نوآبادمیں اس وقت ہوا جب کچھ بچے کچرا چن رہے تھے،بچوں کوملنے والا کھلونا نما آلہ  پھٹنے سے تین بچے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔قلعہ نو ہسپتال کے ڈاکٹر اجمل عاطف نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ کی صبح ہونے والے دھماکے میں آٹھ سے 12 سال کی عمر کے تین بچے مارے گئے۔ 

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوگنڈا-اینٹیبی-ایبولا

یوگنڈا کے شہراینٹیبی کے ریجنل ریفرل اسپتال کا بیرونی منظر۔(شِنہوا)

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوگنڈا-اینٹیبی-ایبولا

یوگنڈا کے شہراینٹیبی کےریجنل ریفرل اسپتال کے ڈاکٹرزحفاظتی لباس پہن رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوگنڈا-اینٹیبی-ایبولا

یوگنڈا کے اینٹیبی ریجنل ریفرل اسپتال کے آئسولیشن سیکشن میں ڈاکٹروں کو حفاظتی لباس  پہنے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔(شِنہوا)

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوگنڈا-اینٹیبی-ایبولا

یوگنڈا کی وزیرصحت روتھ ایسینگ  اینٹیبی کے ریجنل ریفرل اسپتال میں تقریب سے  خطاب کر رہی ہیں۔(شِنہوا)

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

غیر ملکی شخصیات کے سی پی سی کی 20ویں قومی ک...

بیجنگ(شِنہوا) غیرملکی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور دنیا بھر کے سرکاری حکام نے  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور اسکے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو  سی پی سی  کی 20ویں قومی کانگریس کے آغاز پر مبارکباد دی ہے۔  ترکی کی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے وائس چیئرمین ایفکان الا نے کہا کہ چین سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کی رہنمائی میں اپنی کامیابیوں  میں پیش رفت کرتے ہوئے   عالمی سطح پر اپنے اثر و رسوخ میں مزیداضافہ  کرے گا۔سربیا کی پروگریسو پارٹی کے نائب صدر میلوس ووسیوچ نے کہا کہ چین نے اپنی بھرپور ترقی کے ساتھ عالمی امن اور ترقی کے حوالے سے  گراں قدرتعاون کیا ہے، جس سے سربیا کو بھی ترقی میں مدد ملی ہے۔

مالٹا کی لیبرپارٹی کے ڈپٹی لیڈر ڈینیئل جوز میکالف نے کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران چین نے معیشت کو ترقی دینے، مطلق غربت کے خاتمے اور اپنے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں اور عالمی استحکام اور خوشحالی کو برقرار رکھنے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ 

بھارت کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما وجے جولی نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور شی کی مضبوط قیادت میں، چین نے معیشت، سائنس اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں بے مثال تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ  بھارت اور چین دوطرفہ تعلقات کی ترقی کو مزید فروغ دینے کے لیے رابطوں کو فروغ دیں گے۔

فلپائن کے سابق صدرروڈ ریگو دوتیرتے،برازیل کی سابق صدردلما روسیف، گنی بساو کے سابق وزیر اعظم روئی دوارتے دی باروس،مصر کی ہوم لینڈ ڈیفنڈرز پارٹی کے چیئرمین جلال الحریدی،نائجر کی الائنس فار ڈیموکریٹک رینیوول پارٹی کے صدر،اور امدادی کارروائیوں اورڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیرلاؤان ماگاگی،ایکواڈور کی سوشلسٹ پارٹی کے قومی صدرگستاووویلیجو،سپین کی کمیونسٹ پارٹی کے صدرجوز لوئس سینٹیلا،فرانس کی سالیڈیرٹی اینڈ پروگریس پارٹی کے سربراہ جیکوئس چیمنادے،وانواتو کی لیڈرز پارٹی کے صدر جوتھم ناپٹ،کمیونسٹ پارٹی آف اسرائیل کے جنرل سیکرٹری عادل عامر،سینی گال کی اینڈ-جیف/افریقی پارٹی فار ڈیموکریسی اینڈ سوشلزم کے جنرل سیکرٹری لینڈنگ ساوانے،پیٹریاٹک سالویشن موومنٹ آف چاڈ کے سیکرٹری جنرل ہارون کبادی،برونڈی کی   نیشنل کونسل فار ڈیفنس آف ڈیموکریسی کے سیکرٹری جنرل ریورین ندکوریو،ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی پیپلز نیشنل موومنٹ کے جنرل سیکرٹری فوسٹر کمنگز، کمیونسٹ پارٹی آف پیرو کے جنرل سیکرٹری لوئس ویلانووا،نائیجیریا کی آل پروگریسو کانگریس کے قومی سیکرٹری آئیولا اومیسور،فلسطین کی فتح سنٹرل کمیٹی کے رکن اور عرب ممالک چین  تعلقات کے کمشنرعباس ذکی اورفرانس کی قومی اسمبلی کے سابق صدربرنارڈ ایکوئیر نے بھی مبارکباد دی ہے۔

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس کو 2 ارب سے زائد ا...

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی ( آئی او سی) نے اعلان کیا ہے کہ بیجنگ 2022 اولمپک سرمائی کھیلوں کو دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد افراد نے دیکھا۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی آزادانہ تحقیق کے مطابق بیجنگ 2022 تاریخ میں سب سے زیادہ ڈیجیٹل طور پر مصروف اولمپک سرمائی کھیل بن گئے ہیں، جس کے ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ناظرین کی تعداد 2.01 ارب تھی جو پیانگ چھانگ 2018 کی نسبت 5 فیصد زائد ہے۔اولمپک میڈیا حقوق شراکت داروں کے چینلز کے ذریعے ناظرین نے کھیلوں کی مجموعی طور پر 713 ارب منٹس کی کوریج دیکھی، اولمپک سوشل میڈیا نے بھی 3.2 ارب ویوز حاصل کئے جبکہ مختلف پلیٹ فارمز پر 1 کروڑ 10 لاکھ نئے فالوورز کو اپنی جانب راغب کیا۔سروے میں شامل تقریبا نصف ناظرین نے کہا کہ وہ مستقبل میں مزید اولمپک کھیلوں کی کوریج دیکھنے کے خواہش مند ہیں ۔ 13 سے 19 برس کی عمر کے 57 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ آمدہ بر سوں میں اولمپک کھیلوں کی مزید کوریج دیکھنا چاہتے ہیں۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے کہا ہے کہ بیجنگ 2022 ڈیجیٹل اعتبار سے تاریخ کے مصروف ترین اولمپک سرمائی کھیل تھے، دنیا بھر میں ہمارے میڈیا حقوق شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون سے پہلے سے کہیں زیادہ کوریج فراہم کی گئی جس میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی ریکارڈ رقم بھی شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 2 ارب سے زائد عالمی شائقین کے ساتھ اولمپک سرمائی کھیل دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے کھیلوں میں سے ایک ہیں-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی وزیر اعظم کی کویت کے وزیر اعظم کو منصب...

چین کے وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے شیخ احمد نواف الاحمد الصباح کو کویت کے وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔لی نے اس پیغام میں کہا ہے کہ چین اور کویت کے درمیان گہری روایتی دوستی موجود ہے ۔ کویت پہلی خلیجی عرب ریاست ہے جس نے عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے۔لی نے کہا کہ دو نوں مما لک کے ما بین 51 سال قبل قائم ہو نے والے سفارتی تعلقات مضبوطی کے ساتھ مستحکم پیشرفت کو برقراررکھے ہوئے ہیں۔ باہمی سیاسی اعتماد کو مسلسل مستحکم کیا جا رہا ہے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مسلسل ترقی دی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین کی حکومت دو طرفہ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتی ہے، اور چین۔ کویت اسٹریٹجک شراکت داری میں نئی پیش رفت کوفروغ دینے کے لیے کویت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ڈھاکہ کے بازار میں ناریل کی آ مد

ناریل پانی جسم میں پانی کی سطح کو منظم رکھنے کے مفید طریقوں میں سے ایک ہے۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں حالیہ ہفتوں ناریل پانی کی فروخت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور سڑکوں پر اس کے ڈھیر نظرآتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں سیلاب سے 8 لاکھ سے زائد مکانات ک...

پاکستان میں سیلاب سے 8 لاکھ سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا،ٹانک میں سیلاب متاثرین کے لیے ایک ماہ کے اندر 100 ہاوسنگ یونٹ مکمل،سندھ حکومت کا ورلڈ بینک کی مالی معاونت سے 110 ارب روپے کا ہاوسنگ پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے 8 لاکھ سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے ڈاکٹر ایاز احمد نے ویلتھ پاک کے ساتھ بات کرتے ہوئے سیلاب زدہ علاقوں کو محفوظ رہائشی ڈھانچوں کے لیے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں کسی تباہ کن صورتحال سے بچا جا سکے۔ڈاکٹر ایاز نے تجویز پیش کی کہ حکومت سیلاب متاثرین کے لیے ایسے محفوظ علاقے میں گھر تعمیر کرے جہاں مستقبل میں سیلاب کا کوئی امکان نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ گھروں کو افقی کے بجائے عمودی طور پر تعمیر کیا جانا چاہیے اور اعلی معیار کے مکانات کی تعمیر کے لیے حکومت کو کم قیمتوں پر خام مال درآمد کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے حال ہی میں ٹانک میں سیلاب متاثرین کے لیے ایک ماہ کے اندر 100 ہاوسنگ یونٹ مکمل کیے ہیں۔ ان یونٹس کو جدید ترین تعمیراتی مواد اور ٹیکنالوجی کے ساتھ تعمیر کیا گیا ہے تاکہ شدید موسمی حالات کا مقابلہ کیا جا سکے، اور یہ بنیادی ضروریات جیسے سولر سسٹم، سکول، کلینک وغیرہ سے لیس ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب نے تعلیم کے شعبے کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔ اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے، اسکولوں کو اس ہاوسنگ پروجیکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ اسکول کمپیوٹر اور دیگر جدید سہولیات سے آراستہ ہے،انہوں نے مزید کہاکہ صحت کے شعبے کو بھی سب سے زیادہ نقصان پہنچا، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ حکومت کی جانب سے عوام کے تحفظ اور صحت کی دیکھ بھال کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایک طبی کلینک قائم کیا گیا ہے۔ یہاں بنیادی طبی سہولیات بھی ہیں جو مقامی آبادی کے علاج میں معاون ثابت ہوں گی۔ تعمیراتی جگہ کے ارد گرد تقریبا 9,000 دیسی درخت لگائے گئے ہیں۔

ڈاکٹر ایاز نے کہا کہ سندھ حکومت نے ورلڈ بینک کی مالی معاونت سے 110 ارب روپے کا ہاوسنگ پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ کاشتکاروں کو مراعات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں سیلاب سے جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہونے والے تقریبا تیس لاکھ گھروں کی تعمیر نو کی جائے گی۔متاثرین کو مراعات کی فراہمی کے علاوہ تباہ شدہ مکانات کی مرمت بھی کی جائے گی۔ گھروں کی تعمیر کا آغاز سرکاری اور نجی دونوں شعبوں سے کیا جائے گا۔گلوبل آرگنائزیشن فار ہیومن ایمپاورمنٹ اینڈ رائٹس ضلع رحیم یار خان میں سیلاب زدگان کے 50 خاندانوں کو تکنیکی مدد اور مزدوری کے ساتھ بہتر تعمیراتی سامان سیمنٹ، پتھر، لکڑی، سینیٹری کا سامان فراہم کرکے ان کے گھروں کی تعمیر نو میں مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ قابل عمل اور سیلاب سے بچنے والے رہائشی انتظامات متعارف کروا کر ان کی معاشی اور سماجی بقا کو آسان بنائے گا۔منہاج ویلفیئر ٹرسٹ کے مطابق انہوں نے سندھ، کے پی، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں خیمہ گاوں قائم کیے ہیں۔ یہ ٹرسٹ ہزاروں لوگوں کو پناہ گاہیں، خوراک، طبی امداد، پینے کا پانی اور صفائی کے نظام فراہم کر رہا ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں اب تک 15 خیمہ گاوں قائم ہو چکے ہیں۔ ہر خیمہ گاوں میں ایک باورچی خانہ اور ایک اسکول ہوتا ہے تاکہ بچوں کی تعلیم جاری رکھنے میں مدد کی جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسٹارٹ اپس نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی...

اسٹارٹ اپس نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 13.2 ملین ڈالر اکٹھے کیے، پاکستان میںبلاک چین اسٹارٹ اپس نے سرمایہ کاری کے لحاظ سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سب سے زیادہ پرکشش ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں سے ایک ہے کیونکہ متعلقہ اسٹارٹ اپس نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 13.2 ملین ڈالر اکٹھے کیے۔یہ رقم مختلف اسٹارٹ اپس کے ذریعے جمع کیے گئے کل 65.5 ملین ڈالرکا 20.15 فیصد ہے۔2022 کی تیسری سہ ماہی میں بلاک چین سے حاصل ہونے والی آمدنی ای کامرس اسٹارٹ اپس کے مقابلے میں 6.4 فیصد زیادہ تھی۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بلاک چین اسٹارٹ اپس نے سرمایہ کاری کے لحاظ سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پاکستان بلاک چین انسٹی ٹیوٹ اور اے این زیڈ ٹیکنالوجیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد منظور نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ بلاک چین پاکستان میں ایک نئی ٹیکنالوجی ہے لیکن یہ سرمایہ کاروں کو راغب کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چار سال پہلے لوگ بلاک چین کے بارے میں نہیں جانتے تھے لیکن انہیں کوویڈ 19 کی وبا کے دوران اس کے بارے میں معلوم ہوا۔انہوں نے کہا کہ بلاک چین ایک بیک ہینڈ ٹیکنالوجی ہے لیکن زیادہ تر سرمایہ کاروں نے اس میں دلچسپی نہیں دکھائی کیونکہ وہ آسان اور فوری منافع چاہتے تھے۔

لوگ سمجھتے ہیں کہ بلاک چین ایک کرپٹو کرنسی کا کاروبار ہے لیکن یہ تاثر درست نہیں ہے۔ کریپٹو کرنسی بلاک چین ٹیکنالوجی کا ایک بہت چھوٹا حصہ ہے۔ بلاک چین کی اہم شاخیں سپلائی چینز اور مختلف شعبوں میں استعمال ہونے والے لین دین کا ڈیٹا ہیں جہاں کاروباری ریکارڈ کو ڈیجیٹل شکل میں برقرار رکھا جاتا ہے۔احمد منظور نے کہا کہ مقامی طور پر مصنوعات تیار کرنے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاک چین ٹیکنالوجی کی مقامی مصنوعات پائیدار بنیادوں پر قومی معیشت کو فائدہ پہنچائیں گی۔ پاکستانی فری لانسرز صرف بین الاقوامی بلاک چین فرموں کی خدمت کر رہے ہیں اور اس بڑی مارکیٹ سے بہت کم فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بلاک چین اور کریپٹو کرنسی کے درمیان بڑے فرق کے بارے میں آگاہ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹو کرنسی بلاک چین ٹیکنالوجی کے پورے تصور کی نمائندگی نہیں کرتی۔احمد منظور نے کہا کہ مستقبل قریب میں بلاک چین روزمرہ کی زندگی کے کاروبار کا ایک ضروری حصہ ہو گاجو کاروباری ریکارڈز کو زیادہ پائیدار اور محفوظ بنائے گا۔

اس سے مالیاتی ریکارڈ اور کاروباری لیجرز کو محفوظ ڈیجیٹل فائل میں محفوظ کرنے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاک چین ریکارڈ برقرار رکھنے کے روایتی طریقہ کار کے مقابلے میں زیادہ سستی اور وقت کی بچت ہوگی۔ ڈیجیٹائزیشن اور ٹیکنالوجی ہماری پیشہ ورانہ اور روزمرہ کی زندگی کو زیادہ آسان بنا رہی ہے۔ ایک ای میل 15 سیکنڈ کے اندر بھیجی جاتی ہے جبکہ دستی خط و کتابت کے لیے 15 دن درکار ہوتے ہیں۔احمد منظور نے کہا کہ اگلے چند سالوں میں بلاک چین بھی انٹرنیٹ کی طرح روزمرہ کی زندگی کا ایک ناگزیر عنصر ہو گا۔ اب ہم انٹرنیٹ کے بغیر آسان زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف اس ٹیکنالوجی کی حقیقی صلاحیت کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ وہ لوگ جو بلاک چین میں دلچسپی رکھتے ہیںانہیں آسان منافع کے تصور کو ترک کرنے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کو مزید خوبصورت بنانے کے منصوبے کو آگے...

بیجنگ (شِنہوا) ایک سینئر چینی عہدیدار نے کہا ہے کہ ملک کا حیاتیاتی اور ماحولیاتی نظام بہتر بنانے میں مشترکہ کوششوں سے گزشتہ ایک عشرے میں خوبصورت چین انیشی ایٹو کو فروغ دینے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں حیاتیات اور ماحولیات کے نائب وزیر ژائی چھنگ نے کہا ہے کہ چین نے 2012 سے ماحولیاتی تحفظ اور سبز ترقی میں معجزے حاصل کئے ہیں۔

ژائی نے کہا کہ ہوا، پانی اور مٹی کی آلودگی کے خلاف مہم کے ٹھوس نتائج ملے۔ 2021 میں پریفیکچر سطح پر یا اس سے اوپر چینی شہروں میں ہوا کے خطرناک ذرات پی ایم 2.5 میں 2015 کے مقابلے میں 34.8 فیصد کم ہوگئی۔

ماحولیاتی بحالی اور تحفظ میں تمام سطح پر قدرتی ذخائر کا کل رقبہ چین کے مجموعی زمینی علاقہ کا تقریباً 18 فیصد ہے اور اس میں 5 قومی پارک قائم کئے گئے ہیں۔

ژائی نے مزید کہا کہ 300 سے زائد اقسام کے نایاب اور خطرے سے دوچار جنگلی جانوروں اور پودوں کو بحال کیا گیا اور بڑھایا گیا ہے۔

ژائی نے کہا کہ ملک کی سبز، گردشی اور کم کاربن کی ترقی میں بھی ٹھوس پیشرفت ہوئی ہے۔

چین میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے فی یونٹ اخراج میں 2021 میں 2012 کی نسبت 34.4 فیصد کمی ہوئی اور اس عرصے میں بنیادی توانائی کی کھپت میں کوئلے کا حصہ 68.5 فیصد سے کم ہوکر 56 فیصد رہ گیا۔

ژائی نے کہا کہ مستقبل کو نگاہ میں رکھتے ہوئے چین حیاتیات اور ماحولیات کا معیار مزید بہتربنائے گا ، معاشی اور معاشرتی ترقی میں جامع سبز تبدیلی کو فروغ دے گا اور جدید ماحولیاتی انتظام قائم کرنے اور بہتر بنانے میں پیشرفت کرے گا۔

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی حکام کی جا نب سے سرسبز بیلٹ اینڈ روڈ کی...

بیجنگ (شِنہوا) نائب وزیر حیاتیات و ماحولیات ژائی چھنگ نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت سبز ترقی کو فروغ دینے میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔

ژائی نے جمعہ کے روز کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے موقع پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ کی سبز ترقی کے لیے ایک عالمی اتحاد قائم کیا گیا ہے جس میں 150 سے زائد شراکت دار موجود ہیں جن کا تعلق 40 سے زائد ممالک سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد نے پالیسی مکالمہ اور مشترکہ تحقیق کو مضبوط بنانے اور پائیدار ترقی میں اقوام متحدہ کے ایجنڈا 2030 میں تعاون کے لئے کام کیا۔

سبز ٹیکنالوجیز میں اختراع اور تبادلے کو بہتر بنانے اور ماحولیاتی انتظام میں باصلاحیت افراد  پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔

ژائی نے کہا کہ سبز ترقی میں اتفاق رائے اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے ہم نے 120 سے زائد ممالک کے تقریباً 3 ہزار ماحولیاتی انتظام کے اہلکاروں ، ماہرین اور اسکالرز کو تربیت دی ہے۔

چین نے 2013 میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو تجویز کیا تھا جس کا مقصد تجارتی اور بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورکس کو قدیم شاہراہ ریشم کی راہداریوں کے ذریعے ایشیا ، یورپ اور افریقہ سے جوڑنا ہے۔

 

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی حکام کی جا نب سے سرسبز بیلٹ اینڈ روڈ کی...

بیجنگ (شِنہوا) نائب وزیر حیاتیات و ماحولیات ژائی چھنگ نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت سبز ترقی کو فروغ دینے میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔

ژائی نے جمعہ کے روز کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے موقع پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ کی سبز ترقی کے لیے ایک عالمی اتحاد قائم کیا گیا ہے جس میں 150 سے زائد شراکت دار موجود ہیں جن کا تعلق 40 سے زائد ممالک سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد نے پالیسی مکالمہ اور مشترکہ تحقیق کو مضبوط بنانے اور پائیدار ترقی میں اقوام متحدہ کے ایجنڈا 2030 میں تعاون کے لئے کام کیا۔

سبز ٹیکنالوجیز میں اختراع اور تبادلے کو بہتر بنانے اور ماحولیاتی انتظام میں باصلاحیت افراد  پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔

ژائی نے کہا کہ سبز ترقی میں اتفاق رائے اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے ہم نے 120 سے زائد ممالک کے تقریباً 3 ہزار ماحولیاتی انتظام کے اہلکاروں ، ماہرین اور اسکالرز کو تربیت دی ہے۔

چین نے 2013 میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو تجویز کیا تھا جس کا مقصد تجارتی اور بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورکس کو قدیم شاہراہ ریشم کی راہداریوں کے ذریعے ایشیا ، یورپ اور افریقہ سے جوڑنا ہے۔

 

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان اور باقی دنیا میں مالیاتی منڈیوں نے...

امریکہ نے اپنے بینچ مارک سود کی شرح میں پانچ بار اضافہ کیا ،امریکہ کو ریکارڈ بلند افراط زر کا سامنا ،ڈالر میں اضافہ ترقی پذیر ممالک میں افراط زر کا سبب،دنیا میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا بہاو کم۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں فیڈ نے اپنی بینچ مارک سود کی شرح میں پانچ بار اضافہ کیا ہے جس میں جون، جولائی اور ستمبر 2022 میں لگاتار تین 75 بیس پوائنٹ ریٹ میں اضافہ شامل ہیں۔تاہم فیڈ کی شرحوں کو برقرار رکھنے کی مہم نے بھی امریکی ڈالر کو تاریخی سطح پر مستحکم کیا ہے جس سے اس کی اہم مسابقتی کرنسیوں کو نقصان پہنچا ہے اور مہنگائی کے بڑھتے ہوئے دباو کو روکا گیا ہے۔ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان اور باقی دنیا میں مالیاتی منڈیوں نے زیادہ تر فیڈرل ریزرو کی سمت کا انتخاب کیا۔ جیسے جیسے فیڈ شرح میں اضافہ کرتا ہے یہ فطری ہے کہ دیگر مرکزی بینکوں بشمول اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو اپنی پالیسی کی شرحوں میں اضافہ کرنا پڑے گا تاکہ لاگت میں اضافے کی شرح میں متوقع اضافے سے نمٹنے کے لیے ڈالر کی اونچی اڑان میں اضافہ ہو۔ امریکہ بھی ریکارڈ بلند افراط زر کا سامنا کر رہا ہے۔

مرکزی بینکوں کے پاس مہنگائی کو روکنے کے لیے بینچ مارک کی شرحوں میں اضافہ ہی واحد آپشن ہے کیونکہ جب طلب کم ہوتی ہے تو قیمتیں خود بخود گر جاتی ہیں۔جمیل احمد نے کہا کہ امریکہ کی میکرو اکنامک پالیسیوں بشمول اس کی مالیاتی اور مالیاتی پالیسیوں نے عالمی معیشت کو شدید متاثر کیا ہے کیونکہ بڑی کرنسیوں کا ڈالر سے گہرا تعلق ہے۔ امریکی افراط زر نے تباہی مچا دی کیونکہ اس کا بوجھ باقی دنیا پر منتقل ہو جاتا ہے۔ فیڈ کی شرح میں اضافے کے نتیجے میں اکثر امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی روپے سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میں کمی واقع ہوتی ہے۔ سرمایہ کار جنہوں نے منافع کی بلند شرحوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں سرمایہ کاری کی ہے، وہ امریکہ میں سرمایہ کاری زیادہ پرکشش پا سکتے ہیں کیونکہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت انہیں سرمایہ کو امریکہ منتقل کرنے پر آمادہ کرتی ہے۔قائداعظم یونیورسٹی کے سکول آف اکنامکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد اصغر نے بتایا کہ مریکی ڈالر میں کوئی بھی اضافہ ترقی پذیر ممالک میں افراط زر کا سبب بنتا ہے کیونکہ وہ اپنی مقامی کھپت کو پورا کرنے کے لیے زیادہ تر درآمدات پر انحصار کرتے ہیں۔

پاکستان خوراک اور توانائی کی بلند قیمتوں کی وجہ سے سخت متاثر ہو رہا ہے کیونکہ عالمی منڈی میں ان اشیا کی قیمتیں ڈالر میں ہیں۔جیسے جیسے ڈالر کی قدر بڑھے گی پاکستانی برآمد کنندگان کو بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلہ کرنے میں مشکل پیش آئے گی جب کہ درآمدات زیادہ مہنگی ہوں گی جس سے درآمدی بل زیادہ ہوں گے۔ ایندھن اور خوراک پاکستان کے درآمدی بل کے دو سب سے بڑے اجزا ہیں جس میں عالمی سطح پر خوراک اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان مزید اضافہ یقینی ہے۔ ملک کے بڑھتے ہوئے افراط زر کے دبا وکی وجہ سے امکان ہے کہ مرکزی بینک شرح سود میں مزید اضافہ کرے گا۔فاسٹ سکول آف مینجمنٹ کے ڈین ڈاکٹر محمد ایوب صدیقی نے بتایا کہ پوری دنیا میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا بہاو کم ہو گیا ہے۔ جیسے جیسے ڈالر ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہوتا جا رہا ہے، سرمایہ کاروں نے اپنا سرمایہ امریکہ میں رکھنا شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوکرین کے بحران نے دنیا بھر میں توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے کو جنم دیا ہے۔ایوب صدیقی نے کہا کہ پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن میں افراط زر، کرنسی کی قدر میں کمی، زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، بڑھتا ہوا مالی عدم توازن اور ایف ڈی آئی میں کمی شامل ہیں۔ ان مشکل حالات میں پاکستان کو کاروبار کرنے کی لاگت کی حوصلہ افزائی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے بینچ مارک سود کی شرح کو نمایاں طور پر کم کرنا چاہیے تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مکاؤ تفریحی تھیم پر مبنی موسیقی کی تقریب کا...

مکاؤ( شِنہوا) چین کا مکاؤ خصوصی انتظامی خطہ (ایس اے آر) شہر بھر میں تفریحی تھیم پر مبنی موسیقی کی تقریب کی میزبانی کرے گا۔ اس کا مقصد رہائشیوں کی روزمرہ زندگی بہتر بنانا اور مقامی سیاحت کی کشش میں اضافہ ہے۔

شریک منتظم مکاؤ خصوصی انتظامی خطے کے ثقافتی امور بیورو کے مطابق " دی ہش 2022 کنسرٹ ہفتے سے شروع ہوگا، جس میں 40 سے زیادہ مقامی بینڈز، موسیقاروں اور فنکاروں کے گروپس کے ایونٹ منعقد ہوں گے۔

سامعین ورکشاپس میں حصہ لے سکتے ہیں جس میں روزمرہ زندگی میں جمع کردہ آوازوں اور الیکٹرانک آلات کا استعمال کرتے ہوئے صوتی اثرات اور موسیقی ترتیب دینے کا طریقہ کار سکھایا جاتا ہے۔

 اس طرح انہیں پیشہ ور افراد کے ساتھ مل کر موسیقی کی مشق کا موقع بھی مل سکتا ہے۔

نومبر کے اختتام ہفتہ پر مقامی طائفے ، کولوآن جزیرے کے ساحل اور شہری علاقوں میں دن بھر راک میوزک ، جاز ، لوک گیت ،ہیوی میٹل اور مقبول موسیقی کے میراتھون طرز پر کنسرٹ پیش کریں گے۔ وہ مکاؤ کی سڑکوں کا بھی دورہ کریں گے۔

مکاؤ پری کیوشن ایسوسی ایشن سامعین کو  تفر یح پرمدعو کرے گی اور ٹیبل ویئر یا دیگر برتنوں کے ساتھ موسیقی پیش کی جائے گی۔ 

موسیقی کے چاہنے والے ایک مقامی فارم پر میوزک کیمپ ٹور پر بھی مدعو ہوں گے۔

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مکاؤ تفریحی تھیم پر مبنی موسیقی کی تقریب کا...

مکاؤ( شِنہوا) چین کا مکاؤ خصوصی انتظامی خطہ (ایس اے آر) شہر بھر میں تفریحی تھیم پر مبنی موسیقی کی تقریب کی میزبانی کرے گا۔ اس کا مقصد رہائشیوں کی روزمرہ زندگی بہتر بنانا اور مقامی سیاحت کی کشش میں اضافہ ہے۔

شریک منتظم مکاؤ خصوصی انتظامی خطے کے ثقافتی امور بیورو کے مطابق " دی ہش 2022 کنسرٹ ہفتے سے شروع ہوگا، جس میں 40 سے زیادہ مقامی بینڈز، موسیقاروں اور فنکاروں کے گروپس کے ایونٹ منعقد ہوں گے۔

سامعین ورکشاپس میں حصہ لے سکتے ہیں جس میں روزمرہ زندگی میں جمع کردہ آوازوں اور الیکٹرانک آلات کا استعمال کرتے ہوئے صوتی اثرات اور موسیقی ترتیب دینے کا طریقہ کار سکھایا جاتا ہے۔

 اس طرح انہیں پیشہ ور افراد کے ساتھ مل کر موسیقی کی مشق کا موقع بھی مل سکتا ہے۔

نومبر کے اختتام ہفتہ پر مقامی طائفے ، کولوآن جزیرے کے ساحل اور شہری علاقوں میں دن بھر راک میوزک ، جاز ، لوک گیت ،ہیوی میٹل اور مقبول موسیقی کے میراتھون طرز پر کنسرٹ پیش کریں گے۔ وہ مکاؤ کی سڑکوں کا بھی دورہ کریں گے۔

مکاؤ پری کیوشن ایسوسی ایشن سامعین کو  تفر یح پرمدعو کرے گی اور ٹیبل ویئر یا دیگر برتنوں کے ساتھ موسیقی پیش کی جائے گی۔ 

موسیقی کے چاہنے والے ایک مقامی فارم پر میوزک کیمپ ٹور پر بھی مدعو ہوں گے۔

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارتی کپتان روہت شرما نے ساتھی کھلاڑی سوریا...

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ساتھی کھلاڑی سوریا کمار یادیو کا مذاق اڑا دیا،آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم سمیت تمام ٹیمیں آسٹریلیا میں موجود ہیں جہاں وارم اپ میچز کا سلسلہ بھی جاری ہے بھارت نے بھی دو وارم اپ میچز کھیلنے تھے،بھارت کا ایک میچ آسٹریلیا اور دوسرا نیوزی لینڈ کے ساتھ ہونا تھا لیکن دوسرا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا،ایسے میں بھارتی ٹیم نیٹ پریکٹس کے ساتھ تصاویر بنوانے میں بھی مصروف ہے،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیٹر سوریا کمار یادیو جس ملک بھی جاتے ہیں وہاں کے ایئرپورٹ پر اپنی سیلفی لیتے ہوئے تصویر ضرور شیئر کرتے ہیں،کپتان روہت شرما نے ان کے اس عمل پر مذاق بنادیا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے،روہت ویڈیو میں بتارہے ہیں کہ ایک لڑکا جس ملک بھی جہاں جاتا ہے وہاں کے ایئرپورٹ پر تصویر لے کر شیئر ضرور کرتا ہے،ان کے یہ کہتے ہی ساتھی کھلاڑی مسکرانا شروع کردیتے ہیں جبکہ خود سوریا کمار بھی بے ساختہ مسکرا دیتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین عالمی ماحولیاتی انتظام میں فعال کردار اد...

بیجنگ (شِنہوا) حیاتیات و ماحولیات کے نائب وزیرژائی چھنگ نے کہا ہے کہ چین عالمی ماحولیات کے انتظام میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے موقع پرایک پریس کانفرنس میں ژائی نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے ترقی پذیر ملک کی حیثیت سے  چین کاربن اخراج میں دنیا کی سب سے بڑی کٹوتی کرے گا۔ یہ کاربن کے عروج سے کاربن کے خاتمے کی طرف تاریخ کا سب سے کم دورانیہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چین کثیرالجہتی اور مشترکہ لیکن امتیازی ذمہ داریوں اور متعلقہ صلاحیتوں کے اصول کی پاسداری کرتا ہے۔ ملک نے پیرس معاہدے پر دستخط ، اس کے نفاذ اور عملدرآمد کو فروغ دیا ہے۔

ملک نے ماحولیاتی تبدیلی پر جنوب ۔ جنوب تعاون میں فعال طریقے سے حصہ لیا ہے۔ اس نے دیگر ترقی پذیر ممالک  خاص کر چھوٹے جزائر ممالک ، افریقی ممالک اور کم ترقی یافتہ ممالک کی مدد کی پوری کوشش کی ہے تاکہ ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف ردعمل کو بہتر بناکر ماحولیاتی تبدیلیوں کا رخ بدلا جاسکے۔

ژائی نے کہا کہ چین آگے بڑھتے ہوئے اور ماحولیاتی تبدیلی کے عالمی انتظام میں حصہ لینے کے لئے تمام فریقین کے ساتھ مل کرکام کرنے کو تیار ہے۔ 

یہ کامیابی کے حصول میں منصفانہ اور منطقی عالمی ماحولیاتی انتظام کو فروغ دے گا۔ ماحولیاتی تبدیلی پر جنوب۔ جنوب تعاون کو گہرا کرنا جاری رکھے گا اور عالمی ماحولیاتی تبدیلی کے ردعمل میں  چین کی قوت ، حکمت اور حل میں حصہ لے گا۔

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارتی ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے نید...

بھارتی ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے نیدرلینڈز کے جوڑی دار میٹ وی میڈل کوپ یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ،فاتح جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں ڈین ایونز اورجونی اومارا پر مشتمل برطانوی جوڑی کو شکست دی۔اے ٹی پی کے زیر اہتمام یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بیلجیم کے شہر اینٹورپ میں جاری ہے،مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں ابتدائی رائونڈ میچ میں بھارتی ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے نیدرلینڈز کے جوڑی دار میٹ وی میڈل کوپ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈین ایونز اورجونی اومارا پر مشتمل برطانوی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6اور 1-6سے شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ، جہاں فاتح جوڑی کا مقابلہ نیدرلینڈز کی جوڑی سے ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہنگری کی حکومت یورپی یونین اورچین اقتصادی تع...

بڈاپسٹ(شِنہوا) ہنگری کی حکومت نے یورپی یونین (ای یو) اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون کو نقصان پہنچانے والی تمام تجاویز کو مسترد کر دیا ہے ۔

ہنگری کے وزیر خارجہ اور تجارت پیٹر سیجارٹو نے ہنگری کی دوسری بیٹری ڈے کانفرنس کے شرکاء کوبتایا کہ یورپی ایجنڈے کے لئے ایک سنگین مسئلہ موجود ہے اور یہی معاملہ یورپ اور چین کے اقتصادی تعاون کے لئے ممکنہ تباہی ہے جسے ہمیں یقینی طور پر مسترد کرنا پڑے گا ۔

انہوں نے کہا کہ اگر یورپی اور چینی کمپنیوں اور کاروباری اداروں کے مابین تعلقات منقطع ہو جائیں گے تو اس کے یورپ پر شدید معاشی نتائج مرتب ہوں گے ۔

وزیر نے کہا کہ ہنگری کی حکومت ان تمام تجاویز کو مسترد کرنے کی پوری کوشش کرے گی جو یورپی یونین اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون کو توڑ سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس سے یورپ کی گاڑیوں کی صنعت  کو بھی شدید نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے اس بات کی یاددہانی کر وا ئی کہ چین یورپی یونین کے لیے ایک اہم تجارتی شراکت دار تھا ۔اس حوالے سےاپنی حکومت کی مشرقی کھلے پن کی پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ ہم نے 2010 سے یہ واضح کر دیا ہے کہ ہماری حکمت عملی مغربی اورمشرقی سرمایہ کاروں اور معیشتوں کےدرمیان ملاپ کا مرکز بننا ہے۔

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہنگری کی حکومت یورپی یونین اورچین اقتصادی تع...

بڈاپسٹ(شِنہوا) ہنگری کی حکومت نے یورپی یونین (ای یو) اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون کو نقصان پہنچانے والی تمام تجاویز کو مسترد کر دیا ہے ۔

ہنگری کے وزیر خارجہ اور تجارت پیٹر سیجارٹو نے ہنگری کی دوسری بیٹری ڈے کانفرنس کے شرکاء کوبتایا کہ یورپی ایجنڈے کے لئے ایک سنگین مسئلہ موجود ہے اور یہی معاملہ یورپ اور چین کے اقتصادی تعاون کے لئے ممکنہ تباہی ہے جسے ہمیں یقینی طور پر مسترد کرنا پڑے گا ۔

انہوں نے کہا کہ اگر یورپی اور چینی کمپنیوں اور کاروباری اداروں کے مابین تعلقات منقطع ہو جائیں گے تو اس کے یورپ پر شدید معاشی نتائج مرتب ہوں گے ۔

وزیر نے کہا کہ ہنگری کی حکومت ان تمام تجاویز کو مسترد کرنے کی پوری کوشش کرے گی جو یورپی یونین اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون کو توڑ سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس سے یورپ کی گاڑیوں کی صنعت  کو بھی شدید نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے اس بات کی یاددہانی کر وا ئی کہ چین یورپی یونین کے لیے ایک اہم تجارتی شراکت دار تھا ۔اس حوالے سےاپنی حکومت کی مشرقی کھلے پن کی پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ ہم نے 2010 سے یہ واضح کر دیا ہے کہ ہماری حکمت عملی مغربی اورمشرقی سرمایہ کاروں اور معیشتوں کےدرمیان ملاپ کا مرکز بننا ہے۔

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹی 20 ورلڈ کپ کا سپر 12رائونڈ آج سے شروع ہوگ...

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آسٹریلیا میں جاری آٹھواں مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا سپر 12رائونڈ آج (ہفتہ سے)شروع ہوگا۔میگا ایونٹ کے پہلے رائونڈ میں سے 4 ٹیموں نے سپر 12 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر نا تھا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے زیراہتمام ٹی 20 ورلڈ کپ 16 اکتوبر سے13 نومبر تک آسٹریلیا کے 7 شہروں میں کھیلا جا رہا ہے ،میگا ایونٹ کا سپر 12 رائونڈ آج ہفتہ سے شروع ہورہا ہے جس میں آج ہفتہ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا ۔ پہلا میچ میزبان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان سدنی کرکٹ سٹیڈیم ، سڈنی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ افغانستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا یہ میچ پرتھ سٹیڈیم ، پرتھ میں کھیلا جائے گا،میگا ایونٹ کے سپر12 مرحلے کی 8 ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔پاکستانی ٹیم گروپ ٹو میں اپنی مہم کا آغاز 23 اکتوبر کو میلبورن میں روایتی بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی، سڈنی کرکٹ سٹیڈیم9 نومبر کو پہلے سیمی فائنل کی میزبانی کرے گا، دوسرا سیمی فائنل 10 نومبر کو ایڈیلیڈ، اوول میں کھیلا جائے گا جبکہ 2ٹاپ ٹیموں کے مابین فیصلہ کن معرکہ13 نومبر کو میلبورن کرکٹ میں ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شی کی زیرصدارت سی پی سی کی 20 ویں قومی کانگر...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے پریسیڈیم نے جمعہ کی صبح اپنا تیسرا اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کی صدارت شی جن پھنگ نے کی۔

اجلاس کے شرکاء نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 مرکزی کمیٹی کے ارکان، متبادل ارکان اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی کمیشن برائے نظم و معائنہ کے ارکان کے امیدواروں کی فہرست کی منظوری دی۔

پریزیڈیم اجلاس میں فہرستیں مندوبین کو غور کے لئے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ فہرستیں کانگریس کے مندوبین کے ذریعے منعقدہ مسابقتی ابتدائی انتخابات سے تیار کی گئی ہیں ۔

ابتدائی انتخابات کانگریس کے انتخابی طریقہ کار کے مطابق بیلٹ اسکروٹنیرز کی زیرنگرانی ہوئے ،ابتدائی انتخابات میں 8 فیصد سے زائد امیدواروں کو ووٹ دیا گیا تھا۔

پریزیڈیم کے مطابق ابتدائی انتخابات کے نتائج درست تھے۔

جماعت کی نئی مرکزی کمیٹی اور مرکزی کمیشن برائے نظم ومعائنہ کے باضابطہ انتخابات ہفتے کو ہوں گے۔

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سائنسدانوں نے تمباکو نوشی سے لاحق خطرات کوکم...

بیجنگ (شِنہوا) چینی اور ان کےہم مرتبہ امریکی سائنسدانوں کی ایک تحقیق کے دوران ہماری آنتوں میں موجود بیکٹیریا کی ایک قسم کی نشاندہی کی گئی ہے جو  موثر طریقے سے نکوٹین کے اثر کوکم کر سکتا ہے۔ 

نکوٹین تمباکومیں ایک نقصان دہ جزو ہے جو نشے کی عادت کا باعث بنتا ہے اور جگر کی چربی کے مرض سمیت صحت کے متعدد خطرات کا باعث بنتا ہے۔

نیچر نامی جریدے میں شائع ہونے والی تازہ ترین تحقیق کے مطابق آنت  میں موجود اس بیکٹیریاکی ایک آبادی نے نیکوٹین سے متاثرہ چوہوں کے آنتوں میں نیکوٹین کی مقدار کو کم کیا ہے۔

پیکنگ یونیورسٹی، ژ ے جیانگ یونیورسٹی، فودان یونیورسٹی، وین ژو میڈیکل یونیورسٹی سے منسلک پہلے ہسپتال اور امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے محققین نےدریافت  کیا کہ بیکٹیرائڈز ژیلانیسولوینز سگریٹ نوشی کرنےوالے افراد کی آنت میں جمع ہونے والی نیکوٹین کو کم کر سکتے ہیں۔

اس تحقیق کے مطابق نیکوٹین آنتوں کے مالیکیول کی ایک قسم کوفعال کرنے کے حوالے سے جا نی جا تی ہے جس کواے ایم پی کے الفا کہتے ہیں اور یہ مالیکیول غیر الکوحل جگر کی چربی کی بیماری (این اے ایف ایل ڈی) کے بڑھنے میں کردارادا کرتے ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج تمباکو نوشی سے بڑھتی ہوئی جگر کی چربی کوکم کرنے کے لیے ایک ممکنہ حکمت عملی تجویز کرتے ہیں۔ قدرتی طور پر انسانی آنتوں میں موجود ایسے بیکٹیریا کو استعمال میں لایا جاتا ہے ، جنہیں خوراک کی پیداوار میں محفوظ طریقے سے استعمال کیا جاتا ہے۔

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پریکٹس سیشن میں نسیم شاہ کی اسپیڈ نے رضوان ک...

مشن ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے،بابر اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی ورلڈ کپ کے میچز کو لے کر بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی خوب تیاریاں کر رہے ہیں،نیٹ پریکٹس کے دوران بھی پاکستانی فاسٹ بولرز بھرپور جوش دکھا رہے ہیں جس سے ساتھی بیٹرز پریشان دکھائی دے رہے ہیں،ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دنیا کے نمبر ون بیٹر محمد رضوان پریکٹس کے دوران نسیم شاہ کی تیز رفتار گیند کا سامنا نہ کرسکے اور کلین بولڈ ہوگئے،اس دوران پاکستانی پیسر نسیم شاہ کی بولنگ کو دیکھ کر وہاں موجود شائقین نے بھی انکی خوب تعریف کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ یون نان ۔ کن منگ ۔ سیاہ ۔ سر والا ہنس

چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے شہر کن منگ کی دائی چی جھیل کے کنارے ایک شہری سیاہ سر والے ہنس کو خوراک فرا ہم کر رہا ہے۔ (شِنہوا)

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

معین خان نے بھارت کو قابو کرنے کی حکمت عملی...

سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خان نے پاکستان ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ جیتنے کا نسخہ بتادیا،سابق اسٹار وکٹ کیپرمعین خان نے نجی ٹی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی ٹاپ ٹیم میں سے ہے ، اگر پاکستان کو بھارت کے خلاف میچ جیتنا ہے تو بھارت کے ٹاپ بیٹرز کو آئوٹ کرناہوگا،معین خان نے بھارتی ٹاپ بیٹرز ، ویرات کوہلی، روہت شرما، سوریا کمار یادیو اور ہاردیک پانڈیا کی بیٹنگ کی تعریف بھی کی۔،انہوں نے کہا کہ اگر بارش کے باعث میچ چھوٹا ہوگیا تو میرا خیال ہے کہ پاکستان ٹیم اس کنڈیشن کا فائدہ زیادہ اٹھائے گی اور ٹیم بھارت کے خلاف زیادہ خطرناک ثابت ہوگی، بارش سے اگرگیند سوئنگ ہوئی تو شاہین شاہ کو بولنگ میں مدد ملے گی، بولرز کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ موسم کی صورتحال سے ضرور فائدہ اٹھائیں جب تک کوئی بھی بولر گیند آگے نہیں پھینکے گا ٹیم کو فائدہ نہیں ہوگا، ایک سوال کے جواب میں معین خان کا کہنا تھا کہ بھارت کو ایسے بیانات دینے سے پہلے 10 مرتبہ سوچنا چاہیے اور سوچنے کے بعد کمیٹی کی میٹنگ کے بعد فیصلہ آنا چاہیے، ایسے غیر ذمہ دار لوگوں کو جو کرکٹ کے ذریعے دوریاں بڑھائیں انہیں ایسے عہدوں پر تعینات ہی نہیں کیا جانا چاہیے، آئی سی سی کا ہی کہنا ہے کہ کرکٹ سیاست سے دورہونی چاہیے لہذا اچھے روابط کے لیے اچھی بات کرنی چاہیے، ایسے بیانات نے لوگوں کا دل توڑنا ہے جو پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھی کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں