• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

ازبکستان ۔ سمرقند ۔ چین ۔ شی جن پھنگ ۔ کرغز...

ازبکستان کے سمر قند میں چینی صدر شی جن پھنگ اور کرغزستان کے صدر صدیر ژاپاروف ملاقات کے بعد تصویر بنوا رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ازبکستان ۔ سمرقند ۔ چین ۔ شی جن پھنگ ۔ کرغز...

ازبکستان کے سمر قند میں چینی صدر شی جن پھنگ اور کرغزستان کے صدر صدیر ژاپاروف ملاقات کے بعد تصویر بنوا رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ازبکستان ۔ سمرقند ۔ چین ۔ شی جن پھنگ ۔ تاجک...

ازبکستان کے سمر قند میں چینی صدر شی جن پھنگ سے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

ازبکستان کے سمر قند میں چینی صدر شی جن پھنگ اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان ملاقات کے بعد تصویر بنوا رہے ہیں۔(شِنہوا)

چین کے مشرقی صوبےجیانگسو کی غیر ملکی تجارت م...

نانجنگ(شِنہوا) رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کی غیر ملکی تجارت 10.6 فیصد اضافہ کے ساتھ 36 کھرب 30 ارب یوآن(5 کھرب 25 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی ہے۔

نانجنگ کسٹمز کےمطابق برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 13.6 فیصد اضافہ کے ساتھ 23 کھرب 10 ارب یوآن جبکہ درآمدات 5.7 فیصد اضافہ کے ساتھ 13 کھرب 20 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہیں۔

اس مدت کے دوران یورپی یونین ، جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم(آسیان) اور امریکہ صوبے کےبڑے تجارتی شراکت دار رہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ پر واقع ممالک اور خطوں کے ساتھ صوبے کی تجارت 14.8 فیصد اضافہ کے ساتھ 9 کھرب 54 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہے۔

کسٹمز اعدادوشمار کےمطابق جنوری سے اگست کے عرصہ میں جیانگسو کی مکینیکل اور برقی مصنوعات کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 13 فیصد اضافہ کے ساتھ 15 کھرب 10 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہیں۔

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فلپائن ، مسلح افرادکے حملے میں 3 فوجی ہلاک

منیلا(شِنہوا)فلپائن کے جنوبی علاقے میں ایک فوجی چوکی پر مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 3 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

فوج اور پولیس نےجمعرات کے روز بتایا کہ جزیرے پر واقع صوبے باسیلان کے ایک دور دراز قصبے میں یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجکر 20 منٹ پر ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ فوجی چوکی میونسپل ہال سے چند سو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

فوج اور پولیس نے کہا کہ فوجیوں نے مسلح حملہ آوروں پر فائرنگ کر کے انہیں پسپا ہونےپر مجبور کر دیا ۔ فوج نے فرار ہونیوالے مسلح افراد کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کر دیا ہے۔

اس مہلک حملے کے پس پردہ گروہ کا پتا لگانے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین اورازبکستان کی سرکاری خبرایجنسیوں میں تع...

بیجنگ/تاشقند(شِنہوا) چین کی شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا اور ازبکستان کی قومی خبر ایجنسی (یو زیڈ اے ) کے ڈائریکٹر جنرل عبدالسعید کوچیموف نے تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ فو نے شِنہوااور یو زیڈ اے کے درمیان کامیاب تعاون پر اپنے اعتماد کا اظہارکیا۔ کوچیموف نے کہا کہ دونوں اداروں کے درمیان1992 سے  اچھے تخلیقی تعلقات قائم ہیں اورفی الحال سابقہ معاہدوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ نئے معاہدے کے تحت نیوز سروسز کے باقاعدہ تبادلے اوردونوں خبرایجنسیوں کے درمیان تجربات اور اہلکاروں کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کیا جائے گا۔

چین کے نائب وزیراعظم چائنہ ۔ آسیان ایکسپو می...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیراعظم اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ہان ژینگ جمعہ کے روز منعقد ہونیوالی 19 ویں چائنہ آسیان ایکسپو اورچائنہ آسیان بزنس اینڈ انویسٹمنٹ سمٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے ، اس کااعلان چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے جمعرات کے روز کیا۔

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

میانمار ، بس حادثے میں اموات کی تعداد 13 ہو...

ینگون(شِنہوا)میانمارکے وسطی علاقے ماندالے میں 2 بسوں اور ایک ٹرک کے مابین تصادم کے نتیجے میں مرنیوالے افراد کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

مقامی حکام کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً 8 بجکر 25 منٹ (رات 8 بجکر 55 منٹ پاکستانی وقت) پر ماندالے کے قصبے کیوکپادوانگ میں میکتیلا ۔  کیوکپادوانگ سڑک پر پیش آیا جہاں 2 مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ مرنےوالوں میں 10 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں اور حادثے میں 23 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

جائے حادثہ پرجانیوالے ایک مقامی پولیس افسر نے شِنہوا کو بتایا کہ 11 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور 2 افراد نے ہسپتال میں دم توڑا جس سے مرنیوالے افراد کی تعداد 13 ہو گئی۔

مقامی حکام نے بتایاکہ کیوکپادوانگ میں پیش آنیوالا یہ بدترین حادثہ ہے۔

چین کے صدر شی جن پھنگ کا قازقستان کا سرکاری...

نور سلطان(شِنہوا)  چین کے صدر شی جن پھنگ جو کہ بدھ کی سہ پہر قازقستان کے سرکاری دورے پر نورسلطان پہنچے تھے کا قازق صدر قاسم جومارت توکایوف نےایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پرنائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ مختار تلیبردی اور نور سلطان کےمیئر  الطائی کولگینوف بھی موجودتھے۔فوجی بینڈ کی دھنوں کے ساتھ 70ارکان پرمشتمل گارڈ نےقائدین کوسلامی پیش کی،خوبصورت لباس پہنے قازق بچیوں نے صدر شی کو پھول پیش کیے۔

صدر شی نے اپنے رسمی خطاب میں چینی حکومت اور عوام کی جانب سے قازق حکومت اور عوام کو مخلصانہ مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدر شی نے اس بات کی طرف اشارہ  کرتے ہوئے کہ پہاڑوں اور دریاؤں سے جڑے ہوئے دونوں ممالک  اچھے پڑوسی، اچھے دوست اور ہم نصیب مستقبل کے اچھے شراکت دار ہیں مزید کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 30 سالوں کے دوران چین اور قازقستان کے تعلقات تیزرفتار ترقی کرتے ہوئے مستقل جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی اعلیٰ سطح تک پہنچ گئےہیں۔ انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران وہ اپنے قازق ہم منصب کے ساتھ بات چیت کریں گے تاکہ دوطرفہ  ہمہ جہت تعاون کے لیے مشترکہ طور پر ایک نیا خاکہ تیار کیا جا سکے۔ انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کی مشترکہ ترقی اور خوشحالی میں تازہ اور مضبوط تحریک پیدا کرے گا۔

ڈنگ شیو شیانگ،یانگ جیچھی،وانگ یی ،ہی لی فینگ اور دیگر حکام بھی صدر شی کے ہمراہ ہیں۔قازقستان میں چین کے سفیر ژانگ شیاؤ بھی وفد کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

صدرشی کی آمد کے موقع پرنورسلطان کے شہرمیں سنہری خزاں کا ایک خوشگوار دن تھا جب ۔ شاہراہوں پر پانچ ستاروں والے سرخ پرچم لہرارہے تھے، موٹرسائیکل ایسکارٹ کے ساتھ صدر شی کا قافلہ اک اوردا صدارتی محل پہنچا۔ جہاں پر توکایف نے  وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس کے بعد دونوں سربراہان مملکت ایک ساتھ صدارتی محل کے مرکزی ہال کی طرف روانہ ہوئے۔

صدارتی محل میں صدر شی کے اعزاز میں ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اورصدر شی نے توکایف کے ہمراہ گارڈ آف آنرز کا معائنہ کیا۔

استقبالیہ تقریب کے بعد صدر شی نے   قازقستان-چین ہزار سالہ ڈائیلاگ کے عنوان سے منعقد کی گئی آرٹ نمائش دیکھی۔نمائش میں قازقستان کے اسٹیٹ میوزیم آف آرٹس کے چینی اور قازق آرٹ کے نمونے رکھے گئے تھے۔شاندار چینی پینٹنگز اور چینی مٹی کے برتن اور قازق ریشم اور سرامکس ہزار سالہ چینی اور قازق تہذیبوں کے درمیان باہمی تعلق  کے واضح ثبوت تھے۔

اس کے بعد دونوں ممالک کے صدور کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوئے۔

چینی صدر نے کہا کہ دوطرفہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات بدلتے ہوئے بین الاقوامی منظرنامے کی ہر آزمائش میں پورے اترے ہیں جس کے دوران ٹھوس اور نتیجہ خیزفوائد حاصل ہوئے۔

چینی صدر شی جن پھنگ قازقستان کے شہر نور سلطان کے اک اوردا صدارتی محل میں استقبالیہ تقریب کے دوران گارڈ آف آنرز کا معائنہ کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

چینی صدر شی جن پھنگ  قازقستان کے شہر نور سلطان میں اک اوردا صدارتی محل میں قازق صدر قاسم جومارت توکایف کی طرف سے دی گئی استقبالیہ تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

چین اور تاجکستان تعلقات سے ٹھوس نتائج نکلنے...

سمرقند، ازبکستان(شِنہوا) چین کےصدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور تاجکستان کو ایک دوسرے کی ٹھوس حمایت جاری رکھنے اوردوطرفہ تعلقات میں مزید ٹھوس نتائج اور بڑی کامیابیاں حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

جمعرات کی صبح یہاں اپنے تاجک ہم منصب امام علی رحمان سے ملاقات کے دوران صدر شی نے کہا کہ  30 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔

شی نے کہا کہ قومی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ میں چین تاجکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور یہ کہ چین ہمیشہ سے تاجکستان کا ایک پڑوسی، دوست اور شراکت دار ملک رہا  ہے جس پر تاجکستان بھروسہ اور اعتمادکر سکتا ہے۔ صدر شی نے کہا کہ ایسے وقت میں جب بین الاقوامی اور علاقائی حالات گہری اور پیچیدہ تبدیلیوں سے گزر رہے ہیں، دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی ٹھوس مدد اور دوطرفہ تعلقات میں مزید بڑی پیش رفت لانے کی ضرورت ہے۔ چینی صدر نے تاجکستان کے ساتھ عملی تعاون کو بڑھانے،اس کی معیاری زرعی مصنوعات کی درآمد میں اضافے، دوطرفہ تجارت کو وسعت دینے، انفراسٹرکچر،واٹر منیجمنٹ  اور نقل و حمل جیسے شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے، گرین ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل معیشت میں تعاون پربات چیت کرنے،مصنوعی ذہانت اور سرحد پار نقل و حمل کی صلاحیت کو فروغ دینے میں تاجکستان کی مدد کے لیے اپنے ملک کی خواہش کااظہار کیا۔

امریکی تعلیمی اداروں سے 26 ہزار طلبا آتشیں ا...

نیویارک (شِنہوا) امریکہ بھر کے اسکولوں میں گزشتہ 10 برس کے دوران 26 ہزار سے زائد طلبا آتشیں اسلحہ کے ساتھ پکڑے گئے۔

مقامی ٹیلی ویژن اسٹیشن اے بی سی 13 نے امریکی محکمہ تعلیم کے قومی مرکز برائے تعلیمی شماریات کے وفاقی اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ تعداد ملک بھر میں داخلہ لینے والے ہر 1 لاکھ طالب علموں میں سے تقریباً 6 بنتی ہے۔

اسٹیشن نے ٹیکساس کے ہیوسٹن انڈیپینڈنٹ اسکول ڈسٹرکٹ سے بھی اعداد و شمارحاصل کئے ہیں، جس کے مطابق گزشتہ برس اسکولوں پر حملوں کی منصوبہ بندی بارے 34 دھمکیاں دی گئیں، جو 20-2019 کے تعلیمی سال کی نسبت 7 دھمکیوں سے زیادہ ہے۔

ریاست بھر میں گزشتہ 3 برس کے دوران اسکول میں آتشیں اسلحہ رکھنے کے 557 واقعات میں طالب علموں کے خلاف تادیبی کارروائی ہوئی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 21-2020 کے تعلیمی سال کے دوران ریاست بھر میں لڑائی جھگڑے کے 15 ہزار 184 واقعات ہوئے، وبا کے دوران جھگڑوں کی تعداد میں 19-2018 کے تعلیمی سال کی نسبت کمی ہوئی ۔ اس برس لڑائی جھگڑوں کے 49 ہزار 120 واقعات ہوئے تھے۔

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش موسلادھاربارشوں، سیلاب سے متاثر

ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے کچھ حصوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے اور سڑکوں پر آمدورفت میں خلل پڑا۔  2 کروڑ افراد پر مشتمل شہر کے کچھ حصوں میں سڑکیں، گلیاں اور ذیلی گلیاں گھٹنوں تک پانی میں ڈوب گئیں جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بنگلہ دیش، ڈھاکہ میں ایک سائیکل رکشہ مسافروں کے ساتھ سیلاب زدہ سڑک سے گزررہا ہے۔ (شِںہوا)

بنگلہ دیش، ڈھاکہ میں سیلاب زدہ سڑک پر ایک دکان کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

بنگلہ دیش، ڈھاکہ میں گاڑیوں اور  رکشہ کو سیلاب زدہ سڑک پر دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

بنگلہ دیش، ڈھاکہ میں گاڑیوں کو سیلاب زدہ سڑک پر دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پشاور میں سیلاب زدگان میں امداد تقسیم

پشاور(شِنہوا)پشاور میں سیلاب زدگان میں امدادی پیکیجز تقسیم کئے گئے ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ رواں سیزن میں جون کے وسط سے مون سون بارش اور سیلاب سے پاکستان بھر میں 1ہزار 481 افراد جاں بحق اور 12 ہزار 748 زخمی ہوئے ہیں۔

پشاور کے مضافات میں سیلاب زدگان امدادی سامان وصول کرنے کے بعد واپس جارہے ہیں۔ (شِنہوا)

پشاور کے مضافات میں سیلاب زدگان امدادی سامان وصول کرنے کے بعد واپس جارہے ہیں۔ (شِنہوا)

پشاور کے مضافات میں رضاکار سیلاب زدگان میں امدادی سامان تقسیم کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

چین کی اشیائے خوردونوش کی صنعت میں رواں دہائ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی اشیائے خوردونوش کی صنعت میں گزشتہ دہائی کے دوران حجم اور مجموعی قوت کےلحاظ سے نمایاں بہتری آئی ہے جبکہ اس کی آمدنی اور عالمی اثر و رسوخ میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ اشیائے خوردونوش کی صنعت کے سربراہ ہی یاچیونگ نے  ایک پریس کانفرنس  میں بتایا کہ گزشتہ 10 برسوں کے دوران اس شعبے کی مجموعی جاری آمدنی اور منافع میں بالترتیب 35 فیصد اور 64.5 فیصداضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس صنعت کی قدر اضافی تمام صنعتی شعبوں کے 27.9 فیصد کے برابرہے جبکہ ملک کی لائٹ صنعت اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات دنیا کی کل برآمدات کے 30 فیصد سے تجاوز کر گئی ہیں۔

چین نے وسعت اور نسبتاً مکمل ڈھانچے کے ساتھ اشیائے خوردونوش کا ایک صنعتی نظام بنایا ہے جس نے روزمرہ ضروریات کی مختلف مصنوعات بارے فراہمی کی مئو ثر ضمانت فراہم کی ہے۔

انہوں نے اس صنعت کوچین کی طویل المعیاد برتری میں سے ایک قرار دیا اورکہا کہ یہ معیشت کا پہیہ چلانے، لوگوں کی فلاح و بہبود میں بہتر ی لانے ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور برآمدات کو بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے جس کا کوئی متبادل نہیں ہے ۔

انہوں نےتوقع ظاہر کی ہے کہ صارفین کی مختلف ضروریات کو بہتر طور پر پوراکرنے اور اس کی مسابقتی برتری کو تقویت دینے کے لیے اس شعبے کی ڈیجیٹل اور سبز تبدیلی کو فروغ دینے کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں سال 2025 تک قومی ہائی ٹیکنالوجی زونز...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے اب تک 173 قومی ہائی ٹیکنالوجی زون قائم کیے ہیں جبکہ 14ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کی مدت کے اختتام تک ان کی تعداد بڑھا کر 220 کر دی جا ئے گی۔

وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے ایک اہلکار لی یوپنگ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ قومی ہائی ٹیکنالوجی زونز کی کل پیداوار کا حجم سال 2012میں 54 کھرب یوآن (تقریباً 781.3 ارب امریکی ڈالرز) سے بڑھ کر سال 2021 میں 153 کھرب یوآن ہو گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سال 2021 میں قومی ہائی ٹیکنالوجی زونز نے مجموعی قومی پیداوار کا 13.4 فیصد پیدا کیا جس کی تعمیرات ملک کی 2.5 فیصد اراضی پرمشتمل ہیں ۔

اس پریس کانفرنس کے مطابق قومی ہائی ٹیکنالوجی زونز نے گزشتہ دہائی کے دوران کوانٹم انفارمیشن، تیز رفتار ریلویز، بے ڈونیوی گیشن سیٹلائٹ نظام ، ملکی طور پرتیار کردہ بڑے ہوائی جہازوں اور فائیو جی  کمیونیکیشن جیسے شعبوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

ان ہائی ٹیکنالوجی زونزنے بڑے قومی سائنسی اور تکنیکی مشنز کے ایک سلسلے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے، جن میں گہرے سمندر میں چلنے والی انسان بردار آبدوز جیاؤلونگ کی ترقی، شن ژو-14خلائی جہاز کی لانچنگ  اورنوول کروناوائرس ویکسینز کی تحقیق اور ترقی شامل ہیں۔

چین کے پاس 14ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کی مدت کے اختتام تک تقریباً 220 قومی ہائی ٹیک زونز ہوں گے جو کہ ملک کے مشرقی حصے میں اس کے پریفیکچر سطح کے زیادہ تر شہروں اور وسطی اور مغربی حصے میں پریفیکچر سطح کے بڑے شہروں کا احاطہ کریں گے۔

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے 117 نئے کیسز...

اسلام آباد (شِنہوا) پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوول کرونا وائرس کے 117 نئے کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔

وزارت صحت نے جمعرات کو بتایا کہ18 ہزار 785  تشخیصی ٹیسٹ کیے جانے بعد ہی ان نئے کیسز کا پتہ چلا ہے ۔

وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطا بق نئے کیسز کے ساتھ ملک میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد بڑھ کر15 لاکھ 71 ہزار 530 ہو گئی ہے۔

وزارت کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 279 افراد اس عالمی وبائی مرض سے صحتیاب ہوئے  ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 35 ہزار 388 ہوگئی ہے۔

وزارت نے بتایا کہ ملک میں نوول کرونا وائرس سے مجموعی طورپر 30 ہزار 604 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے ۔

ملک کا جنوبی صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثرہ خطہ ہے جہاں 5 لاکھ 93 ہزارکیسز867 ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ اس کے بعد مشرقی صوبہ پنجاب ہے جہاں اب تک 5 لاکھ 21 ہزار917 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آسٹریلیا کے دارالحکومت کے بیجنگ گارڈن میں بہ...

کینبرا(شِنہوا) آسٹریلیا کے  کینبرا کے بیجنگ گارڈن میں پھول کھلنے کے ساتھ ہی موسم بہار کا آغاز سیاحوں کے لئے باعث مسرت بن گیا ہے ۔

آسٹریلیا، کینبرا میں جھیل برلی گریفن کےکنارے واقع بیجنگ گارڈن میں موسم بہار کےآغاز پر پھول نظر آ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

آسٹریلیا، کینبرا  میں جھیل برلی گریفن کےکنارے واقع بیجنگ گارڈن میں موسم بہار کےآغاز پر پھول نظر آ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

آسٹریلیا، کینبرا میں جھیل برلی گریفن کےکنارے واقع بیجنگ گارڈن میں موسم بہار کےآغاز پر پھول نظر آ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی نائب وزیر اعظم کی جانب سے پیرس اولمپکس...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی نائب وزیر اعظم سن چون لان نے ملکی کھلاڑیوں پر زور دیا ہے کہ وہ پیرس 2024 اولمپک کھیلوں کی تیاریوں میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اورچین کے لیے نئی بلند یاں حاصل کریں ۔

ان خیا لا ت کا اظہار  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیا سی بیورو کی رکن سن نے ریاست کی عمومی انتظامیہ برائے کھیل کے معائنہ کے دوران کیا ۔

پیرس میں 2024 کے گرمائی کھیلوں کے آغاز میں اب دو سال سے بھی کم وقت باقی ہے،اس مو قع پر سن نے چینی کھلاڑیوں کے لیے ایک سخت شیڈول اور بھاری فرائض واضح کیے جس میں زیادہ احساس ذمہ داری اور عجلت پر زور دیا گیا ۔

سن نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا  کہ تمام ٹیموں کو 2024 کھیلوں کی تیاری میں اعتماد کا مظاہرہ کر تے ہو ئے دماغ ٹھنڈا رکھنا چاہیے، صورتحال کا مکمل تجزیہ کرنا چاہیے اور اپنی مجموعی مسابقت کو بہتر بنانے کےلیے با صلاحیت کھلاڑیوں  کی بھرتی کی خاطر ایک کھلا، صاف وشفاف اور منصفانہ منصوبہ ترتیب دینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ٹیموں کو ہر کھیل کی خصوصیات کی بنیادپر جدید تربیتی طریقہ ہائے کار سے مستفید ہونا چاہیے، برداشت کی تربیت جیسے موثرطریقوں کو اختیا ر کرنا چاہیے اور ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

سن نے امید ظاہر کی ہے کہ چین روایتی طور پر مضبوط کھیلوں میں اپنی پوزیشن کو مستحکم کر سکتا ہے اور فٹ بال، باسکٹ بال اور والی بال کے ساتھ ساتھ ایتھلیٹکس اورتیراکی جیسے ٹیم ایونٹس میں اپنی قابلیت کو فروغ دے سکتا ہے۔

سن نے صاف ستھرے کھیلوں کو یقینی بنانے کے لیے ممنوعہ ادویات کے استعما ل بارے چین کے عدم برداشت کے موقف پر بھی زور دیا۔

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز ک...

بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 15 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 61 کروڑ3 لاکھ 50 ہزار 75 ہوگئی۔

امریکہ 9 کروڑ54 لاکھ  90 ہزار 495 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ بھارت 4 کروڑ45 لاکھ 16 ہزار 479 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 50 لاکھ  15 ہزار 24 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔

برازیل میں مصدقہ کیسزکی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ  58 ہزار 902، جرمنی میں 3 کروڑ 26 لاکھ 4 ہزار 993، جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 42 لاکھ 64 ہزار470 اور برطانیہ میں 2 کروڑ 37 لاکھ 72 ہزار 20 تک پہنچ گئی ہے۔

اٹلی میں 2 کروڑ 20 لاکھ 96 ہزار 450 اور جاپان میں 2 کروڑ 3 لاکھ 96 ہزار 918 مصدقہ کیسز ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈال...

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے ایک ارب پچاس کروڑ ڈالر قرض دے گا۔ پاکستان کو اس وقت سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے اربوں روپے کی ضرورت ہے، دنیا کے متعدد ممالک نے پاکستان کو امدادی رقوم دینے کا اعلان کیا ہے۔ سیلاب کی تباہی سے نمٹنے کے لئے اب ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی پاکستان کو ایک ارب 50 کروڑ ڈالر قرض دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دستاویز کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو 1 ارب 50 کروڑ ڈالر قرض کی مد میں دیئے جائیں گے، اور یہ خطیر رقم سماجی تحفظ، غذائی تحفظ اور کاروباری اداروں کے تعاون پر خرچ ہوگی۔ دستاویز کے مطابق 330 ارب روپے کے مساوی رقم بجٹ اسپورٹ کی مد میں فراہم کی جائے گی۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ایشیائی ترقی بینک کو کمرشل قرض پر 2 سے 3 فیصد تک سود ادا کرنا پڑے گا، اور اس میں سوا ارب (1.25) ڈالر 7 سال اور 25 کروڑ ڈالر کا قرضہ 25 سالہ مدت کیلئے ہوگا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے 3 کروڑ 20 لاکھ کی آبادی متاثر ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ہمیشہ کرغزستان کا قابل بھروسہ ، بااعتماد...

چین کے صدر شی جن پھنگ نے کرغزصدر صدیر ژاپاروف سے ملاقات میں کہا کہ چین کرغزستان کا قابل بھروسہ ، بااعتماد دوست اور شراکت داررہا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔شی نے یاد دلایا کہ فروری میں انہوں نے اور ژاپاروف نے بیجنگ میں دوستانہ، گہرے اور عملی رابطوں کا آغاز کیا جس کے ذریعے بہت سے امور پر اتفاق رائے ہوا۔شی نے کہا کہ چین آزادانہ طور پراپنی ترقی کی راہ اختیار کرنے، اپنی قومی آزادی، خودمختاری و سلامتی کے تحفظ میں کرغزستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ چین کسی بھی بہانے کرغزستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے والی کسی بھی بیرونی طاقت کی مخالفت کرتا ہے۔شی نے زور دیا کہ نئے حالات میں فریقین کو ایک دوسرے کی بھرپور حمایت میں اضافہ کرنا چاہئے اور فائدہ مند باہمی تعاون کو وسیع کرنا چاہئے ۔انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ ترقیاتی حکمت عملی کو ہم آہنگ کرتے رہیں ۔ چین اور کرغزستان کے درمیان درمیانے اور طویل مدتی اقتصادی و تجارتی تعاون کے منصوبے پر ٹھیک طریقے سے عملدرآمد کریں ۔چین کے صدر نے کہا کہ چین ۔کرغزستان ۔ ازبکستان ریلوے منصوبے کی چین حمایت کرتا ہے اور اس پر جلد کام کے آغاز کے لئے تیار ہے۔شی نے کہا کہ چین کرغزستان میں سرمایہ کاری کرنے والے مزید چینی کاروباری اداروں کی حمایت کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان افراد کے تبادلے اور اشیا کی کسٹم کلیئرنس میں آسانیاں لائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ قازقستان 30 سالہ تعلقات پر مشترکہ اعلا...

چین اور قازقستان نے سفارتی تعلقات کے قیام کے 30 برس مکمل ہونے پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔بیان میں گزشتہ عشروں میں دو طرفہ تعاون کی کامیابیوں کا خلاصہ پیش کیا ہے اور دونوں فریقین میں ہم آہنگی کے امید افزا مستقبل کا عزم کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق قازقستان ایک چین اصول کی سختی سے حمایت کرتا ہے اور اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین کی حکومت پورے چین کی نمائندہ واحد قانونی حکومت ہے ،جسے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد نمبر 2758 کے ذریعے واضح طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ تائیوان چین کا اٹوٹ انگ ہے ، قازقستان "تائیوان کی آزادی" کی ہرصورت میں مخالفت کرتا ہے اور آبنائے پار تعلقات کی پرامن ترقی میں چین کے پرامن اتحاد کو برقرار رکھنے میں چینی حکومت کی تمام تر کوششوں کا حامی ہے۔چینی فریق ، قازقستان کے آزادانہ طور پر انتخاب کردہ ترقی کے راستے اور قازقستان کی حکومت کی جانب سے مقامی استحکام کے تحفظ، بین النسلی ہم آہنگی برقراررکھنے اور سماجی و اقتصادی ترقی کے فروغ بارے اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔دونوں فریقین ، دونوں سربراہان مملکت کے درمیان قریبی رابطے کی اچھی روایت کو برقراررکھیں گے، دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں سربراہ مملکت سفارت کاری کے اہم اسٹریٹجک رہنما کا کردار بھرپور طریقے سے نبھائیں گے۔ وزرائے اعظم کے اجلاسوں کے باقاعدہ اجلاسوں کے طریقہ کار کو بہتر بنایا جائے گا اور چین۔ قازقستان تعاون کمیٹی کے مئو ثر کام کو قائم رکھا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آسٹریلیا کے دارالحکومت کے بیجنگ گارڈن میں بہ...

آسٹریلیا کے کینبرا کے بیجنگ گارڈن میں پھول کھلنے کے ساتھ ہی موسم بہار کا آغاز سیاحوں کے لئے باعث مسرت بن گیا ہے ۔

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے 117 نئے کیسز...

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوول کرونا وائرس کے 117 نئے کیسز رپورٹ ہوئیہیں۔وزارت صحت نے جمعرات کو بتایا کہ18 ہزار 785 تشخیصی ٹیسٹ کیے جانے بعد ہی ان نئے کیسز کا پتہ چلا ہے ۔وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطا بق نئے کیسز کے ساتھ ملک میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد بڑھ کر15 لاکھ 71 ہزار 530 ہو گئی ہے۔وزارت کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 279 افراد اس عالمی وبائی مرض سے صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 35 ہزار 388 ہوگئی ہے۔وزارت نے بتایا کہ ملک میں نوول کرونا وائرس سے مجموعی طورپر 30 ہزار 604 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے ۔ملک کا جنوبی صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثرہ خطہ ہے جہاں 5 لاکھ 93 ہزارکیسز867 ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ اس کے بعد مشرقی صوبہ پنجاب ہے جہاں اب تک 5 لاکھ 21 ہزار917 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں سال 2025 تک قومی ہائی ٹیکنالوجی زونز...

چین نے اب تک 173 قومی ہائی ٹیکنالوجی زون قائم کیے ہیں جبکہ 14ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کی مدت کے اختتام تک ان کی تعداد بڑھا کر 220 کر دی جا ئے گی۔وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے ایک اہلکار لی یوپنگ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہقومی ہائی ٹیکنالوجی زونز کی کل پیداوار کا حجم سال 2012میں 54 کھرب یوآن (تقریبا 781.3 ارب امریکی ڈالرز)سے بڑھ کر سال 2021 میں 153 کھرب یوآن ہو گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سال 2021 میں قومی ہائی ٹیکنالوجی زونز نے مجموعی قومی پیداوار کا 13.4 فیصد پیدا کیا جس کی تعمیرات ملک کی 2.5 فیصد اراضی پرمشتمل ہیں ۔اس پریس کانفرنس کے مطابق قومی ہائی ٹیکنالوجی زونز نے گزشتہ دہائی کے دوران کوانٹم انفارمیشن، تیز رفتار ریلویز، بے ڈونیوی گیشن سیٹلائٹ نظام ، ملکی طور پرتیار کردہ بڑے ہوائی جہازوں اور فائیو جی کمیونیکیشن جیسے شعبوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ان ہائی ٹیکنالوجی زونزنے بڑے قومی سائنسی اور تکنیکی مشنز کے ایک سلسلے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے، جن میں گہرے سمندر میں چلنے والی انسان بردار آبدوز جیالونگ کی ترقی، شن ژو-14خلائی جہاز کی لانچنگ اورنوول کروناوائرس ویکسینز کی تحقیق اور ترقی شامل ہیں۔چین کے پاس 14ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کی مدت کے اختتام تک تقریبا 220 قومی ہائی ٹیک زونز ہوں گے جو کہ ملک کے مشرقی حصے میں اس کے پریفیکچر سطح کے زیادہ تر شہروں اور وسطی اور مغربی حصے میں پریفیکچر سطح کے بڑے شہروں کا احاطہ کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

…شی نے قازق صدر توکایوف سے آرڈر آف دی گولڈن...

چین کے صدر شی جن پھنگ نے آرڈر آف دی گولڈن ایگل یا التائن قرائن ایوارڈ وصول کیا ۔ انہیں یہ ایوارڈ قازق صدر قاسم جومارت توکایوف نے نورسلطان کے صدارتی محل میں دیا۔محل کے شاندار سنگ مرمر کے ہال میں چین اور قازقستان کے قومی جھنڈے لگائے گئے تھے، ہال کا ماحول باوقار اور پرجوش تھا۔توکایوف نے ایوارڈ دینے سے قبل کہا کہ چین کے عظیم صدر شی کا دورہ قازقستان کے لئے بڑا اعزاز ہے۔توکایوف نے کہا کہ صدرشی ایک حقیقی عظیم رہنما ہیں جنہیں چینی عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے ۔ شی کی زبردست قیادت میں چین نے بے انتہا ترقی کی ، انتہائی غربت کا خاتمہ کیا اور ہر اعتبار سے اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تعمیر کی جس سے چینی قوم عظیم حیات نو کی سمت میں گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ شی کی دانشمندانہ قیادت میں چین طے شدہ اہداف کے مطابق ایک جدید سوشلسٹ ملک کی مکمل تعمیر کا مقصد حاصل کرلے گا۔آرڈر وصول کر نے پر تبصرہ کر تے ہو ئے شی نے توکایوف کی جا نب سے انہیں ایوارڈ دینے کو چین، قازقستان تعلقات بارے قازقستان کی جانب سے عظیم اہمیت دینے اور قازقستان کے عوام کی جا نب سے چین کے عوام کے لئے خیر سگا لی کے جذبات سے تعبیر کیا۔شی نے کہا گز شتہ 3 دہائیوں کے دوران سفارتی تعلقات قائم ہو نے کے بعد سے چین اور قازقستان کے تعلقات اعلی سطح پر فرو غ پا رہے ہیں۔دونوں اطراف نے سیا سی اعتماد کو قائم کیا ہے، تعاون مختلف شعبوں میں فروغ پایا ہے،بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے اعلی معیار کو فرو غ دینے کے لئے کاوشوں سے مفید نتا ئج حا صل کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا دونوں اطراف بین الاقوا می معاملات میں قر یبی طور پر رابطے میں ہیں، جس نے دونوں مما لک کی ترقی اور احیائے نو کو مضبوط طا قت فرا ہم کی ہے جس سے علا قائی امن اور استحکام کو زبرد ست محرک میسر ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی اشیائے خوردونوش کی صنعت میں رواں دہائ...

چین کی اشیائے خوردونوش کی صنعت میں گزشتہ دہائی کے دوران حجم اور مجموعی قوت کیلحاظ سے نمایاں بہتری آئی ہے جبکہ اس کی آمدنی اور عالمی اثر و رسوخ میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ اشیائے خوردونوش کی صنعت کے سربراہ ہی یاچیونگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 10 برسوں کے دوران اس شعبے کی مجموعی جاری آمدنی اور منافع میں بالترتیب 35 فیصد اور 64.5 فیصداضافہ ہواہے۔انہوں نے کہا کہ اس صنعت کی قدر اضافی تمام صنعتی شعبوں کے 27.9 فیصد کے برابرہے جبکہ ملک کی لائٹ صنعت اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات دنیا کی کل برآمدات کے 30 فیصد سے تجاوز کر گئی ہیں۔چین نے وسعت اور نسبتا مکمل ڈھانچے کے ساتھ اشیائے خوردونوش کا ایک صنعتی نظام بنایا ہے جس نے روزمرہ ضروریات کی مختلف مصنوعات بارے فراہمی کی مئو ثر ضمانت فراہم کی ہے۔انہوں نے اس صنعت کوچین کی طویل المعیاد برتری میں سے ایک قرار دیا اورکہا کہ یہ معیشت کا پہیہ چلانے، لوگوں کی فلاح و بہبود میں بہتر ی لانے ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور برآمدات کو بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے جس کا کوئی متبادل نہیں ہے ۔انہوں نیتوقع ظاہر کی ہے کہ صارفین کی مختلف ضروریات کو بہتر طور پر پوراکرنے اور اس کی مسابقتی برتری کو تقویت دینے کے لیے اس شعبے کی ڈیجیٹل اور سبز تبدیلی کو فروغ دینے کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پشاور میں سیلاب زدگان میں امداد تقسیم

پشاور میں سیلاب زدگان میں امدادی پیکیجز تقسیم کئے گئے ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ رواں سیزن میں جون کے وسط سے مون سون بارش اور سیلاب سے پاکستان بھر میں 1ہزار 481 افراد جاں بحق اور 12 ہزار 748 زخمی ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش موسلادھاربارشوں، سیلاب سے متاثر

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے کچھ حصوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے اور سڑکوں پر آمدورفت میں خلل پڑا۔ 2 کروڑ افراد پر مشتمل شہر کے کچھ حصوں میں سڑکیں، گلیاں اور ذیلی گلیاں گھٹنوں تک پانی میں ڈوب گئیں جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مقدس مقامات پر نعرے یا بینر برداشت نہیں کیے...

امام کعبہ اور حرمین انتظامیہ کے سربراہ شیخ عبد الرحمن السدیس نے زائرین اور نمازیوں کو مسجد الحرام اور مسجد نبویۖ میں قواعد پر عمل کرنے کی تاکید کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق عبدالرحمن السدیس کا کہنا ہے کہ دونوں مقدس مقامات نعرے لگانے یا پلے کارڈز لگانے کے لیے نہیں بلکہ صرف عبادت کے لیے ہیں، الحرمین الشریفین کا تقدس ہے جس کا احترام کیا جانا چاہیے۔انھوں نے کہاکہ یہ وہ عبادت گاہیں ہیں جہاں اسلام کے خلاف نعرے یا جملے بلند کرنے کو برداشت نہیں کیا جائے گا، یہاں آنے والے کو صرف اپنی عبادت کرنی چاہئیں۔امام کعبہ اور حرمین انتظامیہ کے سربراہ شیخ عبد الرحمن السدیس کا بیان اس واقعے کے بعد سامنے آیا جس میں عمرہ ادائیگی کے دوران مسجدالحرام میں بینر لہرانے پر ایک غیرملکی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ ریٹنگز کی ترکیہ کی تر...

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ ریٹنگز نے عالمی معیشت کے لیے اپنی 2022 کی ترقی کی توقع کو کم کیا ہے جبکہ ترکیہ کی ترقی کی شرح کی پیشن گوئی کو بلند کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فچ نے اپنی گلوبل اکنامک آٹ لک رپورٹ کا ستمبر کا شمارہ شائع کیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ یورپ میں گیس کے بحران، مہنگائی کی بلند شرح اور عالمی مانیٹری پالیسی کی سختی میں تیزی سے معاشی توقعات کو شدید دھچکا لگا ہے۔رپورٹ میں عالمی معیشت کے لیے ترقی کی شرح میں کمی کرنے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا اس سال عالمی معیشت کی شرح نمو 2.4 فیصد، 2023 میں 1.7 فیصد اور2024 میں 2.8 فیصد رہنے کی توقع ہے۔فچ نے جون میں اعلان کردہ اپنی پیشن گوئی میں پیش گوئی کی ہے کہ عالمی معیشت 2022 میں 2.9 فیصد اور 2023 اور 2024 میں 2.7 فیصد بڑھے گی۔رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ یورو زون اور برطانیہ کے اس سال کے آخر میں کساد بازاری میں داخل ہونے کی توقع ہے، اور 2023 کے وسط تک امریکہ کو ہلکی کساد بازاری کا سامنا کرنے کی توقع ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں سال کے لیے چینی معیشت کی ترقی کی پیش گوئی 3.7 فیصد سے کم ہو کر 2.8 فیصد ہو گئی اور 2023 کے لیے توقع 5.3 فیصد سے کم کر کے 4.5 فیصد کر دی گئی اور مزید بتایا گیا ہے کہ 2024 میں چینی معیشت کی شرح نمو 5 فیصد سے کم ہو کر 4.7 فیصد رہ گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ترکی کی معیشت میں رواں سال 5.2 فیصد اور 2023 اور 2024 میں 2.9 فیصد اضافہ متوقع ہے۔فچ نے جون میں اپنی پیشن گوئی میں پیش گوئی کی تھی کہ ترکی اس سال 4.5 فیصد، 2023 میں 3 فیصد اور 2024 میں 2.9 فیصد ترقی کرے گا-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش ، مسلسل بارشوں نے ڈھاکہ کے مختلف ع...

ڈھاکہ(شِنہوا)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں بدھ کے روز معتدل اور موسلا دھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور سڑکوں پر ٹریفک میں خلل پڑا۔

2 کروڑ سے زائد آبادی والے شہر کے مختلف حصوں میں سڑکیں ، گلیاں اور ذیلی گلیاں ٹخنوں سے گھٹنے تک پانی میں ڈوب گئی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ملک کے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے تک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ملی میٹر بارش ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں مون سون کے فعال ہونے کے باعث پورے بنگلہ دیش میں معتدل سے موسلادھار بارشیں برس رہی ہیں۔

ڈھاکہ میں بارشیں ایک دن اور جاری رہنے کا امکان ہے کیونکہ بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات (بی ایم ڈی) کی جانب سے شہر اور مضافات میں معتدل سے موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں تحفظ آب کے منصوبوں میں سرمایہ کاری م...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں تحفظ آب کے منصوبوں میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔آبی وسائل کے نائب وزیر لیو وی پھنگ نے بدھ کو بتایا کہ  اس عرصے کے دوران پانی کے تحفظ کے منصوبوں میں 977ارب60کروڑ یوآن (تقریباً 141 ارب 40کروڑامریکی ڈالر)کی مجموعی سرمایہ کاری کی گئی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 329 ارب 60کروڑ یوآن یا 50.9 فیصد زیادہ ہے۔

نائب وزیر نے مزید بتایا کہ اگست کے آخر تک پانی کے تحفظ کے زیر تعمیر منصوبوں میں سرمایہ کاری 18کھرب  یوآن سے تجاوز کرگئی تھی۔

ملک میں جنوری سے اگست تک پانی کے تحفظ کے 19ہزار نئے منصوبے شروع کیے گئے۔

معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے، چین نے آبی تحفظ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں تیزی لائی ہے اور توقع ہے کہ ملک میں 2022 میں آبی تحفظ کے تعمیراتی منصوبوں میں 800 ارب یوآن سے زیادہ کی سرمایہ کاری مکمل کرلی جائے گی۔

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سری لنکا 2023ء میں زراعت کو جدید خطوط پر است...

کولمبو(شِنہوا) سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے کہا ہے کہ سری لنکا کو اپنی بڑھتی ہوئی آبادی کو پیٹ بھرنے اور خوراک کا خالص برآمد کنندہ بننے کیلئے 2023 ء میں زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا چاہیے۔

صدر کے میڈیا ڈویژن(پی ایم ڈی) نے بدھ کے روز بتایا کہ رانیل وکرما سنگھے نے ان خیالات کا اظہار غذائیت اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ملٹی سیکٹر کمبائنڈ کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے  پیداوار اور مسابقت کو بڑھا کر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2023ء کے اختتام تک ہمیں زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے پروگرام کو پوری شدت سے چلانا ہو گا۔ ہمیں زراعت سے زرمبادلہ کمانا چاہیے۔ 2050ء تک ہماری آبادی 2 کروڑ 50لاکھ ہو جائیگی۔ اگر ہم نے زراعت کو جدید خطوط پر استوار نہ کیا تو یہ ایک مسئلہ بن سکتا ہے۔

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آبنائے پار تبادلے باہمی اعتماد کو بڑھانے کی...

بیجنگ (شِنہوا)چینی مین لینڈ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ آبنائے پار تبادلوں کی حوصلہ افزائی اور دونوں اطراف کے لوگوں کے درمیان باہمی اعتماد کو بڑھانے کیلئے مزید مدد فراہم کی جائے گی۔

ریاستی کونسل کے دفتر تائیوان امور کی ایک ترجمان ژو فینگ لیان نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عوام سے عوام کے رابطے آبنائے پار تعلقات میں ترقی کو فروغ دینے کیلئے ایک اندرونی محرک کے طور پر کام کرتے ہیں۔

ژوفینگ لیان نے کہا کہ اگرچہ نوول کرونا وائرس اور تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام کی طرف سے رکاوٹوں کی وجہ سے آبنائے پار باہمی سفر اور دورے ابھی تک معمول پر نہیں آ سکے ہیں لیکن اس موسم گرما میں تبادلے کی آن لائن اور آف لائن سرگرمیوں نے دونوں اطراف کے لوگوں خصوصاً نوجوانوں کی وسیع تعداد کو اپنی جانب راغب کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مین لینڈ کی طرف سے پیش کیے جانیوالے گرمائی انٹرن شپ پروگراموں نے تائیوان کے طلباء میں مقبولیت حاصل کی ہے۔

صوبہ جیانگسو میں 200 سے زیادہ کاروباری اور عوامی اداروں نے سائنس اور ٹیکنالوجی ، مالیات ، طبی خدمات اور نیوز میڈیا کے شعبوں میں 739 انٹرن شپ پوزیشنیں فراہم کی ہیں۔

صوبہ ہوبے کی صوبائی ہائی پیپلز کورٹ نے مین لینڈ کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم تائیوان کے طلباء کو 2 ماہ کی انٹرن شپ کے مواقع کی پیشکش کی ہے۔

ساری دنیا جان لے ہم آذربائیجان کا ساتھ دنیا...

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ آرمینیا کے جارحانہ رویے کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں ایک افتتاحی تقریب سے خطاب میں "اپنی ارضِ وطن کے دفاع کے لئے" دوست اور برادر ملک آذربائیجان کی طرف سے جاری جدوجہد پر بات کی۔خطاب میں انہوں نے حالیہ جھڑپوں کے دوران مارے جانے والے آذری فوجیوں کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت کی دعا کی اور کہا ہے کہ "آرمینیا، آذربائیجان کی فتح کے ساتھ ختم ہونے والی دوسری قاراباغ جنگ' 2020' کے بعد طے پانے والے سمجھوتے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اس خلاف ورزی کی پیدا کردہ حالیہ صورتحال ہمارے لئے ناقابل قبول ہے"۔صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "ساری دنیا کو جان لینا چاہیے کہ ہمیشہ کی طرح موجودہ صورتحال میں بھی ہم اپنے آذری بھائیوں کا ساتھ دینا جاری رکھیں گے۔ آرمینیا ایک تو، فتح قاراباغ کے بعد طے پانے والے سمجھوتے کی شرائط کو پورا نہیں کر رہا دوسرے ،مستقل جارحانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔ آرمینی فریق کو بلاشبہ اس جارحیت کے نتائج بھی بھگتنا پڑیں گے"۔انہوں نے کہا ہے کہ "ہماری واحد تمنا یہ ہے کہ آرمینیا اس غلط راستے کو فی الفور ترک کر دے، سمجھوتے کی شرائط پر عمل کریاور اپنے وقت اور طاقت کو استحکامِ امن کے لئے استعمال کرے"

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوکرین کے صدر ولادومیر زیلنسکی کار حادثے میں...

یوکرین کے صدر ولادومیر زیلنسکی کار حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں لیکن ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدارتی ترجمان نے جمعرات کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ دارالحکومت کیف میں صدر زیلنسکی کی کار کو حادثہ پیش آیا۔ تاہم انہوں نے حادثے کے وقت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ترجمان کے مطابق صدر کی کار ایک پرائیوٹ کار سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں زیلنسکی زخمی ہوئے ہیں تاہم انہیں ایسی چوٹیں نہیں آئیں کہ جن سے ان کی جان کو کسی قسم کا کوئی خطرہ ہو۔ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے صدر زیلنسکی کا معائندہ کیا ہے اور انہیں تسلی بخش قرار دیا ہے جب کہ حادثے کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران اور ازبکستان کے توانائی کے 8 مختلف شعب...

ایرانی وزیر تیل اور ازبکستان کی وزارت توانائی کے قائم مقام نے توانائی کے آٹھ مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ایرانی خبررساں ادارے نے وزارت تیل کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی وزیر تیل جواد اوجی نے ازبکستان کی وزارت توانائی کے قائم مقام عظیم احمد خوجہ اف کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ایرانی اور ازبک کے اعلی سطحی وفود نے اس ملاقات میں ایران میں پیٹرو کیمیکل منصوبوں پر مشترکہ عمل درآمد، تیل اور گیس کے شعبے میں ارضیاتی کی سرگرمیوں کے انعقاد، تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت ، ازبکستان میں ایرانی پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی برآمدات، خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کے تبادلے، پیٹرو کیمیکل پلانٹس کے لیے اتپریرک اور کیمیکل مصنوعات کی تیاری کے لیے مشترکہ تحقیق،دونوں ممالک میں تیل اور گیس کی پیٹرو کیمیکل صنعتوں کی ترقی کے لیے مالی امداد اور معاون بینکنگ تعاون، تیل اور گیس کی صنعتوں میں درکار آلات کی فراہمی، لیبارٹری آلات کی پیداواری اور فراہمی کے شعبے میں تعاون اور تیل اور گیس کیمیکل صنعتوں کے شعبے میں علم کے تبادلے اور تیل کی صنعت میں پیشہ ور افرادی قوت کی تربیت پر اتفاق کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹورنٹو میں خالصتان کیلئے ریفرنڈم سے قبل دعائ...

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں خالصتان کیلئے ریفرنڈم سے قبل دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 50 ہزار سے زائد سکھ شریک ہوئے۔ ٹورنٹو میں 18 ستمبر کو خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا۔ اس حوالے سے اجتماعی دعا ارداس کا اہتمام سری گرو گرنتھ پرکاش پورن مالٹن میں کیا گیا۔دعائیہ تقریب میں شامل شرکا نے پیلے رنگ کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے اور ان پر خالصتان کے نعرے درج تھے۔ دعا میں موجود نوجوانوں سمیت تمام شرکا نے خالصتان کے قیام تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ریفرنڈم کا اہتمام کرنے والی تنظیم سکھ فار جسٹس کی طرف سے دعائیہ تقریب کے اہتمام پر اظہار تشکر کیا گیا۔کونسل جنرل سکھ فارجسٹس گرپتونت سنگھ پنوں نے بتایا کہ دعائیہ تقریب کے شرکا نے ریفرنڈم کی کامیابی کو یقین دلایا ہے۔گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ لندن میں گزشتہ برس 31 اکتوبر سے ووٹنگ کے آغاز کے بعد ریفرنڈم کی مقبولیت میں زبردست اضافہ ہوا اور کینیڈا کے نوجوان سکھوں میں آزادی کی تڑپ دیکھ کر خوش ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ 18 ستمبر سے قبل ہی کینیڈین سکھوں کا ردعمل مودی حکومت کیلئے ڈراونا خواب بن گیا ہے۔گزشتہ ہفتے کینیڈا کے سکھوں نے ریفرنڈم کی تشہیر کیلئے 2000 سے زائد گاڑیوں کی ریلی نکال کر نیا رکارڈ قائم کیا تھا۔سکھوں کے اس ریفرنڈم میں سوال پوچھا جاتا ہے کہ کیا بھارتی پنجاب کو آزاد ملک بننا چائیے۔بھارتی حکومت ایس ایف جے کو دہشت گرد تنظیم اور خالصتان پر ریفرنڈم کو غیر سرکاری قرار دیتی ہے۔کینیڈا میں ریفرنڈم سے قبل سکھوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ شہر میں ریلیاں نکالنے کے علاوہ کئی بینر لگائے گئے ہیں اورتشہیری مواد کی تقسیم جاری ہے۔18 ستمبر کے ریفرنڈم کو بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہرجندر سنگھ سے موسوم کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ، مالیاتی اداروں کے اثاثوں میں 9.7 فیصد...

بیجنگ(شِنہوا)رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے اختتام پر چینی مالیاتی اداروں کے میزان کھاتوں میں توسیع دیکھی گئی ہے۔

پیپلز بینک آف چائنہ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق دوسری سہ ماہی کے اختتام تک ملک کے مالیاتی اداروں کے مشترکہ اثاثے گزشتہ سال کی نسبت 9.7 فیصد اضافہ کے ساتھ 4 ہزار 74 کھرب 20 ارب یوآن(تقریباً 589 کھرب 50 ارب امریکی ڈالر) جبکہ ان کے مشترکہ قرضے ایک سال قبل کے مقابلے 9.9 فیصد اضافہ کے ساتھ 3 ہزار 710 کھرب 40 ارب یوآن تک پہنچ گئے ہیں۔

مالیاتی صنعت کے سب سے بڑے حصہ دار بینکنگ اداروں کے مجموعی اثاثوں میں 9.4 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سیکورٹیز صنعت سے وابستہ کمپنیوں کے مشترکہ اثاثوں میں گزشتہ سال کی نسبت 16.3 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مرکزی بینک کےاعدادوشمار کے مطابق ملک میں بیمہ کنندگان کے مشترکہ اثاثے گزشتہ سال کی نسبت 11فیصد اضافہ کے ساتھ 266 کھرب 40 ارب یوآن تک پہنچ گئے ہیں۔

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں