• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

چین۔ بیجنگ ۔ سی پی سی قومی کانگریس۔ پریسیڈیم...

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کی پریسیڈیم کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔(شِنہوا)

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سی پی سی کی قیادت میں چین مزید شاندار کامیاب...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں عراق کے  سفیرشورش خالد سعید نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی قیادت  چین مزید شاندار کامیابیاں حاصل کرے گا ۔

ایسے موقع پر جب مستقبل کی ترقی کے ایک خاکہ کی تیاری کے لیے بیجنگ میں سی پی سی کی ہر پانچ سال بعد ہونے والی قومی کانگریس کا اجلاس جاری ہے، عراقی سفیر نے شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کو چین اور دنیا کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل قراردیا۔انہوں نے کہا کہ  وہ چین کی کامیابیوں اور عوام کوترجیح دینے اور مرکزی اہمیت دینے کے تصور سے بے حد متاثر ہیں، جس کا ذکر سی پی سی کے افتتاحی اجلاس کی ایک رپورٹ میں کیا گیا۔

عراقی سفیرنے کہا کہ گزشتہ دہائی میں، چین نے مسلسل ترقی کی ہے اور ملک کے نظام حکومت اوراستعداد کو جدید بنانے میں قیمتی تجربہ حاصل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  "عوام " ایک کلیدی لفظ ہے جس کا رپورٹ میں کئی بار استعال کیا گیا ہے ۔ سنکیانگ کے اپنے دورے کو یاد کرتے ہوئے سعید نے کہا کہ سنکیانگ نے مکمل غربت کا خاتمہ کرکے، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور مقامی معیشت، معاشرے اور ثقافت میں اعلیٰ ترقی حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ  یہ سی پی سی کی جانب سے عوام کو اولین ترجیح دینے کے اس کے موقف کی علامت ہے۔

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی جوہری حکمت عملی تبدیل نہیں ہوگی:سفیر

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ اس کی جوہری حکمت عملی اور پالیسی دیرینہ اور اعلیٰ سطح کے استحکام، تسلسل اور مستقبل کے اندازوں کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے۔

چین کے سفیر برائے تخفیف اسلحہ امور لی سونگ نے کہا کہ ہماری جوہری حکمت عملی اور پالیسی جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک سے منفرد ہے کیونکہ یہ سب سے زیادہ ذمہ دار اور شفاف ہے۔

 لی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی کی جوہری ہتھیاروں سے متعلق ہونے والی بحث میں کہا کہ  چین نے مسلسل جوہری ہتھیاروں کی مکمل روک تھام اور مکمل تلفی  کی وکالت کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ چین کا کسی بھی وقت اور کسی بھی حالت میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے  اورغیرجوہری ممالک یا جوہری ہتھیاروں سے پاک علاقوں کے خلاف غیر مشروط طور پر جوہری ہتھیاروں کے استعمال یا استعمال کی دھمکی نہ دینے کا پختہ عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی جوہری صلاحیت قومی سلامتی کے دفاع کے لیے ضروری کم سے کم سطح پر ہے اور وہ  کسی دوسرے ملک کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض ممالک نے، مذموم مقاصد کے تحت، حال ہی میں چین کی جوہری پالیسی اور جوہری صلاحیتوں کے بارے میں بے بنیاد قیاس آرائیاں  اور بہتان تراشی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ  وہ  "یہاں، اس بات پر زور دینا چاہیں گے کہ چین کی جوہری حکمت عملی، پالیسی اور متعلقہ طرز عمل کھلا اور شفاف، سنجیدہ اور ذمہ دارانہ ہیں،یہ  حکمت عملی اور پالیسی تبدیل نہیں ہوگی  اور نہ ہی ان قیاس آرائیوں اور الزامات سے ہم متاثر ہوں گے۔

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

غیر ملکی رہنماؤں کی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ ک...

بیجنگ(شِنہوا)غیرملکی سیاسی جماعتوں اور دنیا بھرکے ممالک کے رہنماؤں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی اوراس کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کوسی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کے آغاز پر مبارکباد دی ہے۔

مبارکباد کے پیغامات میں رہنماؤں نے سی پی سی کی نمایاں کامیابیوں اور باقی دنیا میں چینی عوام اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اس کی اہم شراکت کوسراہا ہے۔مالدیپ کی پروگریسو پارٹی کے رہنما اور مالدیپ کے سابق صدر عبداللہ یامین نے کہا کہ سی پی سی عوام کی دل و جان سے خدمت کرنے کے اصول پر کاربند ہے جو چینی عوام کے لیے خوشحالی اور خوشی لائی ہے۔

جاپان کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ میزوہو فوکوشیما نےسی پی سی کے لیے زیادہ سے  زیادہ ترقی، دنیا میں غربت کے خاتمے،عالمی امن کے تحفظ اور زمین کے تحفظ میں  اس کے مزید تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔

ڈیموکریٹک پارٹی آف کوریا کے رہنما لی جے میونگ نے سی پی سی کی 20ویں نیشنل کانگریس کے انعقاد پر مخلصانہ مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ کانگریس شمال مشرقی ایشیا میں امن اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ عالمی امن کے لیے زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جنوبی کوریا اور چین کے درمیان دوستی اور تعاون وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوگا۔  منگول نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی  کے چیئرمین بیانجرگل تسوگت گیرل نے کہا کہ نئے دور پر نظریں جمائے ہوئے، سی پی سی نے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے راستے پر مسلسل آگے بڑھنے اور قومی خوشحالی کے حصول میں چین کی رہنمائی کی ہے،جس کو دنیا بھر سے سراہاگیا ہے۔

 ترکمانستان کی ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین اتا سردروف نے کہا کہ سی پی سی کی قیادت میں دوست ملک چینی خصوصیات کے  حامل سوشلزم کی راہ پر گامزن رہے گا۔  کمیونسٹ پارٹی آف رشین فیڈریشن کی مرکزی کمیٹی کے چیئرمین گیناڈی زیوگانوف نے کہا کہ 100 سال سے زائد عرصے سے، سی پی سی جدوجہد اور فتح کے شاندار سفر سے گزری جس نےچینی معیشت کو دنیا کی صف اول کی معیشت بنادیا ہے۔

 پارٹی آف دی یورپین لیفٹ کے صدر ہینز بیئر بام نے کہا کہ  سی پی سی کی 20ویں نیشنل کانگریس کا انعقاد بہت اہمیت کا حامل ہے اور ان کی پارٹی سی پی سی کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی خواہاں ہے۔ شام کی عرب سوشلسٹ بعث پارٹی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل ہلال ہلال نے کہا کہ  سی پی سی کی 20ویں نیشنل کانگریس ایسے وقت میں  ہورہی ہے جب چینی عوام کا عظیم مقصد ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مالی میں سیاسی تبدیلی اور امن عمل میں پیش رف...

اقوام متحدہ (شِنہوا) مالی کے لیے اقوام متحدہ کے اعلیٰ نمائندے الغاسم وان نے کہا ہے کہ مالی میں سیاسی تبدیلی اور امن عمل میں پیش رفت ہوئی ہے تا ہم وہ ملک میں سلامتی کی صورت حال کے بارے میں فکر مند ہیں۔

انہوں نے  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتےہوئے  کہا کہ جولائی کے آغاز میں مالی اور مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری کے درمیان عبوری نظام الاوقات  پر طے پانے والے معاہدے کے بعد انتخابات کی تیاری میں قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جون میں انتخابی قانون کی منظوری کے بعد ایک منفرد انتخابی انتظامی اتھارٹی کے قیام کے لیےاقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اورانتخابی اصلاحات کے نظام الاوقات کی نگرانی کا طریقہ کار اب تکنیکی اور سیاسی دونوں سطح پر کام کر رہا ہے ،اس میں مالی اور دیگر متعلقہ کثیر الجہتی شراکت دار شامل ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اس کی سیاسی قائمہ کمیٹی اب تک چار مر تبہ اجلاس کر چکی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی اور مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن ایم آئی این یو ایس ایم اے کے سربراہ، وین نے کہا ہے کہا  اگرچہ یہ پیش رفت قابل ستائش ہے، لیکن انتخابی عمل کے کامیاب نفاذ کا انحصار بہت سےعوامل پر ہوگا۔ 

اس میں ضروری مالیاتی اور لاجسٹک وسائل کی دستیابی اور سلامتی کی صورت حال کی پیش رفت شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جامعیت کا استحکا م بھی اہمیت کا حامل رہے گا۔

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مالی میں سیاسی عمل کو آگے بڑھایا جائے، چینی...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چینی سفیر نے مالی میں سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے چارج ڈی افیئرز دائی بنگ نے کہا کہ مالی کے حکام ،علاقائی تنظیموں اور عالمی برادری کی مشترکہ کوششوں سے مالی میں سیاسی منتقلی، امن عمل اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیشرفت ہوئی ہے ۔

دائی نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ اب یہ ضروری ہے کہ موجودہ رفتار کو مستحکم کیا جائے اور پائیدارامن و ترقی کے حتمی مقصد کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی عمل کے مختلف راستوں پر متعدد اقدامات کی ضرورت ہے۔

سفیر نے کہا کہ مالی حکام نے منتقلی کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا ہے، انتخابی ادارہ قائم ہوچکا ہے، آئینی کام شروع کردیا گیا ہے اور سیاسی مشاورت ہوئی ہے جو واضح پیشرفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین پرامید ہے کہ مالی کی جماعتیں اس پر کام کریں گی اور تبدیلی کے لیے سازگار ماحول بارے سیاسی اصلاحات کو آگے بڑھائیں گی۔

انسداد دہشت گردی بارے دائی نے کہا کہ استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اس جنگ کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مالی میں سیاسی عمل کو آگے بڑھایا جائے، چینی...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چینی سفیر نے مالی میں سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے چارج ڈی افیئرز دائی بنگ نے کہا کہ مالی کے حکام ،علاقائی تنظیموں اور عالمی برادری کی مشترکہ کوششوں سے مالی میں سیاسی منتقلی، امن عمل اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیشرفت ہوئی ہے ۔

دائی نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ اب یہ ضروری ہے کہ موجودہ رفتار کو مستحکم کیا جائے اور پائیدارامن و ترقی کے حتمی مقصد کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی عمل کے مختلف راستوں پر متعدد اقدامات کی ضرورت ہے۔

سفیر نے کہا کہ مالی حکام نے منتقلی کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا ہے، انتخابی ادارہ قائم ہوچکا ہے، آئینی کام شروع کردیا گیا ہے اور سیاسی مشاورت ہوئی ہے جو واضح پیشرفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین پرامید ہے کہ مالی کی جماعتیں اس پر کام کریں گی اور تبدیلی کے لیے سازگار ماحول بارے سیاسی اصلاحات کو آگے بڑھائیں گی۔

انسداد دہشت گردی بارے دائی نے کہا کہ استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اس جنگ کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عوام کے روزگار کی بہتری اور ہانگ کانگ کی ترق...

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد بدھ کو ایچ کے ایس اے آر قانون ساز کونسل سے اپنا پہلا پالیسی خطاب کیا۔

خطاب میں پیداوارکوفروغ اورلوگوں کے روزگار بہتر بنانے کے لیے پالیسیوں اور اقدامات کا احاطہ کیا گیا ، جس کا مقصد ہانگ کانگ کی مسابقت کو بڑھاتے ہوئے اس بین الاقوامی مالیاتی مرکز کے لیے ایک نئے باب کا آغاز کرنا ہے۔ لی نے کہا کہ "ایک ملک، دو نظام" کے اصول کے تحت، ہانگ کانگ کو مادر وطن سے مضبوط حمایت اور دنیا سے قریبی طور پر منسلک ہونے کے مخصوص فوائد حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مین لینڈ کی بڑی مارکیٹ تک براہ راست رسائی اور ایک ہی وقت میں مضبوط بین الاقوامی رابطوں  کے ساتھ، ہانگ کانگ مین لینڈ اور باقی دنیا کو باہم ملانے  والے پل کا کام کرتا ہے۔ چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ 14واں پانچ سالہ منصوبہ، گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا (جی بی اے) کی ترقی اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سمیت اہم قومی حکمت عملی ہانگ کانگ کو لامحدود مواقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے پانچ سالوں  کے دوران وہ کمیونٹی کے تمام شعبوں کو متحد کرنے  اوران کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومتی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے جامعیت،اتحاد اور مختلف خیالات کے احترام کی عمدہ روایات کو بھرپورطریقے سے فروغ دیں گے،انہوں نے کہا کہ ہم اپنی عوام کی بہتر خدمت اور ہانگ کانگ کی بہتر ترقی کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نیوزی لینڈ ملک کو محفوظ بنانے کے لیے دہشت گ...

ویلنگٹن (شِنہوا) نیوزی لینڈ کی حکومت انسداد دہشت گردی کے قوانین کو مستحکم بنا رہی ہے ۔

 وزیر انصاف کیری ایلن کے مطابق اس کا مقصد ایسے لوگوں کے لیے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث  ہونا مشکل بنانا ہے جو اس حوالے سے معلوم خطرہ ہوں ۔

وزیر انصاف کیری ایلن نےبدھ کوایک بیان میں کہا ہے کہ کابینہ نے اس بات کا جائزہ لینے کی کوشش کی ہے کہ عدالتی نگرانی کے تحت نظم ونسق کے نظام کو کس طرح مستحکم کیا جا سکتا ہے۔

 انہوں نےکہا کہ یہ فیصلہ گزشتہ سال آکلینڈ کی لئن مال سپر مارکیٹ میں دہشت گردانہ حملے کےتناظرمیں کیا گیا ہے جہاں ذمہ دار فرد کو نیوزی لینڈ کی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھا جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  تبدیلیوں کے تحت کنٹرول آرڈرز ایکٹ کو موثر بنانے میں بہتری آئے گی۔ 

علاوہ ازیں زیادہ خطرے والے ان افراد کے لیے معیار کو بڑھایا جائے گا جن کو پابندیوں کے ذریعے قابو میں رکھا جاسکتا ہے اور ممکنہ طور پر حملہ کرنےکی ان کی صلاحیت کو محدود کیا جا سکتا  ہے ۔

 وزیر نے کہا کہ اگرچہ کوئی بھی قانون کسی آمادہ دہشت گرد کو حملہ کرنے سے کبھی نہیں روک سکتا تاہم یہ تبدیلیاں ان کی ایسا کرنے کی صلاحیت کو ختم کرنے میں مددگارثابت ہو ں گی ۔

اس کے علاوہ یہ تبدیلی اس کے ارادے میں خلل ڈالنے اوراس کی صلاحیت کو محدود کرنے میں کافی حد تک کام کر ے گی۔

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

محققین نے کیمیائی تجربات میں آسانی کے لئے مص...

بیجنگ (شِںہوا) روزنامہ چائنہ سائنس نے بدھ کے روز اپنےشمارے میں  بتایا ہے کہ چینی محققین نے کیمیائی تحقیق اور تجربات میں آسانی کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام تیار کرلیا ہے۔

چین کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محققین کے مطابق آل راؤنڈ مصنوعی ذہانت کیمسٹ نظام سائنسی دماغ سے لیس ہے جو کیمیائی تحقیق کے لیے درکار تمام ضروری امورانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مصنوعی ذہانت کیمسٹ خود کار طریقے سے ڈیٹا جمع کرنے، پروسیسنگ، تجزیہ اور تصور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔  اسے کلاؤڈ ڈیٹا بیس سے متعلقہ مواد خود بخود تلاش کرنے ، پڑھنے اور اس کے تحت تجرباتی منصوبے تجویز کرنے کے قابل بنانے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

مصنوعی ذہانت کیمسٹ ایک موبائل روبوٹ کو اندرون خا نہ  یا آن لائن بھی کنٹرول کرسکتا ہے تاکہ 10 سے زیادہ ورک اسٹیشنز پر مکمل تجرباتی عمل خود بخود انجام دیا جاسکے۔

تجرباتی اعدادوشمار کا بیک وقت مصنوعی ذہانت کیمسٹ کے کمپیوٹیشنل دماغ کی مدد سے تجزیہ کیا جاسکتا ہے جو اسے ایک نیا مفروضہ تجویز کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

جرنل نیشنل سائنس ریویو میں شائع حالیہ تحقیقی مضمون کے مطابق مصنوعی ذہانت کیمسٹ کی صلاحیت کو 3 مختلف کیمیائی تجربات کی مدد سے بھی جانچا گیا ہے۔

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بات چیت اور مشاورت کوسوو تنازع کے حل کا درست...

بیجنگ (شِںہوا) چینی مندوب  نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کوسوو تنازع حل کرنے کے لئے بات چیت اور مشاورت صحیح طریقہ ہے۔

اقوام متحدہ میں نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے کہا کہ رواں سال جون سے کوسوو حکام شناختی دستاویزات اور گاڑیوں کی لائسنس پلیٹوں جیسے امور پر یکطرفہ اقدامات کررہے ہیں جس سے شمالی کوسوو میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ۔ سربیا اور کوسوو کے تعلقات معمول پر لانے کا عمل اور بلقان و جنوب مشرقی یورپ میں سلامتی و استحکام متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کو اس صورتحال پر تشویش ہے۔

انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ متعلقہ فریقین کے دفاتر فریقین کی شناختی دستاویزات بارے امور پر اتفاق رائے حاصل کرچکے ہیں اور چین اس پیشرفت کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لائسنس پلیٹوں کا مسئلہ زیرالتوا ہے۔ کوسوو کی جانب سے رواں ماہ کے اختتام تک لائسنس پلیٹوں کی تبدیلی کا کام مکمل کرنے کا مطالبہ احتجاج اور جھڑپوں کا سبب بن سکتا ہے جس سے ایک مرتبہ پھر کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس طرح کے منظر نامے سے گریز کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ کوسوو تنازع حل کرنے کا درست راستہ بات چیت اور مشاورت ہی ہے۔ چین دونوں فریقوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ عملی اور تعمیری انداز میں گفتگو جاری رکھیں اور گزشتہ مذاکرات کے نتائج پر عملدرآمد کریں۔ برسلز معاہدے کے تحت کوسوو کو سرب بلدیات پر مبنی معاشرے کے قیام کا عمل آگے بڑھانا چاہیئے۔

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بات چیت اور مشاورت کوسوو تنازع کے حل کا درست...

بیجنگ (شِںہوا) چینی مندوب  نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کوسوو تنازع حل کرنے کے لئے بات چیت اور مشاورت صحیح طریقہ ہے۔

اقوام متحدہ میں نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے کہا کہ رواں سال جون سے کوسوو حکام شناختی دستاویزات اور گاڑیوں کی لائسنس پلیٹوں جیسے امور پر یکطرفہ اقدامات کررہے ہیں جس سے شمالی کوسوو میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ۔ سربیا اور کوسوو کے تعلقات معمول پر لانے کا عمل اور بلقان و جنوب مشرقی یورپ میں سلامتی و استحکام متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کو اس صورتحال پر تشویش ہے۔

انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ متعلقہ فریقین کے دفاتر فریقین کی شناختی دستاویزات بارے امور پر اتفاق رائے حاصل کرچکے ہیں اور چین اس پیشرفت کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لائسنس پلیٹوں کا مسئلہ زیرالتوا ہے۔ کوسوو کی جانب سے رواں ماہ کے اختتام تک لائسنس پلیٹوں کی تبدیلی کا کام مکمل کرنے کا مطالبہ احتجاج اور جھڑپوں کا سبب بن سکتا ہے جس سے ایک مرتبہ پھر کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس طرح کے منظر نامے سے گریز کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ کوسوو تنازع حل کرنے کا درست راستہ بات چیت اور مشاورت ہی ہے۔ چین دونوں فریقوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ عملی اور تعمیری انداز میں گفتگو جاری رکھیں اور گزشتہ مذاکرات کے نتائج پر عملدرآمد کریں۔ برسلز معاہدے کے تحت کوسوو کو سرب بلدیات پر مبنی معاشرے کے قیام کا عمل آگے بڑھانا چاہیئے۔

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ میں اگلے سال بڑی تعداد میں لوگ بیروزگ...

نیویارک (شِںہوا) امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے بینک آف امریکہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں امریکہ میں ملازمتوں میں اضافے کی رفتار تقریباً نصف رہ جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ کا مرکزی بینک گزشتہ 40 برس میں تیز ترین رفتار سے شرح سود میں اضافہ کرکے مہنگائی روکنے کی کوشش کررہا ہے جس سے ملازمتوں کی مارکیٹ کو بڑھتے دباؤ کا سامنا ہے۔

 ستمبر میں حیرت انگیز طور پر مضبوط نظرآنے والی ملازمتوں کی مارکیٹ اگلے سال تک شاید ہی قائم رہ سکے۔

بینک نے کہا کہ نان فارم ملازمتیں اگلے سال کے شروع میں سکڑ نا شروع ہوجائیں گی اور پہلی سہ ماہی کے دوران اس میں 1 لاکھ 75 ہزار ماہانہ کی کمی ہوسکتی ہے ۔ ملازمتوں میں کمی کا یہ سلسلہ 2023 کے بیشتر حصے میں جاری رہے گا۔

بینک آف امریکہ میں امریکی معاشیات کے سربراہ مائیکل گیپن نے سی این این کو ٹیلی فون پر انٹرویو میں بتایا کہ وہ مہنگائی کی شرح کم کرنے کے لئے لیبر مارکیٹ کی کچھ کمزوریوں کو قبول کرلیں گے۔

گیپن توقع کررہے ہیں کہ اگلے سال بیروزگاری کی شرح 5 یا 5.5 فیصد رہے گی۔

گیپن نے کہا کہ ہم اگلے سال کی پہلی ششماہی میں کساد بازاری شروع ہوتے دیکھ رہے ہیں۔

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نوجوان جاپانی اسکالرزبہترمواقع کی تلاش میں چ...

ٹوکیو (شِںہوا) جاپانی اخبار آساہی شم بون  کی ایک رپورٹ کے مطابق نوجوان جاپانی اسکالرز زیادہ امید افزا مواقع کی تلاش میں چینی جامعات میں تحقیق کا انتخاب کررہے ہیں۔

روزنامہ نے موٹویوکی ہٹوری کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک ہونہار نوجوان اسکالر ہیں جنہوں نے 7 برس قبل شنگھائی کی فودان یونیورسٹی میں پروفیسرشپ کے لیے جاپان چھوڑ دیا تھا۔

ہٹوری اب 40 برس کے ہوچکے ہیں وہ اسٹرکچر اور فنکشن آف ممبرنس ٹرانسپورٹرز میں مہارت رکھتے ہیں۔

  انہوں نے بتایا کہ وہ 7 سال قبل جامعہ سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد اپنی لیبارٹری شروع کرنے کا ارادہ رکھتے تھے تاہم عام طور پر جاپان میں اس عمل میں 10 سال لگتے ہیں اس لئے انہوں نے چین منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔

اخباری رپورٹ کے مطابق جاپان فنڈنگ کا نظام استعمال کررہا ہے جس کے بارے ناقدین کی رائے ہے کہ نوجوان محققین دور ہورہے ہیں۔ چین کے تیزی سے بدلتے ہو ئے تعلیمی منظر نامے نے ہٹوری جیسے اسکالرز کے لیے بیرون ملک جانا آسان کردیا ہے۔

ہٹوری نے کہا کہ امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والے 30 اور 40 سال کی عمروں کے چینی سائنسدان کام کرنے اور سائنسی مضامین شائع کرنے کے لئے وطن واپس آنا شروع ہوچکے ہیں۔

 اس کے علاوہ باصلاحیت نوجوانوں کی تعداد میں اضافے کے سبب چین کو اب بڑے ناموں یا پھر مہنگے پروگراموں پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں رہی ہے۔

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹوکیو میں چین اور جاپان کے سفارتی تعلقات معم...

ٹوکیو (شِنہوا) جاپان میں منعقدہ ایک نمائش میں چین اور جاپان کےسفارتی تعلقات کو معمول پرلانے کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر 130 سے زیادہ تصاویر کی نمائش کی گئی ۔

یہ نمائش "ہمیشہ کےہمسایہ "کے عنوان سے جون میں بیجنگ میں منعقد ہوئی اور اس کے بعد اب یہ جاپان میں منعقد ہورہی ہے۔

یہ نمائش لوگوں کے مابین رابطوں کے تبادلے کو مرکزی موضوع بناتے  ہوئے منگل کو ٹوکیو  کے تاگین بونکا سپیس میں شروع ہوئی۔ جوکہ چین اور جاپان کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی نسل در نسل دوستی کی خواہشات کی عکاسی کرتی ہے۔

بیجنگ میں 110 تصاویر کی نمائش کی گئی تاہم  اس کے ساتھ ہی جاپان میں اس نوعیت کی نمائش کے دوران جاپانی خصوصیات کی حامل 27 تصاویر کو شامل کیا گیا ہے۔

ا ن تصاویر کو تین درجات میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ان میں 50 سال سے زائد عرصہ کے دوران چین وجاپان کے تبادلوں کی سرگرمیوں کا جائزہ، جاپانیوں کی نظر میں چین اور چینی شہر یوں کی نظر میں جاپان، نیز دونوں ملکوں کے نوجوانوں کی فوٹو گرافی کے کام شامل ہیں ۔

جاپان میں چینی سفارت خانےکے ناظم الامور یانگ یو ، سابق جاپانی وزرائےاعظم یاسو فوکودا اور یوکیو ہاتویاما نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں اپنے تہنیتی خطاب کے دوران یانگ نے کہا کہ دونوں پڑوسی ملکوں کے لیے امن، دوستی اورہر ایک کی جیت پرمبنی تعاون ہی صحیح انتخاب ہے۔

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹوکیو میں چین اور جاپان کے سفارتی تعلقات معم...

ٹوکیو (شِنہوا) جاپان میں منعقدہ ایک نمائش میں چین اور جاپان کےسفارتی تعلقات کو معمول پرلانے کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر 130 سے زیادہ تصاویر کی نمائش کی گئی ۔

یہ نمائش "ہمیشہ کےہمسایہ "کے عنوان سے جون میں بیجنگ میں منعقد ہوئی اور اس کے بعد اب یہ جاپان میں منعقد ہورہی ہے۔

یہ نمائش لوگوں کے مابین رابطوں کے تبادلے کو مرکزی موضوع بناتے  ہوئے منگل کو ٹوکیو  کے تاگین بونکا سپیس میں شروع ہوئی۔ جوکہ چین اور جاپان کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی نسل در نسل دوستی کی خواہشات کی عکاسی کرتی ہے۔

بیجنگ میں 110 تصاویر کی نمائش کی گئی تاہم  اس کے ساتھ ہی جاپان میں اس نوعیت کی نمائش کے دوران جاپانی خصوصیات کی حامل 27 تصاویر کو شامل کیا گیا ہے۔

ا ن تصاویر کو تین درجات میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ان میں 50 سال سے زائد عرصہ کے دوران چین وجاپان کے تبادلوں کی سرگرمیوں کا جائزہ، جاپانیوں کی نظر میں چین اور چینی شہر یوں کی نظر میں جاپان، نیز دونوں ملکوں کے نوجوانوں کی فوٹو گرافی کے کام شامل ہیں ۔

جاپان میں چینی سفارت خانےکے ناظم الامور یانگ یو ، سابق جاپانی وزرائےاعظم یاسو فوکودا اور یوکیو ہاتویاما نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں اپنے تہنیتی خطاب کے دوران یانگ نے کہا کہ دونوں پڑوسی ملکوں کے لیے امن، دوستی اورہر ایک کی جیت پرمبنی تعاون ہی صحیح انتخاب ہے۔

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی کمپنیاں کینیا کی معیشت میں کلیدی کردار...

نیروبی (شِنہوا) سرمایہ کاری اور اقتصادیات کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ کینیا کی سماجی و اقتصادی ترقی میں چینی کمپنیاں مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں سرمایہ کاری کی منتظم کمپنی آئی سی ای اے ایل آئی او این کے شعبہ تحقیق کے سربراہ جیوڈ مریگی نے  کہا کہ چینی کمپنیوں نے سڑکوں، ریلوے، سستے ہاؤسنگ یونٹس کے ساتھ ساتھ دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

مریگی نے نشاندہی  کی ہے کہ چینی کمپنیوں نے اشیائے خوردونوش کی پیداوار کے لیے مینوفیکچرنگ کی سہولیات بھی قائم کی ہیں ۔ اس  سے مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اشیا کی درآمد کی سطح میں بھی کمی آئی ہے۔

انہوں نے 2022 کی چوتھی سہ ماہی کی سرمایہ کاررپورٹ کے اجراء کے دوران کہا کہ یہ ایک مثبت اقدام ہے ، کیونکہ یہ مینوفیکچرنگ ہی ہے جو کہ معیشت کی معاشی تبدیلی کو آگے بڑھائے گی ۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے طو ر پر چین ، کینیا میں سرمایہ کاری کے منفرد مواقع کی نشاندہی کر سکتا ہے ۔

مریگی نے واضح کیا کہ چینی کمپنیوں نے کینیا میں کامیابی حاصل کی ہے، ان میں لچک موجود ہے اور کینیا میں موجود مشکلات اور مواقع کے قدرشناس ہیں۔ اسی لئے وہ تجویز کرتے ہیں کہ کینیا چین سے سیکھ سکتا ہے کیونکہ اس ایشیائی قوم نے یہ ثابت کیا ہے کہ کس طرح معیشت میں نسبتاً مختصر مدت کے دوران مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی کمپنیاں کینیا کی معیشت میں کلیدی کردار...

نیروبی (شِنہوا) سرمایہ کاری اور اقتصادیات کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ کینیا کی سماجی و اقتصادی ترقی میں چینی کمپنیاں مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں سرمایہ کاری کی منتظم کمپنی آئی سی ای اے ایل آئی او این کے شعبہ تحقیق کے سربراہ جیوڈ مریگی نے  کہا کہ چینی کمپنیوں نے سڑکوں، ریلوے، سستے ہاؤسنگ یونٹس کے ساتھ ساتھ دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

مریگی نے نشاندہی  کی ہے کہ چینی کمپنیوں نے اشیائے خوردونوش کی پیداوار کے لیے مینوفیکچرنگ کی سہولیات بھی قائم کی ہیں ۔ اس  سے مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اشیا کی درآمد کی سطح میں بھی کمی آئی ہے۔

انہوں نے 2022 کی چوتھی سہ ماہی کی سرمایہ کاررپورٹ کے اجراء کے دوران کہا کہ یہ ایک مثبت اقدام ہے ، کیونکہ یہ مینوفیکچرنگ ہی ہے جو کہ معیشت کی معاشی تبدیلی کو آگے بڑھائے گی ۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے طو ر پر چین ، کینیا میں سرمایہ کاری کے منفرد مواقع کی نشاندہی کر سکتا ہے ۔

مریگی نے واضح کیا کہ چینی کمپنیوں نے کینیا میں کامیابی حاصل کی ہے، ان میں لچک موجود ہے اور کینیا میں موجود مشکلات اور مواقع کے قدرشناس ہیں۔ اسی لئے وہ تجویز کرتے ہیں کہ کینیا چین سے سیکھ سکتا ہے کیونکہ اس ایشیائی قوم نے یہ ثابت کیا ہے کہ کس طرح معیشت میں نسبتاً مختصر مدت کے دوران مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

خصوصی فوجی آپریشن کے علاقے میں صورتحال کشیدہ...

ماسکو (شِنہوا) یوکرین میں روسی افواج کے مشترکہ گروپ کے کمانڈر سرگئی سرووی کن نے میڈیا کو بتایا ہے کہ خصوصی فوجی آپریشن کے علاقے میں صورتحال کو کشیدہ قرار دیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین نے روسی فوجیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کی کوششیں ترک نہیں کیں اور یوکرین کی فوج روزانہ 600 سے 1 ہزار افراد کو نقصان پہنچاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روسی فوج شعوری طور پر مشکل فیصلوں سمیت بروقت فیصلے کرے گی۔

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہواوے کا آئرلینڈ میں یورپین کلاؤڈ سروسز کا م...

ڈبلن(شِنہوا) ہواوے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں کلاؤڈ خدمات کے مرکز کی تعمیر کے لئے 15 کروڑ یوروز (14 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کرے گا۔ یہ یورپ میں کسی چینی ٹیلی کام کمپنی کی جانب سے قائم کیا جانے والا اپنی نوعیت کا پہلا مرکز ہے۔

کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کلاؤڈ مرکز آئندہ 5 برسوں کے دوران مقامی لیبر مارکیٹ کے لیے 200 نئی ملازمتیں پیدا کرے گا۔ 

بیان میں واضح کیا گیا ہے یہ مرکز یورپ بھر کے صارفین کو خدمات فراہم کرے گا اور آئرش کاروباری اداروں کو نئی عالمی منڈیوں تک رسائی میں مدد فراہم کرے گا۔

ہواوے آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٹونی یانگ شو نے کہا ہےکہ ہم آئرلینڈ کو حکمت عملی کے لحاظ سے ہواوے کلاؤڈ کی عالمی موجودگی کے لیے ایک اہم مقام کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی پیشکش کلاؤڈ سروسز پر مبنی ہو گی جو مختلف آئرش اور یورپی صارفین کی ضروریات کے مطابق اور خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے ۔

ہواوے آئرلینڈ کے بیان میں آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم اورکاروباری اداروں ، تجارت اور روزگار کے وزیر لیو ورادکر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ سرمایہ کاری ہواوے کی آئرلینڈ کے ساتھ موجودہ وابستگی کو کا اظہار ہے۔

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہواوے کا آئرلینڈ میں یورپین کلاؤڈ سروسز کا م...

ڈبلن(شِنہوا) ہواوے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں کلاؤڈ خدمات کے مرکز کی تعمیر کے لئے 15 کروڑ یوروز (14 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کرے گا۔ یہ یورپ میں کسی چینی ٹیلی کام کمپنی کی جانب سے قائم کیا جانے والا اپنی نوعیت کا پہلا مرکز ہے۔

کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کلاؤڈ مرکز آئندہ 5 برسوں کے دوران مقامی لیبر مارکیٹ کے لیے 200 نئی ملازمتیں پیدا کرے گا۔ 

بیان میں واضح کیا گیا ہے یہ مرکز یورپ بھر کے صارفین کو خدمات فراہم کرے گا اور آئرش کاروباری اداروں کو نئی عالمی منڈیوں تک رسائی میں مدد فراہم کرے گا۔

ہواوے آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٹونی یانگ شو نے کہا ہےکہ ہم آئرلینڈ کو حکمت عملی کے لحاظ سے ہواوے کلاؤڈ کی عالمی موجودگی کے لیے ایک اہم مقام کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی پیشکش کلاؤڈ سروسز پر مبنی ہو گی جو مختلف آئرش اور یورپی صارفین کی ضروریات کے مطابق اور خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے ۔

ہواوے آئرلینڈ کے بیان میں آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم اورکاروباری اداروں ، تجارت اور روزگار کے وزیر لیو ورادکر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ سرمایہ کاری ہواوے کی آئرلینڈ کے ساتھ موجودہ وابستگی کو کا اظہار ہے۔

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ میں زکام ویکسین لگانے میں عدم مساوات...

امریکہ کے مراکز برائے امراض کی روک تھام و تدارک (سی ڈی سی) کی جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں سیاہ فام، ہسپانوی اور امریکی انڈین یا الاسکا کے مقامی بالغ افراد کو زکام کی ویکسین لگنے کا امکان کم اور زکام کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونے کا امکان زیادہ ہے۔رپورٹ میں 2009 سے 2022 تک زکام سے اسپتال میں داخلے کی شرح اور 2010 سے 2022 تک زکام ویکسی نیشن کا ذات اور نسل کے اعتبار سے جائزہ لیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 2010 کے بعد سے سیاہ فام، ہسپانوی اور امریکی انڈین یا الاسکا کے مقامی بالغان میں دی گئی زکام ویکسی نیشن میں مسلسل کمی ہوئی ہے۔سیزن 2021 سے 2022 کے دوران 54 فیصد سفید فام اور ایشیائی بالغان کو زکام ویکسین دی گئی ۔ اس کے برعکس سیاہ فام بالغان میں یہ شرح 42 فیصد، ہسپانوی میں 38 فیصد اور امریکی انڈین یا الاسکا کے مقامی افراد میں 41 فیصد تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2009 سے 2022 کے دوران سیاہ فام ، ہسپانوی اور امریکی انڈین یا الاسکا کے مقامی افراد کے زکام کے سبب اسپتال میں داخلے کی شرح سفید فام کی نسبت کہیں زیادہ تھی۔رپورٹ کے مطابق سفید فام بالغان کی نسبت سیاہ فام بالغان کے اسپتال میں داخل ہونے کی شرح تقریبا 80 فیصد زائد ، امریکی انڈین یا الاسکا کے مقامی افراد میں 30 فیصد زائد اور ہسپانوی افراد میں 20 فیصد زائد تھی۔سی ڈی سی نے کہا کہ زکام کے سنگین اثرات میں فرق کی بہت سی وجوہات ہیں، جن میں صحت کی دیکھ بھال، انشورنس تک رسائی نہ ہونا، ویکسین سے محرومی، غلط معلومات اور نچلے درجے میں ویکسین پر عدم اعتماد شامل ہیں۔سی ڈی سی نے کہا ہے کہ نسل پرستی اور تعصب عدم مساوات کو مزید بگاڑرہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پیرس موٹر شو میں چینی برانڈز نمایاں

پیرس مو ٹر شو کے 89 ویں ایڈیشن میں چینی گاڑیوں کے برانڈز نے لوگوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔17 اکتوبر سے شروع ہونے والا میلہ 23 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

زمبابوے ، جھاڑیوں میں آتشزدگی کے واقعات میں...

زمبابوے میں رواں سال جھاڑیوں میں آ تشزدگی کے باعث 18 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، جبکہ اس کے باعث گزشتہ برس کی نسبت 58.6 فیصد زائد رقبہ جل چکا ہے۔اطلاعات، تشہیر اور براڈ کا سٹنگ کی وزیر مونیکا متسوانگوا نے کہاکہ سال 2022 میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہوا جس سے ماضی میں حاصل کردہ کامیا بیوں کو خطرے سے دوچار کردیا ہے۔کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے مطا بق ملک بھر میں رواں سال اب تک آ تشزدگی کے 5 ہزار 386 واقعات کا اندراج ہوا جس میں 244227.34 ہیکٹر زمین جل کر راکھ ہو چکی ہے۔متسوانگوا نے کہا کہ کابینہ نے جھاڑیوں میں آ تشزدگی پر قابو پانے کی حکمت عملی کو مضبوط کیا ہے ۔ اس میں ضلعی ، صوبائی اور قومی سطح پر رابطہ ٹیموں کی تشکیل، آگ بجھانے کے جدید آلات کا حصول اور بھاری جرمانوں کا نفاذ شامل ہے۔گزشتہ ہفتے جنوبی صوبہ ماتابیل لینڈ کے علاقے ایسی گوڈینی میں جھاڑیوں میں آتشزدگی کے باعث 10 زرعی محنت کش جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے،جس میں کچھ کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی تھی۔اس واقعے کے بعد زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے جھاڑیوں میں آتشزدگی کے واقعات سے نمٹنے کیشناخت ممکن نہیں ہوسکی تھی۔اس واقعے کے بعد زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے جھاڑیوں میں آتشزدگی کے واقعات سے نمٹنے کی حکمت عملی بنانے کا کہا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

 

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستانی روایتی اونی شالیں کیسے بنتی ہیں؟

پاکستانی عوام میں مقبول عام اونی شال سرد موسم میں پہنی جاتی ہے۔ چارسدہ کی ایک مقامی فیکٹری میں مزدور مختلف رنگوں اور نمونوں سے شال تیار کرنے کے لئے ہردھاگے کو مضبوطی کے ساتھ باندھ کر مشینیں چلاتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حماس کا اعلی سطحی وفد 10 برس کے دوران پہلی ب...

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس)نے اعلان کیا ہے کہ حماس کا ایک اعلی سطحی وفد 10 برسوں کے دوران پہلی مر تبہ شام کا دورہ کر رہا ہے۔غزہ میں حماس کے ترجمان حازم قاسم نے شِنہوا کو بتایا کہ بد ھ کے روز ہو نے والے وفد کے دورے کی سربراہی تحریک کے رہنما خلیل الحیا کریں گے جوکہ حماس کے بیورو برائے عرب اور اسلامی تعلقات کے انچارج ہیں۔قاسم نے کہا کہ حماس تحریک کا وفد دمشق کا دورہ کرنے والے ایک وسیع تروفد کا حصہ ہے جس میں کئی دیگرفلسطینی دھڑے شامل ہیں۔ قاسم نے تاہم یہ بتانے سے انکار کیا کہ آیا حماس کے رہنما شامی حکام کے ساتھ بات چیت یا ملاقاتیں کریں گے۔حماس نے 15 ستمبر کو اعلان کیا تھا کہ وہ فلسطینی عوام اور ان کے منصفانہ مقاصد کے حصول کے لیے شام کے ساتھ ٹھوس تعلقات استوار کرے گا اور اس میں پیشرفت کے لئے کام جاری رکھے گا۔حماس کی قیادت نے 1999 کے بعد سے دمشق کو اپنا ہیڈ کوارٹر بنا رکھا تھا۔ تاہم سال 2012 میں شامی بحران کے پھیلا کے بعد یہ تحریک شام سے نکل آئی اور اس وقت قطر اور ترکی میں قائم ہے۔ اس فیصلے کے باعث ان کے شامی قیادت کے ساتھ اختلافات نے جنم لیا تھا ۔حماس کے ذرائع میں سے ایک نے جون میں شِنہوا سے بات کرتیہوئے یہ انکشاف کیا تھا کہ لبنانی حزب اللہ کی قیادت کی جانب سے فریقین کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی کوششوں کے نتیجے میں اس تحریک اورشام کے درمیان تعلقات کی بحالی میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نیبکا تمام سابق صدور اور وزرائے اعظم کے کیسز...

قومی ادارہ احتساب (نیب)نے تمام سابق صدور اور وزرائے اعظم کے کیسز میگا کرپشن کیٹیگری میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر قومی ادارہ احتساب(نیب)نے میگا کرپشن کیسز کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کر دیں، تمام سابق صدور اور وزرائے اعظم کے کیسز میگا کرپشن کیٹیگری میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سابق وفاقی اور ایڈیشنل سیکریٹریز کے کیسز بھی میگا کرپشن میں شامل ہوں گے جبکہ عوام الناس سے فراڈ کے کیسز بھی میگا کرپشن میں شامل کیے جائیں گے،اس حوالے سے نیب نے تمام ریجنل بیوروز سے میگا کرپشن کیسز کی تفصیلات مانگ لی ہیں،ریجنل بیوروز کو ارسال شدہ خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ نیب کے قیام سے اکتوبر 2022 تک کے تمام میگا کرپشن کیسز کی تفصیل فراہم کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

راولپنڈی میں ہونیوالی میٹنگ پاکستان کیلئے خو...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں ہونے والی میٹنگ پاکستان کیلئے خوش آئند ثابت ہوگی، حکومت نے ملک کا سیاسی اور معاشی دیوالیہ نکال دیا ہے،بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اسمبلی کی عزت نہ ہو تو ٹرن آئوٹ کم ہوتا ہے، ہمیں اسمبلی اس لئے لانا چاہتے ہیں کہ نوازشریف کی تاحیات نااہلی پرڈیل ہوسکے، 10روز میں فائنل راونڈ ہوگا،انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے مظلوم عوام کے ساتھ ہوتے ہیں، ظالموں کے نہیں، رانا ثنا اللہ حکومت کو لے ڈوبے گا، اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف اور دنیا سے کچھ نہیں ملا نہ ڈالر ہے نہ تنخواہ دینے کے پیسے ہیں،سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ اکتوبر نومبر فیصلہ کن ہوگا، لانگ مارچ یا الیکشن کی تاریخ،ایک کا ہونا ضروری ہے، بجلی کے بعد سردیوں میں گیسں کا بحران سر پرآگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیراعظم نے2017کے بعد موسمیاتی تبدیلی کونسل...

وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی کونسل کو مکمل فعال ادارہ بنانے اورمستقبل میں موسمیاتی خطرات کی نشاندہی اور قومی سطح پر جامع پلان تیار کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق رہن سہن اور تعمیرات اختیار کرنے کے لئے اقدامات تجویز کئے جائیں، پاکستان کو شدید خشک سالی کے خطرے سے بچانا ہے،موسمیاتی تبدیلیوں سے صوبہ سندھ کا ڈیلٹا کا علاقہ خشک ہو گیا، ماہرین کی رائے کی روشنی میں اقدامات ،جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات سے بچا ئوکی تدابیر تجویز کریں،تفصیلات کے مطابق بدھ کو 2017کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی کونسل کے پہلے اجلاس کی صدارت سے تاریخ رقم کردی، وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی بحالی اور مستقبل میں موسمی خطرات سے بچائو کیلئیموسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کے حامل گھروں اور انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے نیشنل پلان بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق رہن سہن اور تعمیرات اختیار کرنے کے لئے اقدامات تجویز کئے جائیں، ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے اور بروقت تیاری کے لئے مستقل بنیادوں پر وفاقی اور تمام صوبائی حکومتوں کا اشتراک عمل تیار کیا جائے، وزیر اعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کونسل مشترکہ مفادات کونسل کی طرز پر بنائی گئی تھی

جس میں وفاق اور تمام صوبائی متعلقہ سٹیک ہولڈرز شامل ہیں، موسمیاتی تبدیلی کونسل کو مکمل فعال ادارہ بنایا جائے،مستقبل میں موسمیاتی خطرات کی نشاندہی اور قومی سطح پر جامع پلان تیار کیاجائے،وزیراعظم نے جامع پلان کی تیاری کے لئے بہترین ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں تباہ کن سیلاب کا رہی ہیں، سندھ اور بلوچستان میں تباہی تازہ مثال ہے، کاربن کے اخراج میں 1فیصد سے بھی کم حصہ ہونے کے باوجود پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اولین 10 ممالک میں ہے،اس تباہی کو ہمیں بھول نہیں جانا، متاثرین کی بحالی کے ساتھ مستقبل کی تیاری کرنی ہے، انہوں ے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق کونسل مرکزی کردار ادا کرے،خطرات کی نشان دہی، وسائل کی فراہمی، نقصان کا اندازہ لگانے کی صلاحیت بہتر بنانے پر توجہ دیں،خطرات سے کیسے بچا جائے، عوام کو کیسے تیار کیاجائے، انتظامیہ کی کیا تربیت ہونی چاہئے، اس پر ٹھوس کام کریں، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو شدید خشک سالی کے خطرے سے بچانا ہے،موسمیاتی تبدیلیوں سے صوبہ سندھ کا ڈیلٹا کا علاقہ خشک ہو گیا، ماہرین کی رائے کی روشنی میں اقدامات ،جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات سے بچا ئوکی تدابیر تجویز کریں، وزیراعظم نے تین گنا زیادہ گلیشیئر پگھلنے اور مون سون کی بارشوں کی شدت سے بچا کے لئے تجاویز تیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

قابل تجدید توانائی کو وسعت دینے ،کاربن کے اخ...

قابل تجدید توانائی کو وسعت دینے اورکاربن کے اخراج میں کمی سے پاکستان کوسالانہ 5 ارب ڈالر کی بچت ہو سکتی ہے،ونڈ ٹربائنزٹیکنالوجی سستی بجلی کی پیداوار کا بہترین زریعہ ہے،پاکستان ونڈ کوریڈورز میں ہوا کی اوسط رفتار 7.87 میٹر فی سیکنڈ ہے،ہوا کے وسائل کا صحیح استعمال کر کے پاکستان توانائی کے شدید بحران پر قابو پا سکتا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث بہت سے گھرانے اور کاروبار اپنے اپنے ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔ ونڈ ٹربائنز پائیدار توانائی پیدا کرنے، کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے اور توانائی کی لاگت کو کم کرنے کا ایک زبردست طریقہ ہے۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ انرجی سسٹمز انجینئرنگ کی سربراہ رابعہ لیاقت نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ نسٹ کی تیار کردہ ونڈ ٹربائن ہمہ جہتی ہے جو ہر سمت سے ہوا کو پکڑ سکتی ہے۔ اس طرح وہ توانائی کی پیداوار کا زیادہ لاگت کا حل فراہم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاصارفین ہمہ جہتی ٹربائنز کو وسیع تر جگہوں پر استعمال کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ونڈ ٹربائنز بتدریج ہماری بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنا حصہ بڑھائیں گی۔رابعہ لیاقت نے وضاحت کی کہ یہ ٹربائنیں ماحول کو نقصان پہنچائے بغیر تجارتی اور گھریلو استعمال کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی ترتیبات عام طور پر انہیں مینوفیکچرنگ اور دیگر عمل کے لیے توانائی پیدا کرنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ یہ ٹربائن کسی بھی شہر میں کہیں بھی کسی بھی اونچائی پر نصب کیا جا سکتی ہے جس سے ایک بڑی آبادی کو فائدہ ہو گا۔ لوگ اپنے گھروں، دفاتر، کیمپ گرانڈز اور دیہی علاقوں میں ٹربائنیں لگا سکتے ہیں تاکہ ان سے بجلی پیدا کی جا سکے۔ رابعہ لیاقت نے کہا کہ ونڈ ٹربائن کی عمر کا تعین کئی عوامل سے ہوتا ہے جن میں تعمیراتی مواد، آپریٹنگ ماحول اور بحالی کی سطح شامل ہے۔زیادہ تر ٹربائنز کی عمر 20 سے 25 سال اور ادائیگی کی مدت تین سے چار سال ہوتی ہے۔ ونڈ ٹربائنز ہوا سے حرکی توانائی کو مکینیکل توانائی میں تبدیل کرتی ہیں پھر اس توانائی سے بجلی پیدا کی جاتی ہے۔

ٹربائن بلیڈ ایک روٹر سے جڑے ہوتے ہیں، جو کہ جنریٹر سے جڑا ہوتا ہے۔ بلیڈ گھومنے کے دوران روٹر موڑتا ہے، جنریٹر کو طاقت دیتا ہے اور بجلی پیدا کرتا ہے۔ ٹربائن کے ذریعہ بجلی کی مقدار جو پیدا کی جاسکتی ہے اس کا انحصار ہوا کی رفتار اور سمت کے ساتھ ساتھ ٹربائن کے سائز اور کارکردگی پر ہوتا ہے۔ ایک چھوٹی ٹربائن بھی قابل ذکر مقدار میں بجلی پیدا کر سکتی ہے جو اسے موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف ہماری جنگ میں ایک اہم ذریعہ بناتی ہے۔ گلوبل ونڈ اٹلس کے مطابق پاکستان میں ہوا کے بہترین وسائل کی کثرت ہے۔ پاکستان ونڈ کوریڈورز میں ہوا کی اوسط رفتار 7.87 میٹر فی سیکنڈ ہے۔ ہوا کے وسائل کا صحیح استعمال کر کے پاکستان توانائی کے شدید بحران پر قابو پا سکتا ہے جس نے تمام معاشی شعبوں کو بالواسطہ اور بلاواسطہ متاثر کیا ہے۔ ملک قابل تجدید اور غیر قابل تجدید ذرائع کے امتزاج سے بجلی پیدا کر سکتا ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق قابل تجدید توانائی کو وسعت دینے سے بجلی کی لاگت میں کمی، توانائی کے تحفظ کو بہتر بنانے، کاربن کے اخراج میں کمی سے پاکستان کو 5 ارب ڈالر تک کی بچت ہو سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کو پانی کی کمی والے دیہی علاقوں کے ل...

نمی کو پانی سے تبدیل کرنیوالاایٹموسفرک واٹر جنریٹر پاکستان میں نئی ٹیکنالوجی ،سسٹم کی یومیہ پیداوار 15 لیٹر،پاکستان کو دیہی علاقوں میں پانی کی پیداوار کے متبادل ذرائع کی ضرورت ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ایٹموسفرک واٹر جنریٹر پاکستان میں نئی ٹیکنالوجی ہے جو نمی کو پانی میں تبدیل کرتی ہے۔یہ پانی کے ذخائر کے بغیر آزادانہ طور پر کام کر سکتا ہے اور کسی بھی جگہ پر سخت آب و ہوا کے حالات کو اپنا سکتا ہے۔ سسٹم کی یومیہ پیداوار 15 لیٹر متوقع ہے۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ انرجی سسٹمز انجینئرنگ کی سربراہ رابعہ لیاقت نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ یہ پروڈکٹ سخت موسمی حالات میں بھی پانی فراہم کر سکتی ہے جہاں نمی کی سطح کم ہے۔ یہ اردگرد سے نمی نکالنے کے دوسرے طریقوں سے زیادہ کارآمد ہے۔ پاکستان کو پانی کی کمی والے دیہی علاقوں کے لیے پانی کی پیداوار کے متبادل ذرائع کی ضرورت ہے۔ ان میں سے بہت سے علاقے پاکستان کے جنوبی ساحلی پٹی کے ساتھ واقع ہیں۔

اگرچہ بحیرہ عرب جنوبی ساحلی خطوں کے آس پاس ہے لیکن اس خطے میں ہوا میں نمی بھی زیادہ ہے۔ ملک کے جنوبی حصوں کو پینے کے پانی کی مشکلات کا سامنا ہے خاص طور پر وہ جو مکران کی ساحلی پٹی کے آس پاس واقع ہیں۔ ان ساحلی علاقوں میں نمی کی سطح زیادہ ہے اور حکومت پینے کے لیے موزوں ہوا سے پانی جذب کرنے کے لیے اس ٹیکنالوجی کا استعمال کر سکتی ہے۔ پانی بنانے کے لیے درجہ حرارت اور نمی دو اہم اجزا کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 21C اور 35C کے درمیان درجہ حرارت نمی کی سطح مثالی آپریٹنگ رینجز ہیں۔ ڈیزائن میں کچھ بہتری کے ساتھ واٹر جنریٹر کا استعمال کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر صنعتی پانی نکالا جا سکتا ہے جو کیمیائی نمکیات کی ایک سیریز کا استعمال کرتے ہوئے ہوا سے پانی کھینچتا ہے۔ نمک قدرتی طور پر نمی کو اپنی طرف متوجہ اور برقرار رکھتا ہے۔ مرطوب ہوا ڈیسیکینٹ پر مبنی پانی پیدا کرنے والوں میں نمک کے پار سفر کرتی ہے۔ گاڑھی بھاپ کو پانی پیدا کرنے کے لیے فلٹر کیا جاتا ہے۔

توانائی کے تحفظ کے لیے پانی کے ابلتے نقطہ کو کم کرنے کے لیے بھی ایک خلا کا استعمال کیا جاتا ہے۔ڈیسیکینٹ پر مبنی ماحولیاتی پانی کی پیداوار دیگر تکنیکوں کے مقابلے میں کم توانائی استعمال کرتی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ایٹموسفیرک واٹر جنریٹر پانی پیدا کرنے کا ایک پائیدار طریقہ ہے کیونکہ فضا میں 3100 کیوبک میل 12,900 مربع کلومیٹرپانی ہوتا ہے۔ یہ عظیم جھیلوں کو بھرنے کے لیے تقریبا کافی پانی ہے۔ ہائیڈرولوجک سائیکل پانی کے بخارات کو مسلسل بھرتا ہے۔ اس لیے ہوا سے پانی جمع کرنا سیارے کو نقصان پہنچائے بغیر لامتناہی طور پر جاری رہ سکتا ہے۔ رابعہ لیاقت نے کہا کہ ایٹموسفیرک واٹر جنریٹرہوا سے نجاست کو دور کرنے کے لیے ایک اینٹی مائکروبیل ایئر فلٹر سے بھی لیس ہیں۔ اوزون کے ساتھ عمل کے بعد کے مراحل میں پانی کو مزید صاف کیا جاتا ہے۔ ایٹموسفیرک واٹر جنریٹرمشینیں بہت خشک یا سرد موسم کے لیے ڈیزائن نہیں کی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روپیہ آئندہ ہفتوں میں ڈالر کے مقابلے میں مزی...

روپیہ آئندہ ہفتوں میں ڈالر کے مقابلے میں مزید مستحکم ہو گا،ترسیلات زر میں کمی سے روپے پر دبائو بڑھا،روپیہ اپنی اصل قدر کی طرف آرہا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی روپیہ کو درپیش شدید بحران کے بعد گزشتہ دو ہفتوں سے اس کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ شرح تبادلہ اصل مارکیٹ ویلیو کی طرف بڑھ رہی ہے۔ پاکستان میں معاشی بحران کی وجہ سے گزشتہ چند ماہ سے روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں کمزور ہو رہا تھا۔ ستمبر میں 239.94 روپے کی کم ترین سطح کے قریب گرنے کے بعد روپے کی قدر میں لگاتار 13 کاروباری دنوں کے دوران مجموعی طور پر21.92 روپے اضافہ ہوا۔ بلومبرگ کے مطابق روپیہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسی تھی جس میں 7 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران دیگر تمام کرنسیوں کے مقابلے میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا۔ کارکنوں کی ترسیلات زر کے اعداد و شمار میں سست روی کے بعد زرمبادلہ کی فراہمی میں کمی آئی۔ 12 اکتوبر کو 13 دن کے بعد اس کی قدر میں کمی ہوئی جب کارکنوں کی ترسیلات زر سال بہ سال کی بنیاد پر 12.3 فیصد کم ہو کر 2.4 بلین ڈالر رہ گئیںاور ستمبر 2022 میں برآمدی آمدنی میں بھی کمی آئی۔ سینئر ریسرچ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس اسلام آباد کے ماہر معاشیات ڈاکٹر محمود خالدنے کہا کہ یہ قدر قلیل مدتی معلوم ہوتی ہے کیونکہ بنیادی مسائل ابھی باقی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تجارتی فرق کو تاخیری حربوں کے ذریعے درآمدی پابندیوں سے منظم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق کچھ ریلیف کثیر جہتی اور دوطرفہ ذرائع سے سیلاب کے عطیات کی آمد کی وجہ سے ہے۔ ڈاکٹر محمود کے مطابق شرح مبادلہ کی طلب اور رسد کو طویل مدتی بنیادوں پر ایڈجسٹ نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ اس پر اوپر کی طرف دباو یا قدر میں کمی کا دبا وعارضی طور پر کم قیمت کے ساتھ ہوگا۔ فیئر ایج سیکیورٹیز کے ایکویٹی ٹریڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ حسن اختر نے بتایا کہ مارکیٹ کی قیاس آرائیوں کی وجہ سے روپیہ کی قدر میں کمی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روپے کی موجودہ قدر اس لیے نہیں ہے کہ مارکیٹ کلیئر ہو رہی ہے بلکہ روپیہ اپنی اصل قدر کے مطابق ہو رہا ہے۔ حسین اختر نے کہا کہ توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں ڈالر کے مقابلے روپیہ مزید مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے آسکیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت میں ڈھانچہ جاتی تبدیلیوں کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کی برآمدات کو بڑھایا جا سکے اور معیشت کے پاس مستحکم شرح مبادلہ کے لیے خاطر خواہ ذخائر ہو سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جی ڈی پی میں زراعت کا حصہ 22فیصدتک پہنچ گیا

پاکستان میں 8کروڑ سے زائد لوگ شعبہ زراعت سے وابستہ ہیں،جی ڈی پی میں زراعت کا حصہ 22فیصدتک پہنچ گیا،کسان مصنوعی ذہانت، ریموٹ سینسنگ اور دیگر ٹیکنالوجیزکے استعمال سے پیداوار میں اضافہ کر رہے ہیں، نئی زرعی ٹیکنالوجی نوجوان نسل کو اپنی طرف راغب کر رہی ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نہ صرف کسانوں کو فائدہ پہنچا رہا ہے بلکہ پاکستان میں نوجوان کاروباری افراد کو زراعت کے شعبے کی طرف راغب کر رہا ہے۔ کاشتکاری اور زراعت کے طریقوں میں ٹیکنالوجی کا بڑا کردار ہے تاہم نوجوان زیادہ تر زراعت کو اپنا پیشہ منتخب کرنے یا کاشتکاری کے روایتی طریقوں کی وجہ سے زراعت کے شعبے میں داخل ہونے میں ہچکچاتے ہیں۔ زراعت کے شعبے کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نوجوان اور پڑھے لکھے لوگوں کو بھی صنعت کی طرف راغب کر رہا ہے۔ قومی زرعی تحقیقی مرکز اسلام آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل امتیاز حسین نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ نئی کاشتکاری ٹیکنالوجی نوجوان نسل کو اپنی طرف راغب کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں نوجوانوں نے کافی پیداوار حاصل کرنے کے لیے درکار طویل اور مشکل اوقات سے بچنے کے لیے زراعت سے منہ موڑ لیا تھا۔ تاہم زراعت کے شعبے میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کے استعمال کے ساتھ یہ رجحان تبدیل ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر فارموں کو مستحکم کرنے کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی کسان کے کردار کو تبدیل کر رہی ہے تاکہ وہ نوجوانوں کے لیے زیادہ متعلقہ مہارتوں کو شامل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ روایتی کاشتکاری کے طریقے نوجوانوں کو اپنی طرف متوجہ نہیں کریں گے۔امتیاز حسین نے کہاکہ زراعت غیر ملکی ذخائر کا بڑا ذریعہ ہے اور پاکستان ایک زرعی ملک ہونے کے ناطے اس شعبے پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔ زراعت کا موجودہ حصہ مجموعی ملکی پیداوار کا 22 فیصدہے جو پچھلے سال میں 19.2 فیصدتھا۔ ملک میں تقریبا 83 ملین لوگ زراعت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھکاشتکاری اور زرعی کاموں میں ٹیکنالوجی کا استعمال وسیع ہوا ہے اور کسان اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔ زراعت میں مسلسل ترقی ڈیجیٹل اور تجزیاتی آلات کے استعمال سے ہوتی ہے۔ اس سے فصلوں کی پیداوار میں بہتری آئی ہے اور کاشتکار برادری کی آمدنی کو بڑھانے میں مدد ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسان اپنے کام کو متنوع بنا رہے ہیں اور مصنوعی ذہانت، ریموٹ سینسنگ اور دیگر ٹیکنالوجیز کو مربوط کر رہے ہیں۔ وہ پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے ان ٹیکنالوجیز کا استعمال کرکے پانی، کھاد اور کیڑے مار ادویات جیسے ان پٹ پر انحصار کو نمایاں طور پر کم کر سکتے ہیں۔امتیاز حسین نے دعوی کیا کہ ذاتی استعمال کے لیے نامیاتی سبزیاں اگانا زرعی شعبے میں نوجوان کاروباریوں کے لیے اہم فائدہ ہوگا۔ ان کے خیال میں استعمال کے لیے بہترین سبزیاں وہ ہیں جو ذاتی باغ میں یا گھر کی چھت پر اگائی جاتی ہیں۔امتیاز حسین نے کہا کہ غذائیت اور حفاظت کے لحاظ سے نامیاتی زرعی مصنوعات کا کوئی متبادل نہیں ہے جسے لوگ خود اگاتے ہیں۔ پاکستان کو ٹیکنالوجی کو اپنانے میں مزید ترقی کی ضرورت ہے۔ پاکستان جیسے ممالک میں جہاں زراعت کی پالیسیاں کسان دوست نہیں ہیںبہت سے لوگ کارپوریٹ سیکٹر کی طرف رخ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ اور حکومت ہماری مصنوعات کی حتمی قیمت کا فیصلہ کرتی ہے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ نوجوان کاشتکاروں کو اپنی ضرورت کی ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کرنے میں مدد کرے اور پیداوار بڑھانے کے لیے انہیں بیجوں پر سبسڈی فراہم کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹی 20ورلڈکپ، سری لنکا نے متحدہ عرب امارات کو...

ٹی 20ورلڈ کپ راونڈ ون کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کو 79رنز سے شکست دے دی،آسٹریلیا میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، سری لنکا کی ٹیم 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 152رنز بنا سکی،اوپنر بیٹر پاتھون نسانکا نے 74رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 6چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، دھننجایا ڈی سلوا نے 33رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کوشل مینڈس 18، بھانوکا راجا پاکسے 5 رنز بنا سکے،ٹی20 ورلڈکپ کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے یو اے ای کو جیت کے لیے 153رنز کا ہدف دیا تھا،ہدف کے تعاقب میں یو اے ای اچھا کھیل نہ پیش کر سکا۔ اوپنر محمد وسیم 2 اور چراغ سوری 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ آریان لکڑا، کپتان رضوان ایک ایک رن بنا سکے۔ ورتیا اروند 9، باسل حمید 2رنز پر محدود رہے، آیان افضل نے 19رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم ٹیم کی فتح کے لیے ناکافی تھی،سری لنکا کے 152رنز کے جواب میں یو اے ای کی پوری ٹیم 17.1اوور میں 73رنز پر آوٹ ہوگئی بدھ کو کھیلے گئے میچ میں ٹی 20ورلڈکپ 2022میں متحدہ عرب امارات کے بالر کارتک میپن نے سری لنکا کے خلاف پہلی ہیٹرک بنا ڈالی،یو اے ای کے لیگ اسپنر کارتک میپن نے بھانوکا راجا پاکسے، چارتھ اسالنکا اور داسن شاناکا کی وکٹیں لے کر اس ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹرک کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا کا فٹبال اسٹیڈیم کو مسمار کرنے کا...

انڈونیشیا نے اس فٹبال اسٹیڈیم کی مسمار کرنے کا فیصلہ کیا جہاں چند روز قبل میچ کے دوران بھگدڑ کے باعث 133افراد کچلے جانے کے باعث ہلاک ہوگئے تھے،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ فٹبال کو مسمار کرنے کے بعد فیفا کے معیار اور تجاویز کی روشنی میں دوبارہ تعمیر کریں گے جس میں داخلی اور خارجی دروازوں کو مزید کشادہ اور ایمرجنسی انخلا کے راستے بھی بنائے جائیں گے،انڈونیشیا کی حکومت کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیڈیم کی ازسرنو تعمیر میں ٹیموں، شائقین اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ دوبارہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاک بھارت کرکٹ ٹاکرا ، ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر...

ٹی20ورلڈکپ میں پاک بھارت معرکہ کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر اسٹار ڈوین دی راک جانسن بھی میدان میں آگئے،سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے اسٹار ریسلر دی راک نے ٹی20ورلڈکپ میں پاک بھارت مقابلے کی تشہیر کررہے ہیں،بھارتی چینل اسٹار اسپورٹس کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دی راک کہتے ہیں کہ جب عظیم ترین حریف آپس میں ٹکرائیں گے تو دنیا ساکت کھڑی ہو جائے گی۔ یہ صرف ایک کرکٹ میچ نہیں،دونوں روایتی حریفوں کے درمیان مقابلہ 23اکتوبر کو میلبرن کے تاریخی کرکٹ گرانڈ میں اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارت ،پا...

ئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میلہ آسٹریلیا میں جاری ہے، ٹورنامنٹ کے شروع ہونے سے قبل ہی سابق کرکٹرز نے مختلف پیشگوئیاں کیں،پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کے بعد بھارتی لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے،برطانوی میڈیاسے بات کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر نے پیشگوئی کی کہ آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارت ،پاکستان ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہنچیں گی،جب ان سے سوال کیا گیا کہ ورلڈکپ کون جیتے گا؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ میرا دل تو بھارت کی طرف ہے،اس کے علاوہ 23اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ اس میچ میں بھارت پاکستان کو شکست دے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بنگلادیش پریمیئر لیگ کا پاکستانی کھلاڑیوں سے...

پاکستانی کرکٹرز بنگلادیش پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے،ذرائع کے مطابق بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے قومی ٹیم کے موجودہ اسکواڈ کے کئی کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے ہیں جن میں شاہین آفریدی، حارث رئوف، محمد نواز، وسیم جونیئر اور شاہنواز دھانی شامل ہیں جب کہ چند میچز کی دستیابی کے لیے کپتان بابراعظم سے بھی رابطہ کیا گیا ہے،ذرائع کا کہنا تھاکہ پاکستان نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز 15جنوری کو اختتام پزیر ہو گی، قومی کرکٹرز کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی کے حصول میں مشکل نہیں ہوگی، پی ایس ایل تک کوئی انٹرنیشنل سیریز نہ ہونے کی وجہ سے پی سی بی کرکٹرز کو این او سی دے دے گا،ذرائع کے مطابق آئندہ برس جنوری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے جو دونوں بورڈز نے باہمی رضامندی سے کیا، تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز اب 2024میں ٹیسٹ سیریز کے ساتھ کھیلی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سری لنکا کو بڑے میچز سے پہلے دھچکا، اہم بولر...

سری لنکا کے اہم بولر دشمنتھا چمیرا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئے،نجی ٹی وی کے مطابق سری لنکا کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اہم میچز شروع ہونے سے قبل ہی دھچکا لگا ہے اور اس کا اہم پیسر ایونٹ سے باہر ہوگیا،چمیرا نے سری لنکا اور یو اے ای کے میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں لی تھیں تاہم وہ اب پنڈلی کی انجری کی وجہ سے ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے،کرکٹ ماہرین کیمطابق دشمنتھا چمیرا ورلڈکپ میں آسٹریلیا کی پچز پر شاندار بولنگ کرسکتے تھے،رپورٹس کے مطابق چمیرا کے علاوہ دنشکا اورمدوشھن کے ہمسٹرنگ انجری کے اسکین کے لیے جانے کے بعد ان دونوں کھلاڑیوں کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہا رکیا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بہترین جنگ کھیل کے میدان میں لڑی جاسکتی ہے،...

بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایشیا کپ 2023کے لیے اپنی ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے پر پاکستان کے سابق کرکٹرز سمیت غیر ملکی اسٹارز کے ردعمل آنے کا سلسلہ جاری ہے،پاکستان جونیئر لیگ کے باعث پاکستان میں موجود سابق ویسٹ انڈین کپتان ویوین رچرڈز پاک بھارت سیریز کے خواہشمند ہیں، ویوین رچرڈز گوادر شارکس کے مینٹور ہیں،انہوں نے پاک بھارت مقابلہ کھیلوں کی دنیا کا بہترین مقابلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت ایسی سیریز ہے جو میں دیکھنا چاہوں گا، میں نے کئی بار کہا ہے کہ بہترین جنگ کھیل کے میدان میں لڑی جاسکتی ہے،انہوں نے کہا کہ انفرادی طور پر کسی ہارنے والے کی انا کو نقصان پہنچ سکتا ہے لیکن مجھے یقین ہے چیزیں تبدیل ہوں گی،لیجنڈ کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت مقابلے کی ٹیمیں ہیں اور دونوں کو بہت سپورٹ حاصل ہے، پاک بھارت میچ کو کھیلوں کی دنیا کی سب سے بڑی سرگرمی سمجھتا ہوں، میں سمجھتا ہوں اچھی صورتحال پیدا ہوگی اور پاک بھارت سیریز مستقبل میں ہوگی،سابق کپتان نے مزید کہا کہ میں کرکٹ کا گلوبل ایمبیسیڈر ہوں، میرے لیے اعزاز ہے کہ یہاں موجود ہوں، ایک اچھی جگہ پر رہ رہا ہوں، کئی برسوں سے پاکستان آ رہا ہوں یہاں کے لوگ مجھے جانتے ہیں اور یہ ایک شاندار جگہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا ، اب ٹی ٹوئنٹی کا عمدہ ٹورنامنٹ ہو رہا ہے، انگلینڈ نے پاکستان کو پاکستان میں ہرایا یہ ان کا بڑا کارنامہ تھا،ویوین رچرڈز نے کہا کہ مجھے یہاں آنے پر کبھی مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑا ،ہمیشہ محفوظ محسوس کیا ،میں خود کو اپنے گھر میں محسوس کرتا ہوں اور جب آپ گھر میں ہوں تو ریلیکس ہوتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شاہین اب اتنے متاثر کن نہیں جتنے انجری سے پہ...

بھارتی کوچ سنجے بانگر نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہین اب اتنے متاثر کن نہیں رہے جتنے انجری سے پہلے تھے،انہوں نے کہا مجھے لگتا ہے کہ شاہین کی واپسی اتنی اچھی نہیں ہوئی جتنی کہ شامی کی تھی، انگلینڈ کے خلاف شاہین نے ایک بھی گیند single incoming delivery کی نہیں کروائی، ان کی ہر گیند بلے باز سے دور ہورہی تھی جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ کریز پر اپنی پوزیشن کے حوالے سے پر اعتماد نہیں ہیں،بھارتی کوچ کا کہنا تھا کہ شاہین کی یہ صورتحال بڑے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے لیے اچھا سائن نہیں ہے، شاہین نے اپنی گیند پھینکنے کی تکنیک بھی تبدیلی کی ہے اور اگر شاہین نے اس موقع پر یہ تبدیلی کی ہے تو یہ پاکستان کے لیے ایک اچھا سائن نہیں ہے کیوں کہ سیدھے ہاتھ کے بلے بازوں کے لیے گیند سوئنگ نہیں ہورہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان اور افغانستان کے درمیان وارم اپ میچ...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان اور افغانستان کا میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا،155 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے اپنی اننگز میں 2.2 اوورز میں 19 رنز بنائے تھے جس کے بعد بارش کے باعث میچ روک دیا گیا جو دوبارہ شروع نہ ہوسکا جس کے باعث امپائر کو میچ ختم کرنا پڑا،برسبین میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے مقررہ اوورز میں6وکٹ کے نقصان پر 154رنز بنائے،وارم اپ میچ میں قومی ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے افغانستان کے خلاف شاندار بولنگ کا آغاز کیا اور شروعات میں ہی افغانستان کی 2وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے،شاہین شاہ نے افغان کرکٹر رحمان اللہ گرباز کو پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو کیا ، جس کے بعد شاہین حضرت اللہ زازئی کو صرف 9ہی رنز پر پویلین بھیجنے میں کامیاب ہوگئے،افغانستان کی تیسری وکٹ فاسٹ بولر حارث رئوف لینے میں کامیاب ہوگئے ،افغان بیٹر دروش 7رنز پر حارث کی گیند پر محمد نواز کو کیچ دے بیٹھے جس کے بعد افغانستان کی چوتھی وکٹ محمد نواز نے لی اور نجیب اللہ کو 6 رنز پر واپسی کی راہ دکھائی جس کے بعد حارث روف اور نائب کپتان شاداب خان نے بھی ایک ایک وکٹ لی،افغانستان کی جانب سے کپتان محمد نبی 37گیندوں پر 51اور عثمان غنی نے 20گیندوں پر 32رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت کا پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ کھیلنے س...

بھارت کا پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ کھیلنے سے انکار پر پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیا،پاکستان کرکٹ بورڈ نے خط میں بی سی سی آئی کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری سے وضاحت طلب کی ہے، پی سی بی کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل مجاز اتھارٹی ہے، بی سی سی آئی سیکریٹری کے بیان پر وضاحت مانگے، بطور اے سی سی رکن بھارت کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے، امید ہے اے سی سی آئندہ سال پاکستان میں ہونیوالے ٹورنامنٹ میں بھارت کی شرکت کو یقینی بنائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ میں زکام ویکسین لگانے میں عدم مساوات...

لاس اینجلس (شِنہوا) امریکہ کے مراکز برائے امراض کی روک تھام و تدارک (سی ڈی سی) کی جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں سیاہ فام، ہسپانوی اور امریکی انڈین یا الاسکا کے مقامی بالغ افراد کو زکام کی ویکسین لگنے کا امکان کم اور زکام کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونے کا امکان زیادہ ہے۔

رپورٹ میں 2009 سے 2022 تک زکام سے اسپتال میں داخلے کی شرح اور 2010 سے 2022 تک زکام ویکسی نیشن کا  ذات اور نسل کے اعتبار سے جائزہ لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2010 کے بعد سے سیاہ فام، ہسپانوی اور امریکی انڈین یا الاسکا کے مقامی بالغان میں دی گئی زکام ویکسی نیشن میں مسلسل کمی ہوئی ہے۔

سیزن 2021 سے 2022 کے دوران 54 فیصد سفید فام اور ایشیائی بالغان کو زکام ویکسین دی گئی ۔ اس کے برعکس سیاہ فام بالغان میں یہ شرح 42 فیصد، ہسپانوی میں 38 فیصد اور امریکی انڈین یا الاسکا کے مقامی افراد میں 41 فیصد تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2009 سے 2022 کے دوران سیاہ فام ، ہسپانوی اور امریکی انڈین یا الاسکا کے مقامی افراد کے زکام کے سبب اسپتال میں داخلے  کی شرح سفید فام کی نسبت کہیں زیادہ تھی۔

رپورٹ کے مطابق سفید فام بالغان کی نسبت سیاہ فام بالغان کے اسپتال میں داخل ہونے کی شرح تقریباً 80 فیصد زائد ، امریکی انڈین یا الاسکا کے مقامی افراد میں 30 فیصد زائد اور ہسپانوی افراد میں 20 فیصد زائد تھی۔

سی ڈی سی نے کہا کہ زکام کے سنگین اثرات میں فرق کی بہت سی وجوہات ہیں، جن میں صحت کی دیکھ بھال، انشورنس تک رسائی نہ ہونا، ویکسین سے محرومی، غلط معلومات اور نچلے درجے میں ویکسین پر عدم اعتماد شامل ہیں۔

سی ڈی سی نے کہا ہے کہ نسل پرستی اور تعصب عدم مساوات کو مزید بگاڑرہا ہے۔

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پیرس موٹر شو میں چینی برانڈز نمایاں

پیرس (شِنہوا) پیرس مو ٹر شو  کے 89 ویں ایڈیشن میں چینی گاڑیوں کے برانڈز نے لوگوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔17 اکتوبر سے شروع ہونے والا میلہ 23 اکتوبر تک جاری رہے گا

 

 

فرانس، پیرس میں منعقدہ پیرس مو ٹر شو میں لوگ بی وائی ڈی کے اسٹینڈ کا دورہ کررہے ہیں ۔ (شِںہوا)

فرانس، پیرس میں منعقدہ پیرس مو ٹر شو میں لوگ ایس ای آر ای ایس  کے اسٹینڈ کا دورہ کررہے ہیں ۔ (شِںہوا)

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پیرس موٹر شو میں چینی برانڈز نمایاں

پیرس (شِنہوا) پیرس مو ٹر شو  کے 89 ویں ایڈیشن میں چینی گاڑیوں کے برانڈز نے لوگوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔17 اکتوبر سے شروع ہونے والا میلہ 23 اکتوبر تک جاری رہے گا

 

 

فرانس، پیرس میں منعقدہ پیرس مو ٹر شو میں لوگ بی وائی ڈی کے اسٹینڈ کا دورہ کررہے ہیں ۔ (شِںہوا)

فرانس، پیرس میں منعقدہ پیرس مو ٹر شو میں لوگ ایس ای آر ای ایس  کے اسٹینڈ کا دورہ کررہے ہیں ۔ (شِںہوا)

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

زمبابوے ، جھاڑیوں میں آتشزدگی کے واقعات میں...

ہرارے (شِنہوا) زمبابوے میں رواں سال جھاڑیوں میں آ تشزدگی کے باعث 18 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، جبکہ اس کے باعث گزشتہ برس کی نسبت  58.6 فیصد زائد رقبہ جل چکا ہے۔

اطلاعات، تشہیر اور براڈ کا سٹنگ کی وزیر مونیکا متسوانگوا نے کہاکہ سال 2022 میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہوا جس سے ماضی میں حاصل کردہ کامیا بیوں کو خطرے سے دوچار کردیا ہے۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے مطا بق  ملک بھر میں رواں سال اب تک آ تشزدگی کے 5 ہزار 386 واقعات کا اندراج ہوا جس میں 244227.34 ہیکٹر زمین جل کر راکھ ہو چکی ہے۔

متسوانگوا نے کہا کہ کابینہ نے جھاڑیوں میں آ تشزدگی پر قابو پانے کی حکمت عملی کو مضبوط کیا ہے ۔ اس میں ضلعی ، صوبائی اور قومی سطح پر رابطہ ٹیموں کی تشکیل، آگ بجھانے کے جدید آلات کا حصول اور بھاری جرمانوں کا نفاذ شامل ہے۔

گزشتہ ہفتے جنوبی صوبہ ماتابیل لینڈ کے علاقے ایسی گوڈینی میں جھاڑیوں میں آتشزدگی کے باعث 10 زرعی محنت کش جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے، جس میں کچھ کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی تھی۔

 اس واقعے کے بعد زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے جھاڑیوں میں آتشزدگی کے واقعات سے نمٹنے کی حکمت عملی بنانے کا کہا تھا۔

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ سی پی سی قومی کانگریس۔ پریس کان...

چین، دارالحکومت بیجنگ میں بذریعہ ویڈیو لنک منعقدہ پریس کانفرنس میں ایک صحافی سوال پوچھنے کے لئے ہاتھ بلند کر رہا ہے ۔(شِںہوا)

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ سی پی سی قومی کانگریس۔ پریس کان...

چین، دارالحکومت بیجنگ میں بذریعہ ویڈیو لنک منعقدہ پریس کانفرنس میں ایک خاتون صحافی سوال کررہی ہے۔(شِںہوا)

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حماس کا اعلیٰ سطحی وفد 10 برس کے دوران پہلی...

غزہ (شِنہوا)  فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے اعلان کیا ہے کہ حماس کا ایک اعلیٰ سطحی  وفد 10 برسوں کے دوران پہلی مر تبہ شام کا دورہ کر رہا ہے۔

غزہ میں حماس کے ترجمان حازم قاسم نے شِنہوا کو بتایا کہ بد ھ کے روز ہو نے والے  وفد کے دورے کی سربراہی تحریک کے رہنما خلیل الحیا کریں گےجوکہ حماس کے بیورو برائے عرب اور اسلامی تعلقات کے انچارج ہیں۔

قاسم نے کہا کہ حماس تحریک کا وفد دمشق کا دورہ کرنے والے ایک وسیع تروفد کا حصہ ہے جس میں کئی دیگرفلسطینی دھڑے شامل ہیں۔ قاسم نے تاہم یہ بتانے سے انکار کیا کہ آیا حماس کے رہنما شامی حکام کے ساتھ بات چیت یا ملاقاتیں کریں گے۔

حماس نے 15 ستمبر کو اعلان کیا تھا کہ وہ فلسطینی عوام اور ان کے منصفانہ مقاصد کے حصول کے لیے شام کے ساتھ ٹھوس تعلقات استوار کرے گا اور اس میں پیشرفت کے لئے کام جاری رکھے گا۔

حماس کی قیادت نے 1999 کے بعد سے دمشق کو اپنا ہیڈ کوارٹر بنا رکھا تھا۔ تاہم سال 2012 میں شامی بحران کے پھیلاؤ کے بعد یہ تحریک شام سے نکل آئی اور اس وقت قطر اور ترکی میں قائم ہے۔ اس فیصلے کے باعث ان کے شامی قیادت کے ساتھ اختلافات نے جنم لیا تھا ۔

حماس کے ذرائع میں سے ایک نے جون میں شِنہوا سے بات کرتےہوئے یہ انکشاف کیا تھا کہ لبنانی حزب اللہ کی قیادت کی جانب سے فریقین کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی کوششوں کے نتیجے  میں اس تحریک اورشام کے درمیان تعلقات کی بحالی میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں