سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے دعوی کیا ہے کہ اگر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)کے سربراہ نے کہہ دیا کہ بھارت ایشیاکپ کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گا تو یہ ایک حقیقت ہے،پاکستان کے بھارت میں ون ڈے ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کے ممکنہ فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے آکاش چوپڑہ کا کہنا تھا کہ ایشیاکپ میگا ایونٹ کے مقابلے بہت چھوٹا ایونٹ ہے اور ورلڈکپ چھوڑنے کا مطلب آئی سی سی سے حاصل ہونے والی بڑی رقم کو چھوڑ دینا ہے،آکاش چوپڑا نے کہا کہ میں لکھ کر دے سکتا ہوں کہ پاکستان ورلڈکپ کھیلنے ضرور آئے گا اور بھارت پاکستان نہیں جائے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ردعمل کو سنجیڈگی سے نہیں لے رہا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ ایشیاکپ 2023کا انعقاد ایک نیوٹرل مقام پر ہوگا،سابق کرکٹر نے بھارت کو ایشین کرکٹ کونسل کا بڑا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی سی سی آئی واحد بورڈ ہے جو ایشیاکپ کی حاصل ہونے والی رقم نہیں لیتا، بلکہ دیگر ممالک میں تقسیم کردیتا ہے۔
جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر اپنے بیٹے جبران طاہر کو لیگ اسپن بولنگ کے گر سکھانے لگے ،عمران طاہر اپنی فیملی کے ہمراہ ان دنوں لاہور میں موجود ہیں، وہ پاکستان جونیئر لیگ کی ٹیم بہاولپور رائیلز کے مینٹور ہیں،جنوبی افریقا کے ٹیسٹ کرکٹر عمران طاہر ہر لمحہ نوجوان کرکٹرز کو ٹپس دیتے ہو ئے دکھائی دیتے ہیں لیکن اب انہوں نے اپنے بیٹے جبران طاہر کو بھی لیگ اسپن بولنگ کے گر سکھانا شروع کردیے ہیں،عمران طاہر جب میچ کے لیے اسٹیڈیم آتے ہیں تو ان کی فیملی بھی پیٹرنز انکلوژر میں موجود ہوتی ہے، اس دوران عمران طاہر کو جب بھی وقت ملتا ہے تو وہ پیٹرن انکلوژر میں آتے ہیں اور بیٹے کے ساتھ بولنگ کرتے ہیں جس میں وہ بیٹے جبران طاہر کو ٹپس دیتے ہیں ،عمران طاہر کا کہنا تھا کہ جبران کو مجھے دیکھ کر کرکٹ کا شوق ہوا ہے، میں جہاں جاتا ہوں فیملی ساتھ ہو تی ہے، مجھے اسٹیڈیم میں ایکشن میں دیکھ کر جبران بھی اسی طرح کرنے کی کوشش کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ کرکٹر بننے کے لیے جبران پر زبردستی نہیں کروں گا لیکن خواہش ہے کہ وہ کھیلوں سے منسلک رہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12مرحلے سے قبل پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے وارم اپ میچ کے دوران زخمی ہونے والے وکٹ کیپر بیٹر رحمن اللہ گرباز کی صحت سے متعلق افغان کرکٹ بورڈ نے بیان جاری کیا ہے،گرباز کی صحت سے متعلق افغان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ 'بائیں پائوں پر گیند لگنے کے بعد گرباز کو اسکین کے لیے بھیجا گیا تھا'افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق 'گرباز کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہیں اور انہیں ڈاکٹرز نے صحت مند قرار دیا ہے جب کہ ان کے پائوں کی کوئی ہڈی فریکچر نہیں ہوئی، تاہم توقع ہے کہ گرباز انگلینڈ کے خلاف ہفتے کو ہونے والے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے،خیال رہے کہ وارم اپ میچ میں پہلے اوور کی پانچویں گیند پر شاہین نے یارکر کروایا جس پر اوپنر رحمن اللہ گرباز آئوٹ تو ہوئے ہی لیکن بدقسمتی سے زخمی بھی ہوگئے،بعدازاں گیم ختم ہونے کے بعد شاہین اور بابر گرباز کی خیریت دریافت کرنے ڈریسنگ روم بھی گئے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر ریشبھ پنت بھی پاک بھارت مقابلے کے لیے پرجوش ہیں،نجی ٹی وی مطابق آئی سی سی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریشبھ پنت نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ سے اسپیشل رہا ہے کیونکہ اس میچ کو لے کر خاص جوش و جذبہ ہوتا ہے اور اس مقابلے میں نہ صرف ہمارے بلکہ مداحوں کے بھی بہت جذبات شامل ہوتے ہیں،بھارتی کرکٹر نے کہاکہ پاک بھارت مقابلہ ایک منفرد احساس دلاتا ہے جس میں آپ فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ ہر لمحے مختلف احساس میں ہوتے ہیں، ہر طرف لوگوں کا شور ہوتا ہے جب کہ قومی ترانے کے وقت ایک الگ ہی ماحول ہوتا ہے جس سے ہمارے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں،کوہلی سے متعلق ریشبھ پنت نے کہا کہ دراصل ویرات کوہلی ہمیں سکھاتے ہیں کہ کس صورتحال میں کس طرح چلنا ہے جو ہمیں آگے کے سفر میں مدد دے سکتا ہے البتہ کوہلی کے ساتھ بیٹنگ کرنا ہمیشہ سے اچھا رہا ہے کیونکہ وہ ایک تجربہ کار بیٹر ہیں اس لیے پریشر کو بہت اچھی طرح سے مینٹین کرتے ہیں۔
پاکستان جونئیر لیگ کے میچز فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئے ،پی جے ایل کے پہلے الیمینیٹر میں مردان واریئرز نے راولپنڈی ریڈرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان جونیئر لیگ کے سنسنی خیر میچز جاری ہیں، پی جے ایل کے پہلے الیمینیٹر میں راولپنڈی ریڈرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو سود مند ثابت نہ ہو سکا، مردان واریئرز کی شان دار بالنگ کے سامنے راولپنڈی ریڈرز کی ٹیم 19.3اوورز میں 121رنز پر آل آئوٹ ہو گئی،راولپنڈی کے حبیب اللہ کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، حبیب اللہ 51گیندوں پر 6چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 65رنز بنا کر نمایاں رہے، جب کہ ان کے علاوہ صرف تین بیٹر ڈبل فگرز میں داخل ہو سکے، علی اسحاق نے 14، ہارون ارشد نے 13جب کہ وہاب ریاض 11رنز بنا کر آوٹ ہوئے،مردان واریئرز کی جانب سے عابداللہ نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی، آرچی لینہم، محمد نبیل اور محمد عرفان نے بالترتیب 20، 25اور 39رنز کے عوض 2،2 وکیٹں حاصل کیں،دوسری جانب مردان واریئرز نے مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں جارحانہ اننگرز کھیلتے ہوئے 18.4اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر کے راولپنڈی ریڈرز کا آگے کا سفر ختم کر دیا، شاہ زیب خان 32گیندوں میں 4چوکوں اور 1چھکے کی مدد سے 35رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد فاروق 32اسکور بنا کر آئوٹ ہوئے، اولی کاکس 21اور حسیب خان 12رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے،راولپنڈی ریڈرز کے عامر حسن، عفنان خان اور حسن عیسی خیل نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، مردان واریئرز کے عابداللہ کو 17رنز کے عوض 3وکیٹں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ برسبین سے میلبرن روانہ ہوگیا ہے جہاں وہ جمعہ(آج) سے ٹریننگ کا آغاز کرے گا،پاکستان میگا ایونٹ میں پہلا میچ 23اکتوبر کو بھارت کے خلاف میلبرن میں ہی کھیلے گا، ایونٹ کے اس ہائی وولٹیج میچ پر دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کی نظریں لگی ہوئی ہیں اور وہ میچ کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں،قومی ٹیم نے برسبین میں دو وارم اپ میچز اور ایک پریکٹس سیشن میں شرکت کی، پہلے وارم اپ میچ میں پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دوسرا میچ بارش کے باعث مکمل نہیں ہوسکا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)اور کرکٹ ویسٹ انڈیز تین ٹی 20میچز کی سیریز ملتوی کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں، یہ سیریز جنوری 2023میں پاکستان میں کھیلی جانی تھی اب یہ سیریز 2024کی پہلی سہ ماہی میں کھیلی جائے گی،پی سی بی کے مطابق سیریز ملتوی کرنے کا یہ فیصلہ کرتے وقت اس امر کو پیش نظر رکھا گیا ہے کہ 2024آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سال ہو گا،ٹی 20ورلڈ کپ کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا نے جون 2024میں کرنی ہے، مختصر دورانیے کے یہ میچز دونوں ٹیموں کی ٹورنامنٹ کی تیاری میں معاون ثابت ہوں گے،جنوری 2023میں کھیلے جانے والے یہ تین ٹی 20میچز کی سیریز آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام 2023-2027کا حصہ نہیں۔
نیویارک (شِںہوا) امریکی جریدے فارن افیئرز نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکی عالمی قیادت کو اب معاشی، سفارتی مہارت یا فوجی قوت کے بحران کے سامنا ہونے کی بجاۓ اس کی قانونی حیثیت پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہونے والے سروے اور انٹرویوز یہ بتاتے ہیں کہ امریکی اتحادی سمجھے جانے والے ممالک کے عوام اور اشرافیہ میں امریکی جمہوریت کی حالت زار اور سمت بارے گہر ے شکوک و شبہات پا ئے جا تے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ اب اسے ایک ماڈل کے طور پر نہیں دیکھتے، انہیں یہ فکر لاحق ہے کہ امریکی سیاسی نظام کیا اب بھی قابل اعتماد نتائج پیدا کرسکتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جذبات خطرے کی گھنٹی ہیں۔ ماضی میں بیرونی دنیا میں امریکی ساکھ بڑھتی اور گھٹتی رہی اور اس کا انحصار اس پر تھا کہ وائٹ ہاؤس کا مکین کون ہے اور امریکہ بیرونی دنیا میں کیا اقدامات کررہا ہے۔ اگرچہ بہت سے امریکیوں کے خیالات اس بارے زیادہ مثبت نہ تھے، تاہم امریکی جمہوریت کے بارے میں خیالات مستحکم رہے۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اب یہ تبدیل ہونا شروع ہوچکا ہے۔ امریکی صدور کی مقبولیت میں مسلسل اتارچڑھاؤ کے سبب امریکی سیاسی نظام کی قوت بارے بین الاقوامی جائزے میں مسلسل کمی آرہی ہے۔
چین، دارالحکومت بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے پریس سینٹر میں " سفارت کاری میں شی جن پھنگ کی سوچ پر آگے بڑھیں اور چینی خصوصیات کے ساتھ بڑے ملک کی سفارتکاری کے لئے نئی راہیں تلاش کریں" کے موضوع پر پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ (شِنہوا)
سیئول(شِنہوا) بیجنگ 2022 اولمپک سرمائی کھیلوں کے بہترین ایتھلیٹس کو سیئول میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ایسوسی ایشن آف نیشنل اولمپک کمیٹیز ایوارڈز 2022 کے اعزازات سے نوازا گیا۔
ایوارڈز کی تقریب ایسوسی ایشن آف نیشنل اولمپک کمیٹیز (اے این او سی) کی 26 ویں جنرل اسمبلی کے تناظر میں منعقد ہوئی۔
چینی وفد کی فری اسٹائل اسکی کھلاڑی گوآئلنگ کوبیجنگ 2022 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خاتون کھلاڑی قرار دیا گیا۔
چینی اولمپک کمیٹی نے بیجنگ 2022 کی شاندار اولمپک کمیٹی کا ایوارڈ حاصل کیا۔
ایوارڈزمیں 180 سے زائد قومی اولمپک کمیٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ اولمپک موومنٹ کے بہت سے دیگر شراکت داروں نےبھی شرکت کی۔
ایسوسی ایشن آف نیشنل اولمپک کمیٹیز کے ایوارڈز 2014 کے بعد سے ہر سال منعقد کیے جاتے ہیں۔
اس تقریب میں قومی اولمپک کمیٹیوں اور ایسوسی ایشن آف نیشنل اولمپک کمیٹیز کی کامیابیوں کو تسلیم کیا جاتا ہے اور ایسوسی ایشن آف نیشنل اولمپک کمیٹی کی جیوری کے ذریعے منتخب کردہ کھلاڑیوں کو اعزازت سے نوازا جاتا ہے۔

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین کے مندوب نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں 25 ملکوں کی جانب سے ایک مشترکہ بیان میں یکطرفہ جبر کے اقدامات کو فوری اور مکمل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے ناظم الامور ڈائی بنگ نے کہا کہ دنیا کو غیر معمولی طور پر مربوط عالمی چیلنجز کا سامنا ہے جس سے ترقی پذیر ملک غیر معمولی طور پر متاثر ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کے مابین یکجہتی، اتحاد اور تعاون پر مبنی ایک حقیقی، موثر اور فعال کثیرالجہتی نظام کی پہلے سے کہیں زیادہ فوری ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود بھی اس وقت شدید مشکلات اور چیلنجز کے ساتھ ترقی پذیر ملک اور ان کی آبادی یکطرفہ جبر کے اقدامات کا شکار ہو رہی ہے، جو ان کے بقول اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون، کثیرالجہتی اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی توثیق کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ یہ ریاستوں کے فرائض میں شامل ہے کہ وہ اس چارٹر کے مطابق ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم 2030 کے پائیدار ترقی کے اس ایجنڈے کی دوبارہ توثیق کرتے ہیں جو ریاستوں پر زور دیتا ہے کہ وہ کسی بھی یکطرفہ اقتصادی، مالی یا تجارتی اقدامات کے اطلاق اوراس کے نفاذ سے گریز کریں جو کہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق نہیں ہے۔

بیجنگ (شِںہوا) غیر ملکی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، حکومتی عہدیداروں اور قانون سازوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس اور کمیو نسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے مبارکباد کے پیغامات میں انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قابل ذکر کامیابیوں اور چینی عوام اور دنیا کے دیگر حصوں میں عوامی فلاح و بہبود بہتر بنانے میں ان کے کردار کی تعریف کی ہے۔
وسطی افریقی جمہوریہ کی یونائیٹڈ ہارٹز موومنٹ (ایم سی یو) پارٹی کے قومی ایگزیکٹو سیکرٹری اور قومی اسمبلی کے صدر سمپلیس میتھیو سرندجی نے کہا کہ اپنے قیام کے بعد سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ چین کی ترقی کے لئے جہد مسلسل کررہی ہے۔
نائجر کی نیشنل موومنٹ فار دی ڈیویلپمنٹ آف سوسائٹی پارٹی کے صدر اور قومی اسمبلی کے صدر سینی اومارو نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت میں قومی آزادی اور معاشی و سماجی ترقی میں چینی عوام کی ناقابل بیان کامیابیوں کو سراہا ہے۔
جارجیا کی ڈریم ڈیموکریٹک جارجیا پارٹی کی سیاسی کونسل کے سیاسی سیکرٹری اور جارجیا کی پارلیمنٹ کے چیئرمین شالوا پاپواشویلی نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس اگلے 5 سال اور اس کے بعد چین کی ترقی پر گہرے اثرات مرتب کرے گی۔
جمیکا لیبر پارٹی کے جنرل سیکرٹری ہوریس چھانگ نے کہا کہ یہ سال چین کے لیے اہم ہے کیونکہ وہ اپنے دوسرے صد سالہ ہدف کے لیے کوشاں ہے اور یہ کانگریس چینی عوام کے ساتھ بہت قریب سے منسلک ہے۔
جمیکا کے نائب وزیر اعظم اور قومی سلامتی کے وزیر چھانگ نے کانگریس کی مکمل کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
کابل (شِنہوا) افغان نوجوان محمد اسمعیل ادیب نے کہا ہے کہ چین خوشحال معیشت کے ساتھ بھرپور ثقافت کا حامل ہے، اس لئے چینی زبان بہت اہم دلچسپی کی حامل ہے۔
جامعہ کابل کے شعبہ چینی زبان و ادب کے جونیئر طالب علم محمد اسمعیل ادیب نے شِںہوا سے گفتگو میں کہا کہ "میں نے چینی زبان سیکھنے اور افغانستان اور چین کے درمیان رابطے کا پل بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ چینی زبان سیکھنے سے انہیں جامعہ سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد باآسانی ملازمت مل سکتی ہے۔
افغانستان، کابل کی جامعہ کابل میں کنفیو شس انسٹی ٹیوٹ کا بیرونی منظر۔ (شِنہوا)
انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس جامعہ کے اس ڈیپارٹمنٹ سے فارغ التحصیل ہو نے والوں کو پہلے ہی ملازمت مل چکی ہے، وہ ڈیپارٹمنٹ میں استاد یا پھر مترجم کے طور پر کام کررہے ہیں اور کچھ نے کاروبار شروع کردیا ہے۔
افغانستان کے واحد کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح 2008 میں جامعہ کابل کے چینی زبان و ادب کے ڈیپارٹمنٹ میں کیا گیا تھا۔ جس کے بعد سے انسٹی ٹیوٹ نے دنیا کے سب سے زیادہ آبادی کے حامل ملک کی زبان سیکھنے کا موقع سینکڑوں نوجوانوں کو فراہم کیا۔
ڈیپا رٹمنٹ کے ڈائریکٹر حامد غلامی نے کہا کہ جامعہ کے ڈیپا رٹمنٹ میں اس وقت 90 سے زائد طالب علم چینی زبان سیکھ رہے ہیں جن میں لڑکے اور لڑکیاں دونوں شامل ہیں۔
غلامی 2014 سے اس ڈیپارٹمنٹ میں چینی زبان کے استاد بھی ہیں، انہوں نے کہا کہ چینی زبان سیکھنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
افغانستان، کابل کی جامعہ کابل میں ثقافتی کلاس میں شریک طلبا روایتی چینی خطاطی سیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)
غلامی نے شِنہوا کو بتایا کہ اگرچہ یہ ڈیپا رٹمنٹ افغانستان میں نیا ہے، تاہم کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لینے والے طلبا کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہم نے جامعہ ننگرہار میں چینی زبان کے کورسز شروع کئے ہیں۔

بنکاک (شِںہوا) تھائی لینڈ میں جون سے اکتوبر تک برسات کا موسم ہوتا ہے۔
حکام نے ملک کے جنوبی صوبوں میں پیر سے جمعہ تک شدید بارش اور متوقع سیلاب کا انتباہ جاری کررکھا ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیاحتی جزیرہ پھوکٹ اس خطے کا حصہ ہے جہاں انتباہ جاری کیا گیا ہے، اتوار کو جزیرے میں شدید سیلاب آیا تھا جس سے سڑکیں زیرآب آگئیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
تھائی لینڈ، ایوتھایا میں لوگ ایک سیلاب زدہ سڑک سے گزررہے ہیں۔ (شِنہوا)
تھائی لینڈ، ایوتھایا کی ایک سیلاب زدہ سڑک میں خاتون کشتی میں بیٹھی ہے۔ (شِنہوا)
تھائی لینڈ، ایوتھایا کے سیلاب زدہ علاقے میں مندر کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
تھائی لینڈ، ایوتھایا میں ایک خاتون سیلابی پانی سے گزررہی ہے۔ (شِنہوا)
تھائی لینڈ، ایوتھایا میں لوگ ایک سیلاب زدہ سڑک سے گزررہے ہیں۔ (شِنہوا)
دوحہ (شِنہوا) محبت کا پیغام لئے چین سے پانڈا کا ایک جوڑا ورلڈکپ سے قبل قطر پہنچ گیا۔ ورلڈکپ اگلے ماہ شروع ہورہا ہے۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچنے پر 3 سالہ مادہ سی ہائی اور 4 سالہ نر جنگ جنگ کو فوری طور پر الخور پارک میں واقع پانڈا ہاؤس پہنچایا گیا جو خلیج کے اس ملک میں ان کا نیا آشیانہ ہے۔
قطر کی جانب سے انہیں دو عرب نام دیئے گئے ہیں،جنگ جنگ کا نام سہیل اور سی ہائی کا نام ثریا رکھا گیا ہے۔
آئندہ ماہ قطر میں منعقدہ ورلڈ کپ 2022 کو دیکھنے کے لیے آنے والے فٹبال شائقین کو پانڈا دیکھنے کا موقع ملے گا جو چین کا قومی خزانہ ہیں۔
قطر، الخور کے پانڈا ہاؤس میں ثریا کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
قطر، الخور کے پانڈا ہاؤس میں ثریا کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
قطر، الخور کے پانڈا ہاؤس میں سہیل کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
قطر، الخور کے پانڈا ہاؤس میں سہیل اور ثریا پہنچ گئے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے مندوبین کے گروپ مباحثے بدھ کے روز بھی جاری رہے۔
انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کی ابتدائی نامزدگیوں اور متبادل ارکان کے ساتھ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے 20 ویں قومی کمیشن برائے نظم و معائنہ کے امیدواروں کی فہرستوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ان فہرستوں کی منظوری منگل کو کانگریس کے پریزیڈیم کے دوسرے اجلاس میں دی گئی تھی۔
مندوبین نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 19 ویں مرکزی کمیٹی کی رپورٹ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے 19 ویں مرکزی کمیشن برائے نظم و معائنہ کی کارکردگی رپورٹ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے آئین میں ترمیم بارے مسودے پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
اسلام آباد (شِنہوا) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) حکومتی سطح کے مفید مرحلے کے بعد اب اگلے کاروبار سے کاروبار کے مرحلے میں داخل ہونے والی ہے جس سے ملک میں ایک صنعتی عروج آئے گا۔
سی پیک اور دیگر چینی منصوبوں کے بارے میں وزیر اعظم کی زیرصدارت ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کو قومی ترقی اور نمو کے لیے مقررہ مدت کے اندر ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر رہی ہے۔
سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں پر بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ریلوے منصوبے کا مین لائن۔1 (ایم ایل ۔ون ) منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ منصوبہ وسطی ایشیائی ملکوں کے ساتھ رابطے کو یقینی بنائے گا اور پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ مین لائن۔1 منصوبہ پاکستانی بندرگاہوں کو چین اور وسطی ایشیائی ملکوں سے منسلک کر کے ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
وزیراعظم نے مختلف چینی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان کے شمسی توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کا بھی خیرمقدم کیا۔

بھارتی پنجاب میں ایک جنونی شخص نے اپنی بیوی، دو سوتیلے بچوں اور ساس سسر کو زندہ جلا کر مار ڈالا،بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع جالندھر کے گائوں خورشید پور کے رہائشی 33 سالہ کلدیپ عرف کالی نے ایک سال قبل پرم جیت کور سے شادی کی تھی جس کے پہلے سے دو بچے تھے جبکہ کلدیپ کی پہلی بیوی کا بھی انتقال ہو گیا تھا جس سے اس کا ایک بیٹا تھا تاہم شادی کے بعد سے ہی میاں بیوی کے درمیان تعلقات ناخوشگوار تھے،میڈیا رپورٹس کے مطابق دو روز قبل کلدیپ عرف کالی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنے سسرال آیا اور اپنی بیوی، دو سوتیلے بچوں اور ساس سسر کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور باہر سے دروازہ بند کر کے فرار ہو گیا،جالندھر پولیس کے مطابق واقعے میں تمام افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں کلدیپ کی بیوی، 8 سالہ بیٹی، 5 سالہ بیٹا اور ساس سسر شامل ہیں،پرم جیت کور کے دادا جو گھر سے کچھ فاصلے پر سونے کی وجہ سے بچ گئے، نے بتایا کہ کلدیپ ان کی پوتی کو دھمکیاں دے رہا تھا کہ وہ اپنے دو بچوں کو چھوڑ دے اور اس نے پرم جیت کے دونوں بچوں کو کرنٹ بھی لگایا تھا، کلدیپ چاہتا تھا کہ پرم جیت کور بچوں کو چھوڑ کر اس کے ساتھ رہے تاہم اس نے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے دونوں میاں بیوی کے درمیان اختلافات تھے۔
برطانیہ میں ایک کے بعد ایک وزیرکا استعفی سامنے آنے لگا،برطانیہ میں وزیر خزانہ کے بعد وزیر داخلہ بھی مستعفی ہوگئے، سویلا بریورمین کو وزارتی کوڈ کی خلاف ورزی پر عہدے سے برطرف کیا گیا،وزیراعظم لز ٹرس نے گرانٹ شاپس کو نیا وزیرداخلہ بنادیا جب کہ فریکنگ کے معاملے پر بھی ووٹنگ کے دوران پارلیمنٹ میں بد نظمی دیکھنے میں آئی۔
کشمیری صحافی ثنا ارشاد کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے بھارتی اقدام پرامریکا نے تنقید کی ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پاٹیل نے کہا کہ بھارت آزادی صحافت کا احترام کرے، ثنا ارشاد کو نیویارک آنے سے روکے جانے سے آگاہ ہیں،انہوں نے کہا کہ صورتحال کا بغورجائزہ لیا جارہا ہے، جمہوری اقدار اور آزادی صحافت امریکا بھارت تعلقات کی بنیاد ہیں،واضح رہے کہ بھارت نے ایوارڈ یافتہ خاتون کشمیری فوٹوگرافر ثنا ارشاد متو کو امریکا جانے سے روک دیا تھا، وہ پولیٹزر ایوارڈ وصول کرنے کیلئے نئی دہلی سے نیویارک جانا چاہتی تھیں،امریکا کا ویزا اور ائیرلائن کا ٹکٹ ہونے کے باوجود ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے انہیں روک لیا اور بیرون ملک سفری پابندی کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی تھی،کشمیری فوٹوگرافر کو اس سے پہلے جولائی میں پیرس جانے سے بھی روکا گیا تھا جہاں وہ کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کرنا چاہتی تھیں۔
امریکا میں آئندہ ماہ ہونے والے مڈٹرم الیکشن میں کانگریس کے پاکستانی نژاد امیدوار ڈاکٹر آصف محمود کو بڑی حمایت مل گئی ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس نے ڈاکٹر آصف محمود کی توثیق کردی ہے،امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے گزشتہ روز کیلیفورنیا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر آصف کی توثیق کرنے پر مجھے فخر ہے، ڈاکٹر آصف محمود کیلیفورنیا کے ڈسٹرکٹ 40سے کانگریس کا الیکشن لڑ رہے ہیں اور 8نومبر کو ہونے والے مڈٹرم الیکشن میں ان کا مقابلہ ری پبلیکن امیدوار یونگ کِم سے ہوگا۔
سعودی عرب کی طرف سے آسٹریلیا کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم نہ کرنے کے آسٹریلوی اقدام کا خیر مقدم کیا ہے،سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ عالمی برادری بھی فلسطین کے معاملے پر انصاف سے کام لے گی، عالمی برادی کو چاہیے کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق فلسطینی عوام کی خواہش پر خود مختار ریاست بنانے میں مدد کرے، جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو،سعودی عرب کی مستقل پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے ترجمان سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے۔
انڈونیشین حکومت نے 100بچوں کی ہلاکت کے بعد ہرقسم کے شربت اورمائع ادویات کی فروخت پرپابندی عائد کردی،تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کی حکومت نے ہرقسم کے شربت اور مائع ادویات کے نسخے لکھنے اوران کی دکانوں پر فروخت پر پابندی عائد کر دی،یہ فیصلہ رواں سال شربت کے استعمال سے گردے ناکارہ ہونے کے نتیجے میں سو بچوں کی ہلاکت کے بعد کیا ہے،ماہرین صحت گردے ناکارہ ہونے سے بچوں کی اموات کی تعداد میں غیرمعمولی اضافے کی تحقیقات کر رہے ہیں،انڈونیشین وزارت صحت کے ترجمان محمد سہرل منصور نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ اب تک ہمیں 20 صوبوں سے 206 کیسز موصول ہوئے ہیں جن میں 99 اموات شامل ہیں،وزارت نے تمام ہیلتھ ورکرز سے کہا ہے کہ وہ عارضی طور پر مائع دوائی یا شربت تجویز نہ کریں جبکہ ڈرگ اسٹورز سے بھی کہا ہے کہ وہ تحقیقات مکمل ہونے تک غیر نسخے والی مائع دوائیوں یا شربت کی فروخت کو عارضی طور پر روک دیں،وزارت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اموات میں اضافہ اس وقت ہوا جب گیمبیا کی حکومت بخار کے علاج کے لیے استعمال ہونے والے پیراسیٹامول سیرپ سے منسلک اے کے آئی سے 70 بچوں کی موت کی تحقیقات کر رہی ہے، جس میں ڈائیتھیلین گلائکول اور ایتھیلین گلائکول کی زیادہ مقدار موجود تھی،انھوں نے مزید بتایا کہ بچوں میں گردوں کی بیماری کے کیسز میں جنوری میں اضافہ ہوا اور اگست کے آخر میں ان کیسز میں تیزی دیکھی گئی۔ بچوں میں گردوں کی بیماری کے کیسز بڑھنے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نے کرونا کے جلد ختم ہونے کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تین سال قبل شروع ہونے والی وبا ابھی تک صحت کا عالمی مسئلہ بنی ہوئی ہے،دنیا بھر کے لوگوں کا خیال ہے کہ اب کرونا ختم ہو چکا ہے،عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کرونا وبا کے خاتمے کا سوچنے والے افراد پر واضح کیا ہے کہ دنیا کے بعض خطوں میں یہ سمجھا جا رہا ہے کہ کرونا وبا ختم ہو چکی ہے لیکن ایسا نہیں، یہ اب بھی گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی بنی ہوئی ہے،عالمی ادارہ صحت کی ایمرجنسی کمیٹی نے واضح کیا کہ تاحال کرونا دنیا کے لیے چیلنج بنا ہوا ہے، اس کے ختم ہونے کے خیالات درست نہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مودی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں، طلبہ اور دانشوروں کے حقوق اورآزادیوں کا احترام کرے،واضح رہے کہ بھارت نے ایوارڈ یافتہ خاتون کشمیری فوٹوگرافر ثنا ارشاد متو کو امریکا جانے سے روک دیا تھا، وہ پولیٹزر ایوارڈ وصول کرنے کیلئے نئی دہلی سے نیویارک جانا چاہتی تھیں،امریکا کا ویزا اور ائیرلائن کا ٹکٹ ہونے کے باوجود ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے انہیں روک لیا اور بیرون ملک سفری پابندی کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی تھی،کشمیری فوٹوگرافر کو اس سے پہلے جولائی میں پیرس جانے سے بھی روکا گیا تھا جہاں وہ کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کرنا چاہتی تھیں۔
کراچی کے علاقے پاک کالونی میں مقابلے کے دوران فائرنگ سے اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پاک کالونی میں بڑا بورڈ کے قریب پولیس مقابلہ ہوا فائرنگ کے تبادلے میں شاہین فورس کے اہلکار نہال شہید ہوگئے،پولیس کے مطابق مقابلے میں گولی لگنے سے ایک شہری بھی جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت شکیل کے نام سے ہوئی مقتول کی لاش کو سرد خانے سے ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے،لواحقین کاکہنا تھا کہ مقتول شیٹرنگ کا کام کرتا تھا اور دوست کے ساتھ بینک سے رقم لے کر نکلا تھا۔
پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کا دارالخلافہ لاہور ملک کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا ہے اور اس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 241ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا ہے، لاہور میں رواں ماہ سے ہی اسموگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور آئندہ چند روز تک اسموگ میں خطرناک حد تک اضافے کا امکان ہے،ملک کے آلودہ ترین شہروں میں فیصل آباد دوسرے اور کراچی تیسرے نمبر پر ہے،عالمی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے، 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتا ہے۔
رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد ٹاون میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ''را ''سے تربیت یافتہ ملزم کو گرفتار کر لیا،ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم بھتہ خوری، قتل، اقدامِ قتل اور دہشت گردی میں ملوث ہے، جس کی شناخت وسیم جاوید عرف وسیم ٹنڈا کے نام سے ہوئی ہے،رینجرز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں، وسیم ٹنڈا ایم کیو ایم لندن کے سیکٹر لیاقت آباد کا کارکن رہا ہے،ترجمان رینجرز نے بتایا ہے کہ ملزم اور اس کے ساتھی'' را ''سے بارودی مواد تیار کرنے کے تربیت یافتہ ہیں، ملزم بارودی مواد کو استعمال کرنے اور ہتھیاروں کو چلانے کا بھی تربیت یافتہ ہے،رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزم ایم کیو ایم لندن کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم چلاتا رہا ہے اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہے،ترجمان رینجرز نے کہا کہ ملزم 2013 تک بھتہ خوری، قتل، اقدامِ قتل اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے، ملزم وسیم ٹنڈا 2013 کے آپریشن میں گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرونِ ملک فرار ہو گیا تھا، جو حال ہی میں کراچی واپس پہنچا تھا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار ملزم کو اس کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحہ و گولیوں سمیت پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
خیبرپختونخواہ کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی برفبای جبکہ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش کا آغاز ہوگیا جو آئندہ دو روز تک جاری رہے گا،نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخواہ کے بالائی علاقے بابو سر ٹاپ، بٹہ کنڈی، جھیل سیف الملوک، مالم جبہ، کالام میں شدید برفباری ہوئی، جس کے بعد درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آگیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 48گھنٹوں تک وقفے وقفے سے سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے،برفباری کے باعث پہاڑوں اور کھلے مقامات نے سفید چادر اوڑھ لی ہے جبکہ مقامی افراد نے بھی سردی سے محفوظ رہنے کے لیے انتظامات شروع کردیے ہیں۔ علاوہ ازیں پشاور، صوابی، مٹہ، مدین، بحرین، سخرہ میں تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کے باعث نیشنی علاقے زیر آب آئے اور کھڑی فصلوں سمیت باغات کو نقصان پہنچا ہے۔ میدانی علاقوں میں بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا،بارش کے باعث ندی نالوں اور میں طغیانی ہوئی جس کے سبب تیمر گرہ میں ایک گاڑی ریلے میں بہہ گئی تاہم اس واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ نیا سلسلہ جمعہ تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب میں گندم کی کمی پر وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا،وزیراعلی پنجاب نے وفاقی حکومت سے 10لاکھ ٹن گندم فراہمی کا مطالبہ کیا ہے جب کہ خط میں پنجاب کو 3لاکھ میٹرک ٹن گندم کی فوری فراہمی کی درخواست دی ہے،وزیراعلی پنجاب کی جانب سے وفاق کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اورپاسکوکو ہدایات جاری کی جائیں، بقیہ گندم بھی مرحلہ وار فراہم کی جائے، پنجاب میں گندم فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں،دوسری جانب سابق وفاقی وزیر مونس الہی نے گندم کے معاملے پر وفاق کو خط لکھے جانے کی تصدیق کی ہے،مونس الہی نے کہا کہ شہبازشریف کی قیادت میں وفاقی حکومت پنجاب کے لوگوں پرظلم کررہی ہے، وفاقی حکومت نے ہمیں گندم میں اپنا حصہ دینے سے انکار کردیا ہے اور ہمیں گندم درآمد کرنے کی اجازت بھی نہیں دے رہے،سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گندم کا بحران پیدا ہو رہا ہے، امیدہے وفاق کو وزیراعلی پنجاب کے خط سے بہتراحساس غالب ہوگا،پنجاب حکومت گندم کے معاملے پر پہلا مراسلہ 18جون، دوسرا 19ستمبر اور تیسرا 4اکتوبر کو متعلقہ اداروں کو لکھ چکی ہے۔
ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے وار تھمنے لگے ہیں، مثبت کیسز کی شرح میں واضح کمی ہو رہی ہے،قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 9 ہزار 447 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 54 نئے افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.57فیصد رہی ہے،قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوئی ہلاکت ریکارڈ نہیں ہوئی جبکہ ابھی بھی 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں صحافی ویڈیو لنک کے ذریعے ایک گروپ انٹرویو میں شریک ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس کے پریس سنٹر نے تیسرے گروپ انٹرویو کا اہتمام کیا۔(شِنہوا)
بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس کے پریس سنٹر کے زیراہتمام "قانون کی حکمرانی پر شی جن پھنگ کی سوچ کی رہنمائی کے تحت،چین میں اعلیٰ معیارکی قانون کی حکمرانی قائم کرنے کی کوشش" کے عنوان سے ہونے والی پریس کانفرنس کا ایک منظر۔(شِنہوا)
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی ) کی 20ویں قومی کانگریس کے شان ڈونگ، ہینان، ہوبے ، ہونان، گوانگ ڈونگ، گوانگشی اور ہائی نان کے وفود کے ترجمان بیجنگ میں گروپ انٹرویو کے دوران صحافیوں سے مخاطب ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی جانب سے سی پی سی کی 20 ویں نیشنل کانگریس میں پیش کی گئی رپورٹ میں جدیدیت کے چینی راستے کے ذریعے تمام شعبوں میں چینی قوم کی تجدید کو آگے بڑھانے کا ایک خاکہ پیش کیاگیاہے۔
چین کی جدیدیت،جو سوشلسٹ جدیدیت ہے،اور سی پی سی کی قیادت میں جس کےحصول کی کوششیں جاری ہیں،چینی نظام کے لیے متحرک اورمخصوص ہے۔ چینی معیشت اور معاشرے کو جدید بنانے کے لیے لوگوں کی فلاح و بہبود اور ہم آہنگی کو دو بنیادی اصولوں کے طور پر دیکھا گیا ہے، جس میں ایک جامع نقطہ نظرکو بروئے کارلایا گیا ہے جس سے نہ صرف چند ایک کو بلکہ ہر ایک کو فائدہ ہوتا ہے۔
اس میں ایسے عناصر شامل ہیں جو تمام ممالک کو جدت کے راستے پر ڈالنے کے عمل میں مشترک ہیں، لیکن اس میں ایسی خصوصیات ہیں جو چینی حوالے سے منفرد ہیں۔ جیسا کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک بہت بڑی آبادی کی جدید کاری ہے جس میں سب کے لیے ہم نصیب خوشحالی، مادی اور ثقافتی و اخلاقی ترقی، انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی اور پرامن ترقی ہے۔ اس کے برعکس، جدیدیت کا مغربی سرمایہ دارانہ ماڈل جس نے جارحیت، نوآبادیات اور توسیع کا سہارا لیا وہ پولرائزڈ اور مادیت پسند ہے، جس سے امیر اور غریب کے درمیان وسیع خلیج پیدا ہوتی ہے۔ چین کی جدیدیت کی جستجو کا مقصد مساوات ہے، جس سے تمام چینی عوام خوشحال، صحت مند اور ثقافتی لحاظ سے بھرپور زندگی سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔یہ غربت کے خاتمے میں چین کی یادگار کامیابیوں سے ظاہر ہوتا ہے۔ 1970 کی دہائی کے اواخر میں چین میں اصلاحات اور کھلی معیشت کے آغاز کے بعد سے اب تک77کروڑ سے زیادہ افراد کو اور گزشتہ دہائی میں تقریباً 10کروڑ لوگوں کوغربت سے نکالا جا چکا ہے جو انسانیت کی تاریخ میں غربت کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی فتح ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ ملکی عوام کے مفادات، خوشی اور فلاح و بہبود کو انتہائی اہمیت دیتی ہے اور اس کا اس بات پر زور ہے کہ کسی کو پیچھے نہیں چھوڑا جائے گا اور یہ اقتصادی ترقی، ماحول دوست ترقی، تعلیم کی بہتری،روزگار کے مواقعوں اوربوڑھوں اور بچوں کی دیکھ بھال سے متعلق پالیسیوں پر عملدرآمد جیسے شعبوں میں حاصل کی گئی شاندار کامیابیوں سے ظاہر ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چینی سائنس دانوں نے زمین اور خلا دونوں مقام پر مشترکہ مشاہدہ کرتے ہوئے اب تک کی سب سے زیادہ روشن گاما شعاعوں کے دھماکے(جی آر بی) کا پتہ لگایا ہے۔
چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ہائی انرجی فزکس (آئی ایچ ای پی) کے انسٹی ٹیوٹ کے مطابق مشترکہ مشاہدات رواں ماہ 9 اکتوبرکو ملک کی لارج ہائی ایلٹیٹیوڈ ایئرشاور آبزرویٹری (ایل ایچ اے اے ایس او) اور گیما ریز ٹرانزینٹس کے ایک آل اسکائی مانیٹر ہائی انرجی برسٹ سرچر (ایچ ای بی ایس) کے علاوہ چین کے ایکس رے فلکیاتی سیٹلائٹ انسائٹ-ایچ ایکس ایم ٹی (ہارڈ ایکس رے ماڈیولیشن ٹیلی سکوپ)کے ذریعے کیے گئے اور گاما رے برسٹ کی ملٹی اسپیکٹرل پیمائش حاصل کی گئی۔جسے جی آر بی 221009 اے کا کوڈ دیا گیا۔
جی آر بیز انتہائی توانائی کے حامل دھماکے ہیں جو دور دراز کی کہکشاؤں میں دیکھے گئے ہیں۔ یہ بگ بینگ کے بعد سب سے زیادہ توانائی کے حامل اور برقی مقناطیسی واقعات ہیں۔ ان دھماکوں کا عمل کئی ملی سیکنڈ سے لے کر کئی گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے،جن سے اتنی توانائی خارج ہوتی ہے جو سورج اپنی پوری زندگی میں خارج کرسکتا ہے۔
تہران(شِنہوا) ایران نے مغرب کے کم از کم چار اداروں اور 15 اہلکاروں کو دہشت گردوں کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے،ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس حوالے سے تفصیلات چند گھنٹوں میں جاری کردی جائیں گی۔
نیم سرکاری خبرایجنسی تسنیم کے مطابق وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے بدھ کو تہران میں ایک انسٹی ٹیوٹ کے دورے کے دوران کہا کہ ان افراد اور اداروں نے ایران پر طبی پابندیاں عائد کرنے اور تشدد اور انتہا پسندی کو فروغ دینے میں کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے 22 سالہ مہسا امینی کی موت کے بعد حالیہ بدامنی کے دوران ملک میں عدم تحفظ کی فضا پیدا ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بعض ممالک نے یکطرفہ پابندیوں کو انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کے ایک جدید ٹول میں تبدیل کر دیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ان ممالک نے امینی کی موت کے بعد مگرمچھ کے آنسو بہائے اورلوگوں کے جذبات کا غلط استعمال کرتے ہوئے ایران میں "فسادات اور دہشت گردی" بھڑکانے کی کوشش کی۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کے عدالتی ادارے، سائنس اور ٹیکنالوجی میں زیادہ خود انحصاری اور استحکام حاصل کرنے کی ملکی کوششوں کی حمایت کے لیے انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس (آئی پی آر) کے تحفظ کو تیز کریں گے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس کے موقع پرسپریم پیپلز کورٹ (ایس پی سی) کی نائب صدر ہی رونگ نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بگ ڈیٹا، مصنوعی ذہانت اور جینیاتی ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں آئی پی آر کے تحفظ کے لیے ٹھوس قوانین متعارف کرائے جائیں گے اور اجارہ داری اور غیر منصفانہ مقابلے کے خلاف عدالتی اقدامات کو بڑھایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سرمائے کی صحیح ترقی کو منظم اور رہنمائی کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کی جائیں گی اور یہ کہ عدالتی ادارے بین الاقوامی تعاون اور تبادلوں کو بھی فروغ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران، چین نے آئی پی آر کے عدالتی تحفظ میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔ ہی رونگ نے کہا کہ 2013 سے اب تک مجموعی طور پر آئی پی آر کے نمٹائے گئے مقدمات کی تعداد 27لاکھ 40ہزار ہو گئی ہے،جو کہ اوسطاً 24.5 فیصد سالانہ اضافہ ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کے نائب وزیربرائے پبلک سیکورٹی شوگانلو نے کہا ہے کہ چین کو دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں قتل کی سب سے کم شرح اور بندوق اور دھماکہ خیز مواد سے متعلق کیسز کی سب سے کم تعداد ہے، شونے کہا کہ ملک میں گزشتہ دہائی کے دوران فوجداری مقدمات اورحادثات کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس کے موقع پرشو نے صحافیوں کو بتایا کہ 2021 میں قتل اورعصمت دری سمیت بڑی مجرمانہ کارروائیوں کی تعداد 2012 کے مقابلے میں 64.4 فیصد کم تھی، جبکہ منشیات سے متعلق جرائم، ڈکیتیوں اورچوری کی وارداتوں کی تعداد میں بھی بالترتیب 56.8 فیصد، 96.1 فیصد اور 62.6 فیصد کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2021 میں قومی شماریات بیورو کے ایک سروے کے مطابق، تقریباً 98.6 فیصد نے چین میں رہنے کو محفوظ محسوس کیا، جو کہ 2012 کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔
نائب وزیر نے کہا کہ سماجی تحفظ اور استحکام کی کوششوں میں گزشتہ 10 سالوں میں تقریباً 3ہزار 800 پولیس افسران نے اپنی جانیں قربان کیں۔
چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں شی جن پھنگ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کی پریسیڈیم کے دوسرے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔(شِنہوا)