i پاکستان

بلوچستان ہائیکورٹ، اعظم سواتی کیخلاف صوبے میں درج تمام مقدمات ختم، رہا کرنے کا حکمتازترین

۰۹ دسمبر، ۲۰۲۲

بلوچستان ہائیکورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف صوبے میں درج تمام مقدمات ختم کرکے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تحریک انصاف کے رہنما سینیٹراعظم سواتی کیخلاف بلوچستان میں 5 مقدمات درج تھے۔ سینیٹر اعطم خان سواتی کو پاک فوج کے سینئر افسران کے خلاف نازیبا ٹوئٹس کرنے کے معاملے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی