• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

روس اور امریکہ نے قیدیوں کا تبادلہ کر دیا

روس نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ، امریکی باسکٹ بال اسٹار برٹنی گرائنر کو امریکا میں قید روسی سابق اسلحہ ڈیلر وکٹر بوٹ کے تبادلے میں رہا کردیا،قیدیوں کا تبادلہ ابوظبی ائرپورٹ پر ہوا۔ دونوں ممالک کے مابین قیدیوں کا تبادلہ گزشتہ 8 ماہ کے دوران دوسری بار ہوا ہے۔ واضح رہے کہ روس کی یوکرین پر حملے کے بعد سے امریکا کے ساتھ کشیدگی بھی جاری ہے،قیدیوں کے تبادلے سے متعلق امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹوئٹر کے ذریعے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وہ طیارے میں محفوظ ہیں اور اپنے وطن واپس لوٹ رہی ہیں۔ امریکی کانگریس کے ارکان، کھلاڑیوں اور دیگر افراد نے برٹنی گرائنر کی رہائی پر خوشی کا اظہار کیا ہے،دوسری جانب روس نے قیدیوں کے تبادلے کی تصدیق کردی ہے۔ اس سلسلے میں روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں وکٹر بوٹ کے پہنچنے کی اطلاع دی ہے۔

عالمی میڈیا پر جاری ویڈیوز میں گرائنر کو روسی طیاریسے ابوظبی کے ائرپورٹ پر اترتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں امریکی حکام ان کا استقبال کررہے ہیں۔دریں اثنا روسی حکام موت کے سوداگر کے نام سے مشہور وکٹر بوٹ کا استقبال کررہے ہیں،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے دعوی کیا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین قیدیوں کا تبادلہ اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی کوششوں کے بعد ممکن ہوا ہے تاہم وائٹ ہائوس نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رہائی واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان بات چیت کا نتیجہ ہے،وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری کیرن ژاں نے کہا ہے کہ امریکی باسکٹ بال کھلاڑی برٹنی گرائنر کی رہائی صرف روس اور امریکا کے درمیان بات چیت سے ممکن ہوئی۔ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق مذاکرات میں صرف امریکا اور روس ہی شامل تھے، اس معاملے میں کسی کی ثالثی شامل نہیں تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت سیاحوں کے لیے خطرناک ترین ملک بن گیا ہ...

امریکی جریدہ سوفٹسٹ نے بھارت کو سیاحوں کے لیے دنیا کا دوسرا خطرناک ترین ملک قرار دے دیا،سروے کے مطابق بھارت میں سیاحوں پر حملے اور ہراسگی معمول بن چکے ہیں اور اقلیتوں پر تشدد اور مذہبی انتہا پسندی عروج پر ہے،رپورٹ میں سیاحوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ آئے دن اقلیتوں پر مظالم کی وجہ سے وہ بھارت کا رخ کرنے سے گریز کریں، حال ہی میں ایک خاتون یوٹیوبر کو ممبئی میں لائیو سٹریم کے دوران سڑک پر سرعام ہراسگی کا سامنا کرنا پڑاتھا،رپورٹ میں بھارت میں صفائی ستھرائی اور غذائی معیار بھی انسانی صحت کے لیے ناقص قرار دیا گیا ہے۔بھارت کی 1ارب 30کروڑ کی آبادی انتہائی غریب ہے جبکہ دولت صرف چند خاندانوں کے ہاتھوں میں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برطانیہ میں 30سال بعد کوئلے کی کان کا لائسنس...

برطانوی حکومت کی جانب سے 30سال بعد کوئلے کی کان کا لائسنس جاری کر دیا گیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومتی بیان میں کہا گیا کہ برطانیہ کے وزیر ترقی و سوشل ہاوسنگ مائیکل گوو نے کمبریا میں کوئلے کی کان کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے ،بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ کوئلے کو اسٹیل کی پیداوار کیلئے استعمال کیا جائے گا ،اگر مقامی سطح پر سٹیل کو تیار نہ کیا گیا تو اسے درآمد کرنا پڑ سکتا ہے،برطانوی میڈیا کے مطابق 165ملین اسٹرلن سرمایہ کاری کے ساتھ کوئلے کی کان سے سالانہ 2،8ملین ٹن کوئلہ نکالا جائے گا،واضح رہے کہ برطانوی حکومت نے 2050تک کاربن کے صفر پھیلاو کے ہدف کا اعلان کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب نے سالانہ بجٹ 2023کا اعلان کر دیا

شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے سعودی عرب کے سالانہ بجٹ 2023کا اعلان کر دیا ہے،سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی کابینہ کے بجٹ اجلاس کی صدارت کی انہوں نے منظوری کیلیے بجٹ پردستخط کیے،شہزادہ محمد بن سلمان نے اس موقع پراپنے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب کی کامیابی کی سب بڑی کلید ہمارے عوام ہیں ،انہوں نے کہا کہ 2.2ملین سے زیادہ سعودی نجی شعبے میں کام کررہے ہیں جو ایک تاریخی ریکارڈ ہے،ولی عہد نے کہا کہ اقتصادی سرگرمیوں نے خواتین کی شرکت کا تناسب 17.7فیصد سے بڑھ کر 35.6فیصد تک پہنچ گیا ، مملکت کی پائیدا ر اورہمہ جہتی اقتصادی ترقی میں عوام کا کردار کلیدی ہے، حکومت عوام کے سماجی تحفظ اورسبسڈی کے نظام کے استحکام کا مشن جاری رکھے گی کیونکہ تمام شہریوں خصوصا کم آمدنی والے سعودیوں کو پروقارمعاشی معیار کی فراہم میں اسکی اہمیت ناگزیرہے،ولی عہد نے وزرا اور تمام عہدیداروں کو اپنے دائرہ کارمیں بجٹ پروگرام ترقیاتی وسماجی منصوبے فرض شناسی کے ساتھ نافذ کرنے کی ہدایت کی،شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ بجٹ 2023کی فاضل آمدنی ریاست کے محفوظ ذخائر میں جمع کی جائے گی

،قومی بجٹ 2023میں سرکاری اداروں کو اپنی آمدنی بڑھانے پر ترغیبات کی منظوری دی گئی ہے، قومی بجٹ کی دفعات میں ایسے حقوق کی ادائیگی کا اختیار تفویض کیا گیا ہے جن کی بابت بجٹ میں منظوریاں نہیں دی گئیں،ولی عہد نے کہا کہ بجٹ 2023کا بجٹ اسٹراٹیجیک اخراجات کوفروغ دیے گا۔ سرمایہ کاری کے انیشیٹومالیاتی ورکرز کے تحفظ اوراقتصادی تبدیلی کے اہداف کو آگے بڑھائیں گے،انہو ں نے کہا کہ جو کامیابیاں ملی ہیں وہ اس بات کی غماز ہیں کہ ہمہ جہتی اقتصادی شرح نمو کیلیے جو اقتصادی اصلاحات کی گئیں وہ کامیاب ہیں،ولی عہد نے کہا کہ حکومت ہرسیکٹر اور ہر علاقے کی حکمت عملی کے مطابق منصوبوں پرخرچ کرنا چاہتی ہے، حکومت اقتصادی اورسماجی مفاد والے منصوبوں کا نفاذ جاری رکھے گی،انہوں نے توقع ظاہر کی کہ 2022کے اخراجات سے بچنے والی رقم ملکی مجموعی قومی پیداوار کا 2.6فیصد کے قریب ہے، بجٹ میں بچنے والی رقم سے سرکاری محفوظ اثاثے بہتر ہوں گے اور قومی فنڈز کی پوزیشن محفوظ ہوگی،ولی عہد نے بتایا کہ ان دنوں ترجیجات والے منصوبے اورپروگرام تیزی سے نافذ کرنے کے امکانات پرغور کیاجارہا ہے،شہزادہ محمد بن سلمان نے توقع ظاہر کی کہ صنعت کی قومی حکمت عملی سے مملکت کے معیشت پراچھا اثر پڑے کا ایک ٹریلین مالیات کے 800 سے زیادہ سرمایہ کاری کے مواقع متعین کیے گئے ہیں اورصنعتی برآمدات کی قدر 557ارب ریال تک پہنچانے کیلیے کام کیاجارہا ہے،ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب ملکی اورغیرملکی سرمایہ کاری کا خود کو مرکز بنانے کیلیے پرکشش معیشت کے فروغ کیلیے کام کرتا رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لندن ، بسوں اور ٹرینوں میں جنسی ہراسانی کے و...

لندن کی بسوں اور ٹرینوں میں جنسی ہراسانی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرانسپورٹ فار لندن( ٹی ایف ایل)نے بتایا ہے کہ ایک سال کے دوران ٹرینوں،بسوں میں جنسی ہراسانی کے 1813واقعات رپورٹ ہوئے،ٹی ایف ایل کے مطابق آگاہی مہم کے باوجود اس سال 1067کے مقابلے میں 1813واقعات رپورٹ ہوئے، جنسی ہراسانی کے زیادہ تر واقعات رش کے اوقات میں رونما ہوئے،ٹرانسپورٹ فار لندن کا کہنا تھا کہ مہم کے باوجود 50فیصد سے بھی کم خواتین جنسی ہراسانی کے واقعات رپورٹ کرتی ہیں، خواتین کے خلاف زیروٹالرنس کی مہم اگلے سال بھی جاری رہے گی،ٹی ایف ایل نے زور دیا کہ خواتین کی ہراسانی کے واقعات کو زیادہ سے زیادہ رپورٹ کیا جائے، خواتین کو محفوظ سفر فراہم کرنے کے لیے پولیس گشت بڑھایا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہیری اور میگھن کہانی گھڑنے کی کوشش میں پانچ...

شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل نے برطانیہ اور شاہی خاندان پر جارحانہ اور ناقابل یقین انداز سے تنقیدکی ہے،رپورٹس کے مطابق جوڑے نے ایک شو میں شاہی گھرانہ چھوڑنے اور نسل پرستی پر کھل کر بات کرتے ہوئے آنجہانی ملکہ الزبتھ کو بھی نہ بخشا، ہیری اور میگھن کہانی گھڑنے کی کوشش میں پانچ بارموقف بدلتے رہے،دوسری جانب ٹوری رکن پارلیمنٹ باب سیلی نے شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل سے ڈیوک اور ڈچز کے شاہی القابات واپس لینے کا مطالبہ کر دیا،ہیری نے اپنی کتاب میں ملکہ پرتنقیدکی تو شاہی خاندان میں ان کیلئے دروازے بند ہوسکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکا نے روسی فوج اور ایران کی مدد کرنے پر...

امریکی وزارت تجارت جانب سے روسی فوج اور ایران کی مدد کرنے پر 24کمپنیوں پر پابندی لگادی گئی،روسی فوج کی مدد کرنے پر پابندی کے زد میں آنے والی کمپنیوں میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای)میں قائم 10کمپنیاں بھی شامل ہیں،امریکی وزارت تجارت کے مطابق پابندی کی زد میں آنے والی کمپنیوں میں لیٹویا، روس، سنگاپور اور سوئٹزرلینڈ کی کمپنیاں بھی شامل ہیں،امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کمپنیوں کے غیر محفوظ کاروبار سے ناقابل قبول خطرات کا خدشہ ہے، کمپنیاں روسی فوج کی مدد اور ایرانی الیکٹرک کمپنی کو سپلائی فراہم کرتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکا میں ہم جنس اور نسلی جوڑوں کو تحفظ فرا...

امریکی ایوان نمائندگان نے ہم جنس پرستوں اور نسلی شادیوں کے تحفظ کا بل منظور کر لیا،غیر ملکیمیڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کا اس حوالے سے کہنا ہے وہ ہم جنس پرستوں اور نسلی شادیوں کے تحفظ کے لیے اس قانون پر دستخط کریں گے، صدر بائیڈن کا کہنا تھا یہ قانون سازی وفاقی قانون میں شادی کی مساوات کو یقینی بنائیگی، قانون سازی ہم جنس اور نسلی جوڑوں کو تحفظ فراہم کریگی،واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل امریکا میں پہلی بار سیاہ فام ہم جنس پرست خاتون کو وائٹ ہائوس کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جنوبی کوریا میں ہر شہری کی عمر راتوں رات 2سا...

جنوبی کوریا میں عمر کا حساب رکھنے والے روایتی طریقہ کار کو متروک قرار دے کر عالمی معیار کو اپنانے کے قانون کی منظوری دی گئی ہے،اس قانون کی منظوری سے جنوبی کورین شہریوں کی عمر سرکاری دستاویزات میں ایک سے 2 سال تک کم ہوجائے گی،جنوبی کوریا میں پیدائش کے وقت بچے کو ایک سال کا قرار دیا جاتا ہے اور یکم جنوری کو عمر میں ایک سال کا اضافہ کردیا جاتا ہے،اس سے ہٹ کر بھی قانونی مقاصد کے لیے عمر کا ایک الگ سسٹم بھی جنوبی کوریا میں موجود ہے جس کے تحت پیدائش کے وقت عمر تو ایک دن کی ہوتی ہے مگر ہر سال یکم جنوری کو عمر میں ایک سال کا اضافہ کردیا جاتا ہے،1960کی دہائی سے جنوبی کوریا میں طبی ریکارڈ میں عمر کا حساب رکھنے والے عالمی معیار کو مدنظر رکھا جاتا ہے یعنی پیدائش کے وقت ایک دن اور پھر سالگرہ پر ایک سال کا اضافہ،مگر اب تمام سسٹمز کو جون 2023سے ختم کیا جارہا ہے کم از کم سرکاری دستاویزات میں اس قانون کے تحت عمر کا حساب رکھنے کے لیے عالمی معیار کو اپنایا جائے گا،جنوبی کوریا میں حکمران جماعت کے رکن Yoo Sang-bumنے پارلیمان میں بتایا کہ قانون میں تبدیلی کا مقصد غیرضروری سماجی و معاشی اخراجات میں کمی لانا ہے، کیونکہ پرانے سسٹمز سے قانونی اور سماجی تنازعات کے ساتھ ساتھ لوگ بھی الجھن کا شکار رہتے تھے،جنوبی کورین عوام بھی اس تبدیلی پر خوش ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ اب کوئی عمر پوچھتا ہے تو جواب دینے سے پہلے انہیں کافی دیر تک سوچنا پڑتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوکرین کے دیگرعلاقوں کے الحاق کا کوئی ارادہ...

روس نے کہا ہے کہ یوکرین کے دیگرعلاقوں کے الحاق کا فی الوقت ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے، کریملن کے ترجمان پیسکوف نے ماسکو میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ روس، یوکرین کے دیگر علاقوں کے الحاق کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا لیکن جو علاقے اب روس سے ملحقہ ہیں وہاں کیلیے ہمیں کافی کچھ کرنا ہے، ہمیں وہاں موجود بعض مقبوضہ علاقوں کو آزاد کروانا ہے،ترجمان نے کہا کہ اگر یوکرین چاہے تو یہ جنگ کل ہی بند ہو سکتی ہے جس کا علم یوکرینی صدر زیلنسکی کو بھی ہے ،کریمیا کے بارے میں پیسکوف نے کہا کہ وہاں خطرات در پیش ہیں کیونکہ یوکرین دہشتگردانہ سرگرمیوں میں مصروف ہے لیکن ہم ان کے خلاف بھی تدابیر لے رہے ہیں،روسی تیل سے متعلق قیمتوں کو محدود کرنے سے متعلق پیسکوف نے کہا کہ اس سلسلے میں ہماری تیاریاں جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ترکی کی سیکورٹی کے جائز خدشات کو سمجھتے ہیں،...

امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ ترکیہ نے فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کے بارے میں اہم سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا ہے، اور ان خدشات کو دور کرنے کے لیے اس عمل کو موثر طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے،فن لینڈ کے وزیر خارجہ پیکا ہاویستو اور سویڈش وزیر خارجہ ٹوبیاس بلسٹروم سے ملاقات کے بعد بلنکن نے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ فن لینڈ اور سویڈن نیٹو کے اتحادی بننے کے لیے تیار ہیں، بلنکن ان دونوں ممالک کی رکنیت کی تاخیر ترکیہ کی جانب سے ہو رہی ہے کہ متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نیٹو کی رکنیت کا کوئی بھی عمل اس سے پہلے ان دونوں ممالک کی رکنیت کے عمل کی طرح تیزی سے آگے نہیں بڑھا اور یہ عمل مناسب طریقے سے جاری ہے،انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے اس عمل میں اہم سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا ہے۔ اور ان خدشات کو دور کرنے کے لیے اس عمل کو موثر اور موثر طریقے سے استعمال کیا گیا جا رہا ہے۔

دونوں ممالک ٹھوس اقدامات کے ساتھ ان خدشات کو دور کرنے کے لیے ترکیہ اور نیٹو کے ساتھ بات چیت کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور دونوں ممالک اس کے لیے ٹھوس اقداماتاٹھا رہے ہیں ۔ اس لیے مجھے یقین ہے کہ یہ سلسلہ آگے بڑھے گا۔ یہ ایک مناسب عمل میں آگے بڑھ رہا ہے اور ہم انہیں بہت جلد نیٹو کا رکن بنتے ہوئے دیکھیں گے،امریکا کے اس معاملے میں مزید ملوث نہ ہونے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے بلنکن نے کہا کہ یہ امریکا اور ترکیہ کے درمیان دو طرفہ مسئلہ نہیں ہے اور امریکا اس معاملے کو دو طرفہ معاملے میں تبدیل نہیں کرے گا،انہوں نے کہا کہ پورا اتحاد ارکان کی رکنیت میں شامل ہوتا ہے اور وہ ترکیہ کے تحفظات کو دور کرنے کے عمل کی حمایت کرتے ہیں،بلنکن نے یہ بھی کہا کہ ترکی کو سیکورٹی کے جائز خدشات ہیں اور وہ اس بات کو سمجھتے ہیں،فن لینڈ کے وزیر خارجہ ہاویستو نے کہا کہ تمام اتحادی سکیورٹی خدشات کو سنجیدگی سے للے رہے ہیں،سویڈن کے وزیر خارجہ بلسٹروم نے بھی کہا کہ وہ جلد ہی دارالحکومت انقرہ کا دورہ کریں گے اور وہ اس ملک میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی موجودگی اور یادداشت کے تقاضوں کو پورا کرنے کے بارے میں ترکیہ کے خدشات دور کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سمندری لہروں کے رحم و کرم پر روہنگیا مہاجرین...

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر)نے میانمار سے سمندری راستے سے نکلنے کے بعد بحیرہ انڈمان میں پھنسے ہوئے روہنگیا مہاجرین کے ایک گروپ کو فوری طور پر بچانے کا مطالبہ کیا ہے،یو این ایچ سی آر کے ایشیا پیسیفک آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ تقریبا 200روہنگیا افراد کو لے جانے والے جہاز کا انجن یکم دسمبر کو فیل ہوگیا تھا اور اس کے بعد سے سمندری لہروں کے رحم و کرم پر ہے،بیان میں کہا گیا کہ پناہ گزین جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، کئی دنوں سے پانی اور خوراک کے بغیر زندہ رہنے کی کوشش کر رہے ہیں اور کہا کہ اگر مہاجرین کو نہ بچایا گیا تو آنے والے دنوں میں جانی نقصان کے شدید خطرات لاحق ہوں گے،بیان میں خطے کے ممالک کو بین الاقوامی سمندری قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں یاد دلاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سمندر میں پھنسے شہریوں کو بچانے کی ذمہ داری کو پورا کیا جانا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسرائیل کی بربریت جاری ، مذید 4 فلسطینیوںکو...

مغربی کنارے میں قابض سرائیلی فوج نے نہتے شہریوں کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ جار رکھتے ہو ئے مزید 4فلسطینیوں کو شہید کردیا،مقامی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کی تازہ کارروائیوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کا تعلق جینن اور رملہ سے ہے،اسرائیلی فوج کی طرف سے رواں ماہ کی جانے والی جارحانہ کارروائیوں میں یہ تازہ 4ہلاکتیں ہیں، اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے دوران فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے،فلسطینی شہریوں کی ہلاکت کے خلاف جینن میں فلسطینی حکام کی طرف سے احتجاجا ہڑتال کی گئی اور تمام سرگرمیاں معطل رہیں اس دوران اسرائیلی فورسز اور نہتے فلسطینوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری رہا،فلسطین اتھارٹی نے شہریوں کی ہلاکت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فورسز مسلسل نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہی ہیں جس کے سخت نتائج بھگتنے پڑیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پرتگال میں شدید طوفانی بارشیں ، دارالحکومت ل...

پرتگال میں طوفانی بارشوں کے باعث دارالحکومت لزبون سمیت دیگر شہر پانی میں ڈوب گئے جبکہ ایک خاتون ہلاک ہوگئی ہے،غیر ملکیمیڈیا رپورٹس کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث سب سے زیادہ نقصان دارالحکومت کے جنوبی علاقے الگاروے کو پہنچا جبکہ سیلابی ریلے کے باعث الرٹ جاری کر دیا گیا ہے،لزبون میں سڑکیں، ٹنل، ریلوے اسٹیشن، تھیٹر، اسپتال اور ایئر پورٹ سمیت متعدد مقامات ڈوبے ہوئے ہیں جبکہ کئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے،متاثرہ علاقوں کے بلدیہ حکام نے عوام سے گھروں میں رہنے کی درخواست کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ ہفتے کے آخر تک جاری رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شی نے جامعہ شاہ سعود سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگ...

چینی صدر شی جن پھنگ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے قصرشاہی میں جامعہ شاہ سعود کی اعزازی ڈاکٹریٹ دینے کی تقریب میں شرکت کی۔ سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان آل سعود بھی تقریب شریک تھے۔تقریب کی صدارت جامعہ شاہ سعود کے صدر بدران بن عبدالرحمن العمر نے کی ۔ سعودی عرب کے وزیر تعلیم یوسف بن عبداللہ البنیان نے شی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری پیش کی۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جامعہ شاہ سعود سعودی عرب کی پہلی قابل فخر جامعہ ہے،سعودی فریق نے کہا کہ دنیا کے معاشی ڈھانچے میں چین کا ایک اہم کردار ہے۔ یہ ترقی وخوشحالی کے خواہشمند تمام ممالک کے افراد کے لئے ایک ماڈل ہے۔ چین کی عظیم کامیابیوں کا سہرا شی جیسے عظیم رہنما کے سر ہے جو ایک اسٹریٹجک اور طویل مدتی سوچ کے حامل ہیں۔سعودی فریق نے کہا کہ جامعہ شاہ سعود میں چینی زبان اور چینی۔ عربی ترجمہ دونوں کی تعلیم دی جاتی ہے ۔بہت سے سعودی طالب علم چینی ثقافت بارے اپنی دلچسپی کے تحت چینی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ جامعہ میں عربی زبان اور عربی ادب کی تعلیم حاصل کرنے والے بہت سے چینی طالب علم بھی ہیں جنہوں نے سعودی عرب اور چین کے درمیان ثقافتی تبادلے اور افراد کے درمیان باہمی سوجھ بوجھ کو فروغ دیا ہے۔سعودی فریق نے کہا کہ چین پر حکمرانی میں شی کی عظیم کامیابیوں اور سعودی عرب اور چین کے درمیان دوستی و تعاون میں ان کی اہم شراکت کو اجاگر کرنے کے لئے جامعہ شاہ سعود کو یہ اعزاز حاصل ہورہا ہے کہ وہ شی کو مینجمنٹ میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری عطا کرے۔ڈینگ شوئے شیانگ ، وانگ یی ، ہی لی فینگ اور دیگر بھی تقریب میں موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شی کی سعودی ولی عہد کی جانب سے د ئیے گئے است...

چینی صدر شی جن پھنگ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے قصر شاہی میں سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان آل سعود کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی۔ یہ استقبالیہ انہوں نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے دیا تھا۔شی کی گاڑی موٹر سائیکلوں اور گھوڑوں پر سوار محافظوں کی نگرانی میں قصر الیمامہ پہنچی جہاں سعودی ولی عہد نے چینی صدر کا گرم جوشی سے خیرمقدم کیا۔دونوں ممالک کے رہنماں نے پویلین میں قدم رکھا۔ قصر شاہی کے فوجی بینڈ نے چین اور سعودی عرب کے قومی ترانے بجائے۔شی نے سعودی ولی عہد کے ساتھ گارڈ آف آنر کا معائنہ لیا ۔ روایتی انداز میں تلوار اٹھائے گارڈز نے چینی صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔ ڈینگ شوئے شیانگ ، وانگ یی ، ہی لی فینگ اور دیگر نے بھی استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شی کی سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل...

چین کے صدر شی جن پھنگ نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ریاض کے قصر الیمامہ میں ملاقات کی ہے۔شی نے یہ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا کہ اس وقت چین اور سعودی عرب تعلقات بڑھانے کے لئے باہمی اہم اتفاق رائے کو ٹھوس تعاون میں بدلا جارہا ہے۔ انہیں یہ کہتے ہوئے بھی خوشی محسوس ہوئی کہ وہ 6 برس بعد سعودی عرب کا دورہ کرکے بہت خوش ہیں اور اپنے گزشتہ دورے کو واضح طور پر یاد کرسکتے ہیں۔شی نے کہا کہ چین اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ چین سعودی عرب کو کثیر قطبی دنیا میں ایک اہم قوت کے طور پر دیکھتا ہے اور سعودی عرب کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ کو بہت اہمیت دیتا ہے۔شی نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے ترقیاتی مفادات کی تکمیل اور عالمی امن و استحکام کو تحفظ دینے کیلئے سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک رابطے مزید مستحکم کرنے اور تعاون کو مزید گہرا کرنے کو تیار ہے۔شاہ سلمان نے سعودی عرب کا دوبارہ دورہ کرنے پر شی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ 2016 میں شی کا سعودی عرب کا کامیاب دورہ حقیقتا یادگار تھا۔شاہ سلمان نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین۔ سعودی عرب نے حکمت عملی کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں زبردست پیشرفت کی ہے۔ دونوں فریقین بہت سے امور پر اہم مشترکہ افہام وتفہیم پر پہنچے۔ چین کے مفادات سعودی عرب کے مفادات بھی ہیں۔شاہ سلمان نے کہا کہ وہ چین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔ وہ چین کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری آگے بڑھانے اور دوستانہ تعلقات سے دونوں عوام کو مزید فوائد دینے کے لئے شی کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں کیونکہ یہ علاقائی اور عالمی امن، استحکام اور سکون کے لئے بھی سازگار ہے۔دونوں سربراہان مملکت نے عوامی جمہوریہ چین اور مملکت سعودی عرب کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری معاہدے پر دستخط کئے اور دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان ہر دو سال میں ملاقاتوں پر رضامندی ظاہر کی۔ڈینگ شوئے شیانگ اور وانگ یی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ، سعودی عرب کا گروپ سفر کے لئے اندراج کر...

چینی صدر شی جن پھنگ نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان آل سعود کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ چین سعودی عرب کا گروپ سفر کے طور پر اندراج کرنے اور دونوں فریقوں کے درمیان حکام کے تبادلے کے ساتھ ساتھ ثقافتی و عوام سے عوام کے تبادلوں کو بڑھانے پر رضامند ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بحالی...

چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بحالی کا بھرپور حامی ہے۔شی نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات میں کہا ہے کہ چین ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اور عرب ریاستوں کے درمیان تعلقات کے فروغ ، عالمی ترقیاتی انیشی ایٹو اور عالمی تحفظ انیشی ایٹو پر عملدرآمد میں چین فلسطینی فریق کے ساتھ رابطے اور تعاون مستحکم کرنیکو تیار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تقود دفة التحولات.رؤية 2030 ومبادرة الحزام و...

المملكة . مجددا تقود المملكة دفة التحولات الاستراتيجية في منطقة الشرق الأوسط والعالم لايجاد شرق اوسط امن بلاهيمنة وبدون املاءات ورسم مسار متوازن وفق المصالح #الرئيس_الصيني_في_السعودية https://alriyadh.com/1986360

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عالمی ادارے ہمیں اقتصادی طور پر کمزور کرنا چ...

سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عالمی ادارے ہمیں اقتصادی طور پر کمزور کرنا چاہتے ہیں، کوئی ملک آئین و قانون کے بغیر نہیں چل سکتا، آئین و قانون کی روشنی میں عدالتیں انصاف کے فیصلے کرتی ہیں۔ بلوچستان ہائیکورٹ بار سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا آئین کے بنیادی ڈھانچے کا پہلا ستون اسلام ہے، آئین کا دوسرا ستون جمہوریت اور تیسرا پارلیمنٹ ہے جبکہ چوتھا ستون وفاقی نظام کہلاتا ہے، ملکی نظام میں آئین کے دائرہ کار سے تجاوز کرنا عدم توازن پیدا کرتا ہے، کوئی بھی ادارہ اپنے اختیارات سے تجاوز کرے تو ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ آئین کے دیے ہوئے اصولوں اور دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنے فرائض پورے کریں، تمام عالمی ادارے ترقی پذیر ممالک کو کنٹرول کرتے ہیں، ملکوں کو کمزور کرنا اور وہاں اپنے پنجے گاڑھنا ان کا کام ہے، پاکستان بھی ان ہی ممالک کی فہرست میں آتا ہے، عالمی ادارے ہمیں اقتصادی طور پر کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ سربراہ جے یو آئی (ف)نے کہا کہ ہمارے ملک میں ہونے والی قانون سازی نے شریعت کی حدود کو پامال کر دیا ہے، پاکستان کا ہر قانون قرآن و سنت کے مطابق ہونا چاہیے لیکن یہاں اس کے برعکس ہو رہا ہے، عالمی ادارے ہمیں اقتصادی طور پر کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وکلا سے خطاب کے دوران مولانا نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہوگی، جمعیت علما اسلام کا واضح موقف ہے کہ ہر صوبہ اپنے وسائل کا مالک ہوگا، بلوچستان کے معدنی ذخائر پر صوبے کا اختیار نہیں، اس صورتحال میں عوام میں احساس محرومی پیدا ہوتی ہے، تمام صوبوں کو انکے اختیارات دینے چاہئیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت زمین بوس ہو چکی ہے، قومی جذبے کے ساتھ ہمیں معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

صحافیوں پر الزام تراشی، گالم گلوچ پر پی ٹی آ...

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو صحافیوں پر الزام تراشی اور گالم گلوچ کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ جب توشہ خانہ کے تحائف اور گھڑیوں پر خبریں آنے لگیں تو تحریک انصاف نے نہ صرف ان خبروں کو جھٹلایا بلکہ صحافیوں پر پیسے لینے کے الزامات بھی لگائے۔ شیری رحمان نے کہا کہ اب ایک کے بعد ایک ثبوت عوام کے سامنے آ رہا ہے، تحریک انصاف کے پاس ثبوت کے ساتھ خبروں کی تردید کرنے کا پورا حق تھا لیکن ان کے پاس دوسروں پر لفافہ صحافی اور غداری کے الزام لگانے کا کوئی حق نہیں تھا، تحریک انصاف کو کم از کم اب صحافیوں پر الزام تراشی اور گالم گلوچ کرنے پر ان سے معافی مانگنی چاہیے۔ سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ تاخیر سے ہی سہی لیکن سچ ہمیشہ سامنے آتا ہے اور جھوٹ ہمیشہ بے نقاب ہوتا ہے، عمران خان اور تحریک انصاف اپنے ہی بیانیہ کے بوجھ تلے دب چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ نے ریکوڈک معاہدہ قانونی قرار دیدی...

سپریم کورٹ نے ریکوڈک معاہدہ قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہماہرین کی رائے لے کر ہی وفاقی و صوبائی حکومتوں نے معاہدہ کیا، صوبائی حکومتیں معدنیات کے حوالے سے قوانین میں ترمیم اور تبدیلی کر سکتی ہیں،بلوچستان اسمبلی کو معاہدے پر اعتماد میں لیا گیا تھا ، منتخب عوامی نمائندوں نے بھی معاہدے پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔سپریم کورٹ نے ریکوڈک معاہدے کو قانونی قرار دیتے ہوئے اپنی رائے پر مشتمل محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمی کے 5 رکنی بینچ نے ریکوڈک کیس کا 13 صفحات پر مشتمل فیصلہ دیا، جس میں لکھا کہ ریکوڈک صدارتی ریفرنس میں 2 سوال پوچھے گئے تھے۔ فیصلے میں میں قرار دیا گیا گیا ریکوڈک معاہدے سپریم کورٹ کے 2013 کے فیصلے کے خلاف نہیں۔ ماہرین کی رائے لے کر ہی وفاقی و صوبائی حکومتوں نے معاہدہ کیا۔ سپریم کورٹ کے بینچ نے اپنی رائے میں تحریر کیا کہ ملکی آئین قومی اثاثوں کے قانون کے خلاف معاہدے کی اجازت نہیں دیتا۔ صوبائی حکومتیں معدنیات کے حوالے سے قوانین میں ترمیم اور تبدیلی کر سکتی ہیں۔عدالت نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کو معاہدے پر اعتماد میں لیا گیا تھا جب کہ منتخب عوامی نمائندوں نے بھی معاہدے پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ معاہدے میں کوئی غیر قانونی شق نہیں۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ بیرک گولڈ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ لیبر قوانین پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ بیرک گولڈ نے کارپوریٹ سوشل ذمے داری نبھانے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔فیصلے کے مطابق فارن انویسٹمنٹ بل صرف بیرک گولڈ کے لیے نہیں ہے۔ یہ ہر اس کمپنی کے لیے ہے جو 500 ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے گی۔ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کی متفقہ رائے پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس یحیی آفریدی نے قرار دیا کہ ریفرنس کا پہلا سوال پالیسی معاملہ ہے۔ جسٹس یحیی آفریدی اپنے نوٹ میں وجوہات بھی تحریر کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ترجیحی بنیادوں...

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ رواں موسم سرما میں بے گھر لوگوں کو چھت فراہم کرنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے، سپارس اور مینزیز ایوی ایشن گروپس کی طرف سے ٹانک میں سیلاب متاثرین کے لیے 100 گھروں کے عطیہ پر مشکور ہوں۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے، حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی اور موسم سرما میں چھتوں کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ بڑھ چڑھ کر حکومت کا ساتھ دیں، ہمیں اس مشکل وقت میں اپنے بہن بھائیوں، بچوں اور بزرگوں کو قطعا اکیلا نہیں چوڑنا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کراچی کے اس حال کے ذمہ دار شرجیل میمن جیسے ن...

ترجمان خیبر پختوانخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کراچی کے اس حال کے ذمہ دار شرجیل میمن جیسے نا اہل حکمران ہیں،سندھ پولیس کو کہیں کہ کراچی کے ایک دن کے جرائم بتا دیں،جتنے جرائم کراچی میں ہوتے ہیں اتنے پورے پاکستان میں نہیں ہوتے،شرجیل میمن کو صرف خیبر پختوانخوا ہی نظر آتا ہے،سندھ کے حکمرانوں کو بغیر سکیورٹی پورا خیبر پختوانخوا گھمائیں گے۔جمعہ کے روز صوبائی وزیرا طلاعات سندھ شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان خیبر پختوانخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کو صرف خیبر پختوانخوا ہی نظر آتا ہے،شرجیل میمن سندھ پولیس کو کہیں کہ کراچی کے ایک دن کے جرائم بتا دیں،جتنے جرائم کراچی میں ہوتے ہیں اتنے پورے پاکستان میں نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ کراچی پورے ملک کا بزنس حب تھا،کراچی کو صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو سے بھی بدتر بنا دیا گیا۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کراچی کے اس حال کے ذمہ دار شرجیل میمن جیسے نا اہل حکمران ہیں،سندھ کے کچے علاقے میں ایس ایچ او سمیت کئی اہلکار شہید کر دئیے گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کچے کے علاقے میں جانے کی جرات نہیں ہے،سندھ کے حکمرانوں کو بغیر سکیورٹی پورا خیبر پختوانخوا گھمائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نئے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سیف الرحمان نے عہدے کا...

نئے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سیف الرحمان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا اور کہا کراچی کی بہتری کے لیے کام کروں گا، پارک، سڑکیں کے ایم سی کے اسپتالوں کو بہتر بنائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نئے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سیف الرحمان کے ایم سی ہیڈ آفس پہنچے اور اپنے عہدے کا چارج سنبھالا۔ ڈاکٹر سیف الرحمان نے ملازمین اور افسران سے ملاقات کی ، جس میں انھوں نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں کو بہتر کرنے کی کوشش کروں گا۔ نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ پیدل چلنے والوں کی لیے راستے ہموار کریں گے، فٹ پاتھ کو صاف اور تجاوزات کا خاتمہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ سیوریج کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا، واٹر بورڈ سے ملکر سیوریج مسائل کو ٹھیک کرنے کی کوشش کروں گا۔ ڈاکٹر سیف الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی میں صفائی کینظام کوسالڈ ویسٹ اور ضلعی انتظامیہ سے ملکر بہتر کریں گے ، شہر میں موسمیاتی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے ہریالی کریں گے، درخت لگائیں گے۔ انھوں نے مرتضی وہاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کراچی کے لئے اچھے کام کیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملکی صورتحال کا ادراک کیا جائے،بند کمروں میں...

رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملکی صورتحال کا ادراک کیا جائے، بند کمروں میں ہونے والے فیصلے عوام کو قبول نہیں ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ معیشت کی منصوبہ بندی کے اہم ادارے پائیڈ کے سروے کے مطابق پاکستان کے شہری علاقوں میں رہنے والے 40 فیصد افراد جبکہ دیہی علاقوں کے 36 فیصد افراد پاکستان چھوڑ کر کسی اچھے ملک جانا چاہتے ہیں۔ ٹوئٹ میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی آئی ڈی ای کا سروے ملک کے حالات کا عکاس ہے، اداروں کی قیادت اگر جاگ جائے تو معلوم ہوگا کہ عوام اور اداروں میں فاصلوں میں اتنا اضافہ ہوچکا ہے کہ لوگ ملک چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ لے پالک سیاستدانوں اور صحافیوں کو چھوڑیں صورتحال کا ادراک کریں، بند کمروں میں فیصلے عوام کو قبول نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لاہور ہائی کورٹ کا رمضان شوگر ملز کو این او...

لاہور ہائی کورٹ نے رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے این او سی جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ رمضان شوگر مل کی جانب سے این او سی جاری نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا اور درخواست میں مقف اختیار کیا گیا تھا کہ کرشنگ سیزن شروع ہو چکا ہے اور محکمہ ایکسائز کی جانب سے این او سی جاری نہیں کیا جا رہا۔ سال 2019 میں اس وقت قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بلوچستان ہائیکورٹ، اعظم سواتی کیخلاف صوبے می...

بلوچستان ہائیکورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف صوبے میں درج تمام مقدمات ختم کرکے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تحریک انصاف کے رہنما سینیٹراعظم سواتی کیخلاف بلوچستان میں 5 مقدمات درج تھے۔ سینیٹر اعطم خان سواتی کو پاک فوج کے سینئر افسران کے خلاف نازیبا ٹوئٹس کرنے کے معاملے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کراچی،خالی کوارٹر سے بچے کی کئی روز پرانی مس...

گلشن اقبال کے علاقے اسکاوٹ کالونی بخش علی گوٹھ میں خالی کوارٹر سے کئی روز پرانی مسخ لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق فوری طور پر اس بات کا تعین نہیں ہو سکا کہ ملنے والی لاش کمسن بچی کی ہے یا بچے کی، تاہم تعفن اٹھنے پر مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی، جس پر تالا توڑا اور اندر جا کر دیکھا تو لاش لاش پڑی تھی، جس کی عمر تقریبا 6 سال معلوم ہوئی ہے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ کوارٹر آمنہ نامی خاتون کا ہے جس نے چند ماہ قبل سیلاب متاثرین کو دیا تھا جو مالک مکان کو بتائے بغیر تالا لگا کر چلے گئے۔ کوارٹر 15 روز سے خالی اور بند تھا۔ پولیس نے کوارٹر کی مالکن آمنہ سے رابطہ کرلیا، جس کے بعد کرایے دار کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں کہ اس نے کس کی معرفت سے کوارٹر کرایے پر دیا تھا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملتان ٹیسٹ: فواد چوہدری کا پی سی بی سے سکیور...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے ملتان ٹیسٹ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے سکیورٹی کے بہتر انتظامات کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ملتان میں سالوں بعد ٹیسٹ میچ ہو رہا ہے اور اسٹیڈیم ویران ہے ۔ رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا پی سی بی ایسے سکیورٹی انتظامات کرے کہ لوگ آسکیں اور اور ملتان والوں کو بھی اس بڑے ایونٹ کا استقبال کرنا چاہیے، آئیں کرکٹ کو سلیبریٹ کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ ملتان 16 برس بعد انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پیپلزپارٹی،ن لیگ کے پارٹی فنڈز کی جلد تحقیقا...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے پارٹی فنڈز کی جلد تحقیقات کیلئے تحریک انصاف کی درخواست منظور کرلی۔ چیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کو درخواست 22 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پارٹی فنڈز کی جلد تحقیقات کیلئیدائر درخواست پرسماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت سے درخواست جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ اگر ابھی درخواست سماعت کیلئے مقرر نہ کی تو بعد میں بہت دیر ہوجائے گی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ چھٹیوں کے بعد کی تاریخ رکھ لیتے ہیں۔ چھوٹا مسئلہ تو ہے لیکن اگلے ہفتے آپ کے باقی بڑے بڑے مسئلے بھی سماعت کیلئے مقررہیں۔ ایسا کرتے ہیں پھر چھٹیوں سے پہلے سماعت رکھ لیتے ہیں۔ چیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کو پی ٹی آئی کی درخواست کو22 دسمبر کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ تحریک انصاف نے دائر درخواست میں کہا ہے کہ پارٹی فنڈز کی اسکروٹنی کے حوالے سے سپریم کورٹ کا حکم موجود ہے، دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا۔عدالت الیکشن کمیشن کو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے پارٹی فنڈز کی سکروٹنی دو ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کار سرکار میں مداخلت، عمران خان کی عبوری ضما...

کارسرکار میں مداخلت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 19 دسمبر تک ضمانت میں توسیع مل گئی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کے کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت اے ٹی سی جج راجا جواد عباس حسن نے کی، جب کہ عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابر اعوان پیش ہوئے۔ بابر اعوان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آج کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کرتے ہوئے مقف پیش کیا کہ عمران خان لاہور ہیں اور آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں گے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبرتک توسیع کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کے ہر انتخاب میں عوام کا انتخاب عمرا...

ترجمان حکومت پنجاب و رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر انتخاب میں عوام کا انتخاب عمران خان ہے۔ عمران خان کو نااہل کرنے کا خواب دیکھنے والے عوام کی نبض پڑھنے سے قاصر ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک وفاقی جماعت ہے اور اس وقت عوام کی مکمل حمایت پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، عوام ہر روز اپنا فیصلہ سناتی ہے۔ مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے بلدیاتی الیکشن میں بھی پی ٹی آئی وفاقی حکومت کی تمام تر دھونس، دھاندلی، پریشر کے باوجود باقی سب جماعتوں کو شکست فاش دے رہی ہے، اللہ کا شکر ہے پاکستان کے ہر انتخاب میں عوام کا انتخاب عمران خان ہے۔ رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ آج الیکشن کرا ملک بچا ومہم کے سلسلے میں رہنما تحریک انصاف شفقت محمود کے زیر قیادت لبرٹی چوک سے شام 5 بجے ریلی نکالی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کورونا کی چھٹی لہر سے مزید ایک مریض دم توڑ گ...

ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ، جان لیوا وائرس سے مزید ایک مریض لقمہ اجل بن گیا۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 6 ہزار 442 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 18 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مہلک وائرس میں مبتلا 25 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.28 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید ایک افراد جاں بحق ہوگیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لاہور میںچین کے غیر محسوس ثقافتی ورثے کی 2 ر...

لاہور میں چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کے ورثے، دستکاری، ثقافت کو جاننے کے لیے مربوط ہوتے جائیں گے ، آئندہ سال چین پاکستان سیاحت اور تبادلے کا سال ہو گا ،چین بیجنگ میں گندھارا آرٹ نمائش کی میزبانی کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق چین کے غیر محسوس ثقافتی ورثے کی دو روزہ نمائش لاہور کی آرٹ گیلری میں منعقد ہوئی، جہاں آرٹ کے شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ لاہور ایک ثقافتی اور ورثے کا شہر ہے جو پوری دنیا میں مشہور ہے۔ یہ نمائش 6 دسمبر کو شروع ہوئی۔ لاہور میں چینی قونصل خانہ نے نمائش کا اہتمام کیا ، جس کا موضوع تھا ''چینی ثقافت اور روایتی دستکاری۔ اس موقع پر لاہور میں چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے کہا کہ یہ نمائش پاکستان اور چین کے عوام کے درمیان گہری ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا ایک مظہر ہے کیونکہ ہم جتنا زیادہ ایک دوسرے کے ورثے، دستکاری، ثقافت کو جاننے کے لیے مربوط ہوتے جائیں گے۔ غیر محسوس دانشورانہ دولت کے طور پر، ہم لاک اسٹپ میں اتنا ہی بہتر کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اس طرح کے ثقافتی رشتے کو مضبوط کرنے کے لیے قونصل خانہ مستقبل میں بھی اس طرح کی موضوعاتی نمائشوں کا انعقاد جاری رکھے گا۔

گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ آئندہ سال چین پاکستان سیاحت اور تبادلے کا سال ہو گا اور چین بیجنگ میں گندھارا آرٹ نمائش کی میزبانی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ چھوٹی سی نمائش چین پاکستان سیاحت اور تبادلے کے سال کے لیے ایک اچھے نقطہ آغاز کے طور پر کام کرے گی اور ہمارے لوگوں کے دل ایک ساتھ دھڑکیں گے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوںنے کہا ثقافتیں متنوع ہیں، اور تہذیبیں مختلف ہوتی ہیں۔ تاہم، وہ تنازعات یا تصادم کے لیے نہیں بنائے گئے ہیں۔ ثقافتوں اور تہذیبوں کا حتمی مقصد مکالمہ، رواداری، پرامن بقائے باہمی، ہم آہنگی، اور مشترکہ ترقی ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ نمائش ہماری روایتی دوستی کو مستحکم کرنے اور ہمارے دوطرفہ تعاون اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد کو صحیح طریقے سے پورا کرے گی۔ گوادر پرو کے مطابقانہوں نے پاکستان (چین) شیڈونگ چیمبر آف کامرس اور الحمرا آرٹس کونسل کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری، آئی آئی آر ایم آر کے چیئرمین محمد مہدی، صدر یاسر حبیب خان، سابق سفارت کار، چائنہ اوورسیز ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور دیگر معززین نے نمائش میں شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سارا ٹبر چوری کی گھڑیاں بیچنے اور بکوانے پر...

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سارا ٹبر سرکاری توشہ خانہ سے چوری کی گھڑیاں بیچنے اور بکوانے پر لگا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ گھڑی گھڑی چوری کی گھڑیوں کی نت نئی کہانیاں منظر عام پر آ رہی ہیں، چوری کی گھڑیاں پی ٹی آئی کی سیاست کیلئے گھڑیال بن چکی ہیں۔ وزیر ریلوے و ہوابازی کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ افسوس ! مفت خوری اورٹکے ماری کے عادی مرشد کوئی جائز کاروبار کرلیتے تو ممنوعہ فارن فنڈنگ وصولی، صدقہ و خیرات خوری اور گھڑیاں چوری کرنے سے بچ جاتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اعظم سواتی کیخلاف مقدمات پر سندھ حکومت، پراس...

سندھ ہائیکورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف صوبے میں درج 6 مقدمات کے اندارج سے متعلق درخواست پر سندھ حکومت، پراسیکیوٹر جنرل اور آئی جی پولیس کو نوٹس جاری کردیے۔ جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف سندھ میں درج 6 مقدمات کے اندراج سے متعلق عثمان سواتی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس کے کے آغا نے استفسار کیا کہ جس کیخلاف مقدمات ہیں وہ کہاں ہیں؟ درخواستگزار کے وکیل انور منصور خان ایڈووکیٹ نے بتایا کہ اعظم سواتی گرفتار ہیں، انہیں کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔ پورے ملک میں ایک ہی ایشو پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ یہ مقدمات سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔ 5 مقدمات کراچی اور ایک مقدمہ قمبر میں درج کیا گیا ہے۔ عدالت نے سندھ حکومت، پراسیکیوٹر جنرل اور آئی جی پولیس سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایس پیز کو درج مقدمات سے متعلق 22 دسمبر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بلوچستان کے سرد علاقوں کے سکولز میں اڑھائی م...

بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے کے سرد علاقوں کے سکولز میں اڑھائی ماہ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ بلوچستان کے سرد علاقوں کے سکولز میں اڑھائی ماہ کی تعطیلات دسمبر سے آئندہ سال فروری تک جاری رہیں گی۔ سیکرٹری تعلیم بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے سرد علاقوں کے سکولز میں 16 دسمبر سے 28 فروری 2023 تک تعطیلات رہیں گی۔ واضح رہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 18 اضلاع کے سکولز میں موسم سرما کے دوران اڑھائی ماہ کی تعطیلات کی جاتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان اور چین کے درمیان میڈیکل تعاون کے مع...

پاکستان اور چین کے درمیان میڈیکل تعاون کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ، معاہدے کا مقصد چین اور پاکستان کے درمیان طبی آلات کی مصنوعات اور جدید طبی مصنوعات پر تعاون کو فروغ دینا ہے،طبی عملے کی تربیت میں بھی تعاون کرنے کی کوششیں کی جائیں گی۔ گوادر پرو کے مطابق شنگھائی میں منعقد ہونے والی میڈیکل ڈیوائس انوویشن اینڈ ایپلیکیشن سے متعلق کانفرنس میں تین چینی اور پاکستانی ایسوسی ایشنزکے درمیان میڈیکل تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے پر شنگھائی ہائی اینڈ میڈیکل ایکوپمنٹ انوویشن سنٹر، چائنا پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (سی پی ایم اے) اور جرنل آف اکنامک افیئرز پاکستان کے درمیان دستخط ہوئے۔ گوادر پرو کے مطابق دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی پی ایم اے کے صدر محمد شہباز نے کہا کہ چین پاکستان میڈیکل کوریڈور کے حصے کے طور پر طبی آلات کی صنعت میں تعاون کے لیے سہ فریقی معاہدے پر دستخط کرنا بہت خوشی کی بات ہے، انہوں نے مزید کہا کہ فریقین فعال طور پر 'حکومت، صنعت، یونیورسٹی، تحقیق، طب اور اطلاق' کا ایک مربوط جدت کا نظام بنائیں۔ گوادر پرو کے مطابق گوادر پرو کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر نے کہا کہ اس معاہدے کا مقصد چین اور پاکستان کے درمیان طبی آلات کی مصنوعات اور جدید طبی مصنوعات پر تعاون کو فروغ دینا ہے۔

ایم او یو کے مطابق، ٹرائیڈ ایک مناسب وقت پر چین پاکستان بین الاقوامی طبی نمائش کا انعقاد کرے گا، جس میں ادویات، طبی آلات کی مصنوعات اور طبی سروسز کی نمائشیں شامل ہیں۔ طبی عملے کی تربیت میں بھی تعاون کرنے کی کوششیں کی جائیں گی، خاص طور پر اعلیٰ درجے کے طبی آلات کے استعمال میں۔ شہباز نے گوادر پرو کو بتایا کہ تینوں فریق ''بیلٹ اینڈ روڈ'' چائنا پاکستان میڈیکل فورم کے لیے مشترکہ طور پر تیاری بھی کریں گے، جو کہ چین اور پاکستان میں باری باری منعقد ہونا ہے،طبی صنعت کا تعاون انضمام کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے ماہرین اور طبی آلات کارپوریشنز کو مدعو کیا جائے گا۔ شنگھائی ہائی اینڈ میڈیکل ایکوپمنٹ انوویشن سینٹر ایک جدید میڈیکل ڈیوائس کوآپریشن پلیٹ فارم ہے جسے چین کی یونیورسٹی آف شنگھائی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (USST) اور دیگر اداروں نے شروع کیا ہے۔ یہ معاہدہ کانفرنس میں دستخط کیے گئے آٹھ معاہدوں میں سے ایک ہے۔ شنگھائی یونیورسٹی برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام میڈیکل ڈیوائس انوویشن اینڈ ایپلیکیشن فورم کو بیلٹ اینڈ روڈ (BRI) سے منسلک ممالک کے درمیان طبی آلات کی صنعت میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جب معاشی بحران بڑھنے لگتا ہے تو یہ آڈیو لیک...

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب معاشی بحران بڑھنے لگتا ہے تو یہ آڈیو لیک کر دیتے ہیں، بھوکی عوام سڑکوں پر نکل آئی تو لگ پتہ جائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ مسائل اتنے سنگین ہوگئے ہیں کہ حکومت ملک نہیں چلا سکتی، قبل ازوقت انتخابات ہی سیاسی اور معاشی عدم استحکام سے نجات ہے، حکومت نے دیر کی تو گاڑی ہاتھ سے چھوٹ جائے گی۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی شہادت میں جے آئی ٹی پر اہم ذمہ داری آگئی ہے کیونکہ ادارے اور عدلیہ ہی اہم ہیں، 4 روزکیلئے عمرہ پر آیا ہوں کیونکہ سب کچھ یہیں سے ملتا ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ 300 روپے کلو پیاز اور 200 روپے کلو ٹماٹر غریب کھائے گا کیا؟، زرعی ملک غذائی قلت سے دوچار ہو سکتا ہے، PDM کیلئے عوام کے آگے ہتھیار ڈالنے کا آخری موقع ہے، امپورٹس پر پابندی، ترسیلات کم، ڈالر نایاب، الیکشن ہی مسائل کا واحد حل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بلاول بھٹو کی سنگاپور کے وزیر خارجہ سے ملاقا...

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سنگاپور کے ہم منصب ڈاکٹر ویون بالا کرشنن سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ دورہ سنگاپور کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے پاکستان اور سنگاپور کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں وزرا خارجہ نے ایشیا پیسفک میں آسیان کے زیرقیادت عمل کے لئے حمایت کا اظہار بھی کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری انڈونیشیا کے دورے کے بعد گزشتہ رات سنگاپور پہنچے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں کرپ...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرکے معاشی و انتظامی تباہی کا باعث بنتی ہے،کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں کرپشن بڑی رکاوٹ ہے، ن لیگ کے سابقہ دور کے گواہ عالمی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے انڈیکس ہیں،سیاست میں کرپشن کو انتقام کا ذریعہ بنانے کے رواج کو ختم کرنا ہوگا،کرپشن کو ذاتی انتقام کی بھینٹ چڑھانے کیلئے آلے کے طور پر استعمال کیا گیا،انسداد کرپشن کیلئے سیاسی حلقوں کو واضح روڈ میپ بنانے کی ضرورت ہے۔جمعہ کے روز انسداد کرپشن کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سے کرپشن کا ناسو ختم کرنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں،کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں کرپشن بڑی رکاوٹ ہے،کرپشن ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرکے معاشی و انتظامی تباہی کا باعث بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرتی اقدار کا زوال معاشرے میں کرپشن کی شرح بڑھاتا ہے، کرپشن سے قوم کا پیسہ شرپسند عناصر کے ہاتھوں میں جانے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے، 2013سے2018تک ن لیگ کے دور حکومت میں کرپشن کی شرح نیچے آئی،ن لیگ کے سابقہ دور کے گواہ عالمی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے انڈیکس ہیں،شفاف طریقے سے اربوں ڈالر کے سی پیک اور دوسرے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے۔ان کامزید کہنا تھا کہ سیاست میں کرپشن کو انتقام کا ذریعہ بنانے کے رواج کو ختم کرنا ہوگا،گزشتہ دور میں کرپشن کے جھوٹے الزامات لگا کرسیاسی حریفوں کو قید کیاگیا،کرپشن کو ذاتی انتقام کی بھینٹ چڑھانے کیلئے آلے کے طور پر استعمال کیا گیا،انسداد کرپشن کیلئے سیاسی حلقوں کو واضح روڈ میپ بنانے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

#جريدة_الرياض تنفرد ..وتصنع رواية عالمية .....

جريدة_الرياض تنفرد ..وتصنع رواية عالمية .. والصحف الصينية والعالمية تعيد بث المقالة نقلا عنها . رئيس جمهورية الصين الشعبية يكتب لـ «الرياض» شراكتنا استراتيجية

شاملة #الرئيس_الصيني_في_السعودية

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

قصص النجاح تتوالى . الإعلان عن نجاح الوساطة...

قصص النجاح تتوالى . الإعلان عن نجاح الوساطة الإماراتية السعودية المشتركة بشأن الإفراج وتبادل مسجونين بين الولايات المتحدة الأمريكية وروسيا الاتحادية

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب ۔ ریاض ۔ میڈیا تعاون فورم

سعودی عرب کے ریاض میں منعقدہ چائنہ ۔ عرب میڈیا تعاون فورم 2022ء میں شریک مہمانوں کی ایک تصویر۔(شِنہوا)

۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب ۔ ریاض ۔ میڈیا تعاون فورم

سعودی عرب کے ریاض میں منعقدہ چائنہ ۔ عرب میڈیا تعاون فورم 2022ء میں شریک مہمانوں کی ایک تصویر۔(شِنہوا)

۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب ۔ ریاض ۔ میڈیا تعاون فورم

سعودی عرب کے ریاض میں منعقدہ چائنہ ۔ عرب میڈیا تعاون فورم 2022ء میں شریک مہمانوں کی ایک تصویر۔(شِنہوا)

۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب ۔ ریاض ۔ میڈیا تعاون فورم

سعودی عرب کے ریاض میں منعقدہ چائنہ ۔ عرب میڈیا تعاون فورم 2022ء میں شریک مہمانوں کی ایک تصویر۔(شِنہوا)

۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب ۔ ریاض ۔ میڈیا تعاون فورم

سعودی عرب کے ریاض میں منعقدہ چائنہ ۔ عرب میڈیا تعاون فورم 2022ء میں شریک مہمانوں کی ایک تصویر۔(شِنہوا)

۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں