تھائی یوآن(شِنہوا)چین میں توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوششوں کے باعث کوئلہ کی سب سے زیادہ پیداوار والے خطے صوبہ شنشی میں 2022ء کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران کوئلے کی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
شنشی کی صوبائی بیورو برائے شماریات نے منگل کے روز بتایا کہ شنشی میں کوئلے کی کان کنی کے بڑے اداروں نے جنوری سے نومبر کے دوران تقریباً 1ارب 20 کروڑ ٹن کوئلہ نکالا جو گزشتہ سال کی نسبت 8.9 فیصد زیادہ ہے۔
اس عرصہ کے دوران صوبے نے دوسرے علاقوں کو مدد فراہم کرنے کیلئے 2021ء میں اسی مدت کے مقابلے 18 فیصد مزید بجلی کی بھی ترسیل کی۔
چین میں توانائی کے سرفہرست بیس کے طور پر شنشی ملک میں انرجی سیکورٹی کیلئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
صوبے نے 2022ء کے دوران اپنی کوئلے کی پیداوار کو 10 کروڑ 70 لاکھ ٹن بڑھا کر 1 ارب 30 کروڑ ٹن کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ مقامی حکام پیداواری ہدف کو پورا کرنے کیلئے پیداوار، نقل و حمل اور وبائی امراض کے ردعمل کو مربوط بنا رہے ہیں۔
گزشتہ سال صوبے میں 1 ارب 19 کروڑ ٹن سے زیادہ کوئلہ نکالا گیا تھا جو ملک کی مجموعی پیداوار کا تقریباً ایک تہائی ہے۔
کوالالمپور(شِنہوا) ملائیشیا کے مختلف حصوں میں شدید سیلاب کے باعث 5 ریاستوں میں 56 ہزار 159 افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔
سرکاری نیوز ایجنسی برناما کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ علاقے جزیرہ نما خطے کے مشرقی ساحل کے ساتھ واقع ہیں ، ریاست کیلانتان میں 17 ہزار 326 اور ریاست تیرنگانو میں 37 ہزار 792 سیلاب متاثرین کو امدادی مراکز میں منتقل کیا گیا ہے۔
حکام نے 15 ماہ کے ایک بچے سمیت 5 اموات کی تصدیق کی ہے۔
متاثرہ ریاستوں کے کئی علاقوں میں دریا کا پانی خطرے کی سطح سے بلند ہو گیا ہے۔
فائر اینڈ ریسکیو ڈپارٹمنٹ کے فائر سیفٹی ڈویژن کے ڈائریکٹر احمد عزرم عثمان نے کہا کہ ان کی ٹیم تیرنگانو میں سیلاب کی صورتحال کا درست اندازہ لگانے کیلئے فضائی نگرانی کر رہی ہے اور کیلانتان میں بھی اسی طرح کی نگرانی جاری رہے گی۔
دیگر متاثرہ ریاستوں میں پہانگ، جوہر اور پیراک شامل ہیں، جہاں سے سینکڑوں افراد کا انخلا کرایا جا چکا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ، چین کے ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ یی ویڈیو لنک کے ذریعے فرانسیسی وزیر برائے خارجہ امور کیتھرین کولونا سے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)2022ء کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران چین کی مالیاتی آمدن تقریباً 185 کھرب 50 ارب یوآن(تقریباً 26 کھرب 60 ارب امریکی ڈالر) رہی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے منگل کو جاری کردہ سرکاری ڈیٹا کے مطابق یہ اعداد و شمار گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔
ویلیو ایڈڈ ٹیکس کریڈٹ ری فنڈز کے اثرات کو چھوڑ کر مالیاتی آمدنی میں ایک سال قبل کے مقابلے 6.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مرکزی حکومت نے مالیاتی آمدن کی مد میں 2.9 فیصد کم تقریباً 85 کھرب 80 ارب یوآن اور مقامی حکومتوں نے 3 فیصد کمی کے ساتھ تقریباً 99 کھرب 80 ارب یوآن جمع کیے ہیں۔
جنوری تا نومبر کی مدت میں ٹیکس سے آمدن 152 کھرب 80 ارب یوآن سے زائد رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 7.1 فیصد کم ہے۔
وزارت کے مطابق اس عرصہ کے دوران مالیاتی اخراجات تقریباً 227 کھرب 30 ارب یوآن رہے جو گزشتہ سال کی نسبت 6.2 فیصد زیادہ ہیں۔
ٹوکیو(شِنہوا)جاپان میں نیگاتا ، جنوبی ٹوہوکو پریفکچر اور ٹوکیو کے دیگر شمالی علاقوں میں ریکارڈ سطح پر برفباری کے باعث گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئی ہیں ، بجلی کی بندش اور نقل و حمل کے نظام میں بھی خلل پڑا ہے۔
موسمیات ایجنسی نے منگل کے روز بتایا کہ نیگاتا پریفکچر میں سڑکوں پر بھاری برفباری کے باعث سڑکوں پر گاڑیاں پھنس گئی ہیں ، مقامی میڈیا کی خبروں کے مطابق صورتحال سے نمٹنے کیلئے سیلف ڈیفنس فورسز کو تیار کر لیا گیا ہے۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا ہے کہ 11 بجے قبل از دوپہر (صبح 7 بجے پاکستانی وقت) تک کچھ علاقوں میں برفباری کی مقدار موسمی اوسط سے 3 گنا ہو گئی ہے، یاماگاتا پریفیکچر کے ایک گاؤں میں 2.24 میٹر اور نیگاتا پریفیکچر میں 1.87 میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ان خطوں میں متاثر ہونیوالی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام جاری رہے گا۔
منگل کی صبح کے اوائل میں شدید برفباری کے باعث نیگاتا کے کاشیوازاکی میں شاہراہوں پر تقریباً 800 گاڑیاں پھنس گئیں ، بجلی منقطع اور کچھ ٹرینوں کی خدمات کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔
مکاؤ(شِنہوا) چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی خطے (ایس اے آر) میں منگل کو مادر وطن واپسی کی 23 ویں سالگرہ کے موقع پر پرچم کشائی اور استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیاگیا۔مکاؤ ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹو ہو آئیت سینگ نے استقبالیہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے مکاؤ ایس اے آرحکومت کی گزشتہ تین سالوں کے دوران کوویڈ-19 کے خلاف کوششوں اور مختلف شعبوں میں مسلسل ترقی، قومی سلامتی کے تحفظ اور فعال طور پرگوآنگ ڈونگ - ہانگ کانگ - مکاؤ گیرٹر بے ایریا اورہمسائیہ شہر ژوہائی کے ہینگ چھن علاقے میں گوآنگ ڈونگ -مکاؤ تعاون زون کی تعمیر میں کوششوں بارے آگاہ کیا۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مکاؤ یقینی طور پر مشکلات پر قابو پائے گا اور مرکزی اداروں کے تعاون اور ایس اے آرمیں زندگی کے تمام شعبوں کی کوششوں سے ترقی کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ تقریباً 350 مہمانوں نے استقبالیہ میں شرکت کی، جن میں چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین ہو ہاؤ واہ، مکاؤ ایس اے آر میں مرکزی عوامی حکومت کے رابطہ دفتر کے ڈائریکٹر ژینگ شن کانگ اور مکاؤ ایس اے آر میں چین کی وزارت خارجہ کے کمشنر لیو شیان فا شامل تھے۔
اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے بین الاقوامی برادری سے اسرائیل-فلسطین تنازعہ کے دو ریاستی حل میں پیش رفت کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے کہا کہ فلسطین اسرائیل مسئلہ سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے۔ بین الاقوامی برادری کی جانب سے اس مسئلہ سے روگردانی کرنا امن کی خلاف ورزی، انصاف سے خیانت اور اگلی نسل کے لیے ناکامی کے برابر ہے۔
مسئلہ فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر سلامتی کونسل کی بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ ہم تمام فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انصاف کو برقرار رکھنے اور اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنے عزم کا مظاہرہ کریں۔ ہمیں امید ہے کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل دو ریاستی حل کو آگے بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں گے اور فلسطینی عوام کی ان کے ناقابل تنسیخ حقوق کی بحالی میں مدد کریں گے تاکہ فلسطین اور اسرائیل امن کے ساتھ ساتھ رہ سکیں، دونوں عرب اور یہودی ہم آہنگی سے رہ سکیں اور مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن حاصل کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ چین دو ریاستی حل کے مکمل نفاذ کی حمایت کرتا ہے۔ فلسطینی عوام کے ساتھ ہونے والی تاریخی ناانصافی کو غیر معینہ مدت تک نہیں لے جایا جاسکتا۔ ان کے جائز قومی حقوق کا سودا نہیں کیا جا سکتا۔ اور ان کے آزاد ریاست کے مطالبے کو ویٹو نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو پرعزم رہنا چاہیے اور دو ریاستی حل کو اتفاق رائے سے عمل اور وژن سے حقیقت میں تبدیل کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔
ژانگ نے کہا کہ چین فلسطینی قومی اتھارٹی کو مضبوط بنانے کے حق میں ہے، فلسطینی دھڑوں کے درمیان وسیع تر اتحاد کی حمایت اور بین ال فلسطینی مفاہمت کو فروغ دینے میں عرب ممالک کی جانب سے کی جانے والی اہم کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

ارمچی(شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں سطح مرتفع پرایک نئے ہوائی اڈے کا جمعہ کو افتتاح کیا جائے گا۔ چین کی سدرن ایئر لائنز کی سنکیانگ برانچ کمپنی کے مطابق، تاشکورگان کی تاجک خود اختیار کاؤنٹی میں واقع، نیا ہوائی اڈہ چین کے انتہائی مغرب اورخطے کا پہلا سطح مرتفع ہوائی اڈہ ہو گا۔ ہوائی اڈے کی مسافروں کی آمدورفت اور کارگو کی گنجائش بالترتیب 1لاکھ 60 اور 400 ٹن سالانہ تک پہنچ جائے گی۔
چھینگڈو(شِنہوا) چین میں مجموعی پیدواری صلاحیت کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا پن بجلی گھربائی ہیتھان منگل کومکمل طور پر فعال ہو گیا،جوملک کے جنوب مغربی علاقے میں دریائے یانگسی پر واقع ہے۔
چائنہ تھری گورجز کارپوریشن کے مطابق اس کے آپریشن سے دنیا کے سب سے بڑے صاف توانائی کوریڈور کی تکمیل مکمل ہوگئی ہے، جس سے دریائے یانگسی پر بنائے گئے چھ میگا ہائیڈرو پاورسٹیشن سے ملک کے مغرب سے مشرقی علاقوں میں بجلی کی ترسیل کی جارہی ہے۔
بائی ہیتھان کا مکمل آپریشن منگل کی صبح اس کے 16 ہائیڈرو جنریٹنگ یونٹس میں سے آخری میں72 گھنٹے کا آزمائشی آپریشن مکمل کرنے کے بعد ہوا۔ 1کروڑ60لاکھ کلو واٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت کے ساتھ،بائی ہیتھان وسطی صوبے ہوبے میں تھری گورجز ڈیم منصوبے کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔چائنہ تھری گورجز کارپوریشن کے چیئرمین لی منگ شان نے کہا کہ بائی ہیتھان چین کے جدید ترین آلات کی تیاری میں ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے، کیونکہ یہ 16 گھریلو پن بجلی پیدا کرنے والے یونٹوں سے لیس ہے، جن میں سے ہر ایک 10 لاکھ کلوواٹ کی صلاحیت کا حامل ہے، جو دنیا میں کسی ایک یونٹ کی سب سے بڑی صلاحیت ہے۔
کابل(شِنہوا) افغانستان میں پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً 70 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
افغان وزارت صحت عامہ کی جانب سے منگل کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو معذور کرنیوالی بیماری کے خاتمہ کیلئے ملک کے 34 میں سے 26 صوبوں میں شروع کی گئی 3 روزہ مہم بدھ کو اختتام پذیر ہو گی۔
بیان کے مطابق افغانستان پولیو سے پاک ملک بننے کے قریب ہے کیونکہ رواں سال اب تک 2021ء کے چار کیسز کے مقابلے پولیو کے صرف 2 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں جبکہ 2020 کے دوران جنگ زدہ ملک میں پولیو کے 56 کیسز سامنے آئے تھے۔
بیجنگ (شِنہوا) برکس ملکوں کے میڈیا پروفیشنلز کے لیے صحافت کے آن لائن تربیتی پروگرام کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہو گیا ہے ۔
شِنہوا نیوز ایجنسی کے زیر اہتمام شروع ہونے والے تین ماہ کے اس تربیتی پروگرام میں برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقہ اور دیگر ترقی پذیر ملکوں سے مجموعی طور پر تربیت پانے والے 50 افراد حصہ لیں گے۔
برکس میڈیا فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین اور شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے ویڈیو لنک کے ذریعے تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کی تجویزچین کے صدر شی جن پھنگ نے ستمبر 2021 میں 13ویں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر پیش کی تھی ۔
امید ہے کہ یہ پروگرام تمام ملکوں کے تربیت پانے والے افراد کو ایک عالمی وژن کے قیام ، ان کے تعاون کے احساس کو بڑھانے، ان کی صحافتی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیت کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گا۔
علاوہ ازیں اس سے انہیں برکس کی مزید اور بہتر خبریں تلاش کر نے اور بیان کرنے میں مدد ملے گی اور وہ باہمی فائدے اورمشترکہ ترقی کا مطالبہ کرنے والے برکس ملکوں کی آواز کو آگے بڑھائیں گے ۔
برکس میڈیا فورم کے پریزیڈیم کے رکن اداروں کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقدہ یہ تربیتی پروگرام 14ویں برکس سربراہی اجلاس کے بیجنگ اعلامیہ پر عمل درآمد کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔
سال 2015 میں شروع ہونے والے اس برکس میڈیا فورم کا طریقہ کار شِنہوا نے تجویز کیا اور اسے پانچ ملکوں کے مرکزی دھارے کے میڈیا نے مشترکہ طور پر شروع کیا تھا۔
آن لائن صحافت کا پہلا تربیتی پروگرام دسمبر 2021 سے مارچ 2022 تک کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا تھا۔
جاوا، انڈونیشیا (شِنہوا) کرسمس کی آمد ہے ! انڈونیشیا کے وسطی جاوا میں کرسمس سے قبل مزدور موم بتیاں تیار کررہے ہیں۔
انڈونیشیا، وسطی جاوا کے بویولالی کی نیچرلائز موم بتی ورکشاپ میں آمدہ کرسمس کی تیاریوں کے سلسلے میں گاہگ کے پیکیج آرڈر کے لئے ایک مزدور شیشے میں موم بتیاں تیار کررہا ہے۔ (شِنہوا)
انڈونیشیا، وسطی جاوا کے بویولالی کی نیچرلائز موم بتی ورکشاپ میں آمدہ کرسمس کی تیاریوں کے سلسلے میں گاہگ کے پیکیج آرڈر کے لئے ایک مزدور شیشے میں موم بتیاں تیار کررہا ہے۔ (شِنہوا)
انڈونیشیا، وسطی جاوا کے بویولالی کی نیچرلائز موم بتی ورکشاپ میں آمدہ کرسمس کے لئے ایک مزدور موم بتیاں تیار کررہا ہے۔ (شِنہوا)
ہیفے (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ انہوئی کے دارالحکومت ہیفے میں سبز روک تھام اور کنٹرول ٹیکنالوجی اور نئی زرعی اقسام کے بارے میں ایک بین الاقوامی زرعی تربیتی کورس کا آغاز ہوا ہے ۔
انہوئی اکیڈمی برائے زرعی سائنسز (اے اے اے ایس ) کے رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور انہوئی ہوا آن سیڈ انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ کی مشترکہ میزبانی میں پیر کوشروع ہونے والے اس کورس نے چین، پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت، ویتنام، کینیا، روانڈا اور دیگر کے علاوہ 15 سے زائد ملکوں کے 200 سے زائد زرعی اسکالرز،ماہرین اورطلباء کو راغب کیا ہے۔
اس کورس کا اہتمام آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے کیا گیا ہے۔ اس تربیت کا مقصد بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ملکوں میں اناج کی پیداوار اور ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دینا اور ان ملکوں کے ساتھ چین کے سائنسی اور تکنیکی تعاون کو مستحکم بنانا ہے۔
دو روزہ تقریب کے دوران مختلف ملکوں کے زرعی ماہرین فصلوں کی افزائش، چاول کے بیج کی پیداواراورسبز پیداواری ٹیکنالوجی جیسے مختلف موضوعات پر رپورٹس پیش کریں گے۔
اس وقت انہوئی اکیڈمی برائے زرعی سائنسز کے رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں پوسٹ ڈاکٹریٹ تحقیق کرنے والے محمد احمد حسن نے کہا کہ پاکستان اور چین کو عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے خشک سالی اور سیلاب جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔
چین ، ہیفے میں واقع انہوئی اکیڈمی برائے زرعی سائنسز(اے اے اے ایس )کے رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں بین الاقوامی زرعی تربیت کو ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)
ہم شدید موسموں کے خلاف مزاحمت کرنے والے چاول کی نئی اقسام تیار کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر سکتے ہیں اور میں اس تعاون میں ایک پل کا کردار ادا کرنے کی امید کرتا ہوں ۔
کورس کے تقریباً 100 شرکاء کا تعلق پاکستان سے ہےجن میں سے متعدد چین بھر کی مختلف یونیورسٹیز میں زراعت کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
چاول عالمی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی ناگزیر ہے۔ چین چاول پیدا کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ملکوں میں سے ایک ہے اور اس کا چاول کے بیج کا شعبہ تحقیق اور ٹیکنالوجی میں سب سے آگے ہے۔
انتظامی کمیٹی کے مطابق کئی برسوں سے چین کی چاول کی پیداوار 20 کروڑ ٹن سے زیادہ ہےجو دنیا میں پہلے نمبر پر ہے اور عالمی بھوک کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

واشنگٹن (شِنہوا) کیپیٹل فسادات کی تفتیش کرنے والی امریکی ہا ؤس کی سیلیکٹ کمیٹی نے محکمہ انصاف کو مجرمانہ کارروائی کے لئے سفارشات دی ہیں۔
کمیٹی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بغاوت کے لئے اکسانے، امریکہ کو دھوکہ دینے کی سازش، جھوٹا بیان دینے کی سازش اور سرکاری کارروائی میں خلل ڈالنے کا مرتکب قرار دیا ہے۔
امریکی قانونی تجزیہ کاروں کے مطابق محکمہ انصاف قانونی طور پر اس مجرمانہ کارروائی کی سفارشات پر عملدرآمد کا پابند نہیں ہے۔ اس پر عمل کرنا یا نہ کرنا محکمے کی صوابدید پر منحصرہے۔
محکمہ انصاف کیپیٹل ہل فسادات کی اپنی تفتیش کررہا ہے۔ 6 جنوری 2021 کو 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کی تصدیق کے لئے ہونے والے مشتر کہ اجلاس میں ٹرمپ کے حامیوں نے رکاوٹ ڈالی تھی۔
ری پبلیکن پارٹی کے ٹرمپ 2020 میں وائٹ ہاؤس کی صدارتی دوڑ میں ڈیموکریٹک جو بائیڈن سے ہار گئے تھے تاہم انہوں نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور انتخابات میں دھاندلی بارے اپنے بے بنیاد دعوے کو فروغ دیا۔
7 ڈیموکریٹس اور 2 ری پبلیکنز پر مشتمل کمیٹی نے اپنے اجلاس میں حتمی رپورٹ کی منظوری بھی دی جو بدھ کو جاری کی جائے گی۔
ٹرمپ نے بار بار کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اپنےبارے ہونے والی تفتیش کو سیاسی قرار دیا۔ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ وائٹ ہاؤس کے لئے اپنی تیسری مہم کا آغاز کیا ہے۔
بیجنگ(شِنہوا)چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ چین اور فرانس کے تعلقات تبدیلیوں اور انتشار کی آزمائشوں پر پورا اتر ے ہیں ، مجموعی استحکام کو برقرار رکھا ہے اور انہوں نے ترقی کی مثبت رفتار دکھائی ہے۔
وانگ نے کہا کہ چین فرانس کے ساتھ اعلیٰ سطح کے قریبی تبادلوں، معیشت، تجارت، زراعت اور ہوا بازی کے شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے اور نئے سال کے دوران چین اور فرانس کے مابین جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین دوطرفہ عملی تعاون میں نئی قوت محرکہ پیدا کرنے اور چین۔یورپی یونین تعلقات کی مستحکم ترقی کے ساتھ ساتھ عالمی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنے بارے فرانس کے ساتھ تزویراتی رابطے کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔
وانگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور بیرونی ملکوں کے درمیان عملے کے تبادلے کے لیے مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے چین نوول کرونا وائرس کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے اقدامات کو بہتر اور ٹھیک کرتا رہے گا۔
وانگ نے کہا کہ چین کے مستقبل میں معاشی کامیابی کے امکانات امید افزا ہیں اور فرانس سمیت دیگر ملکوں کو زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے انتہائی بڑے پیمانے پر مارکیٹ کی صلاحیت کو تیزی سے جاری رکھاجائے گا۔
کولونا نے کہا کہ فرانس اگلے مرحلے میں اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی تیاری کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے بارے تیار ہے۔
فرانس اس عالمی وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے چین کے نئے اقدامات کو سراہتا ہے اور ثقافتی اور عوام کے مابین تبادلے کو دوبارہ فعال کرنے اور دونوں فریقوں کے درمیان بتدریج عملے کے معمول کے تبادلوں کو دوبارہ شروع کرنے کا منتظر ہے۔
کولونا نے مزید کہا کہ فرانس عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لئے چین کے ساتھ کثیرالجہتی تعاون کو مستحکم بنانے کے لیےکام جاری رکھے گا ۔

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے سینئر عہدیدار لی شو لے نے بیجنگ میں منعقدہ بیلٹ اینڈ روڈ نیوز نیٹ ورک کی دوسری کونسل کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے سربراہ لی نے ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ شاہراہ ریشم کے جذبے کو آگے بڑھانے میں مزید تعاون کریں۔
انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ شاہراہ ریشم کی خبریں دینے میں نئی کامیابیاں حاصل کریں اورشاہراہ ریشم کی دوستی کو بڑھائیں ۔
اجلاس میں 23 ملکوں کے 38 کونسل اراکین کے نمائندوں نے آن لائن اور آف لائن شرکت کی۔

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ پوسٹ نے اعلان کیا ہے کہ خرگوش کے سال کی مناسبت سے قمری نئے سال کے خصوصی ڈاک ٹکٹ 10 جنوری 2023 کو جاری کئے جائیں گے۔
قمری نئے سال کی خصوصی ڈاک ٹکٹ سیریز ، "خرگوش کا سال" ، 4 ڈاک ٹکٹس اور ڈاک کی ایک شیٹ پر مشتمل ہے جس میں خرگوش کی خصوصیات مختلف روایتی دستکاریوں سے بیان کی گئی ہیں۔ یہ خوشی اور برکت سے بھرا سال ہے۔
قمری نئے سال کے جانوروں شیر / خرگوش پر مشتمل سونے اور چاندی کی ڈاک ٹکٹ کی شیٹ ، چاندی کے ورق چڑھے قمری نئے سال جانوروں کے ڈاک ٹکٹ - چوہا / بیل / شیر / خرگوش" اور "قمری نئے سال کے چکر کے 12 جانوروں کی ڈاکٹ ٹکٹ شیٹ بھی اسی دن جاری کی جائے گی۔ جس سے تہوار کا ماحول دوبالا ہوجائے گا۔
چین ، جنوبی ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے ہانگ کانگ پوسٹ کے اعلان کردہ ڈاک شیٹ ، یادگاری کورز اور "قمری نئے سال کے جانوروں پر سونے اور چاندی کے ڈاک شیٹ بیل / ٹائیگر" کا خصوصی پوسٹ مارک دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)
چین ، جنوبی ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے ہانگ کانگ پوسٹ کے اعلان کردہ ڈاک شیٹ میں"قمری نئے سال کے چکر پر مشتمل ڈاک شیٹ کے 12 جانوروں" اور خصوصی پوسٹ مارک کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
چین ، جنوبی ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے ہانگ کانگ پوسٹ کے اعلان کردہ ٹکسال کے ڈاک ٹکٹ ، منی پین اور " سلور ہاٹ فوئل قمری نئے سال کے جانوروں کے ڈاک ٹکٹ - چوہا / بیل / ٹائیگر / خرگوش" کو خصوصی پوسٹ مارک کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
چین ، جنوبی ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے ہانگ کانگ پوسٹ کے اعلان کردہ دل کو موہ لینے والے ڈاک ٹکٹس کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
چین ، ہیفے میں واقع انہوئی اکیڈمی برائے زرعی سائنسز(اے اے اے ایس) کے رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ بین الاقوامی زرعی تربیت میں حصہ لینے والوں کو دیکھا جا سکتا ہے ۔ (شِنہوا)
چین ، ہیفے میں واقع انہوئی اکیڈمی برائے زرعی سائنسز(اے اے اے ایس) کے رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ بین الاقوامی زرعی تربیت میں حصہ لینے والوں کو دیکھا جا سکتا ہے ۔ (شِنہوا)
چین ، ہیفے میں واقع انہوئی اکیڈمی برائے زرعی سائنسز(اے اے اے ایس )کے رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں بین الاقوامی زرعی تربیت کو ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)
نان چھانگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سینئر عہدیدار لی شولے نے چین کے مشرقی صوبہ جیانگ شی کے شہر جیانگ ڈی ژن میں منعقدہ 5 ویں عرب فنون میلے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی نے چین کے صدر شی جن پھنگ کا مبارکباد کا خط پڑھ کر سنایا۔
الجزائراور تیونس کے صدور، اور عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے تقر یب کے لئے مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔
میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں لی نے چین ۔عرب ممالک کے پہلے سربراہی اجلاس کے نتائج کو استعمال کرنے ، ثقافتی تبادلوں کے لیے ایک ٹھوس طریقہ کار وضع کرنے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت مربوط ثقافتی و سیاحتی ترقی میں چین ۔عرب پلیٹ فارم کا اچھا استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ انتہائی دائیں بازو کا نظریہ مغربی ملکوں میں دہشت گردی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں سال کی آخر ی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بات کاعملی طور پرمظاہرہ ہوا ہے کہ آج مغربی ملکوں میں دہشت گردی کا سب سے بڑا خطرہ انتہائی دائیں بازو، نیو نازی ازم اور سفید فام بالادستی سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں مغربی معاشروں اور دنیا کے دیگر حصوں میں بھی بڑھتی ہوئی نیو نازی ازم اور سفید فام بالادستی، یہود یوں کے ساتھ دشمنی اور مسلم دشمنی کی کسی بھی صورت کی مذمت کرنے میں بہت واضح اور بہت قوی ہونا چاہئے ۔ یہ واضح طورپرایک خطرہ ہے اور ہمیں اس خطرے کا زبردست عزم کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے جمہوری معاشروں کے لیے انتہائی دائیں بازو کی جانب سے جرمن حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے بغاوت کی کوششیں خطرے کی صرف ایک مثال ہے۔
گوتریس نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی ایک خاص ذمہ داری ہے کہ وہ پریس کی آزادی کو برقرار رکھے اور ساتھ ہی نفرت انگیز تقریر اورانتہا پسندی کی صورتوں سے بچیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ بات خاص طور پر باعث حیرانی ہے کہ صحافت کی آزادی کو خطرہ لاحق ہے، صحافیوں کو ان کا کام کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے اور ساتھ ہی نفرت انگیز تقریر بھی پھیل رہی ہے۔
انہوں نے کہا جو کوئی بھی سماجی میڈیا کے پلیٹ فارم کا مالک ہے اسے اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ آزادی اظہار بالخصوص صحافیوں کی عزت کا احترام کیا جائے ،اور ان سوشل پلیٹ فارمز کے ذریعے نفرت انگیز تقریر، نیو نازی ازم، سفید فام بالادستی اور انتہا پسندی کی دوسری صورتیں اپنا راستہ تلاش نہ کریں۔
بیجنگ (شِنہوا) عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں حالیہ تبدیلیوں کی بنیاد پر چین پیٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں کمی کر ے گا ۔
قومی ترقیاتی اور اصلاحات کمیشن نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کے نرخ میں 480 یوآن (تقر یباً 68.82 امر یکی ڈالرز ) اور 460 یوآن فی ٹن کی کمی کی جارہی ہے۔
اعلی اقتصادی منصوبہ ساز کے قیمتوں کے نگراں مرکز نے کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک میں شرح سود میں اضافے سے عالمی معیشت اور خام تیل کی طلب نے مارکیٹ کے اعتماد کو نقصان پہنچایا ہے، جس کی وجہ سے مختصر مدت کے لئے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہے گا۔
چین میں قیمت کے تعین کے موجودہ طریقہ کارکے تحت، تیل کی صاف مصنوعات کو بین الاقوامی خام تیل کی قیمتوں کے ساتھ ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔
چین کی 3 بڑی تیل کی کمپنیوں چائنہ نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن، چائنہ پیٹرو کیمیکل کارپوریشن اور چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تیل کی پیداوار برقرار رکھیں اور مستحکم سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے نقل و حمل کو آسان بنائیں۔
بیجنگ (شِنہوا) چین نے جاری کردہ ایک سرکاری دستاویز میں ڈیٹا کے وسائل کو بہتر استعمال میں لانے کے لئے اعدادوشمار پر مبنی بنیادی نظام کی تعمیر بارے خصوصی اقدامات کی تفصیل جاری کی ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور ریاستی کونسل کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ دستاویز کے مطابق ملک کے اعدادوشمار کا یہ نظام ، جائیدادوں کے نظام، گردشی اور تجارتی نظام ، آمدنی کی تقسیم اور ایک حکمراں نظام پر مشتمل ہوگا، تاکہ ڈیٹا کی وجہ سے پیدا شدہ مشکلات سے نمٹا جاسکے جو ایک نئے قسم کا پیداواری عنصر بن چکا ہے۔
قومی ترقیاتی اور اصلاحات کمیشن کے ایک عہدیدار نے کہا کہ 20 اہم اقدامات پر مشتمل یہ دستاویز چین میں اصلاحات کے عمل کو مزید گہرا کرنے اور نئے دور میں کھلے پن کے "ایک تاریخی ، وسیع اور اسٹریٹجک اقدام" کا اظہار ہے۔
عہدیدار نے کہا کہ یہ ڈیٹا وسائل کے بھرپوراستعمال ، حقیقی معیشت کو بااختیار بنانے، اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ ، ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط ، بہتر اور بڑھانے میں مدد دے گا۔
یہ تکنیکی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کو ردعمل دے گا اور بین الاقوامی مسابقت میں ملک کے لئے نئے فوائد پیدا کرے گا۔
اس کے علاوہ اس اقدام سے ڈیجیٹل معیشت کے ترقیاتی فوائد میں سب کی جانب سے اشتراک اور باہمی خوشحالی کو فروغ ملے گا۔
اس سے بیک وقت اعداد و شمار کے وسائل کی گورننس کارکردگی بہتر بنانے اور قومی حکمرانی کے نظام اور صلاحیت کو جدید بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ اور دیگر خطوں کے ساتھ ساتھ صنعتوں اور کاروباری اداروں کی اس بارے حوصلہ افزائی کی جائے گی تا کہ حا لات کے مطا بق قائدانہ کردار ادا کیا جا سکے۔
ادارہ جاتی بہتری بتدریج ہوگی جبکہ اہم شعبوں میں کلیدی رابطے کے معیار جیسے ڈیٹا پراپرٹی کے حقوق کی تعریف ، ڈیٹا سرکولیشن ، اور ٹریڈنگ کو جگہ دی جائے گی۔
حقیقی معاشی ترقی کے فروغ کے لئے عوامی ، کاروباری اور ذاتی کوائف کے قواعد و ضوابط کے مطابق موثر گردش اور استعمال کو فروغ دینے کی آزمائش بھی کی جائے گی۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے 5 ویں عرب فنون میلے کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے ۔میلہ چین کے مشرقی صوبہ جیانگ شی کے شہر جیانگ ڈی ژن میں منعقد ہو رہا ہے۔
شی نے خط میں چین اور عرب ریاستوں کے درمیان دیرینہ اور مضبوط دوستی کی تعریف کی۔
شی نے کہا کہ قدیم شاہراہ ریشم کے آغاز سے لیکر بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے مشترکہ حصول تک چین ۔عرب ریاستیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کررہی ہیں جس سے عوام سے عوام کے تبادلے اور تعاون کے معنی خیز نتا ئج مل رہے ہیں۔
شی نے امید ظاہر کی کہ 5 ویں عرب فنون میلے کو دونوں فریق پہلی چین۔ عرب ریاستوں کے سربراہ اجلاس کے نتائج سے آگاہی بارے ایک موقع کے طور پر لے سکتے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریقین شاہراہ ریشم کے جذبہ کو فروغ ، روایتی دوستی کو مستحکم اور عوام سے عوام کے درمیان تبادلے مضبوط بناسکتے ہیں، تاکہ چین عرب اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کو پائیدار تحریک مل سکے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔ عرب کمیونٹی کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کیا جا سکے۔
پیر سے شروع ہونے والے 5 ویں عرب فنون میلے کا انعقاد چین کی وزارت ثقافت و سیاحت اور وزارت خا رجہ ، جیانگ شی کی صوبائی حکومت اور عرب لیگ کے جنرل سیکرٹریٹ نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔
گوانگ ژو(شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژو میں کوویڈ-19 کے کیسز میں اضافے کی پیش گوئی کے باعث بخار کے کلینکس کی تعداد تقریباً دوگناکردی گئی ہے۔شہر کے ہیلتھ کمیشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر ژانگ یی نے بتایا کہ شہر کے اسپتالوں نے بخار کے کلینکس کی تعداد 114 سے بڑھا کر 199 کر دی ہے۔ ژانگ نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس سے شہر میں بخار کے یومیہ مریضوں کوچیک کرنے کی صلاحیت 40ہزار سے بڑھ کر1لاکھ 11ہزار ہوگئی ہے۔
عہدیدار نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں شہرکے فیور کلینکس میں یومیہ آنے والے مریضوں کی تعداد تقریباً 50ہزار ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہر کے اسپتالوں میں منگل تک آئی سی یو بستروں کی تعداد 455 سے بڑھا کر 1ہزار385 کردی جائے گی۔
زرنج، افغانستان(شِنہوا)افغانستان کے مغربی صوبہ نمروز میں افغان حکام نے چین کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنا پر عطیہ کردہ امداد 400 مسحتق خاندانوں میں تقسیم کر دی ہے۔
مہاجرین اور وطن واپسی کے امور کے صوبائی ڈائریکٹر صدیق اللہ نصرت نے پیر کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم نے صوبائی دارالحکومت زرنج شہر میں 400 بے سہارا خاندانوں میں چین کی طرف سے دی گئی امداد تقسیم کی ہے، امدادی پیکیج میں چاول اور گندم سمیت خوردنی اور غیر خوردنی اشیاء شامل ہیں۔
امداد وصول کرنیوالی شیبا نے چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے چاول کی ایک بوری اور ایک خیمہ ملا ہے اور مجھے مزید امداد ملنے کی امید ہے۔
چین نے ایک ہمسایہ ریاست کے طور پر گزشتہ سال کے دوران افغانستان کو بڑے پیمانے پر نوول کرونا وائرس ویکسینز ، موسم سرما کے کپڑے ، خیمے اور اشیاء خورونوش کی امداد فراہم کی ہے جو ملک میں غرباء اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔

ابوجہ(شِنہوا)نائیجیریا کی جنوبی ریاست کراس ریور میں ہیضہ کی وباء پھیلنے کے باعث اب تک کم از کم 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
کراس ریور پرائمری ہیلتھ کیئر ڈویلپمنٹ ایجنسی کی سربراہ جینٹ ایکپیونگ نے ریاست کے دارالحکومت کالابار میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ مقامی حکام نے جمعرات اور ہفتہ کی درمیانی شب ریاست کے بلدیاتی علاقے ابی کے 10 دیہات میں پھیلنے والی وباء کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
جینٹ ایکپیونگ نے کہا کہ وباء کے نتیجے میں اب تک 30 سے زائد افراد کو ہسپتال میں داخل کیا جا چکا ہے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انتہائی خطرناک بیماری کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے متاثرہ دیہات میں انسانی امداد اور مادی وسائل فراہم کر دیے گئے ہیں۔
اہلکار نے کہا کہ اگر متاثرہ دیہات میں احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جاتا تو اموات سے بچا جا سکتا تھا۔
نائیجیریا کی ریاست ادماوا کے قصبے موبی میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) ٹیم کی جانب سے ہیضے کے نئے کیسز کی تلاش کیلئے گھر گھر مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔(شِنہوا)
اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہ عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں کے ساتھ ایک رسپانس ٹیم، نائیجیرین ریڈ کراس اور نائجیریا کی حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے پانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت پروگرام کے ماہرین کے ساتھ متاثرہ دیہات کے مکینوں کو مدد فراہم کرنے کیلئے موقع پر موجود ہے، انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو اس بیماری سے نمٹنے کے ممکنہ طریقوں کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے پوری کمیونٹی تک رسائی حاصل کر چکے ہیں اور وباء کی منتقلی کو روکنے کیلئے ہر ممکن طریقے استعمال کر رہے ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا) چائنہ ڈویلپمنٹ بینک کے زیر انتظام ایکویٹی انویسٹمنٹ فنڈ ،چائنہ-افریقہ ڈویلپمنٹ فنڈ نے افریقی ممالک میں 5 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔فنڈ کے مطابق انفراسٹرکچر، زراعت، روزگار، کپیسٹی کوآپریشن، صنعتی پارکس اور دیگر شعبوں میں کی گئی سرمایہ کاری سے افریقہ میں مقامی معیشتوں، روزگار اور ٹیکس آمدنی کو بڑھانے میں مددملی ہے۔بھاری اور متنوع سرمایہ کاری کے ساتھ، فنڈ نے چین اور افریقی ممالک کے درمیان مشترکہ بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو فروغ دینے میں ایک مثالی کردار ادا کیا ہے۔ یہ فنڈ 2006 میں بیجنگ سمٹ برائے چائنہ-افریقہ کوآپریشن (ایف او سی اے سی) کے بعد 5ارب ڈالر کے ابتدائی سرمایے کے ساتھ 2007 میں افریقہ میں چینی کمپنیوں کی مدد کے لیے قائم کیا گیا تھا۔
2015 میں ایف او سی اے سی جوہانسبرگ سمٹ کے دوران چین نے اس فنڈ کے لیے مزید 5ارب ڈالر مختص کرنے کا اعلان کیا تھا۔

لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ کی ریاست ہوائی کے دارالحکومت ہونولولو میں لینڈنگ سے قبل خراب موسمی صورتحال کے باعث ہوائی ایئرلائنز کی ایک پرواز کو جھٹکے لگنے سے 36 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
مقامی ٹیلی ویژن اسٹیشن خون۔ ٹی وی نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ ایریزونا کے فونیکس سے آنیوالے طیارے کو ہونولولو سے تقریباً 30 منٹ کے فاصلے پر شدید خراب موسم کا سامنا کرنا پڑا ہے ، مزید بتایا کہ گزشتہ سہ پہر ڈینئل کے انوئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونولولو ایمرجنسی میڈیکل سروسز اور امریکن میڈیکل ریسپانس نے ہنگامی صورتحال کا جواب دیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیرامیڈیکس اور ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز نے جائے وقوعہ پر 36 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی ہے۔
حکام نے بتایا کہ ایک 14 ماہ کے بچے سے لیکر بالغ عمر کے 20 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 11 کی حالت تشویشناک ہے۔
ہوائی ایئرلائنز نے تصدیق کی کہ طیارہ واقعہ کے بعد مقامی وقت کے مطابق تقریباً 10 بجکر 50 منٹ قبل از دوپہر (صبح 5 بجکر 50 منٹ پاکستانی وقت) پر ہونولولو میں بحفاظت لینڈ کر گیا ہے۔ ایئربس اے 330 ہوائی جہاز میں 278 مسافر اور عملہ کے 10 ممبران سوار تھے۔
امریکہ کی وفاقی شہری ہوابازی انتظامیہ نے کہا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ نے ملک کے موجودہ آئین کے نفاذ کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر نئے دور میں چین کے آئین پرعمل درآمد کرنے میں ایک نیا باب تحریر کرنے پر زور دیا ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین، صدر شی نے پیر کو شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں کہا کہ آئین کے بارے میں شعور اجاگر کرنے، آئین کی روح کو آگے بڑھانے، آئین کے نفاذ کو فروغ دینے اور ریاستی نظم و نسق میں اس کے اہم کردار سے بہتر فائدہ اٹھانے کے لیے کوششوں کی ضرورت ہے۔صدر شی نے کہا کہ ایسا کرنے سے ملک کو ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک بنانے اور تمام محاذوں پر چینی قوم کی عظیم تجدید کو آگے بڑھانے کی ٹھوس ضمانت فراہم کی جا سکتی ہے۔
چین، دارالحکومت بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ژاؤ لی جی نے چائنہ ایسوسی ایشن فار پروموٹنگ ڈیموکریسی کی 13 ویں قومی کانگریس میں شرکت کی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جانب سے مبارکباد کا پیغام دیا۔ (شِنہوا)