ارمچی (شِنہوا)چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیارخطے میں جمعہ کے روز ایک نئے سطح مر تفع ہوائی اڈے کا افتتاح کردیا جائے گا۔چائنہ سدرن ائیرلائن کمپنی لمیٹڈ کی سنکیانگ شاخ کے مطابق تاشکورغان تاجک خوداختیار کانٹی میں واقع یہ نیا ہوائی اڈا چین کا انتہائی مغربی اور خطے میں پہلا سطح مرتفع ہوائی اڈا ہوگا۔ہوائی اڈے کے مسافروں کی آمدو رفت اور کارگو کا حجم با لتر تیب 1 لاکھ 60 ہزار مسافروں اور 400 ٹن سا لا نہ تک پہنچ جا ئے گا۔
ہوہاٹ (شِنہوا) چین کے شمالی اندرون منگولیا خوداختیارخطے کی گان چھ مود بندرگاہ کے ذریعے 18.5 ٹن تازہ پیداوار منتقل کی گئی جس کے ساتھ ہی چین کا منگولیا کے ساتھ سبزیوں اور پھلوں کی برآمد کا نیا راستہ کھل گیا۔سیب، ناشپاتی، ٹماٹر اور کھیرے سمیت 18 اقسام کی سبزیوں اور پھلوں سے لدے ٹرک بایان نور شہر کی زمینی بندرگاہ سے منگولیا کے صوبہ جنوبی گوبی گئے جہاں کان کنی کے علاقے میں آبادی بڑھنے کی وجہ سے زرعی مصنوعات کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے۔بایان نور پورٹ مینجمنٹ آفس کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیو شیاجن نے بتایا کہ ماضی میں پھل، سبزیاں اور دیگر روزمرہ کی ضروریات کی اشیا چین ۔منگولیا سرحد پر واقع سب سے بڑی زمینی بندرگاہ ایرن ہاٹ کے راستے منگولیا کے دارالحکومت اولان باتورجاتی تھیں، جہاں سے انہیں جنوبی گوبی لے جایا جاتا تھا۔لیو نے کہا کہ نقل و حمل کے نئے راستے سے فاصلہ 1 ہزار 500 کلومیٹر کم ہوگیا ہے، جس سے اس کے اخراجات میں کمی ہوگی اور مصنوعات کی تازگی بھی برقرار رہے گی۔لیو نے کہا کہ اس نئے راستے سے ہمارے کاروباری ادارے اعلی معیار کے پھل اور سبزیوں کی مصنوعات برآمد کرنے کے قابل ہوں گے اور منگولیا کے ساتھ تبادلے اور تعاون کو وسیع کریں گے۔
ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے ہلال احمر کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی،جنوبی وزیرستان میں جدید ترین بنیادی مرکز صحت ہلال احمر پاکستان کی کمٹمنٹ کی عمدہ مثال ہے۔ہلا ل احمر وطن عزیز کے کونے کونے میں اپنی موجودگی یقینی بنائے گا۔جنوبی وزیرستان میں اس سے قبل کوئی بھی ہلال احمر پاکستان کا سربراہ نہیں پہنچا مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا کہ میں نے قبائلی علاقوں میں ہلال احمر پاکستان کو موجودگی کو یقینی بنایا ہے۔ان خیلات کا اظہار انہوں نے چغملائی کے مقام پر سٹیٹ آف دی آرٹ بنیادی مرکز صحت کے افتتاح اور ہلال احمر کی 75 ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر کیا۔
ملکی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا کہ ہلال احمر کی سالگرہ تقریب قبائلی علاقہ میں منائی گئی۔یہاں کے عوام نے علاج معالجہ کی بنیادی سہولیات کی فراہمی پر ہلال احمر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ضم شدہ علاقہ جات(سابقہ فاٹا) پر مشتمل ہلال احمر برانچ کے سربراہ آصف محسود نے تقرب کا اہتمام کیا تھا۔ہلال احمر کی 75 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اس موقع پر سیکرٹری جنرل ہلال احمر جناب عبیداللہ خان، مقامی عمائدین،ہلا ل احمر سٹاف اور رضاکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔سردار شاہد احمد لغاری نے کہا کہ میرا عزم ہے کہ جہاں بھی ضرورت ہوگی وہاں ہلال احمر کی موجودگی کو یقینی بنایاجائے گا۔قبائلی علاقوں میں طبی سہولیات اور کمزور صلاحیتوں کی حامل آبادی کی مدد اور اعانت میں ہلال احمر کوئی دقیقہ فرگزاشت نہیں کرے گا۔قبائلی عمائدین کی جانب سے سردار شاہد احمد لغاری کو روایتی پگڑی بھی پہنائی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
متنازع ٹویٹ کیس کے معاملے پراسپیشل جج نے سینیٹراعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کردی ۔ اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے سینیٹر اعظم سواتی کے متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کی، پراسیکیوٹر رضوان عباسی اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوئے۔ اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر پراسیکوٹر رضوان عباسی نے حتمی دلائل دیتے ہوئے ٹوئٹر پر اکاونٹ ویری فکیشن کا طریقہ کار بتایا۔ پراسیکوٹر کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کے اکاونٹ پر بلیوٹِک ہے، انہیں مشہور شخصیات نے ٹوئٹر پر فالوکیا ہوا ہے، اعظم سواتی کوفالو کرنے والی مشہور سیاسی اور صحافتی شخصیات شامل ہیں۔
پراسیکوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ اعظم سواتی اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے کبھی انکاری نہیں ہوئے، کوئی دورائے نہیں کہ ٹوئٹر اکاونٹ اعظم سواتی کا نہیں۔ عدالت کی جانب سے فیصلہ محفوط کرلیا گیا تھا ، بعدازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی نے ایک ہی جرم دو بار کیاہے لہذا ان کی درخواست ضمانت خارج کی جاتی ہے ۔ واضح رہے کہ متنازعہ ٹویٹ کیس میں سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر 3 بار فیصلہ مخر کیا گیا، کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے والے جج راجہ آصف محمود کا تبادلہ ہو گیا تھا، اور انہیں وزارت قانون سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فوری طور پر اسلام آباد ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کو کسی بھی غیر آئینی اقدام سے باز رہنا چاہیے۔ اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسپیکر کی رولنگ آ چکی ہے، اعتماد کا ووٹ آج نہیں کیا جا سکتا، گورنر پنجاب کو کسی بھی غیر آئینی اقدام سے باز رہنا چاہئے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 109 بالکل واضح ہے، جب تک اجلاس ختم نہ ہو نیا اجلاس نہیں بلایا جا سکتا، اس لئے گورنر پنجاب کسی بھی ایڈونچر سے باز رہیں، یہ گورنر راج کس قانون کے تحت لگائیں گے، یہ نہیں لگ سکتا۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا وزیراعلی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، اور اسمبلیوں کی تحلیل کا کام جمعہ سے شروع ہو جائے گا، عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی، کے پی اور پنجاب اسمبلی الگ الگ نہیں بلکہ دونوں بیک وقت تحلیل کریں گے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا ایک ہی مقصد ہے، الیکشن سے بھاگنا، انہوں نے ووٹ کو عزت دو سے الیکشن سے بھاگو کا سفر تیزی سے طے کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرویز الہی وزیر اعلی ہیں اور رہیں گے، ق لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ابھی پیش رفت ہو رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں ٹی ٹی پی سے متعلق اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ واشنگٹن میں امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جہاں تک افغانستان کا تعلق ہے، میرا نہیں خیال کہ کوئی اس صورتحال کو دیکھنا چاہتا تھا، تاہم ہمیں اب درپیش صورتحال سے نمٹنا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ جہاں تک ٹی ٹی پی کا تعلق ہے تو میں طویل عرصے سے یہ بات کہہ رہا ہوں کہ ہمیں اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے، میں اپوزیشن میں بھی یہی بات کہتا تھا اور آج حکومت میں ہوتے ہوئے بھی یہی کہتا ہوں کہ ہمیں اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مزید جامع طریقہ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو ہمیشہ ہمیشہ کیلیے حل کرنے کیلیے آسان راستہ افغان عبوری حکومت کیساتھ تعاون کا ہے اور یہ میرا ترجیحی راستہ ہوگا لیکن اس مسئلے سے نمٹنے کا یہ واحد حل بھی نہیں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی) نے وزیر تجارت نوید قمرکی جانب سے پیش کردہ ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ میں ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظورکئے جانے پر غووخوص شروع کردیا ہے اور ترمیمی بل کی منظوری کے تناظر میں ایف پی سی سی آئی کے آئندہ الیکشن کیلئے حکمت عملی بنانے کی تیاری شروع کردی ہے۔یو بی جی کے صدر زبیرطفیل کی صدا رت میں یو بی جی کی کورکمیٹی کے سندھ سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں کے اجلاس میں تبادلہ خیال کیا گیا کہ ایف پی سی سی آئی میں سال2023کے انتخابات کیلئے قوی امکان ہے کہ ترمیمی بل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد الیکشن کی تاریخ کا اعلان متوقع ہے اس لئے سندھ بھر میں تمام اراکین کو سرگرمی کے ساتھ تیاریاں کرنے اورآئندہ الیکشن میں بھرپور انداز میںحصہ لینے کیلئے سرگرم ہوجائیں۔یو بی جی کے ترجمان گلزارفیروز کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ایس ایم تنویر،یو بی جی سندھ کے چیئرمین خالدتواب اور سیکریٹری جنرل حنیف گوہر،سرداریاسین ملک،یو بی جی کراچی کے صدر احمدچنائے،سابق سینئرنائب صدر ایف پی سی سی آئی سید مظہر اے ناصر، شکیل احمدڈھینگڑا، ملک خدابخش،گلزارفیروز،مرزااختیار بیگ اور دیگر بھی موجود تھے۔
زبیرطفیل نے اس موقع پر کہا کہ ہم باتوں پر نہیں کام اور خدمت پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان بھر میںیونائیٹڈ بزنس گروپ کی بھرپور سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں اورفیڈریشن چیمبر کے سال2023کے انتخابات میں یو بی جی کی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا۔ زبیرطفیل نے مزیدملک بھر کی بزنس کمیونٹی گوناگوں مسائل سے دوچار ہے اور فیڈریشن میں موجودہ برسراقتدار گروپ بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرانے میں ناکام رہا ہے، یونائیٹڈ بزنس گروپ الیکشن میں کامیابی کے بعد تاجروں کی بھرپور انداز میں نمائندگی کرے گا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر نے کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ پورے ملک کی بزنس کمیونٹی کا نمائندہ گروپ ہے اور ہم اپنے بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ آئندہ الیکشن میں حصہ لیں گے اور یو بی جی کی کامیابی کو یقینی بنائیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ ملک کی بزنس کمیونٹی پاکستان کے سب سے بڑی اسٹیک ہولڈر ہے اور پاکستان بننے کا سب سے زیادہ فائدہ بھی بزنس کمیونٹی کو ہوا ہے، ہمارا مرنا اور جینا پاکستان کے ساتھ ہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ ملک کی معاشی پالیسیاں تاجروں کے نمائندوں کو اعتماد میں لے کر مشاورت سے بنائی جائیں گی اور تاجروں کی عزت اور وقار کا خیال رکھا جائے گا۔ خالدتواب نے کہا کہ ہم اپنے قائد ایس ایم منیر کے مشن کو آگے بڑھائیں گے اور انکی خواہش پر ہم الیکشن میں کامیابی کے بعد ایک بار پھر فیڈریشن کو مالی طور پر نہ صرف کامیا ب ادارہ بنائیں گے بلکہ کاروباری برادری کی دوبارہ فیڈریشن تک دسترس آسان ہوگی ۔ حنیف گوہر نے کہا کہ اس بار سندھ کے ووٹرز اپنی ذمہ داری کو پورا کرتے یو بی جی کو بھرپور کامیابی کے ساتھ فیڈریشن کا برسراقتدار گروپ بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اب فیڈریشن کے آئندہ الیکشن میں دھاندلی کے دروازے بند ہونگے اور حق اور انصاف کو بالادستی حاصل ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آل پاکستان سیکنڈہینڈکلوونگ ایسوسی ایشن کے سینئرنائب صدراورانجمن تاجران لنڈابازار لاہورکے جنرل سیکرٹری شیخ محمدنعیم بادشاہ نے لنڈے کے پرانے کپڑوںکی درآمدی ویلیویشن ایک ڈالر پرکلومقررکرنے پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے اسے سراسرظالمانہ اقدام قراردیاہے انہوںنے کہاکہ پاکستان کے 90فیصدعوام غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزارنے پرمجبورہیںجبکہ غریب عوام کاجینامحال ہوچکاہے مہنگائی کے اس سیلاب میںغریب کاتن ڈھاپنے کاواحدذریعہ لنڈے کے پرانے درآمدی کپڑے ہیںڈالراورپرانی کرنسی کی بڑھتی ہوئی قیمتوںکی وجہ سے قیمتیںپہلے ہی بہت زیادہ ہیںلیکن حکومت نے بغیرسوچے سمجھے کسٹم ویلیوایک ڈالر پرکلومقررکردی ہے جبکہ اصل قیمت 15سے 20سیٹ پرکلوہے شیخ محمدنعیم بادشاہ نے کہاہے کہ اگرحکومت نے فی الفوریہ ظالمانہ فیصلہ واپس نہ لیاتوملک بھرکے لنڈابازاروںمیںشدیداحتجاج کیاجائے گااورملک گیرہڑتال اوربھرپوراحتجاج کیاجائیگا۔دریںاثناء آل پاکستان سیکنڈہینڈکلوونگ ایسوسی ایشن کی مجلس شوریٰ کاایک ہنگامی اجلاس 24دسمبرکوپشاور میںطلب کرلیاگیاہے جس میںآئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کیاجائیگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستانی شہروں میںبلدیاتی نظام کا عملی طور پر نفاذ ایک خواب، سٹی زوننگ، سٹی سروسز اور سٹی مینجمنٹ سب مایوس کن تصویر پیش کرتے ہیں،گزشتہ 40 سالوں سے شرح نمو میں کمی کا رجحان جاری،شہروںکی بے ہنگم آبادی میں روز بروز اضافہ،مناسب انفراسٹرکچر اور سہولیات سے پاکستان کے شہر قومی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو اہم اور ثانوی شہروں کے درمیان فرق کو کم کرنے، اقتصادی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، مینوفیکچرنگ اور صنعتوں کو سپورٹ کرنے اور زرعی علاقوں کو منڈیوں سے جوڑنے کے امکانات کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کی جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر در نایاب نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ شہر ترقی کے انجن ہیں کیونکہ شہری کاری ترقی کے ساتھ گہرا تعلق رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ بنیادی طور پر شہری مراکز سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی 80 فیصد پیداوار شہروں سے پیدا ہوتی ہے۔ دوسرے علاقوں کے مقابلے شہر تیزی سے ترقی کرتے ہیں۔پاکستان کے شہری مراکز میں زبردست صلاحیت موجود ہے۔ اس کے باوجود گزشتہ 40 سالوں سے شرح نمو میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ سرمایہ کاری سے جی ڈی پی کا تناسب کئی دہائیوں سے عملی طور پر کم رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ایسے ملک میں جہاں بڑے شہر وسیع و عریض پرانے شہروں کا مجموعہ ہیںدوسرے درجے کے شہروں پر توجہ دینا ترجیح نہیں ہے۔ پاکستانی شہروں میںبلدیاتی نظام کا عملی طور پر نفاذ ایک خواب ہی ہے۔بدقسمتی سے سٹی زوننگ، سٹی سروسز اور سٹی مینجمنٹ سب پاکستان میں ایک مایوس کن تصویر پیش کرتے ہیں۔ انتظامی طور پروہ روایتی نظام کے ساتھ بکھرے ہوئے ہیں جو پرانے، خستہ حال بھیڑ والے شہروں اور وسیع و عریض مضافاتی علاقوں کو بہت کم کنٹرول کے ساتھ منظم کرتے ہیں۔یہ ضروری ہے کہ علاقائی، صوبائی اور قومی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر کے لیے مخصوص پالیسیاں مرتب کی جائیں۔
آج کی کامیاب معیشتوں میں بنیادی اور ثانوی شہروں کے درمیان ایک چھوٹا سا سماجی اقتصادی فرق ہے۔ پاکستان کو اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اس مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ثانوی شہر قومی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اگر انہیں مناسب انفراسٹرکچر اور سہولیات فراہم کی جائیں۔ ان شہروں کی اقتصادی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اچھی رسائی ضروری ہے۔ دوسرے درجے کے شہروں میں نقل و حمل کے نیٹ ورک میں کوئی بھی سرمایہ کاری اقتصادی ترقی کے اقدامات کے ساتھ ہونی چاہیے۔فی الحال ہم صرف ان شہروں کے لیے سڑکیں بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔ ان شہروں کی ترقی کے لیے صرف سڑکوں کی تعمیر ناکافی ہے۔ تجارت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے علاوہ سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے شہروں میں بہت زیادہ مواقع ہیں جن پر تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جاری معاشی بحران اور بے روزگاری کی بلند سطح کو مدنظر رکھتے ہوئے ثانوی شہروں پر توجہ مرکوز کرنا اور بھی اہم ہے۔پنجاب کی شہری یونٹ حکومت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ پاکستان کی تیزی سے شہری کاری کے بارے میں مطالعہ اور پالیسیاں بنیادی طور پر سرفہرست 10 شہروں پر مرکوز ہیں۔ ثانوی شہروں میں ایک بڑی شہری آبادی ہے جو اقتصادی ترقی میں بہت زیادہ حصہ ڈال سکتی ہے۔ یہ شہر مقامی اقتصادی ترقی میں مدد کر رہے ہیں، ملازمتیں پیدا کر رہے ہیں، مینوفیکچرنگ اور صنعتوں میں مدد کر رہے ہیں اور زرعی علاقوں کومنڈیوں سے جوڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب سے اہم مسئلہ مقامی، صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے درمیان اختیارات کے تصادم سے گریز کرنا ہے۔حکام کو ثانوی شہروں کی منصوبہ بندی اور ان کی صلاحیت کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔ انہیں حکومتوں اور دیگر حکام کے درمیان تنا وکو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستانی سائنسدان کا ایجاد کردہ پروٹو ٹائپ فلٹر کاربن ڈائی آکسائیڈ گھر کے اندر ارتکاز کو کنٹرول کرنے اور لوگوں کو منفی اثرات سے بچانے میں مدد کرے گا،پانچ لیٹر کے ٹینک کی گنجائش والے سادہ یونٹ کی قیمت ہزار70 روپے، روزانہ چھ کلوگرام کاربن ڈائی آکسائیڈالگ کرنیکی صلاحیت،انڈور اور آوٹ ڈور فضائی آلودگی انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سائنسدان کی طرف سے ایجاد کردہ ایک پروٹو ٹائپ فلٹر کاربن ڈائی آکسائیڈ گھر کے اندر ارتکاز کو کنٹرول کرنے اور لوگوں کو اس کے منفی اثرات سے بچانے میں مدد کرے گا۔ تقریبا 90فیصدلوگ اپنا زیادہ تر وقت گھر کے اندر گزارتے ہیںجہاں خراب وینٹیلیشن اور دیگر بیرونی ماحولیاتی عوامل کاربن ڈائی آکسائیڈ کی اعلی سطح میں حصہ ڈالتے ہیں جس سے صحت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں جن میں کھانسی، گھرگھراہٹ، الرجی اور متلی شامل ہیں۔ ایک پاکستانی سائنسدان کا تیار کردہ پروٹوٹائپ فلٹر گھر کے اندر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے ارتکاز کو کنٹرول کرے گا۔
انسٹی ٹیوٹ آف انوائرمنٹل سائنسز اینڈ انجینئرنگ کے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد فہیم کھوکھر نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ اسے تیار کرنے میں کئی سال لگے۔ پروٹو ٹائپ فلٹرمیں ڈیزائننگ، انجینئرنگ، پروٹو ٹائپنگ، ٹیسٹنگ اور مینوفیکچرنگ شامل ہے۔ یہ جدید تصور اندر کی ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ حاصل کرنے پر مبنی ہے جس کے نتیجے میں بہتر کام کرنے کے حالات کے لیے ہوا کا معیار بہتر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوا انسانی زندگی کا ایک لازمی حصہ ہے۔ انسان جتنا صحت مند سانس لیتا ہے اتنا ہی صحت مند زندگی گزارتا ہے۔ انڈور اور آوٹ ڈور فضائی آلودگی انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے اس کا انحصار ان کی نمائش کے وقت اور ارتکاز پر ہے۔ ہوا کا معیار، خاص طور پر انڈور ایئر ایک اہم صحت کا مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ کاربن ڈائی آکسائیڈ بہت اونچی سطح پر یعنی 500 حصے فی ملین، صحت پر شدید اور مہلک اثرات مرتب کر سکتی ہے۔
عام دفتری سرگرمی کی سطح 700 حصے فی ملین ہے۔ تاہم ایک گھر میں اسکی مقدار 1,000 سے 1,200 حصے فی ملین ہے۔ یہ سب سے زیادہ طاقتور گرین ہاوس گیس، موسمیاتی تبدیلی میں بھی حصہ ڈال سکتی ہے۔ آنے والی دہائیوں میںاندرونی ہوا کے معیار کو بہتر بنانے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کاربن ڈائی آکسائیڈکے اخراج کو کم کرنا بہت ضروری ہوگا۔ کاربن کو پکڑنا اور ذخیرہ کرنا موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پروٹوٹائپ فلٹر کا کام اندرونی ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈکو حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک عام بن جس میں پانچ لیٹر محلول کی گنجائش ہے ہر چار سے پانچ گھنٹے میں ایک کلو کاربن ڈائی آکسائیڈ کو الگ کرے گا۔ ایک عام درخت ہر سال تقریبا 21 کلو گرام کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کر سکتا ہے۔ تاہم یہ اعداد و شمار صرف اس وقت حاصل کیے جاتے ہیں جب درخت مکمل طور پر بڑھ جاتا ہے اور اس کی عمر 10 سال ہوتی ہے۔ 100 سال کی زندگی میںایک درخت تقریبا ایک ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈجذب کر سکتا ہے۔
یہ ڈبے کاربن کے اخراج کو نمایاں طور پر کم کر سکتے ہیں۔ کاربن بن میں درخت کے مقابلے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو الگ کرنے کی زیادہ صلاحیت ہے۔ یہ روزانہ تقریبا چھ کلوگرام کاربن ڈائی آکسائیڈ اور ایک سال میں مجموعی طور پر 1,752 کلوگرام کو الگ کر سکتا ہے جو کہ ایک بالغ درخت سے 83 گنا زیادہ ہے۔ اسے کاربن مارکیٹ میںبھی رجسٹر کیا جا سکتا ہے۔ پانچ لیٹر کے ٹینک کی گنجائش والے ایک سادہ یونٹ کے لیے تمام ٹیکس اور تنصیب کے اخراجات سمیت ایک بن کی قیمت 70,000 روپے ہے۔ اس کے برعکس ڈیٹا لاگنگ کے ذریعے چلنے والے ایک جدید یونٹ کی لاگت 120,000 روپے ہو سکتی ہے۔ اپ اسکیلنگ کی صورت میںبڑے پیمانے پر پیدا ہونے پر اخراجات کوکم کیا جا سکتا ہے ۔ڈاکٹر فہیم نے بتایاکہ آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایسی ٹیکنالوجیز اور جدید آلات کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ویوز کارپوریشن لمیٹڈ کا مجموعی منافع گزشتہ مالی سال کے پہلے نو مہینوں میں 1.90 ارب روپے رہا ، آپریٹنگ منافع میں سال بہ سال 2 فیصد کا اضافہ،720 ملین روپے تک پہنچ گیا ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ویوز کارپوریشن لمیٹڈ کا مجموعی منافع گزشتہ مالی سال کے پہلے نو مہینوں جنوری تا ستمبرمیں 1.90 بلین روپے رہا ۔ آپریٹنگ منافع میں سال بہ سال 2 فیصد کا اضافہ ہوا، جو گزشتہ مالی سال میں 720 ملین روپے تک پہنچ گیا جو مالی سال 21کی اسی مدت میں 704 ملین روپے تھا۔اسی طرح قبل از ٹیکس منافع نو ماہ کی مدت کے دوران 22 فیصد بڑھ کر 580 ملین روپے ہو گیا جو کہ مالی سال 21کی اسی مدت میں 476 ملین روپے تھا۔ٹیکس لگانے کے بعد منافع میں 25 فیصد کا اضافہ ہواجو کہ نو مہینوں میں 465 ملین روپے تک پہنچ گیا۔ سال 20-21 کے دوران کمپنی کی آمدنی 2019-20 میں 281 ملین کے مقابلے میں 125 ملین روپے تھی جس میں 55 فیصد کی کمی درج کی گئی۔ آپریٹنگ منافع 2019-20 میں 237 ملین روپے کے مقابلے 2020-21 میں 73 فیصد کمی کے ساتھ 63 ملین روپے تک پہنچ گیا۔ٹیکسیشن سے پہلے کمپنی کا منافع 2020-21 میں 284 ملین روپے تھا
جو 2019-20 میں 177 ملین روپے تھاجس میں 60 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 21 کے لیے بعد از ٹیکس منافع 58 فیصد اضافے کے ساتھ 109 ملین رہا جوِ 2019-20 کے مقابلے میں 173 ملین روپے تھا۔ 2018 میں فی شیئر آمدنی 2.04 روپے تھی جو 2019 میں کم ہو کر 1.39 روپے اور 2020 میں مائنس 1.95 روپے ہو گئی۔ تاہم یہ بحالی کے بعد 2021 میں 0.62 روپے تک پہنچ گئی۔30 جون 2021 تک ڈائریکٹرز، چیف ایگزیکٹو آفیسراور ان کی شریک حیات اور نابالغ بچوں کے پاس کل حصص کا 48.28فیصد، مشترکہ اسٹاک کمپنیاں 10.47فیصداور عوام 37.51فیصدتھے۔ 2018 اور 2019 میں عمومی نفع میں اضافہ ہوا۔ تاہم سال 2020 میں کروناکے جھٹکے کی وجہ سے منافع میں کمی دیکھی گئی۔ 2021 میں کاروبار میں بہت بہتری آئی اور کارپوریشن نے پچھلے سال کے مقابلے میں بڑا منافع کمایا۔ویوز کارپوریشن لمیٹڈ پہلے ویوز سنگر پاکستان لمیٹڈکو پاکستان میں2017میں پبلک کمپنی لمیٹڈ کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ کمپنی بنیادی طور پر گھریلو صارفین کے آلات کی تیاری اور اسمبلی کے ساتھ ساتھ دیگر ہلکی انجینئرنگ مصنوعات کی تیاری اور تجارت میں مصروف ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کے ایس سی100 انڈیکس پر آٹوموبائل اسمبلر سیکٹر میں سرفہرست ،6.8 ارب روپے کی مجموعی فروخت پر 1.1 ارب روپے کا منافع ہوا،اسٹاک مارکیٹ میں سرمائے کا حجم 68.6 ارب روپے ،4.65 روپے فی شیئرآمدن۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کے ایس سی100 انڈیکس پر آٹوموبائل اسمبلر سیکٹر میں سرفہرست ہے۔ آٹوموبائل اسمبلر سیکٹر مجموعی طور پر 11 کمپنیوں کا ایک گروپ ہے تاہم سرفہرست پانچ میں انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ ،ملت ٹریکٹر لمیٹڈ ،پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ ،ہونڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ شامل ہیں۔ ملت ٹریکٹرز لمیٹڈکو 22 ستمبر کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 6.8 بلین روپے کی مجموعی فروخت پر 1.1 بلین روپے کا مجموعی منافع ہوا۔ تاہم خالص منافع کا مارجن 450 ملین روپے رہا۔ اے ٹی ایل ایچ نے 29 ارب روپے کی فروخت سے 1.4 بلین روپے کا مجموعی منافع کمایا۔ہونڈا اٹلس کارز اور پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈکو 22 ستمبر کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں بالترتیب 2فیصد اور 8.4فیصدکا نقصان ہوا۔ انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈنے 37 بلین کی سب سے زیادہ فروخت کی۔ ملت ٹریکٹرز لمیٹڈاپنے سرمایہ کاروں کے لیے 4.65 روپے فی شیئر بنانے میں کامیاب رہا۔انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ76بلین کے مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ آٹوموبائل اسمبلرز میں سب سے بڑی کمپنی ہے جس کے بعد ملت ہے جس کا سرمایہ 68.6 بلین روپے ہے۔ تیسرے اور چوتھے نمبر پر 40.4 بلین روپے کے ساتھ اے ٹی ایل ایچ اور 21.8 بلین روپے کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ ہونڈا اٹلس کارزآتے ہیںہے جبکہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈکی مارکیٹ کیپ 11.9 بلین روپے ہے تاہم یہ 100 انڈیکس پر ٹریڈ شدہ حجم کے مطابق سرفہرست ہے۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میںملت منافع کے حصے میں سرفہرست رہا تاہم پانچوں آٹوموبائل اسمبلرزٹریڈنگ کے دوران منفی رہے، اس طرح ان کے پورٹ فولیوز میں اوسط نقصانات کا اضافہ ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کا تبادلہ کر دیا گیا اور ان کی جگہ عبداللہ سنبل کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کی جانب سے کامران علی افضل کی جگہ عبداللہ سنبل کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے بھی اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔ آئی جی پنجاب کا چارج تاحال کسی افسر کو نہیں دیا گیا ہے، فیصل شاہکار کی اقوام متحدہ میں بطور سکیورٹی ایڈوائزر تعیناتی بھی ہوئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری کے لیے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی استعفوں کی منظوری کے لیے ایک بار پھر سپریم کورٹ جائے گی،ا س سلسلے میں قانونی ماہرین نے تیاری شروع کردی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے استعفے منظوری میں تاخیر کے باعث سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایوان میں جانے کا اعلان کیا تو اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔استعفوں کے لیے اسپیکر کے روبرو جانے کا اعلان کیا تو اسپیکر چھٹی پر چلے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلسل تاخیر کے باعث پی ٹی آئی نے اس معاملے پر سپریم کورسٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں عدالت نے وزیراعظم کے داماد اور شریک ملزم ہارون یوسف عزیز کی گرفتاری روک دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اعجاز اسحاق نے سماعت کی، عدالت نے وزیراعظم کے داماد اور شریک ملزم ہارون یوسف عزیز کی گرفتاری روک دی۔ ہارون یوسف عزیز کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ہارون یوسف کو کیس میں اشتہاری قرار دیا گیا، ہارون یوسف آج شام وطن واپس پہنچیں گے اور عدالت میں سرنڈر کرنا چاہتے ہیں۔ وکیل امجد پرویز نے عدالت سے استدعا کی کہ لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہونے کے لئے ہارون یوسف کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے، عدالت نے ہارون یوسف عزیز کو کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں سرنڈر کرنے کا حکم دے دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مغربی افریقی ملک نائجیریا کے ایک گاں میں مسلح افراد نے تباہی مچا دی، درجنوں ہلاک ہو گئے، اور دسیوں گھر راکھ کے ڈھیر میں بدل گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمال مغربی نائجیریا کی کڈونا ریاست میں گاں پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، اندھا دھند فائرنگ سے 38 افراد اپنی جانوں سے محروم ہو گئے۔ جنوبی کڈونا پیپلز یونین کے ترجمان لوکا بنیات نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ اتوار کی رات دیر گئے شروع ہوا اور پیر کی صبح تک جاری رہا، اس دوران مسلح افراد نے لوگوں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا اور کچھ افراد کو تیز دھار چھریوں سے قتل کیا گیا۔ اس ہول ناک واقعے میں 12 افراد بچ گئے، جنھیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، حملہ آوروں نے 100 گھروں کو بھی جلا کر راکھ کر دیا۔ ایک رہائشی نے روئٹرز کو بتایا کہ میں نے اس جگہ بہت سے دوستوں، ان کے والدین، چچاں، اور سرپرستوں کو کھو دیا، اگر آپ نیچے جائیں تو دو گلیوں میں آپ کو ہر طرف لاشیں نظر آئیں گی۔ بنیات کے مطابق پیر سے 5 دنوں کے دوران جنوبی کڈونا میں بلا اشتعال حملوں میں مجموعی طور پر 46 افراد مارے جا چکے ہیں، کئی افراد لا پتا ہیں۔ گاں والوں نے حملے شروع ہونے سے چن دن پہلے اجنبی چرواہوں کو علاقے کے قریب کیمپ لگاتے دیکھا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انڈیا کی ریاست اترپردیش کے شہر متھورا میں صندل کی سرخ لکڑی کو سمگل کرنے والا فلم 'پشپا' سے متاثر ایک گینگ گرفتار کیا گیا ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق سپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سات رکنی گروہ کے ارکان نے فلم پشپا دیکھنے کے بعد صندل کی لکڑی سمگل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ایس ٹی ایف کو پیر کو ہائی وے پولیس کے ذریعے اطلاع ملی تھی جس کے بعد کارروائی کی گئی اور گروپ کے ارکان کو گرفتار کیا گیا جن میں دیپک عرف دلویر، اجیت کمار، سمیت عرف رام، چندرا پرتاپ عرف ببو، سومیت داس، جتندرا اور رنجیت شامل ہیں۔ ایس ٹی ایف نے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر آپریشن کیا۔ گینگ کے قبضے سے 563 کلو صندل کی سرخ برآمد کی گئی جس کی مالیت دو کروڑ انڈین روپے ہے۔ملزم لکڑی بیچنے کے لیے متھورا لائے تھے۔ایس ٹی ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزموں نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ انہوں نے پشپا فلم دیکھ کر جلد پیسے کمانے کی غرض سے سمگلنگ کی کوشش کی تھی۔ گروہ کے ارکان لکڑی غیرقانونی طور پر اندھرا پردیش سے لا کر متھورا کے مذہبی علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔سنہ 2021 میں جنوبی انڈیا کی تیلگو زبان میں بننے والی سپر ہٹ فلم پشپا کی کہانی ایک ایسے مزدور کے گرد گھومتی ہے جو صندل کی لکڑی کی سمگلنگ کرتا ہے اور پھر اس طرح ایک بڑا گینگسٹر بن جاتا ہے۔فلم سٹار اللو ارجن کی اس سپرہٹ فلم نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے تھے۔فلم کی ریلیز کی بعد جہاں اس کے ڈائیلاگ زبان زدِ عام ہوئے، وہیں اس کا گانے اور اللو ارجن کا ڈانس سٹائل بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک کا کہنا ہے کہ جیسے ہی کو ئی بے وقوف ملا جو ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو بننا چاہتا ہو تو عہدہ چھوڑ دوں گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کی سی ای او نے گزشتہ دنوں صارفین سے رائے مانگی تھی کہ کیا انہیں ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑ دینی چاہیے؟ اس کیساتھ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اس رائے شماری کے نتائج پر عمل کریں گے۔ اس پول میں 57 فیصد سے زائد افراد نے ان کو ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا جبکہ تقریبا 43 فیصد افراد نے اس کے مخالف ووٹ دیا۔ پول کے نتائج سامنے آنے پر پہلے ایلون مسک کی جانب سے مکمل خاموشی اختیار کی گئی تاہم اب انہوں نے اس پو کے نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے ہی مجھے یہ عہدہ قبول کرنے والا کوئی بے وقوف شخص ملا میں سی ای او کے عہدے دے مستعفی ہو جاوں گا۔ اس کے بعد میں صرف سافٹ ویئر اور سرور ٹیمز چلاوں گا۔ پول کے دوران ایک ٹویٹ میں جب مسک کو کہا گیا کہ انھوں نے پہلے ہی نئے سی ای او کا انتخاب کر لیا ہے تو انھوں نے جواب دیا کہ کسی کو وہ ملازمت نہیں چاہیے جو ٹوئٹر کو زندہ رکھ سکے۔ ایلون مسک نے اس سے قبل بھی ٹوئٹر پر مختلف معاملات میں پول کروا کر عوامی رائے لی ہے اور وہ ہمیشہ ہی اس پر عمل پیرا رہے ہیں سوال یہ پید اہوتا ہے کہ کیا ایلون مسک واقعی ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑ دیں گے؟
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
افغانستان میں خواتین کے لیے اب یونیورسٹی کے بھی دروازے بند کردیے گئے۔ طالبان حکومت نے ایک بار پھر خواتین کے لیے تعلیم تک رسائی کو مزید محدود کر دیا، طالبان حکومت نے اعلان کیا ہے کہ طالبات کے لیے یونیورسٹیوں کو فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ اگست 2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک خواتین کے لیے یونیورسٹیاں اس شرط پر کھلی رہی تھیں کہ وہ مرد طلبہ سے الگ کلاسوں میں شرکت کریں۔ فغان وزیر تعلیم نے اعلان کرتے ہوئے کہا خواتین کی یونیورسٹیز میں پابندی کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ گزشتہ سال کابل پر قبضے کے بعد افغان طالبان نے لڑکیوں کو صرف پرائمری اسکولوں تک تعلیم کی اجازت دی تھی جو بعد میں یونورسٹیز تک بڑھادی گئی تھی۔ خواتین پر یونیورسٹیز میں پابندی کے فیصلے کیخلاف بدھ کو دارالحکومت کابل میں خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ سمیت کئی ممالک نے لڑکیوں پر تعلیم کے دروازے بند کرنے کی مذمت کی ہے۔ امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ طالبان کی حکومت کو عالمی برادری اس وقت تک جائز تسلیم نہیں کرسکتی جب تک وہ افغانستان میں سب کے حقوق کا احترام نہیں کرتے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی حکام نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ بہت جلد یوکرین کے لیے 1.8 ارب ڈالر کی فوجی امداد کے پیکج کا اعلان کرے گا جس میں پیٹریاٹ میزائل سسٹم بھی شامل ہوگا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فوجی امدادی پیکج میں پیٹریاٹ میزائل بیٹری کے علاوہ یوکرین کے جنگی طیاروں کے لیے پریسیشن گائیڈڈ بم بھی فراہم کیے جائیں گے۔ امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امدادی پیکج کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ دوسری جانب، اطلاعات کے مطابق یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی جلد واشنٹگن پہنچنے والے ہیں جہاں وہ امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔ یوکرینی صدر کے ترجمان نے اس حوالے سے کوئی جواب دینے سے گریز کیا ہے جبکہ سیکیورٹی خدشات یوکرین کے صدر کو اپنا منصوبہ تبدیل کرنے پر مجبور بھی کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کئی ماہ سے جاری ہے، امریکا نے یوکرین کے دفاعی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے فوجی امدادی پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کی فٹبال ٹرافی تھامے ہوئے تصویر نے مداحوں کے دل جیت لیے ، انسٹاگرام پرسب سے زیادہ لائکس کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا ۔ قطر میں ورلڈکپ جیتنے کے بعد میسی کی انسٹاگرام پوسٹ تاریخ میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی پوسٹ بن چکی ہے ، جس نے سال 2019 میں پوسٹ کی گئی انڈے کی تصویر کا ریکارڈ توڑ دیا۔ پیر کے روز لگائی گئی یہ پوسٹ اب تک 6 کروڑ سے زائد لائکس حاصل کرچکی ہے ۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میسی نے فیفا ورلڈکپ تھامے تصویر شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ میں نے اسے کئی بار خواب میں دیکھا، ان تمام لوگوں کا بے حد شکریہ جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا اور ان تمام لوگوں کو بھی جو ہم پر یقین رکھتے ہیں، ارجنٹائن کے لوگ جب متحد ہوتے ہیں تو ہم اسے حاصل کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔ 35 سالہ میسی نے گولڈن بال ایوارڈ جیتنے کے لیے ٹورنامنٹ میں سات گول کیے اور تین اسسٹ کیے ، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔ یاد رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالورزمیں کرسٹیانو رونالڈو 51 کروڑ 98 لاکھ فالوررز کے ساتھ دنیا میں سب سے آگے ہیں جبکہ ان کے بعد ان کے حریف لیونل میسی ہیں جن کے 40 کروڑ فالوررز ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انگلینڈ کے خلاف تین میچوں میں بدترین شکست کے بعد کپتان بابراعظم کی حمایت میں قومی ٹیم کے دو اہم پلیئرز نے سوشل میڈیا کا محاذ سنبھال لیا۔ کراچی ٹیسٹ جیت کر انگلش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو ہوم گرانڈ پر 70 سال میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا، جس کے بعد تجزیہ کاروں اور کرکٹ حلقوں میں یہ بات زیر گردش تھی کہ بابراعظم کی جگہ کسی اور کو کپتان نامزد کیا جائے۔ دوسری جانب کپتان بابراعظم کی سپورٹ میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور حارث رف نے ٹوئٹ کیا، شاہین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بابراعظم ہماری اور پاکستان کی شان، جان اورپہچان ہے، وہ ہمارا کپتان ہے اور رہیگا، شاہین نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بابر کے علاوہ کچھ اور سوچنا بھی منع ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس ٹیم کو سپورٹ کریں ،یہی ٹیم ہمیں جتائے گی ،کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انگلینڈ کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر ناصر حسین پاکستانی کپتان بابر اعظم کے دفاع میں سامنے آ گئے۔ انگلینڈ سے ہوم گراونڈ پر سیریز میں شکست کے بعد قومی کپتان بابراعظم کو سوشل میڈیا پر خاصہ تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اس کے علاوہ کچھ افراد کپتان تبدیل کرنے کا بھی مطالبہ کررہے ہیں۔ ایک انٹرویو دیتے ہوئے ناصر حسین نے کہا کہ لوگوں کو بابر کی طرف تھوڑی نرمی سے پیش آنا چاہیے وہ اس وقت ایک مرحلے سے گزر رہے ہیں جہاں ان سے رنز نہیں ہورہے ۔ ناصر حسین نے کہا لوگوں کو اندازہ نہیں ہے کہ بابر کس قدر اچھا ہے، اس کی قدر اس وقت ہوگی جب وہ چلا جائے گا کیونکہ اس کے پاس ایک خاص ٹیلنٹ ہے ۔ ناصر حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ اپنے فاسٹ بالرز کو آرام دے اور انہیں تبدیل کرتا رہے، نسیم اور شاہین دونوں ہی پاکستان کے لیے اہم ترین بالرز ہیں اور انہیں تینوں فارمیٹ کھلانے کے باعث محتاظ رہنے کی ضرورت ہے ۔ اس سے قبل میچ کے دوران ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین کا بابر کی کپتانی سے متعلق کہنا تھا کہ اس وقت تک کپتان تبدیل نہیں کرنا چاہیے جب تک آپ کے پاس اس سے اچھا آپشن نہ ہو۔ میچ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم اچھے کپتان ہیں لیکن وہ اپنے فیلڈرز کو فیلڈ سے دور رکھتے ہیں اور انگلش کپتان بین سٹوکس کی طرح پارٹ ٹائمرز کا استعمال نہیں کرتے، کپتان کو ہمیشہ سیکھتے رہنا چاہیے ۔ سابق انگلش کپتان نے یہ بھی کہا کہ بابر کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے کیونکہ ان کے جادوئی بالر شاہین اس وقت ٹیم میں موجود نہیں، ہم سب نے دیکھا ہے کہ شاہین نے آسٹریلیا کے خلاف کس قدر شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
محمد رضوان کو ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کر کے سرفراز احمد کو شامل کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔ ٹی 20 میں پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے والے محمد رضوان ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا رنگ نہیں جما پا رہے، انہوں نے انگلینڈ کیخلاف سیریز میں تمام 6 اننگز کھیلیں مگر ایک بھی ففٹی نہیں بنا پائے اور بالترتیب 29 ، 46، 10، 30، 19 اور 7رنز سکور کیے، ہوم کنڈیشنز کا فائدہ ہونے کے باوجود 23.5 کی اوسط سے محض 141 رنز ہی بنائے۔ محمد رضوان نے گذشتہ سنچری آسٹریلیا کیخلاف رواں سال کراچی ٹیسٹ میں بنائی، اس کے بعد 12اننگز میں 21.83 کی ایوریج سے 262 رنز اسکور کیے ہیں،ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی افادیت پر سوالیہ نشان لگ چکا۔ سوشل میڈیا پر انہیں ڈراپ کرنے کیلئے آوازیں اٹھنے لگی ہیں اور ان کی جگہ سرفراز احمد کو شامل کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا، سابق کپتان نے ورلڈ کپ 2019 کے بعد سے کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا اور وہ اگر سکواڈ میں شامل بھی ہوئے تو ایکشن میں آنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ ماضی میں سرفراز احمد مڈل آرڈر میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں، ڈراپ ہونے سے قبل آخری 12 اننگز میں انہوں نے 4 ففٹیز سکور کی تھیں، گذشتہ 12 فرسٹ کلاس اننگز میں انہوں نے ایک سنچری اور 4 ففٹیز بنائی ہیں، کراچی ٹیسٹ کے دوران نیشنل سٹیڈیم میں بھی سرفراز کی واپسی کے نعرے لگائے جاتے رہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ رضوان اگر انصاف پسند بنتے ہیں تو اپنے معاملے میں بھی درست فیصلہ کریں، فرسٹ کلاس کرکٹ میں جائیں اور پرفارم کر کے واپس آئیں، صرف ٹی 20 میں کارکردگی کی بنیاد پر وہ تینوں فارمیٹ نہیں کھیل سکتے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی سکواڈ میں تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈ میں ردو بدل متوقع ہے اور سکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورتی عمل جاری ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ فاسٹ بالرز کی فٹنس رپورٹس کے جائزے کے بعد سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کھلاڑی 23 دسمبر کو کراچی میں اکٹھے ہوں گے، نیوزی لینڈ ٹیسٹ سکواڈ کل صبح کراچی پہنچیگا اور پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شروع ہو گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کی منظوری دیدی۔ نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیاجائے گا۔ 4 نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں گے، 2019 کا کرکٹ بورڈ آئین ختم کر دیا جائے گا، 2019 میں وزیراعظم کے دو نامزد کردہ ناموں کو بھی ختم کردیا جائے گا۔ تیسرے نوٹیفکیشن میں 2014 کا آئین بحال کر دیا جائے گا اور چوتھے نوٹیفکیشن میں موجودہ بورڈ کو چلانے کے لیے ایک سیٹ اپ کا اعلان کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ نجم سیٹھی سابق کپتان رمیز راجہ کی جگہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مسلم لیگ کا 116واں یوم تاسیس 30دسمبر کو منایا جائے گا۔ ملک بھر میں مسلم لیگ فنکشنل،مسلم لیگ ق، اور مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ انگریز تسلط کے خاتمے کے بعد آل انڈیا نیشنل کانگریس قائم کی گئی جس کا مقصد مسلمانان ہند کو غلام بنانا تھا مسلمانوں نے اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے 1906ء میں ڈھاکہ کے مقام پر آل انڈیا مسلم لیگ قائم کی۔آل انڈیا مسلم لیگ کا قیام30دسمبر1906ء وجود میں آیاجس کے ابتدائی قائدین میںنواب وقار الملک،نواب محسن الملک،نواب سلیم اللہ خان،مولانا محمد علی جوہر،مولانا ظفر علی خان اور دیگر شامل تھے۔قیام پاکستان کے بعد مسلم لیگ پاکستان میں بھی قائم رہی لیکن اس وقت پاکستان میں مسلم لیگ گروپوں میں بٹی ہوئی ہے اس وقت مسلم لیگ فنکشنل،مسلم لیگ ق اور مسلم لیگ ن کے گروپ بنے ہوئے ہیں۔پاکستانیوں کی اکثریت قائد اعظم کی اصل وارث مسلم لیگ ن کو ہی سمجھتی ہے جس کی قیادت میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے ہاتھوں میں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
''ہیں اور بھی دنیا میں سخن ور بہت اچھے، کہتے ہیں کہ غالب کا ہے انداز بیاں اور'' اردو زبان کے نامور شاعر مرزااسد اللہ خان غالب کا 225 واں یوم پیدائش 27دسمبر کو منایا جائے گا۔فیصل آباد سمیت ملک بھر کے ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں اپنے عہد کے عظیم شاعر مرزا غالب کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔مرزا اسد اللہ غالب 27دسمبر1797ء کو بھارت کے شہر آگرہ میں پیدا ہوئے وہ اردو زبان کے ایک عظیم شاعر تھے جنہوں نے اردو شاعری میں ایک نئی روح پھونکی مرزا غالب نے اپنی شاعری میںانسانی نفسیات اور گہرائی کو انتہائی خوبصورتی سے شامل کیا ہے۔مرزا اسد اللہ غالب15فروری1896ء کو انتقال کر گئے تھے-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کی28ویں برسی 26دسمبر کو منائی جائے گی۔ ملک بھر کے ادبی حلقوں میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔پروین شاکر26دسمبر 1994ء کو اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر چل بسی تھیں۔ٹین ایجرز کی پسندیدہ شاعرہ پروین شاکر 24نومبر 1952ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں انہوں نے انگریزی ادب میں ماسٹر اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ا نہوں نے اپنی منفرد شاعری کی کتاب ''خوشبو'' سے اندرون و بیرون ملک بے پناہ مقبولیت حاصل کی انہیں شاعری کی پہلی کتاب خوشبو پر آدم جی ایوارڈ سے نوازا گیا، ان کے دیگر شعری مجموعے خود کلامی،صد برگ،انکار،ماہ تمام اور کف آئینہ کو بھی بے پناہ پزیرائی حاصل ہو ئی۔ پروین شاکر نے اپنی خوبصورت اور منفرد شاعری میںمحبت اور عورت کو موضوع بنایا، اردو لہجے کی منفرد شاعرہ ہونے کی وجہ سے پروین شاکر کو کو بہت ہی کم عرصے میں شہرت حاصل ہو گئی ملک بھر کے طول و عرض میں نوجوان نسل کی اکثریت ان کی مداح ہے اور وہ ا ن کی شاعری کی کتب ایک دوسرے کو تحفہ دینے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔فیصل آباد کے ادبی حلقوں میں منعقدہ تقریب کے دوران پروین شاکر کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گاپروین شاکر درس و تدریس کے شعبہ سے وابستہ رہیں اور بعد ازاں انہوں نے سرکاری ملازمت بھی اختیار کی انہوں نے اسلام آباد کے ایک مقامی ڈاکٹر مراد علی سے شادی کی لیکن بعد ازاں ان میں علیحدگی ہو گئی ان کا ایک بیٹا مراد علی ہے۔پروین شاکر26دسمبر 1994ء کو اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئیںاور42برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملیں تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اردو اور پنجابی کے معروف شاعر منیر نیازی کی16ویں برسی 26دسمبرکو منائی جائے گی۔ ملک بھر کے ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں منیر نیازی کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گااخبارات میں خصوصی مضامین شائع کیے جائیں گے جبکہ ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔صاحب طرز شاعر منیر نیازی1927ء کو مشرقی پنجاب کے علاقہ ہوشیار پور میں پیدا ہوئے وہ جنوبی پنجاب کے اہم شہر بہاول پور میں بھی زیر تعلیم رہے ہیں ان کا شمار پرانے شعراء میں ہوتا ہے۔منیر نیازی برصغیر کے وہ نامور شاعر تھے جس کی شاعری کے مختلف زبانوں میں تراجم ہو چکے ہیں وہ پنجابی شاعری میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے ان کے اردو شاعری کے 13، پنجابی کے 3اور انگریزی کے 2مجموعے شائع ہوئے ان میں کلیات منیر،آغاز،بے وفا کا شہر،تیز ہوا،تنہا پھول،جنگل میں دھنک،سیاہ شب کا سفر اور دیگر قابل ذکر ہیں۔اپنے عہد کا عظیم شاعر منیر نیازی 26دسمبر 2006ء کو علالت کے باعث انتقال کر گیا ان کی عمر 78برس تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
2022 میں آئی ٹی انڈسٹری اور ڈیجیٹل اکانومی میں سی پیک کی مثبت ہلچل نے پاکستان میں آٹومیشن، ای گورننس، ای کامرس، آئی ٹی پارکس، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، انٹرنیٹ اور کمپیوٹر ٹیکنالوجی پر 2023 کے لیے لچکدار ترقی اور پیشرفت کا انداز قائم کیا ہے۔گوادر پرو کے مطابق آئی ٹی اور ڈیجیٹل اکانومی پر سی پیک کے تحت تعاون سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ پیشین گوئی کی گئی ہے کہ 2025 تک پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کی کل مالیت 10 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ آغاز اور رواں سال کے آخر تک پاکستان میں 2,000 سے زیادہ سافٹ ویئر آر اینڈ ڈی مراکز ہیں۔ اس وقت پاکستان دنیا میں مفت آئی ٹی پریکٹیشنرز کے لیے چوتھا بڑا مرکزہے۔گوادر پرو کے مطابق متعدد اسٹریٹجک، ترقی اور تجارتی ضرورتوں کی وجہ سے، چین اور پاکستان چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) اور اس سے آگے کے لیے آئی ٹی کے شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ چینی ٹیکنالوجی کے شعبے کے ساتھ نئے روابط استوار کرنے اور چینی اور پاکستانی ٹیکنالوجی کھلاڑیوں کے لیے ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے دروازے کھولنے کے لییجولائی 2022 میں پہلی چائنا پاکستان ٹیکنالوجی انویسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی، چین میں پاکستانی سفارتخانہ، اسلام آباد میں وزارت خارجہ اور ژونگ گوانکون بیلٹ اینڈ روڈ انڈسٹریل پروموشن ایسوسی ایشن (ZBRA) نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔
گوادر پرو کے مطابق جولائی 2022 میں بھی ایک اہم پیش رفت ہوئی جب وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے انفارمیشن ٹیکنالوجی پر پاک چین جوائنٹ ورکنگ گروپ (JWG) کے افتتاحی اجلاس کی میزبانی کی۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ممالک سپیکٹرم، پالیسی ریگولیشنز، سائبر سیکیورٹی، انسانی وسائل کی ترقی اور 5G کے شعبوں میں ایک دوسرے کی مہارت سے فائدہ اٹھائیں گے۔ گوادر پرو کے مطابق اسی طرح، اکتوبر 2022 میں چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے ایک خبر شیئر کی کہ دونوں ممالک نے تین نئے کوریڈور بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں چائنا پاکستان ڈیجیٹل کوریڈور بھی شامل ہے، جس سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کئی صنعتوں میں تعاون کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ مارچ 2023 میں مصنوعی ذہانت سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس جس میں مقامی اور غیر ملکی کاروبار شرکت کریں گے۔ گوادر پرو کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان 2022 میں آئی ٹی اور اس سے آگے کے حوالے سے بہت سے وعدے اور معاہدے طے پائے۔ اب، 2023 وہ سال ہے جب ہمیں آئی ٹی کے شعبے میں تعاون کو بڑھا کر اپنے سابقہ کام کو مستحکم کرنا چاہیے۔ اگر ہم پوری دنیا کو دیکھیں تو آئی ٹی کی دنیا میں بہت کچھ ہو رہا ہے۔
مثال کے طور پر، ہائبرڈ یا ملٹی کلاؤڈ مینجمنٹ ٹیکنالوجی، ٹولز، اور طریقہ کار مستقبل قریب میں 70 فی صد کاروبار استعمال کریں گے۔ 100 گنا تیز رفتاری کی توقعات کے ساتھ، فائیو جی بیک وقت نیٹ ورک کی رفتار فراہم کرے گا جو موجودہ ایل ٹی ای فور جی نیٹ ورکس کے مقابلے میں تقریباً دس گنا تیز ہے۔گوادر پرو کے مطابق نومبر 2022 میں ایک اور بڑی خوشخبری آئی، جب چین پاکستان سائنس اور ٹیکنالوجی کوآپریشن سینٹر کا بیجنگ میں افتتاح سفیر معین الحق اورچنگ گوان سن بیلٹ اینڈ روڈ انڈسٹریل پرموشن ایسوسی ایشن (زیڈ بی آر اے ) کے صدر چنگ شیاو ڈونگ نے کیا، جبکہ خصوصی ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی (STZA) پاکستان سے عملی طور پر شامل ہوئے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام کے ایک سینئر اہلکار نے کہا پاکستان کا ٹیکنالوجی سیکٹر خاص طور پر نئے بنائے گئے آئی ٹی پارکس چینی شراکت داروں اور سرمایہ کاروں کے لیے عالمی سطح پر مسابقتی مواقع فراہم کرتے ہیں۔ کراچی میں پاکستان کے سب سے بڑے انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک منصوبے کی افتتاحی تقریب میں انہوں نے کہا کہ چائنا پاکستان ڈیجیٹل کوریڈور سمیت تین نئی راہداریوں کا آغاز چینی سرمایہ کاروں کے لیے بہت سے مواقع پیدا کرے گا۔گوادر پرو کے مطابق کراچی کا آئی ٹی پارک گیارہ منزلہ عمارت ہے جس کا رقبہ 106,449 مربع میٹر ہے۔ ٹیکنالوجی پارک تقریباً 225 اسٹارٹ اپس، چھوٹے سے درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور دیگر ذیلی سہولیات جیسے ٹیسٹنگ لیبارٹریز، کلاس رومز، انڈسٹری اکیڈمیا لنکیج سینٹر اور آڈیٹوریم کو دفتر کی جگہ فراہم کرے گا۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام کے سرکاری ذرئع کا خیال ہے کہ یہ چینی کمپنیوں کو مقامی کمپنیوں کے ساتھ تحقیق اور ترقی، ٹیکنالوجی کے اشتراک کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ آئی ٹی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ کراچی میں پاکستان کا سب سے بڑا انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک منصوبہ جون 2026 میں مکمل ہونے کی امید ہے۔ اس وقت چھوٹے شہروں میں 22 سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کام کر رہے ہیں اور حکومت نے دسمبر 2022 تک ٹیکنالوجی پارکس کی تعداد 40 تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔گوادر پرو کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حال ہی میں کہا تھا کہ پاکستان کا انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ اپنی برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان شماریات کے بیورو کے مطابق مالی سال-2022 2021 کے پہلے 11 مہینوں کے دوران پاکستان کی ٹیلی کمیونیکیشن، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز کی برآمدات 25.45 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ 2.381 بلین ڈالر تک بڑھ گئیں جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 1.898 بلین ڈالر تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سربراہ عومی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیرد اخلہ شیخ رشید احمد نے کہا نیشنل لاء یونیورسٹی میں نے بڑی مشکل سے بنوائی ، اس چرچ کو قبضہ گروپ سے بڑی طاقت سے چھڑایا ہے ، پاکستان سٹاک ایکسچینج نیچے جبکہ ڈالر اوپر جارہا ہے ، بجلی اور گیس مزید اوپر جائے گی ، موجودہ حکومت ناکام ہوگئی ہے ، موجودہ حکومت کی ملک کے اندر اور باہر کوئی عزت نہیں ہے ، یہ قبضہ گروپ 27کلومیٹر پر قبضہ کیا ہوا ہے ، موجودہ حکومت کے 75وزیر ہیں ، یہاں محکمے نہیں بلکہ وزیر ہی وزیر ہیں ۔بدھ کے روز نیشنل لاء یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کل استعفیٰ دینے جان پڑا تو دوسری بار بھی جائیں گے ، اسمبلی اور وزارت سے زیادہ عزت عزیز ہے ، اسمبلی کی تحلیل اور استعفے کی منظوری کا فیصلہ بھی عدلیہ کرے گی ، اوورسیز کوووٹ کا حق نیب کی ترامیم کا فیصلہ بھی عدلیہ کرے گی ، عزت سے جینا اور مرنا ہی عظمت ہے ، پنڈی کی نشانی ہے کہ برے وقت میں آدمی کو نہیں چھوڑتے ،چیئرمین تحریک انصاف وعمران خان اصلی اور نسلی ہے ، ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ گورنرپنجاب اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کا پھڈا ہے کہتے ہیں کہ روس سے تیل لے رہے ہیں مگر ومنع کررہا ہے ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتا ہے کہ سب اچھا ہے جبکہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کہتا ہے کہ بیڑاغر ق کردیا ، یہ پارتی عوام میں جانے کے قابل نہیں لوگ ان کو دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے ،نواز شریف کا بھائی وزیراعطم ہے ، کیا ڈر ہے آجائے ، لوگ بجلی کے بل اور آٹا نہیں مزید سکتے کہاں جائیں ، یہ ملک انار کی اور خانہی جنگی کی طرف جارہا ہے ، یہ لوگ وہ نہیں رہے اب بدل چکے ہیں ان کے پاس پرانی روایتی سیاست ہے ، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک بھوک پیاس اور مسائل کی چکی میں پس رہا ہے ، غریب عوام بجلی اور گیس کے مسائل میں پس رہی ہے ، بلاول لاپتہ ہے کدھر ہو واپس آجاؤ کچھ نہیں کیا جائے گا اپنی لپسٹک ، پاؤڈر اور سرجریوںپر اربوں روپے نہ لگاؤ۔ بلاول دوسروں پر اربوں روپے لگارہے ہو ، سینٹری ورکرز کو دو ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ آئینی وقانونی طو رپر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ پہلے ہونی چاہیے ، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے بلائے گئے اجلاس کو آئینی تحفظ حاصل ہے ، انہوں نے کہا کہ اسپیکر کی طرف سے بلائے گئے اجلاس کو اسپیکر پنجاب اسمبلی ہی ملتوی کرسکتا ہے ، تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے بعد گورنر کا اجلاس بلا یا جاسکتا ہے ،بدھ کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مشاورتی اجلاس میں یہی آئینی وقانونی رائے دی ہے ، اس وقت پنجاب اسمبلی معاملے پر کوئی آئینی بحران نہیں ہے ، ان کا کہناتھا کہ میں بد معاشی کی سیاست اور بیان کا کوئی جواب نہیں دینا چاہتا جس نے جتنی بدمعاشی کرنی ہے کرلے ۔ نیب کے وہ تمام کیسز جس میں 1100ارب روپے کا منافع دیا گیا اس کو بھی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ املک میں ایک طرف سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں ہیں۔ اور دوسری طرف 1100ارب روپے چھوڑ اجارہا ہے ، یہ سب ناقابل قبول ہے ، کرپشن کیسز معاف کرانے والون کو نہیں چھوڑا جاسکتا ،فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت میں ایسے لوگ ہیں جو ملکی معیشت نہیں چلا سکتے ہیں، دووزیر خزانہ روزانہ ٹی وی پر آکر تماشا لگاتے ہیں، موجودہ حکومت غیر سنجیدہ ،نااہل حکومت ہے ، انہیں سوائے بیرونی دوروں کے علاوہ کچھ اور نہیں آتاہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کی ایڈوائس پر اجلاس بلانے سے انکار کردیا جس کے بعد صوبے میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ گورنر پنجاب کی جانب سے اعتماد کے ووٹ کے لیے 2 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ کے جواب میں سپیکر نے بھی 2 صفحات کی رولنگ جاری کردی جس میں انہوں نے گورنر کی جانب سے اجلاس بلائے جانے کا عمل غیر آئینی قرار دیا۔ واضح رہے کہ اسمبلی اجلاس نہ ہونے کے باوجود مسلم لیگ ن نے آج پنجاب اسمبلی آنے اور احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔ دوسری جانب اسمبلی سیکرٹریٹ نے گورنر کے حکم پر اجلاس بلانے کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں کیا جبکہ سپیکر نے اپنے طلب کردہ جاری اجلاس کو گزشتہ شب جمعہ تک ملتوی کر دیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیر خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امریکی تھنک ٹنک کے ماہرین اورمیڈیا پرسنز سے مل کر خوشی ہوئی ، پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات اور پاک امریکہ تعلقات پر بات چیت ہوئی ،بدھ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کی کوششوں اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا کہ آج پاکستان 75ویں آزاد ی کی سالگرہ منارہا ہے ، 2013میں اقتدار میں آئے تو ملک ایسے ہی حالات سے گزررہا تھا ، ملک میں 18گھنٹے لوڈشیدنگ کا سامنا تھا ۔ روزانہ خودکش حملہ آور بمباری کرتا تھا، روزگار کیلئے شہر میں کام پر جانے والے افراد کے لواحقین ان کیلئے دعا گورہتے تھے ۔بدھ کے روز اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا ہماری 3، 4سال کی کاوشوں کے بعد دہشتگردی نے شکست کھائی ، 67سالوں میں 18ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائے گئے وہاں چار سالون میں 11ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائے گئے ، ہم نے بجلی لوڈشیڈنگ کو شکست دی ، سی پیک کے نتیجے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ، 2013میں دہشتگرد کہلایا جانے والا ملک 2018میں چینی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری والا ملک تھا ،ہم نے ملک میں سی پیک منصوبے کا آغاز کیا ، ساری دنیا پاکستان میں سی پیک کے تحت سرمایہ کاری کرنے کو تیار تھی ۔ ہم نے اپنے دور میں ٹیکس کولیکشن کو بڑھایا ، احسن اقبال نے کہا کہ 2013میں ہم نے وژن 2020بنایا ، 2013 میں پاکستان کا ترقیاتی بجٹ 1340ارب روپے تھا ۔ 2018میں تریقاتی بجٹ ایک ہزار ارب تک پہنچ چکا تھا ۔ یکم اپریل کو وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کیا تھا کہ ترقیاتی بجٹ کیلئے ایک روپیہ بھی جاری نہیں کرسکتے ۔ پالیسیاں کم از کم 10سال کا تسلسل چاہتی ہیں۔ 21ویں صدی معاشی ہے ، دنیا معیشت کے میدان میں مقابلہ کررہی ہے ، معاشی ترقی کیلئے فی کس آمدنی میں اضافہ کرنا ہوگا ، آج ہم یہ سوچتے ہیں کہ کونسا منصوبہ بند یا سست ہے ، ہمیں سیاست سے بالا تر ہوکر معشیت پر توجہ دینا ہوگی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کر دی گئی۔ رمیز راجہ کو پی سی بی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ نے سمری گزشتہ رات وزیراعظم آفس بھجوا دی۔ سمری میں پی سی بی گورننگ بورڈ ممبرز کے لیے دو نئے نام تجویز کیے گئے ہیں۔نجم سیٹھی اور شکیل شیخ کے نام سمری میں تجویز کئے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ اور اسد علی خان کی جگہ نئے نام شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔سمری کی باضابطہ منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائی کورٹ نے ڈسکہ ضمنی انتخاب میں بے ضابطگی میں ملوث افسران کے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کالعدم قرار دے دی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ افسران کے خلاف مس کنڈ یکٹ پر متعلقہ محکموں کے افسران کارروائی کرسکتے تھے، الیکشن کمیشن نہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف دائر تمام درخواستیں منظور کرلیں۔ درخواست گزار سابق ڈی سی سیالکوٹ سمیت دیگر افسران نے الیکشن کمیشن کی کارروائی کو چیلنج کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکا نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بتایا کہ ان کی پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو ہوئی ہے جس میں سیلاب زدگان کی حمایت کے حوالے سے یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مسلسل مدد کی حمایت کرتے ہیں، آئندہ ماہ ایک نتیجہ خیز موسمیاتی کانفرنس کیلئے پرامید ہوں۔ انٹونی بلنکن نے پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت بھی کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سکیورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بنوں آپریشن پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب آپریشن سکیورٹی فورسز کی بہترین صلاحیتوں کا ثبوت ہے، صدر مملکت نے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بلندی درجات اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے بڑی قربانیاں دے کر ملک میں دہشت گردی سے نجات حاصل کی، اسی جذبے سے دہشت گردی کی باقیات کوختم کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا، قوم ملکی دفاع کے لئے دی گئی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں پر اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیب ترامیم کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس نیب کو واپس بھیج دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت جو ریفرنس نیب کو واپس بھیجا اس میں ملزمان پر 11 کروڑ کا الزام تھا، جبکہ نیب ترمیم کے بعد 50 کروڑ کے الزام پر نیب کیس بنتا ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس متعلقہ فورم کو بھیجنے کے احکامات جاری کردئیے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج اصغر علی کی مدت مکمل ہونے پر محمد بشیر نے بطور ایڈمنسٹریٹو جج ریفرنس کی سماعت کی، عدالت نے توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کو عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے رکھا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شہر میں مختلف برانڈز کی سیل آفرز کے دوران وارداتوں میں ملوث خواتین کے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار خواتین میں ریکارڈ یافتہ ملزمہ بسمہ کاشف اور کرن اعظم شامل ہیں، گلبرگ انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتار کیا۔ خواتین ملزمان رش کا فائدہ اٹھا کر شاپنگ کے لیے آئی خواتین کے پرس سے نقدی اور قیمتی اشیا نکال لیتی تھیں۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چینی سفارتخانے میں سیاسی و پریس سیکشن کے ڈائریکٹر وانگ شنگ چی نے کہا کہ گزشتہ 10 سال کے دوران گوادر میں اقتصادی زون فعال ہوچکا ہے اور پہلے مرحلے میں 40 کمپنیز گوادر میں مصروف عمل ہیں۔ تفصیلات کے مطا بق چائنہ میڈیا گروپ کے پلیٹ فارم FM-98 اور پاکستان میں قائم چینی سفارتخانے کے اشتراک سے "چین کے حوالے سے ایک نیا نقطہ نظر" کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گوادر میں جدید بین الاقوامی ہوائی اڈہ، اسپتال اور میٹرو سینٹر بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، جبکہ سی پیک کے تحت گوادر کو ایکسپریس وے کے ذریعے قومی شاہراہ سے بھی منسلک کیا جاچکا ہے۔ وانگ شنگ چی نے کہا کہ چین کی جانب سے توانائی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے بھی پاکستان کی بھرپور معاونت کی گئی ہے، جس کی مثال پاکستان میں چین کی جانب سے تعمیر کئے گئے بجلی پیدا کرنے والے 11 منصوبے ہیں جو پاکستان میں بجلی کی مجموعی پیداوار کا ایک چوتھائی حصہ فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین میں حالیہ منعقدہ قومی کانگریس میں اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ چین عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا رہے گا ، تقسیم کے بجائے اتحاد اور مسابقت کے بجائے تعاون پر یقین رکھے گا۔
وانگ شنگ چی نے مزید کہا کہ چین جنگل کے قوانین کی مخالفت کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ چین عالمی سطح پر ہم نصیب معاشریکی تشکیل میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے بی آر آئی کے علاوہ حال ہی میں عالمی ترقیاتی اقدام اور عالمی سلامتی کے اقدام متعارف کروائے ہیں جن کا مقصد عالمی سطح پر یکساں ترقی کو فروغ دینا ہے۔ چینی سفارتکار نے کہا کہ جی ڈی آئی کے تحت پاکستان کے مختلف شعبوں میں استعداد کار بڑھانے کیلئے ایک ہزار پروگرامز کا آغاز کیا گیا ہے، جن کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سی پیک کے تحت ترقی کی رفتار حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین آئی ٹی کے شعبے میں بھی پاکستان کو معاونت فراہم کر رہا ہے، جس کے تحت سائبرسیکیورٹی کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔ وانگ شنگ چی نے کہا کہ چینی سفارتخانے کی جانب سے حال ہی میں گوادر کے طلبا اور بلوچستان کی اساتذہ کو اسلام آباد مدعو کیاگیا، جہاں ان کے سی پیک سے متعلق تحفظات دور کرنے کی کوشش کی گئی۔ سیمینار سے پا کستان کے سابق سفیر علی سرور نقوی، ایئر وائس مارشل ریٹائرڈ اعجازمحمود ملک ،بین الاقوامی تعلقات کی ماہر ریما شوکت،اقتصادی امور کی ماہر ڈاکٹر نور فاطمہ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر برائے سینٹر آف ساتھ ایشیا اینڈ انٹر نیشنل سٹڈیز ڈاکٹر محمود الحسن نے بھی پا ک چین تعاون، سی پیک اور چین کی تعمیر و تر قی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی عیاشیاں ختم کرنے کی بجائے بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے جو ناقابل قبول ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ایک بیان میں کہا کہ رات 8بجے ریسٹورنٹس بند کرنے کا فیصلہ اس انڈسٹری سے جڑے لاکھوں لوگوں کی کمر توڑ دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس تیل خریدنے کے پیسے نہیں تو بجلی بچانے کا یہ کوئی طریقہ نہیں ہے ۔ فواد چوہدری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ساری کابینہ ہر وقت بیرونی دوروں پر رہتی ہے، ان کی عیاشیاں ختم کرنے کی بجائے بوجھ عوام پر ڈالا جارہا ہے جو ناقابل قبول ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاست کسی بھی دہشت گرد گروہ یا تنظیم کے سامنے نہیں جھکے گی، دہشت گردوں کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق نمٹا جائے گا،دہشت گردی کے ذریعے پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی مذموم کوشش سختی سے کچل دیں گے۔بنوں کے سی ٹی ڈی کمپانڈ اور دہشت گردی کی دیگر کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے ذریعے پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی مذموم کوشش سختی سے کچل دیں گے۔ دہشت گردی قومی سلامتی کا حساس مسئلہ ہے، اس پر اجتماعی سوچ اورلا ئحہ عمل کی ضرورت ہے ۔ریاست کسی بھی دہشتگرد گروہ یا تنظیم کے سامنے نہیں جھکے گی، ان کے ساتھ آئین اورقانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت دہشت گردوں کی بیرونی سہولت کاری اور پناہ گاہوں کا سدباب بھی کرے گی۔ پوری قوم اپنی شیر دلیر افواج کے شانہ بہ شانہ دہشت گردی کا خاتمہ کرکے رہے گی۔ وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف برسرپیکار فورسز کے جذبے اور عزم کو خراج تحسین پیش کیا۔
دہشت گردی کے واقعات میں زخمی ہونے والوں کے لیے وزیراعظم نے جلد صحت یابی کی دعا اور علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ردا لفساداور ضرب عضب دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ا ہم اقدامات تھے ۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ مسلح افواج، پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ امن و امان کی بنیادی ذمے داری صوبوں کی ہے لیکن وفاق ان سنگین مسائل پر آنکھیں بند نہیں کر سکتا۔ دہشت گردی کے مقابلے کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کرائیں گے ۔ صوبائی حکومت کی صلاحیت اور استعداد کار میں اضافہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اہم ہے ۔ وفاق صوبوں میں انسداد دہشت گردی فورس اور ڈیپارٹمنٹ کی پیشہ ورانہ صلاحیت بہتر بنانے میں معاونت کرے گا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی ازسرنو تشکیل پر کام کریں گے ۔ اس سلسلے میں اپنی فورسز کی تمام ضروریات پوری کریں گے، جدید اسلحہ کی فراہمی اور پیشہ ورانہ تربیت پر توجہ دی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جی ٹی روڈ پردھند کے باعث پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ گجرات کے علاقے سبزی منڈی کے قریب پیش آیا جہاں دھند کے سبب ٹرک اور رکشے میں تصادم ہو گیا۔ ریسکیو کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا، حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے گجرات سبزی منڈی کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے رکشے اور ٹرک کے تصادم میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کے شوہر انتقال کر گئے۔ سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کے اہلخانہ کی جانب سے ان کے شوہر ڈاکٹر تابش حاضر کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے، ڈاکٹر تابش حاضر ماہر امراض اطفال تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستانی پروفیسر چینی شہد کی مکھیاں پالنے کی ٹیکنالوجی واپس لانے میں کامیاب ہو گئے ۔ شہد کی مکھیاں پالنے وا لے 30افراد نے رائل جیلی نکالنے میں مہارت حاصل کر لی ،مستقبل میں مزید کو تربیت دی جائے گی ، ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد آصف عزیز نے چائنہ اکنامک نیٹ کو انٹرویو میں کیا ۔ انہوں نے کہا چینی ٹیکنالوجی کے ساتھ، ہم نے مقامی رائل جیلی کی پیداوار میں ایک تاریخی پیش رفت کا مشاہدہ کیا ہے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق ڈاکٹر محمد آصف عزیز وہ شعبہ حیاتیات پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں، بلین ٹری ہنی انیشی ایٹو (آزمائشی مرحلے) کے انچارج ہیں، اور ط۔ عوامی جمہوریہ چین کی وزارت تجارت اور 2021 کے موسم گرما میں ہنان ایگریکلچرل گروپ کمپنی لمیٹڈ کے زیر اہتمام منعقدہ شہد کی مکھیوں کے پا لنے اور شہد کی پروسیسنگ ٹیکنالوجی کے آن لائن تربیتی کورس کے شریک ہیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اس کے لیے، تربیت عین اس وقت پر ہوئی جب وہ بلین ٹری ہنی انیشی ایٹو کے ہدف تک پہنچنے کے لیے شاہی جیلی کی پیداوار، شہد کی مکھیوں کی افزائش کی تکنیک، شہد کی پیداوار کی ٹیکنالوجی، اور شہد کی مکھیوں سے متعلقہ مصنوعات کی پروسیسنگ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے بے چین تھا کہ اسے شہد کی مکھیوں کے پالنے کے جدید آلات، جدید ترین ٹیکنالوجیز کی تربیت، معیاری کاری اور مصنوعات کی تصدیق اور مارکیٹنگ کے ذریعے 70,000 ٹن شہد تیار کرنا ہے۔
چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق آن لائن تکنیکی تربیت حاصل کرنا مشکل ہے، لیکن میں خوش قسمت ہوں کہ ہر چیز کو منظم کرنے کے لیے ایک بہترین آن لائن مینجمنٹ ٹیم ہے۔ چینی پروفیسرز نے شہد کی مکھیوں کے پالنے کی ٹیکنالوجی کا مظاہرہ نظریاتی وضاحتوں اور مظاہروں کے ذریعے کیا۔ اور چینی ثقافت کے دلچسپ تعارف تھے، اس لیے ہم نے نہ صرف چینی شہد کی مکھیاں پالنے کی ٹیکنالوجی سیکھی بلکہ چین کے بارے میں گہری سمجھ بھی حاصل کی''، انہوں نے تربیت کو ''توقع سے زیادہ'' قرار دیا اور تربیتی پروگرام کے اختتام پر بہترین ٹرینی سے نوازا گیا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اس تربیت نے انہیں یہ احساس دلایا کہ پاکستان میں شہد کی مکھی کی صنعت کو مزید ترقی دینے کے لیے پہلا قدم یہ ہونا چاہیے کہ شہد کی مکھیوں کی مختلف مصنوعات جن میں رائل جیلی اور شہد کی مکھیوں کی دیگر اعلیٰ قیمت والی مصنوعات شامل ہیں، کی تیاری میں مقامی پریکٹیشنرز کی مہارتوں کو تربیت اور صلاحیت کے ذریعے بہتر بنایا جائے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق انہوںنے کہا اس لیے اس نے مقامی شہد کی مکھیاں پالنے والوں کو دو قسموں میں تربیت دینا شروع کی۔ ایک قلیل مدتی کورس ہے جو پیشہ ور شہد کی مکھیاں پالنے والوں کے لیے جدید مکھی پالن کی ٹیکنالوجی سکھاتا ہے۔ دوسرا گرین ہینڈز کے لیے درمیانی سے طویل مدتی تربیت ہے۔
چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق انہوںنے کہا پہلے، مقامی شہد کی مکھیاں پالنے والے یہ سوچتے تھے کہ رائل جیلی صرف قدرتی موم کے کپوں اور ملکہ کے بغیر کالونیوں میں تیار کی جا سکتی ہے۔ اس لیے زیادہ تر وہ ملکہ کی غیر موجودگی میں شہد کی مکھیوں کی آبادی کو کھو جانے کے خوف کی وجہ سے اس قیمتی پروڈکٹ کو تیار کرنے سے گریزاں رہے اور رائل جیلی کی پیداوار کو خالص منافع سے زیادہ مہنگا سمجھتے تھے۔ چین کی رائل جیلی ٹیکنالوجی کے بارے میں جاننے کے بعد ڈاکٹر محمد آصف عزیز نے اپنے طلباء علی رضا اور اسامہ عمر کے ساتھ مل کر چینی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔ پھر، اس نے کئی شہد کی مکھیاں پالنے والوں کو ایک ساتھ سیکھنے اور مشق کرنے کی دعوت دی۔ سب کو حیران کرنے کے لیے شاہی جیلی کو ملکہ کے ساتھ کالونیوں میں پلاسٹک کوئین سیلز کے ساتھ کامیابی سے تیار کیا گیا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے مستقبل میں مزید تبادلوں کی امید کرتے ہوئے کہا کہ چینی عوام کا تعلیمی تبادلے کے ذریعے انسانیت کی بہتری کے لیے کام کرنے کا نقطہ نظر قابل ذکر ہے، جو بالآخر دونوں ممالک کے سماجی اور اقتصادی استحکام کی راہ ہموار کرے گا۔ آن لائن تربیت کبھی بھی آف لائن مشق کی جگہ نہیں لے سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں مستقبل قریب میں چین آنے کا بے حد منتظر ہوں تاکہ مچھلی کی صنعت کے ماہرین سے روبرو ملاقات کروں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 27 کلومیٹر کا اقتدار بچانے کے لئے حکمرانوں نے سارے ملک کو دا پر لگا دیا ہے، 75 سالہ تاریخ میں ایسا ہیجان پیدا نہیں ہوا، اگلے 72 گھنٹے اہم ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم زمینی حقائق سے بے خبر ہے، گندم، گیس، بجلی نایاب ہے، سٹاک مارکیٹ 40 ہزار پوائنٹ سے نیچے ہے، گندم 4100 روپے من سے اوپر چلی گئی ہے، انسانی خوراک تو کیا یہاں مرغیوں کی خوراک بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بلدیہ سے بھاگنے والے الیکشن سے فراری ہیں، مارکیٹس 8 بجے بند کروانے سے کچھ نہیں ہوگا، الیکشن ہی عوام کا اعتماد بحال کریں گے، 27 کلومیٹر کے اقتدار کو بچانے کے لیے حکمرانوں نے سارے ملک کو دا پر لگا دیا ہے، 75 سالہ تاریخ میں ایسا ہیجان پیدا نہیں ہوا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گورنر اور سپیکر میں پھڈا ہے، پیٹرولیم اور خارجہ میں پھڈا ہے، سابق اور موجودہ وزیر خزانہ میں پھڈا ہے ،ہر طرف پھڈا ہی پھڈا ہے، 72 گھنٹے اہم ہیں، جمعے کو اسمبلیاں ٹوٹیں گی، لگ پتہ جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ میدان لگ چکا ، تحریک انصاف اعتماد کا ووٹ لیں یا پنجاب حکومت چھوڑدیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ میدان لگ چکا، لگانے والے عمران نیازی خود ہیں، آپ نے اسمبلی توڑنے کا اعلان کیا ہم نے بچانے کا، اب بہانے گھڑ کر بھاگو نہیں مقابلہ کرو۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اعتماد کا ووٹ لو یا پنجاب حکومت چھوڑو، اسمبلی توڑنے کا شوق کے پی کے میں پورا کرلو، مگرآپ سے نہیں ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی