• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

چین میں غیر تعلیمی ٹیوشن پروگرامز ضابطے سخت...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں حکام نے ابتدائی اور ثانوی اسکول طالب علموں کے آف کیمپس غیر تعلیمی ٹیوشن پروگرامز کے ضابطے مضبوط بنانے کے لئے ایک ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

وزارت تعلیم سمیت 13 محکموں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ دستاویز میں ایسی دفعات کی وضاحت کی گئی ہے کہ غیر تعلیمی ٹیوشن پروگرامز میں اسکول کے مضامین سے متعلق مواد شامل نہیں ہونا چاہئے، جبکہ تربیتی کلاس یا سبق کا وقت مقامی ابتدائی اور ثانوی  اسکولوں کے وقت سے متصادم نہیں ہو نا چاہیئے۔

 آف لائن ٹریننگ کے اوقات کار  رات 8 بجکر 30 منٹ سے زیادہ نہ ہو ں جبکہ آن لائن کورسز  کا انعقاد رات 9 بجے کے بعد نہ کیا جا ئے۔

رہنما اصول کے مطابق غیر تعلیمی ٹیوشن پروگرامز کے لئے تربیتی اداروں کو 3 ماہ، یا 60 کلاس گھنٹے، یا 5 ہزار یوآن (تقریباً 716 امریکی ڈالر) سے زیادہ فیس کی اجازت نہیں ہے۔ یہ یکمشت ادائیگی یا پری پیڈ کارڈز کی شکل میں وصول کی جائے گی۔

رہنما اصول میں بتایا گیا ہے کہ ان اداروں کے ملازمین کے لیے ہنرمند یا پیشہ ورانہ قابلیت کا ہونا ضروری ہے۔ ان اداروں کو ابتدائی اور ثانوی اسکولوں میں کام کرنے والے اساتذہ کی اجازت نہیں ہوگی۔

ابتدائی پلیٹ فارم کے طور پر اسکول کی تعلیم کے کردار کو مضبوط بنانے اور تعلیم میں امتحان پر مبنی رجحان تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور د یا گیا ہے۔

 رہنما اصول میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ آف کیمپس غیر تعلیمی ٹیوشن پروگرامز میں حاصل کردہ نتائج کو ابتدائی اور ثانوی اسکولوں کے داخلہ معیار کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم کے اداروں سے منسلک کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق اس کا مقصد 2023 کے وسط تک ملک بھر میں غیر تعلیمی ٹیوشن پروگرامز کے لئے ایک بنیادی پالیسی فریم ورک قائم کرنا اور معمول کی نگرانی کا طریقہ کار بہتر بنانا ہے۔

اس کے علاوہ خواہش ہے کہ سال 2024 تک متعلقہ پروگرامزپرخاندانی اخراجات کا بوجھ مئو ثر طریقے سے کم ہوجائے اور یہ غیر تعلیمی تربیت اسکول کی تعلیم کے لئے ایک مفید ضمیمہ بن جائے۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب، اسپین کا مشترکہ تیار کردہ جنگی بح...

سعودی عرب اور اسپین کا مشترکہ تیارکردہ جنگی بحری جہاز الدرعی جدہ پہنچ گیا ،تفصیلات کے مطابق " الدرعی " بحری جنگی جہاز جدہ کے کنگ فیصل نیول بیس پر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا،اس بحری جنگی جہاز کو جدید دفاعی ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے، یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا جدید ترین بحری جنگی جہاز ہے،افتتاحی تقریب میں سعودی نیوی اور اسپینش نیوی کے اعلی افسران بھی شریک ہوئے،اس حوالے سے سعودی حکام کا کہنا تھا کہ وژن 2030کے تحت آئندہ چند سال میں سعودی عرب بحری جنگی جہاز کی تیاری میں پچاس فیصد مہارت حاصل کر لے گا،دونوں ممالک کے درمیان پانچ جنگی بحری جہاز تیار کرنے کا معاہدہ 2018میں ہوا تھا جس میں سے دوسرا بحری جہاز الدرعی جدہ پہنچا ہے،خیال رہے کہ ستمبر 2018میں سعودی عسکری اتحاد کی جانب سے یمن میں حملوں کے پیش نظر اسپین نے سعودی عرب کو بموں کی فروخت روک دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گورنر کے پی نے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعل...

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق بل پر دستخط کر دئیے،گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کا کہنا تھا کہ بل پر دستخط کر دئیے ہیں لیکن اختلافی نوٹ بھی لکھا ہے، اختلافی نوٹ لکھا ہے کہ یہ فنانس بل نہیں ہے،حاجی غلام علی نے لکھا کہ جو لوگ اس سے متاثر ہو رہے ہیں وہ عدالت جائیں گے تب ہی صحیح فیصلہ آئے گا،خیال رہے کہ صوبائی اسمبلی نے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق بل منظوری کے بعد گورنر کو دستخط کے لیے بھیجا تھا، گورنر کے پی نے دستخط کیے بغیر بل پر اعتراضات لگا کر واپس سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو بھیج دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، ثقافتی صنعت میں 2021 کے دوران مستحکم اض...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ثقافتی اور متعلقہ شعبوں نے 2021 میں مستحکم ترقی کو برقرار رکھا ہے۔

قومی بیورو برائے شمارت کے مطابق قیمتوں کا عنصر کم کرنے سے قبل شعبوں کی  ایڈیڈ ویلیو  2021 میں ایک برس قبل کے مقابلے میں 16.6 فیصد بڑھ کر تقریباً52.4 کھرب یوآن (تقریباً 752.38 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو ملک کی مجموعی قومی پیداوار کے 4.56 فیصد کے مساوی ہے ۔

قومی بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق صنعت کے ذیلی شعبوں میں ، ثقافتی خدمات کی صنعت کی ایڈیڈ ویلیو کا حصہ 64 فیصد رہا جو گزشتہ برس کی نسبت 0.2 فیصد پوائنٹس کم ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ثقافتی مینوفیکچرنگ کی  ایڈیڈ ویلیو تقریباً13.7 کھرب یوآن تھی، جو صنعت کی کل ایڈیڈ ویلیو کا 26.1 فیصد ہے۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین اور آرسی ای پی ارکان کے درمیان تجارت میں...

بیجنگ (شِنہوا) چین اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ( آرسی ای پی) اراکین کے ما بین تجارتی معاہدے کا نفاذ رواں سال کے آغاز پر ہوا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان تجارت میں تیزی ہوئی ہے۔

وزارت تجارت کے مطابق چین اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ارکان کے ساتھ تجارت 2022  کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران 118 کھرب یوآن (تقریباً 16.9 کھرب امریکی ڈالرز) ہوگئی۔ یہ چین کی کل بیرونی تجارت کے 30.7 فیصد کے مساوی ہے۔

وزارت تجارت کے ترجمان شو جوئے ٹینگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس مدت کے دوران علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ارکان کو ملک کی برآمدات ایک برس پہلے کی نسبت 17.7 فیصد بڑھ کر 60 کھرب یوآن تک پہنچ گئی۔

شو نے کہا علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری اور دیگر آزاد تجارتی معاہدوں کے نفاذ کے اعلیٰ معیار کو فروغ دینے سے اس طرح کے معاہدوں کے مکمل استعمال اور جامع استعمال کی کارکردگی بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

شو نے کہا کہ وزارت مزید تجارتی شراکت داروں کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے بھی کرے گی، سامان ، خدمات اور سرمایہ کاری کی منڈیوں میں چین کی تجارت کو مزید کھولے گی، اور ڈیجیٹل معیشت و ماحولیاتی تحفظ کے نئے قوانین پر بات چیت میں فعال طور پر شرکت کرے گی۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہیلی کاپٹر تنازع، بیرسٹرسیف کی غلام علی کو گ...

خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان نے صوبے کے گورنر حاجی غلام علی کو گورنر ہائوس میں بند کرنے کی دھمکی دے دی،گورنر حاجی غلام علی نے کہا کہ ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کرسکتا تو لینڈنگ بھی نہیں کرنے دوں گا، وزیراعلی نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ذاتی ہیلی کاپٹر بنا دیا ہے، وہ اپنے ذاتی ہیلی کاپٹر کو اتارنے کے لیے اپنے گھر میں بندوبست کریں،اس کے جواب میں صوبائی حکومت کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے دھمکی دی ہے کہ گورنر ہائوس کو باہر سے تالا لگا کر گورنر کو اندر بند کر دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا، تعطیلات کی سرگرمیاں اور چمکتی جلا...

مالانگ، انڈونیشیا (شِنہوا) انڈونیشیا میں آئس کریم جلاٹو کے بغیر نیا سال کچھ بھی نہیں! انڈونیشیا کے شہر مالانگ میں واقع جیلاٹو کونو کیفے نے تعطیلات میں گاہکوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے اندھیرے میں چمکتے ہوئے  مناظر کے ساتھ آئس کریم متعارف کرائی ہے۔

یہ  پیشکش چمکدار ڈیزائن اور ذائقہ کے وسیع انتخاب کے ساتھ مقبول عام ہے۔

کیا آپ بھی چمکتے ہو ئے مناظر کے ساتھ آئس کریم چکھنا پسند کریں گے؟

 

انڈونیشیا، مالانگ میں اندھیرے میں چمکتے مناظر کے ساتھ  عملے کی رکن جلاٹو آئس کریم  تیار کررہی ہے۔ (شِنہوا)

 

انڈونیشیا، مالانگ میں اندھیرے میں چمکتے مناظر کے ساتھ  عملے کی رکن جلاٹو آئس کریم  تیار کررہی ہے۔ (شِنہوا)

 

انڈونیشیا، مالانگ میں اندھیرے میں چمکتے مناظر کے ساتھ نوعمر لڑکیوں نے جلاٹو آئس کریم  تھام رکھی ہے۔ (شِنہوا)

 

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، ضروری کارکنوں کے لئے ادویات کی شیئرنگ...

چھانگ شا (شِنہوا) چین کے وسطی صوبہ ہونان کے چھانگ شا میں نوول کرونا وائرس انفیکشن کی بڑھتی تعداد کے سبب حال ہی میں 129 کمیونٹی خدمات مراکز میں مشترکہ دوا خانے قائم کئے گئے ہیں۔

کوریئرز، ڈیلیوری ورکرز، ٹرک ڈرائیورز اور دیگر ضروری کارکنوں کو درد کے خاتمے اور بلغم کم کرنے کی ادویات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

 

چین، وسطی صوبہ ہونان کے شہر چھانگ شا کے ایک کمیونٹی خدمت مرکز میں صفائی کا عملہ مفت ادویات وصول کرر ہا ہے۔ (شِنہوا)

 

چین، وسطی صوبہ ہونان کے شہر چھانگ شا کے ایک کمیونٹی خدمت مرکز میں ڈرائیورز مفت ادویات وصول کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

چین، وسطی صوبہ ہونان کے شہر چھانگ شا کے ایک کمیونٹی خدمت مرکز میں صفائی کا عملہ اور ڈیلیوری فراہم کرنے والے مفت ادویات وصول کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

چین، وسطی صوبہ ہونان کے شہر چھانگ شا کے ایک کمیونٹی خدمت مرکز میں ڈیلیوری فراہم کر نے والا رکن مفت ادویات وصول کررہا ہے۔ (شِنہوا)

 

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیراعظم شہبازشریف کی نریندری مودی سے والدہ...

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندری مودی کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے،ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بھارتی ہم منصب کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں کو کھونے سے بڑا کوئی نقصان نہیں ہے،شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم بھارت نریندرمودی کی والدہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کرتا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا کانوں کی ذہانت سے بھرپور تعمیر اور مح...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ریاستی قونصلر وانگ یونگ نے ذہین کانوں کی تعمیر اور ان کی محفوظ ترقی تیز کرنے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

کانوں کی ذہین و محفوظ ترقی پرایک قومی ویڈیو کانفرنس میں  وانگ نے لوگوں کو پہلے رکھنے پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ ترقی کو فروغ دینے اور سائنس و ٹیکنالوجی کی مدد سے کان کنی کے شعبے میں محفوظ اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیا جائے۔

وانگ نے کہا کہ مقامی حکام اور کاروباری اداروں کو قدرتی آفات سے متاثرہ اور غیر کوئلہ کانوں میں ذہین تعمیرات تیز کرنا ، حفاظتی خطرات کی ذہین روک تھام اور تدارک کے ساتھ ساتھ نگرانی و انتظامی صلاحیت کو جامع طور پر بہتر بنانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ سال کے اختتام پر اہم صنعتوں اور علاقوں میں کام کی جگہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کی تمام کوششیں کی جا نی چا ہئیں، اور بڑے حادثات کی روک تھام اور لوگوں کی زندگی و املاک کی مئو ثر طریقے سے حفاظت کی جائے۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا مرکزی پاور ٹرانسمیشن منصوبہ مکمل فعال...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں بجلی کی ترسیل کا ایک مر کزی منصوبہ مکمل طور پر فعال ہوگیا ہے جو وسائل سے مالا مال مغربی علاقوں  سے توانائی مشرقی علاقوں کو مہیا کر رہا ہے۔

چائنہ اسٹیٹ گرڈ کارپوریشن کے مطابق، بائی ہی تان- ژے جیانگ 800 کلووالٹ الٹرا ہائی وولٹیج ڈائریکٹر کرنٹ بجلی کی ترسیل کا منصوبہ مکمل ہوگیا اور اس نے جمعہ کے روز سے کام شروع کردیا ہے۔

ملک کے دوسرے سب سے بڑے ہائیڈرو پاور اسٹیشن بائی ہی تان میں پیدا ہونے والی صاف بجلی جنوب مغربی صوبہ سیچھوان سے 1 ہزار 121 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن سے مشرقی صوبہ ژے جیانگ فراہم کی جائے گی۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صدر نئے سال کے آغاز پر خطاب کریں گے

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نئے سال 2023 کی آمد پر ہفتہ کی شام 7 بجے خطاب کریں گے۔

یہ خطاب چائنہ میڈیا گروپ کے بڑے ٹی وی ، ریڈیو چینلز اور بڑے ریاستی خبر رساں اداروں کی ویب سائٹس اور نئے میڈیا پلیٹ فارمز سے نشر کیا جائے گا۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دہشت گردی کا خطرہ ، وفاقی دارالحکومت میں سکی...

دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ممکنہ خودکش بمبار کی تصویر بھی جاری کردی ہے،نجی ٹی وی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاع ملی کہ ممکنہ دہشت گرد ذاکر خان ولد لائق جس کا تعلق خیبر پختون خوا سے ہے، دہشت گردی کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہونے کی کوشش کرے گا،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ممکنہ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر پولیس کو رپورٹ دی گئی ہے، جس کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کرکے حفاظتی اقدامات سخت کردیے گئے ہیں،پولیس کے مطابق اسلام آباد کی سکیورٹی کے پیش نظر مختلف مقامات پر چیکنگ شروع کردی گئی ہے، جس کی وجہ سے عوام کو دفاتر اور کاروباری مقامات تک پہنچنے میں تاخیر کا سامنا کر پڑ سکتا ہے،شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت اقدامات کے باعث دفاتر یا کاروباری مقامات پر جانے کے لیے 15سے 20منٹ پہلے نکلیں۔پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سخت چیکنگ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کی جا رہی ہے، جس پر زحمت کے لیے معذرت خواہ ہیں،پولیس کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ دوران چیکنگ اہل کاروں کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کو دیکھتے ہی فورا پکار 15 پر اطلاع دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کمبوڈیا ، جوا خانے میں آتشزدگی سے کم از کم 1...

پنوم پن(شِنہوا)کمبوڈیا کے شمال مغربی صوبے بانتیئی مینچیئی میں ایک ہوٹل کیسینو میں آتشزدگی کے باعث کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبائی پولیس کی جانب سے جمعرات کی شام جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے سے تقریباً 16 افراد ہلاک، 23 شدید زخمی اور 50 کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آگ پر قابو پانے کیلئے بانتیئی مینچیئی کی صوبائی پولیس کے سربراہ میجر جنرل سیتھی لوہ کی قیادت میں 360 سے زائد ایمرجنسی اہلکار اور  11 فائر ٹرک کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پڑوسی ملک تھائی لینڈ نے بھی آگ پر قابو پانے کیلئے اپنے فائرفائٹرز اور فائر ٹرک بھیجے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے امدادی اہلکار بدستور بقایا متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فلسطین نے مغربی کنارے میں بستیوں سے متعلق نی...

رم اللہ(شِنہوا)فلسطین کے حکام نے اسرائیل کے نامزد وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کی بستیوں کو مضبوط بنانے سے متعلق بیان کو مسترد کر دیا ہے۔

فلسطینی ایوان صدر کے ترجمان نبیل ابو رودینہ نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ یہ اعلان بین الاقوامی قانونی حیثیت سے متعلق تمام قراردادوں خاص طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے جاری کردہ قرارداد نمبر 2334 سے متصادم ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دسمبر 2016ء کی قرارداد نمبر 2334 جو مشرقی بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسرائیلی بستیوں سے متعلق ہے، اس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر آبادکاری کی تمام سرگرمیاں بند کر دے۔

بدھ کے اوائل میں نیتن یاہو نے اعلان کیا تھا کہ ان کی حکومت الجلیل، النقب ، گولان اور مغربی کنارے میں اسرائیلی سرزمین کے تمام حصوں میں آبادکاروں کی بستیوں کو مضبوط کرنے کیلئے کام کرے گی۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ شی چھانگ ۔ سیٹلائٹ ۔ لانچ

چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوآن میں شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے ایک لانگ مارچ ۔3 بی مال بردار راکٹ شی یان ۔10 02 سیٹلائٹ کو لیکر خلا میں روانہ ہو رہا ہے۔(شِنہوا)

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ شی چھانگ ۔ سیٹلائٹ ۔ لانچ

چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوآن میں شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے ایک لانگ مارچ ۔3 بی مال بردار راکٹ شی یان ۔10 02 سیٹلائٹ کو لیکر خلا میں روانہ ہو رہا ہے۔(شِنہوا)

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ شی چھانگ ۔ سیٹلائٹ ۔ لانچ

چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوآن میں شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے ایک لانگ مارچ ۔3 بی مال بردار راکٹ شی یان ۔10 02 سیٹلائٹ کو لیکر خلا میں روانہ ہو رہا ہے۔(شِنہوا)

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ شی چھانگ ۔ سیٹلائٹ ۔ لانچ

چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوآن میں شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے ایک لانگ مارچ ۔3 بی مال بردار راکٹ شی یان ۔10 02 سیٹلائٹ کو لیکر خلا میں روانہ ہو رہا ہے۔(شِنہوا)

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ شی چھانگ ۔ سیٹلائٹ ۔ لانچ

چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوآن میں شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے ایک لانگ مارچ ۔3 بی مال بردار راکٹ شی یان ۔10 02 سیٹلائٹ کو لیکر خلا میں روانہ ہو رہا ہے۔(شِنہوا)

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فلپائن میں سیلاب سے 32 افراد ہلاک

منیلا(شِنہوا)فلپائن میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث مرنیوالے افراد کی تعداد 32 تک پہنچ گئی ہے۔

قومی ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن و منیجمنٹ کونسل کی جانب سے جمعرات کے روز جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جنوبی فلپائن میں 23 ، مرکزی لوزون جزیرے کے خطے بیکول میں 6 اور وسطی فلپائن میں 3 اموات سامنے آئی ہیں۔

ادارے نے بتایا کہ 24 افراد بدستور لاپتہ ہیں اور 11 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ادارے نے بتایا کہ کم دباؤ والے علاقے سے گزرنے کے باوجود موسمی دباؤ کے باعث ملک کے کچھ علاقوں خصوصاً وسطی اور جنوبی فلپائن میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ بیورو نے متنبہ کیا کہ سیلاب اور بارش سے لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔

سیلاب سے ملک بھر کے 10 خطوں میں 4 لاکھ 86 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور مکانات، فصلوں، سڑکوں اور پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ کچھ بے گھر افراد بدستور سرکاری پناہ گاہوں میں مقیم ہیں۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا 8 جنوری سے بین الاقوامی مسافر پروازوں...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے ٖفضائی آپریشن بحال کرنے کے لیے 8 جنوری سے بین الاقوامی مسافر پروازوں پرعائد  کوویڈ-19 کی کچھ  پابندیاں ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔

سول ایوی ایشن کے انتظامی ادارے کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق  8 جنوری سے، ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز دو طرفہ نقل و حمل کے معاہدوں کے مطابق طے شدہ مساف رپروازیں چلاسکیں گی، جس میں اب پروازوں کی تعداد کی حد لاگو نہیں ہوگی۔

وبا کے حوالے سے زیادہ خطرے والے علاقوں سے آنے  والی پروازوں کی نشاندہی بھی نہیں کی جائے گی اور نہ ہی اندرون ملک پروازوں کے لیے مسافروں کی گنجائش کو 75 فیصد تک محدود کیا جائے گا۔چین بتدریج ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز سے بین الاقوامی چارٹر مسافر پروازوں کے لیے درخواستیں قبول کرنا دوبارہ شروع کر دے گا، اور 2023 کے موسم گرما اور خزاں میں وبا سے پہلے کے عمل اور ضروریات کو مکمل طور پر بحال کر دے گا۔

بیرون ملک سے آںے والی پروازوں کے عملے اور متعلقہ ہوائی اڈے کے عملے کے لیے بندش کے اقدامات ، نیوکلک ایسڈ ٹیسٹنگ اور قرنطینہ اقدامات کو ختم کر دیا جائے گا اور پبلسٹی بڑھانے، رہنمائی کو بہتربنانے اور مسافروں کے لیے چہرے کے ماسک کے استعمال کی نگرانی کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا تازہ ترین 19قومی آثار قدیمہ پارکس کی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے قومی ثقافتی ورثہ کے ادارے (این سی ایچ اے )نے قومی آثار قدیمہ کے 19 پارکس کی اپنی تازہ ترین فہرست کا اعلان کیا،جس سے چین میں ایسے پارکس کی مجموعی تعداد بڑھ کر 55 ہو گئی ہے۔این سی ایچ اے کی میڈیا ریلیزکے مطابق، امیدوار31 مقامات سے منتخب کردہ،نئے آثارقدیمہ کے ان پارک میں سے سب سے قدیم پیالیولتھک دور کے ہیں، جب کہ سب سے کم عمر منگ عہد(1368-1644) سے تعلق رکھتے ہیں۔ این سی ایچ اے  نے کہا کہ یہ مختلف قسم کے آثار قدیمہ کے مقامات ہیں، جن میں بستیاں، قصبے، بھٹہ، کان، قبرستان اور مندر شامل ہیں اور یہ شہری مرکز اور مضافاتی علاقے، گاؤں اور صحرائے گوبی اور نخلستان جیسے مختلف ارضیاتی ماحول میں واقع ہیں۔میڈیا ریلیزکے مطابق یہ نئے قومی آثار قدیمہ کے پارک قومی، تاریخی اور ثقافتی اہمیت کے حامل ہیں جو چینی تہذیب کی علامات قرار دیے جانے کے اہل ہیں۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں2021 کے دوران شاندار سائنسی تحقیقات ک...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں 2021 کے دوران مجموعی طور پر 4لاکھ 80ہزار500سائنسی تحقیقات کی گئیں۔ جنہیں"بہترین" کی درجہ بندی میں رکھا گیا ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں تحقیقی پیپرز کی تعداد میں تقریباً 17ہزار کا اضافہ ہواہے۔

جمعرات کو وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے ماتحت ادارے انسٹی ٹیوٹ آف سائنٹیفک اینڈ ٹیکنیکل انفارمیشن کی رپورٹ کے مطابق، تحقیقات میں سےتقریباً 2لاکھ11ہزار300 بین الاقوامی جرائد میں شائع ہوئیں۔ رپورٹ میں بین الاقوامی اور ملکی سائنسی جرائد میں اعلیٰ اثر پر مبنی عوامل اور حوالہ جات کے ساتھ شائع  ہونے والی تحقیقات کو بہترین سائنسی پیپرزقرار دیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021 میں کلینیکل میڈیسن، کیمسٹری، ماحولیاتی سائنس، الیکٹرانکس اور بیالوجی سمیت آٹھ شعبوں میں بہترین سائنسی پیپرزکی تعداد 20ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے خلائی تجرباتی سیٹلائٹ لانچ کر دیا

شی چھانگ(شِنہوا)چین نے لانگ مارچ 3 بی مال بردار راکٹ کے ذریعے ایک نئے تجرباتی سیٹلائٹ کو خلا میں بھیج دیا ہے۔

راکٹ دوپہر 12 بجکر 43 منٹ(بیجنگ کا وقت) کے مطابق چین کے جنوب مغربی شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے شی یان۔10 02 سیٹلائٹ کو لیکر پہلے سے طے شدہ مدار کی جانب روانہ ہوا۔

چینی زبان میں شی یان کا مطلب تجربہ ہے۔ نئے لانچ کیے جانیوالے شی یان سیٹلائٹ کو مدار میں خلائی ماحول کی نگرانی جیسی نئی خلائی ٹیکنالوجیز کی تصدیق کیلئے استعمال کیا جائیگا۔

یہ لانگ مارچ سیریز کے راکٹ کا 458واں فلائٹ مشن تھا۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین اور سنگاپور کے نائب وزرائےاعظم کا فون پر...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ہان ژینگ نے سنگاپور کے نائب وزیر اعظم ہینگ سویی کیٹ کے ساتھ فون پر دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا۔

ہان نے کہا کہ دونوں ممالک کے  درمیان اعلیٰ سطح  تعاون بھرپور طریقے سے ترقی کر رہا ہے جو تیزی سے مستقبل کے حوالے سے، تزویراتی اور مثالی شکل اختیار کر گیا ہے۔

ہان نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل  صدر شی جن پھنگ نے بنکاک میں سنگاپور کے وزیر اعظم لی ہسین لونگ سے ملاقات کی جس کے دوران دو طرفہ تعلقات اور اہم بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تزویراتی تبادلہ خیال کیا گیا جس سے چین-سنگاپور تعلقات کی اگلے مرحلے میں ترقی کے لیے تزویراتی رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین-سنگاپور دوطرفہ تعاون کے طریقہ کار کی ملاقاتیں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو مضبوط کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم اور دوطرفہ عملی تعاون کی مجموعی منصوبہ بندی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں، ہان نے کہا کہ ان کا ملک میکنزم میٹنگز کا بہتر استعمال کرنے کے لیے سنگاپور کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، تاکہ دوطرفہ تعاون کے لیے اسٹریٹجک منصوبہ بندی اور پالیسی رہنمائی بہتر طریقے سے فراہم  اورباہمی  تعلقات کو نئی سطح پر لے جایا جا سکے۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین اور سنگاپور کے نائب وزرائےاعظم کا فون پر...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ہان ژینگ نے سنگاپور کے نائب وزیر اعظم ہینگ سویی کیٹ کے ساتھ فون پر دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا۔

ہان نے کہا کہ دونوں ممالک کے  درمیان اعلیٰ سطح  تعاون بھرپور طریقے سے ترقی کر رہا ہے جو تیزی سے مستقبل کے حوالے سے، تزویراتی اور مثالی شکل اختیار کر گیا ہے۔

ہان نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل  صدر شی جن پھنگ نے بنکاک میں سنگاپور کے وزیر اعظم لی ہسین لونگ سے ملاقات کی جس کے دوران دو طرفہ تعلقات اور اہم بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تزویراتی تبادلہ خیال کیا گیا جس سے چین-سنگاپور تعلقات کی اگلے مرحلے میں ترقی کے لیے تزویراتی رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین-سنگاپور دوطرفہ تعاون کے طریقہ کار کی ملاقاتیں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو مضبوط کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم اور دوطرفہ عملی تعاون کی مجموعی منصوبہ بندی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں، ہان نے کہا کہ ان کا ملک میکنزم میٹنگز کا بہتر استعمال کرنے کے لیے سنگاپور کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، تاکہ دوطرفہ تعاون کے لیے اسٹریٹجک منصوبہ بندی اور پالیسی رہنمائی بہتر طریقے سے فراہم  اورباہمی  تعلقات کو نئی سطح پر لے جایا جا سکے۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے کوویڈ اقدامات سے سرحد پارسفر اور بین...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ کوویڈ-19کی پالیسیوں میں مسلسل بہتری اور وائرس سے دوجہ دوم کے  وبائی امراض کے تحت  نمٹنے کی جانب تبدیلی چینی شہریوں اور غیرملکی شہریوں کے سرحد پارسفر اور بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کو محفوظ اور بہتر بنائے گی جو عالمی معیشت کے لیے بھی مدد گار ہوگی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار یومیہ نیوزبریفنگ میں کوویڈ-19 سے نمٹنے کی قومی حکمت عملی میں حالیہ ردوبدل کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا۔

رپورٹس کے مطابق چین میں امریکی، برطانوی، جرمن اور دیگر غیرملکی چیمبرز آف کامرس کے ساتھ ساتھ ملک میں موجود کچھ غیرملکی سفارتی مشنزنے کہا ہے کہ چین کی جانب سے کوویڈ-19 کے خلاف اقدامات میں نرمی کے فیصلے سے شخصی تبادلوں اور کاروباری وفود کی آمدورفت بحال ہوجائے گی ،چینی مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا اور چین کی سرمایہ کاری کی ترجیحی منزل کے طور پر بحالی میں ان کی شراکت ہوسکے گی۔

وانگ نے کہا کہ چین نے کوویڈ-19 سے نمٹنے کا فیصلہ قانون کے مطابق زیادہ سنگین درجہ اول کی بجائے درجہ دوم  کی وبائی امراض کے اقدامات کے ساتھ کیا ہے۔  وائرس میں تغیر ، وبا کی صورتحال اور اس سےنمٹنے کی کوششوں کے جامع جائزے کی بنیاد پر وبائی ردعمل میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

وانگ نے کہا کہ اس سے ہمارے ردعمل کو سائنس پر مبنی، ٹارگٹڈ اور موثر بنانے، لوگوں کے امور زندگی کو معمول پر لانے، طبی اور صحت کی باقاعدہ ضروریات کو پورا کرنے اور اقتصادی وسماجی کاموں پروبا کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صوبے یوننان میں ڈائنوسار کیا باقیات دری...

کنمنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان کے نو علاقوں سے 2020 کے بعد سے ڈائنوسار کی باقیات دریافت ہوئی ہیں۔

یوننان حکومت کے انفارمیشن آفس کے مطابق  ان ڈائنوسار فوسلز کی ہنگامی کھدائی جلد ہی چینی اکیڈمی آف سائنسز کا ماتحت ادارہ،انسٹی ٹیوٹ آف ورٹیبریٹ پیلینٹولوجی اینڈ پیلیو اینتھروپولوجی کرے گا۔

قدرتی وسائل کے صوبائی محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر چھین جون نے کہا کہ  چھوشیونگ یی خود اختیارپریفیکچر کے شہر لوفینگ،ووڈنگ کاونٹی اورشوانگ بائی کاؤنٹی میں دیارفت ہونے والے فوسلززیرزمین کم گہرائی میں موجود ہیں جن کی ہڈیوں کی شکلیں آسانی سے پہچانی جا سکتی ہیں اور یہ کہ بارش کی وجہ سے کچھ فوسلز سطح پر آ گئے ہیں۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ گوانگ ڈونگ۔ بین الاقوامی ثقافتی صنعت می...

چین، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شین ژین میں 18 ویں چائنہ (شین ژین) بین الاقوامی ثقافتی صنعتی نمائش میں ایک بوتھ کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ گوانگ ڈونگ۔ بین الاقوامی ثقافتی صنعت می...

چین، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شین ژین میں 18 ویں چائنہ (شین ژین) بین الاقوامی ثقافتی صنعتوں کی نمائش میں ایک صحافی کام کر رہا ہے۔ (شِنہوا)

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ گوئی ژو ۔ پل ۔ ٹریفک کے لئے کھول دیا گی...

چین ، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کی کاؤنٹی گوئی ڈینگ میں گانشی عظیم پل پر گاڑیاں رواں دواں ہیں۔ (شِنہوا)

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ گوئی ژو ۔ پل ۔ ٹریفک کے لئے کھول دیا گی...

چین ، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کی کاؤنٹی گوئی ڈینگ میں گانشی عظیم پل پر گاڑیاں رواں دواں ہیں۔ (شِنہوا)

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ گوئی ژو ۔ پل ۔ ٹریفک کے لئے کھول دیا گی...

چین ، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کی کاؤنٹی گوئی ڈینگ میں گانشی عظیم پُل پر گاڑیاں رواں دواں ہیں۔(شِنہوا)

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی پولیس محفوظ و پرسکون تہواروں کے لیے مک...

بیجنگ (شِنہوا) چینی پولیس نے آ مدہ نئے سال اور قمری نئے سال کی تعطیلات کے محفوظ اور مستحکم انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔

وزارت شہری تحفظ  کے مطابق اس مقصد کے لیے ملک بھر کی پولیس کو ایک مراسلہ  بھیجا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق پولیس کو  چاہیے کہ دیہی نقل مکانی کر نے والے مزدوروں سے متعلق عدم ادائیگی  کے معاملات پر توجہ مرکوز کرے اور  بدنیتی پر مبنی اجرت کے بقایا جات پر کریک ڈاؤن کرنے کی ضرورت ہے۔

انہیں چاہیے کہ اقتصادی اور مالیاتی خطرات پر توجہ  دیں اور متعلقہ حکام کے تعاون سے ان کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔

مراسلے کے مطابق خلاف ورزیوں اور جرائم کی رفتار کو روکنے کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں اور تعطیلات کے دوران طبی خدمات میں رکاوٹ ڈالنے والی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جانا چاہیے۔

تعطیلات کے دوران محفوظ، بلارکاوٹ آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے بھی کوششیں کی جانی چاہئیں اور آتش بازی کے سامان کی محفوظ پیداوار، اسٹوریج، نقل و حمل اور فروخت کویقینی بنانے میں مدد کی جانی چاہیے۔

آ مدہ نئے سال کی تعطیل کے ساتھ ساتھ چین 22 جنوری  کو نیا قمری سال یا بہار کا روایتی تہوار منائے گا۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز کا 2023 کے د...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز نے سال  2023 میں معاشی اور سماجی ترقی کے ساتھ بہتر طور پر وبا کی روک تھام اور کنٹرول کو مربوط کرتے ہوئے ملک کے بہتر بنائے گئے وبائی ردعمل کو صحیح طریقے سے نافذ کرنے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے سربراہ ہی لی فنگ نے ایک ورک کانفرنس  کے دوران کہا کہ ملک بھر میں تمام سطح پر اصلاحات اور ترقی کے حکام کو سخت محنت کرنی چاہیے تاکہ ترقی، روزگار اور قیمتوں کو مستحکم کرنے اور مارکیٹ کے اعتماد کو بھرپور طریقے سے فروغ  دیا جاسکے۔

حکام کو چاہیے کہ  فعال طور پر موثر ملکی  طلب کو بڑھا ئیں اور معیشت کی مجموعی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کھپت کے بنیادی کردار اور سرمایہ کاری کے کلیدی کردار کو پورا کریں۔

انہوں نے اعلیٰ معیار کی ترقی میں روڑے اٹکانے والی رکاوٹوں کو دور کرنے اور سائنس اور ٹیکنالوجی میں اعلیٰ سطح کی خود انحصاری کو مستحکم بنانے  کے لیے بھرپور کوششوں پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ایک جدید صنعتی نظام کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے، ایک جدید لاجسٹکس نظام  کی تعمیر، فعال طور پر اور دانشمند ی کے ساتھ کاربن  کے خاتمے اور کاربن کو بے ضرر کرنے کی کوششوں کو فروغ دینا چاہیے۔

یہ ملک ایک اعلیٰ سطح سوشلسٹ مارکیٹ اقتصادی نظام کی تعمیر کو فروغ دے گا اور لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے بڑے علاقائی اور شہری ودیہی اسٹریٹجک  منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے ٹھوس پیشرفت کرتے ہوئے اعلیٰ سطح کے  کھلے پن کو آگے بڑھائے گا۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ بڑے خطرات سے تحفظ  اور ان سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے اور خوراک، توانائی اور وسائل کے ساتھ ساتھ اہم صنعتی اور سپلائی چینز کی حفاظت کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا نئے منصوبے کے ساتھ گرین ٹیکنالوجی کی...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے مارکیٹ پر مبنی گرین  ٹیکنالوجی کی جدت کے نظام میں مزید بہتری لانے  کے لیے عمل درآمد کا ایک منصوبہ جاری کیا ہے جس کا مقصد  جدت طرازی میں نیا جوش پیدا کرنا ہے۔

اس منصوبے  کو قومی ترقی و اصلاحات کمیشن  اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے مشترکہ طور پر جاری کیا ہے۔ منصوبے  کا مقصد اختراعات میں کمپنیوں کے اہم کردار کو مستحکم بنانا، تبدیلی اور گرین ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے مارکیٹ طریقہ کار کو بہتر بنانا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ  ایک ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جہاں ہر قسم کے جدت پسند کاروباری ادارے، یونیورسٹیز  اور تحقیقی ادارے آپس کے بہتر اور زیادہ موثر تعاون کے دوران ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں۔

چین اس منصوبے کی رہنمائی میں 2025 تک اپنی مارکیٹ پر مبنی گرین ٹیکنالوجی کے جدت طرازی کے نظام  میں مزید بہتری  لائے گا،  جس سے ملک کی سبز اور کم کاربن ترقی کے لیے گرین ٹیکنالوجی کی جدت سے بھرپور مدد حاصل ہو گی۔

متعدد بنیادی، اصل اور خلل ڈالنے والی گرین  ٹیکنالوجی کی جدتوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا جبکہ گرین ٹیکنالوجی کی تجارت کو زیادہ سے زیادہ معیار کے مطابق  بنایا جائے گا۔

یہ منصوبہ گرین  ٹیکنالوجی کی قدر وقیمت کا اندازہ لگانے کے لیے طریقوں کی اصلاح، مالیاتی اور مالی معاونت کے استحکام اور گرین ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے املاک دانش کے تحفظ کے ساتھ ساتھ وسیع بین الاقوامی تعاون پر بھی زور دیتا ہے۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغانستان، سکیورٹی فورسز نے 8 طیارہ شکن بندو...

کابل( شِنہوا)  مشرقی صوبہ پروان میں افغان فورسز نے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 8 طیارہ شکن  بندوقیں  قبضے میں لے لی ہیں۔

وزارت دفاع کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں  مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا گیا  ہے کہ یہ بھاری ہتھیار کابل سے 55 کلومیٹر شمال میں صوبائی دارالحکومت چاری کار شہر کے مضافات میں جنگل باغ کے علاقے سے ملے تھے۔

سکیورٹی فورسز نے اسی طرح کی  دیگر کارروائیوں کے دوران حال ہی میں شمالی صوبہ بلخ کے ضلع مارمول سے تین عدد آرپی جی-7 سمیت اسلحہ اور گولہ بارود  قبضے میں لئے۔

طالبان کے زیرانتظام نگراں انتظامیہ نے اس جنگ زدہ ملک میں سکیورٹی کو مستحکم کرنے کی کوششوں کے سلسلے  میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے سوا ہر کسی سے  اسلحہ اور گولہ بارود اکٹھا کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سری لنکا 2023 میں چینی سیاحوں کی آمد میں اضا...

کولمبو(شِنہوا) سری لنکا ایسوسی ایشن آف اِن باؤنڈ ٹور آپریٹرز نے کہا ہے کہ سری لنکا 2023 میں چینی سیاحوں پر نگاہ رکھے ہوئے ہے اور امید کرتا ہے کہ انکی آمد میں اضافہ ہوگا۔

سری لنکا ایسوسی ایشن آف ان باؤنڈ ٹور آپریٹرز کے صدر نشاد وجے ٹونگا نے کہا کہ سری لنکا کے لئے چین ایک اہم منڈی ہے۔

وجے ٹونگا کے مطابق 2019 میں سری لنکا میں 1 لاکھ 67 ہزار چینی سیاح آئے تھے۔

چین ، جنوب مغربی صوبہ یون نان کے دارالحکومت کن منگ میں چائنہ بین الاقوامی ٹریول مارٹ 2019 میں سری لنکا کی رقاصائیں فن کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

انہوں نے کہا کہ اگر سری لنکا میں مختصر سے درمیانی عرصے تک اتنی ہی تعداد میں سیاح آئے تو اس سے صنعت کو بہت فروغ ملے گا۔

سری لنکن ٹورازم اتھارٹی کے مطابق رواں سال جنوری سے 20 دسمبر کے درمیان آنے والے سیاحوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 78 ہزار 392  تھی۔

سیاحت سری لنکا میں زرمبادلہ کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ سیاحت کو نوول کرونا وائرس وبا  اور معاشی و سیاسی بحرانوں سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

سری لنکا کے وزیر سیاحت ہیرن فرنینڈو نے رواں ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ سری لنکا  2023 میں تقریباً 15 لاکھ اور 2024 میں 30 لاکھ سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا خواہش مند ہے۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صدر اور بینن کے صدر کا سفارتی تعلقات کی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے بینن کے صدر پیٹریس ٹیلون کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام  کی 50 ویں سالگرہ پر مبارکباد کا تبادلہ کیا ہے۔

شی نے کہا کہ چین اور بینن نے سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد گزشتہ نصف صدی میں  ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ مخلصانہ اور دوستانہ سلوک کیا اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور بڑے تحفظات پر ایک دوسرے کی بھرپورحمایت کی۔

شی نے کہا کہ اس وقت دوطرفہ تعلقات مختلف شعبوں میں نتیجہ خیز تعاون کی شکل میں ترقی کی پائیدار رفتار برقرار رکھے ہوئے ہیں جس سے ان کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔

شی نے کہا کہ وہ چین۔ بینن تعلقات کی ترقی کو سراہتے ہیں اور بیلٹ اینڈ روڈ تعاون اور چین۔افریقہ تعاون فورم کے فریم ورک کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون گہرا کرنے کے لئے صدر ٹیلون کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہیں تاکہ دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح تک لے جایا جاسکے۔

ٹیلون نے کہا کہ وہ 50 برس قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان نتیجہ خیز تعاون سے مطمئن ہیں۔

ٹیلون نے مزید کہا کہ وہ ایک متحرک اور مضبوط دوطرفہ تعلقات کے لئے صدر شی کے ساتھ ملکر کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ 

انہوں نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ بینن اور چین کے درمیان اٹوٹ تعاون یقینی طور پر زیادہ سے زیادہ نتائج حاصل کرے گا۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نوجوان چینی نے آبائی گاؤں میں کاروباری مواقع...

شینگ ٹائی (شِنہوا) یونیورسٹی سے اینیمل ہسبینڈری اور ویٹرنری میڈیسن میں تعلیم حاصل کرنے والے چھنگ پھنگ فائی نے  2010 میں گریجویشن کرنے کے بعد بیجنگ کے مضافاتی علاقے میں بطور ٹیکنیشن کام کیا تھا۔

وہ سال 2019 میں کاروبار شروع کرنے صوبہ ہیبے میں اپنی آبائی کاؤنٹی شِن ہی واپس آگئے۔ ان کے مویشی فارم میں اس وقت 700 سے زائد بچھڑے ہیں۔ وہ دیگر گاؤں والوں کی حوصلہ افزائی اور مدد بھی کرتے ہیں تاکہ اسی کاروبار میں اپنی آمدن بڑھاسکیں۔

 

چین ، شمالی صوبہ ہیبے کی شن ہی کاؤنٹی کے گاؤں شالی وانگ میں چھنگ پھنگ فائی (بائیں) نئے خریدے گئے بچھڑوں کو ایک مزدور کے ساتھ لیکر آرہا ہے۔ (شِنہوا)

 

چین ، شمالی صوبہ ہیبے کی شن ہی کاؤنٹی کے گاؤں شالی وانگ میں چھنگ پھنگ فائی (دائیں) ایک مزدور کے ساتھ گائے کے باڑے میں کام کررہا ہے۔ (شِنہوا)

 

چین ، شمالی صوبہ ہیبے کی شن ہی کاؤنٹی کے گاؤں شالی وانگ میں چھنگ پھنگ فائی (دائیں) گائے کے باڑے میں بچھڑوں کو چارہ کھلارہا ہے۔ (شِنہوا)

 

چین ، شمالی صوبہ ہیبے کی شن ہی کاؤنٹی کے گاؤں شالی وانگ میں چھنگ پھنگ فائی (دائیں) ایک مزدور کے ساتھ بچھڑے کو اتار رہا ہے۔ (شِنہوا)

 

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جاپانیوں کے ہاتھوں قتل عام کے 3 چینی متاثرین...

نان جنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو کے صدرمقام نان جنگ میں 24 دسمبر کے بعد نان جنگ قتل عام کے 3 متاثرین چل بسے۔

نان جنگ قتل عام کے متاثرین کے یادگاری ہال کے مطابق ان کی اموات کے بعد زندہ بچ جانے والے اندراج شدہ افراد کی تعداد کم ہوکر 51 رہ گئی ہے۔

یوآن گوئی لونگ بدھ کی صبح 88 برس کی عمر میں چل بسے، یوآن کے والد اور چچا کو جاپانی حملہ آوروں نے قتل کردیا تھا۔ زندہ بچ جانے والے ژانگ شی شیانگ کا منگل کو 92 سال کی عمر میں جبکہ وانگ جن کا 24 دسمبر کو 91 برس کی عمر میں انتقال ہوا۔

نان جنگ قتل عام  جاپانی حملہ آوروں کی جانب سے 13 دسمبر 1937 کو اس وقت کے چینی دارالحکومت پر قبضہ کے بعد ہوا تھا۔

6 ہفتے کے دوران انہوں نے 3 لاکھ چینی شہریوں اور غیرمسلح فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔ یہ دوسری جنگ عظیم کے سب سے وحشیانہ واقعات میں سے ایک ہے۔

سال 2014 میں چین کی اعلیٰ مقننہ نے 13 دسمبر کو نان جنگ قتل عام کے متاثرین کا قومی دن قرار دیا تھا۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، شمالی ریگستان میں سورج اور ہوا سے بجلی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ساتویں سب سے بڑے ریگستان میں سورج اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے ایک بڑے مرکز کی تعمیر کا آغاز ہوگیا ہے۔

اس منصوبے کی تنصیب شدہ صلاحیت 1 کروڑ 60 لاکھ کلو واٹ ہے اور یہ صحرائی علاقوں میں اپنی نوعیت کا دنیا کا سب سے بڑا بجلی پیدا کرنے والا مرکز ہے۔

چین کے شمالی اندرون منگولیا خوداختیارخطے کے صحرائے کوبوچھی میں واقع اس منصوبے کو چائنہ تھری گورجز کارپوریشن اور انرمنگولیا انرجی گروپ  مکمل کریں گے۔

تکمیل کے بعد یہ مرکز بیجنگ۔ تیان جن۔ ہیبے خطے کو سالانہ 40 ارب کلو واٹ آور بجلی منتقل کرنے کے قابل ہوجائے گا۔

40 ارب کلوواٹ آور بجلی میں نصف سے زیادہ صاف توانائی ہوگی جو تقریباً 60 لاکھ ٹن معیاری کوئلے کی بچت اور 1 کروڑ 60 لاکھ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کی کمی کے مساوی ہے۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں موسم سرما کا ماہی گیری میلہ شروع ہوگ...

سونگ یوآن (شِنہوا) چھاگن جھیل میں موسم سرما میں مچھلی کے شکار کے موضوع پر ایک میلہ شروع ہوگیا ہے، یہ یہاں موسم سرما میں ماہی گیری کے سالانہ سنہری موسم کی شروعات بھی ہے۔

چین کے شمال مشرقی صوبہ جیلن کے سونگ یوآن شہر میں واقع چھاگن جھیل ملک میں میٹھے پانی کی بڑی جھیلوں میں سے ایک ہے جس میں ماہی گیری کے وافر وسائل موجود ہیں۔

صدیوں سے چھاگن جھیل کے کنارے آباد مقامی افراد برف کی تہہ میں ہاتھ سے سوراخ کرکے اور مچھلیوں کا شکار کرنے کے لئے برفیلے پانیوں میں جال ڈال کر آئس فشنگ کی روایت زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

برسوں کی کوششوں سے چھاگن جھیل میں موسم سرما کے دوران مچھلی کا شکار سیاحوں کا مقبول مشغلہ بن گیا ہے۔

 

چین، شمال مشرقی صوبہ جیلن کے سونگ یوآن کی چھاگن جھیل پر موسم سرما میں مچھلی کے شکار کے موضوع پر شروع ہونے والے میلے کی افتتاحی تقریب کو دیکھا جاسکتاہے۔(شِنہوا)

 

چین، شمال مشرقی صوبہ جیلن کے سونگ یوآن کی چھاگن جھیل پر موسم سرما میں مچھلی کے شکار کے موضوع پر شروع ہونے والے میلے کی افتتاحی تقریب کا منظر۔(شِنہوا)

 

چین، شمال مشرقی صوبہ جیلن کے سونگ یوآن کی چھاگن جھیل پر سیاح موسم سرما کے مچھلی کے شکار کو دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

چین، شمال مشرقی صوبہ جیلن کے سونگ یوآن کی منجمد چھاگن جھیل پر مقامی ماہی گیر مچھلیوں کا شکار کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں پیٹنٹ کی منتقلی میں بہتری ہوئی ، سرو...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں مئوثر پیٹنٹس کی صنعتی منتقلی کی شرح سال 2022 کے دوران  36.7 فیصد کی 5 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

یہ اس سمت اشارہ ہے کہ اس کا دانشورانہ املاک کا تحفظ معیشت کی اختراعی ترقی سے تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔

قومی دانشورانہ املاک انتظامیہ کے جاری کردہ سروے میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کاروباری پیٹنٹس کے لیے پیٹنٹ انڈسٹریلائزیشن کی شرح 48.1 فیصد رہی۔

 ان میں ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان سے کاروباری سرمایہ کاری کی شرح سب سے زیادہ تھی، اس کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاری، نجی ۔ مقامی اور ریاستی ملکیت کے کاروباری اداروں کا نمبر آتا ہے۔

سال 2022 میں خلاف ورزیوں سے متاثرہ پیٹنٹ ہولڈرز کا تناسب گھٹ کر 7.7 فیصد رہ گیا۔ یہ 2016 اور 2020 کے درمیان 10 فیصد سے زائد تھا جبکہ 2011 سے 2015 تک 28.4 فیصد تک پہنچ چکا تھا۔

قومی دانشورانہ املاک انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار جی شو نے ماہانہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ کمی اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ پیٹنٹ کی خلاف ورزی کو مئوثر طریقے سے روکا گیا ہے اور ملک میں دانشورانہ املاک کے تحفظ میں مستقل طور پر بہتری ہوئی ہے۔

دریں اثنا، خلاف ورزیوں کے خلاف جوابی اقدامات کرنے والے چینی کاروباری پیٹنٹ کا تناسب 72.7 فیصد تھا۔ یہ شرح گزشتہ 4 برس سے 70 فیصد سے زائد ہے۔

سروے رپورٹ 18 ہزار پیٹنٹ ہولڈرز سے ایک سوال نامے کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، سائنوپیک نے تلاش کی ریکارڈ انتہائی گہر...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے پیٹرو کیمیکل مصنوعات فراہم کرنے والے سب سے بڑے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ اس نے تیل اور قدرتی گیس کی تلاش  کی اپنی کوششوں کے سلسلے میں انتہائی گہری کھدائی کا ریکارڈ بنا لیا ہے۔

چائنہ پیٹرو کیمیکل کارپوریشن (سائنوپیک) نے بتایا ہے کہ چین کے جنوب مغربی سیچھوان طاس میں تلاش کے لئے خطرناک کھدائی کے کنواں سے 8 ہزار 866 میٹرز کی گہرائی حا صل کی گئی ہے۔

یہ تاریخی  کنواں اس کمپنی کی جانب سے  انتہائی گہری کھدائی کے منصوبے میں پیشرفت کی ایک اور مثال ہے جسے ڈیپ ارتھ کہا جاتا ہے۔

 اب تک اس منصوبے کے تحت چین بھر میں توانائی کے تین پیداواری مراکز شامل ہیں۔

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی پولیس محفوظ و پرسکون تہواروں کے لیے مکم...

چینی پولیس نے آ مدہ نئے سال اور قمری نئے سال کی تعطیلات کے محفوظ اور مستحکم انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔وزارت شہری تحفظ کے مطابق اس مقصد کے لیے ملک بھر کی پولیس کو ایک مراسلہ بھیجا گیا ہے۔مراسلے کے مطابق پولیس کو چاہیے کہ دیہی نقل مکانی کر نے والے مزدوروں سے متعلق عدم ادائیگی کے معاملات پر توجہ مرکوز کرے اور بدنیتی پر مبنی اجرت کے بقایا جات پر کریک ڈان کرنے کی ضرورت ہے۔انہیں چاہیے کہ اقتصادی اور مالیاتی خطرات پر توجہ دیں اور متعلقہ حکام کے تعاون سے ان کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔مراسلے کے مطابق خلاف ورزیوں اور جرائم کی رفتار کو روکنے کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں اور تعطیلات کے دوران طبی خدمات میں رکاوٹ ڈالنے والی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈان کیا جانا چاہیے۔تعطیلات کے دوران محفوظ، بلارکاوٹ آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے بھی کوششیں کی جانی چاہئیں اور آتش بازی کے سامان کی محفوظ پیداوار، اسٹوریج، نقل و حمل اور فروخت کویقینی بنانے میں مدد کی جانی چاہیے۔آ مدہ نئے سال کی تعطیل کے ساتھ ساتھ چین 22 جنوری کو نیا قمری سال یا بہار کا روایتی تہوار منائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے اعلی اقتصادی منصوبہ ساز کا 2023 کے دو...

چین کے اعلی اقتصادی منصوبہ ساز نے سال 2023 میں معاشی اور سماجی ترقی کے ساتھ بہتر طور پر وبا کی روک تھام اور کنٹرول کو مربوط کرتے ہوئے ملک کے بہتر بنائے گئے وبائی ردعمل کو صحیح طریقے سے نافذ کرنے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے سربراہ ہی لی فنگ نے ایک ورک کانفرنس کے دوران کہا کہ ملک بھر میں تمام سطح پر اصلاحات اور ترقی کے حکام کو سخت محنت کرنی چاہیے تاکہ ترقی، روزگار اور قیمتوں کو مستحکم کرنے اور مارکیٹ کے اعتماد کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا جاسکے۔حکام کو چاہیے کہ فعال طور پر موثر ملکی طلب کو بڑھا ئیں اور معیشت کی مجموعی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کھپت کے بنیادی کردار اور سرمایہ کاری کے کلیدی کردار کو پورا کریں۔انہوں نے اعلی معیار کی ترقی میں روڑے اٹکانے والی رکاوٹوں کو دور کرنے اور سائنس اور ٹیکنالوجی میں اعلی سطح کی خود انحصاری کو مستحکم بنانے کے لیے بھرپور کوششوں پر زور دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک جدید صنعتی نظام کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے، ایک جدید لاجسٹکس نظام کی تعمیر، فعال طور پر اور دانشمند ی کے ساتھ کاربن کے خاتمے اور کاربن کو بے ضرر کرنے کی کوششوں کو فروغ دینا چاہیے۔یہ ملک ایک اعلی سطح سوشلسٹ مارکیٹ اقتصادی نظام کی تعمیر کو فروغ دے گا اور لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے بڑے علاقائی اور شہری ودیہی اسٹریٹجک منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے ٹھوس پیشرفت کرتے ہوئے اعلی سطح کے کھلے پن کو آگے بڑھائے گا۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ بڑے خطرات سے تحفظ اور ان سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے اور خوراک، توانائی اور وسائل کے ساتھ ساتھ اہم صنعتی اور سپلائی چینز کی حفاظت کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا نئے منصوبے کے ساتھ گرین ٹیکنالوجی کی...

چین نے مارکیٹ پر مبنی گرین ٹیکنالوجی کی جدت کے نظام میں مزید بہتری لانے کے لیے عمل درآمد کا ایک منصوبہ جاری کیا ہے جس کا مقصد جدت طرازی میں نیا جوش پیدا کرنا ہے۔اس منصوبے کو قومی ترقی و اصلاحات کمیشن اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے مشترکہ طور پر جاری کیا ہے۔ منصوبے کا مقصد اختراعات میں کمپنیوں کے اہم کردار کو مستحکم بنانا، تبدیلی اور گرین ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے مارکیٹ طریقہ کار کو بہتر بنانا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ایک ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جہاں ہر قسم کے جدت پسند کاروباری ادارے، یونیورسٹیز اور تحقیقی ادارے آپس کے بہتر اور زیادہ موثر تعاون کے دوران ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں۔چین اس منصوبے کی رہنمائی میں 2025 تک اپنی مارکیٹ پر مبنی گرین ٹیکنالوجی کے جدت طرازی کے نظام میں مزید بہتری لائے گا، جس سے ملک کی سبز اور کم کاربن ترقی کے لیے گرین ٹیکنالوجی کی جدت سے بھرپور مدد حاصل ہو گی۔متعدد بنیادی، اصل اور خلل ڈالنے والی گرین ٹیکنالوجی کی جدتوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا جبکہ گرین ٹیکنالوجی کی تجارت کو زیادہ سے زیادہ معیار کے مطابق بنایا جائے گا۔یہ منصوبہ گرین ٹیکنالوجی کی قدر وقیمت کا اندازہ لگانے کے لیے طریقوں کی اصلاح، مالیاتی اور مالی معاونت کے استحکام اور گرین ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے املاک دانش کے تحفظ کے ساتھ ساتھ وسیع بین الاقوامی تعاون پر بھی زور دیتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغانستان، سکیورٹی فورسز نے 8 طیارہ شکن بندو...

مشرقی صوبہ پروان میں افغان فورسز نے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 8 طیارہ شکن بندوقیں قبضے میں لے لی ہیں۔وزارت دفاع کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا گیا ہے کہ یہ بھاری ہتھیار کابل سے 55 کلومیٹر شمال میں صوبائی دارالحکومت چاری کار شہر کے مضافات میں جنگل باغ کے علاقے سے ملے تھے۔سکیورٹی فورسز نے اسی طرح کی دیگر کارروائیوں کے دوران حال ہی میں شمالی صوبہ بلخ کے ضلع مارمول سے تین عدد آرپی جی-7 سمیت اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لئے۔طالبان کے زیرانتظام نگراں انتظامیہ نے اس جنگ زدہ ملک میں سکیورٹی کو مستحکم کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے سوا ہر کسی سے اسلحہ اور گولہ بارود اکٹھا کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں