چین ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے دیگر نو منتخب ارکان لی چھیانگ، ژاؤ لی جی، وانگ ہوننگ ، کائی چھی، ڈنگ شوئے شیانگ اور لی شی کے ساتھ دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں داخل ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)
چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ صحافیوں کی طرف ہاتھ ہلا رہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چین 2023 کے سرکاری ملازمین کے بھرتی پروگرام کے تحت مرکزی حکومت کے اداروں اور ان کے ماتحت اداروں کے لیے 37ہزار100ملازمین کو بھرتی کرے گا۔
نیشنل سول سروس ایڈمنسٹریشن نے پیر کوبتایا کہ مجاز ویب سائٹس پر عہدوں کی تفصیل کے ساتھ درخواستیں 25 اکتوبر سے 3 نومبر تک آن لائن وصول کی جائیں گی۔
امیدواروں کے لے قومی تحریری امتحان لازمی ہوگا، جس کا انعقاد 4 دسمبر کو ملک بھر میں کیا جائے گا، جبکہ بعض عہدوں کے لیے درخواست گزاروں کو پیشہ ورانہ مہارت کے اضافی ٹیسٹ دینا ہوں گے۔
مجموعی طور پر 25ہزار اسامیاں 2023 کے یونیورسٹی گریجویٹس کے لیے مخصوص کی گئی ہیں تاکہ آبادی کے اس مرکزی طبقے میں روزگار کو بڑھایا جا سکے۔3 ہزار سے زیادہ آسامیاں پرائمری سطح کے منتخب پراجیکٹس میں کام کرنے والوں کے علاوہ کالج ڈگری رکھنے اور کم از کم پانچ سال تک خدمات انجام دینے والے سابق فوجیوں کے لیے رکھی گئی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے شہید ارشد شریف کی رہائشگاہ جا کر ان کے اہلخانہ سے ملاقات اور تعزیت کی،نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کینیا میں گولی لگنے سے شہید ہونے والے سینیئر صحافی اور نامور اینکر ارشد شریف کی رہائشگاہ پہنچے اور ان کی والدہ ودیگر اہلخانہ سے ملاقات کی،اس موقع پر عمران خان نے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ارشد شریف کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی،عمران خان نے ارشد شریف کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف نے اپنی جان دے سچ بولنے کی قیمت ادا کی ہے، اس سے قبل انہیں اپنے وطن کو چھوڑ کر بیرون ملک روپوش ہونا پڑا تھا۔
دفتر خارجہ نے ارشد شریف کی ناگہانی موت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے پاکستانی ہائی کمیشن میت کی جلد وطن واپسی میں سہولت فراہم کریگا،پاکستان کے سینیئر صحافی اور نامور اینکر ارشد شریف کی شہادت پر دفتر خارجہ کے جاری تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر کو 24 اکتوبر کی صبح ارشد شریف کی موت کی ابتدائی اطلاع ملی، جس کے بعد ہائی کمشنر نے کینیا پولیس حکام، وزارت خارجہ سمیت دیگر محکموں سے رابطہ کیا جب کہ ہائی کمیشن کی جانب سے کینیا کے نائب صدر سے بھی رابطہ کیا گیا،ترجمان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ہائی کمیشن مشن کے لوگ موقع پر پہنچے اور واقعے کے حوالے سے معلومات حاصل کیں، ہائی کمیشن مشن نے ارشد شریف کی لاش کی شناخت کی جب کہ قائم مقام سیکریٹری خارجہ نے ارشد شریف کے اہلخانہ سے ملاقات بھی کی ہے،ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس رپورٹ میں مزید کارروائی کا انتظار ہے، کینیا میں پاکستانی ہائی کمشنر سیدہ ثقلین کینیا کے حکام کے ساتھ ہیں اور انہوں نے مرحوم کی میت کی حوالگی اور شناخت کیلئے اسپتال کا دورہ بھی کیا ہے۔
چین ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں پریس کانفرنس کے لئے داخل ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)
چین ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے دیگر نو منتخب ارکان لی چھیانگ، ژاؤ لی جی، وانگ ہوننگ ، چھائی چھی، ڈنگ شوئے شیانگ اور لی شی کے ساتھ دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں داخل ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد ختم ہونے والی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کی اہم رپورٹ کو جاری کرنا اور اس کی وضاحت کرنا تھا۔ (شِنہوا)
افغانستان (شِنہوا) افغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں میں حالیہ مہم کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 38 باغیوں کو ہلاک اور 78 دیگر کو گرفتار کرلیا ہے۔
محکمہ اطلاعات و ثقافت کے صوبائی سربراہ قاری معاذ الدین احمدی نے پیر کے روزصحافیوں کو بتایا کہ " گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شیوا، ارغنج خوا اور راغ اضلاع میں کارروائی کے دوران 38 مسلح باغیوں کو ہلاک اور 78 دیگر کو گرفتار کرلیا گیا۔
عہدیدار نے مزید کہا کہ کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار ہلاک اور 5 دیگر زخمی ہوئے۔
دریں اثنا، سرکاری خبر رساں ایجنسی باختر کے مطابق ایک ہفتے جاری رہنے والی کارروائیوں میں 2 کمانڈر بہارالدین اور عبدالحامد بھی ہلاک شدگان میں شامل ہیں۔
بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر کی سیاسی جماعتوں، حکومتوں اور سربراہان مملکت نے شی جن پھنگ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد بھیجی ہے۔
روس کے صدر ولادیمیرپوتن نے شی کو ان کے منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کی ہے ۔
اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس میں کیے گئے فیصلے چین کو اپنی اقتصادی اور سماجی ترقی کے اہداف کے حصول اور چین کی بین الاقوامی حیثیت مسلسل بہتر بنانےمیں مدد فراہم کریں گے۔
پوتن نے مزید کہا ہے کہ وہ شی کے ساتھ تعمیری بات چیت اور قریبی ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھنے اورروس۔ چین جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔
افریقی نیشنل کانگریس (اے این سی) کے صدر سرل راماپوسا نے کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس نے چین اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کو ایک نئے سفر پر گامزن ہونے کا راستہ دکھایا ہے ۔
انہوں نے تعاون اوررہنمائی کی پیشکش پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ افریقی نیشنل کانگریس اپنے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اورشی جن پھنگ کی قیادت میں دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات مستحکم ہوئے ہیں ۔
راماپوسا نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ دنیا کی ترقی پسند قوتوں کے ساتھ مل کردنیا میں شفافیت ، انصاف اور پرامن ترقی کے احساس کو فروغ دینا جاری رکھے گی۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کی اشیا کی غیر ملکی تجارت سال 2022 کے پہلے 9 ماہ کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.9 فیصد بڑھ کر 311 کھرب 10 ارب یوآن (تقریباً 47 کھر ب 50ارب امریکی ڈالرز)تک پہنچ گئی ۔
کسٹمز کی عمومی انتظامیہ کی جانب سے پیر کو جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 13.8 فیصد بڑھ کر 176 کھرب70ارب یوآن ہو گئیں جبکہ درآمدات ایک سال پہلے کے مقابلے میں 5.2 فیصد بڑھ کر 134 کھرب40ارب یوآن ہوگئیں۔
کسٹمز کی عمومی انتظامیہ کے مطابق جنوری سے ستمبر تک جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی ایسوسی ایشن، یورپی یونین اور امریکہ کے ساتھ چین کی تجارت میں بالترتیب 15.2 فیصد، 9 فیصد اور 8 فیصد اضافہ ہوا۔
اس عرصہ کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ ملکوں کے ساتھ چین کی تجارت سالانہ20.7 فیصد بڑھ کر 100 کھرب 40 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔
نجی کاروباری اداروں کی درآمدات اور برآمدات ایک سال قبل کے مقابلے میں14.5 فیصد بڑھ کر پہلے 9 ماہ کے دوران 156کھرب 20 ارب یوآن ہو گئیں جو کہ ملک کے مجموعی درآمدات اوربرآمدات کا 50.2 فیصد بنتا ہے۔
مکینیکل اور الیکٹریکل مصنوعات کی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ہوا جو کہ مجموعی طور پر 56.8 فیصد بنتا ہے جبکہ محنت کشوں کی بنائی مصنوعات کی برآمدات میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں12.7 فیصد اضافہ ہوا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولرز وسیم اکرم اور وقار یونس نے بھی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس پر سوالات اٹھا دیے،نجی چینل سے بات کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ گزشتہ روز بھارت کے خلاف ہم نے اس شاہین شاہ آفریدی کو نہیں دیکھا جس کو ہم جانتے ہیں،وقار یونس نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ہونے والی سہ ملکی سیریز کے دوران میں وہاں موجود تھا، میں نے شاہین سے متعلق میڈیکل پینل اور کپتان بابر اعظم سے سوال کیا تھا کہ آپ شاہین شاہ آفریدی کو ورلڈ کپ میں لے کر جا رہے ہو اور سہ ملکی سیریز کیوں نہیں کھلا رہے؟انہوں نے کہا کہ نیٹ میں آپ کتنی بھی بولنگ کر لیں لیکن اصلی امتحان میچ میں ہوتا ہے،اس موقع پر وسیم اکرم نے وقار یونس کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈ کپ سے قبل پریکٹس میچز میں صرف 6 اوورز کیے تھے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کی معیشت کا اہم پیمانہ ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار ہے جس میں ستمبر کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 6.3 فیصد اضافہ ہوا۔
پیر کے روز قومی بیوروبرائے شماریات کے مطابق صنعتی پیداوار میں ان بڑے صنعتی اداروں کی پیداوار کو شامل کیا جاتا ہے جس کا سالانہ کاروبار 2 کروڑ یوآن (تقریباً 28 لاکھ 10 ہزار امریکی ڈالرز) ہو۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے 70 بڑے اور درمیانے درجے کے شہروں میں گھروں کی قیمتیں ستمبر کے دوران کم ہوئی ہیں۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس ) کے مطابق دیگرشہروں میں بھی گھروں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
قومی ادارہ شماریات کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار سے ظاہرہوتا ہے کہ ستمبر کے دوران 70 میں سے 54 شہروں میں مکانات کی فروخت کی نئی قیمتوں میں گزشتہ ماہ کی نسبت کمی ہو ئی جبکہ اگست میں ان شہروں کی تعداد 50 تھی۔
ان اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 61 شہروں میں گھر کی دوبارہ فروخت کی قیمتوں میں کمی ہو ئی جو کہ گزشتہ ماہ اس کے مقابلے میں 56 تھی۔
پاکستان نمبر ون بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں،ماحور شہزاد اپنی شادی کی وجہ سے بیڈمنٹن سے بریک لے رہی ہیں،اس حوالے سے ماحور شہزاد کا کہنا تھا کہ شادی کی وجہ سے بیڈمنٹن سے بریک لے رہی ہوں، شادی کے بعد بھی کھیل جاری رکھوں گی،انہوں نے کہا کہ بیڈمنٹن کی پہلی اولمپئن کھلاڑی ہوں، کھیل سے وابستہ رہنا چاہتی ہوں۔
گزشتہ روز پاک بھارت میچ کے آخری اوور میں امپائر کی جانب سے دی گئی محمد نواز کی نوبال پر کئی سوالات اٹھ چکے ہیں،پاکستان کا بھارت کے خلاف آخری اوور انتہائی سنسنی خیز رہا تھا، نواز نے کوہلی کو اوور کی چوتھی گیند فل ٹاس کرائی جس پر کوہلی نے 6 رنز حاصل کر لیے تھے تاہم امپائر نے گیند کو نو بال قرار دے دیا جس کے باعث بھارت کو نہ صرف 7 رنز مل گئے بلکہ فری ہٹ بھی مل گئی جس نے بھارت کی جیت مزید آسان بنا دی،سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ امپائر بھائیو، آج رات کے لیے سنجیدگی سے سوچنے کی بات ہے،سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوگ نے کوہلی کی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے سوال کیا کہ نو بال پر ریویو کیوں نہیں لیا گیا؟ اور جب فری ہٹ پر کوہلی بولڈ ہوگئے تھے تو وہ بال ڈیڈ کیوں نہیں قرار دی گئی؟
بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر کی سیاسی جماعتوں، حکومتوں اور سربراہان مملکت نے شی جن پھنگ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر اور وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی شاندار قیادت میں چین نے بنی نوع انسان کی فلاح و بہبود کے تمام شعبوں میں عالمی طور پرتسلیم شدہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شی جن پھنگ نے ایک شفاف ، منصفانہ اور ہم آہنگی پر مبنی عالمی انداز حکمرانی کے نظام کے قیام اور تمام ملکوں کے درمیان مخلصانہ اور دوستانہ تعاون کے جذبے کوفروغ دینے میں فعال کردار ادا کیا ہے۔
سوڈان پیپلز لبریشن موومنٹ (ایس پی ایل ایم ) کے چیئرمین اورجنوبی سوڈان کے صدر سلوا کیر معیارات نے سوڈان پیپلز لبریشن موومنٹ اور ملک کے لیے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی طویل مدتی حمایت پر اپنی جانب سے تعریف کی ہے۔
کیر نے کہا کہ وہ اور سوڈان پیپلز لبریشن موومنٹ شی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ساتھ قریبی تعاون اور دونوں جماعتوں اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کی مسلسل ترقی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں، تاکہ دونوں فریقوں، دونوں ملکوں اور ان کے لوگوں کے بہترین مفادات کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں بنگلادیش نے نیدرلینڈز کو 9 رنز سے شکست دے دی،تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کی جانب سے دیے گئے 145 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 135 رنز پر آل آئوٹ ہو گئی،میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد بنگلادیش نے نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دیا تھا،بنگلادیش کی جانب سے نجم الحسن شانٹو اور سومیا سرکار نے کھیل کا زبردست آغاز کیا، بنگلا دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے،بنگلادیش کے شانٹو نے 25، سومیا سرکار نے 14 رنز بنائے، لٹن داس 9 اور شکیب الحسن 7، عفیف حسین 38، یاسر علی 3، نورالحسن 13 رنز بنا کر نمایاں رہے، جب کہ مصدق حسن 20 رنز بنا کر اور حسن محمود صفر پر ناٹ آئوٹ رہے،نیدرلینڈز کی جانب سے پال وین میکرین اور بیس ڈی لیڈ نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جب کہ بنگلادیش کے تسکین احمد نے 25 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جس پر انھیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو ہیومن رائٹس کورٹس کے قیام کا حکم دے دیا، نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل میں قیدیوں پر تشدد کے واقعات کے تناظر میں کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کی جس سلسلے میں سیکرٹری انسانی حقوق عدالت کے سامنے پیش ہوئے،دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت قیدیوں پر تشدد برداشت نہیں کرے گی، کسٹڈی میں ٹارچر اب ختم ہونا چاہیے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ٹرائل خصوصی عدالت میں ہوگا، اسی ہفتے ہیومن رائٹس کورٹس کا قیام عمل میں لایا جائے،عدالت نے اڈیالہ جیل میں شکایت سیل قائم کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ جیل میں کسٹوڈیل ٹارچرجاری ہے، قیدیوں کی تضحیک کی جاتی ہے، یہ جیل نہیں، کانسنٹریشن کیمپ ہیں، بے بس لوگوں کی آواز کوئی نہیں اٹھاتا۔
ملک بھر کی صحافتی تنظیموں نے معروف صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کی شہادت پر گہرے رنج و الم کا اظہار کیا ہے،صدر سی پی این اے کاظم خان نے ارشد شریف کے قتل کو انتہائی افسوسناک اور ناقابل یقین واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک اختلافی آواز آج ہمیشہ کے لئے خاموش ہوگئی، اختلاف رائے اور اپنے موقف پہ ڈٹ جانا ارشد شریف کی خاصیت تھا،ارشد شریف کے قتل کے معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھایا جائے اور مکمل تحقیقات کرائی جائے تاکہ اصل محرکات واضح ہو سکیں، حکومت فوری طور پر مرحوم کے جسد خاکی کو واپس لانے کا اہتمام کرے، اس حکومت سے کوئی بھی توقع عبث ہے مقتدر حلقے میت کی واپسی میں کوششیں کریں،کاظم خان نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالی ارشد شریف کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے،دوسری جانب پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے، اینکر پرسن ارشد شریف کی فیملی سے اظہار تعزیت کرتے ہیں،جبکہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(پی ایف یوجے)نے صحافی ارشد شریف کے قتل کیخلاف سوگ کا اعلان کرتے ہوئے قاتلوں کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کر دیا،صدر پی ایف یو جے ورکرز پرویز شوکت نے کہا کہ ارشد شریف اپنے پیشہ سے ذمہ داری کے ساتھ منسلک تھا، وہ انویسٹی گیٹنگ جرنلسٹ تھا، ارشد شریف ہمیشہ حق وسچ کی بات کرتا تھا، کارکن 3 دن تک کالی پٹیاں باندھ کر تعزیتی اجلاس منعقد کرائیں، انٹرنیشنل یونین آف جرنلسٹس تحقیقات میں کردار ادا کرے،صدر پی ایف یوجے افضل بٹ نے کہا کہ پورا پاکستان دکھ کی کیفیت میں ہے، کینیا کا واقعہ ارشد شریف کا نہیں پاکستان میں صحافت کا قتل ہے، ارشد شریف کے قاتلوں کی گرفتاری تک صحافی برادری چین سے نہیں بیٹھے گی، تمام صحافتی تنظیمیں واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہیں،سیکرٹری جنرل پی ایف یوجے راناعظیم کی جانب سے کہا گیا کہ ارشد شریف کے قتل کی صاف و شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، ارشد شریف کے ساتھ کام کیا، وہ خبر کو سمجھ کر بھیجتا تھا۔
پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سینیئر صحافی اور نامور اینکر ارشد شریف کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ارشد شریف کے بہیمانہ قتل پر صدمہ ہوا، آج پوری قوم ارشد شریف کے جاں بحق ہونے پر سوگوار ہے،سابق وزیراعظم نے ارشد شریف کی شہادت کے واقعے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شواہد کی جانچ کیلیے مناسب عدالتی تحقیقات کا آغاز ہونا چاہیے،پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ارشد شریف نے اپنی جان دے سچ بولنے کی قیمت ادا کی ہے، اس سے قبل انہیں اپنے وطن کو چھوڑ کر بیرون ملک روپوش ہونا پڑا تھا،سابق وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ارشد شریف سوشل میڈیا پر لوگوں کو بے نقاب کرتا تھا اور سچ بولتا تھا، ہم سفاکیت کی بدترین صورتحال سے دوچار ہیں، مہذب معاشرے میں ایسا نہیں ہوتا۔
دفعہ 144کی خلاف ورزی کا کیس اور دہشتگردی کے مقدمے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی،انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت جج جواد حسن عباس نے کی،عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عمران خان کی عبوری ضمانت 31اکتوبر تک منظور کر لی۔
وژن 2025 پاکستان کا طویل المدتی ترقیاتی منصوبہ ہے جس کے تحت مسابقت اور قومی پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ عالمی منڈی میں اپنا حصہ بڑھانے کے لیے برآمدات بڑھانے پر توجہ دی جا رہی ہے،سرمایہ کاری میں سہولت اور ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینا ترجیح ہے،صنعتوں کو بین الاقوامی منڈیوں میں بہتر حصہ حاصل کرنے کے لیے اپنے آپریشنز میں جدت لانی ہوگی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں صنعتوں کو اپنی پیداواری صلاحیت میں اضافے، مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنے حریفوں کا مقابلہ کرنے کے لیے جدید طریقے اپنانے ہوں گے۔ موجودہ مسابقتی کاروباری ماحول میں صنعتوں کے لیے پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا بہت ضروری ہے۔ صنعتوں کو مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں میں بہتر حصہ حاصل کرنے کے لیے اپنے آپریشنز میں جدت لانی ہوگی۔نیشنل پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن کے انرجی آڈیٹرمحمد مغیث فاروق نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ کئی دہائیوں سے پاکستان کی معیشت کم پیداواری صلاحیت کے ساتھ جدوجہد کر رہی ہے اور مسابقت کی کمی اور نا اہلی کا شکار ہے۔ زراعت، مینوفیکچرنگ، تجارت، تعلیم، اور دیگر خدمات اس مسئلے سے متاثر ہو رہی ہیںجس نے مجموعی پیداوار کو متاثر کیا ہے۔
اگر ہم مسابقت اور مجموعی گھریلو مصنوعات کی ترقی کے اہداف کو حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پائیدار پیداواری صلاحیت کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط معیشت کی خصوصیات پیداواری صلاحیت، معیار اور جدت ہے۔ یہ مسابقت اور اقتصادی ترقی کے تین ستون ہیں۔محمد مغیث نے کہا کہ این پی او، وزارت صنعت و پیداوار کی چھتری کے تحت، ٹوکیو، جاپان میں واقع ایشین پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن کے رابطہ دفتر کے طور پر کام کر رہا ہے تاکہ صنعتوں میں پیداواری صلاحیت، معیار اور جدت کو فروغ دیا جا سکے۔ پاکستان اے پی او کے آٹھ بانی رکن ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ این پی او پاکستان میں 77 ملین روپے کاپیداواری منصوبہ شروع کریگی تاکہ ہم پانی، توانائی اور دیگر وسائل کے پیرامیٹرز کی بنیاد پر مراعات شروع کر سکیں۔محمد مغیث نے کہا کہ پاکستان کی پیداوار کی سست شرح نمو کی وجہ جدت کی کمی، کم سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کی کمی اور محدود تحقیق اور ترقی کو قرار دیا جا سکتا ہے۔صنعتی ترقی حاصل کرنے کے لیے ہمیں اپنے انسانی وسائل، ٹیکنالوجی اور مختلف صنعتی ویلیو چینز کے عمل سمیت اپنے پیداواری آلات کو بہتر بنانا چاہیے
۔محمد مغیث نے ملک میں لیبر مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر مند افرادی قوت پیدا کرنے اور صنعتوں کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے پیشہ ورانہ تربیت اور آگاہی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کو ہنر مندی کی تربیت میں اپنی شمولیت کو بڑھانے کے لیے حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔این پی او کے چیف ایگزیکٹیو محمد عالمگیر چوہدری نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ ان کی تنظیم پاکستان میں پیداواری صلاحیت میں اضافہ کے ذریعے اسے مسابقتی مارکیٹ کے طور پر پوزیشن دینے کے لیے ایک منظم پیداواری تحریک شروع کرنے جا رہی ہے۔پاکستان نے پائیدار ترقی کے نقطہ نظر کے ذریعے اقتصادی منظر نامے کو بہتر بنانے کا پختہ عزم کیا ہے جس کے تحت کاروباری مسابقت میں اضافہ، سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنا، ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینا، برآمدات کو فروغ دینا اور درآمدات کو متبادل بناناشامل ہے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے حال ہی میں کہا ہے کہ وژن 2025 پاکستان کا طویل المدتی ترقیاتی منصوبہ ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر مسابقت، خوشحال ملک بنانا اور اپنے شہریوں کو اعلی معیار کی زندگی فراہم کرنا ہے۔ملک قومی پیداوار اور عالمی منڈی میں اپنا حصہ بڑھانے کے لیے برآمدات بڑھانے پر توجہ دے رہا ہے۔
سرمایہ کاری بورڈلاہور میںایک ارب74کروڑ روپے کی لاگت سے جدید ترین پھلوں اور سبزیوں کا پلپنگ یونٹ قائم کرے گا، فروٹ پروسیسرز کو مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں کی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے لیے پروسیسنگ کی جدید سہولیات درکار ہیں،پاکستان دنیا میں تازہ آم برآمد کرنے والا پانچواں بڑا ملک ہے،عالمی منڈی میں پاکستانی آم کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے، رحیم یار خان ، ملتان اور میرپور خاص میں فروٹ پروسیسنگ یونٹ لگانے کی ضرورت ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق بورڈ آف انویسٹمنٹ نے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں جدید ترین پھلوں اور سبزیوں کے پلپنگ یونٹ کے قیام کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔یہ منصوبہ ایک سال کے اندر مکمل ہو جائے گاجس کی تخمینہ لاگت ایک ارب74کروڑ روپے ہوگی۔ سرمایہ کاری بورڈاس منصوبے کے لیے تجاویز طلب کر رہا ہے جس پر عمل درآمد کرنے کیلئے 100 فیصد نجی ایکویٹی کے ساتھ ایک نجی کمپنی زمہ دار ہو گی۔سرمایہ کاری بورڈکے ایک عہدیدارنے ویلتھ پاک کو بتایا کہ جوس، آئس کریم، پھلوں اور دیگر مصنوعات میں خام مال کے طور پر استعمال ہونے کی وجہ سے ویلیو ایڈڈ پھلوں کی مصنوعات میں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان دنیا میں تازہ آم برآمد کرنے والا پانچواں بڑا ملک ہے۔ اس کے بھرپور ذائقے، خوشبو ،غذائی اجزا اور معدنیات کی وجہ سے اس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں بہت زیادہ مانگ ہے تاہم ہم ابھی تک آم کا گودا برآمد کرنے سے بہت دور ہیں جس میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے۔ اسی طرح پھلوں کے جوس اور مشروبات کی صنعت کو معروف صنعتوں میں سے ایک کے طور پر پہچانا جاتا ہے جس کے لیے مقامی مارکیٹ سے پھلوں کے گودے کی مناسب فراہمی کی ضرورت ہوتی ہے۔ہمارے فروٹ پروسیسرز کو مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں کی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے لیے پروسیسنگ کی جدید سہولیات کی ضرورت ہوتی ہے۔ مجوزہ کاروباری ماڈل کے مطابق تازہ پھل اور سبزیاں براہ راست کسانوں یا تقسیم کاروں سے خریدی جائیں گی۔ تیار مال کو گودا بنانے کے بعد مقامی اور بین الاقوامی دونوں منڈیوں میں فروخت کیا جائے گا۔آم کی شیلف لائف مختصر ہے جس کے نتیجے میں کاشتکاروں، پھلوں کے تاجروں اور پروسیسرز کو زیادہ نقصان ہوتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ پھل کو گودا میں پروسس کیا جائے تاکہ اسے آسانی سے ذخیرہ، محفوظ، پیک، نقل و حمل اور سال بھر استعمال کیا جا سکے۔ اسی طرح آم کا رس مشروبات کی صنعتوں میں آم کا گودا برآمد کرنے کی اعلی صلاحیت کے ساتھ ایک قیمتی خام مال ثابت ہو سکتا ہے۔بنیادی طور پر آم اور امرود کے لیے فروٹ گودا اور گریڈنگ یونٹ قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے اور یہ پھل پیدا کرنے والے علاقوں کے قریب کے شہروں ضلع رحیم یار خان ، ملتان اور ضلع میرپور خاص میں واقع ہونا چاہیے۔
پاکستان فلورائیٹ کو پروسیس شدہ شکلوں میں برآمدکر کے قیمتی زرمبادلہ حاصل کر سکتا ہے،بلوچستان میں فلورائیٹ کی محدود کان کنی کی جاتی ہے،بین الاقوامی فلورائٹ مارکیٹ کا حجم2.71 ارب ڈالر،2021 میںپاکستان نے30ہزار ڈالر مالیت کا ایک لاکھ 56ہزار کلوگرام فلورائٹ برآمد کیا ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق فلورائٹ ایک اہم صنعتی معدنیات ہے جسے اگر متعدد پروسیس شدہ شکلوں میں برآمد کیا جائے تو پاکستان کے لیے زرمبادلہ کمانے کا ایک بہترین ذریعہ ہو سکتا ہے۔اس ورسٹائل معدنیات کے کیمیائی مادوں سے مختلف قسم کی مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔ فلورائیڈ فلورائٹ کا بنیادی جز ہے جو دانتوں کی دیکھ بھال کی مصنوعات، کیڑے مار ادویات، گلوز اور لکڑی کے تحفظ کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔فلورائٹ فلورین کا بنیادی ذریعہ ہے جو زیادہ تر ٹیفلون، کیموتھراپیٹک ادویات، اور ایچینٹ ہائیڈرو فلورک ایسڈ بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
اس کی علاوہ یہ ایلومینیم کی پیداوار کے دوران دھات کے پگھلنے کے مقام کو کم کرنے کے لیے اور دیگر پیچیدہ فلورین نمکیات ہائیڈرو فلورک ایسڈ پیدا کرنے اور پانی کے علاج کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔بین الاقوامی فلورائٹ مارکیٹ کا حجم 2020 میں 2.71 بلین امریکی ڈالر سے 4.8 فیصد کی سالانہ شرح نمو پر 2028 تک 3.92 بلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ 2021 میںپاکستان نے 156,000 کلوگرام فلورائٹ برآمد کیا جس کی مالیت 30,000 ملین امریکی ڈالر تھی۔پاکستان میں فلورائٹ کے ذخائر کے بارے میں ویلتھ پاک کے ساتھ گفتگو میںگلوبل مائننگ کمپنی اسلام آباد کے پرنسپل جیولوجسٹ اور پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے سابق جنرل منیجر ارضیات محمد یعقوب شاہ نے کہاکہ فلورائٹ کیلشیم فلورائیڈ کی معدنی شکل ہے جو فیلسک اگنیئس میں بنتی ہے اور یہ گرینائٹک پیگمیٹائٹس میں عام ہیں۔ اس کی رگیں بھی ہائیڈرو تھرمل سرگرمی کے ذریعے چونا پتھر میں بنتی ہیں۔ یہ ایک اہم صنعتی معدنیات ہے جو کیلشیم اور فلورین پر مشتمل ہے۔
پاکستان میں فلورائٹ کی تجارتی پیمانے پر کان کنی صرف بلوچستان میں کی جاتی ہے۔ اس کے آثار دیگر مقامات پر بھی پائے جاتے ہیں لیکن وہ کان کنی کے لیے تجارتی طور پر قابل عمل نہیں ہیں۔فلورائٹ تجارتی لحاظ سے اہم متعلقہ معدنیات سیسہ، چاندی کے ساتھ بھی پایا جاتا ہے۔ فلورائٹ جواہرات کے معیار میں بھی پایا جاتا ہے لیکن کم سختی کی وجہ سے اسے قیمتی پتھر کے طور پر استعمال کرنا مقبول نہیں ہے۔ یہ مختلف رنگوں میں دستیاب ہے جن میں سفید، گلابی اور سبز شامل ہیں۔ کان کن اور ماہر ارضیات عمران بابر نے کہاکہ فلورائٹ خام شکل میںہمارے ملک سے برآمد کیا جاتا ہے۔ فلورائیڈ کا سب سے عام استعمال ٹوتھ پیسٹ کی تیاری کے لیے ہے اوراس کی پروسیسنگ کچھ زیادہ مشکل نہیں ہے۔ اگر اسے مقامی طور پر کیا جائے تو فلورائٹ پر مبنی زیادہ تر مصنوعات کم قیمت پر مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔ فلورائٹ پر مبنی مصنوعات کی تیاری کے لیے پراسیسنگ یونٹس قائم کرنے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ایک اچھا حل ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام معدنی برآمدی پروٹوکول کو از سر نو تشکیل دیں اور پروسیس شدہ فارمز کی برآمد پر زور دیںجس سے پاکستان کے کان کنی کے شعبے کو مزید پیداواری بنایا جا سکتا ہے۔
عالمی مانگ میں اضافے کے باوجود پاکستان مصنوعی ریشہ سے تیار کردہ ملبوسات برآمد کرنے کے مواقع ضائع کر رہا ہے،مصنوعی ریشوں پر 10 سے 25 فیصد کی درآمدی ڈیوٹی عائد ہے،گھریلو صنعتیںکو کپاس سے مصنوعی فائبر پر منتقل کرنے کیلئے مصنوعی ریشوں پر ٹیرف کو کم کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان کی درآمدی مصنوعات پر 1,623 ٹیرف لائنز ہیں۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق مقامی کمپنیوں اور غیر ملکی فرموں کے درمیان بڑھتی ہوئی مسابقت اور ٹیرف میں کمی کے ساتھ مقامی فرموں کی کارکردگی بہتر ہو سکتی ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس اسلام آباد کی سینئر ریسرچ اکانومسٹ ڈاکٹر عظمی ضیا نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان صنعتوں کو ترقی دے کر خود کفیل بن سکتا ہے جس سے برآمدات اور معاشی نمو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مسابقتی درآمدات کی حوصلہ شکنی اور گھریلو صنعت کے تحفظ کے لیے ٹیرف کا استعمال کرتی ہے جو درآمد شدہ مصنوعات کو مقامی طور پر تیار کردہ سامان سے زیادہ مہنگا بنا دیتا ہے۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مصنوعات پر 1,623 ٹیرف لائنز ہیں جن میں سے 587 اشیائے خوردونوش کے خام مال سے 189 کیپٹل گڈز کے خام مال سے484 کیپٹل فوڈز سے اور 122 دیگر خدمات پر ہیں۔ پاکستان کی معیشت کیپٹل گڈز کے بجائے اشیائے صرف پر مبنی ہے اور ٹیرف ریشنلائزیشن صارفین کے سامان کے خام مال پر مرکوز ہے۔
کیپٹل گڈز کے لیے خام مال کی درآمدات کم سے کم ہیں جو کہ مقامی مارکیٹ میں صلاحیت کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ٹی ڈی اے پی کی رپورٹ کے مطابق ٹیرف کی معقولیت کیپٹل گڈز کے خام مال پر توجہ مرکوز کر سکتی ہے کیونکہ برآمدات میں اضافے کے لیے اشیائے ضروریہ کی پیداوار سے کیپٹل گڈز کی پیداوار میں منتقل ہونا ضروری ہے۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ مصنوعی فائبر سے متعلق ٹیرف کو بھی معقول بنایا جانا چاہیے۔ دنیا مصنوعی ریشوں سے تیار کردہ ملبوسات کی طرف بڑھ رہی ہے جب کہ گھریلو ٹیکسٹائل کی صنعت کاٹن پر مبنی ملبوسات پر منحصر ہے۔ مصنوعی ریشوں پر 10 سے 25 فیصد کی درآمدی ڈیوٹی عائد ہوتی ہے۔پاکستان مصنوعی ریشہ سے تیار کردہ ملبوسات برآمد کرنے کے مواقع کو ترک کر رہا ہے کیونکہ عالمی مانگ بڑھ رہی ہے اور کپاس پر مبنی ملبوسات کی مانگ کم ہو رہی ہے۔ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ مصنوعی ریشوں پر ٹیرف کو کم کیا جائے تاکہ گھریلو صنعتیں کپاس سے مصنوعی فائبر پر منتقل ہو سکیں۔رپورٹ کے مطابق درآمدی محصولات کو کم کیا جانا چاہیے اور ملکی پروڈیوسرز کو بین الاقوامی پروڈیوسرز کے ساتھ مقابلہ کرنے اور برآمدی منڈی تک پہنچنے کے قابل بنانا چاہیے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ان پٹ ٹیرف کو کم کرنا جبکہ حتمی اشیا پر ٹیرف کو زیادہ رکھنا برآمدات مخالف تعصب کو متعارف کرواتا ہے جو بالآخر کم پیداواری نمو کا باعث بنتا ہے۔ ان پٹ پر درآمدی ٹیرف میں کمی اچھی بات ہے لیکن آہستہ آہستہ اسے حتمی سامان پر بھی کم کیا جانا چاہیے۔ٹیرف اور دیگر درآمدی محصولات وسائل کی تقسیم میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ رپورٹ میں تجویز کیا گیا کہ ٹیرف، ریگولیٹری ڈیوٹی اور اضافی کسٹم ڈیوٹی میں تبدیلیوں کے غیر ارادی نتائج سے بچنے کے لیے نیشنل ٹیرف بورڈ کو ایک سادہ ٹیرف ڈھانچہ کا پابند کرنا چاہیے۔
سعودی حکام نے وزٹ ویزے پر آنے والوں کے لیے ویزے کی مدت ختم ہونے سے 7 دن پہلے توسیع دینے کا اعلان کردیا،سعودی محکمہ پاسپورٹ کے مطابق متعلقہ افراد کو میڈیکل انشورنس کے نظام سے منسلک ہونا ضروری ہوگا،رپورٹس کے مطابق ویزے کی مدت میں یہ توسیع 180دن سے زیادہ مدت کے لیے نہیں ہوگی،قبل ازیں سعودی عرب نے امریکا، برطانیہ اور یورپی ملکوں کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا دینے کا فیصلہ کیا تھا،حکومت کی نئی پالیسی کے بعد سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے تحریری طور پر ائیر لائنز کو آگاہ کر دیا ہے۔
شاتمِ رسول سلمان رشدی ایک آنکھ کی بینائی اور ہاتھ سے محروم ہوگیا،نجی ٹی وی کے مطابق شاتمِ رسول سلمان رشدی کے ایجنٹ اینڈریو ویلی نے بتایا کہ سلمان رشدی کی گردن میں تین گہرے زخمی آئے تھے اور وہ اب ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہوگیا ہے،75سا ل کے سلمان رشدی کا ایک ہاتھ بھی بازو کی نس کٹنے سے ناکارہ ہوگیا،رواں سال 12 اگست کو نیویارک میں تقریب کے دوران شاتمِ رسول سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ کیا گیا تھا،حملہ آور نے اسٹیج پر چڑھ کر ملعون سلمان رشدی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں اسے سینے اور دھڑ میں 15 زخم آئے تھے جب کہ حملے کے بعد 24 سال کے حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
روسی وزیر دفاع نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین روس کیخلاف ایٹم بم استعمال کرنا چاہتا ہے، تاہم یوکرین نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے،روسی وزیر دفاع نے امریکا، برطانیہ، فرانس اور ترکیہ کے وزرائے دفاع سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں کہا کہ صورتحال تیزی سے بے قابو کشیدگی کی طرف بڑھ رہی ہے،جس پر برطانوی وزیر دفاع نے روس کو کشیدگی بڑھانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ وائٹ ہائوس کی قومی سلامتی کونسل نے بھی روسی وزیر دفاع کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے کہ یوکرین اپنی سرزمین پر جوہری بم استعمال کرنے کی تیاری نہیں کر رہا ہے،دوسری جانب یوکرینی صدر نے روس کے پر الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے تو وہ روس خود ہے، اور وہ ایسا برطانیہ کیلئے کر سکتا ہے۔
صومالیہ میں الشباب گروپ کے دہشت گردوں نے بارود سے بھری کار ہوٹل کے گیٹ سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں 9افراد ہلاک ہو گئے،نجی ٹی وی کے مطابق اتوار کے روز افریقی ملک صومالیہ کے ایک ہوٹل میں کار بم دھماکے کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے،دہشت گردوں نے بارود سے بھری کار بندرگاہی شہر کسمایو ہوٹل کے مین گیٹ سے ٹکرا دی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران صومالیہ کی سیکیورٹی فورسز نے تمام دہشت گردوں کو بھی ہلاک کر دیا،القاعدہ سے منسلک الشباب گروپ نے ہوٹل پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے،الجزیرہ کے مطابق جبالینڈ کے سیکیورٹی وزیر یوسف حسین دھومل نے کہا کہ سیکیورٹی اہل کاروں نے تین حملہ آوروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا، جب کہ چوتھا بم دھماکے میں مارا گیا، دھماکے میں طلبہ اور عام شہریوں سمیت نو افراد ہلاک جب کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے،جس ہوٹل میں دھماکا ہوا وہ ایک اسکول کے قریب تھا، جس کی وجہ سے بہت سے طلبہ بھی زخمی ہوئے تھے۔ دارالحکومت موغادیشو اور وسطی صومالیہ کو نشانہ بنانے والی القاعدہ سے منسلک تنظیم کے خونی حملوں کا نشانہ بننے والا یہ تازہ ترین شہر ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے)، ویتنام ، لاؤس اور کیوبا کی حکمران جماعت کے رہنماؤں نے شی جن پھنگ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں ۔
کوریا کی ورکرز پارٹی کے جنرل سیکرٹری کم جونگ اُن نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس چینی جماعت اور عوام کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ موقع انہیں شی جن پھنگ کی قیادت میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے گرد زیادہ قریب سے متحد ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے، تاکہ نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم پر شی جن پھنگ کی سوچ کے عزم کے تحت چینی قوم کے عظیم احیائے نو کے تاریخی عمل کو فروغ دیا جائے۔
کم نے کہا کہ وہ پختہ یقین رکھتے ہیں کہ شی جن پھنگ کی قیادت میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور چین کے عوام چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کی حمایت اور ترقی کو برقراررکھیں گے اور ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیرکے نئے سفر میں شاندار فتح حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ شی کے ساتھ مل کر عوامی جمہوریہ کوریا اورچین کے تعلقات کی بہتر مستقبل کی جانب پیشرفت کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں اور دونوں ملکوں کے سوشلزم کے عظیم مقصد کی ترقی کو بھرپور طریقےسے فروغ دینا چاہتے ہیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نگوین پھو ترونگ نےکہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس نے چین کی طویل المیاد ترقی اور دوسرے صد سالہ ہدف کے کامیاب حصول کےمقصد کے لیے اہم اسٹریٹجک منصوبوں، اہداف اور اقدامات کا ایک سلسلہ ترتیب دیا ہے۔
علاوہ ازیں اس کامقصد چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریاتی نظام کی مسلسل بہتری اور جدیدیت پر مبنی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے کہا وہ سمجھتے ہیں کہ شی جن پھنگ کی مر کزی حیثیت کے ساتھ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی قیادت میں پوری پارٹی اور پورے ملک کے عوام اپنے ان اہداف کو ضرور پورا کریں گے جو کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کی جانب سے پیش کیے گئے، جو کہ بنیادی طور پر اور نئے دورکے لیے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے بارے میں شی جن پھنگ کی سوچ سے رہنمائی حاصل کرتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ بنیادی طور پر جلد سے جلد سوشلسٹ جدیدیت کو عملی جامہ پہنانا اور چین کو ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک بنانا ہے جوخوشحال،مضبوط ، جمہوری، ثقافتی طور پر ترقی یافتہ، پر امن اور خوبصورت ہو۔
فلسطینی مزاحمتی گروپ کے رہنما کو موٹر سائیکل میں بم نصب کر کے شہید کر دیا گیا،عالمی میڈیاکے مطابق اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی نے تمام حدیں پار کر لیں، بم دھماکوں کے ذریعے بھی اب فلسطینیوں کو شہید کیا جانے لگا ہے،مقبوضہ مغربی کنارے میں اتوار کے روز فلسطینی مزاحمتی گروپ شیروں کی کچھار کے رہنما تامر کیلانی کو موٹر سائیکل بم دھماکے میں شہید کر دیا گیا، بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، اور فلسطینی رہنما تامر کیلانی موقع پر ہی شہید ہو گئے،مزاحمتی گروپ نے کیلانی کو اپنے جری مجاہدین میں سے ایک قرار دیا، اور ان کی شہادت کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا، تاہم اسرائیل کی جانب سے ابھی کوئی بیان نہیں آیا،فلسطینی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ تامر کیلانی کو اتوار کی رات مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع پرانے شہر نابلس میں شہید کیا گیا،شیروں کی کچھار نامی یہ گروپ فلسطینی نوجوانوں پر مشتمل ہے، جو فلسطینی لیڈرشپ کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر مایوس ہو کر گزشتہ برس بنایا گیا تھا۔
برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن نے وزارت عظمی کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن نے لز ٹرس کے مستعفی ہونے کے بعد نئے وزیراعظم کے انتخابات کے لیے وزارت عظمی کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ پارٹی میں اعتماد کے فقدان کے باعث دوڑ سے باہر ہو رہا ہوں،بورس جانسن کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے رشی سناک اور پیری مورڈنٹ سے بات کی لیکن مسئلے کا حل نہیں نکل سکا جس کے باعث انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے،سابق وزیراعظم کے اس فیصلے کے بعد بھارتی نژاد رشی سناک کے برطانیہ کے وزیراعظم منتخب ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں اور اس حوالے سے رشی نے 150سے زائد ارکان کی حمایت بھی حاصل کرلی ہے،برطانوی میڈیا کے مطابق رشی سناک کے بعد پینی مارڈنٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔
بلغراد (شِنہوا) سربیا کے شہر بلغراد میں 65 واں بلغراد عالمی کتب میلہ شروع ہوگیا جس میں چین قومی نمائش کنندگان کے طور پر ایک ہے۔
چائنہ نیشنل پبلیکیشنز امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ (گروپ) کارپوریشن ریڈنگ چائنہ کے عنوان سے میلے میں شریک ہے۔ اس میں چینی ادب ، زبان سیکھانے ، مارشل آرٹ، چینی ادویات ، معیشت اور سیاست بارے کتابیں اور اشاعتیں شامل ہیں۔
چینی نمائش کنندہ کی نمائندہ جولیا نے کہا کہ ہمارے پاس روایتی موضوعات جیسے گونگ فو، پانڈا اور دیگر موضوعات پرچینی زبان میں کتابیں موجود ہیں، ہمارے پاس انگریزی میں چین بارے کتابیں بھی موجود ہیں تاکہ غیر ملکی قارئین چین میں سیاست، معیشت، ثقافت اور سفارت کاری سے آگاہ ہوسکیں۔
بلغراد کے ایک وکیل مارکو نے ریڈنگ چائنہ اسٹینڈ میں کھوج کے دوران چینی ناشرین کی مختلف موضوعات پر کتابوں کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں چینی سیاست اور معیشت میں دلچسپی رکھتا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ اس کا ہمارے ملک پر اطلاق ہوسکتا ہے اور یہ ہمیں بہتر بنانے میں مدد دے سکتی ہیں۔
اس طرح کے ثقافتی تبادلے کے ذریعے ہم اپنے معاشرے کی ترقی و بہتری میں معاونت کرسکتے ہیں۔
میلے میں سربیا اور دنیا بھر سے سینکڑوں نمائش کنندگان شریک ہیں جن میں جرمنی ، روس ، بیلاروس ، اٹلی اور بھارت شامل ہیں، رواں سال رومانیہ اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کررہا ہے۔
بلغراد (شِنہوا) سربیا کے شہر بلغراد میں 65 واں بلغراد عالمی کتب میلہ شروع ہوگیا جس میں چین قومی نمائش کنندگان کے طور پر ایک ہے۔
چائنہ نیشنل پبلیکیشنز امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ (گروپ) کارپوریشن ریڈنگ چائنہ کے عنوان سے میلے میں شریک ہے۔ اس میں چینی ادب ، زبان سیکھانے ، مارشل آرٹ، چینی ادویات ، معیشت اور سیاست بارے کتابیں اور اشاعتیں شامل ہیں۔
چینی نمائش کنندہ کی نمائندہ جولیا نے کہا کہ ہمارے پاس روایتی موضوعات جیسے گونگ فو، پانڈا اور دیگر موضوعات پرچینی زبان میں کتابیں موجود ہیں، ہمارے پاس انگریزی میں چین بارے کتابیں بھی موجود ہیں تاکہ غیر ملکی قارئین چین میں سیاست، معیشت، ثقافت اور سفارت کاری سے آگاہ ہوسکیں۔
بلغراد کے ایک وکیل مارکو نے ریڈنگ چائنہ اسٹینڈ میں کھوج کے دوران چینی ناشرین کی مختلف موضوعات پر کتابوں کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں چینی سیاست اور معیشت میں دلچسپی رکھتا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ اس کا ہمارے ملک پر اطلاق ہوسکتا ہے اور یہ ہمیں بہتر بنانے میں مدد دے سکتی ہیں۔
اس طرح کے ثقافتی تبادلے کے ذریعے ہم اپنے معاشرے کی ترقی و بہتری میں معاونت کرسکتے ہیں۔
میلے میں سربیا اور دنیا بھر سے سینکڑوں نمائش کنندگان شریک ہیں جن میں جرمنی ، روس ، بیلاروس ، اٹلی اور بھارت شامل ہیں، رواں سال رومانیہ اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کررہا ہے۔
سعودی ولی عہد نے عالمی سپلائی چین انیشیٹیو کا اعلان کر دیا، اس انیشیٹیو سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کو ترقی کا موقع ملے گا،عرب نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عالمی سپلائی چین انیشیٹیو کا اعلان کر دیا ہے، عالمی سپلائی چین انیشیٹیو کے اعلان سے سعودی عرب کو دنیا میں سپلائی چین کا اہم ملک بنایا جائے گا،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ انیشیٹیو مشترکہ کامیابیاں حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے،اس انیشیٹیو سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کو ترقی کا موقع ملے گا جبکہ دنیا کے سامنے سعودی عرب عالمی سپلائی چین کے طور پر مانا جائے گا،انیشیٹیو سے سعودی عرب کی معیشت پہ مثبت اثرات مرتب ہوں گے جبکہ سنہ 2030تک سعودی عرب کو دنیا کی مضبوط ترین معیشت کے حامل 15 ممالک میں اہم مقام حاصل ہوگا،عالمی سپلائی چین انیشیٹیو سعودی عرب کے نیشنل انوسٹمنٹ اسٹریٹجی کا ایک پروگرام ہے جسے اکتوبر 2021میں لانچ کیا گیا تھا، انیشیٹیو کا مقصد سعودی عرب کو سپلائی چین کے سرمایہ کاروں کا مرکز بنانا ہے،اس مقصد کے لیے عالمی سپلائی چین انیشیٹیو مملکت میں سپلائی چین میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے اور ان کو پیدا کر کے انہیں ممکنہ سرمایہ کاروں کو پیش کرے گا۔
بیجنگ (شِںہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے اپنی نئی اعلیٰ قیادت پیش کردی ہے جو آبادی کے اعتبار سے دنیا کے سب سے بڑے ملک کو ہر اعتبار سے ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک بنانے کے لئےنئے سفر میں اس کی قیادت کرے گی۔
شی جن پھنگ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے پہلے مکمل اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ پارٹی کی قومی کانگریس ایک عشرے میں دو بار منعقد ہوتی ہے۔
تالیوں کی گونج کے دوران شی کی قیادت میں لی چھیانگ، ژاؤ لی جی، وانگ ہوننگ، کائی چھی، ڈنگ شوئے شیانگ اور لی شی عظیم عوامی ہال کے ریڈ کارپٹڈ اسٹیج پر پہنچے۔
یہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے نو منتخب ارکان تھے۔
جماعت کے آئین تحت ، قومی کانگریس اور مرکزی کمیٹی اس کے اعلیٰ ترین ادارے ہیں جسے وہ منتخب کرتی ہے۔ مرکزی کمیٹی کے مکمل اجلاسوں کے درمیان، سیاسی بیورو اور اس کی قائمہ کمیٹی ، مرکزی کمیٹی کے افعال اور اختیارات استعمال کرتی ہے۔
چین، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں میٹ دی پریس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے نئے منتخب ارکان لی چھیانگ، ژاؤ لی جی، وانگ ہوننگ، کائی چھی، ڈنگ شوئے شیانگ اور لی شی موجود ہیں۔ (شِنہوا)
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کا انتخاب ہفتے کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے اختتامی اجلاس میں عمل میں آیا تھا۔
مقامی اور غیرملکی 600 سے زائد صحافیوں سے بات چیت میں شی نے کانگریس کو ایک ایسی کانگریس قرار دیا جس نے اپنا علَم بلند کیا، تمام طاقت یکجا کرتے ہوئے یکجہتی اور لگن کو فروغ دیا۔
شی نے پوری جماعت کا نئی مرکزی قیادت کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم جماعت کی نوعیت ، مقصد ، اپنے مشن اور ذمہ داری کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنا کام پورے تندہی سے کریں گے تاکہ جماعت و ہمارے عوام کے قیمتی اعتماد کو ثابت کرسکیں۔
شی نے کہا کہ ہراعتبار سے ایک معتدل اور خوشحال معاشرہ بنانے کے بعد اب چین کو ہر اعتبار سے ایک جدید سوشلسٹ ملک بنانے کے لئے ایک نئے سفر پر اعتماد کے ساتھ قدم بڑھارہے ہیں۔
شی نے کہا کہ یہ سفر عظمت اور خواب سے بھرا ہے۔ یہ چین کو دوسرے صد سالہ مقصد کے راستے پر گامزن دیکھے گا اور جدیدیت کی چینی راہ کے تمام محاذوں پر چینی قوم کی عظیم حیات نو کو اپنائے گا۔
لانژو (شِنہوا) چین کے روایتی خمیر شدہ کھانے جیانگ شوئی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ یہ خون میں یورک ایسڈ کی بڑھتی ہوئی سطح سے پیدا ہونے والے بیماری کے علاج میں معاؤن پائی گئی ہے، جو کہ جوڑوں کے درد کے مرض کی ایک اہم بائیو کیمیکل بنیاد ہے۔
لانژو یونیورسٹی کے زیرانتظام اسکول آف لائف سائنسز کی ایک تحقیقاتی ٹیم کےسربراہ اور یونیورسٹی کے پروفیسر لی شیانگ کائی نے کہا ہے کہ جیانگ شوئی سے علیحدہ کی گئی خمیر شدہ جی آر - 3قسم یورک ایسڈ کو کم کر سکتی ہے.
جیانگ شوئی کو ایک مشہور روایتی چینی خوراک کے طور پر عموماًخمیر شدہ سبزیوں سے بنایا جاتاہے۔
تحقیقاتی ٹیم کی گزشتہ تحقیق سے ظاہرہوتا ہے کہ جیانگ شوئی پروبائیوٹکس چوہوں کے خون میں یورک ایسڈ کی بڑھتی ہوئی سطح اور جوڑوں کے مرض کو ختم کر سکتی ہے۔
اس کے بعدمحققین نے جیانگ شوئی سے الگ کیے گئے خمیر شدہ جی آر - 3قسم کے ساتھ دہی بنایااور خون میں یورک ایسڈ کی بڑھتی ہوئی مقدار والے 120 رضاکاروں پر دو ماہ تک اس کا تجربہ کیا گیا ۔
نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ جیانگ شوئی دہی میں یورک ایسڈ کی بلند سطح کو کم کرنے کی صلاحیت دیکھی گئی ہے۔
لی کے مطابق جیانگ شوئی سے نکالی گئی خمیر شدہ جی آر- 3قسم یورک ایسڈ کی بڑھتی ہوئی مقدار کے علاج سے منسلک جزو ہے اور بھاری دھاتوں کے جمع ہونے کے عمل کو کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔
اس تحقیق کے نتائج آ ئی سائنس اور دیگر کئی جرائد میں شائع ہوئے ہیں۔
پاکستانی کرکٹر عمر اکمل ناسازی طبیعت کے باعث ہسپتال میں داخل ہوگئے،عمر اکمل کے ٹوئٹر اکائونٹ سے ایک تصویر پوسٹ کی گئی ہے جس میں عمر اکمل ہسپتال کے بیڈ پر لیتے ہوئے ہیں اور ان کے ہاتھ میں ڈرپ بھی لگی ہوئی ہے،کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان کی صحت یابی کے لئے دعا کریں، طبیعت کی خرابی کے حوالے سے ٹوئٹ میں کچھ نہیں بتایا گیا اور اس حوالے سے فوری طور پر تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں،سوشل میڈیا صارفین نے عمر اکمل کی صحت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے 2 ہزار 700 سے زائد مندوبین سے ملاقات کی ہے۔
ان مندوبین اور ووٹ کا حق نہ رکھنے والا شرکاء کو خصوصی طور پر بیجنگ میں منعقدہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس میں مدعو کیا گیا تھا۔
چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی کا عظیم عوامی ہال میں تالیاں بجاکر استقبال کیا گیا اور ان کے ساتھ گروپ فوٹو بنوائے گئے۔
اجلاس میں دیگر رہنما بھی شریک ہوئے ۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس 16 سے 22 اکتوبر تک بیجنگ میں منعقد ہوئی تھی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ،مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین اور چینی صدر شی جن پھنگ نے مندوبین سے ملاقات کی۔ ان مندوبین اور ووٹ کا حق نہ رکھنے والا شرکاء کو خصوصی طور پر دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس میں مدعو کیا گیا تھا۔ (شِنہوا)
فٹبال ورلڈکپ میں شرکت کیلئے من چلا سعودی شہری پیدل چل پڑا،فیفا ورلڈکپ میں شرکت کے لیے سعودی شہری عبداللہ السلمی نے جدہ سے قطرکا پیدل سفر شروع کر دیا ہے،عبداللہ السلمی 42دن میں 1300کلو میٹر کا سفر پیدل طے کرکے قطر پہنچیں گے،یاد رہے کہ فٹبال ورلڈکپ کا آغاز نومبر میں ہوگا،20نومبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 64میچز کھیلے جائیں گے جبکہ فاتح ٹیم کا فیصلہ 18دسمبر کو ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کو جنوبی افریقا میں لیگ کھیلنے کی اجازت دے دی،ذرائع کیمطابق پی سی بی کی جانب سے جن کرکٹر کو جنوبی افریقا میں ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے ان کا تعلق موجودہ کرکٹ اسکواڈ سے نہیں ہے، پاکستان کے دو کرکٹرز کو جنوبی افریقا میں لیگ کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے جنہیں ضروری کارروائی مکمل کرنے پر این او سی جاری کردیا جائے گا، نیوزی لینڈکے خلاف ہوم سیریز کے بعد قومی کرکٹرز کو لیگز کے لیے این او سی دینے کا فیصلہ نہیں ہوا، نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کا اختتام 15جنوری کو ہوگا جب کہ پی ایس ایل کا آغاز 9فروری سے ہونا ہے، ممکنہ طور پر قومی کرکٹرز آرام کریں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ این او سی کے لیے کیس ٹو کیس فیصلہ کرے گا، پی سی بی کھلاڑیوں کے معاہدہ چھوڑنے کی صورت میں ازالے کی پالیسی اپنا سکتا ہے۔
کھٹمنڈو (شِنہوا) نیپال میں گیندے کے پھولوں کو مقدس درجہ حاصل ہے کیونکہ وہ سجاوٹ اور دیوتا کو نذرانے کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں ۔
نیپال کے کھیتوں میں لوگ آمدہ تہار تہوار کے لیے پھول توڑرہے ہیں۔
پھول پہاڑی علاقے میں ہرسمت پھیلے ہوئے ہیں۔ یہ پیلے، سنہری نارنجی چمکدار رنگ میں سبز پتیوں کے اندر لپٹے ہوتے ہیں۔ دور سےدیکھنے پر آئل پینٹنگ کی مانند نظرآتے ہیں۔
نیپال، کھٹمنڈو میں آمدہ تہار یا روشنیوں کے میلے کے لئے ایک خاتون گیندے کے پھول جمع کررہی ہے۔ (شِنہوا)
نیپال، کھٹمنڈو میں آمدہ تہار یا روشنیوں کے میلے کے لئے ایک خاتون گیندے کے پھول جمع کررہی ہے۔ (شِنہوا)
نیپال، کھٹمنڈو میں آمدہ تہار یا روشنیوں کے میلے کے لئے ایک خاتون گیندے کے پھول جمع کررہی ہے۔ (شِنہوا)
نیپال، کھٹمنڈو میں آمدہ تہار یا روشنیوں کے میلے کے لئے ایک خاتون گیندے کے پھول جمع کررہی ہے۔ (شِنہوا)
نیپال، کھٹمنڈو میں آمدہ تہار یا روشنیوں کے میلے کے لئے ایک خاتون گیندے کے پھول جمع کررہی ہے۔ (شِنہوا)
نیپال، کھٹمنڈو میں آمدہ تہار یا روشنیوں کے میلے کے لئے ایک خاتون گیندے کے پھول جمع کررہی ہے۔ (شِنہوا)
نیپال، کھٹمنڈو میں آمدہ تہار یا روشنیوں کے میلے کے لئے ایک خاتون گیندے کے پھول جمع کررہی ہے۔ (شِنہوا)
پاکستانی اسکواڈ بھارت سے میچ کے بعد آسٹریلوی شہر میلبرن سے پرتھ پہنچ گیا،قومی اسکواڈ (آج) منگل کی صبح 10بجے پرتھ میں نیٹ سیشنز میں حصہ لے گا،پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپنا اگلا میچ زمبابوے کے خلاف پرتھ میں 27اکتوبر جب کہ نیدرلینڈز کے خلاف 30اکتوبر کو کھیلے گی۔
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس پر سوالات اٹھا دیے،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ایس ایل میں شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے میچ میں 100فیصد پرفارمنس نہیں دی، دیکھنا ہوگا کہ شاہین فٹ نہیں ہیں یا انہوں نے احتیاطا زور نہیں لگایا کیونکہ گھٹنے کی انجری کے بعد فاسٹ بولر یا تو پوری طرح فٹ ہوتا ہے یا پھر فٹ نہیں ہوتا،ان کا کہنا تھا شاہین آفریدی کوپی ایس ایل میں کہا تھا کہ فٹ نہیں ہو تو نہ کھیلو لیکن شاہین آفریدی نے کہا کہ میں کھیلوں گا، کل کے میچ میچ بھی شاہین فٹ نظر نہیں آ رہا تھا، اسے بھاگنے میں بھی مشکل پیش آرہی تھی،قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا بھارتی بیٹرز نے پلان کر لیا تھا کہ شاہین اور حارث رئوف پر رنز بنائیں گے، بولرز آتے ہیں انہیں بولنگ کا پتہ ہی نہیں ہوتا کہ کہاں گیند کروانی ہے۔
کینیا پولیس کی جانب سے سینئر پاکستانی صحافی ارشد شریف کو غلط فہمی کی بنیاد پر فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کی تصدیق کی گئی ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارشد شریف کو کینیا کی پولیس نے نیروبی کے قریب سر میں گولی مار کر اس وقت قتل کیا گیا جب ان کے ڈرائیور کی جانب سے مبینہ طور پر چیک پوائنٹ پر قوانین کی خلاف ورزی کی گئی،اس حوالے سے کینیا کی پولیس کا کہنا تھا کہ پاکستانی صحافی اپنے ڈرائیور کے ساتھ مگادی سے نیروبی کی جانب سفر کر رہے تھے کہ جہاں پولیس راستے میں روڈ بلاک کر کے چیکنگ کر رہی تھی،کینیا پولیس کے ایک آفیسر کی جانب سے جاری بیان میں ارشد شریف کے پولیس کی فائرنگ سے قتل ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا کہ غلط نشاندہی پر پاکستانی صحافی کا قتل ہوا اور اس حوالے سے مزید معلومات بعد میں جاری کی جائیں گی،پولیس کے مطابق ہمیں ارشد شریف جیسی ہی ایک کار میں بچے کو یرغمال بنانے کی اطلاع ملی تھی جس پر روڈ بلاک کر کے گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی تھی کہ اس دوران پاکستانی صحافی کے ڈرائیور نے کار روکنے کے بجائے قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر ان کا پیچھا کیا گیا اور پھر یہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا،کینیا پولیس ہیڈکوارٹر کا کہنا تھا کہ انڈیپنڈنٹ پولیسنگ اوور سائٹ اتھارٹی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
ملک بھر میں کورونا کی لہر میں کمی آنے لگی،قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 7 ہزار 389کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں، جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7ہزار 389کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 35افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، گزشتہ 24گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.47فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 44مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے صحافی ارشد شریف کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کا قتل صحافی برادری کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے،بلاول بھٹو نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاکہ ارشد شریف کے قتل کا واقعہ صدمے کا باعث ہے، ارشد شریف کا قتل صحافی برادری کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے ، انہوں نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا ارشد شریف کے ورثا، صحافی برادری سے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ ارشد شریف قتل کے معاملے پر وزارت خارجہ کینیا کے حکام سے رابطے میں ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )نے سینئر صحافی ارشد شریف کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے،آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سینئرصحافی ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہرا دکھ ہے، اللہ تعالی ارشد شریف کے درجات کوبلند کرے، بیان میں کہا گیا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں اللہ تعالی ارشد شریف کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہیکہ ارشد شریف کے کیس میں مصدقہ حقائق تک قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے صحافی ارشد شریف کی کینیا میں موت پر تعزیت کا اظہار کیا،مریم اورنگزیب نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ اورپاکستان میں کینیا کے سفیر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں ان کی والدہ کو اب تک کی پیشرفت اور حاصل معلومات سے آگاہ کیا،وزیر اطلاعات نے ارشدشریف کی والدہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہیں، ان کے ساتھ پیش آئے واقعے کی وجوہات کا پتا چلانے کی کوششیں جاری ہیں، کینیاکی حکومت نے سرکاری طور پر ارشد شریف کی موت سے متعلق اب تک کچھ نہیں بتایا، کینیا کی حکومت کے سرکاری سطح پر آگاہ کرنے کی تفصیلات ارشد شریف کے اہل خانہ اور عوام کو بتائیں گے،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا پرارشد شریف سے متعلق جاری قیاس آرائیاں افسوسناک ہیں ، مصدقہ حقائق سامنے آنے تک قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، کینیا میں پاکستان کی ہائی کمشنر آئی جی پولیس کیدفتر جارہی ہیں، وزارت داخلہ بھی کینیاکی سکیورٹی ایجنسیز سے رابطے میں ہیں، ارشد شریف کے ساتھ پیش آئے واقعے کے تمام حقائق تک پہنچیں گے،دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ کینیا میں ارشدشریف کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے، ہم غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر شریک ہیں،انہوں نے کہا کہ واقعے سے متعلق حقائق جاننے کے لیے کینیا کی حکومت سے رابطے میں ہیں، نیروبی میں موجود پاکستانی سفارتخانہ معاملے میں مکمل معاونت کررہا ہے۔