• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

سعودی عرب ۔ ریاض ۔ میڈیا تعاون فورم

سعودی عرب کے ریاض میں منعقدہ چائنہ ۔ عرب میڈیا تعاون فورم 2022ء میں شریک مہمانوں کی ایک تصویر۔(شِنہوا)

۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب ۔ ریاض ۔ میڈیا تعاون فورم

سعودی عرب کے ریاض میں منعقدہ چائنہ ۔ عرب میڈیا تعاون فورم 2022ء کا ایک منظر۔(شِنہوا)

چین ۔ غیر ملکی تجارت ۔ توسیع

چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو میں لیان یون گانگ بندرگاہ کے کنٹینر ٹرمینل کا ایک منظر۔(شِنہوا)

۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا نوول کرونا ائرس...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت ٹرانسپورٹ نے شعبہ نقل وحمل میں نوول کرونا وائرس کی روک تھام و کنٹرول کے اقدامات کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ایک نوٹس جاری کیا ہے۔

جمعرات کو جاری کی جانیوالی دستاویز کے مطابق بین علاقائی مسافروں کو اپنی آمد پر منفی ٹیسٹ نتیجہ فراہم کرنے یا اپنا ہیلتھ کوڈ یا آمد پر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تمام سطحوں پر ٹرانسپورٹیشن حکام کم خطرہ والے علاقوں میں مسافروں کی خدمات کو من مانی طور پر معطل یا محدود نہ کریں۔

نوٹس کے مطابق حکام سے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ وبائی امراض کی روک تھام و کنٹرول کی بنیاد پر ایکسپریس وے سروس ایریاز، پورٹ ٹرمینلز، ریلوے سٹیشنز، ہوائی اڈوں اور پوسٹل سروس ڈسٹری بیوشن سینٹرز کو بغیر اجازت بند نہ کریں۔

۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی سائنسدانوں کی دو کامیابیاں 2022 کی ٹاپ...

بیجنگ(شِنہوا) چینی سائنسدانوں کی دو کامیابیوں کو فزکس کے شعبہ میں سال2022 کی 10 بہترین طبیعیات کی کامیابیوں میں شامل کیا گیا ہے،  طبیعیات اور بین الضابطہ سائنس کے جریدے، فزکس ورلڈ کے ایڈیٹرز پینل نے ان کامیابیوں کو منتخب کیا ہے۔ سائنس پبلشرکی جانب سے جمعرات کو اعلان کردہ نتائج کے مطابق، چین کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پروفیسر پین جیان ویی کی قیادت میں محققین کی جانب سے تیار کردہ تھری ایٹم الٹرا کولڈ گیس کو ٹاپ 10 کامیابیوں میں جگہ دی گئی ہے۔ پین کے گروپ نے ٹرپل اٹامک مالیکیولز کی ایک الٹرا کولڈ  بھاری گیس بناتے ہوئے ایک تجرباتی سنگ میل حاصل کیا جو کوانٹم کیمسٹری کے شعبے کے لیے متعدد تحقیقی مواقع فراہم کرتا ہے۔ ایڈیٹرز نے کہا کہ ان کی اس تحقیق نے، ہارورڈ یونیورسٹی کی اسی طرح کی کوششوں کے ساتھ، طبیعیات اور کیمسٹری میں، الٹرا کولڈ کیمیکل ری ایکشنز، کوانٹم سمولیشن کی نئی  اشکال  اور بنیادی سائنس کے ٹیسٹ کے ساتھ نئی تحقیق کی راہ ہموار کی ہے۔بیجنگ کے نیشنل سنٹر فارنینو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے منسلک لیو شن فینگ کی ٹیم نے جدید ترین سیمی کنڈکٹرز کے لیے ایک نیا مواد تجویز کیا۔اس ٹیم کی تحقیق کو بھی سالانہ ٹاپ 10 رینکنگ میں جگہ دی گئی ہے۔

۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں شہریوں کو کوویڈ۔19 اینٹیجن سیلف ٹیسٹ...

بیجنگ(شِنہوا)چین میںکوویڈ۔19 کا سیلف اینٹیجن ٹیسٹ کرنے سے متعلق رہنمائی کیلئے ایک سکیم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں کوویڈ۔19 ٹیسٹ کرانے کے خواہشمند ، پرہجوم جگہوں پر کام کرنیوالے اور معمرافراد کی رہنمائی کی جائیگی۔

کوویڈ۔19 کیخلاف ریاستی کونسل کے مشترکہ روک تھام و کنٹرول میکانزم کی جانب سے جمعرات کے روز جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اینٹیجن کٹس کے ساتھ مثبت ٹیسٹ نتائج والے افراد میں اگر علامات ظاہر نہ ہوں یا ہلکی علامات ظاہر ہوں تو وہ گھر پر ہی قرنطینہ کر سکتے ہیں اور علاج کیلئے مناسب ادویات لے سکتے ہیں۔

ان کی حالت مزید بگڑ جاتی ہے تو وہ کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کی مدد سے علاج کیلئے طبی اداروں کے فیور کلینک سے رجوع کریں۔

۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین اور عرب ممالک کے دوستانہ تبادلوں اور تعا...

ریاض(شِنہوا) چین اور عرب ممالک کے درمیان دوستانہ تبادلوں اور تعاون کی عکاسی کرنیوالی ایک تصویری نمائش گزشتہ روز ریاض میں شروع ہو گئی ہے۔

چین کے اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس اور شِنہوا نیوز ایجنسی کے زیر اہتمام 3 روزہ تقریب کا انعقاد سعودی دارالحکومت کے ثقافتی محل میں کیا جا رہا ہے۔

شِنہوا نیوز ایجنسی کے چائنہ فوٹو آرکائیوز سے منتخب کردہ نمائش میں شامل 103 تصاویر میں اقتصادی، سماجی و ثقافتی تبادلوں اور تعاون، نوول کرونا وائرس وبائی امراض کے خلاف مشترکہ جنگ اور چین اور عرب ریاستوں کے درمیان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے اہم لمحات کو محفوظ کیا گیا ہے۔

مغربی کنارے میں جھڑپیں ، 3 فلسطینی جاں بحق

جنین(شِنہوا) مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 فلسطینی جنگجو جاں بحق ہو گئے ہیں۔

جمعرات کی صبح ایک سرکاری بیان میں فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ  اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 3 فلسطینی جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔

بیان میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں ۔ لیکن مقامی اور سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شہر کے مرکزی چوک پر دھاوا بولتے ہوئے ایک فلسطینی گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی جنگجو طارق الدمیج ، صدیقی زکارنہ اور عطاء شلبی مارے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد درجنوں فلسطینی جنگجوؤں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، مزید بتایا کہ ایک فلسطینی جنگجو شدید زخمی ہوا ہے۔

دریں اثناء اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک پریس بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج کی ایک خصوصی فورس نے ایک فوجی کارروائی کی ہے جس کا مقصد اسرائیلی سیکورٹی فورسز کو اسرائیل کے خلاف حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں مطلوب فلسطینیوں کو گرفتار کرنا تھا۔

۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ باہمی طور پر...

مونٹریال، کینیڈا(شِنہوا) چین کے وزیربرائے حیاتیاتی ماحول وماحولیات اور اقوام متحدہ کے حیاتیاتی تنوع کنونشن کے فریقین کی کانفرنس (کاپ 15) کے 15ویں اجلاس کے صدر ہوانگ رن چھیو نے کہا ہے کہ چین کے طرزعمل اورحیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں کامیابیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ باہمی طور پرالگ نہیں ہیں کیونکہ انسان اور فطرت ہم نصیب تقدیر کا حامل معاشرہ ہے۔

چینی وزیر نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز یہاں کاپ 15کے دوسرے مرحلے میں چینی پویلین کے افتتاح کے موقع پرکیا۔

چینی پویلین 7 سے 18 دسمبر تک مختلف عنوانات کے ساتھ 26 سائیڈ ایونٹس کا انعقاد کرے گا۔ اس موقع پر ہونے والی  پہلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوانگ نے کہا کہ یہاں کی جانے والی کوششیں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ پرعالمی اتفاق رائے کو مزید مستحکم  کریں گی اور "2020 کے بعد کے عالمی حیاتیاتی تنوع فریم ورک" تک پہنچنے میں مدد فراہم کریں گی،جومونٹریال میں میں 7سے 19 دسمبرتک جاری  کاپ 15 کے دوسرے مرحلے کا اہم مقصد ہیں۔

ہوانگ نے کہا کہ چین نے زمینی ماحولیاتی نظام کی 90 فیصد اقسام اور اپنی 74 فیصد اہم محفوظ جنگلی حیات کی آبادی کو مؤثر طریقے سے محفوظ کیا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ چین کے نئے جنگلات کا رقبہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے، اور 300 سے زیادہ نایاب اور خطرے سے دوچار جنگلی حیات کی آبادی کو بحال کیا گیا ہے۔ 

۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی محققین نے چھوئے بغیر دل کی ای سی جی کر...

بیجنگ(شِنہوا) چینی محققین نے انسانی دل کی الیکٹروکارڈیوگرام (ای سی جی) کے لیے مانیٹرنگ کا ایک ایسا طریقہ وضع کیا ہے جس میں چھاتی پر الیکٹروڈ لگانے یا کپڑے اتارنے کی ضرورت نہیں۔

جریدے آئی ای ای ای ٹرانزیکشنز میں موبائل کمپیوٹنگ کے حوالے سے شائع ہونے والے ایک آرٹیکل کے مطابق ای سی جی کی مانیٹرنگ کےموجودہ طریقہ کارمیں الیکٹروڈزکو جسم کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے جو مریض کے لیے ایک ناخوشگوار تجربہ ہے۔اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کنٹیکٹ لیس ای سی جی مانیٹرنگ کی ضرورت کی نشاندہی کی گئی۔

کارڈیک الیکٹریکل مکینیکل سرگرمیاں اچھی طرح سے مربوط پیٹرن میں منسلک ہوتی ہیں۔ تحقیقی مضمون کے مطابق، چین کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محققین نے کارڈیک مکینیکل اور برقی سرگرمیوں کے درمیان رکاوٹ کو ختم کرتے ہوئے کانٹیکٹ لیس ای سی جی مانیٹرنگ  کا طریقہ وضع کیا ۔ 

۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پوسٹ 2020 گلوبل ایکشن پلان کے ہدف کے ساتھ ی...

مونٹریال، کینیڈا(شِنہوا) حیاتیاتی تنوع سے متعلق اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطحی کانفرنس مونٹریال میں  شروع ہو گئی۔ کانفرنس سے عالمی برادری کو  کرہ ارض پر موجود انواع اور ماحولیاتی نظام کو بچانے اور تحفظ  کے لیے عالمی ایکشن پلان حاصل کرنے کا مواقع ملے گا۔  7 سے 19 دسمبر تک جاری رہنے والی  اقوام متحدہ کے حیاتیاتی تنوع کنونشن (کاپ 15) کے فریقین کی کانفرنس کے 15ویں اجلاس کے دوسرے مرحلے میں دنیا بھرسے مذاکرات کار شریک ہیں،جو صدی کے وسط تک ٹرانسفارمیشنل تبدیلی کے حصول کے لیے پرعزم اہداف اور مخصوص عملی اہداف کے ساتھ ایک نئے عالمی حیاتیاتی تنوع فریم ورک کی منظوری کے لیے کوشاں ہیں۔

اجلاس کے صدر چین کے حیاتیاتی ماحول اور ماحولیات کے وزیر ہوانگ رن چھیو نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو "2020 کے بعد کے عالمی حیاتیاتی تنوع فریم ورک کی منظوری  کی توقع ہے اوراسے امید ہے کہ کاپ 15 عالمی حیاتیاتی تنوع کے نقصان کو دور کرنے کا ایک اہم موقع ہوگی۔"

اپنے افتتاحی خطاب میں ہوانگ نے کہا کہ  کانفرنس کے فریقین، بین الاقوامی تنظیموں اور اسٹیک ہولڈرز سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اجلاس میں تعاون کے جذبے، سیاسی عزم، خلوص اور لچک کا مظاہرہ  اور مضبوط اتفاق رائے پیدا کرتے ہوئے کلیدی مسائل کے حل کے لیے فعال طور پر سمجھوتے پر پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے فریقین پرسیاسی وعدے کرنے، بین الاقوامی مالیاتی ان پٹ میں اضافہ جاری رکھنے اور مشاورتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے پر زوردیا۔

۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صدرکی پی آر سی نیشنل ہسٹری ایسوسی ایشن...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ نے ملک کی نیشنل ہسٹری ایسوسی ایشن  کو اس کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباددی ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین صدر شی نے مبارکباد کے خط میں ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر اور تمام شعبوں میں چینی قوم کی عظیم تجدید کو آگے بڑھانے کے لیے  اپنی تاریخ پر بھروسہ رکھنے، عظیم تر تاریخی کامیابیوں کی نمائش اور نئی شراکتیں کرنے کے لیے متحدہ  کوششوں کے لیے تحریک کا ایک طاقتور ذریعہ بننے پر زور دیا۔ خط میں، شی نے کہا کہ نیشنل ہسٹری ایسوسی ایشن کے قیام کے بعد سے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران، ایسوسی ایشن نے ملکی تاریخ کی تحقیق، تشہیر اور تعلیم کو آگے بڑھانے کے مقصد میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ شی نے ایسوسی ایشن کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ صحیح سیاسی رجحان پرقائم اور تاریخی میٹریلزم کو برقرار رکھے اور مارکسزم کی رہنمائی پر عمل کرے جو چینی سیاق و سباق اور وقت کی ضروریات کے مطابق ہے۔شی نے عوامی جموریہ چین کی تاریخ کے اہم موضوعات اور رجحانات کو پوری طرح سمجھنے اور تحقیق، تشہیر اور تعلیمی کوششوں کو مسلسل بہتر بنانے کی کوششوں پر زور دیا۔

چین کے بیمہ پالیسی شعبہ کی ادائیگیوں کی صلاح...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے بیمہ سیکٹر میں رواں سال کی ابتدائی 3 سہ ماہیوں کے دوران مستحکم آپریشن اور مناسب سالوینسی برقرار رہی ہے۔

ملک میں بینکنگ اور بیمہ کے ریگولیٹر "چائنہ بینکنگ اینڈ انشورنس ریگولیٹری کمیشن" نے بتایا کہ ریگولیٹری میٹنگ کے جائزہ کے مطابق ستمبر کے آخر تک 181 بیمہ کنندگان کا اوسط جامع سالوینسی تناسب 212 فیصد اور ان کا اوسط بنیادی سالوینسی تناسب 139.7 فیصد تھا۔

کمیشن نے مزید کہا کہ سیکٹر میں سالوینسی کا تناسب ایک مناسب حد کے اندر رہا ہے اور خطرات عام طور پر قابل کنٹرول ہیں۔

خاص طور پر پراپرٹی انشورنس کمپنیوں، لائف انشورنس کمپنیوں اور ری انشورنس کمپنیوں کا اوسط جامع سالوینسی تناسب بالترتیب 238.9 فیصد ، 204 فیصد اور 309.1 فیصد رہا ہے۔

سالوینسی کا تناسب بیمہ کنندہ کی جانب سے اپنے قرض اور دیگر ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی صلاحیت کی ایک کلیدی اکائی ہے۔

کمیشن نے کہا کہ وہ مالیاتی خطرات سے بچنے کیلئے اس شعبے کی نگرانی کو سخت کرے گا۔

۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین آر ای آئی ٹیز کے پائلٹ پروگرام کو مزید ش...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں مزید شعبوں کو شامل کرنے کیلئے ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ(آر ای آئی ٹیز) کیلئے پائلٹ اسکیم کو وسعت دی جائیگی۔

چائنہ سیکورٹیز ریگولیٹری کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لی چھاؤ نے کہا کہ نئی توانائی، تحفظ آب ، نئے انفراسٹرکچر اور بنیادی ڈھانچے کے دیگر شعبوں میں آر ای آئی ٹیز کی مصنوعات تیار کرنے کیلئے کوششیں تیز کی جائینگی۔

لی نے مزید کہا کہ چین ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ مارکیٹ میں کم کرائے والے مکانوں کے منصوبوں کی ترقی کو فروغ دیگا اور مارکیٹ پر مبنی طویل المدتی کرایہ داری اور کمرشل رئیل اسٹیٹ سیکٹرز کا احاطہ کرنے کیلئے آر ای آئی ٹیز کے پائلٹ پروگرام کو وسعت دینے پر غور کریگا۔

آر ای آئی ٹیز کی مصنوعات  رئیل اسٹیٹ کے منصوبوں کو تیار کرنے کی خاطر سرمایہ جمع کرنے کیلئے مالیاتی ٹولز ہیں ۔ چین نے 2020ء میں عوامی ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کا پائلٹ پروگرام شروع کیا تھا۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق نومبر کے اختتام تک کل 24 آر ای آئی ٹیز انفراسٹرکچر مصنوعات کی منظوری اور 22 کا اندراج کیا گیا تھا ، جس سے 75 ارب یوآن(تقریباً 10 ارب 77 کروڑ امریکی ڈالر) اکٹھے ہوئے ہیں۔

۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا امریکہ سے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخ...

بیجنگ(شِنہوا)چین نےامریکہ پرزور دیا کہ وہ تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرتے ہوئے چینی علاقے کے ساتھ فوجی روابط ختم کرے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یہ مطالبہ جمعرات کو باقاعدہ پریس بریفنگ میں  امریکہ کی جانب سے تائیوان کو طیاروں کے پرزہ جات اور آلات کی فروخت کی منظوری سے متعلق رپورٹس پرایک سوال کے جواب میں کیا۔

ماؤ نے کہا کہ چینی علاقے تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت ایک چین کے اصول اورچین-امریکہ تین مشترکہ دستاویزات خصوصاً17 اگست کے اعلامیہ کی شرائط  کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اسلحے کی فروخت چین کی خودمختاری اورسلامتی کے مفادات اور آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کے لیے نقصان دہ ہے جس سے "تائیوان کی آزادی" کی  علیحدگی پسند قوتوں کو غلط پیغام جاتا ہے۔  ماؤ نے کہا کہ چین امریکہ کے اس اقدام سے سخت غیر مطمئن اوراس کی بھرپور  مخالفت کرتا ہے اور اپنی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کا مضبوطی سے دفاع کرے گا۔ 

عالمی برادری سوڈان میں سیاسی تبدیلی کی حمایت...

اقوام متحدہ(شِنہوا)چین نےعالمی برادری پر زور دیا کہ وہ سوڈان میں سیاسی تبدیلی کے عمل کی حمایت کرے، کیونکہ پابندیوں کے کوئی مثبت نتائج برآمد نہیں ہوں گے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے سوڈان کے حوالے سے ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ  بین الاقوامی برادری کو سوڈانی جماعتوں کی حمایت کرتے ہوئے سوڈانی قیادت اور سوڈانی ملکیت کے اصول کو برقرار رکھنا چاہیے تاکہ سیاسی تبدیلی کو مستحکم انداز میں آگے بڑھانے کے لیے بات چیت اور مشاورت جاری رکھی جا سکے۔ چینی سفیر نے کہا کہ معاشی امداد اورقرضوں میں ریلیف کی منسوخی  کے ذریعے سوڈان پر دباؤ ڈالنا اس کے عوام کے لیے اجتماعی سزا سے کم نہیں ہے،اس طرح کے عمل کو ترک کرنا چاہیے کیونکہ اس سے مسائل حل ہونے کے بجائے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ گینگ نے کہا کہ چین سوڈان کی فوجی اور سویلین سیاسی قوتوں کے درمیان طے پانے والے سیاسی فریم ورک معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ 

صدرشی کا دورہ ، چین اورعرب دنیا کے لیے مشترک...

ریاض (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ سعودی عرب کے  شاہ سلمان بن عبدالعزیز آ ل سعود کی دعوت پر سعودی عرب کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ وہ چین اورعرب ریاستوں کےپہلے سربراہی اجلاس اورچین ۔خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بدھ کے روز یہاں پہنچے تھے ۔

وسیع طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ شی جن پھنگ کا یہ دورہ عرب دنیا کے ساتھ چین کے تعاون کو مزید فروغ دے گا۔ اس سے  خطے میں امن اور خوشحالی کو فروغ ملے گا اور نئے دور کے لیے مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین ۔عرب برادری  کی مشترکہ تعمیر کا راستہ طےکیا جائے  گا۔

دنیا ایک بار پھر نازک موڑ پر ہے۔ عالمی چیلنجز کی ایک بڑی تعداد جیسا کہ سست رفتار عالمی معیشت، مختلف بلاکس کے درمیان  بڑھتی ہوئی سیاست اور  دولت  کی وسیع ہوتی ہوئی تفریق  کے ساتھ ساتھ خوراک اور سلامتی کے بڑھتے ہوئے بحران انسانیت کے عزم اور دانش کا امتحان لے رہے ہیں۔

اسی  پس منظر میں چین اور عرب ملکوں  کو پہلے سے کہیں زیادہ تعاون کو مضبوط بنانے اور مختلف بین الاقوامی چیلنجز پر قابو پانے کے لیے اکٹھے ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

شی نے یکم نومبر کو 31ویں عرب لیگ (اے ایل ) سربراہی اجلاس کے لیے اپنے تہنیتی  پیغام میں کہا کہ  چین نئے دور کے لیے مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین ۔عرب برادری  کی تعمیر کے لیے مشترکہ کوششوں اور عرب ملکوں  کے ساتھ مل کر باہمی تعاون کوفروغ دینے  اور تعاون کو وسعت دینے کے لیے تیار ہے ۔ تاکہ چین عرب تعلقات اور  عالمی امن اور ترقی کے لیے ایک روشن مستقبل تشکیل دیا جا سکے۔ 

موجودہ حالات میں چین اور عرب ملکوں  کے لیے چین ۔عرب ریاستوں کا پہلاسربراہی اجلاس ایک تذویراتی  انتخاب ہے۔ دونوں  ملکوں کے رہنما مستقبل کے تعاون کے لیے لائحہ عمل طے کریں گے، دوطرفہ تعلقات کو جدید خطوط پر استوارکریں گے اور عالمی نظم و نسق، ترقی اور سلامتی اور تہذیبوں کے درمیان مکالمے جیسے اہم مسائل پر اپنے اتفاق رائے کو مزید مستحکم کریں گے۔

چین اورخلیج تعاون کونسل  کے سربراہی اجلاس سے  ایک موقع کے طور پر  فائدہ اٹھاتے ہوئے فریقوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی دوستی  کی  روایت کو برقرار رکھیں گے،مستقبل میں تعاون کے لیے ایک لائحہ عمل تیار کریں گے اور مشترکہ ترقی کو فروغ دیں گے۔

چین اورعرب ملکوں نے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مختلف ثقافتوں اور قوموں کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی بہترین  مثال قائم کی ہے۔

 70 سال قبل عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد سے چین اور عرب ملکوں  نے ایک دوسرے کا احترام کیا ہے، ایک دوسرے سے  مساوی برتاؤ  کیا  ہے، باہمی فائدے حاصل کیے ہیں اور ایک دوسرے سے سیکھا ہے۔

چین ۔ عرب شراکت داری کے استحکام میں بیلٹ این...

بیجنگ (شِنہوا) جغرافیائی اعتبار سے بہت دور چین اور عرب دنیا قدیم شاہراہ ریشم کے ساتھ دوستانہ تبادلے کی ایک طویل تاریخ سے منسلک ہیں  جس نے انہیں بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں قدرتی شراکت دار بنا دیا ہے۔

اب جبکہ دونوں فریقین زیادہ مثبت مشترکہ ترقی اور روشن مشترکہ مستقبل کی جانب پیش قدمی کے لیے تیار ہیں، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اس میں بہت بڑا کردار ادا کرسکتا ہے۔

چین کے صدر شی جن پھنگ چین ۔عرب ممالک کے پہلے سربراہ اجلاس اور چین۔ خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ چکے ہیں وہ سعودی عرب کا سرکاری دورہ بھی کر رہے ہیں۔

یہ چین ۔عرب تعلقات میں تاریخی واقعات ہیں۔ یہ دونوں فریقوں کی جانب سے اپنی اسٹریٹجک شراکت داری اور باہمی فائدہ مند تعاون کو آگے بڑھانے ،عالمی مشکلات سے نمٹنے اور اس مشکل وقت میں عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں مل کر کام کرنے کے پختہ یقین اور مضبوط عزم کا واضح اظہار ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ اعلیٰ سطح کے تبادلوں سے چین ۔عرب دنیا کو اپنی روایتی دوستی آگے بڑھانے، مضبوط اتفاق رائے قائم کرنے اور اپنے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی اور اس طرح نئے دور کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ مشترکہ طور پر چین ۔عرب دنیا تعمیر کرنے کی ٹھوس بنیاد رکھی جائے گی۔

دونوں فریقوں کے درمیان دوستانہ رابطے زمانہ قدیم سے قائم ہیں۔ 70 برس قبل عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد سے دونوں فریق کا ایک دوسرے کا احترام کررہے ہیں ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں اور قابل ذکر نتائج کے ساتھ جیت کے تعاون کو انجام دے رہے ہیں۔

سعودی عرب۔ ریاض۔ سربراہ کانفرنس ۔ تیاریاں

سعودی عرب، ریاض میں چین ۔ خلیج تعاون کونسل سربراہ اجلاس بارے ایک اسکرین کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

سعودی عرب، ریاض کے میڈیا سینٹر میں چین ۔خلیج تعاون کونسل سربراہ اجلاس بارے ایک بورڈ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

سعودی عرب، ریاض میں چین ۔عرب ممالک سربراہ اجلاس بارے ایک اشتہار کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

سعودی عرب، ریاض میں چین ۔عرب ممالک پہلے سربراہ اجلاس اور چین۔ خلیج تعاون کونسل سربراہ اجلاس کے موقع پر ریاض کی ایک سڑک کا منظر ۔ (شِنہوا)

سعودی عرب،  ریاض میں چین ۔ خلیج تعاون کونسل سربراہ اجلاس کے میڈیا مرکز میں صحافی کام کررہے ہیں۔(شِنہوا)

چین عرب دنیا سے ہزاروں سال پرانی دوستی کو آگ...

بیجنگ (شِنہوا) پہلے چین ۔عرب سربراہ اجلاس، چین ۔خلیج تعاون کونسل سربراہ اجلاس اور سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے سرکاری دورے کے موقع پر چین کے صدر شی جن پھنگ کا ایک مضمون سعودی رونامے الر یاض میں شائع ہوا ہے۔

اس مضمون کا عنوان " اپنی ہزاروں برس پرانی دوستی کو آگے بڑھائیں اور مشترکہ طور پر ایک بہتر مستقبل بنائیں" ۔ ہے۔

اپنے مضمون میں شی جن پھنگ نے لکھاہے کہ میں ریاض واپس آ رہا ہوں اور اپنے ساتھ چینی عوام کی گہری دوستی لا رہا ہوں۔

میں یہاں اپنے عرب دوستوں کے ساتھ پہلی چین۔ عرب ریاستوں کی سربراہ کانفرنس اور چین ۔خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے پہلے سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے اور سعودی عرب کا سرکاری دورہ کرنے آیا ہوں۔

یہ دورہ ماضی کی بنیاد پر تعمیر اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ ایک بہتر مستقبل کے آغاز کے سفر کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ دورہ ہماری روایتی دوستی کو آگے بڑھائے گا اور عرب دنیا ، خلیجی عرب ریاستوں اور سعودی عرب کے ساتھ چین کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔

یہ اعزاز ہے کہ دوستی ہزاروں برس پر محیط ہے۔

چین اور عرب ریاستوں کے درمیان تبادلے 2 ہزار برس سے زیادہ پرانے ہیں۔

زمینی شاہراہ ریشم کے ساتھ ساتھ  قافلوں کے مسلسل سلسلے اور سمندری راستے پر چلنے والی کشتیاں اس بات کی گواہ ہیں کہ کس طرح چینی اور عرب تہذیبوں نے ایشیائی براعظم میں ایک دوسرے کے ساتھ مکالمہ اور ایک دوسرے کو متاثر کیا۔

ان تبادلوں سے ہی چینی مٹی کے برتن ، کاغذ بنانے اور پرنٹنگ کی تکنیک مغرب میں متعارف کرائی گئی جبکہ عرب فلکیات ، کیلنڈر اور طب مشرق میں روشناس ہوئے۔

ہم نے سامان کی تجارت کی ، جدت طرازی کو فروغ دیا ، خیالات کا تبا دلہ کیا  اور ثقافتی تبادلے کے فوائد باقی دنیا میں پھیلائے۔ مشرق مغرب کے معاملات اور باہمی سیکھنے میں ایک شاندار باب رقم کیا ۔

چین اور خلیج کی عرب ریاستوں کے درمیان رابطوں کو اچھی طرح سے دستاویزی شکل دی گئی ہے۔ مشرقی ہان عہد کے دوران ، ایک چینی سفیر گن ینگ رومی سلطنت کے لیے اپنے مشن پر "مغربی سمندروں" یعنی خلیج تک پہنچا۔

چینی سفیروں کا خلیج کی عرب ریاستوں میں پہنچنے کا یہ پہلا سرکاری ریکارڈ ہے۔

1200 برس قبل ایک عرب ملاح ابوعبیدہ نے صحار بندرگاہ سے چین کے شہر گوانگ ژو تک  سفر کیا تھا جسے بعد میں  دلچسپ اور معروف مہم جوئی سندباد میں پیش کیا گیا۔

1980 کی دہائی میں صحار نامی جہاز نے عرب ملاح کی طرف سے دریافت قدیم راستے کی دوبارہ تلاش کی۔ یہ دونوں فریقین کے درمیان ماضی اور موجودہ تعلقات کو باہمی طور پر جوڑتا ہے۔

سعودی عرب کے ریاض میں یونیورسٹی کے طلباء کے لیے  چینی زبان میں مہارت کے مقابلے چینی پل میں ایک امیدوار حصہ لے رہی ہے۔(شِنہوا)

شی چین ۔عرب سربراہی اجلاس میں شر کت کے لئے...

ریاض ( شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ چین ۔ عرب ممالک کے پہلے سربراہی اجلاس اور چین ۔ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی ) سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ۔وہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر سعودی عرب کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔

شی جن پھنگ کا طیارہ جیسے ہی سعودی عرب کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو سعودی شاہی فضائیہ کے 4 لڑاکا طیاروں اور شاہی ایروبیٹک ٹیم کے 6 سعودی ہاک طیاروں نے اسے اپنے حصار میں لے لیا۔

طیارہ ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا تو ان کا شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔ 21 توپوں کی سلامی دی گئی، سعودی ہاکس نے چین کے قومی پرچم میں شامل سرخ اور زرد رنگ سے آسمان بھردیا۔

سعودی عرب، سعودی طیارے چین کے قومی پرچم کے رنگوں کا دھواں ریاض کے آسمان پرچھوڑرہے ہیں ۔ (شِنہوا)

جامنی رنگ کے قالین پران کا خیرمقدم ہوا۔ چین اور سعودی عرب کے قومی پرچم ہوا میں لہرارہے تھے۔ صوبہ ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر آل سعود ، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود ، چینی امور پر کام کرنے والے وزیر یاسر الرمیان ، شاہی خاندان کے دیگر اہم ارکان اور حکومت کے اعلیٰ حکام نے چینی صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔

شی جن پھنگ نے ایک تحریری بیان جاری کیا جس میں انہوں نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے سعودی عرب کی حکومت اور عوام کو گرم جوشی سے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ 32 برس قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور سعودی عرب کے اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو تقویت ملی ہے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ عملی تعاون کے نتیجہ خیز نتائج ملے ہیں ۔

سعودی عرب ، ریاض میں چینی صدر شی جن پھنگ کے خیرمقدم کے مناظر الیکٹرانک اسکرینز پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)

شی جن پھنگ نے کہا کہ 2016 میں چین سعودی عرب جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کے بعد سے شاہ سلمان اور انہوں نے باہمی تعلقات میں نمایاں پیشرفت کے لئے مل کر کام کیا ہے۔ جس سے نہ صرف ان کے عوام کو فائدہ ہوا ہے بلکہ علاقائی امن، استحکام، خوشحالی اور ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا گیا ۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ دورے میں وہ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے اور مشترکہ طور پر چین ۔ سعودی عرب تعلقات کے لئے لائحہ عمل طے کریں گے۔

شی جن پھنگ نے یہ بھی کہا کہ وہ چین عرب ممالک کے پہلے سربراہی اجلاس اور چین جی سی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کے منتظر ہیں ۔

 چین ۔عرب اور چین ۔خلیج تعاون کونسل تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے عرب ریاستوں اور خلیج تعاون کونسل ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

چین، گوانگ ڈونگ کے سینئر صوبائی قانون ساز سے...

بیجنگ (شِنہوا) گوانگ ڈونگ صوبائی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب ڈائریکٹر لی چھون شینگ کے خلاف پارٹی نظم ونسق اور قوانین کی مبینہ سنگین خلاف ورزیوں کے الزام میں تحقیقات جاری ہیں۔

ایک سرکاری اعلامیہ کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا مرکزی کمیشن برائے نظم ونسق معائنہ اور قومی نگراں کمیشن ان سے تحقیقات کررہا ہے۔ 

۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستانی ساحل کے دلکش نظارے

کراچی (شِنہوا) کراچی کے ساحل پر لوگ چہل قدمی کرتے ہیں ، جانوروں کے ساتھ کھیلتے اور ڈوبتے سورج سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

کراچی ، لو گ کلفٹن کے ساحل کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

کراچی، کلفٹن کے ساحل پر لوگ ایک  پرندے کو دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

کراچی، کلفٹن کے ساحل پر ایک شخص اپنے گھوڑے کے ساتھ چہل قدمی کررہا ہے۔ (شِنہوا)

کراچی، ساحل پر لوگ غروب آفتاب سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

کراچی، ساحل پر لوگ غروب آفتاب سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

کراچی، ساحل پر لوگ غروب آفتاب سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

کراچی، ساحل پر لوگ غروب آفتاب سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی طبی ٹیمیں نائجر اور کوموروس کی جانب ر...

نان ننگ (شِنہوا) چین کے جنوبی گوانگشی ژوانگ خوداختیار علاقہ سے طبی عملے کے  41 ارکان پر مشتمل  ایک ٹیم  بالترتیب نائجراور کوموروس کے لیے روانہ ہوئی جہاں وہ  طبی امداد کے کاموں کو سرانجام دیں گی ۔

بدھ کے روز نائجر اور کوموروس جانے والے اس  طبی عملے کی  تعداد بالترتیب 30 اور 11 ہے۔

نائجر جانے والی  میڈیکل ٹیم کے رہنما لنگ یونگ پنگ نے کہا ہم اپنی پوری  مہارت کو  بروئے کار لائیں  گے اور نائجر میں عالمی وبائی مرض کی روک تھام اور کنٹرول کے کام میں فعال کردار ادا کریں گے۔

کوموروس جانے والی  میڈیکل ٹیم کے سربراہ پان  چھن شی نے کہا کہ  اس ٹیم کا مقصد مقامی لوگوں کے ساتھ تعلیمی تبادلوں اور ڈاکٹروں اور مریضوں کی باہمی بات چیت کے ذریعے روابط  اور تبادلوں کو مستحکم بنا نا  ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال کے انتظام کے چینی تجربے کو بھی آگے بڑھانا ہےاور روایتی چینی طب کی روایات  کو پھیلانا ہے۔ 

سال 1976 میں جب سے اس خطے نے اپنی پہلی طبی ٹیم نائجر بھیجی ہے تب سے  گوانگشی نے تقریباً 700 طبی عملہ نائجر اور 150 کو کوموروس روانہ کیا ہے ۔

 انہوں نے 10 لاکھ سے زیادہ مقامی مریضوں کے لیے طبی خدمات فراہم کی ہیں اور اس وقت سے لے کر اب تک 10 ہزار  مقامی ڈاکٹروں کو تربیت  دی ہے۔

امریکہ ، لاس اینجلس کاؤنٹی میں نفرت انگیز جر...

لاس اینجلس (شِنہوا) امریکہ کی سب سے گنجان آباد کاؤنٹی لاس اینجلس میں 2021 میں ہونے والے نفرت انگیز جرائم 2002 کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

لاس اینجلس کاؤنٹی کمیشن برائے انسانی تعلقات کی جاری کردہ 2021 کی نفرت انگیز جرائم بارے رپورٹ کے مطابق کاؤنٹی میں 786 ایسے جرائم رپورٹ ہوئے جو گزشتہ برس کی نسبت 23 فیصد زائد ہے ۔

1 کروڑ سے زائد آبادی والی اس کاؤنٹی میں گزشتہ 7 برس کے دوران نفرت انگیز جرائم میں اضافے کا رجحان رہا ہے اور 2013 کے بعد اس میں 105 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2021 میں نفرت انگیز جرائم میں سے تقریباً 74 فیصد پرتشدد نوعیت کے تھے جو گزشتہ 20 برس میں سب سے زیادہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کاؤنٹی میں نفرت انگیز جرائم کی تمام کیٹگریز میں اضافہ ہوا ہے تاہم سب سے بڑا اضافہ نسلی جرائم میں تھا جو 17 فیصد اضافے سے 406 سے بڑھ کر 473 ہوگئے۔

اگرچہ کاؤنٹی ملک کی آبادی کا صرف 9 فیصد ہے تاہم افریقی امریکی ایک بار پھر غیر متناسب طریقے سے نشانہ بنے ہیں۔ اس میں نسلی نفرت جرائم کے متاثرین کا تناسب 46 فیصد ہے۔ 77 فیصد ایشین مخالف جرائم بھی ہوئے جو گزشتہ 20 برس میں سب سے بڑی تعداد ہے۔رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں سے ایک چوتھائی میں متاثرین کو وبا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قراردیا گیا تھا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مذہبی جرائم میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے اور تشدد کی شرح ریکارڈ سطح پر ہے۔ ان حملوں میں سے 74 فیصد یہودی نشانہ بنے۔

رپورٹ سے یہ بات بھی سامنےآئی ہے کہ جنسی نوعیت کے جرائم  میں بھی 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

لاس اینجلس کاؤنٹی کمیشن برائے انسانی تعلقات 1980 کے بعد سے سالانہ بنیادوں پر پولیس اداروں ، تعلیمی اداروں اور کمیونٹی کی تنظیموں کے ذریعہ نفرت انگیز جرائم بارے اعدادوشمار اکٹھے کرتا اور انہیں رپورٹ کی شکل دے رہا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ یہ رپورٹ "نفرت انگیز جرائم کو دستاویزی شکل دینے کے لئے ملک میں سب سے طویل عرصے سے جاری کوششوں میں سے ایک ہے۔"

۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے صوبہ شنشی کے بیشتر دیہاتوں میں فائی...

تائی یوان (شِنہوا) چین کے  شمال میں کوئلہ پیدا کرنے والے بڑے صوبے شنشی  نے دیہاتوں میں  ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے  کو فروغ دینے کے ترقیاتی منصوبے کے دوران  اپنے بیشتر دیہاتوں میں فائیو جی  نیٹ ورک کی کوریج کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔

صوبائی انتظامیہ برائے  مواصلات کے مطابق اس  صوبے نے 67 ہزار  فائیو جی  بیس اسٹیشن  قائم کیے  ہیں اور یہاں انٹرنیٹ نیٹ ورک 12 ہزار 317 انتظامی دیہاتوں تک پھیلا ہوا ہے  جہاں  ڈاؤن لوڈ کی اوسط رفتار 300 ایم بی پی ایس سے زیادہ ہے۔

فائیو جی  ٹیکنالوجی نے دیہی کسانوں کو بھی بااختیار بنایا ہے۔ یون چنگ شہر کی روی چنگ کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والی 51 سالہ ہو تیانی یوان بھی ان میں سے ایک ہے ۔

وہ یوآن  پینگ اسمارٹ فارم میں اپنے 1 ہزار مو(تقریباً 66.7 ہیکٹر) پر محیط  گندم کے کھیتوں میں آبپاشی اور کھاد ڈالنے کے عمل  کو موبائل فون یا کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہوئے  دور سے ہی کنٹرول کر سکتی ہے۔

اس وقت شنشی میں 1 کروڑ 25 لاکھ  فائیو جی  صارفین ہیں جہاں دیہی فائیو جی  نیٹ ورک صوبے کے تمام 1 ہزار 272 ٹاؤن شپس کا احاطہ کرتا ہے۔

گزشتہ سال وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب  سے جاری کردہ ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے بارے  ترقیاتی منصوبے کے مطابق چین کا مقصد 2025 تک تمام شہروں اور قصبوں کے ساتھ ساتھ زیادہ تر دیہاتوں میں فائیو جی  نیٹ ورک  کی کوریج حاصل کرنا ہے ۔

۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

صدر شی کا سعودی عرب میں چینی زبان سیکھنے وال...

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے حال ہی میں سعودی عرب میں چینی زبان سیکھنے والوں کے نمائندوں کو ایک جوابی خط لکھا ہے جس میں سعودی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ چینی زبان اچھی طرح سیکھیں اور چین ۔سعودی عرب اور چین ۔ عرب دوستی کو مضبوط بنانے میں نیا کردار ادا کریں۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ زبان کسی ملک کو سمجھنے کی بہترین کنجی ہے، شی نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ نوجوانوں نے چینی زبان سیکھنے اور "چینی برج " تبادلے کے پروگرام میں حصہ لینے کے ذریعے رنگارنگ ، کثیر الجہتی اور جامع چین بارے سیکھا ہے۔

شی نے کہا کہ اس وقت چینی اور سعودی عوام دونوں اپنے عظیم خوابوں کو پورا کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ ایک دوسرے کی زبان سیکھنے اور ایک دوسرے کی تاریخ و ثقافت سمجھنے سے باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان قریبی رشتے قائم کرنے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ انسانی برادری کی تعمیر میں بھی مدد ملے گی۔

چینی صدر نے کہا کہ نوجوان لامحدود امیدیں پیدا کرتے ہیں اور نوجوان نسل چین ۔سعودی عرب اور چین ۔عرب دوستی کا مستقبل ہے۔ 

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ طلباء اچھے وقت کو یاد رکھیں گے اور سخت محنت کریں گے تاکہ چین اور سعودی عرب کے ساتھ ساتھ چین اور عرب کے مابین دوستی بڑھانے میں نیا کردار ادا کیا جاسکے۔

شی نے کہا کہ طلباء کو چین کا دورہ کرنے پر خوش آمدید کہا جاتا ہے جہاں وہ باہمی افہام و تفہیم کو فروغ اور چینی نوجوانوں کے ساتھ طویل المعیاد دوستی کو بڑھا سکتے ہیں تاکہ مشترکہ طور پر چین۔ سعودی عرب اور چین ۔عرب تعلقات کے لئے بہتر مستقبل تشکیل دیا جاسکے۔

سعودی عرب کے 100 سے زائد نوجوان چینی زبان سیکھنے والوں اور اس کے پرستاروں نے حال ہی میں شی کو خط لکھ کر چینی زبان سیکھنے اور اپنے خیالات سے آگاہ کرتے ہوئے چین بارے مزید جاننے کی خواہش کی اور سعودی عرب ۔چین دوستی کو فروغ دینے کے لیے نوجوان سفیر بننے کا عزم ظاہر کیا تھا۔

سعودی عرب چینی زبان کو اپنے تعلیمی نظام میں شامل کرچکا ہے ،9 جامعات میں چینی زبان بارے بڑے ادارے قائم کئے گئے ہیں۔

 300 سے زائد مقامی چینی زبان کے اساتذہ کو تربیت دی ہے، "چینی برج" آن لائن سرمائی کیمپس میں 1100 سے زائد کالج طلبا شریک ہیں اور بین الاقوامی چینی زبان اساتذہ اسکالرشپ کے آن لائن پروگراموں میں شامل ہونے میں 1 ہزار سے زائد کالج کے طالب علموں سے تعاون کیا گیا ہے۔

شنگھائی کے ڈزنی لینڈ نے دوبارہ کام شروع کردی...

شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی ڈزنی ریزورٹ کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق شنگھائی ڈزنی ریزورٹ جمعرات سے اپنا کام دوبارہ شروع کررہا ہے۔

شنگھائی ڈزنی لینڈ کو وبا کی روک تھام اور تدارک کے انتظامات کے لئے 29 نومبر سے عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا جبکہ ڈزنی ٹاؤن ، وشنگ اسٹار پارک اور 2 ریزورٹ ہوٹل اس عرصے میں معمول کے مطابق کام کرتے رہے۔

ریزورٹ میں وبا پر قابو پانے کے اقدامات کو مقامی حکومت کی تازہ ترین ہدایات کے مطابق اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے اور مہمانوں کی اچھی جانچ پڑتال اور اس پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

میکسیکو ، مسلح جھڑپوں کے دوران 7 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی (شِنہوا) امریکہ کی سرحد سے متصل میکسیکو میں مسلح شہریوں اور فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ جھڑپوں کا یہ واقعہ شمال مشرقی ریاست تامولیپاس  کے شہر نیوو لاریڈو میں  پیش آیا ۔

سیکرٹریٹ نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ اگرچہ  صورتحال پہلے ہی قابو میں ہے تاہم ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ہم احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہیں ۔

یہ جھڑپیں مونٹیری اورنیوو لاریڈو کے درمیان ہائی وے پرکورونا پل کے قریب گیس ڈیل نورٹ نامی گیس سپلائی کمپنی کے نزدیک ہوئی ہیں ۔

حکام نے کلاسیں بھی منسوخ کر دیں ہیں ۔

مقامی میڈیا کے مطابق نیوو لاریڈو کی میئر کارمین لیلیا سینٹوروساس نے کہا  ہے کہ علاقائی تعلیمی مرکز کے حکام نے ہمیں مطلع کیا ہے  کہ طلبا برادری کے تحفظ  کے لیے بنیادی سطح پرکلاسز کو معطل کردیا گیا ہے۔

۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن کا ایف...

چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن اعجاز احمد ناگرہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر 200 ارب روپے کے ریفنڈز کی ادائیگیاں کی جائیں تاکہ لیکویڈیٹی بحران کی وجہ سے صنعتی یونٹس کی بندش سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ٹیکسز، لیویز، پریزمپٹو ٹیکسز اور سرچارجز کی وجہ سے پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری شدید بحران کا شکار ہے جس سے برآمدات 10 فیصد مہنگی ہو جائیں گی اور نتیجتا ًاس کے ہاتھ سے عالمی منڈیاں نکلنے کا خدشہ ہے۔اس لیے اشد ضروری ہے کہ حکومت برآمدات کو کئی گنا بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ فرینڈلی پالیسی اپنائے۔انہوں نے کہا کہ زیرو ریٹیڈ نظام کے خاتمے اور برآمدی شعبے پر 17 فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ سے کاروباری لاگت غیر پائیدار سطح تک بڑھ گئی ہے۔برآمد کنندگان کے سیلز ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی میں غیر ضروری تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 15.23 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ برآمد کنندگان کو لیکویڈیٹی کی شدید کمی کا سامنا ہے۔انہوںنے کہا کہ ٹیکسٹائل کی برآمدات اس سال 19.35 بلین ڈالر سے بڑھ کر 25 بلین ڈالر اور آئندہ نصف دہائی میں 50 بلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ 16 اکتوبر سے ایف بی آر کے پاس 45 ارب روپے کے ریفنڈ پیمنٹ آرڈر زیر التوا ہیں جبکہ گزشتہ ششماہی میں موخر شدہ سیلز ٹیکس ریفنڈ کی رقم 55 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں