• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

چین۔ فوجیان ۔ من جیانگ ۔ دریا ۔ جہاز رانی

چین ، جنوب مشرقی صوبہ فوجیان میں نئی توانائی مال بردار جہاز فوژو بندرگاہ کی جانب سفر کررہا ہے۔ (شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ فوجیان ۔ من جیانگ ۔ دریا ۔ جہاز رانی

چین ، جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کی بندرگاہ نان پھنگ کی ایک گودی پر نئی توانائی جہاز پر کنٹینرز لادے جارہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ فوجیان ۔ من جیانگ ۔ دریا ۔ جہاز رانی

چین ، جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کی نان پھنگ بندرگاہ کی ایک گودی پر  عملہ کا ایک رکن کرین کی مدد سے کنٹینراٹھارہا ہے ۔ (شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ فوجیان ۔ من جیانگ ۔ دریا ۔ جہاز رانی

چین ، جنوب مشرقی صوبہ فوجیان میں نئی توانائی مال بردار جہاز دریائے من جیانگ میں سفرکررہا ہے۔(شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تہران۔ ماسکو تعاون بارے سی آئی اے ڈائریکٹرکے...

تہران (شِنہوا) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر کی جانب سے بے بنیاد دعوؤں کی مذمت کی ہے۔

 ترجمان نے  اس کو تہران اور ماسکو کے درمیان فوجی تعاون بارے میں ایران کے خلاف امریکی پروپیگنڈا جنگ کا ایک حصہ قرار دیا ہے۔

وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری  ہونے والے ایک بیان میں ناصر کنانی کے حوالے سے کہا گیا ہے  کہ امریکی حکام نے اپنے بے بنیاد سیاسی دعوؤں اور ایران مخالف غیر قانونی اقدامات کا سلسلہ جاری  رکھنے کے لیے اب تہران اور ماسکو کے درمیان روایتی دفاعی اور فوجی تعاون پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹ اور دھوکہ دہی پر مبنی امریکی پروپیگنڈا مہم کا مقصد ایران کو سیاسی دباؤ میں ڈالنا، ایرانوفوبیا کو فروغ دینا اور اس کی اپنی جارحیت کو چھپانا ہے۔

کنانی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون  خاص طور پر دفاعی شعبے میں تعاون  کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہے۔

امریکی پی بی ایس ٹی وی چینل کو  انٹرویو دیتے ہوئے سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے ایران اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

یوکرین اور مغربی ملکوں  نے حال ہی میں ایران پر روس کو یوکرین میں جاری تنازعے میں استعمال کے لیے خودکش ڈرون برآمد کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ایران نے متعدد مرتبہ ان الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کیا ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تھائی لینڈ کا جنگی جہاز ڈوب گیا، 31 افراد ل...

بنکاک(شِنہوا)خلیج تھائی لینڈ میں بحریہ کا ایک جہاز ڈوبنے کے بعد تھائی جنگی جہاز اور ہیلی کاپٹر 31 لاپتہ ملاحوں کو بچانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

رائل تھائی نیوی (آر ٹی این) نے پیر کے روز ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے بیان میں کہا کہ طوفان کے باعث ڈوبنے والے توپ بردار بحری جہاز ایچ ٹی ایم ایس سخوتھائی پر عملہ کے کل 106 اراکین سوار تھے۔ پیر کی دوپہر تک ان میں سے 75 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

آر ٹی این کے ترجمان ایڈمرل پوکرونگ مونتھاپالن نے بتایا کہ ایچ ٹی ایم ایس سخوتھائی پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق تقریباً 12 بجکر 12 منٹ قبل از سحر (اتوار کی رات 10 بجکر 12 منٹ پاکستانی وقت) پر بجلی منقطع ہونے اور اس کے نتیجے میں بحری جہاز میں پانی بھرنے کے باعث ڈوب گیا ہے۔

جنگی بحری جہاز صوبہ پراچوپ خیری خان کے ضلع بنگ ساپھان کی بندرگاہ سے 20 ناٹیکل میل کے فاصلے پر گشت کر رہا تھا جب تیز لہروں کی وجہ سے پانی بجلی کی فراہمی کے نظام میں داخل ہو گیا جس کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی بند اور جہاز قابو سے باہر ہو گیا۔

بیان کے مطابق رائل تھائی نیوی نے ریسکیو آلات کے ساتھ 3 فریگیٹس اور 2 ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر روانہ کیے ہیں، لیکن تیز ہواؤں اور بلند لہروں کی وجہ سے امدادی کوششوں کو روکنا پڑا ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے مشرقی صوبے میں 20ہزار سال قدیم انسانی...

فوژو(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے شہر پھوتیان میں دریائے مولانشی کے قریب پتھر کے قدیم دورکے آخر کے آثار دریافت ہوئے ہیں ، ثقافت وسیاحت کے میونسپل بیورو کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس علاقے میں کم از کم 20ہزار سال پہلے انسانی سرگرمیاں شروع ہوگئی تھیں۔مولانشی دریا کے طاس میں کام کرنے والی آثار قدیمہ کی ٹیم کے سربراہ فان شیو چھون نے کہا کہ تقریباً ایک سال تک جاری رہنے والی کھدائی اور تحقیقی کام کے دوران ٹیم کو مجموعی طور پر قبل از تاریخ کے 26  مقامات ملے، جن میں ایک قدیم پتھر کے دور سے، سات نیو لیتھک، اور کانسی کے دورکے 18 مقامات شامل ہیں۔

فان نے بتایا کہ جمع کیے گئے سینکڑوں نمونے اور تقریباً 100 مکمل یا بحالی کے قابل  اشیاء دریافت کی گئیں۔ دریافت ہونے والے آثار نے اس خطے میں آثار قدیمہ میں بہت سی نامکمل علم کو مکمل کردیا ہے۔فان نے کہا کہ دریافتوں سے پتہ چلتا ہے کہ دریائے مولانشی کا طاس ان علاقوں میں سے ایک ہے جہاں قدیم انسانی سرگرمیاں کثرت سے  موجودتھیں۔ یہ ایک سنگم کی حیثیت کا علاقہ تھا  جہاں قبل از تاریخ کی شمالی فوجیان کی ثقافت جنوبی فوجیان سے ملتی تھی، جو کہ بہت زیادہ تحقیقی اہمیت کی حامل ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ڈی پی آر کے نے پہلے عسکری جاسوس سیٹلائٹ کیلئ...

سیئول(شِنہوا)عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) نے اپنا پہلا عسکری جاسوس سیٹلائٹ تیار کرنے کیلئے حتمی  ٹیسٹ کا انعقاد کیا  ہے۔

سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی(کے سی این اے) نے پیر کے روز انتظامیہ کے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ نیشنل ایرو اسپیس ڈیولپمنٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اتوار کو سوہائے سیٹلائٹ لانچنگ گراؤنڈ میں کیے گئے ٹیسٹ کا بنیادی مقصد سیٹلائٹ فوٹوگرافی، ڈیٹا ٹرانسمیشن سسٹم اور گراؤنڈ کنٹرول سسٹم کی صلاحیتوں کا جائزہ لینا تھا۔

خبر کے مطابق ٹیسٹنگ سیٹلائٹ 20 میٹر ریزولوشن کے ساتھ ایک پینکرومیٹک کیمرہ، دو ملٹی اسپیکٹرل کیمرے اور ویڈیو ٹرانسمیٹر سے لیس تھا جس میں مختلف قسم کے ویو بینڈز کے ساتھ ساتھ کنٹرول ڈیوائسز اور بیٹریوں والے ٹرانسمیٹر اور ریسیورز شامل ہیں۔ سیٹلائٹ کو لے جانے والا ایک راکٹ بالائی زاویے سے 500 کلومیٹر کی بلندی پر چھوڑا گیا۔اس میں کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ کے دوران خلائی ماحول میں کیمرہ آپریشن کی ٹیکنالوجی، مواصلاتی آلات کی ڈیٹا پروسیسنگ اور ٹرانسمیشن کی صلاحیت اور زمینی کنٹرول سسٹم کی ٹریکنگ اور کنٹرولنگ کی درستگی سمیت کچھ اہم تکنیکی اشاریوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آسٹریلیا کے وزیرخارجہ چین کا دورہ کریں گے

بیجنگ(شِنہوا) آسٹریلیا کی وزیرخارجہ پینی وونگ  20 سے 21 دسمبر تک چین کا دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ یی نے آسٹریلوی وزیر خارجہ کو دورہ کی دعوت دی تھی۔

ترجمان ماؤ ننگ نے پیر کو بتایا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وزیر خارجہ وانگ آسٹریلیا کے وزیر خارجہ سے مذاکرات کریں گے۔ دونوں وزرا خارجہ میں چین-آسٹریلیا  سفارتی واسٹریٹجک مذاکرات کا نیا دورہوگا۔

ترجمان نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں کہا کہ امید ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی بالی میں ہونے والی ملاقات کے دوران طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد میں سہولت فراہم کرے گا۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فلسطین کی اسرائیل کی جانب سے فلسطینی کارکن ک...

رم اللہ(شِنہوا) فلسطینی حکام نے اسرائیل کی طرف سے مشرقی بیت المقدس کے رہائشی ایک فرانسیسی فلسطینی وکیل اور سماجی کارکن صلاح الحموری کو زبردستی بے دخل کرنے کی مذمت کی ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صلاح الحموری کی ملک بدری غیر قانونی قبضے کے تحت کیا گیا ایک اشتعال انگیز اقدام اور جنگی جرم ہے  جو فلسطینیوں کے خلاف کیے جانے والے جرائم کی طویل فہرست میں شامل ہے۔

اس نے فرانس سمیت عالمی برادری پر زور دیا کہ اسرائیل کو اس کے مسلسل جرائم بشمول وکیل صلاح الحموری کی زبردستی نقل مکانی کیلئے جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور اسرائیل کے مسلسل جنگی جرائم کا خاتمہ کرے۔

فلسطین کی ایک غیر سرکاری تنظیم فلسطینی پرزنرز کلب ایسویسی ایشن نے کہا کہ اسرائیلی حکام نے نصف شب کے وقت صلاح الحموری کو فرانس بھیج دیا ، حالانکہ اس کے کیس میں طے شدہ قانونی طریقہ کار ابھی ختم نہیں ہوا تھا، جس میں اس کی شناخت واپس لینے پر اعتراض بھی شامل تھا۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر داخلہ ایلیٹ شاکیڈ نے اعلان کیا ہے کہ صلاح الحموری کی ملک بدری اور ان کا بیت المقدس کا شناختی کارڈ واپس لینے کا اقدام ان کے مسلح سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

"چین سے ڈی کپلنگ " سے دنیا کو شدید نقصان پہن...

فرینکفرٹ(شِنہوا)جرمن تھنک ٹینک کی ایک چیئروومن نے کہا ہے کہ  "چین سے معاشی تعلق ختم  کرنے" کا خیال ایک جغرافیائی سیاسی سازش  اور جرمنی کے لیے اقتصادی خودکشی کرنے کے مترادف ہے،جس کے یورپی یونین (ای یو) اور عالمی معیشت کو نتائج  بھگتنا پڑ رہے ہیں۔شِنہوا کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں، جرمن تھنک ٹینک شلر انسٹی ٹیوٹ کی بانی اور چیئر وومن ہیلگا زیپ-لا روشے نے خبردار کیا کہ جرمنی کی جانب سے امریکہ کے دباؤ میں چین پر اپنا اقتصادی انحصار کم کرنے کی کوششیں ملک کو انتشار کی طرف لے جائیں گی اور اس کی معیشت بڑے خطرے سے دوچار ہو جائے گی۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ  چین اور جرمنی کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات ہیں اور "ڈی کپلنگ " جرمنی کے مفادات کے خلاف ہے زیپ-لا روشے نے کہا کہ جیسے جیسے جیو پولیٹیکل صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے اور توانائی کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، جرمنی اور یورپی یونین میں "چین پر انحصار کم کرنے" اور "چین سے الگ ہونے" کے امکانات اور اس سے ہونے والے نقصان پر بحث ہو رہی ہے۔میونخ میں قائم آئی ایف او انسٹی ٹیوٹ فار اکنامک ریسرچ کی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ چین سے یورپی یونین اور جرمنی کے الگ ہونے سے جرمنی کو بریگزٹ سے تقریباً چھ گنا زیادہ  نقصان ہوگا، جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ  چین کے ساتھ تجارتی جنگ سے آٹوموٹو انڈسٹری کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔

بیجنگ میں چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز2021 (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) کے دوران  لوگ جرمنی کے نمائشی بوتھ کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

چین ۔ حئی لونگ جیانگ ۔ ہاربن ۔ برفانی مجسمے...

چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے ہاربن میں عملہ کے اراکین برفانی مجسموں کی 35 ویں تائی یانگ داؤ آئلینڈ بین الاقوامی نمائش کیلئے ایک دیوقامت برفانی مجسمہ تیار کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے ہاربن میں عملہ کا ایک رکن برفانی مجسموں کی 35 ویں تائی یانگ داؤ آئلینڈ بین الاقوامی نمائش کیلئے ایک دیوقامت برفانی مجسمے کو حتمی شکل دے رہا ہے۔(شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ حئی لونگ جیانگ ۔ ہاربن ۔ برفانی مجسمے...

چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے ہاربن میں عملہ کے اراکین برفانی مجسموں کی 35 ویں تائی یانگ داؤ آئلینڈ بین الاقوامی نمائش کیلئے ایک دیوقامت برفانی مجسمہ تیار کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کرسمس قریب آتے ہی لبنان میں تہوار کا ماحول ب...

جبیل (شِنہوا) لبنان میں کرسمس کی تعطیلات کے ساتھ ہی تہوار کا ماحول بنتا جارہا ہے۔

لبنان کے ہر قصبے میں اب لوگوں کو کرسمس کے خوبصورت درخت، میلے اور بازار ملیں گے جن میں چمکدار روشنیاں، لذیذ پکوان اور خوشگوار ماحول ہوگا۔

لبنان ، جبیل کی کرسمس مارکیٹ میں ایک دکاندار گاہکوں کا منتظر ہے۔ (شِنہوا)

لبنان ، جبیل میں کرسمس لباس پہنے ایک جوڑے کا تصویر کے لئے انداز ۔ (شِنہوا)

لبنان ، جبیل کی کرسمس مارکیٹ میں ایک دکاندار گاہکوں کا منتظر ہے ۔ (شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ڈھاکہ میں انسانی وسائل کی ترقی میں تعاون پر...

ڈھاکہ (شِنہوا) چین اور بنگلہ دیش کے  حکام نے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ملاقات کی ہے جس  میں دونوں ملکوں  کے درمیان انسانی وسائل کی ترقی کے تعاون کو فروغ دینے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقوں نے چین۔بنگلہ دیش انسانی وسائل کی ترقی بارے  تعاون کے  فورم اور چینی حکومت کے تربیتی پروگراموں کے شرکاء کے ری یونین کے موقع پر بات چیت کی جس کا اہتمام بنگلہ دیش میں چینی سفارت خانہ نے کیا تھا۔

شرکاء نے کہا کہ اس  تربیتی پروگرام سے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے اور چین کے بارے میں ان کے علم میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں  نے کہا کہ  وہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت تعاون کو مزید گہرا کرنے کے خواہاں ہیں۔

بنگلہ دیش کی وزارت صحت اور خاندانی بہبود، وزارت تعلیم، آفات سے نمٹنے اور ریلیف کی وزارت، بجلی، توانائی اور معدنی وسائل کی وزارت کے ساتھ ساتھ دیگر ایجنسیوں کے عہدیداروں نے تربیتی کورسز حاصل کرنے کے اپنے تجربے اور مختلف شعبوں میں مستقبل میں تعاون کے لیے خیالات کا تبادلہ کیا۔

وزارت خزانہ کے ماتحت اقتصادی تعلقات ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹری اور ونگ چیف محمد شہریار قادر صدیقی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے کہا کہ چین بنگلہ دیش کا بہت بہترین  دوست ہے۔

انہوں نے کہا  کہ چین ہماری بہت مدد کر رہا ہے۔ ہم اپنے حکام کو نہ صرف مختلف شعبوں میں سیکھنے کے لیے بلکہ چین کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے  کے لیے چین بھیجنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ سیکھ سکیں اور بنگلہ دیش میں کام  کے دوران اپنی مہارت اور  اپنے علم کو پھیلا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فورم بنگلہ دیشی حکام کے لیے ایک اچھا موقع ہے کہ وہ  بنگلہ دیش کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

یقینی طور پر یہ ری یونین تمام شرکاء کو ایک دوسرے کے ساتھ اچھے روابط رکھنے اور اپنے کام کے شعبوں  میں قریب سے کام کرنے میں مدد فراہم  کرے گا۔

بنگلہ دیش میں چینی سفارت خانہ کے اقتصادی اور تجارتی مشیر سونگ یانگ نے شِنہوا کو بتایا کہ تربیتی پروگرام بہت با  معنی ہے۔

انہوں نے واضح کیا  کہ یہ  ہمارے دونوں فریقوں کے درمیان مضبوط تعاون اور  خاص طور پر انسانی وسائل میں تعاون کا  اظہار ہے۔

چینی ساختہ مسافر طیارہ غیرملکی مارکیٹ میں دا...

شنگھائی (شِنہوا) انڈونیشیا کی ایک فضائی کمپنی ٹرانس نوسا کو چینی ساختہ مسافر طیارہ اے آر جے 21 فراہم کردیا گیا ہے، یوں چین میں مکمل طور پر تیار ہونے والا پہلا مسافر طیارہ بین الاقوامی مارکیٹ میں داخل ہوگیا۔

کمرشل ائیرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ کے مطابق جہاز میں 95 نشستیں ہیں جو تمام اکانومی کلاس میں ہیں۔ جبکہ اس کے بیرونی حصے پر نیلا، زرد اور سبز رنگ کیا گیا ہے۔

چینی ساختہ اے آر جے 21 علاقائی طیارہ 3 ہزار 700 کلومیٹر تک پرواز کرسکتا ہے یہ مختلف ہوائی اڈوں سے مطابقت رکھتا ہے اور الپائن و سطح مرتفع علاقوں میں بھی پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کمرشل ائیرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ نے کہا ہے کہ وہ اب تک 100 اے آر جے 31 طیارے اپنے صارفین کے حوالے کرچکا ہے۔ جو 100 سے زائد شہروں اور 300 سے زائد روٹس پر پرواز کرکے 56 لاکھ مسافروں کو خدمات فراہم کررہے ہیں۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ، جیوسان سوسائٹی کی مرکزی کمیٹی کا مکمل...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جیوسان سوسائٹی کی 14 ویں مرکزی کمیٹی کا چھٹا مکمل اجلاس آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے منعقد ہوا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کا مطالعہ اور عملدرآمد ایجنڈے میں سرفہرست تھا۔ جیوسان سوسائٹی کی مرکزی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کی سال 2022 کی کارکردگی رپورٹ پربھی غور کیا گیا۔

جیوسان سوسائٹی کی مرکزی کمیٹی کے چیئرمین وو وی ہوا نے اجلاس میں شرکت کی اور کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

وو نے کہا کہ جیوسان سوسائٹی کی 12 ویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد کی مکمل تیاری اس اجلاس کا ایک اہم کام تھا۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا تارکین وطن کے...

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تارکین وطن کے تحفظ اور احترام پر زور دیا ہے۔ انہوں نے تارکین وطن  کو معاشی ترقی، سرگرمی سے بھرپور اور افہام و تفہیم کا طاقتور محرک قرار دیا ہے۔

ہر سال 18 دسمبر کو منا ئے جا نے والے مہاجرین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اس بات سے قطع نظر کہ ان کی نقل و حرکت جبری، رضاکارانہ یا پھرباضابطہ طور پر اختیار کی گئی  ہے،  ان کا بلا تفریق احترام کیا جانا چاہیے۔ 

گوتریس نے دنیا پر زور دیا کہ وہ ایک انسانی ضرورت اور ایک اخلاقی اور قانونی ذمہ داری کے طور پر تارکین وطن کی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

سیکرٹری جنرل نے  محفوظ اور منظم انداز میں سرحدوں کو عبور کر نے والے80  فیصد سے زیادہ تارکین وطن کو معاشی ترقی، سرگرمی سے بھرپور اور افہام و تفہیم کا ایک بھرپور محرک  قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ تاہم خطرناک راستوں کے ذریعےغیر منظم نقل مکانی اور اسمگلروں کے ظالمانہ راج نے ایک خوفناک قیمت چکانے کا ایک سلسلہ تیزی سے جاری رکھا ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ گزشتہ 8 برسوں کے دوران  کم از کم  51 ہزار تارکین وطن ہلاک اور ہزاروں لاپتہ ہو گئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے تلاش اور بچاؤ کی کوششوں، طبی نگہداشت، ہجرت کے لیے وسیع اور متنوع حقوق پر مبنی گزرگاہوں اور اصل ملکوں میں زیادہ بین الاقوامی سرمایہ کاری پر زور دیا  تاکہ اس بات کویقینی بنایا جائے کہ ہجرت ایک انتخاب ہے ضرورت نہیں۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے ٹرسٹ شعبے میں تیسری سہ ماہی کے دوران...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ٹرسٹ شعبہ میں  اس صنعت کے اعداد و شمار کے مطابق  رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران  مسلسل توسیع ہوئی ہے۔ 

چائنہ ٹرسٹی ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق  ٹرسٹ اثاثوں  کے  بقایا جات کا حجم  ستمبر کے آخر میں 210 کھرب 70 ارب یوآن (تقریباً 30 کھرب 30 ارب امریکی ڈالر) تک  پہنچ گیا ہے جو کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 3.08 فیصد زیادہ ہے۔ سہ ماہی کی بنیاد پر اثاثوں کی قدر میں 0.17 فیصد کمی واقع ہوئی۔

ٹرسٹ سرمایہ کاری کے لحاظ سے اس رقم کا سب سے بڑا حصہ یعنی  26.33 فیصد صنعتی اور تجارتی اداروں کو گیا جو حقیقی معیشت کے لیے اس شعبے کی مسلسل حمایت کی نشاندہی کرتا ہے۔

سیکیورٹیز اور بانڈز میں سرمایہ کاری بالترتیب 4.31 فیصد اور 21.77 فیصد رہی اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے نے مجموعی  سرمایہ کاری کا 8.53 فیصد حاصل کیا۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی پک اپ ٹرکس کی برآمدات میں 172 فیصد ا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی پک اپ ٹرک کی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت نومبرکے دوران  172 فیصد اضافہ ہوا  ہے۔ چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال  اس صنعت کی پیداواری صلاحیت میں بہتری ہوئی ہے۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ  چین میں گزشتہ ماہ مجموعی طور پر 42 ہزار پک اپ ٹرک فروخت کیے گئے جو کہ گزشتہ ماہ کی نسبت 1.8 فیصد زیادہ ہیں۔ تاہم یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12.2 فیصد کم تھی۔

سال  2022 کے پہلے 11 ماہ کے دوران ملک میں پک اپ ٹرکوں کے تقریباً 4 لاکھ  70 ہزار یونٹس فروخت ہوئے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.4 فیصد کم ہے۔

ایسوسی ایشن نے کہا  ہے کہ چین کی پک اپ ٹرک مارکیٹ جنوری سے نومبر کے عرصے کے دوران  عمومی  طور پر مستحکم تھی اور باقی ٹرک مارکیٹوں کے مقابلے میں  اس نے بہت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی حکام کو عوامی ٹرانسپورٹ کی بحالی کے لئے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو عوامی نقل و حمل کی خدمات معمول کے مطابق دوبارہ شروع کرنے کے لئے اقدامات درکار ہیں، یہ نوول کرونا وائرس وبا کے ردعمل کو بہتر بنانے کی سمت ایک مزید قدم ہوگا۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق مسافروں کو منفی نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹ کے نتائج ، صحت کوڈ ، آمد پر ٹیسٹ یا معلومات کا اندراج کئے بغیر دوسرے علاقوں میں سفر کی اجازت دینے والے اقدامات پرسختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا۔

وزارت نے ان علاقوں میں فوری طور پر معمول کے مطابق آپریشن بحال کرنے پر زور دیا ہے جہاں وبائی امراض پر قابو پانے کے اقدامات کے سبب نقل وحمل کی خدمات معطل تھیں۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو اپنی مرضی کے تحت ٹرانسپورٹ اور ای ٹکٹ سمیت مختلف خدمات فراہم کرنے میں حوصلہ افزائی اور مدد فراہم کی جائے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے حیاتاتی شہر ہیفے کے منا ظر

ہیفے (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ انہوئی کے صدرمقام ہیفے میں واقع ہوان چھینگ پارک ایک کھلا مقام ہے جہاں مقامی رہائشی شہری زندگی کی ہلچل اور گہماگمی سے دور ماحول کی ہریالی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ چین میں میٹھے پانی کی 5 ویں بڑی جھیل چھاؤ ہو بھی ہیفے میں موجود ہے۔

ہیفے نے 5 قومی ویٹ لینڈ پارکس اور 3 صوبائی ویٹ لینڈ پارکس کو 75 فیصد ویٹ لینڈ تحفظ کی شرح کے ساتھ شامل کیا ہے۔ ہیفے نے 10 نومبر 2022 کو رامسر کنونشن میں بین الاقوامی ویٹ لینڈ شہر کا درجہ حاصل کیا تھا۔

چین، مشرقی صوبہ انہوئی کے شہر ہیفے میں چھاؤہو جھیل کے اطراف ایک ویٹ لینڈ کے قریب ایک پرندہ پرواز کررہا ہے۔ (شِنہوا)

چین، مشرقی صوبہ انہوئی کے شہر ہیفے میں چھاؤہو جھیل کے اطراف ایک ویٹ لینڈ کے قریب ایک پرندے کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

چین، مشرقی صوبہ انہوئی کے شہر ہیفے میں چھاؤہو جھیل کے اطراف ایک ویٹ لینڈ پارک میں مقامی رہائشی چہل قدمی کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

چین، مشرقی صوبہ انہوئی کے شہر ہیفے میں چھاؤہو جھیل کے اطراف ایک ویٹ لینڈ کے اوپرپرندہ پرواز کررہا ہے۔ (شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برونائی میں چائنہ ڈے کارنیوال میں 6 ہزار سے...

بندرسری بیگوان (شِنہوا) بین الاقوامی کنونشن مرکز میں 3 روزہ چائنہ ڈے ثقافتی کارنیوال اختتام پذیر ہوگیا جس میں 6 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

چائنہ  ڈے ثقافتی تقریب کا انعقاد برونائی- چین بیلٹ اینڈ روڈ ایسوسی ایشن اور برونائی میں چائنہ انٹرپرائزز ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر کیا تھا جسے برونائی کی خارجہ امور، بنیادی وسائل ، سیاحت ، ثقافت، نوجوانوں اور کھیلوں کی وزارتوں اور برونائی میں چینی سفارتخانے کا تعاون حاصل تھا۔ یہ برونائی دسمبر میلے کا ایک حصہ بھی تھا۔

برونائی ، بندرسری بیگوان میں منعقدہ چینی دن کی ثقافتی تقریب میں لوگ روایتی چینی پکوان زونگ زی تیار کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

یہ 2020 کے بعد سے چائنہ ڈے ثقافتی تقریب کا دوسرا ایڈیشن تھا جس میں برونائی اور چین دوستی کو اجاگر کیا گیا۔

چینی سفارت خانے کے چارج ڈی افیئرز وانگ ہائی تاؤ نے شِنہوا کو بتایا کہ " رواں سال چائنہ ڈے کی تقریب ایک اور کامیابی ہے جس نے برونائی میں ہمارے دوستوں کے لئے نئے دور میں چین بارے مزید جاننے بارے ایک نئی راہ کھولی ہے۔

ووشو اور خطاطی، چینی سامان اور خصوصی اشیا  کی فروخت جیسی سرگرمیاں اس تین روزہ تقریب کا حصہ تھیں جس میں چینی ثقافت روشناس کرائی گئی۔

چین کا خلائی ٹریکنگ جہاز نئے مشنز پر روانہ

نان جنگ (شِنہوا) چین کی بندرگاہ سے ٹریکنگ جہاز یوآن وانگ -3 خلائی جہاز کی نگرانی کے نئے مشن پر روانہ ہوگیا۔

عملے کے ارکان نئے سال اور چینی قمری سال نو کی تعطیلات سفر کے دوران گزاریں گے۔ روانگی سے قبل انہوں نے مشنز کی کامیابی یقینی بنانے کے لئے سہولیات کی جانچ پڑتال کی تربیت حاصل کی  اور سپلائز کو دوبارہ بھرا۔

رواں سال جہاز نے سمندر میں 120 دن سے زائد وقت گزارا۔ اس دوران اس نے 33 ہزار ناٹیکل میل سے زائد سفر کیا اور 4 نگراں کام مکمل کئےجس میں شین ژو۔ 14 انسان بردار خلائی پرواز بھی شامل تھی۔

یوآن وانگ -3 چین کی دوسری نسل کا خلائی ٹریکنگ جہاز ہے۔ یہ اعلی ، درمیانے اور کم مدار والے مصنوعی سیاروں، خلائی جہازوں اور خلائی اسٹیشن ماڈیولز کی سمندری ٹریکنگ اور نگرانی کا فریضہ انجام دیتا ہے۔

اسے کام کرتے ہوئے 20 برس سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے۔ اس دوران جہاز 60 سے زائد سفر اور 100 سے زائد مشنز مکمل کرچکا ہے جس میں شین ژو خلائی جہازوں،  چھانگ کے چاند کی تحقیق ، اور بیڈو مصنوعی سیاروں کی نگرانی شامل ہے۔

اس کی کامیابی کا تناسب 100 فیصد ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کو 2023 میں عالمی اقتصادی بحالی کے فروغ...

چین، جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے شہر نان ننگ میں لوگ نائٹ مارکیٹ کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کو 2023 میں عالمی اقتصادی بحالی کے فروغ...

چین ، مشرقی صوبہ شان ڈونگ کی کاؤنٹی ہوئی من کے ونڈ پاور ایکوپمنٹ انڈسٹریل بیس کی ایک ورکشاپ میں عملہ کام کررہا ہے۔ (شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی سرمایہ کاری کا سماجی اقتصادی ترقی کو فر...

لوانڈا (شِنہوا) انگولا کے ایک عہدیدار  نے کہا ہے کہ علاقائی سماجی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے انگولا کے وسطی علاقے میں چین کی  نجی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔

انگولا کے وسطی صوبہ ہوامبو کے گورنر لوٹی نولیکا نے انگولا میں تعینات چینی سفیر گونگ تاؤ کے ہمراہ  صوبہ ہوامبو میں چینی عطیہ کردہ تربیتی مرکز کے ایک دورے  کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

لوٹی نولیکا نے چینی کاروباری افراد کے ساتھ زراعت اور صنعت میں شراکت داری بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہوامبو کے چین کے ساتھ عملی تعاون کے مختلف منصوبوں پر کام جاری  ہے۔

اس موقع پر گونگ تاؤ  کا کہنا تھا کہ چینی سرمایہ کاری انگولا کی ترقیاتی پالیسیوں اور اقتصادی تنوع کے ساتھ اچھی طرح سے مطابقت رکھتی  ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اس  صوبے کی ترقی کی صلاحیت چینی کاروباری افراد کو اس خطے کے مزید شعبوں میں مسلسل سرمایہ کاری کے لیے راغب کرسکتی  ہے۔

چین میں کام کرنے والی جرمن کمپنیاں 2023 کے ا...

بیجنگ (شِںہوا) دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین نے نوول کرونا وائرس ردعمل کو بہتر بنانے اور معاشی شرح نمو میں مضبوط تعاون کا وعدہ کیا ہے جس کے بعد چین میں کام کرنے والی جرمن کمپنیاں 2023 میں اپنی کاروباری کارکردگی بارے پرامید ہیں۔

چین میں جرمن ایوان تجارت کے تازہ ترین کاروباری اعتماد سروے کے مطابق چین میں کام کرنے والی 593 جرمن کمپنیوں میں سے نصف نے 2022  کی نسبت 2023 میں کاروبار میں اضافے کی توقع ظاہر کی ہے۔

ان میں 37 فیصد نے اگلے سال زیادہ نفع کی پیش گوئی کی ہے۔

دریں اثنا، سروے میں شامل 77 فیصد جرمن کاروباری اداروں کو توقع ہے کہ اگلے 5 سال میں ان کی صنعتوں کی سالانہ نمو میں اضافہ ہوگا۔

رواں ماہ کے اوائل میں چین نے نوول کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے متعدد اقدامات کا اعلان کیا تھا تاکہ اسے معاشی و سماجی ترقی کی ضروریات کے ساتھ بہتر طور پر ہم آہنگ کیا جا سکے۔ یہ ملک میں نوول کرونا وائرس کی روک تھام اور تدارک بارے ایک نئے مرحلے میں منتقلی بارے نشاندہی بھی کرتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کی جانب سے نوول کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کئے جانے والے حالیہ اقدامات ایک خوش آئند پیشرفت ہے اور اس سے درمیانی اور طویل مدت میں کاروباری اعتماد کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

جرمن کمپنیوں نے رواں سال چین میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔ وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق 2022 کے ابتدائی 10 ماہ میں جرمنی سے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ برس کی نسبت 95.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

چین میں جرمنی کی سرمایہ کاری کا زیادہ تر ہدف مینوفیکچرنگ  خاص طور پر آٹوموبائل کا شعبہ ہے۔

پاکستان۔ اسلام آباد۔ خوراک میلہ

اسلام آباد، 3 روزہ خوراک میلے کے دوران ایک شخص چائے تیار کررہا ہے۔ (شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان۔ اسلام آباد۔ خوراک میلہ

اسلام آباد، 3 روزہ خوراک میلے کے دوران ایک باورچی شوارما  تیار کررہا ہے۔ (شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان۔ اسلام آباد۔ خوراک میلہ

اسلام آباد، 3 روزہ خوراک میلے کے دوران ایک باورچی کھانا تیار کررہا ہے۔ (شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کوپ 15کے صدر اقوام متحدہ کی حیاتیاتی تنوع کا...

مونٹریال، کینیڈا (شِنہوا) کوپ 15کے  صدر اور چین کے حیاتیات اور ماحولیات کے وزیر ہوانگ رون چھیو نے اقوام متحدہ کی حیاتیاتی تنوع کانفرنس کے وزارتی سطح کے مذاکرات کے اختتام کے بعد کہا  ہے کہ ہم نے کامیابی کی جانب ٹھوس اقدامات  اٹھائے ہیں۔

باضابطہ طور پر کوپ 15 کے نام سے معروف اقوام متحدہ کے حیاتیاتی تنوع کے کنونشن بارے فریقین کی کانفرنس کا 15واں اجلاس 2020 کے بعد کے عالمی حیاتیاتی تنوع کا فریم ورک  طے پانے کے ساتھ پیر کو اختتام پذیر ہونے والا ہے۔

ہوانگ نے پریس کانفرنس کے دوران  اس سوال پر  کہ کیا مذاکرات کا بروقت کوئی نتیجہ نکل سکتا ہے، کہا کہ وہ پر امید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم طے شدہ پروگرام کے مطابق مذاکرات کو ختم کر سکتے ہیں۔ تمام فریق ایک معاہدہ طے کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آخری دو دنوں کے دوران  ہم چند مسائل پر توجہ مرکوز کریں گے۔ ایک بار جب ان مسائل پر پیش رفت ہو جائے  تو ہم ایک فریم ورک بنا سکتے ہیں۔

وزارتی اجلاس جمعرات کو شروع ہوا اور ہفتہ کی صبح اختتام پذیر ہوا۔ ہوانگ نے کہا کہ اڑھائی روزہ اجلاس نے کوپ 15 کے مذاکراتی عمل کو فروغ دینے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزرا نے عالمی حیاتیاتی تنوع کے نقصان کے ازالے کے لیے ایک مستحکم  سیاسی عزم کا اظہار کیا ہے اور تسلیم کیا ہے کہ کانفرنس اس تبدیلی کے لیے آخری موقع ہے۔

امریکی یکطرفہ اقدامات اور تجارتی تحفظ پسندی...

بیجنگ (شِںہوا) امریکہ کے یکطرفہ اقدامات اور تحفظ پسندی، کثیر الجہتی تجارتی نظام سے انحراف ، اقتصادی قوانین اور مارکیٹ قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس نے عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو نقصان پہنچایا ہے۔

چینی وزارت تجارت نے یہ بات عالمی تجارتی تنظیم  کی جانب سے امریکہ میں 15 ویں تجارتی پالیسی جائزہ بارے میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہی۔ اجلاس رواں ہفتے کے آغاز پر منعقد ہوا تھا۔

وزارت نے کہا ہے کہ جائزے کے دوران چین نے امریکی رویوں پر تحفظات کا اظہار کیا جس میں بڑے پیمانے پر امتیازی سبسڈی متعارف کرانا، یکطرفہ طور پر سیکشن 301 کے تحت بڑے پیمانے پر اور زیادہ ٹیرف عائد کرنا اور برآمدی کنٹرول کا غلط استعمال شامل ہے۔ عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کے تحت امریکہ سے 312 تحریری سوالات پوچھے گئے ہیں۔

جائزے میں یورپی یونین، جاپان اور کینیڈا سمیت عالمی تجاتی تنظیم کے دیگر ارکان نے بھی کثیر الجہتی تجارتی نظام پر متعلقہ امریکی تجارتی پالیسیوں کے اثرات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

تجارتی پالیسی کا جائزہ عالمی تجارتی نتظیم کے 3 افعال میں سے ایک ہے۔ یہ عالمی تجارتی تنظیم کے ارکان کے لئے اپنے حقوق کا استعمال کرنے اور اپنے معاشی و تجارتی تحفظات کا اظہار کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں سب سے زیادہ سویابین پیدا کرنے والے ص...

ہاربن (شِنہوا) چین کے سب سے زیادہ سویابین پیدا کرنے والے صوبے حئی لونگ جیانگ میں سویابین کی پیداوار اور زیرکاشت رقبے میں 2022 کے دوران نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

قومی شماریات بیورو کے اعدادوشمارکے مطابق حئی لونگ جیانگ میں رواں سال سویا بین کی پیداوار 9.54 ارب کلوگرام رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 32.6 فیصد زائد اور ملک میں سویا بین کی مجموعی پیداوار کے 47 فیصد کے مساوی ہے۔

صوبے میں سویابین کا زیرکاشت رقبہ 7 کروڑ 39 لاکھ 80 ہزار مو (49 لاکھ 30 ہزار ہیکٹرز) ہوچکا ہے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 26.9 فیصد زیادہ ہے۔

حئی لونگ جیانگ کی جی شیان کاؤنٹی میں یونگ شینگ زرعی مشینری کوآپریٹو کے سربراہ لیو منگ کن کے جذبات خوشی سے بھرپور ہیں۔

لیو نے کہا کہ رواں سال ہمارے کوآپریٹو نے 20 ہزار مو سے زائد سویا بین کاشت کی اور فی مو 200 کلوگرام سے زیادہ پیداوار حاصل کی جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

قومی غذائی تحفظ یقینی بنانے کے لیے حئی لونگ جیانگ اپنی سویابین کی پیداوار میں اضافے کے لئے مختلف اقدامات کررہا ہے جس میں مختلف اقسام اور کھیتوں کے انتظام کے طریقہ کار کو بہتر بنانا شامل ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں اضاف...

بیجنگ (شِنہوا) جنوری سے نومبر کے دوران چین کی قابل تجدید توانائی کی نصب شدہ صلاحیت میں اضافے کا سلسلہ برقرار رہا ہے جس کا مقصد سبز ترقی کا حصول ہے۔

قومی توانائی انتظامیہ کے اعدادوشمار کے مطابق نومبر کے اختتام تک چین کی بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت 2.51 ارب کلوواٹس تک پہنچ چکی تھی جو گزشتہ برس کی نسبت 8.1 فیصد زائد ہے۔

خاص طور پر ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ایک برس قبل کی نسبت 15.1 فیصد بڑھ کر 35 کروڑ کلو واٹس تک پہنچ گئی جبکہ شمسی توانائی کی صلاحیت 37 کروڑ کلوواٹ ہوگئی جو کہ سالانہ 29.4 فیصد اضافہ ہے۔ 

ملک نے رواں سال اپنی قابل تجدید توانائی بارے کی جانے والی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا، خاص طور پر صحرائی علاقوں میں بڑے پیمانے پر ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی سہولیات اور فوٹو وولٹک مراکز کی تعمیر میں تیزی آئی ہے۔

ابتدائی 11 ماہ کے دوران چین کی بجلی پیدا کرنے والی بڑی کمپنیوں کی مجموعی سرمایہ کاری  گزشتہ برس کی نسبت 290.1 فیصد اضافے سے 200 ارب یوآن (تقریباً 28.66 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ چکی ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کے برائیڈل کا ؤچر ویک کے چند مناظر

لاہور (شِنہوا) لاہور میں پاکستان کا ؤچر ویک کا آغاز ہوگیا جس میں دلہن کے ملبوسات کے جدید ترین رجحانات اور ڈیزائنز پیش کئے گئے ہیں۔

نمائش میں دلکش اور چمکدار رنگوں ، شاندار ڈیزائنز اور لوازمات کے ساتھ دیدہ زیب فینسی گاؤن دیکھنے کے لئے موجود ہیں۔ نمائش 3 روز جاری رہے گی۔

لاہور، برائیڈل کاؤچرویک کے دوران ماڈلز ملبوسات پیش کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

لاہور، برائیڈل کاؤ چر ویک کے دوران ماڈلز ملبوسات پیش کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

لاہور، برائیڈل کا ؤچرویک کے دوران ماڈلز ملبوسات پیش کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

لاہور، برائیڈل کا ؤچرویک کے دوران ماڈلز ملبوسات پیش کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

لاہور، برائیڈل کاؤ چر ویک کے دوران ماڈلز ملبوسات پیش کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

لاہور، برائیڈل کاؤ چر ویک کے دوران ماڈلز ملبوسات پیش کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا ڈان ژو بے ، موسم سرما میں مہاجر پرندو...

ڈان ژو (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان میں ڈان ژو بے ویٹ لینڈ موسم سرما میں مہاجر پرندوں کا مسکن رہا ہے۔ جس میں اسپون بلڈ چڑیا اور سیاہ چہروں والے اسپون بلز شامل ہیں۔ یہ دونوں چین میں قومی تحفط کے اول درجے میں شمار کئےجاتے ہیں۔

مقامی حکام ان کے تحفظ کو بہت اہمیت دیتے ہیں جس کی وجہ سے یہاں ویٹ لینڈ کے حیاتیاتی نظام میں ان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

چین، جنوبی صوبہ ہائی نان کے علاقے ڈان ژو کے ڈان ژو بے ویٹ لینڈ میں گشت کرنے والی ایک ٹیم پرندوں کا مشاہدہ کررہی ہے۔ (شِنہوا)

چین، جنوبی صوبہ ہائی نان کے علاقے ڈان ژو کے ڈان ژو بے ویٹ لینڈ میں اسپون بلڈ چڑیا آرام کررہی ہے۔ (شِنہوا)

چین، جنوبی صوبہ ہائی نان کے علاقے ڈان ژو کے ڈان ژو بے ویٹ لینڈ میں اسپون بلڈ چڑیا دانا چُگ رہی ہے۔(شِنہوا)

چین، جنوبی صوبہ ہائی نان کے علاقے ڈان ژو کے ڈان ژو بے ویٹ میں سینڈ پلوورز کا ایک جھنڈ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، ہائی نان میں بین الاقوامی فلم فیسٹیول ک...

سانیا (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے ایک تفریحی شہر سانیا میں چوتھا ہائی نان آئی لینڈ انٹر نیشنل فلم فیسٹیول شروع ہوگیا ہے۔

آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق اتوار کو  شروع ہونے والے رواں سال کے فلم فیسٹیول میں گولڈن کوکونٹ ایوارڈز کے لیے 116 ملکوں  اور خطوں سے مجموعی طور پر3 ہزار 761 فلموں کو شامل کیا گیا ہے۔

فیسٹیول کے دوران 80 سے 100 تک فلموں کی نمائش متوقع ہے جبکہ 9 فورمز کا بھی انعقاد کیا جائے گا ۔ 

پہلی بار 2018 میں منعقد ہونے والے اس فلم فیسٹیول کی میزبانی چائنہ میڈیا گروپ اور ہائی نان کی صوبائی حکومت نے مشترکہ  طور پر کی ہے۔

رواں  سال کا یہ  فیسٹیول 25 دسمبر کو اختتام پزیرہوگا۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، چھونگ چھنگ کی غیرملکی تجارت میں 4 فیصد...

چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ کی غیرملکی تجارت رواں سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 4 فیصد بڑھ کر 748.79 ارب یوآن (تقریباً 107.29 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی۔

چھونگ چھنگ کسٹمز کے مطابق برآمدات گزشتہ برس کی نسبت 5.2 فیصد اضافے سے 487.07 ارب یوآن ہوگئیں جبکہ اسی مدت کے دوران درآمدات 1.7 فیصد بڑھ کر 261.72 ارب یوآن تک پہنچ گئیں۔

جنوری سے نومبر کے دوران چھونگ چھنگ کی یورپی یونین، بیلٹ اینڈ روڈ ممالک اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے دیگر ارکان کے ساتھ غیر ملکی تجارت میں گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت بالترتیب 3.1 فیصد، 1.4 فیصد اور 9.9 فیصد اضافہ ہوا۔

بلدیہ کی اہم برآمدی مصنوعات میں مکینیکل اور الیکٹریکل مصنوعات شامل ہیں جبکہ اسی مدت کے دوران اینٹی گریٹیڈ سرکٹس ، اسٹوریج اجزاء ، اور دھاتی خام مال اور معدنی ریت کی درآمدت کی شرح نمو مستحکم رہی۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے بڑے قطر والی شیلڈ ٹنلنگ مشین کے لیے م...

بیجنگ (شِنہوا) چینی محققین نے شیلڈ ٹنلنگ مشین کے لیے بڑے قطر کے مرکزی بیئرنگز کا ایک سیٹ تیار کیا ہے۔ 

چین کی اکیڈمی برائے  سائنسز (سی اے ایس) کے مطابق مرکزی بیئرنگ کا قطر 8 میٹر ہے اور اس کا وزن 41 ٹن ہے۔ اسے انتہائی بڑے حجم کی شیلڈ ٹنلنگ مشینوں پر نصب کیا جائے گا جس کا قطر 16 میٹرز ہوگا۔

اس مرکزی بیئرنگ کو  چین کی اکیڈمی برائے  سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف میٹل ریسرچ کے محققین نے تیار کیا تھا۔ یہ پیشرفت چین کی شیلڈ ٹنلنگ مشین کے مرکزی بیئرنگ کے  مربوط طریقوں  جیسا کہ آزاد ڈیزائن، مواد کی تیاری، درست پروسیسنگ، تنصیب، خرابی دور کرنے ، جانچ پڑتال  اور تشخیص کی مہارت کی نشاندہی کرتی ہے۔

اس سے قبل چین نے ملکی  ساختہ شیلڈ ٹنلنگ مشینوں کی پیداوار حاصل کی تھی لیکن اہم بیئرنگ ابھی بھی درآمد کیا جاتا تھا ۔سال  2020 کے بعد سے چین کی اکیڈمی برائے  سائنسز  نے 12 بنیادی تکنیکی مسائل سے نمٹنے کے لیے 20 سے زیادہ انسٹی ٹیوٹ اور کاروباری اداروں کے ساتھ تعاون کیا اور اس عمل میں شیلڈ ٹنلنگ مشینوں کے لیے مرکزی بیئرنگ کے 10 سیٹ تیار کیے جن کا قطر 3 سے 8 میٹر تک ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا جدیدیت کی جانب سفر افریقہ کے لیے پی...

برازاویل (شِنہوا) کانگو لیبر پارٹی (پی سی ٹی) کے جنرل سیکرٹری پیئر موسی نے کہا ہے کہ جدیدیت کا چینی راستہ ترقی پذیر ملکوں  خاص طور پر افریقی ممالک کے لیے ایک مثال ہے۔

موسی نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ تحریری انٹرویو  کے دوران جدیدیت کے لیے چینی راستے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ دیگر چیزوں کے ساتھ  ساتھ جدت کے ذریعےترقی کا  یہ تصور دنیا کے بہت سے ملکوں خاص طور پر افریقی براعظم کے ملکوں کی رہنمائی کرے گا۔

موسی نے کہا کہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والے متعدد بحرانوں کا حالیہ برسوں کے دوران افریقہ کے کچھ ممالک کو سامنا رہا ہے، ایسے میں  افریقہ کے لیے چینی طرز کا جدید ماڈل ایک مثال ہے۔

کینیا ، نیروبی ایکسپریس وے کا ایک حصہ نظر آرہا ہے جس کو  چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن نے بنایا ہے۔ (شِنہوا)

انہوں نے کہا کہ وہ اس ماڈل میں ایسے عناصر تلاش کر سکتے ہیں جو ترقی کے راستے کی تعمیر کے لیے انہیں موجودہ اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنا سکتے ہیں۔

چین کا متعدد مرتبہ دورہ کر نے والے کانگو کے81 سالہ رہنما نے اس امید کا اظہار کیا کہ کمیونسٹ پارٹی  آف چائنہ کانگو کی  لیبر پارٹی کے ساتھ اپنی دوستی اور تعاون کو مستحکم کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس  سے جمہوریہ کانگو  کے اپنے لوگوں کے فائدے کے لیے چین  کے ساتھ جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو آگے بڑھایا جائے گا۔

موسی نے کہا کہ ان کا ملک چین کے ساتھ تبادلوں کو مستحکم بنانے اور بنیادی ڈھانچے، تعلیم، پائیدار ترقی اور صنعت جیسے شعبوں میں ہر ایک کی جیت پر مبنی  تعاون کو وسعت دینے کی توقع رکھتا ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں