• Columbus, United States
  • |
  • ٢٤ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

لندن ، دنیا کاسب سے عمر رسیدہ پینگوئن لومڑی...

برطانیہ کے ایڈنبرگ چڑیا گھر میں موجود سب سے عمر رسیدہ مادہ پینگوئن کو لومڑی کا شکار بن گیا،برطانوی میڈیا کے مطابق ایڈنبرگ چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ لومڑی رات کے وقت پینگوئن انکلوژر میں گھس گئی اور وہاں موجود سب سے قدیم پینگوئن مسز وولووٹز پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میںدنیا کاسب سے عمر رسیدہ پینگوئن مر گیا تاہم لومڑی کے حملے سے انگلوژر میں موجود دیگر پینگوئن خیریت سے ہیں،چڑیا گھر کے سربراہ نے پینگوئن کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسز وولووٹز ایک بڑی شخصیت تھی، ہم ان کی کمی محسوس کریں گے، انہوں نے کہا کہ 35سالہ پینگوئن عملہ اور چڑیا گھر کی سیر کو آنے والے شرکا کے پسندیدہ تھے،چڑیا گھر کی انتظامیہ نے کہا کہ عملہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا جاتا تھا لیکن جنگلی جانوروں کی جانب سے خطرہ ہمیشہ موجود رہتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں انگلوژز کی بائونڈری کو مضبوط بنانے کے لیے مزید کیا کر سکتے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاک فضائیہ کی بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ عل...

قدرتی آفات میں قوم کی خدمت میں پیش پیش پاک فضائیہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امدادی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہے ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی خصوصی ہدایت پر پاک فضائیہ کے بیسز سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشنز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ ضرورت مند خاندانوں تک اشیا ضروریہ پہنچا رہی ہے جن کے گھر قدرتی آفت میں تباہ ہوئے ہیں۔ ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ پاک فضائیہ کی جانب سے41 خیمے اور 12000 کلو گرام بنیادی اشیائے خوردونوش اور اجناس بھی ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ پاک فضائیہ کی پیرامیڈیکل ٹیم نے 410مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کراچی،سرجانی ٹاون میں چار منزلہ بلڈنگ گر گئی...

کراچی میں سرجانی ٹان گرین بس سٹاپ کے قریب چار منزلہ بلڈنگ گر گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں گرین بس سٹاپ کے قریب واقع چار منزلہ عمارت اچانک منہدم ہوگئی جس کے ملبے تلے متعدد افراد دب گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر 11 افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکالا، زخمیوں کو بعد ازاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے ایک شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملتان سکھر موٹروے پر بس اور آئل ٹینکر میں خو...

ملتان میں موٹروے ایم 5 پر جلال پور انٹر چینج کے قریب بس اور ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 20 مسافر جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے، لاشوں اور زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں ایم فائیو موٹروے پر جلال پور انٹر چینج کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی نجی کمپنی کی بس پیچھے سے ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ٹینکر اور بس میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مکمل بس اور ٹینکر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقع کے بعد موٹروے پولیس، ریسکیو 1122 اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور تین گھنٹے بعد آگ پر قابو پا کر 6 مسافروں کو زخمی حالت میں نکال لیا۔ بس ڈرائیور سمیت 20 مسافر واقع میں جان کی بازی ہار گئے، آگ لگنے سے لاشیں بری طرح جھلس گئیں جن کیشناخت نہ ہو سکی۔ لاشوں اور زخمیوں کو ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا، واقع کی تحقیقات کے لیئے موٹروے پولیس نے بھی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پنجاب فرانزک کی ٹیموں نے بھی موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ممنوعہ فنڈنگ کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ کا لا...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ممنوعہ فنڈنگ کیس فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی درخواست پر سماعت کی، پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل انور منصور عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ وکیل انور منصور نے استدعا کی شوکاز نوٹس کی حد تک کوئی ایکشن نا لیا جائے، قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ بھی لارجر بینچ ہی دیکھے گا۔عدالت نے کیس لارجر بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پیٹرولیم مصنوعات پر ایک روپیہ بھی نیا ٹیکس ن...

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم نے پیٹرولیم مصنوعات پر ایک روپیہ بھی نیا ٹیکس نہیں لگایا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم نے پیٹرولیم مصنوعات پر ایک روپیہ بھی نیا ٹیکس نہیں لگایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس او کی خرید کے مطابق قیمتیں بڑھی یا کم ہوئیں ۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی 20 میں...

ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو تیسرے اور آخری ٹی 20انٹرنیشنل میچ میں 8وکٹوں سے ہرا دیا۔نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں 1-2سے اپنے نام کرلی۔ میزبان ٹیم نے 146 رنز کا مطلوبہ ہدف 19ویں اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔شمر بروکس ناقابل شکست 56 اور برینڈن کنگ 53 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔برینڈن کنگ میچ جبکہ کیوی بلے باز گلین فلپس سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ سبینا پارک، کنگسٹن، جمیکا میں کھیلے گئے میچ میں کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بناکر میزبان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 146 رنز کا ہدف دیا۔ گلین فلپس نے 41، کپتان کین ولیم سن نے 24 اور ڈیون کونوے 21 33 رنز سے بنا ئے ،کیوی ٹیم کے اوڈین سمتھ نے تین ، عقیل حسین نے دو، کھلاڑیوں کو آٹ کیا ، جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔شمر بروکس نے ناقابل شکست 56 اور برینڈن کنگ نے 53 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ کیوی ٹیم کی طرف سے ٹم سائوتھی اور ایش سودی نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔برینڈن کنگ میچ جبکہ کیوی بلے باز گلین فلپس سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کے مجموعی غیر ملکی قرضے بڑھ کر 126 ا...

پاکستان کے مجموعی غیر ملکی قرضے بڑھ کر 126 ارب ڈالر تک پہنچ گئے،جون 2018 میں 75.3 ارب ڈالر قرض بڑھ کر 2022 میں 99.8 ارب ڈالر ہو گیا،پاکستان مزید 10ارب ڈالر قرض لے گا،بھاری سود کی ادائیگی معیشت پر بوجھ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے غیر ملکی قرضے بڑھ کر 126 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ فاطمہ جناح یونیورسٹی راولپنڈی کے اسسٹنٹ پروفیسر حماد منظور نے ویلتھ پاک سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں اس سنگین مسئلے سے نمٹنے کے لیے ٹیکس وصولی کے نظام میں مضبوط اصلاحات متعارف کرانے کی فوری ضرورت ہے۔ حماد نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ٹیکس وصولی کا کمزور نظام ہے جس نے بہت سے دولت مند تاجروں کو ریلیف دینے کے راستے فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہدف سے کم ٹیکس وصولی، کرنسی کی قدر میں 50 فیصد کمی، سود کی بلند شرح، زیادہ اخراجات کے ساتھ ساتھ سرکاری کمپنیوں کو ہونے والے نقصانات اوربدانتظامی عوامی قرضوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی بیرونی قرضے اور واجبات 126 ارب ڈالر کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے جو پاکستان کے لیے انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔ بیرونی سرکاری قرضہ جو کہ وفاقی حکومت کی براہ راست ذمہ داری ہے جون 2018 میں 75.3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2022 میں 99.8 ارب ڈالر ہو گیا۔ بڑھتے ہوئے قرضوں کا براہ راست نتیجہ قرض کی ادائیگی کی لاگت میں بہت زیادہ اضافہ ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق مارچ 2022 کے آخر تک عوامی قرضہ 44.5 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ عملے کی سطح کے معاہدے کے بعد پاکستان نے کچھ دیگر مالیاتی اداروں ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور اسلامی ترقیاتی بینک سے تقریبا 10 ارب ڈالر کے قرض لینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوںنے کہا کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے حال ہی میںبتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سطحی معاہدہ طے پا گیا ہے اور فنڈ بورڈ اگست 2022 کے دوسرے ہفتے کے بعد ملاقات کرے گا جس میں پاکستان کی جانب سے 1.17 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی درخواست منظور کی جائے گی۔ اسٹیٹ بینک کی تازہ ترین رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ قرضوں کا بوجھ مطلق طور پر معیشت کے حجم کے لحاظ سے بڑھ گیا ہے۔ پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے ٹھوس طویل مدتی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مشکل معاشی صورتحال سے دوچار ہے کیونکہ یہ مکمل طور پر متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، ترکی، چین، آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں کے غیر ملکی قرضوں اور گرانٹس پر منحصر ہے جس کے نتیجے میں معاشی بدحالی مالی سال 22 میں بڑے مالیاتی اور بیرونی خسارے کا باعث بنی، افراط زر میں اضافہ ہوا اور ریزرو بفرز کو ختم کر دیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ معیشت کو مستحکم کرنے اور ایک سخت پالیسی عمل میں لانے کے لیے حکومت کو اخراجات میں کمی پر توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ کا مقصد جی ڈی پی کے 0.4 فیصد کے بنیادی سرپلس کو ہدف بنا کر حکومت کی بڑی قرض لینے کی ضروریات کو کم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اخراجات کو تحفظ دینے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، فکسڈ اثاثہ جات کی سرمایہ کاری میں 5.7 ف...

چین کی فکسڈ اثاثہ جات کی سرمایہ کاری میں رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 5.7 فیصد اضافہ ہوا۔ پیر کو قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) نے ایک بیان میں کہا کہ جنوری سے جولائی تک فکسڈ اثاثہ جات کی سرمایہ کاری 319کھرب80ارب یوآن (تقریبا 47کھرب40ارب امریکی ڈالر) رہی۔ نمو رواں سال کی پہلی ششماہی میں اندراج کردہ 6.1 فیصد اضافے سے سست ہوگئی۔ جولائی میں، فکسڈ اثاثہ جات کی سرمایہ کاری میں جون سے 0.16 فیصد اضافہ ہوا۔ جنوری سے جولائی تک، نجی شعبے کی جانب سے فکسڈ اثاثہ جات کی سرمایہ کاری ایک سال پہلے کے مقابلے میں 2.7 فیصد بڑھ کر 178 کھرب یوآن ہو گئی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی صنعتی پیداوار میں 3.5 فیصد اضافہ

چین کا اہم اقتصادی اشاریہ ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار رواں سال کے پہلے سات مہینوں کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 3.5 فیصد بڑھ گیا۔ پیر کو قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے اعداد و شمارکے مطابق صرف جولائی کیدوران صنعتی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت 3.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.38 فیصد زیادہ ہے۔ صنعتی پیداوار کو کم از کم 2کروڑ یوآن (تقریبا 29لاکھ70ہزارامریکی ڈالرز) کے سالانہ کاروبار کے ساتھ نامزد بڑے اداروں کی سرگرمی کی پیمائش کے لیے استعمال کیا جاتا ہے

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں جولائی کے دوران مکانات کی قیمتوں میں...

چین میں جولائی کے دوران 70 بڑے اور درمیانے درجے کے شہروں میں مکانات کی قیمتوں میں عمومی طور پر مستحکم رجحان رہا۔ قومی بیوروبرائے شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پہلے درجے کے 4 شہروں بیجنگ، شنگھائی ، شین ژین اور گوانگ ژو میں گزشتہ ماہ کی نسبت 0.3 فیصد اضافہ ہوا۔ دوسرے درجے کے 31 شہروں میں نئے مکانات کی قیمت میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی جبکہ تیسرے درجے کے 35 شہروں میں گزشتہ ماہ کی نسبت 0.3 فیصد کمی ہوئی جو جون کی سطح کے مساوی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ 70 میں سے 40 شہروں میں نئے مکانات کی قیمت میں گزشتہ ماہ کی نسبت کمی ہوئی۔ پہلے درجے کے 4 شہروں میں مکانات کی دوبارہ فروخت کی قیمت میں جولائی کے دوران 0.2 فیصد اضافہ ہوا جو جون سے 0.1 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔ دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں میں مکانات کے دوبارہ فروخت کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پربالترتیب 0.2 اور 0.3 فیصد کی انتہائی معمولی کمی ہوئی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سوڈان سے لیبیا میں غیر قانونی طور پر داخل ہو...

سوڈان سے لیبیا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 15تارکین وطن تپتے ہوئے صحرا میں مردہ حالت میں پائے گئے،عالمیمیڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈان سے لیبیا آنے کی کوشش کے دوران تارکین وطن کی گاڑیوں کا ایندھن ختم ہوگیا اور انھوں نے پیدل ہی سفر شروع کردیا، پانی اور خوراک نہ ہونے اور سخت گرمی میں طویل راستہ طے کرنے کے دوران 15افراد ہلاک ہوگئے،لیبیا کے حکام کا کہنا تھا کہ 9تارکین وطن کو بچالیا گیا تاہم ان کی حالت خراب ہے جب کہ 2تارکین وطن لاپتہ ہیں،ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، تمام افراد کا تعلق جنگ زدہ ملک سوڈان سے ہے جو اچھے مستقبل کی خاطر براستہ لیبیا یورپ جانا چاہتے تھے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسرائیل کے میزائل حملوں میں 3شامی فوجی ہلاک

شام پراسرائیل کے میزائل حملوں میں شامی فوج کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے،عرب میڈیا کیمطابق شام کے سرکاری میڈیا نے ملک میں اسرائیلی فوج کے میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے جس کے نتیجے میں 3شامی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق رات 9بجے مختلف میزائل حملے کیے جس میں دمشق اور ساحلی صوبے طرطوس کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی حملوں میں شامی فضائیہ نے بھی فوری رد عمل دیا اور جوابی کارروائی میں بعض میزائل مار گرائے، اسرائیلی فوج کی اس کارروائی میں تین شامی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے جب کہ حملوں سے شام کی کچھ فوجی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا ہے،شام میں کام کرنیوالی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا تھاکہ اسرائیل نے اتوار کو طرطوس صوبے میں واقع ائیر ڈیفنس بیس کو نشانہ بنایا ہے جہاں ایران کے حمایت یافتہ گروپ سرگرم ہیں،اسرائیل نے شام میں میزائل حملوں پر کسی بھی قسم کے تبصرے سے انکار کردیا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارتی اسکول کا کارنامہ، اداکار کو سائنسدان...

بھارت میں اسکول نے مشہور زمانہ کرائم ٹی وی سیریز بریکنگ بیڈ کے مرکزی کردار بریان کرینسٹن کو سائنسدان بنادیا ،اسکول میں معروف سائنسدان ورنر ہائزن برگ کے نام کے ساتھ اداکار بریان کرینسٹن کی تصویر لگائی گئی ہے اور انہیں سائنسدان دکھایا گیا ہے، بھارتی ریاست پنجاب کے ایک اسکول کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹی وی سیریز بریکنگ بیڈ میں والٹر وائٹ کا کردار ادا کرنے کے بعد شہرت کی بلندی پر پہنچنے والے اداکار بریان کرینسٹن کو بھارتی اسکول نے سائنسدان بناکر پیش کیا ہے، خیال رہے کہ اداکار بریان کرینسٹن مشہور زمانہ امریکی کرائم ٹی وی سیریز بریکنگ بیڈ میں کیمسٹری کے ایک معزز استاد کا کردار ادا کرتے ہیں جو "ہائزنبرگ کا عرفی نام اپناتا ہے، اور بعد ازاں منشیات کی دنیا کا بادشاہ بن جاتا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس نے بین الاقوامی معائنہ کاروں کو زاپوریزہ...

روس نے یوکرین کو یورپ کے سب سے بڑے پاور پلانٹ سے متعلق کیے گئے وعدے یاد دلا دیتے ہوئے انہیں پورا کرنے پر زور دیا ہے، روسی سفارت کار نے یوکرین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حفاظتی یقین دہانیاں پیش کرے تاکہ بین الاقوامی معائنہ کار زاپوریزہیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کا دورہ کرسکیں جو اس وقت حملوں کی زد میں ہے،ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں کے لیے روس کے ایلچی میخائل الیانوف نے یوکرین سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے معائنہ مشن کی اجازت دینے کے لیے پلانٹ پر "گولہ باری بند کرے،انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ یوکرینی جوہری اسٹیشن پر گولہ باری روکیں اور بین الاقوامی مشن کے ارکان کو حفاظتی ضمانت فراہم کریں،ماسکو کے حامی ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ زاپوریزہیا جوہری پاور پلانٹ کے قریب یوکرین کے راکٹ گرے، جبکہ کیف کی ریاستی توانائی کمپنی نے روسی افواج کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جرمنی نے یورپی یونین سے گیس پر ٹیکس استثنی م...

جرمن وزیر نے گیس لیوی کے لیے ویلیو ایڈٹ ٹیکس کی چھوٹ پر یورپی یونین کو خط لکھ دیا،جرمن وزیر خزانہ کرسچن لِنڈنر نے یورپی کمیشن کو خط لکھا ہے کہ وہ محدود مدت کے لیے گیس کی نئی قیمتوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس معاف کر دے،جرمنی نے مقررہ وقت سے پہلے 75فیصد گیس اسٹاک کا ہدف حاصل کر لیا ہے،یورپی آپریٹرز گروپ ''جی آئی ای''کے اعداد و شمار کے مطابق جرمن گیس ذخیرہ کرنے والے مقام 75فیصد سے زیادہ بھر چکے ہیں،جرمنی کے پاس 23.3بلین کیوبک میٹر (bcm)زیر زمین گیس کا ذخیرہ ہے، جو 2021میں استعمال ہونے والی 100bcmگیس کے پانچویں حصے سے تھوڑا زیادہ ہے،جرمنی یوکرین میں جنگ کے آغاز کے بعد سے اپنے اہم سپلائر روس سے گیس کی کٹوتی پر ہنگامی منصوبے پر مرحلہ وار کام کر رہا ہے،گیس میں کمی کے بعد تیار کیے گئے تین مرحلے کے ہنگامی منصوبے کے دوسرے مرحلے پر ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب کا آئندہ سال سے اسکولوں میں آن لائ...

سعودی عرب نے آئندہ سال سے کسی اسکول میں آن لائن تعلیم نہ دینے کا فیصلہ کر لیا،سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال سے کسی بھی اسکول میں آئن لائن تعلیم کا سلسلہ ختم کر دیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ نئے تعلیمی سال کے دوران سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھلیں گے جس میں طلبہ و اساتذہ کو حاضری دینا ہو گی،مملکت میں نئے تعلیمی سال کا آغاز اتوار 28اگست 2022بمطابق یکم صفر سے ہو گا جو نومبر 24تک جاری رہے گا۔ پہلا سیشن 14ہفتوں پر مشتمل ہو گا جس کے بعد 10روزہ تعطیلات ہوں گی،وزیرتعلیم نے واضح کیا کہ مدرستی پلیٹ فارم کو بند نہیں کیا جارہا اس سے طلبہ کے مفادات وابستہ ہیں اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھا جائے گا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حکومت نہتے لوگوں پر حملے کرتی ہے، شہباز گل ک...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نہتے لوگوں پر حملے کرتی ہے، حکومت ضمانت والے شہباز گل کیس سے بھاگ رہی ہے، پہلے صبح کیس تھا پھر گیارہ بجے اور دو بجے تک ملتوی ہو گیا، یہ مسئلہ کیا ہے کہ یہ شہباز گل ایک اوورسیز پاکستانی ہے، یہ کمزور ہے اس لیے اسے پکڑ لو، اس ظلم کیخلاف ہم شہبازگل کیساتھ کھڑے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ کیس وہی ہے جو مولانا فضل الرحمان، مریم نواز، اور دیگر لوگوں کا ہے، یہ حکومت نہتے لوگوں پر حملے کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 75 کروڑ کروڑ لگا رہے ہیں اور یہاں حالت دیکھ لیں، کل جو فنکشن ازادی کے نام پر کیا گیا قابل شرم ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ کل ایک بے ہودہ پروگرام کیا گیا، صرف نیا ترانہ جو ایا ہے وہ ہم نے بنایا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک میں رانا ثنا اللہ کی بنائی پالیسی چل رہی ہے، ہائی کورٹ نے جو نوٹس جاری کیا ہے جو حیران کن ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کراچی کے انفراسٹکچر کیلئے سندھ میں مین شاہرا...

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کے انفراسٹکچر کیلئے سندھ میں مین شاہراہیںکٹ گئیں ہیں،ملک کو پولیو سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے ، سندھ میں 2020کے بعد پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ، والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطر ے ضرور پلائیں ، انسداد پولیو مہم 21اگست تک کراچی اور حیدر آباد ڈویژنوں میں جاری رہے گی ۔پیر کو کراچی میں انسداد پولیو کا مہم کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے کہا سندھ کے دیگر اضلاع میں 22تا 28اگست کو پولیو مہم کا آغاز ہوگا ۔ اپریل میں 4کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے ، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شمالی وزیرستان سے پہلا پولیو کیس اپریل میں رپورٹ ہوا۔ اگر ہم اسی رفتار سے کام جاری رکھیں گے ۔ تو ہمیں مزید اہم نتائج نظر آئیں گے ۔ ہمیں پولیو کے خاتمے تک اپنی محنت جاری رکھنی چاہیئے ، ہم عوام میں شعور پیدا کرنے کیلئے تمام اسٹیک ہولدڑز کی مدد چاہتے ہیں۔ پولیوپروگرام کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ۔ پولیو کیس میں 50فیصد کمی آئی، اس پر مزید کام کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے دوپولیو کے شکار ملکوں میں پاکستان اور افغانستان شامل ہیں۔

پاکستان کے مستقبل کو بچانے اور پولیو کے خاتمے میں مدد کریں۔ صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مردا علی شاہ نے کہا کی ایک عمران خان کی باتوں پر ہنس ہی سکتے ہیں۔ عمران خان سے تاریخ کے نئے نئے سبق پڑھتے ہیں۔ عمران خان ہمیں سائنس اور جغرافیائی بھی پڑھا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان اور ان کی جماعت کراچی میں آکر شغل میلہ لگاناچاہتے ہیں۔ تو زور لگائیں ۔ عمران خان کراچی میںجلسہ ضرورکریں کراچی کے لوگ کو انٹرٹینمنٹ ملتی ہے ، پاکستان کی آزادی کیلئے ہمارے بزرگوں نے بہت قربانیا ں دی ہیں۔ اس کے بعد بھی عمران خان کہتا ہے کہ ہم غلام ہیں غلام تم ہوگے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی پریس کی آزادی کیلئے جدوجہد کرتی رہی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی، ہمیں ملک کا قانون اور آئین کی پاسداری کرنی چاہیے ، میڈیا سیاستدانوں کے غیر مناب الفاظ تشریح نہ کرے ۔ پیپلزپارٹی کو کراچی میںبہتر کامیابی ملے گی ۔ ملک میں میلہ لگانے یا گانے بجانے سے کام ہوتے تو ملکی سربراہ اچھے گلوکار اور طلبہ بچانے والے ہوتے ۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کرپشن کیس ،اعجازجاکھرانی کی عبوری ضمانت مستر...

عدالت نے کرپشن کیس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے مشیر جیل خانہ جات اعجازجاکھرانی کی عبوری ضمانت مسترد کردی ہے۔ دورکنی بینچ میں اختلاف کے باعث معاملہ ریفری جج جسٹس ندیم اختر کو بھیجا گیا تھا۔ جسٹس نظراکبر نیعبوری ضمانت کی توثیق کی جب کہ جسٹس فیصل کمال عالم نے اختلاف کیا تھا جس کے بعد معاملہ ریفری جج کو بھیجا گیا۔ ریفری جج نے مشیر جیل خانہ جات کی عبوری ضمانت مسترد کردی۔ مشیر جیل خانہ جات سندھ کے گھر اکتوبر2020 میں چھاپے کے دوران مختلف فائلیں تحویل میں لی گئی تھیں۔اعجاز جاکھرانی کے گھر چھاپہ ان کے گرفتار کزن عباس جاکھرانی کی نشاندہی پر مارا گیا تھا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائی کورٹ کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی حکومتی درخواست پرشہباز گل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے (آج) منگل کو جواب مانگ لیا ۔ اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ہونے کے خلاف حکومتی درخواست پر سماعت ہوئی۔ قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے حکومتی درخواست پر سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون نے دلائل میں مقف اختیار کیا کہ شہباز گل نے ٹی وی چینل پر ایک بیان دیا جس کا حکومت نے سخت نوٹس لے کر مقدمہ درج کرایا۔ شہباز گل نے جن اداروں کے خلاف بیان دیا ان کی بہت قربانیاں ہیں۔ قائم مقام چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ نے مزید جسمانی ریمانڈ میں کیا کرنا ہے؟۔ ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز ابھی نہیں ملیں،وہ ریکور کرنی ہیں اورچیزیں برآمد کرنے کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ ضروری ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہباز گل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت(آج) 16 اگست تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انسانی حقوق کی تنظیمیں بتائیں کیا مقبوضہ کشم...

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر خاموش تماشائی ہیں۔ بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ قرار دیتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ آج کشمیریوں کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،75سال سے بھارت نے ہمارا آزادی کا حق چھین رکھا ہے، آزادی ملنے تک بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور منایا جائے گا، مقبوضہ کشمیر میں بھارت مسلسل ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو جھوٹے مقدمات میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے لیکن انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر خاموش تماشائی ہیں، انسانیحقوق کی تنظیمیں بتائیں کیا مقبوضہ کشمیر میں انسان نہیں ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کراچی میں ڈینگی ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، م...

شہر قائد میں ڈینگی وائرس نے ایک بار پھر حملے شروع کردیے ،چوبیس گھنٹوں میں کراچی میں ڈینگی کے 35 کیسز رپورٹ ہوئے ، جن میں ضلع شرقی سے 14 اور ضلع وسطی 11 کیسز شامل ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ضلع جنوبی 5 ، ضلع ملیر 2 ، ضلع کیماڑی میں بھی 2 جبکہ ضلع غربی میں 1 کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ اگست میں کراچی میں 342 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ رواں سال سندھ بھر میں 1608 کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت سندھ کا مزید کہنا ہے حیدرآباد سمیت سندھ میں ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیراعظم کا مصر میں چرچ میں آتشزدگی کے باعث...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ مصر میں چرچ میں آتشزدگی کے باعث جاں بحق افرادکے لواحقین سے تعزیت اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گوہیں، آتشزدگی میں ہلاکتوںپر افسوس ہے ، پیر کواپنے بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ مصر کے چرچ میں آتشزدگی کے باعث ہلاکتوں پر افسوس ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی عوام کی جانب سے صدر السیسی اور جاںبحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کااظہار کرتے ہیں۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مصر میں چرچ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں ۔ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں مصر کے عوام کے ساتھ ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی ولی عہد اوروزیراعظم میں ٹیلیفونک رابطہ...

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سرمایہ کاری، توانائی اور تجارت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید تیز کرنے پر اتفاق۔سعودی میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے مواقع اور مختلف شعبوں کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماوں نے برادرانہ اور تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا جبکہ سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کو 75 ویں یوم آزادی کی مبارک باد دی۔ دونوں راہنماں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان-سعودی عرب کے مابین برسوں پر محیط مضبوط برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیرِ اعظم کے اپریل 2022 کے دورے کے دوران لئے گئے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا. دونوں راہنماوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سرمایہ کاری، توانائی اور تجارت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیرِ اعظم نے برادر ملک سعودی عرب کی پاکستان کے مشکل وقت میں مدد کا ذکر کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان کی معیشت کے استحکام اور ترقی کیلئے حالیہ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی اور ڈیپازٹ میں توسیع کا بھی یقین دلایا ہے۔ مزید یہ کہ وزیرِ اعظم نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کے جلد دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ نے اثاثے ضبط کیے تو تعلقات ختم،روس کا...

روس کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے روسی اثاثوں کی ممکنہ ضبطگی سے ماسکو کے واشنگٹن کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مکمل طور پر تباہ ہو جائیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے محکمہ شمالی امریکہ کے سربراہ الیگزینڈر ڈارچیو نے سنیچر کو روسی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم امریکیوں کو ایسے اقدامات کے نقصان دہ نتائج سے خبردار کرتے ہیں جو دوطرفہ تعلقات کو مستقل طور پر نقصان پہنچائیں گے، جو نہ ان کے اور نہ ہی ہمارے مفاد میں ہے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان کا اشارہ کن اثاثوں کی طرف تھا۔الیگزینڈر ڈارچیو کا کہنا تھا کہ روس نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر روس کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست قرار دیا گیا تو سفارتی تعلقات بری طرح متاثر ہوں گے اور ٹوٹ بھی سکتے ہیں۔یوکرین کی صورتحال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ امریکہ کا کیئف پر اثر و رسوخ اس قدر بڑھ چکا ہے کہ وہ اس تنازع میں تیزی سے براہ راست فریق بن رہے ہیں۔روسی وزارت خارجہ کے محکمہ شمالی امریکہ کے سربراہ نے تصدیق کی کہ ایک روسی قیدی وکٹر باٹ، جسے امریکی پراسیکیوٹرز دنیا کا مشہور اسلحے کا سمگلر بتاتے ہیں، کے ساتھ روس کی حراست میں موجود امریکی باسکٹ بال سٹار برٹنی گرائنر اور سابق میرین پال وہیلان کے تبادلے کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فرانس میں پانی کا بحران، سو قصبوں کے لوگ پین...

فرانس اور یورپ میں جاری خشک سالی سے پانی کا بحران جاری ، عوام میں ناامنی کی لہر دوڑ گئی، لوگ پینے کے پانی کیلئے تلملانیلگے۔تفصیلات کے مطابق فرانس کو اس وقت پانی کے تاریخی بحران کا سامنا ہے جہاں ملک کے سو قصبے اور علاقے پینے کے پانی سے محروم ہو گئے ہیں اور لوگوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے کے لئے سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فرانس کے سو سے زیادہ قصبے قحط اور خشک سالی کے باعث پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ فرانس کے ماحولیاتی تبدیلیوں کے وزیر کے مطابق ان علاقوں کو ٹرکوں کے ذریعے پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ فرانس میں سو سے زیادہ میونسپل علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہے اور پانی فراہم کرنے والے تمام پائپ سوکھے پڑے ہوئے ہیں۔ فرانسیسی حکومت نے موجودہ قحط اور خشک سالی کو تاریخ کی بدترین خشک سالی قرار دیا ہے۔ فرانس کے دریا لوور کا پانی اتنا کم ہو گیا ہے کہ اس کے بعض حصوں میں باآسانی چلا پھرا جا سکتا ہے۔ ہزار کلومیٹر سے زیادہ طولانی دریائے لوور فرانس کا سب سے بڑا دریا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بچوں کو پھر سے مسجد الحرام میں داخلے کی اجاز...

والدین کے ہمراہ عمرے پر جانے والے بچوں کیلئے خوشخبری، سعودی حکومت نے مسجد الحرام میں ہر عمر کے بچوں کو داخلے کی اجازت دے دی۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ والدین اب اپنے بچوں کو مسجد الحرام لاسکتے ہیں۔ سرکاری حکم نامے کے مطابق 5 سال سے بڑی عمر کے بچوں کیلئے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا جبکہ 5 سال سے کم عمر کے بچے بغیر اجازت کے داخل ہوسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ نومبر 2021 میں سعودی عرب نے 12 سال سے کم عمر بچوں کے مسجد الحرام میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے پہلی ششم...

چین کی ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی ہواوے کی آمدنی 2022 کی پہلی ششماہی میں 5 فیصد کے خالص منافع کے مارجن کے ساتھ 301 ارب60کروڑیوآن )تقریبا 44ارب70کروڑامریکی ڈالر( تک پہنچ گئی۔ کمپنی کی جاری ششماہی رپورٹ کے مطابق جہاں تک کمپنی کے تین اہم کاروباروں کا تعلق ہے، کیریئر بزنس ریونیو 142ارب70کروڑیوآن تک پہنچ گیا، انٹرپرائز بزنس سے ریونیو 54ارب70کروڑیوآن، اور ڈیوائس بزنس ریونیو 101ارب30کروڑیوآن تک پہنچ گیا ہے۔ ہواوے کیروٹیٹنگ چیئرمین کین ہو نے کہا، "جبکہ ہماری ڈیوائس کا کاروبار بہت زیادہ متاثر ہوا ہے تاہم ہمارے آئی سی ٹی انفراسٹرکچر کے کاروبار نے مسلسل ترقی کو برقرار رکھا۔" "آگے بڑھتے ہوئے، ہم اپنے صارفین اور شراکت داروں کے لیے قدر پیدا کرنے اور معیار کی ترقی کو محفوظ بنانے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن اور ڈی کاربنائزیشن کے رجحانات کو بروئے کار لائیں گے"۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے موسم کی تبدیلی کے لیے پتہ لگانے والا...

چین نے موسم میں تبدیلی کے آپریشنز کے لیے ایک نیا ڈرون سسٹم تیار کیا ہے، جو اپنے پرواز کے راستے کے تحت فضا میں بادلوں، بارش، ہوا اور ایروسول کی ریموٹ سینسنگ کا پتہ لگانیکی صلاحیت رکھتا ہے۔ پلیٹ فارم، جس میں بڑے بوجھ، طویل برداشت، کم دیکھ بھال کی لاگت، اور فوری تعیناتی شامل ہے، نے چین کے شمال مغربی شانشی صوبے کے ہوائی اڈے سے اپنی 75 منٹ کی پہلی پرواز مکمل کی جس میں اس نے مشین کی حفاظت اور ہوائی سہولیات کی صلاحیتوں کو ثابت کیا۔ چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے تحت اسکیڈویپلرز میں سے ایک انسٹی ٹیوٹ کے مطابق مشین کے نئے فنکشنز میں لیزر مائیکروویو ڈوئل ڈٹیکشن، ایکٹیو/پاسیو جوائنٹ ڈٹیکشن، اور ریموٹ سینسنگ ان سیٹو ڈٹیکشن شامل ہیں۔ اس کی پہلی پرواز کی کامیابی موسم کی تبدیلی کے لیے ایک سے زیادہ فنکشنل ریموٹ سینسنگ کا پتہ لگانے میں استعمال ہونے والی چین کی بنائی گئی بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں (یو اے ویز) کے لیے ایک پیش رفت ہے۔ یہ آفات میں کمی اور ماحولیاتی تحفظ میں حصہ ڈال سکتا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

75 روپے مالیت کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری

اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے 75ویں جشن آزادی کے موقع پر 75 روپے مالیت کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری کردیا، نوٹ پر سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا سید کے دستخط ہیں جبکہ 75روپے مالیت کا کرنسی نوٹ 30ستمبر سے عوام کے لیے جاری ہوگا،نوٹ سبز اور سفید رنگ سے طبع کیا گیا ہے جس کے سامنے کے رخ پر قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ فاطمہ جناح، علامہ اقبال اور سرسید احمد خان کی تصاویر نقش ہیں،نوٹ کے عقبی رخ پر دیار کے درخت اور مارخور کی تصویر ہے جو ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کی ترجیحیات کی علامت ہے،واضح رہے کہ 75 روپے کا یادگاری نوٹ دیگر کرنسی نوٹوں کی طرح تمام تر سیکیوریٹی فیچرز سے لیس ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی وزیر خارجہ کی یوم آزادی پر پاکستان کو...

امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کا بہت سے شعبوں میں مضبوط تعاون پر مبنی تعلقات قائم ہیں، پاکستان کے یوم آزادی پر اپنے ایک پیغام میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی جے بلنکن نیکہا کہ امریکہ کی طرف سے میں پاکستانی عوام کو ان کے 75واں یوم آزادی کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، آزادی کے 75سال کے ساتھ ساتھ اس سال پاکستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال بھی منائے جا رہے ہیں،پاکستان اور امریکہ کا بہت سے شعبوں میں مضبوط تعاون پر مبنی تعلقات قائم ہیں،انتھونی جے بلنکن نے کہا کہ پاکستان کے دسیوں ہزار طلبا اور طالبات امریکہ میں زیر تعلیم ہیں ،امریکہ نے کوویڈ 19سے بچا کے لیے 77ملین ویکسین کی خوراکیں پاکستان کو دی ہیں،امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ امریکہ بدستور پاکستان کا سب سے بڑا برآمدی شراکت دار ہے،مجھے یقین ہے کہ ہمارے تعلقات بڑھتے رہیں گے،امریکی وزیر خارجہ انتھونی جے بلنکن کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم اپنے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں، آئیے ہم اگلے 75سالوں اور اس سے آگے کے لیے اپنی شراکت کی تجدید اور مضبوطی کا عزم کریں، ہم آپ کو اس اہم سنگ میل پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور آپ کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شہدا آزادی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، عمر س...

وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ ان شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جن کی وجہ سے ہمیں آزادی ملی، الحمرا ہال لاہور میں تقریب سے خطاب میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قربانی دینے والے شہدا کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، ملک کی حقیقی آزادی کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے-

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی سخت نگرانی...

مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام نے پاکستان کا یوم آزادی انتہائی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منا یا،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسزکی بھاری تعداد میں تعیناتی، ڈرونز اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سخت نگرانی کے باوجود کشمیریوں نے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کیلئے سرینگر، بارہمولہ، بڈگام، شوپیاں، پلوامہ، اسلام آباد، کولگام اور جموں کے کئی علاقوں میں پاکستانی پرچم لہرائے، کشمیری عوام نے پاکستان کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی،سرینگر میں شہریوں نے بھارتی فورسز کی جانب سے انتقامی کارروائی کی پرواہ کیے بغیر پاکستان کے یوم آزادی پر اپنی خوشی کا اظہار کیلئے پٹاخے پھوڑے اور سبز اور سفید رنگ کے غبارے ہوا میں چھوڑے،نوجوانوں نے بارہمولہ اور بڈگام کے علاقوں میں بھارتی پرچم نذرآتش کردیے جو بھارتی حکام نے انہیں زبردستی دیے تھے، کشمیری (آج) بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے،دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور تنظیموں نے پاکستان کی حکومت اور عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے ملک میں امن اور خوشحالی کیلئے دعا کی ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہائی کمیشن آف پاکستان لندن میں تقریب، میئر ص...

75ویں یوم آزادی پر ہائی کمیشن آف پاکستان لندن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، میئر آف لندن صادق خان کو ستارہ پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا،ہائی کمیشن آف پاکستان لندن میں تقریب کے دوران ایوارڈ وصول کرنے کے بعد صادق خان نینجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ یہاں ہیں، وہ فخر محسوس کرتی ہیں، ہم جسمانی طور پر پاکستان میں نہ بھی ہوں تو پاکستان ہمارے دل کے قریب ہے، پاکستان کو درپیش چیلنجز سے ہم بھی پریشان رہتے ہیں،لندن کے میئر نے مزید کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے پر فخر ہے، لندن اور پاکستان کے درمیان ثقافتی اور تجارتی روابط بہت اہم ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسٹیٹ بنک نے موبائل اکائونٹ کھولنے کی اجازت...

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو آسان موبائل اکائونٹ کھولنے کی اجازت دے دی ہے جس کے لئے تکنیکی معاونتپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی فراہم کرے گی (PTA)ہر موبائل فون صارف اپنے فون سے 2262پرایس ایم ایس کرکے آسان موبائل اکائونٹ چند لمحوں میں ازخود کھول سکے گا جس کے بعد خودکار عمل سے اکانٹ کی تفصیلات بارے اس کی رہنمائی کی جائے اور اسے اپنے متعلقہ بینک اکائونٹ سے منسلک کرسکے گا بجلی گیس اور دیگر بل جمع کروا سکے گا اس آسان موبائل اکانٹ کے ذریعے عام بنک اکانٹ کی طرح رقم نکلوا اور بھجوا سکے گااسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پی ٹی اے کی تکنیکی معاونت اور یو کے ایڈ کے مالی تعاون سے آسان موبائل اکانٹ کے تشہیر کے لیے سوشل ، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر کروڑوں روپے کی تشہیر ی مہم بھی 12 اگست سے باضابطہ شروع کر دی ہے کم آمدنی والے اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے خواتین و حضرات کو مالیاتی نظام ،بنک اکائونٹس اور بینکنگ سروسز تک رسائی دینے کے لئے آسان موبائل اکائونٹ کا نظام تشکیل دیا گیایہ تلخ حقیقت ہے کہ حکمران سیاست دان اور بیوروکریسی میں موجود متکبرانہ ذہنیت غریب عوام الناس کو اشرافیہ کے برابر بنکاری کی مالیاتی خدمات تک رسائی دینے پر آمادہ نہیں تھی لیکن ورلڈ بنک کے مالی تعاون اور فنانشل سروسز اینڈ ٹیکنالوجی ڈویژن'' پاتھ فائنڈر گروپ کی تکنیکی مدد کی وجہ سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا آسان موبائل اکاونٹ کو بنکنگ سسٹم سے مربوط اور ہم آہنگ کرنے کے لئے ورچوئل ریمی ٹینس گیٹ وے(وی آر جی )نے معاشی نظام پر مبنی ایسا ڈیجیٹل سوئچ تیار کیا جو مالیاتی اداروں اور موبائل ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان مستحکم رابطے کی یقینی بناتاہے قومی بنکنگ رپورٹ کے مطابقکسی اشتہاری مہم کے بغیر بھی 50لاکھ(آسان موبائل اکائونٹ )13قومی بینکوں کے ساتھ رجسٹر کیے جا چکے ہیں، جن کے پاس برانچ لیس بینکنگ لائسنس ہیں۔

ان سے 140ارب روپے سے زیادہ کی 40 ملین ٹرانزیکشنز پر کی گئی ہیں اور اس سے بھی بڑھ کر یہ ہے کہ پاکستان میں 18 فیصد بینک اکائونٹس کے مقابلے میں 32 فیصدآسان موبائل اکائونٹس خواتین نے بنائے ہیں ورلڈ بینک نے مالی تعاون اور رہنمائی فراہم کی جس سے ''قومی مالیاتی شمولیت کی حکمت عملی'' کے تحت، سٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے تھرڈ پارٹی سروس پرووائیڈر ز کے لیے مل کر قواعد و ضوابط وضع کر کے قانون سازی کی اورتمام موبائل فون مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو مالیاتی اداروں کے ساتھ باہم مربوط کرکے آسان موبائل اکائونٹ کے منصوبے کو قابل عمل بنایا فنانشل سروسز اینڈ ٹیکنالوجی ڈویژن'' پاتھ فائنڈر گروپ نے آسان موبائل اکاونٹ کو پاکستان کے بنکنگ سسٹم سے مربوط اور ہم آہنگ کرنے کے لئے ورچوئل ریمی ٹینس گیٹ وے(وی آر جی )نے معاشی نظام پر مبنی ایسا ڈیجیٹل سوئچ تیار کیا جو مالیاتی اداروں اور موبائل ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان مستحکم رابطے کی یقینی بناتاہے۔جس کے لئے ورلڈ بینک نے مالی تعاون اور رہنمائی کی جس سے ''قومی مالیاتی شمولیت کی حکمت عملی'' کے تحت، سٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے تھرڈ پارٹی سروس پرووائیڈر ز کے لیے مل کر قواعد و ضوابط بنائے اور قانون سازی کی اورتمام موبائل مالیاتی خدمات فراہم کرنے والوں کو مالیاتی اداروں کے ساتھ باہم مربوط کرکے آسان موبائل اکائونٹ کے منصوبے کو قابل عمل بنایا-

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز ، اعلی ت...

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہفتہ کے روز 12 ویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز ہو گیا، ہفتہ بھر جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں رواں سال تیانتان ایوارڈ کیلئے 16 فلموں کو نامزد کیا گیا ہے۔چینی فلم " ان سرچ آف لاسٹ ٹائم" سمیت نامزد کی جانیوالی 16 فلموں میں دیگر ممالک کے کام جیسے " اناتولین لیپرڈ" ، "کال جین" اور فاسٹ اینڈ فیل لوو" شامل ہیں ۔ مختلف کیٹیگریز میں کل 10 فاتحین کا اعلان 20 اگست کو فلم فیسٹیول کی اختتامی اور تقسیم ایوارڈز تقریب میں کیا جائے گا۔منتظمین کے مطابق ایوارڈز کے مقابلے کے سیکشن کے علاوہ فلم فیسٹیول کے دوران ایک فلم پینوراما،کالج کے طلبہ کا فلمی میلہ اور کئی تھیمڈ فورمز بھی منعقد کیے جائیں گے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فلپائن میں 5.8 شدت زلزلے کے جھٹکے

فلپائن کے جنوبی صوبہ ماگوئندانا میں 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔فلپائن کے انسٹیٹیوٹ برائے آتش فشانی و زلزلہ پیما نے بتایا کہ زلزلہ ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 2 بجکر 25 منٹ (دوپہر 1 بجکر 25 منٹ پاکستانی وقت)پر جنوبی قصبے یوپی سے تقریبا 11 کلومیٹر شمال مغرب کی جانب 62 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔زلزلے کے جھٹکے قریبی شہروں کوٹاباٹو ، جنرل سانتوس ، ڈاوا اور منڈانا جزیرے پر کیڈاپاوان میں بھی محسوس کیے گئے۔ انسٹیٹیوٹ نے کہا کہ ٹیکٹونک زلزلے کے باعث آفٹر شاکس بھی آ سکتیہیں لیکن وہ نقصان دہ نہیں ہونگے۔بحرالکاہل میں حلقہ آتش کے ساتھ واقع ہونے کی وجہ سے فلپائن میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی آمدنی میں مستحکم...

چین کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی رواں سال کی پہلی ششماہی میں آمدنی میں مستحکم اضافہ ہوا۔وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعدادوشمار کے مطابق کم از کم 2کروڑ یوآن (تقریبا 30لاکھ ڈالر)کی سالانہ کاروباری آمدنی والی ٹیکسٹائل کمپنیوں کی 2022 کے پہلے چھ ماہ میں آمدنی25 کھرب 20ارب یوآن رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 5.7 فیصد زیادہ ہے۔اس مدت کے دوران ان کمپنیوں کی مجموعی ایڈڈ ویلیو میں گزشتہ سال کی نسبت 0.9 فیصد اضافہ ہوا۔ بڑی خوردہ فروش کمپنیوں کی مشترکہ فروخت کا حجم جنوری سے جون تک 81کھرب 20ارب یوآن رہا، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 0.8 فیصد زیادہ ہے۔ ملک کی گارمنٹس کی برآمدات کا حجم 11.7 فیصد اضافے کے ساتھ 156ارب 50کروڑ ڈالررہا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تھر میں 175 ارب ٹن کوئلے کے ذخائرسے بجلی کا...

تھر میں 175 ارب ٹن کوئلے کے ذخائرسے بجلی کا مسئلہ مستقل طور پر حل کیا جا سکتا ہے،جنوری 2022 میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار 32 فیصد اور لاگت 14روپے فی یونٹ تھی،تھر کے زخائر50 ارب ٹن تیل اور 2 ہزار ٹریلین کیوبک فٹ قدرتی گیس کے برابرہیں۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کوئلے کی دولت سے مالا مال ہے اور تھر خطے میں 175 ارب ٹن کوئلے کے ذخائر ہیںجو کہ 50 ارب ٹن تیل اور 2 ہزار ٹریلین کیوبک فٹ قدرتی گیس کے برابر ہے۔ کوئلے کے ذخائر نہ صرف گیس کی پیداوار بلکہ کھاد کی پیداوار کے لیے بھی استعمال کیے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کسانوں کو کھاد کی دستیابی خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے کا سب سے بہترطریقہ ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں تھر کو ریلوے لائن کے ذریعے جوڑنے جا رہی ہیںجس سے پلانٹس تک کوئلے کی نقل و حمل کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی 14 روپے فی یونٹ کی لاگت سے کل 2,916 گیگاواٹ ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اس کی قیمت کافی زیادہ ہے۔ سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے سابق چیف ایگزیکٹو شمس الدین شیخ کے مطابق مقامی کوئلے کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان کے کوئلے پر مبنی پاور پلانٹس درآمدی کوئلے کے مطابق بنائے گئے ہیںجس کی وجہ سے پاکستان پورے پلانٹ کے لیے مقامی کوئلے پر سوئچ کرنے سے قاصر ہے۔شمس الدین شیخ نے کہا کہ ڈیزائن کو تبدیل کرنے کے لیے ایک بڑی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری وجہ یہ ہے کہ کوئلے کو دنیا بھر میں توانائی کے مکس سے باہر کیا جا رہا ہے کیونکہ اس کے منفی ماحولیاتی اثرات ہیں اس لیے پاکستان کو پن بجلی کے منصوبوں سے پیدا ہونے والی بجلی کی مقدار میں کمی سمیت دیگرمالیاتی چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔ واضح رہے کہ مالی سال 2020-21 میں بجلی کی پیداوار میں کوئلے کا حصہ تقریبا 20 فیصد تھاجبکہ جنوری 2022 میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار 32 فیصد تھی۔ تھر کے علاقے میں کول فیلڈ بلاک ون میں تقریبا 3 ارب ٹن کوئلہ دریافت ہوا ہے جو کہ 5 ارب بیرل خام تیل کے برابر ہے۔ یہ پاکستان کی قسمت بدل سکتاہے کیونکہ ہائیڈل کے بعد کوئلہ پاکستان کی بجلی کی پیداوار میں سب سے بڑا حصہ دار ہے۔ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے مطابق انڈیکیٹیو جنریشن کیپیسٹی ایکسپینشن پلان 2021-2030 کے تحت درآمدی کوئلے پر انحصارکم کیا جانا ہے۔ تھر میں کوئلے سے چلنے والے مقامی پلانٹس کی تنصیب سے اگلے پانچ سالوں میں کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی میں 15 فیصد اضافہ ہو جائے گا ۔شمس الدین نے کہا کہ حکومت کو درآمد شدہ کول پلانٹس کو 25 سے 30 فیصد تک مقامی کول پلانٹس میں تبدیل کرنا چاہیے۔ اس کے نتیجے میں درآمدی بل کم ہو جائے گا اور ایندھن کم سے کم قیمت پر دستیاب ہو گا۔انہوں نے کہا کہ تھر کے کوئلے کو گیس میں تبدیل کیا جا سکتا ہے اور معیشت کے مختلف شعبوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں خدمات کے تجارتی میلے میں 134 مالیاتی...

چین میں خدمات کی تجارت کے بین الاقوامی میلہ 2022(سی آئی ایف ٹی آئی ایس)کے دوران مالیاتی خدمات کی موضوعاتی نمائش میں شرکت کیلئے چین اور بیرون ملک سے مجموعی طورپر 134 مالیاتی و کاروباری اداروں نے اپنا اندراج کروا لیا ہے۔ڈیجیٹل فنانس سمیت چھ موضوعات کیلئے 14 ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر محیط مالیاتی خدمات کی موضوعاتی نمائش یکم سے 5 ستمبر تک بیجنگ کے شوگانگ پارک میں آن لائن اور آف لائن منعقد کی جائے گی۔چائنہ ڈویلپمنٹ بینک اور بینک آف چائنہ سمیت چینی مالیاتی ادارے حقیقی معیشت کیلئے مالیاتی خدمات اور سرحد پار تجارت جیسے شعبوں میں اپنی اختراعی کامیابیوں کی نمائش کریںگے۔ نمائش اور تبادلے کی سرگرمیوں میں 40 سے زائد غیر ملکی مالیاتی اور کاروباری ادارے شرکت کریں گے۔بیجنگمیں مقامی انتظامیہ اور مالیاتی نگرانی کے سربراہ لی وین ہونگ نے کہا کہ امید ہے رواں سال کی موضوعاتی نمائش کے ذریعے مالیاتی صنعت کے لیے ایک اعلی سطحی اور بین الاقوامی تعاون کے پلیٹ فارم کی مزید تعمیر کی جائے گی تاکہ باہمی مفاداور سب کو فائدہ پہنچانے والے نتائج حاصل کیے جا سکیں۔رواں سال کی سی آئی ایف ٹی آئی ایس 31 اگست سے 5 ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہو گی۔ اس میں عالمی خدمات کی تجارتی سربراہی کانفرنس، نمائشیں، فورمز، نئی مصنوعات اور ٹیکنالوجی کی ریلیز، کاروبار کے فروغ اس پر تبادلہ خیال اور معاون سرگرمیاں شامل ہوں گی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کیسربراہ نے سوڈان کے محمود عبدال...

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سوڈان کے امیر محمودعبداللہ کو بحیرہ اسود میں اناج اقدام کیلئے عالمی ادارے کا کوآرڈینیٹر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔سربراہ اقوام متحدہ کے دفتر سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ محمود عبداللہ امریکہ کے فریڈرک کینی کی جگہ لیں گے جنہیں انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن سے جوائنٹ کوآرڈنیشن سنٹر(جے سی سی)میں اقوام متحدہ کے عبوری کوآرڈینیٹر کے طورپر تعینات کیا گیا تھا۔ یوکرائن،ترکی، روس اور اقوام متحدہ نے 22 جولائی کو بحیرہ اسود کے اناج کے اقدام کا آغاز کیا تھا تاکہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ایک محفوظ سمندری راہداری کے ذریعے یوکرائن سے اناج، کھانے پینے کی اشیا اور کھاد بشمول امونیا کی برآمدات کو دوبارہ شروع کیاجا سکے۔اس اقدام کے تحت 27جولائی کو استنبول میں جے سی سی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا تاکہ یوکرائن سے اناج کی ترسیل پر عمل درآمد کی نگرانی کی جا سکے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عدالت نے ٹرمپ کی رہائش گاہ کے لیے سرچ وارنٹ...

ایک امریکی جج نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ماراے لاگو رہائش گاہ کے لیے جاری سرچ وارنٹ کی تفصیلات عام کردیں ہیں۔یہ اقدام پیر کو فلوریڈا کے پام بیچ میں واقع ڈونلڈ ٹرمپ کی مار-اے-لاگو رہائش گاہ پر ایف بی آئی کے ایجنٹوں کے "چھاپے" کے نتیجے میں سامنے آیا ہے۔ وارنٹ کے تحت ایف بی آئی کے اہلکاروں کو کلاسیفکیشن مارکنگ کے ساتھ کسی بھی فزیکل دستاویزات کے علاوہ قومی دفاعی معلومات یا کلاسیفائیڈ مواد ضبط کرنے،اپنے پاس رکھنے یا منتقلی کا اختیار دیا گیاتھا۔وارنٹ کے تحت ایف بی آئی کو ٹرمپ کی صدارت کے دوران تیار کردہ کسی بھی سرکاری ریکارڈ اور کسی بھی حکومت اور /یا صدارتی ریکارڈ میں تبدیلی، تلفی، یا چھپائے جانے کے بارے میں کسی بھی ثبوت، یا کلاسیفکیشن مارکنگ کے ساتھ کسی بھی دستاویز کواپنے قبضے میں لینیکی اجازت دی گئی تھی……

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی گاڑیوں کی برآمدات میں اضافہ،گاڑیاں بن...

انڈونیشیا میں آٹوموبائل بنانے والی بڑی چینی کمپنی ایس اے آئی سی- جی ایم- وولنگ(ایس جی ایم ڈبلیو)کی مقامی ذیلی کمپنی ایس اے آئی سی- جی ایم- وولنگ موٹرزانڈونیشیا نے رواں ہفتے اپنے بیکاسی کیپروڈکشن بیس سے وولنگ ایئر ای وی کے نام سے نئی توانائی سے چلنے والی گاڑی (این ای وی)متعارف کرائی ہے۔ایس جی ایم ڈبلیو، ایس اے آئی سی-موٹر،جنرل موٹرز اور چین کے جنوبی گوانگ شی ژوآنگ کے خوداختیار علاقے میں قائم لیو ژو وولنگ موٹرز کا مشترکہ منصوبہ ہے۔2017 میں، 1 ارب ڈالر کی کل سرمایہ کاری کے ساتھ، انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے کے شہر بیکاسی میں ایس جی ایم ڈبلیو کے مینوفیکچرنگ بیس نے اپنا آپریشن شروع کیا تھا۔ 60 ہیکٹر کے رقبے پر واقع اس بیس کو اب ایک آٹو انڈسٹریل پارک کی شکل دی گئی ہے، جس میں ایک مکمل آٹو انڈسٹریل چین شامل ہے۔ ایس اے آئی سی- جی ایم- وولنگ موٹرزانڈونیشیا کے ڈپٹی جنرل منیجرہان ڈی ہونگ کا کہنا ہے کہ پانچ سال کے آپریشن کے بعد، وولنگ انڈونیشیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے چینی آٹو برانڈز میں سے ایک بن گیا ہے۔ہان نے مزید کہا کہ این ای وی کے علاوہ انڈونیشیا کے لوگوں کے لیے زیادہ اعلی معیار کی آٹو مصنوعات اور خدمات فراہم کی جائیں گی اور بین الاقوامی سطح پر کاروبار کو بڑھانا ایس جی ایم ڈبلیو کی ترقی کی اہم حکمت عملی ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی کانگریس نے ٹیکس ،حفظان صحت اورموسمیات...

امریکی ایوان نمائندگان نے سینیٹ کی منظوری کے چند دن بعد ٹیکس پالیسی، حفظان صحت اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ڈیموکریٹک کی جانب سے پیش کردہ اخراجات کا بل منظور کر لیا۔مہنگائی میں کمی کے ایکٹ کے نام سے موسوم اس بل کو پچھلے سال صدر جو بائیڈن اور بہت سے ڈیموکریٹ ارکان کی جانب سے تجویزکردہ "بِلڈ بیک بیٹر" ایک بڑے پیکیج سے کم کیا گیا ہے۔ایوان زیریں میں پارٹی پالیسی کے مطابق بل کی 207 کے مقابلے میں 220 ووٹوں سے منظوری دی گئی، اس سے قبل سینیٹ میں 50 کے مقابلے میں 51 ووٹوں سے بل منظور کیا گیا تھا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ورلڈ شطرنج اولمپیاڈ میں سعودی کھلاڑیوں نے4اع...

سعودی کھلاڑیوں نے ورلڈ شطرنج اولمپیاڈ میں 4اعزاز اپنے نام کرلیے ہیں ۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب سے احمد الثبیتی، عبداللہ المطیری، احمد الرحیلی، عبدالعزیز الزامل اور احمد الحارثی جبکہ خواتین میں سے دالیا السمیری، بدور الشلاش، اسما الجابری، افنان القبیشی اور ندی المھنا نے ورلڈ شطرنج اولمپیاڈحصہ لیا4اعزاز اپنے نام کرلیے ہیں-

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

میسی 17 سال میں پہلی بار بیلن ڈی اور ایوارڈ...

دنیائے فٹبال کے معروف کھلاڑی لیونل میسی 17سال میں پہلی بار سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ 'بیلن ڈی اور 2022' کیلئے نامزد نہ ہوسکے۔فرانسیسی فٹبال حکام نے سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کیلئے 30 کھلاڑیوں پر مشتمل نامزدگیوں کا اعلان کیا جس میں 2005کے بعد پہلی بار لیونل میسی کا نام شامل نہیں تھا۔سب سے زیادہ 7باربیلن ڈی اورایوارڈ جیتنے والے میسی نے گزشتہ سیزن میں پیرس سینٹ جرمین کی نمائندگی کرتے ہوئے 34میچز میں صرف 11گول کیے اور خیال کیا جارہا ہے خراب کارکردگی کی وجہ سے وہ سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کی نامزدگیوں میں جگہ نہیں بنا سکے۔اس کے علاوہ برازیل کے معروف فٹبالر نیمار بھی اس فہرست سے باہر ہیں البتہ پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ کیلئے 31میچز میں 18گول کر کے سال کے بہترین فٹبالر کے لیے نامزد تو ہوئے ہیں لیکن اس بار فرانس کے کریم بینزیما کو اس ایوارڈ کیلئے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔ فرانسیسی فٹبالر نے ریال میڈرڈ کو چیمپئنز لیگ اور لا لیگا جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے گزشتہ سیزن میں 44 گولز کیے۔سال کے بہترین فٹبالر کا اعلان رواں سال 17 اکتوبر کو کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بیلن ڈی اور ایوارڈ فرانس فٹ بال کی جانب سے سال کے بہترین فٹبالر کو دیا جاتا ہے جبکہ اس میں دنیا بھرسے 180 صحافی فاتح کیلئے ووٹ کرتے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مجھے لگتا ہے کہ بھارت ایشیا کپ میں پاکستان س...

آسٹر یلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے ایشیا کپ میں ہونے والے پاکستان اور بھارت کے میچ کے فاتح سے متعلق پیشگوئی کی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کے ریویو میں سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ بھارت کی بیٹنگ دوسری ٹیموں سے بہتر ہے اور ماضی کے مقابلوں کے دیکھتے ہوئے مجھے لگتا ہے کہ بھارت ایشیا کپ میں پاکستان سے جیتے گا۔رکی پونٹنگ نے کہا کہ یہ میچ دلچسپ ہوگا اور دونوں ٹیموں میں کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا لیکن اس میچ میں میں بھارت کو سپورٹ کروں گا۔ ایشیا کپ 2022میں فائنل سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 میچز متوقع ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 28اگست کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہوں گی جب کہ سپر فور میں پاکستاناور بھارت کے درمیان مقابلہ 4ستمبر کو ہونے کا امکان ہے، ایونٹ کا فائنل 11ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوکرینی صدر کی یورپی یونین سے روسی شہریوں پر...

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی یونین کی ریاستوں سے روس کے شہریوں کے ویزوں پر پابندی عائد کرنے کی اپیل کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زیلنسکی نے کہا کہ میری تجویز ان روسی شہریوں پر لاگو نہیں ہوتی جو ولادیمیر پیوٹن کی پالیسیوں کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بات کی ضمانت ہونی چاہیے کہ روسی قاتل یا ریاستی دہشت گردی میں ملوث افراد یورپی یونین کی ریاستوں کا ویزا استعمال نہیں کر سکے۔ زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ہمیں یورپ کے تصور اور ہماری مشترکہ یورپی اقدار کو تباہ نہیں کرنا چاہیے، اس لیے یورپ کو ایک سپر مارکیٹ میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔یوکرینی صدر کی اپیل کو ابھی تک یورپی یونین کے بڑے لوگوں کی حمایت حاصل نہیں ہوئی ہے۔واضح ہے کہ یورپی یونین میں تمام روسی شہریوں پر ویزا لے کر داخلے کی پابندی عائد کرنے کی تجویز زور پکڑتی جارہی ہے۔اس حوالے سے چیک ریپبلک کے وزیر خارجہ جان لیپا وسکی نے کہا کہ وہ یورپی یونین کی جانب سے اس تجویز کی حمایت کے لیے مختلف لیڈرز سے بات کر رہے ہیں تاکہ یورپ کی جانب سے ایک مشترکہ نقطہ نظر اپنایا جا سکے۔دوسری جانب جرمنی کے چانسلر اولف شولز نے تمام روسیوں کے لیے ویزا کی پابندی کے موثر ہونے پر سوال اٹھایا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم پابندیوں کے ہر مرحلے میں روسی صدر پیوٹن کے قریبی سیاسی اور غیر سیاسی ساتھیوں پر بھی پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کم...

یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی تجویز پر یوم آزادی کی مناسبت سے قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے،سزائوں میں کمی آئین پاکستان کے آرٹیکل 45کے تحت کی گئی ہے جبکہ اعلان کے مطابق پنجاب بھر کی جیلوں میں مقید قیدیوں کی سزائوں میں سے پانچواں حصہ کمی کی جائے گی،خواتین قیدی جن کی عمر 60سال یا اس سے زائد ہے اور 10سال قید کاٹ چکی ہیں تو انکی بھی باقی ماندہ سزا معاف کر دی گئی ہے اور جو قیدی 20سال قید کاٹ چکے ہیں تو انکی باقی ماندہ تمام سزا معاف کر دی گئی ہے،اس سزائوں میں کمی کا اطلاق ڈکیتی، اغوا، زنا ، دہشت گردی ، ریاست مخالف سرگرمیوں اور حدود آرڈیننس کے تحت سزا ہونے والے قیدیوں پر نہیں ہو گا جبکہ سزائے موت کے قیدیوں پر بھی اس سزائوں میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں