چین، مشرقی صوبہ جیانگ شی کے شہر جینگ ڈی ژن میں 5 ویں عرب فنون میلے میں فنکار فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
برازیل کے 75سالہ فٹبال کے مداح نے سب سے زیادہ مرتبہ فیفا ورلڈکپ میں شرکت کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا ،برازیل کے ڈینیئل بروزی اس وقت سب سے زیادہ فٹبال ورلڈکپ میں شرکت کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں ، 75سالہ ڈینیئل بروزی جو پیشے کے اعتبارسے ڈینٹسٹ ہیں ، گزشتہ 44سال سے فٹبال ورلڈکپ میں برازیل کو سپورٹ کرنے میدان میں پہنچ جاتے ہیں،گنیزورلڈ ریکارڈز حکام کے مطابق ڈینیئل نے گزشتہ 44سال کے دوران ہونے والے فیفا ورلڈکپ میں سوائے اسپین میں ہونے و الے 1982کے ورلڈکپ میں شرکت نہیں کی،گزشتہ ہفتے قطر میں ہونے والے 22ویں ورلڈکپ میں بھی ڈینیئل شرکت کے لیے پہنچے اور اس ایونٹ میں سب سے زیادہ 11فیفا ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں شرکت کرنے کا گنیز ریکارڈ قائم کیا،ڈینیئل کا فیفا ورلڈکپ میں بطور شائق شرکت کرنے کا سفر 1978میں ارجنٹینا میں ہونے والے ورلڈکپ سے شروع ہوا اس کے بعد وہ اب تک 11ویں ورلڈکپ میں برازیل کی حمایت کیلئے میدان میں پہنچے،گنیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام شامل ہونے کے بعد ڈینیئل نے کہا کہ یہ زبردست ہے، لیکن وہ چاہتے ہیں کہ ان سے دوسرے لوگ بھی متاثر ہوں اور فیفا ورلڈکپ میں شرکت کرکے کوئی میرا ریکارڈ بھی توڑے، ان کا کہنا تھا کہ گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل ہونے کے باوجود میرا سفر ابھی ختم نہیں ہوا، میں 2026کے ورلڈکپ میں برازیل کو سپورٹ کرنے پہنچوں گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیارخطے میں جمعہ کے روز ایک نئے سطح مر تفع ہوائی اڈے کا افتتاح کردیا جائے گا۔
چائنہ سدرن ائیرلائن کمپنی لمیٹڈ کی سنکیانگ شاخ کے مطابق تاشکورغان تاجک خوداختیار کاؤنٹی میں واقع یہ نیا ہوائی اڈا چین کا انتہائی مغربی اور خطے میں پہلا سطح مرتفع ہوائی اڈا ہوگا۔
ہوائی اڈے کے مسافروں کی آمدو رفت اور کارگو کا حجم با لتر تیب 1 لاکھ 60 ہزار مسافروں اور 400 ٹن سا لا نہ تک پہنچ
جا ئے گا۔

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیارعلاقے کی تاشکورغان تاجک خوداختیار کاؤنٹی میں نئے انتہائی اونچے سطح مر تفع ہوائی اڈے کا اندرونی منظر۔(شِنہوا)

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیارعلاقے کی تاشکورغان تاجک خوداختیار کاؤنٹی کے نئے انتہائی اونچے سطح مرتفع ہوائی اڈے پر عملہ افتتاح کی تیاریاں کررہا ہے۔(شِنہوا)

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیارعلاقے کی تاشکورغان تاجک خوداختیار کاؤنٹی کے نئے انتہائی اونچے سطح مرتفع ہوائی اڈے پر عملہ نیویگیشن لائٹس سسٹم کی جانچ پڑتال کررہا ہے۔(شِنہوا)

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیارعلاقے کی تاشکورغان تاجک خوداختیار کاؤنٹی میں نئے انتہائی اونچے سطح مرتفع ہوائی اڈے کا ایک نظارہ۔(شِنہوا)
برصغیر کی معروف گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی 22 ویں برسی23دسمبر کو منائی جائے گی،ان کے مداح انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی تقاریب کا اہتمام کریں گے جس میںعزیز و اقارب اور فلمی دنیا سے و ابستہ شخصیات شریک ہوں گی جبکہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی جائے گی اور ان کی قبر پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی۔میڈم نور جہاں کی برسی کے حوالے سے ریڈیو اور ٹی وی چینلز خصوصی پروگرام نشر کریں گے جن میں ملک ترنم نور جہاں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور ان کے گائے ہوئے گی مشہور فلمی وغیر فلمی گیت نشر کیے جائیں گے۔ملکہ ترنم نور جہاں21ستمبر 1926ء کو عظیم صوفی شاعر بلھے شاہ کی دھرتی قصور میں پیدا ہوئیں انہوں نے سٹیج اداکاری سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ملکہ ترنم نور جہاں کا اصل نام اللہ وسائی تھا جبکہ نور جہاں ان کا فلمی نام تھا انہوں نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری میں بھی اپنے جوہر دکھائے انہوں نے ایک موسیقار گھرانے میں آنکھ کھولی اس لیے موسیقی انہیں وراثت میں ملی ملکہ ترنم نور جہاں نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران ہزاروں گیت گائے انہوں نے 1965ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران قومی نغمے بھی گائے جو کہ ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم حصہ ہیں۔میڈم نور جہاں کی خوبصورت اور کانوں میں رس گھولنے والی آواز کی وجہ سے انہیں ملکہ ترنم کا خطاب ملا۔میڈم نور جہاں 23دسمبر 2000ء کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھیںان کی عمر 74برس تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کا146واںیوم پیدائش25دسمبرکو جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔فیصل آبادسمیت ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جبکہ مسلم لیگ،تحریک انصاف،پیپلز پارٹی، نظریہ پاکستان فائونڈیشن اور سرکاری و نجی سطح پر سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب اورسیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران مقررین بانی پاکستان کی ملک و ملت کیلئے گرانقدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے ریڈیو اور ٹی وی چینلز کے ذریعے خصوصی پروگرام پیش کریں گے جبکہ قومی اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جن میں جنوبی ایشیاء کے عظیم رہنما کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔پاکستان مسلم لیگ ن لائرز فورم فیصل آباد کی جانب سے بھی خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں بابائے قوم کی سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی73ویں سالگرہ 25دسمبر کو منائی جائے گی، جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کارپویشن فیصل آبادکے زیر اہتمام ورکرزکنونشن 25دسمبر کو فیصل آباد میں منعقد ہوگا جس میں میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا، وفاقی وزیرداخلہ وصدرپاکستان مسلم لیگ ن پنجاب راناثناء اللہ خاں ورکرزکنونشن سے خطاب کریں گے تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی73ویں سالگرہ 25دسمبر کو منائی جائے گی۔میاں نواز شریف علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں جبکہ اس روز مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام فیصل آباد سمیت ملک بھر میں تقریبات منعقد ہونگی جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور میاں محمد نواز شریف کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔میاں نواز شریف 25دسمبر 1949ء کو پیدا ہوئے تھے علاوہ ازیں وزیراعظم وصدرپاکستان مسلم لیگ ن میاں محمدشہبازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ وصدرپاکستان مسلم لیگ ن پنجاب راناثناء اللہ خاں کی ہدایت کے مطابق فیصل آبادمیں 25دسمبربروزاتواردوپہر3بجے ورکرز کنونشن کبوترا ں والاچوک غلام محمدآبادمیں منعقدہوگاجس کے لئے تمام ترتیاریوں کاآغازکردیاگیاہے۔
جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیاںضیاء الرحمان نے کہاکہ سوشل میڈیاودیگرذرائع ابلاغ کے ذریعے ورکرز کوموبلائزکیاجائے گا۔آج نوازشریف کابیانیہ گھرگھرپہنچ چکاہے،چارسال قبل نوازشریف نے ووٹ کوعزت دوکاجونعرہ لگایااس کامقصداب سب سمجھ آگیاہوگا۔نوازشریف واپسی کاحتمی فیصلہ کرچکے ہیں بہت جلدوہ تاریخ کااعلان کرنے والے ہیں،جس دن نوازشریف وطن کی مٹی پرقدم رکھیںگے عمران نیازی کاجھوٹ اورانتقام پرمبنی بیانیہ دھڑام سے نیچے آجائے گا۔وفاقی وزیرداخلہ وصدرپنجاب راناثناء اللہ خاں کی امیدوں پرپورااتریں گے۔ورکرز کنونشن اپنی مثال آپ ہوگاجس کومخالفین مدتوں یادرکھیں گے۔25دسمبرکوایک بارپھرثابت کردینگے۔ 25دسمبرکومنعقدہونے والاورکرز کنونشن تمام ریکارڈتوڑدے گا،کنونشن کی کامیابی کے لئے دن رات ایک کردیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ہوہاٹ (شِنہوا) چین کے شمالی اندرون منگولیا خوداختیارخطے کی گان چھ مود بندرگاہ کے ذریعے 18.5 ٹن تازہ پیداوار منتقل کی گئی جس کے ساتھ ہی چین کا منگولیا کے ساتھ سبزیوں اور پھلوں کی برآمد کا نیا راستہ کھل گیا۔
سیب، ناشپاتی، ٹماٹر اور کھیرے سمیت 18 اقسام کی سبزیوں اور پھلوں سے لدے ٹرک بایان نور شہر کی زمینی بندرگاہ سے منگولیا کے صوبہ جنوبی گوبی گئے جہاں کان کنی کے علاقے میں آبادی بڑھنے کی وجہ سے زرعی مصنوعات کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے۔
بایان نور پورٹ مینجمنٹ آفس کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیو شیاؤجن نے بتایا کہ ماضی میں پھل، سبزیاں اور دیگر روزمرہ کی ضروریات کی اشیاء چین ۔منگولیا سرحد پر واقع سب سے بڑی زمینی بندرگاہ ایرن ہاٹ کے راستے منگولیا کے دارالحکومت اولان باتورجاتی تھیں، جہاں سے انہیں جنوبی گوبی لے جایا جاتا تھا۔
لیو نے کہا کہ نقل و حمل کے نئے راستے سے فاصلہ 1 ہزار 500 کلومیٹر کم ہوگیا ہے، جس سے اس کے اخراجات میں کمی ہوگی اور مصنوعات کی تازگی بھی برقرار رہے گی۔
لیو نے کہا کہ اس نئے راستے سے ہمارے کاروباری ادارے اعلی معیار کے پھل اور سبزیوں کی مصنوعات برآمد کرنے کے قابل ہوں گے اور منگولیا کے ساتھ تبادلے اور تعاون کو وسیع کریں گے۔
چین ، شمال مشرقی صوبہ جیلن کے تیان چھیاؤ لنگ جنگل میں انفراریڈ نگراں کیمرے سے بنائی گئی تصویر میں سائبرین جنگلی شیر کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کا اقدام غیرقانونی ہے، تمام اداروں کو اپنی حد میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا۔ زمان پارک میں وکلا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب تک رول آف لا نہیں ہو گا ملک ترقی نہیں کرسکتا، امریکا کی غلامی سے نکلنے کے لیے ملک میں انصاف کا نظام بحال ہونا اور تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے ایک بار پھر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورت حال کے ذمہ دار جنرل باجوہ ہیں، اسمبلیوں کو تحلیل کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔ وکلا نے عمران خان کو بریفنگ دی کہ گورنر پنجاب کا وزیراعلی کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کرنے کا اقدام غیر قانونی ہے، اسمبلی تحلیل اور گورنر کے اقدام کے حوالے سے عدالتی فیصلہ بلکل واضح ہے۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وکلا کو ٹاسک دیا کہ وہ ملک بھر میں رول آف لا کے حوالے سے بھرپور تحریک شروع کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین، مشرقی صوبہ جیانگ شی کے شہر جینگ ڈی ژن میں 5 ویں عرب فنون میلے میں فنکار فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
چین، مشرقی صوبہ جیانگ شی کے شہر جینگ ڈی ژن میں 5 ویں عرب فنون میلے میں رقاصائیں فن کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ (شِنہوا)
چین، مشرقی صوبہ جیانگ شی کے شہر جینگ ڈی ژن میں 5 ویں عرب فنون میلے میں مہمان غیر مادی ثقافتی ورثہ دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ گورنر کا فرض ہے کہ وزیراعلیٰ سے کہیں کہ اسمبلی توڑنے سے پہلے اعتماد کا ووٹ لیں،وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی گورنر کی جانب سے جاری ہونا چاہیے،نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیلئے بھی گورنر پنجاب کو شیڈول ساتھ دیناہوگا،گورنر پنجاب نے جو وقت لیا اس میں کوئی مضحکہ نہیں ہے،آئینی تقاضے پر عملد رآمد کو روکا جائے گا تو گورنر وفاق کو خط لکھ سکتے ہیں،اگر ایسا ہوا تو گورنر راج 2ماہ کیلئے آجائے گا معاملات طے نہ ہونے پر 6ماہ تک کابھی لگ سکتا ہے،صدر مملکت ماتھے پر بیٹھی مکھی نہیں اڑا سکتا جب تک وزیراعظم کی ایڈوائز نہ ہو،قانون کے مطابق پنجاب اسمبلی اجلاس جب بھی ہوگا سب سے پہلے وزیراعلیٰ کا انتخاب کرے گا،توقع ہے کہ آج نوٹیفائی ہونا چاہیے،جمعرات کے روزلاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آئینی طو ر پر اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر پرویز الٰہی وزیراعلیٰ نہیں رہے،گورنر پنجاب کا طلب کردہ اجلاس کل نہ ہونے پر پرویزالٰہی وزیراعلیٰ نہیں رہتے،
گورنر پنجاب کسی بھی وقت وزیراعلیٰ کو اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں،99فیصد پنجاب اراکین پنجاب اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں ہیں،گورنر کا فرض ہے کہ وزیراعلیٰ سے کہیں کہ اسمبلی توڑنے سے پہلے اعتماد کا ووٹ لیں،وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی گورنر کی جانب سے جاری ہونا چاہیے،نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیلئے بھی گورنر پنجاب کو شیڈول ساتھ دینا ہوگا،گورنر پنجاب نے جو وقت لیا اس میں کوئی مضحکہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کوئی سیاسی بحران نہیں ہے،آئینی تقاضے پر عملد رآمد کو روکا جائے گا تو گورنر وفاق کو خط لکھ سکتے ہیں،وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد گورنر راج لگ سکتا ہے،اگر ایسا ہوا تو گورنر راج 2ماہ کیلئے آجائے گا،پھر بھی معاملات طے نہ پائے تو گورنر راج 2سے 6ماہ تک لگ جائے گا،جیسے ہی گورنر صاحب آرڈر ایشو کریں گے تو اس پر نوٹیفیکیشن ہو گا،ن لیگ نے ناموں پر غور نہیں کیا،حمزہ شہباز پارلیمانی لیڈر اور قائد حزب اختلاف بھی ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ ہم الیکشن سے فرار نہیں ہور ہے بلکہ عام انتخابات کی تیاری بھی شروع کر رکھی ہے،صدر مملکت ماتھے پر بیٹھی مکھی نہیں اڑا سکتا جب تک وزیراعظم کی ایڈوائز نہ ہو،پنجاب کا بینہ اجلاس کی حیثیت نہیں کیونکہ وہ اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام رہے،قانون کے مطابق پنجاب اسمبلی اجلاس جب بھی ہوگا سب سے پہلے وزیراعلیٰ کا انتخاب کرے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ہنگامہ آرائی کرنا چاہتی ہے،انہوںنے اسمبلیاں توڑنی تھیں تو 17دسمبردونوں وزرائے اعلیٰ سے دستخط کراکر بھی بھیج دیتے،اپنی انا اور ضد کیلئے اسمبلیاں توڑنا چاہتا ہے تو یہ غیر آئینی اور قانونی اقدام ہے،اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر پرویز الٰہی اسمبلی توڑنے کی ایڈوائز نہیں دے سکتے،میں نے آئینی پوزیشن بتا دی،ہمیں توقع ہے کہ آج نوٹیفائی ہونا چاہیے،میری پوزیشن نہیں کہ گورنر پنجاب کو آرڈر دے سکوں،اسمبلیاں نہیں ٹوٹیںتو عام انتخابات وقت پر ہوںگے،اکتوبر میںعام انتخابات ہوئے تو نواز شریف اس سے پہلے ہی تشریف لائیں گے،عمران خان جیسے بے نقاب ہو رہے ہیںایسا لگتا ہے کہ ان کا آنے والا وقت اچھا نہیں ہے،گرفتاری سمیت تمام امکانات موجود ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین، مشرقی صوبہ جیانگ شی کے شہر جینگ ڈی ژن میں 5 ویں عرب فنون میلے میں مہمان سیرامک کے تخلیقی ڈیزائن دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)
پنجاب بھر کے سکولوں میں 24 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گا۔ حکومت پنجاب نے سموگ کے باعث سکولوں میں پہلے ہی جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی دے رکھی ہے جبکہ پنجاب بھر میں 24 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہو گا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 2 جنوری 2023 کو صوبہ بھر کے سکولوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعلی سندھ نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے غیر قانونی طور پر آنیوالے غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری سہیل راجپوت، ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر، آئی جی سندھ ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ اور دیگر افسران شریک تھے۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلی سندھ نے اگلے 15 دن سٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا اور روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کی ڈیٹا پولیس اور میڈیا سے شیئر کرنے کا کا حکم دیا، ڈی جی رینجرز کو پٹرولنگ بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں پراسیکیوشن کو بھی مزید بہتر کرنے کا فیصلہ کیا، وزیر اعلی نے پولیس اور رینجرز کو سٹریٹ کرائم کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ بھر میں غیرقانونی طور پر آنے والے غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر نگرانی بڑھائی جائے، شہر کے ہاٹ اسپاٹس پر پولیس اور رینجرز کی تعیناتی کی جائے۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ دسمبر میں ڈکیتیوں کے دوران 7 قتل ہوئے ہیں، دہشت گرد تنظیمیں ملک میں دوبارہ امن امان خراب کرنا چاہتی ہیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کیا جائے ،سندھ پولیس اور دیگر انٹیلی جنس اداروں میں کوآرڈینیشن بڑھانے کا مکینزم بنایا گیا تمام انٹیلی جنس ادارے روزانہ کی بنیاد پر ایک دوسرے رابطے میں رہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے منڈی شاہ جیونہ کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کر دیا۔ ایوان وزیر اعلی میں وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی سے جھنگ سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی رائے تیمور بھٹی اور صاحبزادہ محبوب سلطان نے ملاقات کی، صوبائی وزیر راجہ بشارت بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دوران ملاقات وزیراعلی چودھری پرویزالہی نے کہا کہ رائے تیمور بھٹی اور صاحبزادہ محبوب سلطان سلطان کے مطالبے پر منڈی شاہ جیونہ کو تحصیل کا درجہ دیا گیا ہے، اللہ تعالی کا شکربجا لاتا ہوں کہ صوبے کے عوام کی ہر لمحہ خدمت کر رہا ہوں۔ چودھری پرویزالہی نے کہا کہ تحصیل بننے سے منڈی شاہ جیونہ کے انتظامی امور میں بہتری آئے گی، تعلیم، صحت اور دیگر سہولتوں میں اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ منڈی شاہ جیونہ تحصیل بننے سے علاقے کے عوام کی محرومیاں دور ہوں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت میں مذہبی انتہا پسندی عروج پر ہے جس پر شدید تشویش ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی تدفین میں بھارتی فورسز نے مشکلات پیدا کی تھیں، کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ نے دہشت گردی سے متعلق جامع بیان دیا ہے، پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے اور پاکستان دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور افغانستان میں خواتین کی تعلیم پر پابندی ناقابل قبول ہے کیونکہ پابندی اسلامی اقدار اور قرآنی تعلیمات کے برخلاف ہے لہذا طالبان عورتوں کی تعلیم پر پابندی کا فیصلہ فوری واپس لیں۔ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ اس وقت امریکا کے دورے پر موجود وزیر خارجہ بلاول بھٹو بین الاقوامی سطح پر موسیماتی تبدیلی کے خطرات سے آگاہ کر رہے ہیں جبکہ وزیر خارجہ نے عالمی دنیا کو موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والی تباہی سے بھی آگاہ کیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے امریکا میں تھنک ٹینک ممبران سے بھی ملاقاتیں کیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روس کے صدرولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ کا ذمہ دار روس نہیں ہے،روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے سینئر روسی فوجی اہلکاروں سے خطاب میں یوکرین جنگ کو دونوں ممالک کے لیے المیہ قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ یوکرین کو اب بھی بردار ملک کے طور پردیکھتے ہیں،روسی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کا تنازع تیسرے ممالک کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ مغربی ممالک نے سابق سویت یونین کی ریاستوں کا برین واش کرنے کا عمل یوکرین سے شروع کیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے برسوں یوکرین کو قرضوں اورسستی توانائی فراہم کرنے کی پیشکش کی تاہم اس اقدام کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ رواں سال فروری میں روس نے یوکرین کیخلاف فوجی کارروائی شروع کی تھی جس میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا، یوکرین کو ایک ارب 85کروڑ ڈالرکی اضافی امداد فراہم کرے گا،امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا یوکرین کو پیٹریاٹ ائیرڈیفنس سسٹم دے رہا ہے،امریکی وزیر خارجہ کے مطابق امریکا کی جانب سے یوکرین کو دی جانے والی امداد میں ایک ارب ڈالر کی امداد پیٹریاٹ ائیرڈیفنس سسٹم کی مد میں جبکہ 85کروڑ ڈالر سیکورٹی امداد کی مد میں دیے جائیں گے،دوسری جانب روس نے امریکی پیٹریاٹ ائیرڈیفنس سسٹم یوکرین کو دینے پر پیٹریاٹ سسٹم کو ترجیحا نشانہ بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پرعالمی ادارہ صحت نے تشویش کا اظہار کیا ہے،عالمی ادارہ صحت نے جاری بیان میں کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کے لیے چینی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں ، صورتحال کے جامع جائزے کے لیے چین میں کورونا کیسز کی تفصیلی معلومات درکار ہے،ماہرین صحت کے مطابق اگرچہ چین نے دیگر ممالک کی طرح پابندیوں میں نرمی کی ہے لیکن عوام میں وائرس کے خلاف قوت مدافعت کم ہونے اور عمر رسیدہ افراد میں ویکسین لگوانے کا رجحان نہ ہونے کے سبب چین کو اس کی قیمت ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
افریقی ملک گیمبیا میں حکومت گرانے کی کوشش ناکام بنادی گئی،غیرملکی میڈیا کے مطابق حکومت گرانے کی سازش میں ملوث 4فوجی اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے، صدر ایڈاما بیرو کی حکومت گرانے کی کوشش کرنے والے 3اہلکار فرار ہوگئے ،حکومت نے جاری بیان میں کہا ہے کہ امن و امان سمیت تمام صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے اور کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ، تاہم ابھی تک واضح نہیں ہوسکا کہ بغاوت کی اس کوشش کے پیچھے کون ملوث تھا،یاد رہے کہ گیمبیا مغربی افریقہ کا ایک مستحکم ملک ہے جو اپنے ساحلوں اور جنگلی حیات کی وجہ سے سیروتفریخ کیلئے بے حد مقبول ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)نے طالبان سے کابل میں خواتین کی اعلی تعلیم پرعائد پابندی کا فیصلہ واپس لینے پر زور دیا ہے،سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس فیصلے پر حیرت اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام مسلم ممالک کو بھی اس پرحیرت ہے،وزارت نے کہا کہ یہ فیصلہ افغان خواتین کے جائز شرعی حقوق کے بھی منافی ہے، ان حقوق میں تعلیم کا حق سرفہرست ہے جس کی بدولت خواتین اپنے ملک اورعوام کی خوشحالی، ترقی اور امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہیں،دوسری جانب او آئی سی نے بھی افغان خواتین پر یونیورسٹیوں کے دروازے بند کرنے پرافغان حکومت کی مذمت کی ہے،او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے ایک بیان میں افغان خواتین پر یونیورسٹیوں کے دروازے غیر معینہ مدت تک بند کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا،انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ افغان حکومت کے فیصلے پر اسلامی تعاون تنظیم کو تشویش ہے، سیکرٹری جنرل اوران کے ایلچی برائے افغانستان کئی بار افغان حکام کو اس جیسے فیصلوں کے نتائج سے خبردار کر چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روس کے وسطی علاقے میں مرمتی کام کے دوران گیس پائپ لائن میں دھماکے کے نتیجے میں تین مزدور ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 1980کی دہائی میں بنائی جانے والی برآمدی گیس پائپ لائن سے یوکرین کو گیس کی سپلائی کی جاتی ہے جبکہ اسی پائپ لائن کے ذریعے گیس کو مغربی سائبیریا سے یورپ تک پہنچایا جاتا ہے،حکام کے مطابق پائپ لائن میں دھاکے اور آگ لگنے کی وجہ زیر زمین گیس پائپ لائن میں لیکیج تھی، حادثہ پائپ لائن کی مرمت کے دوران پیش آیا جبکہ حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد مزدور تھے جو مرمتی کام میں مصروف تھے،رپورٹس کے مطابق حادثے کے باعث یورپ کو محدود مقدارمیں جانے والی روسی گیس کی ترسیل معطل ہوگئی ہے اور یہ واضح نہیں کہ پائپ لائن کے ذریعے گیس کی ترسیل کب دوبارہ شروع ہوسکتی ہے، حکام اس پرکام کررہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیپال کی سپریم کورٹ نے بدنام زمانہ سریل کلر چارلس سوبھراج کی رہائی کا حکم دے دیا،غیرملکی میڈیا کے مطابق نیپالی عدالت نے 78سالہ بدنام زمانہ مجرم چارلس سوبھراج کو بڑھتی عمر اور صحت کی خرابی کے باعث رہا کرنے کا حکم دیا،چارلس سوبھراج عارضہ قلب میں مبتلا ہے اور اسے اوپن ہارٹ سرجری کی ضرورت ہے،عدالتی ترجمان کے مطابق نیپالی سپریم کورٹ کی دور رکنی بینچ نے چارلس سوبھراج کو رہائی کے 15 دن کے اندر ملک سے ڈی پورٹ کرنے کا بھی حکم دیا،چارلس سوبھراج نیپال کی جیل میں 19سال سے 1975میں دو سیاحوں کے قتل پر عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ چارلس سوبھراج سے متعلق سیکڑوں مبینہ کیسز تاحل حل نہیں ہوسکے ہیں، سائیگون میں پیدا ہونے والے چارلس سوبھراج نے پاکستان، بھارت، نیپال ،ترکی ،ایران اور دیگرکئی ممالک میں جرائم کیے،چارلس سوبھراج مختلف ملکوں میں گرفتار بھی ہوا لیکن ہربار وہ جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ سوبھراج کی جیل حکام کو دھوکہ دے کر فرارہونے کی صلاحیت نے اسے عالمی شہرت دلائی، چارلس سوبھراج کی زندگی پر ایک ٹی وی سیریز دی سرپنٹ بھی بنائی گئی تھی، چارلس سوبھراج نے ایک انٹرویو میں 1972سے 1976کے دوران متعدد لوگوں کے قتل کا اعتراف کیا تھا تاہم بعد میں وہ اپنے بیان سے مکر گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی سے کہا ہے کہ "اندیشوں کی کوئی ضرورت نہیں ۔ جب تک یوکرین قائم ہے ہم اس کا ساتھ دینا جاری رکھیں گے، 24فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے میں یوکرین کے صدر زلنسکی نے امریکہ کے صدر با ئیڈن کے ساتھ وائٹ ہاوس میں دو طرفہ ملاقات کی اور بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں بائیڈن نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرین کے حساس انفراسٹرکچر کو ہدف بنا کر جنگ کو مزید بھڑکا دیا ہے۔ جنگ شروع ہوئے 300 سے زائد دن گزر چکے ہیں اور اس عرصے میں یوکرین کے عوام نے روس اور دنیا کو دِکھا دیا ہے کہ انہیں اپنے ملک سے کس قدر محبت ہے اور اس کے دفاع کے لئے ان کا عزم کس قدر پختہ ہے،انہوںنے کہا کہ ہمارا ملک یوکرین کی مدد کرنا جاری رکھے گا،صدر زلنسکی کی طرف رخ کر کے انہوں نے کہا ہے کہ "جناب صدر صاحب آپ کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ جب تک یوکرین کا وجود برقرار ہے ہم اس کا ساتھ دینا جاری رکھیں گے"،زلنسکی نے کہا کہ "جنگ کے حالیہ 30دنوں میں ہم نے امریکہ کے ساتھ باہمی تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ ہم حقیقی معنوں میں ایک دوسرے کے اتحادی بن گئے ہیں"انہوں نے یوکرین کی حمایت و تعاون پر بائیڈن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پیٹریاٹ فضائی دفاعی سسٹم ہمارے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے،صدر زلنسکی نے کہا کہجارحیت کا خاتمہ ہوناچاہیے، درپیش مسائل کو سفارتی طریقے سے حل کر کے یوکرین کی زمینی سالمیت کو یقینی بنانا اور ایک حقیقی جنگ کے آغاز سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے خواتین کے حقوق سمیت انہیں زندگی کے تمام شعبوں میں بھرپور اور مساوی شرکت کی ضمانت دینے کی ضرورت کے عزم کا اعادہ کر لیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور یو اے ای ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے درمیان ٹیلی فون رابطہ ہوا، انہوں نے افغانستان کی صورتحال سمیت طالبان کی طرف سے افغانستان کی یونیورسٹیوں میں خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام نے خواتین کو اہم مقام دیا ہے اور ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کرتا ہے۔ دوران گفتگو دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان کی سلامتی، امن و استحکام کے لئے اپنے مضبوط موقف کو اجاگر کیا، انہوں نے افغان عوام کے پائیدار مستقبل کی تعمیر کے لئے بین الاقوامی کوششوں میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
احتساب عدالت نے سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائمخانی کیخلاف ریفرنس نیب کوواپس بھیج دیا۔ نیب ترمیمی ایکٹ سے سابق ڈی جی پارکس کراچی کو بھی ریلیف مل گیا ہے، اور احتساب عدالت نے لیاقت قائمخانی کیخلاف ریفرنس نیب کوواپس بھیج دیا ہے۔ نیب نے سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائمخانی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس بنایا تھا، اور ان کے گھر چھاپے سے قیمتی گاڑیاں، سونا، زیورات ملے تھے۔ نیب کے مطابق لیاقت قائمخانی پارک کی زمین غیر قانونی طور پر پرائیویٹ پارٹی کو الاٹ کرنے میں ملوث رہے، انہیں سیکشن نائن اے 5 کے تحت کرپشن کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ نیب ریفرنس میں لیاقت قائمخانی کے معلوم ذرائع سے ہونے والی آمدن اور ان کے ملکیتی اثاثوں کا مکمل ریکارڈ فراہم کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے لیاقت قائمخانی کو جعلی اکانٹس اسکینڈل سے متعلق غیر قانونی الاٹمنٹس کے ایک ریفرنس میں بھی نامزد کیا جاچکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بلوچستان ہائیکورٹ ںے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ بلوچستان ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کے خلاف اداروں کے خلاف متنازعہ بیانات کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے شہباز گل کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس طری کے مقدمات آئین اور عدالت سے مذاق ہیں، جن کے خلاف بیان دیا ہے ان کو مقدمات درج کرنے چاہیے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف اداروں کے خلاف متنازع بیانات پر بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں عزیز اللہ نامی شہری نے مقدمہ درج کرایا تھا، اور 20 دسمبر کو انصاف لائرز فورم کی جانب سے مقدمہ ختم کرنے کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے وکیل اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کی طرح شہباز گل کے خلاف کے بھی بلوچستان میں ایف آئی آر درج کی گئی، جس کو ختم کرنے کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے جو معاونت ہمیں حاصل تھی وہ موجودہ حکومت کوحاصل نہیں۔ اسلام آباد میں بین الاقوامی میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں 3 سال پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں تعمیری ورکنگ ریلیشن شپ رہا، سول و عسکری اداروں کے درمیان اشتراک کا براہِ راست فائدہ ملک کو ہوا۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے جو معاونت ہمیں حاصل تھی وہ موجودہ حکومت کو حاصل نہیں، سب جانتے ہیں جنرل (ر)باجوہ نے امریکی انتظامیہ سےآئی ایم ایف معاملے میں مدد مانگی۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ فوج کو کمزور کر کے ایک مضبوط ریاست نہیں بن سکتے، لیکن اسٹیبلشمنٹ کا سیاسی کردار تنقید کی زد میں آتا ہے، رجیم چینج آپریشن کے نتائج ملک کیلئے نقصان دہ ہیں، پاکستان کا بنیادی بحران سیاسی ہے جس کا خمیازہ معیشت بھگت رہی ہے، معاشی حکمت عملی کو ایکسچینج ریٹ کو قابو میں رکھنے پر لگا دیا گیا ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ مزاحمت کی شکل تبدیل ہوتی رہتی ہے، اگلا مرحلہ اسمبلیوں کی تحلیل کا ہے، ارکان اسمبلی اسپیکر کے پاس جائیں گے تاکہ ان کے استعفے منظور کیے جائیں، موجودہ بندوبست اقتدار میں رہا تو ہمارا سیاسی فائدہ ہے، لیکن ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ امن عامہ کی صورتحال بتدریج بگڑ رہی ہے، آئین میں نگران حکومتوں کی مدت میں توسیع کی کوئی گنجائش نہیں، نگران حکومتوں کی مدت میں توسیع کیلئے آئین پر تلوار چلانا ہو گی۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں سی پیک کی زیادہ سڑکیں بنیں، صنعت ، زراعت سائنس اور آئی ٹی کو شامل کیا گیا، ن لیگ کے دور میں کوئی صنعتی زون نہیں تھا ہم نے تین صنعتی زون بنائے، رشکئی ، فیصل آباد اور دھابے جی کے صنعتی زونز ہمارے دور میں سی پیک کا حصہ بنے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
معاون خصوصی وزیراعظم عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پرویز الہی کو عزت سے استعفی دے کر گھر چلے جانا چاہیے۔ گورنر ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نے آئینی طور پر اعتماد کے ووٹ کا کہا، سیشن کے دوران بھی اعتماد کے ووٹ کا کہا جاسکتا ہے۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتی یہ لوگ اعتماد کے ووٹ سے کیوں بھاگ رہے ہیں، ان کے پاس مجوزہ تعداد موجود نہیں ہے، اور قیامت کے دن تک ان کی تعداد پوری نہیں ہوگی، پرویز الہی کو عزت سے استعفی دے کر گھر چلے جانا چاہیے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ان کی کابینہ میں لڑائیاں ہورہی ہیں، ان کے دو ایم پی اے استعفی دے چکے ہیں، جب کہ پی ٹی آئی ممبران اسمبلیاں تحلیل نہیں کرنا چاہتے، بلکہ بحیثیت ایم پی اے اسمبلی میں بیٹھنا چاہتے ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ گورنر کوئی غیر قانونی قدم اٹھانے کو تیار نہیں، فواد چوہدری جب کے جی کلاس میں تھے اس وقت سے انہوں نے جھوٹ بولنا شروع کیا، بتایا جائے گورنر نے کون سا غیر آئینی قدم اٹھایا، انہوں نے تو بردباری کا مظاہرہ کیا اور قانونی پوزیشن کو واضح کردیا، اور یہ گورنر کی صوابدید ہے وہ وزیراعلی کو کب ڈی نوٹیفائی کریں گے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ آئین کو پامال کیا جارہا ہے جو نامناسب ہے، اسپیکر نے گورنر کے حکم پر رولنگ دی اور اسے غیر آئینی و قانونی دیا، صرف پوائنٹ آف آرڈر پر رولنگ دی جاسکتی، منظور وٹو تب وزیراعلی نہیں تھے جب ان کو ووٹ لینیکا کہا گیا، منظور وٹو کیس اور اب کا معاملہ الگ ہے، اگر آپ کے پاس تعداد پوری ہے تو اعتماد کا ووٹ کیوں نہیں لے رہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ (پی کیو ای پی سی) کو پاکستان کے سماجی و اقتصادی منظر نامے کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کر کرنے پر سی ایس آر سٹالورٹ ایوارڈ اور پاور ود پراسپرٹی ایوارڈ سے نواز دیا ۔گوادر پرو کے مطابق چین کے سفارت خانے نے ایک ٹویٹ میں کہا پی کیو ای پی سی نے تمام خود مختار پاور جنریشن کمپنیوں میں پہلے نمبر پر آنے پر رواں سال میں نیپرا سے ایوارڈز جیتا، نیپرا کے سی ایس آر ویژن کے ذریعے، اتھارٹی مقامی کمیونٹیز کی فعال شمولیت اور ترقی کے ساتھ سستی، قابل اعتماد، اور پائیدار بجلی کی خدمات کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی موثر اور منصفانہ کاروباری طریقوں کو سامنے لا کر ملک کے سماجی و اقتصادی منظر نامے کو تبدیل کر رہی ہے۔ حکومت پاکستان کے پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ، وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی ویب سائٹ کے مطابق پی کیو ای پی سی چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور ( سی پیک ) اور سینو ہائیڈرو ریسورسز لمیٹیڈ کے ذیلی زمرے میں آتا ہے، چین مرکزی اسپانسر ہے۔ گوادر پرو کے مطابق کمپنی کی مجموعی صلاحیت 1,320 میگاواٹ ہے اور خالص صلاحیت 1,214 میگاواٹ ہے۔ اس میں سٹیم ٹربائن ٹیکنالوجی استعمال کی گئی۔ 1912.2 ملین امریکی ڈالر کے منصو بے نے 22 دسمبر 2015 کو فنانشل کلوز حاصل کیا اور 25 اپریل 2018 کو سی او ڈی ، منصوبے کی مدت 30 سال ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکہ میں مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح سے عالمی سطح پر اثرات مرتب ہوں گے، خاص طور پر پاکستان جیسی ترقی پذیر معیشتوں پر، جو برآمدات اور گرین بیک کے لحاظ سے امریکی معیشت سے گہرا تعلق رکھتی ہیں۔ پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے برابر ہے اس لیے اس کی قدر میں کمی آئی ہے، حالانکہ چند دیگر عوامل نے بھی روپے کی گراوٹ میں حصہ ڈالا ہے۔ حالیہ مہینوں میں، روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 36 فیصد سے زیادہ گر گیا ہے، جس میں ڈالر کی قدر میں اضافہ روپے کی گراوٹ کا تقریباً 12 فیصد ہے۔ گوادر پرو میں شائع ایک مضمون میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر حالیہ برسوں میں برآمدات اور ترسیلات زر میں کمی، تیل اور کھانے پینے کی اشیاء کی بڑھتی ہوئی درآمدات، قرضوں کی ادائیگی، سپلائی میں رکاوٹ، اور زرمبادلہ کی لیکویڈیٹی تفاوت کی وجہ سے ذخائر میں کمی سمیت متعدد عوامل کی وجہ سے نمایاں طور پر کم ہوئے ہیں۔ غیر یقینی صورتحال آئی ایم ایف ریسکیو پیکج کو جاری رکھنے کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات، اور سیاسی عدم استحکام نے مسئلہ کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔ اس کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ کا ایک اہم خسارہ ہوا، جسے مرکزی بینک اپنے اختیار میں غیر معمولی زرمبادلہ کی آمد کے ساتھ سنبھالنے میں ناکام رہا ہے۔
گوادر پرو کے مطابق اس کے علاوہ، سرمایہ کاروں نے بھی ملکی اقتصادی پالیسی پر غیر یقینی صورتحال کے درمیان مارکیٹ سے فنڈز نکال لیے ہیں۔ معاملات کو مزید خراب کرنے کے لیے، سست عالمی ترقی کی وجہ سے، پاکستان کو اس سال تخمینہ سے کم سرکاری ترقیاتی امداد ملی۔ اس لیے پاکستان غیر ملکی ذخائر میں کمی کو روکنے اور غیر ملکی قرض دہندگان سے مناسب امداد حاصل کرنے سے قاصر ہے۔ یہاں تک کہ اگر ان دیگر عوامل کو درست کیا جاتا ہے تو، امریکی شرح سود میں اضافے کی وجہ سے ڈالر کی مضبوطی پاکستانی کرنسی کی قدر کو متاثر کرتی رہے گی۔ گوادر پرو کے مطابق تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی کی وجہ سے، حال ہی میں روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 224 روپے تک پہنچ گیا ہے، جو چند ماہ قبل ڈالر کے مقابلے میں 240 روپے کی بلند ترین سطح پر تھا۔ نظریاتی طور پر، سرکاری بینکوں کی جانب سے شرح میں اضافے سے سرکاری بانڈز اور بلوں کی پیداوار میں اضافہ ہو سکتا ہے، لیکن معاشی اتار چڑھاؤ نے ان غیر یقینی صورتحال کے درمیان غیر ملکی سرمایہ کاری کو روک دیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق امریکی ڈالر کے مساوی، پاکستان، بین الاقوامی مالیاتی اداروں (آئی ایف آئی) اور واشنگٹن کے درمیان بہتر تعلقات کی وجہ سے گزشتہ سال کے دوران پاکستان کا کل بیرونی قرضہ 127 بلین امریکی ڈالر رہا۔ تاہم، پاکستان کا مجموعی بیرونی قرضہ اس سال ستمبر کے آخر میں 6.8 ٹریلین روپے یا 35 فیصد سالانہ اضافے سے 26.5 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا۔ ایک سال میں آئی ایم ایف کے قرضوں کو چھوڑ کر وفاقی حکومت کے بیرونی قرضے 18 کھرب روپے تک پہنچ گئے۔
بیرونی قرضوں میں خالص رقم میں 1300 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ اس کی زیادہ تر وجہ روپے کی قدر میں کمی اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے قرض لینے کی کوششیں ہیں۔گوادر پرو کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے رپورٹ کیا کہ پاکستان کا آئی ایم ایف کا قرض ستمبر تک 1.7 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 44 فیصد زیادہ ہے۔ یہ آئی ایم ایف کی جانب سے اس مدت کے دوران منصوبہ بندی سے 2 بلین امریکی ڈالر کم خرچ کرنے کے باوجود ہے۔ وفاقی حکومت کے ذمے کل ملکی قرضہ 5 ٹریلین (19 فی صد) سالانہ اضافے کے ساتھ 31.4 ٹریلین روپے ہو گیا ۔گوادر پرو کے مطابق مرکزی بینک نے یہ بھی بتایا کہ ستمبر 2022 کے آخر میں کرنسی کی اوسط شرح 228 روپے امریکی ڈالر تھی جو ایک سال میں 57.4 فیصد کم ہے۔ اس سے حکومت کے بیرونی قرضوں پر خاصا اثر پڑا ہے۔ اسے مختلف انداز میں کہیں، قرض سرو س کی لاگت میں اضافہ براہ راست قرض کے بڑھتے ہوئے پہاڑوں کے نتیجے میں ہوتا ہے۔ موجودہ مالی سال کے بمشکل ایک چوتھائی میں، قرض کی سروس 1 ٹریلین روپے سے اوپر ہے۔ حکومت کے تازہ ترین تخمینے کے مطابق، قرض سروس 4.7 ٹریلین روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اس کے علاوہ پاکستان کو اس وقت ڈالر کی شدید قلت کا سامنا ہے اور وہ اندرون ملک کارگو کو سنبھالنے کے لیے ڈالر استعمال نہیں کر سکتا۔ جیسے ہی بین الاقوامی قرضوں کی ادائیگی ہو رہی ہے، ملکی ڈالر کی آمد میں کمی آئی ہے اور غیر ملکی کرنسی کی فنڈنگ چار سالوں میں اپنی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے پاس اب 6.7 بلین ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر اور 12.6 بلین امریکی ڈالر کے کل اثاثے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کو رواں مالی سال بیرون ملک واجبات کی مد میں 30 بلین امریکی ڈالر سے زائد کی ادائیگی کرنی ہے۔ دریں اثنا، برآمدات، ترسیلات زر، اور غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری ملک میں لائے جانے والے ڈالر کے تین بنیادی ذرائع ہیں، اور تینوں نے گزشتہ کئی مہینوں میں منفی نمو کا تجربہ کیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق یکے بعد دیگرے حکومتوں کی جانب سے برآمدات کے مقابلے میں زیادہ درآمدات کے ذریعے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو بڑھانے کے بعد پاکستان کے مرکزی بینک نے کرنسی کی شرح میں اتار چڑھاؤ کے درمیان سست ترسیلات کے لیے ، تجارتی بینکوں کی اعلیٰ درجے کی درآمدی مصنوعات کی مالی اعانت کرنے کی صلاحیت کو کم کرنے اور سرمائے کے اخراج کو روکنے کے لیے نئے منصوبوں پر ترقیاتی اخراجات میں کمی جیسے جارحانہ اقدامات اپنائے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق بنیادی طور پر اقتصادی شعبے کی کارکردگی اور پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے سے پاکستان کے غیر ملکی ذخائر کی بحالی میں مدد مل سکتی ہے۔ اعلیٰ اقتصادی مسابقت کے حصول سے پاکستان مزید بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے قابل ہو گا۔
گوادر پرو کے مطابق اس مقصد کے لیے، اسے تجارت، سرمایہ کاری اور لیبر قوانین میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو نافذ کرنا چاہیے جس سے کاروبار کرنے میں آسانی اور نجی شعبے کی ترقی کے لیے ریگولیٹری ماحول میں اضافہ ہو۔ توانائی کی بچت والی ٹیکنالوجیز کی حوصلہ افزائی اور توانائی کے ذرائع کو متنوع بنانے سے توانائی کی لاگت کم ہو سکتی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ معاشی استحکام کو فروغ مل سکتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق بہترین بیرونی کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے زرعی پیداوار اور صنعتی توسیع کے ذریعے برآمدات کو بڑھانا ہوگا۔ آخر میں، قابل رسائی تعلیمی اداروں اور تکنیکی اور پیشہ ورانہ مہارت کے تربیتی پروگراموں کے ذریعے انسانی سرمائے میں سرمایہ کاری مقامی پیداواری صلاحیت کو بڑھا سکتی ہے اور معیشت کے تمام شعبوں میں روزگار پیدا کر سکتی ہے۔گوادر پرو کے مطابق یہ امریکی افراط زر اور شرح سود میں قلیل مدتی اتار چڑھاؤ کے باوجود اقتصادی ترقی اور انسانی ترقی کو فروغ دینے کے ضروری محرکات بنتے رہیں گے۔ پاکستان کے لیے یہ بھی درست ہے کہ صرف حقیقی معاشی خودمختاری اور پائیداری ہی کسی کرنسی کو طاقتور بیرونی عوامل سے بچا سکتی ہے یا اسے آئی یف آئی ایس قرض لینے کے چکر کا شکار ہونے سے روک سکتی ہے۔
گوادر پرو کے مطابق روایتی طور پر پاکستان کی ترقی میں ان ممالک سے سرمائے کی آمد سے مدد ملتی ہے جن کی جیبیں اس کی اپنی جیب سے زیادہ ہیں۔ سازگار طور پر، 2023 کے لیے امریکی شرح کا تخمینہ مہنگائی کی شرح میں 3 فیصد تک اضافے کی نشاندہی کرتا ہے، جو موجودہ نرخوں کے مقابلے میں نمایاں اضافہ کا باعث بنے گا اور اس سے پاکستان کی جانب سے برآمد کی جانے والی اشیا سمیت مختلف اشیا کی عالمی مانگ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔گوادر پرو کے مطابق لیکن اس سال پاکستانی روپے کی قدر میں 11.8 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی عالمی افراط زر، قرض لینے کے اخراجات میں اضافہ اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی ابھرتی ہوئی منڈیوں سے ترقی یافتہ ممالک کی طرف منتقلی کے نتیجے میں زیادہ پیداوار حاصل ہوئی ہے۔ 2023 میں امریکی شرح سود میں اضافہ ملک کے ادائیگیوں کے پہلے سے ہی غیر یقینی توازن پر مزید دباؤ ڈال سکتا ہے اور بیرونی فنانسنگ تک رسائی کو کم کر سکتا ہے، اقتصادی ترقی کو اس وقت تک محدود کر سکتا ہے جب تک کہ یہ کمزور معیشت زیادہ قرض لینے کے اخراجات کے نئے معمول کے مطابق نہ ہو جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے فریم ورک کے تحت ہمارے لوگوں، خاص طور پر ہماری نوجوان نسل کے درمیان باہمی اعتماد اور سیکھنے کو فروغ دینا بلاشبہ ہمارے ممالک کی مجموعی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا، ان خیالات کا اظہار چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے ایس سی او کنٹری پیپل ٹو پیپل ایکسچینج 2022 فورم میں کیا ۔ گوادر پرو کے مطابق وزارت تعلیم، چنگ ڈاؤ میونسپل پیپلز گورنمنٹ، اور ایس سی او کے سیکرٹریٹ کے چائنا سینٹر فار انٹرنیشنل پیپل ٹو پیپل ایکسچینج کے زیر اہتمام ایس سی او کنٹری پیپل ٹو پیپل ایکسچینج 2022 فورم میں سفیر نے کہا کہ ایس سی او ایک بااثر بن چکا ہے۔ عالمی معاملات میں تعمیری قوت اور بصری احترام پر مبنی نئی قسم کے بین الاقوامی تعلقات کی ایک مثال ہے ۔ اس تناظر میں امن اور ترقی تمام رکن ممالک کے مشترکہ اہداف ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق سفیر نے مزید کہا پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ریاست کے طور پر ان اہداف کے لیے تعمیری اور فعال طور پر تعاون کیا ہے،'' ہم نے سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے ایس سی او فریم ورک کے تحت خصوصی ورکنگ گروپ کے قیام جیسے کئی اقدامات تجویز کیے ہیں۔
گوادر پرو کے مطابق چین کی وزارت تعلیم کے شعبہ بین الاقوامی تعاون اور تبادلے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ژی رو کے مطابق تین سال قبل چائنہ سنٹر فار انٹرنیشنل پیپل ٹو پیپل ایکسچینج اور چنگ ڈاؤ ایجوکیشن بیورو نے چین اور دوسرے ممالک کے درمیان عوام سے عوام اور ثقافتی تبادلوں کے لییمشترکہ طور پر تجرباتی زونز کی پہلی کھیپ قائم کی تھی ۔ تقریباً 200 اسکولوں نے عوام سے عوام اور ثقافتی تبادلوں کو نمایاں کرنے والے اسکولوں کی تعمیر کے پروگرام میں شمولیت اختیار کی ہے، اور بین الاقوامی دوستی اسکول کی جوڑی جیسے پروگراموں کو بھرپور طریقے سے انجام دیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر ایس سی او کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سہیل خان نے اس بات پر زور دیا کہ عوام سے عوام کے تبادلے ریاست سے ریاست تعلقات کا ایک لازمی حصہ ہیں اور ایس سی او تعاون کی کلیدی سمتوں میں سے ایک ہیں۔
انہوں نے کہا ایس سی او ممالک ایس سی او فریم ورک کے تحت یونیورسٹی تعاون میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اہلکاروں کو تربیت دینے کے لیے ایک قابل اعتماد پلیٹ فارم کے طور پر بڑی صلاحیت دیکھتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق چائنا سینٹر فار انٹرنیشنل پیپل ٹو پیپل ایکسچینج کے ڈائریکٹر ڈو کیوئی، صوبہ شان ڈونگ کے محکمہ تعلیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر سن ژیاؤ، چنگ ڈاؤ کے ڈپٹی میئر وانگ بو، شنگھائی تعاون تنظیم کے نمائشی ایریا کی انتظامی کمیٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہاو گوکسن ، دیگر حکام اور چنگ ڈاؤ کے سکولوں کے تقریباً 245 نمائندوں نے فورم میں شرکت کی۔ گوادر پرو کے مطابق چاس فورم نے ایس سی او ممالک کے درمیان تعلیمی اور عوام سے عوام کے تبادلے اور تعاون پر چنگ ڈاؤ انیشیٹو 2022 کے اجرائ، ایس سی او سسٹر سکولز تعاون کےمعاہدے پر دستخط، چنگ ڈاؤ تعلیم اور عوام سے عوام کے تبادلے کے مرکز اور چنگ ڈاؤ انٹرنیشنل ایجوکیشن ایکسچینج ہفتہ کا افتتاح کیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیر اعظم شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز اپنے خلاف مقدمات میں ضمانت کے لیے (آج) جمعہ کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ۔ سلیمان شہباز اسپیشل سینٹرل کورٹ کے سامنے خود کو سرنڈر کریں گے۔ یاد رہے سلیمان شہباز احتساب عدالت اور اسپیشل سینٹرل کورٹ سے اشتہاری ہیں ، احتساب عدالت میں قومی احتساب بیورو( نیب )نے سلیمان شہباز اور دیگر اہلخانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے، ایف آئی اے نے بھی منی لانڈرنگ اور جعلی اکاونٹس کا چالان جمع کرا رکھا ہے۔ ایف آئی اے نے نومبر 2020 میں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کے خلاف کرپشن کی روک تھام کے قانون اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
متنازع ٹوئٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد اعظم خان نے 6 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی نے مصدقہ ٹوئٹر اکانوٹ سے ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلائی، انہوں نے افواجِ پاکستان کے افسران کے خلاف بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی، ریاستی اداروں کیخلاف بغاوت پرمبنی ٹویٹس متعدد بارکیں، اعظم سواتی نے عوام کو اداروں کے خلاف اکسایا۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ افواجِ پاکستان کے افسران کے خلاف اعظم سواتی کی ٹوئٹ کو کئی لوگوں نے ری ٹوئٹ کیا، اعظم سواتی پر لگی دفعات پر کم ازکم 7 سال اور زیادہ سے زیادہ عمرقید کی سزا ہو سکتی ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ اس سے قبل اعظم سواتی پر ریاستی اداروں کے خلاف بیان دینے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے بار بار ریاستی ادارے کے افسر کے خلاف ٹوئٹ کی، اعظم سواتی نے ایک ہی جرم کو دہرایا ہے لہذا ان کی درخواست ضمانت خارج کی جاتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد سے شارجہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرلیے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کے خلاف کارروائیاں ملک بھر میں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ نمبر PA-212 سے شارجہ جانے والے خیبر کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 53 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے ہیں۔ دوسری کارروائی میں فیصل آباد ایئرپورٹ فلائٹ نمبر FZ 372 سے بحرین جانے والیملزم کے ٹرالی بیگ سے 1 کلو 830 گرام میتھ آئس برآمد کرلی۔ گرفتار ملزم منڈی بہا الدین کا رہائشی ہے۔دریں اثنا چمن بائی پاس کے قریب 2 مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 1604 لیٹر ممنوع کیمیکل برآمد کرلیا گیا۔ علاوہ ازیں کوئٹہ ہزار گنجی چوک کے قریب ایک کارروائی میں بس سے 50 کلو چرس برآمد ہوئی۔ منشیات بس کی چھت میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترجمان حکومتِ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کے پاس وزیر اعلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اختیار ہے اور نہ ہی اسمبلی سیشن کے دوران اسمبلی اجلاس بلانے کا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اگر کوئی غیر آئینی قدم ہوا اور اگر اس ملک میں کوئی آئین ہے تو ان پر آئین شکنی کا مقدمہ ہوگا۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کل اپنے بیان سے بھاگ چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ معاشی بحران کے ساتھ سیاسی بحران مزید گہرا ہوگیا ہے۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اسمبلیاں چھوڑنا حق ہے، بلاول کا نیویارک میں بیان ملک میں نئی جنگ کا آغاز ہوگا، بلاول غیر ملکی خواہشوں پر عمل درآمد کا عندیہ دے رہے ہیں۔ سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ سٹاک مارکیٹ میں مندی، ڈالر مہنگا، مہنگائی 20 فیصد سے زائد ہو چکی، آئل بل اور دوائیوں کے پیسے نہیں کیسے چلے گا پاکستان؟۔ یاد رہے کہ واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے پھیلی، پی ٹی آئی حکومت نے کے پی پر توجہ دی ہوتی تو آج یہ حالات نہ ہوتے، کوئی سیاسی جماعت اور ادارہ عمران خان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی منظوری کے بعد لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ماسٹر پلان 2050 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا جس میں ماسٹر پلان 2050 کی منظوری کے موقع پر مستقبل میں ایگری کلچر لینڈ محفوظ بنانے کی پالیسی پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں اربن، رورل بیلنس کیلیے پائیدار اقدامات کی پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ لاہور میں گرین لینڈ ایریا کا تناسب 7 سے 20 فیصد تک بڑھایاجائے گا۔ لاہور کے ماسٹر پلان میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور ٹاون لیول تک کی پلاننگ کی منظوری دی گئی، پلان میں آبادی کے تناسب کے مطابق ٹرانسپورٹ، کمرشل اور انڈسٹریل ایریا کی پلاننگ کی جائے گی۔ ماسٹر پلان 2050 میں ٹورازم، ماحولیات اور اربن سہولیات کے فروغ کی بھی منظوری دی گئی،پلان میں روڈ اور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹس کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان پاکستان کی ریڈ لائن ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کررہے ہیں۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی کو اگر افغانستان سے مدد یا سہولت فراہم کی گئی تو یہ پاکستان اورافغانستان کے تعلقات کے لیے برا ہوگا۔ انہوں نے کہ کہا افغان طالبان سے بات اب بھی کی جاسکتی ہے۔ ہم یہ واضح کرچکے ہیں کہ ٹی ٹی پی پاکستان کی ریڈ لائن ہے اور ہم اپنی سرزمین پر ان کے خلاف سخت کارروائی کررہے ہیں۔ وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے پڑوسی ملک سے توقع کرتے ہیں کہ وہ دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کی نیت اور صلاحیت دکھائیں گے کیونکہ دہشت گردی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے بات ضرور کرنا چاہیے ہے لیکن بات کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ان کی پالیسی کی توثیق کرتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت نے نوجوانوں کی ترقی کا خاکہ جاری کردیا ہے جس میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کے مستقبل میں نوجوانوں کی ترقی بارے طویل المدت کاموں کا مجموعی وژن اور رہنما اصول پیش کئے گئے ہیں۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کے ایک اخباری اعلامیہ کے مطابق ابتدائی مرحلے میں نوجوانوں کی ترقی میں معاون 160 سے زیادہ ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔خاکہ 4 ابواب پر مشتمل ہے جو اس مخصوص موضوع پر ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کی سمت کی نشاندہی کرتے ہیں یہ کھوج ، امید، بااختیار اور شراکت ہیں۔ اس میں اقدامات اور افعال تجویز کئے گئے ہیں۔خاکے کا اجرا کرتے ہوئے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کے داخلہ اور امور نوجوانان کی سیکرٹری ایلس میک نے کہا کہ ہانگ کانگ حکومت رابطوں میں اضافہ کرے گی اور ہانگ کانگ کے نوجوانوں کے کام کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کے لئے ایک منظم اور مستقل سوچ اپنائے گی۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کا وژن نوجوانوں کی ایک نئی نسل کی پرورش کرنا ہے جو ملک اور ہانگ کانگ سے محبت اور عالمی سوچ، کھلی ذہنیت اور مثبت سوچ رکھتے ہوں۔میک نے کہا کہ اس ضمن میں ہم نوجوانوں میں مستقبل کی امید کے فروغ اور مسلسل ترقی کے لئے ایک سازگار ماحول کی فراہم کے عزم پر قائم ہیں تاکہ وہ معاشرے میں اپنی پوری صلاحیتوں کا استعمال کریں اور ہانگ کانگ، ملک اور دنیا میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے ننگ شیا ہوئی خوداختیار خطے کی مشرق وسطی کے ساتھ تجارت میں 2022 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران اضافہ ہوا ہے۔دارالحکومت ین چھوان کے کسٹمز نے بتایا کہ جنوری سے نومبر کے دوران ننگ شیا کا مشرق وسطی کے ساتھ تجارتی حجم 97 کروڑ یوآن (تقریبا 13 کروڑ 88 لاکھ امریکی ڈالرز)تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 72 فیصد زیادہ ہے۔ اسی عرصے میں برآمدات 70.3 فیصد اضافے کے ساتھ 92 کروڑ یوآن رہی۔ ترکی ، اسرائیل اور مصر مشرق وسطی میں ننگ شیا کے 3 بڑے تجارتی شراکت دار تھے جن کے ساتھ تجارت بڑھ کر بالترتیب 52 کروڑ، 14 کروڑ اور 11 کروڑ یوآن ہوگئی۔کسٹم حکام کے مطابق فروخت شدہ سامان کا بڑا حصہ کیمیائی مصنوعات پر مشتمل تھا جبکہ فوٹو وولٹک پینل اور کیمیائی فائبر کی فروخت بھی اچھی رہی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین نے نوول کرونا وائرس کے طبی سامان کی پیداوار میں اضافہ کیا ہے جس کے سبب ملک میں اینٹی جن ٹیسٹ کٹس کی یومیہ پیداوار تقریبا 6 کروڑیونٹس تک پہنچ چکی ہے۔یہ اعداد و شمار نیشنل میڈیکل پروڈکٹس ایڈمنسٹریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہوانگ گو نے پریس کانفرنس میں پیش کئے۔دریں اثنا، ہوانگ نے کہا کہ آئی بوپروفین اور پیراسٹامول کی پیداواری صلاحیت بھی بڑھ رہی ہے۔ دوا سازی میں استعمال ہونے والے اجزا مناسب مقدار میں موجود ہیں جو مقامی طلب کو پورا کرسکتے ہیں۔چین نے نوول کرونا وائرس سے متعلق ادویات اور دیگر سامان کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کارروائیاں بھی تیز کردی ہیں۔ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ نظم ونسق کے مطابق گزشتہ 2 ہفتے کے دوران غیرقانونی سرگرمیوں کے 307 مقدمات میں مجموعی طور 25 لاکھ 80 ہزار یوآن (تقریبا 3 لاکھ 69 ہزار 300 امریکی ڈالرز) جرمانہ کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی مراکز برائے بیماریوں کی روک تھام و تدارک (سی ڈی سی) کے تازہ ترین تخمینے کے مطابق تازہ ترین ہفتے کے دوران امریکہ میں تشخیص شدہ نوول کرونا وائرس کے نئے کیسز میں نئے اومی کرون کی ذیلی اقسام بی کیو 1 اور بی کیو 1.1 کا تناسب 70 فیصد رہا۔سی ڈی سی کے اعدادوشمار کے مطابق 17 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں گردش کرنے والی اقسام میں بی کیو1.1 کا تناسب تقریبا 38.4 فیصد اور بی کیو.1 کی شرح 30.7 فیصد تھی۔یہ دونوں ذیلی اقسام اومی کرون کے بی اے 5 سب ویر یئنٹ سے تعلق رکھتی ہیں اور اکتوبر کے بعد سے ان میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔امریکہ میں اکتوبر کے آغاز میں انفیکشن میں دونوں نئی ذیلی اقسام کا تناسب 1 فیصد تھا تاہم انہوں نے نومبر کے وسط تک بی اے 5 کی جگہ لے لی تھی۔تازہ ترین ہفتے میں بی اے 5 صرف 10 فیصد نئے انفیکشنز کا سبب بنا تھا۔ایک اور اومی کرون سب ویر یئنٹ بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اس کے سبب نئے انفیکشن کی شرح 7.2 فیصد ہے۔ جرنل سیل میں شائع ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ویکسین اور نئے اومی کرون بوسٹر کے ذریعے بی کیو اور ایکس بی بی سب ویر یئنٹ کو بمشکل ختم کیا جاسکتا ہے۔مطالعے کے مطابق اگرچہ ویکسینز شدید بیماری کے خلاف مزاحمت کررہی ہیں تاہم بریک تھرو انفیکشن اور دوبارہ انفیکشن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیارخطے میں جمعہ کے روز ایک نئے سطح مر تفع ہوائی اڈے کا افتتاح کردیا جائے گا۔چائنہ سدرن ائیرلائن کمپنی لمیٹڈ کی سنکیانگ شاخ کے مطابق تاشکورغان تاجک خوداختیار کانٹی میں واقع یہ نیا ہوائی اڈا چین کا انتہائی مغربی اور خطے میں پہلا سطح مرتفع ہوائی اڈا ہوگا۔ہوائی اڈے کے مسافروں کی آمدو رفت اور کارگو کا حجم با لتر تیب 1 لاکھ 60 ہزار مسافروں اور 400 ٹن سا لا نہ تک پہنچ جا ئے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے شمالی اندرون منگولیا خوداختیارخطے کی گان چھ مود بندرگاہ کے ذریعے 18.5 ٹن تازہ پیداوار منتقل کی گئی جس کے ساتھ ہی چین کا منگولیا کے ساتھ سبزیوں اور پھلوں کی برآمد کا نیا راستہ کھل گیا۔سیب، ناشپاتی، ٹماٹر اور کھیرے سمیت 18 اقسام کی سبزیوں اور پھلوں سے لدے ٹرک بایان نور شہر کی زمینی بندرگاہ سے منگولیا کے صوبہ جنوبی گوبی گئے جہاں کان کنی کے علاقے میں آبادی بڑھنے کی وجہ سے زرعی مصنوعات کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے۔بایان نور پورٹ مینجمنٹ آفس کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیو شیاجن نے بتایا کہ ماضی میں پھل، سبزیاں اور دیگر روزمرہ کی ضروریات کی اشیا چین ۔منگولیا سرحد پر واقع سب سے بڑی زمینی بندرگاہ ایرن ہاٹ کے راستے منگولیا کے دارالحکومت اولان باتورجاتی تھیں، جہاں سے انہیں جنوبی گوبی لے جایا جاتا تھا۔لیو نے کہا کہ نقل و حمل کے نئے راستے سے فاصلہ 1 ہزار 500 کلومیٹر کم ہوگیا ہے، جس سے اس کے اخراجات میں کمی ہوگی اور مصنوعات کی تازگی بھی برقرار رہے گی۔لیو نے کہا کہ اس نئے راستے سے ہمارے کاروباری ادارے اعلی معیار کے پھل اور سبزیوں کی مصنوعات برآمد کرنے کے قابل ہوں گے اور منگولیا کے ساتھ تبادلے اور تعاون کو وسیع کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ہانگ کانگ (شِنہوا)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت نے نوجوانوں کی ترقی کا خاکہ جاری کردیا ہے جس میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کے مستقبل میں نوجوانوں کی ترقی بارے طویل المدت کاموں کا مجموعی وژن اور رہنما اصول پیش کئے گئے ہیں۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کے ایک اخباری اعلامیہ کے مطابق ابتدائی مرحلے میں نوجوانوں کی ترقی میں معاون 160 سے زیادہ ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔خاکہ 4 ابواب پر مشتمل ہے جو اس مخصوص موضوع پر ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کی سمت کی نشاندہی کرتے ہیں یہ کھوج ، امید، بااختیار اور شراکت ہیں۔ اس میں اقدامات اور افعال تجویز کئے گئے ہیں۔
خاکے کا اجرا کرتے ہوئے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کے داخلہ اور امور نوجوانان کی سیکرٹری ایلس میک نے کہا کہ ہانگ کانگ حکومت رابطوں میں اضافہ کرے گی اور ہانگ کانگ کے نوجوانوں کے کام کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کے لئے ایک منظم اور مستقل سوچ اپنائے گی۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کا وژن نوجوانوں کی ایک نئی نسل کی پرورش کرنا ہے جو ملک اور ہانگ کانگ سے محبت اور عالمی سوچ، کھلی ذہنیت اور مثبت سوچ رکھتے ہوں۔میک نے کہا کہ اس ضمن میں ہم نوجوانوں میں مستقبل کی امید کے فروغ اور مسلسل ترقی کے لئے ایک سازگار ماحول کی فراہم کے عزم پر قائم ہیں تاکہ وہ معاشرے میں اپنی پوری صلاحیتوں کا استعمال کریں اور ہانگ کانگ، ملک اور دنیا میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔
ین چھوان (شِنہوا)چین کے ننگ شیا ہوئی خوداختیار خطے کی مشرق وسطی کے ساتھ تجارت میں 2022 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران اضافہ ہوا ہے۔دارالحکومت ین چھوان کے کسٹمز نے بتایا کہ جنوری سے نومبر کے دوران ننگ شیا کا مشرق وسطی کے ساتھ تجارتی حجم 97 کروڑ یوآن (تقریبا 13 کروڑ 88 لاکھ امریکی ڈالرز)تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 72 فیصد زیادہ ہے۔ اسی عرصے میں برآمدات 70.3 فیصد اضافے کے ساتھ 92 کروڑ یوآن رہی۔ ترکی ، اسرائیل اور مصر مشرق وسطی میں ننگ شیا کے 3 بڑے تجارتی شراکت دار تھے جن کے ساتھ تجارت بڑھ کر بالترتیب 52 کروڑ، 14 کروڑ اور 11 کروڑ یوآن ہوگئی۔کسٹم حکام کے مطابق فروخت شدہ سامان کا بڑا حصہ کیمیائی مصنوعات پر مشتمل تھا جبکہ فوٹو وولٹک پینل اور کیمیائی فائبر کی فروخت بھی اچھی رہی۔
بیجنگ (شِنہوا)چین نے نوول کرونا وائرس کے طبی سامان کی پیداوار میں اضافہ کیا ہے جس کے سبب ملک میں اینٹی جن ٹیسٹ کٹس کی یومیہ پیداوار تقریبا 6 کروڑیونٹس تک پہنچ چکی ہے۔یہ اعداد و شمار نیشنل میڈیکل پروڈکٹس ایڈمنسٹریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہوانگ گو نے پریس کانفرنس میں پیش کئے۔دریں اثنا، ہوانگ نے کہا کہ آئی بوپروفین اور پیراسٹامول کی پیداواری صلاحیت بھی بڑھ رہی ہے۔ دوا سازی میں استعمال ہونے والے اجزا مناسب مقدار میں موجود ہیں جو مقامی طلب کو پورا کرسکتے ہیں۔چین نے نوول کرونا وائرس سے متعلق ادویات اور دیگر سامان کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کارروائیاں بھی تیز کردی ہیں۔ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ نظم ونسق کے مطابق گزشتہ 2 ہفتے کے دوران غیرقانونی سرگرمیوں کے 307 مقدمات میں مجموعی طور 25 لاکھ 80 ہزار یوآن (تقریبا 3 لاکھ 69 ہزار 300 امریکی ڈالرز) جرمانہ کیا گیا۔
لاس اینجلس (شِنہوا)امریکی مراکز برائے بیماریوں کی روک تھام و تدارک (سی ڈی سی) کے تازہ ترین تخمینے کے مطابق تازہ ترین ہفتے کے دوران امریکہ میں تشخیص شدہ نوول کرونا وائرس کے نئے کیسز میں نئے اومی کرون کی ذیلی اقسام بی کیو 1 اور بی کیو 1.1 کا تناسب 70 فیصد رہا۔سی ڈی سی کے اعدادوشمار کے مطابق 17 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں گردش کرنے والی اقسام میں بی کیو1.1 کا تناسب تقریبا 38.4 فیصد اور بی کیو.1 کی شرح 30.7 فیصد تھی۔
یہ دونوں ذیلی اقسام اومی کرون کے بی اے 5 سب ویر یئنٹ سے تعلق رکھتی ہیں اور اکتوبر کے بعد سے ان میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔امریکہ میں اکتوبر کے آغاز میں انفیکشن میں دونوں نئی ذیلی اقسام کا تناسب 1 فیصد تھا تاہم انہوں نے نومبر کے وسط تک بی اے 5 کی جگہ لے لی تھی۔تازہ ترین ہفتے میں بی اے 5 صرف 10 فیصد نئے انفیکشنز کا سبب بنا تھا۔ایک اور اومی کرون سب ویر یئنٹ بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اس کے سبب نئے انفیکشن کی شرح 7.2 فیصد ہے۔ جرنل سیل میں شائع ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ویکسین اور نئے اومی کرون بوسٹر کے ذریعے بی کیو اور ایکس بی بی سب ویر یئنٹ کو بمشکل ختم کیا جاسکتا ہے۔مطالعے کے مطابق اگرچہ ویکسینز شدید بیماری کے خلاف مزاحمت کررہی ہیں تاہم بریک تھرو انفیکشن اور دوبارہ انفیکشن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔