• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

کراچی،فائرنگ کے واقعات میں نوجوان لڑکی اور ا...

شہر قائد میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں نوجوان لڑکی اور ایک بچی جاں بحق ہو گئے۔ ڈاکس کے علاقے مائی کلاچی روڈ پر جھاڑیوں سے 18 سالہ لڑکی کی لاش ملی، جس کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اسپتال منتقل کیا ۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتولہ کو پیٹ میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے ۔جائے وقوع سے کوئی خول نہ ملنے کے باعث شبہ ہے کہ مقتولہ کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے جا کر قتل کرنے کے بعد لاش جھاڑیوں میں پھینکی گئی۔ مقتولہ شکل و صورت سے اندرون سندھ کی رہائشی لگتی ہے، تاہم اس کے پاس سے کوئی ایسی چیز برآمد نہیں ہوئی، جس سے شناخت کی جا سکے۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش سرد خانے میں رکھوا دی ہے۔دوسری جانب ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی بابل چوک کے قریب اتوار کی شام کو گھر میں پراسرار فائرنگ سے زخمی ہونے والی بچی پیر کو علی الصبح سول اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ جاں بحق بنگالی نژاد بچی کی شناخت 9 سالہ شہزادی دختر شاہ جہاں کے نام سے ہوئی، جس کے سر میں گولی لگی تھی۔ بچی کے ورثا کا کہنا ہے کہ محلے میں کچھ شادیاں جاری تھیں، جہاں فائرنگ بھی کی جا رہی تھی، اسی دوران شہزادی ایک نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سر میں لگنے سے زخمی ہوگئی۔ علاوہ ازیں بلال کالونی تھانے کی حدود نیوکراچی سیکٹر 5/E بلال مسجد کے قریب پراسرار فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، جس کی شناخت 45 سالہ محمد وسیم ولد محمد اسلم کے نام سے کی گئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

متنازعہ ٹویٹ کیس، اعظم سواتی کی درخواست ضمان...

متنازعہ ٹویٹ کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ نہ سنایا جا سکا، اور سماعت(آج) منگل تک ملتوی کردی گئی۔ اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے، اور مقف پیش کیا کہ اعظم سواتی پر مقدمہ ایف آئی اے نے درج کیا، جب کہ مدعی متاثرہ فریق نہیں۔ بابر اعوان نے موقف اختیار کیا کہ اعظم سواتی کیخلاف کسی کی توہین کا معاملہ بنتا ہی نہیں ، زیادہ سے زیادہ توہین پر ایک ہزار روپے جرمانہ بنتا ہے، 75 سالہ شہری کو دو صوبوں میں گھماتے رہے۔ اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر وکیل بابر اعوان کے دلائل مکمل ہوئے تو عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی سے(آج) منگل دلائل طلب کرلئے اور سماعت ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی عبوری...

انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 جنوری تک توسیع کر دی۔ اسلام آباد میں انسداد دہشتگری کی عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف احتجاج پر تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے پر سماعت کی، عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 جنوری تک توسیع کر دی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت کے روبرو پیش ہوئے، بابر اعوان نے طبعی بنیادوں پر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 10 جنوری تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیراعظم سے مشیر سیاحت عون چودھری کی ملاقات،...

وزیراعظم شہبازشریف سے مشیر سیاحت و کھیل عون چودھری نے ملاقات کی اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر سیاحت و کھیل عون چودھری نے اہم ملاقات کی، ملاقات میں پنجاب سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر بات چیت ہوئی،عون چودھری نے جہانگیر ترین کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسمبلی تحلیل ہوئی تو نیا مینڈیٹ 5 سال کیلئے...

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کا الیکشن ایک تاریخ پر کرانا آئینی تقاضہ نہیں، اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں پوری اسمبلی کا انتخاب ضمنی الیکشن نہیں ہوتا۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں استعفے منظور ہوئے تو ضمنی انتخاب ہو گا، اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو 90 روز میں الیکشن کرانے ہوں گے، 90 روز میں انتخابات کرانا آئینی تقاضہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہارون آباد،مکان کی چھت گرنے سے 3 سالہ بچی جا...

ہارون آباد میں مکان کی چھت گرنے سے 3 سالہ بچی جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق چک پکا جنڈ والا میں افسوسناک واقع پیش آیا ہے جس میں مکان کی چھت گرنے سے عائزہ نامی 3 سالہ معصوم بچی زندگی کی بازی ہار گئی، واقعہ میں 2 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق زخمیوں میں 35 سالہ محمد عاشق اور 5 سالہ عائشہ کے نام شامل ہیں، جاں بحق بچی اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈس ہائی وے پر المناک ٹریفک حادثہ، 2 بسوں م...

انڈس ہائی وے پر دو مسافر بسوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے شاہ والی کے مقام پر 2 مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع ہر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں، زخمیوں کو شاہ والی اور روجھان اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک مسافر بسں پشاور سے کراچی اور دوسری بس کوئٹہ سے راجن پور آ رہی تھی جبکہ یہ خوفناک حادثہ دھند کے باعث پیش آیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

موجودہ وفاقی حکومت کی پالیسی سے پاکستان کی م...

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے کہا ہے کہ 26 کلو میٹر کی حکومت نے پی ٹی آئی پر درجنوں مقدمات درج کیے۔ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا موجودہ وفاقی حکومت کی پالیسی سے پاکستان کی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔ یہ اپنے خاندانوں کی کرپشن بچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت پی ٹی آئی اور عمران خان کا ہے، جس سے شریف،زرداری، ان سب لوگوں کے لیے پاکستان کی سرزمین تنگ پڑ جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دہشتگردی کا مقدمہ، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی...

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کرلی۔ درخواست کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے کی، جس میں واثق قیوم عباسی کی جانب سے وکیل علی بخاری پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے کہا کہ ٹرائل شروع ہونے پر ملزمان کو طلب کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ واثق قیوم عباسی کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

صوبائی اسمبلیاں توڑنے کا مقصد دبائوبڑھا کر ن...

رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیاں توڑنے کا واحد مقصد دبا وبڑھا کر نااہلی اور گرفتاری سے بچنا ہے، فرد واحد کی ضد کے تابع 2 صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کروائے گئے تو ان کے نتائج متنازعہ رہیں گے۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نئی حکومت اپنے انتخاب کا جواز ڈھونڈتے اپنی ٹرم اور قوم کا قیمتی وقت ضائع کر دے گی، استحکام کے لئے غیر متنازعہ انتخابات کا انعقاد لازم ہے، نااہلی اور گرفتاری سے ڈرنے کی بجائے مقدمات کا عدالت میں سامنا کریں۔ انہوں نے کہا کہ سچے ہیں تو ڈر کیسا، قومی اسمبلی میں آئیں، سیاسی قوتوں سے ڈائیلاگ کر کے ہی راستہ نکلے گا، ذاتی مفادات کے لئے اسمبلیاں توڑنا ڈکٹیٹرز کی روایت ہے، 2 صوبائی اسمبلیاں توڑنے کا واحد مقصد دبا بڑھا کر نااہلی اور گرفتاری سے بچنا ہے۔ لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ فرد واحد کی ضد کے تابع 2 صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کروائے گئے تو ان کے نتائج متنازعہ ہی رہیں گے، اور اس کے نتیجے میں عام انتخابات بھی متنازعہ بن جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

أمن الطاقة والممرات البحرية. حماية المصالح ا...

الدول الخليجية والعربية تمثل محورا أساسيا، في مبادرة الحزام والطريق الصيني، نظرا لموقعها الجغرافي الاستراتيجي الذي يربط الصين بالأسواق الشرق أوسطية والإفريقية والأوروبية عبر الممرات البحرية. وتعتمد مبادرة الحزام والطريق، والتي وقعت المملكة مع الصين مذكرة تفاهم لخطة المواءمة بين رؤية المملكة 2030 ومبادرة الحزام والطريق الصينية، خلال القمم الثلاثة، على الملاحة البحرية بمنطقة الخليج، إذ تأتي نحو 50% من مواردها النفطية من تلك المنطقة، بالإضافة إلى معظم المشاريع التي تدخل فيها مع دول الخليج وعلى رأسها مشروع "الحزام والطريق"، والتي تعتمد على الممرات المائية، كون معظم تعاملات الصين الاقتصادية مع دول العالم تتم من خلال الممرات المائية الاستراتيجية، وهذا ما أدى إلى اهتمام الصين بشكل أكبر بتطوير قدراتها العسكرية البحرية خلال العقد الماضي.

China’s multibillion #OBOR investment will enhance energy and sea route supply security for

GCC region that currently meets 50% of #China’s oil needs Synergic strategic goals.

أمن الطاقة والممرات البحرية.. حماية المصالح الصينية والخليجية هدف استراتيجي

 

ويعلم الصينيون جيداً، أهمية الممرات البحرية لضمان مرور بضائعهم، وتسهيل دخول باخراتها ونفطها وتعضيد مبادرة الحزام والطريق ولهذا اختارت ميناء جوارد في اقليم بلوشستان على شاطيء العرب كمركز للممر الاقتصادي الباكستاني الصيني والذي استثمرت فيه مليارات من الدولار لتسهيل عبور ناقلات النفط منه إلى العالم.. وفي ظل تهديد إيران لأمن الملاحة البحرية في الخليج بشكل متسارع خلال الفترة الماضية، و استهدافها اعداد من ناقلات النفط في المضايق وتهديدها، بالسيطرة على مضيق هرمز، ستعمد الصين في المستقبل المتوسط والبعيد لضمان أمن الطاقة وسلاسل الإمدادات كون أمن الطاقة والمياه يعد أولوية مهمة بالنسبة للصين والدول الخليجية، على السواء لحماية مصالحها الاقتصادية والنفطية وضمان تسريع مبادرة الحزام والطريق والتي تعتبر تغييرا في قواعد اللعبة الاقتصادية العالمية، بالرغم من أن الصين ليست منخرطة في تأمين المنطقة.

ورغم بعدها الجغرافي، تعد الصين، أكبر مستورد للنفط في العالم، أكثر المتضررين من حروب الملاحة البحرية، حيث تمرر كل تعاملاتها الاقتصادية مع دول العالم عبر البحر، ومن خلال الممرات المائية الإستراتيجية. وأكد مراقبون بأن الصين لن تشكل بديلا عن الولايات المتحدة الأمريكية في حماية أمن الملاحة البحرية بمنطقة الخليج، لعدم وجود فعلي لقوات عسكرية صينية خارج إطار الحدود الوطنية إلا قاعدة جيبوتي فقط. وتجلى التقارب الخليجي مع الصين في القمم الثالث بعد تأكيدات الصين على أهمية التعاون مع الصين لتحقيق سلامة الملاحة وضمان تدفق آمن لإمدادات النفط.  وفي المقابل، تزداد أهمية منطقة الخليج بالنسبة للصين، خاصة في ظل مواجهتها المشكلات مع القوى المتنافسة، لذلك فهي بحاجة للحفاظ على شركائها في دول الخليج، كما تطمح إلى حماية مصالحها الاقتصادية سواء "النفطية أو التجارية" والتنموية في المنطقة.

والصين سعت على مدار السنوات الماضية للتغلغل أكثر في الأسواق الخليجية لتحقيق أهداف تنموية خاصة بها بالدرجة الأولى، وأثمرت جهودها عن إنشاء المدينة الصناعية الصينية الأكبر في الخليج بسلطنة عمان. وتمكنت بكين من استقطاب دول الخليج للمشاركة في مشروع الحزام والطريق لبناء أطول جسر بحري في العالم "طريق الحرير"، الذي يربط الصين بأوروبا مرورا بالخليج، والذي يبلغ إجمالي تكلفته تريليون دولار. كما تتمثل أولويات السياسة الخارجية الرئيسة لبكين في الترابط الاقتصادي وأمن تدفقات موارد الطاقة وحماية الاستثمارات الإقليمية. العلاقات الخليجية الصينية تمثل شارعا ثنائي الاتجاه، أي أن العلاقات تسير بين الطرفين في الاتجاهين، ففي الوقت الذي تحرص فيه الصين على الوجود في المنطقة، تبدي دول الخليج انفتاحا للتعاون مع بكين في شتى المجالات.

وأسباب الصين

للاهتمام بالمنطقة 

الشرق الأوسط بالنسبة للصين كونها ساحة وقوة عظمى للاستثمار ومصدر للطاقة والتجارة والاستثمارات. والمنطقة العربية هي أهم منطقة للصين بعد منطقة شرق آسيا والمحيط الهادئ، وربما أكثر أهمية لبكين مما هو عليه بالنسبة لواشنطن، وفقاً للرؤية الصينية. السبب الاقتصادي الأكثر أهمية في ارتباط الصين بالمنطقة هو إمدادات النفط. وامتداد للجوار المباشر للصين.

وتهتم الصين في الوقت الراهن بحماية حدودها البرية والبحرية الطويلة، كما تمثل حماية طرق الملاحة التجارية أحد أهم أهدافها، خاصة مع استمرار اعتمادها الكبير على التجارة عبر المحيطات لتوفير موارد الطاقة التي لا ينمو الاقتصاد الصيني دونها. الصين تريد أيضاً أن تُثبت لشعبها أنها قوة عالمية قادرة على الوقوف في مواجهة الدول العظمى، والشرق الأوسط أحد أبواب فرض هذا النوع من التوازن.

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

 

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

أمن الطاقة والممرات البحرية.. حماية المصالح...

الدول الخليجية والعربية تمثل محورا أساسيا، في مبادرة الحزام والطريق الصيني، نظرا لموقعها الجغرافي الاستراتيجي الذي يربط الصين بالأسواق الشرق أوسطية والإفريقية والأوروبية عبر الممرات البحرية. وتعتمد مبادرة الحزام والطريق، والتي وقعت المملكة مع الصين مذكرة تفاهم لخطة المواءمة بين رؤية المملكة 2030 ومبادرة الحزام والطريق الصينية، خلال القمم الثلاثة، على الملاحة البحرية بمنطقة الخليج، إذ تأتي نحو 50% من مواردها النفطية من تلك المنطقة، بالإضافة إلى معظم المشاريع التي تدخل فيها مع دول الخليج وعلى رأسها مشروع "الحزام والطريق"، والتي تعتمد على الممرات المائية، كون معظم تعاملات الصين الاقتصادية مع دول العالم تتم من خلال الممرات المائية الاستراتيجية، وهذا ما أدى إلى اهتمام الصين بشكل أكبر بتطوير قدراتها العسكرية البحرية خلال العقد الماضي.

China’s multibillion #OBOR investment will enhance energy and sea route supply security for

GCC region that currently meets 50% of #China’s oil needs Synergic strategic goals.

أمن الطاقة والممرات البحرية.. حماية المصالح الصينية والخليجية هدف استراتيجي

 

ويعلم الصينيون جيداً، أهمية الممرات البحرية لضمان مرور بضائعهم، وتسهيل دخول باخراتها ونفطها وتعضيد مبادرة الحزام والطريق ولهذا اختارت ميناء جوارد في اقليم بلوشستان على شاطيء العرب كمركز للممر الاقتصادي الباكستاني الصيني والذي استثمرت فيه مليارات من الدولار لتسهيل عبور ناقلات النفط منه إلى العالم.. وفي ظل تهديد إيران لأمن الملاحة البحرية في الخليج بشكل متسارع خلال الفترة الماضية، و استهدافها اعداد من ناقلات النفط في المضايق وتهديدها، بالسيطرة على مضيق هرمز، ستعمد الصين في المستقبل المتوسط والبعيد لضمان أمن الطاقة وسلاسل الإمدادات كون أمن الطاقة والمياه يعد أولوية مهمة بالنسبة للصين والدول الخليجية، على السواء لحماية مصالحها الاقتصادية والنفطية وضمان تسريع مبادرة الحزام والطريق والتي تعتبر تغييرا في قواعد اللعبة الاقتصادية العالمية، بالرغم من أن الصين ليست منخرطة في تأمين المنطقة.

ورغم بعدها الجغرافي، تعد الصين، أكبر مستورد للنفط في العالم، أكثر المتضررين من حروب الملاحة البحرية، حيث تمرر كل تعاملاتها الاقتصادية مع دول العالم عبر البحر، ومن خلال الممرات المائية الإستراتيجية. وأكد مراقبون بأن الصين لن تشكل بديلا عن الولايات المتحدة الأمريكية في حماية أمن الملاحة البحرية بمنطقة الخليج، لعدم وجود فعلي لقوات عسكرية صينية خارج إطار الحدود الوطنية إلا قاعدة جيبوتي فقط. وتجلى التقارب الخليجي مع الصين في القمم الثالث بعد تأكيدات الصين على أهمية التعاون مع الصين لتحقيق سلامة الملاحة وضمان تدفق آمن لإمدادات النفط.  وفي المقابل، تزداد أهمية منطقة الخليج بالنسبة للصين، خاصة في ظل مواجهتها المشكلات مع القوى المتنافسة، لذلك فهي بحاجة للحفاظ على شركائها في دول الخليج، كما تطمح إلى حماية مصالحها الاقتصادية سواء "النفطية أو التجارية" والتنموية في المنطقة.

والصين سعت على مدار السنوات الماضية للتغلغل أكثر في الأسواق الخليجية لتحقيق أهداف تنموية خاصة بها بالدرجة الأولى، وأثمرت جهودها عن إنشاء المدينة الصناعية الصينية الأكبر في الخليج بسلطنة عمان. وتمكنت بكين من استقطاب دول الخليج للمشاركة في مشروع الحزام والطريق لبناء أطول جسر بحري في العالم "طريق الحرير"، الذي يربط الصين بأوروبا مرورا بالخليج، والذي يبلغ إجمالي تكلفته تريليون دولار. كما تتمثل أولويات السياسة الخارجية الرئيسة لبكين في الترابط الاقتصادي وأمن تدفقات موارد الطاقة وحماية الاستثمارات الإقليمية. العلاقات الخليجية الصينية تمثل شارعا ثنائي الاتجاه، أي أن العلاقات تسير بين الطرفين في الاتجاهين، ففي الوقت الذي تحرص فيه الصين على الوجود في المنطقة، تبدي دول الخليج انفتاحا للتعاون مع بكين في شتى المجالات.

وأسباب الصين

للاهتمام بالمنطقة 

الشرق الأوسط بالنسبة للصين كونها ساحة وقوة عظمى للاستثمار ومصدر للطاقة والتجارة والاستثمارات. والمنطقة العربية هي أهم منطقة للصين بعد منطقة شرق آسيا والمحيط الهادئ، وربما أكثر أهمية لبكين مما هو عليه بالنسبة لواشنطن، وفقاً للرؤية الصينية. السبب الاقتصادي الأكثر أهمية في ارتباط الصين بالمنطقة هو إمدادات النفط. وامتداد للجوار المباشر للصين.

وتهتم الصين في الوقت الراهن بحماية حدودها البرية والبحرية الطويلة، كما تمثل حماية طرق الملاحة التجارية أحد أهم أهدافها، خاصة مع استمرار اعتمادها الكبير على التجارة عبر المحيطات لتوفير موارد الطاقة التي لا ينمو الاقتصاد الصيني دونها. الصين تريد أيضاً أن تُثبت لشعبها أنها قوة عالمية قادرة على الوقوف في مواجهة الدول العظمى، والشرق الأوسط أحد أبواب فرض هذا النوع من التوازن.

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

  

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

قدیم چینی بازار سے بدھا کے ہزار سال پرانے مج...

چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے شی آن میں ایک قدیم بازار کے کھنڈرات سے 680 سے زائد بدھا کے مجسمے اور پگوڈا کی مورتیاں دریافت ہوئی ہیں۔یہ مجسمے تانگ خاندان کے دور اقتدار(618 تا 907)سے تعلق رکھنے والے ایک اہم تجارتی مرکز "مشرقی بازار" کے کھنڈرات میں ایک گڑھے میں دریافت ہوئے ہیں۔چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے تحت انسٹیٹیوٹ آف آرکیالوجی سے تعلق رکھنے والے ہان جیان ہوا نے بتایا کہ بدھا کے مجسمے مٹی، سرامک اور پتھر سے بنے ہوئے ہیں اور ان میں سے بیشتر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، مزید بتایا کہ انہیں بہتر تحفظ اور مزید تحقیق کیلئے پیک کر کے دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا ہے۔بدھا کے بہت سے مجسموں کو رنگین نقاشی اور سونے کے عناصر سے سجایا گیا ہے جو تانگ خاندان کے دوران بدھ آرٹ کا ایک منفرد انداز تھا۔ہان کی قیاس آرائیوں کی بنیاد پر مجسموں کا تعلق بدھ ہال یا سڑک پر واقع دکان کے گودام سے ہو سکتا ہے۔ماہرین آثار قدیمہ کو مشرقی بازار کے کھنڈرات میں راستے، نکاسی آب کے گڑھے اور گھروں کی بنیادوں کے ساتھ ساتھ تانگ خاندان کے ثقافتی آثار کی ایک بڑی تعداد بشمول "تین رنگوں والے پیالے" بھی ملے ہیں۔مارکیٹ کے کھنڈرات 1950 کی دہائی کے آخر میں دریافت ہوئے تھے۔ 1 ہزار میٹر سے زیادہ طویل اور 924 میٹر سے زیادہ چوڑی یہ سائٹ تقریبا ایک مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ، ابتدائی 11 ماہ کے دوران بجلی کے استعما...

چین میں 2022 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران بجلی کی کھپت میں مستحکم شرح نمو برقرار رہی ہے۔ بجلی کی کھپت اقتصادی سرگرمیوں کا ایک اہم بیرومیٹر ہے۔قومی توانائی انتظامیہ کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اس مدت کے دوران بجلی کا استعمال گزشتہ سال کی نسبت 3.5 فیصد اضافہ کے ساتھ تقریبا 78 کھرب 60 ارب کلوواٹ گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ابتدائی 11 ماہ کے دوران پرائمری انڈسٹری میں بجلی کی کھپت گزشتہ سال کی نسبت 9.7 فیصد بڑھ گئی ہے۔ ثانوی اور تیسرے درجے کی صنعتوں میں بجلی کی کھپت میں بالترتیب 1.5 فیصد اور 4.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ شہریوں کی جانب سے بجلی کی کھپت میں گزشتہ سال کی نسبت 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔صرف نومبر کے دوران چین میں بجلی کی کھپت 6 کھرب 82 ارب 80 کروڑ کلوواٹ گھنٹے رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 0.4 فیصد زیادہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی آٹوموبائل برآمدات میں نومبرکے دوران ا...

چین کی آٹوموبائل برآمدات میں نومبر 2022 میں اضافے کی رفتار برقرار رہی ہے۔چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے اعداد و شمار کے مطابق چینی کار مینوفیکچررز نے نومبر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 64.8 فیصد اضافے کے ساتھ 3لاکھ 29 ہزار کاریں برآمد کیں۔ایسوسی ایشن نے بتایا کہ سال کے پہلے 11 ماہ میں کل 27لاکھ 90ہزار کاریں برآمد کی گئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 55.3 فیصدزیادہ ہیں۔نومبر میں مسافر کاروں کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 62.2 فیصد جبکہ کمرشل کاروں کی برآمدات میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 79.7 فیصد اضافہ ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق چین نے گزشتہ ماہ نئی توانائی سے چلنے والی 95ہزار گاڑیاں برآمد کیں، جو گزشتہ سال سے 150 فیصد زیادہ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی صدر نے قلیل المدتی فنڈنگ بل کی منظوری...

امریکی صدر جو بائیڈن نے حکومتی شٹ ڈان کو روکنے کیلئے ایک قلیل المدتی فنڈنگ بل پر دستخط کر دیے ہیں۔وائٹ ہاس کے مطابق حالیہ قرارداد کی منظوری سے وفاقی ایجنسیوں کو 23 دسمبر تک اپنے منصوبے اور سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے تخصیصات(اخراجات) فراہم ہوں گی۔اس اقدام نے امریکی قانون سازوں کو کرسمس تک اومنیبس(ہمہ گیر)اخراجات کا پیکیج منظور کرنے کیلئے اضافی وقت فراہم کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پیرو کی کانگریس نے قبل از وقت انتخابات کا بل...

پیرو کی کانگریس نے ملک بھر میں جاری احتجاجی مظاہروں کے باعث 2026 میں ہونیوالے عام انتخابات کے دسمبر 2023 میں انعقاد کے بل کو مسترد کر دیا ہے۔قانون ساز آئینی کمیشن کے صدر ہرنانڈو گویرا نے بل پیش کرتے ہوئے وضاحت پیش کی کہ اس سے متعلقہ انتخابی اصلاحات کرنے کیلئے کافی وقت ملے گا، لیکن یہ بل کانگریس کا وسیع اتفاق رائے حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔تجویز کی منظوری کیلئے درکار 87 ووٹ حاصل کرنے میں ناکامی کا شکار ہونیوالے بل کے حق میں 49 اور مخالفت میں 33 ووٹ پڑے جبکہ 25 نے ووٹ نہیں ڈالا۔یہ بل 7 دسمبر کو سابق صدر پیڈرو کاسٹیلو کی معزولی و گرفتاری اور پیڈروکاسٹیلو کی جگہ نائب صدر ڈینا بولوارٹے کی حلف برداری کے بعد ملک گیر سیاسی بے چینی کے دوران پیش کیا گیا ہے۔بل کا مقصد ڈینا بولوارٹے کے 2026 تک صدارت رکھنے کی مخالفت کرتے ہوئے ان کے عہدے کی مدت کو 30 اپریل 2024 تک اور کانگریس کی مدت کو اسی سال 28 اپریل تک محدود کرنا ہے۔سرکاری اطلاعات کے مطابق ڈینا بولوارٹے کے استعفی ، کانگریس کے شٹ ڈان، پیڈرو کاسٹیلو کی رہائی اور قبل از وقت انتخابات کے مطالبات کیلئے ہونے والے مظاہروں میں اتوار سے اب تک ایک درجن سے زیادہ مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں۔ مظاہرین نے متعدد پولیس سٹیشنوں کو نذر آتش کر دیا ، پیرو کی مرکزی شاہراہ کو بلاک اور ہوائی اڈوں تک رسائی بند کر دی ہے جس سے سینکڑوں غیر ملکی سیاح پھنس گئے۔اقوام متحدہ نے جمعہ کے روز پیرو میں مظاہرین کی ہلاکتوں کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی سالانہ مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس میں...

چین کی سالانہ مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس بیجنگ میں گزشتہ روز اختتام پذیرہوگئی جس میں چینی رہنماں نے 2023 کے اقتصادی اموربارے فیصلے کیے۔کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے 2022 میں ملک کے معاشی امور کا جائزہ پیش کرتے ہوئے موجودہ اقتصادی صورتحال کا تجزیہ اور اگلے سال کے اقتصادی امور بارے آگاہ کیا۔لی کھ چھیانگ، لی چھیانگ، ژا لیجی، وانگ ہوننگ، ہان ژینگ، چھائی چھی، ڈنگ شوئے شیانگ اور لی شی نے کانفرنس میں شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اگلے سال ملک کی معاشی کارکردگی میں مجموعی طور پر بحالی اور بہتری کی توقع ہے اور معاشی امور میں بہتر کارکردگی کے لیے پختہ اعتماد ضروری ہے۔ اجلاس میں معاشی استحکام کو اولین ترجیح بنانے اور آئندہ سال کے لیے معاشی استحکام کو یقینی بناتے ہوئے مسلسل پیش رفت پر زوردیا گیا۔اجلاس کے مطابق فعال مالیاتی پالیسی اور پروڈنٹ مانیٹری پالیسی پر آئندہ سال بھی عملدرآمد جاری رکھا جائے گا،میکرو کنٹرول کو تیز کرنے اور مختلف پالیسیوں کو مربوط کرنے کے لیے کوششیں کی جائیں گی تاکہ اعلی معیار کی ترقی کے لیے ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مکاؤ میں چھنگ عہد کے بہار تہوار کی روایات سے...

چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر)میں موسم بہار کے تہوار کی روایات سے منسلک اور چھنگ شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے پیلس میوزیم میں رکھے گئے ثقافتی نمونوں کی نمائش گزشتہ روز شروع ہوگئی۔"خوشگوار آغاز: شہرممنوعہ میں موسم بہار کے تہوار کی روایات" کے نام سے اس نمائش میں 100 سے زائد قیمتی برتن، پینٹنگز، لباس اور موسیقی کے آلات شامل ہیں جو بہار کے تہوار کی روایتی رسومات بشمول عبادت، خاندانی ملاپ، چائے کی دعوت کے ساتھ ساتھ آئس سکیٹنگ گیمز، آتش بازی اور چینی اوپیرا جیسی تفریحی سرگرمیوں کوپیش کرتے ہیں۔مکا ایس اے آر حکومت کے ثقافتی امور بیورو کے ڈائریکٹر لیونگ وائی مین نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ نمائش دیکھنے والوں کے روایتی چینی ثقافت کے بارے میں علم اور سمجھ میں اضافہ ہوگا۔پیلس میوزیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر ژا گوینگ نے کہا کہ بہت سے نمونے پہلی بار مکا میں عوامی نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نیپال کے دور دراز علاقوں میں چین کی مالی اعا...

نیپال کے دور دراز علاقوں میں چین کی مالی اعانت سے صفائی کے سامان اور روزمرہ ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے ایک منصوبے کا افتتاح کردیا گیا ہے، افتتاح کی تقریب وادی کھٹمنڈو کے ایک شہر للت پور میں منعقد ہوئی۔اس پروجیکٹ کو چین کے گلوبل ڈویلپمنٹ اور ساتھ - ساتھ کوآپریشن فنڈ کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی جائے گی اور یہ چینی حکومت کی جانب سے کوآپریشن فنڈ کے ذریعے سمائلنگ چلڈرن پراجیکٹ کے تحت فوڈ پیکیج ڈسٹری بیوشن پروگرام کے بعد نیپال میں دوسرا منصوبہ ہے۔نیا پروجیکٹ صفائی ستھرائی، وبائی امراض سے بچاؤ اور ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ ساتھ نیپال کے دور دراز علاقوں میں سکولوں اور کمیونٹیز کیلئے روزمرہ ضروریات زندگی فراہم کرے گا۔افتتاحی تقریب چائنہ فانڈیشن فار رورل ڈویلپمنٹ (سی ایف آر ڈی )نیپال آفس اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی)کے نیپال کنٹری آفس کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تک دنیا سے ایک چوتھائی سے زیادہ حیاتیاتی تنو...

آسٹریلوی محققین نے کہا ہے کہ آب و ہوا اور زمین کے استعمال میں ہونے والی تبدیلیوں کے نتیجے میں سال 2100 تک دنیا کے ایک چوتھائی سے زیادہ حیاتیاتی تنوع کا صفایا ہو جائے گا۔ہفتہ کو شائع ہونے والی تحقیق میں، جنوبی آسٹریلیا کی فلنڈرز یونیورسٹی اور یورپی کمیشن کی ایک ٹیم نے ایک دوسرے سے منسلک جانداروں کی بقا کو لاحق خطرے کو جاننے کے لیے ایک نیا ٹول استعمال کیا۔تحقیق سے معلوم ہوا کہ تعداد میں کم رہ جانے والی انواع کا ناپید ہونا ناگزیر ہے اور اس کی وجہ سے2050 تک زمین پر موجود 10 فیصد اور 2100 تک 27 فیصد نباتات اور حیوانات ناپید ہوجائیں گی ،تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ دنیا چھٹی بار بڑے پیمانے پر اپنی حیات کے معدوم ہونے کے دہانے پر ہے۔دنیا کے سب سے طاقتور سپر کمپیوٹرز میں سے ایک کا استعمال کرتے ہوئے، فلنڈرز یونیورسٹی کے ماہر ماحولیات کوری بریڈشا اور یورپی کمیشن اور ہیلسنکی یونیورسٹی کے محقق گیووانی اسٹرونا نے معدومیت کی رفتار کا اندازہ لگانے کے لیے ایک ورچوئل ارتھ کا نمونہ استعال کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملائیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعد...

ملائیشیا کی ریاست سیلنگور میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے جبکہ 12 افراد بدستور لاپتہ ہیں۔ملائیشیا کے نائب وزیراعظم احمد زاہد حامدی نے بتایا کہ تلاش و بچا کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں اور متعدد ادارے مشینری اور کھوجی کتوں کی مدد سے متاثرین کی تلاش کیلئے اپنی پوری کوششیں کر رہے ہیں۔انہوں نے علاقے کے دورے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ میں اس سانحے میں ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں سے گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔احمد زاہد حامدی نے اس طرح کی تمام کیمپنگ سائٹس کو خالی کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں خصوصا مشرقی ساحل پر شدید بارشوں کے باعث ڈھلوانوں اور پہاڑیوں پر پانی کے تیز ریلے بہنے کی توقع ہے ، جو پھر مزید لینڈ سلائیڈنگ کا باعث بن سکتے ہیں۔سرکاری خبر رساں ایجنسی برناما کے مطابق قبل ازیں وزیر داخلہ سیف الدین ناسوتیون نے کہا تھا کہ 15 سرکاری اداروں کے اہلکار زندہ بچ جانے والوں کی بازیابی کیلئے کام کر رہے ہیں۔سیف الدین نے یہ بھی کہا کہ احتیاط کے طور پر پولیس کو تاحکم ثانی علاقے میں تمام کیمپس اور تفریحی مقامات کو بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین غیرملکی کاروباری اداروں کو مارکیٹ اور قا...

چین نے کہا ہے کہ وہ غیرملکی کمپنیوں کے لیے زیادہ مارکیٹ اور قانون پرمبنی اور بین الاقوامی نوعیت کا کاروباری ماحول فراہم کرے گا اور جرمنی، آسٹریلیا اور باقی ممالک کے کاروباری اداروں کے لیے سرمایہ کاری کی ایک امید افزامنزل بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے جرمن چیمبر آف کامرس اور چین-آسٹریلیا چیمبر آف کامرس کی طرف سے چین میں جرمن اور آسٹریلوی کاروباری اداروں کے درمیان کیے گئے سروے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کیا۔ رپورٹس کے مطابق،سروے میں شامل زیادہ تر کمپنیاں چینی مارکیٹ کے مواقع اور منافع پر پرامید ہیں۔وانگ نے کہا کہ سروے کے نتائج سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اس میں شامل 77 فیصد جرمن کمپنیاں اگلے پانچ سالوں میں اپنی صنعتوں میں سالانہ ترقی کی توقع رکھتی ہیں، جب کہ آسٹریلوی کمپنیوں میں سے 66 فیصد کا منصوبہ ہے کہ وہ وباسے پہلے کی سطح کی سرمایہ کاری پر واپس یا اس میں اضافہ کرنا چاہتی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ سروے میں شامل آسٹریلوی کمپنیوں میں سے 58 فیصد نے کہا کہ چین اگلے تین سالوں میں عالمی سرمایہ کاری منصوبوں کے لیے ان کی اولین ترجیحات میں ہے،اور یہ اعداد و شمار چین کے اقتصادی امکانات پر بین الاقوامی برادری کے اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کمبوڈیا میں چینی سرمایہ کاری سے بجلی پیدا کر...

کمبوڈیا میں کوئلیسے چلنے والے ہوادیان پریہ سیہانوک ایم ڈبلیو پاور پلانٹ نے گزشتہ روز کمیشنگ ٹیسٹ کامیابی کے ساتھ پاس کر کے باضابطہ طور پر کام کا آغاز کر دیا ہے ، یہ ملک میں بجلی پیدا کرنیوالا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔چین کی ہوادیان اوورسیز انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے تحت کمبوڈیا میں کوئلے چلنے والے ہوادیان پریہ سیہانوک 3502 میگاواٹ پاور پلانٹ(ایچ ایس پی جی سی پاور پلانٹ)نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 3502 میگاواٹ (ایم ڈبلیو)کی نصب صلاحیت کے حامل پلانٹ میں چینی معیارات، ٹیکنالوجی اور آلات کا استعمال کیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ کمبوڈیا میں جدید ترین انڈیکیٹرز اور ماحولیاتی تحفظ کی بلند ترین سطح رکھنے والا سب سے زیادہ نصب صلاحیت کا حامل کوئلے سے چلنے والا پاور پلانٹ ہے۔اس نے بتایا کہ کمبوڈیا میں توانائی کی سپلائی کے ڈھانچے کو بہتر بنانے اور کمبوڈیا کے پاور انفراسٹرکچر کو مکمل کرنے کیلئے ایچ ایس پی جی سی کی بھرپور پیداوار بہت اہمیت کی حامل ہے۔جنوب مغربی کمبوڈیا کے صوبہ پریہ سیہانوک میں واقع پلانٹ کو اگست 2020 سے نومبر 2022 تک 27 ماہ کی مدت میں تعمیر کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ناسا نے زمین پر موجود پانی کے سروے کے لیے نی...

امریکی خلائی ادارے ناسا نے زمین کی سطح پر موجود تقریبا تمام پانی کو ٹریک کرنے کے لیے جدید ترین ارتھ سائنس سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے۔ سرفیس واٹر اینڈ اوشین ٹوپوگرافی (ایس ڈبلیو اوٹی)خلائی جہاز کو اسپیس ایکس کے راکٹ کے ذریعے جمعہ کی علی الصبح 3بج کر46 منٹ (پیسیفک ٹائم)پر کیلیفورنیا کے وینڈنبرگ اسپیس فورس بیس کے اسپیس لانچ کمپلیکس 4ای سے لانچ کیا گیا۔ناسا کے مطابق یہ سیٹلائٹ میٹھے پانی کے ذخائر اور زمین کی سطح کے 90 فیصد سے زیادہ سمندروں کے پانی کی پیمائش کرے گا۔ناسا کے مطابق یہ معلومات اس چیز کو سمجھنے میں معاونت فراہم کریں گی کہ سمندر کس طرح موسمیاتی تبدیلی کو متاثر کرتے ہیں، دنیا کے درجہ حرارت میں اضافہ جھیلوں، دریاں اور آبی ذخائر کو کیسے متاثر کرتا ہے اور دنیا کیممالک کیسے سیلاب جیسی آفات کے لیے بہتر طریقے سے تیاری کر سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سلامتی کونسل نے طالبان سے منسلک اداروں کے خل...

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں طالبان سے منسلک اداروں کے خلاف پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم کے مینڈیٹ میں توسیع کردی ہے۔ سلامتی کونسل نے قرارداد 2665 کی متفقہ منظوری دیتے ہوئے افغانستان میں امن، استحکام اور سلامتی کے لیے خطرہ طالبان سے وابستہ افراد اور اداروں کے ساتھ ساتھ طالبان کے ساتھ منسلک دیگر افراد، گروہوں، کاروباری اداروں اور اداروں کے خلاف پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم کے مینڈیٹ میں 12 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا۔ سلامتی کونسل نے مانیٹرنگ ٹیم، جس کا موجودہ مینڈیٹ 31 دسمبر کو ختم ہو رہا ہے کو ہدایت کی کہ وہ قرارداد 2255 میں تفویض کردہ اقدامات کی عدم تعمیل کے بارے میں معلومات جمع کرے۔ سلامتی کونسل نے اس بات کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا کہ مانیٹرنگ ٹیم کو موثر اور محفوظ طریقے سے بروقت اپنے مینڈیٹ کو پورا کرنے کے لیے ضروری تعاون حاصل ہو، جس میں زیادہ خطرے والے ماحول میں تحفظ کی ذمہ داریاں بھی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ کا چین - سی ای ای سی دو طرفہ...

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے چین اور وسطی اور مشرقی یورپی ممالک (سی ای ای سی)دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے پر زور دیا ہے جو زیادہ مستحکم ، مربوط، کھلا اور سب کے مفاد میں ہو۔سی ای ای سی کے قومی رابطہ کاروں کے 17 ویں اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب میں وانگ نے چین-سی ای ای سی تعاون کے گزشتہ 10 سالوں کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ چین اور سی ای ای ممالک گہرے تاریخی تعلقات، تکمیلی ترقیاتی فوائد، تعاون کی مضبوط خواہش اور تجدید کی مشترکہ خواہش کے ساتھ فطری شراکت دار ہیں۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی منظر نامے میں تبدیلی سے قطع نظر دونوں فریقوں کو چین-سی ای ای سی بیجنگ سربراہی اجلاس میں طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل کرنا چاہیے اور دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم ، مربوط، کھلا اور سب کے لیے فائدہ مند بنانا چاہیے۔

وانگ نے چین-سی ای ای سی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے چار تجاویز پیش کیں۔سب سے پہلے، وانگ نے کہا کہ دونوں فریقوں کو یکجہتی اور دوستی پر قائم رہنا چاہیے اور یہ کہ دوستی یورپ کے حوالے سے چین کی پالیسی کا بنیادی موضوع اور تعاون مجموعی مقصد ہے۔دوسرا، انہوں نے زیادہ سے زیادہ دوطرفہ ہم آہنگی پیدا کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعاون چین-یورپی یونین تعاون کا لازمی حصہ ہے، جو مارکیٹ قوانین اور یورپی یونین کے معیارات کی پاسداری کرتا ہے اور یورپ میں مزید متوازن ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔تیسرا، چینی وزیر خارجہ نے یکساں مفاد کے لیے کھلے پن کی پیروی کرنے پر زور دیا، اور کہا کہ چین غیر متزلزل طور پر دنیا کے لیے خود کو مزیدکھولے گا سی ای ای ممالک سے مزید مسابقت پر مبنی مصنوعات کی درآمد جاری رکھتے ہوئے چین میں سی ای ای کمپنیوں کے ساتھ مساوی سلوک کرے گا۔چوتھا، انہوں نے کہا کہ تعاون عملی اور سب کے لیے فائدہ مند ہونا چاہیے، اور اس بات پر زور دیا کہ چین مزید زرعی مصنوعات کی درآمد اور خوراک، ای کامرس، مالیات، باہمی رابطے، عوامی تبادلوں میں سہولت فراہم کرنے اور دیگر شعبوں میں مزید نئے اقدامات متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پنجاب حکومت کا بارانی علاقوں میں سولر واٹر پ...

پنجاب حکومت نے بارانی علاقوں میں سولر واٹر پمپس لگانے کا فیصلہ کر لیا، سولر واٹر پمپ کی تنصیب سے پہلے مرحلے میں 2270 ایکڑ اراضی کے لئے پانی میسر ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں سولر واٹر پمپ پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب، خزانہ، پی اینڈ ڈی، مواصلات اوردیگر متعلقہ سیکریٹریز نے شرکت کی، اجلاس میں وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے صوبے کے مختلف اضلاع میں 500 سولر واٹر پمپس لگانے کی منظوری دی۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ سولر واٹر پمپس کی تنصیب سے پہلے مرحلے میں 2270 ایکڑ اراضی کے لئے پانی میسر ہوگا، سولر واٹر پمپ 1 کاشتکار یا 10 مختلف کاشتکار مل کر بھی لگوا سکیں گے، سولر واٹر پمپس سے دور دراز کے چھوٹے گاں میں پینے کا پانی میسر ہوگا جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی بتدریج سولر واٹر پمپ نصب کیے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام وظیفے میں کمی ،خوا...

جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظیفے میں کمی پر خواجہ سراوں نے مرغا بن کر احتجاج کیا۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظیفے میں کمی پر خواجہ سراوں نے مرغا بن کر احتجاج ریکارڈ کروایا، احتجاج کرنے والے خواجہ سراوں نے کہا کہ حکومت نے ہمارے وظیفے کی رقم 12 ہزار سے کم کر کے 7 ہزار روپے کر دی ہے، 7 ہزار روپے کی رقم اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 150 سے زائد رجسٹرڈ خواجہ سراوں میں صرف 15 کو وظیفے کے لیے اہل کیا گیا ہے، مظاہرین نے چیئرمین بینظیر انکم سپورٹ شازیہ مری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام خواجہ سراوں کو رجسٹر کر کے رقم ادا کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

غیر جمہوری حکومت ملک میں استحکام نہیں لا سکت...

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ غیر جمہوری حکومت ملک میں استحکام نہیں لا سکتی، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے عام انتخابات ناگزیر ہو چکے ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی زیدی نے کہا کہ غیر جمہوری حکومت ملک میں استحکام نہیں لا سکتی، ہمارا مطالبہ قانونی اور قومی جذبات کا آئینہ دار ہے، پی ڈی ایم کو معلوم ہے کہ الیکشن کروائے تو تحریک انصاف جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ اشرافیہ نے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، عمران خان ان چوروں کے لئے ڈرانا خواب بن چکے ہیں، قوم حوصلہ رکھے، کرپٹ حکمرانوں کے آخری دن ہیں، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے عام انتخابات ناگزیر ہو چکے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکمرانوں نے عوام کے حقوق سلب کیے ہوئے ہیں، یہ خود کو آئین اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، ہم کسی صورت اس ملک کو لٹیروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس،احسن اقبال پر اختی...

نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس پر احسن اقبال کی بریت کا تفصیلی فیصلہ ، احسن اقبال پر اختیار کے غلط استعمال کا الزام بے بنیاد قرار۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ثمن رفعت نے فیصلہ تحریر کیا جس میں احسن اقبال کے خلاف اختیار کے غلط استعمال کا کیس بنانا نیب کا اپنے اختیار سے تجاوز قرار دیا گیا۔ فیصلے کے مطابق احسن اقبال پر کرپشن یا ذاتی فائدہ لینے کا کوئی الزام موجود نہ تھا، احسن اقبال پر اختیار کے غلط استعمال کا الزام بھی بے بنیاد تھا، احسن اقبال کسی کرپشن یا کرپٹ پریکٹس میں ملوث نہیں تھے، نیب احسن اقبال کو قید میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں بتا سکا۔ عدالت کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایسا کوئی میٹیریل موجود نہیں تھا جو احسن اقبال کی گرفتاری کا جواز ہوتا، کرپشن کا سیدھا تعلق فراڈ، رشوت، دھوکہ دہی سے ہے، محض اختیار کا غلط استعمال کتنا ہی سنگین کیوں نہ ہو کرپشن نہیں، اختیار کے غلط استعمال سے اپنے یا کسی دوسرے کے لئے فائدہ لینے کے شواہد بھی لازم قرار۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گھنٹے اہم، عمران کو چھوڑنے والے اپنے پاؤں پر...

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دونوں صوبائی اسمبلیوں کے وزرائے اعلی اسمبلیاں توڑنے کا اختیار عمران خان کو دے چکے ہیں۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے لکھا کہ جو عمران خان کو چھوڑے گا وہ اپنے پاں پر کلہاڑی مارے گا، آئندہ 24 گھنٹے بہت اہم ہیں، صدر عارف علوی کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو دیوار سے لگانے والے ملک کو دیوار سے نہ لگائیں، 250 روپے کا ڈالر نایاب جبکہ آٹے کا تھیلا 40 روپے مہنگا ہوگیا ہے، سیاسی کلیجہ پھٹتا ہے تو غریب کیلئے ریلیف کی نیاز تقسیم ہوتی ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ وزیرپٹرولیم اور وزیر خارجہ روسی تیل پر آمنے سامنے ہیں، مفتاح اور ڈار ایک دوسرے کا پوسٹمارٹم کر رہے ہیں، تجارتی صنعتی شعبہ جام ہوگیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بلاول کے مودی کو قصائی بولنے پر ہندو انتہا پ...

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے امریکا میں بیٹھ کر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو قصائی کہنے پر حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔ بلاول بھٹوکے مودی کوقصائی کہنے اور عالمی دنیا کو بھارت کی اصل تصویر دکھانے پرہندو انتہا پسند بھڑک اٹھے اور انہوں نے نئی دہلی میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر شدید احتجاج کیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے بلاول بھٹو کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے 17 دسمبر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسامہ بن لادن مرچکا، مگر گجرات کا قصائی زندہ اور اب بھارت کا وزیراعظم بنا ہوا ہے، مودی آر ایس ایس کے وزیرِ اعظم ہیں جس کا تصور ہٹلر کی نازی جماعت سے لیا گیا تھا۔ انہوں نے عالمی برادری کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، لاہور کے جوہر ٹان دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں۔ وزیر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس نئے سال میں وسیع پیمانے پرحملے کی منصوبہ...

یوکرین کے صدر ولادمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس حالیہ فوجی ناکامیوں کے باوجود نئے سال کے شروع میں وسیع پیمانے پر زمینی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر اور سینئر حکام نے کہا ہے کہ یوکرین اور اس کے اتحادیوں کو کسی خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے، روس نئے حملے کی تیاری کررہا ہے اور حملہ مشرقی ڈونباس کے علاقے میں یا دارالحکومت پر بھی ہوسکتا ہے۔ یوکرین کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہمارے پاس روسی ممکنہ حملے کے شواہد موجود ہیں، جنوری کے آخر میں یا پھر فروری میں زمینی کارروائی ہوسکتی ہے کیونکہ اس وقت تک یوکرین جنگ کیلئے بھرتی تین لاکھ روسی فوجیوں میں سے نصف تربیت مکمل کرلیں گے جبکہ مزید ڈیڑھ لاکھ فوجی بھی اگلے تین ماہ میں تربیت حاصل کرکے یوکرین پر حملہ آور ہوسکتے ہیں، ان کاکہنا تھا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی نہ ہی ایسا لگ رہا ہے کہ روس پیچھے ہٹ رہا ہے۔ یاد رہے کہ روس نے کرسمس کے موقع پر یوکرین میں جنگ بندی سے انکار کیا ہے اور فی الحال تنازع کو ختم کرنے کی غرض سے دونوں فریقین میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس 24 فروری کو روسی صدر پوتن نے یوکرین پر حملے کا حکم دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مسلح فوجی مزاحمت کیخلاف، لیکن اپنا ذہن بدل س...

فلسطینی صدر محمودعباس نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کیساتھ مسلح فوجی مزاحمت کیخلاف ہیں، لیکن وہ کسی بھی وقت اس بارے میںاپنا ذہن تبدیل کرسکتے ہیں۔ عرب میڈیا کو ایک انٹرویو میں فلسطینی صدر محمودعباس نے کہا کہ پر امن عوامی مزاحمت حقیقی ہے، فلسطینی عوام کو اس مرحلے تک پہنچانے اور ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کیخلاف انتباہ جاری کرتا رہتا ہوں ۔ ان کاکہنا تھا کہ مظالم جاری رہنے کی صورت میں اس پر ذہن تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کو کبھی تحلیل نہیں کیا جائے گا، اس کا قیام کئی سال کی جدوجہد کے نتیجے میں عمل میں آیا تھا، قابض اسرائیل فلسطینی اتھارٹی کو تحلیل کرنے کیلئے اقدامات کر سکتا ہے لیکن فلسطینی اتھارٹی برقرار رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ میں تاریخ کا سب سے بڑا 858 ارب ڈالر ک...

امریکی سینیٹ نے تاریخ کا سب سے بڑا 858 ارب ڈالر کادفاعی بجٹ کرتے ہوئے اس کی سمری صدر بائیڈن کو بھجوا دی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سینٹ نے 858 ارب ڈالر کا امریکی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا دفاعی بجٹ منظور کرلیا ہے جوکہ صدر بائیڈن کے تجویز کردہ دفاعی بجٹ کی رقم سے 45 ارب ڈالر زیادہ ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس بجٹ میں فوج کے لیے لازمی کووڈ ویکسین کے مینڈیٹ کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ جمعرات کو پیش کیے جانے والے اس بل کی حمایت میں 83 جبکہ مخالفت میں پارلیمنٹ 11 ارکان نے ووٹ ڈالا۔ گزشتہ ہفتے امریکی ایوان نمائندگان اور اب سینیٹ سے منظوری کے بعد اس بل کو وائٹ ہاس میں پیش کیا جائے جہاں صدر بائیڈن اس بل پر دستخط کریں گے۔ مذکورہ بل میں مالی سال 2023 کے فوجی اخراجات کے لیے 858 ارب ڈالر کی منظوری دی گئی ہے جن میں فوجیوں کی تنخواہوں میں 4.6 فیصد اضافے سمیت ہتھیاروں، بحری جہازوں اور جنگی طیاروں کی خریداری کے لیے بھی رقم رکھی گئی ہے جب کہ چین اور روس کے خطرات کا سامنا کرتے تائیوان اور یوکرین کی مالی مدد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ کی دفاعی پالیسیوں کے لیے سالانہ بنیادوں پر دفاعی بجٹ کا پاس کیا جانا ضروری ہے امریکی کانگریس 1961 سے ہر سال یہ بل پاس کرتی ہے جو صدر کے دستخط سے قانون کی حیثیت اختیار کر لیتا ہے۔ واضح رہے کہ اس بل کے تحت سال2023 میں یوکرین کو کم از کم 800 ملین ڈالر کی اضافی سکیورٹی امداد فراہم کی جائے گی جبکہ چین کے خلاف تائیوان کو مضبوط کرنے کے لیے تائیوان کو بھی اربوں ڈالر کی سکیورٹی معاونت فراہم کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہنگو، مسافر کوچ پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق،...

ہنگو میں مسافر بس پر فائرنگ سے 2خواتین سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شہری زخمی ہو گیا ۔ ڈی پی اوہنگو آصف بہادر کے مطابق زخمی افراد ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیئے گئے ہیں جبکہ فرارملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، انہوں نے کہا کہ امن و امان خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پنجاب کابینہ کے اجلاس میں تلخی، وزیر حسنین ب...

پنجاب کابینہ کے اجلاس میں تلخی کے بعد صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک مستعفی ہو گئے۔ پنجاب کابینہ اجلاس میں تلخی کے بعد صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک نے استعفی وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو بھجوا دیا۔ گزشتہ روز پنجاب کابینہ اجلاس میں حسنین بہادر دریشک کی وزیر اعلی پنجاب سے تلخی کلامی ہوئی جس کے بعد صوبائی وزیر احتجاجا کابینہ اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔ پنجاب کابینہ اجلاس میں ایک ہی وقت میں متعدد وزرا بات کرنا چاہتے تھے لیکن وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ میں ڈسپلن کے ساتھ کابینہ اجلاس چلاں گا اور ایک وقت میں ایک ہی وزیر بات کرسکتا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے باوجود حسنین بہادر دریشک نے گفتگو جاری رکھی تو وزیر اعلی نے انہیں روکا جس پر وزیر غصے میں آ گئے اور دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں پھر استعفی دے دیتا ہوں۔ صوبائی وزیر میں چلا جاتا ہوں کہہ کر کابینہ اجلاس سے باہر چلے گئے۔ حسنین بہادر دریشک کی جانب سے وزیر اعلی کو استعفی ارسال کرنے کی تصدیق ہو گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.40 فیصد کی معمو...

ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے 22 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 9 کی قیمتوں میں کمی آئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطبق گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.40 فیصد کی معمولی کمی آئی، اور سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 29.42 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 22 اشیائے ضروریہ مہنگی،9 کی قیمتوں میں کمی آئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹماٹر 36 روپے فی کلو سستے ہوئے، اور اس کی اوسط قیمت 127 سے 90 روپے پر آگئی، جب کہ آلو 12 روپے فی کلو سستے ہوئے، اور اوسط قیمت 61 روپے کلو رہی۔ رپورٹ کے مطابق انڈے ساڑھے 7 روپے درجن سستے ہوکر276 روپے فی درجن فروخت ہوئے، جب کہ گھی، کوکنگ آئل، دال مسور، دال ماش اور دال چنا معمولی سستی ہوئی۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں زندہ برائلر چکن 17 روپے کلو مہنگا ہوا اور اس کی قیمت 300 روپے سے تجاوز کرگئی، پیاز 4 روپے فی کلو مہنگی ہوئی اور اس کی اوسط قیمت 215 روپے کلو رہی۔ رپورٹ کے مطابق 20 کلو گندم کا آٹا 1524 سے بڑھ کر 1557 روپے کا ہوگیا، چینی بھی 1 روپے 23 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی اور 95 روپے 29 پیسے میں فروخت ہوئی۔ لکڑی، ایل پی جی، نمک، کیلے، لہسن، دودھ، سگریٹ اور گڑ کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ وفاقی ادارہ شمارت کے مطابق گزشتہ ہفتے 20 اشیائے خورونوش کے نرخوں میں استحکام رہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شہباز شریف ہتک عزت کیس، عمران خان کا حق دفاع...

لاہورہائی کورٹ نے میں شہبازشریف کی جانب سے دائر ہتک عزت دعوے میں عمران خان کا حق دفاع بحال کرنیکی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے عمران خان کا حق دفاع بحال کرنیکی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس محمد اقبال نے جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے عمران خان کا حق دفاع ختم کرنے کا درست فیصلہ دیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے متعدد مواقع ملنے کے باوجود جواب جمع نہیں کرایا، ٹرائل کورٹ نے عمران خان کا حق دفاع ختم کرنے کا درست فیصلہ دیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں کوئی لاقانونیت ثابت نہیں ہوئی۔ فیصلے کے مطابق شہبازشریف نے پاناما لیکس میں رشوت کے الزام پر ہرجانے کا دعوی دائرکر رکھا ہے، شہبازشریف نے 3 فروری کو عمران خان کے تحریری جواب کے خلاف درخواست دی، اور عمران خان نے 3 ماہ بعد مئی 2022 کو درخواست پر اعتراض عائد کیا۔ فیصلے میں بتایا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے اکتوبر2022 میں عمران خان کے اعتراضات کو مسترد کیا، ٹرائل کورٹ نے جواب جمع نہ کرانے پرعمران خان کا حق دفاع ختم کیا جو درست ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کوئی بھی لفاظی بھارت میں زعفرانی دہشت گردی پ...

پاکستان نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی لفاظی بھارت میں زعفرانی دہشت گردی پر پردہ نہیں ڈال سکتی۔ دفترخارجہ سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی لفاظی بھارت میں زعفرانی دہشت گردی پر پردہ نہیں ڈال سکتی۔ پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی بیان پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششوں میں ناکامی پر مایوسی کا مظہر ہے۔ پاکستان نے مزید کہا ہے کہ بھارت میں حکمران جماعت کے سیاسی نظریئے ہندوتوا نے نفرت اور تقسیم کا ماحول پیدا کیا، سمجھوتہ ایکسپریس حملے میں ملوث افراد کی بریت انصاف کا قتل ہے، ہندوتوا بالادستی کے پیروکاروں کو اقلیتوں پر حملوں کے لئے چھوڑا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہماری منزل جامع اسلامی مالی نظام ہے،گورنر اس...

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ ہماری آخری منزل ایک جامع اسلامی مالی نظام ہے۔ اسٹیٹ بینک نے 15 دسمبر 2022 کو اسلام آباد میں اسلامک فنانشل سروسز بورڈ (IFSB) کے 41 ویں کونسل اجلاس کی میزبانی کی، اجلاس کی صدارت گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کی جو 2022کے لیے آئی ایف ایس بی کونسل کے چیئرمین بھی ہیں، اجلاس میں مرکزی بینکوں کے گورنرز اور سینئر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ ہماری آخری منزل ایک جامع اسلامی مالی نظام ہے جو شریعت کے مقاصد اور اسٹیک ہولڈرز کی توقعات پر پورا اترے۔عوامی لیکچر کے ساتھ ربط پیدا کرتے ہوئے جمیل احمد نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف مکمل طور پر ان مقاصد سے ہم آہنگ ہیں،انھوں نے بینکوں کو مشورہ دیا کہ وہ اسلامی بینکاری کی غیر استعمال شدہ صلاحیت سے فائدہ اٹھائیں کیونکہ ملک میں اس کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ پہلا عوامی لیکچر معروف بین الاقوامی اسلامی فنانس اسکالر چیف اکنامسٹ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک ڈاکٹر سمیع ابراہیم السویلم نے دیا، اپنے لیکچر میں انھوں نے پائیدار ترقیاتی اہداف کو عملی جامہ پہنانے میں اسلامی مالیات کے کردار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کا پورا تصور مستقبل کو واضح طور پر دیکھنے کی صلاحیت پر مبنی ہے جس سے نہ صرف اس نسل بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی وسائل کی منصوبہ بندی کی جاسکتی ہے، اسٹیٹ بینک نے 14 دسمبر 2022کو آئی ایف ایس بی ممبرز اور انڈسٹری انگیجمنٹ سیشن کی بھی میزبانی کی۔ انڈسٹری انگیجمنٹ سیشن میں آئی ایف ایس بی کے سیکریٹری جنرل نے شرکا کو آئی ایف ایس بی کی سرگرمیوں اور رکنیت کے مختلف زمروں میں اس کے ارکان کو دستیاب فوائد سے آگاہ کیا، تقریب میں بینکوں اور غیر بینکاری مالی اداروں کے سی ای اوز، اثاثہ جات کی انتظامی کمپنیوں، بروکریج فرموں اور تعلیمی اداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی گورنر محترمہ سیما کامل نے بھی ملک میں اسلامی بینکاری کے موجودہ نمو کے رجحانات اور اسلامی مالیات کی پائیدار ترقی میں آئی ایف ایس بی کے کردار کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حکومت نے ہیٹڈ ٹوبیکومصنوعات پر ایس آر او کی...

وفاقی حکومت نے وزارت صحت کی درخواست پر ہیٹڈ ٹوبیکو کی مصنوعات پر ایس آر او کی منظوری دے دی ہے۔ صحت کے شعبہ میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں اور ڈاکٹروں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے، اعلامیہ کے مطابق پرعزم پاکستان(ڈیٹرمائنڈ پاکستان) عوام کی صحت عامہ کے وسیع تر مفاد میں سگریٹ کے متبادل کے طور پر ہیٹڈ ٹوبیکو کی مصنوعات (ایچ ٹی پیز)کو قانونی دائرہ کار میں لانے کی حکومتی کوششوں کو سراہتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس تاریخی فیصلے کے تحت سائنسی طور پر سگریٹ کے مقابلے میں 95 فیصد کم نقصان دہ ہیں۔ برطانیہ، اٹلی، فرانس، جرمنی، سپین، سویڈن، جاپان، نیوزی لینڈ سمیت متعدد ترقی یافتہ ممالک کی حکومتوں نے سگریٹ کے برعکس غیر آتشگیر کم خطرے کے حامل متبادل جیسے ہیٹڈ ٹوبیکو کی مصنوعات، ویپس، سنف اور دیگر کے حق میں تحقیق اور قانون سازی کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جاپان کبھی تمباکو نوشی کرنے والوں کی بڑی تعداد کے لیے بدنام تھا لیکن اب وہاں کی منڈیوں میں ہیٹڈ ٹوبیکو کی مصنوعات کی فروخت کے آغاز کے بعد سے وہاں بھی سگریٹ کی فروخت اور استعمال میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ برطانیہ کی حکومت بھی ای سگریٹ کو ریگولرائز کرنے کے عمل میں ہے جو کہ دھویں سے پاک مصنوعات کی ایک اور قسم ہے۔ ڈیٹرمائنڈ پاکستان کے شریک بانی ادیب اعزاز نے وفاقی کابینہ کے اس اقدام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد عالمی سائنسی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ہیٹڈ ٹوبیکو کی مصنوعات سگریٹ کے مقابلے میں بہت کم نقصان دہ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران خان اقتدار میں آنے کیلئے نئے آرمی چیف...

رہنما پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان سابق آرمی چیف پر مسلسل الزام تراشی جبکہ اقتدار میں آنے کیلئے نئے آرمی چیف کی منت سماجت کررہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں رہنما پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آج کل عمران خان دعوی کررہے ہیں کہ ان کی حکومت میں کرپشن کا کوئی کیس نہیں تھا، جبکہ آغاز سے اختتام تک تحریک انصاف کی حکومتیں کرپشن اسکینڈلز کی زد میں رہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں پاکستان کرپشن انڈیکس میں 23نمبر اوپر چلا گیا، پھر بھی عمران خان اپنی حکومت کی کرپشن کا دفاع کرتے رہے۔ سینیٹر شیری رحمن نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے کرپشن اسکینڈلز کی طویل فہرست موجود ہے، یہ خود بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے نااہل ہوئے، سوچوہے کھا کر بلی حج کو چلی، بیرونی سازش کا بیانیہ ناکام ہونے کے بعد ایک بار پھر اپنی کرپشن کا کھوکھلا بیانیہ زندہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ رہنما پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ عمران خان کو اپنی ذات کے علاوہ کسی کی پرواہ نہیں ، ذاتی سیاسی مستقبل کیلئے انہوں نے اپنے ہی ارکان کا سیاسی مستقبل دا پر لگایا ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لاہور: رشتے کا تنازع، بیٹے نے ماں اور بہن کو...

لاہور میں سفاک بیٹے نے رشتے کے تنازع پر ماں اور بہن کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے رائیونڈ میں پیش آیا جہاں سفاک بیٹے نے ماں اور بہن کو بے دردی سے گلا دبار کر مارا۔ پولیس کا بتانا ہیکہ ملزم اپنی بہن کی شادی رشتے داروں میں کرانا چاہتا تھا جس پر اس کا گھر والوں سے جھگڑا ہوا اور اس نے ماں اور بہن کو ہی قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امپورٹڈ حکومت میں ہمت ہے تو توشہ خانہ کی تفص...

مشیر داخلہ پنجاب اور رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ قوم جانتی ہے عمران خان واحد صادق و امین اور وطن کے مخلص رہنما ہیں۔ اپنے پیغام میں عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت میں ہمت ہے تو توشہ خانہ کی مکمل تفصیلات قوم کے سامنے لائے، امپورٹڈ کو فیک آڈیوز، توشہ خانہ سے فرصت ملے تو ملکی تباہی پر بھی نظر دوڑائے، حکومت کا مقصد توشہ خانہ، جعلی آڈیوز کی ڈرامہ بازی کے ذریعے معاشی تباہی سے عوام کی توجہ ہٹانا ہے۔ مشیر داخلہ پنجاب نے مزید کہا کہ عمران خان نے جو بھی تحائف توشہ خانہ سے لئے وہ قانون و ضابطے کے تحت لئے ہیں، قوم جانتی ہے عمران خان واحد صادق و امین رہنما ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

معاشی طور پر پاکستان کیلئے مشکل وقت ہے مگر خ...

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ معیشت کے اعتبار سے یہ پاکستان کے لیے مشکل وقت ہے مگر ہم خود کو سنبھالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ امریکی میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے اندر دہشتگردی سے متاثرہ افرادکی آوازیہاں پہنچائی ہے، دہشتگردی کے متاثرین اور پاکستان کے عوام سے اظہاریکجہتی کرنے والے ممالک کے شکر گزار ہیں، ہم دہشتگردی کا شکار ہیں، دہشتگردی کے مرتکب نہیں، ہماری پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں ماضی میں جو کوتاہیاں ہوئیں، وہ اب نہیں ہوں گی، پاکستان پیپلزپارٹی اور ہمارا حکومتی اتحاد پرعزم ہے کہ دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ معیشت کے اعتبار سے یہ پاکستان کے لیے مشکل وقت ہے لیکن وزیراعظم کی معاشی ٹیم اس چیلنج کا مقابلہ کررہی ہے، دنیادیکھ رہی ہے کہ ہم خودکو سنبھالنے کی کوشش کررہے ہیں جب کہ ہم اپنے وسائل سیلاب متاثرین پرخرچ کررہیہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پنجاب میں خفیہ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم...

محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب کے مطابق مختلف اضلاع میں خفیہ آپریشن کئے گئے، اور کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ اینٹی ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضہ سے بارودی مواد، اسلحہ، ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا ہے، دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان اے ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتاریاں راولپنڈی،شیخوپورہ،فیصل آباد،ساہیوال سیعمل لائی گئی ہیں، اور اس دوران 38 آپریشنز کے دوران 42 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، ترجمان اے ٹی ڈی کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 373 کومبنگ آپریشن کیے گئے، کومبنگ آپریشنز کے دوران 58 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملک بھر میںکورونا کے مزید 10 کیسز مثبت، 27 م...

ملک بھر میں کورونا کے مزید 10 کیسز مثبت، 27 مریضوں کی حالت نازک۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 115 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 10 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.20 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 27 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

رواں سال سی پیک ایگری کوریڈور کے تحت زرعی شع...

رواں سال سی پیک ایگری کوریڈور کے تحت زرعی شعبے میں 4.4 فیصد کی غیر معمولی شرح نمو ریکارڈ ، جنوری سے اگست تک پاکستان کی چین کو زرعی مصنوعات کی برآمدات میں 28.59 فیصد اضافہ ، 730 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں،پاکستان کی چین کو زرعی برآمدات اگلے سال ایک ارب ڈالر کی بلند ترین سطح سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چین پاکستان زرعی تعاون کے باعث2022 کے اختتامی لمحات میں زرعی شعبے میں کئی گنا پیشرفت دیکھی گئی جو پاکستان کی غیر معمولی زرعی ترقی کی ضمانت فراہم کرتا ہے ۔گوادر پرو کے مطابق 2022 میں پورے سال سی پیک گرین کوریڈور'' کے تحت تعاون کے جامع اسپیکٹرم کو دیکھتے ہوئے زرعی شعبے نے 4.4 فیصد کی غیر معمولی نمو ریکارڈ کی ہے اور مالی سال 2022 کے دوران 3.5 فیصد کے ہدف کے ساتھ ساتھ گزشتہ سال کی شرح نمو 3.48 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ اقتصادی سروے کے مطابق زراعت کے شعبے میں شرح نمو 4.4 فیصد ریکارڈ کی گئی اور ہدف 3.5 فیصد سے تجاوز کر گیا۔ یہ قابل ذکر ترقی بنیادی طور پر چین کی قیادت میں پاکستان کو مخلوط فصلوں، زیادہ پیداوار والے بیجوں، کیڑوں پر قابو پانے، ہائبرڈ کاشت کاری، کارپوریٹ فارمنگ، اختراعی آبپاشی تکنیک، زرعی مشینری کی تربیت کے شعبوں میں تجربات کی منتقلی ، ایگری ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، چین کو پاک زرعی برآمدات کا پروٹوکول، ڈیجیٹل فارمنگ اور ایگری لیبر کی مہارت سے متعلق بہت سے پہلوؤں پر مبنی معاونت پر مبنی ہے۔

گوادر پرو کے مطابق جیسا کہ 2022 میں چینـپاک زراعت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، جنوری سے اگست 2022 تک چین کو پاکستان کی زرعی مصنوعات کی برآمدات 28.59 فیصد کے سالانہ اضافے کے ساتھ 730 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ پاکستان کی چین کو زرعی برآمدات اگلے سال ایک ارب ڈالر کی بلند ترین سطح سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ گوادر پرو کے مطابق 2022 کے زرعی شعبے کی سنگ میل کی کامیابی کے پیچھے، سی پیک گرین کوریڈور کے تحت اگلے سال کی توجہ زمین کے کاشت کے رقبے کو بہتر بنانے، پانی کے انتظام، ان پٹ کے لیے منڈیوں تک بہتر رسائی (بیج، کھاد، فارم میکانائزیشن، کریڈٹ، پانی) اور پیداوار، بہتر انفراسٹرکچر بشمول اسٹوریج اور کولنگ کی سہولیات، فصل کے بعد ہونے والے نقصانات میں کمی، تحقیق، ترقی اور توسیع میں زیادہ سرمایہ کاری، بہتر معیار اور بین الاقوامی منڈیوں کے لیے قرنطینہ کی ضروریات کو پورا کرنا اور مسابقت، زیادہ تنوع، خاص طور پر معمولی لیکن زیادہ قیمت والی فصلیں، فارم ان پٹ اور مارکیٹوں کی تاثیر جاری رہے گی۔گوادر پرو کے مطابق سی پیک کے تحت تین نئی راہداریوں کا اعلان جس میں چائنا پاکستان گرین کوریڈور (CPGC) بھی شامل ہے، جو کہ زرعی ماحول اور خوراک کی حفاظت پر توجہ مرکوز کرتا ہے، CPEC میں زرعی تعاون کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق سیچوان ایگریکلچرل یونیورسٹی (SAU) اور اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور (IUB) کی طرف سے 2021 میں مشترکہ طور پر قائم کردہ انٹرکراپنگ ریسرچ سینٹر کے افتتاح نے 2022 کے سیزن میں شاندار نتائج دکھائے۔ چند ہفتے قبل کی ایک خبر کے مطابق چین کی مکئیـسویا بین کی پٹی انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی نے حال ہی میں پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ میں 65 نمائشی مقامات پر فصل کی کٹائی مکمل کی اور مکئی اور سویابین کی پیداوار بالترتیب 8,490 کلوگرام اور 889 کلوگرام فی ہیکٹر تک پہنچ گئی۔ باہم فصلیں ان 65 مقامات پر صرف مکئی اور سویابین کی پیداوار کے مقابلے جو بالترتیب 8,995 کلوگرام اور 1,531 کلوگرام فی ہیکٹر ہیں، انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی یقینی طور پر بہت زیادہ معاشی فوائد پیدا کرتی ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ محققین مکئیـمونگ پھلی، مکئیـمٹر، گنےـسویا بین، گنےـسرسوں، گندمـسرسوں، گندمـسویا بین، گندمـچنا، آلو مکئی اور کینولاـمٹر کی پٹی انٹرکراپنگ سسٹم بھی تیار کر رہے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق زرعی شعبے میں ایک اور اہم پیشرفت جون 2022 میں ہوئی جب ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی (AAUR) میں ایک نئے تیار کردہ مرکز، سی پیک ـایگریکلچر کوآپریشن سینٹر (ACC) نے پالیسی ریسرچ اور زراعت میں کام کرنے میں چینی کاروباروں کی مدد کرنے کا اعلان کیا ۔ پاکستان بھی چینی تعاون سے کیلے کی پیداوار بڑھانے کا خواہاں ہے۔ اسپراؤٹس بائیوٹیک لیبارٹریز کے سی ای او نوشیروان حیدر کے مطابق پاکستان کیلے کی عالمی منڈی میں 0.5 فیصد سے بھی کم حصہ ڈالتا ہے جبکہ چین کا حصہ تقریباً 4.5 فیصد ہے۔گوادر پرو کے مطابق کاٹن جرم پلازم پاک چین زرعی تعاون میں ایک اور اہم جز ہے۔ کئی سالوں سے، چین اور پاکستان نے کپاس کے جراثیم کے وسائل کو جمع کرنے اور ان کی شناخت کے شعبے میں تعاون کیا ہے۔

یہ تعین کرنے کے لیے کہ کپاس کے کون سے جراثیم مختلف مقامات اور ماحول میں گرمی، خشک سالی، بیماریوں اور کیڑوں کے خلاف مزاحم ہیں، چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز (CAAS) کے انسٹی ٹیوٹ آف کاٹن ریسرچ (ICR) نے کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (CRI) ، ملتان ، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد (UAF)، اور کچھ دیگر یونیورسٹیاں اور سائنسی تحقیقی اداروں کے ساتھ تعاون کیا۔ جولائی 2022 کے دوران، تیانجن ماڈرن ووکیشنل ٹیکنالوجی کالج (TMVTC)، چین اور ایم این ایس ـیونیورسٹی آف ایگریکلچر، ملتان (MNSUAM)، پاکستان نے پاکستان میں لبان ورکشاپ کے زرعی مشینری کے تربیتی پروگرام کے لیے ایک آن لائن معاہدے پر دستخط کیے۔ دونوں ادارے مشترکہ طور پر سائنس ٹیکنالوجی کے تبادلے اور زرعی مشینری، جراثیمی وسائل اور زرعی ماحول پر تعاون کو فروغ دیں گے۔ گوادر پرو کے مطابق اس سال کے شروع میں، سیچوان لیٹونگ فوڈ کمپنی، لمیٹڈ کے ژانگ جیشو نے اعلان کیا کہ ان کی کمپنی 2022-2023 کے بڑھتے ہوئے موسم کے دوران ملتان میں 1,000 ایکڑ پر کالی مرچ کی کاشت کے نمائشی باغ کو نافذ کرے گی۔ پاکستان میں مقامی زرعی کاروباروں اور کسانوں کے ساتھ شراکت میں، یہ جنوبی پنجاب میں 15,000 ایکڑ سے زیادہ کالی مرچ کے آرڈر لینے کا ارادہ رکھتا ہے، جس میں 30,000 ٹن خشک مرچ کی کٹائی کا منصوبہ ہے۔

مزید برآں، کمپنی لاہور اور ملتان میں کالی مرچ کے دو پراسیسنگ پلانٹس تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور مناسب جگہوں کا پتہ لگانے کے عمل میں ہے۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان جوار کی فصلوں کو اگانے کے لیے بھی کام کر رہا ہے کیونکہ دنیا کی تین اہم خوراکوں کے ساتھ ساتھ جوار ایک ایسی فصل ہے جس نے دنیا بھر میں تیزی سے مقبولیت حاصل کی ہے۔ 2022 کے دوران منعقدہ چین اور پاکستان کی سورگم انڈسٹری ڈویلپمنٹ پر منعقدہ سمپوزیم کے دوران اس بات پر اتفاق رائے پایا گیا کہ جوار ایک ہمہ گیر فصل ہے جو خوراک اور چارے کی فراہمی میں کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں ہائبرڈ فارمنگ مختلف شعبوں میں پروان چڑھ رہی ہے، جیسا کہ ایشیا اینڈ پیسیفک سیڈ ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبر اور ووہان کنگفا ہیشینگ سیڈ کمپنی کے جنرل مینیجر زو ژاؤبو نے کہا کہ ان کی کمپنی کی تیار کردہ ہائبرڈ کینولا قسم پاکستان میں کاشت کی گئی ہے۔ تقریباً 10,000 ہیکٹر اراضی پر، تقریباً 6000 گھرانوں پر محیط ہے۔ اگلے تین سے پانچ سالوں میں، وہ توقع کرتے ہیں کہ یہ 40,000 ہیکٹر تک پھیل جائے گا اور پاکستانیوں کو زیادہ اور صحت مند خوردنی تیل فراہم کرے گا۔ اسی طرح ہائبرڈ بیجوں کے ذریعے گوبھی کی کاشت میں پاک چین تعاون بھی بڑھ رہا ہے۔

جیسا کہ پاکستان کو 2022 میں سیلاب کی ایک بدترین آفت کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں فصل کی شدید پیداوار میں کمی آئی، ووہان میں قائم ہائبرڈ سیڈ ڈیولپر اور سپلائر چین نے بھی زراعت اور غذائی تحفظ پر سیلاب کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ہائبرڈ چاول کے بیج عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (PARC) کے چیئرمین ڈاکٹر غلام محمد علی کے مطابق پاکستان کی فصلوں کی اوسط پیداوار اور پیداوار بڑھانے اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لیے پاکستان اور چین کے ماہرین ہائبرڈ گندم کی اقسام تیار کر رہے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق ملک میں زرعی شعبے کی تیز رفتار ترقی کو آسان بنانے کے لیے، پنجاب کابینہ نے مارچ 2022 کے پہلے ہفتے میں سی پیک اقدام کے حصے کے طور پر کارپوریٹ فارمنگ کے لیے ریاستی زمین کو لیز پر دینے کی منظوری دی۔ ماہرین زراعت کے مطابق یہ اقدام پاکستان کی کاشتکاری کی صنعت کے لیے انقلابی۔ کارپوریٹ فارمنگ کاروباری تنظیموں کی طرف سے اپنی اندرون ملک پروسیسنگ کی ضروریات یا کھلی منڈی کے لیے سامان تیار کرنے کے مقصد سے کھیتی باڑی کی براہ راست ملکیت یا لیز پر دینے کی وضاحت کرتی ہے۔

محکمہ زراعت پنجاب نے نامیاتی کاشتکاری، ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں کے لیے ہائی ٹیک زرعی میکانائزیشن، درست اور اعلیٰ قدر والی زراعت کی ترقی، بیج کی ترقی اور پیداوار میں شراکت ٹیکنالوجی، سی پیک روٹ پر کیڑے مار ادویات اور کھاد کے یونٹوں کی تیاری، اور ویلیو ایڈڈ پروسیسنگ کی سہولیات کی پیشکش کے ذریعے چینی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی کوشش کی۔ گوادر پرو کے مطابق پی اے آر سی اور یونان اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز (YAAS) نے جون 2022 کے دوران بیجنگ اور کنمنگ میں منعقدہ ایک آن لائن تقریب میں پاکستان اور چین کے درمیان زرعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے تھے۔ یونان اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز پودوں کے تحفظ اور کیڑوں پر قابو پانے میں مہارت رکھتا ہے۔ حالیہ دنوں کے دوران، ٹڈی دل سے لڑنے میں چین کی بھرپور اور فوری مدد کی بدولت ملک کے جنوبی علاقوں میں خوراک کے بحران کو روکا گیا۔ فصل کی پیداوار بڑھانے کے لیے، آب و ہوا کی لچک، پانی کا انتظام، اور قدرتی آفات جیسے ٹڈی دل کے حملے کے خلاف جنگ میں امداد، درست زراعت میں تعاون اور قبل از وقت وارننگ سسٹم کو مزید وسعت دی ۔ پاکستان موسمیاتی سمارٹ زراعت میں مدد حاصل کرنے میں زیادہ دلچسپی لے سکتا ہے کیونکہ چین کی ڈیجیٹل ایگرو اکانومی 100 بلین ڈالر سے زیادہ ہونے والی ہے۔ اس لیے جدید ترین انفارمیشن ٹیکنالوجی کو شامل کرنا تیسرے سبز انقلاب میں حصہ ڈال سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں