• Columbus, United States
  • |
  • ٢٤ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

سوات،امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پولیس اور...

سوات میں امن وامان کو برقراررکھنے کے لیے بالائی علاقوں میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے پہنچ گئے، ضلع بھر میں پولیس کی چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں اور گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ جاری ہے،پولیس کا کہنا تھا کہ لوگوں کی جان ومال کا تحفظ ہرصورت یقینی بنایا جائے گا،پولیس کے مطابق ضلع بھر میں مختلف علاقوں میں پیٹرولنگ کا سلسلہ جاری ہے اور مشتبہ افراد پر نظر رکھی جارہی ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاک فضائیہ کا یومِ آزادی کی مناسبت سے ملی نغ...

پاک فضائیہ کی جانب سے یومِ آزادی کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کردیا گیا ہے،ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کیا ہے،ترجمان کے مطابق نغمے میں پاک فضائیہ کے بہادر شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے جو دفاع وطن کے لیے ہمہ وقت چوکس و تیار ہیں، نغمے میں اس امر کو بھی اجاگر کیا گیا ہے کہ پاک فضائیہ اپنی آپریشنل صلاحیتوں میں مزید اضافے کے لئے جدت اور خودانحصاری کی جانب گامزن ہے،ترجمان کے مطابق مزید برآں ملی نغمے میں اس عہد کی بھی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر جوان ارض پاک کی ناموس کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آشیانہ ریفرنس،شوگر ملز کیس میں شہباز شریف او...

لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز، آشیانہ ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضریسے استثنی کی درخواست منظور کی لی،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو احتساب عدالت میں رمضان شوگر مل اور آشیانہ اقبال ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف آشیانہ ریفرنس پر سماعت ہوئی، عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی،عدالت نے رمضان شوگر مل میں بریت کی درخواستوں پر وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرلیا،احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں نیب کے گواہوں کو طلب کرلیا جبکہ دونوں ریفرنسز پر سماعت 7ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بغاوت کیس ،شہباز گل نے ضمانت بعد از گرفتاری...

اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سیشن کورٹ میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کردی، شہباز گل نے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ حساب برابر کرنے کے لیے جھوٹا مقدمہ درج کیا، تفتیش میں پولیس مجھ پر کوئی الزامات ثابت نہیں کر سکی،درخواست میں کہا گیا کہ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ، شہباز گل کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہم پاک برطانیہ تعلقات کے75سال مکمل ہونے پر ج...

قائمقام برطانوی ہائی کمشنر اینڈریو ڈالگکیش نے کہا ہے کہ ہم پاکستان برطانیہ تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر جشن منا رہے ہیں،قائمقام برطانوی ہائی کمشنر اینڈریو ڈالگکیش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں آج یہاں حیرت انگیز شکر پڑیاں نیشنل پارک میں پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کے 75برس مکمل ہونے کو منا رہا ہوں،انہوں نے کہا کہ اہم سنگ میل کو منانے کے لیے برطانوی ہائی کمیشن اسٹاف نے 75درخت لگائے ہیں اور دیگر سرگرمیوں کی طرح یہ ٹاسک پاکستانی عوام کی مدد سے پورا کیا،اینڈریو ڈالگکیش نے کہا کہ رواں برس برٹش پاکستان فائونڈیشن اور برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشن نے اس 75سالہ سفر میں برطانیہ میں ساڑھے 7ہزار درخت لگائے اور یہ سرگرمیاں ہماری گہرے عوامی سطح کے رابطوں کا ثبوت ہیں،انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور برطانیہ موسمیاتی تبدیلیوں کی پیش بندی اور صنفی برابری جیسے دنیا کے بڑے چیلنجز سے مل کر نمٹ رہے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بلوچستان،موسلادھار بارشوں سے تباہی،قلعہ عبدا...

بلوچستان میں موسلا دھار بارش نے پھر تباہی مچادی، قلعہ عبداللہ میں 3ڈیم ٹوٹ گئے، لسبیلہ میں سندھ اور بلوچستان کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا،حب میں موسلادھار بارش سے جھل تھل ایک ہو گیا، طوفانی بارش سے شہری بھی خوفزدہ ہو گئے ،لسبیلہ میں لنڈا ندی میں طغیانی آ گئی ، سیلابی ریلے میں متبادل راستہ بھی بہہ گیا ، قومی شاہراہ پھر بلاک ہو گئی،سندھ اور بلوچستان کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ،روڑی ندی میں طغیانی سے وسیع اراضی پر کھڑی فصلیں سیلاب کی نذر ہو گئیں ۔ متعدد گائوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ،سبی اور ہرنائی میں بھی بادل برسے، سیلابی ریلے کے باعث ہرنائی کوئٹہ قومی شاہراہ عارضی طور پر بند ہو گئی ،جھل مگسی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا زمینی رابطہ تاحال منقطع ہے، لسبیلہ کنراج کے علاقے باکھڑا ندی میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی،قلعہ عبداللہ میں بارش اور سیلاب کے باعث تین ڈیم ٹوٹ گئے،سیلابی پانی ضلع کے مختلف علاقوں سے گزررہا ہے،ضلع بھرکے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی،ڈی سی قلعہ عبداللہ کے مطابق3ہزارافراد محفوظ مقامات منتقل ہوچکے ہیں،سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے3افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں،۔کچھ لوگ تاحال لاپتہ ہیں،پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ شب بارشوں اور سیلاب سے مزید 3افراد جاں بحق ہوئے ،سیلاب سے قلعہ سیف اللہ، بولان ،کوئٹہ ،ژوب ،دکی ،خضدار میں اموات ہوئیں،بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں سے متبادل سڑکیں اور شاہرائیں بھی بہہ گئیں،شیرانی ،سبی ،ڈیرہ بگٹی اور قلات میں سیلا بی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا گیا،تربت ،خاران ،لسبیلہ ،آواران ،پنجگور ،ہرنائی اور سوراب میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے،اعدادو شمار کے مطابق بلوچستا ن میں بارشوں اور سیلاب سے 16پل ٹوٹ چکے ہیں، 23ہزار13مویشی ہلاک ہوئے ہیں،قلعہ سیف اللہ اورمسلم باغ میں 100گھر،پل اور درخت ریلے میں بہہ گئے۔سیلاب سے 2لاکھ سے زائد ایکڑ زمین پر فصلوں کو نقصان پہنچ-

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف قرض کی قسط رواں ماہ کے آخر میں م...

پاکستان کو اگست کے آخر میں آئی ایم ایف قرض پروگرام کی قسط ملنے کا امکان ہے،پاکستان کو قرض پروگرام کی قسط جاری کرنیکیلئے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس 29اگست کوطلب کر لیا گیا،اکتیس اگست کودفتری اوقات کارختم ہونے سیپہلے رقم پاکستان کے اکائونٹ میں منتقل ہونے کاامکان ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایف آئی اے نے عمران خان سے پی ٹی آئی کی 1996...

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی( ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں عمران خان کو خط لکھ کر ریکارڈ مانگ لیا ہے، ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق خط ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ڈپٹی ڈائریکٹر کی طرف سے لکھا گیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی 1996سے لے کر اب تک تمام تنظیموں، ٹرسٹ کا ریکارڈ فراہم کیا جائے،ایف آئی اے اسلام آباد زون کی جانب سے تحریر کیے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی رجسٹرڈ، غیر رجسٹرڈ قومی و بین الاقوامی تنظیموں، ٹرسٹ کا ریکارڈ فراہم کیا جائے،خط میں تحریر ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام اکاونٹس کھولے جانے سے لے کر اب تک کا سالانہ اسٹیٹمنٹ فراہم کیا جائے، تمام ملکی و بین الاقوامی ڈونرز کا ریکارڈ فراہم کیا جائے،ایف آئی اے نے خط میں کہا ہے کہ ان تمام قومی و بین الاقوامی کمپنیوں، کاروباری اداروں کا ریکارڈ فراہم کریں جنہوں نے پارٹی کی مدد کی، پارٹی کے قیام سے لے کر اب تک وصول کی گئی ممبر شپ فیس کا ریکارڈ بھی فراہم کیا جائے،خط میں ایف آئی نے کہا ہے کہ مختلف ممالک کی کمپنیوں و کاروباری اداروں سے وصول رقم کی الگ الگ تفصیل فراہم کی جائے، ان تمام قومی و بین الاقوامی کمپنیوں، کاروباری اداروں کا ریکارڈ فراہم کریں جنہوں نے پارٹی کی مدد کی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لاہور اور کوئٹہ ائیرپورٹ پر مسافروں سے 10کلو...

ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے لاہور اور کوئٹہ ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران آئس ہیرون برآمد کرلی،اے ایس ایف ترجمان کے مطابق لاہور ائیرپورٹ سے ابوظہبی جانے والے مسافر شیرباز سے 5.16کلو گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی، ملزم نے ہیروئن اپنے دستی سامان میں مہارت سے چھپارکھی تھی،دوسری جانب کوئٹہ ائیرپورٹ سے دبئی جانے والے مسافرباسط علی سے 5کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی، ترجمان کے مطابق دونوںملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعداے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کورونا وائرس سے مزید 3افرادجان کی بازی ہار گ...

ملک بھر میں کورونا وائرس مزید 3افراد کی جانیں نگل گیا، مثبت کیسز میں بھی اضافہ ہوا ہے،قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ)کی رپورٹ کے مطابق کوویڈ کے مثبت کیسز کی شرح3.59فیصد تک جاپہنچی جب کہ وبا میں مبتلا مزید 3افراد انتقال کر گئے ہیں،رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 20ہزار 272ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 728افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،این آئی ایچ کے اعدادو شمار کے تاہم کورونا وائرس میں مبتلا 161افراد کی حالت ابھی بھی تشویش ناک ہے-

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات28 ستمبر کو ہ...

الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حتمی انتخابی شیڈول جاری کردیا بلدیاتی نمائندوں کے انتخاب کے لئے28ستمبر کو پولنگ ہو گی نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی و اپوزیشن اراکین اسمبلی بلدیاتی انتخابات پر شدید تحفظات کا اظہار کررہے ہیں، سیاسی قیادت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے قبل تحفظات دور کئے جانے کا مطالبہ بھی کر رہی ہے،آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی راہداریوں میں الیکشن ایکٹ میں ترمیمی بل پیش کئے جانے پر مشاورت کی بھی بازگشت ہے تو ہمایت کے باوجود سیاسی جماعتیں اس بل کو فلورکرنے سے کترا رہی ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سندھ، بلوچستان میں طوفانی بارشیں، 5جاں بحق،م...

سندھ اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں مزید 5افراد جان کی بازی ہار گئے، سیلابی پانی گھروں میں داخل ہو گیا،تھر پارکر اور بدین میں آسمانی بجلی گرنے سے 2خواتین سمیت 3افراد جاں بحق، قلعہ عبداللہ میں ڈیم ٹوٹ گیا، سیلابی ریلے میں ٹریکٹر ٹرالی اور بجلی کے درجنوں پول بہہ گئے جبکہ 2افراد چل بسے، 20لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے،شدید بارشوں میں تباہی سے بچنے اور آگاہی کے لیے مساجد میں اعلانات کر دیئے گئے جبکہ لوگوں نے گھروں سے نکل کر پہاڑوں پر چڑھ پناہ لے لی ہے،ادھر سندھ حکومت نے بارشوں سے متاثرہ 9اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا، متاثرہ اضلاع میں ٹھٹھہ، جامشورو، دادو، بدین، قمبر شھداد کوٹ شامل ہیں، نوشہرو فیروز، خیرپور، مٹیاری اور سانگھڑ کو بھی آفت زدہ قرار دیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج، ایف سی اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ...

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور کرلی۔ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عداالت نے شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی ۔ یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز شہباز گل کے فون کی برآمدگی کے لیے ان کے ڈرائیور اظہار کے گھر چھاپہ مارا تاہم ڈرائیور فرار ہوگیا۔ پولیس نے چھاپے کے دوران ڈرائیور کی اہلیہ اور برادر نسبتی کو گرفتار کیا جب کہ خاتون اور اس کے بھائی کے خلاف تھانہ آبپارہ میں کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جامعہ پونچھ کی ترقی کیلئے سائنسی بنیادوں پر...

وائس چانسلر جامعہ پونچھ پروفیسر ڈاکٹر محمد ذکریا ذاکر نے کہا ہے کہ ملک کی جامعات میں پونچھ یونیورسٹی کی ممتاز شناخت اور ترقی کیلئے سائنسی بنیادوں پر آگے بڑھ رہے ہیں ۔مقررہ اہداف کے حصول کیلئے ہر ایک کو اونر شپ کے جذبے کیساتھ کا م کرنا ہو گا۔ مسائل کے باوجود تحقیقی اور تدریسی سرگرمیاں متاثر نہیں ہونے دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلا س میں ڈین فیکلٹی آف بیسک اینڈ اپلائیڈ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عبدالرئوف خان،ڈین ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر ناصر رحیم،ڈین منیجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر امتیاز حسین سمیت تمام فیکلٹیوں کے ڈینز رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالخالق،رجسٹرار،ڈائریکٹرز اور دیگر بھی موجود تھے ۔اجلاس میں مختلف شعبوں کے ڈائریکٹرز نے وائس چانسلر کو پراگریس رپورٹ پیش کی ۔وائس چانسلر نے کہا کہ جامعات کیلئے چیلنجز میں اضافہ ہو چکا ہے ۔ان چیلنجز کو سمجھے بغیر ہم اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکیں گے۔ہم نے مقابلے کی دوڑ میں اپنے آپ کو ثابت کر نا ہے۔جامعہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر نا ہے ۔اس کیلئے ہم نے عالمی سطح پر شناخت بنانی ہے ۔اس شناخت کے بغیر جامعات کی بقاء خطرے میں رہے گی۔جامعہ پونچھ میں جو بھی جس پوزیشن پر کام کر رہا ہے اسے اپنا آپ ثابت کر نا ہو گا۔ہم نے جامعہ پونچھ کا کمیونٹی کیساتھ مضبوط تعلق استوار کرنا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کا75واں جشن آزادی 14اگست کو روایتی ج...

پاکستان کا75واں جشن آزادی 14اگست کو روایتی جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایا جائے گا فیصل آباد سمیت ۔ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات منعقد ہوں گی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں31اور صوبائی دارلحکومت لاہور میں 21توپوں کی سلامی دی جائے گی۔دن کا آغاز مساجد میں تحریک آزادی کے شہداء کیلئے قرآن خوانی سے ہو گا جبکہ ملک و قوم کی سلامتی،ترقی و خوش حالی اور وطن کی حفاظت کیلئیسرحدوں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریبات منعقد ہوں گی سرکاری و نجی عمارتوں،گھروں پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے اور مقبوضہ کشمیر کے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا جبکہ مارکیٹوں اور گلیوں بازاروں کو رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا جائے گارات کو عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گاپرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہوں گی فیصل آباد میں جشن آزادی کے سلسلے میں سب سے بڑی تقریب میونسپل کمیٹی کے سبزہ ز ار میں ہو گی جہاں پرچم کشائی اور پنجاب پولیس کا مارچ پاسٹ ہو گا۔ جشن آزادی کے سلسلے میں بچوں،مردو خواتین میں بے پناہ جوش و خروش پایا جاتا ہے ملک بھر کے تمام شہروں میں گلی محلوں اور بازاروں کو رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے تمام شہروں میں قومی پرچم،جھنڈیوں،بیجز وغیرہ کی خرید عروج پر پہنچ چکی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے سخت ترین حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کے سابق صدر جنرل ضیاء الحق کی34ویں ب...

پاکستان کے سابق صدر جنرل ضیاء الحق کی34ویں برسی17اگست کومنائی جائے گی جنرل ضیاء الحق پاکستان کے طویل ترین عرصہ تک حکمران رہے وہ17 اگست1988ء کو بہاولپور کے قریب ایک فضائی حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے انہیں اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سپردخاک کیا گیا تھا۔پاکستان کے سابق صدر جنرل ضیاء الحق 12اگست 1924ء کوبھارت کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے وہ5 جولائی7 197ء کو ملک کے حکمران بنے وہ گیارہ برس تک ملک کے بیک وقت صدر اور فوجی سربراہ رہے۔جنرل ضیاء الحق17اگست1988 ء کو جنوبی پنجاب کے شہر بہاول پور کے نزدیک علاقہ لال کمال میں C130طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہوئے اس حادثے میںان کے ساتھ پاکستان میں اس وقت کے امریکی سفیر آرنلڈ رافیل، امریکی ملٹری کمانڈر جنرل واسم،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل اختر عبدالرحمن سمیت پاک فوج کے اعلیٰ افسران بھی جاں بحق ہو ئے تھے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

الجزائر کا استنبول کیلئے پروازوں میں اضافے ک...

الجزائر نے استنبول کے لئے پروازوں میں اضافہ کر دیا،الجزائر وزارت مواصلات و ہوا بازی کے جاری کردہ بیان کے مطابق دارالحکومت الجزائر کے ساتھ ساتھ انابہ، قسطنطین اور واہران شہروں سے استنبول کے لئے ہفتہ وار پروازوں کی کل تعداد کو 7سے بڑھا کر 14کر دیا گیا ہے، مذکورہ اقدام الجزائر کے صدر عبدالمجید تیبون کی جا نب سے فضائی رسد / نقل و حمل کو فروغ دینے سے متعلقہ فیصلے کے دائرہ کار میں اٹھایا گیا ہے اور استنبول کے علاوہ تیونس اور قطر کے لئے بھی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت، معروف مسلمان کامیڈین ہندو انتہا پسندو...

معروف بھارتی کامیڈین منور فاروقی کے خلاف ہندو انتہا پسند ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئے، حکومتی پارٹی بی جے پی کے ایک رکن نے اعلان کیا ہے کہ منور فاروقی کا شو منعقد کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ اس جگہ کو نذر آتش کردیں گے اور کامیڈین کو تشدد کا نشانہ بھی بنائیں گے، منور فاروقی نے گزشتہ برس سے اپنے متنازعہ لطیفوں سے ہندو انتہا پسندوں کا جینا حرام کر رکھا ہے، انتہا پسندوں کا دعوی ہے کہ منور ہندو دیوی دیوتائوں کا مذاق اڑاتے ہیں جبکہ وہ حکومت پر بھی تنقید کرتے ہیں اور حساس معاملات کو اپنے لطیفوں کو موضوع بناتے ہیں،گزشتہ برس سے اب تک منور کے 12شوز منسوخ کیے جاچکے ہیں جن کا سبب ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیاں تھیں، حال ہی میں ان کا ایک شو حیدر آباد میں منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس پر ایک بار پھر انتہا پسند متحرک ہوگئے،بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے دھمکی دی کہ جس جگہ بھی منور کو شو کے لیے مدعو کیا جائے گا وہ اس جگہ کو آگ لگا دیں گے،راجہ سنگھ نے تلنگانہ کے پولیس ڈائریکٹر جنرل کو خط بھی لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا ہے کہ منور کو شو کرنے کی اجازت نہ دی جائے کیونکہ اس سے لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوں گے اور امن و امان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحد ہ کی غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذم...

اقوام متحد ہ نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں کئی بچوں کی ہلاکت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے،اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل بیچلیٹ نے اپنے تحریری بیان میں اسرائیل کے حالیہ حملوں میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جھڑپوں میں کسی بھی بچے کو نقصان پہنچانا انتہائی پریشان کن ہے،بچوں کو مارنا اور زخمی کرنا غیر معقول ہے،مشیل بیچلیٹ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے فلسطین میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 19بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں،انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی انسانی حقوق کا قانون واضح اور غیر مبہم ہے۔ عام شہریوں یا عام شہریوں کو نشانہ بنانے والے حملے ممنوع ہیں، ان حملوں کو روکا جانا چاہیے ،مشیل بیچلیٹ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کی بار بار خلاف ورزیوں کے لیے جوابدہی کا مکمل فقدان ہے، انہوں نے فلسطین میں شہری ہلاکتوں کے ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے،بیچلیٹ نے کہا کہ اسرائیل کے جاری تشدد کے سامنے استثنی کا ماحول تشدد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے،انہوں نے کہا کہ فلسطین کی صورت حال انتہائی نازک ہے، نابلس میں ہونے والے واقعات سے غزہ میں تنازعہ مزید بڑھنے کا خطرہ ہے۔ مزید خونریزی سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ صبر و تحمل کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آئی اے ای اے کے سربراہ نے "ایک چین اصول کی ت...

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ آئی اے ای اے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی متعلقہ قراردادوں کی حمایت اور ایک چین کے اصول پر عمل کرتی ہے۔ گروسی نے یہ بات ویانا میں اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے وانگ چھون کے ساتھ ایک فون کال کے دوران کہی۔ گروسی نے کہا کہ آئی اے ای اے اقوام متحدہ کے نظام کے حصے کے طور پر، تائیوان کے مسئلہ پر اپنا موقف برقرار رکھتا ہے اور ایک چین کے اصول پر قائم ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1971 میں قرارداد نمبر 2758 منظور کی، جو اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین (پی آر سی)کے قانونی حقوق کو بحال کرنے اور پی آر سی حکومت کے نمائندوں کو اقوام متحدہ میں چین کے واحد جائز نمائندوں کے طور پر تسلیم کرنے کا فیصلہ کرتی ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جنوبی کوریا کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ،پائلٹ...

جنوبی کوریا کا ایک لڑاکا طیارہ ملک کے مغربی پانیوں میں گر کر تباہ ہوگیا تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ جمعہ کو یونہاپ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریائی فضائیہ کا ایف۔4ای لڑاکا طیارہ مقامی وقت کے مطا بق دوپہر تقریبا 12بجکر 20منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8بجکر20منٹ) پر ایک مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے سے قبل، لڑاکا طیارہ دارالحکومت سیول سے 35 کلومیٹر جنوب میں سوون میں اپنے اڈے پر واپس جا رہا تھا۔ دو پائلٹ بحفاظت بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے اور اب تک کسی شہری کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ فضائیہ نے واقعے کی اصل وجہ جاننے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ، سکھ تنظیم کا دنیا بھر میں بھارتی یوم...

امریکی شہر سان فرانسسکو میں بھارتی قونصل خانے کی دیوار پہ خالصتان زندہ باد کا نعرہ لکھ دیا گیا، سکھ فار جسٹس تنظیم نے قونصل خانے کی دیوار پہ درج نعرے کی ویڈیو ریلیز کر دی،سکھ فار جسٹس نے 15اگست کو بھارتی یوم آزادی پہ دنیا کے مختلف ممالک میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے لندن، میلبرن ، سڈنی ، میلان ، ٹورنٹو اور امریکہ میں بھارتی سفارتخانوں اور قونصل خانوں کے گھیرا ئوکا اعلان کیا ہے،سکھ فار جسٹس نے بھارتی ترنگا لہرانے کو روکنے کا بھی اعلان کیا ہے،تنظیم کا کہنا تھا کہ بھارت نے پنجاب اور کشمیر کی وادی کو طاقت کے زور پہ محکوم بنا کے رکھا ہوا ہے ،بھارت میں اقلیتیں 75سال سے بھارتی ظلم اور ستم جھیل رہی ہیں، حالیہ چند سالوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات خوفناک حد تک بڑھ گئے ہیں،سکھ فار جسٹس تنظیم نے قائد اعظم محمد علی جناح کی بصیرت اور دور اندیشی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بصیرت کا ثبوت دیا اور مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن حاصل کیا،تنظیم کا کہنا تھا کہ سکھ قوم بانی پاکستان کی تقلید کرتے ہوئے سکھوں کے لیے خالصتان بنا کر چھوڑیں گے،سکھ فار جسٹس کا کہنا تھا کہ بھارت زیادہ عرصہ ظلم و بربریت کا کھیل جاری نہیں رکھ سکتا ، وہ وقت دور نہیں جب بھارتی پنجاب پہ خالصتانی جھنڈا لہرا رہا ہوگا ،سکھ تنظیم نے پنجاب کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے بھی اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15ا...

 اور1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15اگست کو ہوگی۔100روپے مالیت کے سٹوڈنٹس بانڈز کا پہلاانعام7لاکھ روپے کا ایک، دوسرا انعام2لاکھ روپے مالیت کے تین اور تیسرے انعام میںایک ہزارروپے مالیت کے 1199انعامات ہیں۔1500روپے کے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام30لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں10لاکھ روپے کے 3اور تیسرے انعام میں 18500روپے مالیت کی1696انعامات کامیاب خوش نصیبوںمیں تقسیم ہوں گے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سنکیانگ عالمی کپاس کی پیداوار کا حب بن گیا ،...

خاص طور پر معیشت، زراعت، زرعی مشینری، سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مسلسل ''ساختی اصلاحات'' کے ساتھ، سنکیانگ عالمی کپاس کی پیداوار کا '' حب '' بن گیا ،گزشتہ دو دہائیوں سے قومی سطح پر پہلے نمبر پر ہے، 2020 میں سنکیانگ میں کپاس کی کاشت کا کل رقبہ 2.51 ملین ہیکٹر تک پہنچ گیا، سی پیک سے پاکستان اور چین کے درمیان کاٹن تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک نئی قدر میں اضافہ ہوگا، سنکیانگ کی کپاس کی پیداوار دنیا کی کل پیداوار کا تقریباً پانچواں حصہ ہے، چین کی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات عالمی مالیت کا تقریباً ایک تہائی ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق ۔ سنکیانگ میں اس سال ایک اور بمپر فصل کی توقع ہے جو کہ قومی معیشت اور ملک کی برآمدات کے لیے اچھا شگون ہے۔گوادر پرو کے مطابق چائنا کاٹن ایسوسی ایشن (سی سی اے) کے شماریاتی اعداد و شمار اس بات کی تائید کرتے ہیں کہسنکیانگ میں آدھے سے زیادہ کسان عام طور پر کپاس اگاتے ہیں، جن کی اکثریت نسلی اقلیتوں کی ہے۔ جنوبی سنکیانگ میں کپاس کی کاشت مقامی زرعی آمدنی کا بڑا ذریعہ ہے۔ یہ درست ہے کہ کپاس کے کھیتوں سے کاشتکاروں کو اچھی آمدنی ہوتی ہے، لیکن یہ بہت سے مہاجر کارکنوں کو روزگار کے خاطر خواہ مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔ اس سلسلے میں، اکسو پریفیکچر میں ارال ٹاؤن شپ میں تقریباً 4,000 افراد نے مہاجر کپاس چننے والی کمیونٹی کے سال میں شمولیت اختیار کی،

جس نے دو مہینوں میں اوسطاً تقریباً آر ایم بی 6,000 (تقریباً ڈالر895) فی کس کمایا، چیمپئن کپاس چننے والے نے آر ایم بی 23,000 جیب میں ڈالا۔ شمالی سنکیانگ کے 90 فیصد سے زیادہ کپاس کے کھیتوں میں اب مشینری کے ذریعے کٹائی کی جاتی ہے۔ یہ عمل جنوبی سنکیانگ میں بھی مقبول ہو رہا ہے۔گوادر پرو کے مطابق سنکیانگ کی کپاس کی پیداوار دنیا کی کل پیداوار کا تقریباً پانچواں حصہ ہے، جبکہ چین کی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات عالمی مالیت کا تقریباً ایک تہائی ہیں۔ مزید برآں، صنعت کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے، سنکیانگ نے اپنی کپاس اگانے کی مہارت کو دوسرے علاقوں جیسے کہ وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ پاکستان کے کپاس کے کاشتکاروں کو اس سے قیمتی سبق سیکھنا چاہیے۔ چین کو کپاس کے لیے جدید حیاتیاتی افزائش ٹیکنالوجی، اعلیٰ معیار کے کپاس کے بیج کی پیداواری ٹیکنالوجی اور کپاس کی اعلیٰ پیداوار اور اعلیٰ کارکردگی والی کاشت اور ا نتظامی تکنیک کے ساتھ کپاس کی تحقیق اور صنعت کاری میں کچھ تقابلی فائدہ حاصل ہے جسے پاکستانی کپاس کے کاشتکاروں کے ساتھ اشتراک کیا جانا چاہیے۔ ملک میں سی پیک سے پاکستان اور چین کے درمیان روئی کے تعاون کو ہموار کرنے، نظام سازی کرنے اور مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک نئی قدر میں اضافہ ہوگا۔گوادر پرو کے مطابق چین نے کپاس کے بیج کی معیاری پیداواری ٹیکنالوجی کی ہے جس کی وجہ سے بیج کے اگانے کی شرح 85 فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے۔ سنکیانگ میں، درجہ حرارت نسبتاً کم ہے، لیکن پلاسٹک فلم کو ڈھانپنے والی ٹیکنالوجی مٹیکے درجہ حرارت کو بڑھانے میں مدد کرتی ہے، اس طرح بیجوں کے انکرن اور نشوونما کو فروغ ملتا ہے۔

مزید برآں چینی اختراعی اور تکنیکی طور پر جدید سمارٹزراعت کپاس کی کاشت اور انتظام کو زیادہ قابل عمل بنا سکتی ہے، پودوں کی بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کی روک تھام اور کنٹرول کا احساس کر سکتی ہے اور ملک میں پیشگی پیداوار کی پیش گوئی کر سکتی ہے جسے ملکی پیداوار میں شامل کیا جانا چاہیے۔ گوادر پرو کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے کپاس کے نئے جراثیمی پلازما بنانے کی اشد ضرورت ہے جو حیاتیاتی اور ابیوٹک دونوں طرح کے دباؤ کے خلاف مزاحم ہو، اعلیٰ معیار کی اور طویل فائبر والی کپاس تیار کرے، مشینی پودے لگانے اور کٹائی کو قائم اور بہتر بنائے، اور پودے لگانے کے لیے انتظامی اقدامات کو بہتر بنائے۔ اور کاشت اس لیے پاک چین (سنکیانگ) کاٹن تعاون وقت کی ضرورت ہے۔گوادر پرو کے مطابق اس سلسلے میں سی پیک پہلے ہی چائنا پاکستان کاٹن بائیو ٹیکنالوجی جوائنٹ لیبارٹری قائم کر چکا ہے، جس کا مقصد پاکستان میں اعلیٰ ٹیکنالوجی کو متعارف کرانا ہے، ساتھ ہی ساتھ زرعی تکنیکی تعاون کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم ہے۔ صحیح ماحول کے لیے سخت اور مشترکہ بیج کی تحقیق، کپاس،مونگ پھلی کی انٹرکراپنگ اور پلانٹ فن تعمیر جو مکینیکل فصل کی اجازت دیتا ہے، سنکیانگ کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ چین کی کپاس کی پیداوار میں اپنا حصہ 1949 میں 4 فیصد سے کم سے بڑھا کر آج تک 76 فیصد کر سکے۔ اس طرح پاکستانی کپاس کے کاشتکاروں کے لیے انٹرکراپنگ اور ڈبل کراپنگ کی چینی تکنیکوں کو اپنانا آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔گوادر پرو کے مطابق مزید برآں سنکیانگ میں مکینیکل کٹائی نے 50 فیصد پانی اور 30 فیصد کھاد کی بچت کی۔ اس نے مزدوری کی لاگت میں بھی 30 فیصد کمی کی جبکہ پیداوار میں بھی اسی فیصد اضافہ کیا۔

اس طرح پاک چین مکینیکل ہارویسٹنگ تعاون ملک میں کپاس کی پیداوار کو مزید تقویت دے گا۔ کپاس کے بیجوں کی نئی اقسام کی تیاری اور ملک میں آب و ہوا کے موافق ایسے نئے بیج متعارف کرانے کے لیے چینی مالیکیولر بائیولوجی سے مدد حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ خوش قسمتی سے، پنجاب حکومت نے وہاڑی اور بھلوال میں دو زرعی بنیادوں پر صنعتی زون فراہم کیے ہیں جو چینی فرموں کو ٹیکس چھوٹ سمیت متعدد مراعات پیش کرتے ہیں جنہیں دونوں ممالک کے درمیان علم کی راہداری بنانے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔گوادر پرو کے مطابق کپاس پاکستان کی سب سے بڑی فصلوں میں سے ایک ہے لیکن اس کی یونٹ پیداوار سنکیانگ سے بہت پیچھے ہے۔ پاکستان اور سنکیانگ ایک دوسرے سے ملحق ہیں اور قدرتی حالات ایک جیسے ہیں۔ سنکیانگ کی بہت سی کمپنیوں کے لیے پاکستان میں پودے لگانے کے لیے موزوں اعلیٰ پیداوار اور اعلیٰ معیار کے کپاس کے بیجوں کی افزائش کرنا آسان ہے۔ قدرتی گولڈ فائبر کپاس ملک میں سی پیک کے تحت معاشی محرک کا باعث بن سکتی ہے۔ مزید برآں، مشترکہ کوششیں اور کپاس کی پیداوار میں قریبی تعاون آنے والے دنوں میں گارمنٹس کے منصوبوں میں مشترکہ منصوبوں کے امکانات کو مزید تیز کرے گا۔ اس طرح سنکیانگ اور پاکستان کپاس کی پیداوار میں تعاون آگے بڑھنے کا راستہ ہے جسے جلد از جلد مکمل کیا جانا چاہیے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار،امریکی ڈ...

ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار ،جمعہ کو انٹربینک میں دن کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 3 روپے 29 پیسے گرگئی۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر 215 روپے 59 پیسے پرآگیا۔ دن کے 12 بجے انٹر بینک میں امریکی ڈالر 215 روپے 25 پیسے پر آگیا۔ جمعہ کو دن کے اختتام پر ڈالر 218.88 روپے کی سطح پر بند ہوا۔10 روز میں انٹر بینک میں ڈالر 24 روپے سستا ہوچکا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

189 ایکڑ پر محیط ڈیرہ اسماعیل خان اکنامک زون...

189 ایکڑ پر محیط ڈیرہ اسماعیل خان اکنامک زون میں 40کروڑ روپے کی سرمایہ کاری،ایک ہزار ملازمتیں، لکی مروت، میانوالی، بھکر، ڈیرہ غازی خان اور جنوبی وزیرستان اضلاع بھی مستفید ہوں گے،متعدد صنعتی یونٹس فعال،ڈی آئی خان سی پیک مغربی راہداری کے سنگم پر واقع۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان اکنامک زون میں اب تک 400 ملین روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے جس میں چند صنعتی یونٹس قائم کیے گئے ہیںجن میںآیات گھی اینڈ کوکنگ آئل ملز، چشمہ پلاسٹک اور پیکجز، اور مکہ کیمیکلز ڈی اے پی فرٹیلائزرز شامل ہیں۔ ان صنعتی منصوبوں کی تجارتی پیداوار سے 450 سے زیادہ بلاواسطہ اور ایک ہزار بالواسطہ ملازمتیں پیدا ہونے کی امید ہے۔ خیبر پختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے ایک عہدیدار نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ ڈی آئی خان اکنامک زون میں نئی قائم ہونے والی صنعتیں علاقے کی معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ ملک کے صنعتی شعبے کی ترقی میں بھی اپنا حصہ ڈالیں گی۔اہلکار نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا سرمایہ کاری بورڈ تمام اقتصادی زونز میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔تجارت اور ترقی پر اقوام متحدہ کی کانفرنس کے مطابق حالیہ برسوں میںخصوصی اقتصادی زونز پوری دنیا میں زیادہ پھیل چکے ہیں جن میں آزاد تجارتی زون، ایکسپورٹ پروسیسنگ زون، فری پورٹ، اور دیگر شامل ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میںخصوصی اقتصادی زونز کی کل تعداد 7,000 کے قریب پہنچ گئی ہے اور 150 ملکوںنے کسی نہ کسی طرح کے خصوصی اقتصادی زون قائم کیے ہیں۔ ان کے پیش کردہ بہت سے فوائد میں سے ایک زیادہ آرام دہ ریگولیٹری ماحول ہے جو کاروبار کرنے کی مجموعی آسانی کو بڑھاتا ہے۔خصوصی اقتصادی زونز ہزاروں ملازمتیں پیدا کرتے ہیں اور مقامی افرادی قوت کی صلاحیتوں کو بڑھاتے ہیں کیونکہ بیرونی سرمایہ کار ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ذریعے اپنی مہارت کا اشتراک کرتے ہیں۔ایک ریسرچ اکانومسٹ طحہ عادل نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان میں پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ایک موثر صنعتی پالیسی تیار اور لاگو کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا بہت ضروری ہے جس میں ٹیرف کم کرنا، کوٹہ کم کرنا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے مناسب کاروباری ماحول فراہم کرنا شامل ہے۔ یہ سہولیات بہترین طور پر ایک زون میں فراہم کی جا سکتی ہیں جہاں آپریٹنگ فرموں کے لیے تمام تجارتی اخراجات نمایاں طور پر کم ہو جاتے ہیں۔ویلتھ پاک کی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ڈی آئی خان اکنامک زون پاکستان کے وسائل سے مالا مال علاقوں میں سے ایک میں 189 ایکڑ پر محیط ہے جس میں لکی مروت، میانوالی، بھکر، ڈیرہ غازی خان اور جنوبی وزیرستان بھی شامل ہیں۔سی پیک روٹ کے دوسرے اہم ترین سنگم اورمغربی راہداری پر کافی لیبر فورس کی موجودگی کی وجہ سے ڈی آئی خان اکنامک زون تجارتی اور اقتصادی کامیابی کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہندوستان مقبوضہ کشمیرکی متنازع حیثیت ختم کرن...

تحریک کشمیرسپین کے زیر اہتمام کشمیرکانفرنس ا نعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہاکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیرکی متنازع حیثیت ختم کرنے کی سازش کررہاہے 5اگست 2019کے مودی کے اقدامات اسی سازش کا حصہ ہیں،دنیا بھر میں مقیم کشمیری ہندوستان کی اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیںگے،تارکین وطن اپنی سفارتی محاذ پر اپنی جدوجہد تیز کریں یورپی ممالک کے ممبران پارلیمنٹ اور عوام تک کشمیریوں کی آواز کو پہنچائیں،کشمیری اپنے حق کے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں جو کو عالمی برادری نے تسلیم کررکھاہے،کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹراور سلامتی کونسل کی قراردوں کے مطابق جدوجہد کررہے ہیں،عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کو حق دلائے،کشمیریوںنے عالمی برادری کی ضمانت پر سیز فائر کیاتھا،75برس بیت چکے ہیں عالمی برادری خاموش تماشتہ دیکھ رہی ہے اور قابض بھارتی افواج کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے ،ہندوستان آبادی کے تناسب کو تبدیل کررہاہے جو عالمی قوانین کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے، اس موقع پر تحریک کشمیرسپین کے صدر شفیق تبسم ،سیکرٹری جنرل آصف الرحمان ،سابق صدر ناصر مسلم سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔،

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ممبر پارلیمنٹ محمد افضل خا ن نے کہاکہ ہندوستان انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب رہاہے برطانوی پارلیمنٹ کے اندر مسئلہ کشمیراٹھایاہے اس وقت آگیا ہے کہ یوریی پارلیمنٹ کے اندر بھی مسئلہ کشمیرپوری شدومد کے ساتھ اٹھایا جائے،کشمیراو رپاکستانی کمیونٹی بھرپور کردار اد اکرے، یورپ میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں کے کندھوں پر زیادہ ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں برطانوی قانون سازوں نے کشمیر کو باقاعدگی سے اٹھایا لیکن اب حالات بدل چکے ہیں۔ کشمیریوں کی آواز بننا ہے کیونکہ انہیں بھارتی بندوق نے خاموش کر دیا ہے،'' یورپ میں مقیم افراد کو یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں کشمیر کی سرگرمی کو بڑھانا چاہیے یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں اس معاملے کو اٹھانا زیادہ اہم ہے تحریک کشمیر اسپین کے صدر شفیق تبسم اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، فہیم کیانی نے کہا کہ اس سال 5 اگست کو تارکین وطن اور ''ہمارے اتحادیوں کے متحرک ہونے نے دنیا بھر میں پیغام دیا ہے کہ کشمیری 2019 میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو مسترد کرتے ہیں۔

کشمیر کی سرگرمیوں میں نوجوانوں کی زیادہ شمولیت پر زور دیتے ہوئے، کیانی نے کہا: ''کسی بھی جدوجہد کو زندہ رہنے کے لیے، اس کے بارے میں بیداری بیداری پیدا کرنا ضروری ہے۔ ہمارے نوجوانوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ کشمیری ہر روز بے مثال قربانیاں کیوں دے رہے ہیں۔ اس سے ہمارے مقصد کو تقویت ملے گی کیونکہ یہ نوجوان ہمارے سفیر بنیں گے۔تحریک کشمیر برطانیہ کے رہنما نے سپین یونٹ سے کہا کہ وہ نوجوانوں کی مصروفیت کے اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرے اور طلباء اور پیشہ ور افراد میں کشمیر کے بارے میں آگاہی دے۔انہوں نے کہا ''یونیورسٹیوں میں کشمیر سے متعلق پروگراموں کا انعقاد اور تھنک ٹینکس کے ساتھ رابطہ ہونا چاہیے اس موقع پر تحریک کشمیرسپین کے صدر شفیق تبسم ،سیکرٹری جنرل آصف الرحمان ،سابق صدر ناصر مسلم سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حمزہ شہباز نے پرویزالہی کو وزیراعلی قرار دین...

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے پرویز الہی کو وزیر اعلی قرار دینے کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔حمزہ شہباز نے نظر ثانی کی درخواست ایڈووکیٹ منصور اعوان کی وساطت دائر کی، درخواست میں پرویز الہی اور سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ پرویز الہی کو وزیر اعلی پنجاب قرار دینے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کو آئینی قرار دیا جائے۔ حمزہ شہباز نے نظر ثانی درخواست پر 12 رکنی فل کورٹ بنانے کی استدعا کی ہے، نظر ثانی درخواست پر آئینی نقطہ کی تشریح اور آرٹیکل 63 اے کی درخواستوں پر سماعت کیلئے فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے پرویز الہی کو وزیراعلی پنجاب قرار دیا تھا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان اور ترکی میںتجارتی معاہدہ خوش آئند ہ...

وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا ہے کہ یہ ایک بہترین لمحہ ہے ، پاکستان اور ترکی کے تاریخی تعلقات ہیں ، پاکستان اور ترکی میںتجارتی معاہدہ خوش آئند ہے ، دونوں ممالک مصنوعات کی تجارت کرسکیں گے ۔ جمعہ کو اسلام آباد میں پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط کی تقریب کا انعقاد ہوا ، تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہبا زشریف تھے ۔ تقریب میں پاکستان اور ترکی کے تجارتی ارکان نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا کہ یہ ایک بہترین لمحہ ہے ، پاکستان اور ترکی کے تاریخی تعلقات ہیں۔ تجارتی معاہدے پر دستخط پر حکام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، پاکستان اور ترکی میںتجارتی معاہدہ خوش آئند ہے ، معاہدے سے دونوںممالک کے درمیان ملکی معیشت مستحکم ہوگی ، دونون ممالک کے درمیاں تعلقات میں مزید بہتری آئی گی ، دونوں ممالک مصنوعات کی تجارت کرسکیں گے ۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مزید پاکستانی ووکیشنل انسٹیٹیوٹ چینی ہم منصب...

چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان میں ڈوئل ڈگری پروگرام کے لیے پالیسی بنا رہا ہے، میں ایچ ای سی کی طرف سے باضابطہ طور پر منظور شدہ پہلے چائنا پاکستان ڈوئل ڈگری پروگرام کا منتظر ہوں ، یہ پروگرام قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں شروع کیا جائے گا۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان کے ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد سے تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ کے ڈائریکٹر اور ایگزیکٹو صدر میکس ما کر کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی جس میں ۔ چیئرمین ایچ ای سی نے کہا پاکستان میں 57 یونیورسٹیاں اور کالجز ہیں جو پیشہ ورانہ تعلیم کے لیے پرعزم ہیں۔ مستقبل میں مزید کو پیشہ ورانہ اداروں میں تبدیل کیا جائے گا۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا توقع ہے کہ ایچ ای سی کی جانب سے باضابطہ طور پر منظور شدہ پہلا چائنا پاکستان ڈوئل ڈگری پروگرام قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں مائننگ انجینئرنگ میں ٹیلنٹ کی تربیت کے لیے شروع کیاجائے گا، جو چینی تعاون سے مزید پریکٹیکل نالج اور تجربہ فراہم کرنے میں دیگر پاکستانی یونیورسٹیوں کے لیے ایک ماڈل بن جائے گا۔

گوادر پرو کے مطابق ایچ ای سی کے چیئرمین نے کہا کہ کمیشن مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پاکستان میں ہنر مند تکنیکی صلاحیتوں کی تربیت اور ترقی میں پیشہ ورانہ تعلیم کے کردار کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ وہ توقع کرتے ہیں کہ مقامی پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اس پروگرام کے ذریعے مزید چینی مضامین پاکستان میں متعارف کرائے جائیں گے۔ گوادر پرو کے مطابق چین میں 700 سے زائد ووکیشنل ایجوکیشن گروپس میں سے تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ نے 210 انتہائی ضروری اداروں کا انتخاب کیا ہے جو پاکستان میں ''سی سی ٹی ای '' ماڈل کے تحت متعارف کرائے جائیں گے۔ ''سی سی ٹی ای''، ''چین?پاکستان ڈوئل ڈپلومہ/ڈگری اور چین?پاکستان تعاون، چینی زبان کے کورسز اور چینی کمرشل کلچرل کورسز، ٹیکنیکل ایجوکیشن کے مضامین اور ٹیکنالوجی میں تعلیم اور مزید تعلیم اور روزگار'' کے لیے مختصر، تعلیم کے ذریعے تیار کیا گیا ایک ماڈل ہے۔ سی سی ٹی ای پروگراموں میں حصہ لینے والے طلباء پہلے دو سال پاکستان میں اور تیسرے سال چین میں دونوں طرف سے ڈگریاں حاصل کرنے سے پہلے سیکھیں گے۔

مئی 2021 میں پاکستان میں باضابطہ طور پر شروع ہونے کے بعد سے تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ پاکستان چین پیشہ ورانہ تعلیمی تعاون کو تیز رفتاری سے سہولت فراہم کر رہا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق سندھ میں گورنمنٹ مونو ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ (جی ایم آئی)، محراب پور اس سال جون میں صوبے کا پہلا ادارہ بن گیا جس نے ینتائی ووکیشنل کالج کے ساتھ مل کر الیکٹرک انجینئرنگ پر مشترکہ طور پر تربیت فراہم کی۔ مئی کے شروع میں گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ دادو نے کمپیوٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹیلنٹ کو تربیت دینے کے لیے ہیبی پروفیشنل کالج آف پولیٹکس سائنس اینڈ لاء کے ساتھ شراکت کی۔ خیبرپختونخوا میں پاک آسٹریا فاچوچشل انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی نے چین کی چینگڈو یونیورسٹی کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔ گزشتہ دسمبر میں علامہ اقبال اور ٹیکسلا میں پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ اور یونیورسٹی آف فیصل آباد نے بالترتیب شینزن انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (SZIIT)، گوانگ ڈونگ کنسٹرکشن پولی ٹیکنک اور بیلی ووکیشنل کالج کے ساتھ مل کر چائنا پاکستان انٹرنیشنل کالج کا افتتاح کیا۔تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ کے اوورسیز آپریشن سینٹر کے وائس ڈائریکٹر مسٹر کیو ہائیٹاؤ نے چائنا اکنامک نیٹ (سی ای این) کو بتایا کہ ایک حالیہ پیشرفت میں یونیورسٹی آف فیصل آباد اور بیلی ووکیشنل کالج کے درمیان پروگرام نے طلباء کو بھرتی کرنا شروع کر دیا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اورنج ٹرین میں بزرگوں اور خصوصی افراد کو مفت...

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی ہدایت پر اورنج لائن ٹرین میں بزرگوں اورخصوصی افراد کو مفت سفر کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں اورنج لائن ٹرین کا کرایہ سٹیج وائز مقررکرنے کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں اورنج لائن ٹرین کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا جائزہ لینے کیلئے ایڈوائزی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کے سٹیشنز پر بھی سولر سسٹم لگائے جائیں گے، الیکٹرک بسوں کا پہلا پائلٹ پراجیکٹ لاہور میں شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو جدید ترین ماحول دوست بسوں میں سفر کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے، اورنج لائن ٹرین میں بزرگوں اورخصوصی افراد کو مفت سفر کی سہولت دیں گے، خواتین اورطلبا کو بھی رعایتی پیکیج دیا جائے گا۔ وزیراعلی کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنٹریکٹ آٹ سورس کرنے کا معاملہ ایڈوائزری کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوکرین کے صدرا ماسکو پر جوہری بلیک میلنگ کا...

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ماسکو پر جوہری بلیک میلنگ کا الزام لگاتے ہوئے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ زاپوریزہیا سے قابضین کو بھگانے کے لیے فوری ردعمل ظاہر کریں،زیلنسکی نے قوم سے ایک ویڈیو خطاب میں کہا کہ یوکرین سے روسیوں کا مکمل انخلا ہی پورے یورپ کے لیے جوہری تحفظ کی ضمانت ہو سکتا ہے،ماسکو اور کیف نے جمعرات کو ایک دوسرے پر زاپوریزہیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب گولہ باری کا الزام لگایا تھا، یوکرین پر روس کے حملے کے پانچ ماہ بعد یہ جنگ کی ایک خطرناک صورتحال قرار دی جا رہی ہے،دونوں فریقین نے کہا کہ پلانٹ میں تابکار مواد کے ذخیرہ کرنے والے علاقے کے قریب پانچ راکٹ حملے ہوئے،زاپوریزہیا یورپ کی سب سے بڑی جوہری تنصیب ہے جو حالیہ دنوں میں نئی لڑائی کا مرکز بنی ہوئیہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوکرین کے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب لڑائی...

قوام متحدہ کے جوہری توانائی کے نگراں ادارے نے یوکرین کے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب لڑائی سے جنم لینے والے 'سنگین' بحران سے خبردار کیا ہے،اقوام متحدہ کی ایٹمی توانائی ایجنسی(آئی اے ای اے)کے سربراہ نے جمعرات کو سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں یوکرین کے زاپوریزہیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب پیدا ہونے والے سنگین بحران کے بارے میں خبردار کیا،بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ یہ ایک نہایت سنجیدہ اور سنگین صورتحال ہے،انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے کو فوری طور پر زاپوریزہیا میں مشن چلانے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سیاسی نفرتیں ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکی...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی نفرتیں ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئی ہیں ، تنقید اورتضحیک دو مختلف چیزیں ہیں۔عدلیہ اوراداروں کو متنازع نہیں بنانا چاہیے،ملک سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں رشید نے کہا کہ انتقام کی سیاست اپنے انجام کو پہنچے گی، جس سے سب لپیٹ میں آئیں گے،اس سے بچیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ غربت اور مہنگائی ہے۔حکمرانوں نے اخراجات کم کرنے کے بجائے 62 وزرا لگائے جن میں 17 بیمحکمہ ہیں جب کہ اسٹیٹ بنک کے فارن ریزرو 7 ارب پر چلے گئے ہیں اور کمرشل بینکوں میں 4 ارب ڈالر کم ہوگئے ہیں جو کہ تشویش ناک ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ 100 روپے کلو آٹا،دوائیاں نایاب اور لوگ بجلی کا بل دے نہیں سکتے ۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مست...

اسلام آ باد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے اداروں کے خلاف بیانات اور اکسانے کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعامسترد کرتے ہوئے شہبازگل کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیا کہا کہ شہباز گل کا مزید جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا ۔ جمعہ کو پولیس نے شہباز گل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر کے روبرو پیش کیا، پولیس نے عدالتی حکم پر شہباز گل کا طبی معائنہ بھی کروایا، جس کی رپورٹ پولیس نے عدالت میں پیش کی۔ شہباز گل کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایڈووکیٹ جنرل کس حیثیت میں آ گئے، حکومت کی مداخلت دیکھ لیں۔ اس موقع پر عدالت نے غیر ضروری افراد کو باہر جانے کی ہدایت کی۔ پولیس نے عدالت میں شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ شہباز گل کی آڈیو پروگرام کی سی ڈی لی ہے، جو کہ میچ کرگئی ہے۔ ایک موبائل فون ان کی گاڑی میں رہ گیا تھا، دوسرا ان کے پاس تھا ۔ شہباز گل نے عدالت کو بتایا کہ 4 بجے کا وقت تھا اس وقت کوئی موبائل نہیں چل رہا تھا سگنل نہیں تھے ۔انہوں نے بتایا کہ مجھ پر تشدد کیا گیا، جس کے نشانات موجود ہیں۔ فزیکل چیک اپ نہیں کیا گیا جب کہ وکلا سے ملنے بھی نہیں دیا جا رہا ۔

ساری رات مجھے جگایا جاتا ہے ۔ شہباز گل نے عدالت کو اپنی کمرپر تشدد کے نشانات دکھاتے ہوئے کہا کہ جعلی میڈیکل رپورٹ کو دیکھیں۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ اپنی افواج کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ ایسی بات کروں۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر خان جدون نے عدالت کو بتایا کہ ٹرانسکرپٹ تھا جو پڑھا گیا، یہ نہیں بتایا جا رہا کہ کون اس کے پیچھے ہے ۔ پولی گرافک ٹیسٹ کرانا ہے، سچ بول رہے ہیں یا جھوٹ۔ موبائل ، لیٹ ٹاپ تک رسائی نہیں دی جارہی۔ جہانگیر خان جدون نے عدالت کو بتایا کہ ڈرائیور کو انہوں نے بنی گالہ میں چھپایا ہوا ہے ۔ انہوں نے ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کردی، جس پر شہباز گل کے وکیل فیصل چودھری نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے فزیکل ریمانڈ کی ضرورت ہی نہیں وہ ویسے بھی کرا سکتے ہیں ۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد ازاں سناتے ہوئے عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعامسترد کر دی اور شہبازگل کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شہباز گل کا مزید جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ترکی کا کریمیائی تاتاروں کو طویل المیعاد اقا...

ترکی نے طویل المیعاد اقامت دینے کا فیصلہ کر لیا، احیسکہ،اویغور،بلغاریہ اور یونان میں بسے ترک النسل لوگوں کو ترکی میں طویل المیعاد اقامت دینے کا قانون موجود ہے جس میں اب کریمیائی تاتاروں کو بھی شامل کر دیا گیا ہے،امور داخلہ کے مطابق کسی بھی غیر ملکی کو ترکی میں طویل المیعاد اقامت کے حصول کیلئے 8سال تک بلا تعطل رہنے کی شرط لاگو تھی مگر 15فروری سال 2017میں ایک ترمیم کے تحت بلغاریہ،یونان میں بسے ترک النسل،احیسکا اور ایغور افراد کو طویل المیعاد اقامت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس میں اب کریمیائی تاتار بھی شامل کر دیئے گئے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سیئرا لیون مہنگائی کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل...

مغربی افریقہ ملک سیئرا لیون میں مہنگائی کے خلاف عوامی احتجاج میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے ،مقامی میڈیا کے مطابق بڑھتی افراط زر اور خراب معاشی حالات کی وجہ سے ہزاروں افراد سراپا احتجاج ہیں ،مظاہروں کے دوران حفاظتی قوتوں اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ہلاکتوں ہوئیں،مظاہرین نے صدر جولیس ماڈا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے،نائب صدر محمد جولدہ جالو نے سرکاری ٹی وی پر کہا کہ احتجاج کے دوران ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جن میں پولیس اہلکار اور مظاہرین دونوں شامل ہیں،نائب صدر نے ہلاکتوں کے بارے میں تفصیلا کچھ نہیں بتایا البتہ اعلان کیا کہ ملک بھر میں پر تشدد مظاہروں کو روکنے کی خاطر کرفیو لگا دیا گیا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

متحدہ عرب امارات کے نئے پاسپورٹ کا اجرا آئند...

متحدہ عرب امارات کے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نئے پاسپورٹ کا اجرا آئندہ ماہ سے شروع ہو جائے گا،حکام کے مطابق یکم سمتبر سے جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ خصوصی سیکورٹی فیچرز کے حامل پاسپورٹ کا اجرا کیا جائے گا،اس حوالے سے فیڈل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکورٹی نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر معلوماتی ویڈیو بھی شیئر کی ہے،جدید پاسپورٹ سے جعل سازی اور دھوکے دہی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ شناخت اور اس کی اصلیت کو جانچنے کا عمل مزید تقویت حاصل کرے گا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب اور قطر نے ادائیگی کا مشترکہ نظام...

سعودی عرب اور قطر نے ادائیگی کا ایک مشترکہ نظام متعارف کرا دیا ہے،تفصیلات کے مطابق سعودی مرکزی بینک ساما نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر کے درمیان ریٹیل سیل کے لیے مشترکہ ادائیگی نظام متعارف کرایا گیا ہے، اب سعودی ادائیگی سسٹم مدی اور قطری ادائیگی سسٹم نابس کے درمیان تعاون ہوگا،سعودی مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مدی کارڈ کے حامل افراد قطر میں خریداری پر ادائیگی کر سکتے ہیں، جب کہ نابس کارڈ کے حامل قطری شہری سعودی عرب میں اپنے کارڈ سے خریداری کی ادائیگی کر سکیں گے، دونوں ملکوں کے درمیان ریٹیل سیل پر ادائیگی خلیجی سسٹم کے تحت ہوگا، خیال رہے کہ خلیجی ادائیگی سسٹم کے تحت تمام خلیجی ممالک کے شہری اور مقیم غیر ملکی جن کے پاس مقامی بینکوں کے کارڈ ہیں، وہ کسی بھی ملک کے اے ٹی ایم کو استعمال کر سکتے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں کیمپس سے باہر تربیتی اداروں میں بے ض...

چین بھرمیں لازمی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کے کیمپس سے باہر1لاکھ 72ہزار تربیتی اداروں میں بے ضابطگیوں کی جانچ پڑتال کا تینماہ کا فالو اپ چیک مکمل ہو گیا۔ وزارت تعلیم (ایم او ای )نے جمعرات کوبتایا کہ طلبا پرپڑھائی کا بوجھ کم کرنے اور تربیتی مواد اور عملے کی مینجمنٹ سمیت سات حوالوں سے خلاف ورزیوں کی جانچ پڑتال کی گئی،جس کے دوران 4ہزار614 مسائل سامنے آئے جن کی اصلاح کی جاچکی ہے۔ وزارت نے بتایا کہ مجموعی طور پر 206 اداروں نے حکومت کی ہدایات کے مطابق واجبات کو اختیار نہیں کر رکھا تھا جبکہ 3ہزار598اداروں میں بے قاعدہ تعلیمی ٹیوشننگ کا معلوم ہوا۔وزارت نے کیمپس سے باہر تربیت کے لیے طویل مدتی نگرانی کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے کا اعادہ کیا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں پہلا عالمی ووکیشنل کالج سکلز مقابلہ...

چین کی تیانجن میونسپلٹی اور جیانگ شی صوبے میں پہلا عالمی ووکیشنل کالج سکلز مقابلہ شروع ہو گیا ہے۔ جیانگ شی ڈویژن میں، 28 ممالک کی 36 ٹیموں کے 125 ارکان انفارمیشن سیکورٹی مینجمنٹ وایویلیوایشن اور ورچوئل رئیلٹی ڈیزائن وپروڈکشن کے دو مقابلوں میں حصہ لیں گے۔چین کے جنوبی علاقے کے شین ژین پولی ٹیکنیک میں زیر تعلیم تاجکستان کیطالب علم اعظم جان نے کہا کہ یہ مقابلہ ہمیں اپنی قابلیت دکھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم اور دوسروں سے سیکھنے اور بات چیت کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔امید ہے کہ یہ مجھے اپنی قابلیت کو ثابت کرنے اور کمی کوتاہی کوسامنے لانے میں مدد کرے گا۔"ہنر مند نوجوان، چمکتا ہوا مستقبل" کے موضوع پر پہلا ورلڈ ووکیشنل کالج سکلز مقابلہ پیر اور ہفتہ کے درمیان ہوگا۔ تیانجن اور جیانگ شی میں یہ مقابلہ پیر اور بدھ کو بالترتیب شروع ہوا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں جولائی کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں...

چینی گاڑیوں کی فروخت جولائی کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 29.7 فیصد اضافہ کے ساتھ 24 لاکھ 20 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔چین کی آٹو موبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جنوری سے جولائی کے عرصہ میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت 1 کروڑ 44 لاکھ 80 ہزار یونٹس رہی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 2 فیصد کم ہے۔اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ صرف جولائی میں مسافر گاڑیوں کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت 40 فیصد اضافہ کے ساتھ 21 لاکھ 70 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے خشک سالی کے لیے ہنگامی ردعمل کی سطحIV...

چین کے ریاستی فلڈ کنٹرول اور خشک سالی سے بچاو کے ہیڈ کوارٹرز نے صوبائی سطح کے کچھ علاقوں میں خشک سالی کے لیے ہنگامی ردعمل کی سط کو فعال کر دیا ہے۔ملک کے جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے آنہوئی، جیانگ شی، ہوبے ، ہونان، چھونگ چھنگ اور سیچھوان میں خشک سالی کے حالات پیدا ہوئے ہیں۔ہیڈ کوارٹر نے متعلقہ علاقوں کے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ خشک سالی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پانی کے وسائل کے انتظام کو بہتر اور پانی کی ہنگامی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ خشک سالی سے بچاو کے لیے دو ورکنگ ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کی گئی ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی ٹیلی کام آپریٹرز کی فائیو جی میں 400 ار...

چینی ٹیلی کام آپریٹرز نے فائیو جی میں مجموعی طور پر 401ارب60کروڑ یوآن (تقریبا 59ارب40کروڑامریکی ڈالرز)کی سرمایہ کاری کی ہے۔یہ بات چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں شروع ہونے والے 2022 ورلڈ فائیو جی کنونشن میں بتائی گئی ۔کانفرنس نے کہا کہ چین کے پاس تقریبا 18لاکھ50ہزار فائیو جی بیس سٹیشنز اور 45کروڑ سے زیادہ فائیو جی اینڈ یوزرز ہیں، دونوں ہی دنیا کے کل کا 60 فیصد سے زیادہ ہیں۔ چائنہ یونائیٹڈ نیٹ ورک کمیونیکیشن گروپ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین لیو لی ہونگ کے مطابق، فائیو جی ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ایپلی کیشن نئی صنعتوں اور کاروبار کے نئے طریقوں کے ابھرنے کا باعث بنی ہے۔ لیو نے کہا کہ "متعدد چینی کاروباری ادارے اس وقت فائیو جی آراینڈ ڈی اور ایپلی کیشنز میں دنیا کی قیادت کر رہے ہیں۔" چینی اکیڈمی آف انجینئرنگ کے ماہر تعلیم وو ہی چھوان نے کہا، "چین کی فائیو جی کی تعمیر نے قابل ذکر کامیابیاںحاصل کی ہیں۔ اس نے صنعتی انٹرنیٹ، سمارٹ شہروں اور سمارٹ ویلجز کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔"

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اناج کی برآمد کیلئے 12 بحری جہازوں کویوکرائن...

یوکرائن سے اناج کی برآمد کیلئے 12 بحری جہازوں کو یوکرائن کی بندرگاہوں سے روانہ ہونے کی اجازت مل گئی ہے۔جوائنٹ کوآرڈینیشن سینٹر فار دی بلیک سی انیشیٹیو میں اقوام متحدہ کے عبوری کوآرڈنیٹرفریڈرک کینی نے ترکی کے استنبول سے ویڈیو لنک کے ذریعے نیویارک میں اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ پریس بریفنگ میں بتایاکہ ان بحری جہازوں پر 3 لاکھ 70 ہزارمیٹرک ٹن سے زیادہ اناج و دیگر خوراک کا ذخیرہ لدا ہوا ہے۔فریڈرک کینی نے کہا کہ یوکرائن سے اناج کی برآمد کا معاہدہ بہت اچھی شروعات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ہے ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹرانزٹ کیلئے درخواستوں میں ایک بڑا اضافہ متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں غذائی عدم تحفظ کو دور کرنے اور خوراک کی عالمی منڈیوں کو مستحکم کرنے میں حقیقی نتائج حاصل کرنیکی خاطر اس اقدام کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے ہمارے پاس ابھی بہت کام باقی ہے۔روس اور یوکرائن نے22 جولائی کو ترکی اوراقوام متحدہ کیساتھ بحیرہ اسود میں یوکرائن کی 3 اہم بندرگاہوں سے خوراک اور کھاد کی برآمد کی اجازت دینے کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نئے بے بنیاد امریکی الزامات ایرانوفوبیا کی ن...

ایران نے بغیرکسی معتبر ثبوت تہران کے خلاف نئے الزامات لگانے پر امریکی عدالتی حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات واشنگٹن کی جانب سے ایرانوفوبیا پھیلانیکی ناکام پالیسی کا تسلسل ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نصیر کنانی نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کے روز اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے گزشتہ روز ایرانی سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی)کے ایک رکن پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیربرائے قومی سلامتی کے طور پر خدمات انجام دینے والے جان بولٹن کے قتل کی سازش کے الزام لگانے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے بے بنیاد دعوں کا محرک سیاسی اور پروپیگنڈا مہم کے ذریعے ایران کے گردونواح کا ماحول خراب کرنے کی امریکی سازش کا حصہ ہے اور اس کے ذریعے امریکہ اپنے متعدد دہشتگردانہ جرائم پر جوابدہی سے بچنا چاہتا ہے جن میں وہ براہ راست ملوث رہا جیسے کہ ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کا قتل یا ایسے معاملات جن میں امریکہ نے پس پردہ کردارادا کیا جیسے کہ داعش جیسے دہشتگرد گروہوں کو واشنگٹن کی حمایت حاصل رہی۔نصیرکنانی نے مزید کہا کہ امریکی عدالتی اور پروپیگنڈا نظام میں من گھرٹ اور بے بنیاد کہانیاں بنانا ایک بار بار دہرایا جانیوالا عمل بنتا جا رہا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس بار انہوں نے کہانی گھڑنے کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے جان بولٹن جیسے سیاسی طور پر ٹوٹے ہوئے اور بیکار عناصر کا استعمال کیا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یمن کے قدیم شہر صنعا میں شدید بارشوں کے باعث...

من میں شدید بارشوں کے باعث قدیم شہر صنعا میں عالمی ثقافتی مقام پر 5 عمارتیں تباہ اور40 دیگر کو نقصان پہنچا ہے۔حوثی باغیوں کے زیرانتظام المسیرا ٹی وی نے جمعرات کے روز بتایا کہ ان کثیر المنزلہ تاریخی عمارتوں میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ، یہ عمارتیں نجی گھر ہیں اوربدستور کچھ خاندان ان میں رہائش پذیر ہیں۔11ویں صدی سے قبل تعمیر کییگئے مٹی کی اینٹوں سے بنے 600 سے زیادہ ٹاور ہاسز کو سفید پلاسٹر اور رنگدار شیشے کی کھڑکیوں کے جیومیٹرک ڈیزائن سے سجایا گیا ہے۔2 ہزار 500 سال سے زیادہ عرصے سے آباد صنعا کا قدیم شہر 1986 میں اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو)کی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہے۔ خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد 2015 میں اسے خطریسے دوچار عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کر لیا گیا تھا۔یمن میں 2014 کے اختتام پر حوثی ملیشیا نے ملک کے متعدد شمالی صوبوں پر قبضہ کرکے سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومت کے صدرعبدربہ منصور ہادی کو دارالحکومت صنعا سے بے دخل کردیا تھا، جس کے بعد سے ملک خانہ جنگی کی لپیٹ میں ہے۔جنگ کے دوران ہزاروں افراد ہلاک اور 40 لاکھ بیگھر ہوچکے ہیں جبکہ ملک قحط کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

توقع ہے رواں سال افراط زر پر قابو پانے کا ہد...

چین کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ قیمتوں کے مجموعی استحکام کو برقرار رکھنے کے سازگار حالات موجود ہونے کی وجہ سے توقع ہے کہ رواں سال افراط زر پر قابو پانے کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔پیپلزبینک آف چائنہ (پی بی او سی)نے اپنی تازہ ترین سہ ماہی مانیٹری پالیسی رپورٹ میں توقع ظاہرکی ہے کہ اوسط سالانہ صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی)میں تقریبا 3 فیصد اضافے کا ہدف حاصل کرتے ہوئے اس سال قیمتوں میں اضافہ ایک معقول حدکے اندررہے گا۔پی بی او سی نے ملک کی مستحکم مانیٹری پالیسی، خوراک میں خود کفالت کی اعلی شرح، بین الاقوامی منڈیوں کے ساتھ ملکی کوئلے اورصاف توانائی کی قیمتوں میں تھوڑے فرق اورصنعتی وسپلائی چینز کے موثر آپریشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اقتصادی بنیادوں کے لحاظ سے، ملک میں قیمتوں کو عموی لحاظ سے مستحکم رکھنے کے لیے سازگار حالات ہیں۔ مرکزی بینک نے مالیاتی پالیسی سے متعلقہ افراط زر کے دباؤ سے بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سی پی آئی میں اضافہ چند مہینوں میں 3 فیصد سے اوپر جا سکتا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں ملک کے سی پی آئی میں گزشتہ سال کی نسبت 2.7 فیصد اضافہ ہوا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ آسٹریلیا تعلقات کو درست راستے پر لانے ک...

آسٹریلیا میں چین کے سفیر شیا ئوچھیان نے کہا ہے کہ چین-آسٹریلیا تعلقات میں مثبت پیش رفت "ایک حوصلہ افزا آغاز ہے" اور یہ دونوں فریقوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ دوطرفہ تعلقات کو درست راستے پر لانے کی کوشش کریں۔شیانے یہ بات نیشنل پریس کلب آف آسٹریلیا سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جو کینبرا میں ملک کے معروف اور بااثر شخصیات کے لیے تقریریں کرنے اور میڈیا کے سوالات کے جوابات دینے کا باقاعدہ پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے کہا، "پچھلے 6 ماہ کے دوران، میں نے وفاقی اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ وسیع رابطے اور خیالات کا تبادلہ کیا ہے۔" "میں نے چین اور چینی عوام کیلیے آسٹریلوی عوام کی مہمان نوازی اور مہربانی کے ساتھ ساتھ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط، مستحکم، دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کے لیے ان کی توقعات کو شدت سے محسوس کیا اور مجھے بہت حوصلہ ملا ہے۔" اس سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ شیائو نے کہا کہ گزشتہ 5دہائیوں پر نظر ڈالیں تو دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں بڑی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔چین اور آسٹریلیا کے درمیان جڑواں صوبوں/ریاستوں اور شہروں کے 100 سے زیادہ جوڑے قائم کیے گئے ہیں۔ کوویڈ-19 وبائی مرض سے پہلے، دونوں ممالک کے درمیان ہر ہفتے تقریبا 200 پروازیں ہوتی تھیں، جن میں ہر سال تقریبا 20 لاکھ مسافر ایک دوسرے سے ملنے جاتے تھے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صوبہ شانشی میں 140 سے زیادہ ثقافتی آثار...

ماہرین آثار قدیمہ نے چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے دارالحکومت شی آن میں مشرقی ہان خاندان (25-220) کے 6 مقبروں سے 140 سے زیادہ ثقافتی آثار دریافت کیے ہیں۔ شانشی اکیڈمی آف آرکیالوجی کے مطابق یہ اشیا مٹی کے برتن، پتھر، تانبے اور دیگر مواد سے بنی ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ آثار قدیمہ کے ماہرین کو ایک مقبرے کے پہلو والے کمرے میں 11 فرش کی ٹائلیں ملی ہیں جن کے نیچے نوشتہ جات کندہ ہے۔ نوشتہ جات میں ایسے الفاظ شامل ہیں جو ان کے بنائے گئے عین وقت کی نشاندہی کرتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ڈریگن کے خاکے بھی ہیں۔ اکیڈمی نے کہا کہ مقبروں کی شکل اور ساخت، دریافت شدہ آثار کے مجموعہ اور جنازے کی اشیا کی خصوصیات کے مطابق 6 مقبرے درمیانی اور ابتدائی مشرقی ہان خاندان کے دوران خاندانی تدفین کے مقامات تھے۔ اس نے مزید کہا کہ ہان کے مقبروں کی کھدائی میں ٹائلوں کی پشت پر نوشتہ جات نایاب ہیں، اس لیے وہ اس دور میں تدفین کے رواج کے مطالعہ کے لیے اہم ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں