کینیڈا میں برٹش کولمبیا کے وینکوور میں وسط خزاں کے تہوار کے سلسلے میں ایک گاہک مون کیک فروخت کرنیوالی چینی سپرمارکیٹ میں خریداری کر رہا ہے۔(شِنہوا)
للت پور (شِںہوا) کارتک ناچ ایک سالانہ رقص اور ڈرامہ میلہ ہے جو ہندو قمری کیلنڈر کے کارتک ماہ میں منعقد ہوتا ہے۔
نیپال میں رقاصوں نے للت پور کی سڑک پر رنگ برنگ ملبوسات پہن کر تہوار کی خوشیاں منائیں اور فن کا مظاہرہ کیا۔





لشکر گاہ، افغانستان(شِنہوا)افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے ضلع ناد علی میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 3 بچے ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہو گئے۔
صوبائی پولیس کے ترجمان احمد جان نے تصدیق کی کہ دھماکہ ہفتہ کی سہ پہر ہیواد بازار کے علاقے میں ہوا، جس میں 3 بچے ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہوئے۔ اہلکار نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر بتایا کہ تمام متاثرین ایک مذہبی اسکول کے طالب علم تھے۔ اس سے قبل جمعہ کو جنگ زدہ افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں ایک مہلک دھماکے میں معروف عالم دین سمیت 18 افرادجاں بحق اور 23 زخمی ہو گئے تھے۔
کینیڈا میں برٹش کولمبیا کے وینکوور میں وسط خزاں کے تہوار کے سلسلے میں ایک گاہک مون کیک فروخت کرنیوالی چینی سپرمارکیٹ میں خریداری کر رہا ہے۔(شِنہوا)
کینیڈا میں برٹش کولمبیا کے وینکوور میں وسط خزاں کے تہوار کے سلسلے میں گاہک مون کیک فروخت کرنیوالی چینی سپرمارکیٹ میں خریداری کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
کراچی میں اسٹیل موڑ کے قریب ٹریفک حادثہ میں 1 شخص جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پیر کی صبح اسٹیل مل موڑ کے قریب مسافروین کوحادثہ پیش آیا۔ حادثے میں 1 شخص جاں بحق اور9زخمی ہوگئے۔ حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی گئی ہے۔ مسافر وین ( ہائی ایس وین ) ڈمپر سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہوگئی۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں کچھ کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کینیڈا میں برٹش کولمبیا کے وینکوور میں وسط خزاں کے تہوار کے سلسلے میں گاہک مون کیک فروخت کرنیوالی چینی سپرمارکیٹ میں خریداری کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
کینیڈا میں برٹش کولمبیا کے وینکوور میں وسط خزاں کے تہوار کے سلسلے میں گاہک مون کیک فروخت کرنیوالی چینی سپرمارکیٹ میں خریداری کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
کینیڈا میں برٹش کولمبیا کے وینکوور میں وسط خزاں کے تہوار کے سلسلے میں ایک گاہک مون کیک فروخت کرنیوالی چینی سپرمارکیٹ میں خریداری کر رہی ہے۔(شِنہوا)
لاہورکے جناح اسپتال میں آگ لگنے سے آپریشن تھیٹر کو نقصان پہنچا ہے۔ پیر کی صبح لاہور کے جناح اسپتال میں پہلی منزل کے آپریشن تھیٹر میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ(ریسکیو1122)کی 2 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف تھیں، 3 گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق قریبی وارڈز سے مریضوں کو دیگر شعبہ جات میں منتقل کردیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہیاورنقصان کے تخمینے کا آغاز کردیا گیا۔ یہ بھی واضح کیا گیاکہ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مریض اور عملہ آگ سے محفوظ رہا۔ اسپتال انتظامیہ نے تردید کی کہ اسپتال کی دوسری منزل آگ کی لپیٹ میں آنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا ۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کی اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں شہبازگل نے مقف اختیار کیا تھا کہ کوہسار پولیس نے 9 اگست کو گرفتار کیا، 17 اگست کو طبی معائنہ ہوا، اڈیالہ جیل اور پمز میڈیکل بورڈ نے درخواست گزار پر تشدد کی تصدیق کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔ عدالت نے شہباز گل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ نوٹسز ایس ایچ او کوہسار اور سٹی مجسٹریٹ غلام مرتضی کو جاری کیے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے عمران خان کے نئے متنازعہ بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ سب کرکے توقع نہ رکھیں کہ عدالتوں سے ریلیف ملے گا، مسلح افواج ہمارے لیے جان قربان کرتے ہیں، آپ دشمنوں کو کیا پیغام دے رہے ہیں، کیا تمام جرنیل محب وطن نہیں ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی براہ راست تقریر نشر کرنے پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عمران خان کے نئے متنازعہ بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو حق نہیں کہ وہ یہ کہے کہ کون محب وطن ہے اور کون نہیں، مسلح افواج جان قربان کر رہی ہیں، آپ ان کا مورال ڈاون کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان اس وقت ڈوبا ہوا ہے اور ہم ان چیزوں میں پڑے ہیں، کیا لیڈر شپ ایسی ہوتی ہے، کیا گیم آف تھرون کیلئے ہر چیز کو دا وپر لگا دیا گیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا کہ کیا کسی فوجی جنرل کی حب الوطنی پر سوال اٹھایا جا سکتا ہے، آپ چاہتے ہیں آپ ایسی باتیں کریں اور پھر پیمرا کنٹرول بھی نہ کرے، پہلے آپ خود تو طے کرلیں کہ آپ کرنا کیا چاہتے ہیں،یہ سب کرکے توقع نہ رکھیں کہ عدالتوں سے ریلیف ملے گا۔ چیف جسٹس نے مشورہ دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ اپنی خود احتسابی بھی کریں۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریک انصاف کے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ آئین کی خلاف ورزی ہو، جس سیاسی لیڈر کی فالونگ ہو اس کیالزام کا اثر بھی زیادہ ہوتا ہے، اگر وہ غیرآئینی بات کرے اور اشتعال پھیلائے تو یہ آزادی اظہار رائے نہیں۔ عدالت نے کہا کہ کوئی اس طرح کا غیر ذمہ دار بیان دے تو کیا اس کی وضاحت دی جاسکتی ہے، 3 کروڑ عوام متاثر ہیں، کیا سیاسی لیڈرشپ ایسی ہوتی ہے، اس طرح کے بیان سے آپ اپنے لئے مشکلات پیدا کریں گے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ مسلح افواج ہمارے لیے جان قربان کرتے ہیں، آپ دشمنوں کو کیا پیغام دے رہے ہیں، کیا تمام جرنیل محب وطن نہیں ہیں۔ حکام پیمرا نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ ہم صرف ڈیلے مکینزم پر عملدرآمد یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ عدالت نے پیمرا کو سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق معاملات ریگولیٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست نمٹا دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا اداروں کو بدنام کرنا اور نفرت انگیز باتیں حد سے تجاوز کررہی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ عمران نیازی کا اداروں کو بدنام کرنا اور نفرت انگیز باتیں حد سے تجاوز کررہی ہیں، اب اب مسلح افواج اورقیادت کیخلاف براہ راست کیچڑاچھالنے میں ملوث ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کا واضح ایجنڈا پاکستان کو تباہ اور کمزورکرنا ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ بلوچستان دورے کے دوران میری گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر مچھ عائشہ زہری اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی ( NHA) کے ان حکام اور مزدوروں سے ملاقات ہوئی جو سیلابی ریلہ گزرنے کے بعد محنت اور لگن سے شاہراہوں، پبلک ورکس اور انفرسٹرکچر کی بحالی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ سب قوم کے ہیروز ہیں اور مجھ سمیت پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ(شِنہوا) چین کا دارالحکومت، بیجنگ 2021 سے نسبتا عمر رسیدہ افراد کا شہر بن گیا ہے۔چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز2022(سی آئی ایف ٹی آئی ایس) کے
دوران عمر رسیدگی سے متعلقہ میونسپل ورکنگ کمیٹی کے دفتر اور بیجنگ ایسوسی ایشن آن ایجنگ کی جانب سے بزرگوں کے لیے سمارٹ ہیلتھ کیئر کے موضوع پر ہونے
والے ایک فورم میں بیجنگ میں عمر رسیدہ افراد کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے آخر تک، بیجنگ کی مستقل رہائشی آبادی
میں 60سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد 44لاکھ سے زیادہ تھی جو کل آبادی کا پانچواں حصہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 65 یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد31لاکھ 20ہزار تھی جو کل آبادی کا 14.24 فیصد ہے اور اس عمرکے افراد کی تعداد میں 2020 کے مقابلے میں 2لاکھ 4ہزار کا اضافہ ہوا۔ 2021 م65 سال یا اس سے زیادہ عمر کی آبادی میں اس سے گزشتہ 5 پانچ سال کے مقابلے میں سب
سے زیادہ اضافہ اور سب سے زیادہ شرح نمودیکھی گئی ہے۔
جیوچھوان(شِنہوا) چین نے ملک کے شمال مغرب میں واقع جیوچھوان کے سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے ایک نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔یاوگان-33 02 نامی
سیٹلائٹ کو لانگ مارچ-4 سی کیرئیرراکٹ کے ذریعے ہفتہ کی صبح7 بج کر44منٹ(بیجنگ ٹائم) پر لانچ کیا گیا جو اپنے مقررہ مدار میں کامیابی سے داخل ہو گیا۔ سیٹلائٹ کو سائنسی تجربات، زمینی وسائل کے سروے، فصلوں کی پیداوار کے تخمینہ اور آفات سے بچا اور امداد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ لانگ مارچ سیریز کے کیریئر راکٹ کا یہ 435 واں فلائٹ مشن تھا۔
بیجنگ(شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 60 کروڑ 36 لاکھ 42 ہزار 655 ہوگئی ہے۔جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس و
انجینئرنگ کی جانب سے ہفتہ کو صبح 10 بجے پاکستانی وقت پر جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکہ 9 کروڑ 47 لاکھ 32 ہزار 814 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔بھارت 4 کروڑ 44 لاکھ 49 ہزار 726 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرا جبکہ فرانس 3 کروڑ 47 لاکھ 80 ہزار 903 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔برازیل 3 کروڑ 44لاکھ 56 ہزار 145 مصدقہ کیسز کے ساتھ چوتھے، جرمنی 3 کروڑ 22 لاکھ 47 ہزار 828 مصدقہ کیسز کے ساتھ پانچویں اور برطانیہ 2 کروڑ 37 لاکھ 38 ہزار 76 مصدقہ کیسز کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔جنوبی کوریا 2 کروڑ34 لاکھ 97 ہزار 48 مصدقہ کیسز کے ساتھ ساتواں ، اٹلی 2 کروڑ 19 لاکھ 7 ہزار 413 مصدقہ کیسز کے ساتھ آٹھواں اور روس 1 کروڑ 93 لاکھ 43 ہزار 942 مصدقہ کیسز کے ساتھ نواں شدید متاثرہ ملک ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین نے زرعی خدمات کی تجارت کو فروغ دینے کے لیے کوششوں کو تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔زراعت ودیہی امور کی وزارت کیعہدیدار ما یو شیانگ نے چائنہ انٹرنیشنل فیئرٹریڈ ان سروسز2022 کے موقع پر ہونے والے ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی خدمات کی تجارت سے مراد زراعی خدمات کی فروخت یا خریداری کی سرحد پار تجارت ہے۔ ما نے کہا کہ عالمی غذائی تحفظ میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے، زرعی صنعت کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور سپلائی چین کو ہموار کرنے کے لیے زرعی شعبے میں خدمات کی تجارت کو فروغ دینے کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔ ما نے زرعی خدمات کی تجارت سے متعلقہ منصفانہ، شفاف اور معقول قواعد وضع کرنے اور جدت کے ساتھ تجارت کے معیار کو بہتر بنانے کی کوششوں پر زور دیا۔
سنگاپور(شِنہوا)سنگاپورکے پرکشش مقام ریورونڈرز میں 10 سال رہنے کے بعد دیوقامت پانڈوں کائی کائی اور جیاجیا کے سنگاپور میں قیام کی مدت کو مزید 5 سال بڑھا دیا گیا ہے۔توسیع کے معاہدے پر دستخط کیلئے گزشتہ روز منعقد ہونیوالی تقریب میں سنگاپور کے وزیر تجارت و صنعت لووین لنگ اور سنگاپور میں چین کے سفیر سن ہائی یان نے شرکت کی۔
واشنگٹن(شِنہوا) گروپ سیون (جی 7) ممالک کے وزرائے خزانہ نے روسی تیل کی قیمت کو ایک مقررہ حد میں رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے
عمل درآمد کی تفصیلات بتائے بغیر ایک بیان میں کہا کہ قیمت کی مقررہ حد کو حتمی شکل دینے اور اس پرعملدرآمد سے جی سیون ممالک یوکرین جنگ کے لیے روس کی
فنڈنگ کے اہم ذریعہ کو نمایاں طور پر کم کر دیں گے جبکہ روسی تیل کی کم قیمتوں پر ترسیل برقرار رکھ کر توانائی کی عالمی منڈیوں میں سپلائی برقرار رکھی جائے
گی۔انہوں نے کہا کہ آج کا یہ اقدام روسی مالیات کو ایک بڑا دھچکا پہنچانے میں مددگار ہوگا اور یوکرین میں لڑائی جاری رکھنے کی صلاحیت کو کم کرنے کے ساتھ روسی
معیشت کی ابتری کی رفتار کو تیز کردے گا۔ییلن نے کہا کہ وہ اپنے جی 7 اتحادیوں اور نئے اتحادی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں ہیں- کیونکہ ہم آنے والے
ہفتوں میں قیمت کی مقررہ حد کے نفاذ کو حتمی شکل دینے کے لیے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ جی 7 کے منصوبے کو مکمل طور پر مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے، روس
کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا کہ روس ان ممالک کو تیل اور پیٹرولیم مصنوعات فراہم نہیں کرے گا جو قیمت کی حد کی حمایت کرتے ہیں، انہوں نے خبردار
کیا کہ یہ اقدام تیل کی عالمی منڈی کو تباہ کر سکتا ہے۔
واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو خطرہ نہیں سمجھتے۔ بائیڈن نے یہ وضاحت قومی سطح پر ٹیلی ویژن پر
نشر ہونے والے اپنے خطاب کے بعد کی جس میں انہوں نے ٹرمپ کے حامی;ایم اے جی اے ریپبلکن (امریکہ کو دوبارہ عظیم بنائیں ریپبلکن) گروپ کو جمہوریت کے لیے
خطرہ قرار دیا تھا۔بائیڈن نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ٹرمپ اور ایم اے جی اے ریپبلکن انتہا پسندی کے نمائندہ ہیں جو ہماری جمہوریت کی بنیادوں اور اس ملک کے
لیے خطرہ ہیں۔گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ میں ٹرمپ کے کسی حامی کو ملک کے لیے خطرہ نہیں سمجھتا۔ بائیڈن نے کہا کہ ان کے خیال میں جو
بھی تشدد کے استعمال کا مطالبہ کرتا ہے وہ الیکشن کو تسلیم کرنے سے انکار کرتا ہے ، آپ کے ووٹوں کی گنتی کے طریقے کو لٹکانا ، یہ جمہوریت کے لئے خطرہ ہے۔
اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کی جانب سے خوراک، صاف پانی اور دیگر ہنگامی امدادی سامان کی فراہمی کے ساتھ تباہ کن سیلاب سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی معاون ترجمان ایری کانیکو نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ اقوام متحدہ کی ٹیم نے امدادی اداروں کے ساتھ مل کرسیلاب سے متاثرہ 3 لاکھ لوگوں کو خوراک اور 55ہزار لوگوں کو صاف پانی کی امداد فراہم کی ہے۔کانیکو نے کہا کہ ہمارے امدادی کارکنوں نے متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے 14 موبائل کلینک بھی قائم کیے ہیں۔اس کے علاوہ، اقوام متحدہ کی ٹیم اور امدادی شراکت داروں نے 71ہزار سے زیادہ ہنگامی امدادی اشیا جن میں خیمے، پلاسٹک کی ترپالیں، کھانا پکانے کے چولہے، کمبل، شمسی لیمپ اور چٹائیاں شامل ہیں، متاثرین اور ان کو پناہ دینے والوں کو فراہم کی ہیں۔کانیکو نے کہا کہ امداد ی سامان کی ترسیل اور متاثرہ افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی میں بڑی رکاوٹ درپیش ہے کیونکہ سیلاب سے مجموعی طور پر 5 ہزار کلومیٹر سے زیادہ سڑکیں اور 243 پل تباہ یا متاثر ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کی جانب سے خوراک، صاف پانی اور دیگر ہنگامی امدادی سامان کی فراہمی کے ساتھ تباہ کن سیلاب سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی معاون ترجمان ایری کانیکو نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ اقوام متحدہ کی ٹیم نے امدادی اداروں کے ساتھ مل کرسیلاب سے متاثرہ 3 لاکھ لوگوں کو خوراک اور 55ہزار لوگوں کو صاف پانی کی امداد فراہم کی ہے۔کانیکو نے کہا کہ ہمارے امدادی کارکنوں نے متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے 14 موبائل کلینک بھی قائم کیے ہیں۔اس کے علاوہ، اقوام متحدہ کی ٹیم اور امدادی شراکت داروں نے 71ہزار سے زیادہ ہنگامی امدادی اشیا جن میں خیمے، پلاسٹک کی ترپالیں، کھانا پکانے کے چولہے، کمبل، شمسی لیمپ اور چٹائیاں شامل ہیں، متاثرین اور ان کو پناہ دینے والوں کو فراہم کی ہیں۔کانیکو نے کہا کہ امداد ی سامان کی ترسیل اور متاثرہ افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی میں بڑی رکاوٹ درپیش ہے کیونکہ سیلاب سے مجموعی طور پر 5 ہزار کلومیٹر سے زیادہ سڑکیں اور 243 پل تباہ یا متاثر ہو چکے ہیں۔
کولمبو(شِنہوا)سری لنکا میں 13جولائی کو حکومت مخالف مظاہروں کے باعث ملک چھوڑ کر جانیوالے سابق صدرگوٹا بایا راجا پاکسا گزشتہ شب سری لنکا واپس لوٹ آئے
ہیں۔مقامی ٹی وی چینلز پرنشر کردہ فوٹیج میں گوٹا بایا راجا پاکسا کو سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ ایئرپورٹ پہنچتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔سری لنکا کی حکمران جماعت
پوڈوجانا پیرامونا کے متعدد اراکین پارلیمنٹ نے ان کا استقبال کیا۔گوٹا بایا راجا پاکسا تھائی لینڈ سے سنگاپور کے راستے سری لنکا پہنچے ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا) چین میں ویئرہاس سٹوریج کے شعبہ کی ترقی میں اگست کے دوران کمی دیکھی گئی ہے۔چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اور سی ایم ایس ٹی ڈویلپمنٹ
کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے مشترکہ طور پر کیے جانیوالے ایک سروے کے مطابق اگست میں اس شعبے کی ترقی کو ظاہر کرنیوالا انڈیکس51.2 فیصد پر کھڑا رہا جو ایک ماہ
قبل کے مقابلے 1.9 فیصد پوائنٹ کم اور توسیع کی حد میں اپنی جگہ پر برقرار ہے۔انڈیکس کا 50 فیصد سے اوپر چڑھنا توسیع جبکہ 50 فیصد سے نیچے سکڑنے کو ظاہر کرتا ہے۔انڈیکس میں معمولی کمی سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیکٹر کا پھیلا کمزور ہوا ہے جس کی بنیادی وجوہات میں نوول کروناوائرس کے پھیلا کے منفی اثرات اور کچھ خطوں میں شدید موسم شامل ہیں۔سروے میں مستقبل میں اس شعبے کی کارکردگی میں بہتری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے کیونکہ اقتصادی ترقی کو مستحکم کرنے کی پالیسیاں طلب اور رسد کو مزید فروغ دیں گی۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے سبکدوش ہونے والے چین میں روسی سفیرآندرے ڈینی سوف سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ وانگ نے چین روس تعاون اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور باہمی اعتماد کو فروغ دینے میں ڈینی سوف کے شاندار کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں ان کے مسلسل تعاون کی توقع ہے۔ ڈینی سوف نے کہا کہ چین میں اپنی ذمہ داریوں کے دوران انہوں نے تمام پہلوں کے حوالے سے چین کی شاندار کامیابیوں کو دیکھا ہے اور انہیں یقین ہے کہ چین مستقبل میں اس سے بھی بڑی کامیابیاں حاصل کرے گا۔
میکسیکو سٹی(شِنہوا)میکسیکو کی وسطی ریاست موریلوس میں فٹ بال میچ کے دوران مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک سابق میئر سمیت کم از کم 4 افراد ہلاک ہو گئے
ہیں۔مقامی پراسکیوٹر کے دفتر نے بتایا کہ ریاست کے قصبے یے کاپیکسٹلا میں مقامی وقت کے مطابق تقریبا رات 9 بجکر 15 منٹ(صبح 7 بجکر 15منٹ پاکستانی وقت ) پر
مسلح ملزمان نے آتے ہی وہاں موجود افراد پر فائرنگ شروع کردی۔پراسکیوٹردفتر نے ایک بیان میں بتایا کہ یے کاپیکسٹلا کے سابق میئر ریفیوجیو آمارو لونا سمیت 2 افراد
موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور 2 افراد نے ہسپتال میں دوران علاج دم توڑا ۔ تقریبا 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔میکسیکو کی وزارت دفاع کے مطابق موریلوس میں پرتشدد جرائم
میں اضافہ ہو رہا ہے اور ریاست اغوا کی شرح کے لحاظ سے بھی ملک بھر میں سرفہرست ہے۔
وین چھانگ، ہائی نان(شِنہوا) چین کے خلائی سٹیشن کے لیب ماڈیول مینگ تیان کو خلا میں بھیجنے کے لیے لانگ مارچ-5 بی وائی 4 کو جنوبی صوبے ہائی نان میں وین
چھانگ کے لانچنگ مرکز پہنچادیا گیا ہے۔چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی نے ہفتہ کو بتایا کہ لیب ماڈیول مینگ تیان کو راکٹ کے ساتھ جوڑا جائے گا اور حتمی ٹیسٹ مکمل کیے جائیں گے۔لیب ماڈیول کو اس سے پہلے لانچنگ سائٹ پر پہنچایا گیا ہے۔خلائی ایجنسی کے مطابق، لانچنگ سائٹ پر اکتوبر میں طے شدہ لانچ مشن کی تیاریاں جاری ہیں۔
اقوام متحدہ (شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کرغزستان کی روزا اوتن بائیفا کو افغانستان کیلئے اپنی نئی نمائندہ خصوصی مقرر کرنے کا اعلان
کیا۔اقوام متحدہ سربراہ کے پریس آفس نے ایک بیان میں کہا کہ اوتن بائیفا افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کی سربراہ کے طور پر بھی کام کریں گی۔بیان میں کہا گیا
ہے کہ اوتن بائیفا کینیڈا کی ڈیبورا لیونس کی جگہ لیں گی، سیکرٹری جنرل نے ڈیبورا لیونس کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اوتن بائیفا قیادت،
سفارتکاری، شہری مصروفیات اور بین الاقوامی تعاون میں 35 سال سے زائد مدت کا پیشہ ورانہ تجربہ رکھتی ہیں۔انہوں نے 2010 سے 2011 تک جمہوریہ کرغزستان کی
صدر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں وہ 2005 میں قائمقام وزیر رہنے کے ساتھ 3 بار وزیرخارجہ رہ چکی ہیں۔روزااوتن بائیفا برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا میں جمہوریہ
کرغزستان کی سفیر رہنے کیساتھ ساتھ کئی اعلی سفارتی عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔
چین کا دارالحکومت، بیجنگ 2021 سے نسبتا عمر رسیدہ افراد کا شہر بن گیا ہے۔چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز2022(سی آئی ایف ٹی آئی ایس) کے دوران عمر رسیدگی سے متعلقہ میونسپل ورکنگ کمیٹی کے دفتر اور بیجنگ ایسوسی ایشن آن ایجنگ کی جانب سے بزرگوں کے لیے سمارٹ ہیلتھ کیئر کے موضوع پر ہونے والے ایک فورم میں بیجنگ میں عمر رسیدہ افراد کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے آخر تک، بیجنگ کی مستقل رہائشی آبادی میں 60سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد 44لاکھ سے زیادہ تھی جو کل آبادی کا پانچواں حصہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 65 یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد31لاکھ 20ہزار تھی جو کل آبادی کا 14.24 فیصد ہے اور اس عمرکے افراد کی تعداد میں 2020 کے مقابلے میں 2لاکھ 4ہزار کا اضافہ ہوا۔ 2021 میں 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کی آبادی میں اس سے گزشتہ 5 پانچ سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ اضافہ اور سب سے زیادہ شرح نمودیکھی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پرکشش مقام ریورونڈرز میں 10 سال رہنے کے بعد دیوقامت پانڈوں کائی کائی اور جیاجیا کے سنگاپور میں قیام کی مدت کو مزید5 سال بڑھا دیا گیا ہے۔توسیع کے معاہدے پر دستخط کیلئے گزشتہ روز منعقد ہونیوالی تقریب میں سنگاپور کے وزیر تجارت و صنعت لووین لنگ اور سنگاپور میں چین کے سفیر سن ہائی یان نے شرکت کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
گروپ سیون (جی 7) ممالک کے وزرائے خزانہ نے روسی تیل کی قیمت کو ایک مقررہ حد میں رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے عمل درآمد کی تفصیلات بتائے بغیر ایک بیان میں کہا کہ قیمت کی مقررہ حد کو حتمی شکل دینے اور اس پرعملدرآمد سے جی سیون ممالک یوکرین جنگ کے لیے روس کی فنڈنگ کے اہم ذریعہ کو نمایاں طور پر کم کر دیں گے جبکہ روسی تیل کی کم قیمتوں پر ترسیل برقرار رکھ کر توانائی کی عالمی منڈیوں میں سپلائی برقرار رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آج کا یہ اقدام روسی مالیات کو ایک بڑا دھچکا پہنچانے میں مددگار ہوگا اور یوکرین میں لڑائی جاری رکھنے کی صلاحیت کو کم کرنے کے ساتھ روسی معیشت کی ابتری کی رفتار کو تیز کردے گا۔ییلن نے کہا کہ وہ اپنے جی 7 اتحادیوں اور نئے اتحادی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں ہیں- کیونکہ ہم آنے والے ہفتوں میں قیمت کی مقررہ حد کے نفاذ کو حتمی شکل دینے کے لیے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ جی 7 کے منصوبے کو مکمل طور پر مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے، روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا کہ روس ان ممالک کو تیل اور پیٹرولیم مصنوعات فراہم نہیں کرے گا جو قیمت کی حد کی حمایت کرتے ہیں، انہوں نے خبردار کیا کہ یہ اقدام تیل کی عالمی منڈی کو تباہ کر سکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو "خطرہ" نہیں سمجھتے۔ بائیڈن نے یہ وضاحت قومی سطح پر ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے اپنے خطاب کے بعد کی جس میں انہوں نے ٹرمپ کے حامی "ایم اے جی اے ریپبلکن" (امریکہ کو دوبارہ عظیم بنائیں ریپبلکن) گروپ کو جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔بائیڈن نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ٹرمپ اور ایم اے جی اے ریپبلکن انتہا پسندی کے نمائندہ ہیں جو ہماری جمہوریت کی بنیادوں اور اس ملک کے لیے خطرہ ہیں۔گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ میں ٹرمپ کے کسی حامی کو ملک کے لیے خطرہ نہیں سمجھتا۔ بائیڈن نے کہا کہ ان کے خیال میں جو بھی تشدد کے استعمال کا مطالبہ کرتا ہے وہ الیکشن کو تسلیم کرنے سے انکار کرتا ہے ، آپ کے ووٹوں کی گنتی کے طریقے کو لٹکانا ، یہ جمہوریت کے لئے خطرہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اقوام متحدہ کی جانب سے خوراک، صاف پانی اور دیگر ہنگامی امدادی سامان کی فراہمی کے ساتھ تباہ کن سیلاب سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی معاون ترجمان ایری کانیکو نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ اقوام متحدہ کی ٹیم نے امدادی اداروں کے ساتھ مل کرسیلاب سے متاثرہ 3 لاکھ لوگوں کو خوراک اور 55ہزار لوگوں کو صاف پانی کی امداد فراہم کی ہے۔کانیکو نے کہا کہ ہمارے امدادی کارکنوں نے متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے 14 موبائل کلینک بھی قائم کیے ہیں۔اس کے علاوہ، اقوام متحدہکی ٹیم اور امدادی شراکت داروں نے 71ہزار سے زیادہ ہنگامی امدادی اشیا جن میں خیمے، پلاسٹک کی ترپالیں، کھانا پکانے کے چولہے، کمبل، شمسی لیمپ اور چٹائیاں شامل ہیں، متاثرین اور ان کو پناہ دینے والوں کو فراہم کی ہیں۔کانیکو نے کہا کہ امداد ی سامان کی ترسیل اور متاثرہ افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی میں بڑی رکاوٹ درپیش ہے کیونکہ سیلاب سے مجموعی طور پر 5 ہزار کلومیٹر سے زیادہ سڑکیں اور 243 پل تباہ یا متاثر ہو چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین میں ویئرہاس سٹوریج کے شعبہ کی ترقی میں اگست کے دوران کمی دیکھی گئی ہے۔چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اور سی ایم ایس ٹی ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے مشترکہ طور پر کیے جانیوالے ایک سروے کے مطابق اگست میں اس شعبے کی ترقی کو ظاہر کرنیوالا انڈیکس51.2 فیصد پر کھڑا رہا جو ایک ماہ قبل کے مقابلے 1.9 فیصد پوائنٹ کم اور توسیع کی حد میں اپنی جگہ پر برقرار ہے۔انڈیکس کا 50 فیصد سے اوپر چڑھنا توسیع جبکہ 50 فیصد سے نیچے سکڑنے کو ظاہر کرتا ہے۔انڈیکس میں معمولی کمی سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیکٹر کا پھیلا کمزور ہوا ہے جس کی بنیادی وجوہات میں نوول کروناوائرس کے پھیلا کے منفی اثرات اور کچھ خطوں میں شدید موسم شامل ہیں۔سروے میں مستقبل میں اس شعبے کی کارکردگی میں بہتری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے کیونکہ اقتصادی ترقی کو مستحکم کرنے کی پالیسیاں طلب اور رسد کو مزید فروغ دیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے خلائی سٹیشن کے لیب ماڈیول مینگ تیان کو خلا میں بھیجنے کے لیے لانگ مارچ-5 بی وائی 4 کو جنوبی صوبے ہائی نان میں وین چھانگ کے لانچنگ مرکز پہنچادیا گیا ہے۔چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی نے ہفتہ کو بتایا کہ لیب ماڈیول مینگ تیان کو راکٹ کے ساتھ جوڑا جائے گا اور حتمی ٹیسٹ مکمل کیے جائیں گے۔لیب ماڈیول کو اس سے پہلے لانچنگ سائٹ پر پہنچایا گیا ہے۔خلائی ایجنسی کے مطابق، لانچنگ سائٹ پر اکتوبر میں طے شدہ لانچ مشن کی تیاریاں جاری ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برطانیہ کے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل ہفتے کی صبح اپنے بچوں کے بغیر برطانیہ پہنچ گئے غیر ملکی میڈیا کے مطابق، میگھن اور ہیری تجارتی پرواز کے ذریعے برطانیہ پہنچے جب حال ہی میں نجی جیٹ استعمال کرنے پر ڈیوک کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ غیر ملکی میڈیا نے دعوی کیا گیا ہے،اشہزادہ ہیری اور میگھن کے ساتھ ان کے بچے آرچی اور للیبیٹ نہیں تھے ۔واضح رہے کہ اس سال جون میں ملکہ الزبتھ کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات کے بعد میگھن اور ہیری کا برطانیہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عدالت میں جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر سے ٹاپ سیکرٹ، خالی خفیہ فولڈرز اور کئی دیگر دستاویزات برآمد کی گئیں، ٹرمپ نے 11 ہزار سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھی ہوئی تھیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے گھر سے برآمد کی گئیں 18 دستاویزات پر ٹاپ سیکرٹ، 53 پر سیکرٹ اور 31 پرکانفیڈنشل کا لیبل لگا ہے۔ میڈیا کے مطا بق ایجنسٹس کو کئی درجن خالی فولڈر بھی ملے جن پر کلاسیفائیڈ لکھا ہوا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خدشہ ہے کہ حساس دستاویزات گم گئی ہیں یا انہیں ضائع کر دیا گیا ہے، نیشنل آرکائیوکی ملکیت دستاویزات کو ٹرمپ نے ذاتی قرار دیا تھا۔پورٹ کے مطابق ٹرمپ نے دستاویزات غیرجانبدار ثالث کیحوالے کر نے کے لیے مقدمہ دائر کیا ہے۔واضح رہے کہ ایف بی آئی نے 8 اگست کو فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات قبضے میں لے لی تھیں-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آسٹریلیا دس سالوں میں پہلی بار تارکین وطن کے لیے مستقل سکونت پر عائد پابندیوں میں نرمی لا رہا ہے جس سے وہاں کام کرنے والوں کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔اس پابندی کے ہٹنے سے رواں مالی سال میں آسٹریلیا میں موجود ایک لاکھ پچانوے افراد کی تعداد میں پینتیس ہزار افراد کا اضافہ ہو گا۔کورونا وائرس اور آسٹریلیا میں سخت سرحدی پالیسیوں کی وجہ سے بہت سے شعبوں میں سٹاف کی کمی بڑھ چکی ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ خالی آسامیوں کو بھرنے کے لیے چین، انڈیا اور برطانیہ سے ملازمین کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ آسٹریلیا میں تارکین وطن میں ان ممالک کے سب سے زیادہ لوگ موجود ہیں۔آسٹریلیا میں اس وقت چار لاکھ اسی ہزار آسامیاں خالی ہیں مگر ساتھ ہی بے روزگار افراد کی شرح گذشتہ نصف صدی میں کم ترین سطح پر ہے۔ ایسے میں خالی آسامیوں کو پر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔مہمان نوازی، صحت کی دیکھ بھال، زراعت اور ہنر مند تجارت کی صنعتیں خاص طور پر زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔رواں ہفتے کنبریا میں نیشنل جاب سمٹ میں بتایا گیا ہے کام کرنے والوں کی کمی نے ایئر پورٹس پر افراتفری مچا رکھی ہے، درختوں پر لگے پھل خراب ہو رہے ہیں اور ہسپتالوں پر کام کا بہت دبا ہے۔داخلہ امور کی وزیر کلیئر او نائل نے کہا کہ ہماری توجہ ہمیشہ سے نوکریوں پر رہی ہے۔۔۔ لیکن کورونا کی وبا کے اثرات بہت زیادہ تھے، اگر ہم ہر دوسرے امکان کو بھی ختم کر دیں تب بھی کم ازکم قلیل مدت میں کئی ہزار ورکرز کی کمی رہے گی۔
مستقل سکونت 2010 میں کم ہونے سے پہلے تک سنہ 2017 کے وسط تک ایک لاکھ نوے ہزار سالانہ تک بڑھی اس وقت امیگریشن کا موضوع ایک سیاسی بحث بن چکا تھا۔مگر بزنس اور یونینز اور سیاسی مخالفین کی جانب سے مزید تارکین وطن کو لائے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔داخلہ امور کی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسے نظام سے دور ہو رہے ہیں جو تقریبا مکمل طور پر اس بات پر مرکوز ہے کہ ہم لوگوں کو کس طرح ایک ایسے نظام سے دور رکھیں جو یہ تسلیم کرے کہ ہم ٹیلنٹ کی عالمی جنگ میں ہیں۔اب صحت کے شعبے میں ورکرز کے لیے اضافی طور پر 4700 آسامیاں بنیں گی اور ملک کے دیگر علاقوں میں مزید 9000 لوگ جائیں گے۔حکومت نے یہ بھی وعدہ کیا ہے کہ وہ بڑی تعداد میں ویزوں کے رکے ہوئے عمل کو مکمل کرنے کے لیے 36 ملین آسٹریلین ڈالر اضافی سٹاف کے لیے مختص کرے گی۔کورونا کی وبا کے دوران تارکین وطن کی کمی کے باوجود سنہ 2016 سے اب تک دس لاکھ سے زیادہ لوگ آسٹریلیا منقتل ہوئے ہیں۔پہلیبار آسٹریلیا میں مردم شماری کے دروان یہ سامنے آیا کہ ملک کی نصف سے زیادہ آبادی ایسی ہے جو بیرون ملک پیدا ہوئی یا ان کے والدین کسی اور ملک سے تعلق رکھتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دہلی پولیس نے آنکھوں میں مرچی پاڈر ڈال کر دو افراد سے6 کروڑ روپے مبینہ طور پر لوٹنے والے تین ڈاکوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان سے گرفتار ہونے والے ڈاکوں کی عمر 22 سے 28 سال ہے، انہوں نے پہاڑ گنج کے علاقے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد سے مبینہ طور پر 6 کروڑ مالیت کے زیورات لوٹے تھے۔اس واردات کی ویڈیو چند لمحوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص پولیس یونیفارم میں موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کرتا ہے اور انہیں بیگ چیک کروانے کا کہتا ہے۔اتنے میں دو مزیدفراد ان کے قریب آتے ہیں اور موٹر سائیکل سواروں کی آنکھوں میں مرچی پاڈر ڈال کر ان سے بیگ چھین کر فرار ہو جاتے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ڈیلیوری بوائے ہیں جو پارسل پہچانے کا کام کرتے ہیں۔واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے علاقے کے 700 سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کیس کی تفتیش شروع کر دی۔دروان تفتیش معلوم ہوا کہ ملزمان واردات کے بعد ایک ٹیکسی میں سوار ہوئے اور راستے میں چائے پینے رکے تھے، ملزمان نے نقد رقم نہ ہونے کی صورت میں پیسے آن لائن ٹرانسفر کیے۔پولیس کے مطابق انہوں نے بینک سے ملزمان کی تفصیلات حاصل کیں اور انہیں جے پور سے راجستھان فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 6 ہزار گرام سے زائد سونا، 3 کلو چاندی، 106 ہیرے اور دیگر سونے اور ہیرے کے زیورات برآمد ہوئے ہیں جن کی مالیت تقریبا 6 کروڑ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کویت میں غیرملکیوں کے لیے ملازمت کے دروازے بند ہونے لگے اور مزید 30 غیر ملکی ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ، جن کی جگہ کویتی شہریوں کو ملازمتیں دی جائیں گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویت کی وزارت انصاف نے اپنے شہریوں کے لیے ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے ملک کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر پہلے مرحلے میں30 غیر ملکیوں کی خدمات ختم کر دی ہیں جن کی جگہ کویتیوں کو رکھا جائے گا، وزیر انصاف جمال الجلاوی نے کویت میں ملازمتیں دینے اور شہریوں کو بااختیار بنانے کے منصوبے کی نقاب کشائی کی۔اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ وزیر کی ہدایات میں سرکاری ملازمت ایجنسی، سول سروس کمیشن کی طرف سے جاری کردہ 2017 کے فرمان کے تحت متبادل منصوبے کے تحت آنے والی ملازمتوں میں غیر کویتی ملازمین کے معاہدوں کو آگے بڑھنے سے روکنے اور تیزی سے ختم کرنے کی ضرورت شامل ہے تاہم یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ وزارت میں کتنے غیر ملکیوں کو تبدیل کیا جائے گا۔بتاتے چلیں کہ کویت نے حال ہی میں کویتائزیشن کے نام سے ایک پالیسی کے تحت اپنے شہریوں کے لیے ملازمتیں پیدا کرنے اور آبادیاتی عدم توازن کو دور کرنے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں، اس وقت کویت کی 4.6 ملین کی مجموعی آبادی میں غیر ملکیوں کی تعداد تقریبا 3.4 ملین ہے۔
تاہم حالیہ مہینوں میں کویت میں غیر ملکیوں کے روزگار کو روکنے کے لیے آوازیں اٹھ رہی ہیں اور یہ الزامات لگائے جارہے ہیں کہ تارکین وطن کارکنوں نے کورونا وبا کے معاشی اثرات کے درمیان ملک کے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کو تنا کا شکار کیا۔اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے خلیجی ملک نے فیملی اور وزٹ ویزوں کا اجرا روک دیا، کویت کی وزارت داخلہ کی جانب سے غیر ملکیوں کو فیملی اور وزٹ ویزوں کا اجرا اگلے نوٹس تک معطل کیا گیا ہے، وزارت نے تمام 6 گورنریٹس میں ریزیڈنسی افیئر ڈپارٹمنٹ کو متعلقہ ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ غیر ملکیوں کو فیملی اور وزٹ ویزے جاری کرنا بند کر دیں تاہم اس فیصلے سے صرف ڈاکٹروں اور یورپی باشندوں کو باہر رکھا گیا ہے اور ایسے افراد جو پہلے ہی آن لائن ویزا کے لیے درخواست دے چکے ہیں یا جن لوگوں کو پہلے ہی ویزا جاری کیا جا چکا ہے وہ ملک میں داخل ہو سکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
23مرتبہ گرینڈ سلیم جیتنے والی امریکی ٹینس پلیئر سرینا ولیمز یوایس اوپن سے باہر ہوگئیں، شکست کے بعد ریٹائرمنٹ کا عندیہ بھی دے دیا، جبکہ مینز سنگل کے تیسرے رائونڈ میں اٹالین کھلاڑی میٹیو بیریٹینی نے برطانوی حریف اینڈی مرے کو شکست دے دی ،امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز کوآسٹریلین حریف اجلا ٹومل کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، دوسری جانب یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کے تیسرے رانڈ میں اٹالین کھلاڑی میٹیو بیریٹینی نے برطانوی حریف اینڈی مرے کو ہرا دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایشیا کپ ٹی 20ٹورنامنٹ میں پاکستان اورہانگ کانگ کے میچ کے بعد سابق کرکٹر وسیم اکرم نے محمد رضوان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ رضوان کا ناٹ آئوٹ جانا مجھے درست نہیں لگا، میچ کے بعد تبصرے میں سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ اگر آپ تھکے ہوئے ہیں تو بائونڈریز لگانے کی کوشش کریں آئوٹ ہوجائیں، پاکستان کی بیٹنگ آٹھویں ، نویں نمبرتک ہے،لائن اپ میں آصف، افتخار،نواز اور شاداب ہیں،میرے نزدیک 57بالز پر78رنز ناٹ آئوٹ کا کوئی مطلب نہیں،یاد رہے کہ ہانگ کا نگ کے خلاف میچ میں محمد رضوان نے 78رنز بنائے تھے اور پلئیر آف دا میچ رہے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہانگ کانگ اور بھارت کے خلاف جلدی آئوٹ ہو گئے تھے جو صحیح تھا، شاہین آفریدی کی کمی کوئی پوری نہیں کر سکتا،نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز ہانگ کانگ سے فتح کے بعد مین آف دی میچ قرار دیے جانے والے محمد رضوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دبئی اور شارجہ کی وکٹ سلو ہوتی ہے، پاور پلے میں اسکور تھوڑا ہوتا ہے، کنڈیشن بہت مشکل تھی اس لیے شروع میں دھیان رکھنا پڑتا ہے تاکہ وکٹ نا گنوا دیں،رضوان نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ پریشر والا ہوتا ہے، فائنل والا میچ ہی ہوتا ہے، مذاق میں آپس میں کہہ چکے ہیں کہ اگر فائنل میں بھارت آگیا تو بیسٹ آف تھری سیریز ہی ہو گئی ہے،وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ میں چیزوں کو نارمل رکھنے کی کوشش کرتا ہوں،کرکٹ ایک ہی طرح ہے، اگر اس کو سادہ رکھا جائے تو بہتر ہے، کھیل کے دوران کریمپ کسی بھی وقت آسکتے ہیں، اپنے میڈیکل اسٹاف کو کریڈٹ دیتا ہوں جو ہمارا بہت خیال رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کی کمی کوئی پوری نہیں کر سکتا، مگر ہمیں ایک اور شاہین شاہ آفریدی نسیم شاہ کی شکل میں مل سکتا ہے،محمد رضوان نے کپتان بابر اعظم کے حوالے سے کہا کہ بابر اعظم سپر اسٹار ہے، صرف دو میچز میں آئوٹ ہوئے ہیں، ہم تو کہتے ہیں کہ صحیح آئوٹ ہوا، اس کو نظر نہ لگ جائے، باقی لڑکے بھی جان مار رہے ہیں، رزلٹ اللہ کے ہاتھ میں ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پر عزم ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راشد خان نے کہا کہ ایشیا کپ میں اب تک اچھے میچز رہے ہیں، اب سپر فور پر فوکس ہے اور کوشش ہے کہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھیں،ان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں نے پہلے مرحلے میں ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے، سپر فور مرحلے میں کوشش ہو گی کہ جو غلطیاں پہلے مرحلے میں کیں ان کو نہ دہرائیں،ورلڈ کلاس اسپنر نے کہا کہ تمام ایشیائی ٹیموں نے ان کنڈیشنز میں بہت کھیلا ہوا ہے اس لیے افغانستان سمیت کوئی ٹیم یہاں انجان نہیں ہے کیونکہ کوئی ٹیم یورپ سے نہیں آئی سب کو یہاں کے موسم اور پچز کا پتہ ہے، اس لیے کسی کو یہاں مشکل نہیں ہے،لیگ اسپنر نے کہا کہ ہم سب کی کوشش یہی ہے کہ تیاری اچھی ہو اور میدان میں اچھا کھیلیں، ہم بحثیت ٹیم ایشیا کپ میں 100فیصد دینے کی کوشش کر رہے ہیں،راشد خان کا کہنا تھا کہ ہماری بولنگ ہمیشہ سے اچھی رہی ہے، کنڈیشنز کے مطابق کھیلتے ہیں، فاسٹ بولر فضل حق فاروقی نے بھارتی لیگ میں اچھا پرفارم کیا، انہیں ایکسپوژر ملا اور انہوں نے جو معیار قائم کیا سب اس تک پہنچنا چاہتے ہیں،افغان اسپنر کا کہنا تھا ہم کوشش کرتے ہیں کہ فاسٹ بولنگ میں اٹیک کریں اور پھر مڈل میں اسپنرز کے لیے تھوڑی آسانی ہوتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے پاکستان کے سابق اسپنر اور موجودہ بولنگ کوچ ثقلین مشتاق کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا،مچل اسٹارک نے زمبابوے کے خلاف تیسرے میچ میں ریکارڈ اپنے نام کیا، اسٹارک نے زمبابوے کے ریان برل کو آئوٹ کر کے 200تیز ترین وکٹیں حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا،مچل اسٹارک نے 102ویں ایک روزہ میچز میں 200وکٹیں حاصل کیں اور اس طرح وہ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں وکٹوں کی ڈبل سنچری کرنے والے تیز ترین بولر بن گئے،پاکستان کے ثقلین مشتاق نے 104میچز میں 200وکٹیں حاصل کیں تھیں جبکہ بریٹ لی نے یہ کارنامہ 112میچز، ایلن ڈونالڈ نے 117میچز اور وقار یونس نے 118میچز میں سر انجام دیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت میں ایک بار پھر جوڑ پڑے گا، روایتی حریف سپر فور مرحلے میں 4ستمبر کو(آج) آمنے سامنے ہوں گے، تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سپر فور مرحلے کا آغاز ہو گیا، بھارت ، افغانستان ، سری لنکا اور پاکستان سپر فور مرحلے میں پہنچ چکے ہیں،ا یشیاکپ میں پاکستان کا ایک بار پھر بھارت کے ساتھ دوسرا ٹاکرا (آج) ہوگا، دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے میں دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی،سپر فور مرحلے میں بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان 6ستمبر کو دبئی میں میچ ہو گا، جبکہ قومی ٹیم سات ستمبر کو افغانستان کیخلاف میچ کھیلے گی۔ 8ستمبر کو دبئی میں بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ قومی ٹیم کا نو ستمبر کو سری لنکا سے بھی دبئی میں مقابلہ ہوگا،ایشیا کپ کا فائنل 11ستمبر کو سپر فور کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان دبئی میں ہو گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
زمبابوے نے آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہرا کر نئی تاریخ رقم کر دی، زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو ہوم گراونڈ پر پہلی بار شکست دے دی ،تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کو جیت کے لیے 142رنز کا ہدف کا دیا جو مہمان ٹیم نے 7وکٹوں کے نقصان پر 39ویں میں پورا کرنے جیت اپنے نام کی،تاہم تین میچوں کی ون ڈے سیریز آسٹریلوی ٹیم پہلے ہی اپنے نام کر چکی تھی، آسٹریلیا نے پہلے میچ میں 5 وکٹوں اور دوسرے میچ 8 وکٹوں سے زمبابوے کو شکست دی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان میںپائولونیا درخت اگانے کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس کی لکڑی کی عالمی منڈی میںقیمت880 ڈالرفی کیوبک میٹر تک ہے ،ایک ہیکٹر میں 420 پودے بوئے جائیں تو چھ سال کے بعد 280 کیوبک میٹر قیمتی لکڑی جمع کی جا سکتی ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو ایک پائیدار زرعی جنگلات کا منصوبہ شروع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بارشی جنگلات کی لکڑی کا معیاری متبادل فراہم کیا جا سکے۔ عالمی سطح پر تجارت کی جانے والی تقریبا 75 فیصد لکڑی برساتی جنگلات سے آتی ہے جو بڑے پیمانے پر جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے سکڑ رہے ہیں۔ زرعی جنگلات کو فروغ دینے کے لیے پائولونیا کا درخت لگانا پاکستان کے لیے ایک ترجیحی انتخاب ہو سکتا ہے کیونکہ پائولونیا کی لکڑی کی بین الاقوامی مارکیٹ 650 سے 880 ڈالرفی کیوبک میٹر ہے۔ اس درخت کی 15 سے زائد اقسام دنیا میں پائی جاتی ہیں، جن میں سے کچھ لکڑی اور سجاوٹی دونوں مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ اس کی کچھ ہائبرڈ لکڑی کی قسمیں صرف معیاری لکڑی حاصل کرنے کے لیے اگائی جاتی ہیںاور یہ بہت سے ممالک میں بکثرت پایا جاتا ہے۔ ڈائریکٹر رینج لینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سنٹر اسلام آباد ڈاکٹر محمد عمر فاروق نے ویلتھ پاک کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پائولونیا ماحول دوست درخت ہے اور اسے ساحلی علاقوں سے لے کر ذیلی ٹراپیکل زونز میں اگایا جا سکتا ہے۔
یہ سخت لکڑی کا درخت سیدھا اوپر کی طرف بڑھتا ہے اور دہن اور دیمک کے حملوں کے خلاف مزاحم ہے۔ اس کی لکڑی وزن میں بہت ہلکی، بے داغ اور انتہائیمضبوط ہوتی ہے۔ یہ کبھی بھی خراب نہیں ہوتا بلکہ ریشمی ہموار رہتا ہے۔ یہ تمام خوبیاں اسے فرنیچر بنانے والوں کا عزیز بناتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانے کے 12 سال بعد پائولونیامکمل طور پر پختہ ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسے 1990 میں پاکستان میں تحقیق اور مقامی ماحول سے مطابقت کے لیے لایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس پلانٹ کو بڑے پیمانے پر اگانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے تاکہ نہ صرف ماحول کو بہتر بنایا جا سکے بلکہ کسانوں کو بھی فائدہ پہنچے۔ لاہور کے مضافات پتوکی میں کاویرا کے ٹشو کلچر نرسری فارم کے مالک ندیم احمد خان نے کہاکہ میں نے پائولونیا9501 قسم کا بیج درآمد کیا اور دسمبر 2021 میں اسے اپنے فارم میں بو دیا۔ ایک ہفتے کے اندر 80 فیصد بیجوں کو کنٹرول شیڈ میں اگایا گیا تھا۔ ڈیڑھ ماہ کے بعد اس کے پودے مناسب جگہ پر پودا بننے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔ ندیم احمد نے بتایا کہ بیج بہت مہنگا ہونے کی وجہ سے اس کے ٹشو کلچر کو سندھ کے علاقے ٹنڈو سومرو میں کیلے کی ٹشو کلچر لیب میں کامیاب آزمایا گیا۔ اب پتوکی کی مقامی لیبارٹری میں کامیاب ٹشو کلچر کے بعد، تقریبا 1,100 پودے بونے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص تھوک میں پودے خریدتا ہے تو وہ 350 روپے فی پودا وصول کرتا ہے ورنہ ایک پودا 500 روپے میں فروخت ہوتا ہے۔ اگر ایک ہیکٹر میں 420 پودے بوئے جائیں تو چھ سال کے بعد 280 کیوبک میٹر یا 9,885 مکعب فٹ عالمی سطح پر قیمتی لکڑی جمع کی جا سکتی ہے۔ ایک مکعب میٹر لکڑی کا وزن 310 کلو گرام ہوتا ہے۔ ندیم احمد نے کہا کہ شہد کی مکھیاں پائولونیاکے پھولوں کا امرت چوسنا بھی پسند کرتی ہیں تاکہ معیاری شہد تیار کیا جا سکے، اگر پولونیا کو ایک ہیکٹر رقبے پر اگایا جائے تو تقریبا 500 کلوگرام شہد اکٹھا کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائولونیا کاربن ڈائی آکسائیڈ دوسرے درختوں کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ جذب کرتا ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی طور پر اسے وسیع پیمانے پر متعدد اشیا کی تیاری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جن میں سرف بورڈز، جہاز سازی ، ہوا بازی کے اندرونی سامان، فرنیچراورلکڑی کا سامان شامل ہے۔ یہ فرنیچر کے استر اور پوشاکوں کے لیے بھی بہترین ہے۔ ندیم احمد نے کہا کہ محکمہ زراعت اور جنگلات کو اس درخت کی کاشت کو بڑے پیمانے پر فروغ دینا چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستانی فری لانسرز 5 ڈالرفی گھنٹہ کی کم شرح سے کام کر رہے ہیںجبکہ ڈیجیٹل معیشت میں یہ شرح 50ڈالرفی گھنٹہ ہے،پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ نے فری لانسرز کی مدد کیلئے پاکستان بھر میں 50 ٹیکنالوجی پارکس شروع کیے ہیں،25ہزارنئے گریجویٹ ہر سال فری لانسنگ مارکیٹ میںشامل ہو رہے ہیں۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری پائیدار بنیادوں پر پاکستان میں جدید معیشت کے تصور کو متعارف کرانے کا موقع فراہم کر سکتی ہے۔معیشت کی علم سے جدت کی طرف تبدیلی پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔ سٹارٹ اپ کنسلٹنٹ نظام بنانے والے عمران جٹالہ نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ جدید معیشت ٹیکنالوجی، علم اور انٹرپرینیورشپ کا مطالعہ ہے۔ پاکستان میں اب بھی علم پر مبنی معیشت ہے جو ترقی کا صنعتی تصور ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختراعی معیشت اگلے درجے کا ایک فریم ورک ہے جہاں خیالات کو ڈیجیٹل مصنوعات میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ سلیکن ویلی ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بہترین مثال ہے۔ گوگل، فیس بک اور ایمیزون نے اپنے سفر کا آغاز سلیکون ویلی سے کیا۔عمران جٹالہ نے کہا کہ چین بھی اختراعی معیشت کی مثال ہے۔ چینی کمپنیوں نے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ڈیجیٹل معیشت پر توجہ مرکوز کی ہے اور اب وہ پوری دنیا کی خدمت کر رہی ہیں۔ ہندوستان بھی اپنی جدید معیشت میں ترقی کر رہا ہے۔ مالی سال 2021-22 میں ہندوستان کی سافٹ ویئر کی برآمدات 150ارب ڈالر تک تھیں۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان میں اختراعی معیشت کے تصور کو متعارف کرانے کا ایک اچھا موقع ہے۔ سی پیک چین کو پاکستان کے راستے مشرق وسطی، شمالی افریقہ اور یورپ سے جوڑے گا۔ چین پاکستانی افرادی قوت اور چینی ٹیکنالوجی کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے پاکستان میں ایک ہائی ٹیک انڈسٹری بنانا چاہتا ہے۔ عمران جٹالہ نے کہا کہ پاکستان کو سی پیک کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے منصوبوں کے مزید مواقع تلاش کرنے کے لیے خود کو تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیمی ادارے کم ہنر مند افرادی قوت پیدا کر رہے ہیں۔ چینی ٹیکنالوجی کو دریافت کرنے کے لیے تربیت یافتہ افرادی قوت تیار کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ کا فقدان ہے لیکن وہ گزشتہ چند سالوں سے سمارٹ فونز کی اسمبلنگ کر رہا ہے جسے اعلی ٹیکنالوجی کی پہلی لہر کہا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی ٹیک آئی ٹی پروڈکشن کے ساتھ پاکستانی نوجوانوں کے لیے سافٹ ویئر کی تربیت بھی ضروری ہے۔ اب تک پاکستانی فری لانسرز 5 ڈالرفی گھنٹہ کی کم شرح سے کام کر رہے ہیں۔ اختراعی معیشت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فارغ التحصیل افراد کو 50 ڈالرفی گھنٹہ کمانے کے قابل بنا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں فری لانسنگ انڈسٹری انتہائی اعلی ٹیکنالوجی کی بنیاد پر کام کرے گی۔عمران جٹالہ نے کہا کہ جدت طرازی کی معیشت صنفی تفاوت کو ختم کرنے میں مدد کرنے کے علاوہ خدمات کی تجارت میں جغرافیائی رکاوٹوں کو بھی کم کر سکتیہے۔ فری لانسنگ انڈسٹری خواتین کی مساوی شرکت کو قابل بناتی ہے۔ فری لانسرز کو اپنا کام شروع کرنے کے لیے صرف تخلیقی جگہوں اور عمارت کی سہولت کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدت کی معیشت کے امکانات ہر شعبے میں موجود ہیں کیونکہ ہر شعبے میں ٹیکنالوجی کی شمولیت ناگزیر ہے۔پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ نے فری لانسرز کی مدد کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیںاور پاکستان بھر میں 50 ٹیکنالوجی پارکس شروع کیے ہیں جن میںبلوچستان اور سندھ کے کچھ دور دراز اضلاع میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 25ہزارگریجویٹ ہر سال مارکیٹ میں داخل ہوتے ہیں۔پاکستان کو انہیں آمدنی پیدا کرنے والوں میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سب کی ضرورت صرف ایک عمارت اور انٹرنیٹ کی سہولت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کا تجارتی خسارہ 17فیصد اضافے سے مالی سال 2021-22میں 48.38ارب ڈالر تک پہنچ گیا،گزشتہ مالی سال 5.5 ٹریلین روپے کا ریکارڈ بجٹ خسارہ ہوا،غیر ملکی سرمایہ کاری میں 61 فیصد کمی واقع ہوئی ،درآمدات میںکمی کے بغیر معاشی استحکام ناگزیر ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بڑے معاشی مسائل اس کے بڑھتے ہوئے درآمدی بل سے پیدا ہوئے ہیں اور موجودہ اقتصادی ڈھانچے کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے جو اچھی طرح سے کام نہیں کر رہا ہے۔معیشت کی حالت کے بارے میں ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے حکومت کے سابق اقتصادی مشیر اور ڈین نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے کہا کہ ملک کے مسلسل تجارتی خسارے کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو محفوظ رکھنے کے لیے غیر ضروری اشیا کی درآمد پر پابندی لگانا ایک اچھا قدم ہے۔ڈاکٹر اشفاق نے کہا کہ برآمدی تنوع، بیمار صنعتی یونٹس کی بحالی اور درآمدات کے متبادل صنعتوں میں توسیع وقت کی ضرورت ہے۔
پاکستان بیورو آف شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کا تجارتی خسارہ مالی سال 2021-22 میں 48.38 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جو مالی سال 2020-21 کے دوران ریکارڈ کیے گئے 31 ارب ڈالر کے مقابلے میں 17.2 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقی کی راہ میں دوسری سب سے اہم رکاوٹ افرادی قوت کو ہنر مند بنانے میں کم سرمایہ کاری ہے۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے ریسرچ اکانومسٹ ڈاکٹر محمود خالد نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان میں انسانی وسائل میں ترقی حوصلہ افزا نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم اور درکار علم میں بہت فرق ہے۔ مفیدمعاشرہ اپنے لوگوں کی مہارتوں، تعلیم اور پیداواری صلاحیتوں کو بڑھاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی ترقی کے عمل کی احتیاط سے تشکیل اور عمل درآمد ملک میں اقتصادی توسیع کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی ترقی کے انڈیکس ایچ ڈی آئی 2020 میں پاکستان 189 ممالک میں 154 ویں نمبر پر ہے۔انہوں نے کہا کہ تیسرا سب سے اہم مسئلہ مالی خسارہ ہے
جس کے تحت حکومت کے اخراجات ایک سال میں اس کی آمدنی سے زیادہ ہو جاتے ہیں۔ پاکستان نے گزشتہ مالی سال 2022 میں تقریبا 5.5 ٹریلین روپے کا ریکارڈ وفاقی بجٹ خسارہ درج کیا جو غلط مالیاتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور سالانہ ہدف سے 1.1 ٹریلین روپے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مالیاتی نظم و ضبط پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے اور تمام اضافی اخراجات کی مالی اعانت مکمل طور پر ٹیکس اقدامات سے کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی غیر یقینی صورتحال نے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ موجودہ حالات میں سرمایہ کاراور تاجر برادری اپنی سرمایہ کاری ملک سے نکال رہے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2021-22 میں پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں سال بہ سال 61 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑے معاشی چیلنجز میں بھاریبیرونی اور ملکی قرضہ جات، رقم کا بڑے پیمانے پر اخراج، بڑھتی ہوئی غربت ،بے روزگاری، بلند مالیاتی خسارہ اور کم سرمایہ کاری ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں واقع خانپور ڈیم میں پانی کی گنجائش ختم ہوگئی ہے، جس کے بعد ڈیم کے اسپیل وے کھول دیے گئے ہیں، اردگرد کی آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے،ادھر نوشہرہ کے علاقے ملک آباد میں سیلاب گزرگیا ہے لیکن پانی اب تک جمع ہونے سے علاقہ مکینوں، خصوصا خواتین شدید پریشانی سے دوچار ہیں، جبکہ چارسدہ میں سیلاب سے متاثر علاقہ ڈاگئی مکرم خان میں دریائے سوات کے کنارے آباد ایک ہی خاندان کے 14 مکانات تباہ ہو گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی