• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

سفارتی تعلقات کے 50 سالوں میں آسٹریلیا اور چ...

کینبرا(شِنہوا) آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ آسٹریلیا اور چین کے تعلقات سے دونوں ممالک کو اہم فوائد حاصل ہوئے ہیں۔بدھ کو دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کو50 سال مکمل ہو گئے،21 دسمبر 1972 کو اس وقت کے وزیراعظم گف وائٹلم کے دور میں  آسٹریلوی حکومت نے،عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔البانیز نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ میرے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ آپ کو اپنی نیک تمنائیں بھیجوں کیونکہ ہم آسٹریلیا اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ کے قریب پہنچ رہے ہیں۔  

انہوں نے کہا کہ  آسٹریلیا اور چین کے درمیان مستحکم تعلقات دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں ہیں کیونکہ یہ ہماری معیشتوں، ہماری ثقافت اور ہمارے لوگوں کے لیے فائدہ مند رہے ہیں۔ دو طرفہ تعلقات کے آغاز کے بعد 50 سالوں میں، چین آسٹریلیا کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا ہے۔

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سفارتی تعلقات کے 50 سالوں میں آسٹریلیا اور چ...

کینبرا(شِنہوا) آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ آسٹریلیا اور چین کے تعلقات سے دونوں ممالک کو اہم فوائد حاصل ہوئے ہیں۔بدھ کو دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کو50 سال مکمل ہو گئے،21 دسمبر 1972 کو اس وقت کے وزیراعظم گف وائٹلم کے دور میں  آسٹریلوی حکومت نے،عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔البانیز نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ میرے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ آپ کو اپنی نیک تمنائیں بھیجوں کیونکہ ہم آسٹریلیا اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ کے قریب پہنچ رہے ہیں۔  

انہوں نے کہا کہ  آسٹریلیا اور چین کے درمیان مستحکم تعلقات دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں ہیں کیونکہ یہ ہماری معیشتوں، ہماری ثقافت اور ہمارے لوگوں کے لیے فائدہ مند رہے ہیں۔ دو طرفہ تعلقات کے آغاز کے بعد 50 سالوں میں، چین آسٹریلیا کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا ہے۔

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں 6ہزارسال سے زیادہ قدیم پتھروں سے تر...

چھانگ چھون(شِنہوا) چین کے شمالی صوبے شنشی کے شہر یون چھینگ میں 6ہزار سال سے زیادہ پہلے کے پتھروں سے تراشے گئے ریشم کے دوکیڑوں کے خول دریافت ہوئے ہیں۔جیلن یونیورسٹی کے اسکول آف آرکیالوجی کے مطابق  کھدائی کرنے والی ٹیم کے سربراہ اور جیلن یونیورسٹی کے پروفیسر فانگ چھی نے کہا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ چار نمونے یانگ شاؤ عہدکے ابتدائی دور کے ہیں، جنہیں چینی تہذیب کا لازمی دھارا سمجھا جاتا ہے۔ 

فینگ نے کہا کہ یہ دریافت ریشم کے کیڑوں کی افزائش اور روزانہ کی پیداوارسے ریشم کا دھاگہ بنانے اور یون چھینگ بیسن میں یانگ شاؤ دور کے اوائل کی طرز زندگی کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرتے ہیں، جسے چینی تہذیب کی ابتدا کا ایک بنیادی علاقہ سمجھا جاتا ہے۔

کھدائی کرنے والی ٹیم نے شیاشیان کاونٹی کے شی چھون گاوں کے ان قدیم آثارسے گھروں کے مقام ، راکھ کے گڑھے اور خندقیں، مقبرے،تابوت اور اینٹیں پکانے کی جگہوں کے علاوہ سیرامک اور پتھر سے بنے آلات، جیڈ اور دھات سے بنی چیزیں ،ہڈیاں اورشیل سے بنے نمونے بھی ملے ہیں۔

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جنوری تا نومبر چین کی پوسٹل انڈسٹری میں مستح...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں رواں سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران پوسٹل انڈسٹری کی کاروباری آمدن میں مستحکم نشوونما دیکھی گئی ہے۔

ریاستی پوسٹ بیورو کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے نومبر کے دوران چین کے پوسٹل سیکٹر کی آمدن گزشتہ سال کی نسبت 5.6 فیصد اضافہ کے ساتھ 12 کھرب 30 ارب یوآن (تقریباً 1 کھرب 76 ارب 60 کروڑ امریکی ڈالر) ہو گئی ہے۔

چین کی ایکسپریس ڈیلیوری سروس کمپنیوں نے ابتدائی 11 ماہ کے دوران 1 کھرب 21 کروڑ پارسل ہینڈل کیے جو ایک سال قبل کے مقابلے 2.2 فیصد زیادہ ہیں۔ اس مدت کے دوران ان کی کاروباری آمدن 9 کھرب 56 ارب 98 کروڑ یوآن رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 1.6 فیصد زیادہ ہے۔

صرف نومبر کے مہینے میں چین کے پوسٹل سیکٹر کی کاروباری آمدن میں 1 کھرب 19 ارب 98 کروڑ یوآن کا اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کی نسبت 5 فیصد کم ہے۔

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ سان جوز ۔ کرسمس ۔ سجاوٹ

امریکہ ، کیلیفورنیا میں سان جوز کے ایک پارک میں لوگ کرسمس کے حوالے سے منعقدہ جشن کی تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ سان جوز ۔ کرسمس ۔ سجاوٹ

امریکہ ، کیلیفورنیا میں سان جوز کے ایک پارک میں لوگ کرسمس کے حوالے سے منعقدہ جشن کی تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ سان جوز ۔ کرسمس ۔ سجاوٹ

امریکہ ، کیلیفورنیا میں سان جوز کے ایک پارک میں لوگ کرسمس کے حوالے سے منعقدہ جشن کی تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا انسانی وسائل کی خدمات فراہم کرنے والو...

بیجنگ (شِنہوا) چین سال2023 سے 2025 تک کی مدت کے دوران انسانی وسائل کی خدمات کے شعبے میں مارکیٹ اداروں کی ترقی میں معاونت فراہم کرے گا۔

وزارت انسانی وسائل اور سماجی تحفظ  کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکلر کے مطابق ملک کا مقصد 2025 تک تقریباً 50 سرکردہ کاروباری اداروں اور تقریباً 100 چھوٹی کمپنیوں  کو فروغ دینا ہے جو انسانی وسائل کی جدید اور مخصوص خدمات فراہم کرنے میں نمایاں کردار اد اکررہی  ہیں۔

روزگار کو بڑھانے کے لیے مارکیٹ قوتوں  کے ذریعے اقدامات کیے جائیں گے اور مینوفیکچرنگ جیسے کلیدی شعبوں میں رسد کا طلب کے ساتھ مقابلہ کرنے بارے پلیٹ فارمز قائم کیے جائیں گے۔

چین کے مغربی اور شمال مشرقی علاقوں کو مدد فراہم کی جائے گی تا کہ انسانی وسائل کی مقامی منڈیوں  میں بہتری لائی جائے۔

سرکلر میں کہا گیا  ہے کہ چین انسانی وسائل کی خدمات کے لیے تقریباً 30 قومی صنعتی پارکس اور 2025 تک مقامی صنعتی پارکس کی ایک کھیپ قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جس میں اہم شعبوں میں اعلیٰ سطح کی قومی صلاحیتوں  کی مارکیٹس  تعمیر  کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

اس شعبے میں کھلے پن کو فروغ دینے ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹِو  کے تحت متعلقہ تعاون کو آسان بنانے اور انسانی وسائل کی خدمات کے لیے اعلیٰ معیار کے برآمدی مراکز قائم کرنے کی بھی کوششیں کی جائیں گی۔

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

25 واں شنگھائی بین الاقوامی فلم فیسٹیول دنیا...

شنگھائی (شِنہوا )جون 2023 میں منعقد ہونے والا  25 واں شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ایس آئی ایف ایف) تاحال  دنیا بھر سے نئے اندراج قبول کر رہا ہے۔

منتظمین نے  کہا ہے کہ آن لائن اندراج www.siff.com پر گولڈن گوبلٹ ایوارڈ اور انٹرنیشنل پینوراما کے لیے 31 مارچ 2023 تک قبول کیا جا ئے گا۔

یہ25 واں شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول در حقیقت جون 2022 میں  منعقد ہونا تھا لیکن اسے 2023 تک ملتوی کر دیا گیا ہے، تاہم منتظمین کے مطابق پہلے ہی جمع کرائی گئی فلمیں اب بھی درست تصور کی جاتی ہیں۔

گولڈن گوبلٹ ایوارڈ کے لیے نئے اندراجات  یکم جون 2022 کے بعد مکمل ہونے والی فلموں تک محدود ہوں گے، جبکہ بین الاقوامی پینوراما کے لیے جمع کرائی گئی فلموں میں یکم جنوری 2022 کے بعد مکمل ہونے والی فلمیں شامل ہو سکتی ہیں۔

شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول1993 میں قائم کیا گیا تھا جو کہ ایک مسابقتی عالمی ایونٹ ہے جو شنگھائی کی بین الاقوامی ثقافتی مرکز بننے کی کوششوں  کا حصہ  ہے۔

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بیجنگ کی آلودگی کے اہم اشاریے سب سے کم سطح پ...

بیجنگ (شِنہوا)بیجنگ میں فضائی آلودگی کا بنیادی اشاریہ جنوری سے نومبر  تک کے عرصہ کے دوران  2013 کے آغاز  کے بعد سے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق  سب سے کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

بیجنگ میونسپل ایکا لوجی اینڈ انوائرنمنٹ بیورو کی جانب سے  بتایا گیا ہے کہ سال  2022 کے پہلے 11 ماہ کے دوران  شہر کے  ایم پی  2.5 کا اوسط ارتکاز  31 مائیکرو گرام فی مکعب میٹرز تھا۔

ایم پی  2.5 پیمائش ہوا میں اڑنے والے  2.5 مائیکرونز یا اس سے کم قطر کے ذرات پر نظر رکھنے  والا پیمانہ ہے۔

شہر کے مقامی حکام نے نائٹروجن آکسائیڈز اور غیر مستحکم نامیاتی مرکبات سمیت ایم پی  2.5  گیسوں  کے اخراج کو کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

ان اقدامات میں نئی توانائی  سے  چلنے والی ٹیکسیز، بسوں اور صفائی والے  ٹرکوں کی تعداد میں اضافہ، شہر کے مرکزی علاقوں میں تیل سے چلنے والے بوائلرز اور مضافاتی علاقوں میں کوئلے کے گھریلو استعمال کو ختم کرنا شامل ہے۔

حکام نے صوبائی سطح کے ہمسایہ علاقوں کے ساتھ آلودگی پر قابو پانے کے لیے رابطہ سازی  کو بھی مستحکم  کیا ہے اور آلودگی کے اہم ذرائع کی نگرانی کو بڑھا دیا ہے۔ 

بیجنگ نے گزشتہ سال فضائی آلودگی پر قابو پانے کے سلسلے میں  ایک پیش رفت کی تھی۔ سال 2021  کے دوران  شہر میں ایم پی  2.5 کا اوسط ارتکاز 33 مائیکرو گرام فی مکعب میٹر تھا جو کہ  2013 میں ریکارڈ شروع ہونے کے بعد سے سب سے کم  ترین سطح ہے۔

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران میں ایزہ دہشت گردحملے میں ملوث 2 افراد...

تہران (شِنہوا) ایران کی سکیورٹی اور انٹیلی جنس فورسز نے صوبہ خوزستان کے جنوب مغربی شہر ایزہ میں ہلاکت خیز دہشت گرد حملے کے سلسلے میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایک نیم سرکاری خبر رساں ا دارے مہر نے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے پراسیکیوٹر جنرل عباس حسینی پویا کے حوالے سے بتایا کہ یہ کارروائی  ایران کی انٹیلی جنس وزارت، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور پولیس نے مشترکہ طور پر کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اس کارروائی  کے دوران  سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ دو دیگر افراد مارے گئے ہیں۔

ایزہ کے ایک بازار میں 16 نومبر کو چلتی ہوئی گاڑی کے ذریعے کیے گئےحملے میں ایک 10 سالہ لڑکے اور ایک خاتون سمیت 7افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوئے تھے۔

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آرمینیا، آذربائیجان لاچھن سڑک کے معاملے کو م...

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ میں چین کے ایک مندوب  نے آرمینیا اور آذربائیجان پر زور دیا ہے  کہ وہ آرمینیا کو نگورنو کاراباخ کے متنازعہ علاقے سے ملانے والی لاچھن سڑک پرتازہ ترین پیش رفت بارے اپنے تنازعات کو مناسب طریقے سے حل کریں۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے کہا کہ چین نے  آرمینیا اور آذربائیجان کی جانب  سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو لاچھن راہداری کی صورت حال بارے  لکھے گئے حالیہ خطوط کا نوٹس لیا ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ چین موجودہ صورتحال اور انسانی بنیادوں پر اس کے اثرات بارے تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ لاچھن راہداری کے حوالے سے  متعلقہ تنازعات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

روس نے اس مقصد کے لیے کافی مثبت پیش رفت کے ساتھ کام کیا ہے جس کا چین خیر مقدم کرتا ہے۔ چین کو امید ہے کہ روس اور دیگر متعلقہ فریقوں کے حکام   کی مدد سے لا چھن راہداری پر آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان تنازعات جلد از جلد حل ہو جائیں گے۔

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آرمینیا، آذربائیجان لاچھن سڑک کے معاملے کو م...

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ میں چین کے ایک مندوب  نے آرمینیا اور آذربائیجان پر زور دیا ہے  کہ وہ آرمینیا کو نگورنو کاراباخ کے متنازعہ علاقے سے ملانے والی لاچھن سڑک پرتازہ ترین پیش رفت بارے اپنے تنازعات کو مناسب طریقے سے حل کریں۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے کہا کہ چین نے  آرمینیا اور آذربائیجان کی جانب  سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو لاچھن راہداری کی صورت حال بارے  لکھے گئے حالیہ خطوط کا نوٹس لیا ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ چین موجودہ صورتحال اور انسانی بنیادوں پر اس کے اثرات بارے تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ لاچھن راہداری کے حوالے سے  متعلقہ تنازعات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

روس نے اس مقصد کے لیے کافی مثبت پیش رفت کے ساتھ کام کیا ہے جس کا چین خیر مقدم کرتا ہے۔ چین کو امید ہے کہ روس اور دیگر متعلقہ فریقوں کے حکام   کی مدد سے لا چھن راہداری پر آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان تنازعات جلد از جلد حل ہو جائیں گے۔

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا گاؤں سال 2022 کے بہترین سیاحتی دیہات...

بیجنگ (شِنہوا) عالمی سیاحتی تنظیم (یو این ڈبلیو ٹی او) نے چین کے جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے اور جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ کے گاؤں جنگ ژو کو سال 2022 کے بہترین سیاحتی دیہات میں شامل کرلیا ہے۔

چین کی وزارت ثقافت اور سیاحت نے یہ خبر جاری کرتے ہوئے عالمی سیاحتی تنظیم کی 2022 کی 32 سیاحتی دیہات پر مشتمل نئی فہرست کا حوالہ دیا ہے۔

اس سے قبل عالمی سیاحتی تنطیم نے چین کے مشرقی صوبوں ژے جیانگ اور انہوئی کے یوچھن اور شی دی دیہات کو دنیا کے بہترین سیاحتی دیہات کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

عالمی سیاحتی تنظیم نے بہترین سیا حتی دیہات کا یہ سلسلہ 2021 میں شروع کیا تھا۔

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں پیشہ ورانہ تعلیم میں اصلاحات آگے بڑھ...

 چینی حکام نے پیشہ ورانہ تعلیم میں اصلاحات اور اعلی معیار کی ترقی کو مزید وسعت دینے کے لئے رہنما اصول جاری کردیئے ہیں۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کے جنرل دفاتر سے جاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اس کا مقصد پیشہ ورانہ اسکولوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور پیشہ ورانہ تعلیم کے معیار، اس کی قبولیت اور ترغیب میں اضافہ کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ اعلی صلاحیت کے تکنیکی ماہرین اور ہنر مند کارکنوں کو تربیت فراہم کی جاسکے۔ملک کی پیشہ ورانہ تعلیم میں اصلاحات کے تحت ایک کثیر اشکال ، کثیر چینل، اور پائیدار تعلیم و تربیت کے نظام ، حکومتوں، صنعتوں، کاروباری اداروں اور اسکولوں میں تعاون کے طریقہ کار کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جا ئے گی۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی، نومیریکلی کنٹرولڈ مشینی آلات ،روبوٹس، ہوابازی اور خلائی سازوسامان کی تیاری اور بائیو میڈیسن جیسی صنعتوں کے لیے پیشہ ورانہ تعلیم کو ترجیح دی جائے گی۔ان صنعتوں میں معروف کاروباری اداروں اور پیشہ ورانہ اسکولوں کو تعاون بڑھانے میں حوصلہ افزائی ہوگی۔جدید مینوفیکچرنگ، جدید زراعت اور جدید خدمات کے شعبوں کے لئے پیشہ ورانہ اسکولوں میں فیکلٹی کی صلاحیت بڑھانے کے لئے مزید کوششیں کی جائیں گی۔رہنما اصول میں پیشہ ورانہ تعلیم کے لئے مزید پالیسی کے تعاون کا وعدہ کیا گیا ہے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ مقامی حکومتوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے تاکہ وہ نجی شعبے کے ساتھ تعاون کا نیا طریقہ کار تلاش کریں اور پیشہ ورانہ تعلیم میں زیادہ سے زیادہ نجی اور صنعتی سرمایہ کاری کی ترغیب دیں اور مالیاتی اداروں کو خدمات اور مدد فراہم کرنے کے لئے خوش آمدید کہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امر یکہ، کیپیٹل فسادات کی تحقیقاتی رپورٹ کے...

 6جنوری 2021 کے کیپیٹل فسادات کی تحقیقات کرنے والی یو ایس ہا س سیلیکٹ کمیٹی نے کہا ہے کہ حتمی رپورٹ کے اجرا میں تاخیر ہوجائے گی۔ہائوس پینل نے ایک بیان میں کہا توقع ہے کہ اب حتمی رپورٹ کل جمع اور جاری کی جائے گی۔دیگر ریکارڈ بارے بتا یا گیا تھا کہ اسے بدھ کو جاری کیا جانا تھا۔یہ اعلان کمیٹی کی جانب سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بغاوت پر اکسانے سمیت 4 مجرمانہ الزامات کے لئے محکمہ انصاف کے حوالے کرنے کے 2 روز بعد سامنے آیا ہے۔امریکی قانونی امور کے ماہرین کے مطابق محکمہ انصاف ان سفارشات پر عملدرآمد کا پابند نہیں ہے ۔ الزامات کی پیروی کرنا یا نہ کرنا محکمہ انصاف کی صوابدید ہے۔محکمہ انصاف کیپیٹل فسادات پر خود بھی تفتیش کررہا ہے۔ ٹرمپ کے حامیوں نے 6 جنوری 2021 کو 2020 کے صدارتی انتخابی نتائج کی تصدیق کیلئے ہونے والے کانگریس کے مشترکہ اجلاس میں خلل ڈالا تھا۔ری پبلیکن پارٹی کے امیدوار ٹرمپ 2020 کے وائٹ ہاس کی صدارتی دوڑ میں ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن سے شکست کھاگئے تھے لیکن انہوں نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے دھاندلی کے دعوے کو فروغ دینا جاری رکھا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ آسٹریلیا کے وزرائے خارجہ کے درمیان اسٹ...

 چین کے وزیر خارجہ وانگ ای اور آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے بیجنگ میں چھٹے چین-آسٹریلیا خارجہ اور اسٹریٹجک مذاکرات میں شر کت کی ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے نشاندہی کی کہ وونگ کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ہورہا ہے جو بڑی اہمیت کا حا مل ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اور آسٹریلیا کو نہ تو دیرینہ تحفظات ہیں اور نہ ہی بنیادی مفادات کا ٹکرا ہے۔ دونوں فریقوں کو باہمی طور پر ضروری شراکت داری میں باہمی تعاون کرنا چاہئے۔وانگ نے کہا کہ چین۔ آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں صحت مند اور مستحکم ترقی برقرار رکھنا دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات کو پورا کرتا ہے اور ایشیا بحر الکاہل خطے اور دنیا میں امن و ترقی کے کو فروغ میں بھی سازگار ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے اور اس کے فروغ میں نئی آسٹریلوی حکومت کی آمادگی کو سراہتا ہے ۔دونوں فریقین کو یہ مقصد حاصل کرنے کے لئے دونوں ممالک کے رہنماں کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر مشترکہ طور پر عمل درآمد کرنا چاہئے۔وانگ نے کہا کہ دونوں فریقین کو سفارتی تعلقات کے قیام کے وقت کئے گئے وعدوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔ ایک درست باہمی افہام و تفہیم اور ایک دوسرے سے مل کر چلنے کے پختہ طریقے پر عمل کرنا اور پالیسیوں میں استحکام برقرار رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چین اور آسٹریلیا کو ایک دوسرے کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سیاسی نظام اور ترقیاتی طرز کا احترام کرنا، ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کرنا اور ایک دوسرے سے برابری کا سلوک کرنا چاہیے۔اس مو قع پر وونگ نے کہا آسٹر یلیا اور چین کی جا نب سے سفا رتی تعلقات کے قیام کے وقت طے کر دہ با ہمی احترام، برابری، با ہمی فا ئدے اور پر امن بقا ئے با ہمی جیسے اصولوں نے با ہمی تعلقات کی ترقی کے فرو غ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا ایران میں پہلا قونصل خانہ قائم

 ایران کے جنوبی ساحل پر واقع صوبہ ہرموز گان کے دارالحکومت بندرعباس میں چین کے قونصل خانے کا باضابطہ افتتاح ہوگیا ۔ یہ ایران میں قائم ہونے والا پہلا چینی قونصل خانہ ہے۔ایران میں چین کے سفیر چھانگ ہوا نے افتتاح کے موقع اپنے خطاب میں بندر عباس میں قونصل خانے کے قیام کو چین۔ ایران تعلقات میں ایک تاریخی لمحہ قراردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے ایران کے جنوبی علاقوں کے ساتھ چین کے باہمی فائدہ مند تعاون میں اضافہ ہوگا اور چین۔ ایران دوستی کے مزید ثمرات ملیں گے۔چھانگ نے کہا کہ ایران میں چینی سفارتی مشن ایرانی فریق کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ قونصل خانے کے افتتاح کو دونوں ممالک کے درمیان جامع تعاون کے منصوبوں پر فعال طریقے سے عملدرآمد کرنے ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے اور تعاون کے مزید نتائج کے حصول کے موقع کے طورپر لیا جائے ۔دریں اثنا صوبہ ہرموز گان کے ڈپٹی گورنرعادل شہرزاد نے اپنی تقریرمیں کہا کہ ایران کے جنوبی صوبے چین کے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں۔ چینی قونصل خانے کا افتتاح دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تبادلوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔بندرعباس میں چین کا قونصل خانہ 8 جنوبی صوبوں کو سہولیات فراہم کرے گا جسں میں خوزستان، چہار محل و بختیاری، کوہ غیلویاہ  و بو ئر احمد،  فارس، بوشہر، کرمان، ہرموز گان، سیستان اور بلوچستان شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس مسلح افواج کی طاقت میں اضافہ کرتا رہے گا...

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روسی مسلح افواج کی جنگی صلاحیت " روزبروز بڑھ رہی ہے" اور روس یقینی طور پر اس عمل کو تیز کرے گا۔روسی وزارت دفاع کے بورڈ کے توسیعی اجلاس سے خطاب میں پوتن نے کہا کہ آج ہمارا مقصد مسلح افواج کی معیاری تجدید اور بہتری کے حصول میں ضروری اقدامات کا نفاذ ہے۔انہوں نے فوج کو حکم دیا کہ وہ سہ رخی جوہری جنگی تیاریاں برقراررکھے اور اسے بہتر بنائے جو "اس بات کی بنیادی ضمانت ہے کہ ہماری خودمختاری ،علاقائی سالمیت ، اسٹریٹجک مساوات اور دنیا میں افواج کا عمومی توازن برقرار ہے۔انہوں نے کہا کہ روس کی اسٹریٹجک جوہری افواج میں جدید اسلحے کا تناسب 91 فیصد سے زائد ہوچکا ہے اور ہم اسٹریٹجک فورسز کو جدید ترین ہتھیاروں کے نظام سے لیس کرنے کے لئے "اپنے تمام منصوبوں پر عملدرآمد کریں گے۔"پوتن نے جدید فضائی دفاعی نظام کے زیر انتظام علاقے میں کام کرنے والے جنگجوں اور بمباروں کی تعداد میں اضافے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور ڈرونز کو اپ گریڈ کرنے کو "ایک اہم کام" قرار دیا۔وزیر دفاع سرگئی شوئے گو نے اجلاس میں ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے روسی مسلح افواج کی تعداد کو 15 لاکھ تک بڑھانے کی تجویز دی جس میں 6 لاکھ 95 ہزار کنٹریکٹ فوجی بھی شامل ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، ژو ہائی کا پہلا ایر و ایشیا شو منعقد کر...

چین کے جنو بی صوبہ گوا نگ ڈو نگ کے ژو ہائی میں آ ئندہ سال 23 سے 26 نو مبر کے دوران پہلا ایرو ایشیا شو منعقد ہو گا ۔یہ نما ئش 2023 سے ہر طاق سال میں منعقد کی جا ئے گی، جبکہ چا ئنہ انٹر نیشنل ایو ی ایشن اینڈ ایرو اسپیس ایگز یبیشن اور جر من ایرو فرائیڈرچشافن کے منتظم ژوہائی ایئر شو کمپنی لمیٹڈ کے تعاون سے اس کا انعقاد ہو گا۔ژوہائی ایئر شو کمپنی لمیٹڈ کے چئیر مین اینڈ جنرل منیجر سن جے فنگ نے کہا تو قع ہے کہ نما ئش دنیا کی سرکردہ جنرل ایوی ایشن انٹرپرائزز کو راغب کر ے گی جس میں جنرل ایوی ایشن شعبے کی کا میابیوں اور مصنوعات اور جدید ترین ٹیکنا لو جیز کو پیش کیا جا ئے گا ۔منتظم کے مطا بق ایوی ایشن ایمر جنسی ریسکیو ، ابھرتی ہوئی ایوی ایشن کی کھپت، ایوی ایشن نقل وحمل اور نیوی گیشن آپریشنز کے شعبوں میں مصنو عات اور خد مات کی وسیع اقسام کو تقریب میں پیش کیا جا ئے گا ۔ایرو فرا ئیڈ رچ شا فن کے شو ڈائریکٹر ٹو بیاز بر یٹزل نے کہا کہ ژوہائی میں اعلی در جے کے وینیوز اور نما ئشی سہو لت مراکز ہیں جو کہ بہترین ٹیم کے حا مل ہیں ، یہی ایک اہم وجہ ہے کہ جرمن فریق نے اس شہر میں مشترکہ طو ر پر نمائش منعقد کر نے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ دو نوں اطراف کی مشترکہ کو ششوں کے ساتھ تو قع ہے کہ نما ئش عالمی جنر ل ایوی ایشن انٹر پرائزز کے لئے فرو غ کے نئے مواقع فرا ہم کر ے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، جیوسان سوسائٹی کی نئی مرکزی کمیٹی کا ان...

بیجنگ میں چین کی جیوسان سوسائٹی کی 12 قومی کانگریس اختتام پذیر ہوگئی جس میں 237 ارکان پر مشتمل نئی مرکزی کمیٹی کا انتخاب کیا گیا ہے۔کانگریس نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کا مطالعہ کیا۔ اس نے جیوسان سوسائٹی کی 14 ویں مرکزی کمیٹی کی رپورٹ اور جیوسان سوسائٹی کے آئین میں ایک ترمیم پر قرارداد کی منظوری دی ۔جیوسان سوسائٹی کی 15 ویں مرکزی کمیٹی نے کانگریس کے دوران اپنا پہلا مکمل اجلاس طلب کیا جس میں وو وے ہوا کو مرکزی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا معاون پا لیسیوں کے نفاذ کو یقینی بنا...

چینی وزیر اعظم لی کھ چھیا نگ کی زیر صدارت ر یاستی کو نسل کے ایگز یکٹو اجلاس میں معاون پا لیسیوں کے نفاذ کو یقینی بنا نے ،بحا لی کی بنیاد کو مستحکم کر نے اور معیشت کو معقول حد کے اندر کارکردگی د کھانے کی کو ششو ں کا اہتمام کیا گیا ہے۔اجلاس میں لو گوں کی بنیا دی ضرور یات کو پورا کر نے ، روز گار کے استحکام اور لو گوں کی فلا ح وبہبود کے تحفظ کے لئے اہم اجلاس کی سپلائی کو مضبوط بنا نے اور ان کی قیمتوں کو مستحکم کر نے کے اقدامات کا بھی تعین کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گوانگ ژو نے صنعتی سیلیکون فیوچرز لانچ کردیئے

گوانگ ژو فیوچرز ایکسچینج نے جمعرات کو صنعتی سیلیکون فیوچرز کی تجارت کا آغاز کردیا۔ایکسچینج نے 5 معاہدوں پر مشتمل پہلا گروپ ایس آئی 2308، ایس آئی 2309، ایس آئی 2310، ایس آئی 2311 اور ایس آئی 2312 متعارف کرایا ہے جس میں ہرایک معاہدے کی بینچ ما رک قیمت 18 ہزار 800 یوآن (2651.05 امریکی ڈالرز) فی ٹن ہے۔صنعتی سیلیکون فیوچرز کے تجارتی اوقات قا نونی تعطیلات اور ایکسچینج کے مخصوص دیگر اوقات کار کے علاوہ جمعہ سے پیر تک صبح 9 بجے سے 10 بجکر 15 منٹ ، صبح 10 بجکر 30 منٹ سے 11بجکر 30 منٹ اور دوپہر 1 بجکر 30 منٹ سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے۔گوانگ ژو فیوچرز ایکسچینج چین میں اپنی نوعیت کا 5 واں ایکسچینج ہے جس کا قیام 2021 میں عمل میں آیا تھا۔ اس میں سبز اور پائیدار ترقی بارے مصنوعات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فورم میں بی آر آئی کی تعمیر بارے ہا نگ کا نگ...

ہا نگ کا نگ میں منعقد ہو نے والے ایک فو رم کے مقر رین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی)کی تعمیر میں عالمی ما لیاتی مرکز کے کردار اور مواقعوں پر زور دیا ہے۔ہا نگ کا نگ خصوصی انتظا می خطے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت کے ما لیا تی سیکرٹری پا ل چھن نے کہا کہ بی آر آئی کی تعمیر و ترقی میں ہا نگ کا نگ کی عالمی ما لیا تی مر کز کے طور پر پو زیشن فرو غ پا نے اور مضبوط ہو نے کی پا بند ہے۔چھن نے بی آر آئی ما لیاتی فو رم کے دوران اپنی تقر یر میں کہا کہ مستقبل میں ہا نگ کا نگ ملک کی ضرور یات کو پورا کر نے اور ملک کی مجمو عی تر قی میں فعال طو ر پر ضم ہو نے کے لئے اپنی بھر پور طا قت استعمال کر ے گا۔یہ یقینی طو ر پر ملک اور خطے کی مسلسل تر قی سے مستفید ہو گا ۔ہا نگ کا نگ خصوصی انتظا می خطے میں چینی وزارت خا رجہ کے ڈپٹی کمشنر پھان یو ن ڈونگ نے کہا کہ 2023 میں بی آرآئی کی 10 ویں سالگر ہ ہو گی۔ملک کی مجمو عی تر قی میں ضم ہو تے ہو ئے بی آر آئی کی تعمیر میں شر کت کر نے والا ہا نگ کا نگ یقینی طو ر پر نئے فوائد پیدا کر ے گا ، نئی تعمیر و ترقی کو حاصل کر ے گا اور نیا کردار ادا کر ے گا۔فورم کی میز بانی بو ہینیا کلچر ہو لڈ نگز لمیٹڈ نے کی جس میں 200 لو گ شر یک ہو ئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغانستان میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

افغانستان کی وزارت صحت عامہ نے ایک مہم شروع کی ہے جس کے دوران 5 برس سے کم عمر 70 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا کی ویکسین دی جائے گی۔تین روزہ مہم کا مقصد ملک کے 34 صوبوں میں سے 26 میں بچوں کو معذور کرنے والی بیماری کا خاتمہ کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لیگی ارکان کا تحریک عدم اعتماد سیشن میں شرکت...

مسلم لیگ ن کے 16 ارکان صوبائی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد سیشن میں شرکت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے سیشن میں شرکت کے لیے 16 لیگی ارکان کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، جس میں عدالت نے لیگی ارکان اسمبلی کو عدم تحریک اعتماد کے سیشن میں شرکت کی اجازت دے دی۔ قبل ازیں مسلم لیگ ن کے ایم پی ایز نے ایڈووکیٹ منصور اعوان کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں استدعا کی گئی تھی کہ لاہور ہائیکورٹ نے 20 دسمبر کو سیشن میں شرکت اور ووٹنگ کی اجازت دی تھی۔عدالت وزیراعلی، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں شرکت کے لیے عبوری ریلیف میں توسیع کرے۔درخواست میں اپیل کی گئی تھی کہ عدالت وزیر اعلی، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے نئے الیکشن میں بھی حصہ لینے کی اجازت دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ادارے عوام مخالف قوتوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوں،...

رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی لیڈر شپ کے چہرے عوام کے دشمن ہیں، ادارے عوام مخالف قوتوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عوام کو حقوق سے محروم رکھنے کیلئے مافیا کا ساتھ دینا ملکی مفاد میں نہیں، قوم ایسے کرداروں اور سہولت کاروں کو معاف نہیں کرے گی۔ رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ آئین کا احترام کریں اور عوام کو حکومت چننے کا حق دیا جائے، عوام کو حقوق سے محروم رکھنے کیلئے مافیا کا ساتھ دینا ملکی مفاد میں نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

خواتین ظلم و ستم پر نکاح تحلیل کرنے کا دعوی...

سپریم کورٹ نے شوہر اور سسرال کے ظلم و ستم اور ناروا سلوک پر نکاح تحلیل کی اجازت کی توثیق کر دی۔ سپریم کورٹ نے ظلم کی وجہ سے نکاح تحلیل کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔عدالت نے شوہر کی جانب سے ظلم کرنے پرتحلیل نکاح کے مقدمے میں فیملی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں اپیلیٹ اور پشاور ہائیکورٹ کا ظلم کی بنیاد پر نکاح تحلیل کا دعوی خلع میں تبدیل کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیوی ذہنی یا جسمانی ظلم کی بنیاد پر شوہر سے نکاح تحلیل کرنے کا دعوی دائر کرنے کی حقدار ہوتی ہے۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ شوہر کا بیوی کے دعوے کے بدلے ازدواجی حقوق پورے نا کرنے کا دعوی مہر کی ادائیگی سے بچنے کا محرک ہو سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فیصل آباد میں آٹے کا بحران جاری، سستا آٹا سی...

فیصل آبادشہراور ضلع بھر میں آٹے کا بحران جاری، سستا آٹا سیل پوائنٹس پر آٹا نہ پہنچ سکا،شہر بھر میںسستے آٹے کیلئے مردوں خواتین، بچوں اور بزرگوں کی لمبی قطاریں،ڈویژنل کمشنر،ڈسٹرکٹ محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے فلورملزمالکان شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے، ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے روزانہ سیل پوئنٹس کی لسٹیں تیاری کی جاتی ہیںفلوروں کی جانب ضلعی انتظامیہ کے مقرر سیل پوائنٹس کو آٹا کا کم فراہم کیا جارہاہے اور فلوروں ملوں نے اپنی ملوں کے باہر سستے آٹے کے سیل پوائنٹس بند کردبند کردئیے ہیں جس کی وجہ سے آٹا بحران پیدا ہوگیا جبکہ ضلعی انتظامیہ منافع خو روں اور ذخیرہ اندزوں کے سامنے بے بس ہے، آٹا میدہ،سوجی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں دوگنا ہ اضافہ،ضلعی انتظامیہ آٹے کابحران کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی،گندم نئی فصل آنے سے پہلے ہی4200روپے فی من ہوگئی شہر بھر میں ڈویژنل کمشنر، محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے فلورملزمالکان شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا، فلور ملز مالکان نے اپنے سستا آٹے کے سیل پوائنٹس بند کردئیے ہیں ساتھ ہی گلی محلوں میں حکومت کے مقررکردہ سیل پوائنٹس کا بھی سرکاری آٹے کاکوٹہ کم کردیا جس کی وجہ سے فیصل آباد میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرچکا ہے اور اس طر ح اوپن مارکیٹ اور بازاروںسرکاری سستاآٹا غائب ہوگیا ہے یہاں بھی سرکاری سستا آٹا فروخت ہورہاہے وہاں پر خواتین، بچوں اور بزرگوں کی لمبی قطاریں دیکھ جارہی ہیں

دوسری جانب فلورملز مالکان نے ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے اس سے اوپن مارکیٹ میں 15کلو والا آٹا کا تھلہ 1920روپے جبکہ فی کلو آٹا 130روپے کا ہوگیا ہے فلور ملز نے پورے سال کی گندم ذخیرہ کرنے ساتھ ساتھ سرکاری گوداموں سے اپنا کوٹہ حاصل کررہے ہیں،عوام دونوں ہاتھوں سے لوٹ جا رہاہی,آٹے ساتھ میدہ, اوردیگر گندم آٹیمز کی قیمتیں دوگناہ کردی گئیں ہیں بتایا گیا ہے کہ گندم کی نئی فصل آنے سے پہلے ہی منافع خوروں اور ذخیراندزوں نے گندم کا ریٹ 4200روپے فی من کردیا،ڈویژنل کمشنر،ڈسٹرکٹ محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ منافع خوروں اور فلور ملز مالکان کے سامنے بے بس ہیں جبکہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں گندم کسانوں سے 1850روپے فی من کے حساب سے خریدی تھی اور فلورملز مالکان نے کسانوں سے اس ریٹ پر گندم خریدی تھی اور اس کے ساتھ ضلعی انتظامیہ انتطامیہ کیا جانب سے فلور ملز کو روزانہ کی بنیاد پر 200بوری گندم سرکاری ریٹ پر دی جارہے جبکہ فیصل آباد سمیت پنجاب بھر آٹا چکیوں کا کوٹہ بند کررکھا ہے جس کی وجہ سے چکی مالکان گندم اوپن مارکیٹ سے خریدنے پر مجبور ہیں چکی مالکان کا الزام ہے ایک سازش تحت فلورملز مالکان کو نواز جارہاہے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے سرکاری گندم اوپن مارکیٹ فروخت ہورہی ہے اور منافع خوروںچکی مالکان اور شہر یوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جس کی وجہ سے چکی مالکان آٹا مہنگا فروخت کرنے پر مجبور ہیں، چکی مالکان گذشتہ کئی روز سے احتجاج کر رہے سیکرٹری خوراک اور پنجاب حکومت انہیں سرکاری ریٹ پر گندم فراہم نہیں کررہی جس کی وجہ سے آٹے کا بحران پید ا ہورہاہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان 141.5 ملین ٹن مرچ پیدا کرتا ہے،میں ز...

پاکستان، سرخ مرچ پیدا کرنے والے بڑے ممالک میں سے ایک ہے اور 141.5 ملین ٹن مرچ پیدا کرتا ہے، پاکستان میں 85 فیصد مرچ صوبہ سندھ میں پیدا ہوتی ہے۔ ملک 90 ارب روپے کی کیڑے مار ادویات درآمد کر رہا ہے جو کہ تشویشناک ہے۔ زراعت میں کیمیکل ادویات کے استعمال سے پیدا ہونے والے اجناس کو کھانے سے انسانوں میں عدم برداشت جیسے منفی رویے پروان چڑھ رہے ہیں تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں زرعی ماہرین نے تربیتی ورکشاپ کے بعنوان ایفلاٹاکسن بائیو کنٹرول ـ اختراعی حکمت عملی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ورکشاپ کا انعقاد شعبہ اینٹومولوجی، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد،CABI، PARC اور NARC کے اشتراک سے کیا گیا۔، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا ہے کہ ملکی سطح پر زراعت کے شعبے میں بائیو پیسٹیسائیڈز کو فروغ دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اجناس کو بیماریوں سے بچانے کیلئے کیمیائی کنٹرول کا استعمال نہ صرف متعدد بیماریوں کا باعث بن رہا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی نظام کو بھی بری طرح متاثر کر رہا ہے۔فصلوں پر کیمیکلز کا زیادہ استعمال صحت اور ماحولیاتی خطرات کو جنم دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غذائی تحفظ اور صحت عامہ کو یقینی بنانے اور زرعی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے زراعت کو جدید سائنسی بنیادوں پر استوار کرتے ہوئے فی ایکٹر پیداوار میں اضافہ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیڑے اور بیماریاں کاشتکاروں کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہے جس کے لیے بائیو کنٹرول کو فروغ دینا ہوگا۔ڈین کلیہ زراعت پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور نے کہا کہ کیمیائی کنٹرول کی وجہ سے انسانی اور جانوروں کی صحت کے لیے نقصان دہ اور کیمیکل کیڑے مار ادویات کا استعمال برآمدات میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو شدید سیلاب کی وجہ سے تباہی کا سامنا کرنا پڑا تاہم زراعت کی بحالی کیلئے زرعی یونیورسٹی تمام اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔چیئرمین انٹومالوجی پروفیسر ڈاکٹر سہیل احمد نے کہا کہ ملک سرخ مرچ پیدا کرنے والے بڑے ممالک میں سے ایک ہے اور 141.5 ملین ٹن مرچ پیدا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2022ـ21 میں سرخ مرچ کی 61کنسائنمنٹس کو ایفلاٹاکسن کی وجہ سے مسترد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تجارتی ممالک کی ایس پی ایس بین الاقوامی معیارات پر پورا اترنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پرنسپل آفیسر شعبہ تعلقات عامہ و مطبوعات پروفیسر ڈاکٹر جلال عارف نے کہا کہ جراثیم کش کیمیکل ادویات کینسر سمیت کئی بیماریوں کو جنم دے رہی ہیں اور اس کے مضر اثرات کی وجہ سے نہ صرف انسانی صحت بلکہ جانوروں اور اس کے ساتھ ساتھ ماحولیات اور ایکو سسٹم کو نقصان پہنچ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ایم آر ایل لیبارٹریاں نہ ہونے کے براربر ہیں جس کیلئے اقدامات عمل میں لانے چاہیئں۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک 90 ارب روپے کی کیڑے مار ادویات درآمد کر رہا ہے جو کہ تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں کی زیر سرپرستی زراعت میں جدید رجحانات کو فروغ دینے کیلئے تمام ممکنہ کاوشیں کر رہی ہے۔ڈاکٹر پرویز احمد نے کہا کہ ایفلاٹاکسن انسانوں اور مویشیوں کے لیے صحت کے سنگین مسائل پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بائیولوجیکل کنٹرول کے بارے عام کاشتکار میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے مشترکہ کاوشیں عمل میں لانی چاہیے۔

ڈاکٹر حامد بشیر نے کہا کہ پاکستان سمیت ایشیا میں ترقی پذیر معیشتوں کو قابل اجازت حد سے زیادہ ایفلاٹاکسن کے پھیلاؤ اور کیڑے مار ادویات کی زیادہ سے زیادہ باقیات کی حد (MRLs) کی بین الاقوامی معیارات پر پورا ترنے کی وجہ سے ایکسپورٹ میں کمی کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ زراعت کو سائنسی بنیادوں پر استوار کر کے ہی خوراک اور صحت عامہ کے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ پنجاب ایگریکلچر ریسرچ کونسل ڈاکٹر عاطف جمال نے کہا کہ صارفین کے لیے معیاری خوراک کو یقینی بنانے کے لیے ویلیو چین سے تعلق رکھنے والے افراد کو بین الاقوامی فوڈ کوڈ کے معیارات پر پورا اترنا ہوگا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سبیان فارس نے کہا کہ CABI شراکت داروں اور پاکستانی مرچوں کے کاشتکاروں کے ساتھ مل کر ایفلاٹاکسن بین الاقوامی معیارات اور MRL ضوابط کی تعمیل میں اضافہکرنے کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔ڈاکٹر شاہد مجید نے کہا کہ پاکستان میں 85 فیصد مرچ صوبہ سندھ میں پیدا ہوتی ہے۔ تاہم ایک دہائی کے دوران بین الاقوامی معیارات کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان سے مرچوں کی برآمد میں کمی واقع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کاشتکار برادری میں بائیو پیسٹیسائیڈز کے بارے شعور بیدار کرنا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نئی اقسام اور موثر انتظامی طریقوں سے پاکستان...

نئی اقسام اور موثر انتظامی طریقوں سے پاکستان میں کیلے کی پیداوار میں بہتری آ سکتی ہے،سندھ سیڈ کی جانب سے صوبہ سندھ کے لیے دو نئی اقسام نیگیب ون اور ٹو متعارف،نئی اقسام نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار جینومک اینڈ ایڈوانس بائیو ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے تیار کی ہیں، ٹشو کلچر کے ذریعے بیماریوں سے پاک تین لاکھ پودے تیار ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق نئی اقسام کا تعارف اور بہتر انتظامی طریقوں سے پاکستان میں کیلے کی پیداوار میں بہتری آ سکتی ہے کیونکہ کیلے کی کاشت دیہی ترقی اور غذائی تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ کیلا 400 ملین لوگوں کے لیے ضروری غذائی ضمیمہ ہے اور 600 ملین لوگوں کے لیے روزمرہ کی توانائی کا بنیادی ذریعہ ہے۔سندھ سیڈ کی جانب سے صوبہ سندھ کے لیے دو نئی اقسام کی ترقی سے پاکستان میں کیلے کی پیداوار میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے۔این اے آر سی کے عہدیدار ڈاکٹر اقبال نے ویلتھ پاک سے گفتگو میں کہا کہ دو نئی اقسام نیگیب ون اور ٹو کیلے کی پیداوار میں اضافہ کریں گی جس کے نتیجے میں ملک کو اپنی گھریلو ضروریات کو پورا کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ ڈاکٹر اقبال نے کہا کہ کیلے کی نئی اقسام نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار جینومک اینڈ ایڈوانس بائیو ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے تیار کی ہیںجس نے اب تک ٹشو کلچر کے ذریعے بیماریوں سے پاک تین لاکھ پودے تیار کیے ہیں۔

کیلے کے نئے لگائے گئے پودے گول کیڑے، وائرس اور کیڑوں سے پاک ہیں۔ مزید برآں قرنطینہ سے محدود جگہوں سے باہر کیلے کے درختوں کے لیے پودے لگانے کا مواد قانونی طور پر حاصل کرنے کا واحد مجاز ذریعہ ٹشو سے اگائے جانے والے پودوں کے ذریعے ہے۔انہوں نے کہاکہ کیلے دنیا کے سب سے زیادہ برآمد کیے جانے والے تازہ پھل ہیںجس کی سالانہ برآمدات کا حجم 10 بلین ڈالرہے۔ ترقی پذیر ممالک میں ہزاروں دیہی گھرانے اپنے خاندانوں کی دیکھ بھال کے لیے آمدنی کے ایک لازمی ذریعہ کے طور پر ان پر انحصار کرتے ہیں۔ کیلا بھی پاکستان میں ایک اہم فصل ہے۔ ویلتھ پاک کی تحقیق کے مطابق کیلا پاکستان کے تقریبا 93 فیصد رقبے اور پیداوار کا 83 فیصد صوبہ سندھ میں پایا جاتا ہے، اس کے بعد خیبر پختونخوا، بلوچستان اور پنجاب کے صوبے ہیں۔

دوسرے پھلوں اور سبزیوں کے مقابلے میں کم شیلف لائف یہی وجہ ہے کہ کیلے کی فصل کا تقریبا 40فیصدہر سال ضائع ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹر اقبال نے کہاکہ کٹائی کے بعد کے مرحلے میں اس طرح کے نقصانات کو کم کرنا، بڑھتی ہوئی گھریلو مانگ کو پورا کرنا اور عالمی منڈی میں مجموعی طور پر مسابقت برقرار رکھنا ضروری ہے۔ تجارتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے زراعت کی نئی تکنیکوں کو اپنانے کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں۔ڈاکٹر اقبال نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ تمام فریقوں کو شامل کرے اور ایک ایسا نظام تشکیل دے جس کے ذریعے کاشتکار سائنسی علوم سے رابطہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہنر مندی کے فروغ کے پروگرام شروع کرنا اور مائیکرو فنانس فراہم کرناناگزیر ہے اورخاص طور پر دیہی علاقوں میں مزید اقدامات کرنے چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ خصوصی انتظا می خطے کی حکومت نے نوج...

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت نے نوجوانوں کی ترقی کا خاکہ جاری کردیا ہے جس میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کے مستقبل میں نوجوانوں کی ترقی بارے طویل المدت کاموں کا  مجموعی وژن اور رہنما اصول پیش کئے گئے ہیں۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کے ایک اخباری اعلامیہ کے مطابق ابتدائی مرحلے میں  نوجوانوں کی ترقی میں معاون 160 سے زیادہ ٹھوس اقدامات  کئے جائیں گے۔

خاکہ 4 ابواب پر مشتمل ہے جو اس مخصوص موضوع پر ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کی سمت کی نشاندہی کرتے ہیں یہ کھوج ، امید، بااختیار اور شراکت ہیں۔ اس میں اقدامات اور افعال تجویز کئے گئے ہیں۔

خاکے کا اجرا کرتے ہوئے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کے داخلہ اور امور نوجوانان کی سیکرٹری ایلس میک نے کہا کہ ہانگ کانگ حکومت رابطوں میں اضافہ کرے گی اور ہانگ کانگ کے نوجوانوں کے کام کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کے لئے ایک منظم اور مستقل سوچ اپنائے گی۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کا وژن نوجوانوں کی ایک نئی نسل کی پرورش کرنا ہے جو ملک اور ہانگ کانگ سے محبت اور عالمی سوچ، کھلی ذہنیت اور مثبت سوچ رکھتے ہوں۔

میک نے کہا کہ اس ضمن میں ہم نوجوانوں میں مستقبل کی امید کے فروغ اور مسلسل ترقی کے لئے ایک سازگار ماحول کی فراہم کے عزم پر قائم ہیں تاکہ وہ معاشرے میں اپنی پوری صلاحیتوں کا استعمال کریں اور ہانگ کانگ، ملک اور دنیا میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ورلڈ بینک کی مالی اعانت سے تین سیاحتی مقامات...

ورلڈ بینک کی مالی اعانت سے کالام، کمراٹ اور چترال میںتین سیاحتی مقامات کے لیے ڈیسٹینیشن انویسٹمنٹ اینڈ مینجمنٹ پلانز اور وزیٹر مینجمنٹ پلانز کا آغاز کر دیا گیا،ایک ملین سے زائد ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی آمد اور دس کروڑ ڈالر آمدن متوقع۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک کی مالی اعانت سے خیبر پختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت خیبر پختونخوا کی حکومت صوبے میں ذمہ دارانہ سیاحت کو فروغ دے رہی ہے۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ سیاحت نے کالام، کمراٹ اور چترال سمیت تین سیاحتی مقامات کے لیے ڈیسٹینیشن انویسٹمنٹ اینڈ مینجمنٹ پلانز اور وزیٹر مینجمنٹ پلانز کا آغاز کیا ہے۔ سیاحتی منصوبہ بندی اور منزل کے انتظام کی رہنمائی کے علاوہ ان مقامات کی سیاحت کی پیشکش میں تنوع اور معیار کی تجویز دے کر ذمہ دار سیاحت کوفروغ دیا جائیگا۔

غیر ملکی ماہرین کی مدد سے ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے ایک سال میںیہ پروجیکٹ بنایاہے۔ تاہم، عوامی اور نجی شعبوں کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ہر منزل کے لیے موزوں حکمت عملی بنائی گئی ہے۔ منزل کا انتظام سیاحوں کے تجربات، بہتر ضابطے اور وسائل کو متحرک کرے گا۔کے پی ٹورازم ڈپارٹمنٹ کے ایک سرکاری ہینڈ آوٹ کے مطابق حالیہ برسوں میںزیادہ تر سیکیورٹی میں اضافے اور بہتر رسائی کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں سیاحت کے شعبے نے خاطر خواہ ترقی کا تجربہ کیا ہے جہاں تقریبا 1.2 ملین ملکی سیاح اور ہزاروں غیر ملکی سیاح سالانہ آتے ہیں اور اس سے زیادہ آمدنی ہوتی ہے۔ یہ120 ملین ڈالر براہ راست آمدنی کا زریعہ بنا ہے۔اقتصادی ترقی اور مواقع میں حصہ ڈالنے کے لیے سیاحت کی اعلی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت نے اس شعبے کی ترقی کو ترجیح دی ہے جہاں سیاحت کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں معاشی ترقی، انٹرپرائز کی ترقی اور ملازمتوں کی تخلیق کے ذریعے غربت میں کمی کا موقع فراہم کرتی ہی

، خاص طور پر خواتین اور دیہی غریبوں میں مقامی کمیونٹی کی شمولیت کے ساتھ، یہ علاقے میں ماحولیاتی اور سماجی چیلنجوں کو بھی بڑھاتی ہے۔عالمی بینک میں نجی شعبے کی ایک سینئر ماہر کرن افضل کے مطابق یہ منصوبے انتظامیہ کو پرکشش مقامات کی حفاظت اور غیر متوقع ہنگامی حالات کے لیے جگہوں کو تیار کرنے والے اقدامات کی پیشکش کر کے بھاری کثرت سے آنے والے مقامات کے انتظام میں مدد کر سکتے ہیں۔ سیاحت میں سرمایہ کاری تمام ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور یہ آمدنی، روزگار اور دولت کی تخلیق کا ایک موثر ذریعہ ہے۔ مزید برآں یہ ملک کے امیج اور بین الاقوامی تاثر کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے پاکستان نے پائیدار سیاحت کو ایک کلیدی محرک کے طور پر شناخت کیا ہے۔ اس طرح یہ پائیدار ترقیاتی اہداف سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

رواں سال کے پہلے نو ماہ میں اینگرو پولیمر ای...

اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ کا مجموعی منافع 2022 کے پہلے نو مہینوںمیںاکیس فیصد اضافے سے 20 ملین روپے رہا،آپریٹنگ منافع سال بہ سال 11فیصد بڑھ کر 17 ملین روپے ہو گیا، کمپنی نے فی حصص آمدنی میں مسلسل اضافہ برقرار رکھا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ کا مجموعی منافع 2022 کے پہلے نو مہینوں جنوری تا ستمبرمیں 20 ملین روپے رہاجو پچھلے سال کی اسی مدت میں 16 ملین روپے سے 21 فیصد زیادہ ہے۔اس طرح آپریٹنگ منافع سال بہ سال 11فیصد بڑھ کر 17 ملین روپے ہو گیا جو مالی سال 21میں 15 ملین سے بڑھ گیا۔ اسی طرح قبل از ٹیکس منافع نو ماہ کی مدت کے دوران 14.88 ملین روپے تک بڑھ گیاجو مالی سال 21میں کی اسی مدت میں 04 ملین تھا۔ تاہم بعد از ٹیکس منافع 9 ملین روپے رہا، جو مالی سال 21میںکی اسی مدت کے دوران 10 ملین روپے سے 10 فیصدکم ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2021 کے دوران، کمپنی نے 20 ملین روپے کے مقابلے میں 20 ملین روپے کا مجموعی منافع کمایاجس میں 120 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ کمپنی کا آپریٹنگ منافع 2021 میں 21 ملین روپے رہا جو 2020 میں 10 ملین سے زیادہ تھا۔ 2020 میں 8 ملین روپے کے مقابلے 2021 میں ٹیکس سے پہلے کا منافع 19 ملین روپے تھا۔ کمپنی نے 2018 سے 2021 تک اپنی فی حصص آمدنی میں مسلسل اضافہ برقرار رکھا، 2019 میں معمولی کمی دیکھی گئی۔ ایسوسی ایٹڈ کمپنیاںاور متعلقہ فریقین کے پاس 30 جون، 2021 تک کمپنی کے 67.31فیصدشیئرز اور عوام کے پاس 16فیصد حصص تھے۔ اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ کو پاکستان میں 1997 میںرجسٹرڈ کیا گیا تھا۔ یہ کمپنی اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کا ذیلی ادارہ ہے جو داد ہرکیولس کارپوریشن لمیٹڈ کی ملکیت ہے۔ کمپنی کی بنیادی سرگرمی کاسٹک سوڈا اور دیگر متعلقہ کیمیکلز کی تیاری، مارکیٹنگ اور فروخت کرنا ہے۔ یہ فرم اپنے پاور پلانٹس سے پیدا ہونے والی اضافی بجلی اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ کو فراہم کرنے میں بھی مصروف ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان اضلاع میں تین ڈیم...

ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان اضلاع میں تین ڈیم بنانے کا منصوبہ،25 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی سیراب ہو گی، ٹانک زم ڈیم، چوڑوان زم ڈیم اور درابن ڈیم سے علاقے میں 'زرعی انقلاب' لانے میں مدد ملے گی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اضلاع میں تین ڈیم بنانے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ مناسب آبپاشی کے ذریعے خوراک کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔ صوبے کے محکمہ آبپاشی کے ایک اہلکار نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ خیبر پختونخوا حکومت ٹانک اور ڈیرہ اضلاع کی بنجر زمین کو زرعی زمین میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس سے خوراک کی طلب کو پورا کرنے اور پانی کی کمی کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے 109,721 ایکڑ اراضی کو سیراب کرنے اور 25.5 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے لیے تین چھوٹے ڈیم بنانے کا منصوبہ بنایا ہے جن میں ٹانک زم ڈیم، چوڑوان زم ڈیم اور درابن ڈیم شامل ہیں۔

قریبی دیہاتوں کو اس سے بجلی بھی فراہم کی جائیگی۔ اہلکار نے کہا کہ ان ڈیموں سے علاقے میں 'زرعی انقلاب' لانے میں مدد ملے گی اور مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے بہت سے مواقع پیدا ہوں گے۔ یہ ڈیم خوراک کے عدم تحفظ اور پینے کے پانی کی قلت کا مسئلہ بھی حل کریں گے۔ اس منصوبے سے زمینی پانی کی سطح کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ اہلکار نے کہا کہ ڈیم بنانے کی ایک اور بڑی وجہ مستقبل میں سیلاب سے بچانا ہے۔ سیلاب نے ٹانک میں لاکھوں ایکڑ کھیتی کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے جس سے ضلع میں خوراک کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔محکمہ آبپاشی کے اہلکار نے بتایا کہ آبپاشی کے سات چھوٹے ڈیموں اور آبی ذخائر پر تعمیراتی کام پہلے ہی شروع کر دیا گیا ہے، جو 9 ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے مکمل ہوں گے اور 14,135 ایکڑ بنجر زمین کو سیراب کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ گومل زام ڈیم کی تعمیر نے ڈیرہ شہر کو سیلاب سے محفوظ کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پانی کی کمی، شہری کاری، سرمایہ کاری کی کمی اور بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت نے قومی غذائی تحفظ کے لیے ایک چیلنج بنایا ہے۔

ہماری بنجر زمینوں کو زرخیز زمینوں میں تبدیل کر کے زرعی پیداوار کی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے مطابق پنجاب میں تقریبا 1.46 ملین ہیکٹر اراضی کو قابل کاشت بنجر زمین کے طور پر درجہ بندی کیا گیا ہے جومتعدد وجوہات کی بنا پر کاشت نہیں کی جاتی ہے جن میں آبی ذخائر اور نمکیات، بجلی، ٹیکنالوجی اور وسائل کی کمی یا ناکافی سرمایہ جیسے مسائل شامل ہیں۔سروے سے معلوم ہوا ہے کہ کے پی اور پنجاب کے بہت سے علاقوں میں زمین کی پٹی موجود ہے جہاں میٹھے پانی کے آبی ذخائر موجود ہیں۔ ان پٹیوں کو سیراب نہیں کیا جا رہا ہے کیونکہ مقامی کمیونٹیز ان آبی ذخائر کی دستیابی سے آگاہ نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ کارپوریٹ سیکٹر کو آگے آنا چاہیے اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ قائم کرنی چاہیے۔ حکومت کو آگاہی کو ادارہ جاتی بنانے کے لیے اپنی کوششوں میں اضافہ کرنا چاہیے اور زرعی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے پیشہ ورانہ مراکز قائم کرنے چاہییں-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسلام آباد، قائد اعظم کلاسکل چیس چیمپئین شپ...

چیس فیڈریشن آف پاکستان اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے یومِ قائد کو پر وقار اور مثبت انداز میں منانے کے لیے قائد اعظم کلاسیکل چیس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی مرکزی بلڈنگ واقع G 8/1کے ہال میں 24دسمبر کو شروع ہو کر 25دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 80کھلاڑی شریک ہونگے۔ اوپن (انڈر 1800 فیڈے)، خواتین اور انڈر-14کیٹیگری میں منقسم کھلاڑیوں کو 75 ہزارروپے کے نقد انعامات، ٹرافیاں، میڈلز اور سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے۔ فیڈے ریٹڈ اس ٹورنامنٹ میں میچ کا دورانیہ فی کھلاڑی30منٹ 30سیکنڈ اضافے کے ساتھ ہوگاسوئس لیگ سسٹم کیساتھ کھیلے جا نے والا مذکورہ ٹورنامنٹ آٹھ راونڈز پر مشتمل ہوگا۔ اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے والے مہمانانِ گرامی میں اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر عر فان نواز میمن اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری اور چیئرمین چیس فیڈریشن آف پاکستان انور شیخ کو خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شاہد آفریدی سے ملاقات کے کچھ دیر بعد بزرگ خا...

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ملاقات کرنے والی بزرگ خاتون انتقال کرگئیں،شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر میگا اسٹار لیگ کے اکائونٹ پر جاری ویڈیو شیئر کی اور پیغام میں لکھا کہ یہ افسوسناک خبر سن کر میرا دل ٹوٹ گیا کہ ایم ایس ایل کے میچ میں ہم سے ملنے کے فورا بعد ماں جی کا انتقال ہوگیا،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون شاہد آفریدی سے محبت کے ساتھ ملتی ہیں جب کہ سابق کپتان بھی ان کے ساتھ بہت ہی احترام اور عزت کے ساتھ پیش آئے،کیپشن میں لا لانے بتایا کہ خاتون ان کے پاس آئیں اور کہا کہ وہ بہت خوش ہیں، ساتھ ہی کرکٹر نے ان کی مغفرت کی دعا بھی کی، ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خاتون ناصرف شاہد آفریدی بلکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر سعید اجمل سے بھی ملاقات کرتی ہیں، اس کے علاوہ شاہد آفریدی نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں معذور مداح سے بھی ملاقات کی اور شائقین میں چیزیں بھی تقسیم کیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روہت کی چھٹی، پانڈیا کو بھارت کی وائٹ بال ٹی...

بھارتی ٹیم کے اسٹار آل رائونڈر ہاردک پانڈیا کو روہت شرما کی جگہ بھارت کی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیموں کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے ہاردک پانڈیا سے بھارتی ٹیم کا کپتان بنائے جانے کے حوالے سے بات چیت بھی کر لی گئی ہے اور آل رائونڈر نے جواب دینے کے لیے کچھ روز کا وقت مانگا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انگلینڈ کے خلاف پرانے طرز پر ٹیسٹ کرکٹ کھیلی...

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پرانے طرز پر ٹیسٹ کرکٹ کھیلی جو ہماری شکست کا سبب بنی،انہوں نے کہا کہ انگلینڈ سمیت کئی دیگر ٹیسٹ نیشنز ممالک نے جارحانہ کرکٹ کو اپنایا ہے، صرف کپتان بابراعظم کو شکست کا ذمہ دار ٹھہرانا ناانصافی ہے۔ یہ بات حقیقت ہے کہ فاسٹ بولرز کی عدم دسیتیابی کی وجہ سے انگلش ٹیم کو آئوٹ کرنے مشکل ہوگیا تھا،شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سابق کرکٹرز اور بورڈ کو گراس روٹ لیول پر کام کرنے کی ضرورت ہے جہاں سے ٹیلنٹ ملتا ہے،انہوں نے سوال اٹھایا کہ شاہنواز دھانی اور محمد حسین نے آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا لیکن جب ہمیں انکی ضرورت پڑی تو وہ اچانک سیریز سے باہر ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر میر حمزہ نے ٹوئٹ...

پاکستانی فاسٹ بالر میر حمزہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیسٹ سکواڈ میں نام نہ آنے کے بعد ٹوئٹر پر قرآنی آیت شیئر کی،ٹوئٹر پر میر حمزہ کی جانب سے شیئر کی گئی قرآنی آیت کا ترجمہ ہے کہ اور یہ حقیقت ہے کہ جو صبر سے کام لے اور درگزر کر جائے تو یہ بڑی ہمت کی بات ہے،کرکٹر کی جانب سے شیئر کردہ ٹوئٹ پر کسی قسم کا کیپشن نہیں لکھا گیا،میر حمزہ کی ٹوئٹ کے بعد صارفین سمیت معروف شخصیات کی جانب سے انہیں حوصلہ دیا جا رہا ہے اور صبر کی تلقین کی جا رہی ہے،صحافی فرید خان نے ٹوئٹ پر جواب میں لکھا حوصلہ رکھیں، آپ کا وقت آئے گا، انشا اللہ ،سپورٹس اینکر سویرا پاشا نے ٹوئٹ میں لکھا مضبوط رہیں حمزہ، انشااللہ آپ کا وقت آئے گا ،حمزہ میر نامی صارف نے کہا شاباش میرے چیتے، چاہے جتنی مرضی ناانصافی ہو، محنت کرو، انشا اللہ پھل ملے گا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بابر اعظم کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ تر...

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی ہوگئی،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کی جانب سے جاری کی گئی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی پانے کے بعد875پوائنٹس کے ساتھ اپنے کیریئر کی بیسٹ دوسری پوزیشن پر براجمان ہوگئے ہیں،نئی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلوی بیٹر مارنس لبوشین 936پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ سٹیو سمتھ 870پوائنٹس کے ساتھ تیسری اور ٹریوس ہیڈ نے 826پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے،انگلش بیٹر جوئے روٹ 826پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ، ننگ شیا سے مشرق وسطی کے ساتھ تجارت میں...

ین چھوان (شِنہوا) چین کے ننگ شیا ہوئی خوداختیار خطے کی مشرق وسطی کے ساتھ تجارت میں 2022 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران اضافہ ہوا ہے۔

دارالحکومت ین چھوان کے کسٹمز نے بتایا کہ جنوری سے نومبر کے دوران ننگ شیا کا مشرق وسطی کے ساتھ تجارتی حجم 97 کروڑ یوآن (تقریباً 13 کروڑ 88 لاکھ امریکی ڈالرز) تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 72 فیصد زیادہ ہے۔ اسی عرصے میں برآمدات 70.3 فیصد اضافے کے ساتھ 92 کروڑ یوآن رہی۔ 

ترکی ، اسرائیل اور مصر مشرق وسطی میں ننگ شیا کے 3 بڑے تجارتی شراکت دار تھے جن کے ساتھ تجارت بڑھ کر بالترتیب 52 کروڑ، 14 کروڑ اور 11 کروڑ یوآن ہوگئی۔

کسٹم حکام کے مطابق فروخت شدہ سامان کا بڑا حصہ کیمیائی مصنوعات پر مشتمل تھا جبکہ فوٹو وولٹک پینل اور کیمیائی فائبر کی فروخت بھی اچھی رہی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین یومیہ 6 کروڑ نوول کرونا وائرس اینٹی جن ٹ...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے نوول کرونا وائرس کے طبی سامان کی پیداوار میں اضافہ کیا ہے جس کے سبب ملک میں اینٹی جن ٹیسٹ کٹس کی یومیہ پیداوار تقریباً 6 کروڑیونٹس تک پہنچ چکی ہے۔

یہ اعداد و شمار نیشنل میڈیکل پروڈکٹس ایڈمنسٹریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہوانگ گو نے پریس کانفرنس میں پیش کئے۔

دریں اثنا، ہوانگ نے کہا کہ آئی بوپروفین اور پیراسٹامول کی پیداواری صلاحیت بھی بڑھ رہی ہے۔ دوا سازی میں استعمال ہونے والے اجزا مناسب مقدار میں موجود ہیں جو مقامی طلب کو پورا کرسکتے ہیں۔

چین نے نوول کرونا وائرس سے متعلق ادویات اور دیگر سامان کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کارروائیاں بھی تیز کردی ہیں۔

ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ نظم ونسق کے مطابق گزشتہ 2 ہفتے کے دوران غیرقانونی سرگرمیوں کے 307  مقدمات میں مجموعی طور 25 لاکھ 80 ہزار یوآن (تقریباً 3 لاکھ 69 ہزار 300 امریکی ڈالرز) جرمانہ کیا گیا۔

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بگ بیش لیگ ،میلبورن کی برسبین ہیٹ کو 4 وکٹوں...

بگ بیش لیگ (بی بی ایل )کے دسویں میچ میں میلبورن رینیگیڈز نے برسبین ہیٹ کو 4وکٹوں سے شکست دے دی،وکٹوریہ میں کھیلے گئے لیگ کے 10 ویں میچ میں برسبین ہیٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 137رنز بنائے،جمی پیرسن نے 45اور میٹ رینشا نے 29رنز کی اننگ کھیلی جبکہ میلبورن کی جانب سے اکیل حسین نے 26رنز کے عوض 3وکٹیں حاصل کیں،فاتح ٹیم نے 138رنز کا ہدف مقررہ آخری اوور میں 6وکٹوں کے نقصان پر مکمل کیا، آندرے رسل نے 42گیندوں پر 57رنز کی اننگ کھیلی جبکہ اکیل حسین نے 30رنز بنائے،بربسین کی جانب سے مائیکل نسیر نے 4اور مارک سٹیک نے 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، فاتح ٹیم کے کھلاڑی آندرے رسل پلیئر آف میچ قرار پائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ، 70 فیصد نئے مریضوں میں اومی کرون کی...

لاس اینجلس (شِنہوا) امریکی مراکز برائے بیماریوں کی روک تھام و تدارک (سی ڈی سی) کے تازہ ترین تخمینے کے مطابق تازہ ترین ہفتے کے دوران امریکہ میں تشخیص شدہ نوول کرونا وائرس کے نئے کیسز میں نئے اومی کرون کی ذیلی اقسام بی کیو 1 اور بی کیو 1.1 کا تناسب 70 فیصد رہا۔

سی ڈی سی کے اعدادوشمار کے مطابق 17 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں گردش کرنے والی اقسام میں بی کیو1.1 کا تناسب تقریباً 38.4 فیصد اور بی کیو.1 کی شرح 30.7 فیصد تھی۔

یہ دونوں ذیلی اقسام اومی کرون کے بی اے 5 سب ویر یئنٹ سے تعلق رکھتی ہیں اور اکتوبر کے بعد سے ان میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

امریکہ میں اکتوبر کے آغاز میں انفیکشن میں دونوں نئی ذیلی اقسام کا تناسب 1 فیصد تھا تاہم انہوں نے  نومبر کے وسط تک بی اے 5 کی جگہ لے لی تھی۔

تازہ ترین ہفتے میں بی اے 5 صرف 10 فیصد نئے انفیکشنز کا سبب بنا تھا۔

ایک اور اومی کرون سب ویر یئنٹ بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اس کے سبب نئے انفیکشن کی شرح 7.2 فیصد ہے۔

جرنل سیل میں شائع ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ویکسین اور نئے اومی کرون بوسٹر کے ذریعے بی کیو اور ایکس بی بی سب  ویر یئنٹ کو بمشکل ختم کیا جاسکتا ہے۔

مطالعے کے مطابق اگرچہ ویکسینز شدید بیماری کے خلاف مزاحمت کررہی ہیں تاہم بریک تھرو انفیکشن اور دوبارہ انفیکشن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاک نیوزی لینڈ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کے نام...

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا،پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں ایلکس وارف اور علیم ڈار آن فیلڈ جبکہ احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے، آصف یعقوب فورتھ امپائر اور محمد جاوید ملک میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے،دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ون ڈے میں علیم ڈار اور آصف یعقوب آن فیلڈ ، احسن رضا تھرڈ اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہوں گے جبکہ ڈیوڈ بون میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے،دوسرے ون ڈے میں علیم ڈار اور راشد ریاض آن فیلڈ، آصف یعقوب تھرڈ ، فیصل آفریدی فورتھ امپائرہونگے جبکہ ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے،تیسرے اور آخری ون ڈے میں علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ، راشد ریاض تھرڈ امپائر، فیصل آفریدی فورتھ امپائر، ڈیوڈ بون میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بابراعظم ہمارا کپتان ہے اور رہیگا، شاہین آ ف...

انگلینڈ کے خلاف تین میچوں میں بدترین شکست کے بعد کپتان بابراعظم کی حمایت میں قومی ٹیم کے دو اہم پلیئرز نے سوشل میڈیا کا محاذ سنبھال لیا،کراچی ٹیسٹ جیت کر انگلش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو ہوم گرائونڈ پر 70سال میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا، جس کے بعد تجزیہ کاروں اور کرکٹ حلقوں میں یہ بات زیر گردش تھی کہ بابراعظم کی جگہ کسی اور کو کپتان نامزد کیا جائے،دوسری جانب کپتان بابراعظم کی سپورٹ میں فاسٹ بالر شاہین آفریدی اور حارث رئوف نے ٹوئٹ کیا، شاہین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بابراعظم ہماری اور پاکستان کی شان، جان اورپہچان ہے، وہ ہمارا کپتان ہے اور رہیگا، شاہین نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بابر کے علاوہ کچھ اور سوچنا بھی منع ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس ٹیم کو سپورٹ کریں ،یہی ٹیم ہمیں جتائے گی، کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی،اسی طرح حارث رئوف نے ٹوئٹ میں لکھا کہ بابراعظم ہمارے کپتان ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اب بابر کی کپتانی میں میچیورٹی آنی چاہیے،کام...

قومی کرکٹر کامران اکمل نے کپتان کے فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بابر کی کپتانی میں کہیں بھی میچیورٹی نظر نہیں آئی،انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعدکامران اکمل نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ انگلش کھلاڑیوں نے اٹیکنگ کرکٹ کھیلی، ٹیسٹ سیریز میں اگرچہ ان کے اہم کھلاڑیوں جوروٹ اور بین سٹوکس سے رنز نہیں ہوپائے لیکن ٹیم میں شامل نئے لڑکوں ہیری بروک، بین ڈکٹ، زیک کرالی نے اچھی کرکٹ کھیلی جس سے ٹیم سیریز جیت کر گئی، یہ جیت انگلینڈ کیلئے بہت اہم جیت ہے جس نے ہماری کرکٹ، مینٹیلٹی اور سسٹم کو ایکسپوز کردیا وہ ہمیں اپنی کرکٹ سے کھیل بتائے گئے ہیں،کامران اکمل نے کہا کہ اس سیریز میں کپتانی سمیت کوئی بھی چیز پرفیکٹ نہیں تھی، آپ بین سٹوکس کی کپتانی دیکھ لیں اور بابر کی دیکھ لیں، بابر کو اتنا عرصہ ہوگیا کپتان بنے ہوئے اب بابر کی کپتانی میں میچیورٹی آنی چاہیے، بہتر فیصلے آنے چاہیں تاکہ لگے کوئی کپتان پچ کو دیکھ کر بیٹنگ اور بالنگ کے فیصلے کر رہا ہے، کوئی بھی چیز مثبت نہیں تھی، پاکستان نے تینوں ٹیسٹ میچز میں منفی کرکٹ کھیلی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پ...

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے براستہ دبئی کراچی پہنچ گئی،نیوزی لینڈ ٹیسٹ سکواڈ آکلینڈ سے امارات ائیر کی پرواز سے لگ بھگ 17گھنٹے سے زائد کا مسلسل سفر طے کر کے علی الصبح دبئی پہنچا جہاں سے کیوی ٹیم اور آفیشلز دبئی سے کراچی پہنچے،پرواز ای کے 600نے مقررہ وقت پر صبح 10بجکر 28منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لینڈ کیا،مہمان ٹیم کی آمدورفت کے دوران خصوصی پروٹوکول اور سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے تھے، سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے سندھ پولیس کے خصوصی یونٹ ایس ایس یو اور کراچی پولیس کی جانب سے انتظامات کیے گئے ہیں،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26دسمبر کو کراچی میں شروع ہوگا،دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اس دورے کے دوران 3 ایک روزہ میچز 10سے 14جنوری کو کراچی میں کھیلے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ابھی بہت سا کام کرنا ہے،نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈکے نئے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات میں تبدیلی کے عمل کو خوش آمدید کہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مینجمنٹ کمیٹی کو معاملات چلانے کے لیے گڈ لک کہیں، ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں آنے والے دنوں میں بہت سا کام کرنا ہے اور کچھ ہوئے کاموں کو ختم کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں