• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

سری لنکا 2023 میں چینی سیاحوں کی آمد میں اضا...

سری لنکا ایسوسی ایشن آف اِن بانڈ ٹور آپریٹرز نے کہا ہے کہ سری لنکا 2023 میں چینی سیاحوں پر نگاہ رکھے ہوئے ہے اور امید کرتا ہے کہ انکی آمد میں اضافہ ہوگا۔سری لنکا ایسوسی ایشن آف ان بانڈ ٹور آپریٹرز کے صدر نشاد وجے ٹونگا نے کہا کہ سری لنکا کے لئے چین ایک اہم منڈی ہے۔وجے ٹونگا کے مطابق 2019 میں سری لنکا میں 1 لاکھ 67 ہزار چینی سیاح آئے تھے۔انہوں نے کہا کہ اگر سری لنکا میں مختصر سے درمیانی عرصے تک اتنی ہی تعداد میں سیاح آئے تو اس سے صنعت کو بہت فروغ ملے گا۔سری لنکن ٹورازم اتھارٹی کے مطابق رواں سال جنوری سے 20 دسمبر کے درمیان آنے والے سیاحوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 78 ہزار 392 تھی۔سیاحت سری لنکا میں زرمبادلہ کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ سیاحت کو نوول کرونا وائرس وبا اور معاشی و سیاسی بحرانوں سے شدید نقصان پہنچا ہے۔سری لنکا کے وزیر سیاحت ہیرن فرنینڈو نے رواں ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ سری لنکا 2023 میں تقریبا 15 لاکھ اور 2024 میں 30 لاکھ سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا خواہش مند ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صدر اور بینن کے صدر کا سفارتی تعلقات کی...

چین کے صدر شی جن پھنگ نے بینن کے صدر پیٹریس ٹیلون کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ پر مبارکباد کا تبادلہ کیا ہے۔شی نے کہا کہ چین اور بینن نے سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد گزشتہ نصف صدی میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ مخلصانہ اور دوستانہ سلوک کیا اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور بڑے تحفظات پر ایک دوسرے کی بھرپورحمایت کی۔شی نے کہا کہ اس وقت دوطرفہ تعلقات مختلف شعبوں میں نتیجہ خیز تعاون کی شکل میں ترقی کی پائیدار رفتار برقرار رکھے ہوئے ہیں جس سے ان کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔شی نے کہا کہ وہ چین۔ بینن تعلقات کی ترقی کو سراہتے ہیں اور بیلٹ اینڈ روڈ تعاون اور چین۔افریقہ تعاون فورم کے فریم ورک کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون گہرا کرنے کے لئے صدر ٹیلون کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہیں تاکہ دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح تک لے جایا جاسکے۔ٹیلون نے کہا کہ وہ 50 برس قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان نتیجہ خیز تعاون سے مطمئن ہیں۔ٹیلون نے مزید کہا کہ وہ ایک متحرک اور مضبوط دوطرفہ تعلقات کے لئے صدر شی کے ساتھ ملکر کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ بینن اور چین کے درمیان اٹوٹ تعاون یقینی طور پر زیادہ سے زیادہ نتائج حاصل کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نوجوان چینی نے آبائی گاں میں کاروباری مواقع...

یونیورسٹی سے اینیمل ہسبینڈری اور ویٹرنری میڈیسن میں تعلیم حاصل کرنے والے چھنگ پھنگ فائی نے 2010 میں گریجویشن کرنے کے بعد بیجنگ کے مضافاتی علاقے میں بطور ٹیکنیشن کام کیا تھا۔وہ سال 2019 میں کاروبار شروع کرنے صوبہ ہیبے میں اپنی آبائی کانٹی شِن ہی واپس آگئے۔ ان کے مویشی فارم میں اس وقت 700 سے زائد بچھڑے ہیں۔ وہ دیگر گاں والوں کی حوصلہ افزائی اور مدد بھی کرتے ہیں تاکہ اسی کاروبار میں اپنی آمدن بڑھاسکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جاپانیوں کے ہاتھوں قتل عام کے 3 چینی متاثرین...

چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو کے صدرمقام نان جنگ میں 24 دسمبر کے بعد نان جنگ قتل عام کے 3 متاثرین چل بسے۔نان جنگ قتل عام کے متاثرین کے یادگاری ہال کے مطابق ان کی اموات کے بعد زندہ بچ جانے والے اندراج شدہ افراد کی تعداد کم ہوکر 51 رہ گئی ہے۔یوآن گوئی لونگ بدھ کی صبح 88 برس کی عمر میں چل بسے، یوآن کے والد اور چچا کو جاپانی حملہ آوروں نے قتل کردیا تھا۔ زندہ بچ جانے والے ژانگ شی شیانگ کا منگل کو 92 سال کی عمر میں جبکہ وانگ جن کا 24 دسمبر کو 91 برس کی عمر میں انتقال ہوا۔نان جنگ قتل عام جاپانی حملہ آوروں کی جانب سے 13 دسمبر 1937 کو اس وقت کے چینی دارالحکومت پر قبضہ کے بعد ہوا تھا۔6 ہفتے کے دوران انہوں نے 3 لاکھ چینی شہریوں اور غیرمسلح فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔ یہ دوسری جنگ عظیم کے سب سے وحشیانہ واقعات میں سے ایک ہے۔سال 2014 میں چین کی اعلی مقننہ نے 13 دسمبر کو نان جنگ قتل عام کے متاثرین کا قومی دن قرار دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، شمالی ریگستان میں سورج اور ہوا سے بجلی...

چین کے ساتویں سب سے بڑے ریگستان میں سورج اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے ایک بڑے مرکز کی تعمیر کا آغاز ہوگیا ہے۔اس منصوبے کی تنصیب شدہ صلاحیت 1 کروڑ 60 لاکھ کلو واٹ ہے اور یہ صحرائی علاقوں میں اپنی نوعیت کا دنیا کا سب سے بڑا بجلی پیدا کرنے والا مرکز ہے۔چین کے شمالی اندرون منگولیا خوداختیارخطے کے صحرائے کوبوچھی میں واقع اس منصوبے کو چائنہ تھری گورجز کارپوریشن اور انرمنگولیا انرجی گروپ مکمل کریں گے۔تکمیل کے بعد یہ مرکز بیجنگ۔ تیان جن۔ ہیبے خطے کو سالانہ 40 ارب کلو واٹ آور بجلی منتقل کرنے کے قابل ہوجائے گا۔40 ارب کلوواٹ آور بجلی میں نصف سے زیادہ صاف توانائی ہوگی جو تقریبا 60 لاکھ ٹن معیاری کوئلے کی بچت اور 1 کروڑ 60 لاکھ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کی کمی کے مساوی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں موسم سرما کا ماہی گیری میلہ شروع ہوگ...

چھاگن جھیل میں موسم سرما میں مچھلی کے شکار کے موضوع پر ایک میلہ شروع ہوگیا ہے، یہ یہاں موسم سرما میں ماہی گیری کے سالانہ سنہری موسم کی شروعات بھی ہے۔چین کے شمال مشرقی صوبہ جیلن کے سونگ یوآن شہر میں واقع چھاگن جھیل ملک میں میٹھے پانی کی بڑی جھیلوں میں سے ایک ہے جس میں ماہی گیری کے وافر وسائل موجود ہیں۔صدیوں سے چھاگن جھیل کے کنارے آباد مقامی افراد برف کی تہہ میں ہاتھ سے سوراخ کرکے اور مچھلیوں کا شکار کرنے کے لئے برفیلے پانیوں میں جال ڈال کر آئس فشنگ کی روایت زندہ رکھے ہوئے ہیں۔برسوں کی کوششوں سے چھاگن جھیل میں موسم سرما کے دوران مچھلی کا شکار سیاحوں کا مقبول مشغلہ بن گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں پیٹنٹ کی منتقلی میں بہتری ہوئی ، سرو...

چین میں مئوثر پیٹنٹس کی صنعتی منتقلی کی شرح سال 2022 کے دوران 36.7 فیصد کی 5 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔یہ اس سمت اشارہ ہے کہ اس کا دانشورانہ املاک کا تحفظ معیشت کی اختراعی ترقی سے تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔قومی دانشورانہ املاک انتظامیہ کے جاری کردہ سروے میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کاروباری پیٹنٹس کے لیے پیٹنٹ انڈسٹریلائزیشن کی شرح 48.1 فیصد رہی۔ان میں ہانگ کانگ، مکا اور تائیوان سے کاروباری سرمایہ کاری کی شرح سب سے زیادہ تھی، اس کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاری، نجی ۔ مقامی اور ریاستی ملکیت کے کاروباری اداروں کا نمبر آتا ہے۔سال 2022 میں خلاف ورزیوں سے متاثرہ پیٹنٹ ہولڈرز کا تناسب گھٹ کر 7.7 فیصد رہ گیا۔ یہ 2016 اور 2020 کے درمیان 10 فیصد سے زائد تھا جبکہ 2011 سے 2015 تک 28.4 فیصد تک پہنچ چکا تھا۔قومی دانشورانہ املاک انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار جی شو نے ماہانہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ کمی اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ پیٹنٹ کی خلاف ورزی کو مئوثر طریقے سے روکا گیا ہے اور ملک میں دانشورانہ املاک کے تحفظ میں مستقل طور پر بہتری ہوئی ہے۔دریں اثنا، خلاف ورزیوں کے خلاف جوابی اقدامات کرنے والے چینی کاروباری پیٹنٹ کا تناسب 72.7 فیصد تھا۔ یہ شرح گزشتہ 4 برس سے 70 فیصد سے زائد ہے۔سروے رپورٹ 18 ہزار پیٹنٹ ہولڈرز سے ایک سوال نامے کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، سائنوپیک نے تلاش کی ریکارڈ انتہائی گہری...

چین کے پیٹرو کیمیکل مصنوعات فراہم کرنے والے سب سے بڑے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ اس نے تیل اور قدرتی گیس کی تلاش کی اپنی کوششوں کے سلسلے میں انتہائی گہری کھدائی کا ریکارڈ بنا لیا ہے۔چائنہ پیٹرو کیمیکل کارپوریشن (سائنوپیک) نے بتایا ہے کہ چین کے جنوب مغربی سیچھوان طاس میں تلاش کے لئے خطرناک کھدائی کے کنواں سے 8 ہزار 866 میٹرز کی گہرائی حا صل کی گئی ہے۔یہ تاریخی کنواں اس کمپنی کی جانب سے انتہائی گہری کھدائی کے منصوبے میں پیشرفت کی ایک اور مثال ہے جسے ڈیپ ارتھ کہا جاتا ہے۔اب تک اس منصوبے کے تحت چین بھر میں توانائی کے تین پیداواری مراکز شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فیصدپاکستانی کرائے کے مکانات میں رہنے پر مجب...

22 فیصدپاکستانی کرائے کے مکانات میں رہنے پر مجبور،سندھ میں کرائے داروں کی تعداد سب سے زیادہ،2008 میں 14.8 فیصد شہری گھرانے کرایہ دار تھے، بڑھتی ہوئی آبادی سے شہروں میں رہنے کے اخراجات میں اضافہ،دستیاب سہولیات پر بوجھ پڑ گیا ، بے ہنگم آبادی روزگار کی منڈیوں کے لیے سنگین چیلنجز کا باعث۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد پسماندہ دیہی علاقوں سے شہری علاقوں میں منتقل ہو رہی ہے جس کی وجہ سے تمام صوبوں کے اہم شہروں میں بھیڑ ہے۔ پاکستان انسٹیٹوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے ڈاکٹر ایازنے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہری آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے جس سے دستیاب سہولیات پر بوجھ پڑ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی نے شہری مراکز میں رہنے کے اخراجات میں اضافہ کیا ہے۔ ایسی صورت حال میں کرائے کے مکانات کی قیمتوں میں ایک خاص اضافہ دیکھا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2008 میں پاکستان کے 14.8 فیصد شہری گھرانے کرایہ دار تھے اور یہ تعداد 2020 میں بڑھ کر 22 فیصد ہو گئی۔

صوبائی سطح پر صوبہ سندھ سب سے آگے ہے جہاں 26 فیصد خاندان کرائے پر رہتے ہیں، اس کے بعد خیبر پختونخواہ 23 فیصد،بلوچستان 22.5فیصد اور پنجاب 19فیصدہیں۔ڈاکٹر ایاز نے کہا کہ دیہی آبادی اکثر زندگی کی بنیادی ضروریات جیسے کہ پینے کے صاف پانی، تعلیم، صحت، سڑک کے بنیادی ڈھانچے، ٹرانسپورٹ سے محروم رہتی ہے جس کی وجہ سے وہ شہروں میں چلے جاتے ہیں اور معیاری زندگی گزارتے ہیں۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ حکومت کو دیہی علاقوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور پانی، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، سڑکیں، ٹرانسپورٹ، معیاری خوراک فراہم کرنی چاہیے۔ جب مقامی لوگوں کو یہ سہولیات ان کے آبائی شہروں میں ملیں گی تو وہ کبھی شہروں کی طرف ہجرت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آبادی میں اضافے کی بلند شرح کا مطلب غربت، ناخواندگی، کم معیار زندگی، خوشحالی کا فقدان، اور غربت کا شیطانی چکر، دولت کی غیر مساوی تقسیم اوربیماریاں ہیں۔ بڑھتی ہوئی شہری آبادی روزگار کی منڈیوں کے لیے سنگین چیلنجز کا باعث بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہروں میں جدید ٹیلی کمیونیکیشن پاکستانی معاشرے کو اہم فوائد فراہم کرتی ہے۔ حکومت خواندگی اور پیشہ ورانہ تربیت کے پروگراموں کو فنڈز فراہم کرکے شہری منتقلی کو بہتر طریقے سے سنبھال سکتی ہے۔ اس کے علاوہ شہر کے رہائشیوں کو بنیادی خدمات فراہم کرنے کے لیے نجی شعبے کی کوششوں میں مدد کی جانی چاہیے۔ کمیونٹیز، حکومتیں اور تنظیمیں خواتین کو بااختیار بنانے اور اعلی معیار کی تعلیم تک آسان رسائی کے ذریعے لوگوں کو چھوٹے خاندانوں کا انتخاب کرنے کے قابل بنانے کے لیے کام کریںتو ہم ایک پائیدار آبادی حاصل کر سکتے ہیں۔ اور خاندانی منصوبہ بندی کرنے سے ہم اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ مستقبل میں ہر کوئی ایک صحت مند سیارے پر ایک معقول معیار زندگی حاصل کر سکتا ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سیمنٹ سیکٹر کی پانچ سرفہرست کمپنیوںنے رواں م...

سیمنٹ سیکٹر کی پانچ سرفہرست کمپنیوںنے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں زیادہ آمدنی حاصل کی، مجموعی فروخت کے حجم میں 19 فیصد اضافہ،کل آمدن 87 ارب روپے رہی ،لکی سیمنٹ لمیٹڈ 140 ارب روپے کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ سب سے بڑی کمپنی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق سیمنٹ سیکٹر کی پانچ سرفہرست کمپنیوںنے جاری مالی سال 2022-23 کی پہلی سہ ماہی میں طلب کے باوجود گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے زیادہ آمدنی حاصل کی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سیمنٹ سیکٹر کی نمائندگی 23 پبلک لمیٹڈ اداروں کے گروپ کے ذریعے کی جاتی ہے۔ لکی سیمنٹ لمیٹڈ کو 140 بلین روپے کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ سب سے بڑی کمپنی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ اور کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ 72.4 بلین روپے اور 28.5 بلین روپے کے مارکیٹ کیپس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔ فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ نے بالترتیب 28 ارب روپے اور 23.6 بلین روپے کی مارکیٹ کیپس کے ساتھ چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں سرفہرست پانچ کمپنیوں کی مجموعی فروخت کے حجم میں 19 فیصد اضافہ ہوا جس کی کل فروخت 87 ارب روپے رہی۔

اسی طرح سرفہرست پانچ کمپنیوں کے مجموعی منافع کی مالیت 16 ارب روپے سے 35 فیصد بڑھ گئی۔ سیمنٹ کمپنیز کے مجموعی خالص منافع میں سال بہ سال 21فیصداضافہ ہوا جو کہ 12.4 بلین روپے تک پہنچ گیا۔ بڑے سیمنٹ پلیئرز میں کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ سب سے زیادہ منافع بخش رہا اور اس نے سب سے زیادہ مجموعی منافع کا تناسب 31.30فیصدرپورٹ کیا، اس کے بعد فوجی اورمیپل لیف بالترتیب 28.66فیصداور 27.82فیصدکے مجموعی منافع کے تناسب کے ساتھ ہیں۔ تاہم بالترتیب 23.97فیصد اور 23.71فیصد کے مجموعی منافع کے تناسب کے ساتھ بیسٹ وے اور لکی منافع کمانے میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے۔ ٹاپ پانچ میں سے کوہاٹ نے8 ارب سے 20.16فیصدکا سب سے زیادہ خالص منافع کا تناسب حاصل کیاجبکہ اس کی فی حصص سب سے زیادہ کمائی روپے 11.91 رہی۔لکی نے 25.4 بلین روپے کی مجموعی فروخت حاصل کی جو پچھلے سال کی اسی سہ ماہی میں 22.9 بلین تھی۔ کمپنی کا مجموعی منافع 6 ارب روپے تک بڑھ گیا جس کی قدر 10.15 سے بڑھ کر 11.91 روپے ہو گئی۔بیسٹ وے نے گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی میں 22.2 بلین کی فروخت کے مقابلے میں 25.3 بلین روپے کی مجموعی فروخت کمائی۔

فرم کا مجموعی منافع 4.6 بلین روپے سے بڑھ کر 6 بلین روپے ہو گیا اور شئیر ویلیو 5.02 روپے سے بڑھ کر 5.55 روپے ہو گئی۔کوہاٹ نے دو سہ ماہیوں کے دوران 6.8 بلین کی فروخت کے مقابلے میں 8.8 بلین روپے کی مجموعی فروخت حاصل کی۔ اس کا مجموعی منافع 2.2 بلین روپے سے بڑھ کر 2.7 بلین روپے ہو گیا اور شئیرویلیو 6.96 روپے سے بڑھ کر 8.89 روپے ہو گئی۔فوجی سیمنٹ کی مجموعی فروخت 11 ارب روپے سے بڑھ کر 14 ارب ہو گئی۔ اس کا مجموعی منافع 3.4 بلین روپے سے بڑھ کر 4.2 بلین روپے ہو گیا اور شئیرویلیو 0.97 روپے سے بڑھ کر 1.06 روپے ہو گئی۔میپل لیف نے 12.8 بلین کی مجموعی فروخت کی۔ اس کا مجموعی منافع 1.9 بلین روپے سے بڑھ کر 3.5 بلین روپے ہو گیا اور شئیرویلیو 0.51 روپے سے بڑھ کر 1.13 روپے ہو گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان سنگل ونڈو کی جانب سے کراچی میں خواتی...

پاکستان سنگل ونڈو کی جانب سے کراچی میں خواتین انٹرپرینیورشپ پروگرام خدیجہ کا آغاز،خواتین کو مالی شمولیت، تکنیکی صلاحیت اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ میں تربیت دینے کے ساتھ ساتھ درآمد، برآمد اور ٹرانزٹ سے متعلق تربیت دی جائیگی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں کام کرنے والی اور کاروباری خواتین نے پاکستان سنگل ونڈو کی جانب سے کراچی میں قائم خواتین انٹرپرینیورشپ پروگرام خدیجہ کے آغاز کا خیرمقدم کیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد بین الاقوامی تجارت میں خواتین کی شرکت کو بڑھانا ہے۔ معروف ٹیکنولوجسٹ اور سافٹ ویئر سلوشنز کمپنی جینٹیک سلوشنز کے چیف آپریٹنگ آفیسرشمیم راجانی نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وقت کا تقاضا ہے کہ خواتین کی ملکیت والے کاروباروں کو عالمی سطح پر جانے میں مدد فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کاروباریوں کو مالی شمولیت، تکنیکی صلاحیت اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ میں تربیت دینے کے ساتھ ساتھ درآمد، برآمد اور ٹرانزٹ سے متعلق سمجھنے میں ان کی مدد کرناہے۔ اس وقت پاکستانی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے اس پروجیکٹ میں ایسا کرنے کی بہت بڑی صلاحیت ہے۔

وومن ساتھاسیا کی بانی اور معروف کمیونیکیشن ماہر ماریہ شاہد نے کہا کہ "خدیجہ" جیسے پروگرام پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے ضروری ہیں۔ ہمارے ملک میں زیادہ تر تعلیم یافتہ لوگ مواقع کے بارے میں معلومات تک رسائی نہیں رکھتے۔ یہ ضروری ہے کہ تمام سماجی پس منظر سے تعلق رکھنے والی خواتین کو اس پروگرام میں شامل کیا جائے تاکہ اس وقت موجود طبقاتی اور ڈیجیٹل فرق کو صحیح معنوں میں ختم کیا جاسکے لیکن یہ مجموعی عدم مساوات کو ختم کرنے میں بھی کارآمد ہے جو کہ موجود ہے کیونکہ خواتین دوسری خواتین کو ملازمت دینے اور اپنی برادریوں میں مردوں کے مقابلے میں زیادہ سرمایہ کاری کرتی ہیں۔ خواتین کاروباریوں اور تاجروں کو تجارت کا موثر اور پائیدار طریقہ کار فراہم کرکے سرحد پار تجارت میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے ذریعے معاشی بااختیار بناناہو گا۔ یہ پروگرام کاروبار میں خواتین کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے تیار کردہ صنفی ایکشن پلان کے ایک جزو کے طور پر تیار کیا گیا ہے تاکہ سرحد پار تجارت خواتین کی انٹرپرینیورشپ کی ترقی میں مدد اور خواتین کو اس میں شامل ہونے کی ترغیب دینے کے لیے بین الاقوامی تجارت سے متعلقہ افرادی قوت اور پیشے کو فروغ دیا جا سکے۔

لانچنگ تقریب میں سی ای او آفتاب حیدر نے کہا کہ ٹیکنالوجی کاروبار کرنے کی لاگت کو کم کر رہی ہے اور خواتین کی قیادت والے کاروباروں کو عالمی ویلیو چین میں شامل ہونے میں مدد دے رہی ہے، سب کے لیے معیار زندگی کو بہتر بنا رہی ہے اور جس کے نتیجے میں ہر جگہ خواتین اور پسماندہ کمیونٹیز کو معاشی طور پر بااختیار بنایا گیا ہے۔ہم پی ایس ڈبلیو پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھانا چاہیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اور خواتین کی زیر قیادت کاروباروں کو بین الاقوامی سپلائی چین کے ساتھ مربوط ہونے اور قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔یو این ڈی پی میںنیشنل پروجیکٹ مینیجر ڈاکٹر ثمینہ تسلیم زہرہ نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اس اقدام پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ خدیجہ پروگرام کو پیشہ ورانہ انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں مالی شمولیت، تکنیکی صلاحیت سمیت پورے کاروباری دور کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس میںخواتین کی زیر قیادت کاروبار کو فروغ دینے کے لیے سوشل میڈیا مارکیٹنگ کے اقدامات بھی شامل ہیں۔پروگرام نے ٹارگٹ ٹریننگ اور ایک جامع بیداری کی حکمت عملی بنائی ہے۔ اس کا مقصد خواتین انٹرپرینیورز کو علم اور معلومات کی منتقلی اور انہیں مطلوبہ معلومات، ہنر اور مہارت سے آراستہ کرنا ہے جس سے وہ اپنے موجودہ کاروبار کو برآمدی منڈی کے لیے اعلی درجے اور وقت کے ساتھ ساتھ انہیں برقرار رکھنے اور بڑھنے کے قابل بناتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بڑے شہر سبزہ زاروں کی کمی کی وجہ سے ماحولیات...

بڑے شہر سبزہ زاروں کی کمی کی وجہ سے ماحولیاتی مسائل کا شکار،آلودگی میں اضافہ،نت نئی بیماریاں جنم لینے لگیں،سانس لینا بھی دشوار،فضائی آلودگی سے بچانے کیلئے سبز دیوار پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ،خالی دیواروں اور کثیر المنزلہ عمارتوں پر عمودی باغبانی کی جائیگی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق شہری بے ہنگم آبادی خراب ہوا کے معیار، گرمی اور اس کے نتیجے میں توانائی کی بلند قیمت جیسے سنگین ماحولیاتی مسائل پیدا کر رہی ہے۔بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ باغبانی کے پروفیسر ڈاکٹر عامر نواز نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ ہمارے شہر سبزہ زاروں کی کمی کی وجہ سے ماحولیاتی مسائل کا شکار ہیں۔عمارتوں کے ساتھ انتہائی گنجان آباد علاقے میں سبزہ اگانا مشکل ہے، اس لیے ہم نے سبز دیوار تیار کی ہے جو مقامی ماحولیاتی حالات میں پودوں کو عمودی طور پر اگانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ یہ ٹکنالوجی چھوٹے پودوں کا استعمال کرتے ہوئے انڈور یا آوٹ ڈور رہنے کا علاقہ بناتی ہے۔ ٹکنالوجی میں استعمال ہونے والے پودوں کا سائز چھوٹا ہوتا ہے جو ایک بڑا سبز علاقہ فراہم کرتے ہیں اور اس کے نتیجے میں کافی مقدار میں آکسیجن پیدا ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سبز رہنے والی دیواریں نصب کرنے سے شہری علاقوں میں ہریالی میں اضافہ ہو سکتا ہے جو اکثر عمارت کے پلاٹوں کے سائز کی وجہ سے محدود ہوتے ہیں۔

یہ ٹیکنالوجی خالی دیواروں اور کثیر المنزلہ عمارتوں پر عمودی باغبانی کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ افراد اور حکام دونوں اس ٹیکنالوجی کو اپنے ماحول میں اپنا کر اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔سبز دیواریں قدرتی ہوا کے فلٹر ہیںجو ایک صاف ستھرا ماحول پیدا کرتی ہیں جو مجموعی صحت اور تندرستی کو بہتر بناتی ہیں۔ لوگ اکثر اندرونی ماحول میں ہوا کے زہریلے مادوں کاربن مونو آکسائیڈاور بینزین کے سامنے آتے ہیں۔ عامر نے کہا کہ سبز دیواریں نقصان دہ زہریلے مادوں کو میٹابولائز کرتی ہیں جبکہ ہوا میں آکسیجن خارج کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اندرونی اور بیرونی دونوں طرح کی سبز دیواریں گرمی کے گرم مہینوں میں ہوا کو ٹھنڈا کرنے کے لیے کام کرتی ہیں جسے بخارات کی منتقلی کے نام سے جانا جاتا ہے۔بیرونی سبز دیواریں دیوار کی سطح کے درجہ حرارت کو زیادہ سے زیادہ 50 فارن ہائیٹ تک کم کر سکتی ہیں جس کے نتیجے میں اہم توانائی کی بچت اور ایئر کنڈیشنگ کے اخراجات ہوتے ہیں۔

سردیوں کے مہینوں میں عمارت کی موصلیت کا اضافی فائدہ اور اس کے ساتھ آنے والے توانائی کے اخراجات کم ہوتے ہیں۔سبز دیواروں کے رہنے کا ایک کم معروف فائدہ یہ ہے کہ وہ عمارتوں میں شور کی سطح کو کم کر سکتی ہیں۔ رہائشی علاقوں میں شور کم کرنے کے لیے سڑکوں اور شاہراہوں کے قریب پودوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ سبز دیواریں اس تصور پر پھیلتی ہیں کیونکہ نباتات قدرتی طور پر اعلی تعدد آوازوں کو روکتی ہیں۔ معاون ڈھانچہ کم تعدد شور کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ سبز دیواریں پودوں اور دیوار کے درمیان ہوا کے ساتھ اضافی موصلیت فراہم کرتی ہیں۔ عامر نے مزید کہا کہ وہ صوتی توانائی کی عکاسی، ریفریکٹنگ اور جذب کرکے شور کی سطح کو بھی کم کرتے ہیں۔سبز دیواریں سانس لینے والا ماحول بناتی ہیں وہ ظاہری شکل میں بھی اتنے ہی متاثر کن ہیں۔ جو لوگ کسی سہولت میں داخل ہوتے ہیں ان کا استقبال آکسیجن سے بھرپور سرسبز و شاداب ماحول سے ہوتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نیب کا وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بڑا ریل...

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیب سے بڑا ریلیف مل گیا، نیب کے حکم پر ضلعی انتظامیہ لاہور نے اسحاق ڈار کے منجمد اثاثہ جات کو بحال کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد 7ایچ گلبرگ تھری ہجویری ہاس کی سپرداری کروا دی ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسحاق ڈار کے بنک اکاونٹس کو بحال کرنے کا مراسلہ بھی بنک انتظامیہ کو جاری کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے نجی بینکوں میں اسحاق ڈار کے اکانٹس کو بحال کرنے کے لئے بھی بینک انتظامیہ کو خط لکھا دیا ہے۔ لاہور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نیشنل اکانٹبیلٹی بیورو کو دوبارہ خط کی تصدیق پر ایک گھر کی سپرداری کروا دی ہے، نیب کے حکم پراسحاق ڈار کے اکاونٹس کی بحالی بارے مراسلہ بھیجا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فرح خان عرف گوگی کی درخواست پر نیب کو نوٹس ج...

لاہور ہائیکورٹ نے فرح خان کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فرح خان ۔ ان کے شوہر احسن جمیل اورغوثیہ بلڈرز کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ فرح گوگی نے درخواست میں نیب کے نوٹسز کو چلینج کرتے ہوئے مقف اختیار کیا کہ نیب بد نیتی کی بنیاد پر نوٹسز جاری کررہا ہے، نیب کے پاس پرائیویٹ کاروبار میں کارروائی کا اختیار نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بار بار نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں۔ درخواست گزاروں کے وکیل کے مطابق نیب نوٹسز کی تعمیل کیلئے پولیس کو استعمال کر رہا ہے جس کا کوئی جواز نہیں ہے ۔ وکیل نے استدعا کی کہ نیب نوٹس پر عمل درآمد معطل کیا جائے۔ عدالت نے نیب نوٹسز پر فوری حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی، اور ریمارکس دیے کہ درخواست گزاروں کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نہیں ہے نہ ہی بلیک لسٹ ہوئے ہیں۔ عدالت نے درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، اور کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

استعفوں کا معاملہ،پی ٹی آئی پارلیمانی وفد کی...

پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد کی سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات، قومی اسمبلی کے نشستوں سے استعفوں کے بارے میں گفتگو ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق سپیکر اسد قیصر کی قیادت میں پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ نے سپیکر قومی اسبملی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران استعفوں کی تصدیق کے حوالے سے حکمت عملی پر بات چیت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی ٹی آئی پارلیمانی وفد میں سابق سپیکر اسد قیصر، سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری، پی ٹی آئی چیف وہیب عامر ڈوگر، سابق وزیر مملکت ڈاکٹر شبیر قریشی، اراکین فہیم خان اور عطا اللہ شامل تھے۔ ملاقات کے دوران سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سیاست میں دروازے بند نہیں کئے جاتے، سیاست دانوں میں رابطے ہونے چاہیے، استعفوں کی تصدیق کے لئے آئین اور اسمبلی قواعد وضوابط کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا، استعفوں کے لئے تمام ممبران کو انفرادی طور پر بلایا جائے گا۔ سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پہلے بھی پی ٹی آئی ممبران کو استعفوں کی تصدیق کے حوالے سے مدعو کیا گیا تھا، پی ٹی آئی کے کراچی سے ایک رکن اسمبلی نے استعفی کی منظوری روکنے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

موجودہ حکومت نے واپس آنے والے طالبان پر توجہ...

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے افغانستان سے واپس آنے والے طالبان پر توجہ نہیں دی جو دہشت گردی کی تازہ لہر کی وجہ ہے۔ ترکی کے اسکالرز اور طلبا سے آن لائن گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی طالبان اور افغانی طالبان میں فرق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوویت یونین کے خلاف جنگ میں افغان طالبان کا ساتھ پاکستانی پشتونوں نے دیا۔ اس وقت ان سے کہا گیا کہ یہ جہاد ہے کیونکہ یہ بیرونی حملہ آوروں کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نائن الیون کے بعد امریکہ کے معاملے میں انھیں منع کیا کہ یہ دہشت گردی ہو گی۔ اس لیے وہ پاکستان کے خلاف ہو گئے۔حتی کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں بھی لوگ پاکستان کے خلاف ہو گئے ۔ جو ٹی ٹی پی کہلاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس وقت بھی کسی کی جنگ کا حصہ بننے کی مخالفت کی تھی۔ اس معاملے میں پاکستانی حکومت کو نیوٹرل رہنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان طالبان کا پاکستانی طالبان سے تعلق نہیں ہے۔ کابل پر قبضے کے بعد افغان طالبان نے پاکستان طالبان سے کہا کہ واپس پاکستان چلے جائیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ بہترین وقت تھا ان سے مذاکرات کرنے کا تاکہ انھیں دوبارہ آباد کیا جا سکتا۔ میری حکومت ان سے رابطے میں تھی۔ 40 ہزار افراد واپس آ رہے تھے جن میں سے 10 ہزار جنگجو تھے اور ان کے خاندان بھی تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لیکن مجھ سے مذاکرات کا اختیار لے لیا گیا۔ اور نئی حکومت نے افغانستان سے واپس آنے والے طالبان پر توجہ نہیں کی اس لیے اب پاکستان میں دشہت گردی کی تازہ لہر موجود ہے۔ دہشتگردی کی تازہ لہر پر قابو پانا ہوگا ۔ اس سے پہلے کے بات ہاتھ سے نکل جائے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ دور میں عافیہ صدیقی کی رہائی پر بات چیت آگے بڑھی تھی، ٹرمپ انتظامیہ کے جاتے ہی عافیہ صدیقی کی رہائی پرمذاکرات آگے نہیں بڑھ سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت دہشتگردی ترک کرکے تنازعہ کشمیر حل کرے...

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، بھارت دہشتگردی ترک کرکے تنازعہ کشمیرحل کرے تو مذاکرات ہو سکتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ 2022 پاکستان کے خارجہ تعلقات کے حوالے سے اہم رہا ہے ، یو این او ،ایس سی او آئی سی کے سیکرٹری جنرلز نے پاکستان کا دورہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اکتوبر میں پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکالا گیا، وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے مختلف ممالک کے دورے کیے جبکہ تمام دوست ممالک کیساتھ تعلقات بہتری کی طرف جارہے ہیں ، افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات میں اضافہ ہوا، پر امن اور خوشحال افغانستان پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے۔ ترجمان نے افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے پاکستان کا واضح مقف ہے ، وزیرخارجہ اور وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے مختلف فورمز پر افغان حکام سے ملاقاتیں کیں ، پاکستان افغانستان میں ہونے والی پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر اٹھائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ذمہ دار ملک کا کردار ادا کرے تو ہی بات چیت ممکن ہے، بھارت، پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی ختم کرے ، او آئی سی سیکرٹری جنرل کا ایل او سی کا دورہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا مظہر ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن ہمسائیگی پر یقین رکھتا ہے اورکشمیرسمیت تمام تنازعات پر بات چیت کا خواہاں ہے، سال 2022 میں لائن آف کنٹرول پر فائر بندی سے امن برقرار رہا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ یو این او کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف جنوری میں سیلاب اور موسمیاتی تبدیلی پر مشترکہ کانفرنس کی سربراہی کریں گے ، اہم ممالک کے سربراہان اور یو این سیکرٹری جنرل جنیوا کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شطرنج کے عالمی مقابلے، ایرانی خاتون کھلاڑی ک...

شطرنج کے بین الاقوامی مقابلے میں ایرانی خاتون کھلاڑی سارا خادم نے حجاب پہنے بغیر حصہ لے کرحکومت کی پالیسی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قازقستان میں ہونے والے شطرنج کے مقابلے میں ایرانی شطرنج کی کھلاڑی سارا خادم نے بطور احتجاج حجاب پہننے سے گریز کیا ۔ اس سے قبل بھی ایران کی کچھ خواتین کھلاڑیوں نے مختلف مقابلوں میں حجاب نہ پہن کر حکومت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے ، ایرانی حکومت کی پالیسی میں خواتین کوحجاب پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ 16ستمبر کو ایران میں پولیس کی زیرحراست مہسا امینی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی تھیں ، 22 سالہ مہسا امینی کو تہران میں اسکارف نہ پہننے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین کا مطالبہ ہیکہ حجاب پر پابندی اور خواتین کے خلاف تشدد و امتیاز ختم کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نیشنل رینکنگ ٹینس،مینز سنگلز کا دوسرا رانڈ ا...

ساتویں سرینا ہوٹلز نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز کا دوسرا رانڈ اختتام پزیر ہوگیا۔ پی ٹی ایف کے مطابق ساتواں سرینا ہوٹلز نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 2022 پی ٹی ایف ایس ڈی اے ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے مرد سنگلز کے دوسرے رانڈ میں یوسف خلیل ، برکت اللہ ، ہیرا عاشق ، محمد شعیب ، محمد عابد ، مزمل مرتضی ، مدثر مرتضی اور عقیل خان نے اپنے اپنے مقابلوں میں کامیابی حاصل کر لی۔ دوسری جانب بوائز انڈر 18 کے پہلے رانڈ میں اسد زمان ، سمیع زیب خان ، حمزہ رومان ، بلال عاصم اور محمد حمزہ عاصم کامیاب ہو گئے۔ لیڈیز سنگلز کے پہلے رانڈ میں آمنہ علی قیوم نے سوہا علی کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حارث کی فوٹو شوٹ میں بیوی سے معافی والی تصوی...

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رف نے اپنی شادی کے فوٹ شوٹ میں بیوی سے معافی مانگنے والی والی تصویر کی وجہ بتا دی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رف چند دن قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں اس موقع پر انکے فوٹو شوٹ کی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن میں سے ایک تصویر میں انہیں اپنی اہلیہ کے سامنے ہاتھ جوڑ کے کھڑے دیکھا گیا۔ فاسٹ بالر نے حال ہی میں ایک نجی یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی جہاں ایک طالبہ کی جانب سے ان سے سوال کیا گیا کہ آپ اپنی شادی کے فوٹو شوٹ میں اپنی بیوی سے معافی کیوں مانگ رہے تھے ۔ حارث رف نے طالبہ کے سوال کا مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ اس میں میری کوئی غلطی نہیں تھی بلکہ جو شوٹ کر رہا تھا اس نے غلط ٹائم پر تصویر بنا لی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

قومی ویمن فٹبال ٹیم 4 ملکی ایونٹ میں بہترین...

قومی ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ جمال خان نے سعودی عرب میں ہونے والے چار ملکی ٹورنامنٹ میں اعلی کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں 11 جنوری سے شروع ہونے والے 4 ملکی ویمن فٹبال ایونٹ کیلئے قومی ویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے جس میں کھلاڑی بھرپور محنت کر رہی ہیں۔ قومی کپتان ماریہ جمال نے کہا کہ سینئرز اور جونیئرز پر مشتمل ٹیم متوازن ہے اور سعودی عرب میں ہونے والے چار ملکی ٹورنامنٹ میں بہترین نتائج دینے کی اہلیت رکھتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا آٹھ سالہ تعطل کے بعد سیف گیمز کی صورت میں پہلی انٹرنیشنل مصروفیت میسر آئی، ایونٹ کے دوران ہی قومی ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی اور ہم نے مالدیپ کے خلاف یادگار کھیل پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملتا ہے اور ان کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ تربیتی کیمپ میں شامل تمام فٹبالرز باصلاحیت اور عمدہ کارکردگی کے لئے پرعزم ہیں، فٹنس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، نادیہ خان کی شمولیت سے اٹیک مزید مضبوط ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

زلمی کا پشاور میں انٹرنیشنل میچز کروانے کا م...

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے پشاور میں بین الاقوامی میچوں کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے پشاور میں حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم اور ارباب نیاز سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیرمین مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی سے مطالبہ ہے کہ پشاور کا دورہ کریں۔ محمد اکرم نے کہا کہ پشاور زلمی اور چیرمین جاوید آفریدی ایک بار پھر پشاور میں کرکٹ کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں، پی ایس ایل میچز پشاور میں کرائے جائیں اور پشاور زلمی کے پی ایس ایل آٹھ کیلئے پریکٹس میچز بھی حیات آباد سٹیڈیم میں کرائے جاسکتے ہیں۔ ڈائریکٹر پشاور زلمی نے کہا کہ آئندہ سیزن میں فرسٹ کلاس اور بین الاقوامی میچز بھی پشاور ہونے چاہئیں، پاکستان کرکٹ کا سب سے زیادہ ٹیلنٹ اب خیبر پختونخواہ سے آرہا ہے۔ محمد اکرم کا مزید کہنا تھا کہ ارباب نیاز سٹیڈیم اور حیات آباد سٹیڈیم میں خیبر پختونخواہ سے مزید ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کوہلی، روہت اور نہ راہول، پانڈیا بھارت کی ٹی...

بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا (بی سی سی آئی)نے سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے آل رانڈر ہاردک پانڈیا کو باقاعدہ طور پر ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 3 جنوری سے بھارت میں شروع ہونے والی ٹی 20 سیریز کے لیے بھارتی ٹیم میں روہت شرما، کے ایل راہول اور ویرات کوہلی شامل نہیں ہیں اور ٹیم کا کپتان ہاردک پانڈیا کو مقرر کیا گیا ہے اور سوریا کمار یادیو ان کے نائب ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما سری لنکا کے خلاف 10 جنوری سے شروع ہونے والی ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے اور ہاردک پانڈیا ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ پانڈیا کو انجری کا شکار روہت کی جگہ عارضی طور پر ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے یا پھر وہ ٹی 20 ٹیم کے مستقل کپتان ہوں گے۔ بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنٹ ٹی 20 اور ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جبکہ ایشان کشن کو دونوں ٹیموں میں شامل کیا گیا ہے۔ رشبھ پنٹ کے علاوہ شیکر دھون جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی تھی وہ بھی ایک روزہ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کراچی ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کو پاکستان پر 81 رنز...

کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 519 رنز بنالیے اور قومی ٹیم پر 81 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن اور ایش سوڈھی نے اننگز کا آغاز کیا، کین سنچری مکمل کرکے کریز پر موجود ۔ کیوی ٹیم نے تیسرے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں پر 440 رنز بنالیے تھے۔ پاکستان کے سلمان علی آغا بدستور بیمار ہیں اور فیلڈنگ کے لیے نہیں آئے، حسن علی ان کی جگہ فیلڈنگ کر تے رہے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مکمل فٹ ہونے کے بعد میدان میں موجود تھے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کراچی ٹیسٹ،پاکستان کا متبادل کھلاڑی ڈائریا م...

کراچی ٹیسٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا متبادل کھلاڑی کامران غلام ڈائریا میں مبتلا ہو گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کامران غلام کو ڈائریا کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سلمان علی آغا بھی فلو کے باعث گرانڈ میں نہیں آئے اور ان کی جگہ حسن علی فیلڈنگ کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز بابر اعظم بھی فلو کے باعث کافی دیر بعد میدان میں اترے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان اور بھارت کے درمیان آسٹریلیا میں ٹیس...

آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ اور میلبرن کرکٹ کلب نے پاک بھارت ٹیسٹ کی میزبانی کے لیے کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ کیا ہے۔ دنیا بھر میں پاکستان اور بھارت ہر شعبے میں ایک دوسرے کے روایتی حریف جانے جاتے ہیں۔ میدان دفاع کا ہو یا کھیل کا، دنیا نے دونوں ملکوں کے درمیان ہمیشہ کانٹے کا ہی مقابلہ دیکھا ہے۔ گزشتہ 15 سال سے پاکستان اور بھارت کے دمریان سیاسی کشیدگی اپنی انتہا پر ہے ، جس کا اثر کھیل کے میدان پر بھی پڑا ہے جس کی واحد وجہ بھارت میں برسراقتدار ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی ہے۔ صورت حال یہ ہے کہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں صرف آئی سی سی ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں مد مقابل آتی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 2007 میں ہوا تھا۔ دونوں ملکوں نے 2013 کے بعد باہمی سیریز نہیں کھیلی۔ میلبرن کرکٹ کلب اور آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ کی حکومت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ کرانے کے لیے کمر کس لی ہے۔

ایم سی سی اور وکٹوریہ گورنمنٹ روایتی حریفوں کے درمیان ٹیسٹ میچ کرانے کا آئیڈیا انہیں اکتوبر میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت سیریز کے کامیاب انعقاد کو دیکھتے ہوئے آیا ہے۔ میلبرن کرکٹ کلب اور آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ کی حکومت نے پاک بھارت ٹیسٹ کی میزبانی کے لیے باضابطہ طور کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ کیا ہے۔ اس بارے میں انکشاف ایم سی سی کے چیف ایگزیکٹو اسٹیورٹ فوکس نے اسٹیورٹ فوکس نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کمنٹری کے دوران کیا۔ اسٹیورٹ فوکس نے کہا کہ اکتوبر میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں مقابلہ ہوا، یہ میچ میں 90293 تماشائیوں نے اسٹیڈیم آکر دیکھا۔ چیف ایگزیکٹو ایم سی سی نے کہا کہ میلبرن کیکرکٹ گرانڈ میں دونوں ملکوں کے دمریان لگاتار تین ٹیسٹ میچ شاندار ہوں گے، ہمیں پاکستان اور بھارت کے میچ کی میزبانی کر کے اچھا لگے گا۔ اسٹیورٹ فوکس نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو ٹیسٹ میچ کے دوران ہر روز اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھرا ہو گا۔

یہ معاملہ بہت پیچیدہ ہے لیکن ہم نے اور وکٹوریہ حکومت نے کرکٹ آسٹریلیا سے بات کی ہے۔ ایم سی سی کے چیف ایگزیکٹو نے مزید کہا کہ بین الاقوامی ٹیموں کا مصروف ترین شیڈول سب سے بڑا چیلنج ہو گا، امید ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا اس حوالے سے آئی سی سی سے بات کرے گا او ر اس سلسلے میں کوششیں جاری رکھے گا۔ دوسری جانب آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز یا ٹیسٹ کھیلنا پاکستان اور بھارت کے بورڈز کے ہاتھ میں ہے۔ ترجمان کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے سپورٹرز کی ایک بڑی تعداد آسٹریلیا میں موجود ہے، اگر دونوں بورڈز کے درمیان کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو کرکٹ آسٹریلیا کو میزبانی میں دلچسپی ہو گی۔ ترجمان کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ آئندہ برس پاکستان کا دورہ آسٹریلیا فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے، آئندہ برس ایم سی جی میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہو گا، اس سلسلے میں ہم یہاں آباد پاکستانی کمیونٹی سے رابطہ کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی کانگریس نے اسمبلی ممبران ، ملازمین کو...

امریکی کانگریس نے اسمبلی ممبران اور اسمبلی ملازمین کے زیرِ استعمال، سرکاری فونز میں ٹِک ٹاک ایپلی کیشن پر پابندی لگادی۔ اسمبلی کے انتظامی ڈائریکٹر آفس نے مذکورہ ممانعت سے اسمبلی ممبران اور ملازمین کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سائبر سکیورٹی آفس ٹِک ٹاک ایپلی کیشن کو ہائی سکیورٹی رِسک سمجھتا ہے لہذا سرکاری سیل فونوں میں فی الوقت ڈاون لوڈ ٹک ٹاک ایپلی کیشن کا ختم کیا جانا ضروری ہے۔ اس حوالے سے وفاقی تحقیقاتی بیورو ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرِس ورائے نے بھی کہا ہے کہ ٹِک ٹاک کا کنٹرول چین حکومت کے ہاتھ میں ہے اور یہ پہلو امریکا کی قومی سلامتی کے بارے میں اندیشوں کا سبب بن رہا ہے۔ تاہم ٹِک ٹاک آپریشنل آفیسر ونیسا پاپاس نے ماہِ ستمبر میں امریکی سینٹ کی نشست میں شرکت کے دوران کہا تھا کہ چین حکومت کو اس ایپلی کیشن کے ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کمبوڈیا،کیسینو ہوٹل میں آتشزدگی سے 10 افراد...

جنوب مشرقی ایشیائی ملک کمبوڈیا کے سرحدی علاقے میں واقع کیسینو ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں 10 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا کے سرحدی علاقے پوئی پٹ میں واقع ڈائمنڈ سٹی گرینڈ ہوٹل اینڈ کیسینو میں آگ گزشتہ رات لگی ، آگ سے جھلس کر 30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں اور زخمی افراد کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے ، واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، آتشزدگی کے وقت کیسینو ہوٹل میں غیر ملکیوں سمیت 400 کے قریب افراد موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انگلینڈ میں ہڑتالوں کے باعث نطام زندگی متاثر

انگلینڈ میں ہڑتالوں سے روزمرہ کی زندگی بری طرح متاثر ، ریل ملازمین نے کرسمس سے پہلے شروع کی گئی ہڑتال کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ انگلینڈ میں ریلوے کی ہڑتال کے باعث لاکھوں افراد کو ٹرینوں کی منسوخی کا سامنا کرنا پڑا ، پاسپورٹ کنٹرول افسران نے ہڑتالوں کے دوسرے سلسلے کا آغاز بھی کر دیا ہے جو نئے سال تک جاری رہے گی۔ ہزاروں سرکاری ملازمین نے ہڑتال کی جس سے بہت سے ہوائی اڈے بند رہے، گزشتہ ہڑتالوں کی طرح پاسپورٹ کنٹرول افسران کی جگہ فوجیوں اور وزارت داخلہ کے عملے نے لے لی ہے ۔ برطانیہ بھر میں 250 سے زیادہ ڈرائیونگ ایگزامینرز بھی 16 جنوری تک ہڑتال پر رہیں گے۔ پبلک اینڈ کمرشل سروسز یونین کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ اگر حکومت اپنے خزانے کا تھوڑا سا منہ کھولے تو ہڑتالیں منسوخ ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ کچھ روز قبل انگلینڈ میں ریل کے کرایوں میں اگلے سال سے 5.9 سے 6.4 فیصد تک اضافے کا امکان ظاہر کیا گیاتھا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گیمبیا کے بعد ازبکستان میں بھی بھارتی سیرپ پ...

افریقی ملک گیمبیا کے بعد وسطی ایشیائی ملک ازبکستان میں بھی بھارتی کمپنی کا تیار کردہ سیرپ پینے سے 18 بچے جاں بحق ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ازبکستان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فارما سیوٹیکل کمپنی کی تیار کردہ سیرپ پینے سے 18 بچے ہلاک ہو گئے۔ ازبکستان کے مقامی میڈیا کے مطابق بھارت کی فارما سیوٹیکل کمپنی ماریون بائیو ٹیک کی تیار کردہ سیرپ اور گولیاں بچوں کی اموات کا سبب بنیں، بھارتی کمپنی کی تیار کردہ دوا استعمال کرنے سے بچوں کو سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جب بھارتی ادویات کا لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا گیا تو اس میں انتہائی زہریلا کیمیکل ایتھلین گلیکول پایا گیا۔ یاد رہے کہ کیمیکل ایتھلین گلیکول گیمبیا میں بھی 66 بچوں کی موت کی وجہ بھی بنا تھا جس کے باعث عالمی ادارہ صحت سے بھارتی کمپنی کی تیار کردہ کھانسی کی دوا سے متعلق خبردار بھی کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغانستان میں نمائندہ حکومت قائم ہونی چاہیے،...

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ بہتر ہے کہ وسیع تر ڈائیلاگ کے ذریعے تمام طبقات پرمشتمل حکومت قائم کی جائے اور آئین بنایا جائے۔ سابق افغان صدر نے امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ افغانستان کو امریکا، روس اور چین کے درمیان اختلافات کا مرکز دیکھنا نہیں چاہتے کیونکہ جو 19 ویں اور20 ویں صدی میں ہوا وہی اب ہوتا نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ طالبان اور ملک کیلئے یہی بہتر ہے کہ وسیع تر ڈائیلاگ کے ذریعے تمام طبقات پرمشتمل حکومت قائم کی جائے اور آئین بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے سینیئر لیڈرز سے بات ہوتی رہتی ہے، اصولی طورپر طالبان بھی وسیع تر ڈائیلاگ پر متفق ہیں اس لیے وہ پر امید ہیں کہ ایسا ہوگا۔ حامد کرزئی نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ افغانستان میں حکومت ٹوٹ جائے تاہم نمائندہ حکومت قائم ہونی چاہیے۔

موجودہ صورتحال کی ذمہ داری امریکا اور افغانستان دونوں ہی پرعائد ہوتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ افغانستان کے منجمد فنڈز بحال کرے، یہ نہیں ہونا چاہیے کہ دہشتگردی سے بدترین متاثرغریب ترین افراد کی رقم امریکا میں نائن الیون کے متاثرین کو دے دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ افغانستان میں استحکام لائے، دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کے نام پر لڑی گئی جنگ حقیقت میں افغان عوام کے خلاف تھی اوراسی لیے انہوں نے طالبان کی حمایت کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہافغانستان میں کرپشن کا ذمہ دار امریکہ ہے۔افغان عوام ملکی صورتحال اور سمت پرتشویش کاشکار ہیں، مگر جلد صورتحال بہتر ہوجائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لاہور،بارش کے باعث مختلف حادثات میں 25 سے زا...

شہر میں بارش سے پھسلن، فوگ اور سموگ کے باعث مختلف حادثات میں 25 سے زائد افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق فیروز پور پر بارش سے پھسلن کے باعث مختلف حادثات پیش آئے ، حادثات کے نتیجے میں 25 سے زائد افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد جنرل ہسپتال منتقل کر دیا۔ ایک اور حادثے میں چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹر نعمان بھی جاں بحق ہو گئے ہیں، ان کی ڈیڈ باڈی کو جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے ایم ایس جنرل ہسپتال کو زخمیوں کے بہترین علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی ثقافتی تبادلے کا پروگرام 2023 میں دوبار...

چینی حکومت کی طرف سے 2023 میں ثقافتی تبادلے کے پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی توقع ہے کیونکہ اس نے کووڈ 19 کی پابندیوں میں نرمی کی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق یہ بات پاکستان میں چینی سفارتخانے کے ثقافتی دفتر کے سیکنڈ سیکریٹری شنگ لی جن نے پاکستانی میڈیا کو 2023 ہیپی چائنیز نیو ایئر اور چینی بہار کے تہوار کی تقریبات کے سلسلے میں آنے والے پروگراموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ گوادر پرو کے مطابق صحافیوں نے اسلام آباد میں چینی سفارتخانے میں 2023 ہیپی چائنیز نیو ایئر پریس کانفرنس کا براہ راست ٹیلی کاسٹ بھی دیکھا۔ بیجنگ میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ چین کی ثقافت اور سیاحت کی وزارت کے انٹرنیشنل ایکسچینج اینڈ کوآپریشن بیورو کے ڈائریکٹر جنرل گاؤ ژینگ، چین کے قومی روایتی آرکسٹرا کے سربراہ ژاؤ کانگ، اور 2023 کے ثقافتی سفیر معروف پیانوادک لینگ لینگ،، 2023 ہیپی چائنیز نیو ایئر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 2023 مبارک چینی سال کی سرگرمیوں کا تعارف کرایا۔

گوادر پرو کے مطابق گاو نے کہا کہ ہیپی چائنیز نیو ایئر، بہار کے تہوار کو منانے کے لیے منعقد کی جانے والی سالانہ برانڈ سرگرمی، حالیہ برسوں میں شروع ہوئی ہے اور تیزی سے چین کے لیے پوری دنیا کے لوگوں کے ساتھ چینی ثقافت کا اشتراک کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بنتا جا رہا ہے۔ مختلف آن لائن اور آف لائن سرگرمیاں، بشمول میوزک کنسرٹس، مندر میلے، اور پریڈز پوری دنیا کا احاطہ کریں گی۔ گوادر پرو کے مطابقپریس کانفرنس میں 2023 ہیپی چائنیز نیو ایئر کا شوبنکر بھی جاری کیا گیا۔ چونکہ آنے والا چینی نیا سال خرگوش کا سال ہے، اس لیے سنٹرل اکیڈمی آف فائن آرٹس کی طرف سے ڈیزائن کردہ شوبنکر خوش قسمت بیگ کی شکل پر مبنی لمبے کانوں والا ایک پیارا خرگوش ہے۔

گوادر پرو کے مطابق چین 22 جنوری بروز اتوار سے 9 فروری 2023 تک 2023 کا روایتی چینی نیا سال منائے گا۔ یہ روایتی چینی ثقافت کے سب سے اہم اور سب سے بڑے تہواروں میں سے ایک ہے اور طویل ترین تعطیلات میں سے ایک ہے، جو 7 دن تک جاری رہتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ٹیلی کاسٹ کے بعد، شنگ لی جن نے پاکستانی میڈیا کو 2023 ہیپی چائنیز نیو ایئر اور چینی بہار کے تہوار کی تقریبات کے سلسلے میں آنے والے پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے پاک چین ثقافتی تبادلے کے پروگراموں پر بھی روشنی ڈالی۔ شنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی رشتے مضبوط ہیں اور یہ رشتہ پاکستانی زندگی کے تمام شعبوں میں پھیلے گا اور ہر دن گزرنے کے ساتھ مزید بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی صحافیوں کو بھی چین کا دورہ کرنے اور شاندار چینی ثقافت کے مختلف پہلوؤں کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاور چائنہ کا ڈی بی ڈی پروجیکٹ میں مقامی لوگ...

چینی کمپنیاں مقامی پاکستانیوں کے لیے ملازمتیں پیدا کر رہی ہیں، دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ (DBDP) کنٹریکٹر ایم /ایس پاور چائنہ نے پروجیکٹ سائٹ پر ہنر مند اور تکنیکی پیشہ ور افراد کے لیے کم از کم 208 نئی ملازمتیں پیدا کی ہیں۔گوادر پرو کے مطابق چینی کمپنی کے مطابق 20 سے 45 سال کی عمر کے اہل اور پیشہ ور مقامی افراد مختلف عہدوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق کمپنی کو 22 ویلڈر، 50 سٹیلفکسر، 45 بڑھئی، 25 مستری، سات الیکٹریشن، چھ پینٹرز، تین ڈرلرز، تین ڈرائیور اور دو کرین آپریٹرز کی ضرورت ہے۔ اس سے قبل ستمبر 2022 میں، اس منصوبے نے مقامی لوگوں کو طبی، حفاظتی خدمات، اور ڈرائیونگ سمیت مختلف شعبوں میں ملازمتوں کی پیشکش کی تھی۔گوادر پرو کے مطابق پاور چائنہ نہ صرف مقامی لوگوں کو ڈیم کی جگہ پر ملازمتیں فراہم کر تی ہے بلکہ وقتاً فوقتاً نوجوان مقامی لوگوں کو جدید روزگار کے بازار سے ہم آہنگ ہونے کی تربیت بھی دیتی ہے۔ اس ماہ کے شروع میں کمپنی نے جونیئر انجینئرز، ماہرین ارضیات اور سول انجینئرز کے لیے ایک انٹرن شپ پروگرام شروع کیا۔ گوادر پرو کے مطابق دسمبر میں پاور چائنہ کے باشا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پراجیکٹ ڈیپارٹمنٹ نے پاکستانی ملازمین کے لیے ویلڈنگ کی مہارت کا مقابلہ بھی منعقد کیا جس میں کل 30 ملازمین نے میچ سے پہلے کی تربیت کے تجربے اور پیشہ ورانہ علم کے ساتھ اپنی ویلڈنگ کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چائینزایمبیسڈر اسکالرشپ 2022 ،یونیورسٹی آف پ...

چینی سفارت خانے نے یونیورسٹی آف پشاور (یو او پی) کیلئے چائینزایمبیسڈر اسکالرشپ 2022 کے تحت یونیورسٹی کے مستحق طلباء کے لیے 4.5 ملین روپے جاری کر دیئے ، یہ رقم چائنہ سٹڈی سنٹر (سی ایس سی ) یو او پی کے ذریعے یونیورسٹی کے مستحق طلباء میں تقسیم کی جائے گی۔گوادر پرو کے مطابق اس سلسلے میں ڈاکٹر زاہد انور، ڈائریکٹر سی ایس سی اور پرو وائس چانسلر یو او پی نے اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کا دورہ کیا اور سفیر نونگ رونگ سے 4.5 ملین کا چیک وصول کیا۔ اس موقع پر دونوں حکام نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جن میں تعلیم میں پاک چین تعاون، چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک )، چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (BRI) وغیرہ شامل ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ یو او پی ثقافتی تبادلے اور تھنک ٹینک تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے چین اور خیبر پختونخواہ ( کے پی ) صوبے کے لیے ایک اہم شراکت دار ہے۔ ایک سرکاری بیان میں سفیر کے حوالے سے کہا گیا کہ سفارت خانہ چین اور پاکستان کے درمیان عوام کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں برادر ہمسایہ ممالک کی نوجوان نسل کے درمیان دوستی کو بڑھانے کے لیے یو او پی کے ساتھ قریبی تعاون کو جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔

گوادر پرو کے مطابق پروفیسر زاہد انور نے سفیر کو سیمینارز، ورکشاپس، کانفرنسز، چینی زبان کے کورسز، جرنل آف پاکستان چائنہ سٹڈیز کے اجراء اور بی ایس، ایم ایس، اور پی ایچ ڈی کی منظوری ، قانونی اداروں کے کورسز وغیرہ کے بارے میں آگاہ کیا۔ گوادر پرو کے مطابق انور نے بتایا کہ یو او پی نے سی پیک کے رہنما خطوط کے تحت تعلیمی تعاون، گوادر ڈیپ سی پورٹ کی فیلڈ اسٹڈی، دیگر پاکستانی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون اور پاکستان میں چائنہ اسٹڈیز کو فروغ دینے،کنسورشیم آف چائنا پاکستان یونیورسٹیز، بی آر آئی ، سی پیک ، اور بہت سے دوسرے علاقائی اور عالمی مسائل کے حل کے لیے چینی اسٹڈی سینٹر کے ساتھ اعلیٰ درجے کی چینی یونیورسٹیوں کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں۔ ملاقات کے دوران پولیٹیکل قونصلر باؤ ژونگ اور سفارت خانے کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی درخواست کی فوری س...

سندھ ہائی کورٹ نے رہنما تحریک انصاف شہباز گل کی گرفتاری سے روکنے کیلئے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کر دی۔ قومی اداروں کیخلاف تضحیک آمیز بیانات کیس میں سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گرفتاری سے روکنے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے شہبازگل کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کر دی۔ رہنما پی ٹی آئی شہباز گل نے اپنی درخواست میں مقف پیش کیا کہ میرے خلاف تھانہ سرجانی ٹاون، بریگیڈ اور رضویہ میں مقدمات درج کئے گئے ہیں، اسی بیان سے متعلق ایک مقدمہ لاہور کے تھانہ مانگا منڈی میں درج ہوچکا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے مقف اختیار کیا کہ ایک واقعہ کا ایک ہی مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے، عدالت سے درخواست ہے کہ کراچی میں درج مقدمات کو کالعدم قرار دیا جائے اور درخواست پر فوری سماعت کی جائے۔ جسٹس عرفان سادات نے ریمارکس دیئے کہ ہم صرف نئے کیسزکی فوری سماعت کی اجازت دیتے ہیں، پہلے سے زیرسماعت مقدمے میں فوری سماعت کی استدعا منظور نہیں کی جاتی، عدالتی قواعد کے مطابق روسٹر برانچ کے ذریعے درخواست دائر کی جائے۔ بعدازاں عدالت نے شہبازگل کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرما...

ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار ہے، لاہور، ساہیوال، اوکاڑہ، جھنگ ، شورکوٹ میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ کوئٹہ ، زیارت پشین سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برس پڑے۔ پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، ساہیوال، ملتان، پاکپتن، اوکاڑہ، جھنگ، ننکانہ صاحب، شورکوٹ، اٹک ، بورے والا، شیخوپورہ، میاں چنوں، قصور اور سانگلہ ہل سمیت گردونواح میں موسم سرما کی پہلی ہلکی ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ ادھر بلوچستان کے مختلف مقامات کوئٹہ، زیارت ، پشین ، ڈیرہ بگٹی سمیت گردونواح میں بھی ہلکی بارش سے سردی بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد ، گلیات اور دیگر شہروں میں بھی بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

قمبرمیں سیلاب سے متاثرہ 36 جوڑوں کی اجتماعی...

قمبر کے علاقے نصیر آباد میں سیلاب سے متاثرہ36 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیلاب متاثرہ جوڑوں کا تعلق گاجی کھاوڑ، نصیرآباد اور وارہ سے ہے جن کی شادی کی تقریب میں ان کے عزیز واقارب بھی شریک ہوئے ۔ سماجی تنظیم کی جانب سے دلہنوں کو ایک ایک لاکھ روپیکا جہیز بھی دیا گیا، شادی میں شریک افراد کی تواضع کیلئے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران خان کی مقبولیت کا جن پی ڈی ایم کو چین...

ترجمان وزیر اعلی پنجاب اور سابق وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی مقبولیت کا جن پی ڈی ایم کو چین سے نہیں سونے دے رہا۔ ملک میں ٹیکنو کریٹ حکومت کے شوشے پر رد عمل دیتے ہوئے فیاض چوہان نے کہا کہ پی ڈی ایم نے عمران خان کی مقبولیت کے ڈر سے سندھ اور اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشنز ملتوی کروائے، اب یہ لوگ قومی الیکشنز کروانے سے گریزاں ہیں اور فرار چاہتے ہیں۔ ترجمان وزیراعلی کا کہنا تھا کہ اب پی ڈی ایم کی جانب سے ٹیکنوکریٹ حکومت کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے جس کی آئین میں گنجائش نہیں، عمران خان کو ملکی سیاست سے دور رکھنے کے لئے ایسی باتیں کی جا رہی ہیں۔ سابق وزیر نے مزید کہا کہ پوری پی ٹی آئی اس شوشے اور اختراع کی پر زور مذمت کرتی ہے، اگر ایسا ہوا تو اسکی بھرپور طریقے سے مزاحمت کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جو حکومت بلدیاتی الیکشن نہیں کرا سکتی وہ عام...

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جو حکومت بلدیاتی الیکشن نہیں کراسکتی وہ عام انتخابات کہاں کروائے گی ،گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات وپاکستان تحریک انصاف کے صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جو حکومت بلدیاتی الیکشن نہیں کرا سکتی وہ عام انتخابات کہاں کروائے گی؟ لیکن ملک کے حالات کے پیش نظر انتخابات کروانے پڑیں گے، ہم واضع ہیں کہ لمبی مدت کی نگران حکومت لانا بدترین غلطی ہو گی انتخابات مسئلہ کا واحد حل ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سیا سی استحکام ہوگا تو معاشی ماہرین نتائج دے...

سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیا سی استحکام ہوگا تو معاشی ماہرین نتائج دے سکیں گے،2سالہ ٹیکنوکریٹ حکومت سیاسی کشیدگی کم نہ کراسکے گی،گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں سابق وفاقی داخلہ وعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی ماہرین نتائج دے سکیں گے سیاسی عدم استحکام میں سارے معاشی ارسطوناکام ہوجائیں گے جو بلدیاتی انتخاب نہیں کروارہیوہ جنرل الیکشن خاک کروائیں گے کارخانے بندہورہے ہیں ڈالرکاحوالہ ریٹ270روپے ہوگیا2سالہ ٹیکنوکریٹ حکومت سیاسی کشیدگی کم نہ کراسکے گی الیکشن ہی واحدحل ہے وزیراعظم کوڈیفالٹ کامطلب نہیں معلوم توغریب کے گھرجاکے دیکھیں نئے سال کے پہلے3مہینوں میں8.3ارب ڈالرکی ری پیمنٹ کرنی ہے معاشی سیاسی اقتصادی دہشتگردی ہی اصل مسئلہ ہے9ماہ سےPDMبھیک مانگ رہی ہے انہیں کوئی خیرات نہیں دے رہانہ انہیں پاکستان میں عزت مل رہی ہے نہ باہرسے عزت اورامدادمل رہی ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جہلم،گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان...

کالا گجراں کے علاقے میں گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔ جہلم کے علاقے کالا گجراں میں گھرمیں آگ لگنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ، آگ سے گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کرراکھ کا ڈھیر بن گیا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو ٹیم نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو کے مطابق آگ گیزر کے شاٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے لگی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملک بھر میںکورونا کے مزید 12 کیسز رپورٹ، 19...

ملک بھر میں کورونا کے مزید 12 کیسز رپورٹ، 19 مریضوں کی حالت نازک۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 583 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 12 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.33 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 19 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

الیکشن کا لفظ پی ڈی ایم کی چھیڑ بن چکا ہے،مس...

ترجمان پنجاب حکومت اور رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، الیکشن کا لفظ پی ڈی ایم کی چھیڑ بن چکا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ گزشتہ 8 ماہ میں فسطائی حکومت نے ہم پر گولیاں بھی چلا کر دیکھ لیں، ہمارے گھروں میں حملے بھی کر لئے، جعلی آڈیوز کا ہتھیار بھی آزما لیا اور ہمارے رہنماوں پر برہنہ کر کے تشدد سے فرعونیت کی یاد بھی تازہ کر دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، آج پورے ملک میں الیکشن کا لفظ پی ڈی ایم کی چھیڑ بن گئی ہے، یہ لوگ الیکشن سے ایسے بھاگ رہے ہیں جیسے شریف خاندان حلال رزق سے بھاگتا ہے، انہیں الیکشن میں جانا پڑے گا۔ رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کو عوام کبھی قبول نہیں کریں گے، یہ ملک عوام ہی چلائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بلوچستان میں بارش اور برفباری، پی ڈی ایم اے...

بلوچستان میں بارش اور برفباری کی صورتحال کے باعث محکمہ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ (پی ڈی ایم اے)کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے اعلانیہ پابندی کے تحت تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ اور ڈیوٹی کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ (پی ڈی ایم اے) کے مطابق برف باری کے مقامات پر آمد و رفت کو یقینی بنانے کیلئے عملہ اور مشینری پہنچا دی گئی۔ پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق ایمرجنسی صورتحال کے دوران ریسکیو فورس، سپورٹنگ سٹاف کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم اے کے افسران کو بھی ہر وقت دفتروں میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ صوبے کے برف باری والے علاقوں میں آمد ورفت کو یقینی بنانے کیلئے ٹارگٹڈ جگہوں پر پہلے سے عملہ اور ہائی مشینری پہنچائی جا چکی ہے، صورتحال کو دیکھتے ہوئے اور احتیاط کے پیش نظر متعلقہ علاقوں میں ریلیف کا سامان بھی پہنچا دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں سے بھی اس موسم میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی اپیل کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیاں مستقبل میں مزی...

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں رواں سال موسم گرما میں آنیوالا تباہ کن سیلاب ایک واضح یاد دہانی تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات مستقبل قریب میں مزید تباہی کا باعث بنیں گے ۔ رپورٹ کے مطابق موسم اور ماحولیات پر اقوام متحدہ کی 2022 کی سالانہ جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس چند ممالک کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ چند دیگر ممالک تباہ کن سیلاب کا شکار ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں مون سون کی بارشوں کے سبب شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد اگست میں ایک قومی ایمرجنسی کا اعلان کرنا پڑا، اس دوران ملک کا ایک تہائی حصہ پانی کے اندر ڈوبا نظر آیا اور لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے۔ اقوام متحدہ کے زیر انتظام مختلف تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے تازہ رپورٹ میں زمین کے مسلسل گرم ہونے کو ایک بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کے سبب درپیش ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں انسانوں کی ناکامی پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ رپورٹ میں زمین میں دبے ایندھن کے استعمال کو کم کرنے اور انسانی ساختہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے جو خشک سالی، سیلاب اور موسم کی شدید صورتحال کا سبب بنتی ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او)کی ایک حالیہ تحقیق کا بھی حوالہ دیا گیا جس کے مطابق 2060 میں دنیا کو شدید گرمی کی لہروں کا بار بار سامنا رہے گا۔ اقوام متحدہ 9 جنوری کو جنیوا میں کلائمیٹ ریزیلینٹ پاکستان کے موضوع پر ایک عالمی کانفرنس کی میزبانی کرے گا جس میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ نومبر میں مصر میں ہونے والی اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلی کے سبب پیدا ہونے والی قدرتی آفات اور ان کے نقصانات سے نمٹنے کے لیے کمزور ممالک کو معاوضہ فراہم کے لیے ایک فنڈنگ میکانزم قائم کیا گیا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ کمزور ممالک نے اس طرح کے معاوضے کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کئی دہائیاں گزاری ہیں، اس لیے اس اقدام کو اہم پیش رفت کے طور پر سراہا گیا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ دیگر اہم مسائل پر بہت کم پیش رفت ہوئی ہے جن میں خاص طور پر زمین میں دبے ایندھن کے استعمال کو ختم کرنا شامل ہے، رپورٹ میں گلوبل وارمنگ کو 1.5 ڈگری سیلسیس تک محدود کرنے کی ضرورت پر بھی سختی سے زور دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

2022 کے لیے 10 مقبول ترین چینی بز ورڈزجاری

بیجنگ (شِنہوا) چین نے 2022 کے دوران 10 مقبول ترین چینی بز ورڈز کا اجرا کیا ہے، جن میں چینی جدیدیت کا لفظ سرفہرست ہے۔  

پورے عمل میں عوامی جمہوریت، ڈیجیٹل اکانومی، خلائی اسٹیشن مشن سے متعلق الفاظ اور بیجنگ 2022 کے سرمائی اولمپکس بھی فہرست میں شامل ہیں۔ 2022 میں نئے چینی الفاظ کی فہرست، بشمول سرمائی معیشت اور این ایف ٹی مجموعہ کا بھی اجرا کیا گیا ہے۔استحکام اور پارٹی کی 20ویں قومی کانگریس کو چین کے لیے  جب کہ دنیا کے لیے جنگ اور روس-یوکرین تنازعہ کو سال کے بہترین الفاظ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

فہرستوں کی تیاری میں چینی حروف پر مبنی الگورتھم استعمال کیا گیا جبکہ  ماہرین اور محققین نے حتمی نتائج کی توثیق کی۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فجی میں مخلوط حکومت قائم کرنے کا فیصلہ کر لی...

سووا(شِنہوا)فجی میں آئندہ 4 سال کیلئے ایک نئی حکومت تشکیل دی جائیگی کیونکہ حزب اختلاف کی جماعتوں میں سے ایک سوشل ڈیموکریٹک لبرل پارٹی(سوڈیلپا) نے پیپلز الائنس(پی اے) اور اس کی شراکت دار نیشنل فیڈریشن پارٹی(این ایف پی) کے ساتھ ملکر مخلوط  حکومت کیلئے کام کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

فجی براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق سوشل ڈیموکریٹک لبرل پارٹی کے عہدیداروں نے مخلوط حکومت کی تشکیل کی خاطر تعاون کیلئے پیر کی سہ پہر پیپلز الائنس اور نیشنل فیڈریشن پارٹی سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ سوشل ڈیموکریٹک لبرل پارٹی کے منگل کو منعقدہ انتظامی بورڈ اجلاس کے دوران ایک خفیہ رائے شماری میں 16 ممبران نے پیپلز الائنس اور اسکی شراکت دار نیشنل فیڈریشن پارٹی سے اتحاد کیلئے ووٹ دیا جبکہ 14 بورڈ ممبران نے ویریچی بینی ماراما کی زیرقیات فجی فرسٹ پارٹی(ایف ایف پی) کے حق میں ووٹ دیا۔

گزشتہ بدھ کو منعقد ہونیوالے رواں سال کے عام انتخابات میں ایف ایف پی نے 26 ، پی اے نے 21،اسکی شراکت دار این ایف پی نے 5 اور سوڈیلپا نے 3 نشستیں حاصل کی ہیں۔

فجی کے انتخابی نظام کے تحت اگر کوئی پارٹی 55 رکنی پارلیمان میں 28 یا اس سے زیادہ نشستیں جیت لیتی ہے تو وہ حکومت بنا سکتی ہے۔ ایف ایف پی 2014ء سے برسراقتدار تھی لیکن اس بار پارٹی پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

پی اے اور این ایف پی الیکشن سے قبل ہی اتحاد کر چکی ہیں۔ اس طرح نئی مخلوط حکومت کے پاس پارلیمنٹ میں 29 نشستیں ہوں گی۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں مزید چھ شہروں کو سروس سیکٹر کھولنے ک...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل نے مزید چھ شہروں کو سروس سیکٹر کھولنے کے لیے جامع پائلٹ پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ریاستی کونسل کے مطابق، شین یانگ، نانجنگ، ہانگژو، ووہان، گوانگژو اور چھینگڈو منصوبوں کی منظوری کی تاریخ سے  تین سال کی مدت کے لیے پائلٹ پروگرام چلا سکتے ہیں۔ ریاستی کونسل نے ان شہروں پر زور دیا کہ وہ خدمات کے شعبے میں اصلاحات اور کھلے پن  کے ساتھ جدید خدمات کی ترقی کو تیز کریں اور بین الاقوامی مسابقت اور تعاون میں نئے فوائد حاصل کریں۔ چین نے 2015 میں بیجنگ میں سروس سیکٹر کھولنے کے لیے پائلٹ پروگرام شروع کیاتھا جس کے بعد 2021 میں تیانجن، شنگھائی، ہائی نان اور چھونگ چھنگ کو ایسے پروگراموں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ چین کی خدمات کی انڈسٹری نے حالیہ برسوں میں  تیزی سے ترقی کی ہے اور  اس کی اضافی قدر میں 2012 سے اب تک  1.49 گنا اضافہ ہوا ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی سپریم کورٹ نے پناہ گزینوں کومحدودکرنے...

واشنگٹن(شِنہوا) امریکی سپریم کورٹ نے ملک میں  پناہ گزینوں کومحدود کرنے کی پالیسی کی میعاد ختم ہونے کوعارضی طورپر روک دیا جو اس ہفتے کے آخر میں ختم ہونے والی تھی۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے ٹائٹل 42 کے خاتمے کے خلاف عارضی حکم امتناعی جاری کردیا ہے، اس پالیسی  کے تحت  امریکی سرحدی اہلکار کوویڈ-19 کے دوران تارکین وطن اور پناہ کے متلاشیوں کو تیزی سے ملک بدرکرسکتے ہیں۔

اس سے قبل پیر کو 19 ریپبلکن ریاستوں کے اٹارنی جنرل نے ہائی کورٹ سےٹائٹل 42 کو برقرار رکھنے کی درخواست کی تھی کیونکہ میکسیکو کے ساتھ جنوبی سرحد پر ان ریاستوں کو تارکین وطن کی آمد میں اضافے کا سامنا ہے۔رابرٹس نے حکم میں وفاقی حکومت سے منگل کی سہ پہر تک اس معاملے پر جواب طلب کیا ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں