الرياض 26 جمادى الأولى 1444هـ الموافق 20 ديسمبر 2022م واس

في ضوء التقارير التي صدرت مؤخراً، عن جهات إعلامية مُستقلةٍ، مؤكّدةً صحة ودقة التوقعات التي توصلت إليها مجموعة أوبك بلس في تحليلاتها مقارنةً مع عدد من الجهات الأخرى، كان لنا هذا اللقاء مع صاحب السمو الملكي الأمير عبدالعزيز بن سلمان بن عبدالعزيز آل سعود؛ وزير الطاقة لإلقاء الضوء على جوانب من هذا الموضوع، حيث سألنا سموه:
السؤال الأول: في اعتقادكم، ما هي الأسباب الرئيسة التي تجعل توقعات أوبك بلس المتعلقة بمستقبل السوق البترولية أكثر دقة من توقعات الجهات الأخرى؟
كما أكّدت، مرات عدة؛ لا نقوم بتسيس قرارات أوبك بلس، فنحن نُبقي الشؤون السياسية خارج تحليلاتنا وتوقعاتنا لأوضاع السوق، ونركز على أساسيات السوق فقط، وهذا يمكّننا من تقييم الأوضاع بموضوعية أكثر، وبشكلٍ أكثر وضوحاً، وهذا بدوره يعزز مصداقيتنا. والأمثلة على هذا كثيرة؛ ففي بداية الأزمة الأوكرانية، توقع البعض فقدان كميات كبيرة من الإمدادات، تفوق ثلاثة ملايين برميل يوميًا، مما أثار المخاوف وأسهم في حدوث تقلبات حادة في الأسواق. في تلك الظروف، اتُّهمت أوبك بلس بعدم الاستجابة للأزمة في الوقت المناسب، لكن النقص المتوقع في الإمدادات لم يتحقق. وفي أكتوبر الماضي، أيضاً انتُقد قرار أوبك بلس، الذي اتخذته بخفض الإنتاج، بشكل حاد، وُصف فيه القرار بأنه "محفوف بالمخاطر" و"مؤسف"، وكانت هناك تلميحات بأن وراءه دوافع سياسية، وأنه قد يدفع الاقتصاد العالمي إلى الركود ويضر الدول النامية. ولكن، تبيّن، مرة أخرى، أن قرار أوبك بلس كان القرار الصحيح لدعم استقرار السوق البترولية وصناعة البترول.
المشكلة تكمن في أن تسييس الإحصاءات والتوقعات، واستخدامها للتشكيك في مصداقية أوبك بلس ودورها في استقرار السوق، يؤدي إلى استثارة المستهلكين، ويسبب إرباكًا في السوق، ويقود إلى حدوث اختلالات وتفسيرات خاطئة، تُسهم جميعها في اضطراباتٍ لا مبرر لها في السوق.
وكذلك، هناك معلومات غير دقيقة موجودةٌ بشكلٍ يكاد يكون دائماً في بعض التوقعات، ففي الوقت الذي حافظت فيه أوبك بلس على الأرقام المتعلقة بالطلب لعام 2021م، استمرت بعض الجهات في تقليل تقديرات الطلب، التاريخية والحالية، بشكل كبير، ونتج عن ذلك اختلافات يشار إليها عادة بـ "لغز البراميل المفقودة"، وفيما بعد اضطرت هذه الجهات إلى تصحيح تلك الاختلافات في بداية 2022م، وذلك برفع تقديرات مستوى الطلب. ولن يكون الأمر مفاجئا إذا عادت قضية "البراميل المفقودة" إلى الظهور في أوائل عام 2023م، مواكبة لنفس النمط المتمثل في التقليل من تقديرات الطلب مرة أخرى لعام 2022م.
وفي نهاية المطاف فإن تسييس الإحصاءات والتوقعات بلا موضوعية، يأتي غالبًا بنتائج عكسية ويؤدي إلى فقدان المصداقية.
السؤال الثاني: لقد أصبحت المبادرة والاستباقية مبادئ محوريةً في نهج أوبك بلس، فهل سيستمر ذلك في عام 2023م؟
خلال السنوات الماضية، تعرضت السوق لعددٍ من الصدمات الحادة، ولولا النهج القائم على المبادرة والإجراءات الاستباقية، الذي تبنته أوبك بلس، لتسببت تلك الصدمات في فوضى في أسواق البترول، مثلما شهدته أسواق الطاقة الأخرى، حتى قبل الأزمة الأكرانية. وليس لدى أوبك بلس خيار سوى أن تظل مبادرة واستباقية أمام الأوضاع العديدة التي تتسبب في حال عدم اليقين في السوق، وهذه ليست مهمة سهلة، خاصةً أن السوق تميل إلى المبالغة في ردة الفعل تجاه الأخبار، سلبياً وإيجابياً، وقد رأينا كثيرًا من التدخلات التي لا تتصف بالحكمة في أسواق الطاقة. ولكن، لا بد لي من أن أكرر، هنا، أن تقييم أوبك بلس الموضوعي للأسواق، ونهجها الاستباقي، والتماسك داخل المجموعة، يجعلها في موضع أفضل وأقدر على الإسهام في تعزيز استقرار السوق.
السؤال الثالث: في مقابلة أُجريت معكم مؤخرًا، أكدت على جانب المصداقية، هل لك أن توضح ذلك أكثر؟
في جميع المجالات الاقتصادية؛ بدءاً بالأمور المالية ووصولاً إلى التجارة في السلع، تعد المصداقية مكونا رئيسًا لبناء الثقة، التي تؤدي إلى استقرار الأسواق. فبدون المصداقية تكون الأسواق أشد تقلباً وأقل جاذبية لجميع فئات المتعاملين فيها. وسوق البترول ليست مختلفة عن هذا.
ونحن، في أوبك بلس، لن نتردد في التعامل مع أي وضع تشهده السوق، ونحن نُدرك أنه كلما زادت مصداقيتنا، أصبحت مهمتنا في تحقيق الاستقرار في الأسواق أسهل، وكلما حققنا مزيدا من الاستقرار، تمكنّا من تعزيز مصداقيتنا وكسب اعتراف الآخرين بها، وهذه، بلا شك، حلقة إيجابية تعمل أوبك بلس للحفاظ عليها، من خلال التحليل الموضوعي ذي الجودة العالية، والاستمرار في التركيز على أساسيات السوق.
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میکلم نے کہا ہے کہ پاکستان کے گراونڈز مین کی تعریف کروں گا کہ ہر وینیو پر الگ وکٹ ملی،کراچی میں ٹیسٹ سیریز میں فتح کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے برینڈن میکلم نے کہا میرا خیال ہے پاکستان نے بھی سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلی، تینوں میچز میں ایسے لمحات آئے جس میں دونوں ٹیمیں قریب تھیں،انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا پلہ سیریز میں بھاری تھا تو پاکستان کو بھی ان کے مواقع ملے، میرے خیال میں یہ بہت اچھی سیریز رہی جس کو فینز نے انجوائے کیا، ٹیسٹ کرکٹ ہمیشہ سے ہی اس انداز میں کھیلی جاتی رہی ہے، پاکستان نے سیریز میں جو کردار ادا کیا وہ بھی قابل تعریف ہے،میکلم کا کہنا تھا میرا نہیں خیال کہ وکٹس کی وجہ سے سیریز خراب ہوئی، ٹیسٹ کرکٹ میں آپ کو ہر جگہ مختلف وکٹ ملتی ہیں، راولپنڈی کی وکٹ فلیٹ تھی جس پر ہمیں زیادہ محنت کرنا پڑی، فلیٹ وکٹ پر تیز کھیلے تاکہ ہمیں حریف کو آئوٹ کرنے کا وقت مل سکے،کراچی کی وکٹ برصغیر کی روایتی وکٹ تھی،انگلش کوچ نے کہا کہ میرا خیال ہے کبھی کبھار حکمت عملی چیلنج ہونا اچھی بات ہے، نہیں چاہتا کہ شکست کا خوف کھلاڑیوں کی صلاحیت کو مفلوج کرے، اگر کھلاڑیوں کو پریشر سے آزاد کریں تو ان کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے،میکلم نے مزید کہا کہ پاکستان میں جس طرح سپورٹ ملی اس پر شکرگزار ہیں، ہم اچھی یادوں کے ساتھ یہاں سے واپس جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ ہم نے ٹیسٹ انجوائے کیا، ساتھیوں سے کہا تھا ٹیسٹ کرکٹ میں صرف چوکے چھکے ہی نہیں بلکہ تفریح بھی ضرروی ہے،بین اسٹوکس نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم سب کو معلوم ہے کہ جو کیا ہے وہ کافی اسپیشل ہے،انہوں نے کہا کہ اس کارنامے پر پوری ٹیم کو فخر ہے، برصغیر میں کھیلنے کی حکمت عملی کے بارے میں یہاں سیکھنے کو ملا، اس سیریز میں جو حکمت عملی اپنائی اس نے فائدہ دیا، کراچی ٹیسٹ میں ٹاس ہار کر بولنگ کرنا ایک چیلنج تھا،بین اسٹوکس نے کہا کہ برصغیر کی کنڈیشنز میں ٹاس کا کردار کافی اہم ہوتا ہے، یہاں چوتھی اننگز میں بیٹنگ کرنا اچھا تجربہ رہا، اس فتح میں اسکواڈ کے ہر ممبر نے اپنا کردار ادا کیا ہے،کم عمر کھلاڑی ریحان احمد کے حوالے سے انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ ریحان ڈیبیو پر توقعات کے پریشر سے آزاد تھا، اس نے ڈیبیو پر اچھے کھیل کا مظاہرہ کیاہے،بین کا کہنا تھا کہ پہلے ٹیسٹ میں فلیٹ وکٹ تھی تو ساتھیوں کو کہا فلیٹ وکٹ کو انجوائے کریں، صرف چوکے چھکے ہی ضروری نہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں مگر تفریح بھی ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ ہم ٹیسٹ میچز میں بیٹنگ کا اسٹائل تبدیلی کرنے کے پروسس میں ہیں،سیریز میں ہمارے ہر کھلاڑی نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ انگلینڈ سے تین صفر سے شکست پر مجھے بھی دکھ ہے، کونے میں جاکر رونے کا دل چاہ رہا ہے،ثقلین مشتاق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین صفر کو دیکھیں گے تو کافی دکھ ہوگا، سیریز کو سیشن بائی سیشن ڈی کوڈ کریں تو لگے گا کہ ہم نے اچھا کھیلا، سیریز کے دو میچز میں ہم جیت کی طرف جارہے تھے،ہیڈ کوچ نے کہا کہ ابتدائی دو میچز میں دونوں ٹیمیں ہم پلہ رہیں، دوسرے ٹیسٹ میں سعود شکیل کے آئوٹ پر ہر کسی نے کہا وہ آئوٹ نہیں تھا، اس کے علاوہ ہم ملتان میں کنٹرول میں تھے،انہوں نے کہا کہ تین صفر پر سیریز میں شکست پر مجھے بھی دکھ ہے، دل چاہ رہا ہے کونے میں جاکر روں، بہانہ نہیں بنارہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ انگلینڈ زیادہ تجربہ کار ٹیم ہے، تجربہ کار ٹیم کو طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں کافی مدد ملتی ہے،ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ تجربہ کار ٹیم کے خلاف ہم نے نوجوان ٹیم کو کھلایا تھا،سیریز سے قبل یہی سوچا تھا کہ ورلڈ ٹیسٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا ہے، سعود شکیل اور ابرار کی کارکردگی اس سیریز کے مثبت پہلو ہیں، پروفیشنل لائف میں اچھے اور برے دن آتے رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر برے دن کا سوچ لیا کہ سب گیا تو آپ آگے نہیں بڑھ سکتے، اس نتیجے کی توقع نہ تھی لیکن ہمیں شکست سے سیکھنا ہوگا،طویل مدت میں آپ کی تمام چیزیں ایکسپوز ہوجاتی ہیں، کم مدت کی کرکٹ میں یہ چیزیں چھپ جاتی ہیں،ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے آپ کو ٹیکنیکلی مضبوط ہونا پڑتا ہے، ہمیں ہر پہلوں پر کام کرنا ہوگا، راتوں رات تو نہیں ہوگا لیکن محنت کرنا ہوگی، انگلینڈ نے اس انداز کو اپنانے سے قبل پوری ورکنگ کی ہے، پہلے سب نے مل کر سوچا ہوگا کہ کیسی کرکٹ کھیلنی پھر یہ انداز اپنایا، اس ٹیسٹ سیریز میں جب ہم نے کنٹرول کیا تو وہ بھی روایتی انداز میں واپس آئے، ہم ون ڈے ٹی ٹوئنٹی کھیلتے ہوئے اس ٹیسٹ سیریز میں آئے ہیں،انہوں نے کہا کہ تنقید ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے، پرسنل نہ ہو، غلطیوں کی نشاندہی ضرور کریں، ٹیم پر جو تنقید ہورہی ہے اس پر ڈریسنگ روم میں بات نہیں ہورہی، ثقلین مشتاق نے کہا کہ ابرار نے اچھی کارکردگی دکھائی لیکن اسے اور محنت کرنا ہوگی، دنیا ہر چیز پر کام کرتی رہتی ہے، ابرار کو بھی ہر بار بہتر ہونا پڑے گا، ابرار اگر اس پرفارمنس پر ہی مطمئن ہوگیا تو اس کا سفر رک جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کے خلاف شکست کا ملبہ انجرڈ بالرز پر ڈال دیا،انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں شکست کے بعد کپتان بابراعظم نے کہا کہ بطور کپتان یہ بہت مایوس ہوں، فاسٹ بالرز کی فٹنس نہ ہونے کی وجہ سے سیریز ہارے میں اپنی ٹیم کا دفاع کروں گا اور سیریز میں شکست کی ذمہ داری بطور کپتان لوں گا،انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رئوف اور نسیم شاہ انجری کا شکار تھے جس کی قیمت ہمیں سیریز میں 0-3 سے شکست سے بھگتنا پڑی، ٹیسٹ میچز میں تجربے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ہمارے پاس صرف اظہر علی تجربہ کار کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل تھے، نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا آگے بھی مزید مواقع دینے کی کوشش کریں گے،بابراعظم نے کہا کہ کسی بھی سینئر کھلاڑی کے لیے ٹیم واپسی کا دروازہ بند نہیں، ہم منصوبہ بندی کریں گے اور دیکھیں گے کہ کن کھلاڑیوں کو منتخب کرنا ہے۔ ہمیں ملتان اور راولپنڈی ٹیسٹ میچ جیتنا چاہیے تھا لیکن بدقمستی سے ہار گئے،قومی ٹیم کے کپتان نے صحافیوں کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم دفاعی انداز میں کھیلتے ہیں تو کہا جاتا ہے، ہم دوسرے طریقے سے کیوں نہیں کھیلتے؟۔ آپ سب کو خوش نہیں کرسکتے،بابراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے تیز گیند بازوں کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے، اگلے سال 2023 کا ورلڈکپ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انگلینڈ نے پاکستان کو 70 سال میں پہلی بار ہوم گرائونڈ پر ٹیسٹ سیریز میں تین صفر سے وائٹ واش کردیا،ہوم گرائونڈ پر پہلی بار پاکستان کو مسلسل چار ٹیسٹ میچز میں شکست ہوئی،انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ سے قبل پاکستان آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں ہونے والا ٹیسٹ بھی ہارا تھا،اس سے قبل پاکستان ہوم گراونڈ پر 1960میں ٹیسٹ سیریز دو صفر سے ہارا تھا،انگلش کرکٹ ٹیم نے 167رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور ٹیم کو کامیابی دلائی۔ انگلینڈ کے بین ڈیکٹ 82 اور کپتان بین اسٹوکس نے 35رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے تھانے پر حملہ کردیا، جس کے بعد حملہ آور اسلحہ اور پولیس موبائل ساتھ لے گئے۔ ڈی پی او کے مطابق تھانہ وانا پر مسلح افراد نے حملے میں راکٹ لانچر کا استعمال کیا۔ پہلے گیٹ پر حملہ کیا گیا، جس کے بعد دہشت گرد اندر داخل ہوئے اور پورے تھانے کونفری، ایس ایچ او اور انچارج سمیت یرغمال بنا لیا۔ حملہ آور دہشت گرد سٹی تھانہ وانا کا اسلحہ اور پولیس موبائل ساتھ لے گئے۔ واقعے میں ایک پولیس کانسٹیبل کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جس کی شناخت الیاس قوم محسود کے نام سے ہوئی ہے، جو جنوبی وزیرستان ہی کا رہنے والا ہے۔ڈی پی او کے مطابق حملے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے ایک نامعلوم حملہ آور ہلاک بھی ہوا۔ دہشت گردوں کے جانے کے بعد تھانے کا چارج ایف سی نے سنبھال لیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سندھ حکومت نے صوبے میں 26 دسمبر کو جزوی جبکہ 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت کی جانب سے صوبے میں جزوی اور عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 26 دسمبر کو مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کی چھٹی ہوگی۔ یہ چھٹی کرسمس کے سلسلے میں دی جائے گی۔ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر 27 دسمبر کو صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ 26 دسمبر کی جزوی اور27 دسمبر کی صوبائی تعطیل کا اطلاق لازمی سروسز، کووڈ کی ایمرجنسی ڈیوٹی اور سیلاب زدگان کی بحالی کے کاموں میں شامل ملازمین پر نہیں ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کے طلب کردہ اجلاس کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ سپیکر سبطین خان نے گورنر کے طلب کردہ اجلاس کا پنجاب اسمبلی کی جانب سے گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ پہلے ہی اجلاس چل رہا ہے گورنر کے طلب کردہ اجلاس کو درست نہیں سمجھتا، ایک وقت میں جب اجلاس چل رہا ہو تو نیا اجلاس نہیں بلایا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ اجلاس سپیکر کا طلب کردہ ہے جسے گورنر ختم نہیں کرسکتا، اگر حکومت کا بزنس ہوا تو کل بھی پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہو گا، گورنر کے طلب کردہ اجلاس کا اسمبلی سیکرٹریٹ گزٹ نوٹیفیکیشن جاری نہیں کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر پرویز الہی نے(آج) بدھ تک پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو وزیراعلی ہاوس کو سیل کردیا جائے گا لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تمام اتحادی آپس میں رابطے میں ہیں۔ پاگل آدمی کو روکا جائے ورنہ یہ ملک کو حادثے سے دوچار کرے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے،(آج) وزیراعلی پنجاب نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو وزیراعلی ہاس کو سیل کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر پنجاب کی جانب سے پرویر الہی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے اسمبلی کا اجلاس بلانے کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کااجلاس ہم نے ختم نہیں بلکہ ملتوی کیا ہے، پنجاب اسمبلی کے جاری اجلاس میں گورنر پنجاب اعتماد کا ووٹ لینے کا نہیں کہہ سکتے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان جغرافیائی اور اقتصادی محل وقوع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بن سکتا ہے، مسلم لیگ(ن)نے نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز کا جال بچھایا، عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کوئی ملک سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اکیسیوں صدی اکنامک آئیڈیالوجی کی ہے، فی کس آمدنی میں اضافے کیلئے سب کو محنت کرنا ہوگی، میاں نوازشریف کی قیادت میں ہم نے سی پیک شروع کیا، ملک میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہوئی، نوازشریف نے اپنے دور میں ملک میں توانائی کے منصوبے لگائے، مسلم لیگ(ن)نے نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز کا جال بچھایا ،2018 میں ہر ملک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سنبھالنے کے بعد سی پیک منصوبے میں تیزی لائی، سی پیک منصوبہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہوگا، پبلک سیکٹرز کے تعاون سے ملک میں منصوبے لگانے پر توجہ دے رہے ہیں، 4 برس کے دوران گوادر پورٹ میں کوئی بھی کام نہیں کیا گیا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان ملک کی جیو اکنامکس سے فائدہ اٹھا کر اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بن سکتا ہے، فی کس آمدنی بڑھانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، ہمیں اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی کہ ہم معاشی سیڑھی پر کیسے بڑھ سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہی وژن تھا جس نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی طرف ہمارا سفر شروع کیا، سابق وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ہم نے سی پیک کا آغاز کیا اور ہم مختلف ترقیاتی منصوبوں میں 29 ارب ڈالر کی چینی سرمایہ کاری کو بروئے کار لانے میں کامیاب ہوئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماوں نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ وزیراعلی پرویز الہی کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے اور دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز چودھری شجاعت حسین کے بیٹے سالک حسین نے آصف زرداری سے ملاقات کی تھی جس میں والد کا خصوصی پیغام پہنچایا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
گرین فنانسنگ پراجیکٹ نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کر کے تاجروں اور کاروبار کو فائدہ پہنچایا، سولر پینلز اور سولر ہاٹ واٹر سسٹم پر کام جاری،ماحول کے لیے فائدہ مند ہونے کے ساتھ ساتھ خاطر خواہ بچت ،گرین انرجی سے توانائی کا بحران حل کیا جا سکتا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق گرین فنانسنگ ایک قرض یا سرمایہ کاری ہے جو ماحول دوست منصوبوں میں مدد کرتی ہے جن میںسامان اور خدمات کی خریداری اورماحول دوست انفراسٹرکچر کی تعمیرشامل ہے۔ صاف اور سبز ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری میں اضافہ، گرین پروجیکٹس کی ترقی اور ملک کے ریگولیٹری فریم ورک میں تبدیلیوں کے ذریعے اس اقدام کی حمایت کی جا سکتی ہے۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے جے ایس بینک کے برانچ مینیجر محمد غفران چوہدری نے کہا کہ گرین فنانسنگ پراجیکٹ نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کر کے تاجروں اور کاروباروں کو فائدہ پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں کے ذریعہ تیار کیے گئے گرین لون اقدام کا مقصد ماحولیات کا زیادہ خیال رکھنے والا معاشرہ تشکیل دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام سولر پینلز اور سولر ہاٹ واٹر سسٹم جیسے سبز منصوبوں کو لاگو کرکے مقامی کاروباروں کو ترقی کو فروغ دے گا۔ یہ پروگرام ماحول کے لیے فائدہ مند ہونے کے ساتھ ساتھ خاطر خواہ بچت بھی کرے گا۔غفران نے کہا کہ سستی، قابل اعتماد، پائیدار اور صاف توانائی تک عالمی رسائی کو یقینی بنانے سے اربوں لوگوں کے لیے نئے معاشی مواقع، ملازمتیں اور صحت کو بہتر بنا کر مواقع کی ایک نئی دنیا کھلے گی۔جے ایس بینک انشورنس سلوشنز اور ڈیجیٹل بینکنگ کی فراہمی میں ایک رہنما ہے۔ باوقار بہترین ماحولیاتی اور سماجی گورننس کا ایوارڈ بھی جے ایس بینک کو دیا گیا ہے۔غفران نے کہا کہ جے ایس اسمارٹ روشنی یا اسمارٹ سولر پینل فنانسنگ پاکستان میں گرین فنانسنگ کو فروغ دینے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک اقدام کے تحت جاری کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جے ایس اسمارٹ روشنی ایک سمارٹ سولر پینل فنانسنگ سلوشن تھا جس نے کمپنیوں کو توانائی کے لیے گرڈ پر اپنا انحصار کم کرنے کی اجازت دی۔یہ ایک سال میں صرف 6فیصدکی رعایتی مارک اپ ریٹ پر قرض کی فنانسنگ پیش کرتا ہے۔
ہماری اولین سفارش شمسی توانائی اور گرین فنانسنگ کے لیے جانا ہے، جے ایس بینک کے منیجر نے کہاکہ پاکستان کی معیشت کو توانائی کی کمی اور موسمیاتی تبدیلی دو چیلنجز کا سامنا ہے۔ توانائی کی ناکافی فراہمی نے کاروبار کے پھیلا اور لوگوں کی عمومی بہبود پر نمایاں اثر ڈالا ہے۔موسمیاتی تبدیلی کو تباہ کن سیلابوں، خشک سالی، گرمی کی لہروں اور بدلتے ہوئے موسم کی شکل میں بھی دیکھا گیا ہے۔ یہ تبدیلیاں بنیادی طور پر پائیدار طریقے سے ترقی کرنے کی ہماری صلاحیت کو محدود کرتی ہیں۔کاروباری اداروں کو وسائل کی کارکردگی پر عمل کرنا چاہیے اور سبز توانائی کے ذرائع پر انحصار کرنا چاہیے جس سے نہ صرف پاکستان کو صاف توانائی کا مرکب قائم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ ملک کے مالی اور ماحولیاتی اخراجات کو بھی کم کیا جائے گا-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سی پیک سے پاکستان کے لیے لاجسٹک آپشنز میں اضافہ اور خطے میں ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے اسٹریٹجک پوزیشن بہتر ہوئی،پاکستان کا لاجسٹک سیکٹر تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن،جدید موٹروے نیٹ ورک غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب، برآمدات میں اضافہ اور روزگار پیدا کرے گا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ای کاروباری اداروں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان کے لیے لاجسٹک آپشنز میں اضافہ کیا ہے جس سے خطے میں ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے اسٹریٹجک پوزیشن بہتر ہوئی ہے۔پاکستان کا لاجسٹک سیکٹر تیزی سے ترقی کر رہا ہے اوریہ چینی کاروباری اداروں کے لیے سرمایہ کاری کا بہترین وقت ہے۔ لاگت کو کم کرنے اور کارکردگی کو برقرار رکھنے اور بڑھانے کے لیے موثر لاجسٹک طریقہ کار ضروری ہیں۔ملک کی معیشت ایک فعال اور اچھی طرح سے ترقی یافتہ نقل و حمل کے نظام پر انحصار کرتی ہے۔ فی الحال حکومت روابط کا ایک جدید نیٹ ورک بنانے پر کام کر رہی ہے جس سے پاکستان کو علاقائی مرکز بننے میں مدد ملے گی۔ایک مضبوط رابطہ نجی شعبے کو مزید موثر بنائے گا، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا، برآمدات میں اضافہ کرے گا، روزگار پیدا کرے گا اور طویل مدتی، جامع خوشحالی کے امکانات کو بڑھا دے گا۔نیشنل یونیورسٹی ماڈرن لینگویجز کے لیکچرر، پروفیسر زاہد محمود اختر نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک ملک کے ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر کو بہتر بنا رہا ہے اور علاقائی عدم مساوات کو ختم کرنے اور ملک میں خوشحالی لانے میں مدد کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ سی پیک نے گزشتہ دو سالوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے لیکن ایک متوازن ٹرانسپورٹ ماڈل کے حصول کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔ پاکستان نے علاقائی روابط کو بڑھانے اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ٹرانسپورٹ اور تجارت اور لاجسٹکس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے مختلف پروگرام شروع کیے ہیں۔ لاجسٹک انتخاب میں چین کی توسیع سرمایہ کاروں کو پاکستان کی طرف راغب کرے گی کیونکہ جب انفراسٹرکچر کی ترقی اور سہولیات کی توسیع ہو گی تو بلا شبہ پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول ہو گا۔سی پیک ایک بہت بڑی سرمایہ کاری ہے اور اسے معاشی آپریشنز کے لیے انتہائی ماہر لیبر کی ضرورت ہے۔ اگر ہمیں صنعت کی ضرورت ہے، تو ہمیں ایک ہنر مند افرادی قوت کی بھی ضرورت ہوگی۔ لہذا، چینی لاجسٹک مدد ہماری مہارتوں کو کمانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ طویل مدت میںیہ ہمارے لیے فائدہ مند ہوگا اور ہم اس سے زیادہ سے زیادہ انعامات حاصل کرنے کے لیے کافی ماہر ہوں گے اور کارکردگی میں اضافہ، کم لاگت، علم اور تجربہ میں اضافہ، اور مارکیٹ کی توسیع اور کاروبار کی ترقی میں سہولت ملے گی۔بنیادی ڈھانچے میں کمپیوٹر تکنیک اور آٹومیشن کا انضمام لاجسٹک کے اہداف کو بیک وقت حاصل کرنے کی اجازت دے گا۔ بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے کے علاوہ ہم سی پیک سے متعلق اقتصادی زونز بنا کر اپنی معیشت کو ایک طرح کی صنعتی معیشت میں تبدیل کرنے کے قابل بھی ہوں گے۔پروفیسر اختر کے مطابق لاجسٹک آپشنز کی توسیع سے ملک کی کارکردگی کو تقویت ملے گی جو بالآخر قومی قرضوں، کرنسی کی قدر، بین الاقوامی مسابقت، سرمائے کی دستیابی، اور اقتصادی ترقی پر سازگار اثرات مرتب کرے گی جس سے روزگار اور معیار زندگی میں اضافہ ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کا نیٹ ٹرن اوور مالی سال 22کے نو مہینوں میںآٹھ فیصد اضافے سے 79 ارب روپے رہا،سال بہ سال منافع 11 فیصد اضافے سے 30 ارب روپے ہو گیا ،حصص کی قیمت 17روپے سے بڑھ گئی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کا نیٹ ٹرن اوور مالی سال 22کے نو مہینوں میں 79 ارب روپے رہا جو پچھلے سال کی اسی مدت کے 73 ارب روپے کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔ سال بہ سال منافع 11 فیصد اضافے سے 30 ارب روپے ہو گیا جو مالی سال 21میں 27 ارب روپے تھا۔ اسی طرح ٹیکسیشن سے پہلے کا منافع نو ماہ کی مدت کے دوران 20 فیصد اضافے کے ساتھ 26 ارب روپے تک پہنچ گیا جو کہ مالی سال 21 کی اسی مدت میں 21 ارب روپے تھا۔ مالیاتی کارکردگی کی رپورٹ کے مطابق نو مہینوں میں بعد از ٹیکس منافع 14 ارب روپے تھا جو کہ مالی سال 21کی اسی مدت کے دوران 15 ملین روپے کے مقابلے میں تھا۔ 11 فیصد اضافہ مجموعی منافع 2020-21 میں 38 ارب روپے تھا جو 20-2019 میں 31 ارب روپے تھا۔ 2020-21 میں ٹیکس سے پہلے کا منافع 2020-21 میں 29 ارب روپے سے زیادہ تھا۔ 2018 میں فی شیئر آمدنی 11.35 روپے تھی جو 2019 میں بڑھ کر 13.45 روپے، 2020 میں 16.36 روپے اور 2021 میں 17.21 روپے ہو گئی۔30 جون 2021 تک متعلقہ کمپنیوںاور متعلقہ فریقوں کے پاس کمپنی کے 44.35فیصدحصص، پبلک سیکٹر کمپنیوں اور کارپوریشنز کے 11فیصدحصص تھے۔مجموعی منافع کا تناسب، خالص منافع کا تناسب اور گزشتہ چھ سالوں سے آمدنی کا تناسب کمپنی کے منافع اور کمائی کو واضح کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ پہلے تو منافع کم تھا لیکن 2020 میں اس میں اضافہ ہوا اور مثبت سمت میں بڑھتا رہا۔ آمدنی اور منافع میں اضافے کی وجہ سے کمپنی سرمایہ کاروں کے لیے ایک مضبوط متبادل ہے۔فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈایک عوامی کمپنی ہے جو پاکستان میں کمپنیز ایکٹ کے تحت شامل ہے۔ کمپنی کی بنیادی سرگرمی کھادوں اور کیمیکلز کی تیاری، خریداری اور مارکیٹنگ ہے۔اس کے علاوہ کھادوں، کیمیکلز، سیمنٹ، توانائی کی پیداوار، فوڈ پروسیسنگ، اور بینکنگ آپریشنز میں سرمایہ کاری بھی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیر آبا د سے گزشتہ مالی سال 142 ملین ڈالرکی کٹلری برآمد کی گئی،یورپ اور امریکہ کٹلری کی بڑی برآمدی منڈیاں،70 فیصدسامان مقامی طور پر تیار جبکہ باقی 30 فیصد جاپان اور جرمنی سے درآمد کیا جاتا ہے، وزیرآباد کے مضافات میں 400 چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے کٹلری آلات کی تیاری میں مصروف ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق وزیر آباد جو دنیا بھر میں اپنے عمدہ کوالٹی کے برتنوں کی برآمدات کے لیے جانا جاتا ہے اب اعلی خنجروں، چاقووں اور خیالی تلواروں کے لیے دنیا کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ دریائے چناب کے کنارے واقع یہ شہر تلواروں، خنجروں اور شکار کی قیمتی چھریوں کی تیاری کا مرکز بن چکا ہے۔ ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے چھری اور تلوار بنانے والے خالد محمود چڈا نے بتایا کہ چھریوں اور خنجروں کی تیاری وزیر آباد میں سکندر اعظم کے دور سے ہے۔ خنجر اور تلوار تین حصوں پر مشتمل ہوتی ہے جو مختلف مراحل اور طریقہ کار سے گزرتی ہے۔ وزیر آباد اور اس کے مضافات ان کی آن لائن ٹریڈنگ کے بعد خیالی تلواروں کا مرکز بن گئے ہیں۔ مصنف سلمان علی نے بتایا کہ پاکستان ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہر 10 میل کے بعد بعدنئی دستکاری مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرآباد اور مضافات اپنے شکار کے اوزاروں، خنجروں اور تلواروں کے لیے زمانوں سے مشہور ہیں۔ خنجروں اور خیالی تلواروں کی ایک ورکشاپ میں کام کرنے والے محمود چوہدری نے بتایا کہ خنجر اور تلواریں بنانے کے لیے J-2 اور D-2 اسٹیل کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہاں چاقو اور خنجر بنانے میں دمشق سٹیل بھی متعارف کرایا جسے مسلمانوں نے ایجاد کیا تھا۔ دمشق سٹیل ایک قدرتی مواد ہے اور اسے پراسرار سٹیل بھی کہا جاتا ہے۔ انہوں نے خنجر کی تیاری کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ہینڈل ایک بہت اہم آلہ ہے جس سے اس کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔ جس میں 'بریو ہارٹ'، 'لارڈ آف دی رِنگز'، 'گیم آف تھرونز' اور بہت سی دیگر ایڈونچر فلمیں اور سیریز شامل ہیں۔ آن لائن ٹریڈنگ کرنے والے وہاب علی نے کہا کہ 'ارطغرل غازی' کے بعد تلواروں کی مانگ میں کئی گنا اضافہ ہوا تھا اور سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کے مضافات سے بہت سے آن لائن کاروباری افراد ہزاروں ڈالر کما رہے تھے۔ خیالی تلواریں بنانے والے حسنین علی نے بتایا کہ فینٹسی تلواروں کے ہینڈلز اور میانیں قیمتی جواہرات اور پتھروں سے جڑی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشہور مسلمان فوجیوں اور کمانڈروں کے نام سے منسوب تلواروں کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ "ہمارے پاس پاکستان اور پوری دنیا سے گاہک ہیں اور ہماری مصنوعات نے پوری دنیا میں پاکستان کو ایک نئی شناخت دی ہے۔
وزیرآباد کے مضافات میں 400 چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے کٹلری آلات کی تیاری میں مصروف ہیں۔ اس صنعت نے 40 ملین ڈالرسے زیادہ مالیت کے چاقو، کٹنگ بلیڈ، تلواریں اور خنجر برآمد کیے ہیں۔ 2021-22 کے دوران برآمدات کا مجموعی حجم چمچ، کانٹے، مچھلی کے چاقو، قصائی چاقو، باورچی خانے کی اشیا، استرا بلیڈ، قینچی اور اسلحے کے اسی طرح کے حصے142 ملین ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔ تقریبا 95 فی صد تلواریں اور چاقو امریکا اور دیگر یورپی ممالک کو برآمد کیے جاتے ہیں۔ وزیر آباد پاکستان کے قیام سے بہت پہلے سے اپنی کٹلری، خنجر اور تلواروں کے لیے مشہور رہا ہے اور یہ لائٹ انجینئرنگ کے زمرے میں آتا ہے۔ مینوفیکچررز اینڈ سٹینلیس ایسوسی ایشن آف وزیرآباد کے ایک اہلکار نے بتایا کہ کٹلری اور شکار کے آلات کی تیاری میں استعمال ہونے والا بنیادی خام مال اسٹیل ہے اور اس کا تقریبا 70 فیصد مقامی طور پر تیار کیا جاتا ہے جبکہ باقی 30 فیصد جاپان اور جرمنی سے درآمد کیا جاتا ہے۔ سینئر وائس چیئرمین پاکستان کے کٹلری اور سٹینلیس برتن مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور وزیر آباد میں مقیم ''پاک ہینڈی کرافٹس اونر'' عدنان جاوید نے بتایا کہ یہ ایک ایسا شعبہ ہے جہاں پاکستان بہت ترقی کر سکتا ہے اور قیمتی زرمبادلہ کما سکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
گھانا کے صوبہ اپر ویسٹ صوبے میں دو نسلی گروہوں کے درمیان پر تشدد جھڑپوں میں سات افراد ہلاک ہو گئے،مقامی میڈیا کے مطابق اپر ایسٹ صوبے سے متصل باوکو نامی علاقے میں سترہ دسمبر کو ایک عمر رسیدہ شخص کی ہلاکت کے بعد علاقے میں دو نسلی گروہوں کے درمیان مسلح تصادم شروع ہو گیا تھا،اس تصادم میں سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں،صوبائی پولیس کیمطابق علاقے میں اضافی فورس تعینات کر دی گئی ہے اور تفتیش کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے،یاد رہے کہ گھانا کے اپر ایسٹ صوبے میں کوساسی اور مامپروسی نسلی گروہوں کے درمیان قدرتی وسائل کی تقسیم کے مسئلے پر اکثر تصادم ہوتا رہتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اقوام متحدہ نے اسرائیل کی طرف سے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے فلسطینی نژاد وکیل صلاح الحموری کو اسرائیل سے ڈیپورٹ کرنے کو جنگی جرم قرار دیا ہے، 37سالہ حموری کو اسرائیلی قابض اتھارٹی نے اتوار کے روز ڈی پورٹ کر کے فرانس بھیج دیا تھا،صلاح الحموری کے ساتھ ان کی اہلیہ کو بھی ڈی پورٹ کیا گیا ہے، ان دونوں کے خلاف کوئی قانون کی خلاف ورزی کا الزام تک نہیں تھا، اس کے باوجود انہیں اسرائیل سے نکال دیا گیا۔ اسرائیل کے اس قانون کے تحت اسرائیل کسی بھی شخص کو مشکوک قرار دے کر ڈی پورٹ کر سکتا ہے اور اگلے چھ ماہ تک اسرائیل میں داخلے سے روک سکتا ہے،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ترجمان جریمی لارنس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے'صلاح الحموری کو اس طرح بلا جواز ڈی پورٹ کیا جانا اسرائیل کی طرف سے چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ جنیوا کنونشن ایسی کارروائی کو جنگی جرم قرار دیتا ہے،اسرائیل کا موقف ہے کہ الحموری پاپولر فرنٹ آف لبریشن فلسطین (پی ایف ایل پی )کے ممبر ہیں۔ تاہم الحموری نے ایسے کسی بھی تعلق کی تردید کی ہے،جریمی لارنس کا کہنا تھا کہ ہمیں الحموری کے خلاف اسرائیلی اقدام پر سخت تشویش ہے،کیونکہ وہ مشرقی مقبوضہ یروشلم میں انسانی حقوق کے لیے کام کر رہے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شام نے روس سے الحاق کیے گئے روس کے علاقے کریمیا سے گندم کی درآمدات میں نمایاں اضافہ کیا ہے، امریکی پابندیوں سے بچنے کے لیے دونوں ممالک نے بحری بیڑے کا استعمال کیا، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ شام اور روس کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں،جزیرہ نما کریمیا میں بحیرہ اسود کی بندرگاہ سیواستوپول سے شام بھیجی گئی گندم کی مقدار اس سال 17گنا بڑھ کر پانچ لاکھ ٹن تک پہنچ گئی، عرب میڈیا کے مطابق یہ گندم ملک کی گندم کی کل درآمدات کا تقریبا ایک تہائی حصہ ہے،اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں ممالک نے گندم کی نقل و حمل کے لیے اپنے اپنے بحری جہازوں پر انحصار کیا، جن میں واشنگٹن کی طرف سے عائد پابندیوں میں شام کے تین بحری جہاز بھی شامل تھے، دونوں ممالک پر عائد پابندیوں کی وجہ سے معمول کی سمندری نقل و حمل کے ذریعے تجارت کرنا مشکل ہو گیا تھا اور پابندیوں کے شکار ممالک کے بحری جہازوں کے لیے روٹ اور شپنگ انشورنس حاصل کرنا مشکل تھا،بیروت میں یوکرینی سفارتخانہ جو شام میں آنے والی کھیپوں پر نظر رکھتا ہے کا اندازہ ہے کہ متعدد بندرگاہوں سے حملے کے بعد سے پانچ لاکھ ٹن لوٹی گئی یوکراینی گندم شام پہنچی ہے،سفارتخانے نے کہا کہ ان کھاتوں اور یوکرین کے حکام اناج کی چوری کے بارے میں کیا کہتے ہیں اس کا انحصار مقبوضہ علاقوں میں کھیتوں اور سائلو کے مالکان کی معلومات اور بندرگاہوں تک ٹرکوں کی نقل و حرکت دکھانے والے سیٹلائٹ کے ڈیٹا کے ساتھ ساتھ جہاز سے باخبر رہنے کے ڈیٹا پر ہے،روسی وزارت زراعت اور خارجہ امور نے فوری طور پر اس خبرپر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا،مئی میں کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا تھا کہ گندم اور اناج کی مبینہ روسی چوری جھوٹ ہے،روس نے یوکرین میں اٹھائے گئے اقدامات کو "خصوصی فوجی آپریشن" قرار دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
غذا اور کھاد کی برآمدات کے لئے'غیر دوستانہ' مغربی ممالک کی بیمہ کمپنیوں کے ساتھمعاہدوں کے معاملے میں روسی بیمہ کمپنیوں پر عائد پابندی ہٹا دی گئی ہے،روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کی منظوری کے بعد پابندی ہٹانے کا فیصلہ، بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتے سمیت خوراک اور کھاد کے، روسی برآمد کنندگان کو بیمہ سہولیات تک سہل رسائی کا موقع فراہم کرے گا،فیصلہ جنوری 2023سے نافذالعمل ہو جائے گا۔ فیصلے کی رو سے خوراک ا ور کھاد کے سیکٹر میں روسی بیمہ کپمنیوں کے'غیر دوستانہ' مغربی ممالک کی کمپنیوں کے ساتھ سمجھوتوں سے پابندی ہٹا دی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پیرو میں 7دسمبر کو اسمبلی کے، صدر پیدرو کاسٹیلو کو عہدہ صدارت سے معزول کر کے جیل بھیجنے کے بعد سے جاری احتجاجی مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 26ہو گئی ہے،ملک کے متعدد شہروں میں ہزاروں کی تعداد میں احتجاجی مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ صدر 'دینا بولوآرتے'مستعفی ہوں اور کاسٹیلو کو رہا کیا جائے،پیرو وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق احتجاجی مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 26تک پہنچ گئی ہے اور 61زخمی مظاہرین ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں،اموات کی وجہ سے 17دسمبر کو 2 وزرا مستعفی ہو گئے تھیا ور بولوآرتے کی ،دسمبر 2023میں، انتخابات کے انعقاد کی تجویز کو کانگریس نے رائے شماری کے نتیجے میں رد کر دیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فیفا ورلڈکپ 2022میں ارجنٹائن کے ہاتھوں فائنل میچ میں پینلٹی ککس پر شکست سے فرانسیسی مشتعل ہوگئے اور عوام نے سڑکوں پر نکل کر ہنگامہ آرائی کی،عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق دفاعی چیمپئن فرانس کے شائقین اپنی ٹیم کی فتح کے لیے کافی پرامید تھے، فرانس بھر میں جشن کی خوب تیاریاں بھی کر رکھی تھیں،میچ بھی کافی سنسنی خیز ہوا، ارجنٹائن کی دو گول سے سبقت کے باوجود فرانس کی ٹیم نے کم بیک کیا اور امباپے نے دو گول کرکے اسکور برابر کرکے ٹیم کو واپس میچ میں لے آئے،اضافی وقت میں میسی نے گول کرکے ایک بار پھر ارجنٹائن کو برتری دلادی لیکن امباپے نے پھر اسکور برابر کردیا، بعد ازاں فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا جس میں فرانس نے دو گول ضائع کردیے،اس پر فرانسیسی شائقین بپھر گئے اور پیرس، لیون اور نائس میں سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے ہنگامہ آرائی کی اور تھوڑ پھوڑ کی،حالات کو قابو پانے کے لیے 15ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا،پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ بھی ہوئیں جس میں 50کے قریب شہری زخمی ہوئے جب کہ 10پولیس اہلکاروں کو بھی چوٹیں آئیں،پولیس نے ہاتھا پائی، توڑ پھوڑ اور پنگامہ آرائی پر ایک درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ مظاہرین نے امباپے کے سوا پوری ٹیم کی ناقص کارکردگی پر تنقید کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارتی ریاست بہار میں ایک زیرِ تعمیر پل اپنے افتتاح سے قبل ہی گرگیا، مذکورہ پل کو 13کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا،تفصیلات کے مطابق بہار کے بیگو سرائے ضلع میں گزشتہ روز ایک ہولناک واقعہ پیش آیا، اتوار کے دن دریائے بدھی گنڈک پر قائم پل کا پل کا اگلا حصہ دریا میں گرگیا،مذکورہ پل چیف منسٹر کی خاص اسکیم کے تحت تعمیر کیا گیا تھا لیکن اپروچ روڈ نہ ہونے کی وجہ سے اس کا تاحال افتتاح نہیں ہوسکا،اس حوالے سے بھارتی میڈیا کہنا تھاکہ دریا پر قائم 206میٹر لمبا پل سال 2017میں 13کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے تعمیر کیا گیا تھا لیکن پلر نمبر 2-3کے درمیان پل کا اگلا حصہ کمزور تعمیرات کے باعث ٹوٹ گیا،تاہم اس واقعے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، مقامی حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت پل پر کوئی گاڑی بھی موجود نہیں تھی اس کی وجہ سے کوئی زخمی بھی نہیں ہوا،اس حوالے سے بھارتی میڈیا کہنا تھا کہ اگرچہ اس پل کا افتتاح نہیں ہوا تھا لیکن اس پر ہلکی گاڑیوں کی آمدورفت جاری تھی کیونکہ یہ پل تقریبا 20 ہزارکی آبادی کو دیگر علاقوں سے جوڑتا ہے،رپورٹس کے مطابق کنکریٹ کا پل 2016میں شروع کیا گیا تھا اور 2017سے اس نے افتتاح کیے بغیر ہی کام کرنا شروع کردیا تھا اور دیہاتی پل پر سے گزر رہے تھے اور ہلکی گاڑیاں بھی اس پر چل رہی تھیں،یہ واقعہ گجرات کے موربی میں مچو دریا پر 232میٹر لمبا پل گرنے کے تقریبا دو ماہ بعد ہوا ہے کیونکہ یہ بھی بڑے ہجوم کا وزن نہیں سنبھال سکتا تھا، صرف پانچ دن بعد جب اسے تزئین و آرائش کے بعد عوام کے لیے کھول دیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت کی حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی )کی جانب سے ریاست کرناٹک میں حلال گوشت کی خرید و فروخت پر پابندی کیلئے اسمبلی میں بل لانے کا فیصلہ کر لیا گیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرناٹک میں رواں سال مارچ سے گوشت پر پابندی کے حوالے سے ایک مہم جاری ہے جس پر حکومت نے ایک بل لانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ حلال گوشت پر پابندی لگانے کے لیے قانون سازی کی جائے،حکمران جماعت کی جانب سے بل کو آئندہ دنوں ہونے والے اسمبلی اجلاس میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، دوسری جانب اپوزیشن جماعت کانگریس نے بل کی سخت مخالفت کا اعلان کیا ہے اور مسلمان جماعتوں کی جانب سے بھی بل کی مخالفت میں سخت رد عمل سامنے آیا ہے،رپورٹس کے مطابق انتہا پسندانہ نظریات کی حامل بی جے پی نے اپوزیشن جماعت اور مسلم جماعتوں کے احتجاج کو نظر انداز کرتے ہوئے بل پیش کرنے پر ڈٹے رہنے کا عندیہ دیا ہے جس سے ایک بار پھر کرناٹک میں کشیدگی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برطانوی عدلیہ نے غیر قانونی طور پر برطانیہ پہنچنے والے پناہ گزینوں کو روانڈا کی طرف نکالنے کی منظوری دے دی ، حکومت اس حکم کو جلد از جلد نافذ کرنے کی تیاری کر رہی ہے، عرب میڈیا کے مطابق کنزرویٹو نے غیر قانونی امیگریشن کا مقابلہ کرنے کو ترجیح دی ہے ۔ اس کا یہ اقدام بریکسٹ فریم ورک میں کیے گئے وعدوں میں سے ایک ہے،چھوٹی کشتیوں میں چینل عبور کرنے والے تارکین وطن کی تعداد حد سے زیادہ ہو جاتے ہیں، سال کے آغاز سے تقریبا 45ہزار تارکین وطن انگلش ساحل پر پہنچ چکے ہیں،جبکہ 2021میں یہ تعداد 28ہزار 526تھی،لندن ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاصے کے مطابق عدالت نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ برطانوی حکومت سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو روانڈا بھیجنے اور ان کی درخواستوں کی جانچ برطانیہ کے بجائے روانڈا میں کرنے کی حقدار ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ برطانوی حکومت کی جانب سے طے کیے گئے اقدامات جنیوا ریفیوجی کنونشن کی خلاف ورزی نہیں کرتے،برطانوی وزیر داخلہ نے "جلد از جلد"اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے اپنے ارادے پر زور دیا اورکہا میرا خواب ہے کہ میں تارکین وطن کو روانڈا جاتے ہوئے دیکھوں،انہوں نے زور دیا کہ ہم کسی بھی نئی عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے اپنے دفاع کے لیے تیار ہیں،
دوسری جانب عدلیہ نے وزارت داخلہ سے ان آٹھ تارکین وطن کے حوالے سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے کو کہا جنہوں نے روانڈا میں ان کی بے دخلی پر اعتراض کیا تھا۔ عدالت نے پایا کہ وزارت داخلہ نے ان افراد کی ذاتی صورت حال کا مناسب طور پر جائزہ نہیں لیا ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ آیا ان کے مخصوص کیس میں کوئی ایسے عناصر موجود ہیں جو ان کی روانڈا ملک بدری سے متصادم ہوں، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ یہ گزشتہ ہفتے کے متاثرین کے بعد اشتعال انگیز ہے کہ حکومت یہ تسلیم کرنے سے انکار کردے کہ جن لوگوں کے پاس حفاظت کیلئے برطانیہ پہنچنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ان کو نکالنا ان کو مزید ظلم کا شکار کرنے اور مزید خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے،جبکہ برطانوی اپوزیشن کی لیبر اپوزیشن نے بھی اس منصوبے کو "غیر اخلاقی" اور "انتہائی مہنگا" قرار دے دیا ہے،اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر)نے اس معاملہ پر کہا کہ روانڈا میں ایک قابل اعتماد اور منصفانہ سیاسی پناہ کے نظام کے کم از کم اجزا تک موجود نہیں ، برطانیہ کی ملک بدری کی یہ پالیسی ان پناہ گزینوں کیلئے مزید خطرناک امکانات کا باعث بنے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے پیر کو خبردار کیا کہ امریکہ کی موجودہ پالیسی ماسکو اور واشنگٹن کو براہ راست تصادم کے دہانے پر کھڑا کر رہی ہے ۔ انہوں نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشیدگی کی پالیسی ترک کر دے،روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماریا زاخارووا نے کہا کہ افغانستان میں امریکی ناکامی کے بعد امریکہ ایک نئے تنازعے میں مزید الجھتا جا رہا ہے، یہ نہ صرف کیف میں نیو نازی حکومت کو فنڈنگ اور مسلح کرنے میں مدد فراہم کرنے میں بلکہ زمین پر فوج کو بڑھانے سے بھی واضح ہے۔ یہ ایک خطرناک معاملہ اور دور اندیشی سے عاری پالیسی ہے۔ یہ امریکہ اور روس کو براہ راست تصادم کے دہانے پر کھڑا کرنے کے مترادف ہے،انہوں نے نشاندہی کی کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ امریکہ کی تمام وسائل کا استعمال کر کے بھی اپنی بالادستی برقرار رکھنے کی خواہش کا فطری نتیجہ ہے، نئی جغرافیائی سیاسی حقیقتوں کو نظر انداز کرنے کے ساتھ امریکہ کا غرور بھی اسے سلامتی کی یقین دہانی کیلئے روس سے سنجیدہ بات چیت کرنے میں عدم دلچسپی کی طرف لے جارہا ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ واشنگٹن کو ماسکو کی آواز کو بھی ضرور سننا چاہیے،انہوں نے کہا اس حوالے سے تاحال پرامید ہونے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔ یاد رہے استنبول میں امریکہ اور روس کے درمیان سفارتی نمائندوں کی سطح پر ایک میٹنگ ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان ویزا کے مسائل، سفارت کاروں کے تبادلے اور دونوں ممالک کے سفارتی مشنز کے کام پر بات چیت کی گئی،دونوں ممالک نے سعودی اماراتی ثالثی کے تحت قیدیوں کا تبادلہ بھی کیا تھا ، کیونکہ روس نے مشہور باسکٹ بال کھلاڑی برٹنی گرینر کو واشنگٹن کی جانب سے " موت کے تاجر "وکٹر باٹ کی رہائی کے بدلے میں رہا کر دیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
افغانستان کے شمالی صوبے جوزجان کے نائب گورنر گل محمد نے اپنے والد کے قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے مجرم کو معاف کرنے کا اعلان کردیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان صوبے جوزبان کے نائب گورنر گل محمد کے والد کو انیس سو بانوے میں قتل کیا گیا تھا جس کے کیس میں عبدالقیوم نامی ملزم کو شرعی عدالت کی جانب سے پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی،گل محمد نے سزا پر عملدرآمد ہونے سے قبل اپنے باپ کے قاتل عبدالقیوم کو معافی دیتے ہوئے عدالت میں کیس کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے،نائب گورنر نے عدالت میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مجرم کے خاندان والوں نے مجھ سے اسے معاف کرنے کی درخواست کی تھی جس کے بعد میں عبدالقیوم کو معاف کر رہا ہوں،واضح رہے کہ گل محمد کی جانب سے دی گئی معافی کا اعلان افغانستان کی سپریم عدالت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی تاریخ میں پہلی بارکسی صدرکیخلاف کانگریس کی جانب سے مجرمانہ کارروائی کی ہدایت کردی گئی،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس کی کمیٹی نے امریکا کے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 4مجرمانہ الزمات کی متفقہ طورپر سفارش کردی،رپورٹس کے مطابق 6جنوری کو کیپٹل ہل پر حملے کے موقع پر لوگوں کو بغاوت پر اکسانے،سازش اورانصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کے الزامات شامل ہیں،امریکی ایوان نمائندگان کی ریپبلکن رکن لز چینی نے کہا کہ سب سے شرمناک عمل یہ تھا کہ جب کیپٹل ہل پرحملہ کیا جارہا تھا،صدر ٹرمپ اول آفس کیڈائننگ روم میں بیٹھے ٹی وی پر بغاوت کے مناظردیکھ رہے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی اداروں کو بااختیار نہیں بنا رہی تاکہ سارا قبضہ ان کے ہاتھ میں رہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی نظام سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 11 ماہ سے ہمارا کیس چل رہا ہے۔ پیپلز پارٹی حکومت نے تمام تر اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھے ہیں۔ یہ بلدیاتی اداروں کو با اختیار نہیں بنا رہے تا کہ سارا کا سارا قبضہ ان کے ہاتھ میں رہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا دعوی ہے تو لوگوں کو با اختیار بنا۔ لوگوں کو محروم کرکے، ڈرا دھمکا کر مینڈیٹ حاصل کیا جا رہا ہے۔ ان کی جمہوریت وراثت پر چل رہی ہے۔ اس کا مطلب اس شہر میں بسنے والوں سے آپ کی دشمنی ہے۔ اب تو پورے صوبے کا ایک جیسا حال ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مرضی کے منصوبوں میں گھپلا کیا جارہا ہے۔ پیچ ورکنگ سے سڑکوں کا حال دیکھ لیں۔ پہلے سڑکیں بارش اور سیوریج کے پانی سے ٹوٹتی تھی۔ اب ہوا اور سورج کی تپش سے ٹوٹ جاتی ہیں۔ 80 فیصد کرپشن ہو رہی ہے جو سندھ حکومت کر رہی ہے۔ ہم دھرنے اور احتجاج کرتے ہیں اور عدالتوں کا رخ بھی کرتے ہیں
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم دوبارہ پیپلز پارٹی کو پیاری ہو گئی ہے۔ ایم کیو ایم کراچی کو وڈیروں کے ہاتھوں بیچ دیا گیا ہے۔ آرمی کو چاہیے تمام اداروں پر نظر رکھے۔ مردہ گھوڑوں میں دوبارہ جان نہ ڈالی جائے۔ اپنی گاڑیوں اور گھروں کی خاطر لوگوں کو بیچ ڈالا۔ انتخابات کو وقت پر ہونا چاہیے اور بااختیار حکومت بننا چاہیے۔ یہ شہر مزید تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا حق ہے کہ جب ہم ٹیکس دیتے ہیں تو ہمارے مسائل حل ہونے چاہییں، مگر بدقسمتی سے کراچی کے حق میں کوئی نہیں ساری جماعتیں ملی ہوئی ہیں۔ کوئی ایک پراجیکٹ وفاق نے نہیں دیا۔ کراچی کو اگر ترقی دینی ہے تو جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ عوام کا رد عمل پیپلز پارٹی اور ان کے حمایتیوں کیخلاف بہت زبردست آنے والا ہے۔ کراچی کے لوگ پیپلز پارٹی کا ساتھ نہیں دیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کو روکنے کے لیے دائر درخواست خارج کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کو روکنے کے لیے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہری کی عدالت میں دائر درخواست پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔ جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ یہ کیسی درخواست ہے؟ اس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ اس پر عدالت نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل میں آپ کو کیا مسئلہ ہے؟وکیل نے جواب میں کہا کہ درخواست گزار نے مفادِ عامہ میں یہ درخواست دائر کی ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کا وقت کیوں ضائع کرتے ہیں؟ آپ درخواست واپس لے لیں ورنہ عدالت آپ پر بھاری جرمانہ کرے گی۔ عدالت کی برہمی پر درخواست گزار نے اپنی پٹیشن واپس لے لی جس پر عدالت نے اسے خارج کردیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تھر بلاک ون کے 1,320 میگاواٹ کے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کے دوسرے 660 میگاواٹ یونٹ کے رواں ماہ کامیابی سے منسلک ہونے کے بعد تھر بلاک ون انٹیگریٹڈ مائن پاور پراجیکٹ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اس کی کمرشل آپریٹنگ تاریخ (COD) کو بہت جلد حاصل کر لیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہارتھر بلاک ون انٹیگریٹڈ مائن پاور پراجیکٹ کے چیئرمین مینگ ڈونگ ہائی نے گوادر پرو کو ایک حالیہ انٹرویو میں کیا ۔ مائن پراجیکٹ کے نائب صدر چوہدری قیوم کے مطابق اس منصوبے کو کمرشل آپریشن میں ڈالنے کے بعد اس سے پاکستان میں بجلی کی قلت کی موجودہ صورتحال میں کمی آئے گی، پاکستان کے تقریباً 40 لاکھ گھرانوں کی بجلی کی طلب پوری ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت، پاکستان کو سالانہ تقریباً 826 ملین ڈالر کا جیواشم ایندھن درآمد کرنے پر لاگت آئے گی جس طرح کی کان کنی اور تھر سے فراہم کی جاتی ہے۔ منصوبے کا کمرشل آپریشن مقامی توانائی کے بحران کے خاتمے اور پاکستان میں زرمبادلہ کی بچت میں اہم کردار ادا کرے گا۔گوادر پرو کے مطابق تھر بلاک ون انٹیگریٹڈ مائن پاور پراجیکٹ660 2 میگا واٹ ہائی پیرامیٹر کوئلے سے چلنے والی پیداواری یونٹس پر مشتمل ہے جس میں معاون لگنائٹ اوپن پٹ کوئلے کی کان ہے جس کی سالانہ پیداوار کی گنجائش 7.8 ملین ٹن ہے۔ یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے توانائی تعاون کے منصوبے میں ایک اہم منصوبہ ہے۔
یہ سی پیک کے تحت تھر میں مقامی کوئلے کے استعمال سے بڑی واحد صلاحیت، اعلیٰ پیرامیٹرز اور اعلی چینی سرمایہ کاری کی شرح کے ساتھ بجلی پیدا کرنے کا بڑا منصوبہ بھی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق مائن پروجیکٹ کے سی ای او لی جی جنرل نے وضاحت کی کہکوئلے کی کان کنی کے عمل کے دوران، شنگھائی الیکٹرک نے چین اور پاکستان دونوں کے پیشہ ور افراد پر مشتمل ایک قابل اور موثر حفاظتی ٹیم کی نگرانی میں کوئلے کے کان کنوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں، جو بین الاقوامی کانوں کے حفاظتی معیارات کی تعمیل کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں اور کارکنوں کو بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ مارکیٹ میں ذاتی حفاظتی آ لات ، مسلسل جدید سائٹ کے حفاظتی معیارات پر عمل کرتے ہوئے، اور باقاعدہ تربیت کا انعقاد کیا ۔ گوادر پرو کے مطابق منصوبے پر عمل درآمد کے دوران، شنگھائی الیکٹرک نے تھر میں مقامی کمیونٹی کے ساتھ مل کر پائیدار ترقی کو فروغ دینے، بھرپور مقامی ثقافت کو فروغ دینے اور محفوظ کرنے اور سندھ حکومت کو رائلٹی کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ان کے اپنے فنڈ کے ذریعے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کیا ہے۔
گوادر پرو کے مطابق ٹی سی بی ون کے ایڈمنسٹریشن مینیجر سفیان انصار وڑائچ نے کہا اس کے علاوہ ہم مقامی باشندوں کو ان کے مالی وسائل کے مطابق تجارتی سامان یا چھوٹے تعمیراتی منصوبوں کی صورت میں روزگار اور کاروباری مواقع فراہم کرتے ہیں۔ اب تک ہم نے پہلے ہی 8,000 سے زیادہ مقامی ملازمین کی خدمات حاصل کی ہیں اور مقامی خواتین کو بھی پروجیکٹ میں کام کرنے کے لیے لایا ہے ۔ گوادر پرو کے مطابق ایک سرمایہ کار کے طور پر شنگھائی الیکٹرک تھر بلاک ون پروجیکٹ کی سرمایہ کاری، تعمیر اور آپریشن کے لیے ون اسٹاپ سلیوشن پیش کرتا ہے۔ ایک آلات بنانے والی کمپنی کے طور پر شنگھائی الیکٹرک نے پاکستان میں بنائے گئے تمام جوہری پاور پلانٹس کو متعلقہ آلات فراہم کیے ہیں، ساتھ ہی ساتھ ''بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو'' اور سی پیک کے دیگر پاور پراجیکٹس کو پاور آلات اور متعلقہ تکنیکی معاونت فراہم کی ہے۔ یہ کراچی میں پاور گرڈ کی تبدیلی میں بھی شامل رہا ہے، جس نے کراچی کے پاور ٹرانسمیشن انفراسٹرکچر کی منتقلی اور استحکام کو کافی حد تک بہتر کیا ہے اور کراچی میںبجلی کی فراہمی کی کمی کو کافی حد تک کم کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
گوادر میں 4.5 بلین ڈالر کے آئل ریفائنری منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے چینی کمپنی ''ایسٹ سی گروپ لمیٹڈ ( ای ایس جی ایل)'' کا پانچ رکنی وفد گوادر پہنچ گیا ۔ ای ایس جی ایل کے آفیشل جی سن چاو نے گوادر پرو کو بتایا کہ ای ایس جی ایل کے چیف انجینئر لیو دیگر حکام کے ساتھ منگل کو گوادر پہنچا۔ میرین انجینئرنگ، کامرس اور پیٹرولیم پیشہ ورانہ پس منظر کی تکنیکی ٹیم پر مشتمل وفد کی سربراہی گروپ کے جنرل منیجر فانگ ہائیک سیا کر رہے ہیں ، وفد تین یا چار دن تک قیام کرے گا تاکہ نظریاتی اور عملی فریم ورک کو ہم آہنگ کیا جاسکے۔ گوادر پرو کے مطابق وہ گوادر فری زون فیز II میں آئل ریفائنری کے قیام کے لیے مجوزہ جگہ کا جائزہ لینے کے لیے چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی اور گوادر پورٹ اتھارٹی کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ابتدائی منصوبے کے مطابق ای ایس جی ایل گوادر میں 5 ملین ٹن صلاحیت کی آئل ریفائنری لگائے گا۔ بعد میں ای ایس جی ایل اسے گوادر میں 8 ملین ٹن سالانہ آئل پرو سیسنگ کی صلاحیت کے ساتھ اپ گریڈ کرے گا۔
چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈ کمپنی اور ایس جی ایل نے پہلے ہی گوادر فری زون فیز II میں چیزوں کو انجام دینے کے لیے باہمی مفاہمت تیار کر لی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ایسٹ سی گروپ لمیٹڈ (ESGL) ایک متنوع ملٹی نیشنل کمپنی ہے، جو بنیادی طور پر توانائی کی تجارت، انرجی سٹوریج لاجسٹکس اور آئل ریفائننگ میں مصروف ہے، اور اس نے جنوبی امریکہ، مشرق وسطیٰ اور انڈونیشیا جیسے کئی ممالک میں سرمایہ کاری کی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چینی انٹری ایک ایسے وقت میں ہوئی جب گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام کی پیشکش پر بین الاقوامی کھلاڑیوں کے پاؤں گھسیٹنے اور غیر فیصلہ کن ہونے کے بعد گوادر میں آئل ریفائنری کی قسمت کے بارے میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو رہی تھی اور چین کے اس اقدام کے بعد بہت سی بین الاقوامی فرموں نے گوادر میں آئل ریفائنری بنانے کے لیے نئے سرے سے دلچسپی کا عندیہ دیا ہے۔ جی پی اے کے ذرائع نے گوادر پرو کو بتایا کہ آئل ریفائنری منصوبہ دو مرحلوں میں تعمیر کیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں ریفائننگ کی سالانہ صلاحیت 5 ملین ٹن ہوگی۔ ایسٹ سی گروپ پاکستان کی گوادر بندرگاہ پر ہر ماہ کم از کم چھ خام تیل کی ترسیل کے جہاز رکھے گا، جو اپنے تیل کے ذرائع کے کاروبار کو شروع کرے گا اور اس کی مدد کرے گا، اور مشرق وسطیٰ کے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک کے لیے تیل کی ترسیل کی سروسز بھی فراہم کرے گا۔ وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کے ذرائع کے مطابق ریفائنری پاکستان کو ذخیرہ کرنے کی خاطر خواہ گنجائش فراہم کرے گی، جس سے یہ ذخائر کو زیادہ وقت تک برقرار رکھنے اور زرمبادلہ کی بچت کے قابل بنائے گی۔ ملٹی بلین ڈالر کے اس منصوبے پر عمل درآمد سے گوادر میں پیٹرو کیمیکل انڈسٹری میں مزید سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ گوادر پرو کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے اس میگا پراجیکٹ کو گرین لائٹ کرنے کے لیے، متعلقہ ادارے تفصیلی بزنس پلان اور مزید کارروائی کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی کی جانچ پڑتال کے لیے کمر بستہ ہیں۔ اس مقصد کے لیے بین الاقوامی کنسلٹنٹ کی خدمات پہلے ہی حاصل کر لی گئی ہیں اور دونوں دستاویزات تیاری کے مراحل میں ہیں۔ منصوبہ بندی اور تعمیرات کے لیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اوگرا آرڈیننس 2022 کے تحت لائسنسنگ کی ضروریات پوری کرے گی ،ایسا لگتا ہے کہ آئل ریفائنری کے آغاز کے اقدام سے دیگر غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے جو ماضی قریب میں آئل ریفائنری کے شعبے میں کئی وجوہات کی وجہ سے رک گئی تھی۔
گوادر پرو کے مطابق جنوری 2019 میں، سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح نے اعلان کیا کہ عرب قوم پاکستان کی گہرے پانی کی بندرگاہ گوادر میں 10 بلین ڈالر کی آئل ریفائنری قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ تاہم یہ منصوبہ واپس لے لیا گیا۔ بعد میں مبہم انداز میں اشارہ دیا گیا کہ گوادر کے بجائے پاکستان میں کہیں اور آئل ریفائنری قائم کی جا سکتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق نیلے رنگ کے بولٹ کے طور پر چند روز قبل سعودی عرب نے نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری پیٹرولیم کیپٹن (ر) محمد محمود کی تازہ سرگرمی کے درمیان گوادر میں آئل ریفائنری کے منصوبے کے ساتھ آنے کے لیے تجدید مصروفیت کا اشارہ دیتے ہوئے ایک بار پھر حرکت میں آ یا ہے۔ 27 اکتوبر کو وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کی پہلی مشترکہ اقتصادی ذیلی کمیٹی کے بارے میں ایک ورچوئل میٹنگ بھی کی۔ گوادر پرو کے مطابق دریں اثناء متحدہ عرب امارات نے بھی بلوچستان کے قصبہ جہاں پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ ( پارکو ) قائم ہے وہاں پر اس کے قریب جدید ترین ریفائنری قائم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے جس کی پیداوار یومیہ 500,000 بیرل ہوگی۔
گوادر پرو کے مطابق اس وقت پاکستان میں آئل ریفائننگ کے شعبے میں پانچ مقامی کمپنیاں کام کر رہی ہیں جن میں پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ (پارکو)، اٹک ریفائنری لمیٹڈ (اے آر ایل )، نیشنل ریفائنری لمیٹڈ ( این آر ایل )، پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل ) اور سی نرجیکو پی کے لمیٹڈ (سی پی ایل) (Cnergyico Pk Limited )شامل ہیں۔سوائے پارکو کے باقی تمام ریفائنریز ہائیڈرو سکمنگ ریفائنری ہیں، پارکو ایک ہلکی تبدیلی والی ریفائنری ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان کی تیل صاف کرنے کی صلاحیت تقریباً 450,000 بیرل یومیہ ہے، جو 20 ملین ٹن سالانہ کے برابر ہے۔ مقامی ریفائنریوں نے ملک کی ڈیزل کی 60 فیصد ضروریات، 30 فیصد موٹر پٹرول اور 100 فیصد جیٹ ایندھن دفاع کے لیے فراہم کی ہیں۔ باقی کو بہتر مصنوعات کے طور پر درآمد کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں پیٹرو کیمیکل کی پیداوار کی کوئی بنیادی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان سالانہ 2 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ مالیت کے پیٹرو کیمیکلز درآمد کر رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین نے کہا ہے کہ پرویزالہی پی ڈی ایم کے وزیراعلی بھی بن سکتے ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین نے عندیہ دیا ہے کہ پرویزالہی پی ڈی ایم کے وزیراعلی بھی بن سکتے ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مشاورتی عمل میں ہر ممکن آپشن پر غور کیا جا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مسلح افواج اور اداروں کے خلاف بیان پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف درج مقدمہ ختم کرنے کے لیے بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرادی گئی۔ شہباز گل کے خلاف درج مقدمہ ختم کرنے کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ میں انصاف لائرز فورم کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔ عدالت نے شہباز گل پر درج مقدمے کے خاتمے کے لیے درخواست سماعت کے لئے منظور بھی کرلی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے وکیل اقبال شاہ ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کی طرح شہباز گل کے خلاف کے بھی بلوچستان میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی ، جس کو ختم کرنے کے لیے آج بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مسلم لیگ (ن)نے عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کی درخواست واپس لے لی۔ الیکشن کمیشن میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کے لیے مسلم لیگ(ن)کے رہنما علی گوہر بلوچ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ اپنی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ پہلے درخواست دی اور 3 سماعتوں پر پیش بھی نہیں ہوئے، اب درخواست واپس لینے آ گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے علی گوہر بلوچ کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کر لی۔ درخواست لیگی ایم این اے علی گوہر بلوچ نے دائر کی تھی ، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان غلط بیانی کرنے اور غلط ڈکلیریشن جمع کرانے کے مرتکب پائے گئے ،اسی بنیاد پر وہ اسمبلی سے نااہل ہوئے۔ علی گوہر بلوچ کا موقف تھا کہ عمران خان رکن اسمبلی بننے کے اہل نہیں، انہیں نااہل قرار دیا گیا ہے، اس لیے ان کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری نہ کیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سندھ ہائیکورٹ نے لڑکی سمیت 6 افراد کے لاپتا ہونے سے متعلق درخواست پر کم سن ثمرن سمیت دیگر کو بازیاب کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت عالیہ میں لڑکی سمیت 6 لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ لڑکی کی بازیابی کے لیے پیش رفت نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ لڑکی کی عدم بازیابی پر بوڑھی والدہ کمرہ عدالت میں روتی رہی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مقف دیا کہ لڑکی کو سہراب گوٹھ کے علاقے سے اغوا کیا گیا۔ اغوا کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس تاحال بازیاب کرانے میں ناکام ہے۔ عدالت نے کمسن لڑکی، موسی بن سجاد سمیت دیگر لاپتا افراد کو بازیاب کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے محمد وقاص اور علی رشید کی بازیابی کی درخواست عدم پیروی پر مسترد کردی۔ دونوں شہری بغدادی اور پیرآباد کے علاقے سے لاپتا ہوگئے تھے۔ پولیس نے اپنی رپورٹ جمع کراتے ہوئے بتایا کہ ابراہیم حیدری کے علاقے کا شہری غلام محمد گھر واپس آگیا۔ عدالت نے پولیس رپورٹ کے بعد درخواست نمٹا دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے مونجھ مارگ میں قابض بھارتی فوج نے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ جام شہادت نوش کرنے والے تینوں نوجوان پہلے ہی قابض بھارتی فوج کی قید میں تھے اور انہیں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی آڑ میں ایک فرضی مقابلے میں مارا گیا ہے۔ شہید ہونے والے نوجوانوں میں سے 2 کی شناخت لطیف لون اور عمر نذیر کے نام سے ہوئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کے پاؤں تلے سے زمین آہستہ آہستہ کھسک رہی ہے ، اسمبلیوں کی تحلیل کا آخری کارڈ عمران خان نے کھیلا ، توشہ خانہ میں بھی ہر روز نیا انکشاف ہورہا ہے ، عمران خان الیکشن کمیشن اور اپنے محسنوں کو صبح شام گالیاں دیتا ہے ، عدم اعتماد کا نتیجہ 2سے تین روز میں آجائے گا ،منگل کے روز الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا اپنے محسنوں سے متعلق ایسے الفاظ کا استعمال گھٹیا پن ہے ، عمران خان کے گرد قانون کا گھیراؤ آہستہ آہستہ تنگ ہورہا ہے ، تین سے چار سال میںیہ مصیبت پاکستان کے گلے سے اترگئی ہے ، ان کی ساڑھے تین سال کے زخم ابھی تک رس رہے ہیں ، وہ اب بھی چاہتے ہیں کہ ملک زخمی حالت میں رہے ، ان کا انٹکٹ ہے کہ اگر میں حکمران ہوں تو یہ ملک ہے ، اگر نہیں تو ملک بھاڑ میں جائے ، اللہ کی مدد سے ہم ایسا نہیں ہونے دینگے ، اگر عدلیہ ان کی مرضی کے مطابق کام کریں تو پسند ہیں فوج اور اسٹیبلشمنٹ ان کا ساتھ دے تو وہ ان کو پسند ہے ، اگر ادارے قانون کے مطابق کام کریں توہ عمران خان کو پسند نہیں ،وہ ان کو اینٹیں مارتا ہے ، کوئی ایسا شخص نہیں جس نے عمران خان پر احسان کیا ہوا وراس نے احسان فراموشی نہ کی ہو ، اگر آپ حکومت ٹھیک نہیں چلاسکتے تو اس میں جنرل قمر جاوید باجوہ کا کیا قصور ہے ، ہم عمران خان کی چار سالہ تباہی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، عمران خان چاہتے ہیں کہ تمام ادارے اس کی مرضی کے مطابق کام کریں، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے ایک پیکج لارہے ہیں ، مہنگائی کو کم کرناہماری اولین ترجیح ہے ، ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی جماعت اپنی ہی نشستوں میں سے 2ہار گئی ، پی ٹی آئی آئندہ انتخابات میں اپنی موجود نشستیں نہیں جیت سکتی ،آئندہ چند ہفتوں میں صورتحال ہوجائیگی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کی کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ٹیم کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نئے سال کی تقریبات کے سلسلے میں برگر پارٹیوں کے لیے مخصوص منشیات راولپنڈی سے بس کے ذریعے کراچی اسمگل کی جا رہی ہے، اطلاع پر ڈائیوو بس ٹرمینل راولپنڈی پر مسلسل نگرانی شروع کی گئی۔ ترجمان کے مطابق بس ٹرمینل سے ایک مشتبہ شخص اور خاتون مسافر کو حراست میں لیا گیا، راولپنڈی سے کراچی روانگی کے لیے بس کی تلاشی لی گئی تو خاتون مسافر کے بیگ سے لاکھوں روپے مالیت کی 4 کلو 368 گرام وِیڈ ضبط کی گئی، برآمد شدہ منشیات کھانے کی پیکنگ کے پلاسٹک کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی۔ ترجمان نے بتایا خفیہ رپورٹس ہیں کہ یہ منشیات کراچی کے کالجز اور یونیورسٹیز میں طلبہ کو سپلائی کی جاتی ہے، گرفتار ملزم راولپنڈی اور اسلام آباد میں پارٹی ڈرگز کی تقسیم میں ملوث گروہ کا اہم رکن اور آرگنائزر ہے، ضبط شدہ وِیڈ راولپنڈی اور اسلام آباد میں نئے سال کی پارٹیوں کے دوران تقسیم کرنے کے لیے تھی۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آ باد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 2 مقدمات کی سماعت ملتوی کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کے خلاف شہری محمد ساجد کی درخواست پر نااہلی کیس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔ دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن عدالت کے سامنے پیش ہوئے جب کہ عمران خان کی جانب سے سلمان اکرم راجا نے وکالت نامہ جمع کرا دیا۔ وکیل نے کہا کہ اس قسم کے کیس کا پہلے ہی فیصلہ ہو چکا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یہ معاملہ کئی بار پہلے بھی ہمارے پاس آ چکا ہے، ایسی درخواستیں مسترد ہوتی رہی ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کے وکیل کا وکالت نامہ آگیا ہے، انہیں جواب کے لیے وقت دے رہے ہیں، جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی۔ دریں اثنا توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے اور مزید کارروائی کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کے معاون نے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ بیرسٹر علی ظفر مصروفیات کے باعث آج پیش نہیں ہو سکے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے معاون وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت اگلے ماہ تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 1.6 ارب ڈالر سے زائد فنانسنگ کی منظوری دے دی۔ ورلڈبینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کیاجلاس میں پاکستان کی مالی مدد کے لیے 1.692 ارب ڈالر کی منظوری دی گئی۔ اعلامیے کیمطابق پاکستان کو سندھ میں سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرین کی مددکے 5 منصوبوں کے لیے فنڈز ملیں گے جن میں سے تین منصوبے متاثرین کی بحالی، مکانات کی تعمیر اور زراعت کے شعبے کے ہیں جب کہ دیگر 2 منصوبے ماں اوربچوں کی صحت کے شعبے میں معاونت کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اور سینیٹر شبلی فراز کو الیکشن کمیشن میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ الیکشن کمیشن عملے نے شبلی فراز سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اندر جانے کی اجازت نہیں، جس پر شبلی فراز نے کہا کہ پارٹی چیئرمین عمر ان خان اور تحریک انصاف کا کیس لگا ہوا ہے۔ عملے نے کہا کہ ہمیں حکام سے اجازت لینے دیں اس کے بعد اجازت دیں گے۔ پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اور سینیٹر شبلی فراز اجازات نہ ملنے کے باعث الیکشن کمیشن کے استقبالیہ روم میں بیٹھ گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
صوبہ سندھ کے علاقے کوٹ ڈیجی میں خیمہ بستی میں قائم عارضی اسکول کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی، آتش زدگی سے اندر رکھی کتابیں اور سامان بھی جل گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور کے علاقے کوٹ ڈیجی کی خیمہ بستی میں قائم عارضی اسکول کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی۔ نامعلوم افراد نے رات گئے خیمہ بستی میں قائم اسکول کو آگ لگائی۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ خیمہ اسکول میں رکھی کتابیں اور دیگر سامان بھی جل گیا، ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر واقعے کا فوری نوٹس لیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پنو عاقل تھانے کی حدود میں پولیس نے ایک کارروائی میں ڈاکو قا ومہر کو گرفتار کر لیا، جس کے سر پر انعام مقرر تھا۔ تفصیلات کے مطابق سکھر پنوعاقل تھانے کی حدود میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈاکو قائم عرف قامہر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری پر سندھ حکومت کی جانب سے 10 لاکھ روپے کا انعام مقرر تھا، ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کے مطابق قائم مہر قتل، ڈکیتی، اغوا اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔ گرفتار ڈاکو قائم مہر سے پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور سے اوکاڑہ جانے والی وین پتوکی میں دھند کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پتوکی میں ملتان روڈ پر خطرناک موڑ کے قریب وین الٹ گئی، گاڑی میں ایک ہی خاندان کے 14 افراد سوار تھے جن میں سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 12زخمی ہوئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ شدید دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو کے مطابق خاندان کے افراد لاہور سے اوکاڑہ جا رہے تھے، حادثے میں زخمی ہونے والوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا جن میں سے4 کی حالت تشویشناک ہے۔ دھند کے باعث دوسرا حادثہ بہاولنگر فتح پل کے قریب پیش آیا جہاں ڈمپر نے سکول جاتے بچے کو کچل دیا، حادثیمیں 13 سالہ احمد موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ ریسکیو کے مطابق ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیسں نے ڈمپر قبضہ میں لے لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد سے کراچی آنے والی نجی کمپنی کی پرواز کے دوران 19 سالہ نوجوان انتقال کرگیا۔ 19 سالہ حنین فاروق نجی فضائی کمپنی کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی آرہا تھا۔ دوران پرواز ہی حنین فاروق کو دل میں تکلیف محسوس ہوئی۔حنین فاروق کی حالت دیکھتے ہوئے پائلٹ نے کراچی ایئرپورٹ میں متعلقہ حکام کو صورت حال سے آگاہ کیا۔ ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق حنین کو جہاز سے باہر لایا گیا تو وہ انتقال کرچکا تھا۔ وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز نیحنین فاروق نے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک مزید سیاسی عدم استحکام اور فاشزم کی طرف جا رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ پہلے کہتے تھے اسمبلیاں توڑیں تو الیکشن کروا دیں گے اب کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے کی پالیسی پر آگئے ہیں، سیاسی انا اور ضد کی وجہ سے ملک خسارے میں جا رہا ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کا اعتماد یا عدم اعتماد اس کے گلے پڑے گا اور رسوائی ہوگی، قوم کی بکنے اور بکنے والے ہر ممبر پر نظر ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بلوچستان کے شہرلسبیلہ میں ہوئے سلنڈر دھماکے کے 10 زخمی کراچی کے سول اسپتال میں جاں بحق ہو گئے۔ ایم ایس ڈاکٹر روبینہ کے مطابق حادثے میں دوران علاج جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی جبکہ 15 زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ایم ایس کے مطابق سول ہسپتال برنس وارڈ میں 26زخمیوں کو لایا گیا تھا جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ، تمام زخمی 70 سے 90 فیصد جل چکے ہیں ۔ پولیس کے مطابق منی بس اسٹاپ چونگی کے قریب ایک دکان میں گزشتہ روز سلنڈر کے خوفناک دھماکے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ دھماکے کے بعد آگ لگنے سے25 افراد شدید جھلس گئے تھے جنہیں ایدھی فانڈیشن کے عملے اور دیگر ذرائع سے کراچی کے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ یہ زخمی برنس سینٹر میں زیر علاج تھے جن میں سے 10 متاثرین منگل کی صبح تک دم توڑ گئے ، جاں بحق ہونے والوں میں 23 سالہ محمد اقبال، 32 سالہ ہدایت اللہ، 30 سالہ منظور، 27 سالہ برکت علی، 18 سالہ محمد یونس، 34 سالہ ظہور احمد، 35 سالہ حاجی محمد عمر، 45 سالہ غلام سرور، 35 تلسی داس اور 26 سالہ مہیش کمار شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں اطراف کی 7 دکانیں ایک ہوٹل اور بازار میں کھڑی لگ بھگ 25 موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہوگئی تھیں۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک بھر میں کورونا کے مزید 8 کیسز مثبت، 25 مریضوں کی حالت نازک۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 021 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 08 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.20 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 25 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترجمان حکومتِ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت میں کسی کی کوئی دورائے نہیں ہے، اسی لئے پی ڈی ایم کی جماعتیں جمہوری عمل سے بھاگ رہی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے لکھا کہ کبھی فیک آڈیوز لے آتے ہیں، کبھی گھڑی پر شروع ہو جاتے اور کبھی ضمیروں کی منڈی لگا لیتے ہیں، یہ لوگ عوام کا فیصلہ ہی نہیں سمجھ پارہے۔ ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ عوام شدید غصے میں ہے اور فوری الیکشن چاہتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی